حضرت صاحبزادہ پیر سراجالحق صاحب نعمانی سرساویؓ
مکتوبات احمد (جلد سوم), حصہ 3
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکرمی اخویم
مکتوب نمبر ۲۶
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جلد سوم
آپ کے خواب کی تعبیر یہ ہے کہ امام صاحب کی سیرۃ اور صورت کے مشابہ اور ان کے کمالات کا مثیل کوئی
امام پیدا ہوگا اور وہ آپ کو یقین اور علم و معرفت کا سبق پڑھائے گا یعنی آپ ۔ پڑھائے گا یعنی آپ کے اطمینان اور دفع وساوس
کا موجب ہوگا ۔ بشیر کی وفات کے متعلق ایک دوست کو میں نے خط لکھا ہے ۔ امید ہے کہ ہفتہ عشرہ تک
اس کی نقل آپ کی خدمت میں روانہ کروں گا ۔ خیر و عافیت سے مطلع فرماتے رہیں۔ والسلام کی
خاکسار
☆
غلام احمد از قادیان
مکتوب نمبر ۲۷
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی مکرمی اخویم
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا عنایت نامہ معہ گولیاں پہنچا ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا ۔ مقدمہ معلومہ کے دفع رفع کے لئے
بحضرت عزت دعا کی گئی اللہ جل شانہ اس بلا کو دور فرمادے ۔ بِرَحْمَةِ الْخَاصَّةِ - جلد جلد اپنے
حالات خیریت آیات سے مجھے مطلع و مطمئن فرماتے رہیں کہ طبیعت گراں و متردد ہے۔ دیگر خیریت ہے۔
۲۲ فروری ۹۰ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد
از لود یا نه محله اقبال گنج
الحکم نمبر ۱۱ جلد ۲۰ مورخه ۲۱ را پریل ۱۹۱۸ صفحه ۴
مکتوب نمبر ۲۸
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مشفقی مکرمی اخویم صاحبزادہ سراج الحق صاحب سلمہ
نَحْمَدُه وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ میں عرصہ ۔۔۔۔۔ ماہ سے بیمار ہوں ۔ اب بہ نسبت سابق بہت آرام
ہے ۔ اُمید کہ انشاء اللہ شفا ہو جاوے گی ۔ مجھے یاد ہے کہ باوجود شدت بیماری آپ کے پہلے خط کا
جواب لکھا گیا تھا ۔ شاید گم ہو گیا ہو گا ۔ آپ ہمیشہ اپنی خیر و عافیت سے مطلع و مطمئن فرماتے رہیں اور
میں بوجہ ضعف و ناتوانی اپنے ہاتھ سے خط نہیں لکھ سکا۔ زیادہ خیریت ہے۔ والسلام
جون ۱۸۹۰ء
مرزا غلام احمد
از قادیان
مکتوب نمبر ۲۹
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکرمی اخویم صاحبزادہ صاحب سلمه تعالی
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مبلغ دور و پیه مرسلہ آں مکرم پہنچ گئے جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرَ الْجَزَاء - کتاب براہین احمدیہ کی جلد چہارم
جو آپ نے طلب فرمائی ہے وہ لو دیا نہ میں روانہ نہیں ہو سکتی کیونکہ یہ عاجز محض مجردانہ طور پر لو دیا نہ میں
آیا ہے۔ جس وقت میں قادیان جاؤں گا اس وقت بذریعہ اپنے خط کے مطلع فرماویں۔ کتب انشاء اللہ
روانہ خدمت کروں گا ۔ معلوم نہیں کہ کب آپ کی ملاقات ہو ۔ ہمیشہ تا دم ملاقات مطلع فرمایا کریں ۔
۶ استمبر ۱۸۹۰ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۱۳۰
مکرمی اخویم صاحبزادہ صاحب سلمه تعالی
