باب ہشتم: تعلیم (موازنہ )
مسیحی انفاس, حصہ 5
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
آپ دکھ اٹھاتے ہیں۔ تا ان کے استھان میں صورت تفرقہ پیدا نہ ہو۔ اور بعض ہندو اپنے
منہ پر تھیلی چڑھا کر رکھتے ہیں اور پانی پین کر پیتے ہیں۔ تا کوئی حیوان کے مونہہ کے اندر
نہ چلا جائے اور اس طرح پر وہ کسی جیو گھات کے موجب نہ ٹہریں۔ اب دیکھئے اس کمال
کار حم اور عفو انجیل میں کہاں ہے۔ لیکن باوجود اس کے کوئی عیسائی یہ رائے ظاہر نہیں
کرتا کہ ہندو شاستر کی وہ تعلیم بے نظیر اور انسانی طاقتوں سے باہر ہے۔ پھر انجیل کی تعلیم کہ
جو علم اور عفو اور رحم کی تاکید میں اس سے کچھ بڑھ کر نہیں۔ کیونکر بے نظیر ہو سکتی
ہے۔ افسوس حضرات عیسائی ذرا نہیں سوچتے کہ اخلاقی امور کو کسی قدر شد دید سے بیان
کرنا اس بات کو مستلزم نہیں کہ انسان ایسی شد و مد سے بیان نہیں کر سکتا۔ اور اگر مستلزم
ہے تو کوئی برہان منطقی اس پر قائم کرنی چاہئے تا اس برہان کے ذریعہ سے ان انجیل کی تعلیم
اور ہندووں کی پستک بے نظیر بن جائیں مگر جب تک کوئی دلیل بیان نہ ہو تب تک ہم
کیونکر ایسی تعلیموں کا بے نظیر ہونا تسلیم کریں جن کے استخراج کے لئے صریح انسان
کے نفس میں قوت پاتے ہیں۔ کیا ہم نراد عومی کسی دلیل کے بغیر تسلیم کر لیں ۔ یا ایک
۔
امر بدیہی البطلان کو حق محض مان لیں ۔ کیا کریں ؟ تو اب ظاہر ہے کہ یہ کیسا نکھا جھگڑا اور
کس درجہ کی نادانی ہے کہ ایک بے اصل اور بے ثبوت بات پر اصرار کرتے ہیں۔ اور جو
راستہ سیدھا اور صاف نظر آتا ہے اس پر قدم رکھنا نہیں چاہتے۔
براہین احمدیہ - روحانی خزائن جلدا صفحه ۳۹۵ تا ۴۰۸
بقیه حاشیه در حاشیه نمبر ۳
ہو
لہ ہر جله و
انجیل کی تعلیم کامل بھی نہیں چہ جائیکہ اس کو بے نظیر کہا جائے۔ تمام محققین کا اس
ت پر اتفاق ہوچکا ہے کہ خلق کا کال مرتبہ صرف اس میں منحصر نہیںہو سکتا کہ ہر
ہر محل میں عفو اور در گذر کو اختیار کیا جائے ۔ اگر انسان کو صرف عفو اور در گذر کا ہی حکم قوتوں کا علی محلہ
یا تو پر ہو جاتے۔ دیا جاتا تو صدہا کام کہ جو غضب اور انتقام پر موقوف ہیں فوت ہو جاتے۔ انسان کی استعمال
صورت فطرت کہ جس پر قائم ہو جانے سے وہ انسان کہلاتا ہے۔ یہ ہے کہ خدا نے اس
کی سرشت میں جیسا عفو اور درگزر کی استعداد رکھتی ہے۔ ایسا ہی غضب اور انتقام کی ایساہی
خواہش بھی رکھی ہے اور ان تمام قوتوں پر عقل کو بطور افسر کے مقرر کیا ہے ۔ پس انسان
اپنی حقیقی انسانیت تک تب پہنچتا ہے جب فطرتی صورت کے موافق یہ دونوں طور کی
قوتیں عقل کے تابع ہو کر چلتی رہیں۔ یعنی یہ قوتیں مثل رعایا کے ہوں اور عقل مثل
بادشاه عادل ان کی پرورش اور فیض رسانی اور رفع تنازعہ اور مشکل کشائی میں مشغول
رہے۔ مثلاً ایک وقت غضب نمودار ہوتا ہے اور حقیقت میں اس وقت حلم
کے ظاہر ہونے کا موقعہ ہوتا ہے۔ پس ایسے وقت میں عقل اپنی فہمائش سے غضب کو فرو
کرتی ہے اور علم کو حرکت دیتی ہے۔ اور بعض وقت غضب کرنے کا وقت ہوتا ہے اور اور علم کو
علم پیدا ہو جاتا ہے اور ایسے وقت میں عقل غضب کو مشتعل کرتی ہے اور حلم کو درمیان
سے اٹھا لیتی ہے۔ خلاصہ یہ کہ تحقیق عمیق سے ثابت ہوا ہے کہ انسان اس دنیا میں بہت
سی مختلف قوتوں کے ساتھ بھیجا گیا ہے اور اس کا کمال فطرتی یہ ہے کہ ہر ایک قوت کو اپنے
اپنے موقعہ پر استعم پر استعمال میں لاوے۔ غضب کی جگہ پر غضب - رحم کی جگہ پر رحم ۔ یہ
نہیں کہ نرا حکم ہی حکم ہو اور دوسری تمام قوتوں کو معطل اور بیکار چھوڑ دے۔ لہ
براہین احمدیہ ۔ روحانی خزائن جلدا صفحه ۴۰۹ تا ۴۱۴
بقیه حاشیه در حاشیه نمبر ۳
نیز دیکھیں۔ کشتی نوح - روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۳۰
