باب ششم : حضرت مسیح علیہ السلام کی صلیب سے نجات اور ہجرت
مسیحی انفاس, حصہ 8
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بہشت اور ملائک اور قیامت کو بھی مانتا ہے اور یہ الزام جو بدھ خدا کا منکر ہے یہ
محض افتراء ہے ۔ بلکہ بدھ ویدانت کا منکر ہے اور ان جسمانی خداؤں کا منکر ہے جو ہنڈ
مذہب میں بنائے گئے تھے۔ ہاں وہ وید پر بہت نکتہ چینی کرتا ہے اور موجودہ وید کو صحیح
نہیں مانتا اور اس کو ایک بگڑی ہوئی اور محترف اور مبدل کتاب خیال کرتا ہے اور جس
زمانہ میں وہ ہندو اور وید کا تابع تھا اُس زمانہ کی پیدائیش کو ایک بڑی پیدایش قرار
دیتا ہے۔ چنانچہ وہ اشارات کے طور پر کہتا ہے کہ میں ایک مدت تک بند ر بھی رہا۔
اور ایک زمانہ تک ہا تھی اور پھر میں ہرن بھی بنا اور کتا بھی اور چار دفعہ میں سانپ بنا۔
اور پھر چھڑیا بھی بنا اور مینڈک بھی بنا اور دو دفعہ مچھلی بنا اور دس دفعہ شیر بنا۔ اور
چار دفعہ مرغا بنا۔ اور دو دفعہ میں سور بنا اور ایک دفعہ خرگوش بنا اور خرگوش بننے
کے زمانہ میں بندروں اور گیدڑوں اور پانی کے کتوں کوتعلیم دیا کرتا تھا۔ اور پھر کہتا
ہے کہ ایک دفعہ میں بھوت بنا اور ایک وفعہ عورت بنا اور ایک دفعہ ناچنے والا
اور
شیطان بنا۔ یہ تمام اشارات اُس اپنی تمام زندگی کی طرف کرتا ہے جو بزدلی
زنانہ خصلت اور ناپاکی اور درندگی اور وحشیانہ حالت اور عیاشی اور شکم پرستی اور
تو ہمات سے بھری ہوئی تھی۔ معلوم ہوتا ہے کہ یہ وہ اس زمانہ کی طرف اشارہ
کرتا ہے جبکہ وہ وید کا پیرو تھا۔ کیونکہ وہ وید کے ترک کرنے کے بعد کبھی اس بات
کی طرف اشارہ نہیں کرتا کہ پھر بھی کوئی حصہ گندی زندگی کا اُس کے اندر رہا تھا بلکہ اسکے
بعد اس نے بڑے بڑے دعوے کئے اور کہا کہ وہ خدا کا مظہر ہو گیا اور نروان کو
پا گیا۔ بدھ نے یہ بھی کہا ہے کہ جب انسان دوزخ کے اعمال لے کر دنیا سے جاتا
ہے تو وہ دوزخ میں ڈالا جاتا ہے اور دوزخ کے سپاہی اُس کو کھینچ کر دوزخ کے
بادشاہ کی طرف اُس کو لے جاتے ہیں اور اُس بادشاہ کا نام یہ ہے اور پھر اُس
دوزخی سے پوچھا جاتا ہے کہ کیا تو نے اُن پانچ رسولوں کو نہیں دیکھا تھا جو تیرے
آگاہ کرنے کے لئے بھیجے گئے تھے اور وہ یہ ہیں۔ بچپن کا زمانہ بڑھاپے کا زمانہ بیماری۔
مجرم ہو کر دنیا میں ہی سمترا پالینا ہو آخرت کی سزا پر ایک دلیل ہے۔ مردوں کی لاشیں
جو دنیا کی بے ثباتی ظاہر کرتی ہیں۔ مجرم جواب دیتا ہے کہ جناب میں نے اپنی بیوقوفی
کئے
کے سبب ان تمام باتوں پر کچھ بھی غور نہ کی۔ تب دوزخ کے موکل اُس کو کھینچ کر
عذاب کے مقام پر لے جائیں گے اور لوہے کی زنجیروں کے ساتھ ہو آگ نے
اس قدر گرم کئے ہوئے ہونگے کہ آگ کی طرح مریخ ہونگے باندھ دیئے جائیں گے اور
نیز بدھ کہتا ہے کہ دوزخ میں کئی طبقے ہیں جن میں مختلف قسم کے گنہ گار ڈالے جائینگے۔
بغرض غرض یہ تمام تعلیمیں بآواز بلند پکار رہی ہیں کہ بدھ مذہب نے حضرت مسیح کے
