متفرق مکتوبات
مکتوبات احمد (جلد پنجم), حصہ 3
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
طرف کھینچتے ہیں۔ اور خالی اندرونوں کو متاع معارف کے دیتے ہیں۔ اور اپنے تقدس کے سبب سے
کمزوریوں کو اس دنیا سے بسلامتی ایمان لے جاتے ہیں ۔ دوسرا وہ آدمی ہے۔ جنہوں نے نہ اتفاق
اور بخت سے بلکہ بمتقضاء جو ہر قابل کے (یعنی ان میں مادہ بادشاہی کا خدا نے دیا ہوا تھا کہ ضرور
بادشاہ بنے ) خدا کی طرف سے سلطنت ا اور بادشاہت حاصل کی اور حکمت اور مصلحت خدا وندی ان کو
اپنی ذات کا قائم مقام اور ان کے احکام کو اپنے قضاء قدر کا مظہر بناتی ہے اور کئی ہزار جان اور مال و
آبرو کی ان کے سپرد کرتی ہے۔ ضرورۂ یہ لوگ شفقت اور رحم اور چارہ سازی دردمنداں اور غریبوں و
بیکسوں کے حال پر نگران اور حمایت اسلام و مسلماناں میں خدا کا سایہ ہوتے ہیں ۔
اس فقیر کا یہ حال ہے کہ وہ خدا جو بروقت بہت مفاسد اور گمراہی کے مصلحت عام کے واسطے اپنے
بندوں میں سے کسی بندہ کو اپنا خاص بنا لیتا ہے۔ تا اس کے ذریعہ گمراہوں کو ہدایت ہو۔ اور اندھوں کو
روشنی اور غافلوں کو توفیق عمل کی دی جائے اور اس کے ذریعہ دین اور تعلیم معارف و دلائل کی تازہ ہو۔
اُسی خدائے کریم و رحیم نے اس زمانہ کو زمانہ پُرفتن اور طوفان ضلالت و ارتداد کو دیکھ کر اس ناچیز کو
چودھویں صدی میں اصلاح خلق اور اتمام حجت کے واسطے مامور کیا۔
چونکہ اس زمانہ میں فتنہ علمائے نصاری کا تھا۔ اور مدار کار صلیب پرستی کے توڑنے پر تھا۔
اس واسطے یہ بندہ درگاہ الہی مسیح علیہ السلام کے قدم پر بھیجا گیا ۔ تا وہ پیشگوئی بطور بروز پوری
ہو ۔ کہ جو عوام میں مسیح علیہ السلام کے دوبارہ آنے کی بابت مشہور ہے۔ قرآن شریف صاف
ہدایت فرماتا ہے۔ کہ دُنیا سے جو کوئی گیا وہ گیا۔ پھر آنا اس کا دُنیا میں ممکن نہیں ۔ البتہ ارواحِ
گذشتگان بطور بروز دنیا میں آتی ہیں۔ یعنی ایک شخص ان کی طبیعت کے موافق پیدا کیا جاتا
ہے ۔ اس واسطے خدا کے ہاں اُس کا ظہور اُسی کا ظہور سمجھا جاتا ہے ۔ دوبارہ آنے کا یہی طریق
ہے ۔ کہ صوفیوں کی اصطلاح میں اس کو بروز کہتے ہیں ۔ ورنہ اگر مردوں کا دو بار آنا روا ہوتا تو
ہم کو بہ نسبت عیسی علیہ السلام کے دوبارہ آنے کے حضرت سید الوری خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم
کی زیادہ ضرورت تھی ۔ لیکن آنحضرت نے ہرگز فرمایا نہیں کہ میں دوبارہ دنیا میں آؤں گا۔
ہاں یہ فرمایا۔ کہ ایک شخص ایسا آئیگا کہ وہ میرا ہم نام ہو گا ۔ یعنی میری طبیعت اور خو پر آئے گا۔
پس مسیح علیہ السلام کا آنا بھی ایسا ہی ہے نہ ویسا کہ اس کا نمونہ دُنیا کے اول اور آخر میں موجود
نہیں ۔ اسی واسطے امام مالک اور امام ابن حزم اور امام بخاری اور دوسرے بڑے بڑے
اماموں کا یہی مذہب تھا۔ اور بہت بزرگانِ دین اسی مذہب پر گئے ہیں ۔ البتہ عوام عجوبہ پسند
ہوتے ہیں اور اس نکتہ معرفت سے بے خبر ہیں ۔ ان کے خیال میں یہ بات بیٹھی ہوئی ہے کہ مسیح کا
نزول جسمانی ہوگا اور اس روز عجب تماشا ہوگا ۔ جیسا کہ غبارہ کاغذی جو آگ سے بھرا ہوا ہو۔
بلندی سے نیچے کی طرف اُترتا ہوا دکھائی دیوے ۔ ایسا ہی ان کے خیال میں مسیح کا نزول ہوگا۔
اور بڑی شوکت سے نزول ہوگا۔ اور ہر طرف سے یہ آتا ہے وہ آتا ہے سُنا جاویگا۔ لیکن یہ خدا کی
عادت نہیں ۔ اگر ایسا عام نظارہ قدرت کا دکھلایا جاوے تو ایمان بالغیب نہیں رہتا ۔
وہ آدمی سخت خطا پر ہیں ۔ جنہوں نے ایسا سمجھا ہوا ہے کہ اب تک عیسی علیہ السلام آسمان پر
زندہ موجود ہیں ۔ ہرگز ایسا نہیں ہے۔ قرآن بار بار مسیح کی وفات کا ذکر کرتا ہے۔ اور حدیث
