۲۶؍ دسمبر ۱۹۰۱ء
ملفوظات, حصہ 4
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اپنی تعلیم کی خوبی اور تکمیل کے اور کیا بلحاظ اپنے کامل نمونہ اور دعاؤں کی قبولیت کے، غرض ہر طرح اور
ہر پہلو میں چمکتے ہوئے شواہد اور آیات اپنے ساتھ رکھتے ہیں کہ جن کو دیکھ کر ایک غیبی سے غبی انسان بھی
بشرطیکہ اُس کے دل میں بیجا ضد اور عداوت نہ ہو صاف طور پر مان لیتا ہے کہ آپ تَخَلَّقُوا بِأَخْلَاقِ
الله کا کامل نمونہ اور کامل انسان ہیں لیکن جب جب کوئی مسیح کے حالات پر نظر کرتا ہے تو ایک
دانش مند اور منصف مزاج انسان کو تامل ہوتا ہے کہ ایسے انسان کو جو مہذب اور شریفانہ باتوں
کا جواب گالی سے دیتا ہے نیک اُستاد کہنے والوں کو سانپ اور سانپ کے بچے اور حرام کا رکہتا ہے خدا
تو ایک طرف نبی ہی تسلیم کرے۔
مسیح پر ایمان لانے میں یہود کی مشکلات ان ساری باتوں کے علاوہ یہود کو ایک اور عجیب مشکل در پیش تھی جن میں بظاہر وہ
حق پر ہو سکتے ہیں اور وہ یہ تھی کہ ملا کی نبی کی کتاب میں وہ پڑھ چکے تھے کہ مسیح کے آنے سے پہلے
ایلیا کا آسمان سے اُتر ناضروری ہے ۔ جب تک وہ نہ آوے مسیح نہ آوے گا۔ اب اُن کے سامنے
کسی کے دوبارہ آنے کی نظیر موجود نہیں اور ایلیا کا آسمان سے اُتر نا وہ اپنی کتابوں میں پڑھتے آئے
تھے۔ اُنہوں نے ایلیا کو آتے دیکھا نہیں ۔ مسیح نے آنے کا دعوی کیا اُسے تسلیم کریں تو کیوں کر؟ مسیح نے
جو فیصلہ ایلیا کے آنے کا کیا کہ وہ یوحنا کے رنگ میں آگیا۔ یہودیوں کے پاس بظاہر اس کے انکار کے لیے
وجوہات تھیں کیونکہ اُن کو ایلیا کا وعدہ دیا گیا تھا نہ مشیل ایلیا کا۔ اور اس سے پہلے کوئی واقعہ اس قسم کا سے پہلے کوئی واقعہ اس قسم کا
ہوا نہ تھا اس لیے اُن کو مسیح کا انکار کرنا پڑا۔
ایک یہودی کی کتاب میرے پاس موجود ہے۔ اُس نے بڑے زور سے اس امر پر بحث کی ہے
اور پھر اپیل کرتا ہے کہ بتاؤ ایسی صورت میں ہم کیا کریں۔ بلکہ اُس نے یہاں تک لکھا ہے کہ اگر خدا تعالیٰ
ہمیں اس کے متعلق باز پرس کرے گا تو ہم ملا کی نبی کی کتاب کھول کر اُس کے سامنے رکھ دیں گے۔
غرض ایک مشکل تو یہودیوں کو یہ پیش آئی پھر دوسری مشکل یہ پیش آئی کہ مسیح مصلوب ہو گیا اور صلیب
کی لعنت نے ان کے کذب پر ایک اور رنگ چڑھا دیا ۔ کیونکہ وہ توریت میں پڑھ چکے تھے کہ
جھوٹا نبی صلیب پر لٹکایا جاتا ہے اور وہ ملعون ہوتا ہے۔ پس اُنہوں نے یہ خیال کیا کہ ایک طرف تو ایلیا
آیا نہیں اور یہ مسیح ہونے کا مدعی ہے اور ایلیا کے قصے پر جو فیصلہ دیتا ہے وہ بظاہر ملا کی نبی کی کتاب
کے مخالف ہے اس لیے کاذب کی مخالفت اور خود مسیح کے طرز عمل اور سلوک نے یہودیوں کو اور بھی
برافروختہ کر دیا تھا جب وہ ان کو حرام کار اور سانپ اور سانپ کے بچے کہہ کر پکارتے تھے ۔ پس
اُنہوں نے صلیب کے لیے کوشش کی اور جب صلیب پر چڑھا دیا تو ان کے پہلے خیال کو اور بھی مضبوطی
ہوگئی۔ کیونکہ اُنہوں نے دیکھا کہ یہ صلیب پر لٹکایا جا کر لعنتی ہو گیا ہے اس لیے سچا نہیں ہے۔
اب انہوں نے یہ یقین کر لیا کہ جب یہ خود عنتی ہو گیا تو دوسروں کا شفیع کیسے ہو سکتا ہے۔ صلیب
نے اس کے کاذب ہونے پر مہر لگا دی ۔ دو گواہوں کے ساتھ انسان پھانسی پاسکتا ہے۔ اُنہوں نے
لے
اس وقت بھی کہا کہ اگر تو سچا ہے تو اُتر آمگر وہ اُتر نہ سکا۔ اس امر نے اُن کو اور بدظن کر دیا۔ کے
لعنت کا مفہوم