کیسی عظیم الشان بات ہے کہ آپ کو کوئی مقام ذلت کا کبھی نصیب نہیں ہوا۔ بلکہ ہر
میدان میں آپ ہر طرح معتزز و مظفر ثابت ہوئے ہیں۔ رثابت ہوئے ہیں۔ لیکن بالمقابل اگر مسیح کی حالت کو مغز و
انجیلی تعلیم کا قرآن دیکھیں تو معلوم ہوتا ہے کہ انہیں کیسی ذلت پر ذلت نصیب ہوئی ہے۔ بسا اوقات
تومعلوم ہوتا
ہےکہ انہیں پر نصیب ہوئی ہے
ایک
سے مقابلہ
عیسائی شرمندہ ہو جاتا ہو گا۔ جب وہ اپنے اس خدا کی حالت پر غور کرتا ہو گا جو انہوں نے
فرضی اور خیالی طور پر بنایا ہوا ہے ۔ مجھے ہمیشہ تعجب اور حیرت ہوئی ہے کہ عیسائی اس تعلیم
کو جو انجیل میں بیان ہوئی ہے اور اس خدا کو جس کے واقعات کسی قدر انجیل سے ملتے ہے اور نے
ہیں۔ رکھ کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر اسے ترجیح کیونکر دیتے ہیں۔ مثلا یہی
علیم ہے کہ ایک گال پر طمانچہ کھا کر دوسری بھی پھیر دو ۔ اب اس کے تمام پہلوں پر
غور کرو تو صاف نظر آجائے گا کہ یہ کیسی بودی اور نکمی تعلیم ہے۔ بعض باتیں ایسی ہوتی
ہیں کہ ان سے بچے خوش ہو جاتے ہیں ۔ بعض سے متوسط درجے کے لوگ اور بعض ۔
سے اعلی درجے کے لوگ۔
انجیل کی تعلیم صرف بچوں کا کھلونا ہے جس کی حقیقت کچھ بھی نہیں۔ کیا اللہ تعالیٰ
نے جو انسان کو اس قدر قوی عطا فرمائے ہیں ان سب کا موضوع و مقصود یہی ہے کہ وہ
طمانچے کھایا کرے ؟ انسان انسان تب ہی بنتا ہے کہ وہ سارے قومی کو استعمال کرے سمجھایا کرے انسان بنتا وہ قوی
۔ مگر انجیل کہتی ہے سارے قومی کو بیکار چھوڑ دو اور ایک ہی قوت پر زور دیئے کہتی ہے سہارے کو دو اور ہی پر زور دیا جاؤ۔ بالمقابل قرآن شریف تمام قوتوں کا مرتی ہے اور بر محل ہر قوت کے استعمال کی تعلیم
دیتا ہے۔
غرض حفظ مراتب کا مقام قرآن شریف نے رکھا ہے کہ وہ عدل کی طرف لے جاتا
ہے۔ تمام احکام میں اس کی یہی صورت ہے۔ مال کی طرف دیکھو۔ نہ ممسک بناتا ہے
نہ مسرف ۔ یہی وجہ ہے کہ اس ا وجہ ہے کہ اس امت کا نام ہی امةً وَسَطًا رکھ دیا گیا
ہے۔
ملفوظات ۔ جلد ۳ صفحه ۲۴۱، ۲۴۲
انجیل انسان کی تمام قوتوں کی مرتی نہیں ہو سکتی ۔ اور جو کچھ اس میں کسی قدر اخلاقی
حصہ موجود ہے وہ بھی دراصل توریت کا انتخاب ہے۔ اس پر بعض عیسائیوں نے یہ
اعتراض اٹھایا تھا کہ ” خدا کی کتاب کے مناسب حال صرف اخلاقی حصہ ہوتا ہے اور جزا
انجیل میں اخلاقی
سزا کے قوانین خدا کی کتاب کے مناسب حال نہیں کیونکہ جرائم کی سزائیں حالات متبدلہ تعلیم توریت سے
کی مصلحت کے رو سے ہونی چاہئیں اور وہ حالات غیر محدود ہیں اس لئے ان کے لئے انتخاب کی گئی ہے۔
طرف صرف
ایک ہی قانون سزا ہونا ٹھیک نہیں ہے ہر ایک سزا جیسا کہ وقت تقاضا کرے اور ایک اعتراض کا ہرایا سزا جیسا جواب )
مجرموں کی تنبیہ اور سرزنش کے لئے مفید پڑ سکے دینی چاہئے۔ لہذا ہمیشہ ایک ہی رنگ
میں ان کا ہونا اصلاح خلائق کے لئے مفید نہیں ہو گا اور اس طرح پر قوانین دیوانی اور
فوجداری اور مال گذاری کو محدود کر دینا اس بد نتیجہ کا موجب ہو گا کہ جو ایسی نئی صورتوں
کے وقت میں پیدا ہو سکتا ہے جو ان قوانین محدودہ سے باہر ہوں ۔ مثلاً ایک
ایسی جدید طرز کے امور تجارت پر مخالفانہ اثر کرے جو ایسے عام رواج پر مبنی ہوں جن سے
اس گورنمنٹ میں کسی طرح گریز نہ ہو سکے۔ اور یا کسی اور طرز کے جدید معاملات پر
موثر ہو اور یا کسی اور تمدنی حالت پر اثر رکھتا ہو۔ اور یا بد معاشوں کے ایسے حالات راسخہ پر
غیر مفید ثابت ہو جو ایک قسم کی سزا کی عادت پکڑ گئے ہوں یا اس سزا کے لائق نہ رہے
ہوں ۔ مگر میں کہتا ہوں کہ یہ خیالات ان لوگوں کے ہیں جنہوں نے کبھی تدبر سے
