میر عباس الی صاحب لدھیانوی کے نام خطوط

مکتوبات احمد (جلد اوّل), حصہ 7

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کی طرف جھک جاتا ہے اور عارفین کا ذاتی تجربہ ہے کہ جو مانگتا ہے اُس کو ملتا ہے۔ ہر یک زمانہ میں
خدا نے مقبولین کی دعا کے ذریعہ سے عجیب طوروں پر مشکل کشائیاں کیں ہیں اور اپنے فضلوں کو
منکشف کیا ہے ۔ بعض لوگ مستجاب الدعوات ہوتے ہیں اور اُس کی اصلیت یہ ہے کہ حکیم مطلق نے
مقدر کیا ہوتا ہے کہ بہت سے اہل حاجات اُن کی دعاؤں سے اپنے مطلب کو پہنچ گئے ۔ سو وہ اہلِ حاجات
اُس شخص مستجاب الدعوات کو آ ملتے ہیں اور امر مقدر پورا ہو جاتا ہے۔ سو مستجاب الدعوات کی طرف
جھکنا ایک نیک فال ہے ۔ کیونکہ غالباً جو شخص مستجاب الدعوات کی طرف آیا ہے اور اس کی طرف میل
کرنا اُس کو توفیق دیا گیا ہے وہ انہیں لوگوں میں سے ہوگا کہ جن کے حق میں قلم ازل نے کامیاب
ہونا اس کی دعا سے لکھا ہے ۔ مگر یہ بات نہیں کہ جو مستجاب الدعوات مانگتا ہے وہ بعینہ پورا ہو
جاوے۔ اُس کی وجہ پہلے لکھ چکا ہوں ۔ پانچ کتابیں روانہ کی گئی ہیں ۔ بخدمت خواجہ علی صاحب و
مولوی عبدالقادر صاحب سلام مسنون پہنچے ۔ انشاء اللہ تعالیٰ اگر خدا نے چاہا تو لودہیا نہ میں
مولوی صاحب کی ملاقات حاصل ہوگی ۔ وَالْأَمْرُ كُلُّهُ فِي يَدِ اللَّهِ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ -
والسلام
اخبار الحکم نمبر ۲۳ جلد ۳ - ۳۰ جون ۱۸۹۹ء
☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۲ ستمبر ۱۸۸۳ ء مطابق ۲۰ ذیقعد ۱۳۰۰ھ

مکتوب نمبر ۳۰
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جلد اول
مخدومی مکرمی اخویم میر عباس علی شاہ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
بعض کتب میں مَنْ عَرَفَ نَفْسَهُ فَقَدْ عَرَفَ رَبَّهُ - حدیث نبوی کر کے بیان کیا گیا ہے ۔
احیاء العلوم میں اس قسم کی بہت سی احادیث ہیں جن میں محد ثین کو اپنے قواعد مقررہ کے رو سے کلام ہے۔ مگر
اس قول میں کوئی ایسی بات نہیں جو قَالَ اللهُ وَقَالَ الرَّسُولُ سے منافی ہو۔ وَقَالَ اللهُ تَعَالَی ۔
وَفِي أَنْفُسِكُمْ أَفَلَا تُبْصِرُونَ کے حضرت رب العالمین نے تمام عالم کو اسی غرض سے پیدا کیا ہے
کہ تا وہ شناخت کیا جاوے۔ اور نفس انسانی ایک نسخہ جامع جميع اسرار عالم ہے اور کچھ شک نہیں کہ جس کو
کما حقہ علم نفس حاصل ہو۔ اُس کو وہ معرفت حاص ہو ۔ اُس کو وہ معرفت حاصل ہوگی کہ جو جمیع عالم کی حقیقت دریافت کرنے سے
حاصل ہو سکتی ہے پس یہ طریق نہایت قریب اور آسان ہے کہ انسان اپنے نفس کی شناخت کی کوشش
کرے۔ اُسی کی طرف اللہ تعالیٰ نے ایک دوسرے مقام میں ارشاد فرمایا ہے اور وہ یہ ہے۔ وَالشَّمْسِ
وَضُحَهَا وَالْقَمَرِ إِذَا تَلَهَا وَالنَّهَارِ إِذَا جَلْهَا وَالَّيْلِ إِذَا يَغْشُهَا وَالسَّمَاءِ وَمَا بَنُهَا
وَالْأَرْضِ وَمَا طَحُهَا وَنَفْسٍ وَمَا سَوهَا فَأَلْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقْونَهَا قَدْ أَفْلَحَ مَنْ
رَكَّهَا وَقَدْ خَابَ مَنْ دَسھا ہے سو خدا نے شمس اور قمر اور دن اور رات اور آسمان اور زمین کی
خوبیاں بیان فرما کر پھر بعد اس کے وَنَفْسٍ وَ مَا سَو تھا فرمایا ۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ
نفس انسانی میں وہ سب استعدادات موجود ہیں کہ جو متفرق طور پر عالم کے جمیع اجزا میں پائے جاتے ہیں۔
در
اگر خواهی که
یکی در نفس خود بنگر
بینی تمامی وضع عالم را
وضعش تماشا کن
ہمہ
پھر بعد اُس کے فرمایا قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا یعنی وہ شخص جس نے تزکیہ نفس کا کیا نجات پا گیا۔ سو
نجات سے حصول معرفتِ تامہ مراد ہے کیونکہ تمام عذاب اور ہر ایک قسم کی عقوبات جہل اور ضلالت پر ہی
ا ( الف ) كشف الخفاء للعجلوني ۲/۳۶۵ ( ب ) الدرر المنتشره في الاحاديث المشتهره
للسيوطي صفحه ۱۵۲ الذاريات : ۲۲ - الشمس : اتا ۱۰

