باب ہشتم: تعلیم (موازنہ )

مسیحی انفاس, حصہ 3

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

صبر کی آگ سے صاف کی ہوئی ہے۔ جیسا کہ وہ فرماتا ہے۔
بَلَى مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَهُوَ مُحْسِنُ
فَلَهُ أَجْرُهُ عِندَ رَبِّهِ، وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ
یعنی جو شخص اپنے وجود کو خدا کے آگے رکھ دے اور اپنی زندگی اس کی راہوں میں وف اور وقف کرے
اور نیکی کرنے میں سرگرم ہو سو وہ سر چشمہ قرب الہی سے اپنا اجر پائے گا۔ اور ان ہو سورہ ہا۔
لوگوں پر نہ کچھ خوف ہے نہ کچھ غم۔ یعنی جو شخص اپنے تمام قوی کو خدا کی راہ میں لگا دے
اور خالص خدا کے لئے اس کا قول اور فعل اور حرکت اور سکون اور تمام زندگی ہو جائے لئے کا اور اور
اور حقیقی نیکی بجالانے میں سرگرم رہے۔ سو اس کو خدا اپنے پاس سے اجر دے گا اور
خوف اور حرمین سے نجات بخشے گا۔
سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کے جوابات۔
روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۳۴۴
خدا تعالیٰ نے عدل کے بارے میں جو بغیر سچائی پر پور اقدم مارنے کے حاصل نہیں ہو
سکتی ۔ فرمایا ہے۔ لَا يَجْرِ مَنَّكُمْ شَنَانُ قَوْمٍ عَلَى
أَلَّا تَعْدِلُوا اعْدِلُوا هُوَ أَقْرَبُ لِلتَّقْوَى
یعنی دشمن قوموں کی دشمنی تمہیں انصاف سے مانع نہ ہو ۔ انصاف پر قائم رہو کہ تقوی
اسی میں ہے۔ اب آپ کو معلوم ہے کہ جو قو میں ناحق ستاویں اور دکھ دیویں اور
خونریزیاں کریں اور تعاقب کریں اور بچوں اور عورتوں کو قتل کریں۔ جیسا کہ مکہ والے
کافروں نے کیا تھا اور پھر لڑائیوں سے باز نہ آئیں ایسے لوگوں کے ساتھ معاملات میں
انصاف کے ساتھ برتاؤ کرنا کس قدر مشکل ہوتا ہے۔ مگر قرآنی تعلیم نے ایسے جانی
دشمنوں کے حقوق کو بھی ضائع نہیں کیا۔ اور انصاف اور راستی کے لئے وصیت کی ہے
انجیل میں اگر چہ لکھا ہے کہ اپنے دشمنوں سے پیار کرو مگر یہ نہیں لکھا کہ کا
دشمن قوموں کی دشمنی اور ظلم تمہیں انصاف اور سچائی سے ما اور سچائی سے مانع نہ ہو۔ میں سچ سچ کہتا ہوں
کہ دشمن سے مدارات سے پیش آنا آسان ہے۔ مگر دشمن کے حقوق کی حفاظت کرنا
تعمال کے بدھ میں
تعلیم

اور مقدمات میں عدل اور انصاف کو ہاتھ سے نہ نہ دینا یہ بہت مشکل اور فقط فقط جوانمردوں جوان کا
کام ہے ۔ اکثر لوگ اپنے شریک دشمنوں سے محبت تو کرتے ہیں اور میٹھی میٹھی باتوں
سے پیش آتے ہیں مگر ان کے حقوق دبا لیتے ہیں۔ ایک بھائی دوسرے بھائی سے محبت
کرتا ہے اور محبت کے پردہ میں دھوکا دے کر اس کے حقوق دبا لیتا
ہے۔ مثلاً اگر زمیندار ہے تو چالاکی سے اس کا نام کاغذات بندوبست میں
نہیں لکھواتا۔ اور یوں اتنی محبت کہ اس پر قربان ہوا جاتا ہے۔ پس خدا تعالیٰ نے اس آیت
میں محبت کا ذکر نہ کیا بلکہ معیار محبت کا ذکر کیا۔ کیونکہ جو شخص اپنے جانی دشمن سے
عدل کرے گا اور سچائی اور انصاف سے در گزر نہیں کرے گا۔ وہی ہے جو سچی محبت بھی جو
کرتا ہے۔ مگر آپ کے خدا کو یہ تعلیم یاد نہ رہی۔ کہ ظالم دشمنوں کے ساتھ عدل کرنے
پر ایسا زور دیتا جو قرآن نے دیا اور دشمن کے ساتھ سچا معاملہ کرنے کے لئے اور سچائی کو
لازم پکڑنے کے لئے وہ تاکید کرتا جو قرآن نے تاکید کی۔ اور تقوی کی باریک راہیں سکھاتا
مگر افسوس کہ جو بات سکھلائی دھوکے کی سکھلائی اور پرہیز گاری کی سیدھی راہ پر قائم
نہ کر سکا۔ یہ آپ کے فرضی یسوع کی نسبت ہم کہتے ہیں جس کے چند پریشان ورق آپ
کے ہاتھ میں ہیں اور جو خدائی کا دعوی کرتا کرتا آخر مصلوب ہو گیا اور ساری رات رورو
کر دعا کی کہ کسی طرح بچ جاؤں مگر بچ نہ سکا۔
نور القرآن ۔ حصہ دوم ۔ روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۴۰۹ ،
قرآن نے جھوٹوں پر لعنت کی ہے۔ اور نیز فرمایا ہے کہ جھوٹے شیطان کے
مصاحب ہوتے ہیں۔ اور جھوٹے بے ایمان ہوتے ہیں اور جھوٹوں پر شیاطین نازل
ہوتے ہیں۔ اور صرف یہی نہیں فرمایا کہ تم جھوٹ مت بولو۔ بلکہ یہ بھی فرمایا ہے کہ تم
جھوٹوں کی صحبت بھی چھوڑ دو۔ اور ان کو اپنا یار دوست مت بناؤ۔ اور خدا سے ڈرو اور
بچوں کے ساتھ رہو۔ اور ایک جگہ فرماتا ہے کہ جب تو کوئی کلام کرے تو تیری کلام محض
صدق ہو۔ ٹھٹھے کے طور پر بھی اس میں جھوٹ نہ ہو ۔ اب بتلاؤ یہ تعلیمیں انجیل میں
کہاں ہیں۔ اگر ایسی تعلیمیں ہوتیں تو عیسائیوں میں اپریل فول کی گندی رسمیں اب تک
کیوں جاری رہتیں۔ دیکھو اپریل فول کیسی بری رسم ہے کہ ناحق جھوٹ بولنا اس میں
تہذیب کی بات سمجھی جاتی ہے۔ یہ عیسائی تہذیب اور انجیلی تعلیم ہے۔ معلوم ہوتا ہے

