باب ششم : حضرت مسیح علیہ السلام کی صلیب سے نجات اور ہجرت
مسیحی انفاس, حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
آسمان پر نہیں گیا بلکہ قبر سے نکل کر جیل کیطر گیا اور ملی جسم اور مولی کیڑوں میں انسانوں کی طرح
تھا۔اگر وہ مرکز زندہ ہوتا تو کیونکر مکن تھا کہ جلال جسم میں صلیب کے زخم باقی رہ جاتے اور اسکو
روٹی کھانے کی کیا حاجت تھی اور اگر تھی تو پھر اب بھی روٹی کھانے کا محتاج ہو گا۔
ناظرین کو اس دھوکے میں نہیں پڑنا چاہیئے کہ یہودیوں کی صلیب اس زمانہ کی
پھانسی کی طرح ہوگی جس سے نجات پانا قریبا محال ہے کیونکہ اس زمانہ کی صلیب میں کوئی
رنا گلے میں نہیں ڈالا جاتا تھا اورنہ تختہ پر گر کر ٹکایا جاتا تھا کہ رات صلیب پرکھینچ کر
ہاتھوں اور پیروں میں کیل ٹھونکے جاتے تھے اور یہ بات مکن ہوتی تھی کہ اگر مطلب پر کھینچنے اور
کیل ٹھونکنے کے بعد ایک دو دن تک کسی کی جان بخشی کا ارادہ ہو تو اسی قدر عذاب پر کفایت
کر کے ہڈیاں توڑنے سے پہلے اُسکو زندہ اتار لیا جائے۔ اور اگر مارنا ہی منظور ہوتا تھا توکم سے کم
تین دن تک صلیب پر کھینچا ہوار رہنے دیتے تھے اور پانی اور روٹی نزدیک نہ آنے دیتے تھے اور
اسی طرح دھوپ میں تین دن یا اس سے زیادہ چھوڑ دیتے تھے اور پھر اس کے بعد اس کی
ہڈیاں توڑتے تھے۔ اور پھر آخر ان تمام عذابوں کے بعد وہ مر جاتا تھا۔ لیکن خدا تعالیٰ کے
فضل و کرم نے حضرت مسیح علیہ السلام کو اس درجہ کے عذاب سے بچا لیا جس سے زندگی کا
خاتمہ ہو جاتا۔ انجیلوں کو ذرہ غور کی نظر سے پڑھنے سے آپ کو معلوم ہوگا کہ حضرت مسیح علیہ السلام
نہ تین دن تک صلیب پر رہے اور نہ تین دن کی بھوک اور پیاکسی اٹھائی اور نہ اُن کی
ہڈیاں توڑی گئیں بلکہ قریب دو گھنٹہ تک صلیب پر رہے اور خدا کے رحم اور فضل نے
انکے لئے یہ تقریب قائم کر دی کہ دن کے اخیر حلقے میں صلیب دینے کی تجویز ہوئی کا خی حقے میں صلیب دینے کی تجویز ہوئی اور وہ جمعہ
کا دن تھا اور صرف تھوڑا سا دن باقی تھا اور اگلے دن سبت اور یہودیوں کی عید فسح تھی اور
یہودیوں کے لئے یہ حرام اور قابل سزا جرم تھا کہ کسی کو سبت یا سبت کی رات میں صلیب
پر رہنے دیں۔ اور مسلمانوں کی طرح یہودی بھی قمری حساب رکھتے تھے اور رات دن پر
مقدم بھی جاتی تھی۔ پس ایک طرف تو یہ تقریب تھی کہ جو زمینی اسباب سے پیدا ہوئی ۔
اور دوسری طرف آسمانی اسباب خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ پیدا ہوئے کہ جب چھٹا
**
گھنٹہ ہوا تو ایک ایسی آندھی آئی جس سے ساری زمین پر اندھیرا چھا گیا اور وہ اندھیرا
تین گھنٹے برابر رہا۔ دیکھو مرقس باب ۱۵ - آیت ۳۳ - یہ چھٹا گھنٹہ بارہ بجے کے بعد تھا
یعنی وہ وقت جو شام کے قریب ہوتا ہے۔ اب یہودیوں کو اس شدت اندھیرے میں
یہ فکر پڑی کہ مبادا سبت کی رات آجائے اور وہ سبت کے مجرم ہو کر تاوان کے لائق
ٹھہریں۔ اس لئے اُنہوں نے جلدی سے مسیح کو اور اُسکے ساتھ کے دو چوسوں کو بھی صلیب
پر سے اتار لیا۔ اور اس کے ساتھ ایک اور آسمانی سبب یہ پیدا ہوا کہ جب پلا طوس کچہری
کی مسند پر بیٹھا تھا اسکی جو رونے اُسے کہلا بھیجا کہ تو اس راستباز سے کچھ کام
نہ لکھ دیعنے اس کے قتل کرنے کے لئے سعی نہ کر) کیونکہ میں نے آج رات خواب میں
