۱۰؍دسمبر۱۸۹۹ء

ملفوظات, حصہ 4

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اور اسرار قرآنی کی واقفیت کے لئے تقویٰ پہلی شرط ہے۔ اس میں توبۃ النصوح کی ضرورت ہے۔
جب تک انسان پوری فروتنی اور انکساری کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے احکام کو نہ اٹھا لے اور اس کے
جلال اور جبروت سے لرزاں ہو کر نیاز مندی کے ساتھ رجوع نہ کرے قرآنی علوم کا دروازہ نہیں کھل سکتا
اور روح کے ان خواص اور قومی کی پرورش کا سامان اس کو قرآن شریف سے نہیں مل سکتا جس کو پا کر
روح میں ایک لذت اور تسلی پیدا ہوتی ہے۔ قرآن شریف اللہ تعالیٰ کی کتاب ہے اور اس کے علوم خدا
کے ہاتھ میں ہیں۔ پس اس کے لئے تقویٰ بطور نردبان کے ہے۔ پھر کیوں کر ممکن ہو سکتا ہے کہ بے ایمان،
شریر ، خبیث النفس ، ارضی خواہشوں کے اسیر ان سے بہرہ ور ہوں ۔ اس واسطے اگر ایک مسلمان
مسلمان کہلا کر خواہ وہ صرف و نحو، معانی و بدیع وغیرہ علوم کا کتنا ہی بڑا فاضل کیوں نہ ہو دنیا کی نظر میں
شیخ الکل فی الکل بنا بیٹھا ہولیکن اگر تزکیہ نفس نہیں کرتا قرآن شریف کے علوم سے اس کو حصہ نہیں دیا
جاتا۔ میں دیکھتا ہوں کہ اس وقت دنیا کی توجہ ارضی علوم کی طرف بہت جھکی ہوئی ہے اور مغربی روشنی نے
عالم کو اپنی نئی ایجادوں اور صنعتوں سے حیران کر رکھا ہے۔ مسلمانوں نے بھی اگر اپنی فلاح اور بہتری
کی کوئی راہ سوچی تو بد قسمتی سے یہ سوچی ہے کہ وہ مغرب کے رہنے والوں کو اپنا امام بنالیں اور یورپ
کی تقلید پر فخر کریں۔ یہ تو نئی روشنی کے مسلمانوں کا حال ہے۔ جو لوگ پرانے فیشن کے مسلمان کہلاتے
ہیں اور اپنے آپ کو حامی دین متین سمجھتے ہیں ان کی ساری عمر کی تحصیل کا خلاصہ اور لب لباب یہ
ہے کہ صرف ونحو کے جھگڑوں اور الجھیڑوں میں پھنسے ہوئے ہیں اور ضالین کے تلفظ پر مر مٹے ہیں۔
قرآن شریف کی طرف بالکل توجہ ہی نہیں اور ہو کیوں کر جبکہ وہ تزکیہ نفس کی طرف متوجہ نہیں ہوتے ۔
ہاں ایک گروہ ایسا بھی ہے جو تزکیہ نفس کے دعوے کرتا ہے۔ وہ صوفیوں اور سجادہ نشینوں کا گروہ ہے
مگر ان لوگوں نے قرآن شریف کو تو چھوڑ دیا ہے اور اپنے ہی طریق اختراع کر لئے ہیں۔ کوئی چلہ کشیاں
کرتا ہے۔ کوئی الا اللہ کے نعرے مارتا ہے۔ کوئی نفی اثبات توجہ حبس دم وغیرہ میں مبتلا ہیں۔ غرض
ایسے طریقے نکالے ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں ہوتے اور نہ قرآن شریف کا
یہ منشا ہے اور نہ کبھی سلسلہ نبوت نے ایسے طریقوں کو پسند کیا۔ غرض یہ یاد رکھنا چاہیے کہ جب تک

