باب ہشتم: تعلیم (موازنہ )

مسیحی انفاس, حصہ 4

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

روزانہ روٹی آج ہمیں بخش " مگر تعجب کہ جس کی ابھی تک زمین پر باد شاہت نہیں آئی
وہ کیونکر روٹی دے سکتا ہے ۔ ابھی تک تو تمام کھیت اور تمام پھل نہ اس کے حکم سے
بلکه خود بخود پکتے ہیں۔ اور خود بخود بارشیں ہوتی ہیں۔ اس کا کیا اختیار ہے کہ کسی کو روٹی
دے۔ جب بادشاہت زمین پر آجائے گی تب اس سے روٹی مانگنی چاہئے۔ ابھی تک تو وہ
ہر ایک زمینی چیز سے بیدخل ہے۔ جب اس جائداد پر پورا قبضہ پائے گا تب کسی کو روٹی
دے سکتا ہے۔ اور اس وقت اس سے مانگنا بھی نازیبا ہے۔ اور پھر اس کے بعد یہ قول کہ
جس طرح ہم اپنے قرض داروں کو بخشتے ہیں تو اپنے قرض ہمیں بخش دے ۔ " اس
صورت میں یہ بھی میچ نہیں ہے کیونکہ زمین کی بادشاہت ابھی اس کو حاصل نہیں اور ابھی
عیسائیوں نے کچھ اس کے ہاتھ سے لے کر کھایا نہیں تو پھر قرضہ کونسا ہوا۔ پس ایسے تہی
دست خدا سے قرض بخشوانے کی کچھ ضرورت نہیں۔ اور نہ اس سے کچھ خوف
ہے۔ کیونکہ زمین پر ابھی اس کی بادشاہت نہیں اور نہ اس کی حکومت کا تازیانہ کوئی
رغب بٹھلا سکتا ہے۔ کیا مجال کہ وہ کسی مجرم کو سزا دے سکے یا موسی کے زمانہ کی نافرمان
قوم کی طرح طاعون سے ہلاک کر سکے ۔ یا قوم لوط کی طرح ان پر پتھر بر سا سکے ۔ یا زلزلہ
پا بجلی یا کسی اور عذاب سے نافرمانوں کو نابود کر سکے ۔ کیونکہ ابھی خدا کی زمین پر بادشاہت
نہیں۔ پس چونکہ عیسائیوں کا خدا ایسا ہی کمزور ہے جیسا کہ اس کا بیٹا کمزور تھا۔ اور ایسا ہی
بیدخل ہے جیسا کہ اس کا بیٹا بید خل تھا تو پھر اس سے ایسی دعائیں مانگنالا حاصل ہیں کہ
ہمیں قرض بخش دے۔ اس نے کب قرض دیا تھا جو بخش دے۔ کیونکہ ابھی تک تو اس
کی زمین پر بادشاہت نہیں جب کہ اس کی زمین پر باد شاہت ہی نہیں تو زمین کی روئیدگی
اس کے حکم سے نہیں اور زمینی چیزیں اس کی نہیں بلکہ خود بخود ہی ہیں۔ کیونکہ اس کا
زمین پر حکم نافذ نہیں۔ اور جبکہ وہ زمین پر فرمانروا اور بادشاہ نہیں اور کوئی زمینی آسائش
اس کے شاہانہ حکم سے نہیں۔ تو اس کو سزا کا نہ اختیار ہے نہ حق حاصل ہے۔ لہذا ایسا
کمزور اپنا خدا بناتا اور اس سے زمین پر رہ کر کسی کاروائی کی امید رکھنا حماقت ہے کیونکہ ابھی
اس کی زمین پر بادشاہی نہیں۔ لیکن سورہ فاتحہ کی دعا ہمیں سکھلاتی ہے کہ خدا کو زمین پر
هر وقت وہی اقتدار حاصل ہے جیسا کہ اور عالموں پر اقتدار حاصل ہے۔ اور سورہ فاتحہ کے
سر پر خدا کے ان کامل اقتداری صفات کا ذکر ہے جو دنیا میں کسی دوسری کتاب نے ایسی
صفائی سے ذکر نہیں کیا۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ رحمان ہے ۔ وہ رحیم ہے