فیض صحبت سے کچھ حاصل کیا ہے۔ لیکن ہم اس جگہ اس سے زیادہ طول سے
دینا پسند نہیں کرتے اور اس فصل کو اسی جگہ ختم کر دیتے ہیں کیونکہ جبکہ بدھ مذہب
کی کتابوں میں صریح طور پر حضرت مسیح کے اس ملک میں آنے کے لئے پیش گوئی لکھی
ہے جس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ اور پھر اس کے بعد ہم دیکھتے ہیں کہ بدھ مذہب سے سے نہیں کر سکتا اور پھر اس کے بعد ہم ہیں کے ہم
کی ان کتابوں میں جو حضرت مسیح کے زمانہ میں تالیف ہوئیں انجیل کی اخلاقی تعلیمیں اور انی کتابوں جو حضرت کے زمانہ کی
مثالیں موجود ہیں تو ان دونوں باتوں کو باہم ملانے سے کچھ شک نہیں رہ سکتا کہ
ضرور حضرت مسیح اس ملک میں آئے تھے۔ سو جس شہادت کو ہم بدھ مذہب کی
کتابوں میں سے ڈھونڈنا چاہتے تھے خدا کا شکر ہے کہ وہ شہادت کامل طور پر ہمیں
گئی ہے؟
دستیاب ہو گئی ہے۔
مسیح ہندوستان میں ۔ روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۷۲ تا ۹۲
*
تیسری فصل: ان تاریخی کتب کی شہادتیں جو اس بات
کو ثابت کرتی ہیں کہ مسیح علیہ السلام کا اس ملک پنجاب اور
اس کی مضافات میں آنا ضرور تھا
چونکہ طبعا یہ ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام واقعہ صلیہ سے نجات
پاکر کیوں اس ملک میں آئے اور کسی ضرورت نے ان کو اس دور دراز سفر کے لئے آمادہ
کیا۔ اس لئے اس سوال کا تفصیل سے جواب دینا ضروری معلوم ہوتا ہے۔ اور وہم پہلے
بھی اس بارے میں کسی قدر لکھ آئے ہیں لیکن ہم مناسب دیکھتے ہیں کہ دیکھتے ہیں کہ اس بحث کو مکمل
طور پر درج کتاب کیا جائے ۔
سو واضح ہو کہ حضرت سیخ علیہ السلام کو انکے فرض رسالت کے رو سے ملک پنجاب
اور اسکے نواح کی طرف سفر کرنا نہایت ضروری تھا کیونکہ بنی اسرائیل کے دس فرقے
جن کا نام انجیل میں اسرائیل کی گم شدہ بھیڑ میں رکھا گیا ہو ان ملکوں میں آگئے تھے جن کے
آنے سے کسی مؤرخ کو انکار نہیں ہے۔ اس لئے ضروری تھا کہ حضرت مسیح علیہ السلام
اس ملک کی طرف سفر کرتے اور ان گم شدہ بھیڑوں کا پتہ لگا کرخدا تعالیٰ کا پیغام آن کو
پہنچاتے اور جب تک وہ ایسا نہ کرتے تب تک اُن کی رسالت کی غرض بے نتیجہ اور
نامکمل تھی کیونکہ جس حالت میں وہ خدا تعالے کی طرف سے اُن گم شدہ بھیڑیں
کی طرف بھیجے گئے تھے تو پھر بغیر اس کے کہ وہ ان بھیڑوں کے پیچھے جاتے اور اُن کو تلاش
کرتے اور ان کو طریق نجات بتلاتے یونہی دنیا سے کوچ کر جانا ایسا تھا کہ جیساکہ ایک
شخص ایک بادشاہ کی طرف سے مامور ہو کہ وہ فلاں بیابانی قوم میں جا کر ایک کو آن
کھورے اور اس گنوے سے ان کو پانی پلا دے لیکن یہ شخص کسی دوسرے مقام میں
تین چار برس رہ کر واپس چلا جائے اور اس قوم کی تلاش میں ایک قدم بھی نہ اٹھائے ندم
تو کیا اس نے بادشاہ کے حک کے موافق تعمیل کی، ہرگز نہیں بلکہ اس نے محض اپنی آرا طبی
کی وجہ سے اُس قوم کی کچھ پروانہ کی۔
اں اگریہ سوال ہو کہ کیونکر اورکس دلیل سے معلوم ہوا کہ اسرائیل کی برقع میں
