۱۰؍دسمبر۱۸۹۹ء
ملفوظات, حصہ 3
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
غیب کی باتیں کسی دوسرے پر ظاہر نہیں ہوتیں ہاں اپنے نبیوں میں سے جس کو وہ پسند کرے۔
جولوگ نبوت کے کمالات سے حصہ لیتے ہیں اللہ تعالیٰ اُن کو قبل از وقت آنے والے واقعات کی
اطلاع دیتا ہے اور یہ بہت بڑا عظیم الشان نشان خدا کے مامور اور مرسلوں کا ہوتا ہے ۔اس سے بڑھ
کر اور کوئی معجزہ نہیں۔ پیش گوئی بہت بڑا معجزہ ہے۔ تمام کتب سابقہ اور قرآن کریم سے یہ بات
واضح طور پر ثابت ہے کہ پیشگوئی سے بڑھ کر کوئی نشان نہیں ہوتا۔
ن اور بداندیش مخالفوں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مستقل اور دائمی معجزات ناندان اور پیدا نہیں تھا نے اس علم پر کبھی غور نہیں
کی ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات پر اعتراض کیا ہے ۔ مگر افسوس ہے اُن آنکھ بند کر کے
اعتراض کرنے والوں کو یہ معلوم نہ ہوا کہ جس قدر معجزات ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ظاہر
ہوئے ہیں دنیا میں کل نبیوں کے معجزات کو بھی اگر اُن کے مقابلہ میں رکھیں تو میں ایمان سے کہتا ہوں
کہ ہمارے پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات بڑھ کر ثابت ہوں گے۔ قطع نظر اس بات کے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیوں سے قرآن شریف بھرا پڑا ہے اور قیامت تک اور اس کے
بعد تک کی پیشگوئیاں اس میں موجود ہیں۔ سب سے بڑھ کر ثبوت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
پیشگوئیوں کا یہ ہے کہ ہر زمانہ میں اُن پیشگوئیوں کا زندہ ثبوت دینے والا موجود ہوتا ہے چنانچہ اس
زمانہ میں اللہ تعالیٰ نے مجھے بطور نشان کھڑا کیا اور پیشگوئیوں کا ایک عظیم الشان نشان مجھے دیا تا میں
اُن لوگوں کو جو حقائق سے بے بہرہ اور معرفت الہی سے بے نصیب ہیں روزِ روشن کی طرح دکھاؤوں
کہ ہمارے پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات کیسے مستقل اور دائمی ہیں ۔
کیا بنی اسرائیل کے بقیہ
زندہ رسول ابدالآباد کے لئے صرف محمد رسول اللہ ہی ہیں یہود یا حضر میں علیہ السلام
کو خداوند خداوند پکارنے والے عیسائیوں میں کوئی ہے جو ان نشانات میں میرا مقابلہ کرے۔ میں پکار
کر کہتا ہوں کہ کوئی بھی نہیں ۔ ایک بھی نہیں ۔ پھر یہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداری معجزہ نمائی
کی قوت کا ثبوت ہے کیونکہ یہ مسلم مسئلہ ہے کہ نبی متبوع کے معجزات ہی وہ معجزات کہلاتے ہیں جو
اس کے کسی متبع کے ہاتھ پر سرزد ہوں۔ پس جو نشانات خوارق عادات مجھے دیئے گئے ہیں ۔ جو پیشگوئیوں
کا عظیم الشان نشان مجھے عطا ہوا ہے یہ دراصل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زندہ معجزات ہیں اور کسی
دوسرے نبی کے متبع کو یہ آج فخر نہیں ہے کہ وہ اس طرح پر دعوت کر کے ظاہر کر دے کہ وہ بھی اپنے اندر اپنے
نبی متبوع کی قدسی قوت کی وجہ سے خوارق دکھا سکتا ہے۔ یہ فخر صرف اسلام کو ہے اور اسی سے معلوم
ہوتا ہے کہ زندہ رسول ابد الآباد کے لیے صرف محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہو سکتے ہیں جن کے
نفوس طیبہ اور قوت قدسیہ کے طفیل سے ہر زمانہ میں ایک مرد خدا خدا نمائی کا ثبوت دیتا رہتا ہے۔
غرض بات تو یہ تھی کہ اس دعا میں نبیوں نبی کا سب سے بڑا کمال ، اظہار علی الغیب کے کمالات سے دو کے کمالات سے حصہ
لینے کی بھی دعا
