حضرت حافظ ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحبؓ
مکتوبات احمد (جلد چہارم), حصہ 5
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تعمیل کرتے ہیں ۔ باقی سب خیریت ہے۔ *
۱۳ جولائی ۱۸۹۹ء
مکتوب نمبر اے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبتی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
والسلام
خاکسار
جلد چهارم
مرزا غلام احمد عفی عنہ
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا محبت نامہ پہنچا ۔ آپ کو اطلاع دیتا ہوں کہ اب مقدمہ کی تاریخ ۲۴/ اگست
۱۸۹۹ء مقرر ہوئی ہے ۔ چونکہ محمد حسین نے میرے پر الزام لگایا ہے کہ لیکھرام کا قاتل یہی شخص
ہے۔ اس لئے لیکھرام کے قتل میں طلب ہونے پر محمد بخش کے ڈپٹی انسپکٹر بٹالہ نے لکھوایا ہے کہ
افواہ یہی تھی کہ لیکھرام کے قاتل یہی ہیں ۔ اور نیز یہ بھی لکھوایا ہے کہ ان کا یہی طریق ہے کہ کسی
کے مرنے کی پیشگوئی کر دیتے ہیں اور پھر اپنی جماعت کے ذریعہ سے اس پیشگوئی کو پورا کرتے
ہیں ۔ یہی بشیر حسین انسپکٹر نے اظہار دیا ہے ۔ محمد بخش نے یہ بھی لکھوا دیا ہے کہ سرحدی لوگ جو
سرکار انگریزی کے دشمن ہیں ان کے پاس پوشیدہ طور پر آتے رہتے ہیں ۔ اور یہ خطرناک ہیں ۔
حاکم کے دل میں ایک ذخیرہ شکوک کا اور ہے کہ در حقیقت یہ اور ان کی جماعت سرکار انگریزی
کے باغی اور بدخواہ اور مقابلہ کے لئے تیاری کر رہے ہیں ڈالا گیا ہے اور جس قدر اس ضلع کے
رئیس وغیرہ ملتے ہیں۔ وہ بھی یہی گواہی دیتے ہیں کہ باغی اور خطرناک ہیں تمام جماعت
خطرناک ہے اور پوشیدہ طور پر لوگوں کی خونریزی کے لئے لگے رہتے ہیں ان پلید بیانوں کی
سیرت احمد از حضرت مولوی قدرت اللہ سنوری صاحب صفحہ ۲۱۷
رض
لے یہ مکرم شیخ نیاز محمد صاحب ریٹائرڈ انسپکٹر پولیس کے والد تھے۔ جو اس قسم کے افعال کی وجہ سے عمر کے آخری
حصہ میں تائب ہو کر رجوع کر چکے تھے۔ جس کی تفصیل شیخ صاحب موصوف کی ان روایات میں موجود ہے جو الفضل
۲۴ فروری ۴۰ء میں شائع ہو چکی ہیں ۔ خاکسار ۔ ملک فضل حسین
حقیقت خدا تعالیٰ خوب جانتا ہے۔ یہ حاکم عالم الغیب تو نہیں ہے۔ اس کے دل میں یہ جما دیا گیا
ہے کہ ۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء کی پیشگوئی محمد حسین کو سخت صدمہ پہنچانے کے لئے کی گئی تھی ۔ غرض بہتان
اور جھوٹ اور افترا کو کمال تک پہنچادیا ہے ۔ ۲۴ را گست ۱۸۹۹ء پیشی کے لئے مقرر ہے ۔
ر اگست ۱۸۹۹ء
مکتوب نمبر ۷۲
والسلام
خاکسار
غلام احمد
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبی عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کل کی ڈاک میں آپ کا عنایت نامہ جس میں ایک دس روپیہ کا نوٹ بھی تھا ۔ اور
دوا بھی تھی پہنچ کر باعث مسرت ہوا ۔ اور آپ کے حق میں دعائے عافیت دنیا و آخرت کی
گئی ۔ یہ بھی ایک خوشی کی بات ہوئی کہ میں نے وہ آپ کا محبت نامہ بند کا بند گھر میں دے