معراج نبوی کی جو صحیح بخاری میں پانچ جگہ موجود ہے اس کو مر دوں میں بتاتی ہے۔ پس وہ کس
طرح سے زندہ ہے۔ لہذا اعتقاد حیات مسیح کا رکھنا قرآن اور حدیث کے برخلاف چلنا ہے اور
نیز آیت کریمہ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ أَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ سے بصراحت یہ بات معلوم
ہوتی ہے ۔ کہ نصاری نے اپنے مذہب کو عیسی علیہ السلام کے مرنے کے بعد خراب کیا ہے نہ کہ
ان کی زندگی میں ۔ بالفرض اگر عیسی علیہ السلام اب تک زندہ ہیں تو ہمیں لازم ہے کہ ہم اس
بات کا بھی اقرار کریں کہ اس وقت تک نصاری نے اپنے مذہب کو خراب نہیں کیا ۔ اور بالکل
صواب پر ہیں ۔ ایسا خیال کفر صریح ہے۔ پس جو کوئی قرآن کی آیتوں پر ایمان رکھتا ہے اُسے
ضروری ہے کہ وہ مسیح کی وفات پر بھی ایمان لائے ۔ اور یہ بیان ہمارے ان دلائل میں سے
بہت تھوڑ اسا حصہ ہے۔ جن کو ہم نے اپنی کتابوں میں تفصیل کے ساتھ لکھا ہے ۔ جسے تفصیل سے
دیکھنا منظور ہو وہ ہماری کتابوں میں تلاش کرے ۔
الْقِصَّه ضرور تھا کہ آخر زمانہ میں اسی امت سے ایک ایسا شخص نکلے کہ جس کا آنا حضرت
عیسی علیہ السلام کے آنے کے ساتھ مشابہ ہو اور حدیث کسر صلیب جو صحیح بخاری میں موجود ہے
بلند آواز سے کہہ رہی ہے کہ ایسے شخص کا آنا نصاری کے غلبہ کے وقت ہوگا۔ اور ہر دانشمند جانتا
ا المائدة : ١١٨
ہے کہ ہمارے زمانہ میں نصاری کا غلبہ روئے زمین پر ایسا ہے کہ اس کی نظیر پہلے زمانوں میں
نہیں پائی جاتی ۔ اور فریب علمائے نصاری اور ان کی کارستانی ہر ایک طرح کے مکرو فریب میں ۔
یہاں تک پہنچی ہوئی ہے کہ یقیناً کہہ سکتے ہیں کہ دجال معہود یہی خراب کرنے والے اور تحریف
کرنے والے کتب مقدسہ کے ہیں۔ جنہوں نے قریب دو ہزار کے انجیل اور توریت کے ترجمے
ہر زبان میں بعد تحریف شائع کئے اور آسمانی کتابوں میں بہت خیانتیں کیں اور چاہتے ہیں کہ
ایک انسان کو خدا بنایا جائے ۔ اور اس کی پرستش کی جائے اب انصاف اور غور سے دیکھنا چاہئے
کہ کیا ان سے بڑا دجال کوئی گزرا ہے کہ تا آئندہ بھی اس کی امید رکھی جاوے۔ ابتدائے بنی آدم
سے اس وقت تک مکر و فریب ہر قسم کا انہوں نے شائع کیا ہے جس کی نظیر نہیں ۔ پس اس کے بعد
وہ کونسا نشان ہماری آنکھوں کے سامنے ہے جس سے یقین یا شک تک پیدا ہو سکے کہ کوئی دوسرا
دجال ان سے بڑا کسی غار میں چھپا ہوا ہے ۔
ساتھ اس کے چاند اور سورج کو گرہن لگنا جو اس ہمارے ملک میں ہوا ہے ۔ یہ نشان ظہور
اُس مہدی کا ہے جو کتاب دار قطنی میں امام باقر کی حدیث سے موسوم ہے۔
نصاری کا فتنہ حد سے بڑھ گیا ہے اور ان کی گندی گالیاں اور سخت تو ہین ہمارے رسول کی
نسبت علماء نصاری کی زبان و قلم سے اس قدر نکلیں جس سے آسمان میں شور پڑ گیا۔ حتی کہ ایک
مسکین اتمام حجت کے واسطے مامور کیا گیا۔ یہ خدا کی عادت ہے کہ جس قسم کا فساد زمین پر
غالب ہوتا ہے اُسی کے مناسب حال مجدد زمین پر پیدا ہوتا ہے۔ پس جس کی آنکھ ہے وہ دیکھے
کہ اس زمانہ میں آتش فساد کس قسم کی بھڑکی ہے اور کونسی قوم ہے جس نے تبر ہاتھ میں لے کر
اسلام پر حملہ کیا ہے۔ کن کو اسلام کے واسطے غیرت ہے وہ فکر کریں کہ آیا یہ بات صحیح ہے یا غلط
اور آیا یہ ضروری نہ تھا کہ تیرھویں صدی کے اختتام پر جس میں کہ فتنوں کی بنیاد رکھی گئی۔
چودھویں صدی کے سر پر رحمت الہی تجدید دین کے لئے متوجہ ہوئی ؟ اور اس بات پر تعجب نہیں
کرنا چاہئے کہ کیوں اس عاجز کو عیسی علیہ السلام کے نام پر بھیجا گیا ہے ۔ کیونکہ فتنہ کی صورت
ایسی ہی روحانیت کو چاہتی تھی جبکہ مجھے قوم مسیح کے لئے حکم دیا گیا ہے تو مصلحتا میرا نام ابنِ مریم