اس ملک میں آگئی تھیں تو اس کے جواب میں ایسے بدیہی ثبوت موجود ہیں کہ ان میں ایک اس کے باب میں ہی کہ انہیں ایک
معمولی اور موٹی عقل بھی شبہ نہیں کر سکتی۔ کیونکہ یہ نہایت مشہور واقعات ہیں کہ بعض
تو میں مثلاً افغان اور کشمیر کے قدیم باشندے در اصل بنی اسرائیل ہیں مثلاً الائی
کوہستان جو ضلع ہزارہ سے دو تین دن کے راستہ پر واقع ہے اُس کے باشندے سے دو تین پر واقع ہے کے
قدیم سے اپنے تئیں بنی اسرائیل کہلاتے ہیں۔ ایسا ہی اس ملک میں ایک دوسرا
پہاڑ ہے جسکو کالا ڈاکہ کہتے ہیں۔ اس کے باشندے بھی اس بات پر فخر کرتے ہیں کہ
ہم بنی اسرائیل ہیں اور خاص ضلع ہزارہ میں بھی ایک قوم ہے جو اسرائیلی خاندان سے
اپنے تئیں سمجھتے ہیں ایسا ہی چلاس اور کابل کے درمیان جو پہاڑ ہیں جنوب کی طرف شرقاً
و غرباً ان کے باشندے بھی اپنے تئیں بنی اسرائیل کہلاتے ہیں۔ اور کشمیر کے باشند مل
کی نسبت وہ رائے نہایت صحیح ثابت ہوتی ہے جو ڈاکٹر پر تیر نے اپنی کتاب سیرو
سیاحت کشمیر کے دوسرے حصے میں بعض محقق انگریزوں کے حوالہ سے لکھی ہے۔
یعنی یہ کہ بلا شبہ کشمیری لوگ بنی اسرائیل ہیں اور اُنکے لباس اور چہرے اور بعض رسوم
قطعی طور پر فیصلہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیلی خاندان میں سے ہیں۔ اور فارسٹر نامی
ایک انگریز اپنی کتاب میں لکھتا ہے کہ جب میں کشمیر میں تھا۔ تو میں نے خیال کیا کہ میں
ایک یہودیوں کی قوم کے درمیان رہتا ہوں۔ اور کتاب دی پیسز آن افغانستان
مصنفہ ایچ ڈبلیو بلیو سی ایس آئی مطبوعہ تھا کر سپنگ اینڈ کو کا مکتہ میں لکھا ہے کہ
افغان لوگ ملک سیریا سے آئے ہیں۔ بخت نصر نے انہیں قید کیا اور پرشیا اور
میدیا کے علاقوں میں انھیں آباد کیا۔ ان مقامات سے کسی بعد کے زمانہ میں مشرق
کی طرف نکل کر غور کے پہاڑی ملک میں جا بسے یہاں بنی اسرائیل کے نام سے مشہور
تھے۔ اسکے ثبوت میں اور میں نبی کی پیشگوئی ہو کہ دس قو میں اسرائیل کی جو قید میں ماخوذ
ہوئی تھیں۔ قید سے بھاگ کر ملک ارسارہ میں پناہ گزین ہوئیں۔ اور وہ اُسی ملک
کا نام معلوم ہوتا ہے جیسے آجکل ہزارہ کہتے ہیں اور جو علاقہ غور میں واقعہ ہے ۔
طبقات ناصری جس میں چنگیز خان کی فتوحات ملک افغانستان کا ذکر ہے اس میں
لکھا ہے کہ شنبیسی خاندان کے عہد میں یہاں ایک قدیم آباد تھی جس کو بنی اسرائیل
کہتے تھے اور بعض ان میں بڑے بڑے تاجر تھے۔ یہ لوگ امہ میں جبکہ محمد ینے اس
زمانہ میں جبکہ سید نا حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ نے رسالت کا اعلان کیا۔
ہرات کے مشرقی علاقہ میں آباد تھے ایک قریش سردار خالد ابن ولید نامی اُن کے پاس
رسالت کی خبر لے کر آیا کہ وہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم) کے جھنڈے کے نیچے
آئیں۔ پانچ پھر سردار منتخب ہو کر اُس کے ساتھ ہوئے جن میں بڑا ئیس تھا جس کا
دوسرا نام کی ہے۔ یہ لوگ مسلمان ہو کر اسلام کی راہ میں بڑی جان فشانی سے لڑے