انسان ایک پاک تبدیلی نہیں کرتا ہے اور نفس کا تزکیہ نہیں کرتا قرآن شریف کے معارف اور خوبیوں پر
اطلاع نہیں ملتی۔ قرآن شریف میں وہ نکات اور حقائق ہیں جو روح کی پیاس کو بجھا دیتے ہیں۔
کاش دنیا کو معلوم ہوتا کہ روح کی لذت کسی چیز میں ہے اور پھر وہ معلوم کرتی کہ وہ قرآن شریف
اور صرف قرآن شریف میں موجود ہے
دیکھو! جس جس قدر انسان تبدیلی کرتا جاتا ہے اسی قدر وہ ابدال کے زمرہ ابدال کون ہیں میں داخل ہوتا جاتا ہے۔ حقائق قرآنی نہیں کھلتے جب تک ابدال کے زمرہ
میں داخل نہ ہو۔ لوگوں نے ابدال کے معنی سمجھنے میں غلطی کھائی ہے اور اپنے طور پر کچھ کا کچھ سمجھ لیا
ہے۔ اصل یہ ہے کہ ابدال وہ لوگ ہوتے ہیں جو اپنے اندر پاک تبدیلی کرتے ہیں اور اس تبدیلی کی وجہ
سے ان کے قلب گناہ کی تاریکی اور زنگ سے صاف ہو جاتے ہیں۔ شیطان کی حکومت کا استیصال
ہو کر اللہ تعالیٰ کا عرش ان کے دل پر ہوتا ہے۔ پھر وہ روح القدس سے قوت پاتے اور خدا تعالیٰ سے
فیض پاتے ہیں ۔ تم لوگوں کو میں بشارت دیتا ہوں کہ تم میں سے جو اپنے اندر تبدیلی کرے گا وہ
ابدال ہے۔ انسان اگر خدا کی طرف قدم اٹھائے تو اللہ تعالیٰ کا فضل دوڑ کر اس کی دستگیری کرتا
ہے۔ یہ سچی بات ہے اور میں تمہیں بتاتا ہوں کہ چالاکی سے علوم القرآن نہیں آتے ۔ دماغی قوت اور
ذہنی ترقی قرآنی علوم کو جذب کرنے کا اکیلا باعث نہیں ہو سکتا۔ اصل ذریعہ تقویٰ ہی ہے۔ متقی کا معلم
خدا ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نبیوں پر امتیت غالب ہوتی ہے۔ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو
اسی لئے امی بھیجا کہ باوجود یکہ آپ نے نہ کسی مکتب میں تعلیم پائی اور نہ کسی کو استاد بنایا۔ پھر آپ نے
وہ معارف اور حقائق بیان کئے جو دنیوی علوم کے ماہروں کو دنگ اور حیران کر دیا۔ قرآن شریف جیسی
پاک، کامل کتاب آپ کے لبوں پر جاری ہوئی۔ جس کی فصاحت و بلاغت نے سارے عرب کو
خاموش کرا دیا۔ وہ کیا بات تھی جس کے سبب سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم علوم میں سب سے بڑھ
گئے ۔ وہ تقویٰ ہی تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مطہر زندگی کا اس سے بڑھ کر اور کیا ثبوت ہو سکتا
ہے کہ قرآن شریف جیسی کتاب وہ لائے جس کے علوم نے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔

آپ کا امتی ہونا ایک نمونہ اور دلیل ہے اس امر کی کہ قرآنی علوم یا آسمانی علوم کے لئے تقویٰ
مطلوب ہے نہ دنیوی چالاکیاں ۔
دنیا کو تقویٰ کی
تلاوت
قرآن کریم کی غرض غرض قرآن شریف کی اصل غرض اور غایت دنیا
تعلیم دینا ہے۔ جس کے ذریعہ وہ ہدایت کے منشا کو حاصل
کر سکے۔ اب اس آیت میں تقویٰ کے تین مراتب کو بیان کیا ہے الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ
الصَّلوةَ وَ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ (البقرۃ: ۴) لوگ قرآن شریف پڑھتے ہیں مگر طوطے کی طرح سے
یونہی بغیر سوچے سمجھے چلے جاتے ہیں۔ جیسے ایک پنڈت اپنی پوتھی کو اندھا دھند پڑھتا جاتا ہے۔ نہ
خود کچھ سمجھتا ہے اور نہ سننے والوں کو پتا لگتا ہے ۔ اسی طرح پر قرآن شریف کی تلاوت کا طریق صرف
یہ رہ گیا ہے کہ دو چار سپارے پڑھ لیے اور کچھ معلوم نہیں کہ کیا پڑھا۔ زیادہ سے زیادہ یہ کہ سر لگا کر
پڑھ لیا اور ق اور ع کو پورے طور پر ادا کر دیا۔ قرآن شریف کو عمدہ طور پر اور خوش الحانی سے پڑھنا
یہ بھی ایک اچھی بات ہے مگر قرآن شریف کی تلاوت کی اصل غرض تو یہ ہے کہ اس کے حقائق اور
معارف پر اطلاع ملے اور انسان ایک تبدیلی اپنے اندر کرے۔
باد
نظام قرآنی اور آیت رانی متوفیک کے الفاظ کی ترتیب یہ یاد رکھو کہ قرآن شریف
میں ایک عجیب و غریب
اور سچا فلسفہ ہے۔ اس میں ایک نظام ہے جس کی قدر نہیں کی جاتی ۔ جب تک نظام اور ترتیب قرآنی کو مد نظر
نہ رکھا جاوے اور اس پر پورا غور نہ کیا جاوے قرآن شریف کی تلاوت کے اغراض پورے نہ ہوں گے۔
اگر یہ لوگ جو قرآن شریف کے ق اور عین اور ضاد پر لڑتے جھگڑتے ہیں اور ایک دوسرے کی تفسیق
اور تکفیر پر منہ کھولتے ہیں نظام قرآنی کی قدر کرتے تو اني مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ إِلَى (ال عمران : ۵۲)
میں میرے ساتھ کیوں برسرِ پر خاش ہوتے جبکہ وہ دیکھتے کہ قرآن شریف ایک ترتیب کے طور پر ان
واقعات کو بیان کرتا ہے جو خارجی طور پر اپنا ایک وجود رکھتے ہیں ۔ کہ اے عیسی ! میں تجھے وفات دینے

