میر عباس الی صاحب لدھیانوی کے نام خطوط

مکتوبات احمد (جلد اوّل), حصہ 6

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

تیسری شرط مورد معارف الہیہ ہونے کے لئے یہ ہے کہ رضا بقضاء ہو اور ایسا انشراح صدر میسر
آ جائے کہ جو کچھ ارادات الہیہ سالک پر نافذ ہوں ۔ عاشق صادق کی طرح ان سے متلد ذ ہو اور
انقباض پیدا نہ ہو بلکہ یہاں تک موافقت تامہ پیدا ہو جائے کہ اُس محبوب حقیقی کی مراد اپنی ہی مراد
معلوم ہو۔ اور اس کی خواہش اپنی خواہش دکھلائی دے۔ اس جگہ بھی وہی سوال لزوم دور کا لازم آتا
ہے جو پہلی قسم میں لازم آیا تھا اور جواب بھی وہی ہے جو پہلے دیا گیا ہے۔ انسان کا کام بحجر صحبت صادقین
کے سراسر خام ہے اور ۔ رخام ہے اور بجز طریق فنا به فنا یا صحبت فانیوں کے ایمان کا سلامت لے جانا نہایت مشکل ہے۔
پس سعید وہی ہے کہ جو سب سے پہلے ایمان کی سلامتی کا فکر کرے اور ناحق کے ظاہری جھگڑوں اور
بے فائدہ خرخشوں سے دست کش ہو کر اس جماعت کی رفاقت اختیار کرے جن کو خدا تعالیٰ نے اپنا
در د عطا کیا ہے۔ اور یقینا سمجھے کہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم جو عمدہ نعمت دنیا کیلئے لائے وہ یہی
درد اور محبت الہی ہے جس کو خدا اور رسول کی محبت دی گئی ۔ اس نے اپنی اصل مراد کو پا لیا ہے اور
ہلا شبہ وہ سعید ہے اور نار جہنم کو اس سے مس کرنا حرام ہے لیکن جس کو وہ محبت عطا نہ ہوئی اور اُس نے
اپنے خدا اور اپنے نبی کا قدر شناخت نہیں کیا ۔ اُس کا زبانی طور پر مسلمان کہلا نا کچھ حقیقت نہیں رکھتا
بلکہ نماز وروزہ بھی بجز ذاتی محبت کے اپنی اصل حقیقت سے خالی ہے۔ ایک حدیث میں آیا ہے۔
يَأْتِي عَلَى أُمَّتِي زَمَانٌ يُصَلُّونَ وَيَصُومُونَ وَيَجْتَمِعُونَ فِي الْمَسَاجِدِ وَلَيْسَ فِيهِمْ مُسْلِمٌ -
یعنی ایک زمانہ وہ آئے گا کہ لوگ نمازیں بھی پڑھیں گے اور روزے بھی رکھیں گے اور مسجدوں میں
اکٹھے بھی ہوں گے پر اُن میں سے ایک بھی مسلم نہ ہوگا ۔ یعنی مومن حقیقی نہ ہوگا ۔ اپنی دنیا اور اپنی
رسوم میں گرفتار ہوں گے اور دین بھی رسم کے طور پر بجالائیں گے ۔ سو اب ایسے وقت کا اندیشہ ہے ۔
خداوند کریم رحم کرے ۔ بخدمت مولوی صاحب و خواجہ علی صاحب سلام مسنون پہنچا دیں اگر ملاقات
میسر ہو کہ
☆
تاریخ ۶ رستمبر ۱۸۸۳ ء مطابق ۳ /ذیقعد ۱۳۰۰ھ
الحکم ۲۲ نومبر ۱۸۹۸ء صفحه ۳
☆
☆