اسکے سبب سے بہت تکلیف پائی۔ دیکھومتی بابا آیت ۱۹۔ سو یہ فرشتہ جو نواب میں
پلاطس کی جورو کو دکھایا گیا۔ اس سے ہم اور ہر ایک منفعت یقینی طور پر یہ سمجھے گا کہ خد سمجھے گا کہ خدا کا ہرگز
یہ انشاء نہ تھا کہ مسیح صلیب پر وفات پاوے۔ جیسے کہ دنیا پیدا ہوئی آجتک یہ کبھی نہوا
کہ جس شخص کے بچانے کے لئے خدا ئیتعالی رویا میں کسی کو ترغیب دے کہ ایسا کرنا چاہئیے تو
وہ بات خطا جائے مثلا کھیل مستی میں لکھا ہے کہ خداوند کے ایک فرشتہ نے یوسف کو خواب
میں دکھائی دیے کے کہا اُٹھ اس لڑکے اور اس کی ماں کو ساتھ لے کر مصر کو بھاگ جا اور وہاں
جب تک میں تجھے خبر نہ دوں ٹھہرارہ کیونکہ ہیرو دوس اس لڑکے کو ڈھونڈ یا کہ مارڈالے“
دیکھو انجیل متی باب آیت ۱۳- آب کیا یہ کہ سکتے ہیں کہ یسوع کا مصر میں پہنچہ مارا جانا ممکن تھا۔
اسی طرح خدائے تعالیٰ کی طرف سے یہ ایک تدبیر تھی کہ پلاطوس کی بورو کو مسیح کے لئے خواب
آئی۔ اور ممکن نہ تھا کہ یہ تدبیر خطا جاتی۔ اور میس طرح مصر کے قصہ میں مسیح کے بارے جانے
کا اندیشہ ایک ایسا خیال ہے جو خدائے تعالیٰ کے ایک مقرر شدہ وعدہ کے برخلاف ہے۔
اسی طرح اس جگہ بھی یہ خلاف قیاسی بات ہے کہ خدائے تعالیٰ کا فرشتہ پلا طوس کی جورو
کو نظر آوے اور وہ اس ہدایت کی طرف اشارہ کرے کہ اگر مسیح صلیب پر فوت ہو گیا۔ تو یہ
تمہارے لئے اچھا نہ ہوگا تو پھر اس غرض سے فرشتہ کا ظاہر ہونا ہے سو د جاوے اور
مسیح صلیب پر مارا جائے کیا اسکی دنیا میں کوئی نظر ہے ہر گز نہیں۔ ہر ایک نیک دل انسان کا
پاک کا نشنس جب پلاطیس کی بیوی کے خواب پر اطلاع پائے گا تو بیشک وہ اپنے اندر
اس شہادت کو محسوس کرے گا کہ در حقیقت اس خواب کا منشار یہی تھا کہ مسیح کے چھوڑا نے
کی ایک بنیاد ڈالی جائے۔ یوں تو دنیا میں ہر ایک کو اختیار ہے کہ اپنے عقیدہ کے تعصب سے
ایک کھلی کھلی سچائی کو رد کردے اور قبول نہ کرے لیکن انصاف کے رُو سے ماننا پڑتا ہے کہ
پلاطوس کی بیوی کی خواب مسیح کے صلیب سے بچنے پر ایک بڑے وزن کی شہادت ہے۔ اور
رہے اول درجہ کی انجیل یعنے منی نے اس شہادت کو قلمبند کیا ہے۔ اگر چہ ایسی شہادتوں سحر
جو میں بڑے زور سے اس کتاب میں لکھوں گا مسیح کی خدائی اور مسئلہ کفارہ یک لخت
باطل ہوتا ہے لیکن ایمانداری اور حق پسندی کا ہمیشہ یہ تقاضا ہونا چاہیئے کہ ہم سچائی کے
قبول کرنے میں قوم اور برادری اور عقائد رسمیہ کی کچھ پر واہ نہ کریں۔ جب سے انسان پیدا
ہوا ہے آجتک اسکی کو نہ اندیشیوں نے ہزاروں چیزوں کو خدا بنا ڈالا ہو۔ یہانتک کہ
بلیوں اور سانپوں کو بھی پوچھ گیا ہے لیکن پھر بھی عقلمند لوگ خداد اد توفیق سے اس قسم
کے مشرکانہ عقیدوں سے نجات پاتے آئے ہیں۔
مسیح ہندوستان میں۔ روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۱۶ تا ۲۴
نیز دیکھیں ( بعض دلائل ) تریاق القلوب - روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۲۴
و صفحه ۲۴۰۲۳۹
*
صلیبی موت سے نجات کے بارہ میں انجیلی
شہادتیں
اور منجملہ ان شہادتوں کے جو انجیل سے ہمیں مسیح ابن مریم کی صلیبی موت سے محفوظ
رہنے پر ملتی ہیں۔ اس کا وہ سفر دور دراز ہے جو قبر سے نکل کر جلیل کی طرف اُس نے
کیا۔ چنانچہ توار کی صبح کو پلے وہ مریم گلینی کو لا مریم نے فی الفور سواریوں کو بر کی کہ مسیح
