باب پنجم : ردّ کفاره

مسیحی انفاس, حصہ 3

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

غرض ایک مشکل تو یہودیوں کو یہ پیش آئی کہ مسیح مصلوب ہو گیا اور صلیب کی لعنت
نے ان کے کذب پر ایک اور رنگ چڑھا دیا۔ کیونکہ وہ توریت میں پڑھ چکے تھے کہ جھوٹا
نبی صلیب پر لٹکایا جاتا ہے اور وہ ملعون ہوتا ہے۔ پس انہوں نے یہ خیال کیا کہ ایک
کا
طرف تو ایلیا آیا نہیں اور یہ مسیح ہونے کا مدعی ہے اور ایلیا کے قصے پر جو فیصلہ دیتا ہے وہ
جو خود لعنتی ہو گیا وہ بظاہر ملاکی نبی کی کتاب کے مخالف ہے۔ اس لئے کاذب کی مخالفت اور خود مسیح کے طرز دوسروں کے لیے کیسے ہو
عمل اور سلوک نے یہودیوں کو اور بھی برافروختہ کر دیا تھا۔ جب وہ ان کو حرامکار سانپ سکتا ہے؟
اور سانپ کے بچے کہہ کر پکارتے تھے پس انہوں نے صلیب کے لئے کوشش کی اور جب
صلیب پر چڑھا دیا تو ان کے پہلے خیال کو اور بھی مضبوطی ہو گئی کیونکہ انہوں نے دیکھا کہ
یہ صلیب پر لٹکایا جا کر لعنتی ہو گیا ہے اس لئے سچا نہیں ہے۔
اب انہوں نے یہ یقین کر لیا کہ جب یہ خود لعنتی ہو گیا تو دوسروں کا شفیع کیسے ہو سکتا
ہے۔ صلیب نے اس کے کاذب ہونے پر مہر لگادی دو گواہوں کے ساتھ انسان پھانسی
پاسکتا ہے انہوں نے اس وقت بھی کہا کہ اگر تو سچا ہے تو اثر آمگر وہ اتر نہ سکا۔ اس امر نے
ان کو اور بد ظن کر دیا۔
ملفوظات ۔ جلد ۳ صفحه ۱۶۶
منکر تھے۔
حضرت عیسیٰ علیہ السّلام تو عجیب طور پر جاہلوں کا نشانہ ہوئے ہیں۔ ان کی زندگی
کے زمانہ میں تو یہود بے دین۔ دین نے ان کا نام کافر اور کذاب اور ما اور مکار اور مفتری رکھا اور ان
کے رفع روحانی سے انکار کیا۔ اور پھر جب وہ فوت ہو گئے تو ان لوگوں نے جن پر انسان تیموری ریت روحانی کے
پرستی کی سیرت غالب تھی ان کو خدا بنادیا اور یہودی تو رفع روحانی سے ہی انکار کرتے تھے
اب بمقابل ان کے رفع جسمانی کا اعتقاد ہوا اور یہ بات مشہور کی گئی کہ وہ مع جسم آسمان
پر چڑھ گئے ہیں۔ گویا پہلے نبی تو روحانی طور پر بعد موت آسمان پر چڑھتے تھے۔ مگر
حضرت عیسی زندہ ہونے کی حالت میں ہی مع جسم مع لباس مع تمام لوازم جسمانی کے
آسمان پر جا بیٹھے گویا یہ یہودیوں کی ضد اور انکار کا جو رفع روحانی سے منکر تھے نہایت
مبالغہ کے ساتھ ایک جواب تراشا گیا۔ اور یہ جواب سراسر نا معقول تھا۔ کیونکہ یہودیوں
کو رفع جسمانی سے کچھ غرض نہ تھی ان کی شریعت کا یہ مسئلہ تھا کہ جو لوگ صلیب پر مرتے
ہیں وہ لعنتی اور کافر اور بے ایمان ہوتے ہیں۔ ان کا رفع روحانی خدا تعالی کی طرف نہیں
ر

ہوتا اور یہودیوں کا عقیدہ تھا کہ ہر ایک مومن جب مرتا ہے تو اس کی روح کو فرشتے
آسمان کی طرف لے جاتے ہیں اور اس کے لئے آسمان کے دروازے کھولے جاتے
ہیں۔ لیکن کافر کی روح آسمان کی طرف اٹھائی نہیں جاتی۔ اور کافر ملعون ہوتا ہے اس
کی روح نیچے کو جاتی ہے اور وہ لوگ بباعث صلیب پانے حضرت عیسٰی کے اور نیز بوجہ
بعض اختلافات کے اپنے فتووں میں حضرت عیسی علیہ السلام کو کافر ٹھرا چکے
تھے۔ کیونکہ بزعم ان کے حضرت عیسیٰ علیہ السّلام بذریعہ صلیب قتل ہو گئے تھے۔ اور
توریت میں یہ صاف حکم تھا کہ جو شخص بذریعہ صلیب مارا جائے وہ لعنتی ہوتا ہے۔ پس
ان وجوہ سے انہوں نے حضرت عیسی کو کافر ٹھرایا تھا اور ان کے رفع روحانی سے منکر
ہو گئے تھے۔ پس یہودیوں کے نزدیک یہ منصوبہ ہنسی کے قابل تھا کہ گویا حضرت مسیح مع
جسم آسمان پر چلے گئے۔ اور در حقیقت یہ افتراء ان لوگوں نے کیا تھا جو توریت کے علم
سے نا واقف تھے اور خود فی نفسہ یہ خیال نہایت درجہ لغو تھا جس سے خدائے تعالیٰ پر
ناوا
اعتراض ہوتا تھا کیونکہ جس حالت میں حضرت مسیح علیہ السلام یہودیوں کے تمام فرقوں
تک جو مختلف فرقوں میں متفرق ہو چکے تھے اپنی دعوت کو ہنوز پہنچا نہیں سکے تھے اور ان
کے ہاتھ سے ایک فرقہ کو بھی ابھی ہدایت نہیں ہوئی تھی ایسی صورت میں تبلیغ کے کام کو
نا تمام چھوڑ کر حضرت عیسی کا آسان پر چڑھ جانا سراسر خلاف مصلحت اور اپنے فرض
منصبی سے پہلو تہی کرنا تھا۔ اور خود ظاہر ہے کہ خدائے تعالی کا محض بے ہودہ طور پر ان کو
آسمان پر بٹھا دینا ایک بے سود اور لغو پری
نہیں ہو سکتا۔
لغو کام ہے جو ہر گز خدائے تعالیٰ کی طرف منسوب
براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۵۷ - ۵۸
قرآن شریف اس لئے آیا ہے کہ تا پہلے اختلافات کا فیصلہ کرے۔ اور یہود اور
قرآن کریم نے حضرت نصاری نے جو حضرت عیسیٰ کے رفع الی السماء میں اختلاف کیا تھا جس کا قرآن نے فیصلہ مسیح کارفع روحانی ثابت کیا اور لعنت کے مفہوم کرنا تھا وہ رفع جسمانی نہیں تھا ۔ بلکہ تمام جھگڑا اور متنازع روحانی رفع کے بارے میں تھا۔
سے بچایا۔
یہود کہتے تھے کہ نعوذ باللہ عیسیٰ لعنتی ہے۔ یعنی خدا کی درگاہ سے رد کیا گیا اور خدا سے
دور کیا گیا اور رحمت الہی سے بے نصیب کیا گیا جس کار فع الی اللہ ہر گز نہیں ہوا۔ کیونکہ وہ
مصلوب ہوا۔ اور مصلوب توریت کے حکم کے رو سے رفع الی اللہ سے بے نصیب ہوتا

