میر عباس الی صاحب لدھیانوی کے نام خطوط
مکتوبات احمد (جلد اوّل), حصہ 5
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
إِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللهِ الْإِسْلَامُ - وَمَنْ يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْهُ
وَهُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ الْخَسِرِينَ
سچا رہنما قرآن شریف ہے اور اُس کی پیروی اسی جہان میں نجات کے انوار دکھلاتی ہے اور
سعادت عظمی تک پہنچاتی ہے مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ أَعْمَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْمَى وَأَضَلُّ سَبِيلًا -
جو شخص معارف حقہ کے حصول کے لئے پوری پوری کوشش کرے اور صرف قیل و قال میں نہ پھنس
رہے۔ اُس پر بخوبی واضح ہو جائے گا کہ باطنی نعمتوں کے حاصل کرنے کیلئے صرف ایک ہی راہ ہے۔
یعنی یہ کہ متابعت حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی اختیار کی جائے اور تعلیم قرآنی کو اپنامر شد اور
رہبر بنایا جاوے۔ یہی وجہ ہے کہ اگر چہ ہندوؤں اور عیسائیوں میں کئی لوگ ریاضت اور جوگ میں وہ
محنت کرتے ہیں کہ جس سے اُن کا جسم خشک ہو جاتا ہے اور برسوں جنگلوں میں کاٹتے ہیں اور ریاضات
شدیدہ بجالاتے ہیں ۔ لذات سے بکلی کنارہ کش ہو جاتے ہیں ۔ مگر پھر بھی وہ انوار خاصہ اُن کو نصیب
نہیں ہوتے کہ جو مسلمانوں کو باوجو د قلت ریاضت و ترک رہبانیت کے نصیب ہوتے ہیں ۔
پس اس سے صاف ظاہر ہے کہ صراط مستقیم وہی ہے جس کی تعلیم قرآن شریف کرتا ہے ۔ بلا شبہ
یہ سچ بات ہے کہ اگر کوئی تو بہ نصوح اختیار کر کے دس روز بھی قرآنی منشاء کے بموجب مشغولی اختیار
کرے تو اپنے قلب پر نور نازل ہوتا دیکھے گا ۔ یہ خصوصیت دین اسلام کی بلا امتحان نہیں ۔ صد ہا پاک
باطنوں نے اس راہ سے فیض پایا ہے۔ جو لوگ سچے دل سے یہ راہ اختیار کرتے ہیں خدا اُن کو ہرگز
ضائع نہیں کرتا۔ اور اُن میں وہ انوار پیدا کر دیتا ہے جس سے ایک عالم حیران رہ جاتا ہے۔ بجز اس پیدا کرد
کے سب حجاب ہیں جو اُن لوگوں کو پیش آئے جن کا سلوک کمال تک نہیں پہنچا تھا۔ کاش ! اگر وہ زندہ
ہوتے تو انکی حقیقت باطنی کھل جاتی ۔ کئی ایسے آدمی ہیں جن کی بیہودہ تعریفیں کی گئی ہیں لیکن کاملوں کا
نشان یہی ہے کہ وہ اپنے نبی معصوم کی پوری پوری متابعت اختیار کرتے ہیں اور اُس کی محبت میں محو
ہیں ۔ مسلم اور غیر مسلم میں صریح فرق ہے اور کوئی ایسا طالب نہیں جس پر یہ فرق ظاہر نہ ہو سکے ۔ پھر
مشکل تو یہ ہے کہ بعض لوگ طالب ہی نہیں ہیں ۔ دُنیا کے لئے کیا کچھ محنت نہیں کرتے ۔ ایک پیسہ کا
مٹی کا برتن بھی دیکھ بھال اور ٹھوک بجا کر لیتے ہیں تا ایسا نہ ہو کہ کوئی ٹوٹا ہوا نکلے ۔ لیکن دین کا کام
آل عمران : ۲۰
ال عمران : ٨٦
بنی اسراءیل ۷۳
صرف زبان کے حوالہ کر رکھا ہے اور ہر فعل کی سچائی امتحان سے اس کو نہیں آزماتے اور آنکھ کھول کر
نہیں دیکھتے اور دلی اخلاص سے طالب بن کر جستجو نہیں کرتے ۔ وَسَيَعْلَمُ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَيَّ
مُنْقَلَبٍ يَنْقَلِبُونَ - وَسَلَامٌ عَلَيْكُمْ وَعَلَى كُلِّ مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى - **
یکم اگست ۱۸۸۳ء مطابق ۲۷ رمضان ۱۳۰۰ھ
مکتوب نمبر ۲۴
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مخدومی مکرمی اخویم میر عباس علی شاہ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بعد هذا آں مخدوم کا عنایت نامہ عین انتظاری کی حالت میں پہنچا۔ خداوند کریم کے تفضلات
