باب دہم : حضرت مسیح علیہ السلام کے نشانات ، معجزات اور پیش گوئیاں

مسیحی انفاس, حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نادانوں اور سادہ لوحوں میں کہ جو بات کی تہ تک نہیں پہنچتے اور اصل حقیقت کو نہیں
شناخت کر سکتے یہ مشہور کر دیا کہ ایک روح کی مدد سے ایسے ایسے کام کرتا
ہوں۔ بالخصوص جب کہ یہ بھی ثابت ہے کہ حضرت مسیح اسی حوض پر اکثر جایا بھی کرتے پرا
تھے تو اس خیال کو اور بھی قوت حاصل ہوتی ہے۔ غرض مخالف کی نظر میں ایسے معجزوں
ہے کہ جو قدیم سے حوض دکھلاتا رہا ہے حضرت عیسی کی نسبت بہت سے شکوک اور
شبہات پیدا ہوتے ہیں اور اس بات کے ثبوت میں بہت سی مشکلات پڑتی ہیں کہ
یہودیوں کی رائے کے موافق مسیح مکار اور شعبدہ باز نہیں تھا اور نیک چلن آدمی تھا جس
نے اپنے عجائبات کے دکھلانے میں اس قدیمی حوض سے کچھ مدد نہیں لی اور سچ سچ معجزات
ہی دکھاتے ہیں۔ اور اگرچہ قرآن شریف پرا!؟ پر ایمان لانے کے بعد ، بعد ان وساوس سے نجات
حاصل ہو جاتی ہے۔ مگر جو شخص ابھی قرآن شریف پر ایمان نہیں لایا اور یہودی یا ہندو یا
عیسائی ہے وہ کیونکر ایسے وساوس سے نجات پاسکتا ہے اور کیونکر اس کا دل اطمینان پکڑ
سکتا ہے کہ باوجود ایسے عجیب حوض کے جس میں ہزاروں لنگڑے اور لوئے اور مادر زاد
اندھے ایک ہی غوطہ مار کر اچھے ہو جاتے تھے اور جو صد ہا سال سے اپنے خواص عجیبہ کے
ساتھ یہودیوں اور اس ملک کے تمام لوگوں میں مشہور اور زبان زد ہو رہا تھا اور بے شمار
آدمی اس میں غوطہ مارنے سے شفا پا چکے تھے اور ہر روز پاتے تھے اور ہر وقت ایک میلہ
اس پر لگا رہتا تھا۔ اور مسیح بھی اکثر اس حوض پر جایا کرتا تھا اور اس کی ان عجیب و غریب
خاصیتوں سے باخبر تھا۔ مگر پھر بھی مسیح نے ان معجزات کے دکھلانے میں جن کو قدیم سے
حوض دو کھلا رہا تھا اسی حوض کی مٹی یا پانی سے کچھ مدد نہیں لی اور اسی میں کچھ تصرف کر کے
اپنا یا نسخہ نہیں نکالا۔ بلاشبہ ایسا خیال بے دلیل بات ہے کہ جو مخالف کے روبرو کارگر
نہیں اور بلا ریب اس حوض عجیب الصفات کے وجود پر خیال کرنے مسیح کی حالت پر بہت
سے اعتراضات عاید ہوتے ہیں جو کسی طرح اٹھ نہیں سکتے اور جس قدر غور کرواسی قدر جو
دارو گیر بڑھتی ہے اور مسیحی جماعت کے لئے کوئی راستہ مخلصی کا نظر نہیں آتا کیونکہ دنیا کی
موجودہ حالت کو دیکھ کر یہ وساوس اور بھی زیادہ تقویت پکڑتے ہیں اور بہت سی نظیریں
ایسے ہی مکروں اور فریبیوں کے اپنی ہی قوت حافظہ پیش کرتی ہے بلکہ ہر یک انسان ان پیوں
مکروں کے بارے میں چشم دید باتوں کا ایک ذخیرہ رکھتا ہے۔
براہین احمدیہ ۔ روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۱۵ تا ۵۴۶

مردہ زندہ کرنا
فرضی مجربات کے ساتھ جس قدر حضرت عیسی علیہ السلام متہم کئے گئے ہیں اس
