حضرت مولوی عبداللّہ سنوری صاحبؓ
مکتوبات احمد (جلد سوم), حصہ 3
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۲۹
مشفقی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ تعالیٰ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم و رحمة الله
یہ عاجز بتاریخ ۱۵ اکتوبر ۱۸۹۰ء بروز بدھ بر وقت ۱۲ بجے دن کے انشاء اللہ القدیر قادیان کی
طرف روانہ ہوگا۔ اس لئے اطلاع کرتا ہوں کہ اگر ممکن ہو تو ملنے کے لئے آجائیں اور اگر حرج کا رہو تو
خیر کسی دوس دوسرے وقت ملاقات ہو جائے گی ۔ ا ہائے گی ۔ اپنی خیریت - ریت سے مطلع فرماویں۔ والسلام
۱۲ اکتوبر ۱۸۹۰ء
خاکسار غلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۳۰
مشفقی و محی اخویم میاں عبداللہ صاحب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
پس از سلام مسنون ۔ واضح رہے کہ آپ کا کارڈ مورخہ پہنچا۔ امر معلومہ کے واسطے کوشش کی گئی ہے
اور حسب درخواست آپ کے ایک شخص کو اس امر کے واسطے کہہ دیا گیا ہے، بندوبست ہو رہا ہے۔
جس وقت معاملہ طے ہو جاتا ہے آپ کو اطلاع دی جائے گی ۔ مناسب یہ ہے کہ آپ اختتام مردم شماری
کے بعد یہاں قادیان میں آویں اور ضرور آئیں ۔ بالمشافہ اس امر معلومہ پر زیادہ گفتگو کی جائے گی ۔
ایک جدید رسالہ بنام فتح اسلام تیار ہوا ہے اور مطبع میں زیر طبع ہے ۔ عنقریب شائع ہوا چاہتا ہے ۔
یہ رسالہ دنیا میں ایک بالکل بظا ہر نئی مگر دراصل قدیم بات کا ظاہر کرنے والا ہوگا ۔ آپ عنقریب اس کو
مطالعہ کریں گے ۔ بعد اس کے کہ مطبع سے نکلتا ہے ۔ آپ کے پاس بھیج دیا جائے گا اور سب طرح
فضل الہی سے خیریت ہے۔
۲۹ دسمبر ۱۸۹۰ء
۔
راقم
مرزاغلام احمد از قادیان
یہ خط بھی حضرت اقدس کا اپنے ہاتھ سے لکھا ہوا نہیں ہے بلکہ کسی اور شخص کے ہاتھ کا لکھا ہوا ہے )
لے مولوی صاحب کا نکاح ثانی
مکتوب نمبر ۳۱
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
محبی اخویم منشی عبداللہ صاحب سلمه رَبُّه
جلد سوم
السلام علیکم رحمۃ اللہ و برکاتہ کے بعد مدعا یہ ہے کہ خط مرسلہ آپ کا آیا۔ حال معلوم ہوا۔ آپ کے
کام کا انتظام در پیش ہے ۔ آپ تسلی رکھو اور دعا بھی کروں گا۔ والسلام خیر الختام
از بنده خدا بخش جالندھری شیخ حافظ حامد علی السلام علیکم
۲ جنوری ۶۹۱
مرز اغلام احمد
از قادیان
اور یہ خط ۳۱ بھی مثل خط نمبر ۳۰ حضور کا اپنے دست مبارک کا لکھا ہوا نہیں ہے )
مکتوب نمبر ۳۲
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
اخویم محبی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عنایت نامہ پہنچا۔ آپ کے لئے دعا کی گئی اور حوالہ بخداوند کریم کیا گیا۔ آپ ضرور دو ماہ کے لئے
میرے پاس آجاویں کہ میرے پاس خطوط کا کام بہت ہے اور میں ایک طرف بیمار ہوں ۔ ایک طرف
کام بہت ہے ۔ سخت لا چار ہوں ۔ مکان وہی لدھیانہ محلہ اقبال گنج ہے ۔ والسلام
۱۵ مارچ ۱۸۹۱ء
ے مولوی عبداللہ صاحب کا نکاح ثانی
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۳۳
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
دس روپیہ ر یہ آپ کے پہنچ گئے ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا - آپ کے تفکر پیش آمدہ کی نسبت ضرور تحریر