مرتب ہوں گی ۔ وَ مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ أَعْمَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْمیل اور تزکیہ نفس دو قسم پر ہے
تَزْكِيهِ مِن حَيثُ الْعِلْم اور وہ یہ ہے کہ نفس کو حضرت باری عز وجل اور دار آخرت کی نسبت علم یقینی
قطعی حاصل ہوا اور شکوک اور شبہات اور عقا ئد غلط اور فاسد سے نجات پا جائے۔
تركيه مِنْ حَيثُ العمل وہ ہے کہ جیسے فی الحقیقت حضرت باری عزاسمہ اس بات کا مستحق
ہے کہ اُسی سے محبت ذاتی ہو اور جیسے فی الحقیقت حضرت باری کے وجود کے مقابل اور سب وجود پیچ
اور کالعدم ہیں ۔ ایسے ہی سالک کیلئے حالت حاصل ہو جائے اور جب انسان کو حالت فنا حاصل ہوگئی
تو وہ قوم اسرار موت اور دقائق حکمت جو زمین اور آسمان میں مخفی ہیں اُس کے نفس پر باذن اللہ تعالیٰ
کھلنے شروع ہو جائیں گے اور کشفی طور پر ان کی کیفیت اُس پر ظاہر ہوتی جائے گی کیونکہ اسرار جمیع عالم
بعینہ اسرار نفس ہیں ۔ پس جب نفس ببرکت فناء ا تم اپنے حجاب سے خلاصی پائے گا تو جو کچھ خدا نے
اُس میں انوار مہیا رکھے ہیں اُن سب کو ظاہر کرے گا ۔ سو یہ معرفت تامہ ہے جو انسان کو بقا کے درجہ
پر حاصل ہوتی ہے لیکن یہ معرفت انسان کے اپنے اختیار میں نہیں ۔ تمام انسانی کوششیں فنا کے مرتبہ
تک ختم ہو جاتی ہیں اور پھر آگے معرفت الہی ہے اور جس پر موہبت کی نسیم چلتی ہے اسی پر وہ سب
انوار ظاہر کئے جاتے ہیں جو اس کی روح میں مودع ہیں ۔ انسان کی روح میں ایک بڑا سلیقہ یہ ہے
کہ وہ اس قدر خدا کے سہارے کی محتاج ہے کہ اُس کے بغیر جی ہی نہیں سکتی ۔ الوہیت اُس پر ایک
ایسے طور سے محیط ہو رہی ہے کہ جو نہ تقریر نہ تحریراً نہ صراحتہ نہ کنایہ نہ توضیحا نہ تمثیلاً بیان میں آ سکتی
ہے بلکہ سالک جب بقا کا مرتبہ موہبت حضرت الہی سے پاتا ہے تو وہ کیفیت کہ جو بیچون اور بیچگون
ہیں ۔ اُس پر متجلی ہوتی ہے اور باوجود تحقیق تجلّی کے پھر بھی اُس کو بیان نہیں کر سکتا ۔ مَنْ عَرَفَ كُلَّ
لِسانُه کے آل را که خبر شد خبرش باز نیامد ۔ غرض اسی تجلی کا نام معرفت تامہ ہے اور مَنْ عَرَفَ نَفْسَهُ
فَقَدْ عَرَفَ رَبَّهُ کا مقصود حقیقی بھی ہے۔ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِالصَّوَاب ۔
آں مخدوم نے جو سوالات لکھنے کا طریق نکالا ہے بہت اچھا ہے ۔ مگر جائے تکلف درمیان نہ
ہو یعنی خواہ نخواہ سوال نہ تراشا جائے بلکہ جب خدا کی طرف سے کوئی موقعہ پیش آ وے تب سوال کیا
جائے ۔ سلف صالح کا مکتوبات اکابر کے لکھنے میں یہی طریق رہا ہے اور جس کی معرفت کو خدا تعالیٰ
ا بنی اسراءیل : ۷۳ تاریخ بغدا الخطيب البغدادی جلد ۲ صفحه ۳۶۲ تصویر بیروت

