حضرت مولوی عبداللّہ سنوری صاحبؓ
مکتوبات احمد (جلد سوم), حصہ 4
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۲۴۷
محبی عزیزی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کی خدمت میں خط تو کئی بھیجے گئے مگر چونکہ پتہ درست نہ تھا۔ اس لئے غالباً نہیں پہنچے
ہوں گے ۔ کل آپ کے خط پہنچنے سے خوشی ہوئی کہ آپ کو خدا تعالیٰ نے ایک بلا سے نجات دی اور دعا
کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ آپ کے والد صاحب کو بھی جلد شفا بخشے ۔ آمین ۔ امید ہے کہ خیر خیریت
سے جلد ا طلاع بخشیں ( گے ) ۔
والسلام
۱۰ دسمبر ۱۸۹۴ء
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۱۴۸
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی عزیزی میاں عبداللہ صاحب سلمہ
آپ کا محبت نامہ مجھ کو ملا ۔ امید کہ اپنی صحت تندرستی سے بہت جلد اطلاع دیں ۔ اللہ تعالیٰ آپ
کو جلدی شفا بخشے اور غم وہم دور کرے ۔ آمین ۔
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
۲۸ را پریل ۱۸۹۵ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۱۴۹
محبی اخویم میاں عبداللہ صاحب سنوری سلمہ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
ایک مدت کے بعد آپ کا محبت نامہ پہنچا۔ مقام شکر ہے کہ خدا تعالیٰ نے آپ کو ہم وغم سے
نجات بخشی ۔ وہ غفور و رحیم ہے اور آخر بندوں پر رحم کرتا ہے اور جو آپ نے اپنی غفلت کا حال لکھا ہے۔
عزیز من ! در حقیقت نہایت خوف کی جگہ ہے۔ یہ زندگی جس کے ساتھ ہزار ہا بلائیں اور خوفناک
مرضیں اور انواع و اقسام کی مصیبتیں لگی ہوئی ہیں وہ بجز خدا تعالیٰ کے رحم کے بسر نہیں ہوسکتی ۔ پس
ہر ایک رات اور دن میں خدا تعالیٰ سے ڈرنا اور اپنے اعضاء کو بدیوں سے بچانا جان گداز مصیبتوں
سے بچنے کے لئے اس سے بہتر کوئی تدبیر نہیں ۔ انسان کا وجود ایک طرفہ العین کے لئے بھی اپنی
زندگی کا مالک نہیں ۔ رات کو ہنستا سو وے اور دن کو روتا اُٹھے۔ یہی دنیا کی وضع ہے۔ جس کی پناہ
سے ہر ایک دم گزرتا ہے۔ اگر وہی ناراض ہو تو پھر کیا ٹھکانا ہے؟ مناسب کہ بہت استغفار کرتے
رہیں اور اللہ جل شانہ کی عظمت اپنے دل میں بٹھاویں اور میں نے آپ کے تقوی اور استقامت
ایمانی اور صراط مستقیم کے لئے دعا کی ہے ۔ اللہ جل شانۂ قبول فرما دے اور کبھی کبھی اگر رخصت
مل سکے تو ضرور ملا کریں ۔ رسالہ نور القرآن“ جو اب چھپا ہے شاید آپ کو پہنچا ہو گا اور ایک اور
کتاب نہایت لطیف چھپ رہی ہے ۔ چونکہ عمر کا اعتبار نہیں معلوم نہیں کہ کس وقت اس کا ئنات عالم
سے گزر جائیں اس لئے یہی دعا اور مدعا ہے کہ دینی خدمات حسب المراد ہم سے صادر ہوں ۔
باقی سب خیریت ہے۔
۱۴ جون ۱۸۹۵ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ
مکتوب نمبر ۵۰
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مبلغ بائیس ر
روپے حسب تفصیل آپ کے خط کے مجھ کو مجھ کو پہنچ گئے مگر مجھ کو ان لفظوں سے سخت
حیرانی ہوئی جو آپ نے اپنی نسبت استعمال کئے ہیں ۔ اس واسطے اطلاع دیں تا اگر کوئی امر قابل دعا ہو تو
آپ کے لئے دعا کی جائے ۔ ایسے الفاظ استعمال کرنا منع ہے ۔ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ اللَّهِ "
۴ جنوری ۱۸۹۶ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد
آپ کا اقرار تھا۔ ایسا ہی مجھ کو یاد ہے کہ کچھ مدت رخصت لے کر یہاں رہیں گے ۔ اللہ تعالیٰ
یہ موقعہ کرے کہ آپ رخصت لے کر آئیں ۔
ے مولوی عبداللہ صاحب فرماتے ہیں کہ جن الفاظ کی طرف حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام نے اشارہ فرمایا ہے ۔
وہ یہ ہے کہ مجھے اپنا نام ” عبدالله لکھتے ہوئے اپنی حالت پر نظر کر کے شرم آئی اور میں نے اپنے خیال پر نظر کر کے خط کے
نیچے اپنا نام بجائے عبداللہ لکھنے کے ”عبدالشیطان“ لکھ دیا جس پر حضور نے ہدایت فرمائی۔
الزمر : ۵۴
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۱ ۵
محبی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ آپ کو ضرور آنا چاہئے اور کوشش کرنی چاہئے کہ رخصت منظور ہو
جاوے۔ میں اس وقت علیل ہوں ۔ زیادہ نہیں لکھ سکا ۔
۱۵ فروری ۱۸۹۶ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
از قادیان
مکتوب نمبر ۵۲
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا خط پہنچا۔ مقدمہ کی فتح آپ کو مبارک ہو۔ اور اس جگہ آپ کی انتظار لگی ہوئی ہے ، ضرور
آویں مگر ایک مہینہ سے رخصت کم نہ ہو ۔ اس سے پہلے بھی ایک خط روانہ کر چکا ہوں ۔ اب احتیاطاً
دوسرا خط لکھا گیا ہے ۔ باقی خیریت ہے ۔
۲۸ فروری ۱۸۹۶ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۵۳
محبی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ
*
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
چونکہ میاں غلام قادر کی طبیعت اچھی نہیں اور میں دیکھتا ہوں کہ روز بروز کمزور ہوتی جاتی ہے۔
ابھی تک کچھ فائدہ نہیں معلوم ہوتا ۔ اس لئے آپ خود آ کر یا کسی دوسرے کو بہت جلد بھیج کر اس بات
کی تحریک کریں کہ کسی طرح وہ سنور میں چلے جائیں ۔ شاید تبدیلی ہوا سے خدا تعالیٰ فضل کرے ۔ اس
میں توقف نہیں کرنا چاہئے کیونکہ اگر حالت زیادہ خراب ہو تو پھر سفر مشکل ہے ۔
۹ را پریل ۱۸۹۶ء
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۵۴
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا کارڈ پہنچا۔ بہت خوشی کی بات ہے کہ آپ کی دو ماہ کی رخصت منظور ہو گئی ۔ اب آپ کو
جلد اس جگہ آنا چاہئے۔ منشی غلام قادر صاحب کی طبیعت بہ نسبت سابق صحت کی طرف مائل معلوم ہوتی
ہے۔ البتہ تپ ہنوز دامنگیر ہے۔ خدا تعالیٰ شفاء بخشے ۔ آپ جہاں تک ممکن ہو بہت جلدی آویں ۔ دیر
نہ کریں کیونکہ آپ کے آنے سے ان کو بہت حوصلہ ہوگا ۔ زیادہ خیریت ہے۔ والسلام
۲۱ را پریل ۱۸۹۶ء
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
ے مولوی عبداللہ صاحب فرماتے ہیں کہ میاں غلام قادر میرے رشتہ کے بھائی تھے ۔ انہیں مرض سل ہو گئی تھی اور بہت
دبلے ہو گئے تھے۔ جس پر بغرض علاج از حضرت مولانا مولوی نورالدین صاحب خلیفہ اول رضی اللہ عنہ میں انہیں یہاں
لے آیا تھا۔ حضرت اقدس نے بھی ان کے لئے ایک نسخہ تجویز فرمایا تھا۔ مگر وہ جانبر نہ ہوئے اور واپس سنور پہنچ کر وفات پا گئے ۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۵۵
محبی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ اب تک نہیں آئے ۔ مانع بخیر ہو۔ اول منشی غلام قادر کی نسبت میرا یہ خیال تھا کہ بعض
مجرب نسخے جو میرے والد صاحب سے مجھ کو یاد ہیں اور ایسی بیماریوں کی نسبت گویا حکم اکسیر رکھتے