رکھا گیا ۔ آسمان سے نشان ظاہر ہوتے ہیں اور زمین پکارتی ہے کہ وہ وقت آ گیا ۔ میری
تصدیق کے لئے یہ دو گواہ موجود ہیں کے اسی واسطے خدا وند کریم نے مجھ کو مخاطب کر کے فرمایا۔
کہ تو خوش ہو کہ تیرا وقت نزدیک آگیا ۔ اور قدم محمد یاں بلند مینار پر پہنچ گیا ہے یہ کام خداوند حکیم
و علیم کا ہے اور انسان کی نظر میں عجیب ہے جو کوئی مجھے پورے ظہور سے پہلے شناخت کرے اس کو
خدا کی طرف سے اجر ہے۔ اور جو کوئی آسمانی تائیدوں کے بعد میری طرف رغبت کرے وہ
ناچیز ہے اور اس کی رغبت بھی ناچیز ہے اور مجھ کو حکومت و سلطنت اس جہاں سے کچھ سروکار
نہیں ۔ میں غریب ہی آیا اور غریب ہی جاؤنگا۔ اور خدا کی طرف سے مامور ہوں کہ لطف اور
نرمی سے اسلام کی سچائی کے دلائل اس پر آشوب زمانہ میں ہر ملک کے آدمیوں کے سامنے بیان
کروں ۔ اسی طرح مجھے دولت برطانیہ اور اس کی حکومت کے ساتھ جس کے سایہ میں میں امن
سے زندگی بسر کر رہا ہوں کوئی تعرض نہیں ۔ بلکہ خُدا کا شکر کرتا ہوں اور اس کی نعمت کا شکر بجا
لاتا ہوں ۔ کہ ایسی پُر امن حکومت میں مجھ کو دین کی خدمت پر مامور کیا ۔ اور میں کیونکر اس نعمت
کا شکر ادا نہ کروں کہ باوجود اس غربت و بے کسی اور قوم کے نالائقوں کی شورش کے میں اطمینان
کے ساتھ اپنے کام کو سلطنت انگلشیہ کے زیر سایہ کر رہا ہوں ۔ اور میں ایسا آرام پاتا ہوں کہ اگر
اس سلطنت کا میں شکر ادا نہ کروں تو میں خدا کا شکرگزار نہیں ہو سکتا۔ اگر ہم اس بات کو پوشیدہ رکھیں
تو ظالم ٹھہرتے ہیں ۔ کہ جس طرح سے پادریان نصاری کو اپنے مذہب کی اشاعت میں آزادی ہے
ایسی ہی آزادی ہم کو اسلام کی اشاعت میں حاصل ہے ۔ بلکہ اس آزادی کے فوائد ہمارے لئے
زیادہ ہیں۔ جس طرح کہ ہم اہلِ اسلام کو اس آزادی کے فوائد حاصل ہیں دوسروں کو وہ نصیب
نہیں ۔ کیونکہ وہ باطل پر اور ہم حق پر ہیں۔ اور جُھوٹے آزادی سے کچھ فائدہ حاصل نہیں کر
سکتے ۔ بلکہ اس آزادی سے ان کی پردہ دری زیادہ ہوتی ہے اور اس روشنی کے زمانہ میں ان کا مکر
زیادہ ظاہر ہوتا ہے۔ پس یہ ہم پر خدا کا فضل ہے۔ کہ ہمارے واسطے ایسی تقریب پیدا ہوئی اور یہ
ہم کو عطا ہوئی ۔ البتہ علماء نصاری کو اپنی قوم کی امداد سے لاکھوں رو پید اپنی انجیلوں او
جھوٹوں کے پھیلانے میں ملتے ہیں اور ہم کو کچھ نہیں ملتا۔ اور ان کے مددگار ملک یورپ میں
لے (خاکسار مؤلف عرض کرتا ہے کہ یہ عبارت حضرت مسیح موعود کے دوفارسی شعروں کا ترجمہ ہے )
ے ( یہ حضرت مسیح موعود کے ایک الہام کا ترجمہ ہے ۔ مؤلف )
مور و ملخ کی طرح ہیں ۔ اور ہمارا سوائے خدا کے دوسرا کوئی مددگار نہیں ۔ پس اگر ہمارے
کاروبار میں ناداری کے سبب کوئی حرج واقع ہو تو یہ دولت برطانیہ کا قصور نہیں ۔ بلکہ یہ ہماری
اپنی قوم کا قصور ہے کہ دین کے کام میں غفلت کرتے ہیں۔ اور بہت آدمی وقت امداد کو منافقانہ
بہانوں اور جھوٹے ظنّوں سے اپنے سر سے دُور کرتے ہیں ۔ ہاں اپنے نگ و ناموس کے کاموں
میں گھوڑوں کی طرح دوڑتے ہیں۔ اور نہیں سمجھتے ۔ کہ اس زمانہ میں اسلام صد ہا دشمنوں میں اکیلا ہے ۔
اور ہر ایک مذہب میدان میں اُتر ا ہوا ہے ۔ دیکھیں کسی کو فتح ہوتی ہے۔ پس یہی وقت ہے کہ ہم
اسلام کی خدمت کریں اور فلسفہ کے اعتراضوں کو جلد سے جلد دور کریں اور قرآن کریم کی سچائی
تمام خویش و بیگانہ پر ظاہر کریں۔ اور خدا کے کلام کی عزت دلوں میں بٹھا دیں ۔ اور کوشش کریں
کہ اس مذہبی لڑائی میں ہم کو فتح حاصل ہو۔ اور جان توڑ کوشش کریں کہ نصرانیت کے وسوسوں
میں جو گرفتار ہیں ان کو گمراہی کے چاہ سے باہر نکالیں ۔ اور جو ہلاکت کے قریب پہنچ گئے ہیں ۔
ان کو بچاویں۔ یہی ہے ہمارا کام جو ہمارے ذمہ ہے ۔
