حضرت ڈاکٹر مفتی محمد صادق صاحبؓ

مکتوبات احمد (جلد پنجم), حصہ 3

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

چھاؤنی میں ہے ۔ پس اس صورت میں مجھے کہاں رہنا مناسب ہوگا۔
۲۰ فروری ۱۹۰۴ء
مکتوب نمبر ۱۸
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته
والسلام
حضور کی جوتیوں کا غلام
عاجز محمد صادق عفی عنہ
آپ مناسب ہے کہ ایک دن کے لئے ہو آویں ۔ دل تو نہیں چاہتا کہ آپ جاویں ۔
خیر ہو آویں ۔ مگر شہر میں ہر گز نہیں جانا چا۔
جانا چاہیے ۔
کرم داد کی شہادت میں ابھی شک ہے ۔ امرتسر ، لاہور سے شہادت آجائے تو بہتر
ہے ۔ بسا اوقات بادل کا ٹکڑہ خیال کے غلبہ سے ہلال معلوم ہوتا ہے۔
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
حضرت اقدس مرشد نا و مهد ین مسیح موعود مہدی معہود
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
قادیان کے اکثر حصوں سے مدرسہ میں طالب علم جمع ہوتے ہیں ۔ اور دن بھر خلط ملط
رہتا ہے۔ چونکہ گاؤں کے بعض حصوں میں بیماری کا زور ہے۔ اس واسطے اگر حضور مناسب خیال
فرماویں۔ تو میرا خیال ہے کہ مدرسہ ایک ہفتہ کے لئے بند کر دیا جاوے۔
۲۹ مارچ ۱۹۰۴ء
مکتوب نمبر ۱۹
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
والسلام
حضور کی جوتیوں کا غلام
عاجز محمد صادق عفی عنہ
میرے نزدیک تو مناسب ہے کہ دس روز تک ان کو رخصت دی جاوے ۔ امید کہ دینا
اپریل ۱۹۰۴ء تک تغیر موسم ہو جاوے گا ۔ اور اس عرصہ تک انشاء اللہ تعالی طاعون نابود ہو جائے
گی ۔ واللہ اعلم ۔
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
حضرت اقدس مر شد نا و مهد بنام مسیح موعود
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
اللہ دتا نان نیز کالڑ کا بھٹہ پر فوت ہو گیا ہے۔ اس کو کہلا بھیجا گیا ہے کہ خود ہی غسل دے کر باہر باہر
دفن کر دے۔ اور خود بھی دس روز تک شہر میں نہ آوے۔ اطلاعاً گذارش ہے۔
۱۰ را پریل ۱۹۰۴ء
مکتوب نمبر ۲۰
محتی اخویم مفتی صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
حضور کی جوتیوں کا غلام
محمد صادق
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
معلوم ہوتا ہے کہ اس طاعون کا مادہ بہت تیز ہے ۔ ہرگز اُسے شہر میں نہ آنا چاہیے اور وہ
لڑکا باہر کا باہر دفن کیا جائے ۔ اور غالبا یہ نان ٹیز بھی متاثر ہوگا۔ شاید بعد اس کے وہ بھی طاعون
میں گرفتار ہو جائے ۔ بہتر ہے کہ اس کو بالکل رخصت کر دیا جائے ۔ سُنا ہے کہ شیخ عبدالرحیم کے
گھر میں اس کی لڑکی خدمت کرتی ہے ۔ اگر چاہے تو وہ بھی ساتھ چلی جائے ۔ اگر لڑکی رہنا
چاہے تو اس کو نہ ملے ۔ مدرسہ کی صفائی کا بندو بست چاہیئے ۔ انگیٹھی سے تپایا جائے ۔ گندھک کی
دھونی دی جائے ۔ فینائل چھڑ کی جائے ۔ خُدا تعالی فتنہ سے بچائے ۔
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی اللہ
مکرر یہ کہ نان ٹیز کا رخصت کر دینا بہتر ہے تا اس کا اثر نہ پھیلے ۔