۔ وہ مالک یوم الدین ہے۔ پھر اس سے دعا مانگنے کی تعلیم کی ہے ۔ اور دعا جو مانگی گئی ہے
وہ مسیح کی تعلیم کردہ دعا کی طرح صرف ہر روزہ روٹی کی درخواست نہیں۔ بلکہ جو جو انسانی
فطرت کو ازل سے استعداد بخشی گئی ہے اور اس کو پیاس لگادی گئی ہے وہ دعاست تھی۔ ہے وہ دعا سکھلائی گئی
ہے اور وہ یہ ہے۔ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ المُستَقِيمَ صِرَاطَ ا صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ
یعنی اے ان کامل صفتوں کے مالک اور اے فیاض کہ ذرہ ذرہ تجھ سے پرورش پاتا ہے
اور تیری رحمانیت اور رحیمیت اور قدرت جزا سزا سے تمتع اٹھاتا ہے۔ تو ہمیں گذشتہ
راست بازوں کا وارث بنا اور ہر ایک نعمت جو ان کو دی ہے۔ ہمیں بھی دے۔ اور ہمیں
بچا کہ نا فرمان ہو کر مورد غضب نہ ہو جائیں۔ اور ہمیں بچا کہ ہم تیری مدد سے بے
نصیب رہ کر گمراہ نہ ہو جاویں۔ آمین
اب اس تمام تحقیقات سے انجیل کی دعا اور قرآن کی دعا میں فرق ظاہر ہو گیا کہ انجیل تو
خدا کی بادشاہت آنے کا وعدہ کرتی ہے۔ مگر قرآن بتلاتا ہے کہ خدا کی بادشاہت تم میں
موجود ہے۔ نہ صرف موجود بلکہ عملی طور پر تم پر فیض بھی جاری ہیں۔ غرض انجیل میں تو
صرف ایک وعدہ ہی ہے۔ مگر قرآن نہ محض وعدہ بلکہ قائم شدہ بادشاہت اور اس کے
فیوض کو دکھلا رہا ہے۔ اب قرآن کی فضیلت اس سے ظاہر ہے کہ وہ اس خدا کو پیش کرتا
ہے جو اسی زندگی دنیا میں راست بازوں کا منجی اور آرام دہ ہے۔ اور کوئی نفس اس کے
فیض سے خالی نہیں۔ بلکہ ہر ایک نفس پر حسب اس کی ربوبیت اور رحمانیت اور
رحیمیت کا فیض جاری ہے۔ مگر انجیل اس خدا کو پیش کرتی ہے جو ابھی اس کی بادشاہت
دنیا میں نہیں آئی۔ صرف وعدہ ہے۔ اب سوچ لو کہ عقل کس کو قابل پیروی سمجھتی
ہے۔ حافظ شیرازی نے سچ کہا ہے کہ
مرید پیر مغانم زمن مربع اے شیخ چرا کہ وعدہ تو کر دی و او بجا آورد
کشتی نوح - روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۳۹ تا ۴۴
ایسا ہی انجیل کی یہ تعلیم کہ بد نظری سے کسی عورت کو مت دیکھو جس کا ماحصل یہ
ہے کہ پاک نظر سے بیشک دیکھ لیا کرو۔ یہ ایک ایسی تعلیم ہے کہ جو ایک بد نیت انسان کو سے
بد نظری کا موقع دیتی ہے اور ایک نیک انسان کو امتحان میں ڈالتی ہے۔ کیونکہ اس فتوی
سے بد نظری کی لی عادت والے کو پناہ ملتی ہے۔ اور ایک پرہیز گار کے دل کو بدی کے

سر چشمہ سے قریب ہونا پڑتا ہے۔ وجہ یہ کہ ممکن ہے کہ ایک سادہ دل انسان ایک شخص
کے حسن و جمال کو دیکھ کر اس پر شیدا اور فریفتہ ہو جائے اور پھر ہر دم نا پاک خیال دل کو پرشیا اور اور پھر مردم ناپاک
میں پیدا ہونے لگیں۔ پس اس تعلیم کی مثال ایسی ہے کہ جیسا کہ ایک عمارت
مثلاً دریا کے اس رخ کی طرف بنائی جائے جس طرف وہ دریا بڑے زور اور
سیلاب کے ساتھ قدم بڑھا رہا ہے ۔ پس ایسی عمارت اگر دن کو نہیں گرے گی تو رات
کر ضرور گر جائے گی۔ اسی طرح اگر کوئی عیسائی اس تعلیم سے عقل اور حیا اور انسانیت
کے نور کے ہوتے ہوئے جو دن سے مشابہت رکھتا ہے بدی میں نہیں پڑے گا۔ لیکن
جوانی کی حالت اور جذباتِ نفس کے وقت میں خصوصاً جبکہ شراب کے پینے کی
حالت میں شہوانی تاریکیوں کے ہجوم سے رات پڑ جائے۔ ایسی حالت میں اس
بے قیدی کی نظر کے بد نتائج سے ہر گز نہیں بچ سکے گا۔ لیکن اس تعلیم کے۔ کے مقابل پر وہ
تعلیم جو قرآن شریف نے دی ہے وہ اس قدر اعلیٰ ہے جو دل بول اٹھتا ہے کہ ہاں یہ خدا کا جود
با پرده
کلام ہے۔ جیسا کہ قرآن شریف میں یہ آیت ہے
قُل لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوا فُرُوجَهُمْ
ذَلِكَ أَزْكَى لَهُمْ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا يَصْنَعُونَ
یعنی مومنوں کو کہہ دے کہ نامحرم اور محل شہوت کے دیکھنے سے اپنی آنکھیں اس قدر بند
رکھیں کہ پوری صفائی سے چہرہ نظر نہ آسکے اور نہ چہرہ پر کشادہ اور بے روک نظر پڑ
اورا
نہ
بات کے پابند ہیں کہ ہر گز آنکھ کو پورے طور پر کھول کر نہ دیکھیں نہ شہوت کی نظر سے اور نہ بغیر شہوت سے کیونکہ ایسا کرنا آخر ٹھوکر کا باعث ہے یعنی
بے قیدی کی نظر سے نہایت پاک حالت محفوظ نہیں رہ سکتی اور آخر ابتلا پیش آتا ہے اور
دل پاک نہیں ہو سکتا جب تک آنکھ پاک نہ ہو۔ اور وہ مقام از کی جس پر طالب حق
کے لئے قدم مار نا مناسب ہے حاصل نہیں ہو سکتا۔ اور اس آیت میں یہ بھی تعلیم ہے کہ
بدن کے ان تمام سوراخوں کو محفوظ رکھیں جن کی راہ سے بدی داخل ہو سکتی
ہے۔ سوراخ کے لفظ میں جو آیت ممدوح میں مذکور ہے ۔ آلات شہوت اور کان اور
ناک اور منہ سب داخل ہیں۔ اب دیکھو کہ یہ تمام تعلیم کس شان اور پایہ کی ہے جو کہ کسی
پہلو پر نا معقول طور پر افراط یا تفریط سے زور نہیں ڈالا گیا۔ اور حکیمانہ اعتدال سے کام لیا