اور احسانات کا کہاں تک شکر کروں اور کیونکر اُس کی نعمتوں کا حق بجالاؤں کہ اس پر ظلمت زمانہ میں
مجھ جیسے غریب ، تنہا ، بے ہنر کے لئے آپ جیسے مخلص دوست اُس نے میسر کئے ۔ سواسی سے میں یہ
دعا مانگتا ہوں کہ آپ کو اپنے الطاف جلیہ اور خفیہ سے متمتع کرے اور اپنے تو جہات خاصہ سے
دستگیری فرمادے اور اپنی طرف انقطاع کامل اور تبتل تام بخشے ۔ آمین ثم آمین ۔ اور یہ تبتل تام جس
کی آپ تشریح دریافت بھی کرتے ہیں ۔ یہ ایک بڑا مقام اعلیٰ ہے جو بغیر فنائے اتم کامل طور پر تشریح دریافت بھی کرے ۔ اعلیٰ
حاصل نہیں ہوتا ۔ بلکہ فی الحقیقت اسی کا نام فنائے اتم ہے کہ تبتل تام حاصل ہو جائے اور تبتل تام تب
حاصل ہوتا ہے کہ جب ہر ایک حجاب کا خرق ہو کر رابطہ انسان کا محبت ذاتی تک پہنچ جائے ۔ حجاب
دو قسم کے ہیں ۔ ایک تو وہ ہیں جو بد یہی طور پر معلوم ہوتے ہیں اور کچھ نظر اور فکر کی حاجت نہیں ۔ جیسے
خالق کو چھوڑ کر مخلوق کی طرف توجہ کرنا۔ مخلوق سے مراد یں اور حاجات مانگنا اور مخلوق کو اپنا تکیہ گاہ اور توجہ مرادیں مانگنا اپنا گا ہار
پناہ سمجھنا۔ اپنے ننگ اور ناموس اور عزت اور نام کی حفاظت میں مبتلا رہنا اور بجز ایک متصرف حقیقی
کے کسی سے خوف یا کسی پر کچھ امید رکھنا اور زید و عمر کے وجود کو وجود سمجھنا۔ کسی کو کارخانہ ربوبیت کا
شریک سمجھ کر حق ربوبیت میں شریک ٹھہرا دینا ۔ عبادات یا اعتقادات میں کسی کو خدا تعالیٰ کی طرح
خیال کرنا ۔ حضرت باری کے امر اور نہی کو توڑ کر اپنے نفس کی خواہشوں کا تابع ہونا اور نفس امارہ کی
لا الشعراء: ۲۲۸ - اخبار الحکم نمبر ۱۹ جلد ۳ - ۲۶ مئی ۱۸۹۹ء
پیروی کرنا اور بندگی اور فرمانبرداری کی حد پر نہ ٹھہرنا۔ یہ تو وہ سب حجب ہیں جو بدیہی ہیں ۔ جو عام
طور پر ہر ایک کو سمجھ آ سکتے ہیں۔ بشرطیکہ فطرت صحیحہ میں کچھ خلل نہ ہو ۔ دوسری قسم کے حجاب وہ ہیں جو
نظری ہیں ۔ جن کے سمجھنے کے لئے کامل درجہ پر عقل سلیم اور فہم مستقیم چاہئے اور وہ یہ ہے ہے کہ کہ اس اسماء اور
صفات الہیہ تک رابطہ محدود در ہے اور ذات بحت سے حقیقی طور پر تعلق حاصل نہ ہو۔ اس کی تفصیل یہ
ہے کہ جو شخص خدا تعالیٰ کی عبادت بغرض حصول اُس کے انعام واکرام کے کرتا ہے وہ ہنوز اسماء
وصفات الہیہ پر نظر رکھتا ہے اور محبت ذاتی کے شربت عذب سے ابھی کچھ اُس کو نصیب نہیں اور اس کا
رابطہ معرض خطر میں ہے کیونکہ اسماء وصفات الہیہ ہمیشہ ایک ہی رنگ میں تجلی نہیں فرماتیں ۔ کبھی جلال
اور کبھی جمال اور کبھی قہر اور کبھی لطف ہوتا ہے۔ غرض ان دونوں قسموں کے حجابوں سے جو شخص باہر
آجائے اور اپنے مولی حقیقی سے ذاتی طور پر محبت پیدا کرے اور اس محبت کی راہ میں کوئی روک نہ
رہے اور نہ منجملہ ظاہری اور باطنی اور آفاقی اور انفسی حجابوں کے کوئی حجاب بھی نہ رہے تو یہ وہ مرتبہ
ہے جس کو تبتل تام کہنا چاہئے ۔ اس مرتبہ کا خاصہ ہے کہ انعام اور ایلام محبوب کا ایک ہی رنگ میں
دکھائی دیتا ہے بلکہ بسا اوقات ایلام سے اور بھی زیادہ محبت بڑھتی ہے اور پہلی حالت سے آگے قدم
بڑھتا ہے۔ بات یہ ہے کہ جب محبت ذاتی کی موجیں جوش میں آتی ہیں تو اسماء اور صفات پر نظر نہیں
رہتی اور انسان کا سارا آرام محبوب حقیقی کی یاد میں ہو جاتا ہے اور جب اللہ کا تعلق ذات باری کی
طرح بیچوں اور بیچگوں ہوتا ہے اور محب صادق کسی کو اس بات کی وجہ نہیں بتلا سکتا کہ
کیوں وہ اس محبوب سے محبت رکھتا ہے اور کیوں اس کیلئے بدل و جان فدا ہو رہا ہے۔ اور اس محبت
اور اطاعت اور جاں فشانی سے اُس کی غرض کیا ہے کیونکہ وہ ایک جذ بہ الہی ہے جو بطور موہبت خاصہ
محب صادق پر پڑتا ہے۔ کوئی مصنوعی بات نہیں جس کی وجہ بیان ہو سکے۔ یہی انقطاع حقیقی اور تقتل تام
