باب پنجم : ردّ کفاره
مسیحی انفاس, حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کفارہ اور نیز گناہوں کی معافی کا مسئلہ کالعدم ہو کر اس کا باطل ہونا بدیہی طور پر ثابت
ہو جاتا ہے۔ اگر کسی کو اگر کو مذہب کی حمایت ہے جواب ۔ و کسی کو اس مذہب کی حمایت منظور ہے تو جلد جواب دے ۔ ورنہ دیکھو جلد
یہ ساری عمارت گر گئی اور اس کا گرنا ایسا سخت ہوا کہ سب عیسائی عقیدے اس کے نیچے
کچلے گئے۔ نہ تثلیث رہی نہ کفارہ نہ گناہوں کی معافی ۔ خدا کی قدرت دیکھو کہ کیسا کسیر
صلیب ہوا۔
اب ہم صفائی اعتراض کے لئے پہلے لعنت کی رو سے لعنت کے لفظ کے معنی کرتے
ہیں اور پھر اعتراض کو بیان کر دیں گے سو جاننا چاہئے کہ لسان العرب میں کہ جو لغت کی
ایک پرانی کتاب اسلامی تالیفات میں سے ہے۔ اور ایساہی قطر المحیط اور محیط اور اقرب
الموارد میں جو دو عیسائیوں کی تالیفات ہیں جو حال میں بمقام بیروت چھپ کر شائع ہوئی
ہیں اور ایسا ہی کتب لغت کی تمام کتابوں میں جو دنیا میں پائی جاتی ہیں، لعنت کے معنے یہ
لکھے ہیں۔ اللعن الابعاد والطرد من الخير ومن الله ومن الخلق
ومن ابعده الله لم تلحقه رحمته وخلد في العذاب واللعين
الشيطان والممسوخ وقال الشماخ مقام الذئب كالرجل
اللعين ( لعن کا لفظ عربی اور عبرانی میں مشترک ہے ) یعنی لعنت کا مفہوم یہ ہے
کہ لعنتی اس کو کہتے ہیں جو ہر ایک خیر و خوبی اور ہر قسم کی ذاتی صلاحیت اور خدا کی رحمت اور
خدا کی معرفت سے بکلی بے بہرہ اور بے نصیب ہو جائے اور ہمیشہ کے عذاب میں پڑے
یعنی اس کا دل بکلی سیاہ ہو جائے اور بڑی نیکی سے لے کر چھوٹی نیکی تک کوئی خیر کی بات
اس کے نفس میں باقی نہ رہے اور شیطان بن جائے اور اس کا اندر مسخ ہو جائے یعنی کتوں
اور سوڑوں اور بندروں کی خاصیت اس کے نفس میں پیدا ہو جائے اور شماخ نے ایک شعر
میں لعنتی انسان کا نام بھیڑ یار کھا ہے اس مشابہت سے کہ لعنتی کا باطن مسخ ہو جاتا ہے۔ تم
کلام ہم ۔ ایسا ہی عرف عام میں بھی جب یہ بولا جاتا ہے کہ فلاں شخص پر خدا کی لعنت ہے تو
ہر ایک ادنی اعلیٰ یہی سمجھتا ہے کہ وہ شخص خدا کی نظر میں واقعی طور پر پلید باطن اور بے ایمان
اور شیطان ہے اور خدا اس سے بیزار اور وہ خدا سے روگردان ہے۔
اب اعتراض یہ ہے کہ جس حالت میں لعنت کی حقیقت یہ ہوئی کہ ملعون ہونے کی
حالت میں انسان کے تمام تعلقات خدا سے ٹوٹ جاتے ہیں اور اس کا نفس پلید اور اس کا
دل سیاہ ہو جاتا ہے یہاں تک کہ وہ خدا سے بھی روگردانی اختیار کرتا ہے اور اس میں اور
جیسا
شیطان میں ذرہ فرق نہیں رہتا تو اس وقت ہم حضرات پادری صاحبوں سے بکمال ادب
یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ کیا یہ سچ ہے کہ در حقیقت یہ لعنت اپنے تمام لوازم کے ساتھ جا کہ یہ
کہ ذکر کیا گیا یسوع پر خداتعالیٰ کی طرف سے پڑ گئی تھی اور وہ خداکی لعنت اور غضب کے
نیچے آکر سیاہ دل اور خدا سے روگردان ہو گیا تھا۔ میرے نزدیک تو ایسا شخص خود لعنتی
ہے کہ ایسے برگزیدہ کا نام لعنتی رکھتا ہے جو دوسرے لفظوں میں سیاہ دل اور خدا سے بر
گشته اور شیطان سیرت کہنا چاہئے۔ کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ ایسا پیارا در حقیقت اس لعنت
کے نیچے آگیا تھا جو پوری پوری خداکی دشمنی کے بغیر متحقق نہیں ہو سکتی۔ کیونکہ لعنت
کے لئے یہ بات ضروری ہے کہ خدا لعنتی انسان کا واقعی طور پر دشمن ہو جائے اور ایسا ہی
لعنتی انسان خدا کا دشمن ہو جائے اور اس دشمنی کی وجہ سے بندروں اور سوڑوں اور کتوں
سے بدتر ہو جائے کیونکہ بندر وغیرہ خدا تعالیٰ کے دشمن نہیں ہیں۔ لیکن لعنتی انسان خدا
تعالیٰ کا دشمن ہے۔
☑
یہ تو ظاہر ہے کہ کوئی لفظ اپنے لوازم سے الگ نہیں ہو سکتا۔ جب ہم ایک کو سیاہ دل