والا ہوں ۔ سوچنا چاہیے تھا کہ يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ إلى قرآن شریف نے کہا کیوں ۔
اس کی ضرورت کیا پیش آئی تھی ؟
یہودیوں ہی سے پوچھ لیتے تو یہ پتہ لگ جاتا ۔ اصل بات جس کو میں نے بار ہا بیان کیا ہے یہ ہے
کہ یہود حضرت مسیح کو ملعون قرار دیتے ہیں۔ معاذ اللہ۔ اور اس کا ثبوت وہ یہ دیتے ہیں کہ اُنہوں
نے مسیح کو صلیب کے ذریعہ قتل کر دیا مگر قرآن شریف نے اس الزام کو دور کیا ہے اور یہود کو ملزم کیا
ہے۔ اللہ تعالیٰ کبھی بھی اپنے پاک بندوں کو ذلیل نہیں کرتا اور لَنْ يَجْعَلَ اللَّهُ لِلْكَفِرِينَ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ
سبِيلًا (النساء : ۱۴۲) اس کا سچا وعدہ ہے۔ حضرت مسیح جب صلیب پر چڑھائے گئے تو اُن کو اندیشہ
ہوا کہ یہ لوگ مجھے صلیبی موت سے ہلاک کرنے کا موجب ٹھہرے ہیں اور اس طرح پر یعنتی موت
ہوگی ۔ اس ہلاکت کی گھڑی میں اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح کو یہ بشارت دی کہ میں تجھے طبعی موت سے
وفات دوں گا اور تجھے رفع کرنے والا ہوں اور تجھے پاک کرنے والا ہوں ۔ اس آیت کا ایک ایک لفظ
اپنے اندر ایک حقیقت رکھتا ہے، مگر افسوس یہ لوگ کچھ بھی غور نہیں کرتے اور قرآن کریم کی ترتیب کو
بدل کر تحریف کرنا چاہتے ہیں۔
کیا اللہ تعالیٰ اس بات پر قادر نہ تھا جو یوں کہہ دیتا کہ یا عِيسَى إِنِّي رَافِعُكَ إِلَى السَّمَاءِ
پھر وہ کون سی دقت اور مشکل اُس کو پیش آگئی تھی جو يُعِيسی اِنِّي مُتَوَفِّيكَ ہی کہا۔ لے غرض اس آیت میں
جو ترتیب رکھی گئی ہے وہ واقعات کی بنا پر ہے۔ وہ احمق ہے جو کہتا ہے کہ ترتیب واؤ سے نہیں ہوتی ہے۔
اگر ایسا ہی غبی ہے کہ وہ اس کو نہیں سمجھ سکتا تو اُس کو واقعات پر نظر کرنی چاہیے اور دیکھے کہ تطہیر رفع
کے بعد ہوتی ہے یا پہلے ۔ اس تطہیر میں دراصل اشارہ ہے اس امر کی طرف کہ تیرے بعد ایک رسول
آئے گا جو حکم ہو کر تیری نسبت جھگڑے کو فیصل کر دے گا اور جس قدر الزامات یہودی تجھ پر لگاتے ہیں
اُن سے تجھے پاک ٹھہرائے گا۔ تین ترتیبوں کے تو یہ مخالف بھی قائل ہیں یعنی رَافِعُكَ إِلَى وَمُطَهَّرُكَ
مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا - یہ تو مانتے ہیں کہ مرتب کلام ہے ۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۲ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۱ء صفحه ۱ تا ۳