ہے کیونکہ منعم علیہ گروہ میں سب کا سردار انبیاء علیہم السلام کا گروہ ہے اور اُس کے کمالات میں سے
سب سے بڑا کمال یہ ہے کہ اُن پر غیب کی باتیں جن کو پیش گوئیاں بھی کہتے ہیں ظاہر کی جاتی ہیں ۔ یہ
بات یا د رکھنی چاہیے کہ اس دعا میں در حقیقت پیشگوئیاں مانگنے کی دعا نہیں ہے بلکہ اس مرتبہ کے حصول
کی ہی دعا ہے جہاں پہنچ کر پیش گوئی کرتا ہے۔ پیش گوئی کا مقام اللہ تعالیٰ کے اعلیٰ درجہ کے قرب کے
بدوں ممکن نہیں ہے کیونکہ یہ وہ مقام ہوتا ہے جہاں وہ مَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى (النجم : ۴) کا
مصداق ہوتا ہے اور یہ درجہ تب ملتا ہے جب دَنَا فَتَدَلی (النجم :۹) کے مقام پر پہنچے۔ جب تک
خلی طور پر اپنی انسانیت کی چادر کو پھینک کر الوہیت کی چادر کے نیچے اپنے آپ کو نہ چھپائے یہ مقام
اسے کب مل سکتا ہے۔ یہ وہ مقام ہے جہاں بعض سلوک کی منزلوں سے ناواقف صوفیوں نے آکر ٹھوکر
کھائی ہے اور اپنے آپ کو وہ خدا سمجھ بیٹھے ہیں اور اُن کی اس ٹھوکر سے ایک خطرناک غلطی پھیلی ہے جس
نے بہتوں کو ہلاک کر ڈالا اور وہ وحدت وجود کا مسئلہ ہے جس کی حقیقت سے یہ لوگ نا واقف محض
ہوتے ہیں۔
میرا مطلب صرف اسی قدر ہے کہ میں تمہیں یہ بتاؤں کہ مَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَی کے درجہ پر
جب تک انسان نہ پہنچے اس وقت تک اُسے پیشگوئی کی قوت نہیں مل سکتی اور یہ درجہ اُس وقت حاصل
ہوتا ہے جبکہ انسان قرب الہی حاصل کرے۔ قرب الہی کے لئے یہ ضروری بات ہے کہ تَخَلَّقُوا
بأخلاق اللہ پر عمل ہو کیونکہ جب تک اللہ تعالیٰ کی صفات کو ملحوظ خاطر رکھ کر اُن کی عزت نہ کرے گا
اور اُن کا پر تو اپنی حالت اور اخلاق سے نہ دکھائے وہ خدا کے حضور کیوں کر جا سکتا ہے۔ مثلاً خدا کی
ایک صفت قدوس ہے۔ پھر ایک نا پاک، غلیظ ، ہر قسم کے فسق و فجور کی ناپا کی میں مبتلا انسان اللہ تعالیٰ
کے حضور کیوں کر جا سکتا ہے اور وہ خدا تعالیٰ سے تعلق کیوں کر پیدا کر سکتا ہے۔
غرض اس دعا میں اول منعم علیہ گروہ کے کمال مراتب کے حصول کی دعا ہے۔ پس جب تک
انسان اپنے اندرونی سلسلہ خیالات کو چھوڑ کر انا الْمَوْجُود کی آواز نہ سنے دعاؤں میں لگا ر ہے۔ یہ
کمال تام کا درجہ ہوتا ہے۔
پھر دوسرا مرتبہ صدیق کا ہے ۔ صدق کامل اس وقت تک جذب نہیں ہوتا جب تک
صدیق تو بتہ النصوح کے ساتھ صدق کو نہ کھنچے۔ قرآن کریم تمام صداقتوں کا مجموعہ اور
صدق تام ہے۔ جب تک خود صادق نہ بنے صدق کے کمال اور مراتب سے کیوں کر واقف ہو سکتا ہے۔
صدیق کے مرتبہ پر قرآن کریم کی معرفت اور اس سے محبت اس کے نکات و حقائق پر اطلاع ملتی
ہے کیونکہ کذب کذب کو کھینچتا ہے، اس لیے کبھی بھی کاذب قرآنی معارف اور حقائق سے آگاہ نہیں
ہو سکتا۔ یہی وجہ ہے کہ لا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ (الواقعة : ۸۰) فرمایا گیا ہے۔
شہر پھر تیسرا مرتبہ شہید کا ہے۔ عام لوگوں نے شہید کے معنی صرف یہی سمجھ رکھے ہیں کہ جوشخص
شہید
لڑائی میں مارا گیا یا دریا میں ڈوب گیا یا وبا میں مر گیا وغیرہ ۔ مگر میں کہتا ہوں کہ اسی پر
اکتفا کرنا اور ا اور اسی حد تک اس کو محدود رکھنا مومن کی شان سے بعید ہے۔ شہید اصل میں وہ شخص
ہوتا
ہے جو خدا تعالیٰ سے استقامت اور سکینت کی قوت پاتا ہے اور کوئی زلزلہ اور حادثہ اس کو متغیر نہیں
کر سکتا۔ وہ مصیبتوں اور مشکلات میں سینہ سپر رہتا ہے۔ یہاں تک کہ اگر محض خدا تعالیٰ کے لئے اُس