کی نظیر کسی اور نبی میں نہیں پائی جاتی۔ یہاں تک کہ بعض جلال خیال کرتے ہیں کہ اور نبی
حضرت عیسی علیہ السّلام نے ہزاروں بلکہ لاکھوں مردے زندہ کر ڈالے تھے یہاں تک
کہ انجیلوں میں بھی یہ مبالغہ آمیز باتیں لکھتی ہیں کہ ایک مرتبہ تمام گورستان جو ہزاروں
برسوں سے چلا آتا تھا سب کا سب زندہ ہو گیا تھا اور تمام مردے زندہ ہو کر شہر میں
آگئے تھے۔
اب عقلمند قیاس کر سکتا ہے کہ باوجودیکہ کروڑہا انسان زندہ ہو کر شہر میں آگئے اور
اپنے بیٹوں پوتوں کو آکر تمام قصے سنائے اور حضرت عیسی علیہ السّلام کی سچائی کی
تصدیق کی مگر پھر بھی یہودی ایمان نہ لائے اور اس درجہ کی سنگدلی کو کون باور کرے گا۔
اور در حقیقت اگر ہزاروں مردے زندہ کرنا حضرت عیسی کا پیشہ تھا تو جیسا کہ عقل کے
رو سے سمجھا جاتا ہے وہ تمام مردے بہرے اور گونگے تو نہیں ہوں گے۔ اور جن لوگوں کو
ایسے معجزات دکھلائے جاتے تھے کوئی ان مردوں میں سے ان کا بھائی ہو گا اور کوئی باپ
اور کوئی بیٹا اور کوئی ماں اور کوئی دادی اور کوئی دادا اور کوئی دوسرا قریبی اور عزیز رشتہ دار ۔
اس لئے حضرت عیسی علیہ السّلام کے لئے تو کافروں کو مومن بنانے کی ایک وسیع راہ
کھل گئی تھی۔ کئی مردے یہودیوں کے رشتہ داران کے ساتھ ساتھ پھرتے ہوں گے۔
اور حضرت عیسی علیہ السّلام نے کئی شہروں میں ان کے لیکچر دلائے ہوں گے۔ ایسے
لیکچر نہایت پر بہار اور شوق انگیز ہوتے ہوں گے جب ایک مردہ گھڑا ہو کر حاضرین کو سناتا
ہو گا کہ اے حاضرین ! آپ لوگوں میں بہت ایسے اس وقت موجود ہیں جو مجھ جو مجھے شناخت
کرتے ہیں جنہوں نے مجھے اپنے ہاتھ سے دفن کیا تھا۔ اب میں خدا کے منہ سے سن کر
آیا ہوں کہ عیسی مسیح سچا ہے اور اس نے مجھے زندہ کیا تو عجب لطف ہوتا ہو گا۔ اور ظاہر
ہے کہ ایسے مردوں کے لیکچروں سے یہودی قوم کے لوگوں کے دلوں پر بڑے بڑے اثر
ہوتے ہوں گے اور ہزاروں لاکھوں یہودی ایمان لاتے ہوں گے ۔ پر قرآن شریف اور ہوں کہے اور ہزاروں یہودی ایمان لاتے ہوں اس کے پر انجیل سے ثابت ہے کہ یہودیوں نے حضرت عیسی علیہ السلام کو رد کر دیا تھا۔ اور
اصلاح مخلوق میں تمام نبیوں سے ان کا گر ا ہوا نمبر تھا اور تقریبا تمام یہودی ان کو ایک مکار
اور کاذب خیال کرتے تھے۔
اب عقلمند سوچے کہ کیا ایسے بزرگ اور فوق العادت معجزات کا یہی نتیجہ ہونا چاہئے

تھا جبکہ ہزاروں مردوں نے زندہ ہو کر حضرت عیسی علیہ السّلام کی سچائی کی گواہی بھی
دیدی اور یہ بھی کہہ دیا کہ ہم بہشت کو دیکھ آئے ہیں اس میں صرف عیسائی ہیں جو حضرت
عیسی کے ماننے والے ہیں اور دوزخ کو دیکھا تو اس میں یہودی ہیں جو حضرت عیسیٰ کے تو
منکر ہیں تو ان سب باتوں کے بعد کس کی مجال تھی کہ حضرت عیسی کی سچائی میں ذرا بھی سب باتوں کی
