۲۶؍ دسمبر ۱۹۰۱ء
ملفوظات, حصہ 3
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کہ یہاں ہی مرتے ہیں اور زندہ ہوتے ہیں۔ حشر نشر کوئی چیز نہیں۔ قیامت کچھ نہیں ۔ جنت کیا اور جہنم
کیا؟ قرآن شریف کے احکام جن بدیوں اور برائیوں سے روکتے ہیں وہ سب مجموعی طور ۔ طور پر ان میں
موجود تھیں ۔ ان کی حالت کا یہ نقشہ ہے جس پر غور کرنے سے صاف معلوم ہو سکتا ہے کہ وہ کیا تھے؟
ایک موقع پر فرماتا ہے يَتَمَتَّعُونَ وَ يَأْكُلُونَ ( محمد : (۱۳) کھاتے اور تمتع اُٹھاتے ہیں یعنی اپنے پیٹ
کی اور دوسری شہوات میں مبتلا اور اسیر ہیں۔ یاد رکھنا چاہیے کہ جب انسان جذبات نفس اور دیگر
شہوات میں اسیر اور مبتلا ہو جاتا ہے تو چونکہ وہ طبعی تقاضوں کو اخلاقی حالت میں نہیں لاتا اس لیے ان
شہوات کی غلامی اور گرفتاری ہی اس کے لیے جہنم ہو جاتی ہے اور اُن ضرورتوں کے حصول میں
مشکلات کا پیش آنا اس پر ایک خطرناک عذاب کی صورت ہو جاتی ہے۔ اس لیے اللہ تعالیٰ نے فرمایا
ہے کہ وہ جس حال میں ہیں گویا جہنم میں مبتلا ہیں ۔
قرآن مجید قصوں کا مجموعہ نہیں یہ بات ہرگز ہرگز بھول جانے کے قابل نہیں ہے کہ قرآن شریف جو خاتم الکتب ہے دراصل قصوں کا
مجموعہ نہیں ہے۔ جن لوگوں نے اپنی غلط فہمی اور حق پوشی کی بنا پر قرآن شریف کو قصوں کا مجموعہ کہا ہے۔
اُنہوں نے حقائق شناس فطرت سے حصہ نہیں پایا ورنہ اس پاک کتاب نے تو پہلے قصوں کو بھی ایک
فلسفہ بنادیا ہے اور یہ اس کا احسانِ عظیم ہے ساری کتابوں اور نبیوں پر۔ ورنہ آج ان باتوں پر ہنسی کی
جاتی اور یہ بھی اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس علمی زمانہ میں جبکہ موجودات عالم کے حقائق اور خواص الاشیاء
کے علوم ترقی کر رہے ہیں اس نے آسمانی علوم اور کشف حقائق کے لیے ایک سلسلہ کو قائم کیا۔ جس نے
ان تمام باتوں کو جو فیج اعوج کے زمانہ میں ایک معمولی قصوں سے بڑھ کر وقعت نہ رکھتی تھی اور اس
سائنس کے زمانہ میں اُن پر ہنسی ہو رہی تھی علمی پیرا یہ میں ایک فلسفہ کی صورت میں پیش کیا۔
بہشت اور دوزخ کی حقیقت پہلے زمان میں ہم دیکھتے ہیں کہ بال خیالی اور سادہ طور پر
بهشت و دوزخ کو رکھا گیا تھا۔ حضرت مسیح نے پھانسی پانے
والے چور کو یہ تو کہہ دیا کہ آج ہم بہشت میں جائیں گے مگر بہشت کی حقیقت پر کوئی نکتہ بیان نہ فرمایا۔
ہم اس وقت اس سوال کو سامنے لانے کی ضرورت نہیں سمجھتے کہ عیسائیوں کے انجیلی عقیدے اور بیان
کے موافق وہ بہشت میں گئے یا ہادیہ میں بلکہ صرف یہ دکھانا ہے کہ بہشت کی حقیقت اُنہوں نے کچھ
بیان نہیں کی۔ ہاں یوں تو عیسائیوں نے اپنے بہشت کی مساحت بھی کی ہوئی ہے۔ برخلاف اس کے
قرآن شریف کسی تعلیم کو قصے کے رنگ میں پیش نہیں کرتا بلکہ وہ ہمیشہ ایک علمی صورت میں اُسے پیش
کرتا ہے مثلاً اسی بهشت و دوزخ کے متعلق قرآن شریف فرماتا ہے مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ أَعْلَى فَهُوَ فِي
الْآخِرَةِ أَعْلى (بنی اسراءيل : (۷۳) یعنی جو اس دنیا میں اندھا ہے وہ آخرت میں بھی اندھا ہوگا ۔ کیا
مطلب کہ خدا تعالیٰ اور دوسرے عالم کے لذات کے دیکھنے کے لیے اسی جہان میں حواس اور آنکھیں
ملتی ہیں ۔ جس کو اس جہان میں نہیں ملیں اس کو وہاں بھی نہیں ملیں گے ۔ اب یہ امر انسان کو اس طرف
متوجہ کرتا ہے کہ انسان کا فرض ہے کہ وہ ان حواس اور آنکھوں کے حاصل کرنے کے واسطے اسی عالم
میں کوشش اور سعی کرے تاکہ دوسرے عالم میں بینا اُٹھے۔ ایسا ہی عذاب کی حقیقت اور فلسفہ بیان
