باب ششم : حضرت مسیح علیہ السلام کی صلیب سے نجات اور ہجرت

مسیحی انفاس, حصہ 7

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بلکہ اُن کو بُدھ قرار دے دیا۔ کیونکہ یہ انسان کی فطرت میں داخل ہو کہ جہاں کہیں عمدہ بات
پاتا ہو بہر طرح کوشش کرتا ہے کہ اس عمدہ بات کو لے لے یہانتک کہ اگر کسی مجلس میں
کوئی عمدہ نکتہ کسی کے منہ سے نکلتا ہے تو دوسرا اُس کو یاد رکھتا ہے۔ تو پھر یہ بالکل قرین
قیاس ہو کہ بدھ مذہب والوں نے انجیلوں کا سارا نقشہ اپنی کتابوں میں کھینچ دیا ہے۔
مثلاً یہانتک کہ جیسے صحیح نے چالیس روزے رکھے ویسے ہی بدھ نے بھی رکھے اور
جیسا کہ مسیح شیطان سے آزمایا گیا ایسا ہی بدھ بھی آزمایا گیا۔ اور جیسا کہ مسیح بے پدر تھا
ویسا ہی بدھ بھی۔ اور جیسا کہ مسیح نے اخلاقی تعلیم بیان کی ویسا ہی بدھ نے بھی کی۔ اور
جیسا کہ مسیح نے کہا کہ ہمیں نور ہوں ویسا ہی بدھ نے بھی کہا۔ اور جیسا کہ مسیح نے اپنا نام
اُستاد رکھا اور حواریوں کا نام شاگرد ایسا ہی بدھ نے رکھا۔ اور جیسا کہ نجیل متی بابت آیت
یں ہوک سونا اور روپا اور تانبا اپنے پاس مت رکھو یہی حکم بدھ نے اپنے شاگردوں کو دیا۔
اور جیسا کہ انجیل میں انی میں مجرد رہنے کی ترغیب دیگئی ہو ایسا ہی بدھ کی تعلیم میں ترغیب ہے۔ اور ج ہو جیساکہ مسیح
کو صلیب پر کھینچنے کے بعد زلزلہ آیا ایسا ہی لکھا ہو کہ بدھ کے مرنے کے بعد زلزلہ آیا ۔ پس اس
تمام مطابقت کا اصل باعث یہی ہو کہ بدھ مذہب والوں کی خوش قسمتی سے سیج ہندوستان میں
آیا اور ایک زمانہ دراز تک بدھ مذہب والوں میں رہا اور اُسکے سوانح اور اُسکی پاک تعلیم پر
اُنہوں نے خوب اطلاع پائی ۔ لہذا یہ ضروری امر تھا کہ بہت سا حصہ اس تعلیم اور رسوم کا
اُن میں جاری ہو جاتا کیونکہ اُن کی نگاہ میں سیح غربت کی نظر سے دیکھا گیا اور بدھ قرار دیا
گیا۔ اس لئے اُن لوگوں نے اُس کی باتوں کو اپنی کتابوں میں لکھا اور گوتم بدھ کی طرف
منسوب کر دیا۔ بدھ کا بعی نہ حضرت مسیح کی طرح مثالوں میں اپنے شاگردوں کو سمجھانا امنے
خاص کر وہ مثالیں جو انجیل میں آچکی ہیں نہایت حیرت انگیز واقعہ ہے۔ چنا نچہ
ایک مثال میں بدھ کہتا ہے کہ جیسا کہ کسان بیج ہوتا ہے اور وہ نہیں کہہ سکتا کہ دانہ
آج پھولے گا اور کل نکلے گا ایسا ہی مرید کا حال ہوتا ہے یعنے وہ کچھ بھی رائے ظاہر
نوٹ ۔ جیسا کہ عیسائیوں میں شاہ ربانی ہے ایسا ہی بدھ مذہب والوں میں بھی ہے۔ متکار
*