تعدد ازدواج
گیا ہے۔ اور اس آیت کا پڑہنے والا فی الفور معلوم کرلے گا۔ کہ اس حکم سے جو کھلے
کھلے نظر ڈالنے کی عادت نہ ڈالو۔ یہ مطلب ہے کہ تا لوگ کسی وقت فتنہ میں مبتلا نہ ہو
جائیں۔ اور دونوں طرف مرد اور عورت میں سے کوئی فریق ٹھو کر نہ کھاوے۔ لیکن اور دونوں مرد اور عورت سے کوئی تھو کر نہ ۔
انجیل میں جو بے قیدی اور کھلی آزادی دی گئی اور صرف انسان کی مخفی نیت پر مدار رکھا گیا
ہے۔ اس تعلیم کا نقص ہو اہو خامی ایسا امر نہیں ہے کہ اس کی تصریح کی کچھ ضرورت
ہو۔
تریاق القلوب - روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۱۶۳ تا ۱۶۵
نیز دیکھیں۔ کشتی نوح - روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۲۸ ، ۲۹
عیسائیوں نے جو مسیح کو خدا بناتے ہیں با وجود خدا بنانے کے ان کے ساتھ کیا سلوک کیا وسی کو ہیں باوجود خدا بنانے کے ان کے
ہے۔ اور باتوں کے علاوہ ایک نئی بات مجھے معلوم ہوئی ہے اور وہ یہ ہے کہ تاریخ سے
معلوم ہوا ہے کہ جس یوسف کے ساتھ حضرت مریم کی شادی ہوئی اس کی ایک بیوی پہلے
بھی موجود تھی۔ اب غور طلب یہ امر ہے کہ یہودیوں نے تو اپنی شرارت سے اور حد سے
ظلام
بڑھی ہوئی شوخی سے حضرت مسیح کی پیدائش کو نا جائز قرار دیا۔ اور انہوں نے یہ ظلم پر
کیا کہ ایک تار کہ اور نذر دی ہوئی لڑکی کا اپنی شریعت کے خلاف نکاح کیا اور پھر حمل میں
نکاح کیا۔ اس طرح پر انہوں نے شریعت موسوی کی توہین کی اور بائیں حضرت مسیح کی پاک
پیدائش پر نکتہ چینی کی جس کو ہم سن بھی نہیں سکتے۔ ان کے مقابل پر عیسائیوں نے کیا کیا
؟ عیسائیوں نے حضرت مسیح کی پیدائش کو تو بیشک اعتقادی طور پر روح القدس کی پیدائش
قرار دیا اور خود خدا ہی کو مریم کے پیٹ سے پیدا کیا مگر تعدد ازدواج کو نا جائز کہہ کر وہی
اعتراض اس شکل میں حضرت مریم کی اولاد پر کر دیا۔ اور اس طرح پر خود مسیح اور ان کے
دوسرے بھائیوں کی پیدائش پر حملہ کیا۔
واقعی عیسائیوں نے تعدد ازدواج کے مسئلہ پر اعتراض کر کے اپنے ہی پاؤں پر کلہاڑی
ماری ہے۔ ہم تو حضرت مسیح کی شان بہت بڑی سمجھتے ہیں۔ اور اسے خدا کا سچا اور برگزیدہ
نبی مانتے ہیں۔ اور ہمارا ایمان ہے کہ آپ کی پیدائش باپ کے بدوں خدا تعالیٰ کی قدرت کا
ایک نمونہ تھی۔ اور حضرت مریم صدیقہ تھیں۔ یہ قرآن کریم کا احسان ہے حضرت
مریم پر اور حضرت مسیح پر جو ان کی تطہیر کرتا ہے اور پھر یہ احسان ہے اس زمانہ کے موعود