کرتے ہوئے قرآن شریف فرماتا ہے نَارُ اللهِ الْمُوقَدَةُ الَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى الْأَفْدَةِ ( الهمزة : ۸۰۷)
یعنی اللہ تعالیٰ کا عذاب ایک آگ ہے جس کو وہ بھڑکاتا ہے اور انسان کے دل ہی پر اس کا شعلہ بھڑکتا
ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ عذاب الہی اور جہنم کی اصل جڑ انسان کا اپنا ہی دل ہے اور دل کے ناپاک
خیالات اور گندے ارادے اور عزم اس جہنم کا ایندھن ہیں۔ اور پھر بہشت کے انعامات کے متعلق
نیک لوگوں کی تعریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے يُفَجِرُونَهَا تَفْجِيرًا (الدھر : ۷ ) یعنی اسی جگہ نہریں نکال
رہے ہیں ۔ اور پھر دوسری جگہ مومنوں اور اعمالِ صالحہ کرنے والوں کی جزا کو بیان کرتے ہوئے فرماتا
ہے جَنَّتِ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ (البقرة: ۲۶) اب میں پوچھتا ہوں کہ کیا کوئی ان باتوں کو قصہ
قرار دے سکتا ہے۔ یہ کیسی سچی بات ہے جو یہاں آبپاشی کرتے ہیں وہی پھل کھائیں گے ۔ غرض
قرآن شریف اپنی ساری تعلیموں کو علوم کی صورت اور فلسفہ کے رنگ میں پیش کرتا ہے اور یہ زمانہ جس
میں خدا تعالیٰ نے ان علوم حقہ کی تبلیغ کے لیے اس سلسلہ کو خود قائم کیا ہے۔ کشف حقائق کا زمانہ ہے۔
پس یاد رکھنے چاہیے کہ قرآن شریف نے پہلی کتابوں اور قرآن شریف کے احسانات نات پس یاد نے پہلے
نبیوں پر احسان کیا ہے۔ جو ان کی تعلیموں کو جو قصہ کے رنگ
میں تھیں علمی رنگ دے دیا ہے۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ کوئی شخص ان قصوں اور کہانیوں سے نجات
نہیں پاسکتا جب تک وہ قرآن شریف کو نہ پڑھے کیونکہ قرآن شریف ہی کی یہ شان ہے کہ وہ
إِنَّهُ لَقَولُ فَصْلٌ وَمَا هُوَ بِالْهَزْلِ ( الطارق : ۱۴ ، ۱۵) ہے ۔ وہ میزان، مہیمن ، نور اور شفا اور رحمت
ہے۔ جو لوگ قرآن شریف کو پڑھتے اور اُسے قصہ سمجھتے ہیں انھوں نے قرآن شریف کو نہیں پڑھا بلکہ
اس کی بے حرمتی کی ہے۔ ہمارے مخالف کیوں ہماری مخالفت میں اس قدر تیز ہوئے ہیں؟ صرف اسی
لیے کہ ہم قرآن شریف کو جیسا کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ وہ سراسر نور، حکمت اور معرفت ہے دکھانا
چاہتے ہیں اور وہ کوشش کرتے ہیں کہ قرآن شریف کو ایک معمولی قصے سے بڑھ کر وقعت نہ دیں ہم
اس کو گوارا نہیں کر سکتے ۔ خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے ہم پر کھول دیا ہے کہ قرآن شریف ایک زندہ اور
روشن کتاب ہے۔ اس لیے ہم ان کی مخالفت کی کیوں پروا کریں۔ غرض میں بار بار اس امر کی طرف
ان لوگوں کو جو میرے ساتھ تعلق رکھتے ہیں نصیحت کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے اس سلسلہ کو کشف حقائق
کے لیے قائم کیا ہے کیونکہ بدوں اس کے عملی زندگی میں کوئی روشنی اور نور پیدا نہیں ہوسکتا۔ اور میں چاہتا
ہوں کہ عملی سچائی کے ذریعہ اسلام کی خوبی دنیا پر ظاہر ہو جیسا کہ خدا نے مجھے اس کام کے لیے مامور کیا
ہے۔ اس لیے قرآن شریف کو کثرت سے پڑھو مگر نرا قصہ سمجھ کر نہیں بلکہ ایک فلسفہ سمجھ کر۔
بہشت اور دوزخ کی حقیقت اب میں پھر اصل مطلب کی طرف رجوع کر کے کہتا ہوں
کہ قرآن شریف نے بہشت اور دوزخ کی جو حقیقت
بیان کی ہے کسی دوسری کتاب نے بیان نہیں کی ۔ اس نے صاف طور پر ظاہر کر دیا ہے کہ اسی دنیا سے
یہ سلسلہ جاری ہوتا ہے چنانچہ فرمایا وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتُن (الرحمن : ۴۷) یعنی جو شخص
خدا تعالیٰ کے حضور کھڑا ہونے سے ڈرا۔ اس کے واسطے دو بہشت ہیں۔ یعنی ایک بہشت تو اسی دنیا