شک کرتا اور اگر کوئی شک کرتا تو ان کے باپ دادا جو زندہ ہو کر آئے تھے ان کو جان سے
مارتے تے کہ کہ اے ناپاک لوگو! ہماری گواہی اور پھر بھی شک۔ پس یقینا سمجھو کہ
ایسے معجزات محض بناوٹ ہے۔ معجزہ سے نفس امر میں شک نہیں مگر وہ اسی قدر ہوتا ہے
جیسا کہ آگے ہم تفصیل سے بیان کریں گے۔ اس جگہ مسلمانوں پر نہایت افسوس ہے
کہ وہ حضرت عیسی علیہ السّلام کی طرف ایسے معجزات منسوب کرتے ہیں جو قرآن
شریف کی بیان کردہ سنت کے مخالف ہیں اور وہ راہ چلتے ہیں جس کا آگے کوچہ ہی بند
ہے۔ اور نہ صرف اس قدر کہ حضرت عیسی کی نسبت عیسائیوں کی پرانی کہانیوں پر ایمان
لائے ہوئے ہیں بلکہ آئندہ کے لئے تمام دنیا سے الگ کسی وقت آسمان سے ان کا نازل
ہونا مانتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آئندہ آخری زمانہ میں ( حالانکہ عمر دنیا کے رو سے جو سات
ہزار ہے یہی آخری زمانہ ہے ( حضرت عیسی آسمان سے فرشتوں کے ساتھ نازل
ہوں گے اور ایک بڑا تماشا ہو گا اور لاکھوں آدمیوں کا ہجوم ہو گا اور آسمان کی طرف نظر
ہوگی اور لوگ دور سے دیکھ کر کہیں گے کہ وہ آئے وہ آئے۔ اور دمشق میں ایک سفید مینار
کے قریب اتریں گے۔ مگر تعجب کہ وہ غریب اور عاجز انسان جو اپنی نبوت ثابت کرنے
کے لئے الیاس نبی کو دوبارہ دنیا میں نہ لاسکا یہاں تک کہ صلیب پر لٹکایا گیا۔ اس کی
نسبت ایسے ایسے کرشمے بیان کئے جاتے ہیں۔ اگر یہ باتیں قبول کے لائق ہیں تو پھر کیوں
حضرت سید عبد القادر جیلانی کی یہ کرامت جو لوگوں میں بہت مشہور ہو رہی ہے قبول
نہیں کی جاتی کہ ایک کشتی جو مع برات دریا میں ڈوب گئی تھی انہوں نے بارہ برس کے بعد
نکالی تھی اور سب لوگ زندہ تھے اور نقارے اور باجے ان کے ساتھ بج رہے تھے۔ ایسا
ہی یہ دوسری کرامت که ایک مرتبه فرشته ملک الموت ان کے کسی مرید کی روح بغیر
اجازت نکال کر لے گیا تھا انہوں نے اڑ کر آسمان پر اسکو چاپکڑا اور اس کی ٹانگ پر لاٹھی
ماری اور ہڈی توڑ دی۔ اور اس روز کی جس قدر روحیں نکالی گئی تھیں سب چھوڑ دئیں اور
وہ دوبارہ زندہ ہو گئیں۔ فرشتہ روتا ہوا خدا تعالیٰ کے پاس گیا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ عبد

جو زندہ ہوا ہو
القادر محبوبیت کے مقام میں ہے اس کے کام کی نسبت کوئی دست اندازی نہیں ہوگی اگر
وہ تمام گزشتہ مردے زندہ کر دیتا تب بھی اس کا اختیار تھا۔
اب جس حالت میں ایسی مشہور شده کرامات کو قبول نہیں کیا گیا جن کے قبول کرنے
میں چنداں حرج نہ تھا تو پھر کیوں ایسے شخص کی طرف وہ باتیں منسوب کی جاتی ہیں جو نہ وہ
صرف قرآن شریف کی منشا کے بر خلاف ہیں بلکہ عیسی پرستی کے شرک کو اس سے مدد ملتی
ہے جس نے چالیس کروڑ انسانوں کو خدائے تعالیٰ کی توحید سے محروم کر دیا ہے میں نہیں