اور شیطان یا بندر اور کتا کہیں گے تو تبھی کہیں گے کہ جب شیطان اور بندروں اور کتوں
کے صفات اس میں موجود ہو جا موجود ہو جائیں۔ پس جبکہ تمام دنیا کے اتفاق سے لعنت کا یہی
مفہوم ہے تو یہ دو باتیں ایک وقت میں کب جمع ہو سکتی ہیں کہ ایک شخص بمقتضائے
مفهوم لعنت خدا سے برگشتہ بھی ہو اور با خدا بھی، اور خدا کادشمن بھی ہو اور دوست بھی،
اور منکر بھی ہو اور اقراری بھی۔ محبت کا تعلق لعنت کے مفہوم کو منافی ہے جبھی کہ ایک پر
لعنت پڑ گئی اسی وقت خدا سے جتنے قرب اور محبت اور رحم کے تعلقات تھے، تمام تمام ٹوٹ
گئے ۔ اور ایسا شخص شیطان ہو گیا۔ اور سیاہ دل اور خدا کا منکر بن گیا۔ اب اگر خدا
نخواستہ کچھ دنوں تک یسوع پر لعنت پڑگئی تھی تو اس کا خد اتعالیٰ سے ابنیت کا علاقہ اور پیارا
بیٹا ہونے کا لقب کیونکر باقی رہ سکتا تھا کیونکہ بیٹا ہونا تو یکطرف خود پیارا ہو تا لعنت کے
مفہوم کے بر خلاف ہے۔ خدا کے کسی پیارے کو ایک دم کے لئے بھی شیطان کہنا کسی
شیطان کا کام ہے نہ انسان کا پس میں نہیں سمجھ سکتا کہ کوئی شریف آدمی ایک سیکنڈ کے
لئے بھی یسوع کے لئے یہ تمام نام جائز رکھے جو لعنت کی حقیقت اور روح ہیں۔
پس اگر جائزہ نہیں تو دیکھو کہ کفارہ کی تمام عمارت گر گئی اور شلینی مذہب ہلاک ہو گیا
اور صلیب ٹوٹ گیا۔ کیا کوئی دنیا میں ہے جو اس کا جواب دے ؟
را تم غلام احمد قادیانی
۲ مارچ ۱۸۹۷۔
مجموعه اشتہارات جلد ۲ صفحه ۳۳۳ تا ۳۳۵
ہے۔
لعت کا مفہوم اور
حضرت مسیح علیہ السّلام کو لعنتی ٹھرانے کا عقیدہ جو عیسائیوں کے مذہب کا اصل
الاصول ہے ایسا صریح البطلان ہے کہ ایک سطحی خیال کا انسان بھی معلوم کر سکتا ہے کہ
کسی طرح ممکن نہیں کہ ایسا مذہب سچا ہو جسکی بنیاد ایسے عقیدے پر ہو جو ایک راست باز تشریح
کے دل کو لعنت کے سیاہ داغ کے ساتھ ملوث کرنا چاہتا ہے۔ کیونکہ لعنت کا لفظ جو عربی
اور عبرانی میں مشترک ہے نہایت پلید معنی رکھتا ہے۔ اور اس لفظ کے ایسے خبیث
معنے ہیں کہ بحر شیطان کے اور کوئی اس کا مصداق نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ عربی اور عبرانی
کی زبان میں ملعون اس کو کہتے ہیں کہ جو خدا تعالیٰ کی رحمت سے ہمیشہ کے لئے رد کیا جائے
اسی وجہ سے لعین شیطان کا نام ہے۔ کیونکہ وہ ہمیشہ کے لئے رحمت الہی سے رد کیا گیا
ہے اور خدا تعالی کی تمام کتابوں میں توریت سے قرآن شریف تک کسی ایسے شخص کی
نسبت ملعون ہونے کا لفظ نہیں بولا گیا۔ جس نے انجام کار خدا کی رحمت اور فضل سے
حصہ لیا ہو ۔ بلکہ ہمیشہ سے یہ ملعون اور لعنتی کا لفظ انہی ازلی بدبختوں پر اطلاق پاتا رہا ہے
جو ہمیشہ کے لئے خدا تعالیٰ کی رحمت اور نجات اور نظر محبت سے بے نصیب کئے گئے اور خدا
کے لطف اور مہربانی اور فضل سے ابدی طور پر دور اور مہجور ہو گئے۔ اور ان کا رشتہ دائمی
طور پر خدا تعالیٰ سے کاٹ دیا گیا اور اس جہنم کا خلود ان کے لئے قرار پایا جو خدا تعالی کے
غضب کا جہنم ہے اور خدا تعالیٰ کی رحمت میں داخل ہونے کی امید نہ رہے اور نبیوں ۔ کے
منہ سے بھی یہ لفظ کبھی ایسے اشخاص کی نسبت اطلاق نہیں پایا جو کسی وقت خدا کی ہدایت
اور فضل اور رحم سے حصہ لینے والے تھے۔ اس لئے یہودیوں کی مقدس کتاب اور
اسلام کی مقدس کتاب کی رو سے یہ عقیدہ متفق علیہ مانا گیا ہے کہ جو شخص ایسا ہو کہ خدا کی
کتابوں میں اس پر ملعون کا لفظ بولا گیا ہو وہ ہمیشہ کے لئے خدا کی رحمت سے محروم اور بے
نصیب ہوتا ہے۔ جیسا کہ اس آیت میں بھی اشارہ ہے ملعونين اينما ثقفوا اخذوا وقتلوا
تقتيلا - یعنی زنا کار اور زناکاری کی اشاعت کرنے والے جو مدینہ میں ہیں یہ لعنتی ہیں یعنی
ہمیشہ کے لئے خدا کی رحمت سے رو کئے گئے۔ اس لئے یہ اس لائق ہیں کہ جہاں ان کو پاؤ
قتل کر دو۔ پس اس آیت میں اس بات کی طرف یہ عجیب اشارہ ہے کہ لعنتی ہمیشہ کے