تو جیتا ہے لیکن وہ یقین نہ لائے پھر وہ حواریوں میں سے دو کو جبکہ وہ دیہات کی طرف
جاتے تھے دکھائی دیا آخر وہ گیارھوں کو جبکہ وہ کھانے بیٹھے تھے دکھائی دیا اور انکی بے ایمانی
اور سخت دلی پر علامت کی۔ دیکھو انجیل مرقس باب ۱۶۔ آیت 4 سے آیت ۱۴ تک ۔ اور جب مسیح
کے تمھاری سفر کرتے ہوئے اس بستی کی طرف جارہے تھے جس کا نام املوس ہے جو یروشلم سے
پونے چار کوس کے فاصلے پر ہے تب صحیح انکو ملا۔ اور جب وہ اس بستی کے نزدیک پہنچے۔ تو
مسیح نے آگے بڑھ کر چاہا کہ ان سے الگ ہو جائے تب انہوں نے اُس کو جانے سے روک
لیا کہ آج رات ہم اکٹھے ۔ رات ہم اکٹھے رہیں گے ۔ اور اُس نے اُن کے ساتھ بیٹھ کر روٹی کھائی اور وہ سب
مع صبیح کے اموس نام ایک گاؤں میں رات رہے۔ دیکھو لوقا باب ہے آیت ۱۳ سے ۳۱ تک۔
اب ظاہر ہے کہ ایک جلالی جسم کے ساتھ جو موت کے بعد خیال کیا گیا ہے مسیح سے فانی جسم
کے عادات صادر ہونا اور کھانا اور پینا اور سونا اور جلیل کی طرف ایک لمبا سفر کرنا جو
یروشلم سے قریباً سے قریباً ستر کوس کے فاصلے پر تھا بالکل غیر ممکن اور نا معقول بات ہے اور باوجود
اسکے کہ خیالات کے میلان کی وجہ سے انجیلوں کے ان قصوں میں بہت کچھ تغیر ہو گیا ہے تاہم
جس قدر الفاظ پائے جاتے ہیں اُن سے صریح طور پر ثابت ہوتا ہے کہ مسیح اسی خانی اور معمولی حسیم
سے اپنے حواریوں کو ملا اور پیادہ پا جلیل کی طرف ایک لمبا سفر کیا اور سواریوں کو اپنے زخم
دکھلائے اور رات اُن کے پاس روٹی کھائی اور سویا۔ اور آگے چل کر ہم ثابت کریں گے کہ
کہ
اُس نے اپنے زخموں کا ایک مرہم کے استعمال سے علاج کیا۔
اب یہ مقام ایک سوچنے کا مقام ہے کہ کیا ایک جلالی اور ابدی حسیم پانے کے بعد یعنے
اس غیر فانی جسم کے بعد جو اس لائق تھاکہ کھانے پینے سے پاک ہو کر ہمیشہ خدائے تعالیٰ کے
دائیں ہاتھ بیٹھے اور ہر ایک داغ اور درد اور نقصان سے منزہ ہو۔ اور ازلی ابدی خدا کے جلال کا
اپنے اندر رنگ رکھتا ہو۔ ابھی ہمیں نقص باقی رہ گیا کہ اپر صلیب اور کھیلوں کے تازہ زخم موجود تھے
جن سے خون بہتا تھا اور درد اور تکلیف اُنکے ساتھ تھی جنکے واسطے ایک مرہم بھی طیار کیگئی تھی۔
اور جلالی اور غیر فانی جسم کے بعد بھی جو اب تک سلامت اور بے عیب اور کام اور غیر متغیر چاہیئے تھا۔
کے نے
کئی قسم کے نقصانوں سے بھرار ہا اور خود مسیح نے حواریوں کو اپنا گوشت اور ہڈیاں دکھلائیں اور
پھر اسی پر کتابت نہیں بلکہ اس فانی جسم کے لوازم میں سے تھوک اور پیاس کی درد بھی موجود
تھی ۔ ورنہ اس لغو حرکت کی کیا ضرورت تھی کہ مسیح جلیل کے سفر میں کھانا کھاتا اور پانی پیت
اور آرام کرتا اور سوتا۔ اس میں کیا شک ہے کہ اس عالم میں جیم خانی کے لئے بھوک اور پیاس
بھی ایک درد ہے جس کے حد سے زیادہ ہونے سے انسان مر سکتا ہے۔ پس بلا شبہ یہ
بات سچ ہے کہ صحیح صلیب پر نہیں مرا اورنہ کوئی نیا جلالی جسم پایا بلکہ ایک شخشی کی حالت
ہوگئی تھی جو مرنے سے مشابہ تھی۔ اور خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ اتفاق ہوا کہ جس قبر میں وہ رکھا
گیا وہ اس ملک کی قبروں کی طرح نہ تھی بلکہ ایک ہوا دار کو ٹھہ تھا جس میں ایک کھڑکی تھی۔
اور اُس زمانہ میں یہودیوں میں یہ رسم تھی کہ قبر کو ایک ہوادار اور کشادہ کو ٹھہ کی طرح