دیا تھا ۔ اور ان سے کہہ دیا تھا کہ اس میں تمھارے لئے ہے جو کچھ ہے خط مجھے لا دینا ۔ اور
دل میں یہ خیال تھا کہ اور کیا ہو گا دوا ہو گی ۔ مگر انھوں نے کھولکر مجھے ایک نوٹ دس روپیہ
کا دکھایا اور کہا کہ اب یہ میرا ہوا کیونکہ تم نے کہا تھا کہ اس میں جو کچھ ہے تمھارا ہے سو میں
نے ۔ وہ نوٹ گھر میں دے دیا ۔ گویا آپ نے دوا کے ساتھ یہ غذا بھی بھیجی ۔ جَزَاكُمُ اللهُ
خَيْرَ الْجَزَاءِ - کتاب تریاق القلوب، تو اب بالکل طیار ہے لیکن چونکہ مرزا خدا بخش
صاحب نصیبین کی طرف تیار تھے ۔ اس لئے میں نے مناسب سمجھا کہ ایک عربی کتاب تیار
کر کے ان کو دی جائے ۔ سو کتاب ” تریاق القلوب، جس میں سے صرف دو چار ورق باقی
ہیں بالفعل ملتوی رکھی گئی۔ اور کتاب عربی لکھنی شروع کر دی گئی۔ جس میں سے اب
الفضل نمبر ۱۹۰ جلد ۳۴ مورخه ۱۵ را گست ۱۹۴۶ء صفحه ۳
تک سو صفحہ چھپ چکا ہے ۔ شاید دو ماہ تک یہ کتاب ختم ہو ۔ بہر حال اس کتاب کے ختم
ہو چکنے کے بعد یہ جماعت نصیبین کی طرف جائے گی ۔ امید کہ ہمیشہ آپ حالات خیریت
آیات سے مطلع فرماتے رہیں گے ۔ اس طرف جالندہر کے علاقہ میں اب پھر طاعون
شروع ہے ۔ دیکھیں خدا تعالیٰ کیا کرتا ہے ۔ باقی خیریت ہے ۔
۱۵ فروری ۱۹۰۰ء
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
از قادیان
مکتوب نمبر ۷۳
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محتی عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ
*
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مبلغ دس ملی روپے مرسلہ آں محب مجھ کو پہنچے ۔ خدا تعالیٰ آپ کو جزائے خیر
بخشے آمین ۔ میں آپ سے ایک خاص طور پر مح ور پر محبت رکھتا ہوں یہ آپ کے اس دلی
اخلاص کا اثر معلوم ہوتا ہے جو میرے دل کو محبت کی طرف کھینچتا ہے ۔ اس عید پر کثیر
احباب جمع ہوں گے ۔ بہت تا تاکید کی گئی ہے کہ جہاں تک ممکن ہو سب دوست
قادیان میں عید پڑھیں ۔ لہذا بہت آرزو ہے کہ ا آرزو ہے کہ اگر ممکن ہو سکے تو آ ہو سکے تو آپ بھی اس عید
پر تشریف لا ویں تا دوستوں کے مجمع کو دیکھ کر خوشی حاصل ہو ۔ اور نیز سب دعا میں مجمع کو
الفضل نمبر ۲۱۰ جلد ۳۴ مورخه ۹ رستمبر ۴۶ صفحه ۳
لے یہ عید آخری اس سال میں ہے خدا جانے آئندہ سال میں کون زندہ رہے اور کون نہ رہے۔
شریک ہوں ۔ امید کہ ایک ہفتہ کی رخصت کے لئے کوشش کریں گے ۔ اگر خدا تعالیٰ
چا ہے تو تعجب نہیں کہ مل جائے مگر شاید ہفتہ کافی نہ ہو دس دن ضروری ہوں مگر کوشش
چاہے
کرنی چاہئے ۔
۲۲ مارچ ۱۹۰۰ء
والسلام
خاکسار
مرز ا غلام احمد
نوٹ : ۔ اس خط کے ملحقہ صفحہ پر ڈاکٹر صاحب مرحوم کی اپنی تحریر ہے ۔ کہ دریائے گونتی
کے کنارے جنگل میں بچے اکیلے چھوڑ کر خدا تعالیٰ نے قادیان میں آنے کی توفیق عطا فرمائی ۔
فَالْحَمْدُ لِلَّهِ -
خاکسار
خلیفه رشید الدین
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۷۴
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