لئے ہدایت سے محروم ہوتا ہے اور اس کی پیدائش ہی ایسی ہوتی ہے جس پر جھوٹ اور
بده
پر
کاری کا جوش غالب رہتا ہے۔ اور اسی بنا پر قتل کرنے کا حکم ہوا۔ کیونکہ جو قابل علاج
نہیں اور مرض متعدی رکھتا ہے اس کا مرنا بہتر ہے۔ اور یہی توریت میں لکھا ہے کہ لعنتی
ہلاک ہو گا۔ علاوہ اس کے ملعون کے لفظ میں یہ کس قدر پلید معنے مندرج ہیں کہ عربی
اور عبرانی زبان کے رو سے ملعون ہونے کی حالت میں ان لوازم کا پایا جانا ضروری ہے کہ
که شخص ملعون اپنی دلی خواہش سے خدا تعالیٰ سے بیزار ہو۔ اور وہ خدا تعالیٰ سے اپنے دلی
جوش کے ساتھ دشمنی رکھے اور ایک ذرہ محبت اور تعظیم اللہ جل شانہ کی اس کے دل میں
نہ ہو۔ اور ایسا ہی خدا کے دل میں بھی ایک ذرہ اس کی محبت نہ ہو یہاں تک کہ وہ شیطان
کا وارث ہو نہ خدا کا۔ اور یہ بھی لعنتی ہونے کے لوازم میں سے ہے کہ شخص ملعون
خدا تعالیٰ کی شناخت اور معرفت اور محبت سے بکلی بے نصیب ہو ۔ اب ظاہر ہے یہ لعنت
اور ملعون کی حالت کا مفہوم ایسا نا پاک مفہوم ہے کہ ایک ادنیٰ سے ادنی ایماندار کی طرف
منسوب نہیں ہو سکتا چہ جائیکہ حضرت مسیح علیہ السلام کی نسبت اس کو منسوب کیا جائے
کیونکہ ملعون ہونے سے مراد وہ سخت دلی کی تاریکی ہے جس میں ایک ذرہ خدا کی معرفت کا
نور خدا کی محبت کا نور خدا کی تعظیم کا نور باقی نہ ہو۔ پس کیا روا ہے کہ ایسے مردار کی سی
حالت ایک سیکنڈ لے لئے بھی صحیح جیسے راست باز کی طرف منسوب کی جائے۔ کیا نور اور
تاریکی دونوں جمع ہو سکتی ہیں۔ لہذا اس سے صاف طور پر ثابت ہوتا ہے کہ عیسائی
مذہب کے یہ عقائد سراسر باطل ہیں۔ نیک دل انسان ایسی نجات سے بیزار ہو گا۔ جس
کی اول شرط یہی ہو کہ ایک پاک اور معصوم اور خدا کے پیارے کی نسبت یہ اعتقاد رکھا
جائے کہ وہ ملعون ہو گیا اور اس کا دل عمد اخدا سے برگشتہ ہو گیا۔ اور اس کے سینہ میں
خداشناسی کانور جاتا رہا اور وہ شیطان کی طرح خدا تعالیٰ کا دشمن ہو گیا۔ اور خدا سے
بیزار ہو گیا اور شیطان کا وارث ہو گیا کا وارث ہو گیا اور اس کا سارا دل سیاہ ہو گیا۔ اور لعنت کی زہر ناک
کیفیت ت سے اس کا دل اور اس کی آنکھیں اور اس کے کان اور اس کی زبان اور اس کے
تمام خیالات بھر گئے۔ اور اس کی پلید زمین میں بجر لعنتی درختوں کے اور کچھ باقی نہ رہا۔
کیا ایسے اصولوں کو کوئی ایماندار اور شریف انسان اپنی نجات کا ذریعہ ٹھر سکتا ہے اگر
نجات کا ہی ذریعہ ہے تو ہر ایک پاک دل شخص کا کانشنس یہی گواہی دے گا کہ ایسی
سے خدا
نجات سے ہمیشہ کا عذاب بہتر ہے۔ تمام انسانوں کا اس سے مرنا بہتر ہے کہ لعنت جیسا
سڑا ہوا مردار جو شیطان کی خاص وراثت ہے مسیح جیسے پاک اور پاک دل کے منہ میں
ڈالیں۔ اور اس مردار کا اس کے دل کو ذخیرہ بناویں۔ اور پھر اس مکروہ عمل سے اپنی
نجات اور رہائی کی امید رکھیں۔ غرض یہ وہ عیسائی تعلیم ہے جس کو ہم نے سراسر ہمدردی
اور خیر خواہی کی راہ سے اپنی کتابوں میں رد کیا ہے۔
تریاق القلوب روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۲۳۸، ۲۳۹
و صفحه ۱۶۹ تا ۱۷۰
نیز دیکھیں تحفہ قیصریہ - روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۲۷۴
سراج منیر روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۶۴ تا ۶۶
ستارہ قیصریہ - روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۱۲۱ تا ۱۲۳
لیکچر لدھیانہ ۔ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۲۸۸
ملفوظات ۔ جلد ۳ صفحه ۱۱۰ نیز صفحه ۱۶۷
ملفوظات ۔ جلد ۸ صفحه ۲۵۴، ۲۵۵
وغیره وغیره
میں نہیں سمجھ سکتا کہ کون ایماندار یہ نا پاک لقب اس راست باز کی نسبت روار کھ سکتا
ہے جس کا نام انجیل میں نور لکھا ہے۔ کیا وہ نور کسی زمانہ میں تاریکی ہوگیا تھا؟ کیاوہ جو کا نور کسی منہ میں