ترقی دینا چاہتا ہے اس کی زندگی میں خود ایسے اسباب پیدا ہو جاتے ہیں اور ایسے موقعے نکلتے
آتے ہیں جن سے اُس کو سوال کرنے کا استحقاق پیدا ہو جاتا ہے ۔ قرآن شریف جو جامع تمام
معارف اور حقائق ہے عبث طور پر نازل نہیں ہوا بلکہ جب حاجت پیش آئی نازل ہوا ہے اور ہر ایک
آیت محکمہ اپنی ایک ضروری شان نزول رکھتی ہے۔ والسلام بخدمت مولوی عبدالقادر صاحب و خواجه
علی صاحب و دیگر صاحبان سلام برسد بتاریخ ۴ را کتوبر ۱۸۸۳ء مطابق ۲ رز والحجه ۱۳۰۰ھ
مکتوب نمبر ۳۱
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مخدومی مکرمی اخویم میر عباس علی شاہ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آں مخدوم کا عنایت نامہ پہنچا۔ جن امور میں خلق اللہ کی بھلائی ہے، اُن کا دریافت کرنا مضائقہ
نہیں ۔ صرف مجھے خوف تھا کہ تکلف نہ ہو کہ وہ اس راہ میں مذموم ہے اور مولوی گل حسن صاحب کا سوال
خداوند کریم کی جناب میں کچھ سُوءِ ادب کی رائحہ رکھتا ہے۔ اس لئے اُس کی طرف توجہ نہیں کی گئی۔ بندہ
وفادار کور شد یا عدم رشد سے کیا مطلب ہے۔ شیخ مصلح الدین سعدی شیرازی رحمۃ اللہ نے کیا اچھا کہا ہے۔
من ایستاده ام اینک بخدمتت مشغول مرا ازیں چہ کہ خدمت قبول یا نہ قبول
گر نباشد بدوست
ره
اور
بردن شرط عشق است در طلب مردن
اس راہ کا سالک وہ شخص ہوتا ہے کہ وصال اور بقا سے کچھ مطلب نہ رکھے اور اُن تمام واقعات
اور مکاشفات سے کچھ سروکار نہ ہو کہ جو سالکوں پر کھلتے ہیں ۔ کرامات اور خوارق عادت کا خواہاں نہ
ہو اور مقامات واصلین کا جو یاں نہ ہو اور با ایں ہمہ سعی اور مجاہدہ میں ہمت نہ ہارے اور خدا تعالیٰ
کے بندوں میں سے فی الواقع ایک ذلیل بندہ اپنے تئیں خیال کرتا رہے اور اپنی زندگی کا اصل مقصد
اسی راہ میں جان دینا ٹھہر اوے گو کچھ راہ پاوے یا نہ پاوے ۔ راستبازوں کا یہی راستہ ہے۔ ان کو
اس سے کیا کام کہ حضرت احدیت سے اس بات کا پہلے تصفیہ کر لیویں کہ ہم کو آخر راہ ملے گا یا محض
اخبار الحکم نمبر ۲۲ جلد ۳ - ۲۳ جون ۱۸۹۹ء

محروم رکھنا ہے۔ صادقوں کو ملنے نہ ملنے سے کچھ کام نہیں۔ اگر بالفرض ہر روز پردہ غیب سے ہزار لعنت سنیں
تو وہ اُس سے دل برداشتہ نہیں ہوتے۔ محبوب کی نسبت یہی محبوب ہے۔ كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ لا
مسجد میں ابھی کام سفیدی کا شروع نہیں ہوا ۔ خدا تعالیٰ چاہے گا تو انجام کو پہنچ جائے گا ۔ آج رات کیا
عجیب خواب آئی کہ بعض اشخاص ہیں جن کو اس عاجز نے شناخت نہیں کیا ۔ وہ سبز رنگ کی سیاہی سے
مسجد کے دروازے کی پیشانی پر کچھ آیات لکھتے ہیں ۔ ایسا سمجھا گیا کہ فرشتے ہیں اور سبز رنگ اُن کے
پاس ہے جس سے وہ بعض آیات تحریر کرتے ہیں اور خط ریحانی میں جو پیچان اور مسلسل ہوتا ہے لکھتے
جاتے ہیں ۔ تب اس عاجز نے ان آیات کو پڑھنا شروع کیا جن میں سے ایک آیت یاد رہی اور وہ
یہ ہے لَا رَادَّ لِفَضْلِهِ ہے اور حقیقت میں خدا کے فضل کو کون روک سکتا ہے ۔ جس عمارت کو وہ بنا تا
ہے اُس کو کون مسمار کرے اور جس کو وہ عزت دینا چاہتا ہے اُس کو کون ذلیل کرے ۔
☆
۹ راکتو بر ۱۸۸۳ء مطابق ۷ رذی الحجہ ۱۳۰۰ھ
مکتوب نمبر ۳۲
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مخدومی مکرمی اخویم میر عباس علی شاہ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
بعد ہذا آں مخدوم کا خط پہنچا۔ جس قدر آں مخدوم نے کوشش اور سعی اُٹھائی ہے اور اپنے نفس پر
مشقت اور تحمل مکروہات روا رکھا ہے یہ سب خدا وند کریم کی ہی عنایت ہے تا آپ کو اُس کے عوض میں
وہ اجر عطا فرماوے جس کا عطا ہونا اُنہیں کوششوں پر موقوف تھا۔ جس کریم رحیم نے اس عاجز نالائق
کو اپنے غیر متناہی احسانوں سے بغیر عوض کسی عمل اور محنت کے ممنون اور پرورش فرمایا ہے ۔ وہ محنت
کرنے والوں کی محنت کو ہرگز ضائع نہیں کرتا۔ خدا کی راہ میں انسان ایک ذرہ بات منہ سے نہیں
نکالتا اور ایک قدم زمین پر نہیں رکھتا جس کا اس کو ثواب نہیں دیا جاتا لیکن میں اس جگہ یہ بھی ظاہر کرنا
مناسب سمجھتا ہوں کہ آپ اپنے جوش دلی کے باعث سے جو ایسے لوگوں کے پاس بھی جاتے ہیں جو
ظنون فاسدہ اپنے دل پر رکھتے ہیں اور غرور اور استکبار نفس سے بھرے ہوئے ہیں۔ یہ ہرگز نہیں
۲ یونس : ۱۰۸ اخبار الحکم نمبر ۲۲ جلد ۳-۲۳ جون ۱۸۹۹ء
ا الرحمن : ۳۰