امام کا کہ اس نے از سر نو اس تطہیر کی تجدید فرمائی ۔
الحکم- جلد ۵ نمبر ۴۱ صفحه ۳ مورخه ۱۰ نومبر ۶۱۹۰۱
کثرت ازدواج پر اعتراض کرتے ہیں کہ اسلام نے بہت عورتوں کی اجازت دی
ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ کیا کوئی ایسا دلیر اور مرد میدان معترض ہے جو ہم کو یہ دکھلا سکے۔ کہ
قرآن کہتا ہے ضرور ضرور ایک سے زیادہ عورتیں کرو۔ ہاں یہ ایک سچی بات ہے اور بالکل
طبعی امر ہے کہ اکثر اوقات انسان کو ضرورت پیش آجاتی ہے کہ وہ ایک سے زیادہ عورتیں
کرے ۔ مثلاً عورت اندھی ہو گئی یا کسی اور خطرناک (مرض) میں مبتلا ہو مثلا عورت
کر اس قابل ہو گئی کہ خانہ داری کے امور سر انجام نہیں دے سکتی۔ اور مرد از راہ
ہمدردی یہ بھی نہیں چاہتا کہ اسے علیحدہ کرے ۔ یار خم کی خطرناک بیماریوں کا شکار ہو کر
مرد کی طبعی ضرورتوں کو پورا نہیں کر سکتی۔ تو ایسی صورت میں اگر نکاح ثانی کی اجازت نہ
ہو تو بتلاؤ کیا اس سے بدکاری اور بداخلاقی کو ترقی نہ ہوگی ؟ پھر اگر کوئی مذہب و شریعت
کثرت ازدواج کو روکتی ہے تو یقیناً وہ بدکاری اور بداخلاقی کی مؤید ہے۔ لیکن
اسلام جو دنیا سے بداخلاقی اور بدکاری کو دور کرنا چاہتا ہے اجازت دیتا ہے کہ ایسی
ضروریوں
ضرورتوں
کے لحاظ سے ایک سے زیادہ بیویاں کرے ۔ ایسا ہی اولاد کے نہ ہونے پر جب
کہ لاولد کے پس مرگ خاندان میں بہت سے ہنگامے اور کشت و خون ہونے کی نوبت پہنچ
جاتی ہے ایک ضروری امر ہے کہ وہ ایک سے زیادہ بیویاں کر کے اولاد پیدا کرے۔ بلکہ
ایسی صورت میں نیک اور شریف بیبیاں خود اجازت دے دیتی ہیں۔ پس جس قدر غور
کرو گے یہ مسئلہ صاف اور روشن نظر آئے گا۔ عیسائی کو تو حق ہی نہیں پہنچتا کہ اس مسئلہ پر
نکتہ چینی کرے۔ کیونکہ ان کے مسلمہ نبی اور مہم بلکہ حضرت مسیح علیہ السلام کے
بزرگوں نے سات سات سو اور تین تین سو بیبیاں کیں۔ اور اگر وہ کہیں کہ وہ فاسق
فاجر تھے ۔ تو پھر ان کو اس بات کا جواب دینا مشکل ہو گا کہ ان کے الہام خدا کے الہام
کیونکر ہو سکتے ہیں۔ عیسائیوں میں بعض فرقے ایسے بھی ہیں جو نبیوں کی شان میں ایسی
گستاخیاں جائز نہیں رکھتے ۔ علاوہ ازیں انجیل میں صراحت سے اس مسئلہ کو بیان ہی
نہیں کیا گیا۔ لنڈن کی عورتوں کا زور ایک باعث ہو گیا کہ دوسری عورت نہ کریں۔ پھر کی عورتوں زور نہ
اس کے نتائج خود دیکھ لو کہ لنڈن اور پیرس میں عفت اور تقوی کی کیسی قدر ہے۔
تعدد ازدواج

بائبل اور سائنس
الحکم جلد ۳ نمبر ا صفحه ۸ مورخه ۱۰ جنوری ۱۸۹۹ء
بائبل اور سائنس کی آپس میں ایسی عداوت ہے جیسی کہ دو سو کنیں ہوتی
ہیں۔ بائبل میں لکھا ہے کہ وہ طوفان ساری دنیا میں آیا اور کشتی تین سو ہاتھ لمبی اور
پچاس ہاتھ چوڑی تھی۔ اور اس میں حضرت نوح نے ہر قسم کے جانوروں میں سے سمات
جوڑے اور نا پاک میں سے دو جوڑے ہر قسم کے کشتی میں چڑہائے ۔ حالانکہ یہ دونوں
باتیں غلط ہیں۔ اول تو اللہ تعالیٰ نے کسی قوم پر عذاب نازل نہیں کیا جب تک پہلے رسول
کے ذریعہ سے اس کو تبلیغ نہ کی ہو۔ اور حضرت نوح کی تبلیغ ساری دنیاکی قوموں پر کہاں
پہنچی تھی جو سب غرق ہو جاتے۔ دوم اتنی چھوٹی سی کشتی میں جو صرف ۳۰۰ ہاتھ لمبی اور
۵۰ ہاتھ چوڑی ہو۔ ساری دنیا کے جانور بہا تم چرند پرند سات سات جوڑے یا دو دو
جوڑے کیونکر سما سکتے ہیں۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اس کتاب میں تحریف ہے اور
اس میں بہت سی غلطیاں داخل ہو گئیں ہیں۔ تعجب ہے کہ سادہ لوح علماء اسلام نے بھی
ان باتوں کو اپنی کتابوں میں درج کر لیا ہے۔ مگر قرآن شریف ہی ان بے معنی باتوں سے
پاک ہے۔ اس پر ایسے اعتراض وارد نہیں ہو سکتے۔ اس میں نہ تو کشتی کی لمبائی چوڑائی کا
ذکر ہے اور نہ ساری دنیا پر طوفان آنے کا ذکر ہے۔ بلکہ صرف الارض یعنی وہ زمین جس
میں نوح نے تبلیغ کی ۔ صرف اس کا ذکر ہے ۔ اراراٹ جس پر نوح کی کشتی ٹھہری اصل
اری ریت ہے۔ جس کے معنی ہیں۔ میں پہاڑ کی چوٹی کو دیکھتا ہوں ۔ ریت پہاڑ کی چوٹی
کو کہتے ہیں۔ قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ نے لفظ جو دی رکھا ہے۔ جس کے معنی ہیں میرا
جود و کرم یعنی وہ کشتی میرے جو دو کرم پر ٹھہری۔
ملفوظات ۔ جلد ۲ صفحه ۳۲۲، ۳۲۳
مذہب کا خلاصہ دوہی باتیں ہیں۔ اور اصل میں ہر مذہب کا خلاصہ ان دو ہی باتوں پر
آکر ٹھیرتا ہے یعنی حق اللہ اور حق العباد ۔ عیسائیوں نے ان دونوں
مذہب کا خلاصہ ، حقوق الله و حقوق اصولوں میں سخت بیہودہ بین ظاہر کیا ہے۔ حق اللہ میں تو دیکھ لیا۔ کہ انہوں نے اس خدا
العباد
کو چھوڑ وڑ دیا جو موسیٰ اور دیگر راست بازوں اور پاکیزہ لوگوں کے وگوں پر ظاہر ہوا تھا اور ایک عاجز
انسان کو خدا بنالیا اور حقوق العباد کی وہ مٹی پلید کی کہ کسی طرح وہ درست ہونے میں نہیں

