میر عباس الی صاحب لدھیانوی کے نام خطوط

مکتوبات احمد (جلد اوّل), حصہ 8

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہیں ۔ کیونکہ اُن کے لکھے جانے پر عرصہ دراز گزر گیا ہے ناچار اس بند و بست کے لئے کچھ دن امرتسر
ٹھہر نا پڑے گا اور دوسری طرف یہ ضرورت درپیش ہے کہ ۲۶ / دسمبر ۱۸۸۳ء تک بعض احباب بطور
مہمان قادیان میں آئیں گے اور اُن کیلئے اس خاکسار کا یہاں ہونا ضروری ہے سو یہ عاجز بنا چاری
امرتسر کی طرف روانہ ہوتا ہے اور معلوم نہیں کہ کیا پیش آوے۔ اگر زندگی اور فرصت اور توفیق ایزدی
یاور ہوئی اور کچھ وقت میسر آ گیا تو انشاء اللہ القدیر ایک دن کے لئے امرتسر میں فراغت پا کر
آں مخدوم کی طرف روانہ ہوں گا ۔ مگر وعدہ نہیں اور کچھ خبر نہیں کہ کیا ہو گا اور خداوند کے فضل و کرم
ربوبیت سے اس عاجز کو فرصت مل گئی تو آں مخدوم اس بات کو پہلے سے یا د رکھیں کہ صرف ایک
رات رہنے کی گنجائش ہو گی ۔ کیونکہ بشرط زندگی و خیریت کہ جو حضرت خدا وند کریم کے ہاتھ میں
ہے ۔ ۲۶ دسمبر ۱۸۸۳ء تک قادیان میں واپس آ جانا ہے۔ اُن سے وعدہ ہو چکا ہے ۔ وَالْأَمْرُ كُلُّهُ
فِي يَدِ الله اور ایک دن کے لئے آنا بھی ہنوز ایک خیال ہے وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْحَالِ ۔ اگر
خداوند کریم نے فرصت دی اور زندگی اور امن عطا کیا اور امرتسر کے مخمصہ سے صفائی اور راحت
حاصل ہوئی اور تاریخ مقررہ پر واپس آنے کے لئے گنجائش بھی ہوئی تو یہ عاجز آنے سے کچھ فرق
نہیں کرے گا ۔ مگر آپ ریل پر ہرگز تشریف نہ لاویں کہ یہ نہ لاویں کہ یہ تکلف ہے ۔ یہا یہ احقر عباد سخت : دسخت ناکاره
اور بے ہنر ہے اور اس لائق ہرگز نہیں کہ اس کے لئے کچھ تکلف کیا جائے ۔ مولیٰ کریم کی
ستاریوں اور پردہ پوشیوں نے کچھ کا کچھ ظاہر کر رکھا ہے۔ ورنہ من آنم کہ من دانم
۱۹ دسمبر ۱۸۸۳ ء مطابق ۱۸ صفر ۱۳۰۱ھ
مکتوب نمبر ۳۸
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مخدومی مکرمی اخویم میر عباس علی شاہ صاحب سلمها اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
بعد ہذا آں مخدوم کا عنایت نامہ پہنچا۔ مجھ کو آپ کا اخلاص بہت شرمندہ کر رہا ہے۔ خدا وند کریم
آپ پ کو بہت ہی اجر بخشے اور یہ عاجز تفضلات الہیہ پر بہت بھروسہ رکھتا ہے اور یقیناً سمجھتا ہے کہ اُس
کی رحمتیں اس اخلاص اور سعی کے صلہ میں آثار نمایاں دکھلائیں گی ۔ یہ عالم فانی تو کچھ چیز نہیں اور
ہے

اس کی آرزو کرنے والے سخت غلطی پر ہیں ۔ مومن کے لئے اس سے بہتر اور کوئی نعمت نہیں کہ اس کا
مولی کریم اُس پر راضی ہو ۔ آپ کے نفس میں قبولیت دعا کی شرائط پیدا ہیں ۔ اور اس عاجز نے ۔
دوسروں میں اس قسم کی استقامت کم پائی ہے ۔ نیک ظن بننا آسان ہے مگر اُس کا نبھانا بہت مشکل ۔
سوخدا نے استقامت اور حسن ظن کی سالیت آپ کے نفس میں رکھی ہے۔ یہ بڑی خوبی ہے کہ جس
سے انسان اپنی مراد کو پہنچتا ہے اور نہایت بد نصیب وہ انسان ہے جس کا انجام آغاز کا جوش نہیں رکھتا
اور بدظنی اُس کو ہلاکت کے قریب پہنچا دیتی ہے اور سعید وہ انسان ہے جس پر نیک ظن غالب ہے ۔
یہی وہ لوگ ہیں جو ٹھو کر کھانے سے بچتے ہیں اور اُس کا فطرتی نور اُن کو شیطانی تاریکی سے بچا لیتا ہے
اور تھوڑے ہیں جو ایسے ہیں اور الحمد للہ کہ میں آپ کو اُن تھوڑوں کے اول درجہ میں دیکھتا ہوں ۔
بخدمت تمام احباب سلام مسنون پہنچے ۔
یکم جنوری ۱۸۸۴ء مطابق یکم ربیع الاول ۱۳۰۱ھ
مکتوب نمبر ۳۹
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مخدومی مکرمی اخویم میر عباس علی شاہ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
بعد ہذا مبلغ پچاس روپیہ مرسلہ آپ کے پہنچ گئے ۔ جَزَاكُمُ الله خَيْرًا ۔ اب یہ عاجز یوم شنبه
امرتسر جانے کو تیار ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ وہیں سے آپ کی خدمت میں خط لکھے گا ۔ آپ نے جو
خواب دیکھی ۔ انشاء اللہ القدیر بہت بہتر ہے۔ انسان کو بغیر راست گوئی چارہ نہیں اور انسان سے
خدا تعالیٰ ایسی کوئی بات پسند نہیں کرتا جیسے اُس کی راست گوئی کو ۔ اور راست یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کا
اس عاجز سے ایک عجیب معاملہ ہے کہ اس جیسے شخص پر اُس کا تفضل اور احسان ہے کہ اپنی ذاتی
۔
حالت میں احقر اور ارذل عباد ہے۔ زہد سے خالی اور عبادت سے عاری اور معاصی سے پُر ہے ۔سو زہر ہے۔سو
اُس کے تفصلات تحیر انگیز ہیں ۔ خدا تعالیٰ کا معاملہ اپنے بندوں سے طرز واحد پر نہیں اور تو جہات اور
اقبال اور فتوح حضرت احدیت کی کوئی ایک راہ خاص نہیں ۔ اگر چہ طرق مشہورہ ریاضات اور
عبادات اور زہد اور تقویٰ ہے مگر ماسوا اس کے ایک اور طریق ہے جس کی خدا تعالیٰ کبھی کبھی آپ