کی حالت ہے اور یہی وہ موت روحانی ہے جس کی اہل اللہ کے نزدیک فناء سے تعبیر کی جاتی ہے
کیونکہ اس مرتبہ پر نفس امارہ کا بکلی تزکیہ ہو جاتا ہے اور باعث محبت ذاتی کے اپنے مولیٰ کریم کی
ہر ایک تقدیر سے موافقت نامہ پیدا ہو جاتی ہے اور جو کچھ اس دوست کے ہاتھ سے پہنچتا ہے پیارا
معلوم ہوتا ہے اور اس کا قہر اور لطف سب لطف ہی دکھائی دیتا ہے اور حقیقت میں وہ سب لطف ہی
ہوتا ہے ۔ پھر محب صادق نہ قہر سے غرض رکھتا ہے نہ لطف سے ۔
غریق ورطة بحر محبت نه بر مهرش نظر باشد نه برکیں
بگوش عاشق از لب ہائے دلدار چناں نفریں عزیز آید کہ تحسیں
چناں رویش خوش افتد از سر عشق کہ قرباں میکند بروے دل و دیں
شب و روزش بدیں سرکار باشد دل و جانش شود آن یار شیریں
بسوزد هر چه غیر یار باشد
ہمیں این عشق را رسم است و آئین
اور اس عاجز کا یہ مصرع کہ
( در شمین فارسی )
قربان میکند بروی دل و دین
یہ معنی رکھتا ہے کہ قبل از جذ بہ عشق جو کچھ انسان کے دل میں رسوم اور عادات بھری ہوئی ہوتی ہیں اور
جو کچھ جہل مرکب کی باتیں اور پُر تعصب خیالات اس کے سینہ میں جمعے ہوتے ہیں ۔ اصل میں وہی
اس کا دین ہوتا ہے جس کو کسی حالت میں چھوڑ نا نہیں چاہتا اور جب جذبۂ عشق اس پر غالب آتا ہے تو
وہ خیالات کہ جو تپ دق کی طرح رگ وریشہ سے ملے ہوئے ہوتے ہیں بآسانی چھوٹ جاتے ہیں ۔
اور پھر بعد اس کے عشق الہی ایک پاک دین کی تعلیم کرتا ہے کہ جو عادات اور رسم کی آلودگی سے منزہ
ہے اور تعصبات کے لوث سے پاک ہے ۔ پس نافع اور مبارک دین وہی ہوتا ہے جو عشق کے بعد آتا
ہے اور جو عشق کے اول خیالات ہیں ، وہ بہت سے زہروں سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں اور حقیقت
میں وہ اس لائق ہیں کہ عشق پر فدا کئے جائیں اور اُن کے عوض میں وہ پاک خیال کہ جو عشق کے صافی -
چشمہ سے نکلے ہیں اور جو ہر ایک تعصب اور رسم اور عادات سے منزہ ہیں حاصل کئے جائیں ۔ اور یہ ۔
خیالات ایسی سختی سے نفس پر قابض ہوتے ہیں کہ بغیر جذبہ عشق کے ہرگز ممکن ہی نہیں کہ اُٹھ سکیں ۔
مدار کار جذ بہ عشق پر ہے جو قلب پر مستولی ہوتا ہے۔ اور جب وہ مستولی ہوتا ہے تو نفس اپنی
اندرونی آلائش سے پاک ہو جاتا ہے اور نفس کے چھپے ہوئے جو عیب تھے اُس سے دور ہوتے ہیں
کہ جب عشق الہی کی بھڑکتی ہوئی آگ دل پر وارد ہوتی ہے۔ تو اعمالِ صالحہ جن پر کشود کار موقوف
ہے تب ہی صادر ہوتے ہیں کہ جب اُن کو حرکت دینے والا عشق ہوتا ہے کوئی اور غرض فاسد نہیں ہوتی اور
مجرد اعمال صوری اور عبادات رسمی سے کوئی عقدہ نہیں کھلتا بلکہ جب تک سالک رسم اور عادات کی
بد بو دار مزبلہ سے باہر نہیں آتا مورد غضب الہی رہتا ہے کیونکہ وہ خدا کی طرف سے منہ پھیر رہا ہے
اور اُس کے غیر کی طرف متوجہ ہے ۔ وجہ یہ کہ رسم اور عادات بھی ماسوا اللہ ہے اور ہر یک ماسوا اللہ خدا
سے ڈور ڈالتا ہے اور سلامتی قلب میں خلل انداز ہے ۔ سو سالک کے لئے جو بات سب سے پہلے
لازم ہے وہ یہی ہے کہ رسم اور عادات سے باہر ہو اور پھر خلوص نیت سے ما اللكم
الرَّسُوْلُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهُكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوال پر عمل کرے تا اپنے فرض سے شفا پاوے اور
ایمان حقیقی سے حصہ حاصل کرے ۔ مگر افسوس کہ بہت سے علماء ظاہری اسی سے تباہ ہو رہے ہیں کہ
رسوم اور عادات کے رنگ میں ایک دوسرے سے لڑتے مرتے ہیں اور جس حقیقت اور حق بینی سے
انسان کا دل منور ہوتا ہے اور جس دولت اور سعادت سے باطنی افلاس دور ہوتا ہے اس کی طرف نظر
اُٹھا کر بھی نہیں دیکھتے ۔ کیا بد قسمتی ہے ۔ ہائے ! ہائے!