کہ عیسائی لوگ جھوٹ سے بہت ہی پیار کرتے ہیں۔ چنانچہ عملی حالت اس پر شاہد
مقدس
ہے۔ مثلاً قرآن تو تمام مسلمانوں کے ہاتھ میں ایک ہی ہے۔ مگر سنا گیا ہے تو تمام مسلمانوں کے میں ہی ہے۔ عمر ربنا
کہ انہیں ساٹھ سے بھی کچھ زیادہ ہیں اور یہ شاید آپ نے اپنے ایک
بزرگ کا قول سنا ہے کہ جھوٹ بولنا نہ صرف جائز بلکہ ثواب کی بات ہے۔
نور القرآن ۔ حصہ دوم ۔ روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۴۰۸، ۴۰۹
جس قدر جھوٹی کرامتیں اور جھوٹے معجزات حضرت عیسی علیہ السلام کی طرف
منسوب کئے گئے ہیں کسی اور نبی میں اس کی نظیر نہیں پائی جاتی اور عجیب تریہ کہ باوجود ان
تمام فرضی مجربات کے ناکامی اور نامرادی جو مذہب کے پھیلانے میں کسی کو ہو سکتی ہے وہ انجیل نے توریت
سب سے اول نمبر پر ہیں۔ کسی اور نبی میں اس قدر نامرادی کی نظیر تلاش کرنالا حاصل ہے کے دو بنیادی حکم توڑ سے
مگر یاد رہے کہ اب ان کے نام پر جو مذہب دنیا میں پھیل رہا ہے یہ ان کا مذہب نہیں ہے دیے
ان کی تعلیم میں خزیر خوری اور تین خدا بنانے کا حکم اب تک انجیلوں میں نہیں پایا
جاتا۔ بلکہ یہ وہی مشرکانہ تعلیم ہے جس کی نبیوں نے مخالفت کی تھی۔ توریت کے دوہی ی وی مشرکانہ تعلیم ہے جس نبیوں نے مخالفت کی توریت کے
بڑے بھاری اور ابدی حکم تھے ۔ اول یہ کہ انسان کو خدا نہ بناتا۔ دوسرے یہ کہ سور کو
مت کھانا۔ سو دونوں حکم پولوس مقدس کی تعلیم سے توڑ دیئے گئے۔ انا للہ وانا الیہ
راجعون۔
براہین احمدیہ ۔ حصہ پنجم ۔ روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۵۸
حقیقی تہذیب شراب خور کو حاصل نہیں ہو سکتی ۔ انجیل کی کسی آیت نے سور کو )
بر خلاف توریت کے حلال نہیں کیا مگر یہ لوگ کثرت سے سور بھی کھاتے ہیں اور شراب خلاف شریعت
بھی پیتے ہیں۔
توریت عمل
ملفوظات ۔ جلد ۸ صفحه ۳۵
جب شریعت توریت قابل عمل نہیں اور باوجود بہت سی اشیاء کی حرمت کے جن کا
حکم توریت میں موجود ہے، عیسائیوں کے واسطے ضروری نہیں کہ ان احکام پر عمل کریں عیسائیوں پر ایک
تو پھر رشتہ ناطہ کے معاملہ میں اس قدیم شریعت پر عمل کرنے کی کیا حاجت ہے اور بہن یا سوال