بناتے تھے اور اس میں ایک کھڑکی رکھتے تھے اور ایسی قبریں پہلے سے موجود رہتی تھیں۔ اور
پھر وقت پر میت اس میں رکھی جاتی تھی۔ چنانچہ یہ گواہی انجیلوں سے صاف طور پر ملتی ہے۔
انجیل لوقائیں یہ عبارت ہے" اور وسے یعنے عورتیں اتوار کے دن بڑے تڑکے لینے کچھ
اندھیرے سے ہی ان خوشبوؤں کو جو طیار کی تھیں لے کر قبر پر آئیں اور ان کے ساتھ کئی
اور بھی عورتیں تھیں۔ اور انہوں نے پتھر کو قبر پر سے ڈھل کا ہوا پایا اس مقام میں ذرہ
غور کرو) اور اندر جا کے خداوند یسوع کی لائش نہ پائی ، دیکھو لوقا باب ۲۴- آیت ۲ و ۳ -
اب اندر جانے کے لفظ کو ذرہ سوچو۔ ظاہر ہے کہ اُنسی قبر کے اندر انسان جا سکتا ہے کہ
ہوا ایک کوٹھے کی طرح ہو۔ اور اُس میں کھڑکی ہو۔ اور ہم اپنے محل پہ اسی کتاب میں بیان
کریں گے کہ حال میں جو حضرت عیسی علیہ السلام کی قبر سری نگر کشمیر میں پائی گئی ہے ۔
وہ بھی اس قبر کی طرح کھڑکی دار ہے۔ اور یہ ایک بڑے راز کی بات ہے جس پر توجہ کرنے
سے محققین کے دل ایک عظیم الشان نتیجہ تک پہنچ سکتے ہیں۔
مسیح ہندوستان میں ۔ روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۲۴ تا ۲۷
اور منجملہ ان شہادتوں کے جو انجیل سے ہم کو ملی ہیں پیلاطس کا وہ قول ہے جو انجیل مرقس
میں لکھا ھا ہے اور وہ یہ ہے ۔ اور جبکہ شام ہوئی اس لئے کہ تیاری کا دن تھا جو سبت سے
پہلے ہوتا۔ یوسف ارامتیا جو نامور مشیر اور وہ خود خدا کی بادشاہت کا منتظر تھا آیا اور دلیری سے
پلاٹس کے پاس جا کے بیسوع کی لاش مانگی اور پلاطس نے متعجب ہو کر شبہ کی کہ وہ لینے مسیح
ایسا جلد مرگیا دیکھو مرقس باب ۶ آیت ۴۲ سے ۴۴ تک۔ اس سے ہم یہ نتیجہ نکالتے ہیں
کہ عین صلیب کی گھڑی میں ہی یسوع کے مرنے پر شبہ ہوا۔ اور شہد بھی ایسے شخص نے
کیا جس کو اس بات کا تجربہ تھا کہ اس قدر مدت میں صلیب پر جان نکلتی ہے۔
لکھتا
مسیح ہندوستان میں۔ روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحہ ۲۷
اور منجملہ ان شہادتوں کے جو انجیل سے ہم کو ملی ہیں انجیل کی وہ عبارت ہے جو ذیل ہیں
ھتا ہوں" پھر یہودیوں نے اُس لحاظ سے کہ لاشیں سبت کے دن صلیب پر نہ رہ جائیں۔
کیونکہ وہ دن طیاری کا تھا۔ بلکہ بڑا ہی سبت تھا۔ پلاطوس سے عرض کی کہ انکی ٹانگیں توڑی اور
لاشیں اتاری جائیں۔ تب سپاہیوں نے آکر پہلے اور دوسرے کی ٹانگیں جو اس کے ساتھ
صلیب پر کھینچے گئے تھے توڑیں۔ لیکن جب انہوں نے یسوع کی طرف آگے دیکھا۔ کہ وہ
مرچکا ہے تو اُس کی ٹانگیں نہ توڑیں۔ پر سپاہیوں میں سے ایک نے بھالے سے اُس کی
پسلی چھیدی اور فی الفور اس سے ہوا اور پانی نکلائی دیکھو یوحنا باب آیت ۳۱ سے ۳۴ تک ۔
ان آیات سے صاف طور پر معلوم ہوتا ہے کہ اسوقت کسی مصلوب کی زندگی کا خاتمہ کرنے کے
لئے یہ دستور تھا کہ جو صلیب پر کھینچا گیا ہو اُس کو کئی دن صلیب پر رکھتے تھے اور پھر اُس کی
ہڈیاں توڑتے تھے لیکن مسیح کی ہڈیاں دانستہ نہیں توڑی گئیں اور وہ ضرور صلیب پر سے ان
دو چوروں کی طرح زندہ اتارا گیا۔ اسی وجہ سے پہلی چھیدنے سے خون بھی نکلا۔ مردہ کا
خون جم جاتا ہے۔ اور اس جگہ یہ بھی صریح معلوم ہوتا ہے کہ اندرونی طور پر یہ کچھ سازش
کی بات تھی۔ پلاطوس ایک خدا ترس اور نیک دل آدمی تھا کھلی کھلی رعایت سے قیصر سے ڈرتا تھا