محبتی عزیزی اخویم ۔۔۔ ڈاکٹر صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
اس وقت مبلغ پچیں للہ روپیہ کا منی آرڈر مرسلہ آں محب پہنچا۔ حسب منشا خط تقسیم کیا گیا
جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا - طاعون قادیان سے ۳ میل کے فاصلہ پر آگیا ہے ۔ کتوں کی طرح لوگ
مرتے ہیں ۔
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۷۵
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبتی عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
تین شیشی عطر اور ایک سکہ طلائی قیمتی وہ روپیہ معہ خط کے جو سب پارسل کے اندر تھے مجھ کو
مل گئے ۔ خدا تعالیٰ آپ کو بہت بہت جزائے خیر دے۔ آمین ۔ اور امید کہ آپ کا امتحان شروع
ہو گیا ہوگا ۔ اللہ تعالیٰ اس میں کامیاب فرماوے۔ آمین ثم آمین ۔ بعد کامیابی امتحان ( خدا آپ کو
کامیاب کرے ) مناسب بلکہ ضروری ہے کہ آپ کچھ رخصت لے کر قادیان میں رہیں کیونکہ آپ
کو قادیان میں رہنے کا بہت کم اتفاق ہوا ہے بلکہ اگر کسی وقت ممکن ہو تو دو تین ہفتہ کی رخصت لے
کر مع اپنے گھر کے لوگوں کے قادیان میں اس مدت تک رہیں تا جیسا کہ اور دوستوں کے اہل خانہ
بیعت کرتے ہیں آپ کے گھر کے لوگ بھی بیعت کر جائیں ۔ انشاء اللہ آپ کے امتحان ۔ کے لئے
دعا کرتا رہوں گا ۔ اللہ تعالیٰ کامیاب فرماوے ۔ آمین ثم آمین ۔
خاکسار
۵ جون ۱۹۰۰ء
مرزاغلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۷۶
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
محبتی عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ
کل کی ڈاک میں مبلغ وہ علم روپیہ مرسلہ آں عزیز مجھ کو پہنچ گئے جَزَاكُمُ اللهُ
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
خَيْرَ الْجَزَاءِ - باقی ہر طرح سے خیریت ہے۔
ے جولائی ۱۹۰۰ء
والسلام
خاکسار
مرزاغلام احمد عفی عنه از قادیان
مکتوب نمبرے کے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبتی عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
هر سه قسم عطر مرسلہ آں محب یعنی عطر فتنہ و عنبر و مشک مجھ کو ملا ۔ جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ ۔
اور نیز ایک اشرفی مه روپیہ بھی ساتھ اس کے پہنچی ۔ خدا تعالیٰ بہت بہت جزائے خیر دے۔ میں
زیادہ تکلیف دینا آں محب کو پسند نہیں کرتا اور میں نے عطر مشک و عنبر اس ارادہ سے لکھا تھا کہ اس کی
قیمت میں ادا کروں گا مگر آپ نے مجھے اطلاع نہیں دی کہ اس کی کیا قیمت ہے بلکہ برعکس اس کے
روپے اور اپنی طرف سے بھیج دیئے ۔ میں آپ کی خدمات سے بہت شرمندہ ہوں ۔ اللہ تعالیٰ
آپ کو جزائے خیر بخشے ۔ آمین ثم آمین ۔ آپ نے مجھے اطلاع نہیں دی کہ عطر مشک و عنبر ایک تولہ کس
طرح بکتا ہے۔ امید کہ مطلع فرمائیں گے۔ زیادہ خیریت ہے۔ والسلام
۲۴ جولائی ۱۹۰۰ء
مکتوب نمبر ۷۸
خاکسار
مرزاغلام احمد عفی عنه از قادیان