اس میں جو کچھ وعدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے وہ پورا ہو گیا ۔ جسمانی رفع کے قائل اس میں کچھ کہ نہیں
سکتے مگر مجھے حیرت ہوتی ہے کہ جب تین ترتیبوں کے وہ قائل ہیں اور انہیں نے اس کو تسلیم کر لیا ہے
تو توفی کے لفظ کو اُٹھانے کی بے فائدہ کوشش کیوں کرتے ہیں؟ بھلا یہ یہودی سیرت اختیار کر کے
بتاؤ تو سہی اس لفظ کو رکھو گے کہاں؟ اگر رفع کے بعد رکھو تو واقعات خارجہ کے خلاف ہے۔ رفع اور
تطہیر میں فاصلہ نہیں ہے، بلکہ رفع کے بعد تطہیر ہی ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہودیوں کے
اس الزام سے کہ وہ نبی بھی نہیں مانتے تھے اور ملعون قرار دیتے تھے اور عیسائی کہتے تھے کہ ابن اللہ
اور اللہ ہیں جس کو آسمان پر اٹھایا گیا اور وہ ہمارے لئے ملعون ہوا حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو بری کیا
ہے۔ یہ دو انگلیوں کی طرح ہیں اُن کو الگ کر سکتے ہی نہیں۔ اور جَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ کو دیکھو تو وہ
قیامت تک مُطَهَّرُكَ کے بعد کسی دوسرے لفظ کو آنے ہی نہیں دیتا پھر اس کو رکھو گے تو کہاں رکھو
گے۔ جس طرح پر واقعات ظہور میں آئے اسی طرز سے بیان کیا ہے۔ اب اُلٹ پلٹ کر کہاں رکھ
سکتے ہو۔ میں تو یہ کہتا ہوں کہ تمہیں خدا تعالیٰ کے کلام کے ساتھ اس قدر دشمنی کیوں ہے جو اس کی
ترتیب کو توڑ نا چاہتے ہو۔
عقیدہ حیات مسیح کے نقصانات کی تم کو یہی اچھا معلوم ہوتا ہے کہ سینے کی خدائی ثابت کرو؟ عیسائیوں کے اس مردہ خدا کو کہیں تو مرنے دو۔
تعجب کی بات ہے کہ ایک طرف تو تم کہتے ہو کہ ہم مسیح کو محض ایک بندہ اور نبی مانتے ہیں دوسری طرف
اُن کی نسبت ایسے عقیدے رکھنے چاہتے ہو جو ان کو خدا بناتے ہیں۔ اس کی وہی مثال ہے کہ ایک شخص
تو کسی کی نسبت کہتا ہے کہ وہ مر گیا مگر دوسرا کہتا ہے کہ نہیں مرا تو نہیں مگر نبض اُس کی نہیں چلتی ۔ بدن
بھی ٹھنڈا ہو گیا ہے۔ سانس بھی نہیں آتا۔
اے دانشمند و ! غور تو کرو اس کے مرنے میں کیا شک رہا جس کی زندگی کا کوئی بھی اثر نہیں پایا
جاتا۔ کہتے ہو مسیح خدا نہیں مگر مانتے ہو کہ وہ آج تک زندہ ہے اور زمانہ کے اثر سے محفوظ اور لاتبدیل

غیر متغیر ہے۔ کہتے ہو مسیح خالق نہیں مگر مانتے ہو کہ اس نے بھی کچھ چڑیاں بنائی تھیں جو ان چڑیوں میں مل گئی
ہیں۔ کہتے ہو مسیح عالم الغیب نہیں مگر یہ مانتے ہو کہ وہ تمہارے کھانے پینے کی چیزوں اور تمہارے
گھروں کے ذخیروں کی اطلاع دے دیتا تھا۔ بڑے شرم کی بات ہے کہ مسلمان کہلا کر ایک خدا کو تمام
صفات کاملہ سے موصوف مان کر پھر اُس کی صفات ایک عاجز انسان کو دو۔ کچھ تو خدا کا خوف بھی کرو۔
یہی باتیں ہیں جنہوں نے نصاری کی قوم کو جرات دلا دی ہے اور تمہاری قوم کا ایک بڑا حصہ گمراہ کر ڈالا ۔
تمہیں کب خبر ہو گی جب سارا گھر لٹ چکے گا ؟ تم میرے ساتھ دشمنی نہیں کرتے مگر اپنی جانوں
پر ظلم کرتے ہو۔ میں نے کونسی انوکھی بات کہی تھی۔ میں تم سے کیا کچھ مانگتا ہوں ۔ پھر مجھ سے عداوت
کی کیا وجہ؟ کیا اس لیے کہ میں کہتا ہوں کہ ایک ہی کامل الصفات ذات ہے جو عبادت کے قابل ہے۔
اس کے صفات کسی انسان کو نہ دو۔ کیا اس لیے کہ میں یہ کہتا ہوں کہ دنیا میں ایک ہی کامل انسان
گزرا ہے جس کا نام محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔ کیا اس لیے کہ میں کہتا ہوں کہ مسیح کے درجات کو
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے درجات سے ہرگز نہ بڑھاؤ۔ اس لیے کہ وہ ان صفات سے ہرگز
موصوف نہیں جن سے موصوف تم مانتے ہو۔ خدا کے لئے سوچو! یہ یا درکھو کہ آخر مرنا ہے اور خدا کے
حضور جانا ہے۔
تقوی کے تین مراتب غرض بات یہ ھی کہ قرآن شریف میں ترتیب کو مدنظر رکھنا ضروری
ہے اور یہ آیتیں جو میں نے پڑھی تھیں ، اُن میں ترتیب کو ملحوظ رکھا
گیا ہے ۔ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ (البقرة : ۴)
یا درکھو اتقا تین قسم کا ہوتا ہے۔ پہلی قسم انتقا کی علمی رنگ رکھتی ہے۔ یہ حالت ایمان کی صورت
میں ہوتی ہے۔ دوسری قسم عملی رنگ رکھتی ہے جیسا کہ يُقِيمُونَ الصَّلوةَ میں فرمایا ہے۔ انسان کی وہ
نمازیں جو شبہات اور وساوس میں مبتلا ہیں کھڑی نہیں ہوتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے يَقْرَؤُون نہیں فرمایا
بلکہ يُقيمون فرمایا یعنی جو حق ہے اُس کے ادا کرنے کا۔ سنو! ہر ایک چیز کی ایک علت غائی ہوتی ہے۔

