حضرت حافظ ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحبؓ
مکتوبات احمد (جلد چہارم), حصہ 4
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
فرماتے رہیں ۔ زیادہ خیریت ہے۔
یکم اکتوبر ۱۸۹۸ء
مکتوب نمبر ۵۴
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد
از قادیان ضلع گورداسپور
محبی عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ اللہ تعالی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آل محب کا عنایت نامہ مع مبلغ پچاس روپیہ مجھ کو ملا ۔ جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ ۔ چونکہ
اس خط میں بخار آ جانے کا ذکر تھا۔ اس لئے طبیعت متردد ہے ۔ امید کہ دوسرے خط میں اپنے
حالات خیریت آیات سے مطلع فرماویں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو بفضل خود خیر و عافیت سے اس جگہ
سے مخلصی عنایت فرماوے ۔ آمین ثم آمین ۔ اس جگہ تادم تحریر ہر طرح سے خیر و عافیت ہے ۔ چار
نئی کتابیں چھپ رہی ہیں ۔ یقین کہ جلد تر چھپ جائیں گی ۔ نہایت خوشی کی بات ہے اگر آپ کو
حکام کی طرف سے واپسی کی اجازت آ جائے ۔ بہر حال استقامت سے ہر ایک کام کرنا چاہئے
اور خدا تعالیٰ پر بھروسہ رکھنا چاہئے ۔
بمبئی میں پھر طاعون ترقی کر رہی ہے۔ اور مدراس کے تین ضلعوں میں بھی شروع ہے۔ دیکھیں
اللہ تعالیٰ کا کیا ارادہ ہے۔ ہندو جوتشی تو ۹ء میں دنیا کا خاتمہ بتاتے ہیں۔ وَالْعِلْمُ كُلُّهُمْ لِلَّهِ *
۱۴ راکتوبر ۱۸۹۸ء
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
از قادیان
الفضل جلد ۳۴ نمبر ۱۹۹ مورخه ۲۶ را گست ۴۶ صفحه ۳
مکتوب نمبر ۵۵
*
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبتی عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آج کی ڈاک میں مبلغ پچاس من روپیہ مرسلہ آپ کے مجھ کو مل گئے ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا ۔
عجیب اتفاق ہے کہ مجھ کو آج کل اشد ضرورت تھی ۔ آج ۴ رنومبر ۱۸۹۸ء میں خواب
میں مجھ کو دکھلایا گیا کہ ایک شخص روپیہ بھیجتا ہے ۔ میں بہت خوش ہوا ۔ اور یقین رکھتا تھا
کہ آج سه روپیہ آئے گا چنانچہ آج ہی ۴ رنومبر ۱۸۹۸ء کو آپ کا پچاس سے
آگیا ۔ فَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَ جَزَاكُمُ اللَّهُ۔
روپیه
معلوم ہوتا ہے کہ یہ روپیہ بھیجنا درگاہ الہی میں قبول ہے۔ چنانچہ آج جو جمعہ کا روز ہے
میں نے آپ کے لئے درگاہ الہی میں نماز جمعہ میں دعا کی ۔ امید نہ میں دعا کی ۔ امید کہ اِنْشَاءَ اللہ پھر کئی دفعہ
کروں گا۔ مجھے آپ سے دلی محبت ہے ۔ اب دل بہت چاہتا ہے کہ آپ نزدیک آ جائیں ۔
اللہ تعالیٰ اسباب پیدا کرے۔ باقی خیریت ہے ۔
۴ رنومبر ۱۸۹۸ ء روز جمعه
مکتوب نمبر ۵۶
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محتی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامہ پہنچا۔ آپ کے گھر کے لوگوں کے لئے دعا کی گئی ۔ اللہ تعالیٰ شفا بخشے ۔ آمین