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامہ پہنچا۔ یہ عاجز ان دنوں میں قادیان میں ہے ۔ آپ کی ملاقات کا بہت شوق ہے۔
دیکھیں کس وقت یہ تقریب پیش آوے ۔ دیگر خیریت ہے ۔
۲۲ اکتوبر ۱۸۹۰ء
والسلام
مکتوب نمبر ۳۱
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
از عاجز عائذ باللہ الصمد غلام احمد بخدمت اخویم مکرم صاحبزادہ سراج الحق صاحب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامہ پہنچا جو کچھ آپ نے بطور تحفہ عمامہ و عطر ارسال فرمایا ہے اس ہد یہ دوستانہ کا آپ
سے شکر گزار ہوں ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ وَأَحْسَنَ إِلَيْكُمْ فِي الدُّنْيَا وَالْعُقْبَى - خدا تعالیٰ
آپ کو بہت خوش رکھے اور مکروہات دنیا و دین سے بچاوے ۔ آمین ثم آمین ۔ جس ہندو کے بارے میں
آپ نے لکھا ہے جنبش رحمت اس کے اعتقاد اور اخلاص پر موقوف ہے ۔ اللہ جل شانہ غنی بے نیاز
ہے بجز قدم خلوص و نیاز مندی اور کوئی حیلہ اس درگاہ میں پیش نہیں جاتا۔ شرط کے طور پر اس کی راہ
میں کچھ دینا ایک رشوت کا طریق ہے خدا تعالی رشوت ستاں نہیں ہے ۔ ہاں اس کی جناب میں کچھ
درخواست کرنے کے لئے کسی متمول حاجت مند کے لئے یہ طریق ہے کہ اپنے خلوص اور نیاز مندی
کے اثبات کے لئے اُس کی راہ میں اور اُس کے کام کی امداد میں کوئی نذر حسب حیثیت پیش کرے
اور اگر چہ ظاہر کرے تو جو کچھ اُس کے حق میں خیر یا شر مقدر ہے یا جو کچھ اُس کے امر کا انجام کار ہے۔
اُمید قوی ہے کہ ظاہر ہو جائے لیکن یہ جدو جہد کا کام ہے شاید ہفتہ عشرہ اس طرف مشغول اور توجہ کرنی ایک جدو جہدکا کام ہےشاید عشرہ اور
پڑے۔ سو توجہ بھی جو سخت محنت پر موقوف ہے ہر ایک کے لئے نہیں ہو سکتی اور ناحق کی تضیع اوقات
معصیت میں داخل ہے۔ ہاں ! ایسے شخص سے اگر کوئی دینی امداد پہنچ جائے اور وہ کوئی ہد یہ امدادی امداد اور
فی سبیل اللہ داخل کر سکے تو محنت ہو سکتی ہے ورنہ نہیں ۔ سو اُس ہندو کو آپ سمجھا دیں کہ اگر وہ اپنے نفس
میں یہ طاقت پاتا ہے اور حسب حیثیت امداد دین میں خدمت بجالا سکتا ہے تو اُس کے لئے توجہ کر سکتے
ہیں ۔ اُس توجہ میں اگر چہ غالب امید استجابت دعا ہے لیکن اگر نا کامی کے لئے تقدیر مبرم ہے تو پھر
مجبوری ہوگی ۔ زیادہ خیریت ۔
۲۵ را کتوبر ۱۸۹۰ء
والسلام
راقم خاکسار
غلام احمد
از قادیان ضلع گورداسپور
مکتوب نمبر ۳۲
مشفقی مکرمی محبی صاحبزادہ سراج الحق صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
سرفراز
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
از نامه سامی صادر ہوا۔ عمامہ و عطر آپ کا پہنچا۔ خداوند کریم آپ کو اس خدمت یا اخلاص کا
اجر نیک عطا فرمائے ۔ اس ہندو کے بارے میں اطلاع دی جاتی ہے کہ جیسا کہ اس نے خواہش ظاہر
کی ہے ویسا کرنے کے واسطے جدو جہد اور دعا و توجہ کی اشد ضرورت ہے اور یہ عاجز اس وقت بسبب
بیمار رہنے کے ایک عرصہ تک جدوجہد سے مجبور ہے۔ میرا کوئی ایسا اشتہار نہیں ہے جو موافق خیال