عیسائی چونکہ لعنت کے مفہوم اور منشا سے ناواقف تھے اس لیے مسیح کو ملعون
قرار دیتے وقت اُنہوں نے کچھ نہیں سوچا کہ اُس کا انجام آخر کیا ہو گا ؟
علاوہ بریں چونکہ عربی سے اُنہیں بغض تھا اس لیے عبرانی میں بھی پوری مہارت حاصل نہ کر سکے ۔ یہ
دونوں زبانیں ایک ہی درخت کی شاخیں ہیں اور عربی جاننے والے کے لیے عبرانی کا پڑھنا سہل تر
ہے مگر عیسائی بوجہ بغض عبرانی لغت سے بھی فائدہ نہ اٹھا سکے۔
لعنت کا مفہوم یہ ہے کہ کوئی خدا تعالیٰ سے سخت بیزار ہو جاوے اور خدا تعالیٰ اس سے بیزار ہو
جاوے۔ عیسائیوں کے اپنے مطبع کی چھپی ہوئی لغت کی کتابیں جو بیروت سے آئی ہیں ان میں بھی
لعنت کے یہی معنے لکھے ہوئے ہیں اور لعین شیطان کو کہتے ہیں ۔ مجھے ان لوگوں کی سمجھ پر سخت افسوس
آتا ہے کہ اُنہوں نے اپنے مطلب کی خاطر ایک عظیم الشان نبی کی سخت بے حرمتی کی ہے اور اس کو بعین
ٹھہرایا ہے اور انہوں نے اس پر کچھ بھی توجہ نہیں کی کہ لعنت کا تعلق دل سے ہوتا ہے۔ جب تک دل
خدا سے برگشتہ نہ ہولے ملعون نہیں ہو سکتا۔ اب کسی عیسائی سے پوچھو کہ کیا عربی اور عبرانی لغت میں
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۳ مورخه ۱۰ را پریل ۱۹۰۲ صفحه ۳ تا ۵
لعنت کے یہ معنی متفق علیہ ہیں یا نہیں ؟ پھر اگر دل میں شرارت اور ہٹ دھرمی نہیں ہے اور محض
خدا تعالیٰ کی رضا کے لیے ایک مذہب کو اختیار کیا جاتا ہے تو کیا ایک لعنت ہی کا مضمون عیسائی مذہب
کے استیصال کے لیے کافی نہیں ہے؟ اول غور کرے کہ جب یہ بات مسلّم تھی اور پہلے توریت میں کہا
گیا تھا کہ وہ جو کاٹھ پر لٹکایا گیا وہ لعنتی ہے اور وہ کا ذب ہے تو بتاؤ جو خود ملعون اور کا ذب ٹھہر گیا وہ
دوسروں کی شفاعت کیا کرے گا ؟
او خویشتن گم است کرا رہبری کند
میں سچ کہتا ہوں کہ جب سے ان عیسائیوں نے خدا کو چھوڑ کر اُلوہیت کا تاج ایک عاجز انسان
کے سر پر رکھ دیا ہے اندھے ہو گئے ہیں اُن کو کچھ دکھائی نہیں دیتا ۔ ایک طرف اُسے خدا بناتے ہیں ۔
دوسری طرف صلیب پر چڑھا کر لعنتی ٹھہراتے ہیں اور پھر تین دن کے لیے ہاویہ میں بھی بھیجتے ہیں ۔ کیا
وہ دوزخ میں دوزخیوں کو نصیحت کرنے گئے تھے یا اُن کے لیے وہاں جا کر کفارہ ہونا تھا؟
یہ
حضرت
نرت مریم کے یوسف سے نکاح پر اعتراضات مختصر یہ کہ اس قسم کے فساد موجود ہیں ۔ اب اصل مطلب
یہ ہے کہ یہی نہیں بلکہ کوئی بھی اخلاقی حالت مسیح کی ثابت نہیں ہے۔ صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے سہارے سے مانا گیا ہے۔ اگر انجیل کی بنا پر ہی ماننا پڑتا تو پھر ان مشکلات میں پڑ کر کون تسلیم کر
سکتا ہے۔ عیسائیوں نے اور انجیل نے تو اور بھی داغ لگائے ہیں ۔ یہودی جس قسم کے الزام لگاتے
ہیں ان کے تو بیان کرنے سے بھی شرم معلوم ہوتی ہے۔ یہ دلیر قوم تو اس کی ماں کو بھی متہم کرتی ہے۔
ایک اور خطرناک معاملہ ہے جس کا جواب عیسائیوں کے پاس ہرگز نہیں ہے اور وہ یہ ہے کہ مریم کی ماں
نے عہد کیا تھا کہ وہ بیت المقدس کی خدمت کرے گی اور تار کہ رہے گی نکاح نہ کرے گی اور خود مریم
نے بھی یہ عہد کیا تھا کہ میں ہیکل کی خدمت کروں گی ۔ باوجود اس عہد کے پھر وہ کیا بلا اور آفت پڑی کہ
یہ عہد توڑا گیا اور نکاح کیا گیا ۔ اُن تاریخوں میں جو یہودی مصنفوں نے لکھی ہیں اور باتوں کو چھوڑ کر
بھی اگر دیکھا جاوے تو یہ لکھا ہے کہ یوسف کو مجبور کیا گیا کہ وہ نکاح کرلے اور اسرائیلی بزرگوں نے