ان جیل کی ساری تعلیم ایک ہی طرف جھکی ہو انجیل کی ساری تعلیم ایک ہی طرف جھکی ہوئی ہے اور انسان کی کل قوتوں کی مرتی نہیں
ہو سکتی۔ اول تو کفارہ کا مسئلہ مان کر پھر حقوق العباد کے اتلاف سے بچنے کے لئے کوئی
ی یہ ان لیا ہے میچ کے وجہ ہی نہیں مل سکتی ہے۔ کیونکہ جب یہ مان لیا گیا ہے کہ مسیح کے خون نے گناہوں کی
نجاست کو دور کر دیا ہے اور دھو دیا ہے ۔ حالانکہ عام طور پر بھی خون سے کوئی نجاست
دور نہیں ہو سکتی ہے تو پھر عیسائی بتائیں کہ وہ کونسی بات ہے جو حقیقت میں انہیں روک ہو
سکتی ہے کہ وہ دنیا میں فساد نہ کریں اور کیونکر یقین کریں۔ چوری کرنے ۔ بیگانہ مال
لینے۔ ڈاکہ زنی ۔ خون کرنے۔ جھوٹی گواہی دینے پر کوئی سزا ملے گی۔ اگر باوجود کفارہ
پر ایمان لانے کے بھی گناہ گناہ ہی ہیں تو میری سمجھ میں نہیں آتا کہ کفارہ کے کیا معنی ہیں
۔ اور عیسائیوں نے کیا پایا۔
غرض حقوق العباد کو پورے طور پر ادا کرنے اور بجالانے کے لئے اللہ تعالیٰ نے
انسان کو مختلف قوتوں کا مالک بنا کر بھیجا تھا اور اس سے منشا ہی تھا کہ اپنے محل پر ہم ان
قوتوں سے کام لے کر نوع انسان کو فائدہ پہنچائیں۔ مگر انجیل کا سلر از در حلم علم اور نرمی ہی
کی قوت پر ہے حلانکہ یہ قوت بعض موقعوں پر زہر قاتل کی تاثیر رکھتی ہے۔ اس لئے
ہماری یہ تمدنی زندگی جو مختلف طبائع کے اختلاط اور ترکیب سے بنی ہے۔ اپنی ترکیب اور
صورت ہی میں بالطبع یہ تقاضا کرتی ہے کہ ہم اپنے تمام قومی کو محل اور موقعہ پر استعمال
کریں۔ لیکن انجیل محل اور موقعہ شناسی کو تو پس پشت ڈالتی ہے اور اندھا دھند ایک ہی امر د هند امیر
کی تعلیم دیتی ہے۔ کیا ایک گال پر طمانچہ کھا کر دوسری پھیر دینا عملی صورت میں بھی آسکتا
ہے۔ اور کرتہ مانگنے والے کو چغہ دینے والے آپ نے بھی دیکھے ہیں اور کیا کوئی آدمی جو
انجیل کی تعلیم کا عاشق زار ہو کبھی گوارا کر سکتا ہے کہ کوئی شریر اور تابکار انسان اس کی بیوی
پر حملہ کرے تو وہ لڑکی بھی پیش کر دے ؟ ہر گز نہیں۔
جس طرح پر ہم کو اپنے جسم کی صحت اور صلاحیت کے لئے ضرور ہے کہ مختلف قسم کی
غذائیں موسم اور موسم اور فصل کے لحاظ سے کھائیں اور مختلف قسم کے لباس پہنیں ویسے ہی روح
ی روح
کی صلاحیت اور اس کی قوتوں اور خواص کے نشوو نما کے واسطے لازم ہے کہ اس قاعدہ کو
مد نظر رکھیں۔ جسمانی تمدن میں جس طرح پر گرم سرد - نرم سخت ۔ حرکت و سکون
کی رعایت رکھنی ضروری ہے ۔ اسی طرح پر روحانی صحت کے لئے مختلف قوتوں کا عطا

اسرار و رموز اور
ہونا ایسی صاف دلیل اس امر کی ہے کہ روح کی بھلائی کے لئے ان سے کام لینا ضروری
ہے اور اگر ان مختلف قوتوں سے ہم کام نہیں لیتے یا نہ لینے کی تعلیم دیتے ہیں تو ایک خدا
ترس اور غیور انسان کی نگاہ میں ایسا معلم خدا کی توہین کرنے والا ٹھہرے گا کیونکہ وہ اپنے خدائی توہین کرنے والا ٹھہرے
اس طریق سے یہ ثابت کرتا ہے کہ خدا نے یہ قوتیں لغو پیدا کی ہیں۔
ملفوظات ۔ جلد ۳ صفحه ۱۱۹ تا ۱۲۱
پھر اسرار کی طرف نگاہ کرو۔ جس قدر اسرار ورموز قرآن شریف میں ہیں تو رات اور
انجیل میں وہ کہاں ؟ پھر قرآن شریف تمام امور کو صرف دعوی ہی کے رنگ میں بیان
فصاحت و بلاغت نہیں کرتا جیسے کہ توریت یا انجیل جو دعویٰ ہی دعوی کرتی ہیں ۔ بلکہ قرآن شریف
حسن و احسان
یا
استدلالی رنگ رکھتا ہے۔ کوئی بات وہ بیان نہیں کرتا جس کے ساتھ اس نے ایک قومی اور
مستحکم دلیل نہ دی ہو۔ جیسی قرآن شریف کی فصاحت و بلاغت اپنے اندر جذب رکھتی
ہے۔ جس طرح پر اس کی تعلیم میں معقولیت اور کشش ہے ویسے ہی اس کے دلائل مئوثر ہے کے
ہیں۔
ملفوظات ۔ جلد ۳ صفحه ۲۴۳، ۲۴۴
ہمارا خدا لم يلد ہے اور کس قدر خوشی کا اور شکر کا مقام ہے کہ جس خدا
کو ہم نے مانا اور اسلام نے پیش کیا ہے وہ ہر طرح کامل اور قدوس ہے اور کوئی نقص اس
میں نہیں۔ دو خوبیاں کامل طور پر اللہ تعالیٰ میں پائی جاتی ہیں۔ اور ساری صفات ان کو
بیان کرتی ہیں۔ چنانچہ اول یہ کہ اس میں ذاتی حسن ہے اور اس کے متعلق
لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ
فرمایا۔ قُلْ هُوَ
هور اللهُ أَحَدٌ فرمایا۔ اور کہا کہ وہ القحمد ہے، بے نیاز ہے، نہ وہ کسی کا بیٹا ہے نہ اس کا کوئی بیٹا ہے۔ نہ اس کا کوئی ہمتا اور ہمسر
ہے۔
وہ
قرآن شریف کو غور سے پڑھو تو معلوم ہو گا کہ جابجاس کا حسن دکھایا گیا ہے۔ پھر
دوسری کشش احسان کی ہے۔ عیسائیوں نے خدا کے احسان کا کیا نمونہ دکھایا نہیں کہ