ہے۔ جس کو دوسرے لفظوں میں لعنتی کہتے ہیں۔ توریت کا یہ منشا تھا کہ سچا نبی کبھی
مصلوب نہیں ہوتا اور جب مصلوب جھوٹا ٹھر اتو بلا شبہ وہ لعنتی ہوا جس کا رفع الی اللہ غیر
ممکن ہے۔ اور اسلامی عقیدہ کی طرح یہود کا بھی عقیدہ تھا کہ مومن مرنے کے بعد
آسمان کی طرف اٹھایا جاتا ہے اور اس کے لئے آسمان کے دروازے کھولے جاتے
ہیں۔ اور حضرت عیسی کے کافر ٹھرانے کے لئے یہود کے ہاتھ میں پہ دلیل تھی کہ وہ
سولی دیا گیا ہے۔ اور جو شخص سولی دیا جائے اس کا توریت کے رو سے رفع الی السماء نہیں
ہوتا یعنی وہ مرنے کے بعد آسمان کی طرف نہیں اٹھایا جاتا۔ بلکہ ملعون ہو جاتا ہے۔
لہذا اس کا کافر ہو تا لازم آیا اور اس دلیل کے ماننے سے عیسائیوں کو چارہ نہ تھا کیونکہ
توریت میں ایسا ہی لکھا تھا۔ تو انہوں نے اس بات کے ٹالنے کے لئے دو بہانے بنائے ۔
ایک یہ کہ اس بات کو مان لیا کہ بے شک یسوع جس کا دوسرا نام عیسی ہے مصلوب ہو کر
لعنتی ہوا۔ مگر وہ لعنت صرف تین دن تک رہی پھر بجائے اس کے رفع الی اللہ اس کو
حاصل ہوا اور دوسرا یہ بہانہ بنایا گیا کہ چند ایسے آدمیوں نے جو حواری نہیں تھے گواہی بھی
دے دی کہ ہم نے یسوع کو آسمان پر چڑھتے بھی دیکھا ہے گو یا رفع الی اللہ ہو گیا۔ جس گویار
سے مومن ہونا ثابت ہوتا ہے۔ مگر یہ گواہی جھوٹی تھی جو نہایت مشکل کے وقت بنائی
گئی۔ بات یہ ہے کہ جب یہود نے حواریوں کہ ہر روز دق کرنا شروع که بوجه مصلوبیت
یسوع کا لعنتی ہونا ثابت ہو گیا یعنی رفع الی اللہ نہیں ہوا تو اس اعتراض کے جواب سے
عیسائی نہایت تنگ آگئے اور ان کو یہودیوں کے سامنے وں کے سامنے منہ دکھلانے کی جگہ نہ جگہ نہ رہی تب
بعض مفتری حیلہ سازوں نے یہ گواہی دے دی کہ ہم نے یسوع کو آسمان پر چڑھتے
دیکھا ہے پھر کیونکر اس کا رفع نہیں ہوا۔ مگر اس گواہی میں بالکل جھوٹ سے کام لیا تھا مگر
پھر بھی ایسی شہادت کو یہودیوں کے اعتراض سے کچھ تعلق نہ تھا کیونکہ یہودیوں کا
اعتراض رفع روحانی کی نسبت تھا جس کی بنیاد توریت پر تھی اور رفع جسمانی کی کوئی بحث نہ
تھی۔ اور ماسوا اس کے جسمانی طور پر اگر کوئی بفرض محال پرندوں کی طرح پرواز بھی
کرے اور آنکھوں سے غائب ہو جائے تو کیا اس سے ثابت ہو جائے گا کہ وہ در حقیقت
کسی آسمان تک جا پہنچا ہے ؟ عیسائیوں کی یہ سادہ لوحی تھی جو انہوں نے ایسا منصوبہ
بنایا۔ ورنہ اس کی کچھ ضرورت نہ تھی ساری بحث روحانی رفع کے متعلق تھی جس سے
لعنت کا مفہوم روکتا تھا۔ افسوس ان کو یہ خیال نہ آیا کہ توریت میں جو لکھا ہے جو