اسے کہا کہ ہر طرح تمہیں نکاح کرنا ہوگا ۔ اب اس واقعہ کو مد نظر رکھ کر دیکھو کہ کس قدر اعتراض واقع
ہوتے ہیں۔
اوّل ۔ جب عہد باندھا گیا تھا تو پھر خدا کی ماں اور نانی نے اپنے عہد کو کیوں توڑا؟
دوم ۔ جبکہ عیسائیوں کے نزدیک کثرت ازدواج زنا کاری ہے تو وہ اس کا کیا جواب دیتے ہیں کہ
یوسف کی پہلی بیوی بھی تھی اور مریم دوسری بیوی تھی کیا وہ اپنے آپ یہ الزام اپنی مقدس کنواری پر قائم
نہیں کرتے ؟
سوم ۔ جب کہ حمل ہو چکا تھا تو پھر حمل میں نکاح کیوں کیا گیا ؟
یہ تین زبر دست اعتراض ہیں جو اس پر ہوتے ہیں۔ اور باتوں کو اگر چھوڑ دیا جاوے مثلاً یہ کہ
جب فرشتہ نے آکر مریم کو بشارت دی تھی کہ تیرے پیٹ میں خدا آتا ہے تو اُسے چاہیے تھا کہ شور مچا
دیتی اور دنیا کو آگاہ کرتی کہ خدا کا استقبال کرنے کو تیار ہو جاؤ وہ میرے پیٹ سے پیدا ہوگا ۔ پھر اس کو
چھپایا کیوں گیا۔ ہم اس قسم کے اعتراضوں کو سر دست چھوڑ دیتے ہیں لیکن جو تین بڑے اعتراض
او پر کیے گئے ہیں اُن کا جواب عیسائیوں کے پاس حقیقت میں کچھ بھی نہیں ہے۔
اصل بات یہ معلوم ہوتی ہے کہ مریم کو ہیکل میں پیٹ ہو گیا تھا اور مریم نے یہ سمجھا کہ لوگوں کو اگر
بتایا گیا کہ مجھے فرشتہ نے آکر بیٹا پیدا ہونے کی بشارت دی ہے تو لوگ ٹھٹھا کریں گے اور کہیں گے کہ
اس کو بیاہ کے خواب آتے ہیں ۔ کوئی بدکار ٹھہرائے گا لیکن جب پیٹ چھپ نہ سکا اور چر چاہونے لگا
تو آخر سب کو فکر پڑی ۔ اگر پہلے سے بتادیتی جب فرشتہ نے آکر کہا تھا تو شاید اس قدر شور نہ ہوتا لیکن
اُنہوں نے یہی سمجھا کہ اس وقت اگر بتا یا تو یہی کہیں گے کہ خاوند مانگتی ہے کیونکہ یہ قاعدہ ہے کہ اگر
کنواری لڑکی ذرا سا بھی کوئی ذکر کر بیٹھے تو لوگ اس کی نسبت یہی نتیجہ نکال لیتے ہیں ۔ پس وہ ڈرتی رہی
اور یہی اس نے سوچا کہ خاموش رہوں لیکن چار پانچ مہینے کے بعد جب پیٹ بڑھا اور پردہ نہ رہ سکا۔
تو پھر رہا نہ گیا تو ہیکل کے بزرگوں کو بخوبی معلوم ہو گیا کہ مریم حاملہ ہے اور انہیں فکر پیدا ہوئی اور جیسا
کہ یہ دیکھا جاتا ہے کہ اگر شریف خاندان کی کوئی لڑکی حاملہ ہو جاوے تو جھٹ پٹ اس کا نکاح کر
دیتے ہیں تا کہ ناک نہ کٹ جاوے۔ ان بزرگوں کو بھی یہی فکر پیدا ہوئی کیونکہ وہ اصل واقعہ سے
بالکل بے خبر اور نا آشنا تھے ۔ اس لیے اُنہوں نے ان باتوں کی ذرا بھی پروا نہ کی کہ اس نکاح سے
عہد شکنی کا ارتکاب ہوگا یا دوسری شادی کی وجہ سے بقول یسوع مسیح یہ زنا کاری ٹھہرے گی یا حاملہ
کا نکاح کرنا جائز نہیں ہے۔ عزیزوں نے بھی سمجھا کہ اگر اب خاموشی کی گئی اور نکاح نہ کیا گیا تو ناک
کٹ جاوے گی اس لیے یہ نکاح کر دیا گیا جس پر اس قدر اعتراض ہوتے ہیں ۔
انا جیل کی مبالغہ آرائی مگر غور طلب سوا یہ ہے کہ ان انجیل نویسوں نے اس واقعہ پرکیوں غور سوال یہ ہے کہ ان
دیانت داری کے ساتھ روشنی نہیں ڈالی یہ دیانت داری کے خلاف
ہے۔ ایک جگہ ایک انجیل نویس لکھتا ہے یسوع نے اس قدر کام کیسے کہ اگر وہ لکھے جاتے تو دنیا میں نہ
سما سکتے۔ مگر اس عقلمند کی سمجھ پر افسوس آتا ہے کہ اس ایک ہی جملہ نے انجیل کی ساری حقیقت کھول دی
کہ اس میں جو کچھ لکھا گیا ہے ایسی ہی مبالغہ آمیز باتیں ہیں کیونکہ یہ کیسی ہنسی کی بات ہے کہ جو کام تین
برس میں ہو سکتے ہیں وہ دنیا میں نہیں سما سکتے ۔ جب محدود زمانہ میں سما گئے تو پھر مکانی طور پر کیوں محدود