در حقیقت خدا سے ہے اس کو کہ سکتے ہیں کہ وہ در حقیقت شیطان سے ہے ؟
) تریاق القلوب روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۳۶۹، ۱۷۰ )
تاریکی ہو گیا تھا ۔
اور یہ باتیں جو یسوع نوع انسان کی محبت کے لئے دنیا میں بھیجا گیا اور نوع انسان کی
خاطر اس نے اپنے تئیں قربان کیا۔ یہ تمام کاروائی عیسائیوں کے خیال میں اس شرط سے گناہ سے لعنت آئی اور
مفید ہے کہ جب یہ عقیدہ رکھا جائے کہ یسوع اول دنیا کے گناہوں کے باعث ملعون
لہ دنیا
ہوا۔ اور لعنت کی لکڑی پر لٹکایا گیا۔ اسی لئے ہم پہلے اشارہ کر آئے ہیں کہ یسوع مسیح کی کی گیا۔ اسی کر قربانی لعنتی قربانی ہے۔ ماہ سے لعنت آئی اور تعنت سے صلیب ہوئی ۔ اب تنقیح
طلب یہ امر ہے کہ کیا لعنت کا مفہوم کسی راست باز کی طرف منسوب کر سکتے ہیں ؟ سو کا
لعت سے صلیب
ہوئی۔
لعنت کا مفہوم۔
واضح ہو کہ عیسائیوں نے یہ بڑی غلطی کی ہے کہ یسوع کی نسبت لعنت کا اطلاق جائز رکھا
گورہ تین دن تک ہی ہو یا اس سے بھی کمی کیونکہ لعنت ایک ایسا مفہوم ہے جو شخص
ملعون کے دل سے تعلق رکھتا ہے۔ اور کسی شخص کو اس وقت لعنتی کہا جاتا ہے جبکہ اس
کا دل خدا سے بالکل برگشتہ اور اس کا دشمن ہو جائے۔ اسی لئے لعین شیطان کا نام
ہے۔ اور اس بات کو کون نہیں جانتا کہ لعنت قرب کے مقام سے رد کرنے کو کہتے ہیں۔
اور یہ لفظ اس شخص کے لئے بولا جاتا ہے جس کا دل خدا کی محبت اور اطاعت سے دور جا
پڑے اور در حقیقت وہ خدا کا دشمن ہو جائے ۔ لفظ لعنت کے یہی معنی ہیں جس پر تمام
ایل لغت نے اتفاق کیا ہے۔ اب ہم پوچھتے ہیں کہ اگر در حقیقت یسوع مسیح پر لعنت پڑگئی
تھی تو اس لازم آتا ہے کہ در حقیقت وہ مورد غضب الہی ہو گیا تھا۔ اور خدا کی معرفت
اور اطاعت اور محبت اس کے دل سے جاتی رہی تھی اور خدا اس کا دشمن اور وہ خدا کا دشمن
ہو گیا تھا اور خدا اس سے بیزار اور وہ خدا سے بیزار ہو گیا تھا جیسا کہ لعنت کا مفہوم ہے تو اس
سے لازم آتا ہے کہ وہ لعنت کے دنوں میں در حقیقت کافر اور خدا سے برگشتہ برگشتہ اور
خدا کا دشمن اور شیطان کا حصہ اپنے اندر رکھتا تھا۔ پس یسوع کی نسبت ایسا اعتقاد کرنا گویا
نعوذ باللہ اس کو شیطان کا بھائی بناتا ہے۔ اور میرے خیال میں ایک راست باز نبی کی نسبت
ایسی بیباکی کوئی خدا ترس نہیں کرے گا بجز اس شخص کے جو خبیث طبع اور ناپاک طبع
پر۔
ہو۔
پس جبکہ یہ بات باطل ہوئی کہ حقیقی طور پر یسوع مسیح کا دل مور د لعنت ہو گیا تھا۔ تو
ساتھ ہی یہ بھی ماننا پڑے گا کہ ایسی لعنتی قربانی بھی باطل اور نادان لوگوں کا اپنا منصوبہ
ہے۔ اگر نجات اسی طرح حاصل ہو سکتی ہے کہ اول یسوع کو شیطان اور خدا سے برگشتہ
لعنت ہے ایسی نجات اور خدا سے بیزار ٹھرایا جائے تو لعنت ہے ایسی نجات پر ! ! ! اس سے بہتر تھا کہ عیسائی اپنے
لئے دوزخ قبول کر لیتے لیکن خدا کے ایک مقرب کو شیطان کا لقب نہ دیتے۔ افسوس
کہ ان لوگوں نے کیسی بے ہودہ اور نا پاک باتوں پر بھروسہ کر رکھا ہے۔ ایک طرف تو خدا
کا بیٹا اور خدا سے نکلا ہوا اور خدا سے ملا ہوا فرض کرتے ہیں اور دوسری طرف شیطان کا
لقب اس کو دیتے ہیں۔ کیونکہ لعنت شیطان سے مخصوص ہے اور لعین شیطان کا نام
ہے اور لعنتی وہ ہوتا ہے جو شیطان سے نکلا اور شیطان سے ملا ہوا اور خود شیطان ہے۔
ہے۔
دو قسم کی نکلی ہے پس عیسائیوں کے عقیدہ کے رو سے یسوع میں دو قسم کی تثلیث پائی گئی۔ ایک رحمانی اور
ایک شیطانی ۔ اور نعوذ باللہ یسوع نے شیطان میں ہو کر شیطان کے ساتھ اپنا وجود ملایا۔
اور لعنت کے ذریعہ سے شیطانی خواص اپنے اندر لئے یعنی یہ کہ خدا کا نا فرمان ہوا۔ خدا
سے بیزار ہوا خدا کا دشمن ہوا۔ اب میاں سراج الدین آپ انصاف فرمادیں آپ انصاف فرمادیں کہ کیا یہ مشن جو
مسیح کی طرف منسوب کیا جاتا ہے کوئی روحانی یا معقولی پاکیزگی اپنے اندر رکھتا ہے ؟ کیا دنیا