بنیاد ڈالتا ہے۔ کچھ دن گزرے ہیں کہ اس عاجز کو ایک عجیب خواب آیا اور وہ یہ ہے کہ ایک مجمع
زاہدین اور عابدین ہے اور ہر ایک شخص کھڑا ہو کر اپنے مشرب کا حال بیان کرتا ہے اور مشرب کے
بیان کرنے کے وقت ایک شعر موزوں اُس کے منہ سے نکلتا ہے جس کا اخیر لفظ قعود اور سجود اور مشہود
وغیرہ آتا ہے جیسے یہ مصرع
تمام شب گزرانیم
در
قیام
و
سجود
چند زاہدین اور عابدین نے ایسے ایسے شعر اپنی تعریف میں پڑھے ہیں پھر ا خیر پر اس عاجز نے اپنے
مناسب حال سمجھ کر ایک شعر پڑھنا چاہا ہے مگر اس وقت وہ خواب کی حالت جاتی رہی اور جو شعر اُس
خواب کی مجلس میں پڑھنا تھا وہ بطور الہام زبان پر جاری ہو گیا اور وہ یہ ہے :۔
طریق زہد و تعبد ندانم اے زاہد خدائے من قدم راند برره داؤد
سو سچ ہے کہ یہ نا چیز زہد اور تعبد سے خالی ہے اور بجز عجز و نیستی اور کچھ اپنے دامن میں نہیں اور وہ بھی
خدا کے فضل سے نہ اپنے زور سے ۔ جو لوگ تلاش کرتے ہیں وہ اکثر زاہدین اور عابدین کو تلاش
کرتے ہیں اور یہ بات اس جگہ نہیں ۔ آپ کے مبلغ پچاس روپیہ عین ضرورت کے وقت پہنچے ۔ بعض
آدمیوں کے بے وقت تقاضا سے بالفعل پچاس روپیہ کی سخت ضرورت تھی ۔ دعا کے لئے یہ الہام ہوا ۔
بحسن قبولی دعاء بنگر که چه زود دعا قبول میکنم ۳ ۳۰ ر جنوری ۱۸۸۴ء کو یہ الہام ہوا ۔ ۶ تاریخ کو آپ
کا روپیہ آ گیا وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَالِکَ ۔
ے جنوری ۱۸۸۴ء ۔ ۷ / ربیع الاول ۱۳۰۱ھ
*۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*
لے تذکره صفحه ۹۳ ۔ ایڈیشن چہارم کے تذکره صفحه ۹۳ و ۹۴ ۔ ایڈیشن چہارم