مصلوب کا رفع الی اللہ نہیں ہوتا تو یہ سچے نبیوں کی عام علامت رکھی گئی تھی اور یہ اس
بات کی طرف اشارہ تھا کہ صلیبی موت جرائم پیشہ کی موت ہے اور سچے نبیوں کے لئے یہ
پیش گوئی تھی کہ وہ جرائم پیشہ کی موت سے نہیں مریں گے۔ اسی لئے حضرت آدم سے
لیکر آخر تک کوئی سچا نبی مصلوب نہیں ہوا۔ پس اس امر کو رفع جسمانی سے کیا علاقہ تھا۔
ورنہ لازم آتا ہے کہ ہر ایک سچا نبی معہ جسم عنصری آسمان پر گیا ہو ۔ اور جو جسم عنصری
کے ساتھ آسمان پر نہ گیا ہو وہ جھوٹا ہو۔ غرض تمام جھگڑا رفع روحانی میں تھا۔ جو چھ سو
برس تک فیصلہ نہ ہو سکا آخر قرآن شریف نے فیصلہ کر دیا۔ اسی کی طرف اللہ جل شانہ
نے اشارہ فرمایا ہے یا عیسی الی متوفیک و رافعک الی یعنی اے عیسیٰ ہیں تجھے وفات دوں
گا اور اپنی طرف تیر ارفع کروں گا یعنی تو مصلوب نہیں ہو گا۔ اس آیت میں یہود کے اس
قول کار تو ہے کہ وہ کہتے تھے کہ عیسی مصلوب ہو گیا اس لئے ملعون ہے اور خدا کی طرف
اس کا رفع نہیں ہوا۔ اور عیسائی کہتے تھے کہ تین دن لعنتی رہ کر پھر رفع ہوا اور اس آیت
نے یہ فیصلہ کیا کہ بعد وفات بلا توقف خدا تعالیٰ کی طرف عیسی کا رفع روحانی ہوا۔
کتاب البرية روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۳۶۰ تا ۳۶۲
اصل میں مسیح کے متعلق عیسائیوں اور یہودیوں دونوں نے افراط و تفریط سے کام لیا نے
ہے۔ عیسائیوں نے تو یہاں تک افراط کی کہ ایک عاجز انسان کو جو ایک ضعیفہ عورت کے
پیٹ سے عام ہم آدمیوں کی طرح یا پیدا وانا ہوا خدا بنایا بنالیا۔ اور اور پھر پھر گرایا جاتی بھی تو تو یہاں یہاں تک تک کہ کہ اسے اسے
میسیج کے متعلق افراط ملعون بنایا اور ہادیہ میں گرایا یہودیوں نے تفریط کی یہاں تک کہ معاذ اللہ اسے ولد الزنا قرار
و تفريط
دیا اور بعض انگریزوں نے بھی تسلیم کر لیا اور سارا الزام حضرت مریم پر لگایا مگر قرآن
شریف نے آکر ان دونوں قوموں کی غلطیوں کی اصلاح کی۔ عیسائیوں کو بتایا کہ وہ خدا کا
رسول تھا خدا نہ تھا اور وہ ملعون نہ تھا۔
ملفوظات جلد ۳ صفحه ۱۱۰
حضور ملکہ معظمہ اپنی روشن عقل کے ساتھ سوچیں کہ کسی کا خدا سے برگشتہ اور خدا
کا دشمن نام رکھنا جو لعنت کا مفہوم ہے ۔ کیا اس سے بڑھ کر دنیا میں کوئی اور بھی تو ہین
ہوگی ؟ پس جس کو خدا کے تمام را کے تمام فرشتے مقرب مقرب کہہ رہے ہیں۔ اور جو خدا کے نور

سے لعنت کا مفہوم
کرنے کی
وور
سے نکلا ہے۔ اگر اس کا نام خدا سے برگشتہ اور خدا کا دشمن رکھا جائے تو اس کی کس قدر ملکہ
اہانت ہے ہے ؟ ؟ افسوس اس توہین کو یسوع کی نسبت اس اس زمانہ میں چالیس کروڑ انسان نے وکٹوریہ) سے میں
اختیار کر رکھا تا ہے۔ ہے۔ اے ملکہ معظمہ ا یسوع میں سے تو تو یہ نیکی کر خدا خا تجھ سے یہ بہت نیکی
کرے گا میں دعامانگتا ہوں کہ اس کاروائی کے لئے خدا تعالی آپ ہماری محسنہ ملکہ معظمه درخواست
کے دل میں القا کرے۔ پیلاطوس نے جس کے زمانہ میں یسوع تھا نا انصافی سے
یہودیوں کے رعب کے نیچے آکر ایک مجرم قیدی کو چھوڑ دیا اور یسوع جو بے گناہ تھا
اس کو نہ چھوڑا لیکن اے ملکہ معظمہ قیصرہ ہند ہم عا رہ ہند ہم عاجزانہ ادب کے ساتھ تیرے حضور
میں کھڑے ہو کر عرض کرتے ہیں تو اس خوشی کے وقت میں جو شصت سالہ جوبلی کا
وقت ہے یسوع کے چھوڑنے کے لئے کوشش کر ۔ اس وقت ہم اپنی نہایت پاک نیست
سے جو خدا کے خوف اور سچائی سے بھری ہوئی ہے تیری جناب میں اس التماس کے لئے چائی سے بھری ہوئی ہے تیری جناب میں اہر
جرات کرتے ہیں کہ یسوع مسیح کی عزت کو اس داغ سے جو اس پر لگایا جاتا ہے اپنی مردانہ
ہمت سے پاک کر کے دکھلا۔ بے شک شہنشاہوں کے حضور میں ان کی استمزاج سے
پہلے بات کرنا اپنی جان سے بازی ہوتی ہے لیکن اس وقت ہم یسوع مسیح کی عزت کے لئے
ہر ایک خطرہ کو قبول کرتے ہیں۔ اور محض اس کی طرف سے رسالت لیکر بحیثیت ایک تے ۔ اور
سفیر کے اپنے عادل باشاہ کے حضور میں کھڑے ہو گئے ہیں۔ اے ھماری ملکہ
معظمہ ! تیرے پر بے شمار برکتیں نازل ہوں خدا تیرے وہ تمام فکر دور کرے جو تیرے
دل میں ہیں۔ جس طرح ہو سکے اس سفارت کو قبول کر تمام مذہبی مقدمات میں یہی ایک
قانون قدیم سے چلا آیا ہے کہ جب کسی بات میں دو فریق متنازعہ کرتے ہیں تو اول
منقولات کے ذریعہ سے اپنے متنازعہ کو فیصلہ کرنا چاہتے ہیں۔ اور جب منقولات سے وہ
فیصلہ نہیں ہو سکتا تو معقولات کی طرف توجہ کرتے ہیں۔ اور عقلی دلائل سے تصفیہ کرنا
چاہتے ہیں۔ اور جب کوئی مقدمہ عقلی دلائل سے بھی طے ہونے میں نہیں آتا تو آسمانی
فیصلہ کے خواہاں ہوتے ہیں۔ اور آسمانی نشانوں کو اپنا حکم ٹھراتے ہیں لیکن اے مخدومہ
ملکہ معظمہ ! یسوع مسیح کی بریت کے بارے میں یہ تینوں ذریعے شہادت دیتے ہیں۔
منقول کے ذیعہ سے اس طرح کہ تمام نوشتوں سے پایا جاتا ہے کہ یسوع دل کا غریب اور
حلیم اور خدا سے پیار کرنے والا اور ہر دم خدا کے ساتھ تھا۔ پھر کیونکر تجویز کیا جائے کہ
کسی وقت نعوذ باللہ اس کا دل خدا سے برگشتہ اور ۔ اور خدا کا منکر اور خدا کا دشمن ہو گا گیا تھا۔
رہ