سمجھ سکتا کہ حضرت عیسیٰ بن مریم کو اور نیتوں پر کیا زیادتی اور کیا خصوصیت ہے۔ پھر
اس کو ایک خصوصیت دینا جو شرک کی جڑ ہے کس قدر کھلی کھلی ضلالت ہے جس سے ایک
بڑی قوم تباہ ہو چکی ہے۔
براہین احمدیہ حصہ پنجم ۔ روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۴۷ تا ۵۰
نیز ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۳۴
عیسائی بار بار حضرت مسیح کے مردے زندہ کرنے کے معجزات پیش کرتے ہیں مگر
ثبوت ایک کا بھی نہیں۔ نہ کسی نہ کسی مردے نے آکر عالم آخرت کی سرگذشت سنائی یا
کسی مردہ کا ثبوت نہیں دوزخ کی بهشت دوزخ کی حقیقت ظاہر کی یا دوسرے جہان کے چشم دید عجائبات کے بارے میں
کوئی کتاب شائع کی یا اپنی شہادت سے فرشتوں کے وجود کا ثبوت دیا۔ بلکہ مردوں سے
سے مراد وہ لوگ ہیں جو روحانی یا جسمانی طور پر مردوں کی مانند تھے۔ پھر گویا دعا کے مراد وہ ہیں جو یا طور پر کی مانند
ذریعہ سے سے نئی زندگی پائی ۔ یہی حال حضرت عیسی کے پرندے بنانے کا ہے۔ اگر
وہ بیچ بیچ پرندے بناتے تو ایک دنیا ان کی طرف الٹ پڑتی اور پھر کیوں صلیب تک بناتے تو پڑتی اور کچھ
نوبت پہنچتی اور کیا ممکن تھا کہ عیسائی لوگ جو حضرت عیسی کے خدا بنانے پر حریص
ہیں وہ ایسے بڑے خدائی نشان کو چھوڑ دیتے بلکہ وہ تو ایک ننکہ کا پہاڑ بنا دیتے۔ اس
سے ظاہر ہے کہ یہ واقعہ جو قرآن شریف میں مذکور ہے اپنے ظاہری معنوں پر محمول
نہیں بلکہ اس سے کوئی خفیف امر مراد ہے جو بہت وقعت اپنے اندر نہیں رکھتا۔
حقیقة الوحی- روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۴۰۵
میرے متعلق یہ بھی اعتراض کرتے ہیں کہ مسیح نے مردے زندہ کئے تھے انہوں

نے کتنے گئے ہیں؟ میں اس کا کیا جواب دوں ۔ پہلے یہ تو معلوم کر لیں کہ مسیح نے وفاقی مردے زندہ
کتنے مردے زندہ کئے تھے ؟ پھر اس کے سوا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ مجھ
سے پہلے ہے میں تو آپ کا ایک خادم ہوں ۔ آپ کے پاس ایک مردہ کی بابت کہا گیا کا مردہ کہا؟
جس کو سانپ نے کاٹا تھا اور کہا کہ اس کی نئی شادی ہوئی ہے۔ آپ اسے زندہ
کر دیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اپنے بھائی کو دفن کرو۔
اگر حقیقی مردے زندہ ہو سکتے تو سب سے پہلے آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کو یہ
معجزہ دیا جاتا۔ ہاں یہ سچ ہے کہ بعض اوقات سخت امراض میں مبتلا اور ایسی حالت
میں کہ اس میں آثارِ حیات مفقود ہوں اللہ تعالیٰ اپنے ماموروں اور مرسلوں کی دعاؤں
کی وجہ سے انہیں شفا دے دیتا ہے۔ اس قسم کا احیاء ہم مانتے ہیں اور یہاں بھی ہوا
ہے اور اس کے سوا دوسری حیات روحانی حیات ہے۔ غرض یہ دو قسم کا احیاء موتی
ہم مانتے ہیں۔ روحانی طور پر مسیح کا اثر بہت کم ہوا۔ کیونکہ یہودیوں نے مانا نہیں اور