خدا کی کلام قرآن شریف کو نہیں پڑہا۔ اب میں حق کے طالبوں کو سمجھاتا ہوں کہ قرآن
شریف میں ایسے احکام جو دیوانی اور فوجداری اور مال کے متعلق ہیں دو قسم کے ہیں۔ ایک
وہ جن میں سزا یا طریق انصاف کی تفصیل ہے۔ دوسرے وہ جن میں ان امور کو صرف
قواعد کلیہ کے طور پر لکھا ہے اور کسی خاص طریق کی تعییں نہیں کی ۔ اور وہ احکام اس غرض
ہے ہیں کہ تا اگر کوئی نئی صورت پیدا ہو تو مجتہد کو کام آئیں۔ مثلاً قرآن
شریف میں ایک جگہ تو یہ ہے کہ دانت کے بدلے دانت آنکھ کے بدلے آنکھ۔ یہ تو
تفصیل ہے۔ اور دوسری جگہ یہ اجمالی عبارت ہے کہ جَزَاؤُا سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ مِثْلُهَا
پس جب ہم غور کرتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ یہ ا جمالی عبارت توسیع
قانون کے لئے بیان فرمائی گئی ہے۔ کیونکہ بعض صورتیں ایسی ہیں کہ ان میں یہ قانون فرمائی گئی
جاری نہیں ہو سکتا۔ مثلاً ایک ایسا شخص کسی کا دانت توڑے کہ اس کے منہ
میں دانت نہیں اور بباعث کبر سنی یا کسی اور سبب سے اس کے دانت نکل گئے ہوں تو کبر یا
دندان شکنی کی سزا میں ہم اس کا دانت توڑ نہیں سکتے۔ کیونکہ اس کے تو منہ میں دانت ہی
نہیں۔ ایسا ہی اگر ایک اندھا کسی کی آنکھ پھوڑ دے تو ہم اس کی آنکھ نہیں پھوڑ سکتے
کیونکہ اس کی تو آنکھیں ہی نہیں۔ خلاصہ مطلب یہ کہ قرآن شریف نے ایسی صورتوں کو
احکام میں داخل کرنے کے لئے اس قسم کے قواعد کلیہ بیان فرمائے ہیں پس اس کے
احکام اور قوانین پر کیونکر اعتراض ہو سکے ۔ اور اس نے صرف یہی نہیں کہا بلکہ ایسے قواعد
کلیہ بیان فرما کر ہر ایک کو اجتہاد اور استخراج اور استنباط کی ترغیب دی ہے۔ مگر افسوس کہ اجتہاد اور کی ہے اما
یہ ترغیب اور طرز تعلیم توریت میں نہیں پائی جاتی اور انجیل تو اس کامل تعلیم سے بالکل
محروم ہے۔ اور انجیل میں صرف چند چند اخلاق بیان کئے ہیں۔ وہ بھی کسی ضابطہ اور
قانون کے سلسلہ میں مسلک نہیں ہیں۔ ا مسلک نہیں ہیں البتہ کتاب البرية - روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۸۷، ۸۸
تعجب ہے کہ حضرت عیسی علیہ السّلام نے خود اخلاقی تعلیم پر عمل نہیں کیا۔ انجیر کے
درخت کو بغیر پھل کے دیکھ کر اس پر بددعا کی اور دوسروں کو دعا کرنا سکھلایا۔ اور کے دیکھ پر دعاکی
سی نے خود اس تعلیم دوسروں کو یہ بھی حکم دیا کہ تم کسی کو احمق مت کہو۔ مگر خود اس قدر بد زبانی میں بڑھ
گئے کہ یہودی بزرگوں کو ولد الحرام تک کہہ دیا اور ہر ایک وعظ میں یہودی علماء کو سخت
پر عمل نہیں کیا
سخت گالیاں دیں اور برے برے ان کے نام رکھے۔ اخلاقی معلم کا فرض یہ ہے کہ آپ
اخلاق کریمہ دکھلاوے۔ پس کیا ایسی تعلیم ناقص جس پر انہوں نے آپ بھی عمل نہ کیا خدا
تعالیٰ کی طرف سے ہو سکتی ہے ؟ پاک اور کامل تعلیم قرآن شریف کی ہے جو انسانی درخت
کی ہر شاخ کی پرورش کرتی ہے۔ اور قرآن شریف صرف ایک پہلو پر زور نہیں ڈالتا بلکہ ر
کبھی تو عفو اور درگذر کی تعلیم دیتا ہے مگر اس شرط ہے کہ عفو کر نا قرین مصلحت ہو اور کبھی
مناسب محل اور وقت کے مجرم کو سزا دینے کے لئے فرماتا ہے۔ پس در حقیقت قرآن
شریف خدا تعالیٰ کے اس قانون قدرت کی تصویر ہے جو ہمیشہ ہماری نظر کے سامنے
ہے۔ یہ بات نہایت معقول ہے کہ خدا کا قول اور فعل دونوں مطابق ہونے
چاہئیں۔ یعنی جس رنگ اور طرز پر دنیا میں خدا تعالی کا فعل نظر آتا ہے ضرور ہے کہ خدا
تعالی کی چھ کتاب اپنے نقل کے مطابق تعلیم کرے۔ نہ یہ کہ فعل سے کچھ اور ظاہر ہواور بچی
قول سے کچھ اور ظاہر ہو۔ خدا تعالیٰ کے فعل میں ہم دیکھتے ہیں کہ ہمیشہ نرمی اور درگذر
نہیں بلکہ وہ مجرموں کو طرح طرح کے عذابوں سے سزایاب بھی کرتا ہے۔ ایسے