ہندو مذکور کے ہو یعنی یہ کہ جو کچھ وہ خواہش کرے اس کی خواہش کے مطابق کوئی خرق عادت
خداوند کریم ظاہر فرمادے بلکہ اشتہار یہی ہے کہ جیسا خدا وند کریم کو منظور ہو کوئی خرق عادت ظہور میں
آئے گا جو انسانی طاقتوں سے باہر ہو ۔ طلب اسلام میں بدیدن خرق عادت کے اسی خرق عادت کا
طالب ہونا جس کو مدعی خود درخواست کرے اور کسی دوسرے امر پر قانع نہ ہو جو خدا وند کریم کی
مرضی سے ظاہر ہو، ایک قسم کی ہٹ دھرمی ہے۔ اگر اس کو اسلام کی خواہش ہے اور وہ میرے
اشتہار کے مضمون پر پیتل آنا چاہتا ہے تو اس کی تسلی کے واسطے میں تیار ہوں اور اگر وہ دنیا طلی اور د
کے پیرا یہ میں دین کا طالب ہونا چاہتا ہے، یہ امر اگرچہ محالات سے نہیں ہے مگر تا ہم مشکلات سے
معلوم ہوتا ہے ۔ امید ہے کہ آپ نے بھی اشتہار شرطیہ کو د کو دیکھا ہو گا اور اس لئے بھی آپ اس کو
اس کا مطلب اچھی طرح پر سمجھا دیں ۔ پھر اگر اس کو خواہش سچی ہو تو وہ اپنی تسکین کر سکتا ہے۔
وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدى زیادہ زیادہ ۔۔۔۔۔
نومبر ۹۰ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد
از قادیان
مکتوب نمبر ۳۳
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی اخویم
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میر ناصر نواب صاحب کے گھر سے بہت تاکید کی گئی ہے کہ آپ کی طرف میں لکھوں اور
آپ وہ گولیاں بھیج دیں جو اٹھرا کی گولیاں ہیں جس میں مرکب اجزاء وغیرہ پڑتے ہیں۔ اس لئے
مکلف ہوں کہ اگر گولیاں طیار ہوں تو براہ مہربانی ضرور بھیج دیں اور اپنے حالات خیریت سے
مطلع فرماویں۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۳۴
مخلصی محبی اخویم صاحبزادہ سراج الحق صاحب سلمه تعالی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عنایت نامہ پہنچا موجب خوشی اور شکر گزاری ہوا ۔ آپ کی استقامت اور حُسنِ ظن اور فراست
کی یہ برکت ہے کہ آپ کو ایسے پُر آشوب وقت میں کوئی تزلزل پیش نہیں آیا ۔ خدا تعالیٰ آپ کو
دن بدن مراتب محبت اور اخلاص میں ترقی بخشے اور آپ کے ساتھ میں آپ کی ملاقات کا بہت مشتاق
ہوں اگر رمضان کے بعد ماہ شوال میں آپ کی زیارت ہو تو مجھے بہت خوشی ہوگی ۔ میں انشاء اللہ القدیر
دوتین ماہ تک ابھی اس جگہ لدھیانہ میں ہوں ۔ رسالہ ازالہ اوہام طبع ہو رہا ہے ۔ درمیان میں
طرح طرح کے حرجوں کے باعث سے اب تک توقف ہوا ۔ امید کی جاتی ہے کہ انشاء اللہ القدیر
بہت جلد نکل آوے۔ زیادہ خیریت ہے ۔
۸ رمتی ۹۱ روز جمعه
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
از لدهیانه اقبال گنج
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
میرے پیارے دوست
مکتوب نمبر ۱۳۵
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کا مہر بانی نامہ اور مبلغ دور و پیر اور دوا وغیرہ سب پہنچ گئے۔ گئے ۔ اللہ جل شانه آ آپ کو جزائے خیر بخشے ۔