چاہئے ۔ اس کام کی خدا وند کریم نے اپنے ہاتھ سے بنا ڈالی ہے اور ارادہ الہی اس بات کے متعلق ہو
رہا ہے کہ شوکت اور شان دین کی ظاہر کرے اور اس بارہ میں اس کی طرف سے کھلی کھلی بشارتیں عطا
ہو چکی ہیں ۔ سو جس بات کو خدا انجام دینے والا ہے اُس کو کوئی روک نہیں سکتا ۔ دنیا مردار ہے اور
جس قدر کوئی اس سے نزدیک ہے اسی قدر نا پا کی میں گرفتار ہے اور بد باطن اور بد بودار ہے اور
حدیث شریف میں وارد ہے کہ مومن کیلئے لازم ہے کہ دنیا دار کے سامنے تذلل اختیار نہ کرے اور
اُس کی شان باطل کو تحقیر کی نظر سے دیکھے ۔ انسان دنیا دار کے سامنے نرمی اور تواضع اختیار کرتا ہے
یہاں تک کہ حضرت خداوند کریم عز وجل کے نزدیک مشرک ٹھہرتا ہے۔ سمجھنا چاہئے کہ بجز قادر توانا
کے کوئی کام کسی کے اختیار میں نہیں اور تمام آسمان و زمین اور تمام دل اُس کے قبضہ میں ہیں اور
قدرت الهیه سخت درجہ پر متصرف ہے اور اگر وہ کسی کام میں توقف کرتا ہے تو اس لئے نہیں کہ وہ اُس
کے کرنے سے عاجز ہے بلکہ اس توقف میں اُس کی حکمتیں ہوتی ہیں۔ مخلوق سب پیچ اور ادنی ہے اور
مردہ ہے نہ ان سے کچھ نقصان متصور ہے اور نہ نفع ۔ دنیا داروں سے مطلب براری کیلئے نرمی کرنا
دنیا داروں کا کام ہے اور یہ کام خَالِقُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ کا ہے۔ مجھ کو یا آپ کو لازم نہیں کہ ایک
بد نصیب دنیا دار سے ایسی لجاجت کریں کہ جس سے اپنے مولی کی کسر شان لازم آوے۔ جو لوگ
ذات کبریا کا دامن پکڑتے ہیں وہ متکبروں کے دروازہ پر ہرگز نہیں جاتے اور لجاجت سے بات نہیں
کرتے ۔ سو آپ اس طریق کو ترک کر دیں۔ اگر کسی دنیا دار مالدار کو کچھ کہنا ہو تو کلمہ مختصر کہیں اور
آزادی سے کہیں ۔ اور صرف ایک بار پر کفایت رکھیں اور یار محمد کو روپے بھیجنے سے منع کر دیں اور
مناسب ہے کہ آپ یہ سلسلہ غریب مسلمانوں میں جاری رکھیں ۔ دوسرے لوگوں کا خیال چھوڑ دیں ۔
اس میں ذرہ تر ڈ دنہ کیا کریں۔ تعجب کہ آپ جیسے آدمی متردد ہو جائیں ۔ اگر ایک کافر بے دین جو
دولتمند ہو کسی کو وعدہ
جو میں تیری مشکلات پر تیری مدد کروں وں گا گا نہ تو وہ اُس کے وعدہ سے ے تسلی پکڑ
جاتا ہے۔ پر خدا وند تعالیٰ کا وعدہ جو اَصْدَقُ الصَّادِقِينَ ہے کیونکر موجب تسلی نہ ہو ۔
لو وعدہ دے جو۔
لکھا ہے کہ اوّل حال میں جناب پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم چند صحابہ کو برعایت ظاہر اپنی جان کی
حفاظت کیلئے ہمراہ رکھا کرتے تھے۔ پھر جب یہ آیت نازل ہوئی وَ اللَّهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ !
ا المائده: ۶۸