نہیں کر سکتا کہ اس کا نشو و نما اچھا ہوگا یا اس دانہ کی طرح ہو گا جو پتھریلی زمین میں
ڈالا جائے اور خشک ہو جائے، دیکھو بعینہ یہ وہی مثال ہے جو انجیل میں ابتک
موجود ہے۔ اور اور پھر پھر بدھ بکھا ایک اور مثال دیتا ہے کہ ایک ہرنوں کا گلہ جنگل میں خوشحال
ہوتا ہے تب ایک آدمی آتا ہے اور فریب سے وہ راہ کھولتا ہے جو ان کی موت کا
راہ ہے یعنے کوشش کرتا ہے کہ ایسی راہ چلیں جس سے آخر پھنس جائیں پھنس جائیں اور موت
کا شکار ہو جائیں۔ اور دوسرا آدمی آتا ہے اور وہ اچھا راہ کھولتا ہے لینے وہ کھیت
ہوتا ہے تا اُس میں سے کھائیں۔ وہ نہر لاتا ہے تا اس میں سے پیویں اور خوشحال ہو جائیں
ایسا ہی آدمیوں کا حال ہے وہ خوشحالی میں ہوتے ہیں شیطان آتا ہے اور بدی کی
آٹھ راہیں اُن پر کھول دیتا ہے تا ہلاک ہوں۔ تنب کامل انسان آتا ہے اور حق اور
یقین اور سلامتی کی بھری ہوئی آٹھ راہیں اُن پر کھو دیتا ہے تا وہ بچ جائیں ۔ بدھ کی
تعلیم میں یہ بھی ہو کہ پیر بھی ہو کہ پر ہیز گاری وہ محفوظ خزانہ ہے جس کو کوئی پھرا نہیں سکتا۔ وہ ایسا
خزانہ ہے کہ موت کے بعد بھی انسان کے ساتھ جاتا ہے۔ وہ ایسا خزانہ ہے جس کے
سرمایہ سے تمام علوم اور تمام کمال پیدا ہوتے ہیں۔
اب دیکھو کہ بعینہ یہ انجیل کی تعلیم ہے اور یہ باتیں بدھ مذہب کی ان پرانی کتابوں
میں پائی جاتی ہیں جن کا زمانہ حضرت مسیح علیہ السّلام کے زمانہ سے کچھ زیادہ
نہیں ہے بلکہ وہی زمانہ ہے۔ پھر اسی کتاب کے صفحہ ۱۳۵ میں ہے کہ بدھ کہتا ہے کہ
میں ایسا ہوں کہ کوئی مجھ پر داغ نہیں لگا سکتا۔ یہ فقرہ بھی حضرت مسیح کے قول سے
مشابہ ہے ۔ اور بدھ ازم کی کتاب کے صفحہ ۴۵ میں لکھا ہو کہ بدھ کی اخلاقی تعلیم
اور عیسائیوں کی اخلاقی تعلیم میں بڑی بھاری مشابہت ہے “ میں اس کو مانت
ہوں۔ میں یہ مانتا ہوں کہ وہ دونوں ہمیں بتاتی ہیں کہ دنیا سے محبت نہ کرو۔ روپیہ
سے محبت نہ کرو۔ دشمنوں سے دشمنی مت کرو۔ بڑے اور ناپاک کام مت کرو۔
بدی پر نیکی کے ذریعہ سے غالب آؤ۔ اور دوسروں سے وہ سلوک کرو جو لوگ کرو جو تم چاہتے

!
لله الله
ہو کہ وے تم سے کریں ۔ یہ اس قدر انجلی تعلیم اور بدھ کی تعلیم میں مشابہت ہے
کہ تفصیل کی ضرورت نہیں۔
سیکوڈ
بدھ مذہب کی کتابوں سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ گوتم بدھ نے ایک اور آنے
والے بدھ کی نسبت پیش گوئی کی تھی جس کا نام متیا بیان کیا تھا۔ یہ پیشگوئی بدھ کی
کتاب لگا وتی سکتا میں ہے جس کا حوالہ کتاب اولڈن برگ صفحہ ۱۴۲ میں دیا گیا
ہے۔ اس پیشگوئی کی عبارت یہ ہے " متبا لاکھوں مریدوں کا پیشوا ہو گا جیسا کہ
میں اب سینکڑوں کا ہوں ۔ اس جگہ یاد رہے کہ جو لفظ عبرانی میں مشیت ہے
وہی پالی زبان میں متیا کر کے بولا گیا ہے ۔ یہ تو ایک معمولی بات ہے کہ جب ایک زبان کا
لفظ دوسری زبانوں میں آتا ہو تو اسمیں کچھ تغیر ہو جاتا ہے۔ چنانچہ انگریزی لفظ بھی دوسری
زبان میں آکر تغیر پا جاتا ہے جیسا کہ نظیر کے طور پر یک مولر صاحب ایک فہرست میں جو کتاب
آف دی ایسٹ جلد کے ساتھ شامل کی گئی ہے صفحہ ۳۱۸ میں لکھنا ہو کہ ٹی ہو اینچ
انگریزی زبان کا جو تھر کی آواز رکھتا ہے فارسی اور عربی زبانوں میں ہو جاتا ہے لیئے
پڑھنے میں ت یاس کی آواز دیتا ہے۔ سوان تغییرات پر نظر رکھ کر ہر ایک سمجھ سکتا ہے کہ مسیحا
کا لفظ پالی زبان میں آکر متیا بن گیا۔ یعنی وہ آنیوالا متیا جسکی بدھ نے پیشگوئی کی تھی۔
وہ در حقیقت مسیح ہے اور کوئی نہیں۔ اس بات پر بڑا پختہ قرینہ یہ ہے کہ بدھ نے یہ پیشنگوئی
بھی کی تھی کہ جس مذہب کی اس نے بنیاد رکھی ہر وہ زمین پر پانچ سو برس سے زیادہ قائم
نہیں رہے گا۔ اور جس وقت ان تعلیموں اور اصولوں کا زوال ہو گا ۔ تب متیا اس
ملک میں آکر دوبارہ ان اخلاقی تعلیموں کو دنیا میں قائم کرے گا۔ اب ہم دیکھتے
ہیں کہ حضرت مسیح پانسو برس بعد بدھ کے ہوئے ہیں۔ اور جیسا کہ بدھ نے اپنے مذہب
کے زوال کی مدت مقرر کی تھی۔ ایسا ہی اس وقت بدھ کا مذہب زوال کی حالت
میں تھا۔ تب حضرت مسیح نے صلیب کے واقعہ سے نجات پاکر اس ملک کی طرف
سفر کیا اور
یا اور بدھ مذہب والے اُن کو شناخت کرکے بڑی تعظیم سے پیش آئے ۔