یہ عاجز علیل ہے ۔ بالفعل آپ کے سوالات کا بوجہ ضعف و نقاہت جواب نہیں دے سکتا ۔ انشاء اللہ ۔
کسی دوسرے وقت میں دوں گا ۔ خدا جانے اب آپ کی ملاقات کب ہو گی ۔ شاید یہ عاجز تین ماہ تک
لود یا نہ میں رہے ۔
مرسله ۱۸ مئی ۱۸۹۱ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد
از لود یا نه اقبال گنج
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مشفقی اخویم
مکتوب نمبر ۳۶
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
عنایت نامه لو لود یا نہ میں مجھ کو ملا ۔ یہ عاجز دو ماہ تک اسی جگہ رہنا چاہتا ہے ۔ آئندہ ہر یک
امر خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔ کتاب تصدیق براہین کی مجھے اطلاع نہیں ۔ معلوم نہیں کہ وہ
پورے طور پر طبع ہو گئی ہے یا نہیں ۔ سنا ہے کہ وہ سیالکوٹ میں چھپتی ہے اور ایک حصہ چھپ گیا ہے ۔
مولوی حکیم نوردین صاحب کو اس کی اطلاع ہو گی ۔ زیادہ خیریت ہے ۔ والسلام
موصولہ ۷ ار جولائی ۹۰ء
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۳۷
مکرمی محبی اخویم صاحبزادہ سراج الحق صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامہ پہنچا۔ چنانچہ خط کو پڑھ کر طبیعت کو نہایت خوشی ہوئی ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا -
اُمید ہے انشاء اللہ القدیر یہ خط درج کتاب کروں گا ۔ یہ بھی فرمائیں کہ آپ کی ملاقات کب ہوگا ہوگی ۔
مدت مدید آپ کی ملاقات پر گزرگئی ۔ میں خدا وند کریم کا شکر کرتا ہوں کہ ایسے مخلص اور جان شار
دوست اس نے مجھے عطا کئے ہیں ۔
۱۸ اگست ۱۸۹۱ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد
از قادیان ضلع گورداسپور
مکتوب نمبر ۳۸
اخوی مکرم معظم صاحبزادہ سراج الحق صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عرض خدمت ہے کہ آپ کا عنایت نامہ معہ خط مولو نامه معه خط مولوی رشید احمد صاحب پہنچا۔ حال مندرجہ معلوم
ہوا۔ لوگوں کے ولولہ اور شور وغل سے ڈرنا نہ چاہئے ۔ دینِ انور کی اشاعت میں کسی قسم کا رنج اور
مصیبت پیش آجائے تو عین راحت ہے ۔ مولوی رشید احمد کے خط کا جواب روانہ کر دیا۔ نقل واسطے
ملاحظه بلف هذا روانه خدمت ہے ۔ یہاں مرض ہیضہ چند روز سے کچھ زیادتی پر ہے۔ اس عاجز کی
بڑی لڑکی عصمت نام اسی مرض سے پرسوں فوت ہوگئی ۔ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ ۔
۱۹ ستمبر ۹۱ء
راقم
غلام احمد
بقلم عباس علی
جلد سوم
مکتوب نمبر ۳۹
بخدمت مکرمی اخویم صاحبزادہ سراج الحق صاحب جمالی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
میں اس وقت دہلی میں ہوں اور بازار بیماراں کو بھی نواب لوہارو میں فروکش ہوں ۔ آپ جلد
اپنی خیر و عافیت سے اطلاع دیں ۔ میں تین ہفتہ تک انشاء اللہ اسی جگہ ہوں ۔
یکم اکتو بر ۹۱ء
والسلام
راقم خاکسار
غلام احمد
از دهلی بازار بیماراں
پتہ دہلی بازار بلیما راں کو بھی نواب لوہارو
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکرمی
مکتوب نمبر ۴۰