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۰ مورخه ۱۷ مارچ ۱۹۰۱ ء صفحه ۱ تا ۴
کو جان بھی دینی پڑے تو فوق العادت استقلال اُس کو ملتا ہے اور وہ بدوں کسی قسم کا رنج یا حسرت
محسوس کیے اپنا سر رکھ دیتا ہے اور چاہتا ہے کہ بار بار مجھے زندگی ملے اور بار بار اس کو اللہ کی راہ میں
دوں ۔ ایک ایسی لذت اور سرور ان کی روح میں ہوتا ہے کہ ہر تلوار جو اُن کے بدن پر پڑتی ہے اور
ہر ضرب جو اُن کو پیس ڈالے، اُن کو پہنچتی ہے وہ اُن کو ایک نئی زندگی ، نئی مسرت اور تازگی عطا کرتی
ہے۔ یہ ہیں شہید کے معنی ۔
پھر یہ لفظ شہد سے بھی نکلا ہے۔ عبادت شاقہ جو لوگ برداشت کرتے ہیں اور خدا کی راہ میں
ہر ایک تلخی اور کدورت کو جھیلتے ہیں اور جھیلنے کے لیے طیار ہو جاتے ہیں ۔ وہ شہد کی طرح ایک شیرینی اور
حلاوت پاتے ہیں اور جیسے شہد فِيهِ شِفَاء لِلنَّاسِ (النحل : ۷۰) کا مصداق ہے۔ یہ لوگ بھی ایک
تریاق ہوتے ہیں۔ اُن کی صحبت میں آنے والے بہت سے امراض سے نجات پا جاتے ہیں۔
اور پھر شہید اس درجہ اور مقام کا نام بھی ہے جہاں انسان اپنے ہر کام میں اللہ تعالیٰ کو دیکھتا ہے
یا کم از کم خدا کو دیکھتا ہوا یقین کرتا ہے۔ اس کا نام احسان بھی ہے۔
صالح چوتھا درجہ صالحین کا ہے۔ جن کو مواد رڈ یہ سے صاف کر دیا گیا ہے اور اُن کے قلوب
صاف ہو گئے ہیں۔ یہ قاعدہ کی بات ہے کہ جب تک مواد رڈ یہ دور نہ ہوں اور سوء مزاج
رہے تو مزہ زبان تک کا بھی بگڑ جاتا ہے، تلخ معلوم دیتا ہے اور جب بدن میں پوری صلاحیت اور
اصلاح ہو اس وقت ہر ایک شے کا اصل مزہ معلوم ہوتا ہے اور طبیعت میں ایک قسم کی لذت اور سرور
اور چستی اور چالا کی پائی جاتی ہے۔ اسی طرح پر جب انسان گناہ کی ناپاکی میں مبتلا ہوتا ہے اور روح کا
قوام بگڑ جاتا ہے پھر روحانی قوتیں کمزور ہونی شروع ہو جاتی ہیں یہاں تک کہ عبادات میں مزہ نہیں
رہتا۔ طبیعت میں ایک گھبراہٹ اور پریشانی پائی جاتی ہے۔ لیکن جب مواد رڈ یہ جو گناہ کی زندگی
سے پیدا ہوئے تھے تو بۃ النصوح کے ذریعہ خارج ہونے لگیں تو روح میں وہ اضطراب اور بے چینی
کم ہونے لگتی ہے یہاں تک کہ آخر ایک سکون اور تسلی ملتی ہے۔ پہلے جو گناہ کی طرف قدم اُٹھانے
میں راحت محسوس ہوتی تھی اور پھر اسی فعل میں جو نفس کی خواہش کا نتیجہ ہوتا تھا اور جھکنے میں خوشی ملتی
تھی اس طرف جھکتے ہوئے دکھ اور رنج معلوم ہوتا ہے۔ روح پر ایک لرزہ پڑ جاتا ہے۔ اگر اس
تاریک زندگی کا وہم یا تصور بھی آجائے اور پھر عبادات میں ایک لطف ، ذوق ، جوش اور شوق پیدا
ہونے لگتا ہے روحانی قومی جو گناہ آمیز زندگی سے مردہ ہو چلے تھے اُن کا نشو و نما شروع ہوتا ہے اور
اخلاقی طاقتیں اپنا ظہور کرتی ہیں ۔
یہ چار چیزیں ہیں جن کے لئے ہر انسان دنیا میں مامور کیا گیا ہے اور اس کے حصول کے لئے دعا
ہی ایک زبردست ذریعہ ہے اور ہم کو موقع دیا گیا ہے کہ پانچ وقت اُن مراتب کو مانگیں لیکن یہاں
ایک اور مشکل ہے کہ اگر چہ اُدْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ (المؤمن : ۲۱) فرمایا اور کہا گیا ہے أُجِيبُ دَعْوَةَ
الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ (البقرة : ۱۸۷) اور قرآن شریف پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ دعاؤں
کو سنتا ہے اور وہ بہت ہی قریب ہے۔
لیکن اگر خدا تعالیٰ کی صفات اور اسماء کا لحاظ نہ کیا جائے اور دعا کی قبولیت دعا کے آداب جائے تو وہ کو بھی اڑ نہیں رھتے۔ صرف اس ایک راز کے معلوم نہ
۔