نہیں ہو سکتے ؟
اس قسم کے رڈی مواد سے بھرا ہوا عیسائی مذہب کا پھوڑا ہے ۔ پھوڑوں کے پھوٹنے کا ایک
وقت مقرر ہوتا ہے۔ نصرانی مذہب بھی ایک پھوڑا ہے جو اندر پیپ سے بھرا ہوا ہے اس لیے باہر سے
چمکتا ہے۔ مگر اب وقت آگیا ہے کہ یہ ٹوٹ جاوے اور اس کی اندرونی غلاظت ظاہر ہو جاوے۔
ہوتا ہے جو اندر پیپ سے بھرا ہوا ۔
ابھی سکھوں کا زمانہ گزرا ہے جس میں انگریزی گورنمنٹ کے عہد میں مذہبی آزادی شنائی بالکل جاتی ہی تھی۔ عالم بامل شائستگی
نہ رہے تھے۔ اگر کسی کو شبہات پڑتے اور وہ سوال کرتا تو اس کو واجب القتل ہونے کا فتوی دیا جاتا۔
گورنمنٹ کو
یہ زمانہ ایسا ہی ہو گیا تھا۔ مگر اب خدا تعالیٰ نے فضل کیا کہ ایک مہذب اور شائستہ علم دوست گورنم
ہم پر حکمران کیا جس نے عدل اور انصاف کے ساتھ حکومت کرنی چاہی ہے اور مذہبی آزادی کی برکت
سے ساری قوموں کو مستفید کیا ۔ اب وہ وقت آگیا ہے کہ مذہب کے متا کے متعلق سوال کرنے والوں سے کوئی
سختی نہیں کی جاتی اور ہر ایک سائل کو جواب دیا جاتا ہے۔
مسیح موعود کی بعثت کی غرض جب زمانہ نے اس قسم کی ترقی کی اور اشاعت حق کے
سارے سامان اور ذریعے پیدا ہو گئے تو اللہ تعالیٰ نے اسلام
کو گل اُمتوں پر غالب کرنے کے لیے مجھے مامور کر کے بھیجا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جب دنیا میں بھیجا تھا حقیقی کی اموات صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت کی لڑی تھی کہنا ہے پھر بھی تھی ۔
محیا
خشکی فساد سے چکی
آپ نے آکر بہت سے بگڑے ہوؤں کو بنادیا۔ یہ بات سرسری نگاہ سے دیکھے جانے کے قابل نہیں
ہے بلکہ اس میں بڑے بڑے حقائق ہیں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور بزرگی کا پتہ لگتا ہے
کیونکہ بجز اعلیٰ درجہ کے مقدس راست باز کے کوئی دوسرے کو درست نہیں کر سکتا جس کی اپنی قوت قدسی
کمال کے درجہ پر نہ پہنچی ہوئی ہو اور ایسی قوت اس میں پیدا نہ ہو چکی ہو۔ جو ساری ناپاکیوں کے اثر کو
زائل کر دے وہ دوسروں کو درست نہیں کر سکتا۔ یوں تو ہر ایک نبی نے اپنے اپنے وقت میں اپنی قوم کی
اصلاح کی اور اس کو درست کیا مگر جس شان اور مرتبہ کی اصلاح ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
کی ہے اس کو کسی اور کی اصلاح نہیں پہنچ سکتی۔ بلکہ اس کے مقابل میں دوسری اصلاحیں ہیچ نظر
آتی ہیں۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام اپنی ٹیڑھی قوم کو پورے طور سے درست نہ کر سکے اور حضرت مسیح
چند حواریوں کی سچی تبدیلی نہ کر سکے۔ اس لیے جب اس مقابلہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا
جاوے تو صاف اقرار کرنا پڑتا ہے کہ ایک ہی ہے جس نے لاکھوں کروڑوں مردوں کو زندہ کیا۔ محی اگر
ہے تو وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہے۔ جھوٹے ہیں وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ مسیح مردے زندہ کیا کرتا تھا۔
جس نے اپنے چند حواری بھی زندہ نہ کیے ان کے پاس ہمیشہ مردے ہی رہے۔ میں ہمیشہ حیران ہوا
کرتا ہوں اور حقیقت میں یہ حیران ہونے کی بات ہے کہ وہ حیات کیسی ہے جس کے ساتھ فنا لگی ہوئی
یہ مسئلہ ہی غلط ہے جو کہے کہ فلاں شخص زندہ کرتا ہے۔ اگر زندہ کرنے کا مفہوم اور مطلب اور نہ