خلق و عالم جمله در شور و شراند عشق بازان در مقام دیگر اند
گر دلا زین کو چہ بیروں نگذریم هم سگان کوچه از ما بهتراند
ہم
خدا ایسا نہیں کہ دھوکا کھا سکے ۔ اس کی دلوں پر نظر ہے اور حقیقتوں پر نگاہ ہے۔ وہ رسموں اور عادتوں
سے ہرگز خوش نہیں ہوتا اور جب تک بندہ مقام اخلاص کا حاصل نہ کرے۔ یعنی مرنے سے پہلے ہی نہ
مرے اور آفاقی اور انفسی شرکوں سے بکلی باہر نہ آجائے تب تک الطاف الہیہ اس کی طرف ہرگز
متوجہ نہیں ہوتیں ۔ تب ہی کمال ایمان میسر آتا ہے کہ جب وہ موت کہ جس کو ابھی میں نے اخلاص
سے تعبیر کیا ہے انسان منظور کر لیتا ہے اور لَا يَخَافُونَ لَوْمَةَ لَا بِم لے کے گروہ میں داخل ہو جاتا ہے ۔
اور حقیقت اسلام بھی تبھی اپنا چہرہ مصفا دکھاتی ہے کہ جب یہ موت حاصل ہو جائے ۔ حق تعالیٰ ہم کو
اور آپ کو اور ہر ایک کو جو طالب ہے اس اخلاص سے بہرہ مند کرے۔ زمانہ سخت زہرنا زہرناک ہوا ئیں
چلا رہا ہے جس سے تمام کا روبار منقلب ہوا جاتا ہے۔ ہر یک بات مالک حقیقی کے اختیار میں ہے ۔
ہم عاجز ۔ بندوں کا کام عبودیت ہے ۔ فتح اور شکست سے مطلب نہیں ۔ عبودیت سے مطلب ہے، اس
راہ میں جنہوں نے بہت سی خدمتیں کیں پھر بھی وہ سیر نہ ہوئے ۔ پھر ہمیں کیونکر آرام ہو جنہوں نے
اب تک کچھ بھی نہیں کیا ۔ سو ہمارا سب غم وحزن خدا کے سامنے ہے۔ ابھی یہ حال ہے کہ جو صرف ا
بیرونی حملوں پر کفایت نہیں بلکہ بعض ناشناس بھائی اندرونی حملہ بھی کر رہے ہیں لیکن ہم عاجز بندوں
ا الحشر : ٨
المائدة: ۵۵
کی کیا حقیقت اور بضاعت ہے ۔ وہی ایک ہے جس نے اپنے عاجز اور ناتواں بندہ کو ایک خدمت
کیلئے مامور کیا ہے۔ اب دیکھئے کہ کب تک اس رب العرش تک اس عاجز کی آہیں پہنچتی ہیں ۔ آپ نے
ما سے لکھا تھا کہ بعض احباب علماء کی طرف سے یہ فتوی لائے ہیں کہ اتباع قال اللہ وقال الرسول اور ترجیح اُس
کی دوسرے لوگوں کے قولوں پر کفر ہے مگر یہ بندہ عاجز کہتا ہے کہ زہے سعادت کہ کسی کو یہ کفر حاصل ہو۔
گر این کفرم بدست آید بر وقربان کنم صد دین
خداوندا بمیرانم بریں کفرو بریں آئیں
حضرت افضل الرسل، خیر الرسل، فخر الرسل، محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوڑ کر اور اس کی پاک اور
کامل حدیث اور خدا کا سچا نور اور بلا ریب کلام ترک کر کے پھر اور کونسی پناہ ہے جس طرف رُخ
کریں اور اُس سے زیادہ کون سا چہرہ پیارا ہے جو ہماری دلبری کرے ۔
گر مهر خویش بر کنم از روئے دلبرم آن مهر بر که افکنم آن دل گجا برم
من آں نیم که چشم به بندم ز روئے دوست
ور بینم این که تیر بیاند برابرم
آپ کسی کی بات کی طرف متوجہ نہ ہوں اور عاشق صادق کی طرح قول سے فعل سے ، مدح سے،
ثنا سے ، متابعت سے فنا فی الرسول ہو جائیں کہ سب برکات اسی میں ہیں ۔ اکثر لوگوں پر عادت اور
رسم غالب ہو رہی ہے اور بڑی بڑی زنجیریں پاؤں میں پڑی ہوئی ہیں اور کوئی اس طرف آ نہیں
سکتا ۔ مگر جس کو خدا کھینچ کر لاوے۔ سوصبر سے، استقامت سے اُن کے جو رو جفا کا تحمل کرنا چاہئے دنیا
اُنہیں سے دوستی رکھتی ہے جو دنیا سے مشابہ ہوتے ہیں مگر جو خدا کے بندے ہیں گو وہ کیسے ہی تنہا اور
غریب ہوں تب ؟ تب بھی خدا اُن کے ساتھ ہے اِنَّ اللهَ لَا يَهْدِى مَنْ هُوَ مُسْرِفُ كَذَّابٌ ۔ آپ
کے سب دوستوں کو سلام مسنون پہنچے ۔
☆
۱۹ را گست ۱۸۸۳ ء مطابق ۱۹ رشوال ۱۳۰۰ھ
ا المؤمن : ۲۹ ی الحکم ۱۷ راکتو بر ۱ ۱۹۰ ء صفحه ۱ تا ۳
مکتوب نمبر ۲۵
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جلد اول
