باب ششم : حضرت مسیح علیہ السلام کی صلیب سے نجات اور ہجرت
مسیحی انفاس, حصہ 5
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مسلمان ہو گئے۔ غرض اس ملک میں حضرت مسیح کو بڑی وجاہت پیدا ہوئی۔ اور حال ہیں
ایک سکہ ملا ہے جو اسی ملک پنجاب میں سے برآمد ہوا ہے اُس پر حضرت عیسی علیہ السلام
کا نام پالی تحریر میں درج ہے اور اسی زمانہ کا سکہ ہے ہو حضرت مسیح کا زمانہ تھا۔ اس سے
یقین ہوتا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام نے اس ملک میں اگر شاہا نہ عزت پائی۔ اور
غالباً یہ سکہ ایسے بادشاہ کی طرف سے جاری ہوا ہے جو حضرت مسیح پر ایمان لے آیا
تھا۔ ایک اور بسکہ برآمد ہوا ہے اسپر ایک اسرائیلی مرد کی تصویر ہے ۔ قرائن سے
معلوم ہوتا ہے کہ وہ بھی حضرت مسیح کی تصویر ہے۔ قرآن شریف میں ایک یہ بھی آیت ہے
کہ مسیح کو خدا نے ایسی برکت دی ہے کہ جہاں جائے گا وہ مبارک ہوگا۔ سو ان سکوں سے
ثابت ہے کہ اُس نے خدا سے بڑی برکت پائی اور وہ قوت نہ ہوا جب تک اس کو ایک
شاہانہ عزت نہ دی گئی۔ اسی طرح قرآن شریف میں ایک یہ بھی آیت ہے ومطهرك
من الذین کفر و ا یعنی اے علینی میں ان الزاموں سے تجھے بری کرونگا اور تیرا
پاکدامن ہونا ثابت کر دوں گا اور ان تہمتوں کو دور کر دوں گا جو تیرے پر یہود اور
نصاری نے لگائیں۔ یہ ایک بڑی پیش گوئی تھی اور اس کا ماحصل یہی ہے کہ یہود نے یہ
تہمت لگائی تھی کہ نعوذ باللہ حضرت مسیح مصلوب ہو کر ملعون ہو کر خدا کی محبت اُنکے
دل میں سے جاتی رہی اور جیسا کہ لعنت کے مفہوم کے لئے شرط ہے ان کا دل خدا سے
برگشتہ اور خدا سے بیزار ہو گیا اور تاریکی کے بے انتہا طوفان میں پڑ گیا اور بدیوں سے
محبت کرنے لگا اور کل نیکیوں کا مخالف ہو گیا اور خدا سے تعلق توڑ کر شیطان کی
بادشاہت کے ماتحت ہو گیا اور اس میں اور خدا میں حقیقی دشمنی پیدا ہوگئی۔ اور یہی تہمت
ملعون ہونے کی نصاری نے بھی لگائی تھی مگر نصاری نے اپنی نادانی سے دو ضدوں کو
ایک ہی جگہ جمع کر دیا ہے۔ انہوں نے ایک طرف تو حضرت مسیح کو خدا کا فرزند قرار دیا اور دوسری
طرف ملعون بھی قرار دیا ہے اور خود مانتے ہیں کہ ملعون تاریکی اور شیطان کا فرزند ہوتا ہو
یا خود شیطان ہوتا ہے سو حضرت مسیح پر یہ سخت نا پاک تہمتیں لگائی گئی تھیں۔ اور مطہرک
کی پیش گوئی میں یہ اشارہ ہے کہ ایک زمانہ وہ آتا ہے کہ خدائے تعالیٰ ان الزاموں سے
حضرت مسیح کو پاک کرے گا۔ اور یہی وہ زمانہ ہے ۔
چه
اگر چہ حضرت عیسی علیہ السلام کی تطہیر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی گواہی سے بھی
عقلمندوں کی نظروں میں بخوبی ہو گئی ۔ کیونکہ آنجناب نے اور قرآن شریف نے گواہی
دی کہ وہ الزام سب جھوٹے ہیں جو حضرت عیسی علیہ السلام پر لگائے گئے تھے۔ تھے۔ لیکن