میں مل جاتا ہے کیونکہ خدا تعالیٰ کا خوف اُس کو برائیوں سے روکتا ہے اور بدیوں کی طرف دوڑنا
دل میں ایک اضطراب اور قلق پیدا کرتا ہے جو بجائے خود ایک خطرناک جہنم ہے لیکن جو شخص خدا کا
خوف کھاتا ہے تو وہ بدیوں سے پر ہیز کر کے اس عذاب اور درد سے تو دم نقد بچ جاتا ہے جو شہوات اور
جذبات نفسانی کی غلامی اور اسیری سے پیدا ہوتا ہے اور وہ وفاداری اور خدا کی طرف جھکنے میں ترقی
کرتا ہے جس سے ایک لذت اور سروراً سے دیا جاتا ہے اور یوں بہشتی زندگی اسی دنیا سے اُس کے لیے
شروع ہو جاتی ہے اور اسی طرح پر اس کے خلاف کرنے سے جہنمی زندگی شروع ہو جاتی ہے جیسا کہ
میں نے پہلے بیان کر دیا ہے۔
اس وقت میرا صرف یہ مطلب ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت پر دلیل کہ میں اس دوسری دلیل کی طرف
تمہیں متوجہ کروں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت پر خدا تعالیٰ نے دی ہے یعنی یہ کہ آپ جس
کام کے لیے آئے تھے اس میں پورے کامیاب ہو گئے ۔ میں نے بتایا ہے کہ جب آپ تشریف
لائے تو آپ نے ہزار ہا مریضوں کو مرض کے آخری درجہ میں پایا۔ جو اُن کی موت تک پہنچ گیا تھا
بلکہ حقیقت میں وہ مر ہی چکے تھے جیسا کہ اس وقت کی تاریخ کے پتہ سے معلوم ہوتا ہے۔ پھر انصافاً
کوئی سوچے کہ اپنے خدمت گار کے عیب دور نہیں کر سکتے تو جو شخص ایک بگڑی ہوئی قوم کی ایسی
اصلاح کر دے کہ گویا وہ عیب اُس میں تھے ہی نہیں تو اس سے بڑھ کر اس کی صداقت کی اور کیا دلیل
ہو سکتی ہے؟
افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ مسلمانوں نے اس طرف توجہ نہیں کی ورنہ یہ ایسے روشن دلائل ہیں کہ
دوسرے نبیوں میں اُس کے نظائر بہت ہی کم ملیں گے مثلاً جب ہم آپ کے بالمقابل حضرت مسیح کو
دیکھتے ہیں تو کس قدر افسوس ہوتا ہے کہ وہ چند حواریوں کی بھی کامل اصلاح نہ کر سکے اور ہمیشہ اُن کو
سست اعتقاد کہتے رہے۔ یہاں تک کہ بعض کو شیطان بھی کہا۔ وہ ایسے لالچی تھے کہ یہودا اسکر یوطی جو
مسیح کا خزانچی تھا بسا اوقات اس تھیلی میں سے جو اُس کے پاس رہا کرتی تھی کبھی کبھی کچرا بھی لیا کرتا
تھا۔ آخر اسی لالچ نے اُسے مجبور کیا کہ وہ تیس درہم لے کر اپنے اُستاد اور مرشد کو گرفتار کرادے۔
اور ادھر جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کی طرف دیکھتے ہیں تو اُنہوں نے اپنی جانیں دے
دینی آسان سمجھیں بجائے اس کے کہ اُن میں غداری کا ناپاک حصہ پایا جاتا۔ یورپین مورخوں تک کو
اس امر کا اعتراف کرنا پڑا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں جو اُنس وفاداری اور اطاعت
اپنے ہادی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھی اس کی نظیر کسی دوسرے نبیوں کے متبعین میں نہیں ملتی ہے۔
خصوصاً مسیح علیہ السلام تو اس مقابلہ میں بالکل تہی دست ہیں ۔ اب جبکہ اس قدر غلو ان کی شان میں کیا
گیا ہے اور باوجود کمزوریوں کی ان مثالوں اور واقعات کے ہوتے ہوئے جو انجیل میں موجود ہیں
اُن کو خدا بنایا گیا ہے۔ ان کی قوت قدسی اور جذب و کشش کا یہ نمونہ پیش کیا گیا ہے کہ وہ چند حواریوں کو
بھی درست نہ کر سکے تو اور اُن سے کیا اُمید ہو سکتی ہے۔ عیسائی جب حواریوں کی اعتقادی اور عملی
کمزوریوں کا کوئی جواب نہیں دے سکتے تو یہ کہہ دیتے ہیں کہ مسیح کے بعد اُن میں قوت اور طاقت آگئی
تھی اور وہ کامل نمونہ ہو گئے تھے مگر یہ جواب کیسا مضحکہ خیز اور عذر گناہ بدتر از گناہ کا مصداق ہے کہ
چراغ کی موجودگی میں تو کوئی روشنی نہیں۔ چراغ کے بجھ جانے کے بعد روشنی ہوگئی ۔ کیا خوب !!!