عذابوں کا پہلی کتابوں میں بھی ذکر ہے ۔ ہمارا خدا صرف حکیم خدا نہیں بلکہ وہ حکیم بھی
ہے اور اس کا قہر بھی عظیم ہے۔ سچی کتاب وہ کتاب ہے جو اس کے قانون قدرت کے
مطابق ہے اور ساقول الہی وہ ہے جو اس کے فعل کے مخالف نہیں۔ ہم نے کبھی مشاہدہ
نہیں کیا کہ خدا نے اپنی مخلوق کے ساتھ ہمیشہ حلم اور درگزر کا معاملہ کیا ہو اور کوئی عذاب
ولی عظیم
نہ آیا ہو ۔ اب بھی ناپاک طبع لوگوں کے لئے خدا تعالیٰ نے میرے ذریعہ سے ایک عظیم
الشان اور ہیبت ناک زلزلہ کی خبر دے رکھی ہے جو ان کو ہلاک کرے گا۔ اور طاعون بھی
ابھی دور نہیں ہوئی۔ پہلے اس سے نوح کی قوم کا کیا حال ہوا ۔ لوط کی قوم کو کیا پیش آیا۔
؟ سو یقینا سمجھو کہ شریعت کا حصل تخلق باخلاق الله
ہے۔ یعنی خدائے عزوجل کے اخلاق اپنے اندر حاصل کرنا۔ یہی کمال نفس ہے ۔ اگر
ہم یہ چاہیں کہ خدا سے بھی بڑھ کر کوئی نیک خلق ہم میں پیدا ہو تو یہ بے ایمانی اور پلید رنگ
کی گستاخی ہے اور خدا کے اخلاق پر ایک اء پر ایک اعتراض ہے۔
چشمہ مسیحی۔ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۱۳۴۶ تا ۳۴۷
کوئی یہ خیال نہ کرے کہ ہم نے اس جگہ انجیل کی تعلیم کا ذکر نہیں کیا کیونکہ فیصلہ ہو
انجیل کی تعلیم ناقابل چکا ہے کہ مسیح صرف اپنے خون کا فائدہ پہنچانے کے لئے آیا تھا۔ یعنی اس لئے کہ نا گناہ
عمل ہے
کرنے والے اس کے مرنے سے نجات پاتے رہیں۔ ورنہ انجیل کی تعلیم ایک معمولی
بات ہے جو پہلے سے بائبل میں موجود ہے۔ گویا دوسرے لفظوں میں یہ کہنا کہ یہ صرف یا میں یہ کہ
دکھانے کے دانت ہیں۔ اس پر عمل کرنا مقصود ہی نہیں۔ اور یہی سچ ہے۔ کیا عدالتیں
اس پر عمل کرتی ہیں ؟ کیا خود پادری صاحبان اس پر عمل کرتے ہیں ؟ کیا عوام عیسائی اس
کے پابند ہیں ؟ ہاں کفارہ اور خون مسیح کے موافق ضرور عمل ہو رہا ہے ۔ اور اس سے
یورپ امریکہ دونوں فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
علاوہ اس کے یہ بھی سخت غلطی ہے کہ انجیل کی تعلیم کو کامل کہا جائے ۔ وہ انسانی
فطرت کے درخت کی پورے طور پر آبپاشی نہیں کر سکتی۔ اور صرف ایک شاخ کو غیر
موزون طور پر لمبی کرتی ہے اور باقی کو کاٹتی ہے۔ اور جن جن قوتوں کے ساتھ انسان اس
مسافر خانہ میں آیا ہے۔ انجیل ان سب قوتوں کی مرتبی نہیں ہے۔ انسان کی فطرت پر نظر
کر کے معلوم ہوتا ہے کہ اس کو مختلف قومی اس غرض سے دیئے گئے ہیں تا وہ مختلف
وقتوں میں حسب تقاضا محل اور موقعہ کے ان قوی کو استعمال کرے۔ مثلاً
انسان میں منجملہ اور خلقوں کے ایک خلق بکری کی فطرت کے مشابہ ہے۔ اور دوسرا
خلق شیر کی فطرت سے مشابہت رکھتا ہے۔ پس خدائے تعالیٰ انسان سے یہ چاہتا ہے کہ
وہ بکری بننے کے محل میں بکری بن جائے اور شیر بننے کے محل میں وہ شیر بن جائے۔ اور
خدا تعالیٰ ہر گز نہیں چاہتا کہ وہ ہر وقت اور ہر محل میں بکری بنار ہے۔ اور نہ یہ کہ ہر جگہ وہ
شیر ہی بنا رہے ۔ اور جیسا کہ وہ نہیں چاہتا کہ ہر وقت انسان سوتا ہی رہے۔ یا ہر وقت
جاگتا ہی رہے۔ یا ہر دم کھاتا ہی رہے۔ یا ہمیشہ کھانے سے منہ بند ر کھے۔ اسی طرح وہ
یہ بھی نہیں چاہتا کہ انسان اپنی اندرونی قوتوں میں سے صرف ایک قوت پر زور ڈال
دے ۔ اور دوسری قوتیں جو خدا کی طرف سے اس کو ملی ہیں۔ ان کو لغو سمجھے۔ اگر انسان
میں خدا نے ایک قوت حلم اور نرمی اور در گذر اور صبر کی رکھی ہے تو اسی خدا نے اس میں
ایک قوت غضب اور خواہش انتقام کی بھی رکھی ہے۔ پس کیا مناسب ہے کہ ایک خداداد
قوت کو تو حد سے زیادہ استعمال کیا جائے اور دوسری قوت سری قوت کو اپنی فطرت میں سے بلکلی کاٹ
کر پھینک دیا جائے۔ اس سے تو خدا ابراء سے تو خدا پر اعتراض آتا ہے کہ گویا اس نے بعض قوتیں انسان