جنہوں نے مانا ان کی تکمیل نہ ہوئی۔ ایک نے لعنت بھیج دی، دوسرے نے پکڑوا دیا
اور باقی بھاگ گئے۔ ہاں جسمانی طور پر بعض کے لئے دعائیں کیں اور وہ مریض
اچھے ہو گئے، اب بھی ہو رہے ہیں۔
ملفوظات جلد ۸ صفحه ۶۹، ۷۰
حضرت عیسیٰ کے معجزے تو ایسے ہیں کہ اس زمانہ میں وہ بالکل معمولی سمجھے جا
سکتے ہیں احمد سے مراد شب کور ہے۔ اب ایسا بیمار معمولی کلیجی سے بھی اچھا ہو سکتا بالکل معمولی مجھے سے مراد شب کبھی مچھر ایسا پیار معمولی مجھ سے بھی اچھ
ہے۔
احیاء موتی سے مراد بھی خطرناک مریضوں کا تندرست ہونا ہے پس
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلہ میں یہ باتیں کچھ بھی نہیں۔
بدر جلد ۶ نمبر ۶ صفحه ۴ مؤرخہ ۷ فروری ۱۹۰۷
اگر مسیح واقعی مردوں کو زندہ کرتے تھے تو کیوں پھونک مار کر ایلیا کو زندہ نہ کر دیا
تا یہود ابتلاع سے بچ جاتے اور خود مسیح کو بھی ان تکالیف اور مشکلات کا سامنا نہ ہوتا جو
احیاء موتی
ایلیا کی تاویل سے پیش آئیں ۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۲ صفحه ۳

احياء مولی
احیاء ہوتی
احیاء موتی
رہا حضرت عیسی کا احیاء موتی۔ اس میں روحانی احیاء موتی کے تو ہم بھی قائل ہیں
اور ہم مانتے ہیں کہ روحانی طور پر مردے زندہ ہوا کرتے ہیں اور اگر یہ کہو کہ ایک شخص
مر گیا اور پھر زندہ ہو گیا یہ قرآن شریف یا احادیث سے ثابت نہیں ہے اور ایسا ماننے سے
پھر قرآن شریف اور احادیث نبوی گویا ساری شریعت اسلام ہی کو ناقص ماننا پڑے گا۔
کیونکہ رد الموتی کے متعلق مسائل نہ قرآن شریف میں ہیں نہ حدیث نے کہیں ان کی حدیث مجھے
صراحت کی ہے اور نہ فقہ میں کوئی بات اس کے متعلق ہے غرض کسی نے بھی اس کی تشریح
نہیں کی۔ اس طرح پر یہ مسئلہ بھی صاف ہے۔
الحکم جلدے نمبر ۱۶ مورخہ ۳۰ اپریل ۱۹۰۳ء صفحہ ۸
ہم اعجازی احیاء کے قائل ہیں مگر یہ بات بالکل ٹھیک نہیں ہے کہ ایک مردہ اس طرح
زندہ ہوا ہو کہ وہ پھر اپنے گھر میں آیا اور رہا اور ایک عمر اس نے بسر کی اگر ایسا ہوتا تو قرآن
ناقص ٹھرتا ہے کہ اس نے ایسے شخص کی وراثت کے بارے میں کوئی ذکر نہ کیا۔
البدر جلد ۲ نمبر ۱۵ مورخہ یکم مئی ۱۹۰۳ء صفحه ۱۱۶
اصل میں احیاء موتی پر ہمارا یہ ایمان نہیں ہے۔ نہ احیائے موتی
سے یہ مطلب ہے کہ حقیقی مردہ کا احیاء کیا گیا احیائے موتی کے معنی یہ ہیں
که (۱) روحانی زندگی عطا کی جاوے (۲) یہ کہ بذریعہ دعا ایسے انسان کو شفادی جاوے
کہ وہ گویا مردوں میں شمار ہو چکا ہو جیسا کہ عام بول چال میں کہا جاتا ہے کہ فلاں تو مر کر جیا
ہے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۷ ۴ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۳ صفحه ۳۷۴
سے مراد
اگر کوئی کہے کہ حضرت عیسی علیہ السّلام مردے زندہ کرتے تھے یہ کتنا بڑ انشان ان