غصہ
بیوی کی بد چلنی
سالی وغیرہ سے شادی کرنا انجیل کے کس حکم کے بر خلاف ہے۔
ملفوظات ۔ جلد ۸ صفحه ۳۶،۳۵
قرآن تمہیں انجیل کی طرح یہ نہیں کہتا کہ اپنی شراب مت پیو کہ مست ہو جاو۔ بلکہ اپنی وہ کہتا ہے کہ ہر گز نہ پی۔ ورنہ مجھے خدا کی راہ نہیں ملے گی۔ اور خدا تجھ سے ہم کلام راہ ۔ اور خ
نہیں ہو گا اور نہ پلیدیوں سے پاک کرے گا۔ اور وہ کہتا ہے کہ یہ شیطان کی ایجاد
ہے۔ تم اس سے بچو۔
کشتی نوح - روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۲۹
قرآن تمہیں انجیل کی طرح فقط یہ نہیں کہتا کہ اپنے بھائی پر بے سبب غصہ مت
ہو۔ بلکہ وہ کہتا ہے کہ نہ صرف اپنے ہی غصہ کو تھام بلکہ تو اصوا بالمرحمہ پر بھی عمل کر اور
دوسروں کو بھی کہتارہ کہ ایسا کریں۔ اور نہ صرف خود رحم کر بلکہ رحم کے لئے اپنے تمام نہ خود رحم
بھائیوں کو وصیت بھی کر ۔
کشتی نوح - روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۲۹
قرآن تمہیں انجیل کی طرح یہ نہیں کہتا کہ بجز زنا کے اپنی بیوی کی ہر ایک ناپاکی پر صبر
کرو اور طلاق مت دو۔ بلکہ وہ کہتا ہے کہ الطَّيِّبَاتُ لِلطَّيِّبِينَ - قرآن کا یہ منشا
ہے کہ ناپاک پاک کے ساتھ رہ نہیں سکتا ۔ پس اگر تیری بیوی زنا تو نہیں کرتی مگر
شہوت کی نظر سے غیر لوگوں کو دیکھتی ہے اور ان سے بغل گیر ہوتی ہے اور زنا کے
مقدمات اس سے صادر ہوتے ہیں گو ابھی تکمیل نہیں ہوئی اور غیر کو اپنی برہنگی دکھلادیتی
ہے اور مشرکہ اور مفسدہ ہے اور جس پاک خدا پر تو ایمان رکھتا ہے اس سے وہ بیزار ہے پر رکھتا
تو اگر وہ باز نہ آوے تو تو اسے طلاق دے سکتا ہے۔ کیونکہ وہ اپنے اعمال میں تجھ سے
علیحدہ ہو گئی۔ اب تیرے جسم کا ٹکڑہ نہیں رہی پس تیرے لئے اب جائز نہیں ہے کہ تو
دیوئی سے اس کے ساتھ بسر کرے کیونکہ اب وہ تیرے جسم کا ٹکڑہ نہیں ایک گندہ اور
متعفن عضو ہے جو کاٹنے کے لائق ہے۔ ایسا نہ ہو کہ وہ باقی عضو کو بھی گندہ کر دے اور
تو مر جائے۔
لد ٧٠

کشتی نوح ۔ روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۲۹
قرآن تمہیں انجیل کی طرح یہ نہیں کہتا کہ ہر گرفتم نہ کھا۔ بلکہ بیہودہ قسموں سے
تمہیں روکتا ہے کیونکہ بعض صورتوں میں قسم فیصلہ کے لئے ایک ذریعہ ہے۔ خدا کسی
ذریعہ ثبوت کو ضائع کرنا نہیں چاہتا۔ کیونکہ اس سے اس کی حکمت تلف ہوتی ہے۔ یہ
طبعی امر ہے کہ جب کوئی انسان ایک متنازعہ فیہ امر میں گواہی نہ دے۔ تب فیصلہ کے لئے
خدائی گواہی کی ضرورت ہے ۔ اور قسم خدا کو گواہ ٹھہرانا ہے ۔
کشتی نوح - روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۲۹ ، ۳۰
انجیل میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ تم پر لعنت کریں۔ ان کے لئے برکت چاہو ۔ مگر
قرآن کہتا ہے کہ تم اپنی خودی سے کچھ بھی نہ کرو۔ خودی سے کچھ بھی نہ کرو۔ تم اپنے دل سے جو خدا کی تجلیات کا
ہے ایسے کے ساتھ کیا گھر ہے فتوی پوچھو کہ ایسے شخص کے ساتھ کیا معاملہ چاہئے ۔ پس اگر خدا تمہارے دل
لے
کے بارہ میں تعلیم
میں ڈالے کہ یہ لعنت کرنے والا قابل رحم ہے اور آسمان میں اس پر لعنت نہیں تو تم لعنت کرنے والے یہ والا ہے اور بھی لعنت نہ کرو ۔ تا خدا کے مخالف نہ ٹھہرو۔ لیکن اگر تمہارا کا نشفنس اس کو معذور
نہیں ٹھہراتا اور تمہارے دیا دل میں ڈالا ہے گیا کہ ہے کہ آسان آسمان پر پر اس اس شخص روایت پر لعنت ہے ہے تو تو تم تم اس
کے لئے برکت نہ چاہو ۔ جیسا کہ شیطان کے لئے کسی نبی نے برکت نہیں چاہی اور کسی نہ ۔ لئے
نبی نے اس کو لعنت ہے آزاد نہیں کیا۔ مگر کسی کی نسبت لعنت میں جلدی نہ کرو۔ کہ
بہتیری باطنیاں جھوٹی ہیں اور بہتیری لعنتیں اپنے پر ہی پڑتی ہیں۔ سنبھل کر قدم رکھو
اور خوب پڑتال کر کے کوئی کام کرو اور خدا سے مدد مانگو کیونکہ تم اندھے ہو ۔ ایسا نہ ہو کہ
عادل کو ظالم ٹھہراو ۔ اور صادق کو کاذب خیال کرو۔ اس طرح تم اپنے خدا کو ناراض کر
دو۔ اور تمہارے سب نیک کام خبط ہو جاویں۔ جاو ہیں ۔
- ۳۱ کشتی نوح - روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۳۱
انجیل میں کہا گیا ہے کہ تم اپنے نیک کاموں کو لوگوں کے سامنے دکھلانے کے لئے
نہ کرو۔ مگر قرآن کہتا ہے کہ تم ایسا مت کرو کہ اپنے سارے کام لوگوں سے چھپاؤ۔ بلکہ نیک کاموں کے بارہ عمر ہےکہ تم بیات کہ اپنے سے بلکہ
تم حسب مصلحت بعض اپنے نیک اعمال پوشیدہ طور پر بجالاؤ۔ جب کہ تم دیکھو کہ میں تعلیم