مکتوب نمبر ۲۷
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جلد اول
مخدومی مکرمی اخویم میر عباس علی شاہ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آں مخدوم کا عنایت نامہ پہنچا ۔ حدیث نبوی يَعْرِفُهُمْ غَيْرِی کے معنی جو اس عاجز کے دل میں
ڈالے گئے ہیں یہ ہیں کہ غیر کے لفظ سے نفی ماسوا اللہ مراد نہیں بلکہ نفی نا اہل و نا آشنا مراد ہے ۔ مگر جو
لوگ مومن حقیقی ہیں وہ بباعث استعداد فنا اور زوال حجب کے کبریائی وامن کے اندر داخل ہیں اور
غیر نہیں ہیں۔ خود خدا تعالیٰ نے بعض صالح اہل کتاب کے حق میں اپنی کتاب مجید میں فرمایا ہے
يَعْرِفُونَهُ كَمَا يَعْرِفُونَ أَبْنَاءَهُمْ لا یعنی وہ لوگ پیغمبر آخر الزمان کو جو امام الانبیاء اور سید الاولیا
ہے اس طرح پر شناخت کرتے ہیں جیسے وہ اپنے بیٹوں کو شناخت کر رہے ہیں اور اسی طرح روحانی
روشنی کی برکت سے اولیا اولیا کو شناخت کر لیتے ہیں ۔ حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم نے اولیس
کے وجود کو یمن میں شناخت کر لیا اور بارہا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے کہ یمن کی
طرف سے رحمان کی خوشبو آ رہی ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے صحابہ کے مراتب معلوم
تھے اور ہر ایک کی نورانیت باطنی کا اندازہ اس قلب منور پر مکشوف تھا۔ ہاں جو لوگ بیگا نہ ہیں وہ یگانہ
حضرت احدیت کو شناخت نہیں کر سکتے ۔ جیسے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے يَنْظُرُونَ إِلَيْكَ وَهُمْ
لَا يُبْصِرُونَ کے یعنی وہ تیری طرف (اے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم ) نظر اُٹھا کر دیکھتے ہیں پر تو اُنہیں نظر
نہیں آتا اور وہ تیری صورت کو دیکھ نہیں سکتے ۔
اور کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ انوار روحانی کا سخت چمکا را بیگانہ محض پر بھی جا پڑتا ہے ۔ جیسے ایک
عیسائی نے جب کہ مباہلہ کیلئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مع حسنین و حضرت علی و فاطمہ رضی الله عنهم
عیسائیوں کے سامنے آئے ۔ دیکھ کر اپنے بھائیوں کو کہا کہ مباہلہ مت کرو۔ مجھ کو پروردگار کی قسم ہے
کہ میں ایسے منہ دیکھ رہا ہوں کہ اگر اس پہاڑ کو کہیں گے کہ یہاں سے اُٹھ جا تو فی الفور اُٹھ جائے
گا۔ سو خدا جانے کہ اس وقت نور نبوت و ولایت کیسا جلال میں تھا۔ کہ اس کا فر ، بد باطن ، سیہ دل کو
ا البقرة: ۲۱۴۷ الاعراف: ۱۹۹

بھی نظر آ گیا۔ اور عام طور پر باستثناء خواص اہل اللہ وا کا بر اولیا کی حقیقت ولایت کہ جو قرب الہی کا
نام ہے بجزر حضرت احدیت کے کسی کو اس پر اطلاع نہیں ہو سکتی ہے۔ ہاں اس حقیقت کے انوار و آثار
جیسے استقامت ، صبر ، رضا ، جو دوسخا ، صدق ، وفا ، شجاعت ، حیا اور نیز خوارق و دیگر علامات قبولیت
لوگوں پر ظاہر ہو جاتے ہیں ۔ مگر یہ سب آثار ولایت ہیں اور حقیقت ولایت ایک مخفی امر ہے ۔ جس
پر غیر اللہ کو ہرگز اطلاع نہیں وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِالصَّوَاب ۔
اور جو آپ نے دریافت کیا ہے کہ خوارق و کرامات ریاضات شاقہ کا نتیجہ ہے یا کیا حال ہے؟
اس میں تحقیق یہ ہے کہ بلا شبہ ریاضات شاقہ کو کشوف وغیرہ خوارق میں دخل عظیم ہے بلکہ اس میں کسی
خاص مذہب بلکہ تو حید کی بھی شرط نہیں اور اسی جہت سے فلاسفہ یونان اور اس ملک ہند کے جوگی
اپنے تیوں جپوں کے ذریعہ سے صفائی نفس حاصل کرتے رہے ہیں اور اُن کا قلب اپنے
معبودات باطلہ پر جاری ہوتا رہا ہے اور مکاشفات بھی اُن سے ظہور میں آتے رہے ہیں ۔ چنانچہ کسی
تاریخ دان اور صاحب تجربہ پر یہ امر پوشیدہ نہیں رہ سکتا ۔ اب بے خبر کو بڑی مشکل یہ پیش آتی ہے کہ
جب کشوف و خوارق باطل پرستوں اور استدراج دانوں سے بھی ہو سکتے ہیں ۔ تو پھر اُن میں اور
اہلِ حق میں کیا فرق باقی رہا۔ اس کا جواب یہ ہے کہ حضرت احدیت کے برگزیدہ بندے تین
علامات خاصہ سے شناخت کئے جاتے ہیں اور وہ علامتیں ایسی ہیں کہ گویا باطل پرست لوگ اپنی
کجروی کی محنتوں سے گداز بھی ہو جائیں تب بھی وہ علامات ان میں متحقق نہیں ہو سکتیں ۔ چنانچہ ۔
اوّل ان میں سے ایک یہ ہے کہ اہل حق کو صرف کشفی صفائی نہیں ۔ اخلاقی صفائی بھی عطا ہوتی ہے
اور وہ اخلاق فاضلہ میں اس قدر پا یہ عالیہ تک پہنچ جاتے ہیں کہ جیسے خدا کو اپنے اخلاق پیارے ہیں ۔
ویسا ہی وہ ربّانی اخلاق اُن کو پیارے ہو جاتے ہیں اور اُن کی سرشت میں ربوبیت کی تجلیات گھر کر
جاتی ہیں اور بشریت کی آلودگیاں اور تنگیاں اُٹھ جاتی ہیں ۔ پس اُن سے نیک اور پاک خُلق ایسے
عجیب اور خارق العادت کے طور پر صادر ہوتے ہیں کہ بشری طاقتوں سے بجز خاص تائید الہی کے اُن
کا صادر ہونا ممکن نہیں ۔ انسان بشریت کے تعلقات اور نفس امارہ کی زنجیروں میں اور ننگ و ناموس
کی قیدوں میں اور خانہ داری کے جانگداز فکروں میں اور شدائد اور آلام کے حملوں میں اور وساوس
اور اوہام کی نیش زنیوں میں سخت عاجز ہو رہا ہے اور اگر دعویٰ کرے کہ میں اپنی ہی قوت سے ان