ہونے کی وجہ سے نہیں بلکہ معلوم نہ کرنے کی وجہ سے دنیا ہلاک ہو رہی ہے۔ میں نے بہت لوگوں کو
کہتے سنا ہے کہ ہم نے بہت دُعائیں کیں اور ان کا نتیجہ کچھ نہیں ہوا اور اس نتیجہ نے اُن کو دہریہ
بنادیا۔ بنا دیا۔ بات اصل میں یہ ہے کہ ہر امر کے لیے کچھ قواعد اور قوانین ہوتے ہیں۔ ایسا ہی دعا کے
واسطے بھی قواعد وقوانین مقرر ہیں ۔ یہ لوگ جو کہتے ہیں کہ ہماری دعا قبول نہیں ہوئی اس کا باعث یہی
ہے کہ وہ ان قواعد اور مراتب کا لحاظ نہیں رکھتے جو قبولیت دعا کے واسطے ضرور ہیں ۔
اللہ تعالیٰ نے جب کہ ایک لا نظیر اور بیش بہا خزانہ ہمارے سامنے پیش کیا ہے اور ہم میں سے ہر
ایک اس کو پا سکتا ہے اور لے سکتا ہے کیونکہ یہ کبھی بھی جائز نہیں کہ ہم اللہ تعالیٰ کو قادر خدامان کر یہ تجویز
کریں کہ جو کچھ اس نے ہمارے سامنے رکھا ہے اور جو ہمیں دکھایا ہے یہ محض سراب اور دھوکا ہے۔
ایسا وہم بھی انسان کو ہلاک کر سکتا ہے۔ نہیں بلکہ ہر ایک اس خزانہ کو لے سکتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے
یہاں کوئی کمی نہیں ۔ وہ ہر ایک کو یہ خزانے دے سکتا ہے اور پھر بھی اس میں کمی نہیں آسکتی ۔
غرض وہ تو ہم کو نبوت کے کمالات تک دینے کو طیار ہے لیکن ہم اس کے لینے کی بھی سعی کریں۔
پس یا درکھو کہ یہ شیطانی وسوسہ اور دھوکا ہے جو اس پیرا یہ میں دیا جاتا ہے کہ دعا قبول نہیں ہوئی۔ اصل
یہی ہے کہ وہ دعا قبولیت کے آداب اور اسباب سے خالی محض ہے۔ پھر آسمان کے دروازے اس کے
لئے نہیں کھلتے ۔ سنو ! قرآن شریف نے کیا کہا ہے اِنَّمَا يَتَقَبَّلُ اللهُ مِنَ الْمُتَّقِينَ (المائدة: ۲۸)
اللہ تعالیٰ متقیوں کی دُعائیں قبول کرتا ہے۔ جو لوگ مشتقی نہیں ہیں ان کی دُعائیں قبولیت کے لباس سے
ننگی ہیں۔ ہاں اللہ تعالیٰ کی ربوبیت اور رحمانیت ان لوگوں کی پرورش میں اپنا کام کر رہی ہے۔
متقی کی بعض دعاؤں کے حسب منشا پورا نہ ہونے کی حکمت دعاؤں کی قبولیت کا فیض ان لوگوں
کو ملتا ہے جو شقی ہوتے ہیں۔ اب میں بتاؤں گا کہ متقی کون ہوتے ہیں ۔ مگر ابھی میں ایک اور شبہ کا
ازالہ کرنا ضروری سمجھتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ بعض لوگ جو متقی ہوتے ہیں بظاہر ان کی بعض دعائیں
اُن کے حسب منشا پوری نہیں ہوتی ہیں یہ کیوں ہوتا ہے؟ یہ بات یاد رکھنے کے قابل ہے کہ ان
لوگوں کی کوئی بھی دعا در حقیقت ضائع نہیں جاتی لیکن چونکہ انسان عالم الغیب نہیں ہے اور وہ نہیں
جانتا کہ اس دعا کے نتائج اس کے حق میں کیا اثر پیدا کرنے والے ہیں ۔ پس اللہ تعالیٰ کمال شفقت
اور مہربانی سے اس دعا کو اپنے بندہ کے لئے اس صورت میں منتقل کر دیتا ہے جو اس کے واسطے مفید
اور نتیجہ خیز ہوتی ہے ۔ جیسے ایک نادان بچہ سانپ کو ایک نرم اور خوبصورت شے سمجھ کر پکڑنے کی
جرات کرے یا آگ کو روشن دیکھ کر اپنی ماں سے مانگ بیٹھے تو کیا یہ ممکن ہے کہ وہ ماں خواہ وہ کیسی ہی
نادان سے نادان بھی کیوں نہ ہو کبھی پسند کرے گی کہ اُس کا بچہ سانپ کو پکڑے یا اپنی خواہش کے
موافق آگ کا ایک روشن کوئلہ اُس کے ہاتھ پر رکھ دے؟ ہر گز نہیں ۔ کیونکہ وہ جانتی ہے کہ یہ اُس کی
زندگی کو گزند پہنچائے گا۔ پس اللہ تعالیٰ جو عالم الغیب اور عالم الکل ہے اور مہربان ماں سے بھی زیادہ
رحیم کریم ہے اور ماں کے دل میں بھی یہ رافت اور محبت اُسی نے ڈالی ہے وہ کیوں کر گوارا کر سکتا ہے
کہ اگر اس کا عزیز بندہ اپنی کمزوری اور غلطی اور نا واقفی کی وجہ سے کسی ایسی چیز کے لئے دعا کر بیٹھے