جو
دیا
اور اس میں کوئی بھی شک نہیں کر سکتا کہ وہ اخلاقی تعلیمیں اور وہ روحانی طریقے
کو بدھ نے قائم کئے تھے حضرت مسیح کی تعلیم نے دوبارہ دنیا میں ان کو جنم دیا ہے ۔
عیسائی مورخ اس بات کو مانتے ہیں کہ انجیل کی پہاڑی تعلیم اور دوسرے حصوں کی
تعلیم جو اخلاقی امور پر مبنی ہے یہ تمام تعلیم وہی ہے جس کو گوتم بدھہ حضرت مسیح سے
پانسو برس پہلے دنیا میں رائج کرچکا تھا۔ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ بدحہ صرف اخلاقی تعلیمیں کا
سکھلانے والا نہیں تھا بلکہ وہ اور بھی بڑی بڑی سچائیوں کا سکھلانے والا تھا۔ اور
اُن کی رائے میں بدھ کا نام جو ایشیا کا نور رکھا گیا وہ علین مناسب ہے۔ اب
بدھ کی پیشگوئی کے موافق حضرت مسیح پانسو برس کے بعد ظاہر ہوئے اور حسب
اقرار اکثر علماء عیسائیوں کے اُن کی اخلاقی تعلیم بعینہ بدھ کی تعلیم تھی۔ تو اس میں کچھ
شک نہیں ہو سکتا کہ وہ بدھ کے رنگ پر ظہور فرما ہوئے تھے۔ اور کتاب اولڈن
برگ میں بحوالہ بدمعہ کی کتار معہ کی کتاب لگا وتی سنتا کے لکھا ہے کہ بدھ کے معتقد آئیندہ زمانہ
کی امید پر ہمیشہ اپنے تئیں تسلی دیتے تھے کہ وہ متیا کے شاگرد بنگر نجات کی خوشحالی
حاصل کرینگے یعنے اُن کو یقین تھا کہ متیا ان میں آئے گا اور وہ اسکے ذریعہ سے
نجات پائیں گے کیونکہ جن لفظوں میں بدھ نے ان کو منی کی امید دی تھی وہ لفظ صریح
دلالت کرتے تھے کہ اس کے شاگرد متیا کو پائیں گے ۔ اب کتاب مذکور کے اس
بیان سے بخوبی یہ بات دلی یقین کو پیدا کرتی ہے کہ خدا نے ان لوگوں کی ہدایت
کے لئے دونوں طرف سے اسباب پیدا کر دیئے تھے یعنے ایک طرف تو حضرت مسیح
بوجہ اپنے اُس نام کے جو پیدائیش باب آیت ۔ اسے سمجھا جاتا ہے۔ یعنے
آسف جس کا ترجمہ ہے جماعت کو اکٹھا کرنے والا۔ یہ ضروری تھا کہ اس
ملک کی طرف آتے جس میں یہودی آکر آباد ہوئے تھے۔ اور دوسری طرف یہ
بھی ضروری تھا کہ حسب منشاء بُدھ کی پیش گوئی کے بُدھ کے معتقد آپ کو قد آپ کو دیکھتے