ان دنوں میں سرکار کی طرف سے میرے پر بشمولیت محمد حسین ایک فوجداری مقدمہ دائر
ہو گیا ہے۔ ایک پیشی ہو گئی ہے۔ اب ۱۵ جنوری ۱۸۹۸ء مقرر ۱۸۹۸ء مقرر ہے۔ آج کل ایسے نازک
مقدمات میں بغیر وکلاء کے کام نہیں چلتا۔ اس لئے میں نے تجویز کی ہے کہ اپنے چند خاص اور
مخلص دوستوں سے خرچہ وکلاء مقدمہ کے لئے مدد طلب کی جائے ۔اسی لئے ایسے خوفناک وقت
میں آپ کو بھی تکلیف دیتا ہوں کیونکہ میں جانتا ہوں کہ آپ ایک خاص مخلص اور دلی اخلاص اور
محبت سے معمور ہیں ۔ باقی ہر طرح سے خیریت ہے۔
۱۹ دسمبر ۶۹۸
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد
از قادیان
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر۵۷
محبتی عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ
*
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کی ہمدردی نہایت قابل شکر گزاری ہے کہ آپ نے مقدمہ کا حال سن کر مبلغ
پچاس روپے ارسال فرمائے اور پہلے اس سے اللہ روپے میرے لئے اور ہ
مدرسہ کے لئے پہنچ گئے ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا - بوجہ شدت کم فرصتی زیادہ لکھ نہیں سکا ۔
تاریخ پیشی ۱۱ جنوری ۹۹ء ہے بظاہر مقدمہ خطر ناک ہے ۔ خدا تعالیٰ حافظ ہو۔
ے جنوری ۱۸۹۹ء
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد
لے اصل تاریخ ۵ ر جنوری ۱۸۹۹ ء ہے ۔ سہواً ۱۸۹۸ء لکھا گیا ہے ۔ ( ناشر )
مکتوب نمبر ۵۸
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبتی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ رشیدالد
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامہ پہنچا۔ اِنْ شَاءَ اللهُ اب خاص توجہ سے آپ کے لئے دُعا کرتا رہوں گا کہ اللہ تعالیٰ
جلد تر اُس جگہ سے مخلصی عطا فرمادے ۔ اب فوجداری مقدمہ کی تاریخ ۱۴ فروری ۱۸۹۹ء ہوگئی
ہے۔ دراصل بات یہ ہے کہ اب تک یہی معلوم ہوتا ہے کہ حاکم کی نیت بخیر نہیں ۔ جمعہ کی رات
مجھے یہ خواب آئی ہے کہ ایک لکڑی یا پتھر کو میں نے جناب الہی میں دُعا کر کے بھینس بنا دیا ہے اور
پھر اس خیال سے کہ ایک بڑا نشان ظاہر ہوا ہے۔ سجدہ میں گرا ہوں اور بلند آواز سے کہتا ہوں کہ
ربي الاعلى - ربى الاعلمی میرے خیال میں ہے کہ شاید اس کی یہ تعبیر ہو کہ لکڑی اور پتھر سے
مراد وہی سخت دل اور منافق طبع حاکم ہو اور پھر میری دُعا سے اُس کا بھینس بن جانا اس بات کی
طرف اشارہ ہو کہ وہ ہمارے لئے ایک مفید چیز بن گئی ہے جس کے دودھ کی امید ہے اگر یہ
تاویل درست ہے تو امید قوی ہے کہ مقدمہ پلٹا کھا کر نیک صورت پر آجائے گا اور ہمارے لئے
مفید ہو جائے گا اور سجدہ کی تعبیر یہ لکھی ہے کہ دشمن پر فتح ہو۔ الہامات بھی اس کے قریب قریب
ہیں اور یہ بھی ممکن ہے کہ اس خواب کے ظہور کا محل کوئی اور ہو بہر حال ہمارے لئے بہتر ہے خواہ
کسی پیرا یہ میں ہو ۔ باقی سب طرح سے خیریت ہے۔ یہ ہو۔
۵ فروری ۱۸۹۹ء
والسلام
خاکسار
مرزاغلام احمد عفی عنہ
از قادیان
مکتوب نمبر ۵۹