اگر اس سے رہ جاوے تو وہ بے فائدہ ہو جاتی ہے۔ مثلاً ایک بیل جو قلبہ رانی کے واسطے خریدا گیا ہے
اپنے منصب پر اس وقت قائم سمجھا جاوے گا کہ وہ کر کے دکھا دے، نہ صرف یہ کہ اس کی غرض وغایت
کھانے پینے ہی تک محدود رہے ، وہ اپنی علت غائی سے دُور ہے اور اس قابل ہے کہ اُس کو ذبح
کیا جاوے۔
اقامت صلوة
اسی طرح يُقِيمُونَ الصَّلوةَ سے لوازم الصلوٰۃ معراج ہے اور یہ وہ حالت ہوتی
ہے کہ اللہ تعالیٰ سے تعلق شروع ہوتا ہے۔ مکاشفات اور رویاء صالحہ آتے ہیں
لوگوں سے انقطاع ہوتا جاتا ہے اور خدا کی طرف ایک تعلق پیدا ہونے لگتا ہے۔ یہاں تک کہ تبتل تام
ہو کر خدا میں جاملتا ہے۔
صلی جلنے کو کہتے ہیں۔ جیسے کباب کو بھونا جاتا ہے اسی طرح نماز میں سوزش لازمی ہے۔ جب تک
دل بریاں نہ ہو نماز میں لذت اور سرور پیدا نہیں ہوتا اور اصل تو یہ ہے کہ نماز ہی اپنے سچے معنوں میں
اُس وقت ہوتی ہے۔ نماز میں یہ شرط ہے کہ وہ جمیع شرائط ادا ہو۔ جب تک وہ ادانہ ہو وہ نماز نہیں ہے
اور نہ وہ کیفیت جو صلوٰۃ میں میل نماز کی ہے حاصل ہوتی ہے۔
یا درکھو صلوٰۃ میں حال اور قال دونوں کا جمع ہونا ضروری ہے۔ بعض وقت اعلام تصویری ہوتا
ہے۔ ایسی تصویر دکھائی جاتی ہے جس سے دیکھنے والے کو پتہ ملتا ہے کہ اُس کا منشا یہ ہے ۔ ایسا ہی صلوٰۃ
میں منشائے الہی کی تصویر ہے۔ نماز میں جیسے زبان سے کچھ پڑھا جاتا ہے ویسے ہی اعضا اور جوارح
کی حرکات سے کچھ دکھایا بھی جاتا ہے۔ جب انسان کھڑا ہوتا ہے اور تحمید وتسبیح کرتا ہے، اس کا نام قیام
رکھا ہے۔ اب ہر ایک شخص جانتا ہے کہ حمد وثنا کے مناسب حال قیام ہی ہے۔ بادشاہوں کے سامنے
جب قصائد سنائے جاتے ہیں تو آخر کھڑے ہو کر ہی پیش کرتے ہیں۔ ادھر تو ظاہری طور پر قیام رکھا
ہی ہے اور زبان سے حمد وثنا بھی رکھی ہے۔ مطلب اس کا یہی ہے کہ روحانی طور بھی اللہ تعالیٰ کے
حضور کھڑا ہو ۔ حمد ایک بات پر قائم ہو کر کی جاتی ہے۔ جو شخص مصدق ہو کر کسی کی تعریف کرتا ہے تو وہ
ایک رائے پر قائم ہو جاتا ہے۔ اس اَلْحَمْدُ لِلهِ کہنے والے کے واسطے یہ ضروری ہوا کہ وہ سچے طور پر