ایک نبی کے سامنے تو وہ پاک صاف نہ ہو سکے ۔ اس کے بعد ہو گئے؟ اس سے تو معلوم ہوا کہ
مسیح اپنی قوت قدسی کے لحاظ سے اور بھی کمزور اور ناتواں تھا۔ معاذ اللہ یہ ایک نحوست تھی کہ جب
تک حواریوں کے سامنے رہی وہ پاک نہ ہو سکے اور جب اُٹھ گئی تو پھر روح القدس سے معمور ہو
گئے ۔ تعجب !!!
بہت سے انگریز مصنفوں نے بھی اس مضمون پر قلم اُٹھایا ہے اور رائے ظاہر کی ہے کہ مسیح نے
ایک گروہ پایا تھا جو پہلے سے توریت کے مقاصد پر اطلاع پاچکے تھے اور فقیہوں فریسیوں سے خدا کی
باتیں سنتے تھے۔ اگر وہ راست باز اور پاک باز ہوتے تو کوئی تعجب کی بات نہ تھی اور ۱۴ سو برس تک
لگا تاران میں وقتاً فوقتاً نبی اور رسول آتے رہے جو خدا کے احکام اور حدود سے انہیں اطلاع دیتے
رہے۔ گویا اُن کے نطفہ میں رکھا ہوا تھا کہ وہ خدا کو مانیں اور خدا کے حدود کی عظمت کریں اور
بدکاریوں سے بچیں۔ پھر کیونکر ممکن تھا کہ وہ اس تعلیم سے جو سی انہیں دینا چاہتا تھا بے خبر ہوتے۔
مسیح اگر انہیں درست بھی کر دیتے تب بھی یہ کوئی بڑی قابل تعریف بات نہ تھی کیونکہ ایک طبیب
کے کامل علاج کے بعد اگر دوسرا کوئی اچھا کر دے تو یہ خوبی کی بات نہیں ۔ اس لیے بفرض محال اگر
مسیح نے کوئی فائدہ پہنچایا بھی ہو تو بھی یہ کوئی قابل تعریف بات نہیں ہے لیکن افسوس ہے کہ یہاں کسی
فائدہ کی نظیر بھی نظر نہیں آتی۔ یہودا نے ۳۰ روپیہ لے کر اُستاد کو بیچ لیا اور پطرس نے سامنے کھڑے
ہو کر لعنت کی اور دوسری طرف نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہؓ نے اُحد اور بدر میں آپ کے
سامنے سر دے دیئے۔ اب انصاف کا مقام ہے کہ اگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نہ آئے ہوتے اور
قرآن شریف نہ ہوتا تو ایسے نبی کی بابت کیا کہتے جس کی تعلیم اور قوت قدسی کے نمونے یہودا اسکر یوطی
اور پطرس ہیں۔
قوت قدسی کا یہ حال اور تعلیم ایسی اُدھوری اور ناقص کہ کوئی دانش مندا سے کامل نہیں کہہ سکتا اور نہ
صرف یہی بلکہ انسان کی تمدنی ، معاشرتی اور سیاسی زندگی کو اُس سے کوئی تعلق ہی نہیں اور پھر لطف یہ کہ
اُس کے کوئی تاثیرات باقی نہیں ہیں۔
دعوی ایسا کیا کہ عقل، کانشنس، قانون قدرت اور متقدمین کے عقائد اور مسلمات کے صریح
خلاف۔ ان انگریز مصنفوں کو اقرار کرنا پڑا ہے کہ اگر قرآن نہ آتا تو بہت بری حالت ہوتی۔ اُنہوں
نے اعتراف کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے درندوں ، وحشیوں کو درست کیا اور پھر ایسے
صادق اور وفادار لوگ تیار کیسے کہ اُنہوں نے اس کی رفاقت میں کبھی اپنے جان و مال کی بھی پروانہیں
کی۔ اس قسم کی وفاداری اور اطاعت، ایثار اور جا شاری پیدا نہیں ہو سکتی جب تک مقتدا اور متبوع میں
اعلیٰ درجہ کی قوت قدسی اور جذب نہ ہو۔ پھر لکھتا ہے کہ عربوں کو سچی راست بازی ہی نہ سکھائی گئی تھی
بلکہ ان کی دماغی قوتوں کی بھی تربیت کی تھی۔ حواری تو ایک گاؤں کا بھی انتظام نہ کر سکتے تھے مگر صحابہ
نے دنیا کا انتظام کر کے دکھا دیا۔ کون کہہ سکتا ہے کہ ابو بکر اور عمر رضی اللہ عنہما کے والدین نے حکومت
اور سلطنت کی تھی اور اس لیے وہ انتظام ملک داری اور قوانین سیاست سے آگاہ تھے؟ نہیں ہر گز نہیں ۔
یہ صرف نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تربیت اور قرآن شریف کی کامل تعلیم کا نتیجہ تھا کہ ایک طرف اُس
لو
نے ان کو فر شتے بنادیا اور دوسری طرف وہ عقل مجسم ہو گئے ۔ اے
یہ کیسی بدیہی اور صاف بات ہے کہ ایک طبیب اگر آنحضرت کی قوت قدسیہ کا کمال نا قابل علاج مریضوں کو اچھا کر دے تو اس کو
طبیب حاذق ماننا پڑے گا اور جو اس پر بھی اس کی حذاقت کا اقرار نہ کرے اس کو بجز احمق اور نادان
کے اور کیا کہیں گے۔ اسی طرح پر ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لاکھوں مریضانِ گناہ کو اچھا کیا