اور آپ سے فیض اٹھاتے۔ سوان دونوں باتوں کو یکجائی نظر کے ساتھ دیکھنے سے
یقینا سمجھ میں آتا ہے کہ ضرور حضرت مسیح علیہ السلام تبت کی طرف تشریف لے گئے
تھے اور خود جس قدر تبت کے بدھ مذہب میں عیسائی تعلیم اور رسوم دخل کر گئے ہیں اور
اس قدر گہرا دخل اس بات کو چاہتا ہے کہ حضرت مسیح اُن لوگوں کو ملے ہوں اور بدھ مذہب
کے سر گرم مریدوں کا اُن کی ملاقات کے لئے ہمیشہ منتظر ہونا جیسا کہ بدھ کی کتابوں
میں اب تک لکھا ہوا موجود ہے بلند آواز سے پکار رہا ہے کہ یہ انتظار شدید حضرت
مسیح کے اُنکے اس ملک میں آنے کے لئے پیش خیمہ تھا۔ اور دونوں امور متذکرہ بالا
کے بعد کسی منصف مزاج کو اس بات کی حاجت نہیں رہتی کہ وہ بدھ مذہب کی
ایسی کتابوں کو تلاش کرے جن میں لکھا ہوا ہو کہ حضرت مسیح تبت کے ملک میں آئے
تھے۔ کیونکہ جبکہ بدھ کی پیشگوئی کے مطابق آنے کی انتظار شدید تھی تو وہ پیشگوئی
اپنی کشش سے حضرت مسیح کو ضرور تبت کی طرف کھینچ لائی ہوگی ۔ اور یاد رکھنا چاہیئے
کہ متیا کا نام جو بدھ کی کتابوں میں جا بجامذکور ہے بلاشبہ وہ مسیحا ہے۔ کتاب
ثبت تا تار بگو لیا بائی ایچ ٹی پر نسب کے صفحہ ۱۴ میں منتیا بدھ کی نسبت جو در اصل
مسیحا ہے۔ یہ لکھا ہو کہ جو حمالات ان پہلے مشنریوں (عیسائی واعظوں نے تبت میں جا کر
اپنی آنکھوں سے دیکھے اور کانوں سے سنے۔ اُن حالات پر غور کرنے سے وہ اس نتیجہ
یک پہنچ گئے کہ لاموں کی قدیم کتب میں عیسائی مذہب کے آثار موجود ہیں۔ اور
پھر اُسی صفحہ میں لکھا ہے کہ اس میں کچھ شک نہیں کہ وہ منتقدین یہ خیال کرتے
ہیں کہ حضرت مسیح کے حواری ابھی زندہ ہی تھے کہ جبکہ عیسائی دین کی تبلیغ اس جگہ
پہنچ گئی تھی اور پھر اے اصفحہ میں لکھا ہے کہ اس میں کچھ شک نہیں کہ اُس وقت
عام انتظار ایک بڑے منجی کے پیدا ہونے کی لگ رہی تھی جس کا ذکرٹے سے ٹس
نے اس طرح پر کیا ہے کہ اس انتظار کا مدار نہ صرف یہودی تھے بلکہ خود بدھ مذہب نے
ہی اس انتظار کی بنیاد ڈالی تھی لینے اُس ملک میں متیا کے آنے کی پیش گوئی کی
ما

تھی۔ اور پھر اس کتاب انگریزی پر مصنف نے ایک نوٹ لکھا ہے اس کی یہ
عبارت ہے۔ کتاب پتا کسیان اور انتھا کتھا میں ایک اور بدھ کے نزول کی پیش گوئی
بڑی واضح طور پر درج ہے جس کا ظہور گوتم یا ساتھی منی سے ایک ہزار سال بعد لکھا
گیا ہے۔ گو تما بیان کرتا ہے کہ میں نچپیواں بدھ ہوں۔ اور بگو امتیا نے ابھی آنا ہے۔
یعنے میرے بعد اس ملک میں وہ آئے گا جس کا نام متیا ہوگا اور وہ سفید رنگ ہوگا۔
پھر آگے وہ انگریز مصنف لکھتا ہے کہ منتیا کے نام کو مسیحا سے حیرت انگیز مشابہت
ہے۔ غرض اس پیش گوئی میں گوتم بدھد نے صافت طور پر اقرار کر دیا ہے کہ اس کے
ملک میں اور اُس کی قوم میں اور اسپر ایمان لانے والوں میں سیما آنے والا ہے یہی
وجہ تھی کہ اس کے مذہب کے لوگ ہمیشہ اس انتظار میں تھے کہ انکے ملک میں سیما
آئے گا۔ اور بدھ نے اپنی پیش گوئی میں اُس آنے والے بدھ کا نام بگو امتیا اس لیئے
رکھا کہ بگوا سنسکرت زبان میں سفید کو کہتے ہیں۔ اور حضرت مسیح چونکہ بلاد شام کے
رہنے والے تھے اس لئے وہ بگو ا یعنے سفید رنگ تھے جس ملک میں یہ پیشگوئی
کی گئی تھی یعنے مگدھ کا ملک جہاں راجہ گریہا واقع تھا اس ملک کے لوگ
سیاہ رنگ تھے اور گوتم بدھے خود سیاہ رنگ تھا۔ اس لئے بدھ نے آنے والے
بدھہ کی قطعی علامت ظاہر کرنے کے لئے دو باتیں اپنے مریدوں کو بتلائی تھیں۔
ایک یہ کہ وہ بگوا ہو گا۔ دوسرے یہ کہ وہ متیا ہو گا یعنے سیر کرنے والا ہوگا اور باہر
سے آئے گا۔ سو ہمیشہ وہ لوگ انہی علامتوں کے منتظر تھے جب تک کہ انہوں نے
حضرت مسیح کو دیکھ لیا۔ یہ عقیدہ ضروری طور پر ہر ایک بدھ مذہب والے کا ہونا
چاہئیے کہ بدھ سے پانسو برش بعد بگوا متیا ان کے ملک میں ظاہر ہوا تھا۔ سو اس
عقیدہ کی تائید میں کچھ تعجب نہیں ہے کہ بدھ مذہب کی بعض کتابوں میں متیا یعنے
ایک ہزار و پانچ ہزار سال والی بیماریں غلط ہیں ۔ من
*