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
میں دہلی میں ہوں ۔ تجویز بحث ہو رہی ہے ۔ آپ اگر پہنچ سکتے ہیں تو تشریف لاویں لیکن
ا راکتو بر ۱۸۹۱ء تک آنا چاہئے ۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد
از دہلی بازار بلیما راں کو بھی نواب لوہارو
مکتوب نمبر ام
مکرمی اخویم صاحبزادہ صاحب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
میں بخیریت قادیان میں پہنچ گیا ہوں اور ہر طرح سے خیر و عافیت ہے۔ آپ کی جدائی سے
بہت رنج ہے لیکن ہر ایک امر اپنے وقت سے وابستہ ہے اگر خدائے تعالیٰ چاہے گا تو پھر ملاقات ہو
جاوے گی ۔ اُمید کہ تا وقت ملاقات ہمیشہ حالات خیریت آیات سے مطلع و مسرور الوقت فرماتے رہیں ۔
۱۳ نومبر ۱۸۹۱ء
الراقم خاکسار
غلام احمد
از قادیان
مکتوب نمبر ۴۲
مکرمی محبی اخویم صاحبزادہ سراج الحق صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سے
عنایت نامہ مجھ کو قادیان میں ملا ۔ مجھے یقین ہے کہ آپ اس نواح میں اشاعت حق کے لئے
بڑی سرگرمی سے کام کرتے ہوں گے لیکن ترتیب اثر وقت پر موقوف ہے۔ آپ نے جو ایک انسپکٹر
کے نام جیند میں کتاب روانہ کرائی تھی ۔ وہ شخص بڑی کراہت کے ساتھ کتاب لینے ۔ انکار کر گیا
اور کتاب واپس آئی ۔ آئندہ آپ کو اگر کوئی شخص خریداری کتاب کا شوق ظاہر کرے تو اول خوب
آزما لینا چاہئے کہ آیا فی الواقع سچے دل سے خریدنے کے لئے مستعد ہے یا صرف لاف و گزاف کے
طور پر بات کرتا ہے ۔ وجہ یہ ہے کہ آج کل لوگوں کے دلوں میں سخت کینہ پیدا ہو رہا ہے اور بجائے
اخلاص کے بغض و عداوت میں ترقی کر رہے ہیں ۔
آپ کی ملاقات کا بہت شوق ہے۔ دیکھئے کب میسر آتی ہے۔ امید ہے کہ تا دم ملاقات اپنی
خیر و عافیت سے مطمئن و مسرور فرماتے رہیں گے۔ باقی خیریت ہے۔
۲۶ رنومبر ۱۸۹۱ء
والسلام
الراقم
خاکسار
غلام احمد
از قادیان مع لورد اسپور ضلع گورداسپور
مکتوب نمبر ۴۷۳
جلد سوم
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکرمی اخویم
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
حسب مشوره جلسه ۱۲۷ دسمبر ۱۸۹۱ ء اشتہار چھپنے کے لئے بھیجا گیا ہے۔ انشاء اللہ القدیر بر وقت چھپ
جانے کے ارسال خدمت ہوگا ۔ وہ رسالہ ہے صرف ا اشتہار نہیں ہے ۔ انشاء اللہ القدیر چند رسالے
خدمت شریف میں پہنچ جائیں گے ۔ آپ کی تقریروں کا کسی پر اثر پڑا یا نہیں ۔ والسلام
خاکسار
غلام احمد
مکتوب نمبر ۴۴
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکرمی اخویم صاحبزادہ صاحب سلمہ
صاحبـ
از قادیان ضلع گورداسپور
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامہ اور کا غذات مباحثہ پہنچے۔ ان کے پڑھنے سے بہت خوشی ہوئی ۔ خدا تعالیٰ ہر یک
کام میں آپ کی مدد کرے ۔ اشتہارات جدیدہ جو چھپ رہے ہیں اب تک چھپ کر نہیں آئے جب
چھپ کر آئیں گے ارسال خدمت کروں گا ۔ حالات خیریت آیات سے مطلع فرماتے رہیں ۔
۱۲ جنوری ۱۸۹۲ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد از قادیان