جو اس کے حق میں مضرت بخش ہے تو وہ اس کو فی الفور منظور کرلے۔ نہیں بلکہ وہ اس کو رد کر دیتا ہے
اور اس کے بجائے اس سے بھی بہتر اس کو عطا کرتا ہے اور وہ یقیناً سمجھ لیتا ہے کہ یہ میری فلاں دعا کا
اثر اور نتیجہ ہے۔ اپنی غلطی پر بھی اس کو اطلاع ملتی ہے۔ غرض یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ متقیوں کی بھی
بعض دُعا قبول نہیں ہوتی ۔ نہیں اُن کی تو ہر دعا قبول ہوتی ہے ۔ ہاں اگر وہ اپنی کمزوری اور نادانی کی
وجہ سے کوئی ایسی دعا کر بیٹھیں جو ان کے لئے عمدہ نتائج پیدا کرنے والی نہ ہو تو اللہ تعالیٰ اس دعا کے
بدلہ میں اُن کو وہ چیز عطا کرتا ہے جو اُن کی شے مطلوبہ کا نعم البدل ہو۔
متقی کون ہوتے ہیں؟ اب اس کے بعد پھر میں اصل مطلب کی طرف آتا ہو اور بہتاتا ہوں کہ متقی کون ہوتے ہیں؟ در حقیقت متقیوں کے واسطے بڑے
بڑے وعدے ہیں اور اس سے بڑھ کر کیا ہوگا کہ اللہ متقیوں کا ولی ہوتا ہے۔ جھوٹے ہیں وہ جو کہتے
ہیں کہ ہم مقرب بارگاہ الہی ہیں اور پھر متقی نہیں ہیں بلکہ فسق و فجور کی زندگی بسر کرتے ہیں اور ایک ظلم
اور غضب کرتے ہیں جبکہ وہ ولایت اور قرب الہی کے درجہ کو اپنے ساتھ منسوب کرتے ہیں کیونکہ
اللہ تعالیٰ نے اس کے ساتھ مشتقی ہونے کی شرط لگا دی ہے۔
پھر ایک اور شرط لگاتا ہے یا یہ کہو متقیوں کا ایک نشان بتاتا ہے إِنَّ اللَّهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا - نصرت خدا اُن کے ساتھ ہوتا ہے یعنی اُن کی نصرت کرتا ہے جو شقی ہوتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کی
معیت کا ثبوت اس کی نصرت ہی سے ملتا ہے۔ پہلا دروازہ ولایت کا ویسے بند ہوا۔ اب دوسرا
دروازہ معیت اور نصرت الہی کا اس طرح پر بند ہوا۔ یا درکھو اللہ تعالیٰ کی نصرت کبھی بھی نا پاکوں
اور فاسقوں کو نہیں مل سکتی ۔ اس کا انحصار تقوی ہی پر ہے۔ خدا کی اعانت متقی ہی کے لئے ہے۔
معاشی وسعت پھر ایک اور راہ ہے کہ انسان مشکلات اور مصائب میں مبتلا ہوتا ہے اور
حاجات مختلفہ رکھتا ہے۔ اُن کے حل اور روا ہونے کے لیے بھی تقویٰ ہی کو
اصول قرار دیا ہے۔ معاش کی تنگی اور دوسری تنگیوں سے راہ نجات تقویٰ ہی ہے۔ فرمایا۔ مَنْ يَتَّقِ
اللهَ يَجْعَلْ لَهُ مَخْرَجًا وَ يَرْزُقُهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ (الطلاق: ۳، ۴) متقی کے لئے ہر مشکل ۔
سے
ایک مخرج پیدا کر دیتا ہے اور اس کو غیب سے اُس سے مخلصی پانے کے اسباب بہم پہنچا دیتا ہے۔ اُس کو
ایسے طور سے رزق دیتا ہے کہ اُس کو پتا بھی نہ لگے۔
اب غور کر کے دیکھ لو کہ انسان اور دنیا میں چاہتا کیا ہے۔ انسان کی بڑی سے بڑی خواہش دنیا میں
یہی ہے کہ اس کو سکھ اور آرام ملے اور اُس کے لئے اللہ تعالیٰ نے ایک ہی راہ مقرر کی ہے جو تقویٰ کی راہ
کہلاتی ہے اور دوسرے لفظوں میں اُس کو قرآن کریم کی راہ کہتے ہیں اور یا اس کا نام صراط کا نام صراط مستقیم رکھتے ہیں۔
کفار کے مال و دولت
کوئی یہ نہ کہے کہ کفار کے پاس بھی مال و دولت اور املاک ہوتے
ہیں اور وہ اپنی عیش و عشرت میں منہمک اور مست رہتے ہیں۔ میں
تمہیں سچ کہتا ہوں کہ وہ دنیا کی آنکھ میں بلکہ ذلیل ذلیل دنیا داروں اور ظاہر پرستوں کی آنکھ میں
خوش معلوم دیتے ہیں مگر در حقیقت وہ ایک جلن اور دکھ میں مبتلا ہوتے ہیں ۔ تم نے ان کی صورت کو
دیکھا ہے مگر میں ایسے لوگوں کے قلب پر نگاہ کرتا ہوں تو ایک سَعِير اور سلاسل واغلال میں