حال آنکہ ان مریضوں میں سے ہر ایک بجائے خود ہزار ہا قسم کی روحانی بیماریوں کا مجموعہ اور مریض
تھا۔ جیسے کوئی بیمار کہے کہ سر درد بھی ہے، نزول ہے، استسقا ہے، وجع المفاصل ہے، طحال ہے
وغیرہ وغیرہ تو جو طبیب ایسے مریض کا علاج کرتا ہے اور اس کو تندرست بنا دیتا ہے اس کی تشخیص اور
علاج کو صحیح اور حکمی ماننے کے سوا چارہ نہیں ہے۔ ایسا ہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جن کو اچھا کیا
اُن میں ہزاروں روحانی امراض تھے۔ جس جس قدر ان کی کمزوریوں اور گناہ کی حالتوں کا تصور کر کے
پھر اُن کی اسلامی حالت میں تغیر اور تبدیلی کو ہم دیکھتے ہیں ۔ اسی قدر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
عزت اور قوت قدسی کا اقرار کرنا پڑتا ہے۔ ضد اور تعصب ایک الگ امر ہے جو اپنی تاریکی کی وجہ سے
سچائی کے نور کو دیکھنے کی قوت کو سلب کر دیتا ہے۔ لیکن اگر کوئی دل انصاف سے خالی نہیں اور کوئی
سر عقل صحیح سے حصہ رکھنے والا ہے تو اس کو صاف اقرار کرنا پڑے گا کہ آپ سے بڑھ کر عظیم الشان
پاکیزگی کی طرف تبدیلی کر دینے والا انسان دنیا میں نہیں گزرا۔ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَآلِهِ -
اب بالمقابل ہم پوچھتے ہیں کہ مسیح نے کس کا علاج کیا ؟ اُنہوں نے اپنی روحانیت اور عقد ہمت
اور قوت قدسی کا کیا کرشمہ دکھایا ؟
زبانی باتیں بنانے سے تو کچھ فائدہ نہیں جب تک عملی رنگ میں اُن کا نمونہ نہ دکھا یا جاوے جب کہ
اس قدر مبالغہ ان کی شان میں کیا گیا ہے کہ بایں ضعف و ناتوانی اُن کو خدائی کا منصب دے دیا گیا ہے۔
تو چاہیے تو یہ تھا کہ اُن کی عام رحمت اپنا اثر دکھاتی اور اقتداری قوت کوئی نیا نمونہ پیش کرتی کہ گناہ کی
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۱ مورخه ۲۴ مارچ ۱۹۰۲ صفحه ۳ تا ۵
زندگی پر دنیا میں موت آجاتی اور فرشتوں کی زندگی بسر کرنے والوں سے دنیا معمور ہو جاتی مگر یہ کیا
ہو گیا کہ چند خاص آدمی بھی جو آپ کی صحبت میں ہمیشہ رہتے تھے درست نہ ہو سکے۔
عیسائی اپنے خدا یسوع کا مقابلہ تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کرنے بیٹھ جاتے ہیں مگر تعجب
ہے کہ انہیں شرم نہیں آتی کہ وہ اس طرز پر کبھی ایک قدم بھی چلنا گوارا نہیں کرتے اور اس طریق پر وہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ کا مقابلہ کریں تو انہیں معلوم ہو جاوے۔
یا درکھو کہ نبی تَخَلَّقُوا بِأَخْلَاقِ اللهِ ثابت
انبیاء اخلاق اللہ کا پورا نمونہ ہوتے ہیں کرنے کے لئے آتے ہیں اور وہ اپنی عملی
حالت سے دکھا دیتے ہیں کہ وہ اخلاق اللہ کا پورا نمونہ ہیں۔ اور یہ تو ظاہر ہے کہ دنیا میں جس قدر اشیاء
خدا تعالیٰ نے پیدا کی ہیں وہ سب کی سب کسی نہ کسی پہلو سے انسان کے لئے مفید ہیں جیسے درخت بنایا نہ
ہے اس کے پتے ، اس کا سایہ، اس کی چھال ، اس کی لکڑی، اس کا پھل غرض اس کے سارے حصہ کسی
نہ کسی رنگ میں فائدہ بخش ہیں۔ سورج کی روشنی سے انسان بہت سے فائدے حاصل کرتا ہے اور اسی
طرح پر تمام چیزیں ہیں جو انسان کے لئے مفید اور نفع رساں ہیں مگر ہم کو عیسائیوں کی حالت پر افسوس
آتا ہے کہ انہوں نے ایک عاجز انسان کو خدا اور خدا کا بیٹا بھی قرار دیا ہے مگر اس کا کوئی فائدہ دنیا پر
ثابت نہیں کر سکتے اور کوئی اس کی مقتدرانہ تجلی کا نمونہ ان کے ہاتھ میں نظر نہیں آتا۔ چاہیے تو یہ تھا کہ تا۔ چاہیے تو یہ تھا کہ
ان کا ابن اللہ اگر پدر نتواند پسر تمام کند کا مصداق ہوتا مگر جب اس کی سوانح عمری پر غور کرتے ہیں تو پدرتواند کا
افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس نے کچھ بھی نہیں کیا نری خودکشی اور دوسروں کی مصیبت کو دیکھ کر اپنی
جان پر کھیل جانا یہ کیا دانش مندی اور مصلحت ہے اور اس سے ان مصیبت زدوں کو کیا فائدہ !