بھاری بوجھوں سے نکل سکتا ہوں تو وہ جھوٹا ہے۔ پس اہل اللہ میں یہ بزرگی ہے کہ وہ توفیق یافتہ
ہوتے ہیں اور دست غیبی اپنی خاص حمایت اور قوت سے اُن کو ان تمام بوجھوں کے نیچے سے نکال لیتا
ہے۔ سو ان سے ایسا تو کل اور ایسا صبر اور ایسا سخا اور ایسا ایثار اور ایسا صدق اور اب ایسا رضا بقضاء
صادر ہوتا ہے کہ دوسروں سے ہرگز ممکن نہیں ۔ کیونکہ در پردہ الہی ستاری ان کی مددگار ہوتی ہے اور وہ
لغزشوں سے بچائے جاتے ہیں اور جس کی محبت میں وہ دنیا کو کھو بیٹھے ہیں اور دنیوی عزتوں اور
ناموں سے بیزار ہو گئے ہیں ۔ وہی محبوب حقیقی اُن کا متولی ہو جاتا ہے ۔
دوسرے یہ کہ اہل حق مکالمات و مخاطبات حضرت احدیت پاتے ہیں جو تائیدات خاصہ کی
بشارتوں پر مشتمل ہوتے ہیں اور نیز اُن میں وہ مراتب عالیہ اُن پر ظاہر کئے جاتے ہیں کہ جو اُن کو
حضرت احدیت میں حاصل ہوئے ہیں اور یہ نعمت غیروں کو ہرگز حاصل نہیں ہو سکتی ۔ اس جگہ بتوجہ
یاد رکھنا چاہئے کہ الہامات و مکالمات الہیہ کو جو ایسی پیشگوئی پر مشتمل ہوں جن میں شخص ملہم کی
تائیدات عظیمہ کا وعدہ ہے ۔ وہ اہل اللہ کی شناخت کیلئے نہایت روشن علامات ہیں اور کوئی خارقِ عادت
ان سے برابر نہیں ہو سکتا کیونکہ خدا تعالیٰ کا اپنے بندہ سے کلام کرنا اور پھر اُس کے کلام کا ایسی
پیشگوئیوں پر مشتمل ہونا کہ جو تائیدات عظیمہ کے مواعید ہیں ۔ اور پھر ان مواعید کا اپنے وقتوں پر پورا
ہونا معیت اللہ کا ایک روشن نشان ہے ۔
تیسری علامت یہ ہے کہ خواص اولیاء ریاضات شاقہ کے محتاج بھی نہیں ہوتے ۔ ایک قسم
ولایت کی ہے جو وہ نبوت سے بہت مشابہ ہے ۔ اس قسم کے لوگ جب دنیا میں آتے ہیں تو ہوش
پکڑتے ہی عنایات الہیہ اُن کی متوتی ہو جاتی ہے۔ اُن کو سالکوں کی پُر تکلف حالت سے کچھ مناسبت
نہیں ہوتی ۔ اُن کو کچھ خبر نہیں ہوتی کہ کب فنا آئی اور کب بقا حاصل ہوئی کیونکہ دست غیبی نے اُن کو
فطرت میں ہی درست کر لیا ہوتا ہے اور بیضہ بشریت میں داخل بھی نہیں ہوتے ۔ تعلقات شدیدہ
عشق الہی کے ان کی فطرت سے لگے ہوئے ہوتے ہیں اور ابتدائی فطرت سے کسی ریاضت کے محتاج
نہیں ہوتے ذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ اور ایسے لوگوں سے بغیر حاجت ریاضات شاقہ
کے خوارق عجیبہ ظاہر ہوتے ہیں کیونکہ شانِ نبوت اُن پر غالب ہے ۔
ا المائدة : ۵۵