مخدومی مکرمی اخویم میر عباس علی شاہ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
یہ عاجز دعا سے غافل نہیں مگر ہر ایک امر وقت پر موقوف ہے اور آپ میں آثار سعادت اور
رشد کے ظاہر ہیں کہ آپ کی حقیقت بینی پر نظر ہے اور صدق اور خلوص اور وفا اور حسن ظن کا خُلق
موجود ہے۔ پس یہ وہ چیزیں ہیں کہ جس کو مولیٰ کریم کی طرف سے عطا کی جاتی ہیں اس کیلئے استقامت
کا عطا ہونا ساتھ ہی مقدر ہوتا ہے ۔ خداوند تعالیٰ بغایت درجہ کریم و رحیم ہے ۔ وہ جس دل میں ایک
ذرہ بھی اخلاص اور صدق پاتا ہے اُس کو ضائع نہیں کرتا ۔ آپ بعض اپنے دوستوں کی تغییر حالت سے
دل شکستہ نہ ہوں ۔ مولوی صاحب کی وہ حالت ہے کہ نہ اُنہوں نے ارادت کے وقت اس عاجز کو
شناخت کیا اور نہ فسخ ارادت کے وقت پہچانا ۔ سوان کی نہ ارادت قابلِ اعتبار تھی اور نہ اب فتح ارادت
معتبر ہے۔ ارادت اور فتح ارادت وہی معتبر ہے جو علی وجہ البصیرت ہو۔ اور اگر علی وجہ البصیرت نہیں تو
کچھ بھی نہیں ۔ مسجد کا زینہ تیار ہو گیا ہے ۔ عجب فضل الہی ہے کہ شاید پرسوں کے دن یعنی بروز سہ شنبہ
مسجد کی طرف نظر کی گئی تو اُسی وقت خداوند کریم کی طرف سے ایک اور فقرہ الہام ہوا۔ اور وہ یہ
کی تو کریم
ہے ۔ فِيهِ بَرَكَاتُ لِلنَّاسِ لے یعنی اس میں لوگوں کیلئے برکتیں ہیں ۔ فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَالِكَ
ہر سہ حصہ کی کتابیں اگر چہ اس وقت زبانی یاد نہیں مگر شاید قریب دوسو کے کتاب باقی ہوگی ۔ وَاللَّهُ أَعْلَمُ
صفحہ ۳۱ فتوح الغیب کی شرح یہ ہے کہ سالک کا چار حالتوں پر گذر ہوتا ہے اور حالت چہارم
سب سے اعلیٰ ہے اور وہی ترقیات قرب کا انتہائی درجہ ہے جس پر سلسلہ کمالات ولایت کا ختم ہو
جاتا ہے۔ تفصیل اس کی یہ ہے کہ
پہلی حالت وہ حالت ہے کہ جب انسان ناسوتی اندیشوں میں مبتلا ہوتا ہے اور شتر بے مہار
کی طرح جو چاہتا ہے کھاتا ہے اور جو چاہتا ہے پیتا ہے اور جس طرف چاہتا ہے چلتا ہے ۔ سو وہ
اسی حالت میں ہوتا ہے کہ ناگاه حضرت خداوند کریم اُس پر نظر کرتا ہے اور باطنی اور ظاہری
ا تذکرہ صفحہ ۸۶ ۔ ایڈیشن چہارم
طور پر توبہ کا سامان اس کے لئے میسر کر دیتا ہے ۔ باطنی طور پر یہ کہ یک بیک ایک جذ بہ قویہ
خداوند کریم کی طرف سے اس کے شامل حال ہو جاتا ہے اور وہی جذبہ در حقیقت واعظ باطنی
ہے اور اُسی سے فسق و فجور کی زنجیریں ٹوٹتی ہیں اور انسان اپنے نفس میں قوت پاتا ہے کہ تا نفس امارہ
کی پیروی سے دستکش ہو جائے اور اگر چہ پہلے اس سے ایک اور کمزور جیسا واعظ بھی انسان کے نفس
میں موجود ہے جس کو لِمَّةُ المَلَک سے تعبیر کرتے ہیں اور وہ بھی نیکی کے لئے سمجھا تا رہتا ہے اور
نیک کام کرنے پر فی الفور گواہی دیتا ہے کہ تو نے یہ اچھا کام کیا ہے اور بد کام کرنے پر فی الفور گواہی
دیتا ہے کہ تو نے یہ بد کام کیا ہے ۔ یہاں تک کہ چور چوری کرنے کے بعد اور زانی زنا کرنے کے بعد
اور خونی خون کرنے کے بعد کبھی کبھی باوجود اُن سخت پردوں کے اُس لِمَّةُ المَلک کی آواز سن لیتا
ہے۔ یعنی اُس کا دل فی الفور اُ سے کہتا ہے کہ یہ تو نے اچھا کام نہیں کیا ۔ بُرا کیا ہے لیکن چونکہ یہ
ضعیف واعظ ہے اس لئے اُس کا وعظ اکثر بے فائدہ جاتا ہے اور اگرچہ اس کے ساتھ کوئی واعظ ظاہر
بھی مل جائے یعنی کوئی صالح انسان نصیحت بھی کرے تب بھی کچھ کار براری کی امید نہیں کیونکہ نفس
سخت اژدھا ہے کمزوروں سے وہ قابو میں نہیں آتا اور اگر کچھ مغلوب بھی ہو جاتا ہے تو صرف اسی قدر