کو ایسی دی ہیں جو استعمال کے لائق نہیں۔ کیونکہ یہ مختلف قوتیں اس نے تو انسان میں پیدا
کی ہیں۔ پس یاد رہے کہ انسان میں کوئی بھی قوت بری نہیں ہے۔ بلکہ ان کی بد استعمالی
بری ہے۔ سوانجیل کی تعلیم نہایت ناقص ہے۔ جس میں ایک ہی پہلو پر زور دیا گیا
ہے۔ علاوہ اس کے دعوی تو ایسی تعلیم کا ہے کہ ایک طرف طمانچہ کھا کر دوسری بھی توالی
پھیر دیں۔ مگر اس دعوے کے مطابق عمل نہیں ہے ۔ مثلاً اگر ایک پادری
صاحب کو کوئی طمانچہ مار کر دیکھ لے کہ پھر عدالت کے ذریعہ سے وہ کیا کاروائی کراتے
ہیں۔ پس یہ تعلیم کس کام کی ہے جس پر نہ عدالتیں چل سکتی ہیں نہ پادری چل سکتے
ہیں۔ اصل تعلیم قرآن شریف کی ہے جو حکمت اور موقعہ شناسی پر مبنی
ہے۔ مثلاً انجیل نے تو یہ کہا ہے کہ ہر وقت تم لوگوں کے طمانچے کھاو۔ اور
کسی حالت میں شر کا مقابلہ نہ کروں مگر قرآن شریف اس کے مقابل پر یہ کہتا ہے ۔
جَزَاؤُا سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ مِثْلُهَا فَمَنْ عَفَا وَأَصْلَحَ فَأَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ
یعنی اگر کوئی تمہیں دکھ پہنچاوے مثلاً دانت توڑ دے ۔ یا آنکھ پھوڑ دے تو
اس کی سزا اسی قدر بدی ہے جو اس نے کی ۔ لیکن اگر تم ایسی صورت میں گناہ معاف کر
دو کہ اس معافی کا کوئی نتیجہ پیدا ہو اور اس سے کوئی اصلاح ہو سکے ۔ یعنی مثلاً
مجرم آئندہ اس عادت سے باز آجائے تو اس صورت میں معاف کرنا ہی بہتر ہے اور اس
معاف کرنے کا خدا سے اجر ملے گا۔
اب دیکھو۔ اس آیت میں دونوں پہلو کی رعایت رکھی گئی ہے اور عفو اور انتقام کو
مصلحت وقت سے وابستہ کر دیا گیا ہے ۔ سو یہی حکیمانہ مسلک ہے۔ جس پر نظام عالم کا
چل رہا ہے۔ رعایت محل اور وقت سے گرم اور سرد دونوں کا استعمال کرنا نہیں عقلمندی اور
ہے۔ جیسا کہ تم دیکھتے ہو کہ ہم ایک ہی قسم کی غذا پر ہمیشہ زور نہیں ڈال سکتے ۔ بلکہ
حسب موقعہ گرم اور سرد غذائیں بدلتے رہتے ہیں۔ اور جاڑے اور گرمی کے وقتوں
میں کپڑے بھی مناسب حال بدلتے رہتے ہیں۔ پس اسی طرح ہماری اخلاقی حالت بھی
حسب موقع تبدیلی کو چاہتی ہے۔ ایک وقت رعب دکھلانے کا مقام ہوتا ہے ۔ وہاں
نرمی اور درگزر سے کام بگڑتا ہے۔ اور دوسرے وقت نرمی اور تواضع کا موقع ہوتا
ہے۔ اور وہاں رعب دکھلانا سفلہ بن سمجھا جاتا ہے۔ غرض ہر ایک وقت اور ہر ایک مقام
ایک بات کو چاہتا ہے ۔ پس جو شخص رعایت مصالح اوقات نہیں کرتا۔ وہ حیوان
ہے۔ نہ انسان ۔ اور وہ وحشی ہے نہ مہذب۔
دعوت روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۴۳۶ تا ۴۳۸
نیز دیکھیں۔ لیکچر لاہور ۔ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحہ ۱۲۶ ۔ ۲۰
تریاق القلوب - روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۱۶۲
چشمه سیحی۔ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۴۵
ملفوظات ۔ جلد ۲ صفحہ ۴۰، ۴۱
قرآن انجیل کی طرح یہ نہیں کہتا کہ اپنے دشمنوں سے پیار کرو۔ بلکہ وہ کہتا ہے کہ
چاہئے کہ نفسانی رنگ میں تیرا کوئی بھی دشمن نہ ہو اور تیری ہمدردی ہر ایک کے لئے عام
دشمنوں سے پیار ہو۔ مگر جو تیرے خدا کا دشمن ۔ تیرے رسول کا دشمن اور کتاب اللہ کا دشمن ہے وہی خدا کار - کار اور
تیرا دشمن ہو گا۔ ہو تو ایسوں کو بھی دعوت اور دعا سے محروم نہ رکھ ۔ اور چاہئے کہ توان
کے اعمال سے دشمنی رکھے نہ ان کی ذات سے۔ اور کوشش کرے کہ وہ درست ہو
جائیں۔ اور اس بارے میں فرماتا ہے۔
إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَإِيتَاءِ ذِي الْقُرْبَى
یعنی خدا تم سے کیا چاہتا ہے۔ بس یہی کہ تم تمام نوع انسان سے عدل کے ساتھ پیش آیا سے