ہیں اس جگہ ان کو ٹھہرا کر استعمال کراؤں لیکن بعد اس کے مجھ کو معلوم ہوا کہ اس جگہ وہ دوائیں تازہ بتازہ
پیدا ہونا بہت مشکل اور محال کی طرح ہے اور کسی قدر ضعف ان کو زیادہ ہے۔ اس لئے اب تاخیر علاج
میں کرنا ہرگز مناسب نہیں ہے۔ سو میرے نزدیک بہت مناسب ہے کہ وہ سنور میں ٹھہریں اور امید
ہے کہ اس جگہ وہ دوائیں روز بروز تازہ بتازہ مل جائیں گی ۔ یہ تجویز نہایت عمدہ ہے ۔ میں چاہتا ہوں
کہ جہاں تک جلد ممکن ہو یہ تجویز کی جائے ۔ انشاء اللہ مجھے قوی امید ہے کہ خدا تعالیٰ شفاء بخشے ۔ لہذا
آپ کو مکلف ( کرتا ) ہوں کہ دو تین روز کے لئے آپ ضرور آجائیں۔ ہرگز توقف نہ کریں کیونکہ
ان بیماریوں میں غفلت کرنا ہرگز مناسب نہیں ۔ اپنا حرج کر کے بھی آجائیں ۔ اگر میں اس جگہ
اس بات کو ممکن دیکھتا کہ یہ علاج بآسانی ہو سکتا ہے تو آپ کو تکلیف نہ دیتا مگر اب یہی دیکھتا ہوں کہ
بغیر ان کے سنور رہنے کے یہ علاج ہو نہیں سکتا ۔ ماسوا اس کے ان کی والدہ بھی نہایت قلق میں ہیں ۔
اس صورت میں ان کو بھی تسلی رہے گی ۔ تاکید یہی ہے کہ جلد آویں اور اگر کوئی ایسا مانع ہو تو اپنی جگہ
عبد الرحمن یا کسی اور کو بھیج دیں تاکید ہے ۔
۱۲ رمئی ۱۸۹۶ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
( نوٹ ) مولوی عبداللہ صاحب نے فرمایا کہ عبد الرحمن میرے ماموں زاد بھائی ہیں ۔
مکتوب نمبر ۵۶
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّ
محبی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ
جلد سوم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
منشی غلام قادر صاحب کے خط سے معلوم ہوا کہ وہ ابھی سنور میں ہیں ۔ آج میں نے جواب لکھ
دیا ہے۔ چاہیئے کہ توجہ سے ان کا علاج کریں اور ماء الشعیر میں یہ دوائیں ڈال دیا کریں ۔
عناب ۵ عدد
تخم خشخاش سفید ۵ ماشه
سپستان کے دانه
اصل السوس مقشر ۳ ماشه
کبر با ۵ رتی
سرطان مغسول ۳ عدد
اور جلد جلد اطلاع دے دیں اور بنفشہ اب ڈالنا مناسب نہیں ۔
خاکسار
۳۱ رمئی ۱۸۹۶ء
غلام احمد
مکتوب نمبر۵۷
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
محبی اخویم منشی غلام قادر صاحب سلمه
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
اخویم میاں عبداللہ صاحب کا خط پہنچا۔ پہلے اس سے گولیاں ارسال کر چکا ہوں ۔ مناسب ہے
کہ ایک شیشی پوٹ وائن کی جو انگریزی دوا ہے خرید کر لیں اور غذا کے بعد ایک چاء کے چھے کی مقدار پر غذا
پی لیا کریں اور اگر موافق ہو تو دو چمچہ پی لیا کریں اور کبھی دودھ میں چاء ڈال کر پیویں ۔ ایسی غذا
کھاویں جو جلدی ہضم ہو جاوے۔
۱۲ جون ۹۶ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد
مکتوب نمبر ۵۸
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی اخویم منشی غلام قادر صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جو گولیاں بھیجی گئی ہیں ان میں ہر گز کوئی بُری چیز نہیں ہے ۔ صرف کسی وجہ سے دھوکا لگا ہے۔
مناسب ہے کہ اول ایک گولی کا چہارم حصہ کھا لیا کریں ۔ پھر رفتہ رفتہ گولی زیادہ کر لیں اور قریب
رقی کے کہر با پیس کر کھایا کریں۔ باقی سب طرح سے خیریت ہے۔ والسلام
۱۷ جون ۹۶ء
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۵۹
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عزیزی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