اور فتوحات حاصل کیں اور انکی واپسی پر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے انکو
بہت تحفے دیئے اور اُن پر برکت بھیجی اور پیش گوئی کی کہ اس قوم کو عروج حاصل
ہوگا۔ اور بطور پیش گوئی فرمایا کہ ہمیشہ ان کے سردار ملک کے لقب سے مشہور ہوا
کریں گے۔ اور قیس کا نام عبدالرشید رکھ دیا اور پہچان کے لقب سے سرفراز
کیا۔ اور لفظ پہطان کی نسبت افغان مؤلف یہ بیان کرتے ہیں کہ یہ ایک سریانی
لفظ ہے جس کے معنے جہاز کا سکان ہے اور چونکہ نو مسلم قیس اپنی قوم کی رہنمائی
کے لئے جہاز کے مُسکان کی طرح تھا اس لئے پہطان کا خطاب اسکو ملا۔
اس بات کا پتہ نہیں چلتا کہ کسی زمانہ میں غور کے افغان آگے بڑھے۔ اور
علاقہ قندھار میں جو آجکل ان کا وطن ہے آباد ہوئے۔ غالباً اسلام کی پہلی صدی
میں ایسا ظہور میں آیا ۔ افغانوں کا قول ہے کہ قیس نے خالد ابن ولید کی لڑکی سے
نکاح کیا اور اس سے اس کے ہاں تین لڑکے پیدا ہوئے جن کا نام سر آبان ۔ پطان ۔ اور اس سے اسکے ہاں ہوئے۔
اور گر گشت ہیں۔ سر آبان کے دولڑکے تھے جن کے نام سچرچ ٹین اور کرش ٹین ہیں ۔ ہیں۔ کے تھے جن کے نام اور
اور ان ہی کی اولا د افغان بینے بنی اسرائیل کہلاتے ہیں۔ ایشیا کو چک کے لوگ اور اولاد
مغربی اسلامی مورخ افغانوں کو سلیمانی کہتے ہیں۔ اور کتاب سا ئیکلو پیڈیا آف
انڈیا ایسٹرن اینڈ سدرن ایشیا مصنفہ ای بیلفور جلد سوم میں لکھا ہے کہ قوم
یہود ایشیا کے وسط جنوب اور مشرق میں پھیلی ہوئی ہیں۔ پہلے زمانہ میں یہ لوگ
ملک چین میں بکثرت آباد تھے اور مقام یہ کچھ صدر مقام ضلع شور ان کا معبد تھا۔
ڈاکٹر وولف جو بنی اسرائیل کے دس غائب شدہ فرقوں کی تلاش میں بہت مدت
پھرتا رہا اسکی یہ رائے ہے کہ اگر افغان اولاد یعقوب میں سے ہیں تو وہ یہودا اور
اگ
بن یمین قبیلوں میں سے ہیں۔ ایک اور روایت سے ثابت ہوتا ہے کہ یہودی لوگ
تا تار میں جلا وطن کر کے بھیجے گئے تھے اور بخارا ۔ مرد اور خیوا کے متعلقہ علاقوں میں
بڑی تعداد میں موجود تھے۔ پرسٹر جان شہنشاہ تاتار نے ایک خط میں جو بنام
الکسیس کام فی نس شہنشاہ قسطنطنیہ ارسال کیا تھا اپنے ملک تا تار کا ذکرتے ہوئے
لکھا ہے کہ اسی دریاد آموں کے پار بنی اسرائیل کے پسی قبیلے ہیں جو اگرچہ
اپنے بادشاہ کے ماتحت ہونے کا دعوی کرتے ہیں لیکن فی الحقیقت ہماری
رعیت اور غلام ہیں۔ ڈاکٹر مور کی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ تاتاری قوم
پوزن یہودی الاصل ہیں۔ اور ان میں اب تک یہودی مذہب کے قدیم آثار پائے
جاتے ہیں۔ چنانچہ وہ ختنہ کی رسم ادا کرتے ہیں۔ افغانوں میں یہ روایت ہے کہ وہ
دس گم شدہ بنی اسرائیلی قبائل ہیں۔ بادشاہ بخت نصر نے یروشلم کی تباہی کے
بعد گرفتار کر کے غور کے ملک میں بسایا جو بامیان کے نزدیک ہے اور وہ خالد
بن ولید کے آنے سے پہلے برابر یہودی مذہب کے پابند رہے۔
افغان شکل و شباہت میں ہر طرح سے یہود نظر آتے ہیں۔ اور اُن ہی کی