سوا گرا کا بر نقشبندیہ نے ظہور خوارق کیلئے ریاضات شاقہ کو شرط ٹھہرایا ہے تو ایسے مکمل لوگوں کو
مستثنیٰ رکھ لیا ہوگا اور ایسے لوگ نہایت قلیل الوجود اور نادر الظہور ہیں۔ کبھی کبھی شدت حاجت کے
وقت خلق اللہ کی بھلائی کے لئے دنیا میں بھیجے جاتے ہیں اور اُن کا آنا لوگوں کیلئے ایک رحمت عظیم
ہوتا ہے اور اُمتِ محمد یہ مرحومہ : یہ مرحومہ پر حضرت احدیت کی یہ رحمت ہے۔ کبھی کبھی آخر صدی پر اصلاح اور
تجدید دین کیلئے اس شان کے لوگ مبعوث ہوتے ہیں اور دنیا اُن کے وجود سے نفع اٹھاتی ہے اور
دین زندہ ہوتا ہے۔ اور یہ بات کہ ظہور خوارق ولایت کے لئے شرط ہے یا نہیں؟ اکثر صوفیوں کا
اتفاق اسی پر ہے کہ شرط نہیں ۔ ط ہیں ۔ پر اس عاجز کے نزدیک ولایت تامہ کاملہ - تامہ کاملہ کے لئے ظہور خوارق شرط
ہے۔ ولایت کی حقیقت قرب اور معرفت الہی ہے۔ سو جو شخص صرف منقولی یا معقولی طور پر خدا پر ایمان
لاتا ہے اور اور وہ وہ کشوف عالیہ اور زوال حجب اس کو نصیب نہیں ہوا جس سے ایمان اُس کا تقلید سے تحقیق
کے ساتھ مبدل ہو جاتا ۔ تو کیونکر کہا جائے کہ اُس کو ولایت تامہ نصیب ہو گئی ہے۔ بعض بزرگوں نے
جیسے حضرت مجد دالف ثانی صاحب نے اپنے مکتوبات میں لکھا ہے کہ یقین کے لئے معجزات نبویہ کافی
ہیں ۔ میں کہتا ہوں کہ کافی نہیں کیونکہ وہ معجزات اب اس شخص کے حق میں کہ جو صد ہا سال بعد میں
پیدا ہوا ہے منقولات کا حکم رکھتے ہیں اور دید اور شنید میں جس قدر فرق ہے۔ ظاہر ہے علماء محد ثین
سے زیادہ تر اور کون معجزات سے واقف ہوگا ۔ مگر وہ معجزات کہ جن کی رویت سے ہزار ہا صحابہ یقین
کامل تک پہنچ گئے تھے ۔ اب ان کے ذریعہ سے علماء ظاہر کو اس قدراثر بھی نصیب نہیں ہوا کہ اور نہیں
تو اُن معجزات کی ہیت سے اخراج نفسانیت ہی ہو ۔ مگر یہ بھی نہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے خود فرمایا ہے کہ
سماوی نشانوں کو از دیا دایمان میں دخل عظیم ہے اور خود ولایت تامہ کی حقیقت جب کہ قرب تام ہے تو
پھر ظاہر ہے کہ قرب اور مشاہدہ عجائبات لازم و ملزوم ہیں ۔ جو شخص ہمارے مکان پر آتا ہے اُسے
ضرور ہے کہ مکان کی وضع اور اس کی کیفیت کمیت سے اطلاع پیدا کرے ۔ لیکن اگر بعد از وصول بھی
ایسا ہے جو قبل از وصول تھا تو گویا اُس نے مکان کو دیکھا ہی نہیں ۔ انبیاء کے یقین کو بھی خدا نے نشانوں
سے ہی بڑھایا ہے اور قرآن شریف میں رَبِّ أَرِنِي كَيْفَ تُحْيِ الْمَوْتَى حضرت ابراہیم کا
سوال بھی موجود ہے ۔ پھر کیونکر کہا جائے کہ ولایت بغیر خوارق کے حاصل ہو سکتی ہے ۔ بلا شبہ جس
البقرة: ٢٦١

قدر مشاہدہ خوارق کا زیادہ ہے۔ اُسی قد رقوت یقین زیادہ ہے ۔ اسی قدر قوبت زیادہ ہے لیے اُسی
قدر علم زیادہ ہے ۔ خدا تعالیٰ خود اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں فرماتا ہے کہ ہم نے اس
کو مسجد اقصیٰ اور آسمان کا سیر کرایا تا اُس کو اپنی آیات خاصہ سے مطلع کریں۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ جس
ولی کو منصب ارشاد اور ہدایت کا عطا نہیں کیا گیا ۔ اُس کے خوارق اور لوگوں پر ظاہر ہونا ضرور نہیں
ہے کیونکہ اُس کو لوگوں سے کچھ واسطہ اور تعلق نہیں ہے لیکن خود اُس پر تو ظاہر ہونا نہایت ضروری ہے
کیونکہ حقیقت ولایت تک اس کا قدم پہنچنا اسی سے وابستہ ہے۔
مسجد کے بارہ میں جو فقرہ خدا وند کریم کی طرف سے الہام ہوا تھا جس میں خیال کیا جاتا ہے کہ
تاریخ مسجد اس میں موجود ہے اور وہ فقرہ الہامیہ یہ ہے مُبَارِكٌ وَ مُبَارَكٌ وَكُلُّ أَمْرٍ مُّبَارَكٌ
يُجْعَلُ فِيهِ ۔ خدا وند تعالیٰ کی عجیب قدرت ہے کہ اس مسجد مبارک کے بارے میں پانچ مرتبہ الہام
ہوا ۔ منجملہ ان کے ایک نہایت عظیم الشان الہام ہے جس کے ایک فقرہ سے آپ کو پہلے اطلاع دے
چکا ہوں مگر بعد اس کے ایک دوسرا فقرہ بھی الہام ہوا۔ اور وہ دونوں فقرہ یہ ہیں ۔ فِيهِ بَرَكَاتُ
لِلنَّاسِ مَنْ دَخَلَهُ كَانَ آمِنًا یعنی اس میں لوگوں کے لئے برکتیں ہیں جو اس میں داخل ہوا وہ
امن میں آ گیا ۔ علماء ظاہر شاید اس پر اعتراض کریں کہ یہ تو بیت اللہ خانہ کعبہ کی شان میں وارد ہے۔
مگر وہ لوگ برکات وسیعه حضرت احدیت سے بے خبر ہیں اور معذور ہیں اور نیز ایک الہام یعنی
مکالمہ حضرت احدیت اس ذلیل ناچیز عاجز سے واقع ہوا ۔ باعث رابطہ اتحاد آپ کو لکھتا ہوں اور
چونکہ یہ عاجز اعلان کا اذن بھی پاتا ہے اس لئے کتاب میں یعنی حصہ چہارم میں درج بھی کیا جائے
گا ۔ خدا وند تعالیٰ کی الوہیت کی موجیں ہیں کہ اس ناکارہ بندہ کو کہ جو فی الواقعہ بے ہنر اور تہی دست
ہے۔ ایسے مکالمات سے یاد کرتا ہے روحی فداه سبیله بالشان من جلیلہ اور وہ الہام یہ ہے
۔
ا نقل مطابق اصل
تذکرہ صفحہ ۸۳ ۔ ایڈیشن چهارم سے تذکرہ صفحہ ۸۶ ۔ ایڈیشن چہارم
تذکرہ صفحہ ۴۲۶ ۔ ایڈیشن چهارم
الحکم ۲۴ جولائی ۱۸۹۹ء