مسیحا کا ان کے ملک میں آنا اور اس طرح پر پیش گوئی کا پورا ہو جانا لکھا ہوا ہو۔ اور اگر
یہ فرض بھی کر لیں کہ لکھا ہوا نہیں ہے تب بھی جبکہ بدھند نے خدائے تعالیٰ سے الہام
پا کر اپنے شاگردوں کو یہ امید دی تھی کہ بگو امتیا اُن کے ملک میں آئیگا۔ اس بنا پر
کوئی بدھ مت والا جو اس پیشگوئی پر اطلاع رکھتا ہو اس واقعہ سے انکار نہیں کر سکتا
کہ دیگو امتیا جس کا دوسرا نام سیجا ہے اس ملک میں آیا تھا کیونکہ پیشگوئی کا باطل ہونا
مذہب کو باطل کرتا ہے۔ اور ایسی پیشگوئی جسکی میعاد بھی مقرر تھی اور گوتم بدھ نے
بار بار اس پیشگوئی کو اپنے مریدوں کے پاس بیان کیا تھا۔ اگر وہ اپنے وقت پر
پوری نہ ہوتی تو بدھ کی جماعت گوتم بدھ کی سچائی کی نسبت شبہ میں پڑ جاتی اور کتابوں
میں یہ بات لکھی جاتی کہ یہ پیشگوئی پوری نہیں ہوئی اور اس پیش گوئی کے پورا ہونے
پر ہمیں ایک اور دلیل یہ ملتی ہے کہ تبت میں ساتویں صدی عیسوی کی وہ کہتا ہیں
دستیاب ہوئی ہیں جن میں شیخ کا لفظ موجود ہے یعنے حضرت عیسی علیہ السلام کا نام جن میں کا ہے عیسی کا نام
لکھا ہے اور اس لفظ کو منی بیتی ہو کر کے ادا کیا ہے۔ اور وہ فہرست جس میں بھی رہتی ہو
پایا گیا ہے اس کا مرتب کرنے والا ایک بدھ مذہب کا آدمی ہے۔ دیکھو کتاب اسے ریکارڈ
آف دی پر منٹ ریلیجن مصنفہ آئی سنگ مترجم جی کا کو سو۔ اور جی ٹکا کو سو
ایک جاپانی شخص ہو نے آئی سنگ کی کتاب کا ترجمہ کیا ہے۔ اور آئی سنگ ایک چینی سیاح ہو
جسکی کتاب کے حاشیہ پر اور ضمیمہ میں سیا و سونے تحریر کیا ہے کہ ایک قدیم تالیف میں می شی ہو اسی کا
نام درج ہو اور یہ تالیف قریبا ساتویں صدی کی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور پھر اس کا ترجمہ حال
میں ہی کلیر ٹن پریس آکسفورڈ میں جی کا کو سو نام ایک جاپانی نے کیا ۔ غرض اس کتاب میں
مشیح کا لفظ موجود ہے جس سے ہم یہ یقین سمجھ سکتے ہیں کہ یہ لفظ بدھ مذہب والوں کے پاس
باہر سے نہیں آیا بلکہ بدھ کی پیشگوئی سے یہ لفظ کیا گیا ہے جس کو کبھی انہوں نے مشیح سے نہیں آیا بدھ پری ۔
کر کے لکھا اور کبھی بگو امتیا کرکے۔
اور مجملہ ان شہادتوں کے جو بدھ مذہب کی کتابوں سے ہم کو ملی ہیں ایک یہ ہے کہ

بدعه ایزم مصنفہ سر مونیر ولیم صفحه ۲۵ میں لکھا ہے کہ چھٹا مرید بدھ کا ایک شخص تھا۔
جس کا نام کیسا تھا۔ یہ لفظ یسوع کے لفظ کا مخفف معلوم ہوتا ہے۔ چونکہ حضرت
مسیح علیہ السلام بدھ کی وفات سے پانسو برس گزرنے کے بعد یعنے چھٹی صدی میں
پیدا ہوئے تھے اس لئے چھٹا مرید کہلائے۔ یادر ہے کہ پر وفیسر میکسمولر اپنے رسالہ
نائن ٹینتھ سنچری اکتوبر ۹۴ ایر صفحہ ۱۷ میں گذشتہ بالا مضمون کی ان الفاظ سے
تائید کرتے ہیں کہ یہ خیال کئی دفعہ ہر دل عزیز مصنفوں نے پیش کیا ہے کہ مسیح پر بدھ
مذہب کے اصولوں نے اثر ڈالا تھا۔ اور پھر لکھتے ہیں کہ آج تک اس وقت کے نصل
کرنے کے لئے کوشش ہو رہی ہے کہ کوئی ایسا سچا تاریخی راستہ معلوم ہو جائے جسکے
ذریعہ سے بدھ مذہب مسیح کے زمانہ میں فلسطین میں پہنچ سکا ہو۔ اب اس عبارت سے
بلہ مذہب کی ان کتابوں کی تصدیق ہوتی ہے جن میں لکھا ہے کہ ایسا بدھ کا مرید تھا۔
کیونکہ جبکہ ایسے بڑے درجہ کے عیسائیوں نے جیسا کہ پروفیسر میکسمولر ہیں اس
بات کو مان لیا ہے کہ حضرت مسیح کے دل پر بدھ مذہب کے اصولوں کا ضرور اثر پڑا تھا
تو دوسرے لفظوں میں اسی کا نام مرید ہونا ہے۔ مگر ہم ایسے الفاظ کو حضرت مسیح
علیہ السلام کی شان میں ایک گستاخی اور ترک ادب خیال کرتے ہیں۔ اور بدھ مذہب
کی کتابوں میں جو یہ لکھا گیا کہ یشوع بدھ کا مرید یا شاگرد تھا تویہ تحریر اس قوم کے علماء کی
ایک پرانی عادت کے موافق ہے کہ وہ پیچھے آنے والے صاحب کمال کو گذشتہ
صاحب کمال کا مرید خیال کر لیتے ہیں۔ علاوہ اسکے جبکہ حضرت مسیح کی تعلیم اور بدھ کی
تعلیم میں نہایت شدید مشابہت ہے جیسا کہ بیان ہو چکا تو پھر اس لحاظ سے کہ بدھ
حضرت مسیح سے پہلے گزر چکا ہی بدھ اور حضرت مسیح میں پیری اور مریدی کا ربط دینا بہیجا
خیال نہیں ہے گو طریق ادب سے دور ہے لیکن ہم اور پکے متفقوں کی اس طرز تحقیق
کو ہرگز پسند نہیں کر سکتے کہ وہ اس بات کی تفتیش میں ہیں کہ کسی طرح یہ پتہ لگ جائے کہ
بدھ مذہب مسیح کے زمانہ میں فلسطین پہنچ گیا تھا۔ مجھے افسوس آتا ہے کہ جس