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبتی عزیزی اویم ڈاکٹر خلیفه ر محبتی عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامہ پہنچا میں ہمیشہ آپ کو دعا سے یا د رکھتا ہوں اور آپ سے مجھے محبت ہے۔ مگر باعث
☆
کثرت کا روبار تالیف جواب لکھنے میں کوتاہی ہوتی ہے۔ زیادہ خیریت ۔ والسلام
۲۵ جولائی ۱۹۰۰ء
اخبار بدر نمبر ۳ جلد ۸ مورخه ۲۶ رنومبر ۱۹۰۸ ء صفحه ۳
خاکسار مرزا غلام احمد
مکتوب نمبر ۷۹
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبتی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ
السلام علیکم و
ورحمة الله و بركاته
سے بیمار
آپ کے متواتر عنایت نامے پہنچے۔ چونکہ میں دردسر اور اسہال وغیرہ عوارض
رہا۔ اس لئے جواب نہیں لکھ سکا ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے اور کامیاب فرماوے۔ افسوس
ہے کہ ایک دوست ایک کافی حصہ قادیان میں رہا ہے مگر آپ کو بہت کم اتفاق ہوا ہے۔ بہتر ہو
کہ کسی وقت آپ کو مہینہ ڈیڑھ مہینہ کے لئے قادیان میں رہنے کا اتفاق ہو۔ آپ کی فطرت
میں بہت مادۂ سعادت ہے۔ پس اس سعادت کے ساتھ قرب کے فیوض سے کم حصہ لینا
جائے افسوس ہے ۔ امتحان پیش آمدہ میں خدا تعالیٰ آپ کو پاس کرے۔ آمین
لکھنو کے عمدہ تحفوں میں سے عطر ہوتا ہے اور مجھے بھی عطر سے بہت محبت ہے اگر عطر کیوڑہ یا
فتنہ یا اور کوئی عمدہ عطر ہو تو آپ بقدر ایک تولہ عنایت فرماویں ۔ زیادہ خیریت ہے ۔ دُعا آپ
کے لئے کر رہا ہوں ۔ خدا تعالیٰ قبول فرمادے ۔
۲۴ راکتو بر ۱۹۰۰ء
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
سیدی و مولائی ۔
جلد چهارم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
دوتاریں ایک لیفٹنٹ گورنر کے نام اور ایک وائسرائے کے نام ۔ ملکہ معظمہ کی وفات پر اظہار
افسوس کی لکھی ہیں۔ صبح خلیفہ رشید الدین صاحب کے ہاتھ بھیجی جائیں گی ۔ آٹھ روپے قریباً ان پر خرچ
ہوں گے ۔
خاکسار
۲۳ جنوری ۱۹۰۱ء
محمد علی
مکتوب نمبر ۸۰
محبتی اخویم ڈاکٹر صاحب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
افسوس شدّت سردی اور زور زکام کی وجہ سے میں نہیں آسکا ابھی تک طبیعت درست
نہیں ۔ یہ افسوس ہے کہ صبح آپ نے جانا ہے اور میں بیمار ہو گیا۔
مبلغ ملے رو پید ارسال ہیں ۔
والسلام
مرز ا غلام احمد
مکتوب نمبر ۱ ۸
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محتی عزیزی اخویم خلیفه رشید الدین صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
ادویہ یعنی صابون ہر دوقسم اور گولیاں لاہور سے مجھ کو پہنچ گئیں ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا ۔
دوا کا استعمال شروع ہو گیا ہے ۔ غالباً موسم کے باعث سے ہی یہ جوش خون ہے ۔ بہر حال
الله جل شانہ کی محافظت درکار ہے ۔ امید کہ آپ ہمیشہ اپنے حالات خیریت آیات سے مجھ
کو مطلع فرماتے رہیں ۔ دیگر خیریت ہے۔
۱۱ مارچ ۱۹۰۱ء
خاکسار
والسلام