فرماویں کہ اب اس سے ہر طرح خدا تعالیٰ نے نجات بخشی ہے۔ باقی خیریت ہے ۔
۱۷ مارچ ۱۸۹۱ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد
از قادیان
مکتوب نمبر ۳۴
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مشفقی اخویم
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
ایک اور ضروری کام ہے ۔ آتے ہوئے ایک روپیہ کے چوزہ مرغ یعنی ایسے مرغ جو کم عمر ہوں ۔
۔
چھ مہینہ سے زیادہ کے نہ ہوں ۔ ضرور خرید کر لے آویں اس جگہ سے وہ سب روپیہ انشاء اللہ دیا
جائے گا۔ چار روپیہ کا روغن اور ایک روپیہ کے مرغ نوجوان کل پانچ روپیہ۔ والسلام
بخدمت سید محمد شاہ صاحب السلام علیکم
خاکسار
۲۶ جولائی ۱۸۹۱ء
غلام احمد عفی عنہ
از لدهیانه محله اقبال گنج
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۱۳۵
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
مشفقی محبی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کارڈ پہنچا مگر ایسے وقت میں کہ میں بوجہ خارش بہت تکلیف میں تھا۔ میں انشاء اللہ القدیر
آپ کے لئے بہت دعا کروں گا۔ میں چند ہفتہ سے بہت علیل ہوں ۔ خدا تعالیٰ آپ کی پریشانی دور
فرمادے ۔ وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔
والسلام
از حامد علی صاحب السلام علیکم
خاکسار
۱۵ دسمبر ۶۹۱
غلام احمد
از قادیان
مکتوب نمبر ۳۶
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
محبی اخویم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
وو
اس وقت ایک رسالہ ”نشانِ آسمانی " آپ کی خدمت میں ا ا خدمت میں ارسال ہے اور رسالہ ” دافع الوساوس
طبع ہو رہا ہے۔ شاید دو ماہ تک چھپ جائے ۔ دیکھئے آپ کی ملاقات کب ہوتی ہے۔ اپنی ملاقات
سے مسرور الوقت کرتے رہیں ۔
۲۳ جولائی ۱۸۹۲ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد
از قادیان
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۳۷
محبی عزیزی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم ورحمة الله و بركاته
عنایت نامہ پہنچا۔ آپ کے مقدمہ کے لئے بحضرت عزت جل شانه و عن اسمه دعا خیر کی گئی ۔
اللہ جل شانه منظور فرما دے ۔ آمین ثم آمین ۔ آپ کے آنے کی خوشخبری سے بہت خوشی ہوئی ۔ کتاب
آئینہ کمالات اسلام چھپ رہی ہے۔ باقی سب خیریت ہے اور آپ کی انتظار ۔ والسلام
۲ ستمبر ۱۸۹۲ء
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۳۸
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عزیزی محبی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامہ پہنچا۔ خدا تعالیٰ آپ کو کامیاب کرے۔ دعا کی گئی ہے۔ امید ہے کہ تا دست داد
لاقات اپنے حالات خیریت سے مطلع فرماتے رہیں ۔ باقی خیریت ہے۔ والسلام
خاکسار
غلام احمد
از قادیان ضلع گورداسپور
مکتوب نمبر ۳۹
) مکتوب حضرت مولانا مولوی نورالدین صاحب خلیفہ اسیح اوّل رضی اللہ عنہ جو حضرت ممدوح نے
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حکم سے جناب مولوی عبداللہ صاحب سنوری کو بھیجا )
السلام علیکم
آج صبح کے آٹھ بجے تین شوال ، ۲۰ را پریل ۱۸۹۳ ء حضرت کے گھر میں لڑکا پیدا ہوا۔ مبارک باد۔
سب احباب کو اطلاع دے دینا۔