یہ گواہی عوام کی نظرمیں نظری اور باریک تھی اس لئے اللہ تعالیٰ کے انصاف نے
بھی چاہا کہ جیسا کہ حضرت مسیح علیہ السلام کو مصلوب کرنا ایک مشہور امر تھا اور امور
بدیہی یہ شہودہ محسوسہ میں سے تھا اسی طرح تظہیر اور بریت بھی امور مشہورہ محسوسہ میں سے
ہونی چاہئیے ۔ سواب اسی کے موافق ظہور میں آیا یعنے تطہیر بھی صرف نظری نہیں بلکہ
محسوس طور پر ہوگئی اور لاکھوں انسانوں نے اس جسم کی آنکھ سے دیکھ لیا کہ حصہ پر اور اس آج حضرت علیسی
علیہ السلام کی قبر سری نگر کشمیر میں موجود ہے ۔ اور جیسا کہ گلگت یعنی سری کے
مکان پر حضرت مسیح کو صلیب پر کھینچا گیا تھا ایسا ہی سری کے مکان پر یعنے سرینگر
میں انکی قبر کا ہونا ثابت ہوا ۔ یہ عجیب بات ہے کہ دونوں موقعوں میں سری کا لفظ
موجود ہے۔ یعنے جہاں حضرت مسیح علیہ السلام صلیب پر کھینچے گئے اُس مقام کا نام بھی
گلگت یعنے سری ہے اور جہاں اُنیسویں صدی کے اخیر میں حضرت مسیح علیہ السلام کی
قبر ثابت ہوئی اس مقام کا نام بھی گلگت یعنے سری ہے۔ اور معلوم ہوتا ہے کہ وہ گلگت کہ
جو کشمیر کے علاقہ میں ہے یہ بھی سری کیطرف ایک اشارہ ہے۔ غالباً یہ شہر حضرت مسیح کے
وقت میں بنایا گیا ہے اور واقعہ صلیب کی یاد گار مقامی کے طور پر اس کا نام گلگت یعنے
سری رکھا گیا۔ جیسا کہ لائسہ جس کے معنے ہیں معبود کا شہر یہ عبرانی لفظ ہے اور یہ بھی
حضرت صبح کے وقت میں آباد ہوا ہے ۔
مسیح ہندوستان میں۔ روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۵۲ تا ۵۵
اور احادیث میں معتبر روایتوں سے ثابت ہے کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا کہ مسیح کی عمر ایک سو چپ یا برس کی ہوئی ہے۔ اور اس بات کو اسلام کے
تمام فرقے مانتے ہیں کہ حضرت مسیح علیہ السلام میں دو ایسی باتیں جمع ہوئی تھیں کہ کسی ہی میں
وہ دونوں جمع نہیں ہوئیں۔ (۱) ایک یہ کہ انہوں نے کامل عمر پائی یعنے ایک سو چپ پیلا برس
زندہ رہے۔ (۲) دوم یہ کہ انہوں نے دنیا کے اکثر حصوں کی سیاحت کی۔ اس لئے
نبی ستیاں کہلائے ۔ اب ظاہر ہے کہ اگر وہ صرف تینتیس برس کی عمر میں آسمان کی
طرف اُٹھائے جاتے تو اس صورت میں ایک سوچیپ ایل برس کی روایت صحیح نہیں
ٹھہر سکتی تھی اور نہ اس چھوٹی سی عمر میں تینتیس برس میں سیاحت کر سکتے تھے۔ اور یہ
روائتیں نہ صرف حدیث کی معتبر اور قدیم کتابوں میں لکھی ہیں بلکہ تمام مسلمانوں کے
فرقوں میں اس تواتر سے مشہور ہیں کہ اس سے بڑھ کر متصور نہیں۔ کنز العمال جو احادیث
کی ایک جامع کتاب ہے اسکے صفحہ ہم میں ابو ہریرہ سے یہ حدیث لکھی ہو۔ اوحی اللہ
نہ
*
تعالى إلى عيسى ان يأ عيسى انتقل من مكان إلى مكان لثلا تعرف فتودى