کہ عارضی اور بے بنیاد تو بہ کرتا ہے اور حقیقی سعادت کی تبھی نسیم چلتی ہے کہ جب جذ بہ الہی شاملِ حال
ہو ۔ سو کامل واعظ جو باطنی طور پر بھیجا جاتا ہے جذبہ ہے اور ظاہری طور پر تو بہ کا یہ سامان میسر ہو جاتا
ہے کہ کسی صالح کی صحبت میسر آ جاتی ہے اور فسق و فجور کے مہلک زہر سے اطلاع ہو جاتی ہے۔ سو یہ آ
دونوں مل کر چکی کے دو پاٹ کی طرح نفس امارہ کو پیس ڈالتے ہیں اور بجبر و اکراہ معاصی اور
فسق فجور سے جدا کرتے ہیں ۔ سو یہ دوسری حالت ہے کہ جو ترقیات قرب کی راہ میں سالک کو الک کو پیش
آتی ہیں اور دوسرے لفظوں میں اس حالت کا نام جبروتی حالت ہے کیونکہ وہ جبر اور اکراہ کے ساتھ
نفسانی خواہشوں سے باہر آتا ہے اور جذ بہ باطنی اپنے طور پر اور واعظ ظاہری اپنے طور پر اُس پر جبر
کرتا ہے اور ما لوفات نفسانیہ سے سختی اور درشتی کے طور پر الگ کر دیتے ہیں۔ پھر جب اُس پر
عنایت الہیہ اس کو قائم کر دیتی ہے تو اس کے لئے خدا کے حکموں پر چلنا اور اس کی نہی سے پر ہیز کرنا
آسان کیا جاتا ہے اور شوق اور ذوق اور انس سے اُس کو حصہ دیا جاتا ہے۔ پس وہ اس جہت سے کہ
خدا تعالیٰ کی اطاعت اور فرمانبرداری بلا تکلف اس سے صادر ہوتی ہے اور جو حالت دوم میں بوجھ
اور تقل تھا وہ دور ہو جاتا ہے۔ اس لئے وہ ملائک سے تشبیہ پیدا کر لیتا ہے اور یہ حالت ملکوتی حالت
ہے اور اس حالت میں سالک کا اکل و شرب اور ہر یک ما بہ الاحتظاظ امر سے وابستہ ہوتا
ہے یعنی ہوا و ہوس کی اتباع سے بگلی رستگار ہو جاتا ہے اور وہی بجالاتا ہے جس کے بجالانے کے
لئے شرعاً یا الہاما مامور ہو۔ اور پھر بعد اس کے حالت چہارم ہے جس کو لاہوتی حالت سے تعبیر کرنا
چاہئے اور جب سا لک اس حالت تک پہنچایا جاتا ہے تو صرف یہی بات نہیں کہ اپنے ہوا و ہوس سے
خلاصی پاتا ہے بلکہ بکلّیا اپنے ہوا و ہوس سے اور نیز اپنے ارادہ سے کو ہو جاتا ۔ سے محو ہو جاتا ہے ۔ تب انسان خدا
کے ہاتھ میں ایسا ہوتا ہے جیسا مردہ بدست زندہ ہوتا ہے اور الوہیت اس فانی پر اپنی تجلیات تامه
ڈالتی ہے اور ارادات ربانی علی وجہ البصیرت اس پر ظاہر کئے جاتے ہیں اور وہ خدا کی طرف سے
سے برتر
صاحب علم علم صحیح ۔ ہوتا ہے اور ہر ہر یک ابتلا اور آزمائش سے باہر آ جاتا ہے اور یہ مرتبہ ملائک
ہے۔ ملائک کو یہ حالت چہارم جو غلبہ عشق سے پیدا ہوتی ہے عطا نہیں ہوتی ۔ یہ خاص انسان کے حصہ
میں آئی ہے۔ ذلِكَ فَضْلُ اللهِ يُؤْتِيْهِ مَنْ يَشَاءُ لے اور جیسی بصیرت کاملہ ایسی حالت سے مخصوص
ہے۔ ایسا ہی صلاحیت کاملہ بھی اسی حالت سے وابستہ ہے کیونکہ پہلی حالتیں میں نقصان علمی و عملی سے
خالی نہیں ہیں بلکہ نقصان علمی و عملی ان کے لازم حال پڑا ہوا ہے کیونکہ خدا میں اور اُن میں اپنا وجود
حائل ہے ۔ بس وہی وجود ایک حجاب بن کر علم اور اخلاص کے ناقص رہنے کا موجب ہے لیکن حالت
چہارم میں وجود بشری بگلی اُٹھ جاتا ہے اور کوئی حجاب درمیان میں نہیں رہتا اور اس حالت میں
عارف کا اکل و شرب اور ہر ایک ما بہ الاحتفاظ اُس کے شعور اور ارادہ سے نہیں ہوتا بلکہ وہ
ایک پودے کی طرح بے حس و حرکت ہے اور مالک جب مناسب دیکھتا ہے تو اُس کی آبپاشی کرتا
ہے ۔ اُس کو اس طرف خیال بھی نہیں آتا کہ میں کیا کھاؤں گا اور کیا پیوں گا اور جیسے ایک بے ہوش
کو خواہ کوئی لات مار جائے ۔ خواہ پیار دے جائے ۔ یکساں ہوتا ہے ایسا ہی وہ جام عشق سے
