حضرت حافظ ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحبؓ

مکتوبات احمد (جلد چہارم), حصہ 3

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مکتوب نمبر ۳۴
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محتی اخویم خلیفه رشید الدین صاحب سلمہ سول سرجن چکراته
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
میرا لڑکا شریف دس علم باراں اللہ روز سے بعارضہ پیچش خونی سخت بیمار ہے دست سبز
رنگ آتا ہے اور خون بھی آتا ہے نہایت دبلا اور کمزور ہو گیا ہے ۔ اگر اس عمر کے لئے جو ایک برس
کی عمر ہے۔ کوئی نسخہ مجرب ہو تو آپ وہ دوا ضرور بھیج دیں کیونکہ کثرت خون سے لڑکا بہت کمزور
اور خطر ناک حالت میں ہے خدا تعالیٰ فضل کرے۔ بہت سی تدبیریں کی گئیں مگر خون بند نہیں ہوا ۔
آپ جہاں تک جلد ممکن ہو کوئی دوا اس حالت کے لائق ارسال فرمانویں۔ والسلام
۱۷ جون ۱۸۹۶ء
مکتوب نمبر ۳۵
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عزیزی اخویم خلیفه رشید الدین صاحب سلمه
السلام علیکم و
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ امام احمد عفي عنه
نَحْمَدُهُ
بم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا کارڈ پہنچا۔ اب اِنْشَاءَ اللهُ الْقَدِیر آپ کے لئے دعا شروع کروں گا۔ خدا تعالیٰ کسی
مقام حسب المراد میں آپ کی تبدیلی کر دیوے۔ آمین ثم آمین ۔ امید کہ اپنے حالات خیریت آیات سے
ہمیشہ آپ مطلع فرماتے رہیں۔ میں آپ سے دلی محبت رکھتا ہوں اور خدا تعالیٰ سے چاہتا ہوں کہ اللہ جل شانہ
دین و دنیا میں آپ کے ساتھ ہو اور ہر یک رنج اور بلا سے بچاوے۔ آمین ۔ باقی خیریت ہے۔
۲۸ جون ۱۸۹۶ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد از قادیان

مکتوب نمبر ۳۶
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
محبتی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کی دوا پہنچ گئی تھی اور استعمال کرائی گئی اب بفضلہ تعالی پیچیش خونی سے آرام ہے ۔
بشیر کو تلی کی بھی بہت شکایت ہے۔ محمود کو بھی تلی ہوگئی ہے اور خناز پر بھی ۔ جس سے بہت دبلا ہو
گیا ہے۔ کبھی کبھی تپ بھی ہو جاتا ہے آپ کوئی مجرب نسخہ تلی اور خنازیر کا ضرورا ارسال کریں۔
۱۵ جولائی ۱۸۹۶ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد
مکتوب نمبر ۳۷
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محتی عزیزی ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آج کی ڈاک میں آج کل ۔۔۔ دوس علم روپے آپ کے پہنچے ۔ خدا تعالیٰ آپ کو دارین
میں اس محبت اور اخلاص کا اجر عظیم بخشے ۔ آمین ثم آمین ۔ لڑکے کا نام اگر نہ رکھا گیا ہو تو
حفیظ الدین رکھ دیں اور اگر علیم الدین رکھا گیا ہے تو وہی نام مبارک ہو ۔ باقی خیریت ہے ۔
ے ارجولائی ۱۸۹۶ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ

مکتوب نمبر ۳۸
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبی عزیزی خلیفه رشید الدین صاحب سلمه
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
فرزند سعید کے تولد سے خوشی ہوئی ۔ خدا تعالیٰ مبارک اور عمر دراز کرے آمین ثم آمین ۔
اگر نام نہ رکھا ہوا اور نہ پہلے اپنے بھائیوں میں ایسا نام ہو تو سعید الدین نام رکھ دیں۔ خدا تعالیٰ
سعادت اور عمر نصیب کرے ۔ آمین ثم آمین ۔
۲۱ جولائی ۱۸۹۶ء
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۳۹
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبی عزیزی اخویم خلیفه رشید الدین صاحب سلمه
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
کارڈ پہنچا۔ آپ کی تبدیلی کے لئے جناب الہی میں دُعا کی گئی۔ آپ بھی ہر یک نماز میں کی تبدیلی
عا کیا کریں۔ خدا تعالیٰ اپنے فضل سے آپ کو ہمارے نزدیک لے آوے۔ در حقیقت آپ کی
دُعا
ملاقات کو بہت مدت گزرگئی ہے۔ خدا تعالیٰ کوئی احسن تقریب ملاقات کے لئے قائم کر دے۔
۱۴ راگست ۱۸۹۶ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ

مکتوب نمبر ۴۰
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محتی عزیزم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب کوہ چکرا نہ ضلع سہار پور
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
باعث تکلیف دہی یہ ہے کہ اس مہمان خانہ میں دن بدن بہت آمد و رفت مہمانوں کی ہوتی
جاتی ہے اور پانی کی دقت بہت رہتی ہے۔ ایک کنواں تو ہے مگر اس میں ہمارے بے دین شرکاء کی
شراکت ہے وہ آئے دن فتنہ فساد برپا کرتے رہتے ہیں۔ اور نیز سقہ کا خرچ اس قدر پڑتا ہے کہ اس کی
تین سال کی تنخواہ سے ایک کنواں لگ سکتا ہے لہذا ان وقتوں کے دُور کرنے کے لئے قرین مصلحت
معلوم ہوا کہ ایک کنواں لگایا جاوے۔ سو آج فہرست چندہ مخلص دوستوں کی مرتب کی جس میں آپ
کا نام بھی داخل ہے۔ اس چندہ سے یہ غرض نہیں ہے کہ کوئی دوست فوق الطاقت کچھ دیوے بلکہ
جیسا کہ چندوں میں دستور ہوتا ہے جو کچھ بطیب خاطر میسر آوے وہ بلا توقف ارسال کرنا
چاہئے ۔ اور اپنے پر فوق الطاقت کا بوجھ نہ ڈالنا چاہئے کہ اس خیال سے انسان بعض اوقات خود چندہ
سے محروم رہ جاتا ہے ۔ یہ کام بہت جلد شروع ہونے والا ہے۔ اور چاہ کی لاگت تخمینا ۲۵۰ بازر
روپے ہوگی ۔ اگر خدا تعالیٰ چاہے گا۔ تو اس قدر دوستوں کے تمام چندوں سے وصول ہو سکے گا۔
۵ ستمبر ۶۹۶
والسلام
خاکسار
غلام احمد
آپ ہمیشہ سے سے بکمال محبت و صدق دل اعانت اور امداد میں مشغول ہیں ۔ صرف بہ نیت
شمول در چندہ دہندگان آپ کا نام لکھا گیا ہے گو آپ ۴ ربطور چندہ دے دیں۔
غلام احمد بقلم خود

مکتوب نمبر ۴۱
بِسْمِ اللَّهِ
محبتی عزیزی خلیفه رشید الدین صاحب سلمه
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا محبت نا مہ : ت نامہ پہنچا۔ میں اِنْ شَاءَ اللہ آپ کے لئے میں بہت دُعا کرونگا۔
اللہ تعالیٰ آپ کی مراد پوری کرے صرف قبولیت میں ایک فائدہ ہو جاتا ہے اور وہ یہ ہے کہ
عَسَى أَنْ تَكْرَهُوا شَيْئاً وَهُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ - امید کہ اپنے حالات خیریت آیات سے مطلع
L
فرماتے رہیں ۔ اگر آخری دنوں میں ایک مرتبہ پھر ملاقات ہو تو بہتر ہے۔
ر ستمبر ۱۸۹۶ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۴۲
محبی عزیزی اخویم خلیفہ رشید الدین صاحب سلمه
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ خدا تعالیٰ آپ کے تمام آمین ۔ میں اکثر دنوں میں
بہت بیمار رہا بلکہ ایک دفعہ تو ایسی خوفناک بیماری تھی کہ زندگی کا خاتمہ معلوم ہوتا تھا ۔ اب طبیعت
رو بصحت ہے صرف منہ پکا ہوا ہے اس بیماری کی وجہ سے اب تک وہ مضمون جو جلسہ مذاہب میں
پڑھا جائے گا نہیں طیار ہوا ۔
ا۔ پہلا سوال شروع کیا ۔ آج پندرہ تاریخ دسمبر ہے شاید یہ سوال تین دن تک ختم ہو ۔
ا البقرة : ٢١٧