یورپ اور جاپان دونوں ہمارے ہدیہ کے منتظر ہیں۔ اور امریکہ ہماری دعوت کے واسطے کشادہ
دہان ہے۔ پس سخت نا مردی ہے کہ ہم غافل بیٹھیں ۔ غرض یہ کام ہمارے ذمہ ہے اور یہی ہماری
آرزو ہے جسے ہم خدا سے طلب کرتے ہیں اور دُعا کرتے ہیں ۔ کہ خدا ہمارے مددگار پیدا
کرے اور ہم منتظر ہیں کہ کب کسی طرف سے نسیم اور بشارت آتی ہے۔
اے شاہ کا بل ! اگر آپ آج میری باتیں سنیں اور ہماری امداد کے واسطے اپنے مال سے مستعد
ہوں ۔ تو ہم دعا کریں گے کہ جو کچھ تو خدا سے مانگے وہ تجھے بخشے ۔ اور بُرائیوں سے محفوظ رکھے اور
تیری عمر و زندگی میں برکت بخشے ۔ اور اگر کسی کو ہمارے دعوی کی سچائی میں تامل ہو تو اس کو اسلام کے
سچا ہونے میں تو کوئی تامل نہیں ہوگا ۔ چونکہ یہ کام اسلام کا کام ہے اور یہ خدمت دین کی خدمت
ہے اس واسطے ہمارے وجود اور دعووں کو درمیان میں نہ سمجھنا چاہئے ۔ اور اسلام کی امداد کے واسطے
خالص نیت کرنی چاہئے ۔ اور تائید به سبب محبت حضرت سید المرسلین کے کرنی چاہئے ۔
اے بادشاہ ! اللہ تجھے اور تجھ میں اور تجھ پر اور تیرے لئے برکت دے۔ جان لیں کہ یہ
وقت وقت امداد کا ہے۔ پس اپنے واسطے ذخیرہ عاقبت جمع کر لیں ۔ کیونکہ میں آپ کو نیک بختوں
سے دیکھتا ہوں ۔ اگر اس وقت کوئی آپ کا غیر سبقت ۔ پ کا غیر سبقت لے گیا ۔ تو بس آپ کا غیر سبقت لے گیا۔ اور
سبقت کرنے والے سبقت کرنے والے ہیں اللہ کے نزدیک اور اللہ کسی کا اجر ضائع نہیں کرتا۔
اور اللہ کی قسم میں اللہ کی طرف سے مامور ہوں ۔ وہ میرے باطن اور ظاہر کو جانتا ہے اور
اُسی نے مجھے اس صدی کے سر پر دین کے تازہ کرنے کے لئے اُٹھایا ہے۔ اس نے دیکھا کہ
زمین ساری بگڑ گئی ہے اور گمراہی کے طریقے بہت پھیل گئے ہیں ۔ اور دیانت بہت تھوڑی ہے ۔
اور خیانت بہت ۔ اور اس نے اپنے بندوں میں سے ایک بندہ کو دین کے تازہ کرنے کے
لئے چن لیا۔ اور اسی نے اس بندہ کو اپنی عظمت اور کبریائی اور اپنے کلام کا خادم بنایا اور خدا
کے واسطے خلق اور امر ہے ۔ جس طرح چاہتا ہے کرتا ہے۔ اپنے بندوں سے جس پر چاہتا ہے
روح نازل کرتا ہے۔ پس خدا کے کام سے تعجب مت کرو۔ اور اپنے رخساروں کو بدظنی
کرتے ہوئے اُونچا نہ اُٹھاؤ ۔ اور حق کو قبول کرو۔ اور سابقین میں سے بنو ۔ اور یہ خدا کا ہم
پر اور ہمارے بھائی مسلمانوں پر فضل ہے۔ پس ان لوگوں پر حسرت ہے جو وقتوں کو نہیں
پہنچانتے اور اللہ کے دنوں کو نہیں دیکھتے اور غفلت اور سستی کرتے ہیں ۔ اور ان کا کوئی شغل
نہیں سوائے اس کے کہ مسلمانوں کو کافر بنائیں اور بچے کو جھٹلائیں ۔ اور اللہ کے لئے فکر
کرتے ہوئے نہیں ٹھہرتے اور متقیوں کے طریق اختیار نہیں کرتے ۔ پس یہ وہ لوگ ہیں ۔
جنہوں نے ہم کو کافر بنایا اور ہم پر لعنت کی اور ہماری طرف نسبت کیا جھوٹا دعوی نبوت کا اور
انکار معجزہ اور فرشتوں کا اور جو کچھ ہم نے کہا اس کو نہیں سمجھا اور نہ اس میں تدبر یعنی فکر کرتے
ہیں ۔ اور انہوں نے جلدی سے اپنے منہ کھولے اور ہم ان اُمور سے بری ہیں جو انہوں نے
ہم پر افتراء کئے ۔ اور ہم خدا کے فضل سے مومن ہیں ۔ اور اللہ پر اور اس کی کتاب قرآن پر
اور رسول خدا پر ایمان رکھتے ہیں ۔ اور ہم ان سب باتوں پر ایمان رکھتے ہیں جو ہمارے نبی
صلی اللہ علیہ وسلم لائے اور ہم تمام انبیاء پر ایمان رکھتے ہیں اور ہم تہ دل سے گواہی دیتے ہیں
کہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ -
یہ ہیں ہمارے اعتقاد اور ہم ان ہی عقائد پر اللہ تعالیٰ کے پاس جائیں گے اور ہم سچے
ہیں تحقیق خدا تمام عالم پر فضل کرنے والا ہے ۔ اس نے اپنے ایک بندہ کو اپنے وقت پر بطور مجدد
نفس
؟
پیدا کیا ہے کیا تم خدا کے کام سے تعجب کرتے ہو اور وہ بڑا رحم کرنے والا ہے۔ اور نصاری نے