یعنی خدا تجھ کو لوگوں سے بچائے گا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سب کو رخصت کر دیا اور فرمایا
کہ اب مجھ کو تمہاری حفاظت کی حاجت نہیں ۔ سو اسی طرح سمجھیں کہ ایک مرتبہ اس عاجز کو خدا تعالیٰ
کی طرف سے یہ الہام ہوا کہ ”اگر تمام لوگ منہ پھیر لیں تو میں زمین کے نیچے سے یا آسمان کے اوپر
سے مدد کر سکتا ہوں لیے پھر جب وہ قادر رحمن رحیم ساتھ ہے اور اُس کی طرف سے مواعید ہیں تو کیا
غم ہے دنیا دار کیا چیز ہیں اور کیا حقیقت ۔ تا ان کے سامنے لجاجت کی جائے اور اگر خدا چاہتا تو اُن کو
ایسا سخت دل نہ کرتا ۔ پر اُس نے یہی چاہا تا اُس کے نشان ظاہر ہوں کی
تاریخ ۲۴ راکتو بر ۱۸۸۳ء مطابق ۲۰ رذی الحجہ ۱۳۰۰ھ
مکتوب نمبر ۳۳
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مخدومی مکرمی اخویم میر عباس علی شاہ صاحب - ال السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ و
بعد ہذا آں مخدوم کا عنایت نامہ پہنچ کر باعث مسرت خاطر ہوا۔ آپ نے بہت کچھ کوشش کی
ہے اور مجھ کو یقین ہے کہ خدا تعالیٰ اس کا اجر ضائع نہیں کرے گا سو گو آپ نے کیسی ہی تکالیف اُٹھائی
ہوں پھر جب کہ مولیٰ کریم کی راہ میں ہیں تو خوش ہونا چاہئے کہ اس کریم مطلق نے اس تکلیف کشی کہ ہیں کی میں ہیں تو نا چاہئے کہ اس کریم مطلق نے اس تکلیف کشی
کے لائق سمجھا ۔ اس عاجز کو خدا وند کریم نے ایک خبر دی تھی جس کو حصہ ثالث میں چھاپ دیا تھا یعنی یہ
کہ يَنْصُرُكَ رِجَالٌ نُوحِي إِلَيْهِمْ مِّنَ السَّمَاءِ " یعنی تیری مددوہ مردان دین کریں گے جن
کے دل میں ہم آسمان سے آپ ڈالیں گے ۔ سو الْحَمْدُ لِلَّهِ وَالْمَنَّةُ کہ خدا تعالیٰ نے آپ کو سب
سے زیادہ اس عاجز کے انصار میں سے بنایا اور اس ناچیز کو آپ کے وجود سے فخر ہے اور اپنے
خداوند کریم کی طرف سے آپ کو ایک رحمت مجسم خیال کرتا ہے اگر لوگ روگردان ہیں اور متوجہ نہیں
ہوتے تو آپ اس سے ذرا متفکر نہ ہوں ۔ خدا تعالیٰ ہر یک دل پر متصرف ہے اور اُس کا قوی ہاتھ
ذرہ ذرہ پر قابض ہو رہا ہے۔ اگر وہ چاہتا تو دلوں میں ارادت پیدا کر دیتا۔ مخلوق کیا چیز ہے اور اُس
ا تذکرہ صفحہ ۸۹ ۔ ایڈیشن چہارم کے تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحه ۳۹
اخبار الحکم نمبر ۳۰ جلد ۳ ۲۴ را گست ۱۸۹۹ء