ہوتا تو خدا تعالیٰ کیوں فَيُسِلُ الَّتِي قَضَى عَلَيْهَا الْمَوْتَ ( الزمر : ۴۳) فرماتا۔ اس سے معلوم ہوا
ہے۔ یہ
کہ یہ محاورہ ہی اور ہے ورنہ اس سے تو تناقض لازم آتا ہے کہ ایک طرف کہے کہ زندہ نہیں ہوتا اور
دوسری طرف کہہ دے کہ زندہ ہو جاتا ہے۔
اگر مسیح سچ مچ مردہ زندہ کرتا تھا تو قرآن شریف ضرور اس کی نسبت فرماتا يُخي المتوفی کیونکہ
توفی کا لفظ وہاں آتا ہے جہاں قبض روح ہو۔ موت تو اس سے پہلے بھی آسکتی ہے۔ اور توفی کا لفظ
اس لیے استعمال کیا ہے تا کہ یہ ثابت کیا جاوے کہ مرنے کے بعد روح باقی رہتی ہے جو اللہ تعالیٰ کے
قبضہ میں آجاتی ہے کس قدر حیرت اور افسوس کی جگہ ہے کہ معجزات مسیح پر بحث کرتے ہوئے لوگ پوری
توجہ نہیں کرتے ۔ قرآن کریم کو اگر غور سے پڑھ لیتے اور سنت اللہ پر نظر کرتے تو یہ مسئلہ سمجھ میں آجانا
کچھ بھی مشکل نہ تھا۔
صحیح تاریخ ایک عمدہ معلم ہے انبیاء کے معجزات زمانہ کے مناسب حال ہوتے ہیں اس سے پیتا ہے کہ عربی کے
سے
معجزات اس رنگ کے ہوتے ہیں جس کا چرچا اور زور اُس کے وقت میں ہو۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام
کے وقت سحر کا بہت بڑا زور تھا اس لیے ان کو جو معجزہ دیا گیا وہ ایسا تھا کہ اس نے اُن کے سحر کو باطل
کر دیا اور ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں فصاحت بلاغت کا زور تھا اس لیے آپ کو
قرآن کریم بھی ایک معجزہ اسی رنگ کاملا ۔ یہ رنگ اسی لئے اختیار کیا کہ شعراء جادو بیان سمجھے جاتے تھے
اور ان کی زبان میں اتنا اثر تھا کہ وہ جو چاہتے تھے چند شعر پڑھ کر کر ا لیتے تھے جیسے آج کل جوش
دلانے کے لئے انگریزوں نے باجا رکھا ہوا ہے ان کے پاس زبان تھی جو دلیری اور حوصلہ پیدا کر دیتی
تھی ۔ ہر حربہ میں وہ شعر سے کام لیتے تھے اور فِي كُلِّ وَادٍ يَهِيمُونَ (الشعراء:۲۲۶) کے مصداق
تھے۔ اس لیے اُس وقت ضروری تھا کہ خدا تعالیٰ اپنا کلام بھیجتا۔ پس خدا تعالیٰ نے اپنا کلام نازل
فرمایا اور اسی کلام کے رنگ میں اپنا معجزہ پیش کر دیا۔ جبکہ اُن کو مخاطب کر کے کہہ دیا کہ اِن کُنتُم في
رَيْبٍ مِّمَّا نَزَّلْنَا عَلَى عَبْدِنَا فَأْتُوا بِسُورَةٍ مِّنْ مِثْلِهِ الآية (البقرة : ۲۴)
تم جو اپنی زبان دانی کا دم مارتے اور لاف زنی کرتے ہوا اگر کوئی قوت اور حوصلہ ہے تو اس کلام
کے معجزہ کے مقابلہ کچھ پیش کر کے دکھاؤ لیکن باوجود اس کے کہ وہ جانتے تھے کہ اگر کچھ نہ بنایا
( خصوصاً ایسی حالت میں کہ جب تحدی کر دی گئی ہے کہ تم ہرگز ہرگز بنانہ سکو گے ) تو ملزم ہو کر ذلیل ہو
جائیں گے پھر بھی وہ کچھ پیش نہ کر سکے۔ اگر وہ کچھ بناتے اور پیش کرتے تو صحیح تاریخ ضرور شہادت
دیتی مگر کوئی ثابت نہیں کر سکتا کہ کسی نے کچھ بنایا ہو۔ پس خدا تعالیٰ نے اُس وقت اُسی رنگ کا معجزہ
دکھایا تھا۔
ایسا ہی یہودیوں میں سلب امراض کا سخہ چلا آتا تھا۔ ہندوؤں سلب امراض کا معجزہ میں بھی ہے۔ مسلمانوں میں بھی ہے۔ عیسائیوں میں بھی ہے بلکہ
انگریزوں میں تو آج کل یہ علم بہت ترقی کر گیا ہے ۔ اس سے نبوت کا ثبوت نہیں ہوتا اور نہ نبوت
سے اس کو کوئی تعلق ہے کیونکہ یہ صرف مشق پر موقوف ہے اور ہر شخص جو مشق کرے خواہ وہ ہندو ہو یا
مسلمان، عیسائی ہو یا دہر یہ غرض کوئی بھی ہو وہ مشق کرنے سے اس میں مہارت پیدا کر سکتا ہے۔
اس لیے اس سلب امراض کو نبوت سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ ایک عام بات ہے تو حضرت مسیح کے