طبیعت بہت کمزور ہو گئی ہے ۔ خدا تعالیٰ حافظ ہو ۔ امید کہ آپ ایک ہفتہ تک واپس آئیں گے ۔
شاید یہ خط آپ کو لکھنو میں ملے یا بمبئی ۔ زیادہ خیریت ہے ۔
۱۵ / دسمبر ۱۸۹۶ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۴۳
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبتی عزیزی اخویم سلمه
نَحْمَدُهُ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامہ ملا ۔ بدریافت خیر و عافیت خوشی ہوئی ۔ الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَالِكَ - میری یہ
بیماری در اصل دل کی معلوم ہوتی ہے کہ یکدفعہ دوران خون کی حرکت کم ہو جاتی ہے ۔ اور نیز دل
کی حرکت کم ہو جاتی ہے اور ٹھنڈا ہونا دل کا شروع ہوتا ہے۔ ساتھ ہی ہاتھ پیر برف کی طرح ہو
جاتے ہیں ۔ دماغ میں خشی لانے والی لہریں محسوس ہوتی ہیں ۔ میں خیال نہیں کرتا کہ یہ بیماری
کافور کی وجہ سے ہے۔ کیونکہ جس کا فور کو میں استعمال کرتا ہوں اس میں عنبر ملا ہوا ہوتا ہے ۔ جو
دل کا مقوی ہے اور ساتھ ہی جائفل بھی ہوتا ہے اور ساتھ ہی مشک بھی استعمال کرتا ہوں ۔ یہ
تمام چیزیں مقوی دل ہیں بلکہ یہ بیماری عرصہ تین برس سے لاحق ہے ۔ کمزوری اور ضعف سے یا
کسی اور بیماری سے بڑھ جاتی ہے ۔ چونکہ آج تک میں نے پچھپیں روزے رکھے ۔ بہت ہی کم ہے۔ ۔
غذا کھائی۔ دس دن میں شاید اس قدر غذا کھائی ہوگی جو تندرست انسان ایک دن میں یا حد دو
دن میں کھا سکتا ہے۔ اس لئے اس بیماری نے جلد جلد دورہ شروع کیا ۔ اب بھی یہی حالت
ہے۔ آج نا چار ہو کر ۲۶ تاریخ رمضان کو میں نے روزہ نہیں رکھا۔ یوں گھبراہٹ کچھ بھی نہیں ۔
یہ حالت ہے۔ امید کہ آپ اپنے حالات خیریت آیات سے جلد جلد مطلع فرماتے رہیں گے ۔
میری زند زندگی تو محض خدا کے فضل سے ہے۔ میرے دونوں حصے بدن کے بیمار ہیں ۔ دن میں

پندره پندرها مرتبہ اور کبھی چالیس چالیس دفعہ پیشاب آتا ہے ۔ سخت ضعف ہو جاتا ہے۔ یہ
یہ
نیچے کے دھڑ کی حالت ہے۔ اور اوپر کے حصہ میں دل جو اشرف الاعضاء ہے بیمار ہے جیسا کہ
اوپر ذکر کیا گیا ۔ میں محسوس کرتا ہوں کہ یہی دو چادریں زرد رنگ ہیں جو مسیح موعود کی ذاتی
نشانی ہے انہیں دو چادروں کی وجہ سے ضرور تھا کہ مسیح کا ہاتھ دنیا میں اترنے کے وقت دو
ا کا فضل علاج کرتا
فرشتوں کے کاندھوں پر رکھا ہوتا ۔ تا آپ ہر دو بیماریوں میں محض خدا کا
رہے۔ باقی خیریت ہے۔
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
مکتوبات نمبر ۴۴
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کے مبلغ پچیں لے روپے مرسلہ مجھ کو پہنچ گئے تھے ۔ اللہ تعالیٰ بہت بہت جزائے
خیر
آپ کو عطا فرمادے ۔ میں کل سے بہت بیمار ہوں یکدفعہ بدن سر د ہو جاتا ہے۔ سرد پسینہ بکثرت
آتا ہے۔ نبض کم ہو جاتی ہے۔ طبیعت غشی کے قریب ہوتی ہے۔ امید کہ اللہ تعالیٰ فضل اور رحم
فرمادے ۔ اس وقت بھی طبیعت اچھی نہیں ۔
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
از قادیان