کی ہستی کیا حقیقت ہے لیکن اُس نے یہ نہیں چاہا بلکہ توقف اور آہستگی سے کام کرنا چاہا ہے۔ سب کچھ
وہی کرتا ہے ۔ وہ دوسرا کون ہے جو اُس کا خارج ہو رہا ہے ۔ بارہا اس عاجز کو حضرت احدیت کے
مخاطبات میں ایسے کلمات فرمائے گئے ہیں جن کا ماحصل یہ تھا کہ سب دنیا پنجۂ قدرت احدیت میں
مقہور اور مغلوب ہے اور تصرفات الہیہ زمین و آسمان میں کام کر رہے ہیں ۔ چند روز کا ذکر ہے کہ یہ
الہام ہوا ۔ اِنْ تَمْسَسْكَ بِضُرٍ فَلَا كَاشِفَ لَهُ إِلَّا هُوَ - وَإِنْ يُرِدْكَ بِخَيْرٍ فَلَا رَادَّ لِفَضْلِهِ
أَلَمْ تَعْلَمُ أَنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ لَات لیے سوخدا تعالیٰ اپنے کلمات مقدسہ
سے اس قدر اس عاجز کو تقویت دیتا ہے کہ پھر اُس کے غیر سے نہ کچھ خوف باقی رہتا ہے اور نہ اس کو
امید گاہ بنایا جاتا ہے ۔ جب یہ عاجز اپنے معروضات میں لطف اور لذیذ کلمات میں جواب پاتا
ہے اور بسا اوقات ہر سوال کے بعد جواب سنتا ہے اور کلمات احدیت میں بہت سے تلطفات پاتا
ہے تو تمام تمام هموم و عموم بکلی دل سے دور ہو جاتے ہیں اور اور جے جیسے کوئی نہایت تیز شراب سے مست
اور دنیا و مافیہا سے بے خبر ہوتا ہے ایسی ہی حالت سرور کی طاری ہوتی ہے ۔ جس میں دوسرے
ہموم و عموم تو کیا چیز ہیں موت بھی کچھ حقیقت نظر نہیں آتی ۔ خدا تعالیٰ نے اس عاجز پر کھول دیا ہے
کہ زید و عمر کچھ چیز نہیں ۔ ہر ایک کام اُس کے اختیار میں ہے ۔ پھر جب کہ ایسا ہے تو دوسروں کی
شکایت عبث ہے ۔ اس عاجز پر جو کچھ تفضلات و احسانات حضرت خداوند کریم ہیں وہ حد و شمار سے
خارج ہیں کیونکہ یہ اذل عباد اپنی ذاتی حیثیت میں کچھ بھی چیز نہیں اور بغیر اس کے کہ تکلف سے
کوئی کسر نفسی کی جائے فی الحقیقت سخت درجہ کا ناکارہ اور پیچ ہے ۔ نہ زاہدوں میں سے ہے
ہے کہ کس چیز پر
نہ عابدوں میں سے ، نہ پارساؤں میں سے نہ مولویوں میں سے ۔ سے ۔ سخت حیران ہے کہ
نظر عنایت ہے ۔ يَفْعَلُ اللَّهُ مَا يَشَاءُ۔
۲۹ راکتو بر ۱۸۸۳ء مطابق ۲۷ / ذی الحجہ ۱۳۰۰ھ
لے تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحہ ۸۹

مکتوب نمبر ۳۴
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جلد اول
مخدومی مکرمی اخویم میر عباس علی شاہ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بعد ہذا یہ عاجز چند روز سے ملاحظہ کام طبع کتاب کیلئے امرتسر چلا گیا تھا آج واپس آ کر آں مخدوم کا
خط ملا۔ یہاں سے ارادہ کیا گیا تھا کہ امرتسر جا کر بعد اطلاع دہی ایک دو دن کے لئے آپ کی
طرف آؤں ۔ مگر چونکہ کوئی ارادہ بغیر تائید الہی انجام پذیر نہیں ہو سکتا اس لئے یہ خاکسا را مرتسر جا کر
کسی قدر علیل ہو گیا ۔ ناچار وہ ارادہ ملتوی کیا گیا ۔ سو اس طرح خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک روک
واقع ہوگئی ۔ اُس کے کام حکمت سے خالی نہیں ۔ مولوی عبد القادر صاحب کی حالت سے دل خوش
ہے۔ طلب عرفان بھی ایک عرفان ہے۔ حضرت خدا وند کریم کے کام آہستگی سے ہوتے ہیں ۔ سواگر
خداوند کریم نے چاہا تو یہ عاجز بھی دعا کرے گا۔ غنیمت ہے کہ بفضلہ مولوی صاحب صاحب علم ہیں ۔
طالب نادان شیطان کا بازی گاہ ہوتا ہے لیکن اس فقیر کی راہ میں مولویت بھی ایک حجاب عظیم ہے ۔
انسان خاک ہے اور جب تک اپنی اصل کی طرف عود کر کے خاک ہی نہ ہو جائے تب تک مولیٰ کریم
کی اس پر نظر نہیں پڑتی ۔ سو اس خاکساری اور نیستی کو اُسی قادر مطلق سے طلب کرنا چاہئے ۔ اِهْدِنَا
الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ میں جو مانگا گیا ہے وہ بھی خاکساری اور نیستی ہے۔ انسان کے نفس میں بہت سی
رعونتیں اور نخوتیں اور عجب اور ریا اور خود بینی اور بزرگی چھپی ہوئی ہے ۔ جب تک خدا ہی اُس کو دور
نہ کرے دور نہیں ہوتی ۔ پس یہ بلا ہے جو نیستی اور خاکساری کے منافی ہے۔ سوتضرع اور زاری سے
جناب الہی میں التجا چاہئے تا جس نے یہ بلا پیدا کی ہے وہی اُس کو دور کرے اور ظاہری جھگڑوں میں
بہت ہی نرم ہو جانا چاہئے ۔ قلت اعتراض سالکین شعار میں سے ہے ۔ انسان جب تک پاک نفس نہ
ہو جائے اُس کے جھگڑے نفسانیت سے خالی نہیں ۔ قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا
عَلَيْكُمْ أَنْفُسَكُمْ لَا يَضُرُّكُمْ مَّنْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُمْ لا
۹ نومبر ۱۸۸۳ ء مطابق ۱۸ محرم ۱۳۰۱ھ
ا المائده: ١٠٦