مکتوب نمبر ۴۰
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مخدومی مکرمی اخویم میر عباس علی شاہ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔
جلد اول
بعد سلام مسنون آں مخدوم کا عنایت نامہ پہنچا۔ یہ عاجز اگر چہ بہت چاہتا ہے کہ آں مخدوم
کے بار بار لکھنے کی تعمیل کرے مگر کچھ خداوند کریم ہی کی طرف سے ایسے اسباب آ پڑتے ہیں کہ رک
جاتا ہوں ۔ نہیں معلوم کہ حضرت احدیت کی کیا مرضی ہے۔ عاجز بندہ بغیر اُس کی مشیت کے قدم اُٹھا
نہیں سکتا ۔ ایک رات خواب میں دیکھا کہ کسی مکان پر جو یاد نہیں رہا یہ عاجز موجود ہے اور بہت
سے نئے نئے آدمی جن سے سابق تعارف نہیں ، ملنے کو آئے ہوئے ہیں اور آپ بھی ان کے ساتھ
موجود ہیں مگر معلوم ہوتا ہے کہ کوئی اور مکان ہے۔ اُن لوگوں نے اس عاجز میں کوئی بات دیکھی ہے
جو اُن کو ناگوار گزر اگوار گزری ہے سو اُن سب کے دل منقطع ہو گئے ۔ آپ نے اُس وقت مجھ کو کہا کہ وضع بدل
لو۔ میں نے کہا کہ نہیں بدعت ہے۔ سو وہ لوگ بیزار ہو گئے اور ایک دوسرے مکان میں جو ساتھ ہے
جا کر بیٹھ گئے ۔ تب شاید آپ بھی ساتھ ہیں ۔ میں اُن کے پاس گیا تا اپنی امامت سے ان کو نماز
پڑھاؤں پھر بھی اُنہوں نے بیزاری سے کہا کہ ہم نماز پڑھ چکے ہیں ۔ تب اس عاجز نے اُن سے
علیحدہ ہونا اور کنارہ کرنا چاہا اور باہر نکلنے کے لئے قدم اُٹھایا۔ معلوم ہوا کہ اُن سب میں سے ایک
شخص پیچھے چلا آتا ہے جب نظر اُٹھا کر دیکھا تو آپ ہی ہیں ۔ اب اگر چہ خوابوں میں تعینات معتبر
نہیں ہوتے ۔ اور اگر خدا چاہے تو تقدیرات معلقہ کو مبدل بھی کر دیتا ہے لیکن اندیشہ ہی گزرتا ہے کہ
خدانخواستہ وہ آپ ہی کا شبیہ نہ ہو ۔ لوگوں کے شوق اور ارادت پر آپ خوش نہ ہوں ۔ حقیقی شوق اور
ارادت کہ جو لغزش اور ابتلا کے مقابلہ پر کچھ ٹھہر سکے لاکھوں میں سے کسی ایک کو ہوتا ہے ورنہ اکثر
لوگوں کے دل تھوڑی تھوڑی بات میں بدظنی کی طرف جھک جاتے ہیں اور پھر پہلے حال سے پچھلا
حال اُن کا بدتر ہو جاتا ہے۔ صادق الارادت وہ شخص ہے کہ جو رابطہ توڑنے کیلئے جلد تر تیار نہ ہو
جائے اور اگر ایسا شخص جس پر ارادت ہو کبھی کسی فسق اور معصیت میں مبتلا نظر آوے یا کسی اور قسم کا
ظلم اور تعدّی اس کے ہاتھ سے ظاہر ہوتا دیکھے ۔ یا کچھ اسباب اور اشیاء منہیات کے اُس کے مکان

پر موجود پاوے تو جلد تر اپنے جامہ سے باہر نہ آوے اور اپنی دیرینہ خدمت اور ارادت کو ایک
ساعت میں بر با بر باد نہ کرے بلکہ یقیناً دل میں سمجھے کہ یہ ایک ابتلا ہے کہ جو میرے لئے پیش آیا اور اپنی
ارادت اور عقیدت میں ایک ذرہ فتور پیدا نہ کرے اور کوئی اعتراض پیش نہ کرے اور خدا سے چاہے
کہ اس کو اُس ابتلا سے نجات بخشے ۔ اور اگر ایسا نہیں تو پھر کسی نہ کسی وقت اُس کے لئے ٹھوکر در پیش
ہے۔ جن پر خدا کی نظر لطف ہے اُن کو خدا نے ایک مشرب پر نہیں رکھا ۔ بعض کو کوئی مشرب بخشا اور
بعض کو کوئی اور ۔ اُن لوگوں میں ایسے مشرب بھی ہیں کہ جو ظاہری علماء کی سمجھ سے بہت دور ہیں ۔
حضرت موسیٰ جیسے اولوالعزم مرسل خضر کے کاموں کو دیکھ کر سراسیمہ اور حیران ہوئے اور ہر چند وعدہ
بھی کیا کہ میں اعتراض نہیں کروں گا پر جوش شریعت سے اعتراض کر بیٹھے۔ اور وہ اپنے حال میں
معذور تھے اور خضر اپنے حال میں معذور تھا۔ غرض اس مشرب کے لوگوں کی خدمت میں ارادت کے
ساتھ آنا آسان ہے مگر ارادت کو سلامت لے جانا مشکل ہے ۔ بات یہ ہے کہ خدا کو ہر ایک زاہد کا
ابتلا منظور ہے تا وہ اُن پر ان کی چھپی ہوئی بیماریاں ظاہر کرے۔ سو نہایت بد قسمت وہ شخص ہے کہ جو
اُس ابتلا کے وقت تباہ ہو جائے ۔ کاش ! اگر وہ دور کا دور ہی رہتا تو اُس کے لئے اچھا ہوتا ۔ ابو جہل
کچھ سب سے زیادہ شریر نہ تھا۔ پر رسالت کے زمانہ نے اُس کا پردہ فاش کیا ۔ اگر کسی بعد کی صدی میں میں
کسی مسلمان کے گھر پیدا ہو جاتا تو شاید وہ خبث اُس کی چھپی رہتی ۔ سوخبث امتحان ہی سے ظاہر ہوتے
ہیں۔ بہتر یہ ہے کہ آں مخدوم ابھی اس عاجز کی تکلیف بیعت کے لئے بہت زور نہ دیں کہ کئی اندیشوں
کا محل ہے۔ یہ عاجز معمولی زاہدوں اور عابدوں کے مشرب پر نہیں اور نہ اُن کی رسم اور عادت کے
مطابق اوقات رکھتا ہے بلکہ اُن کے پیرا یہ سے نہایت بیگانہ اور دور ہے ۔ سَيَفْعَلُ اللَّهُ مَا يَشَاءُ اگر
خدا نے چاہا تو وہ قادر ہے کہ اپنے خاص ایماء سے اجازت فرمادے۔ ہر ایک کو اس جگہ کے آنے سے روک
دیں اور جو پردہ غیب میں مخفی ہے اُس کے ظہور کے منتظر ر ہیں۔ باقی سب خیریت ہے کیا
۱۸ جنوری ۱۸۸۴ ء مطابق ۱۸ ربیع الاول ۱۳۰۱ھ
اخبار الحکم نمبر ۳۱ جلد ۳ -۳۱ را گست ۱۸۹۹ء