جکڑے ہوئے ہیں۔ جیسے فرمایا ہے اِنَّا اَعْتَدْنَا لِلْكَفِرِينَ سَلْسِلَا وَ اغْلُلًا وَسَعِيرًا ( الدهر : ۵ ) وه
نیکی کی طرف آہی نہیں سکتے اور ایسے اغلال ہیں کہ خدا کی طرف ان اغلال کی وجہ سے ایسے دبے
پڑے ہیں کہ حیوانوں اور بہائم سے بھی بدتر ہو جاتے ہیں ۔ ان کی آنکھ ہر وقت دنیا ہی کی طرف لگی
رہتی ہے اور زمین کی طرف جھکتے جاتے ہیں۔ پھر اندر ہی اندر ایک سوزش اور جلن بھی لگی ہوئی ہوتی
ہے۔ اگر مال میں کمی ہو جائے یا حسب مراد تد بیر میں کامیابی نہ ہو تو کڑھتے اور جلتے ہیں یہاں تک
کہ بعض اوقات سودائی اور پاگل ہو جاتے ہیں یا عدالتوں میں مارے مارے پھرتے ہیں۔ یہ
واقعی بات ہے کہ بے دین آدمی سعیر سے خالی نہیں ہوتا اس لئے کہ اس کو قرار اور سکون نصیب نہیں
ہوتا جو راحت اور تسلی کا لازمی نتیجہ ہے۔ جیسے شرابی ایک جام شراب پی کر ایک اور مانگتا ہے اور مانگتا
ہی جاتا ہے اور ایک جلن سی لگی رہتی ہے ایسا ہی دنیا دار بھی سعیر میں ہے۔ اس کی آتش آز ایک دم بھی
بجھ نہیں سکتی۔ سچی خوشحالی حقیقت میں ایک متقی ہی کے لئے ہے جس کے لئے اللہ تعالیٰ نے وعدہ کیا
ہے کہ اس کے لئے دو جنت ہیں۔
متقی سچی خوشحالی ایک جھونپڑی میں پاسکتا ہے جو دنیا دار اور حرص و آز کے پرستار چی خوشحالی کو رفیع الشان قر میں بھی نہں مل سکتی جس قدر نیاز یاد ہلتی ہے اس قدر بلائیں
زیادہ سامنے آجاتی ہیں۔ پس یا د رکھو کہ حقیقی راحت اور لذت دنیا دار کے حصہ میں نہیں آتی ۔ یہ مت
سمجھو کہ مال کی کثرت ، عمدہ عمدہ لباس اور کھانے کسی خوشی کا باعث ہو سکتے ہیں ہرگز نہیں بلکہ اس کا
مدار ہی تقویٰ پر ہے۔
جبکہ ان ساری باتوں سے معلوم ہو گیا کہ سچے تقویٰ کے بغیر کوئی راحت زبان کی حفاظت اور خوشی مل ہی نہیں سکتی تو معلوم کرنا چاہیے کہ تقویٰ کے بہت سے شعبے
ہیں جو منکبوت کے تاروں کی طرح پھیلے ہوئے ہیں۔ تقویٰ تمام جوارح انسانی اور عقائد زبان اخلاق وغیرہ
سے متعلق ہے ۔ نازک ترین معاملہ زبان سے ہے۔ بسا اوقات تقویٰ کو دور کر کے ایک بات کہتا ہے
اور دل میں خوش ہو جاتا ہے کہ میں نے یوں کہا اور ایسا کہا حالانکہ وہ بات بری ہوتی ہے۔ مجھے
اس پر ایک نقل یاد آئی ہے کہ ایک بزرگ کی کسی دنیا دار نے دعوت کی ۔ جب وہ بزرگ کھانا کھانے
کے لئے تشریف لے گئے تو اس متکبر دنیا دار نے اپنے نوکر کو کہا کہ فلاں تھال لانا جو ہم پہلے حج میں
لائے تھے اور پھر کہا دوسرا تھال بھی لانا جو دوسرے حج میں لائے تھے اور پھر کہا کہ تیسرے حج والا
بھی لیتے آنا۔ اس بزرگ نے فرمایا کہ تو تو بہت ہی قابل رحم ہے۔ ان تین فقروں میں تو نے اپنے
تین ہی ججوں کا ستیا ناس کر دیا۔ تیرا مطلب اس سے صرف یہ تھا کہ تو اس امر کا اظہار کرے کہ تو
نے تین حج کئے ہیں ۔ اس لئے خدا نے تعلیم دی ہے کہ زبان کو سنبھال کر رکھا جائے اور بے معنی ،
بے ہودہ، بے موقع ، غیر ضروری باتوں سے احتراز کیا جائے ۔
دیکھو! اللہ تعالیٰ نے إِيَّاكَ نَعْبُدُ کی تعلیم دی ہے۔ اب ممکن تھا کہ انسان اپنی قوت پر بھروسہ
کر لیتا اور خدا سے دور ہو جاتا ۔ اس لئے ساتھ ہی إِيَّاكَ نَسْتَعِین کی تعلیم دے دی کہ یہ مت سمجھو کہ
یہ عبادت جو میں کرتا ہوں اپنی قوت اور طاقت سے کرتا ہوں ہر گز نہیں، بلکہ اللہ تعالیٰ کی استعانت
جب تک نہ ہو اور خود وہ پاک ذات جب تک توفیق اور طاقت نہ دے کچھ بھی نہیں ہو سکتا اور پھر
إِيَّاكَ أَعْبُدُ يَا إِيَّاكَ اَسْتَعِينُ نہیں کہا۔ اس لئے کہ اس میں نفس کے تقدم کی بو آتی تھی اور یہ تقویٰ