الْحَمْدُ لِلهِ اسی وقت کہہ سکتا ہے کہ پورے طور پر اس کو یقین ہو جائے کہ جمیع اقسام محامد کے اللہ تعالیٰ
ہی کے لئے ہیں۔ جب یہ بات دل میں انشراح کے ساتھ پیدا ہوگئی تو یہ روحانی قیام ہے۔ کیونکہ دل
اس پر قائم ہو جاتا ہے اور وہ سمجھا جاتا ہے کہ کھڑا ہے ۔ حال کے موافق کھڑا ہو گیا تا کہ روحانی قیام
نصیب ہو۔
پھر رکوع میں سُبْحَانَ رَبِّي الْعَظِیم کہتا ہے ۔ قاعدہ کی بات ہے کہ جب کسی کی عظمت مان
لیتے ہیں تو اس کے حضور جھکتے ہیں۔ عظمت کا تقاضا ہے کہ اس کے لئے رکوع کرے۔ ! پس سُبْحَانَ
ربي العظيم زبان سے کہا اور حال سے جھکنا دکھایا۔ یہ اُس قول کے ساتھ حال دکھایا۔
پھر تیسرا قول ہے سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلى - اَعْلَى أَفْعَلُ التفضيل ہے۔ یہ بالذات سجدہ کو
چاہتا ہے۔ اس لیے اُس کے ساتھ حالی تصویر سجدہ میں گرے گا اور اس اقرار کے مناسب حال ہیئت
فی الفور اختیار کر لی ۔
اس قال کے ساتھ تین حال جسمانی ہیں۔ ایک تصویر اس کے آگے پیش کی ہے ہر ایک قسم کا
قیام بھی کرتا ہے۔ زبان جو جسم کا ٹکڑا ہے اس نے بھی کہا اور وہ شامل ہوگئی ۔
تیسری چیز اور ہے وہ اگر شامل نہ ہو تو نماز نہیں ہوتی ۔ وہ کیا ہے؟ وہ قلب ہے۔ اس کے لیے
ضروری ہے کہ قلب کا قیام ہو۔ اور اللہ تعالیٰ اس پر نظر کر کے دیکھے کہ در حقیقت وہ حمد بھی کرتا ہے اور
کھڑا بھی ہے اور روح بھی کھڑا ہو ا حمد کرتا ہے جسم ہی نہیں بلکہ روح بھی کھڑا ہے اور جب سُبْحَانَ
ربی العظیم کہتا ہے تو دیکھے کہ اتنا ہی نہیں کہ صرف عظمت کا اقرار ہی کیا ہے۔ نہیں بلکہ ساتھ ہی جھکا
بھی ہے اور اس کے ساتھ ہی روح بھی جھک گیا ہے۔ پھر تیسری نظر میں خدا کے حضور سجدہ میں گرا
ہے۔ اس کی علو شان کو ملاحظہ میں لاکر اُس کے ساتھ ہی دیکھے کہ روح بھی الوہیت کے آستانہ پر گرا
ہوا ہے۔ غرض یہ حالت جب تک پیدا نہ ہوئے۔ اس وقت تک مطمئن نہ ہو کیونکہ يُقِيمُونَ الصَّلوة کے
یہی معنی ہیں۔ اگر یہ سوال ہو کہ یہ حالت پیدا کیوں کر ہو تو اس کا جواب اتنا ہی ہے کہ نماز پر مداومت
کی جاوے اور وساوس اور شبہات سے پریشان نہ ہو۔ ابتدائی حالت میں شکوک وشبہات سے

ایک جنگ ضرور ہوتی ہے۔ اس کا علاج یہی ہے کہ نہ تھکنے والے استقلال اور صبر کے ساتھ لگا ر ہے اور
خدا تعالیٰ سے دعائیں مانگتا رہے آخر وہ حالت پیدا ہو جاتی ہے جس کا میں نے ابھی ذکر کیا ہے۔ یہ
تقویٰ عملی کا ایک جزو ہے۔
اور دوسری جزو اس کی مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ (البقرۃ: ۴) ہے جو کچھ دے رکھا انفاق رزق
ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں ۔ عام لوگ رزق سے مراد اشیاء خوردنی لیتے
ہیں یہ غلط ہے۔ جو کچھ قومی کو دیا جاوے وہ بھی رزق ہے۔ علوم وفنون وغیرہ معارف حقائق عطا
ہوتے ہیں یا جسمانی طور پر معاش مال میں فراخی ہو ۔
رزق میں حکومت بھی شامل ہے اور اخلاق فاضلہ بھی رزق ہی میں داخل ہیں۔ یہاں اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ جو کچھ ہم نے دیا ہے اُس میں سے خرچ کرتے ہیں یعنی روٹی میں سے روٹی دیتے ہیں۔
علم میں سے علم اور اخلاق میں سے اخلاق علم کا دینا تو ظاہر ہی ہے۔
بل یہ یادرکھو کہ وہی بخیل نہیں ہے جو اپنے مال میں سے کسی مشق کو کچھ نیں دیتا بلکہ وہ بھی نیل
ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے علم دیا ہو اور وہ دوسروں کو سکھانے میں مضائقہ کرے۔ محض اس
خیال سے اپنے علوم وفنون سے کسی کو واقف نہ کرنا کہ اگر وہ سیکھ جاوے گا تو ہماری بے قدری
ہو جائے گی یا آمدنی میں فرق آجائے گا شرک ہے کیونکہ اس صورت میں وہ اس علم یا فن کو ہی اپنا رازق
اور خدا سمجھتا ہے ۔ اسی طرح پر جو اپنے اخلاق سے کام نہیں لیتا وہ بھی بخیل ہے۔ اخلاق کا دینا
یہی ہوتا ہے کہ جو اخلاق فاضلہ اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے دے رکھے ہیں اُس کی مخلوق
سے اُن اخلاق سے پیش آوے ۔ وہ لوگ اس کے نمونہ کو دیکھ کر خود بھی اخلاق پیدا کرنے کی کوشش
کریں گے۔
خُلق کی تعریف اخلاق سے اس قدر ہی مراد نہیں ہے کہ زبان کی نرمی اور الفاظ کی نرمی سے
کام لے۔ نہیں بلکہ شجاعت ، مروّت ، عفت ، جس قدر قو تیں انسان کو دی
گئی ہیں دراصل سب اخلاقی قوتیں ہیں ، اُن کا بر محل استعمال کرنا ہی اُن کو اخلاقی حالت میں لے آتا