مست و مدہوش ہے اور اپنے نفس کے انتظاموں سے فارغ ہے ۔ سو جیسے مادر مہربان اپنے نادان بچے
کو وقت پر آپ دودھ پلاتی ہے اور اس کی بالشت نابالشت کی آپ خبر رکھتی ہے ایسا ہی خداوند کریم اس
ضعیف اور عاجز بشر کا کہ جو اس کی محبت کے سخت جذبہ سے یکبارگی اپنے وجود سے اور اُس کے
ا المائدة: ۵۵
نفع و نقصان کے فکر سے کھویا گیا ہے آپ متولی ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ اس کے دوستوں کا آپ
دوست اور اُس کے دشمنوں کا آپ دشمن بن جاتا ہے اور جو کچھ اُس کو اپنے دوستوں اور دشمنوں سے
معاملہ کرنا چاہئے تھا وہ اُس کی جگہ آپ کرتا ہے ۔ غرض اُس کے سب کاموں کو آپ سنبھالتا ہے اور
اُس کی سب شکست ریخت کی آ پ مرمت کرتا ہے اور وہ درمیان نہیں ہوتا اور نہ کسی بات کا خواستگار
ہوتا ہے اور یہ جو صفحہ ۲۳۰ کے سر پر یہ عبارت ہے ۔ فَيَا كُلُ بِالْاَمْرِ یعنی تیسری حالت کا سالک امر
حق کے ساتھ کھاتا ہے اور پھر صفحہ ۲۳۱ میں حالت چہارم کے مقرب کی نسبت بھی لکھا ہے۔ فَيُقَالُ لَهُ
تَلَبَّس بِالنِّعَمِ وَالْفَضْلِ یعنی اس کو بھی کھانے پینے کے لئے امر ہوتا ہے تو ان دونوں امروں میں
فرق یہ ہے کہ حالت سیوم میں تو سالک کے نفس میں ارادہ مخفی ہوتا ہے اور اس کا یہ مشرب ہوتا ہے کہ
اگر خدا تعالیٰ فلاں حظ کے اُٹھانے کے لئے مجھ کو اجازت فرما دے تو میں اس کو اُٹھاؤں گا اور گو وہ
اتباع نفس سے پاک کیا جاتا ہے لیکن متابعت امر کے پیرا یہ میں وہ حظ حاصل کرنا چاہتا ہے کیونکہ بقایا
نفس کے ابھی موجود ہوتے ہیں ۔ مگر حالت چہارم میں مقرب کامل کی طرف سے بالکل ارادہ نہیں
ہوتا ۔ خود خدا تعالیٰ بطور تلطف و احسان کے کسی ما بہ الاحتفاظ کو اُس کیلئے میسر کر دیتا ہے اور جیسے
ما در مہربان اپنے بچے کو جگا کر دودھ پینے کی ہدایت کرتی ہے ویسا ہی وہ اس کو جگا کر کسی حظ کے اُٹھانے
کیلئے تحریک کرتا ہے۔ سو وہ تحریک سراسر اسی کی شفقت سے اور فضل اور عنایت سے ہوتی ہے۔ حملہ
۳۰ را گست ۱۸۸۳ ء مطابق ۲۶ شوال ۱۳۰۰ھ
لد
الحکم ۱۵ نومبر ۱۸۹۸ء صفحه ۴۰۳
مکتوب نمبر ۲۶
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جلد اول
مخدومی مکرمی اخویم میر عباس علی شاہ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
بعد ہذا محبت نامہ آں مخدوم پہنچا۔ موجب شکر و سپاس ہوا۔ خداوند کریم مقدرات مکروہہ سے
آپ کو امن میں رکھے اور آپ کی سعیوں اور کوششوں میں کہ جو آپ خالصاً اللہ کر رہے ہیں بہت
سی برکتیں بخشے اور بہت سے اجر اُس پر مترتب کرے ۔ آمین ۔ صفحہ ۲۴ فتوح الغیب کی نسبت جو
آل مخدوم نے دریافت فرمایا ہے یہ مقام ئین المعنی ہے ، کوئی عمیق حقیقت نہیں جو کچھ شارح نے لکھا
ہے وہ صحیح اور درست ہے ۔ حضرت مخدومنا شیخ عبدالقادر رضی اللہ عنہ اس مقام میں یہ تعلیم فرماتے
ہیں کہ سالک میں حقیقت فنا کی تب محقق ہوتی ہے اور تبھی وہ اس لائق ہوتا ہے کہ مورد معارف الہیہ ہو
جب تین طور کا انقطاع حاصل ہو جائے ۔ اول انقطاع خلق اللہ سے اور وہ اس طرح پر حاصل ہوتا
ہے کہ حکم الہی کو جو قضا و قدر ہے۔ تمام مخلوقات پر نافذ سمجھے اور ہر ایک بندہ کو پنجہ تقدیر کے نیچے مقہور
اور مغلوب یقین کرے لیکن اس جگہ یہ عاجز صرف اس قدر کہنا چاہتا ہے کہ ایسا یقین کہ فی الحقیقت
تمام مخلوقات کو کالعدم خیال کرے اور ہر یک حکم خدا کے ہاتھ میں دیکھے اور ہر یک نفع اور ضر راسی کی
طرف سے سمجھے صرف اپنے ہی تکلف اور تصنع سے حاصل نہیں ہو سکتا اور اگر تکلف سے کسی قدر خیال