مکتوب نمبر ۳۵
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جلد اول
مخدومی مکرمی اخویم میر عباس علی شاہ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
بعد ہذا آں مخدوم کا عنایت نامہ عین انتظاری کے وقت میں پہنچا۔ خدا وند کریم آں مخدوم کو مکروہات
زمانہ سے اپنے ظل رحمت میں رکھے ۔ جس قدر آپ اس عاجز سے محبت رکھتے ہیں وہی محبت اور تعلق
اس عاجز کو آپ سے ہے ۔ یہ سچ ہے کہ مقام تعلقات محبت میں انسان یہی چاہتا ہے کہ دیر تک اس
دارفانی میں اتفاق ملاقات رہے۔ لیکن اس مسافر خانہ کی بنیا د نہایت ہی خام اور متزلزل ہے ۔اب
تک اس عاجز پر جو مکشوف ہوا ہے اُن میں سے کوئی ایسا کشف نہیں جس میں طول عمر مفہوم ہوتا ہے بلکہ
اکثر الہام ذومعنیین ہوتے ہیں ۔ جن کے ایک معنی کی رو سے تو قرب وفات سمجھا جاتا ہے اور
دوسرے معنی اتمام نعمت ہیں ۔ اس بات کو خدا ہی بہتر جانتا ہے کہ کون سے معنی مراد ہیں ۔ یہ الہام
إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلَى اس قدر ہوا ہے جس کا خدا ہی شمار جانتا ہے۔ بعض اوقات
نصف شب کے بعد فجر تک ہوتا رہا ہے اس کے بھی دو ہی معنی ہیں ۔ رات کو ایک اور عجیب الہام ہوا
اور وہ یہ ہے قُلْ لِضَيْفِكَ إِنِّي مُتَوَفِّيكَ قُلْ لَا خِيْكَ إِنِّي مُتَوَفِّيكَ کے یہ الہام بھی چند مرتبہ
ہوا اس کے معنی بھی دو ہی ہیں ۔ ایک تو یہ کہ جو تیرا مورد فیض یا بھائی ہے اس کو کہہ دے کہ میں تیرے
پر اتمام نعمت کروں گا۔ دوسرے معنی یہ ہیں کہ میں وفات دوں گا ۔ معلوم نہیں کہ یہ شخص کون ہے ۔ اس
قسم کے تعلقات کے کم و بیش کوئی سے لوگ ہیں ۔ اس عاجز پر اس قسم کے الہامات اور مکاشفات اکثر
وارد ہوتے رہتے ہیں جن میں اپنی نسبت اور بعض احباب کی نسبت ۔ اُن کے عسر یسر کی نسبت ، اُن
کے حوادث کی نسبت ، ان کی عمر کی نسبت ظاہر ہوتا رہتا ہے اور میرا اصول یہ ہے کہ انسانوں کو بالکل
اپنے مولیٰ کی مرضی کے موافق رہنا چاہئے اور جو کچھ وہ اختیار کرے وہ بہتر ہے کیونکہ تمام خیر اسی
بات میں ہے جو وہ اختیار کرے۔ دل میں ارادہ تو ہے کہ ایک دو روز کے لئے آپ کے شہر میں آؤں
لا تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحه ۴۸ ، ۷۵ کے تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحه ۸۹
سے کوئی سہو کتابت ہے صحیح کئی“ ہے ۔ (مرتب)