حالت میں بدھ مذہب کی پرانی کتابوں میں حضرت مسیح کا نام اور ذکر موجود ہے تو
کیوں یہ محقق ایسی ٹیڑھی راہ اختیار کرتے ہیں کہ فلسطین میں بدھ مذہب کا نشان
ڈھونڈتے ہیں اور کیوں وہ حضرت مسیح کے قدم مبارک کو نیپال اور تبت اور کشمیر کے
پہاڑوں میں تلاش نہیں کرتے لیکن میں جانتا ہوں کہ اتنی بڑی سچائی کو ہزاروں تاریک
پردوں میں سے پیدا کرنا ان کا کام نہیں تھا بلکہ یہ اس خدا کا کام تھا جس نے آسمان
سے دیکھا کہ مخلوق پرستی حد سے زیادہ زمین پر پھیل گئی اور صلیب پرستی اور
انسان کے ایک فرضی خون کی پرستش نے کروڑ ہا والوں کو سچے خدا سے دور کر دیا ۔
تب اس کی غیرت نے ان عقاید کے توڑنے کے لئے جو صلیب پر بنی تھے ایک کو اپنے
بندوں میں سے دنیا میں صحیح ناصری کے نام پر بھیجا۔ اور وہ جیسا کہ قدیم سے وعدہ تھا مسیح
موعود ہو کر ظاہر ہوا۔ تب کسر صلیب کا وقت آگیا لینے وہ وقت کہ صلیبی عقائد کی غلطی
کو ایسی صفائی سے ظاہر کر دینا جیسا کہ ایک لکڑی کو دو ٹکڑے کر دیا جائے بسواب
آسمان نے کسر صلیب کی ساری راہ کھولدی تا وہ شخص جو سچائی کا طالب ہے اب
اُٹھے اور تلاش کرے مسیح کا جسم کے ساتھ آسمان پر جانا گو ایک غلطی تھی۔ تب بھی اسمیں
ایک راز تھا اور وہ یہ کہ جوسی سوانح کی حقیقت گم ہو گئی تھی اور ایسی نابود ہوگئی تھی جیسا
کہ قبر میں مٹی ایک جسم کو کھا لیتی ہے وہ حقیقت آسمان پر ایک وجود رکھتی تھی اور ایک
مجسم انسان کی طرح آسمان میں موجود تھی اور ضرور تھا کہ آخری زمانہ میں وہ حقیقت پھر نازل ہو۔
ہ حقیقت میچہ ایک مجسم انسان کی طرح اب نازل ہوئی اور اس نے صلیب کو توڑا
سوده
وه
اور منجملہ ان شہادتوں کے جو بدھ مذہب کی کتابوں سے ہم کو ملی" ہیں
شہادت ہے جو کتاب بدھعد ایزم مصنفہ اولڈن برگ صفحہ ۱۹ میں درج ہے۔ اس ۱۹ام
کتاب میں بحوالہ کتاب مہا و ا گا صفحه ۵۴ فصل نمبرا کے لکھا ہے کہ بدھ کا ایک جائین کا
را تولتا نام بھی گزرا ہے کہ جو اس کا جان نثار شاگرد بلکہ بیٹا تھا۔ اب اس جگہ ہم دعوے
سے کہتے ہیں کہ یہ را تو کتا جو بدھ مذہب کی کتابوں میں آیا ہے یہ روح اللہ کے نام کا