کیونکہ یہودی مسیح کو باغی ٹھہراتے تھے مگر وہ خوش قسمت تھا کہ اُس نے مسیح کو دیکھا۔ لیکن قصیر
نے اس نعمت کو نہ پایا۔ اُس نے نہ صرف دیکھا بلکہ بہت رعایت کی۔ اور اُس کا ہرگز منشاء
نہ تھا کہ مسیح صلیب پاوے۔ چنانچہ انجیلوں کے دیکھنے سے صاف طور پر پایا جاتا ہے کہ
پلاطوس نے کئی دفعہ ارادہ کیا کہ مسیح کو چھوڑ دے لیکن یہودیوں نے کہا کہ اگر تو اس مرد کو
چھوڑ دیتا ہے تو تو قیصر کا خیر خواہ نہیں اور یہ کہا کہ یہ باغی ہے اور خود بادشاہ بننا چاہتا ہے
دیکھو یوحنا باب 17 آیت ۱۲- اور پیلاطوس کی بیوی کی خواب اور بھی اس بات کی محرک ہوئی
تھی کہ کسی طرح مسیح کو مصلوب ہونے سے بچایا جائے ۔ ورنہ ان کی اپنی تیا ہی ہے۔ مگر چونکہ
یہودی ایک شہر یہ قوم تھی اور پلا طوس پر قیصر کے حضور میں مخبری کرنے کو بھی طیار تھے۔
اس لئے پلائوس نے مسیح کے چھڑانے میں حکمت عملی سے کام لیا۔ اقل تو سیح و مصلوب
ہونا ایسے دن پر ڈال دیا کہ وہ جمعہ کا دن تھا اور صرف چند گھنٹے ان سے باقی تھے اور بڑے
نسبت کی رات قریب تھی اور پلا طوس خوب جانتا تھا کہ یہودی اپنی شریعت کے حکموں کے
موافق صرف شام کے وقت تک ہی میچ کو صلیب پر رکھ سکتے ہیں۔ اور پھر شام ہوتے ہی اُن کا
سبت ہے جس میں صلیب پر رکھنا کو انہیں۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ اور صبیح شام سے پہلے
۔
صلیب پر سے اتارا گیا۔ اور یہ قریب قیاس نہیں کہ دونوں چور جو مسیح کے ساتھ صلیب پر
کھینچے گئے تھے وہ زندہ رہے۔ مگر مسیح سیح صرف دو گھنٹہ تک مر گیا بلکہ یہ صرف ایک بہانہ
تھا جو مسیح کو ہڈیاں توڑنے سے بچانے کے لئے بنایا گیا تھا سمجھ دار آدمی کے لئے یہ ایک
بڑی دلیل ہے کہ دونوں پھر صلیب پرچہ زندہ اتارے گئے اور ہمیشہ معمول تھا کہ صلیب پر سر
لوگ زندہ اتارے جاتے تھے اور صرف اس حالت میں مرتے تھے کہ ہڈیاں توڑی جائیں
اور یا بھوک اور پیاس کی حالت میں چند روز صلیب پر رہ کر جان نکلتی تھی۔ مگر ان
باتوں میں سے کوئی بات بھی مسیح کو پیش نہ آئی نہ وہ کئی دن صلیب پر بھوکا پیاسا رکھا گیا اور
نہ اُس کی ہڈیاں توڑی گئیں اور یہ کہ کہ کہ مسیح مر چکا ہے۔ یہودیوں کو اس کی طرف سے
غافل کر دیا گیا۔ مگر چوروں کی ہڈیاں توڑ کر اسی وقت انکی زندگی کا خاتمہ کر دیا گیا۔ بات تو تب
تھی کہ ان دونوں پھروں میں سے بھی کسی کی نسبت کہا جاتا کہ یہ مر چکا ہے۔ اس کی ہڈیاں
توڑنے کی ضرورت نہیں۔ اور یوسف نام بلاطوس کا ایک معزز دوست تھا۔ جو اُس
نواح کا رئیس تھا اور مسیح کے پوشیدہ شاگردوں میں داخل تھا وہ عین وقت پر پہنچ گیا۔
مجھے معلوم ہوتا ہے کہ وہ بھی پلا طوس کے اشارہ سے بلایا گیا تھا مسیح کو ایک لاش قرار دیکر
اسکے سپرد کر دیاگیا کیونکہ وہ ایک بڑا آدی تھا اور یہودی اسکے ساتھ کچھ پرخاش نہیں کرسکتے تھے۔
جب وہ پہنچا تو مسیح کو خوشی میں تھا ایک لاش قرار دیکر اس نے لیا اور اسی جگہ ایک وسیع
مکان تھا جو اُس زمانہ کی رسم پر قر کے طور پر بنایا گیا تھا اور اس میں ایک کھڑکی بھی تھی اور
ایسے موقع پر تھا جو یہودیوں کے تعلق سے الگ تھا۔ اسی جگہ پلا طوس کے اشارہ سے مسیح کو
رکھا گیا۔
مسیح ہندوستان میں۔ روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۲۷ تا ۲۹