۲۰ را پریل ۹۳ء
والسلام
نورالدین
از قادیان
مکتوب نمبر ۴۰
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
محبی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ
میں کل قریباً ایک ماہ سفر میں رہ کر قادیان میں آیا ہوں ۔ امید کہ اپنے صاحبزادہ کی خیر و عافیت
سے مطلع فرماویں۔
۱۵ دسمبر ۱۸۹۳ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد
مکتوب نمبر 1
عزیزی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ
السلام علیکم
میں نے دعا کی ہے اور بدل و جان آپ کے لئے دعا کروں گا۔ خدا تعالیٰ آپ پر اپنا فضل
شاملِ حال رکھے ۔ آمین ثم آمین ۔ اس وقت نہایت کم فرصتی ہے اس لئے کم لکھا۔
۲۶ فروری ۱۸۹۴ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد
مکتوب نمبر ۴۲
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی عزیزی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
میں بوجہ علالت طبیعت جلدی سے جواب نہیں لکھ سکا ۔ جو کچھ آپ نے مجھ سے مشورہ لینا چاہا ہے۔
میری دانست میں اس کام میں بہت احتیاط اور سوچ لینا چاہئے اور میری دانست میں جب تک آپ نہ
دیکھ لیں ۔ جلدی نہیں کرنا چاہئے ۔ بوجہ علالت زیادہ نہیں لکھ سکا۔ مگر اس بات کو خوب یا درکھیں ۔
بخدمت اخویم سید محمد شاہ صاحب السلام علیکم
۲۵ مارچ ۱۸۹۴ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد
از قادیان
( نوٹ ) یہ مشورہ مولوی عبداللہ صاحب نے ایک جگہ پر اپنے نکاح ثانی کے متعلق
بذریعہ عریضہ حضور سے لیا تھا ۔ جس کی تاریخ نکاح ۲ شوال ۱۳۱۱ ھ بھی اور دو سور و پیہ مہر
بھی مقرر ہو چکا تھا ۔ مولوی صاحب فرماتے ہیں کہ میں نے محض تبرکاً حضور سے اس بارے
میں مشورہ طلب کیا تھا اور اپنے عریضہ میں ظاہر بھی کر دیا تھا کہ تمام امور طے ہو چکے ہیں ۔
صرف تبرک کے لئے حضور سے مشورہ طلب کیا ہے ۔ جس پر حضور نے یہ جواب لکھ کر خود ہے۔
اپنی آنکھوں سے دیکھ لینے کی اشد تاکید فرمائی ۔ چنانچہ میں حضور کے اس ارشاد کی بنا پر
رمضان شریف ہی میں غوث گڑھ سے دو تین احباب کو ہمراہ لے کر اس گاؤں میں پہنچا اور
جا کر کشم خود اس لڑکی کو دیکھا ۔ وہ کوئی بد شکل نہیں تھی مگر مجھے اس کی شکل دیکھتے ہی اس سے
اس قدر نفرت اور کراہت ہوئی کہ جس کو میں بیان نہیں کر سکتا ۔ اس وجہ سے اس نکاح کی
تجویز منسوخ کی گئی اور میرا ایمان حضرت اقدس پر اور بھی بڑھ گیا۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۴۳
مشفقی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ اپنے والد صاحب کی طبیعت کا حال لکھیں ۔ ابھی اشتہار چارے ہزار چھپ کر نہیں آیا۔ جس
وقت آئے گا ۔ انشاء اللہ آپ کی خدمت میں مرسل ہوگا ۔
والسلام
۲۳ راکتو بر ۱۸۹۴ء
خاکسار
غلام احمد
لے چار ہزار روپیہ والا اشتہار جو آتھم کے متعلق شائع فرمایا تھا۔
مکتوب نمبر ۴۴
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
جلد سوم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کے والد صاحب کی صحت سے خوشی ہوئی۔ اب آپ کو خدا تعالیٰ مقدمات کے ہم و غم سے نجات
بخشے ۔ آج میں نے آپ کے لئے جناب باری تعالیٰ میں دُعا کی ۔ اللہ تعالیٰ آپ پر خاص فضل کرے۔