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبتی عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
میں خیریت سے ہوں مگر افسوس کہ وہ شخص جو آپ کے ساتھ گیا تھا جس کا نام محمد یوسف خان
تھا جو افغان تھا اپنی شقاوت کی وجہ سے عیسائی ہو گیا ۔ اور امرتسر کے مشن میں مخالفت اسلام میں
بہت سرگرم ہے ۔ اب اس نے اپنا نام یوسف خان رکھایا ہے۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۶۰
محبتی عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آج مبلغ پانچ صدر رو پیہ مرسلہ آں عزیز مجھ کو پہنچ گئے ۔ جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ ۔
بد بخت یوسف خان عیسائی ہو گیا اور اپنے کسی رسالہ ۔۔۔ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
بے ادبی لکھی ہے ۔ اب فرض ہے کہ اس پلید طبع آدمی سے کسی قسم کا تعلق نہ رکھیں اور کسی خط کا
جواب نہ دیں ۔ اور اگر کوئی خط آوے تو واپس کریں ۔ آپ کا ذکر بھی اس نے کچھ کیا ہے محض
لالچ اور بے ایمانی اختیار کی ہے اور اس کا ساتھی محمد سعید ۔۔۔ ایسے مادہ کا معلوم ہوتا ہے اگر چہ
وہ ابھی عیسائی نہیں ہوا لیکن اس سے بھی خط و کتابت کرنے سے پر ہیز کرنی چاہئے ۔ کیونکہ ایک
خط میں نے اس کا پڑھا ہے جو میرے پاس موجود ہے وہ اس خط میں لکھتا ہے کہ اگر یوسف خان
عیسائی ہو گیا اور ممکن نہیں کہ مسلمان رہوں ۔ یہ خط اس نے احمد اللہ خان کی طرف لکھا تھا اور
اس سے مجھ کو ملا ۔ بہر حال یہ کلمہ کفر ہے اور خدا تعالیٰ کے نزدیک وہ مرتد ہو گیا ۔ جب تک تو بہ نہ
کرے ان لوگوں سے۔
مکتوبات نمبر ۶۱
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبتی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مبلغ پچاس فنه رو پیه مرسه ساخته روپیہ مرسلہ آپ کے مجھ کو پہنچ گئے ایسے نازک اور ضرورت کے وقت میں
آپ کا متواتر
الد
جبکہ بدطینت حاسدوں نے عدالت میں میرے پر مقدمہ اٹھایا ہوا ہے ۔ آپ کا
مالی مدد کرنا قابل شکر گزاری ہے ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ - اب مقد۔ اب مقدمہ کی تاریخ ۔
رفروری ۱۸۹۹ء ہے ۔ غالباً اتوار کے دن عید ہو گی اس صورت میں پیر کو بمقام پٹھان کوٹ
مقدمہ پر جانا ہوگا ۔ وَاللهُ اَعْلَمُ ۔ اب میں نے عہد کر لیا ہے کہ کچھ عرصہ آپ کے لئے دعا کرتا
رہوں گا ۔ اللہ تعالیٰ دوری مہجوری سے بخیر و عافیت رستگاری عنایت فرماوے ۔ آمین ثم آمین ۔
باقی سب طرح خیریت ہے ۔
۱۱ فروری ۱۸۹۹ء
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
از قادیان ضلع گورداسپور
محبتی اخویم ڈاکٹر صاحب سلمہ
مکتوب نمبر ۶۲
یہ مرالڑ کا شریف بہت دبلا پتلا ہوتا جاتا ہے کو ا کے دونوں طرف کی گلٹیاں پھولی ہوئی ہیں
کھول کر مونہ دیکھ لیں اور میں نے آج سکاٹش ایملشن لاغری کے لئے اس کو کھلائی ہے۔
والسلام
غلام احمد
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۶۳
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