میں نے آج ایک خط آپ کی نسبت بخدمت ماسٹر قادر بخش صاحب روانہ کر دیا ہے ۔ اطلاعاً
لکھا گیا ۔ خدا تعالیٰ آپ کے تمام کام درست کرے۔ آمین ۔ باقی سب خیریت ہے ۔
۱۰ جولائی ۱۸۹۶ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد
از قادیان
مکتوب نمبر ۶۰
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
جلد سوم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کو نئی شادی مبارک ہو۔ بروز جمعہ حسب تحریر آپ کے طعام ولیمہ آپ کی طرف سے مہمانوں کو
کھلایا گیا۔ چونکہ مہمان بہت تھے اور سیٹھ صاحب کے اور شیخ رحمت اللہ صاحب اور دوسرے بہت معزز
دوست موجود تھے اور اسی سے کچھ زیادہ ہوں گے۔ اس لئے دس روپیہ کافی نہ تھے ۔ لہذا اس خوشی میں
دس روپیہ میں نے اپنی طرف سے ڈال کر بیس روپیہ دعوت میں خرچ کئے ۔ عمدہ پلاؤ نمکین اور زردہ
نہایت عمدہ اور روغن جوش اور قورمہ اور نان اور شیریں چاء وغیرہ کھانا تھا۔ مہمان نہایت خوش ہوئے اور
کھا کر آپ کو دعاء خیر کہی۔ شاید یہ طعام ولیمہ اس خوبی سے کسی جگہ آپ کو اتفاق نہیں ہوگا۔ والسلام
۲۲ جنوری ۹۷ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عن
مکتوب نمبر 1
محبی مشفقی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کا عنایت نامہ پہنچ کر جناب الہی میں آپ کے لئے دعا کی گئی ۔ اللہ تعالی مشکلات پیش آمدہ
دور فرمادے اور آپ کی مراد آپ کو عطا فرمائے ۔ آمین ثم آمین ۔ بیشک آپ بعد استخارہ مسنونہ
تبدیلی کے التوا کے لئے کوشش کریں۔ اللہ تعالیٰ حسب المراد تقریب پیدا کرے۔ والسلام
۱۱ رمئی ۱۸۹۷ء
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
لے سیٹھ عبد الرحمن صاحب مدراسی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۶۲
محبی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاته
اس وقت آپ کا خط پہنچا۔ آپ کے والد صاحب کی بیماری کا حال معلوم کر کے ان کے لئے دعا
کی گئی۔ اللہ تعالیٰ ان کو شفا بخشے اور تقصیر معاف کرے۔ آمین ثم آمین ۔ اس وقت ، وقت بہت تنگ ۔
اسی قدر پر کفایت کرتا ہوں اور انشاء اللہ پھر بھی دعا کروں گا ۔
۲۰ نومبر ۱۸۹۷ء
والسلام
خاکسار
مکتوب نمبر ۶۳
مرز اغلام احمد
از قادیان
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
می محبی
اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کی فتح یابی سے طبیعت خوش ہوئی ۔ اَلْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذلِكَ - سنایا گیا کہ آپ کی طبیعت
کچھ بیمار ہے۔ خدا تعالیٰ شفا بخشے ۔ امید کہ اپنے حالات خیریت آیات سے جلد مطلع فرماویں اور
اس جگہ بفضلہ تعالیٰ سب طرح سے خیریت ہے ۔
والسلام
بخدمت اخویم مولوی محمد یوسف صاحب السلام علیکم
خاکسار
۴ را پریل ۹۸ء
غلام احمد
از قادیان ضلع گورداسپور
مکتوب نمبر ۶۴
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی عزیزی میاں عبداللہ صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ لدھیانہ میں طاعون پیدا ہونے سے بہت اندیشہ ہوا ۔ خدا تعالیٰ خیر
کرے ۔ اس میں مسئلہ شرعی یہ ہے کہ اگر طاعون یا ہیضہ کی ایک دو واردات ہوں تو اس شہر سے نکلنا
جائز ہے۔ لیکن اگر وبا پھیل جاوے۔ تو پھر نکلنا حرام ہے۔ چونکہ ابھی لدھیانہ میں وبا پھیلا نہیں ہے۔