انصاف اور ایمان کا تقاضا تو یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا کامل نمونہ
ام ال ال عالم کے مقابل
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلہ میں
مسیح کو بالکل نا کامیاب ماننا پڑتا ہے کیونکہ اصل بات یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جس قسم کا
موقع ملا ہے مسیح کو نہیں ملا ہے اور یہ ان کی بد قسمتی ہے یہی وجہ ہے کہ مسیح کو کامل نمونہ ہم کہہ ہی نہیں
سکتے ۔ انسان کے ایمان کی تکمیل کے دو پہلو ہوتے ہیں اول یہ دیکھنا چاہیے کہ جب وہ مصائب کا
تختہ مشق ہو اس وقت خدا تعالیٰ سے وہ کیسا تعلق رکھتا ہے؟ کیا وہ صدق ، اخلاص ، استقلال ، اور
سچی وفاداری کے ساتھ ان مصائب پر بھی انشراح صدر سے اللہ تعالیٰ کی رضا کو تسلیم کرتا اور اس کی
حمد وستائش کرتا ہے یا شکوہ و شکایت کرتا ہے اور دوسرے جب اس کو عروج حاصل ہو اور اقبال اور فروغ
ملے تو کیا اس اقتدار اور اقبال کی حالت میں وہ خدا تعالیٰ کو بھول جاتا ہے اور اس کی حالت میں کوئی
قابل اعتراض تبدیلی پیدا ہو جاتی ہے۔ یا اسی طرح خدا سے تعلق رکھتا اور اس کی حمد و ستائش کرتا ہے اور
اپنے دشمنوں کو عفو کرتا اور ان پر احسان کر کے اپنی عالی ظرفی اور بلند حوصلگی کا حوصلگی کا ثبوت دیتا ہے۔
۔
مثلاً ایک شخص کو کسی نے سخت مارا ہے اگر وہ اس پر قادر ہی نہیں ہوا کہ اس کو سزا دے سکے اور اپنا
انتقام لے پھر بھی وہ کہے کہ دیکھو میں نے اس کو کچھ بھی نہیں کہا تو یہ بات اخلاق میں داخل نہیں ہو سکتی
اور اس کا نام بردباری اور حمل نہیں رکھ سکتے کیونکہ اسے قدرت ہی حاصل نہیں ہوئی بلکہ ایسی حالت ہے
کہ گالی کے صدمہ سے بھی رو پڑے تو یہ ستر بی بی از بے چادری کا معاملہ ہے اس کو اخلاق اور بردباری
سے کیا تعلق !!!