کے خلاف ہے۔ تقویٰ والا کل انسانوں کو لیتا ہے۔ زبان سے ہی انسان تقوی سے دور چلا جاتا ہے۔
زبان سے ہی تکبر کر لیتا ہے اور زبان سے ہی فرعونی صفات آجاتی ہیں اور اسی زبان کی وجہ سے پوشیدہ
اعمال کو ریا کاری سے بدل لیتا ہے اور زبان کا زیاں بہت جلد پیدا ہوتا ہے۔ حدیث شریف میں آیا ہے
کہ جو جو شخص ناف کے نیچے کے عضو اور زبان کو شر سے بچاتا ہے اس کی بہشت کا ذمہ دار میں ہوں۔ حرام خوری
اس قدر نقصان نہیں پہنچاتی جیسے قول زور ۔ اس سے کوئی یہ نہ سمجھ بیٹھے کہ حرام خوری اچھی چیز ہے۔ یہ
سخت غلطی ہے اگر کوئی ایسا سمجھے ۔ میرا مطلب یہ ہے کہ ایک شخص جو اضطراراً سؤ رکھا لے تو یہ امر
دیگر ہے لیکن اگر وہ اپنی زبان سے خنزیر کا فتوی دے دے تو وہ اسلام سے دور نکل جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ
کے حرام کو حلال ٹھیراتا ہے۔ غرض اس سے معلوم ہوا کہ زبان کا زیاں خطر ناک ہے۔ اس لئے مشقی
اپنی زبان کو بہت ہی قابو میں رکھتا ہے۔ اس کے منہ سے کوئی ایسی بات نہیں نکلتی جو تقوی کے خلاف
ہو۔ پس تم اپنی زبانوں پر حکومت کرو نہ یہ کہ زبانیں تم پر حکومت کریں اور اناپ شناپ بولتے رہو۔
ہر ایک بات کہنے سے پہلے سوچ لو کہ اس کا نتیجہ کیا ہوگا ۔ اللہ تعالیٰ کی اجازت اس کے کہنے میں
کہاں تک ہے۔ جب تک یہ نہ سوچ لومت بولو۔ ایسے بولنے سے جو شرارت کا باعث اور فساد کا موجب
ہو نہ بولنا بہتر ہے لیکن یہ بھی مومن کی شان سے بعید ہے کہ امر حق کے اظہار میں رکے۔ اس وقت
کسی ملامت کرنے والے کی ملامت اور خوف زبان کو نہ روکے۔ دیکھو ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے جب اپنی نبوت کا اعلان کیا تو اپنے پرائے سب کے سب دشمن ہو گئے مگر آپ نے ایک دم بھر
کے لئے کبھی کسی کی پروا نہ کی۔ یہاں تک کہ جب ابو طالب آپ کے چانے لوگوں کی شکایتوں سے
تنگ آکر کہا۔ اُس وقت بھی آپ نے صاف طور پر کہہ دیا کہ میں اس کے اظہار سے نہیں رک سکتا۔
آپ کا اختیار ہے میرا ساتھ دیں یا نہ دیں۔
پس زبان کو جیسے خدا تعالیٰ کی رضامندی کے خلاف کسی بات کے کہنے سے روکنا ضروری
ہے۔ اسی قدر امر حق کے اظہار کے لئے کھولنا لازمی امر ہے۔ ہے ۔ يَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ
عَنِ الْمُنْكَرِ (ال عمران: ۱۱۵) مومنوں کی شان ہے۔ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرنے سے پہلے
ضروری ہوتا ہے کہ انسان اپنی عملی حالت سے ثابت کر دکھائے کہ وہ اس قوت کو اپنے اندر رکھتا ہے
کیونکہ اس سے پیشتر کہ وہ دوسروں پر اپنا اثر ڈالے اس کو اپنی حالت اثر انداز بھی تو بنانی ضروری
ہے۔ پس یا د رکھو کہ زبان کو امر بالمعروف اور نہی عن المنکر سے کبھی مت روکو۔ ہاں محل اور موقع کی
شناخت بھی ضروری ہے اور انداز بیان ایسا ہونا چاہیے جو نرم اور سلاست اپنے اندر رکھتا ہو اور ایسا ہی
تقوی کے خلاف بھی زبان کا کھولنا سخت گناہ ہے۔
قرآن ہے پھر آن کریم کی علت غائی تقوی ہے
سے قرار دیا گیاہے کہ قرآن کریم کی علت غائی
پھر دیکھو کہ تقویٰ کو ایسی اعلیٰ درجہ کی ضروری
اسی کو ٹھہرایا ہے چنانچہ دوسری سورۃ کو جب شروع کیا ہے تو یوں ہی فرمایا ہے الم ذَلِكَ الْكِتَبُ لَا
رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ (البقرۃ: ۲، (۳) میرا مذہب یہی ہے کہ قرآن کریم کی یہ ترتیب بڑا مرتبہ
رکھتی ہے۔ خدا تعالیٰ نے اس میں علل اربعہ کا ذکر فرمایا ہے۔علت فاعلی ، مادی ،صوری ، غائی۔