مکتوب نمبر ۴۵
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عزیزی محتی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
کل کی ڈاک میں مبلغ پانچ صدر روپے مرسلہ آپ کے مجھ کو پہنچے ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرَ
الْجَزَاءِ ۔ ضمیمہ انجام آتھم چھپ رہا ہے ۔ بعد چھپ جانے کے آپ کی خدمت میں بھیج دیا
جائے گا ۔ ابھی مضمون جلسہ مذاہب نہیں چھپا۔ جب چھپے گا روا نہ کروں گا ۔
مولوی غلام دستگیر نے مجھ کو مباہلہ کے لئے بلایا ہے۔ غالباً عنقریب مجھے لاہور جانا پڑے گا۔
باقی خیریت ہے۔
۶ جنوری ۱۸۹۷ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۴۶
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
محبی عزیزی خلیفه رشید الدین صاحب سلمه
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
پانچ روپے مرسلہ آل محب مجھ کو پہنچ گئے ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ - باقي بفضله تعالى
ہر طرح سے خیریت ہے ۔
ے امتی ۱۸۹۷ء
والسلام
خاکسار
مرز ا غلام احمد
از قادیان

مکتوب نمبر ۱۴۷
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبتی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سول سرجن چکرا ته
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میرا چھوٹا لڑکا جس کی عمر دو برس کی ہے اس کو بڑی شدت سے تلی ہو گئی ہے۔ اور بہت بڑھ گئی
ہے اور پیٹ بڑا ہو گیا ہے اور بہت پھیل گیا ہے اور تین ماہ سے ہے۔ آپ براہ مہربانی بہت عمدہ دوا
جو لگانے کی ہوا اور نیز کھلانے کی ہو ہفتہ عشرہ کی خوراک اوسطاً ضرور بھیج دیں۔
جون ۹۷ء
دیں۔ والسلام
باقی سب خیریت ہے ۔ آج لڑکے کو تپ ہو گیا ہے اس کا لحاظ رکھیں ۔
مکتوب نمبر ۴۸
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبتی عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
السلام علیکم و رحمة ا کم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
پانچ روپے مرسلہ آپ کے مجھ کو پہنچے خدا تعالیٰ آپ کو جزائے خیر بخشے کہ آپ اپنے وعدہ کو
محض اللہ سنت صادقہ کے ساتھ پورا کر رہے ہیں ۔ اور اس قحط الرجال میں ایسے لوگ بہت ہی کم ۔ نہ کے ساتھ پورا کر رہے ہیں۔ اور اس قحط الرجال نہیں اسے
ہیں کہ خدا تعالیٰ کے لئے مواعید کو پورا کرنے والے ہوں ۔ آج کل مخالفین کا زور حد سے زیادہ ۔
بڑھ گیا ہے ۔ لاہور تو آج کل گویا آتش کدہ ہے ۔ ہر روز نئے نئے فتنہ پیدا ہوتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ
محفوظ رکھے۔ مجھے معلوم نہیں کہ رسالہ ” سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب آپ کے
پاس پہنچا ہے یا نہیں ۔ اور رسالہ ” سراج منیر اور حجۃ اللہ اور ” استفتاء اور چودھویں صدی
کے اخبار کا جوابی اشتہار آپ کو پہنچا ہے یا نہیں ۔ ان میں سے اگر کوئی رسالہ یا اشتہار نہ پہنچا ہو تو