بُشْرَى لَكَ يَا اَحْمَدِى أَنْتَ مُرَادِى وَ مَعِي غَرَسْتُ كَرَامَتَكَ بِيَدِي
بشارت باد تر ایا احمد من تو مرادمنی و با منی - نشاندم درخت بزرگی ترا بدست خود ۔
بخدمت خواجہ علی صاحب و مولوی عبد القادر صاحب و منشی بهرام خان صاحب وغیرہ احباب آں
صاحب سلام مسنون پہنچے کی
☆
۱۳ استمبر ۱۸۸۳ء مطابق ۱۰ ذیقعد ۱۳۰۰ھ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مکتوب نمبر ۲۸
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مخدومی مکرمی اخویم میر عباس باس علی شاہ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
بعد ہذا آں مخدوم کا عنایت نامہ پہنچا۔ آپ نے نے جو سوالات ۔ کئے ہیں ان کی حقیقت خدا وند کریم
ہی کو معلوم ہے۔ اس احقر کے خیال میں جو گزرتا ہے وہ یہ ہے (۱) صوفی باعتبار اس حالت کے
سالک کا نام ہے کہ جب وہ اپنے زور اور تمام توجہ اور تمام عقل اور تمام اطاعت اور تمام مشغولی سے نا نام ہے کہ وہ اپنے زور اور اور اور اور
خدا تعالیٰ کی راہ میں قدم اُٹھاتا ہے اور اپنی جانفشانیوں اور محنتوں اور صدقوں کے ذریعہ سے
خدا تعالیٰ تک پہنچنا چاہتا ہے تو اس حالت میں تمام کاروبار اُس کا وابستہ اوقات ہوتا ہے۔اگر اپنے
وقتوں کو ہر یک لہو ولعب سے بچا کر یا دالہی سے معمور کرتا ہے تو اگر خدا تعالیٰ نے چاہا ہے تو کسی منزل
تک پہنچ جاتا ہے لیکن اگر حفظ اوقات میں خلل ہوتا ہے تو اس کا سارا کام درہم برہم ہو جاتا ہے جیسے
اگر مسافر چلتا بھی رہے تو جائے مقصود تک پہنچتا ہے۔ پر اگر چلنا چھوڑ دے بلکہ جنگل میں آرام کرنے
کی نیت سے سو جائے تو قطع نظر عدم وصول سے جان کا بھی خطرہ ہے۔ سو جیسے مسافرا بن السبیل ہے ۔
سبیل کو قطع نہ کرے تو کیسے ٹھکانہ تک پہنچے ۔ ایسا ہی صوفی ابن الوقت ہے ۔ اپنے وقت کو خدا کی راہ
میں لگا وے تو مقصود کو پاوے۔ پس جب کہ حفظ وقت صوفی کے لازم حال ہی پڑا ہے تو اپنے کام کو
ا تذکرہ صفحہ ۱۹۵ ۔ ایڈیشن چہارم
اخبار الحکم نمبر ۲۶ جلد ۳-۲۴ جولائی ۱۸۹۹ء