پیلاطوس کی بیوی کو فرشتہ نے خواب میں کہا کہ اگر یسوع سولی پر مر گیا تو اس میں
تمہاری تباہی ہے اور اس بات کی خدا تعالیٰ کی کتابوں میں کوئی نظیر نہیں ملتی کہ خدا تعالی کی
طرف سے کسی کو خواب میں فرشتہ کہے کہ اگر ایسا کام نہیں کرو گے تو تم تباہ ہو جاؤ گے اور
پھر فرشتہ کے کہنے کا ان کے دلوں پر کچھ بھی اثر نہ ہو۔ اور وہ کہنارائیگان جائے۔ اور اسی
طرح یہ بات بھی سراسر فضول اور جھوٹ معلوم ہوتی ہے کہ خدا تعالیٰ کا تو پختہ ارادہ ہو کہ
وہ یسوع مسیح کو سولی دے اور اس طرح پر لوگوں کو عذاب ابدی سے بچاوے ۔ بچاوے ۔ اور فرشتہ
خواه نخواہ یسوع مسیح کے بچانے کے لئے تڑپتا پھرے۔ کبھی پیلاطوس کے دل میں ڈالے
کہ مسیح بے گناہ ہے اور کبھی پیلاطوس کے سپاہیوں کو اس پر مہربان کرے اور ترغیب
دے کہ وہ اس کی ہڈی نہ توڑیں۔ اور بھی پیلاطوس کی بیوی کے خواب میں آوے اور
اس کو یہ کہے کہ اگر یسوع مسیح سولی پر مر گیا تو پھر اس میں تمہاری تباہی ہے۔ یہ عجیب بات
ہے کہ خدا اور فرشتہ کا باہم اختلاف رائے ہو۔ اور پھر رہائی کے اسباب میں سے جو ان چار
انجیلوں میں مرقوم ہیں۔ ایک یہ بھی سبب ہے کہ یہودیوں کو یہ موقع نہ ملا کہ وہ قدیم
دستور کے موافق پانچ چھ روز تک حضرت مسیح کو صلیب پر لٹکار رکھتے تا بھوک اور پیاس اور
دھوپ کے اثر سے مر جاتا اور نہ دستور قدیم کے موافق ان کی ہڈیاں توڑی گئیں جیسا کہ
چوروں کی توڑی گئیں۔ اگر چہ یہ چہ یہ رعایت مخفی طور پر پیلاطوس کی طرف سے تھی کیونکہ
رعب ناک خواب نے اس کی بیوی کا دل ہلا دیا تھا۔ لیکن آسمان سے بھی یہی ارادہ زور
مار رہا تھا۔ ورنہ کیا ضرورت تھی کہ عین صلیب دینے کے وقت سخت آندھی آتی اور
زمین پر سخت تاریکی چھا جاتی اور ڈرانے والا زلزلہ آتا۔ اصل بات یہ تھی کہ خدا تعالیٰ کو
منظور تھا کہ یہودیوں کے دل ڈر جائیں۔ اور نیز ان پر وقت مشتبہ ہو کر سبت کے توڑنے
کا فکر بھی ان کو دامن گیر ہو جائے ۔ کیونکہ جس وقت حضرت مسیح علیہ السلام صلیب پر
چڑہائے گئے وہ جمعہ کا دن تھا اور قریباً دوپہر کے بعد تین بجے تھے۔ اور
یہودیوں کو سخت ممانعت تھی کہ کوئی مصلوب سبت کے دن یا سبت کی رات جو جمعہ کے
بعد آتی ہے صلیب پر لٹکا نہ رہے۔ اور یہودی قمری حساب کے پابند تھے۔ اس لئے وہ
سبت کی رات اس رات کو سمجھتے تھے کہ جب ؟ ارات کو مجھتے تھے کہ جب جمعہ کے دن کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔ پس
آندھی اور سخت تاریکی کے پیدا ہونے سے یہودیوں کے دلوں میں یہ کھٹکا شروع ہوا کہ
ایسانہ ہو کہ وہ لاشوں کو سبت کی رات میں صلیب پر رکھ کر سبت کے مجرم ہوں اور مستحق
سزا ٹھہریں۔ اور دوسرے دن عید فسح بھی تھی جس میں خاص طور پر صلیب دینے کی
ممانعت تھی ۔ پس جبکہ آسمان سے یہ اسباب پیدا ہو گئے ۔ اور نیز یہودیوں کے دلوں
پر انہی رعب بھی غالب آگیا۔ تو ان کے دلوں میں یہ دھڑ کہ شروع ہو گیا کہ ایسا نہ ہو کہ
نیر
اس تاریکی میں سبت کی رات آ جائے۔ لہذا مسیح اور چوروں کو جلد صلیب پر سے اتار لیا
گیا۔ اور سپاہیوں نے یہ چالاکی کی کہ پہلے چوروں کی ٹانگوں کو توڑنا شروع کر دیا۔ اور ایک
نے ان میں سے یہ مکر کیا کہ مسیح کی نبض دیکھ کر کہہ دیا کہ یہ تو مر چکا ہے۔ اب اس کی
ٹانگیں توڑنے کی ضرورت نہیں۔ اور پھر یوسف نام ایک تاجر نے ایک بڑے کو ٹھے میں