طرح چھوٹا بھائی بڑے بھائی کی بیوہ سے شادی کرتا ہے۔ ایک فرانسیسی
سیاح فرائر نامی جب ہرات کے علاقہ میں سے گذر رہا تھا تو اس نے لکھا ہے کہ
اس علاقہ میں بنی اسرائیل بکثرت ہیں اور اپنے یہودی مذہب کے ارکان کے ادا
کرنے کی پوری آزادی انھیں حاصل ہے۔ ربی بن یمین ساکن شہر ٹولیڈو (سپین)
بارھویں صدی عیسوی میں گم شدہ قبیلوں کی تلاش میں گھر سے نکلا۔ اس کا بیان ہے کہ
یہ یہودی لوگ چین ایران اور تثبت میں آباد ہیں۔ جوزی فس جس نے سنہ میں
یہودیوں کی قدیم تاریخ لکھی ہے۔ اپنی گیارھویں کتاب میں عز انہی کے ساتھ
قید سے واپس جانے والے یہودیوں کے بیان کے ضمن میں بیان کرتا ہے کہ دس
قبیلے دریائے فرات کے اُس پار ابتک آباد ہیں اور ان کی تعداد شمار سے باہر ہے
(دریائے فرات سے اس پار سے مراد فارس اور مشرقی علاقے ہیں) اور سینٹ چروم
جو پانچویں صدی عیسوی میں گذرا ہے ہو سیع نبی کا ذکر کرتے ہوئے اس معاملہ کے ثبوت
میں حاشیہ پر لکھتا ہے کہ اس دن سے (بنی اسرائیل کے، دس فرقے شاہ پار تھا یعنے
پارس
کے ماتحت ہیں اور اب تک قید سے رہا نہیں کئے گئے۔ اور اسی کنار اسی کتاب کی جلد
اول میں لکھا ہو کہ کونٹ جو دن سڑنا اپنی کتاب کے صفحہ ۲۳۳-۲۳۴ میں تحریر کرتا ہے
کہ افغان اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ بخت نصر نے بیکل پر مسلم کی تباہی کے بعد
بامیان کے علاقہ میں انہیں جلا وطن کر کے بھیج دیا۔ ( بامیان کا علاقہ غور کے متصل اور
افغانستان میں واقع ہے) اور کتاب اے میرے ٹو آف اے وزٹ ٹو غزنی کابل
افغانستان۔ مصنفہ جی ٹی ویگن جی ٹی ویگن این جی ہمیں مطبوعہ ۱۸۳ صفحہ ۶۶) میں لکھا ہے
کہ کتاب مجمع الانساب سے ملا خدا داد نے پڑھ کر سنایا کہ یعقوب کا بڑا بیٹ
یہودا تھا اُس کا بیٹا اسرک تھا۔ اسرک کا بیٹا اکنور - اکنور کا بیٹا معائب - مطالب کا
فرلائی۔ فرلائی کا بیٹا قیس تھا۔ قیس کا بیٹا طالوت - طالوت کا ارمیا۔ اور ارمیا کا
بیٹا افغان تھا۔ اس کی اولاد قوم افغان ہے۔ اور اسی کے نام پر افغان کا نام
مشہور ہوا۔ افغان بخت نصر کا ہم عصر تھا اور بنی اسرائیل کہلاتا تھا اور اُس کے
چالیس بیٹے تھے۔ اس کی چونتیسویں پشت میں دو ہزار برس بعد وہ قیس ہوا جو محمد
(رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم) کے زمانہ میں تھا۔ اس سے پونسٹھ نسلیں ہوئیں۔
اه الله
مغربی اسلامی مورخ افغانوں کو سلیمانی کہتے ہیں۔ اور کتاب سا ئیکلو پیڈیا آن
انڈیا ایسٹرن اینڈ سدرن ایشیا مصنفه ای بیلفور جلد سوم میں لکھا ہے کہ قوم
یہود ایشیا کے وسط جنوب اور مشرق میں پھیلی ہوئی ہیں۔ پہلے زمانہ میں یہ لوگ
ملک چین میں بکثرت آباد تھے اور مقام یہ چو د صدر مقام ضلع شور ان کا معبد تھا۔
ڈاکٹر وولف جو بنی اسرائیل کے دس غائب شدہ فرقوں کی تلاش میں بہت مدت
پھرتا رہا اُسکی یہ رائے یہ رائے ہے کہ اگر افغان اولاد یعقوب میں سے ہیں تو وہ یہودا اور
بن یمین قبیلوں میں سے ہیں۔ ایک اور روایت سے ثابت ہوتا ہے کہ یہودی لوگ