حیات مسیح کے سبب فتنہ برپا کیا۔ اور کفر صریح میں گر گئے ۔ پس خدا نے ارادہ کیا کہ ان کی بنیاد کو
گرادے اور ان کے دلائل کو جھوٹا کرے ۔ اور ان پر ظاہر کر دے کہ وہ جھوٹے ہیں ۔ پس جو
کوئی قرآن پر ایمان رک ن پر ایمان رکھتا ہے اور خدا کے فضل کی طرف رغبت کرتا۔ ت کرتا ہے پس اُسے لازم ہے کہ
میری تصدیق کرے ۔ اور بیعت کرنے والوں میں داخل ہو اور جس نے اپنے نفس کو میرے
سے ملایا اور اپنا ہاتھ میرے ہاتھ کے نیچے رکھا اس کو خدا دنیا میں اور آخرت میں بلند
کرے گا اور اس کو دونوں جہان میں نجات پانے والا بنائے گا ۔ پس قریب ہے کہ میری اس
بات کا ذکر پھیلے اور میں اپنے کام کو اللہ کے سپرد کرتا ہوں ۔ اور میرا شکوہ اپنے فکر و غم کا کسی
سے نہیں سوائے اللہ کے۔ وہ میرا رب ہے میں نے تو اسی پر توکل کیا ہے ۔ کیا ہے ۔ وہ مجھے بلند کرے
گا اور مجھے ضائع نہیں ہونے دے گا ۔ اور مجھے عزت دیگا اور ذلت نہیں دے گا ۔ اور جن
لوگوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا ہے ان کو جلد معلوم ہو جائے گا کہ وہ خطا پر تھے۔ اور ہماری
آخری دُعا یہ ہے کہ ہر قسم کی تعریف خدا کے واسطے ہے اور وہ تمام عالموں کا پالنے والا ہے کی
الملتمس عبدالله الصمد
ماه شوال ۱۳۱۳ھ
غلام احمد
☆
سیرت المہدی حصہ سوم صفحه ۵۸۰ تا ۵۸۷
مکتوب بنام ایک عرب
ایک عرب کا خط حضرت کی خدمت میں آیا تھا جس میں حضور مسیح موعود کے دعاوی کے دلائل طلب کئے تھے۔
اس خط کا جواب حضرت مولوی محمد احسن صاحب نے عربی میں تحریر فرمایا تھا اور عربی خط کے معنوں کو فائدہ عام کے
واسطے حضرت مولوی صاحب موصوف نے اردو میں بھی تحریر فرمایا ہے ) ( ایڈیٹر )
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
وَعَلَيْكُمُ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ
أَيُّهَا الْحَبِيبُ قَدْ بَلَغَ كِتَابُكَ إِلَى الْحَضْرَتِ الْأَقْدَسِ وَالْجَنَابِ الْمَقْدَسِ جَرِي
اللَّهِ فِي حُلَلِ الْأَنْبِيَاءِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُودِ وَالْمَهْدِي الْمَسْعُودِ۔ وَهَوَيْتَ فِيْهِ أَنْ يُكْتَبَ
الْكِتَابُ فِي الْعَرَبِيِّ فَأَمَرَنِي أَنْ أُجِيبَ كَمَا هَوَيْتَ أَيُّهَا الْحَبِيبُ مُرْحِبَّكَ مُحَمَّدَ
يُوسُفَ وَغَيْرُهُ مِنْ أَحْبَابِكَ أَنْ يُطَالِعَ الرَّسَائِلَ الَّتِي صَنَّفَهَا الْإِمَامُ الْهُمَامُ فِي الْعَرَبِيِّ
الْمُبِينِ وَبَلَغَ فِيهَا مَا آمَرَهُ اللَّهُ أَنْ يُبَلِّغَ تَبْلِيغًا لِلْعَالَمِينَ لَانَّ فِيهَا شِفَاءٌ لِمَا فِي الصُّدُورِ
وَ رَحْمَةٌ لِلْمُؤْمِنِينَ وَلَا يَزِيدُ الظَّالِمِينَ إِلَّا خَسَارًا وَلَا يَسَعُ هَذَا الْقِرْطَاسُ الْمُخْتَصِرُ
أَنْ اكْتَبَ فِيهِ مَضَامِينَهَا اللَّطِيفَةَ وَفَحَاوِيُهَا الشَّرِيفَةَ وَلَا كِنُ بِحُكْمِ الْمِثْلِ الْمَشْهُورِ
اعْنِي مَا لَا يُدْرَكُ كُلُّهُ لَا يُتَرَكُ كُلُّهُ اكْتُبُ لَكَ بَعْضًا مِنْهَا كَالْقَطْرَةِ مِنَ الْهُجُورِ
انْظُرُ إِلَى مَا قَالَ اللَّهُ تَعَالَى فِي آيَتِهِ الإِسْتِخْلافِ وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا
الصَّالِحَاتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمُ الْآيَةِ۔ دَلَّتْ هَذِهِ
الْآيَةُ الشَّرِيفَةُ عَلَى أَنَّ الاِسْتِخْلافَ فِي الْأُمَّةِ الْمُحَمَّدِيَّةِ يَكُونُ كَالْاِسْتِخْلَافِ الَّذِي
مَضَى فِي بَنِي إِسْرَائِيلَ وَيَكُونُ الْخَلِيفَةُ مِنْكُمْ لَا مِنَ الْيَهُودِ وَالنَّصَارَى فَانظُرُ إِلَى