پوشیدہ کرنا ا تمہارے نفس کے لئے بہتر ہے۔ اور بعض اعمال دکھلا کر بھی کرو جبکہ تم
دیکھو کہ دکھلانے میں عام لوگوں کی بھلائی ہے تا تمہیں دو بدلے ملیں۔ اور ناکمزور لوگ تا دو
جو ایک نیکی کے کام پر جرات نہیں کر سکتے وہ بھی تمہاری پیروی سے اس نیک کام کو کر
لیں۔ غرض خدا نے جو اپنے کلام میں فرمایا۔ سر او سلانیة یعنی پوشیدہ بھی خیرات خدا نے جو
کرو اور دکھلا دو کھلا کر بھی۔ ان احکام کی حکمت اس نے خود فریادی ہے۔ جس کا مطلب
یہ ہے کہ نہ صرف قول سے لوگوں کو سمجھاؤ بلکہ فعل سے بھی تحریک کرو۔ کیونکہ ہر ایک
قول اثر نہیں کرتا۔ بلکہ اکثر جگہ نمونہ کا بہت اثر ہوتا ہے۔
۔ ، کشتی نوح - روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۳۱ ، ۳۲
ایسا ہی انجیل میں ہے کہ جب تو دعامانگے تو اپنی کو ٹھری میں جا۔ مگر قرآن سکھاتا ہے کہ
اپنی دعا کو ہر ایک موقعہ پر پوشیدہ مت کرو۔ بلکہ تم لوگوں کے روبرو اور اپنے بھائیوں کے
اباد میں ایک نے مجمع کے ساتھ بھی کھلی کھلی طورپر دعا کیا کرو۔ اگر کوئی دعا نظور ہو تو اس مجمع کے لئے پوشید
کے تعلیم
ایمان کی ترقی کا موجب ہو۔ اور تا دوسرے لوگ بھی دعا میں رغبت کریں۔
کشتی نوح - روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۳۲
دعا کا طریق
انجیل میں ہے کہ تم اس طرح دعا کرو کہ اے ہمارے باپ کہ جو آسمان پر ہے رو کہ اے ہمارے باپ کہ جو پر ہے تیرے نام کی تقدیس ہو ۔ تیری بادشاہت آوے۔ تیری مرضی جیسی آسمان پر ہے ۔
ورود
زمین پر آوے ہے ۔ ہماری روزانہ روٹی آج ہمیں بخش ۔ اور جس طرح ہم اپنے قرض
داروں کو بخشتے ہیں تو اپنے قرض کو ہمیں بخش دے۔ اور ہمیں آزمائش میں نہ ڈال بلکہ
برائی سے بچا۔ کیونکہ بادشاہت اور قدرت اور جلال ہمیشہ تیرے ہی ہیں۔ مگر قرآن کہتا
ہے کہ یہ نہیں کہ زمین تقدیس سے خالی ہے بلکہ زمین پر بھی خدا کی تقدیس ہو رہی
ہے۔ نہ صرف آسمان پر جیسا کہ وہ فرماتا ہے ۔ وَإِن مِّن شَيْءٍ إِلَّا يُسَبِّحُ بِحَمدِهِ
يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ
یعنی ذرہ ذرہ زمین کا اور آسمان کا خدا کی تحمید و تقدیس کر رہا ہے اور جو کچھ ان میں
ہے۔ وہ تحمید اور تقدیس میں مشغول ہے۔ پہاڑ اس کے ذکر میں مشغول ہیں۔ دریا
اس کے ذکر میں مشغول ہیں۔ درخت اس کے ذکر میں مشغول ہیں اور بہت سے