بگاڑا ہوا ہے جو حضرت عیسی علیہ السلام کا نام ہے ۔ اور یہ قصہ کہ یہ را تولتا بدھ کا بیٹا تھا
جسکو وہ شیر خوارگی کی حالت میں چھوڑ کر پر دیس میں چلا گیا تھا اور نیز اپنی بیوی کو سوتی ہوئی
چھوڑ کر بغیر اسکی اطلاع اور ملاقات کے ہمیشہ کی جدائی کی نیت سے کسی اور ملک میں
بھاگ گیا تھا۔ یہ قصہ بالکل بیہودہ اور لغو اور بدھ کی شان کے بر خلاف معلوم ہوتا ہے
ایسا سخت دل اور ظالم طبع انسان میں نے اپنی عاجزہ عورت پر کچھ رحم نہ کیا اور اس کو
سوتے ہوئے چھوڑ کر بغیر اس کے کہ اس کو کسی قسم کی تسلی دیتا تو ہیں چوروں کی طرح
بھاگ گیا اور زوجیت کے حقوق کو قطعا فراموش کر دیا۔ نہ اُسے طلاق دی اور نہ اس سے
اس قدر نا پیدا کنار سفر کی اجازت لی اور یکدفعہ غائب ہو جانے سے اسکے دل کو سخت
صدمہ او مدمہ پہنچایا اور سخت ایذا دی اور پھر ایک خط بھی اسکی طرف روانہ نہ کیا یہانتک
کہ بیٹا جوان ہو گیا اور نہ بیٹے کے ایام شیر خوارگی پر رحم کیا۔ ایسا شخص کبھی راستباز
نہیں ہو سکتا ہیں نے اپنی اس اخلاقی تعلیم کا بھی کچھ پاس نہ کیا جس کو وہ اپنے شاگردوں کو
سکھلاتا تھا۔ ہمارا کانشنس اسکو ایسا ہی قبول نہیں کر سکتا جیسا کہ انجیلوں کے اس
قصہ کو کہ مسیح نے ایک مرتبہ ماں کے آنے اور اسکے بلانے کی کچھ بھی پرواہ نہیں کی تھی
بلکہ ایسے الفاظ منہ بولایا تھا جس میں ماں کی بے عزتی تھی۔ پس اگر چہ بیوی اور ماں کی
دل شکنی کرنے کے دونوں قصے بھی باہم ایک گونہ مشابہت رکھتے ہیں لیکن ہم ایسے قصے جو
عام اخلاقی حالت سے بھی گرے ہوئے ہیں نہ سیح کی طرف منسوب کر سکتے ہیں اور نہ
گوتم بدھ کی طرف ۔ اگر بدھ کو اپنی عورت سے محبت نہیں تھی تو کیا اس عاجر عورت
اور شیر خوار بچہ پر رحم بھی نہیں تھا۔ یہ ایسی بداخلاقی ہے کہ صد ہا برس کے گذشتہ
رفتہ قصے کو سن کر اب ہمیں درد پہنچ رہا ہے کہ کیوں اُس نے ایسا کیالہ انسان کی بدی
کے لئے یہ کافی ہے کہ وہ اپنی عورت کی ہمدردی سے لا پہ وا ہو بجز اس صورت کے کہ
وہ عورت نیک چلن اور تابع حکم نہ رہے اور یا بیدین اور بدخواہ اور دشمن جان حکم
ہو جائے۔ سو ہم ایسی گندی کار روائی بدھ کی طرف منسوب نہیں کر سکتے ہو خود اسکی