مکتوب نمبر ۴۱
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جلد اول
مخدومی مکرمی اخویم میر عباس علی سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
بعد ہذا آپ نے جو قول وحدت وجود کی نسبت استفسار فرمایا ہے اُس میں یہ بہتر تھا کہ اوّل
آپ ان وساوس اور اوہام کو لکھتے جن کو قائلین اس قول سقیم کے بطور دلیل آپ کے روبرو پیش
کرتے ہیں کیونکہ اس عاجز نے ہر چند ایک مدت دراز تک غور کی اور کتاب اللہ اور احادیث نبوی کو
بتدبر و تفکر تمام دیکھا اور محی الدین عربی وغیرہ کی تالیفات پر بھی نظر ڈالی کہ جو اس طور کے خیالات
سے بھرے ہوئے ہیں اور خود عقل خداداد کی رُو سے بھی خوب سوچا اور فکر کیا لیکن آج تک اس دعویٰ
کی بنیاد پر کوئی دلیل اور صحیح حجت ہاتھ نہیں آئی اور کسی نوع کی برہان اس کی صحت پر قائم نہیں ہوئی
بلکہ اس کے ابطال پر براہین قویہ اور حج قطعیہ قائم ہوتے ہیں کہ جو کسی طرح اُٹھ نہیں سکتیں ۔ اول بڑی
بھاری دلیل مسلمانوں کے لئے بلکہ ہر ایک کے لئے کہ جو حق پر قدم مارنا چاہتا ہے قرآن شریف ہے
کیونکہ قرآن شریف کی آیات محکمات میں بار بار اور تاکیدی طور پر کھول کر بیان کیا گیا ہے کہ جو کچھ
مَا فِي السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ ہے۔ وہ سب مخلوق ہے اور خدا اور انسان میں ابدی امتیاز ہے کہ جو نہ
اس عالم میں اور نہ دوسرے عالم میں مرتفع ہو گی ۔ اس جگہ بھی بندگی بیچارگی ہے اور وہاں بھی بندگی بیچارگی
ہے۔ بلکہ اس پاک کلام میں نہایت تصریح سے بیان فرمایا گیا ہے کہ انسان کی روح کے لئے عبودیت
دائمی اور لازمی ہے اور اُس کی پیدائش کی عبودیت ہی علت غائی ہے۔ جیسا کہ فرمایا ہے۔ وَمَا خَلَقْتُ
الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ کے یعنی میں نے جن اور انس کو پرستش دائمی کے لئے پیدا کیا ہے
اور پھر انسان کامل کی روح کو اُس کے آخری وقت پر مخاطب کر کے فرمایا یا يَتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ
ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً فَادْخُلِي فِي عِبْدِي وَادْخُلِي جَنَّتِي ہے یعنی اے نفس
بحق آرام یافتہ ! اپنے رب کی طرف واپس چلا آ تو اُس سے راضی اور وہ تجھ سے راضی ۔ سو میرے
بندوں میں داخل ہو اور میرے بہشت میں اندر آ جا۔ ان دونوں آیات جامع البرکات سے ظاہر
ا الذريت: ۵۷ الفجر : ۲۸ تا ۳۱