اپنے بچہ کو پھانسی دے دیا۔ مولوی صاحب ذ کر کیا کرتے ہیں کہ ایک باپ اپنے بیٹے
کو کہہ رہاتھا رہا رہا تھا تھا کہ کہ خدا خدا نے اس جہان کو کیسے پیار پیار کیا۔ اپنا اپنا بیٹا پھانسی دے دیا۔ لڑکا ہے یہ سن کر کر ڈر
گیا۔ اور بھاگ گیا۔ اور جب اس سے ڈرنے کی وجہ پوچھی گئی تو اس نے یہی کہا کہ جب
خدا نے یہ حرکت کی تو تجھ سے کیا امید ہو سکتی ہے ۔ انسان خدا سے محبت کرتا ہے تو پھر
اس کو سب سے مقدم کر لیتا ہے۔ ہزاروں بھیڑ بکریاں موجود ہیں۔ اگر محبت کا یہی
نشان ہے اور مارنے والے عزیز ہوتے ہیں تو کیا یہ چیزیں خدا کو انسان سے عزیز ترین ہوتی
ہیں ؟ مگر ایسا نہیں ۔ لاکھوں چیزیں انسان کے لئے وہ ہلاک کرتا ہے۔ پانی میں کیڑے
رکھتے ہوتے ہیں۔ یہ بھی خدا تعالیٰ کی حکمت ہے کیونکہ بسیط چیزیں ہلاک کر دیتی
ہیں۔
غرض یہ اصل صحیح نہیں ہے جو سمجھ لیا جاتا ہے کہ وہ جس سے پیار کرتا ہے اس کو
ہلا کرتا ہے۔ سچا خدا جس سے پیار کرتا ہے اس کی تائید کرتا ہے کیونکہ وہ خدا فرماتا ہے سے پیار ہے اس تان
كتَبَ اللَّهُ لَأَغْلِبَنَ أَنَا وَرُسُلِي
E
عیسائی اپنے خدا کی نسبت ایسا نمونہ پیش نہیں کرتے اور حقیقت میں نہیں ہے۔ کیونکہ
مسیح کا اپنا نمونہ یہ ہے کہ دشمنوں کے ہاتھوں میں سخت ذلیل ہوئے اور اس وقت وہ اگر
خدا تھے یا خدا کے بیٹے تھے تو دشمنوں کو خطرناک ذلت پہنچنی چاہئے تھی مگر بظاہر دشمن
کامیاب ہو گئے اور انہوں نے پکڑ کر صلیب پر چڑھا دیا۔ لیکن ہمارا خدا ایسا نہیں ہے اس ہوگئے پر دیا۔ ہمارا
نے اپنے رسولوں کی ہر میدان میں نصرت کی اور کامیاب کیا۔ اب دوسرے مذہب اس
کا نمونہ کہاں سے لائیں۔ یہ یاد رکھو کہ ہمارا خدا کسی کو پھانسی دینا نہیں چاہتا۔ جس قدر
کام کریں گے اس میں عزت پائیں گے ۔ اس نے ہمارے قومی کو بیکار نہیں رکھا۔ بقول
سعدی۔
حقا که با عقوبت دوزخ برابر است
رفتن بپائے مردی ہمسایہ در بہشت۔
خدا نے چاہا ہے کہ تم زنانہ سیرت نہ بنو بلکہ مرد بنو۔ اب کیسی بات ہے ۔ کیسے
احسان کئے ہیں کہ ہم پر حقائق و معارف کے خزانے کھولے ہیں۔ کسی کے سامنے اس
حضرت مولوی نور الدین صاحب خلیفہ امسیح اول رضی اللہ عنہ مراد ہیں۔ (مرتب)