مردے زندہ کرنے کو دیا گیا۔ اس کا جواب یہ ہے کہ واقعی طور پر مردہ کا زندہ ہونا قرآن شریف کی تعلیم کے
بر خلاف ہے ہاں جو مردہ کے طور پر بیمار تھے اگران کو زندہ کیا تواس جگہ بھی ایسے مردے
زندہ ہو چکے ہیں اور پہلے نبی بھی کرتے رہے ہیں جیسا الیاس نبی۔ مگر عظیم الشان نشان
اور ہیں جن کو خدا د کھلا رہا ہے اور دکھلائے گا۔

حقیقة الوحی - روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۵۵ حاشیه
عیسائیوں نے جو شور مچایا تھا کہ عیسی مردوں کو زندہ کرتا تھا اور وہ خدا تھا اس
واسطے غیرت الہی نے جوش مارا کہ دنیا میں طاعون پھیلائے اور ہمارے مقام کو بچائے تا ماموں سے بہائیوں
طاعون
کہ لوگوں پر ثابت ہو جائے کہ امت محمدی کا کیا شان ہے کہ احمد کے ایک غلام کی اس قدر پر حجت
عزت ہے۔ اگر عیسی مردوں کو زندہ کرتا تھا تو اب عیسائیوں کے مقامات کو اس بلا سے
بچائے۔ اس وقت غیرت الہی جوش میں ہے تاکہ عیسی کی کسر شان ہو جس کو خدا بنایا
گیا ہے
چه خوش ترانه زد این مطرب مقام شناس
که در میان غرل قول آشنا آورد
ملفوظات جلد ۳ صفحه ۲۷۱
ے زندہ
مسیح محض
ایک مچھر پر غور کر کے خدا کا پتہ لگ سکتا ہے اور ایک پستو کو دیکھ کر صانع حقیقی کی
طرف ہمارا ذہن منتقل ہو سکتا ہے مگر ایسے مذہب سے ہمیں کچھ بھی فائدہ حاصل نہیں ہیں کے ہوت بھی از من
ہو سکتا کہ جو اپنے پیٹ میں صرف قصوں اور کہانیوں کا ایک مردہ بچہ رکھتا ہے۔ ہمیں تھے کہانیاں ہیں
جبرا کہا جاتا ہے کہ تم ان باتوں کو مان لو کہ کسی زمانہ میں یسوع نے کئی ہزار مردے :
کر دئے تھے اور اس کی موت کے وقت بیت المقدس کے تمام مردے شہر میں داخل
ہو گئے تھے۔ لیکن در حقیقت یہ ایسی ہی باتیں ہیں جیسا کہ ہندوؤں کی پشتکوں میں ہے
کہ کسی زمانہ میں مہادیو کی لٹوں سے گنگا بہ نکلی تھی ۔ اور راجہ رام چندر نے پہاڑوں کو انگلی
پر اٹھا لیا تھا اور راجہ کرشن نے ایک تیر سے اتنے لاکھ آدمی مارے تھے۔
كتاب البرية - روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۶۱
بڑی خصوصیت اقتداری معجزات کی ہوتی ہے لیکن یسوع کی لائف میں اقتداری
مجرات کا پتہ نہیں ملا اور اگر عیسائیوں کے بیان کے موافق بعض مان بھی لیں تو پھرہم
دعوی سے کہتے ہیں کہ اسی رنگ کے اقتداری معجزات یسوع کے معجزات سے کہیں بڑھ کے کے پاس اقتداری
چڑھ کر پہلے نبیوں کے بائیل میں موجود ہیں۔ پھر خصوصیت کیا رہی ؟ وہ کیا بات تھی مجودات نہیں

جس پر اسے خدا مان لیا گیا۔ اگر ایک مجلس میں اللہ تعالیٰ کے صفات بیان کئے جاویں اور
اس میں آریہ ، عیسائی اور مسلمان موجود ہوں تو اگر کسی کا ضمیر مر نہیں گیا تو بحجز مسلمان
کے ہر ایک خدا تعالیٰ کے صفات بیان کرنے سے شرمندہ ہو گا۔ مثلاً آریہ کیا
یہ بیان کر کے خوش ہو گا کہ میں ایسے خدا پر ایمان لاتا ہوں جس نے دنیا کا ایک ذرہ بھی