مرزا غلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۸۲
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبتی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
جلد چهارم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جو کہ آپ کو برخوردار محمود احمد کے رشتہ نسبت کی نسبت پہلے آپ کی خدمت میں لکھا گیا تھا
کہ آپ کی بڑی لڑکی کی نسبت جو رشیدہ ہے۔ میرا خیال ہے اب اس رشتہ پر محمود راضی معلوم ہوتا
ہے۔ اور گو ایسا ابھی الہامی طور پر اس بارے میں کچھ معلوم نہیں ۔ جس کے معلوم ہونے کے
بارے میں مجھے خواہش ہے تا کوئی کام ہمارا مرضی الہی کے مخالف نہ ہو مگر محمود کی رضا مندی کی
ایک دلیل اس بات پر ہے کہ یہ امر غالباً واللہ اعلم جناب الہی کی رضا مندی کے موافق انشاء اللہ
ہوگا ۔ لہذا آپ کو اطلاع دیتا ہوں کہ اگر خدا تعالیٰ کی یہ مرضی ہو اور اس : اور اس میں کوئی ممانعت نہ ہو
جائے جس کے مقابل پر سب ارادے کا لعدم ہو جاتے ہیں تو اس صورت میں اور اس شرط سے
آپ طیار اور مستعدر ہیں کہ جب آپ کو مسنون طور پر نکاح کے لئے لکھا جائے تو آپ کو اس میں
کوئی تامل اور تاخیر نہ ہو اور آپ خود بھی اس کام کے لئے چند ہفتہ تک استخارہ کر لیں کہ ہر یک
کام جو استخارہ اور خدا تعالیٰ کی مرضی سے کیا جاتا ہے وہ بھی نیک مبارک ہوتا ہے ۔ دوسرے میرا
ارادہ ہے کہ اس نکاح میں انبیاء کی سنت کی طرح سب کام ہو۔ کوئی بدعت اور بیہودہ مصارف
اور لغو رسوم اس نکاح میں نہ ہوں بلکہ ایسے سیدھے سادھے طریق پر جو خدا کے پاک نبیوں نے
پسند فرمایا ہے نکاح ہو جاوے تا موجب برکات ہو۔ باقی ہر طرح سے خیریت ہے۔ امید کہ آپ
عید کے دن تک قادیان رہیں گے بشرط رخصت ۔ باقی خیریت ہے۔
۱۵ مارچ ۱۹۰۱ء
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد
مکتوب نمبر ۸۳
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبتی عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مبلغ پچیں اللہ روپے مرسلہ آپ کے پہنچ گئے ۔ جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرً ا ۔ چنانچہ آپ کے
مبلغ پانچ صدر رو پیه مدرسہ کے لئے دیئے گئے ۔ مجھے معلوم نہیں ہوا کہ اب وہاں کیا صورت
ہے ۔ امید کہ مفصل حالات سے اطلاع بخشیں۔ باقی خیریت ہے ۔ والسلام
جون ۱۹۰۱ء
خاکسار
مرزاغلام احمد از قادیان
مکتوب نمبر ۸۴
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
محتی عزیزی اخویم ڈاکٹر صاحب سلمہ اسٹینٹ سرجن ریاست رامپور
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آج کے دن مبلغ روپے مرسلہ آپ کے حسب تفصیل مندرج پہنچ گئے ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرَ
الْجَزَاءِ۔ پہلے خط سے بہت تشویش ہوئی اور دعا کی گئی لیکن مفصل حال کچھ بھی معلوم نہ ہوا ۔ امید کہ
مفصل حالات سے مطلع فرماویں۔ باقی تادم تحریر اس جگہ خیریت ہے۔ میرے چھوٹے لڑکے کو یعنی