ہو رہا ہے کہ انسان کی روح کے لئے بندگی اور عبودیت دائمی اور لازمی ہے اور اسی عبودیت کی
غرض سے وہ پیدا کیا گیا ہے بلکہ آیت مؤخر الذکر میں یہ بھی فرما دیا ہے کہ جو انسان اپنی سعادت کا ملہ
کو پہنچ جاتا ہے اور اپنے تمام کمالات فطرتی کو پالیتا ہے اور اپنی جمیع استعدادات کو انتہائی درجہ تک
پہنچا دیتا ہے ۔ اُس کو اپنی آخری حالت پر عبودیت کا ہی خطاب ملتا ہے اور فَادْخُلِي فِي عِبْدِی کے
خطاب سے پکارا جاتا ہے۔ سواب دیکھئے اس آیت سے کس قدر بصراحت ثاب ر بصراحت ثابت ہوتا ہے کہ انسان کا
کمال مطلوب عبودیت ہی ہے۔ اور سالک کا انتہائی مرتبہ عبودیت تک ہی ختم ہوتا ہے ۔ اگر عبودیت
انسان کے لئے ایک عارضی جامہ ہوتا اور اصل حقیقت اس کی الوہیت ہوتی تو چاہئے تھا کہ بعد طے
کرنے تمام مراتب سلوک کے الوہیت کے نام سے پکارا جاتا۔ لیکن فَادْخُلِي فِي عِبْدِی کے لفظ
سے ظاہر ہے کہ عبودیت اُس جہان میں بھی دائمی ہے۔ جو ابدالآباد رہے گی اور یہ آیت بآواز بلند
پکار رہی ہے کہ انسان کو کیسے ہی کمالات حاصل کرے مگر وہ کسی حالت میں عبودیت سے باہر ہو ہی
نہیں ( سکتا ) ۔ اور ظاہر ہے کہ جس کیفیت سے کوئی شے کسی حالت میں باہر نہ ہو سکے وہ کیفیت اُس کی
حقیقت اور ماہیت ہوتی ہے۔ پس چونکہ از روئے بیان واضح قرآن شریف کے انسان کے نفس کے
لئے عبودیت ایسی لازمی چیز ہے کہ نہ نبی بن کر اور نہ رسول بن کر اور نہ صدیق بن کر اور نہ شہید بن کر
اور نہ اس جہان اور نہ اُس جہان میں الگ ہو سکے ۔ جو مہتر اور بہتر انبیاء تھے ۔ انہوں نے عَبدُهُ وَ
رَسُولُۂ ہونا اپنا فخر سمجھا ۔ تو اس سے ثابت ہے کہ انسان کی اصل حقیقت و ماہیت عبودیت ہی
ہے الوہیت نہیں ۔ اور اگر کوئی الوہیت کا مدعی ہے تو بمقابلہ اس محکم اور بین آیت کے کہ جو
فَادْخُلِي فِي عِبْدِی ہے ۔ کوئی دوسری آیت ایسی پیش کرے کہ جس کا مفہوم فَادْخُلِي فِي
ذاتی ہو۔ اور خود قرآن شریف جا بجا اپنے نزول کی علت غائی بھی یہی ٹھہراتا ہے کہ تا عبودیت پر
لوگوں کو قائم کرے اور خدا نے اپنی کتاب عزیز میں اُن لوگوں پر لعنت کی ہے جنہوں نے مسیح اور بعض
دوسرے نبیوں کو خدا سمجھا تھا ۔ پس کیونکر وہ لوگ رحمت کے مستحق ہو سکتے ہیں جنہوں نے تمام جہان
کو یہاں تک کہ نا پاک اور پلید روحوں کو بھی کہ جو شرارت اور فسق اور فجور سے بھری ہیں خدا سمجھ
لیا ہے۔ ہاں یہ بات سچ ہے کہ قرآن شریف کی تعلیم کی رُو سے توحید تین مرتبہ پر منقسم ہے۔
ا الفجر : ٣٠

ایک ادنیٰ اور ایک اوسط اور ایک اعلیٰ تفصیل اس کی یہ ہے کہ ادنی مرتبہ توحید کا کہ جس کے بغیر
ایمان متحقق ہو ہی نہیں سکتا۔ نفی شرک رکھا ہے یعنی اس شرک سے بیزار ہونا کہ جو مشرکین محض ظلم اور
زیادتی کی راہ سے مخلوق چیزوں کو خدا کے کاموں میں شریک سمجھتے ہیں یعنی کسی قوم نے سورج اور
چاند یا آگ اور پانی کو دیو تے قرار دے لیا ہے اور اُن سے مرادیں مانگتے ہیں اور کسی قوم نے بعض
انسانوں کو خدائی کا مرتبہ دے رکھا ہے اور خدا وند کریم کی طرح اُن کو قادر مطلق اور قاضی الحاجات
خیال کر رکھا ہے ۔ سو یہ شرک صریح اور ظلم بد یہی ہے کہ جو ہر یک عاقل کو بہ بداہت نظر آتا ہے لیکن
دوسری قسم شرک کی جو قرآن شریف میں بیان کی ہے جس کے چھوڑنے پر توحید کی دوسری قسم موقوف
ہے وہ اس کی نسبت کچھ باریک ہے کہ عوام کا لا نعام اس کو سمجھ نہیں سکتے ۔ یعنی اسباب کو کارخانہ قدرت
حضرت احدیت میں شریک سمجھنا اور فاعل اور مؤثر حقیقی خدا ہی کو نہ جاننا ۔ مثلاً ایک دوکاندار مسلمان
جب عین ہجوم خریداروں کے وقت میں بانگ نماز جمعہ سنتا ہے تو دل میں خیال کرتا ہے کہ اگر میں
اس وقت جمعہ کی نماز کے لئے اپنی دکان بند کر کے گیا تو میرا بڑا ہی حرج ہوگا ۔ جمعہ کی نماز میں خطبہ
سننے اور نماز پڑھنے اور پھر شاید وعظ سننے میں ضرور دیر لگے گی اور اس عرصہ میں سب خریدار چلے
جائیں گے اور جو آ۔ اور جو آمدنی اب یہاں ٹھہرے رہنے سے متصور ہے اُس سے محروم رہوں گا۔ سو یہ
شرک فی الاسباب ہے۔ کیونکہ اگر وہ دوکاندار جانتا کہ میرا ایک رازق قادر و متصرف مطلق ہے جس کے
ہاتھ میں تمام قبض و بسط رزق ہے اور اُس کی اطاعت کرنے میں کوئی نقصان عائد حال نہیں ہو سکتا اور
اُس کے ارادہ کے برخلاف کوئی تدبیر و حیلہ رزق کو فراخ نہیں کر سکتا تو وہ اس شرک میں ہرگز مبتلا نہ
ہوتا اور یہ قسم دوئم شرک کی چونکہ باریک ہے اس وجہ سے ایک عالم اس میں مبتلا ہو رہا ہے اور اکثر
لوگ اسباب پرستی پر اس قدر جھک رہے ہیں کہ گویا وہ اپنے اسباب کو اپنا خدا سمجھ رہے ہیں اور یہ
شرک دق کی بیماری کی طرح ہے کہ جو اکثر نظروں سے مخفی اور مُحْتَجِبُ رہتا ہے۔ اور تیسری قسم
شرک کی جو قرآن شریف میں بیان کی گئی ہے جس کے چھوڑنے پر تیسری قسم توحید کی موقوف ہے وہ
نہایت ہی باریک ہے کہ بجز خاص بالغ نظروں کے کسی کو معلوم نہیں ہوتی اور بغیر افراد کامل کے کوئی
اس سے خلاصی نہیں پاتا اور وہ یہ ہے کہ ماسوا اللہ کے یادداشت دل پر غالب رہنا اور اُن کی محبت یا
عداوت میں اپنے اوقات ضائع کرنا اور اُن کی ناچیز ہستی کو کچھ چیز سمجھنا اور اس شرک کا چھوڑنا