راست باز اس کے ذکر میں مشغول ہیں۔ اور جو شخص دل اور زبان کے ساتھ اس کے
ذکر میں مشغول نہیں اور خدا کے آگے فروتنی نہیں کرتا۔ اس سے طرح طرح کے
شکنجوں اور عذابوں سے قضا و قدر الهی فروتنی کرارہی ہے۔ اور جو کچھ فرشتوں کے بارے
میں خدا کی کتاب میں لکھا ہے کہ وہ نہایت درجہ اطاعت کر رہے ہیں۔ یہی تعریف زمین
کے پات پات اور ذرہ ذرہ کی نسبت قرآن شریف میں موجود ہے کہ ہر ایک چیز اس کی
اطاعت کر رہی ہے۔ ایک پتہ بھی بجز اس کے امر کے گر نہیں سکتا۔ اور بجز اس کے حکم
کے نہ کوئی دوا شفا دے سکتی ہے اور نہ کوئی غذا موافق ہو سکتی ہے۔ اور ہر ایک چیز غایت
درجہ کے تذلیل اور عبودیت سے خدا کے آستانہ پر گری ہوئی ہے اور اس کی فرمانبرداری
میں مستغرق ہے۔ پہاڑوں اور زمین کا ذرہ ذرہ اور دریاؤں اور سمندروں کا قطرہ قطرہ
اور درختوں اور بوٹیوں کا پات پات اور ہر ایک جزوان کا اور انسان اور حیوانات کے کل
ذرات خدا کو پہچانتے ہیں اور اس کی اطاعت کرتے ہیں اور اس کی تحمید و تقدیس میں
مشغول ہیں۔ اسی واسطے اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔ يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي
الْأَرْضِ یعنی جیسے آسمان پر ہر یک چیز خدا کی تسبیح و تقدیس کر رہی ہے ویسے ہی زمین پر بھی ہر
ایک چیز اس کی تسبیح و تقدیس کرتی ہے۔ پس کیا زمین پر خدا کی تحمید و تقدیس نہیں ہوتی ؟
ایسا کلمہ ایک کامل عارف کے منہ سے نہیں نکل سکتا۔ بلکہ زمین کی چیزوں میں سے کوئی
چیز تو شریعت کے احکام کی اطاعت کر رہی ہے اور کوئی چیز قضا و قدر کے احکام کے تابع ہے
اور کوئی دونوں کی اطاعت میں کمر بستہ ہے۔ کیا با دل کیا ہوا کیا آگ کیا زمین سب خدا
کی اطاعت اور تقدیس میں محو ہیں۔ اگر کوئی انسان الہی شریعت کے احکام کا سرکش ہے تو
الہی قضا و قدر کے حکم کا تابع ہے۔ ان دونوں حکومتوں سے باہر کوئی نہیں۔ کسی نہ کسی
آسمانی حکومت کا جواہر ایک کی گردن پر ہے ۔ ہاں البتہ انسانی دلوں کی صلاح و فساد کے
لحاظ سے غفلت اور ذکر الہی نوبت به نوبت زمین پر اپنا غلبہ کرتے ہیں۔ مگر بغیر خدا کی
حکمت اور مصلحت کے یہ مد و جزر خود بخود نہیں۔ خدا نے چاہا کہ زمین میں ایسا ہو سو ہو
گیا۔ سوہدایت اور ضلالت کا دور بھی دن رات کے دور کی طرح خدا کے قانون اور اذن
کے موافق چل رہا ہے نہ خود بخود باوجود اس کے ہر ایک چیز اس کی آواز سنتی ہے اور اس
کی پاکی یاد کرتی ہے۔ مگر انجیل کہتی ہے کہ زمین خدا کی تقدیس سے خالی ہے؟ اس کا
سبب اس انجیلی دعا کے اگلے فقرہ میں بطور اشارہ بیان کیا گیا ہے۔ اور وہ یہ کہ ابھی اس

میں خدا کی بادشاہت نہیں آئی۔ اس لئے حکومت نہ ہونے کی وجہ سے نہ کسی اور وجہ
سے خدا کی مرضی ایسے طور سے زمین پر نافذ نہیں ہو سکی جیسا کہ آسمان پر نافذ ہے۔ مگر
قرآن کی تعلیم سراسر اس کے بر خلاف ہے۔ ۔ وہ تو صاف لفظوں میں کہتا ہے کہ کوئی چور اس اس
خونی - زانی۔ کافر - فاسق ۔ سرکش ۔ جرائم پیشہ کسی قسم کی بدی زمین پر نہیں کر
سکتا جب تک کہ آسمان پر سے اس کو اختیار نہ دیا جائے۔ پس کیونکر کہا جائے کہ
آسمانی بادشاہت زمین پر نہیں ۔ کیا کوئی مخالف قبضہ زمین پر خدا کے احکام کے جاری ر
ہونے سے مزاحم ہے۔ سبحان اللہ ایسا ہر گز نہیں۔ بلکہ خدا نے خود آسمان پر فرشتوں
کے لئے جدا قانون بنایا ۔ اور زمین پر انسانوں کے لئے جدا ۔ اور خدا نے اپنی آسمانی
بادشاہت میں فرشتوں کو کوئی اختیار نہیں دیا۔ بلکہ ان کی فطرت میں ہی اطاعت کا مادہ
رکھ دیا ہے۔ وہ مخالفت کر ہی نہیں سکتے اور سہو و نسیان ان پر وارد نہیں ہو سکتا۔ لیکن
انسانی فطرت کو قبول ، عدم قبول کا اختیار دیا گیا ہے اور چونکہ یہ اختیار اوپر سے دیا گیا
ہے۔ اس لئے نہیں کہہ سکتے کہ فاسق انسان کے وجود سے خدا کی بادشاہت زمین سے
جاتی رہی ۔ بلکہ ہر رنگ میں خدا کی ہی بادشاہت ہے۔ ہاں صرف قانون دو ہیں ۔ ایک
آسمانی فرشتوں کے لئے قضا و قدر کا قانون ہے کہ وہ بدی کر ہی نہیں سکتے۔ اور ایک
زمین پر انسانوں کے لئے خدا کے قضا و قدر کے متعلق ہے۔ اور وہ یہ ہے کہ آسمان سے
ان کو بری کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ مگر جب خدا سے طاقت طلب کریں یعنی استغفار
کریں ۔ تو روح القدس کی تائید سے ان کی کمزوری دور ہو سکتی ہے۔ اور وہ گناہ کے
ار تکاب سے بچ سکتے ہیں۔ جیسا کہ خدا کے نبی اور رسول بچتے ہیں۔ اور اگر ایسے لوگ
ہیں کہ گنہگار ہو چکے ہیں تو استغفار ان کو یہ فائدہ پہنچاتا ہے کہ گناہ کے نتائج سے یعنی
عذاب سے بچائے جاتے ہیں۔ کیونکہ نور کے آنے سے ظلمت باقی نہیں رہ سکتی۔ اور
جرائم پیشہ جو استغفار نہیں کرتے یعنی خدا سے طاقت نہیں مانگتے۔ وہ اپنے جرائم کی سزا
پاتے رہتے ہیں۔ دیکھو آجکل طاعون بھی بطور سزا کے زمین پر اتری ہے اور خدا کے
سرکش اس سے ہلاک ہوتے جاتے ہیں۔ پھر کیونکر کہا جائے کہ خدا کی بادشاہت زمین پر
نہیں۔ یہ خیال مت کرو کہ اگر زمین پر خدا کی بادشاہت ہے تو پھر لوگوں سے جرائم کیوں
ظہور میں آتے ہیں کیونکہ جرائم بھی خدا کے قانون قضا و قدر کے نیچے ہیں۔ سو اگرچہ وہ
لوگ قانون شریعت سے باہر ہو جاتے ہیں ۔ مگر قانون تکوین یعنی قضا و قدر سے وہ باہر