جیسا کہ لعنت کا مفہوم دلالت کرتا ہے۔ اور عقل کے ذریعہ سے اس طرح پر کہ عقل
ہر گز باور نہیں کرتی کہ جو خدا کا نبی اور خدا کا وحید اور اس کی محبت سے بھرا ہوا ہو۔ اور
جس کی سرشت نور سے مخمر ہو۔ اس میں نعوذ باللہ بے ایمانی اور نافرمانی کی تاریکی
آجائے یعنی وہی تاریکی جس کو دوسرے لفظوں میں لعنت کہتے ہیں۔ اور آسمانی نشانوں
کے رو سے اس طرح پر کہ خدا اب آسمانی نشانوں کے ذریعہ سے خبر دے رہا ہے کہ مسیح
کی نسبت جو قرآن نے بیان کیا کہ وہ لعنت سے محفوظ رہا۔ اور ایک سیکنڈ کے لئے بھی اس
کا دل لعنتی نہیں ہوا یہی سچ ہے۔ وہ نشان اس عاجز کے ذریعہ سے ظاہر ہو رہے ہیں۔ اور
بہت سے نشان ظاہر ہو چکے ہیں اور بارش کی طرح برستے ہیں۔ سواے ہماری عالم پناہ ملکہ
خدا تجھے بے شمار فضلوں سے معمور کرے۔ اس مقدمہ کو اپنی قدیم منصفانہ عادت کے
ساتھ فیصلہ کر۔
میں با ادب ایک اور عرض کرنے کے لئے بھی جرات کرتا ہوں کہ تواریخ سے ثابت
ہے کہ قیاصرہ مرہ روم میں سے جب تیسرا قیصر روم تخت نشین ہوا اور اس کا اقبال کمال کو پہنچ
قیصر روم کی طرح فرقہ گیا تو اسے اس بات کی طرف توجہ پیدا ہوئی کہ دو مشہور فرقہ عیسائیوں میں جو ایک موحد اور موحدین اور مشرکین میں متبادلہ کرانے کی دوسرا حضرت مسیح کو خدا جانتا تھا۔ باہم بحث کرادے۔ چنانچہ وہ بحث قیصر روم کے حضور وہ
درخواست
میں بڑی خوبی اور انتظام سے ہوئی۔ اور بحث کے سننے کے لئے معزز ناظرین اور ارکان
دولت کی صدہا کر سیاں بلحاظ رتبہ و مقام کے بچھائی گئیں۔ اور دونوں فریق کے پادریوں
کی چالیس دن تک بادشاہ کے حضور میں بحث ہوتی رہی۔ اور قیصر روم بخوبی فریقین کے
دلائل سنتا رہا۔ اور ان پر غور کرتا رہا۔ آخر جو موحد فرقہ تھا اور حضرت یسوع مسیح کو صرف
خدا کار سول اور نبی جانتا تھا۔ وہ غالب آگیا۔ اور دوسرے فرقہ کو ایسی شکست آئی کہ
اسی مجلس میں قیصر روم نے ظاہر کر دیا کہ میں نہ اپنی طرف سے بلکہ دلائل کے زور سے
موحد فرقہ کی طرف کھینچا گیا۔ اور قبل اس کے جو اس مجلس سے اٹھے۔ توحید کا مذہب
اختیار کر لیا۔ اور ان موحد عیسائیوں میں ہو گیا جن کا ذکر قرآن شریف میں بھی ہے۔ اور
بیٹا اور خدا کہنے سے دستبردار ہو گیا۔ اور پھر تیسرے قیصر تک ہر ایک وارث تخت روم
موحد ہو تا رہا۔ اس سے پتہ لگتا ہے کہ ایسے مذہبی جلسے پہلے عیسائی بادشاہوں کا دستور
تھا۔ اور بڑی بڑی تبدیلیاں ان سے ہوتی تھیں۔ ان واقعات پر نظر ڈالنے سے نہایت
آرزو سے دل چاہتا ہے کہ ہماری قیصرہ ہند دام اقبالہا بھی قیصر روم کی طرح ایسانہ ہی جلسہ