مسیح کے اخلاق کا نمونہ اسی قسم کا ہے اگر انہیں کوئی اقتداری قوت ملتی اور اپنے دشمنوں سے انتقام
لینے کی توفیق انہیں ہوتی پھر اگر وہ اپنے دشمنوں سے پیار کرتے اور ان کی خطائیں بخش دیتے تو
بے شک ہم تسلیم کر لیتے کہ ہاں انہوں نے اپنے اخلاق فاضلہ کا نمونہ دکھا یا لیکن جب یہ موقع ہی ان کو
نہیں ملا تو پھر انہیں اخلاق کا نمونہ ٹھہرانا صریح بے حیائی ہے ۔ جب تک دونوں پہلو نہ ہوں خلق کا صریح حیائی ۔
ثبوت نہیں ہو سکتا۔ اب مقابلہ میں ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھو کہ جب مکہ والوں نے
آپ کو نکالا اور تیرہ برس تک ہر قسم کی تکلیفیں آپ کو پہنچاتے رہے آپؐ کے صحابہ کو سخت صحابہ کو سخت سخت تکلیفیں
دیں جن کے تصور سے بھی دل کانپ جاتا ہے۔ اس وقت جیسے صبر اور برداشت سے آپ نے کام لیا وہ
ظاہر بات ہے لیکن جب خدا تعالیٰ کے حکم سے آپ نے ہجرت کی اور پھر فتح مکہ کا موقع ملا تو اس وقت
ان تکالیف اور مصائب اور سختیوں کا خیال کر کے جو مکہ والوں نے تیرہ سال تک آپ پر اور آپ کی
جماعت پر کی تھیں آپ کو حق پہنچتا تھا کہ قتل عام کر کے مکہ والوں کو تباہ کر دیتے اور اس قتل میں کوئی
مخالف بھی آپ پر اعتراض نہیں کر سکتا تھا کیونکہ ان تکالیف کے لئے وہ واجب القتل ہو چکے تھے اس
لئے اگر آپ میں قوت غضبی ہوتی تو وہ بڑا عجیب موقع انتقام کا تھا کہ وہ سب گرفتار ہو چکے تھے مگر آپ
نے کیا کیا ؟ آپ نے ان سب کو چھوڑ دیا اور کہالا تثريبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ (يوسف : ٩٣) ۔
یہ چھوٹی سی بات نہیں ہے مکہ کے مصائب و تکالیف کا نظارہ کو دیکھو کہ قوت و طاقت کے ہوتے
ہوئے کس طرح پر اپنے جانستان دشمنوں کو معاف کیا جاتا ہے یہ ہے نمونہ آپ کے اخلاق فاضلہ کا جس
کی نظیر دنیا میں پائی نہیں جاتی۔
محض انکار رسل کی سزا اس دنیا میں نہیں ملتی یہ بات بھی یاد رکھنے کے قابل ہے کہ
مکہ والوں نے آپ کی نری تکذیب
نہیں کی تھی ۔ نری تکذیب سے جو محض سادگی کی بنا پر ہوتی ہے اس دنیا میں اللہ تعالیٰ سزائیں نہیں دیتا
ہے لیکن جب مکذب شرافت اور انسانیت کے حدود سے نکل کر بے حیائی اور دریدہ دہنی سے اعتراض
کرتا ہے اور اعتراضوں ہی کی حد تک نہیں رہتا بلکہ ہر قسم کی ایذا دہی اور تکلیف رسانی کے منصوبے کرتا
ہے اور پھر اس کو حد تک پہنچاتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی غیرت جوش میں آتی ہے اور اپنے مامور و مرسل کے لئے
وہ ان ظالموں کو ہلاک کر دیتا ہے جیسے نوح کی قوم کو ہلاک کیا یا لوط کی قوم کو۔ اس قسم کے عذاب ہمیشہ
ان شرارتوں اور مظالم کی وجہ سے آتے ہیں جو خدا کے ماموروں اور ان کی جماعت پر کئے جاتے ہیں
ور نہ نری تکذیب کی سزا اس عالم میں نہیں دی جاتی اس کا معاملہ خدا کے ساتھ ہے اور اس نے ایک اور
عالم عذاب کے لئے رکھا ہے ۔ عذاب جو آتے ہیں وہ تکذیب کو ایڈا کے درجے تک پہنچانے سے
آتے ہیں اور تکذیب کو استہزا اور ٹھٹھے کے رنگ میں کر دینے سے آتے ہیں اگر نرمی اور شرافت سے
یہ کہا جاوے کہ میں نے اس معاملہ کو سمجھا نہیں اس لئے مجھے اس کے ماننے میں تامل ہے تو یہ انکار
عذاب کو کھینچ لانے والا نہیں ہے کیونکہ یہ تو صرف سادگی اور کمی علم کی وجہ ہے میں سچ کہتا ہوں کہ اگر نوح
کی قوم کا اعتراض شریفانہ رنگ میں ہوتا تو اللہ تعالیٰ نہ پکڑتا ساری قو میں اپنی کرتوتوں کی پاداش میں
سزا پاتی ہیں۔ خدا تعالیٰ نے تو یہاں تک بھی فرمادیا ہے کہ جو لوگ قرآن سننے کے لئے آتے ہیں ان کو
امن کی جگہ تک پہنچادیا جاوے خواہ وہ مخالف اور منکر ہی ہوں اس لئے کہ اسلام میں جبر اور اکراہ نہیں
جیسے فرما یا لا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ (البقرة: ۲۵۷)
لیکن اگر کوئی قتل کرے گا یا قتل کے منصوبے کرے گا اور شرارتیں اور ایذارسانی کی سعی کرتا ہے تو ضرور
ہے کہ وہ سزا پاوے۔ قاعدہ کی بات ہے کہ مجرمانہ حرکات پر ہر ایک پکڑا جاتا ہے پس مکہ والے بھی