فردا پس فردا پر ڈالتا ہے اس کے حق میں مہلک ہے اور نیز صوفی کیلئے یہ بھی لازم ہے کہ اسی جہان
میں اپنی نجات کے آثار نمایاں کا طالب ہو اور اپنے کام کے دن میں پہلے اپنی اُجرت کا خواستگار ہو۔
فردا یعنی قیامت پر صوفی اپنا حساب نہیں ڈالتا اور نسیہ اور ادھار کا روادار نہیں ہوتا بلکہ دست بدست
مزدوری مانگتا ہے ۔ اور اس آیت شریفہ پر اُس کا عمل ہوتا ہے ۔ مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ أَعْمَى فَهُوَ
في الْآخِرَةِ أَعْمى یا پس صوفی ان علماء ظاہری کی طرح نہیں ہوتا کہ جو صرف ظاہری اعمال بطور
عادت اور رسم کے بجالا کر اور تزکیہ نفس اور تنویر قلب سے بگلی محروم رہ کر پھر بہشت کی امیدیں
باندھ رہے ہیں بلکہ صوفی اسی جہان میں اپنے بہشت کو دیکھنا چاہتا ہے اور صرف وعدوں پر قناعت
نہیں کرتا ۔ تو صوفی عمل کی رو سے بھی اور اجرت عمل کی رو سے بھی ابن الوقت۔ ہے جو حفظ اوقات ہی
سے اس کے سارے کام نکلتے ہیں اور حاضر الوقت نعمتوں کو پاتا ہے لیکن چونکہ ہنوز اپنی ہی قوتوں اور
طاقتوں اور اخلاصوں اور صدقوں اور محنتوں اور مجاہدات پر اس کا مدار ہے اور مسافر کی طرح ایک
جگہ سے دوسری جگہ قدم رکھنا اس کا کام ہے۔ اس لئے وہ صاحب حال ہے، صاحب مقام نہیں ۔
کیونکہ حال وہ ہے جو تغیر پذیر ہو اور مقام وہ ہے جس کو ثبات اور قرار ہو ۔ سو صوفی ابھی مسافر کی طرح
ہے۔ ایک جگہ چھوڑتا ہے دوسری جگہ جاتا ہے۔ دوسری چھوڑتا ہے تیسری جگہ جاتا ہے لیکن صافی وہ ہے
جس کو بعد حصول فنا اتم کے عنایات الہیہ نے اپنی گود میں لے لیا ہے۔ اب اس کو ان محنتوں اور
مشقتوں سے کچھ غرض نہیں کہ جو صوفی کو پیش آتی ہیں کیونکہ وہ کا سات وصال سے بہرہ یاب ہو گیا ہے
اور دست غیبی نے اُس کو ہر ایک بشریت کے لوث سے مصفی اور مطہر کر دیا ہے اور جو اعمال دوسروں
کیلئے بوجھ ہیں وہ اس کے حق میں سرور اور لذت ہو گئے ہیں ۔ اور وہ تکلفات حفظ اوقات اور دوام
مراقبہ ومشغولی سے برتر و اعلیٰ ہے بلکہ رِجَالٌ لَّا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ میں
داخل ہے اور اس کا سونا اور اس کا کھانا اور اُس کا ہنسنا اور کھیلنا اور دنیا کے کاموں کو بجالا نا سب
عبادت ہے کیونکہ وہ منقطع اور مفرد ہے اور عنایات الہیہ نے اُس کو اُس کے نفس کے پنجہ سے چھین لیا
ہے اور اس کی سرشت کو بدلا دیا ہے۔ اب اُس کا غیر پر قیاس کرنا اور غیر کا اُس پر قیاس کرنا ناجائز
ہے۔ صوفی بھی اُس کو نہیں پہچان سکتا کیونکہ وہ بہت ہی دور نکل گیا ہے اور وہ صاحب مقام ہے اور
ا بنی اسراءیل : ۷۳
النور: ۳۸

خدا نے اُس کو اپنی ذات سے تعلق شدید بخشا ہے اور وہ ہر ایک وقت اور حال سے فارغ ہے کیونکہ
بجائے اُس کے عنایت الہیہ کام کر رہی ہے اور وہ مست اور مدہوش کی طرح پڑا ہے اور تمام آلام
اُس کے حق میں بصورت انعام ہو گئے ہیں ۔ صوفی میں اجر کی خواہش ہے۔ اُس میں اجر کی خواہش
نہیں ۔ صوفی معمور الاوقات ہے اور وہ فانی الذات ہے ۔ پھر معموری کیا اور وقت کیا ۔ صیقل زدم
آں قدر کہ آئینہ نماند۔ اس تحقیق میں دوسرے سوال کا جواب بھی آ گیا۔
(۳) موسیٰ اور فرعون سے روح اور نفس امارہ کا جنگ و جدال مراد ہے جو نور روح ہے جس کو
نور قلب بھی کہتے ہیں ۔ وہ ہر وقت قَالُوا بَلی کا نعرہ مار رہا ہے اور بارگاہ خدا میں اپنی لذت اور
سرور چاہتا ہے اور موسیٰ کی طرح شرور کا دشمن ہے اور نفس امارہ شرور کا خواہاں ہے اور شہوات کا
طالب ۔ ان دونوں میں موسیٰ اور فرعون کی طرح جنگ ہو رہا ہے۔ یہ جنگ اسی وقت تک رہتا ہے
جب انسان اپنی ہستی کو مقصود ٹھہرا کر فنا فی اللہ کی حالت سے گرا ہوا ہوتا ہے لیکن جب انسان اپنی ہستی
سے بالکل کھویا جاتا ہے تو وہ پہلی بیرنگی جو عالم ہستی میں اُس کو حاصل تھی پھر حاصل ہو جاتی ہے اور کوئی
شائبہ وجود کا باقی نہیں رہتا۔ اس مرتبہ پر نفس امارہ اور نور قلب کا جنگ ختم ہو جاتا ہے اور
شہوات نفسانی حظوظ کا حکم پیدا کر لیتی ہیں اور فانی کا کھانا پینا، ازدواج متعددہ کرنا وغیرہ امور
جائے اعتراض نہیں ٹھہرتا اور نہ کچھ اُس کوضرر کرتا ہے کیونکہ وہ فانی ہے اور اب یہ کام خدا کے ہیں جو
اُس پر جاری ہوتے ہیں ۔ سو اس مقام پر آ کر موسیٰ اور فرعون کی صلح ہو جاتی ہے۔ اور ہو
ہو
(۴) حرص و ہوا سے اول چیز جو انسان کو روکتی ہے جذبہ الہی ہے ۔ وہی جذ بہ انسان کو صالحین
کی صحبت کی طرف کھینچتا ہے۔ وہی اُس کو کسی صالح کا مرید کراتا ہے۔ صحیح حدیث میں وارد ہے کہ
انسان گناہ کرتا ہے۔ پھر حضرت خداوندی میں روتا ہے کہ مجھ سے گناہ ہو گیا ۔ خدا تعالیٰ اُس کو بخش
دیتا ہے اور اپنے فرشتوں کے رو برواس کی تعریف کرتا ہے ۔ پھر چند روز پا کر اُس بندہ عاجز سے گناہ ہو ہے۔
جاتا ہے۔ پھر وہ جناب الہی میں روتا اور چلاتا ہے اور ہر بار خدا تعالیٰ اُس کو بخشا جاتا ہے اور فرشتوں
کی تعریف کرتا ہے۔ آخر اس کو کہتا ہے اِعْمَلُ مَا شِئْتَ فَإِنِّي غَفَرْتُ لَكَ یعنی
اب جو تیری مرضی ہے کر میں نے تجھ کو بخش دیا ہے سو اُسی روز سے وہ محفوظ ہوتا ہے اور پھر
ہوا و ہوس اس پر غالب نہیں ہو سکتے ۔ غرض جیسے جسمانی پیدائش کی ابتدا خدا ہی کی طرف سے ہے ۔
رو برو