پایہ تخت میں انعقاد فرماویں کہ یہ روحانی طور پر ایک یاد گار ہوگی۔ مگر یہ جلسہ قیصر روم کی
نسبت زیادہ توسیع کے ساتھ ہونا چاہئے کیونکہ ہماری ملکہ معظمہ بھی اس قیصر کی نسبت
زیادہ وسعت اقبال رکھتی ہیں۔
تحفہ قیصریه روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۲۷۶ تا ۲۷۹
وہ تمام باتیں جو دنیا کے لوگوں نے گناہ سے بچنے کے لئے بنائی ہیں جیسے کفارہ مسیح
وغیرہ ۔ یہ طفلانہ خیالات ہیں جو نہایت محدود اور غلطیوں سے پر ہیں۔ یہ تو ظاہر ہے کہ
الره
کسی ایک کے سر پر چوٹ لگنے سے ہمارے سر کا درد نہیں جاسکتا اور کسی کے بھوکے رہنے گناہ سے بچنے کا طریق
اور یسوع سے لعنتوں
سے ہم سیر نہیں ہو سکتے۔ ہم سچ سچ کہتے ہیں کہ جس طرح ڈاکٹر مرض کی تشخیص کرتا ہے یا کاری ہیں
جس طرح طرح اہل مساحت زمین کو نا پتا ہے اسی طرح ہمارا دل نہایت محکم یقین کے ساتھ
معلوم کر چکا ہے کہ کسی انسان کے نفسانی جذبات کا سیلاب بجز اس امر کے تھم ہی نہیں
سکتا کہ ایک چمکتا ہوا یقین اس کو حاصل ہو کہ خدا ہے ۔ ۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ افسوس کہ عیسائیوں کو یہ دکھانا چاہئے تھا کہ یہ یقین ہستی باری جو انسان کو خدا ترسی کی
آنکھ بخشتا ہے اور گنہ کے خس و خاشاک کو جلاتا ہے۔ اس کا سامان انجیل نے ان کو کیا تا نے ان کو
بخشا ہے ؟ بیہودہ طریقوں سے گند کیونکر دور ہو سکتا ہے ؟ افسوس کہ یہ لوگ نہیں سمجھے
کہ یہ کیسا ایک بے حقیقت امر اور ایک فرضی نقشہ کھینچنا ہے کہ تمام دنیا کے گناہ ایک شخص
پر ڈالے گئے اور گنہگاروں کی لعنت ان سے لی گئی اور یسوع کے دل پر رکھی گئی اس سے تو
لازم آتا ہے کہ اس کاروائی کے بعد جو یسوع کے ہر ایک کو پاک زندگی اور خدا کی معرفت او
حاصل ہو گئی ہے مگر نعوذ باللہ یسوع ایک ایسی لعنت کے نیچے دبایا گیا جو کروڑہا لعنتوں کا
مجموعہ تھی۔ لیکن جبکہ ہم ہم دیا دیکھتے ہیں کہ ہر ایک انسان کے گناہ گناہ اس اس ۔ کے ساتھ ہیں اور
فطرت نے جس قدر کسی کو کسی جذبہ نفسانی یا افراط اور تفریط کا حصہ دیا ہے وہ اس کے
وجود میں محسوس ہو رہا ہے گو وہ یسوع کو مانتا ہے یا نہیں تو اس سے ثابت ہوتا ہے کہ جیسا
که لعنتی زندگی والوں کی لعنتی زندگی ان سے علیحدہ نہیں ہو سکی ایسا ہی وہ یسوع پر بھی پڑ
نہیں سکی کیونکہ جب کہ لعنت اپنے محل پر خوب چسپاں ہے تو وہ یسوع کی طرف کیونکر
منتقل ہو سکے گی۔ اور یہ عجیب ظلم ہے کہ ہر ایک خبیث اور ملعون جو یسوع پر ایمان لاوے
تو اس کی لعنت یسوع پر پڑے اور اس شخص کو بری اور پاکدامن سمجھا جائے پس ایسا غیر