کرو۔ پھر اس سے بڑھ کر یہ ہے کہ ان سے بھی نیکی کرو جنہوں نے تم سے کوئی نیکی نیکی نے تم کوئی نیکی
نہیں کی۔ پھر اس سے بڑھ کر یہ ہے کہ مخلوق خدا سے ایسی ہمدردی کے ساتھ پیش آو کہ
گویا تم ان کے حقیقی رشتہ دار ہو ۔ جیسا کہ مائیں اپنے بچوں سے پیش آتی ہیں۔ کیونکہ
احسان میں ایک خود نمائی کا مادہ بھی مخفی ہوتا ہے۔ اور احسان کرنے والا کبھی اپنے احسان
کو جتلا بھی دیتا ہے۔ لیکن وہ جو ماں کی طرح طبعی جوش سے نیکی کرتا ہے وہ کبھی خود نمائی
نہیں کر سکتا۔ پس آخری درجہ نیکیوں کا طبعی جوش ہے جو ماں کی طرح ہو۔ اور یہ آیت
نہ صرف مخلوق کے متعلق ہے بلکہ خدا کے متعلق بھی ہے۔ خدا سے عدل یہ ہے کہ اس
کی نعمتوں کو یاد کر کے اس کی فرمانبرداری کرنا۔ اور خدا سے احسان یہ ہے کہ اس کی ذات
پر ایسا یقین کر لینا کہ گویا اس کو دیکھ رہا ہے۔ اور خدا سے ایتاء ذی القربی یہ ہے کہ اس کی
عبادت نہ تو بہشت کے طمع سے ہو اور نہ دوزخ کے خوف سے۔ بلکہ اگر فرض کیا جائے کہ
نہ بہشت ہے اور نہ دوزخ ہے۔ تب بھی جوش محبت اور اطاعت میں فرق نہ آوے۔
کشتی نوح - روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۳۰، ۳۱
انجیلوں میں حلیموں ۔ غریبوں۔ مسکینوں کی تعریف کی گئی ہے۔ اور نیز ان کی
تعریف جو ستائے جاتے ہیں اور مقابلہ نہیں کرتے۔ مگر قرآن صرف یہی نہیں کہتا کہ تم ہر ے
وقت مسکین ہے رہو اور شہر کا مقابلہ نہ کرو۔ بلکہ کہتا ہے کہ حلم اور مسکینی اور غربت اور
ترک مقابلہ اچھا ہے ۔ مگر اگر بے محل استعمال کیا جائے تو بڑا ہے۔ پس تم محل اور موقعہ ۔ ہے
حلیموں، غریبوں اور کو دیکھ کر ہر ایک نیکی کرو۔ کیونکہ وہ نیکی بدی ہے جو محل اور موقعہ کے برخلاف مسکینوں کی تعریف
ہے۔ جیسا کہ تم دیکھتے ہو کہ مینہ کس قدر عمدہ اور ضروری چیز ہے ۔ لیکن اگر وہ بے
موقعہ ہو تو وہی تباہی کا موجب ہو جاتا ہے تم دیکھتے ہو کہ ایک ہی سرد غذا یا گرم غذا کی
مداومت سے تمہاری صحت قائم نہیں رہ سکتی۔ بلکہ صحت جبھی قائم رہے گی جب موقعہ
اور محل کے موافق تمہارے کھانے اور پینے کی چیزوں میں تبدیلی ہوتی رہے۔ پس درشتی
اور نرمی اور عفو اور انتظام اور دعا اور ہر دعا اور دوسرے اخلاق میں جو تمہارے لئے
مصلحت وقت ہے۔ وہ بھی اسی تبدیلی کو چاہتی ہے۔ اعلیٰ درجہ کے علیم اور خلیق
بنو۔ لیکن نہ بے محل اور بے موقعہ ۔ اور ساتھ اس کے یہ بھی یاد رکھو کہ حقیقی اخلاق
فاصلہ جن کے ساتھ نفسانی اغراض کی کوئی زہریلی آمیزش نہیں۔ وہ اوپر سے بذریعہ روح
القدس آتے ہیں۔ سو تم ان اخلاق فاصلہ کو محض اپنی کوشش سے حاصل نہیں کر سکتے
جب تک تم کو اوپر سے وہ اخلاق عنایت نہ کئے جائیں۔ اور ہر ایک جو آسمانی فیض سے
بذریعہ روح القدس اخلاق کا حصہ نہیں پاتا۔ وہ اخلاق کے دعوے میں جھوٹا ہے اور اس
کے پانی کے نیچے بہت سا کیچڑ ہے اور بہت سا گوبر ہے۔ جو نفسانی جوشوں کے وقت ظاہر
ہوتا ہے۔ سو تم خدا سے ہر وقت قوت مانگو جو اس کیچڑ اور اس گوبر سے تم نجات پاؤ۔ اور
روح القدس تم میں بچی طہارت اور لطافت پیدا کرے ۔
کشتی نوح ۔ روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۴۴ ، ۴۵
انجیل متی ۵ باب میں ہے کہ ” تم سن چکے ہو کہ کہا گیا۔ آنکھ کے بدلے آنکھ
دو
اور دانت کے بدلے دانت۔ پر میں تمہیں کہتا ہوں کہ ظالم کا مقابلہ نہ کرنا " اس تعلیم پر
ایک صاحب خیر الدین نام عیسائی نے ڈرتے ڈرتے اعتراض کیا ہے کہ ایسے احکام اس کی عیسائیوں میں
طبعی قانون خود حفاظتی کے بر خلاف ہیں جو جمیع حیوانات بلکہ پرندوں اور کیڑوں میں بھی
نظر آرہا ہے۔ اور ثابت نہیں ہو سکتا کہ کسی زمانہ میں باستثناء ذات مسیح کے احکام پر کسی