قائم بھی ہو تو وہ بے بقا ہے۔ اور ادنی ابتلا سے لغزش پیش آ جاتی ہے بلکہ یہ مقام عالی شان اس
بصیرت کا ملہ سے حاصل ہوتا ہے کہ جو خاص خدا تعالیٰ کی طرف سے حاصل ہوتی ہے۔ بات صرف
اتنی ہے کہ جب عنایات الہیہ کسی کی تکمیل کی طرف متوجہ ہوتے ہیں تو اس کے لمبے قصہ کو آپ ہی کوتاہ
کر دیتی ہیں اور وہ بوجھ جو اس سے اُٹھائے نہیں جاتے دست غیبی ان کو آپ اُٹھا لیتا ہے ۔
پس اسی طرح سے جب بذریعہ علوم لد نیه و کشوف صادقہ و الہامات صحیحه و تائیدات صریحہ انسان
پر یہ حقیقت کھل جاتی ہے کہ تمام نفع و ضرر خدا کے اختیار میں ہے اور مخلوق کچھ چیز ہی نہیں تو ایک
نہایت کامل یقین سے وہ سمجھ جاتا ہے کہ جو کچھ نفع یا نقصان اور عزت یا ذلت ہے سب خدا ہی
کے ہاتھ میں ہے اور مخلوق کو مردہ کی طرح دیکھتا ہے لیکن اس جگہ اعتراض یہ ہے کہ حضرت مخدومنا
شیخ عبد القادر قدس سرہ نے علوم و معارف الہیہ کے حاصل ہونے کا ذریعہ فنا عن الخلق وغیرہ اقسام
فنا کو ٹھہرایا ہے ۔ پس جب کہ فنا کا حاصل ہونا ان علوم کے حاصل ہونے پر موقوف ہے تو اس سے دور
لازم آتا ہے ۔ سواس سوال کا جواب یہ ہے کہ اگر چہ یہ علوم لد نیه و کشوف صادقه و تائیدات خاصه الهیه
و تو جہات جلیلہ صد یہ غیر فانی کو ذاتی طور پر حاصل نہیں ہو سکتے لیکن بتوسط صحبت شیخ فانی حاصل ہو
سکتے ہیں ۔ یعنی اگر چہ براہ راست نہیں لیکن سالک اپنے شیخ کامل میں ان تمام تائیدات سماویہ کو
معائنہ و مشاہدہ کرتا ہے۔ پس یہی مشاہدہ اس کے یقین کے کمالیت کا موجب ہو جاتا ہے ۔ اگر
جلدی نہیں تو ایک زمانہ دراز کی صحبت سے ضرور شکوک و شبہات کی تاریکی دل پر سے اُٹھ جاتی
ہے ۔ اسی جہت سے فانیوں کی صحبت کے لئے قرآن شریف میں سخت تاکید ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا
ہے كُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ ، أَى كُونُوا مَعَ الفانين وَالصَّادِقُونَ هُمُ الْفَانُونَ لَا غَيْرُهُمُ اور جو
شخص نہ فانی ہے اور نہ فانیوں سے اُس کو کچھ تعلق اور محبت ہے ۔ وہ محض ہلاکت میں ہے اور اس کے
سوء خاتمہ کا سخت اندیشہ ہے اور اس کے ایمان کا کچھ ٹھکانا نہیں ۔ اِلَّا أَنْ يَتَدَارَكَهُ اللَّهُ بِرَحْمَتِهِ -
دوسری شرط مورد معارف الہیہ ہونے کیلئے یہ ہے کہ ہوائے نفس سے انقطاع ہو جائے ۔ یعنی سالک
پر لازم ہے کہ اپنے تمام حرکت و سکون و قول و فعل اور امر اور نواہی میں اللہ تعالیٰ کی متابعت اختیار
کرے اور کسی حالت میں قَالَ اللهُ وَقَالَ الرَّسُولُ سے باہر نہ جائے اور جو کچھ دوسرے لوگ اپنے
نفس کی متابعت سے کرتے ہیں ۔ وہ اپنے رسول کی متابعت سے بجالا وے اور اپنے اعمال اور
اقوال میں کوئی ایسی جگہ خالی نہ چھوڑے جس میں نفس کو کچھ دخل دینے کی گنجائش ہو۔ پس جب کہ
کامل طور پر انتباع سنت میسر آ جائے گا اور ایک ذرہ ہوائے نفس کی پیروی نہیں رہے گی بلکہ ظاہر و باطن
متابعت رسول کریم سے منور ہو جائے گا۔ تو یہ وہ حالت ہے جس کا نام فنا بامر اللہ ہے۔ مگر ہائے افسوس
کہ اس پر ظلمت زمانہ میں بجائے اس کے (کہ ) کبریت احمر کا قدر کریں ، اکثروں کو اس طریق
سے بغض ہے اور اتباع سنت سے ایک چڑ ہے۔ حالانکہ دوسری قسم فنا کی بجز اس کے ہرگز میسر نہیں ہو
سکتی ۔ اللَّهُمَّ أَصْلِحُ أُمَّةَ مُحَمَّدٍ - اللَّهُمَّ ارْحَمُ أُمَّةَ مُحَمَّدٍ - اللَّهُمَّ انْزِلُ عَلَيْنَا بَرَكَاتِ مُحَمَّدٍ
وَ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلِّمُ -
ا التوبة : ١١٩