ہر ایک چیز کے ساتھ یہ چار ہی عمل ہوتی ہیں۔ قرآن کریم نہایت اکمل طور پر ان کو دکھاتا ہے ۔ اللہ
اس میں یہ اشارہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جو بہت جاننے والا ہے اس کلام کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
پر نازل کیا ہے۔ یعنی خدا اس کا فاعل ہے ۔ ذلِكَ الْكِتب یہ مادہ بتایا۔ یہ کہو کہ یہ علت مادی ہے۔
عِلْتِ صُوَرَی لَا رَيْبَ فِيهِ ہر ایک چیز میں شک و شبہ اور ظنون فاسد پیدا ہو سکتے ہیں مگر قرآن کریم
ایسی کتاب ہے کہ اس میں کوئی ریب نہیں ہے ۔ لاریب اسی کے لئے ہے یعنی سب قسم کے ریب۔
اب جبکہ اللہ تعالیٰ نے اس کتاب کی شان یہ بتائی کہ لا رَيْبَ فِيهِ تو طبعاً ہر ایک سلیم الفطرت اور
سعادت مند انسان کی روح اچھلے گی اور خواہش کرے گی کہ اس کی ہدایتوں پر عمل کرے ۔ ہم افسوس
سے کہتے ہیں کہ قرآن شریف کی اجلی اور اصفی شان کو دنیا کے سامنے پیش نہیں کیا جاتا ورنہ
قرآن شریف کی خوبیاں اور اس کے کمالات، اس کا حسن اپنے اندر ایک ایسا کشش اور جذب رکھتا
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۱ مورخه ۲۴ مارچ ۱۹۰۱ء صفحه ۱ تا ۴
ہے کہ بے اختیار ہو ہو کر دل اس کی طرف چلے آئیں ۔ مثلاً اگر ایک خوشنما باغ کی تعریف کی جاوے
اس کے خوشبودار درختوں اور دل کو ترو تازہ کرنے والی بوٹیوں اور روشوں اور مصفا پانی کی بہتی ہوئی
ندیوں اور نہروں کا تذکرہ کیا جاوے تو ہر ایک شخص دل سے چاہے گا کہ اس کی سیر کرے اور اس
سے حظ اٹھاوے ۔ اور اگر یہ بھی بتایا جاوے کہ اس میں بعض چشمے ایسے جاری ہیں جو امراض مزمنہ
اور مہلکہ کو شفا دیتے ہیں تو اور بھی زیادہ جوش اور طلب کے ساتھ لوگ وہاں جائیں گے۔ اسی طرح
پر قرآن شریف کی خوبیوں اور کمالات کو اگر نہایت ہی خوبصورت اور مؤثر الفاظ میں بیان کیا جاوے
تو روح پورے جوش کے ساتھ اس طرف دوڑتی ہے۔
قرآنی علوم کے انکشاف کے لئے تقوی شرط ہے اور حقیقت میں روح کی تسلی اور سیری کا سامان اور وہ بات
جس سے روح کی حقیقی احتیاج پوری ہوتی ہے قرآن کریم ہی میں ہے۔ اس لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا
هُدًى لِلْمُتَّقِينَ اور دوسری جگہ کہا لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ (الواقعة : ۸۰) مُطَهَّرُون سے مراد
وہی متقین ہیں جو هُدًى لِلْمُتَّقِينَ میں بیان ہوئے ہیں۔ اس سے صاف طور پر معلوم ہوا کہ قرآنی علوم کے
انکشاف کے لئے تقوی شرط ہے۔ علوم ظاہری اور علوم قرآنی کے حصول کے درمیان ایک عظیم الشان
فرق ہے۔ دنیوی اور رسمی علوم کے حاصل کرنے کے واسطے تقوی شرط نہیں ہے۔ صرف و نحو، طبعی ،
فلسفہ، ہیئت و طبابت پڑھنے والے کے واسطے یہ ضروری امر نہیں ہے کہ وہ صوم وصلوٰۃ کا پابند ہو۔
اوامر الہی اور نواہی کو ہر وقت مد نظر رکھتا ہو۔ اپنے ہر فعل وقول کو اللہ تعالیٰ کے احکام کی حکومت کے نیچے
رکھے۔ بلکہ بسا اوقات کیا عموماً دیکھا گیا ہے کہ دنیوی علوم کے ماہر اور طلب گار د ہر یہ منش ہو کر ہر قسم
کے فسوق و فجور میں مبتلا ہوتے ہیں ۔ آج دنیا کے سامنے ایک زبر دست تجربہ موجود ہے ۔ یورپ اور
امریکہ باوجود یکہ وہ لوگ ارضی علوم میں بڑی بڑی ترقیاں کر رہے ہیں اور آئے دن نئی ایجادات
کرتے رہتے ہیں لیکن ان کی روحانی اور اخلاقی حالت بہت کچھ قابل شرم ہے۔ لنڈن کے پارکوں
اور پیرس کے ہوٹلوں کے حالات جو کچھ شائع ہوئے ہم تو ان کا ذکر بھی نہیں کر سکتے ۔ مگر علوم آسمانی