میں اس سے بد تر کوئی اور عقیدہ بھی ہو گا کہ ایک راست باز کو اپنی نجات کے لئے خدا کا
دشمن اور خدا کا نا فرمان اور شیطان قرار دیا جائے؟ خدا کو جو قادر مطلق اور رحیم و کریم تھا
اس لعنتی قربانی کی کیا ضروت پڑی ؟
کیا اس لعنتی قربانی کی پھر جب اس اصول کو اس پہلو سے دیکھا جائے کہ کیا اس لعنتی قربانی کی تعلیم یہودیوں تعلیم میں تعلیم یہود کو بھی دی گئی کو بھی دی گئی ہے یا نہیں تو اور بھی اس کے کذب کی حقیقت کھلتی ہے کیونکہ یہ بات ظاہر تھی ؟
ہے کہ اگر خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں انسانوں کی نجات کے لئے صرف یہی ایک ذریعہ تھا کہ
اس کا ایک بیٹا ہو اور وہ تمام گنہ گاروں کی لعنت کو اپنے ذمہ لے لے۔ اور پھر لعنتی قربانی
بن کر صلیب پر کھینچا جائے تو یہ امر ضروری تھا کہ یہودیوں کے لئے توریت اور دوسری
کتابوں میں جو یہودیوں کے ہاتھ میں ہیں اس لعنتی قربانی کا ذکر کیا جاتا۔ کیونکہ کوئی عقلمند
اس بات کو باور نہیں کر سکتا کہ خدا کا وہ ازلی ابدی قانون جو انسانوں کی نجات کے لئے اس
نے مقرر کر رکھا ہے ہمیشہ بدلتار ہے اور توریت کے زمانہ میں کوئی اور ہو اور انجیل کے
زمانہ میں کوئی اور ۔ قرآن کے زمانہ میں کوئی اور ہو۔ اور دوسرے نبی جو دنیا کے
اور حصوں میں آئے ان کے لئے کوئی اور ہو۔ آب ہم جب تحقیق اور تفتیش کی نظر سے
دیکھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ توریت اور یہودیوں کی تمام کتابوں میں اس لعنتی قربانی کی
تعلیم نہیں ہے۔ چنانچہ ہم نے ان دنوں میں بڑے میں بڑے بڑے یہودی فاضلوں کی طرف خط
لکھے اور ان کو خدا تعالیٰ کی قسم دے کر پوچھا کہ انسانوں کی نجات کے لئے توریت اور
دوسری کتابوں میں تمہیں کیا تعلیم دی گئی ہے ؟ کیا یہ تعلیم دی گئی ہے کہ خدا کے بیٹے
ا
نجات کے بارہ میں
کے کفارہ اور اس کی قربانی پر ایمان لاؤ ؟ یا کوئی اور تعلیم ہے ؟ تو انہوں نے یہ جواب دیا کہ
نجات کے بارے میں توریت کی تعلیم بالکل قرآن کے مطابق ہے۔ یعنی خدا کی طرف سچا تو ریت کی تعلیم قرآن
رجوع کرنا اور گناہوں کی معافی چاہنا اور جذبات نفسانیہ سے دور ہو کر خدا کی رضا کے لئے کے مطابق ہے۔
نیک اعمال بجالانا اور اس کے حدود اور قوانین اور احکام اور وصیتوں کو بڑے زور اور سختی
کشی کے ساتھ بجالانا یہی ذریعہ نجات ہے جو بار بار توریت میں ذکر کیا گیا جس پر ہمیشہ خدا
کے مقدس نبی پابندی کراتے چلے آئے ہیں اور جس کے چھوڑنے پر عذاب بھی نازل
ہوتے رہے ہیں۔ اور ان فاضل یہودیوں نے صرف یہی نہیں کیا کہ اپنی مفصل چٹھیات نے صرف یہی نہی کہ اپنی
سے مجھ کو جواب دیا بلکہ انہوں نے اپنے محقق فاضلوں کی نادر اور بے مثل کتابیں جو اس
بارے میں لکھی گئی تھیں میرے پاس بھیج دیں جواب تک موجود ہیں اور چٹھیات بھی ؟
موجود ہیں۔ جو شخص دیکھنا چاہے میں دکھا سکتا ہوں اور ارادہ رکھتا ہوں کہ ایک مفصل
کتاب میں وہ سب اسناد درج کر دوں ۔
اب ایک عقلمند کو نہایت انصاف اور دل کی صفائی کے ساتھ سوچنا چاہئے کہ اگر یہی
بات سچ ہوئی کہ خدا تعالیٰ نے یسوع مسیح کو اپنا بیٹا قرار دے کر اور غیروں کی لعنت اس پر
ڈال کر پھر اس لعنتی قربانی کو لوگوں کی نجات کے لئے ذریعہ ٹھرایا تھا اور یہی تعلیم یہودیوں
کو ملی تھی تو کیا سبب تھا کہ یہودیوں نے آج تک اس تعلیم کو پوشیدہ رکھا اور بڑے اصرار
سے اس کے دشمن رہے اور یہ اعتراض اور بھی قوت پاتا ہے جبکہ ہم دیکھتے ہیں کہ
یہودیوں کی تعلیم کو تازہ کرنے کے لئے ساتھ ساتھ نبی بھی چلے آئے تھے۔ اور حضرت
موسیٰ نے کئی لاکھ انسانوں کے سامنے توریت کی تعلیم کو بیان کیا تھا پھر کیونکر ممکن تھا کہ
یہودی لوگ ایسی تعلیم کو جو متواتر نبیوں سے ہوتی آئی بھلا دیتے حالانکہ ان کو حکم تھا کہ