الغرض
نے ہم کو شرمندہ نہیں کیا۔ عیسائی کیسے شرمندہ ہوتے ہیں۔ ام الغرم
یا یا طور پر نے تہ انسان یا حسن کا گرویدہ ہوتا ہے یا احسان کا۔ کامل طور پر یہ اسلام نے اللہ تعالیٰ کی نسبت
بیان کئے ہیں۔ سورہ فاتحہ میں پہلے حسن و احسان ہی کو دکھایا ہے۔
ملفوظات ۔ جلد ۴ صفحه ۴۴۶، ۴۴۷
یہ بھی میں نے بیان کیا ہے کہ یہ تعلیم جو قرآن شریف نے دی ہے کسی اور کتاب نے
نہیں دی ۔ اور ایسی کامل ہے کہ کوئی نظیر اس کی پیش نہیں کر سکتا۔ یعنی
جَزَاؤُا سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ مِثْلُهَا
خود در گندی تعلیم الایہ اس میں عفو کے لئے یہ شرط رکھی ہے کہ اس میں اصلاح ہو۔ یہودیوں کے مذہب
نے یہ کیا تھا کہ آنکھ کے بدلے آنکھ اور دانت کے بدلے دانت۔ ان میں انتقامی
قوت اس قدر بڑھ گئی تھی اور یہاں تک یہ عادت ان میں پختہ ہو گئی تھی کہ اگر باپ نے
بدلہ نہیں لیا تو بیٹے اور اس کے پوتے تک کے فرائض میں یہ امر ہوتا تھا کہ وہ بدلہ
لے۔ اس وجہ سے ان میں کینه توزی کی عادت بڑھ گئی تھی اور وہ بہت سنگدل اور
بے درد ہو چکے تھے۔ تھے۔ عیسائیوں نے اس تعلیم کے مقابل یہ تعلیم دی کہ ایک گال پر کوئی
طمانچہ مارے تو دوسری بھی پھیر دو۔ ایک کوس بیگار لے جاوے تو دو کوس چلے جاو
وغیرہ۔ اس تعلیم میں جو نقص ہے وہ ظاہر ہے کہ اس پر عمل در آمد ہی نہیں ہو سکتا۔ اور
عیسائی گورنمنٹوں نے عملی طور پر یہ ثابت کر دیا ہے کہ یہ تعلیم ناقص ہے۔ کیا یہ کسی
عیسائی کی جرات ہو سکتی ہے کہ کوئی خبیث طمانچہ مار کر دانت نکال دے تو وہ دوسری
گل پھیر دے کہ ہاں اب دوسرا دانت بھی نکال دو۔ وہ خبیث تو اور بھی دلیر ہو جائے
گا۔ اور اس سے امن عامہ میں خلل واقع ہوگا واقع ہو گا۔ پھر کیونکر ہم تسلیم کریں کہ یہ تعلیم عمدہ
ہے۔ یا خدا تعالیٰ کی مرضی کے موافق ہو سکتی ہے۔ اگر اس پر عمل ہو تو کسی ملک کا بھی
انتظام نہ ہو سکے ۔ ایک ملک ایک دشمن چھین لے تو دوسرا خود حوالے کرنا ۔
نا پڑے۔
۔ ایک
ں میں
افسر گرفتار ہو جاوے تو دس اور دے دیئے جاویں۔ یہ نقص ہیں جو ان تعلیموں ؟ یہ جوا
ہیں۔ اور یہ صحیح نہیں۔ ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ یہ احکام بطور قانون مختص الزمان
زمانہ گزر گیا۔ تو دوسرے لوگوں کے حسب حال وہ تعلیم نہ
نہ
تھے۔ جب وہ
رہی۔ یہودیوں کا وہ زمانہ تھا کہ وہ چار سو برس تک غلامی میں رہے اور اس غلامی کی زندگی

کی وجہ سے ان میں قساوت قلبی بڑھ گئی اور وہ کینہ کش ہو گئے۔ اور یہ قاعدہ کی بات ہے
کہ جس بادشاہ کے زمانہ میں کوئی ہوتا ہے اس کے اخلاق بھی اسی قسم کے ہو جاتے قسم
ہیں۔ سکھوں کے زمانہ میں اکثر لوگ ڈاکو ہو گئے تھے۔ انگریزوں کے زمانہ میں تہذیب
اور تعلیم پھیلتی جاتی ہے اور ہر شخص اس طرف کوشش کر رہا ہے۔ غرض بنی اسرائیل نے
فرعون کی ماتحتی کی تھی۔ اس وجہ سے اس میں ظلم بڑھ گیا تھا۔ اس لئے توریت کے زمانہ
میں عدل کی ضرورت مقدم تھی ۔ کیونکہ وہ لوگ اس سے بے خبر تھے اور جابرانہ عادت
رکھتے تھے۔ اور انہوں نے یقین کر لیا تھا کہ دانت کے بدلے دانت کا توڑ نا ضروری ہے
اور یہ ہمارا فرض ہے۔ اس وجہ سے اللہ تعالیٰ نے ان کو سکھایا کہ عدل تک ہی بات ریہ
نہیں رہتی بلکہ احسان بھی ضروری ہے۔ اس سبب سے مسیح کے ذریعہ انہیں یہ تعلیم دی
گئی کہ ایک گال پر طمانچہ کھا کر دوسری پھیر دو۔ اور جب اسی پر سیار از ور دیا گیا تو آخر اللہ
تعالی نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ اس تعلیم کو اصل نکتہ پر پہنچا دیا۔ اور وہ
ہی تعلیم تھی کہ بدی کا بدلہ اسی قدر بدی ہے۔ لیکن جو شخص معاف کر دیے اور معاف
کرنے سے اصلاح ہوتی ہو اس کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور اجر ہے۔ عفو کی تعلیم دی ہے
مگر ساتھ قید لگائی کہ اصلاح ہو بے محل عفو نقصان پہنچاتا ہے ۔ پس اس مقام پر غور کرنا
چاہئے کہ جب توقع اصلاح کی ہو تو عفو ہی کرنا چاہئے ۔ جیسے دو خدمتگار ہوں ایک بڑا
شریف الاصل اور فرمانبردار اور خیر خواہ ہو لیکن اتفاقا اس سے کوئی غلطی ہو ہولیکن اس سے کوئی ہو
جائے اس موقعہ پر اسے معاف کرنا ہی مناسب ہے ۔ اگر سزا دی جاوے تو ٹھیک
نہیں۔ لیکن ایک بد معاش اور شریر ہے۔ ہر روز نقصان کرتا ہے اور شرارتوں سے باز
نہیں آتا ۔ اگر اسے چھوڑ دیا جاوے تو وہ اور بھی بیباک ہو جائیگا۔ اس کو سزا ہی دینی
چاہئے۔ غرض اس طرح پر محل اور موقعہ شناسی سے کام لو۔ یہ تعلیم ہے جو اسلام نے
دی ہے اور جو کامل تعلیم ہے ۔ اور اس کے بعد اور کوئی نئی تعلیم اور شریعت نہیں آ
سکتی۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیں ہیں اور قرآن خاتم الکتب ۔ اب کوئی اور
کلمہ یا اور نماز نہیں ہو سکتی ۔ جو کچھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کر کے
لیکچر لدھیانہ ۔ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۲۸۴، ۲۸۵
نیز دیکھیں۔ براہین احمدیہ ۔ روحانی خزائن جلدا صفحه ۴۲۷ تا ۴۳۶
بقیه حاشیه در حاشیه ۳
دکھایا۔