آمین ثم آمین ۔ امید کہ اپنے حالات خیریت آیات سے مطلع فرماتے رہیں ۔ والسلام
یکم نومبر ۹۴ء
آپ کے پاس اشتہار تین ہزا ر و چار ہزار پہنچ گئے یا نہیں ۔
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۴۵
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
محبی و مشفقی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کے لئے حضرت باری عزاسمہ میں تہجد میں دعا کی گئی ۔ امید کہ ا ۔ امید کہ اپنے حالات
خیریت آیات سے مطلع و مسرور الوقت فرماویں اور اس جگہ بفضلہ تعالیٰ سب طرح سے خیریت ہے۔
اپنی خیریت عافیت سے جلد مطلع فرماویں۔
۱۲ نومبر ۱۸۹۴ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
( نوٹ ) مولوی عبداللہ صاحب فرماتے ہیں کہ میں نے اس دُعا کی قبولیت ایک
عظیم الشان نشان کی صورت میں دیکھی جس کی تفصیل یہ ہے کہ ایک دفعہ محکمہ نظامت بسی
( ریاست پٹیالہ ) میں ایک مال کے مقدمہ میں ایک شہادت کے لئے میری طلبی ہوئی تھی اور
میرا ارادہ اس رمضان میں غوث گڑھ کی مسجد میں اعتکاف کرنے کا تھا۔ ناظم صاحب بسی
چونکہ مسلمان اور پابند صوم وصلوٰۃ تھے ۔ میں نے پروانہ طلبی پر رپورٹ کر دی کہ یہ
میرے اعتکاف کے دن ہوں گے۔ اس لئے مہربانی فرما کر کوئی اور تاریخ مقرر فرماویں۔
اس پر میں حاضر ہو جاؤں گا۔ اس رپورٹ کے پیش ہونے پر ناظم صاحب نے اس غصہ
میں آ کر کہ ہمارے حکم کی تعمیل نہیں کی مجھے معطل کر دیا اور اسی تاریخ پر حاضری کا مجھے مکر رحکم
بھیج دیا۔ میں اعتکاف توڑ کر بسی میں حاضر عدالت ہو گیا ۔ دو مہینہ بھر میں وہاں ہر روز
کچہری میں پورے وقت کے لئے حاضر ہوتا رہا کوئی پیشی نہ ہوئی ۔ جس پر میرے ایک
عزیز بھائی ہاشم علی صاحب زراہ ہمدردی میرے پاس وہاں بسی میں پہنچے اور مجھ سے کہا کہ
اس طرح پر تو معلوم نہیں آپ کو کب تک یہاں بیٹھے رہنا پڑے۔ میں اس ناظم کے کسی رشتہ دار
کی اس کے پاس سفارش لے آتا ہوں ۔ یہ حاضر کر لے گا۔ میں نے انہیں جواب دیا کہ
آپ مجھے اس بارہ میں حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام سے اجازت لے لینے دیں۔
اس کے بعد جس طرح پر ارشاد ہوگا کریں گے ۔ چنانچہ میں نے حضور کی خدمت میں اس
بارہ میں مفصل عریضہ لکھ دیا اور اس میں لکھا کہ اگر حضور اجازت دیں تو اس کے پاس کسی کی
سفارش کرالی جائے ۔ میرے اس عریضہ کے جواب میں حضور نے یہ خط خاکسار کو لکھا جس
میں یہ بشارت تھی کہ اس کے لئے ” حضرت باری عزاسمہ میں تہجد میں دعا میں دعا کی گئی۔ مجھے
اس والا نا مہ کے پہنچتے ہی اطمینان ہو گیا اور میں نے منشی ہاشم علی صاحب کو کہہ دیا کہ اب کسی
سفارش کی ضرورت نہیں کیونکہ حضرت صاحب نے خدا تعالیٰ کی جناب میں سفارش فرمادی
ہے اور مجھے اطمینان ہو گیا ہے کہ اب میرا کام بن گیا ہے ۔ اس کے بعد منشی ہاشم علی صاحب
واپس چلے گئے اور اس سے تین چار روز بعد میری پیشی ہو گئی ۔ ناظم صاحب نے اظہار
افسوس کے ساتھ اپنے حکم کو واپس لیا اور مجھے کام پر واپس حاضر کر دیا اور ایام معطلی کی تنخواہ
بھی دلا دی۔ اور پھر اسی پر بس نہیں کی بلکہ میں جب اپنے حلقہ میں چلا گیا۔ تو اس کے
پندرہ بیس روز کے بعد اپنا ایک خاص آدمی میرے پاس بھیجوا کر مجھے اپنے پاس بلوایا اور