وقت میں چونکہ اس کا زور تھا ۔ اللہ تعالیٰ نے اسی رنگ کا معجزہ حضرت مسیح کو دے دیا۔ یہ خاصیت
ہر انسان میں موجود ہے کہ وہ توجہ کرتا ہے۔ توجہ کرنے کے ساتھ ایک چیز اُس کے دل سے اُٹھ کر
پڑتی ہے۔ چنانچہ مسیح نے کہا کہ کس نے مجھے چھوا ہے کہ میری قوت نکلی ہے۔ سلب امراض والے بھی
یہی کہتے ہیں۔ مختصر یہ کہ مسیح کے معجزات اس رنگ میں آکر بہت ہی کمزور اور ضعیف ہو جاتے ہیں ۔
اس کے علاوہ مسیح کے معجزات پر ایک اور بڑا اعتراض بھی ہے اور وہ یہ ہے کہ انجیل میں لکھا ہے کہ
ایک تالاب ایسا تھا کہ لوگ اس کے پانی کے ملنے کا انتظار کیا کرتے تھے۔ لے اور وہ مانتے تھے کہ
اس کو فرشتہ ہلاتا ہے۔ پس جو سب سے پہلے اس میں اُتر پڑتا وہ اچھا ہو جاتا تھا اور یہ بھی پایا جاتا
ہے کہ مسیح اس تالاب پر اکثر جایا کرتے تھے۔ پھر کیا تعجب ہے کہ مسیح نے بیماروں کے علاج کا
کوئی نسخہ اس تالاب کی مٹی وغیرہ سے ہی تیار کیا ہو۔ تالاب کے اس قصہ نے جو اناجیل میں درج ہے
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۵ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۲ صفحه ۵ تا۷
مسیحی معجزات کی حقیقت کو اور بھی مشتبہ کر دیا ہے اور ساری رونق کو دور کر دیا ہے۔ اسی لیے
عمادالدین جیسے عیسائیوں کو ماننا پڑا ہے کہ تالاب والا قصہ الحاقی ہے لیکن انجیل کے ان نادان
دوستوں نے اتنا خیال نہیں کیا کہ اس باب کو محض الحاقی کہہ دینے سے مسیحی معجزات کی گئی ہوئی رونق
نہیں آسکتی بلکہ انجیل کو اور بھی مشتبہ قرار دینا ہے کیونکہ پھر اس بات کا کیا جواب ہے کہ جس انجیل
میں ایک باب الحاقی ہو اور حصہ اُس کا الحاقی نہ ہو اور جبکہ نسب نامہ کو الحاقی کہنے والے بھی موجود
ہیں ۔ پھر اس تالاب جیسے چشمے اور ملکوں میں بھی پائے جاتے ہیں ۔ یورپ کے اکثر ممالک میں
ایسے چشمے ہیں جہاں جا کر اکثر امراض کے مریض شفا پاتے ہیں ۔ کشمیر میں بھی بعض چشموں کا پانی
ایسا ہی ہے جن میں گندھک کا پانی اور نمک اور اور اس قسم کے اجزا ملے ہوئے ہوتے ہیں ۔ پس
وہ معجزہ نما تالاب مسیح کے سارے معجزات پر پانی پھیرتا ہے ۔ خصوصاً ایسی حالت میں جبکہ مسیح کا
اس تالاب پر جانا اور اس کی مٹی کا آنکھوں پر لگانا اور اپنے پاس رکھنا بھی بیان کیا جاتا ہے اور پھر
عماد الدین اسے الحاقی مانتا ہے لیکن تعجب کی بات یہ ہے کہ ایک حصہ الحاقی مان کر پھر آسمانی کہتے
ہوئے اُسے شرم نہیں آتی ۔
مسیح کی لکھی ہوئی انجیل نہیں ۔ حواریوں کی زبان عبرانی نہیں ۔ تیسری مصیبت یہ ہے کہ الحاقی بھی
ہے اور پھر آخر یہ کہ تعلیم ادھوری اور ناقص اور نا معقول ہے اور اُسے پیش کیا جاتا ہے کہ نجات کا اصلی
ذریعہ یہی ہے۔
الوہیت مسیح معجزات کا وہی حال ہے پیشگوئیوں کا یہ حال ہے کہ ایسی پیشگوئیاں ہر مد بر شخص تو
در کنار عام لوگ بھی کر سکتے ہیں کہ لڑائیاں ہوں گی۔ قحط پڑیں گے۔ مرغ بانگ
دے گا۔ ان پیشگوئیوں پر نظر کرو تو بے اختیار ہنسی آتی ہے۔ ان کو یہودی خدائی کا ثبوت کب تسلیم
کر سکتے تھے۔ خدائی کے لیے تو وہ جبروت اور جلال چاہیے جو خدا کے حسب حال ہے۔ لیکن یسوع
اپنی عاجزی اور ناتوانی میں ضرب المثل ہے۔ یہاں تک کہ ہوائی پرندوں اور لومڑیوں سے بھی ادنیٰ
درجہ پر اپنے آپ کو رکھتا ہے۔ اب کوئی بتائے کہ کس بنا پر اس کی خدائی تسلیم کی جاوے۔ کس کس بات