روحانی پیدائش کی ابتدا بھی خدا کی ہی طرف سے ہے ۔ يَهْدِى مَنْ يَّشَاءُ وَ يُضِلُّ مَنْ يَّشَاءُ ۔ جس کو
وہ بُلاتا ہے وہ دوسرے کی بھی سن لیتا ہے مگر جس کو وہ نہیں بلاتا وہ کسی کی نہیں سنتا۔ جیسا کہ خود اُس
نے فرمایا ہے ۔ مَنْ يَهْدِ اللهُ فَهُوَ الْمُهْتَدِ وَمَنْ يُضْلِلْ فَلَنْ تَجِدَ لَهُ وَلِيًّا مَرْشِدًا یعنی
ہدایت وہی پاتا ہے جس کو خدا ہدایت دے اور جس کو خدا گمراہ رکھنا چاہتا ہے ۔ اس کو کوئی مرشد
ہدایت نہیں دے سکتا ۔ چند انگریزی فقرات جو الہام ہوئے تھے وہ مطبع میں بھیج دیئے گئے ۔ اس جگہ
کوئی انگریزی خوان نہیں ۔ ایک ہندولڑ کا قادیان کا لاہور پڑھتا ہے اُس نے دیکھے تھے جی
مرز اغلام احمد
*۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*
ا الكهف: ۱۸
اخبار الحکم نمبر ۳۰ جلد ۳ - ۹ جون ۱۸۹۹ء

مکتوب نمبر ۲۹
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جلد اول
مخدومی مکرمی اخویم میر عباس علی شاہ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
بعد ہذا آں مخدوم کا مکتوب محبت اسلوب پہنچ کر باعث مسرت ہوا۔ خداوند کریم آپ کی تائید میں
رہے اور مکروہات زمانہ سے بچاوے۔ اس عاجز سے تعلق اور ارتباط کرنا کسی قدر را بتلا کو چاہتا ہے سو
اس ابتلا سے آپ بچ نہیں سکتے ۔
گر بجنوں صحبتی خواهی به بینی زود تر خار ہائے دشت و تنہائی وطعن عالمے
عَرَفْتُ رَبِّي بِرَبی لے صحیح المضمون ہے۔ اس بارے میں بہت سی احادیث آچکی ہیں ۔ خدا وند کریم
نے پہلی ما سور سورۃ فاتحہ میں یہ یہ تعلیم تعلیم دی دی ہے ہے۔ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اس جگہ عبادت سے مراد
پرستش اور معرفت دونوں ہیں اور دونوں میں بندہ کا عجز ظاہر کیا گیا ہے ۔ اسی طرح دوسری جگہ بھی
حضرت خداوند کریم نے فرمایا ہے - اللهُ نُورُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ لَا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ
وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ کے جب تک خدا کی معرفت کا خدا ہی وسیلہ نہ ہو تب تک وہ معرفت شرک کے
رگ وریشہ سے خالی نہیں اور نہ کامل ہے بلکہ بجز تجلیات خاصہ حضرت احدیت کی معرفت خالصہ کاملہ کا
حاصل ہونا ممکن ہی نہیں ۔ خدا کو شناخت کرنے کے لئے خدا ہی کا نور چاہئے ۔ پس حقیقت میں وہی
عارف اور وہی معروف ہے اور نیز یہ بھی جاننا چاہئے کہ تجلیت الوہیت یکساں نہیں ۔ ہر یک شخص کے
لئے تجلی ربی الگ الگ ہے اور جس قدر ربانی تجلتی ہے اسی قدر معرفت ہے۔ کوئی طرف وسیع اور کوئی
تنقیص اور کوئی نہایت صافی اور کوئی اُس سے کم ہے۔ پس تجلی بہ حسب حیثیت ظروف ہے۔ ایک کی
معرفت دوسرے کی نسبت حکم عدم معرفت کا پیدا کر سکتی ہے اور معارف غیر متناہی ہیں۔ کوئی کنارہ
نہیں ۔اُس نا پیدا کنار دریا سے ہر یک شخص بقدر اپنے ظرف کے حصہ لیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے آپ
فرمایا ہے اَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَسَالَتْ أَوْدِيَةٌ بِقَدَرِهَا کے یعنی خدا نے آسمان سے پانی
( اپنا کلام ) اُتارا سو ہر یک نالی حسب قدرا اپنے بہہ نکلی ۔ جس قدر پیاس ہے اسی قدر پانی ملتا ہے اور
لا تفسير فيض القدير جلد ا ل النور: ۳۶ ۳ الانعام: ۱۰۴ الرعد: ۱۸