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
حضرت اقدس مرشد نا و مهد ینا مسیح موعود و مہدی معہود
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
گذشتہ تجویز کے مطابق مدرسہ یکم مئی کو گھلنا چاہئیے ۔ مگر تا حال شہر کی صورت ایسی نظر نہیں آتی کہ
لڑکوں کو واپس بلا نا مناسب ہو۔ اس واسطے مناسب معلوم ہوتا ہے کہ مدرسہ کچھ دن کے لئے اور بند کیا
جائے اور ابھی سے اس امر کی اطلاع طلباء کو بذریعہ ڈاک کر دی جائے۔ ورنہ دو تین روز تک طلباء
واپس آنے شروع ہو جائیں گے۔ بعد اس کے کہ شہر میں بالکل امن ہو جائے ۔ تین چار روز مدرسہ کی
صفائی وغیرہ کے واسطے بھی مطلوب ہوں گے۔ لہذا مناسب معلوم ہوا کہ مدرسہ ۱۵ مئی تک اور بند کیا
جائے ۔ اور طلباء کو اطلاع کر دی جائے ۔ حضرت مولوی عبدالکریم صاحب اور مولوی محمد علی صاحب
سے بھی میں نے مشورہ کر لیا ہے۔ ان کی بھی یہی رائے ہے۔ پھر جو حکم حضور کا ہو۔
۲۴ را پریل ۱۹۰۴ء
والسلام
حضور کی جوتیوں کا غلام
عاجز محمد صادق عفی عنہ
مکتوب نمبر ۲۱
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
میرے نزدیک یہ تجویز بہت مناسب ہے ۔ ۱۵ مئی ۱۹۰۴ء تک ضرور مدرسه بند
رہنا چاہئیے ۔
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ

مکتوب نمبر ۲۲
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محتی اخویم مفتی صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
چونکہ گھر میں میرے ایام امیدواری ہیں اور اب نواں مہینہ ہے اور اُن کو گرمی کی وجہ
سے بہت گھبراہٹ ہے ۔ اور خدا تعالیٰ کے فضل اور کرم سے اب طاعون دُور ہو گئی ہے۔
اور گرمی سخت ہو گئی ہے۔ اس لئے یہ تجویز ہوئی کہ آپ آج پہلے مکان مدرسہ میں چلے
جائیں ۔ کیونکہ اب کچھ بھی خطرہ نہیں ہے اور میرے گھر کے لوگ اُس کمرہ میں آ جائیں
گے ۔ جہاں آپ رہتے ہیں ۔ چونکہ کل آپ میرے ساتھ جائیں گے ۔ اس لئے ابھی یہ
تجویز ہونی چاہیے۔
ے امتی ۱۹۰۴ء
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ

رض
حضرت مفتی محمد صادق صاحب تحریر کرتے ہیں۔
جب میں قادیان کے ہائی اسکول کا ہیڈ ماسٹر تھا۔ اُنہی ایام میں مقدمہ کرم دین پیش آیا۔ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے اُس مقدمہ کے دوران میں جب گورداسپور وغیرہ کو جانا ہوتا۔ تو ہمیشہ عاجز کو اپنے ہمرکاب رکھتے۔
اور عاجز حسب استطاعت ضروریات مقدمہ میں خدمات انجام دیتا رہتا ۔ ان مقدمات کے خاتمہ پر حسب درخواست
جماعت سیالکوٹ ۔ حضور اکتوبر نومبر ۱۹۰۴ء میں سیالکوٹ تشریف لے گئے تو عاجز کو بھی بمعہ اہل بیت خود سیالکوٹ
ساتھ جانے کا حکم ہوا۔ اس پر حضرت مولوی عبدالکریم صاحب مرحوم رضی اللہ عنہ نے جو اس وقت سیالکوٹ میں تھے۔
مجھے خط لکھا کہ ” میرے نزدیک آپ کی غیو بت مدرسہ سے سخت مضرت پیدا کرے گی۔ دُنیا کے انتظام دنیا کے اصول کی
پیروی سے چلتے ہیں۔ آخر مقدمات میں آپ نے کیا عمل دکھایا ہے۔ جس طرح وہاں قانون مسلم دنیا کی پیروی کی
ہے۔ یہاں بھی کرنی چاہیے۔ حضرت صاحب کو آپ صاف کہیں کہ مدرسہ کا انتظام تباہ ہو گیا ہے۔ مدرسہ کا اعتبارا ٹھ
جائے گا اور کم ہو رہا ہے۔ میں نے یہ خط حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں بھیج دیا۔ تا کہ حضور
چاہیں تو مجھے سیالکوٹ ساتھ نہ لے جائیں۔ اس پر حضور نے مجھے لکھا۔
مکتوب نمبر ۲۳
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جو کچھ مقدمہ کا نتیجہ ہوا ہے۔ وہ تو ایک آسمانی امر ہے۔ اور ہم بہر حال انجام بخیر کی توقع رکھتے
ہیں۔ سیالکوٹ کے سفر کے لئے میں نے خود سوچ لیا ہے۔ اس ہفتہ عشرہ کے سفر میں آپ کو ساتھ لے
جاؤں ۔ آئندہ اگر خدا تعالیٰ چاہے تو خاتمہ سفر کا ہے۔ میری طبیعت بہت علیل ہے۔ سفر کے قابل
نہیں ۔ اگر سیالکوٹ والے اس سفر سے معذور رکھتے تو بہتر تھا۔ چونکہ مصلحت وقت سے عیال اطفال
ہمراہ ہوں گے۔ اس وجہ سے اسباب بھی زیادہ ہوگا۔ اس لئے میں نے تجویز کی ہے کہ آپ اس سفر
میں کہ دس دن سے زیادہ نہیں ہوگا۔ میرے ہمراہ چلیں ۔ ان دس دنوں کو انہیں گورداسپور کے دنوں
میں شمار کریں۔ ہریک کی رائے اور مصلحت خدا تعالیٰ نے جد احد ابنائی ہے۔ اس لئے میں نے اپنی
رائے کے مناسب حال لکھا ہے۔ بیشک دُنیا کے تدابیر کی الگ ہے۔ اور میں اقرار کرتا ہوں کہ وہ مجھ
میں نہیں ہے۔ میرے لئے کافی ہے کہ خدا پر بھروسہ رکھوں۔
۱/۲۴ ۲۴ را کتوبر ۱۹۰۴ء
والسلام
مرزا غلام احمد عفی عنہ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
حضرت مرشد نا و اما منا مهد ینا و مسیحنا
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
پہلے دو دن بخار نہیں ہوا ۔ پھر تین دن ہوا ۔ آج صبح سے نہیں ہے۔ مگر مولوی صاحب فرماتے
ہیں کہ نبض صاف نہیں ۔ ہاتھ پاؤں سرد رہتے ہیں ۔ عرق بید و چرائتہ وغیرہ کا استعمال کرتا ہوں ۔
قبض اکثر رہتی ہے۔ دُودھ سے قبض نہیں کھلتی بلکہ دودھ ریح کرتا ہے۔ اگر قبض کشا دوائی کھائی
جائے تو ایک دن آرام رہ کر پھر وہی حال ہو جاتا ہے ۔ دُعا کے واسطے عاجزانہ التماس ہے۔
مضمون لکھنے کے لئے بہت عمدہ کاغذ لا ہور سے آئے ہیں ۔ تھوڑے سے ارسال خدمت کرتا
ہوں ۔ اُمید ہے کہ جناب کو پسند آئیں گے۔
سنسکرت کی لغات جو بڑی ہیں وہ ہمیں پچیس روپیہ کو مل سکتی ہیں ۔ لیکن ایک لغت مبلغ
چار روپیہ آٹھ آنے (اللہ ) کو آتی ہے۔ اور امید ہے کہ اُس سے ہمارا کام نکل جائے گا ۔
ترجمہ الفاظ انگریزی میں ہے ۔ اگر حکم ہو تو منگوائی جائے ۔
۲۹ نومبر ۱۹۰۴ء
مکتوب نمبر ۲۴
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته
انشاء اللہ تعالیٰ شفا ہو جائے گی ۔ برابر دعا کی جاتی ہے ۔
حضور کی جوتیوں کا غلام
عاجز محمد صادق عفا اللہ عنہ
للہ ) کی ڈکشنری بذریعہ وی پی بل منگوالیں ۔ آنے پر قیمت دی جائے گی ۔
A
والسلام
مرزا غلام احمد عفی عنہ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
حضرت اقدس مرشد نا و مهد ین مسیح موعود مہدی معہود
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
کل حضور نے فرمایا تھا کہ ضعف کے واسطے کوئی تجویز کی جائے گی۔ اس واسطے یاد دلاتا ہوں ۔
حالت یہ ہے (۱) دل دھڑکتا ہے اور گھٹتا ہے (۲) پیشاب بار بار آتا ہے۔ (۳) دودھ ریح کرتا ہے
اور ریح بد بو دار ہوتی ہے۔ (۴) رات کو نیند نہیں آتی۔ پاؤں کے تلوؤں پر گھی ملوانے سے آرام ہوتا
ہے۔(۵) ہاتھ پاؤں سرد رہتے ہیں ۔
۲ دسمبر ۱۹۰۴ء
حضور کی جوتیوں کا غلام
عاجز محمد صادق عفا اللہ عنہ
قادیان
مکتوب نمبر ۲۵
میرے نزدیک بالفعل مناسب ہے ۔
کونین
نریسی
جائفل
نجبيل
عرق کیوڑہ
ایک رتی
دورتی
ایک رتی
ایک رتی
دو تولہ
توله
۲ توله
توله
توله
(۵ رتی خوراک)
(۹۶) گولیاں (۴۸ یوم کے لئے ) دونوں وقت استعمال کریں۔
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ

مکتوب نمبر ۲۶
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ جلد مجھے اس بات سے اطلاع دیں کہ یورپ یا امریکہ کے عیسائیوں میں سے کوئی ایسا
آدمی یا چند آدمی ہیں ۔ جو ہمارے سلسلے میں داخل ہوئے اور صاف لفظوں میں اس کا اظہار کیا۔
ان کا نام پورا معہ سکونت خوشخط اردو میں ابھی بھیج دیں ۔ ضرورت ہے۔ والسلام
مرزا غلام احمد عفی عنہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مرشد نا و مهد ینا مسیح موعود و مہدی معہود
السلام علیکم وعلى من لد یکم ورحمۃ اللہ و برکاته
(1) کل گولی ایک بجے کھائی تھی۔ کوئی ایک گھنٹہ کے بعد خفیف سا بخار ہوا۔ شام کے قریب ذرا
زیادہ ہوا۔ اور رات کو تھوڑا تھوڑا رہا۔ مناسب ہو تو گولی پھر مرحمت فرماویں۔
(۲) دوسری گذارش یہ ہے کہ میں نے سُنا ہے کہ پیر سراج الحق چند ماہ کے واسطے اپنے وطن کو
جاتے ہیں۔ حضور کو معلوم ہے۔ جو تکلیف مکان کی مجھے ہے۔ اگر حکم ہو تو اُن کی واپسی تک یہ عاجز اس
مکان میں رہے۔
والسلام
۲۱ / دسمبر ۱۹۰۴ء
حضور کی جوتیوں کا غلام
عاجز محمد صادق علی اللہ عنہ
مکتوب نمبر ۲۷
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
اگر صاحبزادہ پیر سراج الحق صاحب جاتے ہیں تو کچھ مضائقہ نہیں ۔ آپ اس مکان میں
آ جائیں اور سُنا ہے کہ سری ناتھ مکان خرید کردہ کو بیچتا ہے ۔ آپ بطور خود دریافت کریں کہ کیا
یہ سچ ہے کہ کس قدر قیمت پر بیچتا ہے۔
و السلام۔
مرزا غلام احمد عفی عنہ

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مکتوب نمبر ۲۸
آپ کی اس تحریر سے کچھ معلوم نہیں ہوتا کہ بہ نسبت سابق بخار میں کچھ تخفیف ہے یا زیادہ
ہے یا بدستور ہے ۔ کیونکہ اگر به نسبت سابق ایک ذرہ بھی تخفیف ہو تو آپ گولی کھا لیں اور اگر
بہ نسبت سابق گولی کھانے سے زیادہ ہو۔ تو گولی نہیں کھانی چاہئیے اور اگر حالت بدستور ہو تو
گولی کھا لیں ۔ اوّل اطلاع دیں ۔ تا اگر مناسب ہو تو گولی بھیج دوں ۔ والسلام
محبتی اخویم مفتی صاحب
مکتوب نمبر ۲۹
مرزا غلام احمد عفی عنہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
حصہ مکان کی
چونکہ ہمیں لنگر خانہ ا خانہ اور زنانہ باورچی خانہ کے لئے مرزا نظام الدین والا حصہ
ضرورت ہے۔ مناسب ہے کہ اپنی طرف سے اس کے مکان کی قیمت دریافت کریں یا شیخ یعقوب علی
کی معرفت دریافت کریں اور آج ہی اطلاع دیں۔
والسلام
(۶) جنوری ۱۹۰۵ ء بخط مفتی صاحب ) واز النظام احمد عفی مرزا غلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۳۰
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبتی اخویم مفتی محمد صادق صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کو معلوم ہے کہ محمود احمد پڑھائی میں بہت کمزور ہے۔ اس لئے میرے نزدیک یہ تجویز مناسب