یعنے اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسی علیہ السلام کی طرف وحی بھیجی کہ اسے عیسی ایک مکان سے
دوسرے مکان کی طرف نقل کرتا رہ یعنے ایک ملک سے دوسرے ملک کی طرف جا۔ تاکہ کوئی
تجھے پہچان کر دکھ نہ ہے۔ اور پھر اسی کتاب میں جابر سے روایت کر کے یہ حدیث لکھی ہے۔
كان عيسى ابن مريم يسيم فاذا امسى اكل بقل الصحراء ويشرب الماء القراح
یعنی حضرت عیسی علیہ السلام ہمیشہ سیاحت کیا کرتے تھے اور ایک ملک سے دوسرے
ملک کی طرف سیر کرتے تھے اور جہاں شام پڑھتی تھی تو جنگل کے بقولات میں سے کچھ
کھاتے تھے اور خالص پانی پیتے تھے۔ اور پھر اسی کتاب میں عبد اللہ بن عمر سی روایت
ہے جس کی یہ لفظ ہیں ۔ قال احب شئ الى الله الغرباء قبل اي شي الغرباء۔
جلد دوم -
جلد دوم ما
قال الذين يفرون بدينهم ويجتمعون الى عيسى ابن مریم یعنے فرمایا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سبسے پیارے خدا کی جناب میں وہ لوگ ہیں جو غریب ہیں ۔
پوچھا گیا کہ غریب ہے کیا معنی ہیں کیا وہ لوگ ہیں جو عیسی مسیح کی طرح دین لیکر اپنے ملک سے بھاگتی ہیں۔
مسیح ہندوستان میں۔ روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحہ ۵۶،۵۵
جلد چه ماه
صلیبی موت سے نجات کے بارہ میں طبابت کی
کتابوں کی شہادتیں
ایک اعلیٰ درجہ کی شہادت جو حضرت مسیح کے صلیب سے بچنے پر ہم کو ملی ہے اور جوایسی شہادتی
ہے کہ بجز ماننے کے کچھ بن نہیں پڑتا وہ ایک نسخہ ہے جس کا نام مرہم عیسی ہے جو طب کی
صد رہا کتابوں میں لکھا ہوا پایا جاتا ہے ۔ ان کتابوں میں سے بعض ایسی ہیں جو عیسائیوں ہوا پایا جاتاہے۔ ان
کی تالیف ہیں اور بعض ایسی ہیں کہ جن کے مؤلف مجوسی یا یہودی ہیں۔ اور بعض کے
بنانیوالے مسلمان ہیں۔ اور اکثر ان میں بہت قدیم زمانہ کی ہیں تحقیق سے ایسا معلوم زمانہ ہیں
ہوا ہے کہ اول زبانی طور پر اس نسخہ کا لاکھوں انسانوں میں شہرہ ہو گیا اور پھر لوگوں نے اس
نسخہ کو قلمبند کر لیا۔ پہلے رومی زبان میں حضرت مسیح کے زمانہ میں ہی کچھ تھوڑا عرصہ
واقعہ صلیب کے بعد ایک قرابادین تالیف ہوئی جس میں نہ نسخہ تھا اور جس میں یہ بیان
یا گیا تھاکہ حضرت عیسی علیہ اسلام کی چوں کیلئے یہ نہ بنایاگیا تھا پھروہ قرای این کئی
مختلف زبانوں میں ترجمہ ہوئی یہاں تک کہ ماموں رشید کے زمانہ میں عربی زبان میں مامون کے زمانہ میں
اس کا ترجمہ ہوا۔ اور یہ خدا کی عجیب قدرت ہے کہ ہر ایک مذہب کے فاضل طبیب بنے
کیا عیسائی کیا یہودی اور کیا مجوسی اور کیا مسلمان سب نے اس نسخہ کو اپنی کتابوں میں لکھا
ہے اور سب نے اس نسخہ کے بارے میں یہی بیان کیا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام
کے لئے اُن کے حواریوں نے طیار کیا تھا اور جن کتابوں میں ادویہ مفردہ کے خواص لکھے ہیں
اُن کے دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ نسخہ ان چوٹوں کے لئے نہایت مفید ہے جو کسی ضربہ
یا سقطہ سے لگ جاتی ہیں اور چوٹوں سے جو خون روان ہوتا ہے وہ فی الفور اس سے خشک
ہو جاتا ہے اور چونکہ اس میں مر بھی داخل ہے۔ اس لئے زخم کیڑا پڑھنے سے بھی محفوظ
رہتا ہے۔ اور یہ دو اطاع
اور یہ دوا طاعون کے لئے بھی مفید ہے ۔ اور ہر قسم کے پھوڑے پھنسی کو ور ہر قسم کے
اس سے فائدہ ہوتا ہے یہ معلوم نہیں کہ یہ دوا صلیب کے زخموں کے بعد زخموں کے بعد خود ہی
طبیب کے
روز
حضرت علی علیہ السلام نے الہام کے ذریعہ سے تجویز فرمائی تھی یا کسی عیسی
مشورہ سے طیار رکی گئی تھی۔ اس میں بعض دوائیں اکسیر کی طرح ہیں۔ خاص کر مر جس کا ذکر
توریت میں بھی آیا ہے۔ بہر حال اس دوا کے استعمال سے حضرت مسیح علیہ السلام
کے زخم چند روز میں ہی اچھے ہو گئے۔ اور اس قدر طاقت آگئی کہ آپ تین روز میں رام چندروزمیں ہی چھے ہوگئے۔ اوراس قد طاقت کہ آپ روز میں
یروشلم سے جلیل کی طرف ستر کوس تک پیادہ پاگئے۔ پس اس دوا کی تعریف میں کے کی پیادہ و سے کی ستر اوستا
اس قدر کافی ہے کہ مسیح تو اوروں کو اچھا کرتا تھا مگر اس دوا نے مسیح کو اچھا کیا ۔ کواچھا مگر دوا اچھا کیا۔
اور جن طب کی کتابوں میں یہ نسخہ لکھا گیا۔ وہ ہزار کتاب سے بھی زیادہ ہیں۔ جنگی
فہرست لکھنے سے بہت طول ہوگا۔ اور چونکہ یہ نسخہ یونانی طبیبوں میں بہت
مشہور ہے اس لئے میں کچھ ضرورت نہیں دیکھتا کہ تمام کتابوں کے نام آجگہ
لکھوں محض چند کتا ہیں جو اس جگہ موجود ہیں ذیل میں لکھ دیتا ہوں ۔
فہرست اکن طبی کتابوں کی جن میں مرہم علی کا ذکر ہے اور
علی کیا ی ذکر ہو کہ وہ مر ہم حضرت عیسی کیلئے یعنے انکے بدن سے
زخموں کے لئے بنائی گئی تھی۔
ی
قانون شیخ الرئیس بو علی سینا جلد ثالث صفحه بر ۱۳ شرح قانون علامه قطب الدین شیرازی سینا
جلد ثالث - كامل الصناعة تصنيف علي بن العباس المجوسي جلد دوم صفحه ۶۰۲
کتاب مجموعه بقائی مصنفہ محمود محمد المعیل مخاطب از خاقان بخطاب پدر محمد بقا خان جلد ۳
صفحه ۲۹- کتاب تذکره الوالالباب مصنفہ شیخ داؤد الضریر انطاکی صفی ۳۰۳- قرابادین رومی
مصنفہ قریب زمانہ حضرت مسیح جس کا ترجمہ ماموں رشید کے وقت میں عربی میں
ہوا امراض جلد - كتاب عمدة المحتاج مصنفہ احمد بن حسن الرشیدی الحکیم اس کتاب میں
مرہم عیسی وغیرہ ادویہ سوکتاب میں سے بلکہ اس سے بھی زیادہ کتابوں میں سے لکھی گئی
ہیں۔ اور وہ تمام کتابیں فرینچ زبان میں تھیں ۔ کتاب قرا با دین فارسی مصنفہ حکیم محمداکبر
ارزانی امراض جلد - کتاب شفاء الاستقام جلد دوم صفحه ۲۳۰ - كتاب مرأة الشفا
مصنفقه حکیم تو شاه نسخه علمی امراض جلد ذخیره خوارزم شاہی امراض جلد پیشرح قانون گیلانی
جلد ثالث - شرح قانون قرشی جلد ثالث - قرابا دین علوی خان امراض جلد - کتاب
علاج الامراض مصنفہ حکیم محمد شریف خان صاحب صفحه ۸۹۳- قرابادین یونانی
امراض جلد - تحفة المومنين بر حاشیه مخزن الادویہ صفحہ ۷۱۳ - کتاب محیط فی الطب
صفحہ ۳۶۷ - کتاب اکسیر اعظم جلد راب مصنفہ علی محمد اعظم خان صاحب المخاطب بناظم جہاں حکیم
صفحه ۳۳۱- کتاب قرا با دین معصومی المعصوم بن کریم الدین الشوستری شیرازی - کتاب
عجالہ نافعہ الحمد شریف در بلوی صفحه ۴۱۰ - کتاب طب شهری مسمی بلوامع شهریه تالیف سید
حسین شهر کاظمی صفحه ۴۷۱- کتاب محترین سلیمانی ترجمه اکسیر عربی صفحه ۵۹۹ - مترجم
محمد شمس الدین صاحب بہاولپوری- شفاء الامراض مترجم مولانا لحیم محد نوکری صفحه ۲۸
کتاب الطب دارا شکوہی مؤلفه نورالدین محمدعبدالحکیم عین الملک الشیرازی ورق
۳۶۰- کتاب منهاج الله كان بدستور الاعيان في اعمال و تركيب النافعه للابدان
تالیف افلاطون زمانه و رئیس اوانہ ابوالمنا ابن ابی نصر العطار الاسرائیلی الهارونی
دینے یہودی صفحه کتاب زبدة الطب لسيد الامام ابو ابراهيم المعيل بن حسن الحسيني
الجرجاني ورق ۱۸۲ - طب اکبر مصنفہ محمد اکبر ارزانی صفحه ۲۴۲- کتاب میزان مالطب
مصنفہ محمد اکبرار زانی صفحه ۱۵۲- سدیدی مصنفہ رئيس المتكلمين امام المتقين السد بالكازرونی
صفحه ۲۸۳ جلد ۲ - کتاب عادی کبیر ابن ذکر یا امراض جلد قرابادین ابن تلمیذ امراض جلد
قرا با دین ابن ابی صادق امراض جلد
اور
یہ وہ کتابیں ہیں جن کوئیں نے بطور نمونہ اس جگہ لکھا ہے۔ اور یہ بات اہل علم ا
خاص کر طبیبوں پر پوشیدہ نہیں ہے کہ اکثر ان میں ایسی کتابیں ہیں جو پہلے زمانہ میں
i
اسلام کے بڑے بڑے مدرسوں میں پڑھائی جاتی تھیں اور یورپ کے طالب العلم بھی
ان کو پڑھتے تھے اوریہ کہنا بالکل سچ اور مبالغہ کی ایک ذرہ آمیزش سے بھی پاک
ہے کہ ہر ایک صدی میں تقریبا کروڑہا انسان ان کتابوں کے نام سے واقف ہوتے چلے
آئے ہیں اور لاکھوں انسانوں نے ان کو اقول سے آخر تک پڑھا ہے اور ہم بڑے زور سے
کہہ سکتے ہیں کہ یورپ اور ایشیا کے عالم لوگوں میں سے کوئی بھی ایسا نہیں کہ ان بعض عظیم الشان
کتابوں کے نام سے ناواقف ہو جو اس فہرست میں درج ہیں۔ جس زمانہ میں ہسپانیہ اور
کیسمو اور متلیر نم دار العلم تھے اس زمانہ میں بوعلی سیناکی کتاب قانون وطب کی ایک
بڑی کتاب ہے جس میں مریم عیسی کا نسخہ ہے اور دوسری کتابیں شفا اور انشارات اور بشار است
جو طبعی اور مہیئت اور فلسفہ وغیرہ میں ہیں بڑے شوق سے اہل یورپ سیکھتے تھے۔ اور ایسا ہی
ابو نصر فارابی اور ابوریحان اور اسرائیل اور ثابت بن قرہ اور حسنین بن اسحاق وغیرہ فاضلوں
کی کتابیں اور انکی یونانی سے ترجمہ شدہ کتابیں پڑھائی جاتی تھیں یا یقینا ان کتابوں کے
تر جے یورپ کے کسی حصہ میں اب تک موجود ہونگے۔ اور چونکہ اسلام کے بادشاہ
علم طب وغیرہ کو ترقی دینا بدل چاہتے تھے اسی وجہ سے انہوں نے یونان کی عمدہ عمدہ
کتابوں کا ترجمہ کرایا اور عرصہ دراز تک ایسے بادشاہوں میں خلافت رہی کہ وہ ملک
کی توسیع کی نسبت علم کی توسیع زیادہ چاہتے تھے انہی وجوہ اور اسباب سے انہوں نے
نہ صرف یونانی کتابوں کے ترجمے عربی میں کرائے بلکہ ملک ہند کے فاضل پنڈتوں کو
بھی بڑی بڑی تنخواہوں پر طلب کر کے طب وغیرہ علوم کے بھی ترجمے کرائے پس
اُنکے احسانوں میں سے حق کے طالبوں پر یہ ایک بڑا احسان ہے جو انہوں نے اُن
ہسپانیہ لینے اندلس کی منو یعنے قسطمونیہ ۔ تتلی نم یعنی شنترین ۔ منظر
رومی و یونانی وغیرہ طبی کتابوں کے ترجمے کرائے جن میں مرہم عیسی موجود تھی اور جسپر
کتبہ کی طرح یہ لکھا ہوا تھاکہ یہ مرہم حضرت عیسی علیہ السلام کی چوٹوں کے لئے طیار
کی گئی تھی ۔ فاضل حکماء حمہد السلام کے جیسا کہ ثابت بن قرہ اور حنین بن اسحاق ہیں ۔
جن کو علاوہ علم طب و طبیعی و فلسفہ وغیرہ کی یونانی زبان میں خوب مہارت تھی۔ جب
اس قرابادین کا جس میں مرہم عیسی تھی ترجمہ کیا تو عقلمندی سے شلیخا کے لفظ کو جو ایک
یونانی لفظ ہے جو باران کو کہتے ہیں بعینہ عربی میں لکھ دیا۔ تا اس بات کا اشارہ کتابوں
میں قائم رہے کہ یہ کتاب یونانی قرابادین سے ترجمہ کی گئی۔ اسی وجہ سے اکثر ہر ایک
کتاب میں شیخا کا لفظ بھی لکھا ہوا پاؤ گے۔
اور یہ بات بھی یاد رکھنے کے لائق ہے کہ اگر چہ پرانے سکے بڑی قابل قدر چیزیں
ہیں اور اُن کے ذریعہ سے بڑے بڑے تاریخی اسرار کھلتے ہیں لیکن ایسی پرانی کتابیں
جو سلسل طور پر ہر صدی میں کروڑہا انسانوں میں مشہور ہوتی چلی آئیں۔ اور
بڑے بڑے مدارس میں پڑھائی گئیں اور اب تک درسی کتابوں میں داخل
ہیں۔ ان کا مرتبہ اور غربت ان سکوں اور کتبوں سے ہزار ہا درجہ بڑھ کر ہے ۔
کیونکہ کتبوں اور سکوں میں جعل سازی کی بھی گنجائشیں ہیں۔ لیکن وہ علمی کتا ہیں جو
اپنے ابتدائی زمانہ میں ہی کروڑہا انسانوں میں مشہور ہوتی چلی آئی ہیں اور ہر ایک قوم
اُنکی محافظ اور پاسبان ہوتی رہی ہے اوراب بھی ہے۔ انکی تحریریں بلاشبہ ایسی اعلیٰ
درجہ کی شہادتیں ہیں جو سکوں اور کتبوں کو اُن سے کچھ بھی نسبت نہیں ۔ اگر ممکن ہو تو
کسی سیکه با کتبہ کا نام تو لوجس نے ایسی شہرت پائی ہو جیساکہ بو علی سینا کے قانون
نے ۔ فرض مرہم عیسی حق کے طالبوں کے لئے ایک عظیم الشان شہادت ہے ۔ اگر اس
شہادت کو قبول نہ کیا جائے تو پھر دنیا کے تمام تاریخی ثبوت اعتبار سے گر جاویں گے
کیونکہ اگر چہ اب تک ایسی کتا ہیں جن میں اس مرہم کا ذکر ہے قریب ایک ہزار ہیں یا
کچھ زیادہ۔ لیکن کروڑہا انسانوں میں یہ کتابیں اور ان کے مؤلف شہرت یافتہ ہیں۔
اب ایسا شخص علم تاریخ کا دشمن ہوگا جو اس بدیہی اور روشن اور پر زور ثبوت کو
قبول نہ کرے اور کیا یہ تحکم پیش جا سکتا ہے کہ اس قد عظیم الشان ثبت کو ہم نظر انداز
کر دیں اور کیا ہم ایسے بھاری ثبوت پر بدگمانی کر سکتے ہیں جو یورپ اور ایشیا پر دائرہ کی
طرح محیط ہو گیا ہے۔ اور جو یہودیوں اور عیسائیوں اور مجوسیوں اور مسلمانوں کے
نامی فلاسفروں کی شہادتوں سے پیدا ہوا ہے۔ اب اے محققوں کی روحو ! اس
اعلیٰ ثبوت کی طرف دوڑو۔ اور اسے منصف مزاجو ! اس معاملہ میں ذرا غور کرو۔ کیا
ایسا چمکتا ہوا ثبوت اس لائق ہے کہ اُس پہ توجہ نہ کی جائے ؟ کیا مناسب ہے کہ ہم اس
آفتاب صداقت سے روشنی حاصل نہ کریں؟ یہ وہم بالکل لغو اور بیہودہ ہے کہ ممکن ہے
کہ حضرت عیسی علیہ السلام کو نبوت کے زمانہ سے پہلے چوٹیں لگی ہوں یا نبوت کے
زمانہ کی ہی چوٹیں ہوں مگر وہ صلیب کی نہیں بلکہ کسی اور وجہ سے ہاتھ اور پیر زخمی
ہو گئے ہوں ۔ مثلا وہ کسی کو ٹھے پر سے گر گئے ہوں اور اسی صدمہ کے لئے یہ
مرہم طیار کی گئی ہو۔ کیونکہ نبوت کے زمانہ سے پہلے حواری نہ تھے اور اس مرہم میں
حواریوں کا ذکر ہے ۔ شلیخا کا لفظ جو یونانی ہے جو باراں کو کہتے ہیں۔ ان کتابوں
میں اب تک موجود ہے۔ اور نیز نبوت کے زمانہ سے پہلے حضرت مسیح کی کوئی
عظمت تسلیم نہیں کی گئی تھی تا اسکی یاد گار محفوظ رکھی جاتی اور نبوت کا زمانہ صرف نہیں کی گئی یادگار اور
ساڑھے تین برس تھا اور اس مدت میں کوئی واقعہ ضربہ یا سقطہ کما بجز واقعہ صلیب کے
حضرت مسیح علیہ السلام کی نسبت تاریخوں سے ثابت نہیں۔ اور اگر کسی کو یہ خیال ہو
کہ ممکن ہے کہ ایسی چوٹی کسی اور سبب سے حضرت عیسی علیہ السلام کو لگی ہوں تو
یہ ثبوت اس کے ذمہ ہے۔ کیونکہ ہم جس واقعہ کو پیش کرتے ہیں وہ ایک ایسا ثابت
شدہ اور مانا ہوا واقعہ ہے کہ نہ یہودیوں کو اس سے انکار ہے اور نہ عیسائیوں کو
یعنے صلیب کا واقعہ۔ لیکن یہ خیال کہ کسی اور سبب سے کوئی چوٹ حضرت مسیح کو
لگی ہوگی کسی قوم کی تاریخ سے ثابت نہیں۔ اس لیئے ایسا خیال کرنا عمداً سچائی کی راہ
کو چھوڑنا ہے۔ یہ ثبوت ایسا نہیں ہے کہ اس قسم کے بیہودہ عذرات سے رق
ہو سکے۔ اب تک بعض کتابیں بھی موجود ہیں جو مصنفوں کے ہاتھ کی لکھی ہوئی ہیں۔
چنانچہ ایک پرانا قلمی نسخہ قانون بو علی سینا کا اُسی زمانہ کا لکھا ہوا میرے پاس بھی
موجود ہے۔ تو پھر یہ صریح ظلم اور سچائی کا خون کرنا ہے کہ ایسے روشن ثبوت کو
یونہی پھینک دیا جائے ۔ بار بار اس بات میں غور کرو اور خوب غور کرو کہ کیونکر یہ
کتابیں اب تک یہودیوں اور مجوسیوں اور عیسائیوں اور عربوں اور فارسیوں اور
یونانیوں اور رومیوں اور اہل جرمن اور فرانسیسیوں اور دوسرے یورپ کے
ملکوں اور ایشیا کے پرانے کتب خانوں میں موجود ہیں اور کیا یہ لائق ہے کہ ہم
ایسے ثبوت سے جس کی روشنی سے انکار کی آنکھیں خیرہ ہوتی ہیں یو نہی کے ہیں یو نہی منہ پھیر
لیں ؟ اگر یہ کتابیں صرف اہل اسلام کی تالیف اور اہل اسلام کے ہی ہاتھ میں
ہوتیں تو شاید کوئی جلد باز به خیال کر سکتا کہ مسلمانوں نے عیسائی عقیدہ پر حملہ
کرنے کیلئے جعلی طور پر یہ باتیں اپنی کتابوں میں لکھدی ہیں۔ مگر یہ خیال علاوہ ان
وجوہ کے جو ہم بعد میں لکھتے ہیں اس وجہ سے بھی غلط تھا کہ ایسے جعل کے مسلمان کسی
مرتکب نہیں ہو سکتے تھے کیونکہ عیسائیوں کی طرح مسلمانوں کا بھی یہی عقیدہ
ہے کہ حضرت مسیح واقعہ صلیہ کے بعد بلا توقف آسمان پر چلے گئے ۔ اور مسلمان تو راس
بات کے قائل بھی نہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام کو صلیب پر کھینچا گیا یا صلیب پر سے
اُن کو زخم پہنچے پھر وہ عمدا ایسی جعل سازی کیونکر کر سکتے تھے جو انکے عقیدہ کے بھی
مخالف تھی۔ ماسوا اس کے ابھی اسلام کا دنیا میں وجود بھی نہیں تھا جب کہ
رومی و یونانی وغیرہ زبانوں میں ایسی قرابادینیں لکھی گئیں اور کروڑہا لوگوں میں
مشہور کی گئیں جن میں مرہم علیسی کا نسخہ موجود تھا۔ اور ساتھ ہی یہ تشریح بھی موجود
تھی کہ یہ مرہم حواریوں نے حضرت عیسی علیہ السلام کے لئے بنائی تھی۔ اور یہ قومیں
طور سے م
یعنی یہودی و عیسائی و اہل اسلام و مجوسی مذہبی طور پر ایک دوسرے کے دشمن
تھے۔ پس ان سب کا اس مر ہم کو اپنی کتابوں میں درج کرتا بلکہ درج کرنے کے
وقت اپنے مذہبی عقیدوں کی بھی پروا نہ رکھنا صاف اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ
مرہم ایسا واقعہ مشہورہ تھا کہ کوئی فرقہ اور کوئی قوم اس سے منکر نہ ہو سکی ۔ ہاں
جب تک وہ وقت نہ آیا جو سیح موعود کے ظہور کا وقت تھا اسوقت تک ان تمام
قوموں کے ذہن کو اس طرف التفات نہیں ہوئی کہ نتیجہ جو صد ہا کتابوں میں درج اور
مختلف قوموں کے کروڑ ہلا انسانوں میں شہرت یاب ہو چکا ہے اسی کوئی تاریخی فائدہ
حاصل کریں۔ پس اس جگہ ہم بجز اسکے کچھ نہیں کر سکتے کہ یہ خدا کا ارادہ تھاکہ وہ چمکتا ہوا
حربہ اور وہ حقیقت نما برہان کہ جو صلیبی اعتقاد کا خاتمہ کرے اس کی نسبت ابتدا سے
یہی مقدر تھا کہ مسیح موعود کے ذریعہ سے دنیا میں ظاہر ہو۔ کیونکہ خُدا کے پاک نبی نے
یہ پیش گوئی کی تھی کہ صلیبی مذہب نہ گھٹے گا اور نہ اس کی ترقی میں فتور آئیں گا جب تک
کہ مسیح موعود دنیا میں ظاہر نہ ہو۔ اور وہی ہے جو کسر صلیب اُس کے ہاتھ پر ہوگی ۔
مسیح ہندوستان میں۔ روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۵۶ تا ۶۴
نیز دیکھیں ست بچن۔ روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۰۱ تا ۳۰۸
و، راز حقیقت روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۱۵۸ تا ۱۶۱ - حاشیه
*