ہے۔ ایک موقع مناسب پر غضب کا استعمال بھی اخلاقی رنگ حاصل کر لیتا ہے۔
یہ نہیں کہ انجیل کی تعلیم کی طرح ایک ہی پہلو اپنے اندر رکھتی ہے کہ ایک گال پر طمانچہ کھا کر دوسری
پھیر دو۔ یہ اخلاق نہیں ہے اور نہ یہ تعلیم حکمت کے اصول پر مبنی ہو سکتی اگر ایسا ہو تو تمام فوجوں کا
موقوف کر دینا اور ہر قسم کے آلات حرب کو توڑ دینا لازم آئے گا اور مسیحی دنیا کو بطور ایک خادم کے رہنا
پڑے گا کیونکہ اگر کوئی کرتہ مانگے تو چغہ بھی دینا پڑے گا۔ ایک کوس بیگار لے جانا چاہے تو دوکوس
جانے کا حکم ہے۔ پھر عیسائی لوگوں کو کس قدر مشکلات پیش آئیں اگر اس تعلیم پر عمل کریں نہ اُن کے
پاس ضروریات زندگی بسر کرنے کو کچھ رہے اور نہ کوئی آرام کی صورت کیونکہ جو کچھ اُن کے پاس ہو
کوئی مانگ لے تو پھر اُن کے پاس خاک رہ جاوے؟ اگر محنت مزدوری سے کمانا چاہیں تو کوئی بیگار میں
لگا دے۔ غرض اس تعلیم پر زور تو بہت دیا گیا ہے اور پادریوں کو دیکھا ہے کہ وہ بازاروں میں اس تعلیم
کی بڑے شدومد سے تعریف کر کے وعظ کرتے ہیں لیکن جب عمل پوچھو تو کچھ نہیں ہے۔ گویا گو یا بلگفتن ہی
سب کچھ ہے۔ کرنے کے واسطے کچھ نہیں۔ اس لئے اس کا نام اخلاق نہیں ہے۔ اخلاق یہ ہے کہ تمام
قومی کو جو اللہ تعالیٰ نے دیئے ہیں بر محل استعمال کیا جاوے۔ مثلاً عقل دی گئی ہے اور کوئی دوسرا شخص
جس کو کسی امر میں واقفیت نہیں اس کے مشورہ کا محتاج ہے اور یہ اس کی نسبت پوری واقفیت رکھتا ہے تو
اخلاق کا تقاضا یہ ہونا چاہیے کہ اپنی عقلِ سلیم سے اس کو پوری مدد دے اور اس کو سچا مشورہ دے۔ لوگ
ان باتوں کو معمولی نظر سے دیکھتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں کہ ہمارا کیا بگڑتا ہے۔ اس کو خراب ہونے دو۔
یہ شیطانی فعل ہے۔ انسانیت سے بعید ہے کہ وہ کسی دوسرے کو بگڑتا دیکھے اور اُس کی مدد کے لئے طیار
نہ ہو۔ نہیں بلکہ چاہیے کہ نہایت توجہ اور دل دہی سے اس کی بات سُنے اور اپنی عقل وسمجھ سے اُس کو
ضروری مدد دے۔
لیکن اگر کوئی یہاں یہ اعتراض کرے کہ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ کیوں فرمایا ؟ مِمَّا کے لفظ سے بخل کی بو آتی
ہے۔ چاہیے تھا کہ
ع هر چه داری خرچ کن در راه او

اصل بات یہ ہے کہ اس سے بخل ثابت نہیں ہوتا۔ قرآن شریف خدائے حکیم کا کلام ہے۔ حکمت
کے معنی ہیں شے را بر محل داشتن ۔ پس مِمَّا رَزَقْنَهُمْ میں اسی امر کی طرف اشارہ ہے کہ محل اور موقع کو
دیکھ کر خرچ کرو۔ جہاں تھوڑا خرچ کرنے کی ضرورت ہے وہاں تھوڑا خرچ کرو اور جہاں بہت خرچ
کرنے کی ضرورت ہے وہاں بہت خرچ کرو۔
عفو اب مثلاً عفو ہی ایک اخلاقی قوت ہے ۔ اس کے لئے یہ دیکھنا ضروری ہے کہ آیا عفو کے
عفو لائق ہے یا نہیں۔ مجرم دو قسم کے ہوتے ہیں۔ بعض تو اس قسم کے ہوتے ہیں کہ ان سے کوئی
حرکت ایسی سرزد ہو جاتی ہے جو غصہ تو لاتی ہے لیکن وہ معافی کے قابل ہوتے ہیں اور ایسے ہوتے
ہیں کہ اگر اُن کی کسی شرارت پر چشم پوشی کی جاوے اور اُن کو معاف کر دیا جاوے تو وہ زیادہ دلیر ہو کر
مزید نقصان کا باعث بنتے ہیں۔ مثلاً ایک خدمت گار ہے جو بڑا نیک اور فرماں بردار ہے ۔ وہ چاء
لایا ۔ اتفاق سے اُس کو ٹھوکر لگی اور چاء کی پیالی گر کر ٹوٹ گئی اور چاء بھی مالک پر گر گئی اگر اُس کو مارنے کے
لئے اُٹھ کھڑا ہو اور تیز و تند ہوکر اُس پر جا پڑے تو یہ سفاہت ہوگی ۔ یہ عفو کا مقام ہے کیونکہ اس
نے عمداً شرارت نہیں کی ہے اور عفو اس کو زیادہ شرمندہ کرتا اور آئندہ کے لئے محتاط بناتا ہے لیکن اگر
کوئی ایسا شریر ہے کہ وہ ہر روز توڑتا ہے اور یوں نقصان پہنچاتا ہے اس پر رحم یہی ہوگا کہ اُس کو
سزادی جاوے۔ پس یہی حکمت ہے مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ میں ۔ ہر ایک مومن اپنے نفس کا مجتہد
ہوتا ہے ۔ وہ محل اور موقع کی شناخت کرے اور جس قدر مناسب ہو خرچ کرے ۔
تعا
انجیل کی نا قابل عمل تعلیم میں بھی جا چکا ہوں کہ قرآن شریف کی عظیم حکیمانہ نظام اپنے اندر رکھتی ہے۔ اس کے بالمقابل انجیل کی تعلیم کو دیکھو کہ
ایک
گال پر طمانچہ کھا کر دوسری پھیر دے وغیرہ وغیرہ ۔ کیسی قابلِ اعتراض ہے کہ اس کی پردہ پوشی نہیں
ہو سکتی اور اس کی تمدنی صورت ممکن ہی نہیں ہے یہاں تک کہ بڑے سے بڑا نرم خو اور تقدس مآب پادری
بھی اس تعلیم پر عمل نہیں کر سکتا۔ اگر کوئی انجیل کی اس تعلیم کا عملی ثبوت لینے کے لئے کسی پادری صاحب
کے منہ پر طمانچہ مارے تو وہ بجائے اس کے کہ دوسری گال پھیرے پولیس کے پاس دوڑ ا جاوے گا