منقطع سلسلہ لعنتوں کا جو قیامت تک ممتدر ہے گا اگر وہ ہمیشہ تازہ طور پر غریب یسوع پر
ڈالا جائے تو کس زمانے میں اس کو لعنتوں سے سبکدوشی ہوگی کیونکہ جب وہ ایک گروہ کی
لعنتوں سے اپنے تئیں سبکدوش کر لیا تو پھر نیا آنے والا گروہ جو اپنے خبیث وجود کے ا سے
ساتھ نئی لعنتیں رکھتا ہے وہ اپنی تمام لعنتیں اس پر ڈال دے گا۔ علی ہذالقیاس اس کے
بعد دوسرا گروہ دوسری لعنتوں کے ساتھ آئے گانو ے گا تو پھر اس مسلسل لعنتوں سے فرصت
کیونکر ہوگی ؟ اس تو ماننا پڑتا ہے کہ یسوع کے لئے وہ دن پھر کبھی نہیں آئیں گے جو اس کو
خدا کی محبت اور معرفت کے نور کے سایہ میں رکھنے والی ہوں ۔ پس ایسے عقیدہ سے اگر
کچھ حاصل ہوا تو وہ یہی کہ ان لوگوں نے ایک خدا کے مقدس کو ایک غیر منقطع ناپاکی میں
ڈالنے کا ارادہ کیا ہے اور بد قسمتی سے اس اصل بات کو چھوڑ دیا ہے جس سے گناہ دور
ہوتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ وہ آنکھ پیدا کرنا جو خدا کی عظمت کو دیکھے اور وہ یقین حاصل
کرنا جو گناہ کی تاریکی سے چھوڑا دے۔ زمین تاریکی پیدا کرتی ہے اور آسمان تاریکی کو
اٹھاتا ہے پس جب تک آسمانی نور جو نشانوں کے رنگ میں حاصل ہوتا ہے کسی دل کو نہ
چھوڑا دے حقیقی پاکیزگی حاصل ہو جانا بالکل جھوٹ ہے اور سراسر باطل اور خیال محال
ہے۔ پس گناہوں سے بچنے کے لئے اس نور کی تلاش میں لگنا چاہئے جو یقین کی کرار
فوجوں کے ساتھ آسمان سے نازل ہوتا اور ہمت بخشا اور قوت بخشا اور تمام شبہات کی
غلاظتوں کو دھو دیتا اور دل کو صاف کرتا اور خدا کی ہمسائیگی میں انسان کا گھر بنا دیتا
ہے۔
کتاب البرية - روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۶۲ تا ۶۴
ایک اعتراض جو میں نے پادریوں کے اصول پر کیا تھا یہ ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ ”
انسان اور تمام حیوانات کی موت آدم کے گناہ کا پھل ہے " حالانکہ یہ خیال دو طور سے
صحیح نہیں ہے اول یہ کہ کوئی محقق اس بات سے انکار نہیں کر سکتا کہ آدم کے وجود سے
کیا موت آدم کے پہلے بھی ایک مخلوقات دنیا میں رہ چکی ہے اور وہ مرتے بھی تھے اور اس وقت نہ آدم موجود
گناہوں کا پھل ہے ؟ تھا اور نہ آدم کا گناہ پس یہ موت کیونکر پیدا ہو گئی۔ دوسرے یہ کہ اس میں ں میں شک نہیں
که آدم بہشت میں بغیر ایک منع کئے ہوئے پھل کے اور سب چیزیں کھاتا تھا اس کچھ شک
نہیں ہو سکتا کہ وہ گوشت بھی کھاتا ہو گا۔ اس صورت میں بھی آدم کے گناہ سے پہلے

دوسرے امر
حیوانات کی موت ثابت ہوتی ہے اور اگر اس سے بھی درگزر کریں تو کیا ہم و
سے بھی انکار کر سکتے ہیں کہ آدم بہشت میں ضرور پانی پیتا تھا کیونکہ کھٹن اور پینا ہمیشہ سے ایک
دوسرے سے لازم پڑے ہوئے ہیں۔ اور طبعی تحقیقات سے ثابت ہے کہ ہرا ایک قطرہ
میں کئی ہزار کیڑے ہوتے ہیں۔ پیس کچھ شک نہیں کہ آدم کے گناہ سے پہلے کروڑہا
کے اور سے ہے ہرایا
کیڑے مرتے تھے۔ پس اس سے بہر حال ماننا پڑتا ہے کہ موت گناہ کا پھل نہیں۔ اور
یہ امر عیسائیوں کے اصول کو باطل کرتا ہے۔
كتاب البرية روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۷۴
یادر ہے کہ یہ خوا کا گناہ تھا کہ براہ راست شیطان کی بات کو مانا اور خدا کے حکم کو توڑا
اور سچ تو یہ ہے کہ خوا کا نہ ایک گناہ بلکہ چار گناہ تھے۔ (۱) ایک یہ کہ خدا کے حکم کی بے حوا کے چار گناہ تھے۔ تو یہ کانہ
عرقی کی اور اس کو جھوٹا سمجھ لیا۔ (۲) دوسرا یہ کہ خدا کے دشمن اور ا دشمن اور ابدی لعنت کے
مستحق اور جھوٹ کے پہلے شیطان کو سچا سمجھ لیا۔ (۳) تیسرا یہ کہ اس نافرمانی کو صرف
عقیدہ تک محدود نہ رکھا بلکہ خدا کے حکم کو توڑ کر عملی طور پر ارتکاب معصیت
کیا۔ (۴) چوتھا یہ کہ حوانے نہ صرف آپ ہی خدا کا حکم توڑا بلکہ شیطان کا قائم مقام بن
کر آدم کو یو بھی دھوکا دیا۔ تب آدم آدم نے نے محض حوا کی دھا دھوکا دہی سے وہ پھل کھایا جس کی
ممانعت تھی اسی وجہ سے حوا خدا کے نزدیک سخت گنہگار ٹھہری مگر آدم معذور سمجھا گیا آدم معذور سمجھ گیا۔
محض ایک خفیف خطا جیسا کہ آیت ولم نجد له عزما سے ظاہر ہے یعنی اللہ تعالی
اس آیت میں فرماتا ہے کہ آدم نے عمداً میرے حکم کو نہیں توڑا بلکہ اس کو یہ خیال گذرا کہ
توانے جو یہ پھل کھایا اور مجھے دیا شائد اس کو خدا کی اجازت ہو گئی جو اس نے ایسا کیا۔ یہی خداتعالی نے اپنی کتاب
میں کی بریت ظاہر وجہ ہے کہ خدا نے اپنی کتاب میں حوا کی بریت ظاہر نہیں فرمائی مگر آدم کی بریت ظاہر کی ہیں جوانی ہے
یعنی اس کی نسبت لم نجد له عزما فرمایا اور حوا کو سخت سزادی۔ مرد کا محکوم بنایا اور
اس کا دست نگر کر دیا اور حمل کی مصیبت اور بچے جنے کا دکھ اس کو لگا دیا اور آدم چونکہ جس شخص کی پیدائش
خدا کی صورت پر بنایا گیا تھا اس لئے شیطان اس کے سامنے نہ آسکا۔ اسی جگہ سے یہ میں ان کا حصہ نہیں رہا
بات نکلتی ہے کہ جس شخص کی پیدائش میں نر کا حصہ نہیں وہ کمزور ہے اور توریت کے رو کمزور ہے۔
سے اس کی نسبت کہنا مشکل نسبت کہنا مشکل ہے کہ وہ خدا کی صورت پر یا خداکی مانند پیدا کیا گیا۔ ہاں آدمی را
بھی ضرور مر گیا۔ لیکن یہ موت گناہ سے پیدا نہیں بلکہ مرنا ابتدا سے انسانی بناوٹ کا خاصہ انسانی بناوٹ کا خاصہ ہے۔
بلکہ ابتداء سے