شخص نے عمل بھی کیا ہے۔ چنانچہ یہ سوال ان کا نور افشان ۲۰ دسمبر ۱۸۹۵ء میں درج
ہو چکا ہے۔ در حقیقت یہ سوال خیر الدین صاحب کا نہایت عمدہ اور کامل اور ناقص تعلیم
کے لئے ایک معیار تھا۔ مگر افسوس کہ پرچہ نور افشاں ۳ جنوری ۱۸۹۶ء میں پادری ٹھا کر لئے معیار تھا۔
داس نے قابل قدر اور بیش قیمت سوال کا ایسا نکما اور بیہودہ جواب دیا ہے جس سے ایک
محقق طبع انسان کو ضرور ہنسی آئے گی ۔ اس لئے میں نے مناسب سمجھا کہ سوال اور جواب
کی کچھ حقیقت محاکمہ کے طور پر ظاہر کر کے ان لوگوں کو فائدہ پہنچاوں جو حقیقی سچائیوں
کے بھوکے اور پیاسے ہیں۔
واضح ہو کہ پادری ٹھاکر داس صاحب اس بات پر زور دیتے ہیں کہ انجیل میں جانی یا
مالی ضرر کی حالت میں ترک مقابلہ کے یہ معنی ہیں کہ ظالم سے انتقام حکومت ہی لیوے
آپ مقابلہ نہ کریں۔ مطلب یہ کہ اگر کوئی ظالم کسی جان کو ضرر پہنچادیو ہے یا مال کو لے
لیوے تو انجیل کا منشاء یہ ہے کہ بتوسط حاکم چارہ جوئی کی جائے۔ اب غور سے سوچنا
چاہئے کہ انجیل متی کی اصل عبارت جس کے یہ معنی کئے گئے ہیں یہ ہے کہ دو تیم سن
چکے ہو کہ کہا گیا کہ آنکھ کے بدلے آنکھ اور دانت کے بدلے دانت ۔ پر میں تمہیں
کہتا ہوں کہ ظالم کا مقابلہ نہ کرنا ۔ " اس جگہ غور طلب یہ امر ہے کہ ترک مقابلہ کے کیا
معنی ہیں ؟ کیا صرف یہی کہ اگر کوئی ظالم آنکھ پھوڑ دے، یا دانت نکال دے تو بتوسط
حکام اس کو سزا دلانی چاہئے ۔ خود بخود اس کی آنکھ نہیں پھوڑنی چاہئے۔ اور نہ دانت
نکالنا چاہئے۔ اگر یہی معنی ہیں تو توریت پر زیادت کیا ہو گی۔ کیونکہ توریت بھی تو یہی
ہدایت دیتی ہے کہ ظالموں کو قاضیوں کی معرفت سزا ملے۔ خروج ۲۱ باب میں خدا موسیٰ
کو کہتا ہے کہ تو جان کے بدلے جان لے اور آنکھ کے بدلے آنکھ ، دانت کے بدلے
وانت۔ اور توریت بتلارہی ہے کہ یہ تمام سزائیں قاضیوں کی تجویز کے موافق عمل میں
آئیں۔ مگر پادری ٹھاکر داس صاحب کہتے ہیں کہ انجیل کی تعلیم میں توریت پر یہ زیادت
یادت
ہے کہ ایک مظلوم حکام کی معرفت انتقام لیوے یعنی یہودیوں کو تو اختیار تھا کہ ظالم کو بغیر
توسط حکام کے خود سزا دے دیں۔ مگر انجیل نے قاضیوں اور حاکموں کے سوا کسی کو سزا
دینے کے لئے مجاز قرار نہیں دیا۔ گویا قاضیوں کے عہدے تجویز کرنے والی انجیل ہی
ہے۔ توریت میں اس ت میں اس کا کچھ ذکر نہیں۔ مگر ظاہر ہے کہ ایسے ایسا خیال صریح خلاف واقعه
ہے۔ اور پادری صاحب نے بھی کوئی ایسی آیت توریت کی پیش نہیں کی جس سے یہ سمجھا
جائے کہ توریت ہر ایک کہ سزا دینے کا اختیار دیتی ہے ۔ بلکہ یہ بات تو ہر ایک توربیت
پڑھنے والے کو معلوم ہے کہ توریت کی تمام سزائیں اور حدود قاضیوں کی معرفت عمل
میں آتی تھیں ۔ اور جرائم پیشہ کی پاداش کا توریت میں بھی انتظام تھا کہ قاضیوں کے
ذریعہ سے ہر ایک مجرم سزا پاوے ۔ اور اگر اس تقریر سے پادری صاحب کا یہ مطلب
ہے کہ گو توریت میں قاضیوں کے ذریعہ سے سزائیں ہوتی تھیں مگر خود حفاظتی کے لئے
جس قدر مقابلہ کی ضرورت تھی یہودی لوگ اس مقابلہ کے لئے مجاز تھے۔ اب انجیل
میں کمال یہ ہے کہ عیسائی اس مقابلہ سے مجاز نہیں ہیں بلکہ حکم ہے کہ ظالم کا منشاء پورا
ہونے دیں۔ مثلاً اگر کوئی ظالم ایک عیسائی کی آنکھ پھوڑنا چاہے تو عیسائی کو
چاہئے کہ بخوشی اس کو پھوڑنے دے اور پھر کانا یا اندھا ہونے کے بعد عدالت میں جاکر
نالش کر دے۔ تو ہم نہیں سمجھ سکتے کہ یہ کسی قسم کی اخلاقی تعلیم ہے اور ایسے اخلاق سے
نفسانی جذبات پر کسی قسم کا اثر پڑے گا۔ بلکہ ایسا انسان
نہایت بد بخت انسان ہے کہ اپنی آنکھ ناحق ضائع کرا کر پھر صبر نہ کر سکا اور اپنی قوت
انتظام کو دکام کے ذریعہ سے اپنے وقت میں عمل میں لایا جواس کو کچھ نفع نہیں دے سکتا