نہیں ہو سکتے۔ پس کیونکر کہا جائے کہ جرائم پیشہ لوگ الہی سلطنت کا جوا اپنی گردن پر
نہیں رکھتے۔ دیکھو اس ملک برٹش انڈیا میں چوریاں بھی ہوتی ہیں۔ خون بھی ہوتے ہیں
زنا کار اور خائن اور مرتشی وغیرہ ہر یک قسم کے جرائم پیشہ بھی پائے جاتے ہیں۔ مگر
نہیں کہہ سکتے کہ اس ملک میں سرکار انگریزی کا راج نہیں۔
عیسائیوں کو اس بات پر زور دینا اچھا نہیں کہ صرف آسمان میں ہی خدا کی بادشاہت
ہے جو ابھی زمین پر نہیں آئی۔ کیونکہ وہ اس بات کے قائل ہیں کہ آسمان کچھ چیز
نہیں۔ اب ظاہر ہے کہ جبکہ آسمان کچھ چیز نہیں جس پر خدا کی بادشاہت ہو ۔ اور زمین
پر ابھی خدا کی بادشاہت آئی نہیں تو گو یا خدا کی بادشاہت کسی جگہ بھی نہیں۔ ماسوا اس کے
ہم خدا کی زمینی بادشاہت کو بچشم خود دیکھ رہے ہیں۔ اس کے قانون کے موافق ہماری
عمریں ختم ہو جاتی ہیں اور ہماری حالتیں بدلتی رہتی ہیں اور صدہا رنگ کے راحت اور رنج
ہم دیکھتے ہیں۔ ہزار ہا لوگ خدا ۔ ہزار ہا لوگ خدا کے حکم سے مرتے ہیں اور ہزار ہا پیدا ہوتے ہیں۔ دعائیں
قبول ہوتی ہیں۔ نشان ظاہر ہوتے ہیں۔ زمین ہزار ہاشم کے نباتات اور پھل اور پھول اس
کے حکم سے پیدا کرتی ہے۔ تو کیا یہ سب کچھ خدا کی بادشاہت کے بغیر ہو رہا ہے۔ بلکہ
آسمانی اجرام تو ایک ہی صورت اور منوال پر چلے آتے ہیں اور ان میں تغیر و تبدل جس
سے ایک مغیر مبدل کا پتہ ملتا ہو۔ کچھ محسوس نہیں ہوتی ۔ مگر زمین ہزار ہا تغیرات اور
انقلابات اور تبدلات کا نشانہ ہو رہی ہے۔ ہر روز کروڑہا انسان دنیا سے گذرتے ہیں اور
کروڑہا پیدا ہوتے ہیں۔ اور ہر ایک پہلو اور ہر ایک طور سے ایک مقتدر صانع کا تصرف
محسوس ہو رہا ہے۔ تو کیا ابھی تک خدا کی بادشاہت زمین پر نہیں آئی اور انجیل نے اس پر
کوئی دلیل پیش نہیں کی کہ کیوں ابھی تک خدا کی بادشاہت زمین پر نہیں آئی۔ البتہ مسیح کا
باغ میں اپنے بچ جانے کے لئے ساری رات دعا کرنا اور دعا قبول بھی ہو جاتا جیسا کہ
عبرانیاں - آیت ے میں لکھا ہے۔ مگر پھر بھی خدا کا اس کے چھڑانے پر قادر نہ ہونا یہ
بزعم عیسائیاں ایک دلیل ہو سکتی ہے کہ اس زمانہ میں خدا کی بادشاہت زمین پر نہیں تھی
مگر ہم نے اس سے بڑھ کر اتلا دیکھے اور ان سے نجات پائی ہے۔ ہم کیونکر خدا کی
بادشاہت کا انکار کر سکتے ہیں۔
کشتی نوح - روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۳۳ تا ۳۷