جس پر توحید کامل موقوف ہے۔ تب محقق ہوتا ہے کہ جب محب صادق پر اس قدر محبت اور محبت الہی کا
استیلاء ہو جائے کہ اُس کی نظر شہود میں ہر یک موجود ماسوا اللہ موجود ہونے کے معدوم دکھائی دے۔
یہاں تک کہ اپنا وجود بھی فراموش ہو جائے اور محبوب حقیقی کا نور ایسا کامل طور پر چھکے۔ سو اُس کے
آگے کسی چیز کی ہستی اور حقیقت باقی نہ رہے اور اس توحید کا کمال اس بات پر موقوف ہے کہ ماسوا اللہ
واقعی طور پر موجود تو ہو مگر سالک کی نظر عاشقانہ میں کہ جو محبت الہیہ سے کامل طور پر بھڑک گئی ہے وہ
وجود غیر کا کالعدم دکھائی دے اور غلبہ محبت احدیت کی وجہ سے اس کے ماسوا کو منفی اور معدوم خیال
کرے۔ کیونکہ اگر وجود ما سوا کا فی الحقیقت منفی اور معدوم ہی ہو تو پھر اس توحید درجہ سوئم کی تمام خوبی
برباد ہو جائے گی ۔ وجہ یہ کہ ساری خوبی اس توحید درجہ سوئم میں یہ ہے کہ محبوب حقیقی کی محبت اور عظمت
اس قدر دل پر استیلاء کرے کہ بوجہ غلبہ اس شہود تام کے دوسری چیزیں معدوم دکھائی دیں ۔ اب
اگر دوسری چیزیں فی الحقیقت معدوم ہی ہیں تو پھر اس استیلاء محبت اور غلبہ شہود عظمت کی تاثیر کیا
ہوئی اور کون کمال اس توحید میں ثابت ہوا کیونکہ جو چیز فی الواقعہ معدوم ہے اس کو معدوم ہی خیال
کرنا یہ ایسا امر نہیں ہے کہ جو استیلاء محبت پر موقوف ہو بلکہ محبت اور شہود عظمت تامہ کی کمالیت اسی
حالت میں ثابت ہوگی کہ جب عاشق دلدادہ محض استیلاء عشق کی وجہ سے نہ کسی اور وجہ سے اپنے
معدوم کے ماسوا کو معدوم سمجھے اور اپنے معشوق کے غیر کو کالعدم خیال کرے گو عقل شرع اُس کو
سمجھاتی ہوں کہ وہ چیزیں حقیقت میں معدوم نہیں ہیں ۔ جیسے ظاہر ہے کہ جب دن چڑھتا ہے اور
لوگوں کی آنکھوں پر نور آفتاب کا استیلاء کرتا ہے تو باوجود اس کے کہ لوگ جانتے ہیں کہ ستارے اس وقت
معدوم نہیں مگر پھر بھی بوجہ استیلاء اُس نور کے کہ ستاروں کو دیکھ نہیں سکتے ۔ ایسا ہی استیلاء محبت
اور عظمت اللہ کا محب صادق کی نظر میں ایسا ظاہر کرتا ہے کہ گویا تمام عالم بجز اس کے محبوب کے
معدوم ہے اور اگر چہ عشق حقیقی میں یہ تمام انوار کامل اور اتم طور پر ظاہر ہوتے ہیں لیکن کبھی کبھی
عشق مجازی کا مبتلا بھی اس غایت درجہ عشق پر پہنچ جاتا ہے کہ اپنے معشوق کے غیر کو یہاں تک کہ
خود اپنے نفس کو کالعدم سمجھنے لگتا ہے ۔ چنانچہ منقول ہے کہ مجنوں جس کا نام قیس ہے اپنے عشق کی
آخری حالت میں ایسا دیوانہ ہو گیا کہ یہ کہنے لگا کہ میں آپ ہی لیلی ہوں ۔ سو یہ بات تو نہیں کہ
لے نقل مطابق اصل ۔ اگلی عبارت سے معلوم ہوتا ہے کہ یہاں معدوم کا لفظ سہو کتابت ہے۔ صحیح لفظ ”محبوب ہے ۔