مطلع فرماویں۔ تا آپ کو بھیج دیا جاوے۔ زیادہ خیریت ہے۔ *
والسلام
ور جولائی ۱۸۹۷ء
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
کیا آپ کی نینی تال کی بدلی ہوگئی ہے یا نہیں اگر ہوگئی ہے تو مفصل پتہ ارسال فرماویں
تا آئندہ اُس پتہ پر خط لکھا کروں ۔ بالفعل چکرا تہ میں ہی یہ خط بھیجتا ہوں ۔
مکتوب نمبر ۴۹
یہ مکتوب اس وقت کا ہے ۔ جب کہ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے نام ڈاکٹر ہنری مارٹن کے
دعوی کرنے پر امرتسر کے مجسٹریٹ نے وارنٹ گرفتاری جاری کیا تھا ۔ جس کی اطلاع پرائیویٹ
طور پر حضور انور کو قبل از وقت مل گئی تھی ۔ جو بعد میں منسوخ ہو گیا ۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبتی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
تازہ خبر یہ ہے کہ ایک مفسد کذاب نے صاحب ڈپٹی کمشنر امرتسر کے پاس یہ جھوٹی مخبری کی
ہے۔ کہ گویا میں نے ان کو ڈا کٹر ہنری مارٹن کلارک کے قتل کرنے کے لئے بھیجا تھا۔ چنانچہ اس پر ڈاکٹر
کے دعوی کرنے سے وارنٹ گرفتاری میرے پر جاری ہوا ہے۔ جو آج ۷ را گست ۱۸۹۷ء دو تین گھنٹہ
تک قادیان میں پہنچ جائے گا۔ اور پھر بحیثیت گرفتاری امرتسر کی عدالت میں حاضر ہونا ہوگا۔ اطلاعاً
لکھا گیا ۔ آپ محتی خواجہ کمال الدین اور عزیزی اسمعیل کو بھی اطلاع دے دیں۔ *
را گست ۱۸۹۷ء
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
سیرت احمد از حضرت قدرت اللہ سنوری صاحب صفحه ۲۲۰ ، ۲۲۱ الفضل نمبر ۱۸۳ جلد ۳۴ مورخه ۷ را گست ۴۶ صفحه ۳

مکتوب نمبر ۱۵۰
جلد چهارم
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محتی اخویم خلیفہ ڈاکٹر رشید الدین صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مبلغ پنج مصدر رو پیہ مرسلہ آں محبت مجھ کو پہنچ گئے ۔ جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ ۔
لله جل شانہ اس محبت اور اخلاص کے جو محض اللہ آپ سے ظہور میں آ رہی ہے۔ دارین
میں بہت بہت جزاء بخشے ۔ مجھے آپ سے دلی محبت ہے اور میں خدا تعالیٰ سے یہ امید رکھتا ہوں
کہ آپ کو دن بدن اپنی محبت میں ترقیات عطا فرماوے اور دنیا و عاقبت میں حافظ و ناصر رہے۔
مکتوب نمبر ۱ ۵
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبتی عزیزی ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کا کارڈ پہنچا۔ میں اِنْ شَاءَ اللهُ الْكَرِيمُ آپ کے لئے دعا کروں گا ۔ مگر آپ نہایت
استقامت سے اپنے تئیں رکھیں ۔ کم دلی ظاہر نہ ہو۔ خدا تعالیٰ کا فضل ہر جگہ پر درکار ہے۔ مسافرت اور
غربت میں دعا اور تضرع سے بہت کام لینا چاہئے ۔ میں چاہتا ہوں کہ کسی قدر دوائی طاعون آپ کے
لئے روانہ کروں کیونکہ وہ نہ صرف طاعون کے لئے بلکہ اور بہت سے امراض کے لئے مفید ہے۔ غالباً
اِنْ شَاءَ اللہ اس ہفتہ کے اندر اندر روانہ کر دوں گا ۔ آپ روزانہ قریب چار رتی کھا لیا کریں اور کسی

قدر دودھ پی لیا کریں۔ باقی ہر طرح سے خیریت ہے۔ اس ملک میں پھر طاعون کے خطرات معلوم
ہوتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ رحم فرمادے۔
۲۲ جولائی ۱۸۹۸ء
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد
از قادیان
مکتوب نمبر ۵۲
محبتی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ
*
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
تریاق الہی یعنی دوائی طاعون کل کی ڈاک میں آپ کی خدمت میں روانہ ہو چکی ہے ۔اب
یہ اشتہار روانہ کرتا ہوں ۔
۲۴ جولائی ۱۸۹۸ء
مکتوب نمبر ۵۳
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مبلغ پچاس منه روپیہ مرسلہ آپ کے پہنچ گئے تھے ۔ جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرًا ۔ لیکن ابھی تک
معلوم نہ ہوا کہ آپ کی عرضی پر کیا حکم آیا ۔ امید کہ اپنے حالات خیریت آیات سے ہمیں
مطلع فرمائیں گے ۔ اب اگر آب و ہوا موافق نہیں تو اللہ تعالیٰ یہ فضل فرما دے کہ وہاں سے
پنجاب میں تبد یلی ہو جاوے ۔ امید ہے کہ تا دم ملاقات ت خیریت آیات ت سے مسرور الوقت

·

آج 10 میں سے 10 باقی