راگ
تا تار میں جلا وطن کر کے بھیجے گئے تھے اور بخارا۔ مرد اور خیوا کے متعلقہ علاقوں میں
سلم نامی۔ افغان کا سب سے بڑا بیٹا اپنے وطن شام سے ہجرت کر کے غور مشکوہ کے
علاقہ میں جو ہرات کے قریب آباد ہوا ۔ اس کی اولاد افغانستان میں پھیل گئی۔
اور کتاب اے سائیکلو پیڈیا آف جیو گرافی مرتبہ جیمز برائیں ایک بھی ایس
مطبوعہ لندن مشکلمہ کے صفحہ " میں لکھا ہے کہ افغان لوگ اپنا سلسلہ نسب
سال بادشاہ اسرائیل سے ملاتے ہیں اور اپنا نام بنی اسرائیل رکھتے ہیں ۔ الگزنڈر
بزنس کا قول ہے کہ افغان یہ روایت بیان کرتے ہیں کہ وہ یہودی الاصل ہیں
اتے ہی اورانا نام بنی اسرائیل کے ہیں۔ اگر وڈ
شاہ بابل نے انہیں قید کر کے غور کے علاقہ میں لا بسایا جو کابل سے شمال مغرب
میں واقع ہے ۔ یہ لوگ سال تک اپنے یہودی مذہب پر رہے۔ لیکن خالد
بن عبد الله د غلطی سے ولید کی جگہ عبد اللہ لکھا ہوا ہے) نے اس قوم کے ایک
سردار کی لڑکی سے بیاہ کر لیا۔ اور اُن کو اس سال میں دین اسلام قبول کرایا۔
اور کتاب ہسٹری آن افغانستان مصنفہ کرنیل جی بی میلسن مطبوعہ لندن حمله جیبی
صفحہ ۳۹ میں لکھا ہو کہ عبداللہ خان ہراتی اور فرانسیسی سیاح فراگریانی مسرولیم جو نیز
و ایک بڑا بحر عالم علوم شرقیہ گذرا ہے، اس بات پر متفق ہیں کہ افغان قوم بنی اسرائیل
الاصل ہیں اور دس گم شدہ فرقوں کی اولاد ہیں۔ اور کتاب مسٹری آف دی افغانس مصنفہ
جی پی فرائه فرانسیسی مترجم کتان ولیم جے سی مطبوعہ لندن را صفحہ میں لکھا ہے کہ
شرقی مورخوں کی کثرت رائے یہی ہے کہ افغان قوم بنی اسرائیل کے دس فرقوں کی اولاد
سے ہیں اور یہی رائے افغانوں کی اپنی ہے ۔ اور یہی مورخ اس کتاب کے صفحہ ہم میں
لکھتا ہے کہ افغانوں کے پاس اس بات کے ثبوت کے لئے ایک دلیل ہے جسکو وہ یوں
پیش کرتے ہیں کہ جب نادر شاہ ہند کی فتح کے ارادے سے پشاور پہنچاتے یوسف زئی
قوم کے سرداروں نے اسکی خدمت میں ایک با قبل عبرانی زبان میں لکھی ہوئی پیش کی
اور ایسا ہی کئی دوسری چیزیں پیش کیں جو ان کے خاندانوں میں اپنے قدیم مذہب کے یہ
رسوم ادا کرنے کے لئے محفوظ چلی آتی تھیں۔ اس کیمر کے ساتھ یہودی بھی موجود تھے لئے
گردو
جب ان کو یہ چیزیں دکھلائی گئیں تو فوراً انہوں نے انکو پہچان لیا اور پھر یہی مورخ اپنی
کتاب کے صفحہ چہارم کے بعد لکھتا ہے کہ عبد اللہ خان ہرائی کی رائے میرے نزدیک
بہت قابل اعتبار ہے جس کا خلاصہ یہ ہے :۔ ملک طالوت (سال کے دو بیٹے تھے ایک
اور
کا نام افغان دوسرے کا نام جالوت ۔ افغان اس قوم کا مورث اعلیٰ تھا۔ داؤد
مسلیمان کی حکومت کے بعد بنی اسرائیل میں خانہ جنگی شروع ہو گئی اور فرقے فرقے
الگ الگ بن گئے۔ بخت نصر کے زمانہ تک یہی حالت رہی ۔ بخت نصر نے چڑھائی
کر کے ستر ہزار یہودی قتل کئے اور شہر تباہ کیا۔ اور باقی یہودیوں کو قید کر کے بابل لے گیا
اس مصیبت کے بعد افغان کی اولاد خوف کے مارے جو دیا سے ملک عرب میں