تھا۔ اگر گناہ نہ کرتا تب بھی مرتا۔ منہ
تحفہ گولڑویہ روحانی خزائن جلد ۱۷۔ صفحہ ۲۷۳ حاشیه در حاشیه
حضرت آدم کی نسبت تو خدا خود فرماتا ہے لم نجد له عزما یعنی آدم نے یہ کام
حضرت آدم کبھی ارادتا نہیں کیا۔ اب گناہ تو راہ پر منحصر ہے۔ اگر ایک شخص زہر پی لے اور اس کو علم ہو
شرک میں جلائیں کہ یہ زہر ہے اور اس کا نتیجہ موت ہو گا تو ایسی صورت میں وہ ایک گناہ کا مرتکب ہوتا ہے
لیکن اگر وہ اس کو بغیر علم کے پی لے تو اگر چہ اس کو نتیجہ بھگتنا پڑے گا مگر یہ نہیں کہا جاسکتا
کہ اس گناہ کیا ۔ یہی حال حضرت آدم علیہ السّلام کا ہے ہمیں بائبل سے معلوم ہوتا ہے کیا۔
کہ خوانے ان کو یہ پھل دیا تھا ان کو یہ علم نہ تھا کہ یہ وہی ممنوعہ پھل ہے۔ ان کا یہ کام
بیشک خدا تعالیٰ کے حکم کے خلاف تھا مگر انہوں نے اس حکم کو عمدا نہیں توڑا اس لئے ہم یہ
نہیں کہ سکتے کہ انہوں نے گناہ کیا۔ اس پھل کے کھانے کا وہی نتیجہ نکلا جو زہر کھانے
سے نکلتا ہے کیونکہ قدرت اپنا کام کرنے سے رک نہیں سکتی مگر اس صورت میں کوئی
گناہ نہیں تھا کیونکہ کوئی ارادہ نہیں تھا۔
شرک عورت سے
شروع ہوا۔
حضرت آدم کبھی شرک کے مرتکب نہیں ہوئے۔ شرک ایک ناقابل عفو گناہ ہے
اور خدا کے پاک لوگ ایسا گناہ نہیں کر سکتے جس آیت کا عیسائی حوالہ دیتے ہیں اس میں ور خدا کے پاک لوگ ایسا گناہ نہیں کر سکتے جس آب
حضرت آدم کا نام نہیں ہے اس میں صرف عام انسانوں کے میلان کا ذکر ہے جو شرک
کی طرف ان میں پایا جاتا ہے۔
ریویو آف ریلیجنز جلد ۲ نمبر ۶ صفحه ۲۵۰
تو
شرک عورت سے شروع ہوا ہے اور عورت سے اسکی بنیاد پڑی ہے یعنی حوا سے
نے خدا کا جس نے خدا تعالیٰ کا حکم چھوڑ کر شیطان کا
حکم مانا۔ اور شرک عظیم یعنی عیسائی مذہب کی
حامی بھی عورتیں ہی ہیں۔ در حقیقت عیسائی مذہب ایسا مذہب ہے کہ انسانی فطرت دور
سے اس کو دھکے دیتی ہے اور وہ کبھی اس کو قبول ہی نہیں کر سکتی۔
ملفوظات جلد ۸ صفحه ۳۴۸ )
یسوع کی نسبت بیان کیا جاتا ہے کہ وہ موروثی اور کسی گناہ سے پاک ہے۔ حالانکہ