تھا۔ ایسے عیسائی سے تو یہودی ہی اچھا رہا جس نے خود حفاظتی کو کام میں لا کر اپنی آنکھ کو
بچالیا۔ شاید پادری ٹھاکر داس صاحب کہیں کہ ترک مقابلہ اس حالت میں ہے جب کہ
کوئی شخص تھوڑی تکلیف پہنچانا چاہے۔ تکلیف پہنچانا چاہیے۔ لیکن اگر بیچ بیچ آنکھ پھوڑنے یا دانت نکالنے کا
ارادہ کرے تو پھر خود حفاظتی کے لئے مقابلہ کرنا چاہئے۔ تو یہ خیال پادری صاحب کا
انجیل کی تعلیم کے مخالف ہو گا ۔ متی باب ۵ آیت ۳۸ میں صریح یہ عبارت ہے کہ ” تم
سن چکے ہو کہ کہا گیا آنکھ کے بدلے آنکھ اور دانت کے بدلے دانت۔ ۳۹۔ پر میں
تمہیں کہتا ہوں کہ ظالم کا مقابلہ نہ کرنا بلکہ جو تیری داہنی گال پر طمانچہ مارے دوسری
بھی اس کی طرف پھیر دے۔
९९
اور ظاہر ہے کہ اگر کسی کے منہ پر ایک زور آور کے ہاتھ سے ظالمانہ ارادہ سے
ایک زور کا طمانچہ لگے تو اس ایک ہی طمانچہ سے دانت بھی نکل سکتے ہیں۔ اور آنکھ بھی
پھوٹ سکتی ہے۔ اور یسوع صاحب فرماتے ہیں کہ ایک گال پر طمانچہ کھا کر دوسری بھی
پھیر دے تو اس سے ان کا بھی یہی مطلب معلوم ہوتا ہے کہ تا دوسری طرف کے بھی
دانت نکلیں اور آنکھ بھی پھوٹے اور اندھا ہو جائے نہ صرف کا تار ہے۔ یہ تو ظاہر ہے کہ
ام سوم
دشمن ظالم کاپر زور طمانچہ مادر مہربان کی طرح نہیں ہو گابلکہ وہ تو ایک ہی طمانچہ سے ایک
ہی ضرب سے دانت بھی نکال ڈالے گا اور آنکھ بھی۔ پس اس تعلیم سے تو یہی ثابت ہوا
کہ اگر سچے عیسائی ہو تو دانت اور آنکھ نکالنے دو اور مقابلہ نہ کرو ۔ اور اپنی آنکھ اور
دانت کو مت بچاؤ۔ سو اس وقت وہی اعتراض انجیل پر ہو گا جو خیر الدین صاحب نے
پیش کیا ہے۔
اور اس آیت کا یہ بھی مطلب ہے کہ اگر کوئی ظالم تمہاری آنکھ نکال دے یا دانت
توڑ دے تو یہ کوشش بھی مت کرو کہ اس کی آنکھ بھی پھوڑی جائے یا اس کا دانت بھی
نکال دیا جائے۔ یعنی نہ آپ انتقام لو اور نہ حکام کے ذریعہ سے انتقام کی خواہش نہ
کرو۔ کیونکہ اگر انتقام ہی لینا ہے تو پھر ایسی تعلیم کو توریت پر کیا فوقیت ہے۔ آپ سزا دینا
یا حکام سے سزاد لوانا ایک ہی بات ہے۔ اور اگر کوئی عیسائی کسی ظالم کو حکام کے ذریعہ سے
سزا دلائے، تو اسے یادرکھنا چاہئے کہ توریت بھی تو ایسے موقعہ پر یہ اجازت نہیں دیتی کے
ایسے مجرم کی شخص مظلوم آپ ہی آنکھ پھوڑ دے یا دانت نکال دے بلکہ ہدایت کرتی
ہے کہ ایسا شخص حکام کے ذریعہ سے چارہ جوئی کرے۔ پس اس صورت میں مسیح کی تعلیم
میں کونسی زیادتی ہوئی ۔ یہ تعلیم تو پہلے ہی سے توریت میں موجود تھی۔
اس جگہ ہم صفائی بیان کے لئے پادری صاحب سے دریافت کرتے ہیں کہ اگر ادری صاحب مثلا کسی موقعہ پر کوئی ایسا اتفاق ہو جائے کہ کوئی ظالم آپ کی آنکھ پھوڑ دے یا
آپ کا ایک دانت نکال دے تو انجیل کی رُو سے آپ ایسے ظالم سے کس طرح پیش آئیں
گے۔ اگر کہو کہ اس وقت ہم بدی کا بدی کے ساتھ مقابلہ نہیں کریں گے مگر عدالت
کے ذریعہ سے انتقام لیں گے۔ تو یہ کاروائی انجیلی تعلیم کا ہر گز منشاء نہیں ہے۔ کیونکہ
اگر آنکھ کے بدلے ضرور آنکھ کو پھوڑنا ہے۔ اور کسی قاضی یا حاکم کی طرف رجوع
کرنا ہے تو یہ توریت کی تعلیم ہے جو آپ کے یسوع صاحب کے وجود سے بھی پہلے بنی
اسرائیل میں رائج تھی اور اب بھی کمزور اور ضعیف لوگ کب شریروں کا مقابلہ کرتے
ہیں۔ وہ بھی تو فوجداری اور مالی مقدمات میں عدالتوں کی طرف ہی رجوع کرتے ہیں۔ مگر
متی کے پانچ باب میں جس طرز بیان کو آپ کے یسوع صاحب نے اختیار کیا ہے یعنی
توریت کے احکام پیش کر کے جابجا کہا ہے کہ اگلوں سے یہ کہا گیا ہے مگر میں تمہیں یہ کہتا
ہوں ۔ اس طرز سے صاف طور پر ان کا یہ مطلب معلوم ہوتا ہے کہ وہ توریت کی تعلیم