اَوَّلِ السِّلْسَلَةِ الْمُرْسَوِيَّةِ أَنَّهُ بَقِيَ الدِّينُ الْمُوْسَوِيُّ عَلَى الْحَالَةِ الْأَصْلِيَّةِ إِلَى الْقَرْنِ
الثَّالِثِ كَذَالِكَ الدِّينُ الْمُحَمَّدِيُّ بَقِيَ عَلَى حَالِهِ الأَصْلِيَّةِ وَمَا فَشَى الْكِذَّبُ فِيهِ
كَمَا أَخْبَرَ بِهِ الْمُخْبِرُ الصَّادِقُ الْمَصْدُوقَ خَيْرُ الْقُرُونِ قَرْنِي ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ
الَّذِينَ يَلُوْنَهُمْ وَقَالَ ثُمَّ يَفْشُوا الْكِذَبُ وَهَكَذَا انْظُرُ إِلَى آخِرِ السِّلْسَلَةِ الْمُوْسَوِيَّةِ جَاءَ
الْمَسِيحُ بْنُ مَرْيَمَ فِى الْقَرْنِ الرَّابِعِ بَعْدَ الأَلْفِ وَهُوَ خَاتِمُ سِلْسَلَةِ الْمُوْسَوِيَّةِ
فَكَذَالِكَ يَجِبُ أَنْ يَأْتِيَ خَاتِمُ الْخُلَفَاءِ السِّلْسَلَةِ الْمُحَمَّدِيَّةِ وَيَكُونُ لِيُمَائِلَ
السِّلْسَلَتَانِ كَمَا هُوَ مُقْتَضَى لَفْظٍ كَمَا ۔ وَ هُوَ يَكُونُ الْمَسِيحُ مِنَ الْأُمَّةِ الْمُحَمَّدِيَّةِ
كَمَا يَقْتَضِي لَفْظُ مِنْكُمْ فِي الْآيَةِ وَالْحَدِيثِ الصَّحِيحِ إِمَامُكُمْ مِنْكُمْ وَيَجِيُّ فِي وَقْتِ
يُقَارِبُ الْوَقْتَ الَّذِي جَاءَ فِيهِ عِيسَى بْنُ مَرْيَمَ لِيُتِمَّ الْمُشَابَهَةُ الَّتِي يَقْتَضِيهَا لَفْظُ كَمَا
ثُمَّ انْظُرُ إِلَى تَطَابُقِ مَضْمُونِ الْآيَةِ لِلْوَاقِعَاتِ لَأَنَّ الْمَسِيحَ الْمَوْعُودَ ادَّعَى عَلَى رَأْسِ
الْقَرْنِ الرَّابِعِ بَعْدَ الْأَلْفِ وَبَرْهَنَ عَلَى دَعْوَاهُ بِالْآيَاتِ الْبَيِّنَاتِ الَّتِي ظَهَرَتْ فِي الْأَفَاقِ
مِنَ الْأَرْضِيَاتِ وَالسَّمَاوِيَّاتِ
آسمان بار دنشان الوقت میگوید زمین
این دو شاہد از پئے تصدیق من استاده اند
وَأَيْضًا ظَهَرَتِ الْآيَاتُ الْكَثِيرَةُ عَلَى يَدَيْهِ كَمَا تَدُلُّ الْكُتُبُ الْمُصَنَّفَةُ عَلَيْهِ۔
فَتَصْدِيقُ دَعْوَاهُ تَصْدِيقُ لِآيَةِ الإِسْتِخْلافِ وَتَكْذِيبُهَا تَكْذِيبٌ لِآيَةِ الْإِسْتِخْلَافِ كَمَا
يُكَذِّبُ بِهَا فِرْقَةُ الرَّوَافِضِ وَالْخَوَارِجِ مِنْ أَوَّلِ السِّلْسَلَةِ إِلَى آخِرِهَا۔ وَمِنَ الْآيَاتِ
الْأَرْضِيَّةِ الطَّاعُونُ وَالزَّلَازِلُ وَغَيْرُهُمَا كَمَا جَاءَتْ فِي عَلَامَاتِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُودِ
وَمِنَ الْآيَاتِ السَّمَاوِيَّةِ الْخَسُوفَ وَالْكَسُوفَ انْظُرُ كَيْفَ جَمَعَ بِهَا اللَّهُ فِي شَهْرٍ
رَمَضَانَ لا هِجْرِيَّةِ كَمَا فِي حَدِيثِ الدَّارِ قُطْنِي وَغَيْرِهِ الْفَاظُهُ مِنْ كُتُبِ
الْحَدِيثِ إِنَّ لِمَهْدِيَّنَا آيَتَيْنِ لَمْ تَكُونَا مُنْذُ خَلْقِ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ تَنْخَسِفُ الْقَمَرُ
فِي أَوَّلِ لَيْلَةٍ مِّنْ رَمَضَانَ ۔ يَعْنِي فِي أَوَّلِ لَيْلَةٍ مِّنَ اللَّيَالِي الَّتِي يَكُونُ فِيهَا الْخَسُوفَ وَ
تَنْكَسِفُ الشَّمْسُ فِي النِّصْفِ مِنْهُ يَعْنِي فِي نِصْفِ الأَيَّامِ الَّتِي تَنْكَسِفُ الشَّمْسُ فِيهَا
وَمَا يُوْرِدُ الْمُخَالِفُونَ عَلَى هَذَا الْحَدِيثِ مِنْ اِبْرَادَاتٍ فَهِيَ بَاطِلَةٌ بَعْضُهُمْ يَقُولُونَ إِنَّ
أَسْنَادَ هَذَا الْحَدِيثِ ضَعِيفٌ وَلَا يَفْهَمُونَ اِصْطَلَاحَ أُصُولِ الْحَدِيثِ إِنَّ مِنْ ضُعْفِ
الْأَسْنَادِ لَا يَلْزِمُ عَدْمُ صِحَّةِ مَضْمُونِ الْحَدِيثِ ِلأَنَّ الْحَدِيثَ وَإِنْ كَانَ مِنْ حَيْثُ
الْأَسْنَادِ ضَعِيفًا وَلَكِنْ إِنْ صَحَّحَهُ الْوَاقِعَاتُ أَوِ التَّجَارِبُ الصَّحِيحَةُ أَوِ الْإِلْهَامَاتُ
الصَّادِقَةُ أَوِ الْكَشُوفَ الْمُصَدَّقَةُ فَيَكُونُ صَحِيحًا قَوِيًّا۔ بَلْ يَكُونُ أَصْبَحُ مِنَ الْأَقْوى