ہے کہ آپ تجویز کر دیں کہ ایک ہشیار طالب علم ایک وقت مقرر کر کے پڑھایا کرے۔ جو کچھ آپ مقرر
کریں اس کو ماہ بماہ دیا جائے گا۔ ضرور تجویز آج ہی کر دیں اور مجھ کو اطلاع دیں۔ والسلام دیا
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
حضرت مرشد نا و مهدینا مسیح موعود
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
حسب الحکم میاں محمود احمد صاحب کے واسطے اُستاد کی تجویز کی گئی ہے۔ رات کو بخار رہا۔ مولوی
صاحب کے فرمانے پر کونین اور حضور والی گولی کھائی ہے ۔ دُعا۔ دُعا۔ دُعا ۔
آج رات میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک دیوانہ آدمی میرے پیچھے دوڑا۔ میں بھا گا مگر
اُس نے مجھے پکڑ لیا۔ میرے ہاتھ میں ایک لمبی چھڑی ہے۔ جس کے ساتھ میں اسے مارتا ہوں ۔
پر وہ نہیں چھوڑتا پھر میں کیا دیکھتا ہوں کہ وہی دیوانہ مرغی بن گیا۔ اور میری چھڑی چاقو بن گئی
ہے۔ میں نے چاقو اُس مرغی کے گلے پر مارا تو وہ مرگئی اور میں چلا آیا۔
۱۲ جنوری ۱۹۰۵ء
والسلام
حضور کی جوتیوں کا غلام
عاجز محمد صادق عفا اللہ عنہ
مکتوب نمبر ۳۱
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
دعا برابر کرتا ہوں ۔ انشاء اللہ خدا تعالیٰ شفا دے گا اور خواب نہایت عمدہ ہے ۔ یہ صریح شفا
پر دلالت کرتی ہے۔ بہت خوب ہے۔
والسلام
مرزا غلام احمد عفی عنہ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
جلد پنجم
حضرت مرشد نا و مهدینا امامنا و مسیحنا
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
حسب الحکم چرائتہ کا پانی ہمراہ سفوف است گلو وغیرہ اور عرق بید کا استعمال کرتا ہوں ۔ آج تین
روز سے بخار نہیں ہے۔ مگر
موجودہ حالت ضعف بہت ہے۔ دل دھڑکتا ہے۔ دل گھٹتا ہے۔ پیشاب جلد جلد آتا ہے۔
آج رات ۱۲ بجے سے ۵ بجے تک نیند نہیں آئی۔ ریح فاسد بہت ہوتی ہے۔
موجودہ خوراک پھل کا شور با ، دودھ نصف سیر صبح ، نصف رات کو ۔ دُودھ ریح بد بودار پیدا کرتا
ہے۔ پاخانہ کھل کر نہیں آتا۔ ہاتھ پاؤں سرد رہتے ہیں۔ دل بہت کمزور اور دھڑکتا ہے۔ اس کے
واسطے جو دوائی حکم کریں۔ دُعا کے واسطے عاجزانہ التماس ہے۔ حضور کے خادم اور میرے دوست
مولوی فضل الہی احمد آبادی نے بڑے الحاح کے ساتھ واسطے دُعا کے لکھا ہے۔ علیحدہ کاغذ پر بھی اُن کا
نام ارسال ہے۔
نام
حسب الحكم إِذَا تَنَاجَيْتُمُ الرَّسُولَ مبلغ ایک رو پید ارسال ہے اور امید ہے کہ قبول
فرماویں گے ۔
مکتوب نمبر ۳۲
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عدار (ایک روپیہ واپس ہے۔ دُعا ہر روز بلا ناغہ آپ کے لئے کی جاتی ہے۔ تسلی رکھیں ۔
ضعف کے لئے کوئی تجویز کی جائے گی۔ کے لئے کی
والسلام
مرزا غلام احمد عفی عنہ

·

آج 10 میں سے 10 باقی