اور اس کو حکام کے سپرد کرادے گا۔
جلد اول
اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ انجیل معطل پڑی ہے اور قرآن شریف پر عمل ہو رہا ہے ۔ ایک
مفلس اور نادار بڑھیا بھی جس کے پاس ایک جو کی روٹی کا ٹکڑا ہے اس ٹکڑے میں سے ایک حصہ
دے کر مِمَّا رَزَقْنَهُمْ میں داخل ہو سکتی ہے۔ لیکن انجیل کے طمانچہ کھا کر گال پھیرنے کی تعلیم میں
مقدس سے مقدس پادری بھی شامل نہیں ہو سکتا ۔
ع
بہ ہیں تفاوت راه از کجاست تا به کجا
انجیل تو اس پہلو میں یہاں تک گری ہوئی ثابت ہوتی ہے کہ اور تو اور خود حضرت مسیح بھی اس پر
پورا عمل نہ دکھا سکے اور وہ تعلیم جو خود پیش کی تھی عملی پہلو میں اُنہوں نے ثابت کر دیا کہ وہ کہنے ہی
کے لئے ہے ورنہ چاہیے تھا کہ اس سے پیشتر کہ وہ گرفتار ہوتے خود اپنے آپ کو دشمنوں کے حوالے
کر دیتے اور دعائیں مانگنے اور اضطراب ظاہر کرنے کی ضرورت ہی کیا تھی ۔ اس سے نہ صرف یہ ثابت
ہوتا کہ وہ جو کچھ کہتے ہیں کر کے بھی دکھاتے ہیں بلکہ یہ بھی ثابت ہو جاتا کہ وہ کفارہ ہی کے لئے
آئے ہیں کیونکہ اگر اُن کی زندگی کا یہی کام تھا کہ وہ خودکشی کے طریق سے دنیا کو نجات دیں اور بقول
عیسائیوں کے خدا بجز اس صورت کے نجات دے ہی نہیں سکتا تھا تو اُن کو چاہیے تھا کہ جس کام کے لئے
وہ بھیجے گئے تھے وہ تو یہی تھا پھر وعظ اور تبلیغ کی ضرورت ہی کیا تھی؟ کیوں نہ آتے ہی یہ کہہ دیا کہ مجھے
و اور پھانسی دے دو۔ تا کہ دنیا کی رستگاری ہو۔ اے
پکڑ
قرآنی تعلیم انسانی قومی کی تکمیل کرتی ہے غرض قرآن شریف کی تعلیم ثابت کرتی اہے ہے کہ اللہ تعالیٰ حکیم ہے اور ذرہ ذرہ اس
کے آگے ہے اور اس نے ایسی تعلیم دی ہے جو انسانی قومی کی تکمیل کرتی ہے اور عفو اور انتقام کو محل اور
موقع پر رکھنے کے واسطے اس سے بڑھ کر تعلیم نظر نہیں آئے گی ۔ اگر کوئی اس تعلیم کے خلاف اور کچھ
پیش کرتا ہے تو وہ گویا قانون الہی کو درہم برہم کرنا چاہتا ہے ۔ بعض طبائع طبعاً عفو چاہتی ہیں اور بعض
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۳ مورخه ۱۰ را پریل ۱۹۰۱ صفحه ۱ تا ۴

·

آج 10 میں سے 10 باقی