بھاگ کر چاہیے اور بہت عرصہ تک یہاں آبادسے ہے لیکن چونکہ پانی اور زمین کی قلت تھی
اور انسان اور حیوان کو تکلیف تھی اس لئے انہوں نے ہندوستان کی طرف پہلے آنے
کا ارادہ کیا۔ ابدالیوں کا ایک گروہ عرب میں پڑا رہا اور (حضرت ابو بکر کی خلافت کے
زمانہ میں اُن کے ایک سردار نے اُن کا رشتہ خالد بن ولید سے قائم کیا ۔۔۔۔۔۔ جب
ایران اہل عرب کے قبضہ میں آیا تو یہ قوم عرب سے نکل کر ایران کے علاقوں فارسی اور سے
کرمان میں جا ہے۔ اور حملہ چنگیز خالی تک یہیں بستے رہے ۔ اسکے مظالم کی تاب نہ لاکر
ابدالی فرقہ مکران سندھ اور ملتان کے راستے ہندوستان پہنچا۔ لیکن یہاں انھیں
چین نصیب نہ ہوا ( آخر کار وہ کوہ سلیمان پر جا ٹھہرے۔ باقیماندہ ابدالی فرقے کے
لوگ بھی یہاں جمع ہو گئے۔ ان کے چوبیس فرقے تھے جو افغان کی اولاد میں سے تھے۔
جس کے تین بیٹے تھے جن کے نام سرابند ( سرابان) ارکش (گرگشت، گرلن (بطان)
ان میں ہر ایک کے آٹھ فرزند ہوئے جن کے نام پر پولیس قبیلے ہوئے ۔ ان کے نام
مع قبائل یہ ہیں۔
سرا بند کے بیٹے قبائل کے نام | گرگشت دارکش کے بیٹے قبائل کے نام
ابدال
ابدالی
خلج
خلجی خان کی
یوسف
یوسف زئی کا کر
کاکری
با بور
با بوری
جمورین
جمهور بینی
وزیر
وزیری
ستوریان
ستوریانی
لوہان
لوہانی
بین
کس
پینی
کسی
بچه
برچی
q
خوگیان
خوگیانی
مکان
تکانی
شران
شرائی
نصر
نصری
کرین کے بیٹے
قبائل کرین کے بیٹے
قبائل
خٹک
خشکی
زاز
نمازی
سور
سوری
باب
بایی
آفرید
آفریدی بنگنیش
بنگنیشی
طوری
لنڈیپور
لنڈیپوری
تم کلامہ
طور
اور کتاب مخزن افغانی تالیف خواجہ نعمت اللہ ہراتی بعهد بها نگیر شاه تالیف شده
شانہ بہجری جسکو پروفیسر برنہارڈ ڈورن (مارکو یونیورسٹی نے بمقام لندن ترجمہ کر کے
۱۸۳۶ء میں شائع کیا ہے اس کے مفصلہ ذیل ابواب میں یہ بیان ہے ۔ ١٨٣٧ء میں شائع کیا ہے
معتبر تواریخ مثلاً تاریخ طبری - مجمع الانساب - گزیدہ جہا نگشائی مطلع الانوار- معدن اکبر
سے خلاصہ کر کے یہ کتاب بنائی گئی ہے۔ (دیکھو صفحہ ۳ دیباچہ از مصنف)
باب اول میں بیان تاریخ یعقوب اسرائیل ہے جس سے اس (افغان) قوم کا
شجرہ نسب شروع ہوتا ہے۔
باب دوم میں مضمون تاریخ شاہ طالوت ہے۔ یعنے افغانوں کا شجرہ نسب طالوت
سے ملایا گیا ہے۔
صفحہ ۲۲ و ۲۳ میں لکھا ہے کہ طالوت کے دو بیٹے تھے۔ برخیا اور ارمیاہ ۔
برخیا کا بیٹا آصف تھا اور ارمیاہ کا افغان ۔ اور صفحہ ۲۴ میں لکھا ہے کہ افغان کے
بیٹے تھے اور افغان کی اولاد کے برابر کوئی اور اسرائیلی قبیلہ میں نہ تھا۔ اور
صفحہ ۶۵ میں لکھا ہے کہ بخت نصر نے تمام شام پر قبضہ کر لیا اور اقوام بنی اسرائیل
کو جلا وطن کر کے غور ۔ غزنی - کابل - قندہار اور کوہ فیروز کے کوہستانی علاقوں میں
لابسا یا جہاں خاصکر آصف اور افغان کی اولاد رہ پڑی ۔
باب سوم میں یہ بیان ہے کہ بخت نصر نے جب بنی اسرائیل کو شام سے
نکال دیا تو آصف اور افغان کی نسل کے چند قبائل عرب میں جاگزین ہوئے۔ اور عرب