مبارک کو جس کی عمر دو برس کی ہے پھنسیاں سفید رنگ بہت نکل رہی ہیں ۔ داہنی گال پھنسیوں سے
لال ہو گئی ہے۔ خارش ہوتی ہے اور خون بہتا ہے۔ مجھے پھنسیوں سے کسی قدر آرام ہے۔ اللہ تعالیٰ
محفوظ رکھے۔ اب طاعون کا زور بھی بہت کم ہو گیا ہے۔ ہاں لوگوں کے دلوں پر گناہ اور غفلت کا بہت
زور ہے۔ اگر ممکن ہو تو کچھ رخصت لے لیں اور قادیان میں رہیں ۔ زیادہ خیریت ہے۔ والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنه از قادیان
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۸۵
محبی عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کا عنایت نامہ اور نیز لاہور سے دوائیں پہنچ گئیں ۔ دوا آنے سے پہلے کچھ تخفیف
مرض ہو چکی تھی اور اب استعمال سے اور بھی فائدہ ہوا اور امید ہے کہ انشاء اللہ چند روز تک
فائدہ گلی ہو جائے گا ۔ باقی ہر طرح سے خیریت ہے ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا ۔ امید کہ حالات
خیریت آیات سے ہمیشہ مسرور الوقت فرماتے رہیں ۔
ر جولائی ۱۹۰۱ء
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۸۶
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
میرے نزدیک تو مناسب ہے کہ کل تشریف لے جاویں ۔ کل کے لئے تو اجازت ہے آج
توقف فرماویں۔ لڑکا ایک دن کے لئے دہلی جائے گا ۔
☆
والسلام
خاکسار
مرزاغلام احمد عفی عنہ
سیرت احمد از حضرت مولوی قدرت اللہ سنوری صاحب صفحہ ۲۲۹
مکتوب نمبر ۸۷
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
یہ مکان تو خدا تعالیٰ کے فضل سے دارالامان ہے اور وہ طرف بہت خراب ہے جب
طاعون پڑتی ہے تو اکثر اسی جگہ سے شروع ہوتی ہے ۔ اور وہ مکان اور اس کا اردگرد بھی خراب
اور گندہ ہے ۔ والدہ محمود احمد بھی کہتی ہیں یہ مناسب نہیں ہے کہ عمدہ جگہ سے خراب جگہ میں جانا ۔
ایسا ہی میری رائے بھی یہی ہے۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۸۸
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبتی عزیزی اخویم خلیفہ صاحب سلمه
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عنایت نامہ پہنچ کر باستماع خبر درد ناک واقعه لخت جگر آں عزیز دل کو صدمہ پہنچا۔
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ۔ شاید دانتوں کی بیماریوں کے سلسلہ میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ اِنَّ اللهِ
وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ۔ خدا تعالیٰ اُس کی والدہ کو صبر جمیل عطا فرما دے اور نعم البدل
عطا کرے فرزندوں کی موت انسان کے دل پر طبعاً بہت دردناک اثر کرتی ہے ۔ اور یہ
مصیبت اگر صبر کے ساتھ برداشت کی جائے تو وعدہ الہی ہے کہ صاحب عمر اولا دعطا کی جاتی
ہے ۔ اس طرف بچوں کی بیماری کی ایک وباء پھیلی ہوئی ہے۔ ایک سخت تپ چڑھتا ہے ۔
ساتھ ہی قے اور دست آنے لگتے ہیں ۔ رات کو شروع ہو کر آٹھ بجے تک بچہ مر جاتا ہے ۔
البقرة : ۱۵۷