کو پیش کیا جاوے۔ ایک صلیب ہی ایسی چیز ہے جو ساری خدائی اور نبوت پر پانی پھیر دیتی ہے کہ
جب مصلوب ہو کر ملعون ہو گیا تو کا ذب ہونے میں کیا باقی رہا۔ یہودی مجبور تھے۔ ان کی کتابوں میں
کا ذب کا یہ نشان تھا۔ اب وہ صادق کیوں کر تسلیم کرتے ؟ جو خود خدا سے دور ہو گیا وہ اوروں کے گناہ کیا
اٹھائے گا ۔ عیسائیوں کی اس خوش اعتقادی پر سخت افسوس آتا ہے کہ جب دل ہی نا پاک ہو گیا تو اور کیا
باقی رہا۔ وہ دوسروں کو کیا بچائے گا۔ اگر کچھ بھی شرم ہوتی اور عقل و فکر سے کام لیتے تو مصلوب اور ملعون
کے عقیدے کو پیش کرتے ہوئے یسوع کی خدائی کا اقرار کرنے سے اُن کو موت آجاتی ۔ اب
کسر صلیب کے سامان کثرت سے پیدا ہو گئے ہیں اور عیسائی مذہب کا باطل ہونا ایک بدیہی مسئلہ
ہو گیا ہے۔ جس طرح پر چور پکڑا جاتا ہے تو اوّل اوّل وہ کوئی اقرار نہیں کرتا اور پتہ نہیں دیتا مگر جب
پولیس کی تفتیش کامل ہو جاتی ہے تو پھر ساتھی بھی نکل آتے ہیں اور عورتوں بچوں کی شہادت بھی کافی
ہو جاتی ہے۔ کچھ کچھ مال بھی برآمد ہو جاتا ہے۔ تو پھر اس کو بے حیائی سے اقرار کرنا پڑتا ہے کہ ہاں
میں نے چوری کی ہے۔ اسی طرح پر عیسائی مذہب کا حال ہوا ہے۔صلیب پر مرنا یسوع کو کاذب
ٹھہراتا ہے۔ لعنت دل کو گندہ کرتی اور خدا سے قطع تعلق کرتی ہے۔ اور اپنا قول کہ یونس کے معجزہ کے
سوا اور کوئی معجزہ نہ دیا جاوے گا باقی معجزات کو رد کرتا اور صلیب پر مرنے سے بچنے کو معجزہ ٹھہراتا ہے۔
عیسائی تسلیم کرتے ہیں کہ انجیل میں کچھ حصہ الحاقی بھی ہے۔ یہ ساری باتیں مل ملا کر اس بات کا اچھا
خاصہ ذخیرہ ہیں جو یسوع کی خدائی کی دیوار کو جوریت پر بنائی گئی تھی بالکل خاک سے ملاویں اور سرینگر
میں اس کی قبر نے صلیب کو بالکل توڑ ڈالا ۔ مرہم عیسیٰ اس کے لیے بطور شاہد ہو گئی ۔ غرض یہ ساری
باتیں جب ایک خوبصورت ترتیب کے ساتھ ایک دانش مند سلیم الفطرت انسان کے سامنے پیش کی
جاویں تو اسے صاف اقرار کرنا پڑتا ہے کہ مسیح صلیب پر نہیں مرا۔ اس لئے کفارہ جو عیسائیت کا
اصل الاصول ہے بالکل باطل ہے۔
مسیح موعود کی بعثت کی غرض پس یاد رکھو کہ یہ وہ حقائق ہیں جو اس وقت خدا تعالیٰ نے
اپنے فضل و کرم سے مسیح موعود پر کھولے ہیں۔ میں پکار کر کہتا ہوں
کہ اب خدا کا وقت آگیا ہے۔ جو کچھ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان پر جاری ہوا تھا۔ اُس
کے پورا ہونے کا وقت آ پہنچا کہ مسیح موعود صلیب کو توڑے گا۔ اس سے یہ مراد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی نہ تھی کہ وہ صلیبیں توڑتا پھرے گا۔ کیونکہ اگر صلیب توڑنے ہی سے کوئی مسیح موعود ہو سکتا ہے تو پھر
صلاح الدین اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے وقت میں بہت سی صلیبیں توڑی گئی تھیں۔ علاوہ بریں
صلیب کے اس طرح پر توڑنے سے کچھ فائدہ نہیں۔ اگر ایک لکڑی کی صلیب توڑی جاوے تو دس اور
بن سکتی ہیں۔ چاندی سونے کی بن جاتی ہیں ۔ مگر نہیں خدا تعالیٰ نے مسیح موعود کے لیے جو کسر صلیب
مقرر کیا تو اس سے یہ ہرگز مراد نہیں تھی کہ ان صلیبوں کو توڑتا پھرے گا کیونکہ اس سے ظالم ٹھہرایا
جاسکتا ہے۔ پس جو لوگ یہ اعتقاد کرتے اعتقاد کرتے ہیں وہ دین کو بدنام کرتے ہیں ۔ خدا تعالیٰ نے مسیح موعود کو
اس جسمانی جنگ سے بری رکھا ہے اور اس کے لیے یہ مقرر کیا کہ يَضَعُ الْحَرْب تا کہ اس دودھ میں لکھی