گناہ سے پاک نہ تھا
یہ صریح غلط ہے عیسائی خود مانتے ہیں کہ یسوع نے اپنا گوشت و پوست اپنی والدہ سے پایا
تھا اور وہ گناہ سے پاک نہ تھی۔ اور نیز عیسائیوں کا یہ بھی اقرار ہے کہ ہر ایک درد اور دکھ ہوں موروئی اور کسی اور کایہ ہرا
گناہ کا پھل ہے اور کچھ شک نہیں کہ یسوع بھو کا بھی ہوتا تھا اور پیا سابھی اور بچپن میں
قدرت کے موافق خسرہ بھی اس کو نکلا ہو گا اور چیچک بھی اور دانتوں کے نکلنے کے حضرت مسیح رکھ ، درد قانون قدرت کے موافق خسرہ بھی اس
میں مبتلا ہوئے۔
دکھ بھی اٹھائے ہوں گے اور موسموں کے تپوں میں بھی گرفتار ہوتا ہو گا اور بموجب
اصول عیسائیوں کے یہ سب گناہ کے پھل ہیں۔ پھر کیونکر اس کو پاک فدیہ سمجھا گیا۔
علاوہ اس کے جب کہ روح القدس کا تعلق صرف اسی حالت میں بموجب اصول
عیسائیوں کے ہو سکتا تھا کہ جب کوئی شخص ہر ایک طرح سے گناہ سے پاک ہو تو پھر یسوع
جو بقول ان کے موروثی گناہ سے پاک نہیں تھا اور نہ گناہوں کے پھل سے بچ سکا اس ملک صدق سالم ہر
سے کیونکر روح القدس نے تعلق کر لیا۔ بظاہر اس سے زیادہ ملک صدق سالم کا حق تھا طرح کے گناہ سے
کیونکہ بقول عیسائیوں کے وہ ہر طرح کے گناہ سے پاک تھا۔
کتاب البریه روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۷۷، ۷۸
(ایڈیٹر کے اپنے الفاظ میں )
ہو
پاک تھا۔
بھی ضروری ہے۔
تعجب ہے کہ عیسائی لوگ شفاعت کے لئے عصمت کا مطالبہ کرتے ہیں۔ کیونکہ
ان کے ہاں نری عصمت شفاعت کا موجب نہیں ہو سکتی بلکہ شفاعت تب ہو سکتی ہے
جبکہ شفیع معصوم ہو اور پھر وہ ابن اللہ ہو اور پھر صلیب پر لٹکایا جاکر ملعون ہو۔ جب تک
یہ تثلیث عیسائی مذہب کے عقیدہ کے موافق قائم نہ ہو شفیع نہیں ہو سکتا۔ پھر وہ عصمت موافق
شفاعت کے لئے عصمت ہی کیوں پکارتے ہیں کیا اگر کوئی معصوم ان کے سامنے پیش کیا جاوے یا ثابت صرف معصوم ہوتا ہی
کر دیا جاوے تو وہ مان لیں گے کہ وہ شفیع ہے ؟ ہر گز نہیں بلکہ عیسائی عقیدہ کے موافق یہ ضروری نہیں بلکہ ابدیت
ضروری ہے کہ وہ خدا بھی نہ ہو بلکہ ابن اللہ ہو اور وہ مصلوب ہو کر جب تک ملعون نہ
ہوئے۔ ہر گز ہر گز وہ شفیع نہیں ہو سکتا۔ پھر ایک اور بات قابل غور ہے کہ جبکہ یسوع
خود خدا تھا اور اس لئے علیہ العلل تھا اور اس نے کل جہان کے گناہ بھی اپنے ذمہ لئے پھر وہ
معصوم کیونکر ہوا۔ اور گناہوں کا تذکرہ ہم چھوڑتے ہیں جو یہودی مورخوں اور فری
تھنکروں ( آزاد خیال ) نے ان کی انجیل سے ثابت کئے ہیں لیکن جب اس نے خود گناہ
اٹھالئے اور بوجہ علت العلل ہونے کے سارے گناہوں کا کرنے والا وہی ٹھرا۔ تو پھر
اسے معصوم قرار دینا عجیب دانشمندی ہے پھر خدا کا نام معصوم نہیں کیونکہ معصوم وہ ہے

جسکا کوئی دوسرا عاصم ہے۔ خدا کا نام عاصم ہے اس لئے جب شفاعت کے لئے اہنیت کی
ضروت ہے اور اس کے لئے بھی مصلوبیت کی لعنت ضروری ہے تو یہ سارا تانا بانا ہی بنائے
فاسد بر فاسد کا مصداق ہے۔
حقیقی اور سچی بات یہ ہے جو میں نے پہلے بھی بیان کی تھی کہ شفیع کے لئے ضرورت
ہے کہ اول خدا تعالیٰ سے تعلق کامل ہو ۔ تاکہ وہ خدا سے فیض کو حاصل کرے اور پھر
مخلوق سے شدید تعلق ہو تاکہ وہ فیض اور خیر جو وہ خدا سے حاصل کرتا ہے مخلوق کو
پہنچادے ۔ جب تک یہ دونوں تعلق شدید نہ ہوں شفیع نہیں ہو سکتا۔ پھر اسی مسئلہ پر
تیسری ری بحث قابل غور یہ ہے کہ جب تک تک نمونے نہ دیکھے جائیں کوئی مفید نتیجہ نہیں نکل
سکتا۔ اور ساری بحثیں فرضی ہیں۔ مسیح کے نمونہ مونہ کو کو دیکھ لو کہ چند حواریوں کو کو؟ بھی
درست نہ کر سکے ۔ ہمیشہ ان کو سست اعتقاد ت اعتقاد کہتے رہے بلکہ بعض کو شیطان بھی کہا اور
انجیل کی رو سے کوئی نمونہ کامل ہونا ثابت نہیں ہوتا۔ بالمقابل ہمارے نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کامل نمونہ ہیں کہ کیسے روحانی اور جسمانی طور پر انہوں نے عذاب الیم سے
چھوڑا یا اور گناہ کی زندگی سے ان کو نکالا کہ عالم ہی پلٹ دیا۔ ایسا ہی حضرت موسیٰ کی
شفاعت سے بھی فائدہ پہنچا عیسائی جو مسیح کو میل موسیٰ قرار دیتے ہیں تو یہ ثابت نہیں
کر سکتے کہ موسیٰ کی طرح انہوں نے گناہ سے قوم کو بچایا ہو ۔ بلکہ ہم دیکھتے ہیں کہ مسیح کے
بعد قوم کی حالت بہت ہی بگڑ گئی۔ اور اب بھی اگر کسی کو شک ہو تو لنڈن یا یورپ کے
دوسرے شہروں میں جاکر دیکھ لے کہ آیا گناہ سے چھڑا دیا ہے یا پھنسا دیا ہے اور یوں
کہنے کو تو ایک چوہڑا بھی کہ سکتا ہے کہ بالمیک نے چھوڑا یا مگر یہ ۔ نرے دعوے ہی
دعوے ہیں جن کے ساتھ کوئی واضح ثبوت نہیں ہے۔ پس عیسائیوں کا یہ کہنا کہ مسیح
چھوڑانے کے لئے آیا تھا۔ ایک خیالی بات ہے جبکہ ہم دیکھتے ہیں کہ ان کے بعد قوم کی
حالت بہت بگڑ گئی اور روحانیت سے بالکل دور جا پڑی۔
ہاں سچا شفیع اور کامل شفیع آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ جنہوں نے قوم کو
بت پرستی اور ہر قسم کے کے فسق و فجور کی گندگیوں اور ناپاکیوں سے نکال کر اعلیٰ درجہ کی قوم
بنا دیا۔
ملفوظات جلد ۳ صفحه ۲۱۵ ۲۱۶

·

آج 10 میں سے 10 باقی