اس لئے اختیار ہے کہ وہاں سے جلد نکل جائیں ۔ اس جگہ بڑی مشکل یہ ہے کہ مکان نہیں ملتا ۔ اکثر
لوگ شرارت سے دیتے نہیں ۔ ہمارے گھر میں میں کے قریب عورتیں بھری ہوئی ہیں ۔ نواب صاحب ۔
بھی مع عیال واطفال اس جگہ ہیں ۔ سو اس گھر میں تو بالکل گنجائش نہیں اور میں دیکھتا ہوں کہ قریب
قریب بھی کوئی گنجائش نہیں اور دور میں شاید بہت تلاش کرنے سے کوئی ویران کوٹھہ بے پردہ مل جائے بھی
تو تعجب نہیں مگر شرفاء کے رہنے کے لائق تو کوئی نظر نہیں آتا ۔ جب تک مکان کا پختہ بند و بست نہ
ہووے، ہر گز قدم نہیں اُٹھانا چاہئے تا عیال اور اطفال کو تکلیف نہ ہو۔ دوسرے یہ بات بھی سوچنے کے
لائق ہے کہ طاعون کا دورہ ساٹھ ساٹھ اسی اسی برس ہوتا ہے۔ پس اگر طاعون لدھیانہ میں پھیل گئی تو
یہ سمجھو کہ شاید اس صدی کے پورے ہونے تک پیچھا نہیں چھوڑے گی ۔ یہ یقینی امر ہے نہ ظنی ۔ طبی
تجر بے اس کی گواہی دیتے ہیں ۔ پھر اگر شہر کو چھوڑنا ہو تو اس نیت سے چھوڑ نا چاہئے کہ اب تمام عمر ہم
اس سے الگ رہیں گے اور اپنے مکانات اور دوسرے تعلقات کا پورا انتظام کرنا چاہئے کیونکہ یہ سفر گویا
ہمیشہ کے لئے الوداع ہے۔ پھر دوبارہ شہر میں داخل ہونا ممانعت ہو گی ۔ اگر خدا چاہے تو چند وارداتوں
کے بعد اس بیماری کو لدھیانہ سے دور کر دے لیکن اگر یہ بیماری لدھیانہ میں پھیل گئی تو پھر غالبا ایک عمر
لے گی ۔ دیکھو کتنے برس سے بمبئی میں پھیل رہی ہے۔ یہ تمام امور سوچ لینے چاہئیں ۔ یہ سرسری کام
نہیں ہے۔ اگر لدھیانہ کے قریب کوئی گاؤں ہو جو طاعون سے پاک ہو تو بہتر ہوگا کہ اس میں گھر لیا
جائے ۔ اس میں فائدہ یہ ہے کہ برابر ہر روز خبر رکھ سکتے ہیں ۔ زیادہ خیریت ہے۔ والسلام
اندازہ
( نوٹ ) اس خط پر حضور نے تاریخ نہیں دی ہے ۔ ہاں اس بات سے اس سال کا
ہ ہو سکتا ہے۔ جس میں یہ حضور نے لکھا ہے کہ یہ طاعون کے حملے پہلے ۔ پہلے سال کا واقعہ
ہے۔ حضور اپنے مکتوب مورخہ ۲۷ ر ا پریل ۹۸ء بنام سیٹھ حاجی عبدالرحمن اللہ رکھا صاحب
مدراسی رضی اللہ عنہ میں تحریر فرماتے ہیں کہ اس طرف طاعون کا بہت زور ہے ۔ سنا ہے
ایک دو مشتبہ وارداتیں امرتسر میں بھی ہوئی ہیں اور مکتوب مورخہ ۱۵ رمئی ۹۸ء بنام
سیٹھ صاحب موصوف ، نیز فرماتے ہیں کہ ” اس طرف طاعون چمکتی جاتی ہے۔ اب اسی کے
قریب گاؤں ہیں ۔ جن میں زور و شور ہو رہا ہے۔ قادیان میں یہ حال ہے کہ لڑکوں اور
جوانوں اور بڑھوں کو بھی خفیف سانپ چڑھتا ہے۔ دوسرے دن کانوں کے نیچے یا بغل
کے نیچے یا بن ران میں گلٹی نکل آتی ہے ۔ گلٹی تیسرے چوتھے روز خود بخود تحلیل ہو کر کم
ہو جاتی ہے مگر اس خط بنام مولوی عبداللہ صاحب میں یہ کوئی ذکر نہیں کہ اس علاقے میں بھی
طاعون نمودار ہو رہی ہے۔ جس سے بطور تخمینہ یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ خط مارچ یا اپریل ۹۸ء
کا لکھا ہوا ہے۔ اس لئے اس کو اس محل پر درج کیا گیا اور اس خط کے آخر میں حضور نے اپنا اسم
مبارک بھی تحریر نہیں فرمایا ہے مگر یہ خط ہے حضور کے اپنے قلم اور دست مبارک کا لکھا ہوا ۔
۔
یہ خط حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام نے جناب مولوی عبداللہ صاحب کو مولوی
صاحب کے ایک ایسے خط کے جواب میں تحریر فرمایا تھا جو انہوں نے ماسٹر قا در بخش صاحب
احمدی ساکن لودہا نہ کی طرف سے حضور کی خدمت میں لکھا تھا۔