اپنی شرارتوں اور مجرمانہ حرکات کے باعث اس قابل تھے کہ ان کو سخت سزائیں دی جاتیں اور ان کے وجود
سے اس ارض مقدس اور اس کے گرد و نواح کو صاف کر دیا جاتا مگر یہ رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ (الانبياء : ۱۰۸)
اور إِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ ( القلم : ۵) کا مصداق اپنے واجب القتل دشمنوں کو بھی پوری قوت اور مقدرت
کے ہوتے ہوئے کہتا ہے لا تثريب عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ (يوسف : ۹۳) -
انا جیل کا یسوع اب پادری ہمیں بتائیں کہ میچ کے اس خلق کو ہم کہاں ڈھونڈیں؟ ان کی زندگی
میں آپ کا نمونہ کہاں سے لائیں؟ جب کہ وہ ان کے عقیدے کے
موافق ماریں ہی کھاتا رہا اور جس کو سر رکھنے کی جگہ بھی نہ ملی ۔ (اگر چہ ہمارا یہ عقیدہ نہیں ہے کہ ہم
خدا تعالیٰ کے ایک نبی اور مامور کی نسبت یہ گمان کریں کہ وہ ایسا ذلیل اور مفلوک الحال تھا ) انسان کا
سب سے بڑا نشان اس کا ن اس کا خلق ہے لیکن ایک گال پر طمانچہ کھا کر دوسری پھیر دینے کی تعلیم دینے والے
معلم کی عملی حالت میں اس خلق کا ہمیں کوئی پتہ نہیں لگتا۔
دوسروں کو کہتا ہے کہ گالی نہ دو مگر یہودیوں کے مقدس فریسیوں اور فقیہوں کو حرامکار، سانپ اور
سانپ کے بچے آپ ہی کہتا ہے۔ یہودیوں میں بالمقابل اخلاق پائے جاتے ہیں وہ ا۔ وہ اسے نیک استاد
کہہ کر پکارتے ہیں اور یہ ان کو حرام کا رکہتے ہیں اور کتوں اور سوروں سے تشبیہ دیتے ہیں۔ باوجود یکہ
وہ فقیہ اور فریسی نرم نرم الفاظ میں کچھ پوچھتے ہیں۔ اور وہ دنیوی وجاہت کے لحاظ سے بھی رومی گورنمنٹ
میں کرسی نشین تھے۔ ان کے مقابلہ میں ان کے سوالوں کا جواب تو بہت ہی نرمی سے دینا چاہیے تھا اور
خوب ان کو سمجھانا چاہیے تھا حالانہ ا چاہیے تھا حالانکہ یہ بجائے سمجھانے کے گالی پر گالی دیتے چلے جاتے ہیں کیا اسی کا نام
اخلاق ہے۔ میں بار بار کہتا ہوں کہ اگر قرآن شریف نہ ہوتا اور ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نہ
آئے ہوتے تو مسیح کی خدائی اور نبوت تو ایک طرف شاید کوئی دانش مندان کو کوئی عالی خیال اور وسیع الاخلاق
انسان ماننے میں بھی تامل کرتا۔ یہ قرآن شریف کا اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا احسان عام ہے
تمام نبیوں پر اور خصوصاً مسیح پر کہ اس نے ان کی نبوت کا ثبوت خود دیا۔
پھر ایک اور پہلو سے بھی مسیح کی خدائی کی پڑتال کرنی چاہیے کہ اخلاقی حالت تو خیر یہ تھی ہی کہ
یہود کے معزز بزرگوں کو آپ گالیاں دیتے تھے لیکن جب ایک وقت قابو آ گئے تو اس قدر دعا کی جس کی
کوئی حد نہیں مگر افسوس سے دیکھا جاتا ہے کہ وہ ساری رات کی دعا عیسائیوں کے عقیدے کے موافق
بالکل رڈ ہو گئی اور اس کا کوئی بھی نتیجہ نہ ہوا اگر چہ خدا کی شان کے ہی یہ خلاف تھا کہ وہ دعا کرتے۔
چاہیے تو یہ تھا اپنی اقتداری قوت کا کوئی کرشمہ اس وقت دکھا دیتے جس سے بیچارے یہودا قرار اور
تسلیم کے سوا کوئی چارہ ہی نہ دیکھتے مگر یہاں الٹا اثر ہورہا ہے اور
ع او خود گم است کرا رهبری کند
کا معاملہ نظر آتا ہے۔ دعائیں کرتے ہیں چیختے ہیں چلاتے ہیں مگر افسوس وہ دعاسنی نہیں جاتی اور موت
کا پیالہ جو صلیب کی لعنت کے زہر سے لبریز ہے نہیں ٹلتا۔ اب کوئی اس خدا سے کیا پائے گا جو خود مانگتا
ہے اور اسے دیا نہیں جاتا۔ ایک طرف تو تعلیم دیتا کہ جو مانگو سو ملے گا دوسری طرف خود اپنی ناکامی اور
نامرادی کا نمونہ دکھاتا ہے۔ اب انصاف سے ہمیں کوئی بتائے کہ کسی پادری کو کیا تسلی اور اطمینان ایسے
خدائے نا کام میں مل سکتا ہے؟
غرض جس پہلو سے مسیح کا مقابلہ آنحضرت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم امل نمونہیں صلی الہ علیہ وسل کے ہاں دعوی خدائی
سے
کیا جاوے تو صاف نظر آتا ہے کہ مسیح کو آپ سے کوئی نسبت ہی نہیں ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی زندگی ایک عظیم الشان کامیاب زندگی ہے۔
آپ کیا بلحاظ اپنے اخلاق فاضلہ کے اور کیا بلحاظ اپنی قوت قدسی اور عقد ہمت کے اور کیا بلحاظ