نصیحتوں کے بھی بر خلاف ہے۔ لہذا اس قرینہ سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ قصہ غلط ہے۔
اور در حقیقت را حولنا سے مراد حضرت عیسی ہیں جن کا نام روح اللہ ہے اور روح الله
کا لفظ عبرانی زبان میں را حولتا سے بہت مشابہ ہو جاتا ہے۔ اور را حولتا یعنی روح الله
کو بدھ کا شاگرد اسی وجہ سے قرار دیا گیا ہے جس کا ذکر بھی ہم کر چکے ہیں۔ یعنی مسیح جو
بعد میں آکر بدھ کے مشابہ تعلیم لایا۔ اس لئے بدھ مذہب کے لوگوں نے اس تعلیم کا
کا
اصل منبع بدھ کو قرار دے کر مسیح کو اس کا شاگرد قرار دیا۔ اور کچھ تعجب نہیں کہ بدھ لئے
خدا تعالیٰ اسے الہام پا کر حضرت مسیح کو اپنا بیٹا بھی قرار دیا ہو۔ اور ایک بڑا قرینہ اس جگہ
یہ ہے کہ اسی کتاب میں لکھا ہے کہ جب راحو لتا کو اس کی والدہ سے علیحدہ کیا گیا تو ایک
عورت جو بدھ کی مرید تھی جس کا نام لگا لیانا تھا اس کام کے لئے درمیان میں ایلچی بنی تھی
اب دیکھو دیکھ گا الیانا کا نام درحقیقت محمد لینی سے بگاڑا ہوا ہے اور ر ملک مگر کینی) لینی ایک عورت
حضرت عیسی علیہ السلام کی مرید تھی جس کا ذکر انجیل میں موجود ہے۔ موجود
یہ تمام شہادتیں جن کو ہم نے مجملاً لکھا ہے ہر ایک منصف کو اس نتیجہ تک
پہنچاتی ہیں کہ ضرور حضرت عیسی علیہ السلام اس ملک میں تشریف لائے تھے اور
قطع نظر ان تمام رو تمام روشن شہادتوں کے بُدھ مذہب اور عیسائی مذہب میں تعلیم اور رسوم کے
لحاظ سے جس قدر باہمی تعلقات ہیں بالخصوص تبت کے حصہ میں یہ امرایسا نہیں ہے کہ
ایک دانشمند سہل انگاری سے اس کو دیکھے ۔ بلکہ یہ مشابہت یہانتک حیرت انگیز ہے ۔ یہ
کہ اکثر محقق عیسائیوں کا یہ خیال ہے کہ بدھ مذہب مشرق کا عیسائی مذہب ۔
عیسائی مذہب کو مغرب کا بدھ مذہب کہہ سکتے ہیں۔ دیکھو کس قدر عجیب بات ہے
کہ جیسے مسیح نے کہا کہ میں نور ہوں میں راہ ہدایت ہوں میں بدھ نے بھی کہا ہے۔ اور
نجیلوں میں میں کانام نجات دہندہ ہے بدھ نے بھی اپنا نام نبی ظاہر کیا ہے دیکھو
الماوسترا اور انہی میں سب کی پیدائیش بغیر باپ کے بیان کی گئی ہے ایسا ہی بدھ کے سوانح
میں ہے کہ در اصل وہ بغیر باپ کے پیدا ہوا تھا گو بظاہر حضرت مسیح کے باپ یوسف
مذہب ہے۔ اور

کی طرح اس کا بھی باپ تھا۔ یہ بھی لکھا ہے کہ بدھ کی پیدائیش کے وقت ایک ستارہ
نکلا تھا اور سلیمان کا قصہ جو اُس نے حکم دیا تھا کہ اس بچے کو آدھا آدھا کر کے ان دونوں
عورتوں کو دو کہ لے لیں۔ یہ قصہ بدھ کی جا تکا میں بھی پایا جاتا ہے۔ اس سے سمجھ آتا ہے کہ
علاوہ اس کے کہ حضرت مسیح علیہ السلام اس ملک میں تشریف لائے اس ملک کے
یہود جو اس ملک میں آگئے تھے اُن کے تعلقات بھی بدھ مذہب سے ہو گئے تھے اور
بدھ مذہب کی کتابوں میں جو طریق پیدائش دنیا لکھا ہے وہ بھی تو ریت کے بیان سے
بہت ملتا ہے۔ اور جیسا کہ توریت سے معلوم ہوتا ہے کہ مرد کو عورتوں پر ایک درجہ
فوقیت ہے۔ ایسا ہی بدھ مذہب کے رُو سے ایک جوگی مرد ایک جوگی عورت سے
درجہ میں زیادہ مجھا جاتا ہے۔ ہاں بدھ تناسخ کا قائل ہے مگر اس کا تناسخ انجیل کی تعلیم سے
مخالف نہیں ہے۔ اسکے نزدیک تناسخ تین قسم پر ہے (۱) اول یہ کہ ایک مرغیو ا لے
شخص کی عقدیم کی عقد بہت اعمال کا نتیجہ تقاضا کرتا ہے کہ ایک اور جسم پیدا ہو ۔
(۲) دوسری وہ قسم جس کو تبت والوں نے اپنے لاموں میں مانا ہے۔ یعنے یہ کہ کسی
بدھ یا بدھ ستوا کی روح کا کوئی حصہ موجودہ لاموں میں حلول کر آتا ہے لینے اسکی قوت
اور طبیعت اور روحانی خاصیت موجودہ لامہ میں آجاتی ہو اور اسکی روح اس میں اثر
کرنے لگتی ہے ۔ (۳) تیسری قسم تناسخ کی یہ ہے کہ اسی زندگی میں طرح طرح کی
پیدایشوں میں انسان گذرتا چلا جاتا ہے۔ یہانتک کہ در حقیقت اپنے ذاتی خواص
کے لحاظ سے انسان بنجاتا ہے۔ ایک زمانہ انسان پر وہ آتا ہے کہ گویا وہ بیل ہوتا
ہے اور پھر زیادہ حرص اور کچھ شرارت بڑھتی ہے تو کتا بن جاتا ہے اور ایک ہستی پر
موت آتی ہے اور دوسری ہستی پہلی ہستی کے اعمال کے موافق پیدا ہو جاتی ہے۔
لیکن یہ سب تغییرات اسی زندگی میں ہوتے ہیں۔ اسلئے یہ عقیدہ بھی انجیل کی تعلیم کے بی
مخالفت نہیں ہے۔
اور ہم بیان کر چکے ہیں کہ بدھ شیطان کا بھی قائل ہے۔ ایسا ہی دوزخ اور

·

آج 10 میں سے 10 باقی