خدا کے احکام اور وصایا کواپنی چوکھٹوں اور دروازوں اور آستینوں پر لکھیں اور بچوں کو
سکھائیں اور خود حفظ کریں۔ اب کیا یہ بات سمجھ آسکتی ہے یا کسی کا پاک کانشنس یہ
ں یہ گواہی دے سکتا ہے کہ باوجو د اتنی نگہداشت کے سلمانوں کے تمام فرقے یہود کے توریت
کی اس پیاری تعلیم کو بھول گئے جس پر ان کی نجات کا مدار تھا۔ یہودی نہ آج سے بلکہ قدیم
سے یہ کہتے چلے آئے ہیں کہ توریت میں وہی باتیں ذریعہ نجات بتلائی گئی ہیں جو قرآن میں
ذریعہ نجات بتلائی گئی ہیں۔ چنانچہ قرآن شریف کے وقت میں بھی انہوں نے یہی گواہی
دی اور اب بھی یہی گواہی دیتے ہیں۔ اور اسی مضمون کی ان کی چٹھیاں اور نیز کتابیں
میرے پاس پہنچی ہیں۔ اگر یہودیوں کو نجات کے لئے اس لعنتی قربانی کی تعلیم دی جاتی تو
کچھ سبب معلوم نہیں ہوتا کہ کیوں وہ اس تعلیم کو پوشیدہ کرتے۔ ہاں ممکن تھا کہ وہ
یسوع مسیح کو خدا کا بیٹا کر کے نہ مانتے اور اس کی صلیب کو سچے بیٹے کی صلیب تصور نہ
کرتے اور یہ کہتے کہ وہ حقیقی بیٹا جس کی قربانی سے دنیا کو نجات ملے گی یہ نہیں ہے۔ بلکہ
آئیندہ کسی زمانہ میں ظاہر ہو گا۔ مگر یہ تو کسی طرح ممکن نہ تھا کہ تمام فرقے یہود کے
ا وہ
سرے سے ایسی تعلیم سے انکار کر دیتے جو ان کی کتابوں میں موجود تھی اور خدا کے پاک
نبی اس کو تازہ کرتے آئے تھے۔ یہودی اب تک زندہ موجود ہیں اور ان کے فاضل اور
عالم بھی موجود ہیں اور ان کی کتابیں بھی موجود ہیں۔ اگر کسی کو شک ہو تو ان سے بالمواجہ
دریافت کرتے۔ کیا ایک عقلمند جو در حقیقت سچائی کی تلاش میں ہے وہ اس بات کا محتاج
نہیں کہ یہودیوں کی بھی اس میں گواہی لے۔ کیا یہودی وہ پہلے گواہ نہیں ہیں جو صدہا
برسوں سے توریت کی تعلیم کو حفظ کرتے چلے آئے ہیں ؟ ایک عاجز انسان کو خدا بنانانہ اس
پر پہلی تعلیموں کی گواہی نہ ان تعلیموں کے وارثوں کی گواہی نہ پچھلی تعلیم کی گواہی نہ
عقل کی گواہی اور اس شخص کو خدا کا بھی کہنا اور پھر شیطان کا بھی۔ کیا ان گندی اور نا
معقول باتوں کو ماننا پاک فطرت لوگوں کا کام ہے ؟!!
سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کے جوابات
روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۳۳۱ تا ۳۳۶
پھر جب اس عقیدہ کو اس پہلو سے دیکھا جائے کہ باوجود یکہ توریت کی متوارث اور پھر
قدیم کی کی گئی اور اک دوسرے پر گیا اور ایک رات - تعلیم کی مخالفت کی گئی اور ایک کا گناہ دوسرے پر ڈالا گیا اور ایک راست باز کے دل کو
ہوا ؟
لعنتی اور خدا سے دور اور مہجور اور شیطان کا ہم خیال ٹھہرایا گیا۔ پھر ان سب خرابیوں کے لعنتی قربانی کو قبول
ساتھ اس لعنتی قربانی کو قبول کرنے والوں کے لئے فائدہ کیا ہوا ۔ کیا وہ گناہ سے باز آگئے کرنے والوں کو فائدہ
یا ان کے گناہ بخشے گئے تو اور بھی اس عقیدہ کی لغویت ثابت ہوتی ہے۔ کیونکہ گناہ سے باز
آنا اور سچی پاکیزگی حاصل کرنا تو ببداہت خلاف واقعہ ہے۔ کیونکہ موجب عقیدہ
عیسائیوں کے حضرت داؤد علیہ السّلام بھی کفارہ یسوع پر ایمان لائے تھے۔ لیکن بقول
ان کے ایمان لانے کے بعد نعوذ باللہ حضرت داؤد نے ایک بے گناہ کو قتل کیا اور اس کی
جو رو سے زیاہ کیا اور نفسانی کاموں میں خلافت کے خزانہ کا مال خرچ کیا اور سوتک جورو کی
اور اخیر عمر تک اپنے گناہوں کو تازہ کرتے رہے اور ہر روز کمال گستاخی کے ساتھ گناہ کا
ارتکاب کیا۔ پس اگر یسوع کی لعنتی قربانی گناہ سے روک سکتی تو بقول ان کے داؤد اس
قدر گناہ میں نہ ڈوبتا۔
ایسا ہی یسوع کے حواریوں سے بھی ایمان لانے کے
بعد قابل شرم گناہ سرزد ہوئے۔ یہودا اسکریوطی نے تیس روپیہ پر یسوع کو بیچا اور پطرس یہودا بھیجے روپیہ پر )
نے سامنے کھڑے ہو کر تین مرتبہ یسوع پر لعنت بھیجی اور باقی سب بھاگ گئے۔ اور ظاہر