أَحَادِيثِ الصَّحِيحَةِ الَّتِي صَحْتُبِحَسْبِ الأَسْنَادِ فَهَذَا الْحَدِيثُ شَهِدَ عَلَى صِدْقِهِ
الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ بِجِرْيَانِهَا وَالسَّمَوَاتُ السَّبْعُ بِدَوْرَانِهَا فَأَيْنَ الْمَفَرُّ وَ بَعْضُهُمْ
يَعْتَرِضُ عَلَيْهِ أَنَّ اجْتِمَاعَ الْخَسُوفِ وَالْكَسُوفِ لَيْسَ مُخْتَصًا بِزَمَانِ الْمَسِيحِ
الْمَوْعُودِ۔ بَلْ كَانَ فِي الْأَزْمِنَةِ السَّابِقَةِ أَيْضًا مِرَارً ا كَثِيرَةً وَلَا يَفْهَمُ هَذَا الْجَاهِلُ أَنَّ
ضَمِيرَ لَمْ تَكُونَا يَرْجِعُ إِلَى الْآيَتَيْنِ مِنْ حَيْثُ أَنَّهُمَا تَكُونَانِ آيَتَيْنِ لِصِدْقٍ دَعْوَاهُ
الصَّادِقَةُ فَلْيُبَيِّنُ الْمُعْتَرِضُ الْجَاهِلُ أَنَّ الْخَسُوفَ وَالْكَسُوفَ بِاجْتِمَاعِهِمَا فِي
رَمَضَانَ ۱۱، ۱۳۱۲ ه بِالْحَيْنِيَّةِ الْكَذَائِيَّةِ الَّتِي اِشْتَهَرَةً فِي الْأَخْبَارِ الْمُعْتَبَرَةِ
الْمَشْهُورَةِ الْإِنْجَلِيزِيَّةِ مَتَى وَقَعَا أَيُّ شَخْصٍ اِدَّعَى أَنَّهُمَا آيَتَانِ لِصِدْقٍ دَعْوَايَ وَأَمَّا
اجْتِمَاعُ الْخُسُوفِ وَالْكُسُوفِ فِي رَمَضَانَ ١٣١٣٠ فَقَدْ وَقَعَا بِالْحَيْثِيَّةِ الْكَذَائِيَّةِ
الَّتِي اِنْدَرَجَتْ فِي الْحَدِيثِ الْمَذْكُورِ وَادَّعَى الْمَهْدِيُّ الْمَوْعُودُ أَنَّهُمَا آيَتَانِ لِصِدْقٍ
دَعْوَايَ وَلَمْ يَدَعُ أَحْدٌ مِّنَ الْمَأْمُورِينَ السَّابِقِينَ أَنَّهُمَا آيَتَانِ لِدَعْوَايَ وَ إِنْ وَقَعَا فِي
زَمَانِهِمْ فَصَدَقَ الْمُخْبِرُ الصَّادِقُ أَنَّهُمَا لَمْ تَكُونَا مُنْذُ خَلْقِ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ
بِالْحَيْثِيَّةِ الْكَذَائِيَّةِ وَلَوْ لَا الْاِعْتِبَارَاتُ لَبَطَلَتِ الْحِكْمَةُ الْحَدِيثِ۔ فَتَصْدِيقُ دَعْوَاهُ
عَيْنُ تَصْدِيقِ الْحَدِيثِ وَتَكْذِيبُهَا تَكْذِيبُ كَلامِ النُّبُوَّةِ۔ أَيْضًا قَالَ اللَّهُ تَعَالَى وَإِذَا
الْعِشَارُ عُطِلَتُ وَفُسِّرَ هَذِهِ الْآيَةُ فِي حَدِيثِ مُسْلِمَ أَوْرَدَةَ فِي ذِكْرِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُودِ
وَيُتْرَكُ الْقَلَاصُ فَلَا يُسْعَى عَلَيْهَا ۔ فَانْظُرُوا إِلَى تَعَطَّلِ الْعِشَارِ وَالْقَلَاصِ فِي هَذَا
الزَّمَانِ بِإِجْرَاءِ الْبَوَاثِيرِ الْرَيَّةِ فِي سِكَكِ الْحَدِيدِ حَتَّى أَنَّهَا جَرَى فِي مُلْكِ
الْحِجَازِ أَيْضًا وَسَتَتِمُّ فَتَمَّتْ كَلِمَةُ رَبِّكَ صِدْقًا وَعَدْلًا فَانظُرُوا كَيْفَ يَسْعَى فِي
إِجْرَائِهِ مُلْكُ الرُّومِ وَ جُمْلَةُ أَهْلِ الإِسْلَامِ فَإِنْ يُعَدِّرُ أَحَدٌ مِّنَ الْمُخَالِفِينَ فَلْيَسَعُ
لا نُسِدَادِهِ لَأَنَّ إِجْرَاءَةَ مُوجِبٌ لِتَعْطِيلِ الْعِشَارِ وَالْقَلَاصِ وَتَعْطِيلُهَا مُوجِبٌ
لِتَصْدِيقِ دَعْوَاهُ كَمَا أَخْبَرَ بِهِ الْمُخْبِرُ الصَّادِقُ الْمَصْدُوقُ فَالْحَاصِلُ أَنَّ تَكْذِيبَ
دَعْوَاهُ تَكْذِيبُ الْكِتَابِ وَالسُّنَّةِ وَلَوْ حَرَّرْتَ دَلَائِلَ الشَّرْعِيَّةَ عَلَى دَعْوَاهُ لَجَاوَزَ
عَدَدُهَا مِنَ الْأَلْفِ فَعَلَيْكُمْ بِمُطَابَعَةِ الْكُتُبِ وَالرَّسَائِلِ الَّتِي طُبِعَتْ وَ أُشِيعَتْ فِي
الْأَفَاقِ۔ كَتَبَهُ مُحَمَّدُ أَحْسَنُ خَادِمُ الْمَسِيحُ الْمَوْعُودُ وَالْمَهْدِيُّ الْمَعْهُودُ عَلَيْهِ الْفَ
صَلوةِ مِنَ الرَّبِّ الْوَدُودِ الَّذِي أَظْهَرَ شَانَ الرَّبُوْبِيَّةِ لِلدِّينِ الْمُحَمَّدِيَّةِ فِي زَمَنِ هَذِهِ
الْفِتَنِ وَاخِرُ دَعُونَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ۔
۹ رفروری ۱۹۰۸ء
عربی خط کا مضمون اُردو میں
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