ان کو بنی اسرائیل اور بنی افغان کے ناموں سے نامزد کرتے تھے۔
اور اس کتاب کے صفحہ ۳۷ و ۳۸ - مصنف مجمع الانساب اور مستوفی مصنف
تاریخ گزیدہ کے حوالہ سے تفصیلی بیان کیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
حین حیات میں خالد بن ولید نے ان افغانوں کی طرف دعوت اسلام کا پیغام بھیجا ۔ جو
بخت نصر کے واقعہ کے بعد غور کے علاقہ ہی میں رہ پڑے تھے۔ افغان سردار
بسر براہی قیس جو ۳۷ پشتوں کے بعد طالوت کی اولاد تھا حاضر خدمت آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم ہوئے ۔ قیس کا نام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے عبد الرشید
رکھا۔ اس جگہ عبد الرشید قیس کا شجرہ نسب طالوت (سال) تک دیا ہے) ۔ نیز
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے سرداروں کا نام پٹھان رکھا جسکے معنے سکان جہاز کے ہیں
کچھ عرصہ کے بعد سردار واپس اپنے ملک میں آئے اور اسلام کی تبلیغ کی۔
اور اسی کتاب مخزن افغانی کے صفحہ ۶۳ میں لکھا ہے کہ بنی افغنہ یا بنی
افغان ناموں کی نسبت فرید الدین احمد اپنی کتاب رسالہ انساب افغانیہ میں مفضلہ
ذیل عبارت لکھتا ہے " بخت نصر مجوسی جب بنی اسرائیل اور شام کے علاقوں پر
مستولی ہوا اور یروشلم کو تباہ کیا تو بنی اسرائیل کو قیدی اور غلام بنا کر جلا وطن کردیا
اور اس قوم کے کئی قبیلے جو موسوی شریعت کے پابند تھے اپنے ساتھ لے گیا اور حکم دیا
کہ وہ آبائی مذہب چھوڑ کر خدا کی بجائے اُس کی پرستش کریں ۔ لیکن انھوں نے
انکار کیا۔ بنا بریں بخت نصر نے نہایت عاقل اور فہیم لوگوں میں سے دو ہزار کو مار ڈالا
اور باقیوں کے لئے حکم لئے حکم دیا کہ اُس کے مقبوضات اور شام سے کہیں باہر پہلے جائیں۔
اُن کا ایک حصہ ایک سردار کے ماتحت بخت نصر کے مقبوضات سے نکل کر کوہستان
غور میں چلا گیا اور یہاں اُن کی اولاورہ پڑی۔ ولی بدن ان کی تعداد بڑھتی گئی۔ اور لوگوں نے ان کو بنی
اسرائیل - بنی آصف اور بنی افغان کے ناموں سے موسوم کیا۔
صفحہ ۶۴ میں مصنف مذکور کا قول ہے کہ معتبر کتب مثلاً تاریخ افغانی - تاریخ نخوری و غیره
میں یہ دعوئی درج ہے۔ افغان بہت زیادہ حصہ تو بنی اسرائیل ہیں اور کچھ حصہ قبطی یا نیز
ابو الفضل کا بیان ہے کہ بعض افغان اپنے آپ کو مصری الاصل سمجھتے ہیں۔ اور یہ وجہ پیش
کرتے ہیں کہ جب بنی اسرائیل یروشلم سے مصر واپس گئے۔ اس فرقہ دینے افغان) نے
ہندوستان کو نقل مقام کیا۔ اور صفحہ ۲ میں فرید الدین احمد افغان کے نام کی بابت یہ
لکھتا ہے :۔ افغان نام کی نسبت بعض نے یہ لکھا ہے کہ رشام سے، جلا وطنی کے
بعد جب وہ ہر وقت اپنے وطن مالوف کا دل میں خیال لاتے تھے تو آہ و فغان کرتے
تھے۔ لہذا ان کا نام افغان ہوا اور یہی رائے سر جان علم کی ہے دیکھو ہسٹری آفت
پرشیا جلد اصطحه ۱۰۱ -
اور صفحہ ۶۳ میں مہابت خان کا بیان ہے کہ چول ایشان از توابع و لواحق
سلیمان علیہ السلام اند بنابران ایشان را مردم عرب سلیمانی گویندی