آپ نے دعا کے بارے میں جو دریافت فرمایا ہے کہ جو اوّل سے ہی مقدر ہے دعا کیوں کی جاتی
ہے۔ سواس میں تحقیق یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کا ہر یک مقدر میں قانون قدیم یہی ہے کہ اگر چہ اس نے ہر
امر کے بارے میں جو انسان کے مقسوم میں ہے اُس کا حاصل ہونا مقدر کر دیا۔ لیکن اُس کے حاصل
کرنے کے طریق بھی ساتھ ہی رکھے ہیں اور یہ قانونِ الہی تمام اشیاء میں جاری اور ساری ہے جو
شخص مثلاً پیاس بجھانا چاہتا ہے اس کو لازم پڑا ہوا ہے کہ پانی پیوے اور جو شخص روشنی کو ڈھونڈتا ہے
اُس کے مناسب حال یہ ہے کہ آفتاب کے سامنے آوے اور اندھیری کوٹھڑی میں بیٹھا نہ رہے ۔ اسی
طرح دعا اور صدقات و خیرات و دیگر تمام اعمال صالح کو شرط حصول مرادات ٹھہرا رکھا ہے اور جیسے
ابتدا سے کسی چیز کا حصول مقدر ہوتا ہے ساتھ ہی اُس کے یہ بھی مقدر ہوتا ہے کہ وہ دعا یا صدقہ وغیرہ
بجالا وے گا تو وہ چیز اُس کو حاصل ہوگی ۔ پس جس شخص کا مطلب روز ازل میں دعا پر موقوف کر رکھا
ہے ۔ سو اگر تقدیر مبرم اُس کے حق میں یہ ہے کہ اُس کا مطلب حاصل ہو جائے گا تو ساتھ ہی اُس کے
حق میں یہ بھی تقدیر مبرم ہے کہ وہ دعا بھی ضرور کرے گا اور ممکن نہیں کہ وہ دعا سے رک جائے ۔ تقدیر
ضرور ہی پوری ہو رہے گی اور بہر حال اُس کو دعا کرنی پڑے گی اور دعا میں ضرور نہیں کہ صرف زبان
سے کرے بلکہ دعا دل کی اُس عاجزانہ التجا کا نام ہے کہ جب دل نہایت بے قرار اور مضطرب ہو کر
رو بخدا ہو جاتا ہے اور جس بلا کو آپ دور نہیں کر سکتا ۔ اُس کا دور ہونا طاقت الوہیت سے چاہتا ہے۔
پس حقیقت میں دعا انسان کے لئے ایک طبعی امر ہے کہ جو اُس کی سرشت میں مخمر ہے۔ یہاں
تک کہ شیر خوار بچہ بھی اپنی گرسنگی کی حالت میں گریہ وزاری سے اپنا ایسا انداز بنا لیتا ہے کہ جس کو عین میں
دعا کی حالت کہنا چاہئے ۔ غرض بذریعہ دعا کے خدا سے مدد ڈھونڈ نا کوئی بناوٹ کی بات نہیں بلکہ یہ
فطرتی امر ہے اور قوانین معینہ مقررہ میں سے ہے۔ جو شخص دعا کی توفیق دیا جاتا ہے اُس کے حق میں
قبولیت اور استجابت بھی مقدر ہوتی ہے مگر یہ ضرور نہیں کہ اسی صورت میں استجابت ممکن ہو ۔ کیونکہ
ممکن ہے کہ انسان کسی مطلوب کے مانگنے میں غلطی کرے جیسے بچہ کبھی سانپ کو پکڑنا چاہتا ہے اور
والدہ مہربان جانتی ہے کہ سانپ کے پکڑنے میں اُس کی ہلاکت ہے ۔ پس وہ بجائے سانپ کے کوئی
خوبصورت کھلونا اُس کو دے دیتی ہے۔ خلاصہ کلام یہ ہے کہ دعا کا مانگنا مقدرات از لیہ کے نقیض نہیں
ہے بلکہ خود مقدرات از لیہ میں سے ہے اور اسی جہت سے انسان بالطبع نزول حوادث کے وقت دعا

·

آج 10 میں سے 10 باقی