محبتی عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مقدمه آخر ۲۴ رفروری ۱۸۹۹ ء کو فیصلہ ہو گیا۔ مجھ کو بری کیا لیکن فریقین کے لئے مجھ سے
اور محمد حسین سے اس مضمون کے نوٹس لئے کہ کوئی فریق دوسرے فریق کی نسبت موت کی پیشگوئی
نہ کرے۔ کوئی فریق دوسرے فریق کو کافر ، دجال ، کذاب نہ لکھے ۔ قادیان کو چھوٹی کاف سے
نہ لکھے ۔ مجھ کو ہدایت ہوئی کہ اگر آپ چاہیں تو محمد حسین پر نالش کر کے اس کو سزا دلائیں کہ اس ت تو محمد
نے سخت الفاظ استعمال کئے اور محمد حسین کو بری نہیں کیا صرف نوٹس لے کر چھوڑ دیا اور مجھ کو بری
کیا اور مثل داخل دفتر کی ۔ دیگر خیریت ہے ۔
۲۸ فروری ۱۸۹۹ء
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۶۴
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبتی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامه مع مبلغ ساٹھ کے رو پیه به تفصیل مندرجہ خط پہنچے ۔ جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ ۔
آمین - مقدمه متدائر ۲۴۰ فروری ۱۸۹۹ء کو خارج کیا گیا اور مجھ کو بری کیا گیا اور محمد حسین کو فہمائش کر
کے رہا کر دیا گیا مگر بری نہیں ہوا۔ جانبین سے دونوٹسوں پر دستخط کرائے گئے کہ آئندہ کسی کی موت کی
پیشگوئی نہ کریں اور ایک دوسرے فریق کو کافر اور کذاب اور دجال نہ لکھیں ۔ قادیان کو چھوٹے کاف سے
نہ لکھیں اور نہ بٹالہ کو طاء سے اور محمد حسین کو یہ بھی فہمائش ہوئی کہ وہ اپنے دوستوں کو گندی گالیاں اور نخش
گوئی سے روکے۔ غرض اس طرح پر مقدمہ فیصلہ ہو گیا ۔ اب میں اِنْشَاءَ اللهُ الْقَدِيرُ آپ کے لئے
دعا کروں گا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس جگہ سے بخیر و عافیت جلد لاوے۔ باقی سب طرح سے خیریت ہے۔
۳ مارچ ۱۸۹۹ء
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۶۵
*
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محتی عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
کل کی ڈاک کے ار مارچ ۱۸۹۹ء کو مبلغ پچاس فت روپیہ مرسلہ آپ کے پہنچے۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا ۔
مجھے خوف ہے کہ آپ نے جو چند دفعہ پچاس منه ، پچاس مت روپے بھیجے ہیں یہ امر آپ کی تکلیف
اور آپ کے حرج کا موجب نہ ہو۔ آپ کا محبت اور اخلاص ایک امر ہے۔ جو پختہ یقین سے مرکوز خاطر
ہے اس لئے میں نہیں چاہتا کہ آپ طاقت سے زیادہ تکلیف اُٹھایا کریں ۔ میں نے آپ کے لئے
سلسلہ دعا کا جاری کیا ہے۔ امید کہ اللہ تعالیٰ یا تو کسی بشارت کے ذریعہ سے اور یا خود بخو داثر دعا ظاہر
کرے گا ۔ آج کل ایک ماہ کی رخصت لے کر ڈاکٹر عبد الحکیم خان صاحب قادیان میں میرے پاس
موجود ہیں ۔ اور ایک ہفتہ برابر اور یہاں رہیں گے ۔ مقدمہ فیصلہ ہو گیا ۔ خدا تعالیٰ نے مجھ کو دشمنوں
کے الزام سے بری کیا ۔ الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذلِكَ - كتاب حقیقۃ المہدی آپ نے دیکھ لی ہو گی
خدا تعالیٰ نے قبل فیصلہ مقدمہ تمام حال ظاہر کر دیا تھا۔ اللہ تعالی آپ کو جلد تر اس ملک میں لاوے۔ اور