بعض نا واقف عیسائی بوجہ اپنی نہایت سادہ لوحی کے کبھی کبھی یہ دعوی کر بیٹھتے ہیں
کہ انجیل بھی اپنی تعلیم کے رو سے بے مثل و مانند ہے ۔ یعنی انسان اس کی مثل بنانے پر اپنی رو سے بے مثل ہے۔ کی مثل پر
قادر نہیں۔ پس اس سے ثابت ہے کہ تعلیم اس کی خدا کا کلام ہے اور انجیل کی تعلیم کا
بے مثل و مانند ہونا اس طرح پر بیان کرتے ہیں کہ اس میں عفو اور در گذر اور نیکی اور
خود در گذر کی تعلیم احسان کے لئے بہت سی تاکید ہے۔ اور ہر یک جگہ شتر کے مقابلہ سے منع کیا ہے۔ بلکہ
انجیل بے مثل مانند بدی کے عوض نیکی کرنا لکھا ہے ۔ اور ایک گال پر طمانچہ کھا کر دوسری گال بھی پھیر مطلب نہیں کہ
دینے کا حکم ہے۔ پس اس دلیل سے ثابت ہو گیا کہ وہ بے مثل و مانند اور انسانی طاقتوں
سے برتر ہے۔ لاحول ولا قوہ تہ اسے حضرات ! یہ منطق آپ کہاں سے لائے۔ جس سے
آپ یہ سمجھ بیٹھے کہ جن نصیحتوں میں حلم اور درگذر کی تاکید مزید ہو وہ بے نظیر ہو جایا کرتی
ہیں۔ اور قومی بشریہ ایسی نصیحتوں کے بیان کرنے سے قاصر ہوتی ہیں۔ یہی تو سمجھ کا پھیر
ہے کہ اب تک آپ کو یہ بھی خبر نہیں کہ بے مثل و مانند کا لفظ کسی شے کی نسبت صرف
انہیں حالتوں میں بولا جاتا ہے کہ جب وہ شے اپنی ذات میں ایسے مرتبہ پر واقعہ ہو کہ جس
کی نظیر پیش کرنے سے انسانی طاقتیں عاجز رہ جائیں۔ آپ اپنے دعوی میں بار بار اسی بات پر
زور دیتے ہیں کہ انجیل میں ہر جگہ اور ہر موقعہ میں عفو اور در گذر کرنے کے لئے تاکید
ہے۔ اور ایسی تاکید کسی دوسری کتاب میں نہیں۔ بھلا بہت خوب یوں ہی سہی۔ مگر کیا
اس سے یہ ثابت ہو گیا کہ اس قدر تاکید انسان نہیں کر سکتا۔ اور انسانی قوتیں ان تا کیدوں
کے بیان کرنے سے قاصر ہیں۔ کیا رحم اور عفو کی تاکید بت پرستوں کے پشتکوں میں
کچھ کم ہے۔ بلکہ سچ پوچھو تو آر یہ قوم کے بت پرستوں نے رحم کی تاکید کو اس کمال تک
پہنچایا ہے کہ بس حد ہی کر دی۔ ان کے ایک شاستر کا اشلوک اس وقت ہم کو یاد آیا
انجیل کی اس تعلیم ہے۔ جس پر تقریباً سارے ہندووں کا عمل ہے اور وہ یہ ہے۔ انسا برمو
سے بڑھ کر مندیوں دھرما۔ یعنی اس سے بڑا دھرم اور کوئی نہیں کہ کسی جاندار کو تکلیف نہ دی جائے۔ اسی
میں نرمی کی تعلیم اشلوک کے رو سے ہندو لوگ کسی جاندار کو آزار دینا پسند نہیں کرتے۔ یہاں تک کہ
ہے
سانپوں کے شر کا بھی مقابلہ نہیں کرتے۔ بلکہ بجائے ان کے شر کے ان کو دودھ پلاتے
ہیں اور ان کی پوجا کرتے ہیں۔ اس پوجا کا نام ان کے مذہب میں ناگ پوجا ہے بعض ہندو
اس قدر رحم دل ہوتے ہیں کہ بالوں میں جوئیں جو پڑ جاتی ہیں۔ ان کو بھی اپنے بالوں سے
نہیں نکالتے۔ بلکہ ان کے آرام کی نظر سے اپنے تمام بدن کے بال نہیں کٹاتے۔ اور

·

آج 10 میں سے 10 باقی