ہے کہ نبی پر لعنت بھیجنا سخت گناہ ہے۔ اور یورپ میں جو آج کل شراب خواری اور زنا
کاری کا طوفان برپا ہے اس کے لکھنے کی حاجت نہیں۔ ہم اپنے کسی پہلے پرچہ میں بعض ا کے پنے کسی سے پرچہ میں
بزرگ پادری صاحبوں کی زنا کاری کا ذکر یورپ کے اخبارات کے حوالہ سے کر چکے
ہیں۔ ان تمام واقعات سے بکمال صفائی ثابت ہوتا ہے کہ یہ لعنتی قربانی گناہ سے روک
نہیں سکی۔
اب دوسرا شق یہ ہے کہ اگر گناہ رُک نہیں سکتے تو کیا اس لعنتی قربانی سے ہمیشہ گناہ
بخشے جاتے ہیں۔ گویا یہ ایک ایسا نسخہ ہے کہ ایک طرف ایک بد معاش ناحق کا خون
اگر گناور کی نہیں سکتے کر کے یا چوری کر کے یا جھوٹی گواہی سے کسی کے مال یا جان یا آبرو کو نقصان پہنچا کر اور یا
تو کیا اس معنی قربانی کسی کے مال کو سے ہمیشہ گناہ بخشے کے مال کو غبن کے طور پر دیا کر اور پھر اس لعنتی قربانی پر ایمان لا ایمان لاکر خدا کے بندوں
جاتے ہیں ؟
نہیں ہو سکتا۔
کے حقوق کو ہضم کر سکتا ہے۔ اور ایسا ہی زنا کاری کی نا پاک حالت میں ہمیشہ رہ کر صرف
لعنتی قربانی کا اقرار کر کے خدا تعالیٰ کے قبری مواخذہ سے بچ سکتا ہے۔ پس صاف ظاہر ہے
کہ ایسا ہر گز نہیں۔ بلکہ ارتکاب جرائم کر کے پھر اس لعنتی قربانی کی پناہ میں جانا بد معاشی کا
طریق ہے۔ اور معلوم ہوتا ہے کہ پولوس کے دل کو بھی یہ دھڑ کا شروع ہو گیا تھا کہ یہ
پسوع دوبارہ مصلوب اصول صحیح نہیں ہے اسی لئے وہ کہتا ہے کہ ” یسوع کی قربانی پہل گناہ کے لئے ہے اور
یسوع دوبارہ مصلوب نہیں ہو سکتا لیکن اس قول سے وہ بڑی مشکلات میں پھنس گیا
ہے۔ کیونکہ اگر یہی صحیح ہے کہ یسوع کی لعنتی قربانی پہلے گناہ کے لئے ہے تو
مثلاً داود نبی نعوذ باللہ ہمیشہ کے جہنم کے لائق ٹھرے گا۔ کیونکہ اس نے اور یا
کی جو رو سے بقول عیسائیوں کے زنا کر کے پھر اس عورت کو بغیر خدا کی اجازت کے تمام عمر
اپنے گھر میں رکھا۔ اور وہی مہ کھا۔ اور وہی مریم کے سلسلہ امہات میں۔
اس کے داؤد نے سو تک بیوی بھی کی جن کا کرنا بموجب اقرار عیسائیوں کے اس کو
روا نہیں تھا۔ پس یہ گناہ اس کا پہلا گناہ نہ رہا بلکہ بار بار واقع ہوتا رہا۔ اور ہر ایک دن نئے
سرے اس کا اعادہ ہوتا تھا۔ پھر جبکہ لعنتی قربانی گناہ سے روک نہیں سکتی تو بے شک عام
عیسائیوں سے بھی گناہ ہوتے ہوں گے جیسا کہ اب بھی ہو رہے ہیں پس بموجب اصول
پولوس کے دوسرا گناہ ان کا قابل معافی نہیں اور ہمیشہ کا جہنم اس کی سزا ہے۔ اس
صورت میں ایک بھی عیسائی دائمی جہنم سے نجات پانیوالا ثابت نہیں ہوتا مثلاً
میاں سراج الدین دور نہ جائیں اپنے حالات ہی دیکھیں کہ پہلے انہوں نے مریم کے
ہے۔ علاوہ
صاحب زادے کو خدا کا بیٹامان کر لعنتی قربانی کا بیٹسمہ پایا۔ اور پھر قادیان میں آکر نئے
سرے مسلمان ہوئے اور اقرار کیا کہ میں نے بیٹسمہ لینے میں جلدی کی تھی اور نماز پڑھتے
رہے اور بارہا میرے روبروئے اقرار کیا کہ کفارہ کی لغویت کی حقیقت بخوبی میرے پر کھل
گئی ہے اور میں اس کو باطل جانتا ہوں اور پھر قادیان سے واپس جا کر پادریوں کے دام
میں پھنس گئے اور عیسائیت کو اختیار کیا۔ اب میاں سراج الدین کو سوچنا چاہئے کہ جب
اول وہ بیمہ پاکر عیسائی دین سے پھر گئے تھے اور قول اور فعل سے انہوں نے اس کے
بر خلاف کیا تو عیسائی اصول کے رو سے یہ ایک بڑا گناہ تھا جو دوسری دفعہ ان سے وقوع میں دوسرا گناہ قابل معافی
آیا ۔ پس پولوس کے قول کے مطابق یہ گناہ ان کا بخشا نہیں جائے گا۔ کیونکہ اس کے نہیں۔
لئے دوسری صلیب کی ضرورت ہے۔
ور اگر یہ کہو کہ ولوس نے غلطی کھائی ہے یا جھوٹ بولا ہے اور اصل بات یہی ہے کہ اگر پولوس نے غلطی لعنتی قربانی پر ایمان لانے کے بعد کوئی گناہ گناہ نہیں رہتا۔ چوری کروز نا کرو خون ناحق کھائی ہوں تو ایسا
گناہ۔
والا ہے۔
کرو۔ جھوٹ بولو۔ امانت میں خیانت کرو۔ غرض کچھ کرو کسی گناہ کا مواخذہ نہیں تو مذہب ناپاکی پھیلانے