ان کو رکھ دیا۔ اور وہ کوٹھا ایک باغ میں تھا۔ اور یہودی مردوں کے لئے ایسے وسیع کو ٹھے
کھڑکی دار بھی بنایا کرتے تھے۔ غرض حضرت مسیح اس طرح بچ گئے۔ اور پھر چالیس دن
تک مرہم عیسی سے ان کے زخموں کا علاج ہوتا رہا۔ اور پھر جب خدا تعالیٰ کے فضل اور
کرم سے حضرت مسیح علیہ السّلام کو مرہم عیسی کے استعمال سے شفا ہو گئی اور تمام صلیبی
زخم اچھے ہو گئے تو اللہ تعالیٰ کے حکم سے اس کا کے علم سے اس ملک سے انہوں نے پوشیدہ طور پر ہجرت کی
جیسا کہ سنت انبیاء ہے۔ اور اس ہجرت اور اس ہجرت میں ایک یہ بھی حکمت تھی کہ تا خدا تعالیٰ کے
پاک نبیوں کی سنت ادا ہو جائے۔ کیونکہ اب تک وہ اپنے وطن کی چار دیواری میں ہی
پھرتے تھے۔ اور ہجرت کی تلخی نہیں اٹھائی تھی۔ اور اس سے پہلے انہوں نے اپنی ہجرت
کی طرف اشارہ بھی کیا تھا جیسا کہ انجیل میں ان کا یہ قول ہے کہ ”نبی بے عزت نہیں مگر
اپنے وطن میں ۔ " الغرض پھر آپ پیلاطوس کے ملک سے گلیل کی طرف پوشیدہ طور پر
آئے۔ اور اپنے حواریوں کو گلیل کی سڑک پر ملے ۔ اور ایک گاؤں میں ان کے ساتھ اکٹھے
رات رہے۔ اور اکٹھے کھانا کھایا۔
تریاق القلوب - روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۲۴۲ تا ۲۴۴
نیز دیکھیں ۔ ازالہ اوہام ۔ روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۹۴ تا ۲۹۷
پیلاطوس اپنے اس قول پر قائم نہ رہ سکا۔ اور جب اس کو کہا گیا کہ قیصر کے پاس
تیری شکایت کریں گے تو وہ ڈر گیا اور حضرت مسیح کو اس نے عمداً خونخوار
یہودیوں کے حوالہ کر دیا۔ گو وہ اس سپردگی سے غمگین تھا اور اس کی عورت بھی غمگین
تھی کیونکہ وہ دونوں مسیح کے سخت معتقد تھے۔ لیکن یہودیوں کا سخت شور و غوغا د یکھ کر
بزدلی اس پر غالب آگئی۔ ہاں البتہ پوشیدہ طور پر اس نے بہت سعی کی کہ مسیح کی جان کو
صلیب سے بچایا جاوے۔ اور اس سعی میں وہ کامیاب بھی ہو گیا۔ مگر بعد اس کے کہ مسیح
صلیب پر چڑہایا گیا ۔ اور شدت درد سے ایک ایسی سخت غشی میں آگیا کہ گویا وہ موت ہی
४
تھی۔ بہر حال پیلاطوس رومی کی کوشش سے مسیح ابن مریم کی جان بچ گئی اور جان بچنے کے
لئے پہلے سے مسیح کی دعا منظور ہو چکی تھی۔ دیکھو عبرانیاں باب ۵ آیتے۔ بعد اس کے دیکھو ۲۵
اس زمین سے مسیح پوشیدہ طور پر بھاگ کر کشمیر کی طرف آگیا اور وہیں فوت ہوا ۔ اور تم
سن چکے ہو کہ سری نگر محلہ خانیار میں اس کی قبر ہے۔ یہ سب پیلاطوس کی سعی کا نتیجہ
تھا۔
کشتی نوح - روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۵۷ : ۵۸
اور مجلہ ان شہادتوں کے جو حضرت مسیح علیہ السلام کے صلیہ سے محفوظ رہنے کے بارے
میں ہمیں انجیل سے ملتی ہیں وہ شہادت ہے جو انجیل متی باب میں لینے آیت ۳۶ سے آیت ۴۶
تک مرقوم ہے جس میں بیان کیا گیا ہو کہ حضرت مسیح علیہ السلام گرفتار کئے جانے کا الہام پا کر
تمام رات جناب الہی میں رو رو کر اور سجدے کرتے ہوئے دُعا کرتے رہے۔ اور ضرور تھا کہ
ایسی تفریح کی دعا جس کے لئے مسیح کو بہت لمبا وقت دیا گیا تھا قبول کی جاتی کیونکہ مقبول کا
سوال جو بیقراری کے وقت کا سوال ہو۔ ہر گزرہ نہیں ہوتا۔ پھر کیوں مسیح کی ساری رات کی
دعا اور درد مند دل کی دعا اور مظلومانہ حالت کی و عارڈ ہوگئی۔ حالانکہ مسیح دستوئی کرتا ہے کہ
باپ جو آسمان پر ہے میری سنتا ہے۔ لیپس کیونکہ باور کیا جائے کہ خدا اسکی سنتا تھا جبکہ الیسی
بیقراری کی دعا سنی نہ گئی۔ اور انجیل سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام ک کو
ولی یقین تھا کہ اُس کی وہ دعا ضرور قبول ہو گئی اور اس دُعا پر اُس کو بہت بھروسہ تھا ۔
اسی وجہ سے جب وہ پکڑا گیا اور صلیبپر کھینچا گیا اور ظاہری علامات کو اتنی اپنی امید
کے موافق نہ پایا تو بے اختیار اُس کے منہ سے نکلا کہ ڈیلی ڈیلی لما سبقتانی ، اے میرے
خدا اے میرے خدا تو نے کیوں مجھے چھوڑ دیا۔ یعنے مجھے یہ امید ہر گز نہیں تھی کہ میرا انجام یہ
ہوگا اور میں صلیب پر کروں گا۔ اور میں یقین رکھتا تھا کہ تو میری دعائنے گا۔ پس
ان دونوں مقامات انجیل سے صاف ظاہر ہے کہ مسیح کو خود ولی یقین تھا کہ میری دعا ضرور
قبول ہوگی اور میرا تمام رات کا رو رو کر دعا کرنا ضائع نہیں جائے گا۔ اور خود اُس نے
خدا تعالیٰ کی طرف سے اپنے شاگردوں کو یہ تعلیم دی تھی کہ اگر دعا کرو گے تو قبول کی جائیگی
بلکہ ایک مثال کے طور پر ایک قاضی کی کہانی بھی بیان کی تھی کہ جو نہ خلقت سے اور نہ
خدا سے ڈرتا تھا۔ اور اس کہانی سے بھی مدعا یہ تھا کہ تا حواریوں کو یقین آجائے کہ بے شک
خدائے تعالیٰ دعا سنتا ہے۔ اور اگر چہ صیح کو اپنے پر ایک بڑی مصیبت کے آنے کا
خدائے تعالیٰ کی طرف سے علم تھا۔ مگر مسیح نے عارفوں کی طرح اس بنا پر دعا کی کہ خدائے تعالی
کے آگے کوئی بات انہونی نہیں اور ہر ایک محور اثبات اس کے اختیار میں ہے۔ لہذا یہ واقعہ
کہ نعوذ باللہ مسیح کی خود دعا قبول نہ ہوئی۔ یہ ایک ایسا امر ہے جو شاگردوں کے ردوں پر نہایت
بداثر پیدا کرنے والا تھا۔ سو کیونکر ممکن تھا کہ ایسا نمونہ جو ایمان کو ضائع کرنے والا تھا۔
حواریوں کو دیا جاتا جبکہ انہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا کہ مسیح جیسے بزرگ نبی
کی تمام رات کی پر سوز دعا قبول نہ ہو سکی تو اس بد نمونہ سے اُن کا ایمان ایک سخت
امتحان میں پڑتا تھا۔ لہذا خدائے تعالیٰ کی رحمت کا تقاضا یہی تھا کہ اس دعا کو قبول کرتا
یقینا سمجھو کہ وہ دعا و کت مینی نام مقام میں کی گئی تھی ضرور قبول ہو گئی تھی۔
ایک اور بات اس جگہ یاد رکھنے کے لائق ہے کہ جیسا کہ مسیح کے قتل کے لئے مشورہ
ہوا تھا اور اس غرض کے لئے قوم کے بزرگ اور معرہ: مولوی قیافا نامی سردار کاہن کے گھر
اکٹھے ہوئے تھے کہ کسی طرح مسیح کو قتل کردیں۔ یہی مشورہ حضرت موسی کے قو یرہ حضرت موسیٰ کے قتل کرنے
کے لئے ہوا تھا۔ اور یہی مشورہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل کرنے کے لئے مکہ میں
دارالندوہ کے مقام میں ہوا تھا۔ مگر قادر خدا نے ان دونوں بزرگ نبیوں کو اس مشورہ
کے بداثر سے بچالیا۔ اور مسیح کے لئے جو مشورہ ہوا ان دونوں مشوروں کے درمیان میں
ہے۔ پھر کیا وجہ کہ وہ بچپ یا نہ گیا۔ حالانکہ اس نے ان دونوں بزرگ نبیوں سے بہت زیادہ
دعائی۔ اور پھر جبکہ خدا اپنے پیارے بندوں کی ضرور سننا ہے اور شریروں کے مشورہ کو
باطل کر کے دکھاتا ہے۔ تو پھر کیا وجہ کہ مسیح کی دُعا نہیں سنی گئی۔ ہر ایک صادق کا تجربہ ہے
که بیقراری اور مظلومانہ حالت کی دعا قبول ہوتی ہے۔ بلکہ صادق کے لئے مصیبت کا
میں