بہت خوب ہو کہ کسی قریب تر مقام میں پنجاب میں آپ متعین ہوں ۔ باقی سب خیریت ہے۔ از طرف
ڈاکٹر عبد الحکیم صاحب اور دیگر حاضرین کے السلام علیکم ۔
۱۸ مارچ ۱۸۹۹ء
والسلام
مکتوب نمبر ۶۶
خاکسار
مرزاغلام احمد عفی عنہ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبی عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آج کی تاریخ مبلغ پچاس فٹ روپیہ مرسلہ آپ کے مجھ کو پہنچے ۔ جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ ۔
اب بہت عرصہ گزر گیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد تر اس ملک میں لاوے ۔ میں دعا میں مشغول ۔ تر ملکہ
ہوں ۔ امید رکھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے فضل اور رحم اور کرم سے جلد تر دعا منظور ہو جائے کہ وہ
ہر چیز پر قادر ہے۔ حالات خیریت آیات سے جلد جلد مطلع فرماتے رہیں ۔ اِنْشَاءَ اللهُ الْقَدِيرُ
دعا برابر اوقات خاصہ میں کرتا رہوں گا ۔ اور بفضلہ تعالیٰ امید اجابت کی ہے۔ زیادہ
خیریت ہے ۔
ے اپریل ۱۸۹۹ء
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد
از قادیان
مکتوب نمبر ۶۷
*
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبی عزیزی ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ
۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
چونکہ مجھے ایک اشد ضرورت درپیش ہے ۔ اس لئے بہمراہ چند اور مخلص دوستوں کے آپ
کو بھی جو اول درجہ کے اخلاص اور محبت پر ہیں بوجہ ضرورت تکلیف دیتا ہوں کہ وہ پانچ صدر
روپیہ جو آپ ماہ بماہ مجھے دیتے ہیں وہ چار ماہ کے پیشگی کے حساب سے ہیں عنہ روپیہ بھیج دیں
اور آئندہ جب تک اس میں عنہ پیشگی روپیہ کی میعاد ختم نہ ہو کچھ نہ بھیجیں ۔ ضرورت کی وجہ سے
تکلیف دی ہے۔ جہاں تک ممکن ہو جلد ارسال فرماویں ۔ اور کل سے میاں عبد الحکیم صاحب
ڈاکٹر پٹیالہ ملنے کے لئے آئے ہوئے ہیں ۔ ۳۰ رمئی ۱۸۹۹ء تک میرے پاس رہیں گے ۔
یکم مئی ۱۸۹۹ء
مکتوب نمبر ۶۸
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد
☆
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبی عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا کارڈ پڑھ کر بہت تردد ہوا ۔ اللہ تعالیٰ لڑکی کو کو بہت جلد شفا عنایت فرماوے
آمین - إِنْ شَاءَ اللهُ الْقَدِيرُ دُعا کرتا رہوں گا ۔ اللہ تعالیٰ قبول فرما دے۔ میرا لڑکا ایک دفعہ
تپ سے سخت بیمار ہوا تھا۔ میں نے خفیف سی تاخیر کے بعد یعنی صرف ایک دفعہ نرم پاخانہ آنے کے
رض
سیرت احمد از حضرت مولوی قدرت اللہ سنوری صاحب صفحہ ۲۲۲
بعد ڈیڑھ رتی کونین اور ڈیڑھ رتی کافور کی گولی بنا کر عرق گاؤ زبان اور بید مشک کے ساتھ
دے دیا۔ لڑکا جو میت کی طرح تھا گولی اور عرق دینے کے بعد صرف چند منٹ کے بعد ہی اُٹھ کر
بیٹھ گیا اور اگر یہ دوا چند دفعہ دی جائے تو یقین ہے کہ انشاء اللہ بہت فائدہ ہوگا مگر قبض نہ ہو اور نہ