ایسانہ ہب ایک نا پا کی پھیلانے والا مذہب ہو گا۔ اور وقت کی گورنمنٹ کو مناسب ہو گا کہ
ایسے عقائد کے پابندوں کی ضمانتیں لیوے ۔ اور اگر پھر اس خیال کو دوبارہ پیش کرو کہ
لعنتی قربانی پر ایمان لانے والا کچی پاکیزگی حاصل کرتا ہے اور گناہ سے پاک ہو جاتا ہے۔ تو
ہم اس کا جواب پہلے دے چکے ہیں۔ کہ یہ بات ہر گز صحیح نہیں ہے اور ہم ابھی داؤد نبی کا
اور حواریوں کے گناہ اور حضرات پادری صاحبوں کے گناہ لکھ چکے
ہیں۔ اور اس بات کو تمام اہل تجربہ جانتے ہیں۔ کہ یورپ ان دنوں بدکاریوں میں اول
درجہ پر ہے۔ الہ ہے۔ اگر فرض کے طور پر کسی کی پاک زندگی کی نظیر دی جائے تو اس بات کا کیا
ثبوت ہے کہ حقیقت میں اس کی زندگی پاک ہے۔ بہتیرے بدمعاش حرام خور زانی
دیوث شراب خوار خدا کے منکر بظاہر پاک زندگی دکھلا سکتے ہیں اور اندر سے ان قبروں کی
طرح ہوتے ہیں جن میں بجز متعفن مردہ اور اس کی ہڈیوں کے اور کچھ بھی نہیں
ہوتا۔
ماسوا اس کے یہ خیال کرنا بھی بیجا ہے کہ کسی قوم کے سارے کے سارے اپنی فطرت
کی رو سے نیک یا سب کے سب فطر تا بد معاش ہیں۔ بلکہ ہم دیکھتے ہیں کہ خدا کے قانون رتا
قدرت نے یہ دعوی کرنے کا حق ہر ایک قوم کو بخشا ہے کہ جیسے ان میں بعض لوگ فطرتا
بد اخلاق اور بد سرشت اور بد اندیش اور بد کردار ہیں۔ ایسا ہی بمقابلہ ان کے بعض
دوسرے لوگ فطر تا دل کے غریب نیک خلق نیک چلن نیک کردار ہیں۔ اس قانون
قدرت سے نہ ہندو باہر ہیں نہ پارسی نہ یہودی نہ سکھ نہ یہ نہ سکھ نہ بدھ مذہب والے یہاں تک کہ
چوہڑے اور چمار بھی اسی قانون میں داخل ہیں۔
سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کے جوابات
روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۳۳۶ تا ۳۳۹
یہ بات کہ اس لعنتی موت پر مسیح خود راضی ہو گیا تھا اس دلیل سے رد ہو جاتی ہے کہ
مسیح نے باغ میں رو رو کر دعا کی کہ وہ پیالہ اس سے مل جائے۔ عالی کہ وہ پیالہ اس سے مل جائے۔ اور پھر صلیب پر کھینچنے کے
حضرت مسیح لعنتی ے کے راضی ہوتے وقت چیخ مار کر کہا کہ ایلی ایلی لما سبقتنی یعنی اے میرے خدا اے میرے خدا چیخ مار کر کہ تو نے مجھے
خدا
کیوں چھوڑ دیا۔ اگر وہ اس صلیبی موت پر راضی تھا تو اس نے کیوں دعائیں کیں اور یہ
خیال کہ کہ مسیح کی صلیبی صلیبی موت موت خدا خد تعالی کی طرف سے مخلوق پر ایک رحمت تھی اور خدا نے
خوش ہو کر ایسا کام کیا تھا تا دنیا مسیح کے خون سے نجات پاوے ۔ تو یہ وہم اس دلیل سے
رد ہو جاتا ہے کہ اگر در حقیقت اس و دن رحمت الهی جوش الہی جوش میں آئی تھی تو کیوں اس دا
دن
سخت زلزلہ آیا یہاں تک کہ ہیکل کا پردہ پھٹ گیا اور کیوں سخت آندھی آئی اور سورج
تاریک ہو گیا۔ اس سے تو صریح معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ صحیح کو صلیب دینے پر سخت
ار خوری روی این ناراض تھا جس کی وجہ سے چالیس برس تک خدانے یہودیوں کا پچھانہ چھوڑا۔ اور وہ یہ خدا کی تھی
و او پر خلال طرح طرح کے عذابوں میں مبتلا ر ہے۔ اول سخت طاعون سے ہلاک ہوئے اور آخر
کیوں ہوا؟
طیطوس رومی کے ہاتھ سے ہزاروں یہودی مارے گئے۔
حقیقة الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۶۰ حاشیه
یسوع کا مصلوب ہونا اگر اپنی مرضی سے ہوتا تو خود کشی اور حرام کی موت تھی اور
خلاف مرضی کی حالت میں کفارہ نہیں ہو سکتا اور یسوع اس لئے اپنے تئیں نیک نہیں لکھ
مصلوب ہونا مرضی سکا کہ لوگ جانتے تھے کہ یہ شخص شرابی کبابی ہے اور یہ خراب چال چلن نہ خدائی کے بعد
سے تھا یا خلاف
مرضی؟
بلکہ ابتدا ہی سے ایسا معلوم ہوتا ہے چنانچہ خدائی کا دعوی شراب خواری کا ایک بد نتیجه
معیار المذاہب روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۴۸۵ حاشیه
ہے۔