اے میرے حبیب آپ کا خط محبت نامہ حضرت اقدس جری اللہ فی حلل الانبیاء مسیح
موعود و مہدی مسعود کی خدمت بابرکت میں پہنچا ہے ۔ آپ نے چاہا ہے کہ خط اگر عربی میں لکھا
جاوے تو بہتر ہے کہ یہاں کے احباب کی زبان تامل ہے۔ ہاں عربی زبان کو بھی بآسانی سمجھ
سکتے ہیں ۔ لہذا حضرت اقدس نے خاکسار سے ارشاد فرمایا ہے کہ آپ کے مار سے ارشاد فرمایا ہے کہ آپ کو خط عربی میں لکھوں اوّلاً
آپ کی خدمت میں واضح ہو کہ ایک مختصر خط میں مطالب کا آنا اور پھر اس کے جملہ دلائل کا بیان
ہونا کیونکر ہو سکتا ہے۔ اس لئے آپ اپنے دوست محمد یوسف وغیرہ سے فرمائیے کہ کتب اور
رسائل مصنفہ حضرت امام ہمام علیہ السلام کا مطالعہ ضرور کریں جو عربی فصیح میں متحد یا نہ بکثرت
تصنیف کی گئی ہیں ۔ جیسا کہ حمامة البشرى ، اعجاز مسیح فتوی مندرجہ حقیقة الوحی وغیرہ وغیرہ ان
کتابوں میں حضرت ما مور من اللہ نے وہ حقائق و معارف اور مطالب اور ان کے دلائل اور دیگر
نشانات ارضی و سماوی تحریر فرمائے ہیں جو دلوں کی بیماریوں کے لئے شفاء کامل ہیں اور مومن
کے لئے عین رحمت الہی ہیں ۔ ہاں نا انصاف ظالم لوگوں کے لئے تو بجز خسارہ اور ضرر کے اور کیا
منتصور ہو سکتا ہے۔
ه
اگر صد باب حکمت پیش نادان
بخوانند آئیدش بازیچه در گوش
اس لئے یہ کاغذ مختصراً أن اُن مضامین مامین لطیفہ اور مطالب شریفہ کے مندرج ہونے کی کب
گنجائش رکھتا ہے۔ مگر بحكم مَا لَا يُدْرَكُ كُلُّهُ لَا يُتَرَكُ كُلُّه کے بمنزلہ ایک قطرہ کی دریاء زخار
سے لکھتا ہوں ۔ اوّل آیت استخلاف پر ہی غور کرو جو سورہ نور میں موجود ہے جس کا حاصل
ترجمہ تفسیری یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ وعدہ فرما چکا ہے اُن مومنوں سے جو تم میں سے ہیں یعنی
اُمت محمدیہ میں سے اور نیکو کا ر بھی ہیں کہ آئندہ بعد حضرت سید المرسلین خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم
کے ان کے جانشین پیدا کرتا رہے گا ۔ جس طرح سے کہ پہلے ان کے یعنی بنی اسرائیل میں
حضرت موسیٰ کے بعد جانشین اور خلفاء بنا تا رہا ہے ۔ آخر تک اس آیت اور اس کے ترجمہ کو آخر
تک خوب غور سے دیکھو۔ بعد تھوڑے سے غور کے تم کو معلوم ہوگا کہ یہ وعدہ الاستخلاف کا امت
محمد یہ میں جو بعد نبی کریم کے آئندہ زمانوں میں واقع ہو گا وہ دو صورتوں میں ہوگا۔ اول صورت تو یہ
کہ جانشین نبی کریم کے اسی امت محمدیہ میں سے ہوں گے ۔ بنی اسرائیل یعنی یہود و نصاریٰ میں
سے کوئی شخص جانشین ہمارے نبی کریم کا نہیں آوے گا۔ خواہ کوئی پیغمبر ہو یا غیر پیغمبر ۔ دوسری قید
یہ ہے کہ البتہ یہ سلسلہ استخلاف کا مانند سلسلہ استخلاف حضرت موسیٰ ہی کے ہوگا ۔ گویا سلسلہ
استخلاف حضرت موسیٰ کا بمنزلہ ایک تو طیہ اور تمہید کے تھا واسطے سلسلہ استخلاف محمدی کے اب ہم
دونوں سلسلوں کی اوّل اور آخر پر غور کرتے ہیں اور درمیانی سلسلوں کو کتب مطولات کے حوالہ
پر چھوڑتے ہیں تو ہم تو اریخ بائبل سے پاتے ہیں کہ سلسلہ استخلاف موسوی میں قرنوں تک بہ لحاظ
دین موسوی کے بحالت اصل باقی رہا۔ اور کسی طرح کی تعریف و تبدیل دین موسوی میں واقع
نہیں ہوئی ۔ جو کچھ بدعات اور تحریفات واقع ہوئیں وہ بعد تین قرنوں کے بھی واقع ہوئیں ۔ پھر
جو ہم دین اسلام کے اوائل پر نظر کرتے ہیں تو یہ تو اتر پاتے ہیں کہ تین قرنوں تک دین اسلام ہی
اپنی حالت اصلی پر بڑے زور و شور کے ساتھ ترقی پذیر رہا۔ اور جو کچھ دینی خرابیاں اور بدعات
جاری ہوئیں وہ بھی تین صدی کے بعد ہی واقع ہوئیں ۔ جیسا کہ دین موسوی میں واقع ہوئی
تھیں ۔ اور مخبر صادق کی وہ پیشگوئی بھی کامل طور پر پوری ہوئی ۔ جو کلام نبوت میں وارد ہوئی تھی