یہ دعا جو سورہ فاتحہ میں ہے انجیل کی دعا سے بالکل نقیض ہے۔ کیونکہ انجیل میں
زمین پر خدا کی موجودہ بادشاہت ہونے سے انکار کیا گیا ہے۔ پس انجیل کے رو سے نہ
زمین پر خدا کی ربوبیت کچھ کام کر رہی ہے نہ رحمانیت نہ رحیمیت نہ قدرت جزا
دعا کا طریق مزید سزا۔ کیونکہ ابھی زمین پر خدا کی بادشاہت نہیں آئی۔ مگر سورہ فاتحہ سے معلوم ہوتا ہے
که زمین پر خدا کی بادشاہت موجود ہے۔ اسی لئے سورہ فاتحہ میں تمام لوازم باد شاہت کے
بیان کئے گئے ہیں۔ ظاہر ہے کہ بادشاہ میں یہ صفات ہونی چاہئیں کہ وہ لوگوں کی پرورش
پر قدرت رکھتا ہو۔ - سوسورہ فاتحہ میں رب العالمین کے لفظ سے اس صفت کو ثابت کیا گیا
ہے۔ پھر دوسری صفت بادشاہ کی یہ چاہئے کہ جو کچھ اس کی رعایا کو اپنی آبادی کے لئے
ضروری سامان کی حاجت ہے۔ وہ بغیر عوض ان کی خدمات کے خود رخم خسروانہ سے سے بجا
لاوے۔ سو الرحمان کے لفظ سے اس صفت کو ثابت کر دیا ہے۔ تیسری صفت بادشاہ
میں یہ چاہئے کہ جن کاموں کو اپنی کوشش سے رعایا انجام تک نہ پہنچا سکے ان کے انجام
کے لئے مناسب طور پر مدد دے ۔ سوالرحیم کے لفظ سے اس صفت کو ثابت کیا
ہے۔ چوتھی صفت بادشاہ میں یہ چاہئے کہ جزا و سزا پر قادر ہو۔ تا سیاست مدنی کے کام
میں خلل نہ پڑے۔ سو مالک یوم الدین کے لفظ سے اس صفت کو ظاہر کر دیا
ہے۔ خلاصہ کلام یہ کہ سورہ موصوفہ بالا نے تمام وہ لوازم باد شاہت پیش کئے ہیں جن
، ثابت ہوتا ہے کہ زمین پر خدا کی بادشاہت اور بادشاہی تصرفات تصرفات موجود ہیں۔ چنانچہ
اس کی ربوبیت بھی موجود اور رحمانیت بھی موجود اور رحمیت بھی موجود اور سلسلہ امداد
بھی موجود اور سلسلہ سزا بھی موجود ۔ غرض جو کچھ بادشاہت کے لوازم میں سے ہوتا ہے
زمین پر سب کچھ خدا کا موجود ہے اور ایک ذرہ بھی اس کے حکم سے باہر نہیں۔ ہر ایک
جزو اس کے ہاتھ میں ہے۔ ہر ایک رحمت اس کے ہاتھ میں ہے۔ مگر انجیل یہ دعا
سکھلاتی ہے کہ ابھی خدا کی بادشاہت تم میں نہیں آئی۔ اس کے آنے کے لئے خدا سے کہ
دعا مانگا کرو۔ تا وہ آجائے ۔ یعنی ابھی تک ان کا خداز مین کا مالک اور بادشاہ نہیں۔ اس
لئے ایسے خدا سے کیا امید ہو سکتی ہے۔ سنو اور سمجھو کہ بڑی معرفت یہی ہے کہ زمین کا
ذرہ ذرہ بھی ایسا ہی خدا کے قبضہ اقتدار میں ہے جیسا کہ آسمان کا ذرہ ذرہ خدا کی
بادشاہت میں ہے۔ اور جیسا کہ آسمان پر ایک عظیم الشان تجلی ہے ان پر بھی ایک عظیم
الشان محلی
سے
مجلی ہے۔ ۔ بلکہ آسمان کی تجلی تو ایک ایمانی امر ہے ۔ عام انسان نہ انسان نه آسمان پر
ا

گئے۔ نہ اس کا مشاہدہ کیا۔ مگر زمین پر جو خدا کی بادشاہت کی تجلتی ہے ۔ وہ تو صریح ہر ایک
شخص کو آنکھوں سے نظر آ نظر آرہی جید ہے۔ ہرا - ہر ایک انسان خواہ کیسا ہی دولت مند ہو اپنی
خواہش کے مخالف موت کا پیالہ پیتا ہے۔ پس دیکھو اس شاہ حقیقی کے حکم کی کیسی زمین
پر تجلی ہے۔ کہ جب حکم آجاتا ہے تو کوئی اپنی موت کو ایک سیکنڈ بھی روک نہیں سکتا۔ ہر
ایک خبیث اور ناقابل علاج مرض جب دامن گیر ہوتی ہے تو کوئی طبیب ڈاکٹر اس کو دور
نہیں کر سکتا۔ پس غور کرو۔ یہ کیسی خدا کی بادشاہت کی زمین پر تجلتی ہے۔ جو اس کے
حکم رد نہیں ہو سکتے۔ پھر کیونکر کہا جائے کہ زمین پر خدا کی بادشاہت نہیں بلکہ آئندہ کسی
زمانہ میں آئے گی۔ دیکھو اسی زمانہ میں خدا کے آسمانی حکم نے طاعون کے ساتھ زمین کو
ہلا دیا ۔ تا اس کے مسیح موعود کے لئے ایک نشان ہو۔ پس گون ہے جو اس کی مرضی کے
ہوا اس کو دور کر سکے۔ پس کیونکر کہہ سکتے ہیں کہ ابھی زمین پر خدا کی بادشاہت
نہیں۔ ہاں ایک بد کار قیدیوں کی طرح اس کی زمین میں زندگی بسر کرتا ہے اور وہ چاہتا ہے
کہ کبھی نہ مرے۔ لیکن خدا کی کچی بادشاہت اس کو ہلاک کر دیتی ہے۔ اور وہ آخر پنجہ
ملک الموت میں گرفتار ہو جاتا ہے۔ پھر کیونکر کہہ سکتے ہیں کہ ابھی تک خدا کی زمین پر
بادشاہت نہیں۔ دیکھو زمین پر ہر روز خدا کے حکم سے ایک ساعت میں کروڑہا انسان مر
جاتے ہیں اور کروڑہا اس کے ارادہ سے پیدا ہو جاتے ہیں۔ اور کروڑہا اس کی مرضی سے
فقیر سے امیر اور امیر سے فقیر ہو جاتے ہیں۔ پھر کیونکر کہہ سکتے ہیں کہ ابھی تک زمین پر
خدا کی پر بادشاہت نہیں۔ آسمانوں پر تو صرف فرشتے رہتے ہیں۔ مگر زمین پر آدمی بھی
ہیں اور فرشتے بھی جو خدا کے کارکن اور اس کی سلطنت کے خادم ہیں جو انسانوں کے
مختلف کاموں کے محافظ چھوڑے گئے ہیں۔ اور وہ ہر وقت خدا کی اطاعت کرتے ہیں اور
اپنی رپورٹین بھیجتے رہتے ہیں۔ پس کیونکر کہہ سکتے ہیں کہ زمین پر خدا کی بادشاہت
نہیں۔ بلکہ خدا سب سے زیادہ اپنی زمینی بادشاہت سے ہی پہچانا گیا ہے۔ کیونکہ ہر ایک
شخص خیال کرتا ہے کہ آسمان کا راز مخفی اور غیر مشہور ہے۔ بلکہ حال کے زمانہ میں
آیت وَحَمَلَهَا الانسان بھی دلالت کر رہی ہے کہ خدا کا حقیقی مطیع انسان ہی۔ مان ہی ہے جو اپنی
اطاعت کو محبت اور عشق تک پہنچاتا ہے۔ اور خدا کی بادشاہت کو ہزار ہا بلاؤں کو سر پر لے کر زمین پر ثابت کرتا
ہے۔ پس یہ طاعت جو درد دل سے ملی ہوئی ہے فرشتے اس کو کب بجالا سکتے ہیں۔ منہ