مگر بجز مرضی باری تعالیٰ کیونکر پورا ہو ۔ مولوی عبدالقادر صاحب موت کو بہت یا د رکھیں اور
دلی اخلاص کے حصول میں کوشش کریں اور یہ عاجز بھی کوشش کرے گا ۔ والسلام
مکتوب نمبر ۳۶
۲۰ نومبر ۱۸۸۳ء مطابق ۱۹ محرم ۱۳۰۱ھ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مخدومی مکرمی اخویم میر عباس علی شاہ صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
بعد ہذا چونکہ اس ہفتہ میں بعض کلمات انگریزی وغیرہ الہام ہوئے ہیں اور اگر چہ بعض ان میں
سے ایک ہندولڑ کے سے دریافت کئے ہیں مگر قابل اطمینان نہیں ۔ اور بعض منجانب اللہ بطور ترجمہ
الہام ہوا تھا اور بعض کلمات شاید عبرانی ہیں ۔ ان سب کی تحقیق تنقیح ضرور ہے تا بعد تنقیح جیسا کہ
مناسب ہو، اخیر جزو میں کہ اب تک چھپی نہیں درج کئے جائیں ۔ آپ جہاں تک ممکن ہو بہت جلد
دریافت کر کے صاف خط میں جو پڑھا جاوے اطلاع ھا جاوے اطلاع بخشیں اور وہ کلمات یہ ہے ہیں ۔
پریشن، عمر ہر اطوس، با پلا طوس یعنی پڑطوس لفظ ہے یا پیلاطوس لفظ ہے۔ بباعث سرعت الہام دریافت
نہیں ہوا اور عمر عربی لفظ ہے اس جگہ براطوس اور پریشن کے معنی دریافت کرنے ہیں کہ کیا ہیں اور کس زبان
کے یہ لفظ ہیں۔ پھر دو لفظ اور ہیں ۔ ھو شعنا نعسال معلوم نہیں کس زبان کے ہیں اور انگریزی یہ ہیں۔
اول عربی فقرہ ہے يَا دَاوُدُ عَامِلُ بِالنَّاسِ رِفقًا وَ اِحْسَانًا کے یومسٹ ڈو سے وہاٹ آئی
ٹولڈ یو کے تم کو وہ کرنا چاہئے جو میں نے فرمایا ہے یہ اُردو عبارت بھی الہامی ہے۔ پھر بعد اس کے
ایک اور انگریزی الہام ہے اور ترجمہ اُس کا الہامی نہیں ۔ بلکہ اس ہندولڑ کے نے بتلایا ہے۔ فقرات
کی تقدیم تاخیر کی صحت بھی معلوم نہیں ۔ اور بعض الہامات میں فقرات کا تقدم تا خر بھی ہو جاتا ہے اُس
کو غور سے دیکھ لینا چاہئے اور وہ الہام یہ ہیں ۔
لے تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحه ۸۰ ے تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحہ ۸۲ سے مکتوب طبع اول میں سہواً یومسٹ ڈڈ
چھپا ہے ۔ (مرتب)
کے تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحه ۸۲

د و آل من شد بی انگری بٹ گاڈ از و دیوی ہی شل ہاپ یو ۔ ہے ”ور ڈس آف گارڈ کے
ناٹ کین ایکسچینج کے ترجمہ اگر تمام آدمی ناراض ہو نگے لیکن خدا تمہارے ساتھ ہو گا وہ تمہاری مدد
کرے گا۔ اللہ کے کلام بدل نہیں سکتے پھر بعد اس کے ایک دو اور الہام انگریزی ہیں جن میں سے
کچھ تو معلوم ہے اور وہ یہ ہیں ۔
وو
آئی شل ہلپ یو۔ ہے مگر بعد اس کے یہ ہے ۔ ”یو ہیوٹو گوامر تسر ۔ پھر ایک فقرہ ہے جس
کے معنی معلوم نہیں اور وہ یہ ہے۔ ”ہی ہل ٹس ان دی ضلع پشاور ۔ کہ یہ فقرات ہیں ان کو تنقیح سے
لکھیں اور براہ مہربانی جلد تر جواب بھیج دیں تا اگر من ہو تو اخیر جزو میں بعض فقرات بموضع مناسب
درج ہوسکیں ۔ بخدمت مولوی عبدالقادر صاحب و خواجہ علی صاحب سلام مسنون پہنچے۔
مکتوب نمبر ۳۷
۱۲ دسمبر ۱۸۸۳ء بمطابق ۱۱ صفر ۱۳۰۱ھ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مخدومی مکرمی اخویم میر عباس علی شاہ صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
بعد ہذا آں مخدوم کا عنایت نامہ پہنچا۔ موجب ممنونی ہوا ۔ آج میرا ارادہ تھا کہ صرف ایک دن
کے لئے آں مخدوم کی ملاقات کے لئے لودہیانہ کا قصد کروں ۔ لیکن خط آمدہ مطبع ریاض ہند سے
معلوم ہوا کہ حال طبع کتاب کا ابتر ہو رہا ہے۔ اگر اُس کا جلدی سے تدارک نہ کیا جائے تو کا پیاں کہ
جو ایک عرصہ کی لکھی ہوئی ہیں خراب ہو جائیں گی ۔ بات یہ ہے کہ کاپیوں کی چھ سات جزیں مطبع
ریاض ہند سے بباعث کم استطاعتی مطبع کے مطبع چشمہ نور میں دی گئی تھیں ۔ اور مہتمم چشمہ نور نے وعدہ
کیا تھا کہ ان کا پیوں کو جلد تر چھاپ دیں گے اور قبل اس کے جو پُرانی اور خراب ہوں چھپ جائیں
گی ۔ سو خط آمدہ مطبع ریاض ہند سے معلوم ہوا کہ وہ کا پیاں اب تک نہیں چھپیں اور خراب ہو گئیں
ا تذکرہ صفحہ ۷۸ ۹۲۰ ۲ تذکرہ صفحہ ۷۸ ۹ ۹۲ ۳ مکتوب طبع اول میں غلطی سے واڑ ڈس آف گاڈ
چھپا ہے ۔ کے تذکرہ صفحہ ۹۲
وو
۵ تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحه ۹۲ ۶ تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحه ۹۲ ۷ تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحه ۹۲

·

آج 10 میں سے 10 باقی