ایک اپنا خاص اعتباری نج کا کام میرے سپرد کر دیا اور مجھ کو بر کمان اپنے پاس رکھ لیا اور
میری جگہ پر میری خواہش اور درخواست کے مطابق میرے ایک شاگر د عزیز عطاء الہی کو جو
غوث گڑھ کا رہنے والا ہے اس حلقہ غوث گڑھ پر میرا قائم مقام پٹواری کر دیا۔ میں نے
اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس کے اس کام کو عرصہ ایک سال میں بہت عمدگی کے ساتھ سرانجام
دیا جس سے اسے بہت ہی خوشی ہوئی ۔ اس عرصہ میں اُس نے اپنے ماتحت ایک آسامی پر
جس کی تنخواہ میری اس وقت کی موجودہ تنخواہ سے دو چند سے بھی زیادہ تھی بغیر میری خواہش
اور اطلاع کے مجھے ترقی دلا دی اور اس کی منظوری بھی لے لی ۔ اس کے بعد مجھے اس نے
اطلاع دی۔ لیکن یہ بات مجھے پسند نہ آئی کیونکہ میں غوث گڑھ ہی میں رہنا پسند کرتا تھا۔
جب اس کی منشا کے مطابق میں اس کے کام کو سر انجام دے چکا اور اس سے فارغ ہو گیا تو
چونکہ وہ کام اس کے بہت بڑے دنیوی فائدہ کا تھا ۔ اس لئے وہ بہت ہی خوش ہوا اور اس
موقع پر اس نے نوکروں کو انعامات دیئے ۔ اس وقت میں نے موقع پا کر اُس سے کہا کہ
آپ مجھے بھی کچھ انعام دیجئے ۔ اُس نے کہا اچھا کیا چاہتے ہو؟ میں نے کہا کہ آپ مجھے
خوشی سے علاقہ غوث گڑھ میں عہدہ پٹوار پر ہی واپس کر دیں۔ میں ترقی لینا نہیں چاہتا
اس پر وہ ہنس پڑا اور کہنے لگا کہ تو تو بیوقوف ہے۔ تیرے ساتھ میں بھی بیوقوف بن جاؤں ۔
میں تو تجھ کو اس سے بھی زیادہ ترقی دے کر اپنی پیشی میں رکھنا چاہتا ہوں ۔ میں نے اپنی
بات پر اصرار کیا اور کہا کہ میں یہاں نہیں رہنا چاہتا ۔ آپ مجھے پٹوار پر حلقہ غوث گڑھ میں
واپس کر دیں ۔ اس کے بعد میرے والد صاحب اور دوسرے اقرباء کو اس بات کا علم ہوا
کہ وہ ناظم مجھے اپنی پیشی میں رکھنا چاہتا ہے اور میں انکار کر رہا ہوں اور پٹوار پر غوث گڑھ
واپس آنا چاہتا ہوں ۔ اس بات سے میرے والد صاحب و دیگر متعلقین سب ناراض
حضرت رت صاحب کی ۔ خدمت میں پیش کیا ۔ حضور نے فرمایا کہ
ہمارے نزدیک آپ کا غوث گڑھ میں رہ وث گڑھ میں رہنا مفید ہے۔ اس پر میں نے سب کو قطعی جواب
ہوئے ۔ آخر میں نے یہ معاملہ
دے دیا اور ناظم صاحب کو بھی کہہ دیا کہ میں واپس ہی جاؤں گا ۔ آخر انہوں نے افسوس
کے ساتھ لکھا کہ میں نے تو تمہیں کو فائدہ پہنچانے کے لئے ایسا چاہا تھا۔ اگر ایسا نہیں چاہتا
تو میں اجازت دیتا ہوں ۔ آخر میں واپس اپنے حلقہ غوث گڑھ میں آ گیا ۔ اس وقت وہ
ترقی کر کے میر منشی ہو گیا تھا۔ مجھے غوث گڑھ میں واپس آنے سے بہت فائدے پہنچے
**
چنانچہ تمام گاؤں احمدی ہو گیا ۔ وہ میرے غوث گڑھ واپس آجانے اور خود بڑے عہدہ پر
ہو جانے کے بعد بھی میری بہت عزت کرتا تھا اور اکثر میری سفارشیں منظور کیا کرتا تھا۔
اب کچھ عرصہ سے فوت ہو چکا ہے ۔
جلد سوم
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۴۶
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
محبی عزیزی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ
امید کہ اپنی خیر خیریت اور حالات خیریت آیات سے مطلع و مسرور الوقت فرماویں اور اس جگہ
سب طرح سے خیریت ہے۔
۷ دسمبر ۱۸۹۴ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد