باب ششم : حضرت مسیح علیہ السلام کی صلیب سے نجات اور ہجرت

مسیحی انفاس, حصہ 6

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

صلیبی موت سے نجات کے بارہ میں تاریخی
کتابوں کی شہادتیں
چونکہ اس باب میں مختلف قسم کی شہادتیں ہیں اس لئے
صفائی ترتیب کے لئے ہم اس کو کئی فصل پر منقسم کر دیتے ہیں۔
اور وہ یہ ہیں۔
پہلی فصل: اسلامی کتب
کتاب روضۃ الصفاجو ایک مشہور تاریخی کتاب ہے اُس کے صفحہ ۱۳۰ - ۱۳۱- ۱۳۲ -
۱۳۳- ۱۳۴ - ۱۳۵- میں بزبان فارسی وہ عبارت لکھی ہے جس کا خلاصہ ترجمہ ہم ذیل میں
لکھتے ہیں۔ اور وہ یہ ہے :۔
"
حضرت عیسی علیہ السلام کا نام مسیح اس واسطے رکھا گیا کہ وہ سیاحت بہت کرتے
تھے۔ ایک پشتی طاقیہ ان کے سر پر ہوتا تھا اور ایک پشمی گرتہ پہنے رہتے تھے۔

اور ایک عصا ہاتھ ہیں ہوتا تھا۔ اور ہمیشہ ملک یہ ملک اور شہر بشہر پھرتے تھے۔ اور
جہاں رات پڑ جاتی وہیں رہ جاتے تھے ۔ جنگل کی سبزی کھاتے تھے اور جنگل کا پانی پیتے
اور پیادہ سیر کرتے تھے۔ ایک وفعہ سیاحت کے زمانہ میں ان کے رفیقوں نے ان کیلئے
ایک گھوڑا خریدا اور ایک دن سواری کی مگر چونکہ گھوڑے کے آب و دانہ اور چارے کا
بند وبست نہ ہو سکا اس لئے اسکو واپس کر دیا۔ وہ اپنے ملک سے سفر کر کے نصیبین میں
پہنچے جو ان کے وطن سے کئی سو کوس کے فاصلہ پر تھا۔ اور آپ کے ساتھ چند حواری
بھی تھے۔ آپ نے حواریوں کو تبلیغ کے لئے شہر میں بھیجا۔ مگر اس شہر میں حضرت علیلی
علیہ السلام اور انکی والدہ کی نسبت غلط اور خلاف واقعہ خبریں پہنچی ہوئی تھیں اسلئے
اس شہر کے حاکم نے حواریوں کو گرفتار کر لیا۔ پھر حضرت عیسی علیہ السلام کو بلایا۔ آپ نے
اعجازی برکت سے بعض بیماروں کو اچھا کیا۔ اور اور بھی کئی معجزات دکھلائے۔ اس لئے
نصیبین کے ملک کا بادشاہ مع تمام لشکر اور باشندوں کے آپ پر ایمان لے آیا اور
نزول مائدہ کا قصہ جو قرآن شریف میں ہے وہ واقعہ بھی ایام سیاحت کا ہے “
یہ خلاصہ بیان تاریخ روضۃ الصفا ہے اور اس جگہ مصنف کتاب نے بہت سے بیہودہ اور لغو
اور دور از عقل منجزات بھی حضرت عیسی علیہ السلام کی طرت نسو کیے ہیں جنکو ہم افسوس کے ساتھ
چھوڑتے ہیں اور اپنی اس کتاب کو ان جھوٹ اور فضول اور مبالغہ آمیز باتوں سے پاک رکھ کر صرف
اصل مطلب اس سے لیتے ہیں جیسے ہی نتیجہ نکلتا ہ کہ حضرت سی علیہ السلام سیر کرتے کرتے نصیبین تک
پہنچ گئے تھے او نصیبین موصل اور شام کے درمیان ایک شہر ہے جسکو انگریزی نقشوں میں سی بس کےنام سے
لکھا ہے جب ہم ملک شام کو اس کی طرف سفرکریں تو ہمار راہ می نہیں آئیگا اور بیت المقدس کو تقریب ہو اس کیطرف سفر تو ساری پین اور
ساڑھے چار سو کوس ہو اور پھر میں تقریبا ۲ میل موصل ہے جو بیت المقدس سے پانسو میل کے فاصلہ پر ہے اورموصل
سے فارس کی حد صرف سو میل رہ جاتی ہے اس حساب سے نصیبین فارس کی حد سو ڈیڑھ سومیل پر ہو اور فارس کی
مشرقی مدافغانستان کے شہر ہرات تک ختم ہوتی ہو یعنے فارس کی طرف ہرات افغانستان کی مغربی حد
پر واقع ہو اور فارس کی مغربی مدیر تقریباً نو سومیل کے فاصلہ پر ہے اور ہر ایسے درہ خیبر تک قریباً پانس میل کا فاصلہ ہے

دیکھو نقشہ ہذا
انام
نقشه سفر حضرت مسیح علیہ السلام
مجاب المریزی میلی
نشان را سفر
رفعا
مفات
ہو۔ سی۔ بی۔ ایس۔ اے عیسائی تاریخ یونانی جس کو چین مرایک شخص لندن کے رہنے والے نے ۱۶۵۰ء میں انگریزی زبان میں ترجمہ کیا اس
کے پہلے باب چودہویں فصل میں ایک محط ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک بادشاہ انگیری نام نے دریائے فرات کے پار سے حضرت
عیسی کو اپنے پاس بلایا تھا۔ انگیری کا حضرت عیسی کی طرف محط اور حضرت عیسی کا جواب بہت جھوٹ اور مبالغہ سے بھرا ہوا ہے۔ مگر اس
قدر سچی بات معلوم ہوتی ہے کہ اس بادشاہ نے یہودیوں کا ظلم سن کر حضرت عیسی کو اپنے پاس پنہ دینے کے لئے بلایا تھا اور بادشاہ کو خیال تھا
کہ یہ سچائی ہے۔ منہ

یہ ان ملکوں اور شہروں کا نقشہ ہے جن سے حضرت مسیح علیہ السلام کا کشمیر کی طرف آتے ہوئے گذر ہوا۔
اس سیر و سیاحت سے آپ کا یہ ارادہ تھا کہ تا اول ان بنی اسرائیل کو ملیں۔ جن کو
شاہ سلمندر پکڑ کر ملک میدیا میں لے گیا تھا۔ اور یاد رہے کہ عیسائیوں کے شائع کردہ نقشہ
میں مید یا بحیرہ خزہ کے جنوب میں دکھایا گیا ہے جہاں آجکل فارس کا ملک واقع ہے۔
اس سے سمجھ سکتے ہیں کہ کم سے کم میدیا اس ملک کا ایک حصہ تھا جسے آجکل فارس
کہتے ہیں۔ اور فارس کی مشرقی صد افغانستان سے متصل ہے اور اس کے جنوب میں
سمندر ہے۔ اور مغرب میں ملک روم ۔ بہر حال اگر روضۃ الصفا کی روایت پر اعتبار
کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام کا نصیبین کی طرف سفر کرنا اس
غرض سے تھا کہ تا فارس کی راہ سے افغانستان میں آویں اور ان گشتند و یہو دیوں کو جو آخر افغان
کے نام سے مشہور ہوئے حق کی طرف دعوت کرئیں۔ افغان کا نام عبرانی معلوم ہوتا ہے۔
یہ لفظ ترکیبی ہے جس کے معنے بہادر ہیں معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے اپنی فتحیابیوں
کے وقت یہ خطاب بہادر کا اپنے لئے مقرر کیا ۔
اب حاصل کلام یہ کہ حضرت عیسی علیہ السلام افغانستان سے ہوتے ہوئے پنجاب
کی طرف آئے۔ اس ارادہ سے کہ پنجاب اور ہندوستان دیکھتے ہوئے پھر کشمیر کی
طرف قدم اٹھا ہیں۔ یہ تو ظاہر ہے کہ افغانستان اور کشمیر کی حد فاصل چترال کا علاقہ
اور کچھ حصہ پنجاب کا ہے۔ اگر افغانستان سے کشمیر میں پنجاب کے رستے سے آویں۔ تو
قریباً اسی کوس لینے ۱۳۰ میل کا فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے اور چترال کی راہ سے سوکوس
توریت میں بنی اسرائیل کے لئے وعدہ تھا کہ اگر تم آخری نبی پر ایمان لاؤ گے تو آخری زمانہ میں بہت سی
مصیبتوں کے بعد پھر حکومت اور بادشاہت تم کو لے گی۔ چنانچہ وہ وعدہ اس طور پر پورا ہوا کہ بنی اسر میں
کی دس قوموں نے اسلام اختیار کر لیا۔ اسی وجہ سے افغانوں میں بڑے بڑے باشاہ ہوئے اور نیز
کشمیریوں میں بھی۔ منک

کا فاصلہ ہے لیکن حضر شیخ نے بڑی عقلمندی سے افغانستان کا راہ اختیار کیا تا اسرائیل
کی کھوئی ہوئی بھیڑیں جو افغان تھے فیضیاب ہو جائیں ۔ اور کشمیر کی مشرقی حد ملک تثبت
سے متصل ہے۔ اس لئے کشمیر میں آکر باآسانی تبت میں جاسکتے تھے۔ اور پنجاب میں داخل
ہو کر انکے لئے کچھ مشکل نہ تھا کہ قبل اس کے جو کشمیر اور ثبت کی طرف آویں ہندوستان
کے مختلف مقامات کا سیر کریں۔ سو جیسا کہ اس ملک کی پورانی تاریخیں بتلاتی ہیں یہ بات بالکل
قرین قیاس ہے کہ حضرت مسیح نے نیپال اور بنارس وغیرہ مقامات کا سیر کیا ہوگا اور
پھر جموں سے یا راولپنڈی کی راہ سے کشمیر کی طرف گئے ہوں گے۔ چونکہ وہ ایک سرد
ملک کے آدمی تھے۔ اس لئے یہ یقینی امر ہے کہ ان ملکوں میں غالباً وہ صرف جاڑے
انک ہی ٹھہرے ہونگے اور اخیر ارچ یا اپریل کے ابتدا میں کشمیر کی طرف کوچ کیا کوچ کیا لوچ لیا
ہوگا اور
چونکہ وہ ملک بلاد شام سے بالکل مشابہ ہے اس لئے یہ بھی یقینی ہے کہ اس ملک میں
سکونت مستقل اختیار کرلی ہوگی۔ اور ساتھ اس کے یہ بھی خیال ہے کہ کچھ حصہ اپنی عمر کا
افغانستان میں بھی رہے ہوں گے اور کچھ بھی نہیں کہ وہاں شادی بھی کی ہو۔ افغانوں
میں ایک قوم عیسی خیل کہلاتی ہے۔ کیا عجب ہے کہ وہ حضرت عیسی کی ہی اولاد ہوں ۔ مگر
افسوس کہ افغانوں کی قوم کا تاریخی شیرازہ نہایت درہم برہم ہے اسلئے ان کے قومی تذکروں
کے ذریعہ سے کوئی اصلیت پیدا کرنا نہایت مشکل امر ہے۔ بہر حال اس میں کچھ بھی شک نہیں
کہ افغان بنی اسرائیل میں سے ہیں جیسا کہ کشمیری بھی بنی اسرائیل میں سے ہیں ۔ اور جن
لوگوں نے اپنی تالیفات میں اس کے بر خلاف لکھا ہے انہوں نے سخت دھوکا کھایا
ہے اور فکر دقیق سے کام نہیں لیا۔ افغان اس بات کو مانتے ہیں کہ وقیس کی اولاد یسے
میں سے ہیں اور قیس بنی اسرائیل میں سے ہے۔ خیر اس جگہ اس بحث کو طول دینے
کی ضرورت نہیں۔ ہم اپنی ایک کتاب میں اس بحث کو کامل طور پر لکھ چکے ہیں۔ اس جگہ
صرف حضرت مسیح کی سیاحت کا ذکر ہے جو نصیبین کی راہ سے افغانستان میں ہو کر سے
اور پنجاب میں گذرکر کشمیر او ثبت تک ہوئی۔ اسی لیے سفر کی وجہ سے آپکے نام نبی سیاح

بلکہ سیاحوں کا سردار رکھا گیا۔ چنانچہ ایک اسلامی فاضل امام عالم علامہ یعنی عارف بالله
ابی بر محمد بن محمد بن الوليد الفهري الطرطوشی المالکی جو اپنی عظمت اور فضیلت میں شہرہ
آفاق ہیں اپنی کتاب سراج الملوک میں جو مطبع خیر یہ مصر میں تالہ میں چھپی ہے یہ عبارت
حضرت مسیح کے حق میں لکھتے ہیں جو صفحہ ہ میں درج ہو این عیسٰی روح الله وكلمته
راس الزاهدین و امام السائحين ۔ بینے کہاں ہے جیسی روح اللہ و کلمتہ اللہ جو
زاہدوں کا سردار اور سیاحوں کا امام تھا لینے وہ وفات پا گیا ہے اور ایسے ایسے انسان
بھی دنیا میں نہ رہے دیکھو اس جگہ اس فاضل نے حضرت عیسی کو نہ صرف سیاح بلکہ
سیاحوں کا امام لکھا ہے۔ ایسا ہی لسان العرب کے صفحہ ۳۱ ہم میں لکھا ہے ۔ قیل
سمي عليسى بمسيح لأنه كان سائحاً في الارض لا يستقر یعنے عیسی کا نام سیح
اس لئے رکھا گیا کہ وہ زمین میں سیر کرتا رہتا تھا اور کہیں اور کسی جگہ اس کو قرار نہ تھا ۔
یہی مضمون تاج العروس شرح قاموس میں بھی ہے اور یہ بھی لکھا ہے کہ مسیح وہ ہوتا ہے جو
خیر اور برکت کے ساتھ مسح کیا گیا ہو یعنے اس کی فطرت کو خیر و برکت دی گئی ہو۔
یہاں تک کہ اُس کا چھونا بھی خیر و برکت کو پیدا کرتا ہو۔ اور یہ نام حضرت عیسی کو
دیا گیا اور جس کو چاہتا ہے اللہ تعالیٰ یہ نام دیتا ہے۔ اور اسکے مقابل پر ایک وہ بھی مسیح
ہے جو شر اور لعنت کے ساتھ مسح کیا گیا یعنے اس کی فطرت شمر اور لعنت پر پیدا کی گئی یہانتک
کہ اس کا چھوٹا بھی شر اور لعنت اور ضلالت پیدا کرتا ہے اور یہ نام مسیح و جمال کو دیا گیا۔ اور
نیز ہر ایک کو جو اس کا ہم طبع ہو اور یہ دونوں نام یعنے مسیح سیاحت کرنیوالا اورمسیح برکت
دیا گیا یہ باہم ضد نہیں ہیں اور پہلے معنے دوسرے کو باطل نہیں کر سکتے۔ کیونکہ خدائے تعالیٰ
کی یہ بھی عادت ہے کہ ایک نام کسی کو عطا کرتا ہے اور کئی معنے اس سے مراد ہوتے ہیں۔
اور سب اسپر صادق آتے ہیں۔ اب خلاصہ مطلب یہ ہے کہ حضرت علی علیہ السلام کا بلا ہوتا
است در اسلامی تاریخ سے ثابت ہو کہ اگران تمام کتابوں میں سونقل کیا جائے تو ایک خیال کرتا ہوں کہ وہ
مضمون اپنے طول کی وجہ سے ایک ضخیم کتاب ہوسکتی ہے۔ اس لئے اسی پر کفایت کی جاتی ہے۔
مسیح ہندوستان میں۔ روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۶۶ تا ۷۲
ام سم

دوسری فصل: بدھ مذہب کی کتب
واضح ہو کہ بدھ مذہب کی کتابوں میں سے انواع اقسام کی شہادتیں ہمکو دستیاب ہوئی ہیں
جنکو یکجائی نظر کے ساتھ دیکھنے سے قطعی اور یقینی طور پر معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عیسی
علیہ السلام ضرور اس ملک پنجاب کشمیر وغیرہ میں آئے تھے۔ ان شہادتوں کو ہم ذیل میں
درج کرتے ہیں تاہر ایک منصف ان کو اول غور سے پڑھے اور پھر اُن کو اپنے دل میں ایک مسلسل
صورت میں ترتیب دے کر خود ہی نتیجہ مذکورہ بالا تک پہنچ جائے۔ اور وہ یہ ہیں ۔
اول وہ خطاب جو بدھ کو دیئے گئے مسیح کے خطابوں سے مشابہ ہیں اور ایسا ہی وہ واقعات
جو بدھ کو پیش آئے مسیح کی زندگی کے واقعات سے ملتے ہیں۔ مگر بعد مذہب سے مراد ان مقامات کا
مذہب ہے جو ثبت کی حدود یعے لیہ اور لاسر اور گلگت اور ہمیں وغیرہ میں پایا جاتا ہے جنکی نسبت
ثابت ہوا ہے کہ حضرت مسیح اُن مقامات میں گئے تھے۔ خطابوں کی مشابہت میں یہ ثبوت کافی
ہے کہ مثلاً حضرت عیسی علیہ السلام نے اپنی تعلیموں میں اپنا نام نور رکھا ہے ایسا ہی گوتم کانام
بدھ رکھا گیا ہے جو سنسکرت میں نور کے معنوں پر آتا ہے اور انجیل میں حضرت عیسی علیہ السلام
کا نام استاد بھی ہے ایسا ہی بدعہ کا نام ساست لینے استاد ہے ایسا ہی حضرت مسیح کا
نام انجیل میں مبارک رکھا گیا ہے۔ اسی طرح بدھ کا نام بھی سکت ہے یعنے مبارک ہے ۔
ایسا ہی حضرت مسیح کا نام شاہزادہ رکھا گیا ہے اور بدھ کا نام بھی شاہزادہ رادہ ہے۔ اور
ایک نام مسیح کا انجیل میں یہ بھی ہے کہ وہ اپنے آنے کے مدعا کو پورا کرنے والا ہے ایسا
ہی بدعہ کا نام بھی بدھند کی کتابوں میں سردار تھا رکھا گیا ہے یعنے اپنے آنے کا مدعا پورا
کرنے والا۔ اور انجیل میں حضرت مسیح کا ایک نام یہ بھی ہے کہ وہ تھکوں ماندوں کو
پناہ دینے والا ہے۔ ایسا ہی بدھ کی کتابوں میں بدھ کا نام ہے آئرن سن بیچنے بے پناہوں کو پناہ
دینے والا۔ اور انجیل میں حضرت مسیح بادشاہ بھی کہلاتے ہیں گو آسمان کی بادشاہت مراد

how
لے لی۔ ایسا ہی بدھ بھی بادشاہ کہلایا ہے اور واقعات کی مشابہت کا یہ ثبوت ہے کہ مثلاً
جیسا کہ انجیل میں لکھا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام شیطان سے آزمائے گئے اور شیطان نے انکو کہا کہ
اگر تو مجھے سجدہ کرے تو تمام دنیا کی دولتیں اور بادشاہتیں تیرے لئے ہوگی۔ یہی آزمائیں
بدھ کی بھی کی گئی اورشیطان نے اسکو کہاکہ اگر تو میرا حکم مان لے کہ ان فقیری کاموں سے
باز آجائے اور گھر کی طرف چلا جائے تو میں تجھ کو بادشاہت کی شان و شوکت عطا کروں گا
لیکن جیسا کہ مسیح نے شیطان کی اطاعت نہ کی ۔ ایسا ہی لکھا ہو کہ بدھ نے بھی نہ کی ۔
دیکھو کتاب ٹی ڈبلیو رائس ڈیوڈس بدھ ازم اور کتاب مونیر ولیس بدھ ازم
+
اب اس سے ظاہر ہے کہ جو کچھ حضرت مسیح علیہ السلام انجیل میں کئی قسم کے خطاب
اپنی طرف منسوب کرتے ہیں یہی خطاب بدھ کی کتابوں میں جو اس سے بہت عرصہ
پیچھے لکھی گئی ہیں بدھ کی طرف منسوب کی گئی ہیں ۔ اور جیسا کہ حضرت مسیح علیہ السلام
شیطان سے آزمائے گئے ایسا ہی ان کتابوں میں بدھ کی نسبت دعویٰ کیا گیا ہے کہ
وہ بھی شیطان سے آزمایا گیا بلکہ ان کتابوں میں اس سے زیادہ بدھد کی آزمائیش کا ذکر
ہے اور لکھا ہے کہ جب شیطان بدید کو دولت اور بادشاہت کی طمع دے چکا۔ تب
بدھ کو خیال پیدا ہوا کہ کیوں اپنے گھر کی طرف واپس نہ جائے لیکن اُس نے اس
خیال کی پیروی نہ کی۔ اور پھر ایک خاص رات میں وہی شیطان اُس کو پھر ملا۔ اور
اپنی تمام ذریات ساتھ لایا اور ہیبت ناک صورتیں بنا کر اسکو ڈرایا اور بدھ کو دہش کردہ شیاطین
سانپوں کی طرح نظر آئے جن کے منہ سے آگ کے شعلے نکل رہے تھے اور ان سانپوں
نے زہر اور آگ اسکی طرف پھینکنی شروع کی لیکن زہر پھول بنجاتے تھے اور آگ
بدھ کے گرد ایک ہالہ بنا لیتی تھی۔ پھر جب اس طرح پر کامیابی نہ ہوئی تو شیطان نے
پنی سولہ لڑکیوں کو بلایا اوران کو کہاکہ تم اپنی خوبصورتی بدھ پر ظاہر کرو لیکن ایسے بھی بدھ کے
ه نیر دیکھو چائینز بدھ ازم مصنفہ، ڈکنس ۔ بدھ مصنفہ اولڈ برگ ترجمہ ڈبلیو ہوئی لائٹ آف بدھ۔ ترجمہ راک ہیں۔ منہ
بار

دل کو تزلزل نہ ہوا اور شیطان اپنے ارادوں میں نامراد رہا اور شیطان نے اور اور طریقے
بھی اختیار کئے مگر بدھ کے استقلال کے سامنے اُس کی کچھ پیش نہ گئی۔ اور بدھ
اعلیٰ سے اعلیٰ مراتب کو طے کرتا گیا اور آخر کار ایک لمبی رات کے بعد یعنی سخت
آزمائیشوں اور دیر پا امتحانوں کے پیچھے بدھ نے اپنے دشمن یعنے شیطان کو مغلوب
کیا اور سچے علم کی روشنی اس پر کھل گئی اور صبح ہوتے ہی لینے امتحان سے فراغت پاتے
ہی اس کو تمام باتوں کا علم ہو گیا اور میں صبح کو یہ بڑی جنگ ختم ہوئی وہ بدھ مذہب کی
پیدائیش کا دن تھا۔ اُس وقت گوتم کی عمر پینتیس برس کی تھی اور اُس وقت اُس کو
بدھ یعنے نور اور روشنی کا خطاب ملا۔ اور جس درخت کے درخت کے نیچے وہ اُس وقت بیٹھا
ہوا تھا وہ درخت نور کے درخت کے نام سے مشہور ہو گیا۔ اب انجیل کھول کر دیکھو کہ
یہ شیطان کا امتحان جس سے بدعہ آزمایا گیا کس قدر حضرت مسیح کے امتحان سے مشابہ
ہے یہانتک کہ امتحان کے وقت میں جو حضرت مسیح کی عمر تھی قریباً وہی بدھ کی عمر
تھی۔ اور جیسا کہ بدھ کی کتابوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ شیطان در حقیقت انسان کی
طرح مجسم ہو کر لوگوں کے دیکھتے ہوئے بدھ کے پاس نہیں آیا بلکہ وہ ایک خاص نظارہ
تھا جو بدھ کی آنکھوں تک ہی محدود تھا اور شیطان کی گفت گو شیطانی الہام تھی عینی
شیطان اپنے نظارہ کے ساتھ بدھ کے دل میں یہ الفقار بھی کرتا تھا کہ یہ طریق چھوڑ دینا
چاہئے اور میرے حکم کی پیری کرنی چاہئیے۔ میں تجھے دنیا کی تمام دولتیں دید ونگا۔
اسی طرح عیسائی محقق مانتے ہیں کہ شیطان جو حضرت عیسی علیہ السلام کے پاس
آیا تھا وہ بھی اس طرح نہیں آیا تھا کہ یہودیوں کے سامنے انسان کی طرح ان کی
گلیوں کوچوں سے ہو ہوکر کر اپنی مجسم حالت میں گذرتا ہوا حضرت مسیح کو آملا ہو۔ ہو۔ اور
انسانوں کی طرح ایسی گفت گو کی ہو کہ حاضرین نے بھی سنی ہو بلکہ یہ ملاقات بھی
ایک کشفی رنگ میں ملاقات تھی جو حضرت مسیح کی آنکھوں تک محدود تھی اور باتیں ملاقات تھی جو کی تک محدود او
بھی الہامی رنگ میں تھیں۔ یعنے شیطان نے جیسا کہ اُس کا قدیم سے طریق ہے
یا وہ

اپنے ارادوں کو وسوسوں کے رنگ میں حضرت مسیح کے دل میں ڈالا تھا۔ مگران شیطانی
الہامات کو حضرت مسیح کے دل نے قبول نہ کیا بلکہ بدھ کی طرح ان کو رد کیا۔
اب
سوچنے کا مقام ہے کہ اس قدر مشابہت بدھ میں اور حضرت مسیح ہیں کیوں
پیدا ہوئی۔ اس مقام میں آریہ تو کہتے ہیں کہ نعوذ باللہ حضرت مسیح نے اس سفر کے وقت
جبکہ ہندوستان کی طرف انہوں نے سفر کیا تھا بُدھ مذہب کی باتوں کو شنکر اور
بدھ کے ایسے واقعات پر اطلاع پا کر اور پھر واپس اپنے وطن میں جا کر اُسی کے موافق
انجیل بنائی تھی۔ اور بدھ کے اخلاق میں سے پورا کر اخلاقی تعلیم لکھی تھی اور جیسا کہ بدھ نے
اپنے تئیں نور کہا اور علم کہا اور دوسرے خطاب اپنے نفس کے لئے مقرر کئے وہی
تمام خطاب مسیح نے اپنی طرف منسوب کر دیئے تھے۔ یہانتک کہ وہ تمام قصہ بُدھ کا
جس میں وہ شیطان سے آزمایا گیا اپنا قصہ قرار دیدیا۔ لیکن یہ آریوں کی غلطی اور خیانت
ہے۔ یہ بات ہر گز صحیح نہیں ہے کہ حضرت مسیح صلیب کے واقعہ سے پہلے ہندوستان
کی طرف آئے تھے اور نہ اُس وقت کوئی ضرورت اس سفر کی پیش آئی تھی بلکہ یہ ضرورت
اُس وقت پیش آئی جبکہ بلاد شام کے یہودیوں نے حضرت مسیح کو قبول نہ کیا اور انکو
اپنے زعم میں صلیب دے دیا جسے خدائے تعالیٰ کی باریک حکمت عملی نے حضرت مسیح
بچالیا۔ تب وہ اُس ملک کے یہودیوں کے ساتھ حق تبلیغ اور ہمدردی ختم کر چکے اور
بباعث اُس بدی کے ان یہودیوں کے دل ایسے سخت ہو گئے کہ وہ اس لائق نہ رہے
کہ سچائی کو قبول کریں اُس وقت حضرت مسیح نے خدائے تعالیٰ سے یہ اطلاع پاکر کہ
یہودیوں کے دس گم شدہ فرقے ہندوستان کی طرف آگئے ہیں اُن ملکوں کی
طرف قصد کیا۔ اور چونکہ ایک گروہ یہودیوں کا بدھ مذہب میں داخل ہو چکا تھا۔
اسلئے ضرور تھا کہ تھا کہ وہ نبی صادق بدھ مذہ کے لوگوں کی طرف توجہ کرتا۔ سو اس وقت بدھ دہی کے
عالموں کو جو مسیحا بدھ کے منتظر تھے یہ موقع ملا کہ انہوں نے حضرت مسیح کے خطابات اور اُن کی
بعض اخلاقی تعلیمیں جیسا کہ یہ کہ اپنے دشمنوں سے پیار کرو اور بدی کا مقابلہ نہ کرو اور نیز
کو
نے

حضرت مسیح کا بگوا لینے گورا رنگ ہونا جیساکہ گوتم بدھ نے پیشنگوئی میں بیان کیا تھا یہ سب
علامتیں دیکھکر انکو بدھ قرار دے دیا۔ اور یہ بھی ممکن ہو کہ مسیح کے بعض واقعات اور خطابات
تعلیمیں اُسی زمانہ میں گوتم بدھ کی طرف بھی عمدا یا ہوا منسوب کر دیئے گئے ہوں کیونکہ ہمیشہ
ہندو تاریخ نویسی میں بہت کتے رہے ہیں۔ اور بدھ کے واقعات حضرت مسیح کے زمانہ تک قلمبند
نہیں ہوئے تھے اسلئے بدھ کے عالموں کو بڑی گنجائش تھی کہ جوکچھ چاہیں بدھ کیطرف منسوب
کر دیں سو یہ قرین قیاس ہے کہ جب انہوں نے حضرت مسیح کے واقعات اور اخلاقی تعلیم سے
اطلاع پائی تو ان امور کو اپنی طرف سے اور کئی باتیں ملاکر بدھ کی طرف منسوب کر دیا ہو گا چنانچہ
آگے چلکہ ہم اس بات کا ثبوت دینگے کہ یہ خلافی تعلیم کا حصہ جو بدھ مذہب کی کتابوں میں نیل
کے مطابق پایا جاتا ہے اور یہ خطابات نور وغیرہ جوسیح کی طرح بدھ کی نسبت لکھے ہوئے ثابت
ہوتے ہیں اور ایسا ہی ہی شیطان کا امتحان ۔ یہ سب امور اس وقت بدھ مذہب کی ٹپسکوں
میں لکھے گئے تھے جبکہ حضرت مسیح اس ملک میں صلیبی تفرقہ کے بعد تشریف لائے تھے۔
کی
اور پھر ایک اور مشابہت بدعہد کی حضرت مسیح سے پائی جاتی ہو کہ بدھ ازم میں لکھا ہے
کہ بدھد ان ایام میں جو شیطان سے آزمایا گیا روزے رکھتا تھا اور اپنے چالیس رونے رکھے ۔
اور انجیل پڑھنے والے جانتے ہیں کہ حضرت مسیح نے بھی چالیس روزے رکھے تھے۔
اور جیسا کہ ابھی میں نے بیان کیا ہے بدھ اور سیح کی اخلاقی تعلیم میں اس قدر
مشابہت اور منار اور مناسبت ہے کہ ہر ایک ایسا شخص تعجب کی نظر سے دیکھے گا۔ جو دونوں
تعلیموں پر اطلاع رکھتا ہوگا۔ مثلاً انجیلوں میں لکھا ہے کہ شہر کا مقابلہ نہ کرو۔
اور اپنے دشمنوں سے پیار کرو۔ اور غربت سے زندگی بسر کرو۔ اور تکبر اور جھوٹ اور
لالچ سے پر ہیز کرو اور یہی تعلیم بدھد کی ہے۔ بلکہ اس میں اس سے زیادہ شد و مد ہے۔
به
پور ٹوٹا ہم اس سے انکار نہیں کر سکتے کہ بدھ مذہب میں قدیم سے ایک بڑا حصہ اخلاقی تعلیم کا موجود ہے مگر اس انکار نہیں
ساتھ اس کے ہم یہ بھی کہتے ہیں اس میں سے وہ حصہ جو بعینہ انجیل کی تعلیم اور انجیل کی مثالیں اور انجیل کی عبارتیں ہیں ؟
بلا شبہ اس وقت بدھ مذہب کی کتابوں میں ملایا گیا ہے جبکہ حضرت مسیح اس ملک میں پہنچے۔ منظر
به حصه بلاش

یہاں تک کہ ہر ایک جانور بلکہ کیڑوں مکوڑوں کے خون کو بھی گناہ میں داخل کیا ہے۔
مبدھ کی تعلیم میں بڑی بات یہ بتلائی گئی ہے کہ تمام دنیا کی غمخواری اور ہمدردی کرو۔
وہ تمام انسانوں اور حیوانوں کی بہتری چاہو اور باہم اتفاق اور محبت پیدا کرو۔
اور یہی تعلیم انجیل کی ہے۔ اور پھر جیسا کہ حضرت مسیح نے مختلف ملکوں کی طرف
اپنے شاگردوں کو روانہ کیا اور آپ بھی ایک ملک کی طرف سفر اختیار کیا ۔ یہ
باتیں بدھ کے سوانح میں بھی پائی جاتی ہیں۔ چنانچہ بدھ ازم مصنفہ سر مونیر ولیم
میں لکھا ہے کہ بُدھ نے اپنے شاگردوں کو دنیا میں تبلیغ کے لئے بھیجا اور اُن کو
اس طرح پر خطاب کیا ۔ باہر جاؤ اور ہر طرف پھر نکلو۔ اور دنیا کی غمخواری اور
دیوتاؤں اور آدمیوں کی بہتری کے لئے ایک ایک ہو کر مختلف صورتوں میں
نکل جاؤ اور یہ منادی کرو کہ کامل پر ہیز گار بنو۔ پاک دل ہنو۔ برہم چاری یعنے تنہا
اور مجرد رہنے کی خصلت اختیار کرو اور کہا کہ میں بھی اس مسئلہ کی منادی
کے لئے جاتا ہوں اور بدھ بنارس کی طرف گیا اور اس طرف اُس نے بہت
معجزات دکھائے ۔ اور اس نے ایک نہایت موثہ وعظ ایک پہاڑی پر کیا۔
جیسا کہ مسیح نے پہاڑی پر وعظ کیا تھا اور پھر اسی کتاب میں لکھا ہے کہ بدھ اکثر
مثالوں میں وسخظ کیا کرتا تھا اور ظاہری چیزوں کو لے کر روحانی امور کو اُن میں
پیش کیا کرتا تھا۔
اب غور کرنا چاہیے کہ یہ اخلاقی تعلیم اوریہ طریق وعظ یعنے مثالوں میں بیان
کرنا به تمام طرز حضرت عیسی علیہ السلام کی ہے۔ جب ہم دوسرے
ام کی ہم دوسرے
قرائن کو اپنی
نظر کے سامنے رکھ کر اس طرز تعلیم اور اخلاقی تعلیم کو دیکھتے ہیں تو معا ہمارے
یہ سب باتیں حضرت سیے کی تعلیم کی نقل ہیں جبکہ وہ اس ملک ہندوستان میں
تشریف لائے اور جا بجا انہوں نے وعظ بھی گئے تو اُن دنوں میں بدھ مذہب والوں نے
اُن سے ملاقات کرکے اور اُن کو صاحب برکات پا کر اپنی کتابوں میں یہ باتیں درج کرلیں

·

آج 10 میں سے 10 باقی