بہت اسہال ہو صرف رفع قبض کی حالت ہو۔ دعا انشاء اللہ برابر کی جائے گی ۔ اطلاع دیتے
رہیں ۔ یہ بھی خیال رہے کہ جگر میں خدانخواستہ ورم نہ ہو یا طحال نہ ہو کیونکہ تیز تپ اگر زیادہ
مدت رہے تو اکثر طحال یا ورم جگر ہو جاتی ہے ۔ اس صورت میں تپ اترنے میں نہیں آتا کیونکہ
وہ اس وقت ورم کا ایک لازمی عارضہ ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں بلا توقف علاج ورم کرنا
چاہئے ۔ یہ لیپ نہایت مفید ہے اور بہت مجرب ہے ۔
انبلتاس مع خيار شیر آرد جو یعنی جو کا آٹا۔
توله
روغن گل
۹ ماشه
۵ ماشه
سرکه
افسنتين سنبل الطيب
۵ ماشه
۵ ماشه
آب گلو
مصطکی
۵ ماشه
۶ ماشه
۴ توله
بدستور دوائیں پیس کر لیپ کی طرح بنا کر گرم کر کے ورم کی جگہ پر لگا دیں اور اوپر روئی
ہم کر کے ورم کی جگہ پر لگاد
باندھ دیں ۔ اگر تپ تلبین اور کونین اور کافور اور عرق سم الفار سے دور نہ ہو تو پھر غالباً کسی مرض نہ غالباً مرض
کا عرض ہوتا ہے۔ خدا تعالیٰ جلد تر شفا بخشے ۔ آمین ۔
آج میرے پسر چہارم مبارک احمد کا عقیقہ روز دوشنبہ میں ہوا ارادہ یکشنبہ کا تھا مگر ایسی
مجبوری پیش آئی کہ دو شنبہ کو عقیقہ کرنا پڑا۔ بعد میں یاد آیا کہ عرصہ چود آل برس کا ہوا ہے کہ ایک
خواب آئی تھی کہ چار لڑکے ہوں گے اور چوتھے لڑکے کا عقیقہ پیر کے دن ہوگا ۔ سو یہ خدا تعالیٰ کی
طرف سے پیشگوئی تھی جو پوری ہوئی ۔
۲۶ جون ۱۸۹۹ء
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۶۹
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
محبتی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ اسسٹنٹ سرجن حسین آبا دلکھنو
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
پھر آپ نے حالات خیریت آیات سے اطلاع نہیں دی اس لئے طبیعت کو تفکر ہوا۔
اللہ تعالیٰ ہر طرح سے خیر و عافیت شامل حال رکھے ۔ آمین ۔ امید کہ خیر و عافیت فرزندار جمند اور
گھر کے لوگوں سے مطلع فرماویں اور میرا لڑکا مبارک احمد نام جواب پیدا ہوا ہے ۔ اب تک
ناف اس کی ایک زخم کی طرح ہے معلوم نہیں کہ چھل گیا یا شاید غسل کے وقت پانی اندر داخل ہو
گیا ۔ صورت ، زخم یہ ہے کہ بقدر دوئی زخم ہے جو درد کرتا ہے ۔ اس میں چیرا دے کر ایسا نہ ہو کہ ۔
کوئی فساد ہو ۔ آپ اطلاع بخشیں کہ کون سی چیز لگائی جائے تا اگر خدا تعالیٰ چاہے یہ زخم خشک
ہو جائے زخم سرخ رنگ اور درد کرتا ہے اکثر ناف ہفتہ عشرہ میں اچھی ہو جاتی ہے لیکن یہ زخم
ستائیس روز سے ایسا ہی پڑا ہے اور اگر دوا ملنے کے لائق ہو تو ارسال فرما دیں مگر دوا نرم اور
قابل برداشت بچہ ہو ۔ باقی ہر طرح سے خیریت ہے۔
ر جولائی ۱۸۹۹ء
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۷۰
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
عزیزی محتی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا محبت نامہ مع سفوف اور مرہم پہنچ کر مو جب شکر گزاری ہوا ۔ ا ا۔ اللہ تعالیٰ آپ
کو جزائے عظیم بخشے ۔ آپ نہایت محبت اور اخلاص سے ہر ایک امر میں بکمال مستعدی