فی الحقیقت وہ لیلیٰ ہی ہو گیا تھا بلکہ اس کا یہ باعث تھا کہ چونکہ وہ مدت تک تصویر لیلی میں غرق رہا۔
اس لئے آہستہ آہستہ اس میں خود فراموشی کا اثر ہونے لگا۔ ہوتے ہوتے اس کا استغراق بہت ہی
کمال کو پہنچ گیا اور محویت کی اس حد تک جا پہنچا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ جنون عشق سے انا الليلی کا
دعوی کرنے لگا اور یہ خیال دل میں بندھ گیا کہ فی الحقیقت میں ہی لیلی ہوں ۔ غرض غیر کو معدوم
سمجھنا لوازم کمال عشق میں سے ہے اور اگر غیر فی الحقیقت معدوم ہی ہے تو پھر وہ ایسا امر نہیں ہے
کہ جس کو استیلاء محبت اور جنون عشق سے کچھ بھی تعلق ہوا اور غلبہ عشق کی حالت میں محویت کے آثار
پیدا ہو جانا کوئی ایسی بات نہیں ہے جس کو انسان مشکل سے سمجھ سکے ۔ شیخ مصلح الدین شیرازی نے خوب
کہا ہے ۔
نه از چینم حکایت کن نه از روم
که دارم دلستانے اندریں بوم
چو روئے خوب او آید بیادم فراموشم شود موجود
اور پھر ایک اور جگہ فرماتے ہیں :
با تو مشغول
و
با تو ہم اہم
تا مرا از تو آگهی دادند
و معدوم
و از تو بخشایش تو میخواهم
بوجودت گر از خود آگاهم
اور خود وہ محویت کا ہی اثر تھا جس سے زلیخا کی سہیلیوں نے اپنی انگلیاں کاٹ لیں ۔
۔
اب خلاصہ کلام یہ ہے کہ قرآن شریف میں کمال توحید کا یہی درجہ بیان کیا گیا ہے کہ محب صادق
بوجہ استیلاء محبت اور شہود عظمت محبوب حقیقی کی غیر کے وجود کو کالعدم خیال کرے نہ کہ فی الواقعہ کو نہ فی
غیر معدوم ہی ہو۔ کیونکہ معدوم کو معدوم خیال کرنا ترقیات عشق اور محبت سے کچھ تعلق نہیں رکھتا۔
سو عاشق صادق کے لئے تو حید ضروری اور لابدی ہے کہ جو اُس کے کمال عشق کی علامت ہے۔ یہی
تو حید ہے کہ جو اُس کا شہود بجز ایک کے نہ ہو۔ نہ یہ کہ عقلی طور پر بھی فی الواقعہ ہی موجود سمجھتا ہو کیونکہ
وہ اپنے عقل میں ہو کر ایسی باتیں ہرگز منہ پر نہیں لاتا اور حق الیقین کے مرتبہ کے لحاظ سے جب دیکھتا
ہے تو حقائق اشیاء سے انکار نہیں کر سکتا بلکہ جیسا کہ اشیاء فی الواقعہ موجود ہیں ایسا ہی اُن کی
موجودیت کا اقرار رکھتا ہے اور چونکہ یہ تو حید شہودی فنا کے لئے لازمی اور ضروری ہے اس لئے
خدا تعالیٰ نے اس کا ذکر اپنے پاک کلام میں بسط سے فرمایا ہے اور نادان جب اُن بعض آیات کو

دیکھتا ہے تو اس دھو کہ میں پڑ جاتا ہے کہ گویا وہ آیات تو حید وجودی کی طرف اشارہ ہے اور اس بات
کو نہیں سمجھتا کہ خداوند کے کلام میں تناقض نہیں ہو سکتا ۔ جس حالت میں اُس نے صدہا آیات بینات
اور نصوص صریحہ میں اپنے وجود اور مخلوق کے وجود میں امتیاز کلی ظاہر کر دیا ہے اور اپنے مصنوعات کو
موجود واقعی قرار دے کر اپنی صانعیت اُس سے ثابت کی ہے۔ اور اپنے غیر کوشقی اور سعید کی قسموں
میں تقسیم کیا ہے اور بعض کیلئے خلود جنت اور بعض کے لئے خلود جہنم قرار دیا ہے اور اپنے تمام نبیوں اور
مرسلوں اور صدیقوں کو بندہ کے لفظ سے یاد کیا ہے ۔ اور آخرت میں اُن کی عبودیت دائمی غیر منقطع کا
ذکر فرمایا ہے تو پھر ایسے صاف صاف اور کھلے کھلے بیان کے مقابلہ پر کہ جو بالکل عقلی طریق سے بھی
مطابق ہے بعض آیات کی کسی اور طرح پر معنی کرنا صرف اُن لوگوں کا کام ہے کہ جو راہِ راست کے
طالب نہیں ۔ بلکہ آرام پسند اور آزاد طبع ہو کر صرف الحاد اور زندقہ میں اپنی عمر بسر کرنا چاہتے ہیں ۔
ور نہ ظاہر ہے کہ اگر انسان صرف عقل کی رو سے بھی نظر کرے تو وہ فی الفور معلوم کرے گا کہ مشت خاک
کو حضرت پاک سے کچھ بھی نسبت نہیں ۔ انسان دنیا میں آ کر بہت سے مکروہات اپنی مرضی کے
برخلاف دیکھتا ہے اور بہت سے مطالب با وجود دعا اور تضرع کے بھی حاصل نہیں ہوتی ۔ پس اگر
انسان فی الحقیقت خدا ہی ہے تو کیوں صرف كُنْ فَيَكُونُ کے اشارہ سے اپنے تمام مقاصد حاصل
نہیں کر لیتا اور کیوں صفات الوہیت اس میں محقق نہیں ہوتیں کیا کوئی حقیقت اپنے لوازم ذاتی سے
معرا ہو سکتی ہے۔ پس اگر انسان کی حقیقت الوہیت ہے تو کیوں آثار الوہیت اس سے ظاہر نہیں
ہوتے ۔ حضرت یعقوب علیہ السلام چالیس برس تک روتے رہے مگر اپنے فرزند عزیز کا کچھ پتہ نہ ملا
مگر اسی وقت کہ جب خدا نے چاہا۔ پس جب کہ صفات الوہیت نبیوں میں ظاہر نہیں ہوئے تو اور کون
ہے جس میں ظاہر ہوں گے اور جب کہ اب تک کوئی ایسا مرد پیدا نہیں ہوا کہ جس نے میدان میں
آ کر تمام مخالفوں اور موافقوں کے سامنے الوہیت کی طاقتیں دکھلائی ہوں تو پھر آئندہ کیونکر امید
رکھیں ۔ ماسوا اس کے یہ بھی دیکھنا چاہئے کہ انسان سے کیسے کیسے بڑے اور نا پاک کام صادر ہوتے
ہیں ۔ پس کیا عقل کسی عاقل کی تجویز کر سکتی ہے کہ یہ سب ناپاکیاں خدا کی روح کر سکتی ہے۔ پھر علاوہ
اس کے مخلوق کے وجود سے انکار کرنا دوسرے لفظوں میں اس بات کا دعوی ہے کہ خدا تعالیٰ قادر مطلق
نہیں ۔ کیونکہ اگر اس کو قادر مطلق مان لیا ہے تو پھر اُس کی قدرت تامہ کا اسی بات پر ثبوت موقوف