قریباً تمام عیسائی اور ان کے فلاسفر آسمانوں کے وجود کے قائل ہی
نہیں۔ جن پر خدا کی بادشاہت کا انجیلوں میں سارا دارو مدار رکھا گیا ہے۔ مگر زمین توفی
الواقع ایک کرہ ہمارے پاؤں کے نیچے ہے اور ہزار ہا قضا و قدر کے امور اس پر ظاہر ہو رہے ہمارے نیچے اور ہزار ہا تضاد
ہیں۔ جو خود سمجھ آتا ہے کہ یہ سب مجھ تغیر و تبدل اور حدوث اور فناکسی خاص مالک کے
حکم سے ہو رہا ہے۔ پھر کیونکر کہا جائے کہ زمین پر ابھی خدا کی بادشاہت نہیں۔ بلکہ ایسی
تعلیم ایسے زمانہ میں جبکہ عیسائیوں میں آسمانوں کا بڑے زور سے انکار کیا گیا
ہے۔ نہایت نامناسب ہے۔ کیونکہ انجیل کی اس دعا میں تو قبول کر لیا گیا ہے کہ ابھی
زمین پر خدا کی بادشاہت نہیں۔ اور دوسری طرف تمام محققین عیسائیوں نے سچے دل
سے یہ بات مان لی ہے یعنی اپنی تحقیقات جدیدہ سے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ آسمان کچھ چیز
نہیں ان کا کچھ وجود ہی نہیں۔ پس ماحصل یہ ہوا کہ خدا کی بادشاہت نہ زمین میں ہے نہ
آسمان میں۔ آسمانوں سے تو عیسائیوں نے انکار کیا ۔ اور زمین کی بادشاہت سے ان
کی انجیل نے خدا کو جواب دے دیا۔ تو اب بقول ان کے خدا کے پاس نہ زمین کی
بادشاہت رہی نہ آسمان کی۔ مگر ہمارے خدائے عز و جل نے سورہ فاتحہ میں نہ
آسمان کا نام لیا نہ زمین کا نام ۔ اور یہ کہہ کر حقیقت سے ہمیں خبر دے دی کہ وہ ربّ
العالمین ہے۔ یعنی جہاں تک آبادیاں حمید ہیں اور جہاں تک کسی قسم کی مخلوق کا وجود
موجود ہے ۔ خواہ اجسام خواه ارواح ان سب کا پیدا کرنے والا اور پرورش کرنے والا خدا
ہے۔ جو ہر وقت ان کی پرورش کرتا اور ان کے مناسب حال ان کا انتظام کر رہا ہے۔ اور
تمام عالموں پر ہر وقت ہر دم اس کا سلسلہ ربوبیت اور رحمانیت اور رحیمیت اور جزا سزا کا
جاری ہے۔ اور یاد رہے کہ سورہ فاتحہ میں ' مالک یوم الدین سے صرف یہ مراد
نہیں ہے کہ قیامت کو جزا سزا ہوگی۔ بلکہ قرآن شریف میں بار بار اور صاف صاف بیان کیا
گیا ہے کہ قیامت تو مجازات کبری کا وقت ہے۔ مگر ایک قسم کی مجازات اسی دنیا میں شروع
ہے۔ جس کی طرف آیت يَجْعَلْ لَكُمْ في قانا اشارہ کرتی ہے۔ اب یہ
بات بھی سنو کہ انجیل کی دعا میں تو ہر روزہ روٹی مانگی گئی ہے۔ جیسا کہ کہا کہ ”ہماری
८
دیکھو لفظ رب العالمین کیسا جامع کلمہ ہے ۔ اگر ثابت ہو کہ اجرام و که اجرام فلکی میں آبادیاں ہیں۔ تب بھی وہ
آبادیاں اس کلمہ کے نیچے آئیں گی۔ منہ

·

آج 10 میں سے 10 باقی