نہ پڑ جاوے۔
مسیح موعود دنیا میں آیا ہے تا کہ دین کے نام سے تلوار اٹھانے کے خیال کو دور کرے اور اپنی حج
اور براہین سے ثابت کر دکھائے کہ اسلام ایک ایسا مذہب ہے جو اپنی اشاعت میں تلوار کی مدد کا ہرگز
محتاج نہیں بلکہ اس کی تعلیم کی ذاتی خوبیاں اور اُس کے حقائق و معارف و حج و براہین اور خدا تعالیٰ کی
زندہ تائیدات اور نشانات اور اس کا ذاتی جذب ایسی چیزیں ہیں جو ہمیشہ اس کی ترقی اور اشاعت کا
موجب ہوئی ہیں اس لیے وہ تمام لوگ آگاہ رہیں جو اسلام کے بزور شمشیر پھیلائے جانے کا اعتراض
کرتے ہیں کہ وہ اپنے اس دعوے میں جھوٹے ہیں۔ اسلام کی تاثیرات اپنی اشاعت کے لیے کسی جبر
کی محتاج نہیں ہیں ۔ اگر کسی کو شک ہے تو وہ میرے پاس رہ کر دیکھ لے کہ اسلام اپنی زندگی کا ثبوت
براہین اور نشانات سے دیتا ہے۔
اب خدا تعالیٰ چاہتا ہے اور اس نے ارادہ فرمایا ہے کہ ان تمام اعتراضوں کو اسلام کے پاک
وجود سے دور کردے جو خبیث آدمیوں نے اس پر کئے ہیں ۔ تلوار کے ذریعہ اسلام کی اشاعت کا
اعتراض کرنے والے اب سخت شرمندہ ہوں گے۔ یہ کہنا کہ سرحدی غازی آئے دن فساد کرتے ہیں۔
جہاد کے خیال سے یہ ایک بیہودہ بات ہے اور ان مفسدوں کو غازی کہنا سراسر نادانی اور جہالت ہے۔
اگر کوئی جاہل مسلمان اُن کے ساتھ ذرا بھی ہمدردی رکھتا ہے اس خیال سے کہ وہ جہاد کرتے ہیں
میں سچ کہتا ہوں کہ وہ اسلام کا دشمن ہے جو مفسد کا نام غازی رکھتا ہے اور اسلام کے بدنام کرنے والوں
کی تعریف کرتا ہے۔
یہودیوں کے لیے خدا نے جو مسیح پیدا کیا تھا اُس کی غرض بھی یہی تھی کہ یہودیوں کی اس آلائش کو
دھوڈالے جو جبر کے ساتھ اشاعت مذہب کی اُن سے منسوب کی گئی تھی ۔ اسی طرح پر چودھویں صدی
میں جو مسیح موعود خدا نے اسلام کو دیا ہے اس کی غرض اور مقصود بھی یہی ہے کہ اسلام کو اس اعتراض سے
صاف کرے کہ اسلام جبر کے ساتھ پھیلا یا گیا ہے اس لیے اس کا پہلا کام یہی ہے کہ وہ لڑائی نہ کرے گا۔
انگلستان اور فرانس اور دیگر ممالک یورپ میں یہ الزام بڑی سختی سے اسلام پر لگایا جاتا ہے کہ وہ
جبر کے ساتھ پھیلایا گیا ہے مگر افسوس اور سخت افسوس ہے کہ وہ نہیں دیکھتے کہ اسلام لا إِكْرَاهَ فِي
الدين (البقرة: ۲۵۷) کی تعلیم دیتا ہے اور انہیں نہیں معلوم کہ کیا وہ مذہب جو فتح پا کر بھی گرجے نہ
گرانے کا حکم دیتا ہے کیا وہ جبر کر سکتا ہے مگر اصل بات یہ ہے کہ ان ملانوں نے جو اسلام کے نادان
دوست ہیں یہ فساد ڈالا ہے۔ اُنہوں نے خود اسلام کی حقیقت کو سمجھا نہیں اور اپنے خیالی عقائد کی بنا پر
دوسروں کو اعتراض کا موقع دیا۔ جو کچھ عقائد ان احمقوں نے بنارکھے ہیں اُن سے نصاری کو
خوب مدد پہنچی ہے ۔ اگر یہ لوگ جہاد کی صورت میں دھوکا نہ دیتے یا نہ کھاتے تو کسی کو اعتراض کا
موقع ہی نہیں مل سکتا تھا مگر اب خدا تعالیٰ نے ارادہ کیا ہے کہ وہ اسلام کے پاک اور درخشاں چہرہ سے
یہ سب گرد و غبار دور کرے اور اس کی خوبیوں اور حسن و جمال سے دنیا کو اطلاع بخشے ۔ چنانچہ اسی غرض
اور مقصد کے لیے اس وقت جب کہ اسلام دشمنوں کے نرغہ میں پھنسا ہوا بے کس اور یتیم بچہ کی طرح
ہو رہا تھا اُس نے اپنا یہ سلسلہ قائم کیا ہے اور مجھے بھیجا ہے تا میں عملی سچائیوں اور خدا کے نشانات کے
ساتھ اسلام کو غالب کروں ۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۶ مورخه ۳۰ را پریل ۱۹۰۲ ء صفحه ۶،۵