ہے۔
ہے کہ جو چاہے پیدا کرے نہ کہ ہندوؤں کے اوتاروں کی طرح ہر جگہ بُرے بھلے کام کرنے کے لئے
آپ ہی جنم لیتا رہے۔ سوخدا کی ذات سے سلب قدرت کرنا اور اُس کو طرح طرح کے گناہوں اور
پاپوں اور بے ایمانیوں کا مور د ٹھہرانا اور انواع اقسام کی جہالتوں کو اُس پر روا رکھنا اسی توحید وجودی
کا نتیجہ ہے جس کو وجو دی لوگ نہیں سمجھتے۔ عقلمند انسان کا یہ کام ہوتا ہے کہ وہ ایسا دعویٰ ہرگز نہیں کرتا
جس دعویٰ کا ثبوت اس کے پاس موجود نہیں ہوتا۔ پس اگر یہ لوگ عاقل ہوتے تو ایسا دعویٰ کرنے
سے متہاشی ہوتے ۔ زیادہ تر خرابی ان میں یہ ہے کہ اُن کی زبان اُن کے فعل اور عمل پر غالب ہو رہی
قسم کی ظلمت ہمارے
ہے ۔ ذرا خیال نہیں کرتے کہ ہم کو نفس امارہ نے کہاں تک پہنچا رکھا ہے اور کس قسم
کی ظلمت
دلوں پر طاری ہو رہی ہے اور کیونکر ہم دن رات جیفہ دنیا میں غرق ہو رہے ہیں ۔ اگر یہ لوگ ایسا
خیال کرتے اور انسانی ترقیات کو حال کے ذریعہ سے دیکھتے نہ صرف قال کے ذریعہ سے، تو یہ تمام
اوہام اُن کے خود بخود اُٹھ جاتے ۔ مثلاً ایک عاقل سیاح کے پاس یہ بیان کیا گیا ہے کہ جب کوئی
سیاح فلاں جزیرہ میں پہنچتا ہے تو بجائے دو آنکھ کے اُس کی چار آنکھیں ہو جاتی ہیں اور منہ سے سنتا
ہے اور کانوں کے ساتھ دیکھ سکتا ہے۔ تو ایسی خلاف قیاس خبر پر صرف اسی حالت میں عقلمند یقین
کرے گا کہ جب بیان کنندہ اس خبر کا خود اس جزیرہ میں ہو کر آیا ہو اور یہ چار آنکھیں اور ایسا منہ اور
ایسے کان اس نے دکھلائے ہوں یا کوئی اور انسان پیش کر دیا ہو جس میں یہ صفتیں موجود ہوں اور اگر
ایسا نہیں کیا تو ہرگز وہ عاقل اس بات کو تسلیم نہیں کرے گا اور غایت کا راس احمق کو یہ جواب دے گا
کہ بھائی میں بھی تو اُسی جزیرہ کی طرف چلا جاتا ہوں ۔ سو اگر ایسی ہی اس جزیرہ میں خاصیت ہے تو
میری بھی وہاں جا کر چار آنکھیں ہو جائیں گی اور میں بھی منہ سے سنوں گا اور کانوں سے دیکھوں
گا ۔ تب خود میں تیرے اس بیان کو قبول کرلوں گا ۔ اب میں بلا ثبوت کیوں کر قبول کر سکتا ہوں ۔
سو سمجھنا چاہئے کہ جو انسان اپنے نفس کو دھو کہ نہیں دیتا اور اپنے خیال کو گمراہی میں ڈالنا نہیں چاہتا وہ
باتیں چھوڑ دیتا ہے اور کام کی طرف متوجہ ہوتا ہے اور سرگرمی سے منزل مقصود کی طرف قدم رکھتا
ہے۔ پھر اس راہ کے تمام عجائبات بالضرورت اُس کو دیکھنے پڑتے ہیں اور بڑی آسانی سے حق الامر
اُس پر کھل جاتا ہے مگر جو کوئی صرف باتوں میں مقید رہتا ہے اور محض سنے سنائے قصوں پر کہ جو عقل
اور شرع سے بکلی منافی ہیں جم جاتا ہے وہ اپنے نفس کو آپ ہلاکت میں ڈالتا ہے۔ حقیقت میں ایسے
سو

·

آج 10 میں سے 10 باقی