پیدا نہیں کیا۔ وہ میری روح اور جسم کا خالق نہیں۔ مجھے جو کچھ ملتا ہے میرے اپنے اعمال
اور افعال کا ثمرہ ہے۔ خدا ثمرہ ہے۔ خدا تعالیٰ کا کوئی عطیہ اور کرم نہیں۔ میرا خدا مجھے کبھی ہمیشہ کی
نجات نہیں دے سکتا۔ میرے لئے لازمی ہے کہ میں جونوں کے چکر میں آکر کیڑے
مکوڑے بنتا یا کیا عیسائی صاحب یہ بیان کر کے راضی ہو گا کہ میں ایک ایسے خدا پر ایمان لاتا
ہوں جو ناصرہ بستی میں یوسف نجار کے گھر معمولی بچوں کی طرح پیدا ہوا تھا۔ وہ معمولی
بچوں کی طرح روتا چلاتا اور کبھی اپنی کمزوریوں کی وجہ سے ماں باپ سے پھڑ بھی کھاتا تھا۔
اسے اتنی بھی خبر نہ تھی کہ وہ انجیر کے پھل کے موسم کا علم رکھتا۔ وہ ایسا غصہ ور تھا کہ
درختوں تک کو بد دعائیں دیتا تھا۔ وہ آخر میرے گناہوں کی وجہ سے صلیب پر لعنتی
ہوا۔ اور تین دن ہاویہ میں رہا۔ بتاؤ کیا وہ یہ باتیں خوشی کے ساتھ بیان کرے گا یا اندر ہی
اندر اس کا دل کھایا جائے گا۔ لیکن ایک مسلمان بڑی جرات اور دلیری سے کہے گا کہ
میں اس خدا پر ایمان لایا ہوں جو تمام تمام صفاتِ کاملہ سے موصوف اور تمام بدیوں اور
نقائص سے منزہ ہے وہ رب ہے بلا مانگے دینے والا رحمان ہے۔ سچی محنتوں کے ثمرات
ضائع نہ کرنے والا ہے ۔ وہ حی و قیوم ، ارحم الراحمین خدا ہے۔ وہ ہمیشہ کی نجات دیتا
ہے۔ اس کی عطاء غیر مجذوذ ہے۔ پس جب مسلمان اپنے خدا کی صفات بیان کرے گا تو
ہرگز شرمندہ نہیں ہو گا اور یہ خدا تعالیٰ کا فضل ہے جو ہم پر ہے ۔ ایسا ہی اور بہت سی باتیں
ہیں۔ غرض آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مان کر ہم کبھی کسی کے سامنے شرمندہ نہیں
ہو سکتے۔
معجزات مسیح کی حقیقت ڈوئی نے خوب کھولی ہے وہ دعوی کرتا ہے کہ میں بھی سلب
امراض کرتا ہوں ۔ اسی طرح پر جس طرح یسوع مسیح کیا کرتا تھا۔ اور عجیب تریہ بات ہے ر یسوع کیا
کہ جہاں کوئی شخص اچھا نہیں ہوتا وہاں وہ شرمندہ نہیں ہو تا بلکہ کہہ دیتا ہے کہ یسوع مسیح
سے بھی فلاں شخص اچھا نہیں ہوا۔
سلب امراض فی الحقیقت کوئی ایسی چیز نہیں ہے جس پر ناز کیا جا سکے۔ یہودی بھی اس

زمانہ میں سلب امراض کرتے تھے اور ہندوستان میں بھی بہت لوگ اس قسم کے ہوئے
ہیں اور آج کل تو ہزاروں ہزار دہریے اور ملحد بھی ایسے ہیں جو سلب امراض کر سکتے ہیں
کیونکہ یہ ایک فن اور مشق ہے جس کے لئے یہ بھی ضرور نہیں کہ اس فن کا حامل خدا تعالیٰ اور جس-
پر یقین رکھتا ہو یا نیک چلن ہو۔ جس طرح پر دوسرے علوم کے حصول کے لئے نیک
چلنی اور خدا پرستی شرط نہیں ہے اس کے لئے بھی نہیں۔ یعنی اگر کوئی شخص ریاضی کے
قواعد کی مشق کرے تو قطع نظر اس کے کہ وہ دہریہ - وہ دہریہ ہے یا موحد خدا پرست برست، وه قواعد اس
کے لئے کوئی روک پیدا نہیں کریں گے۔ بر خلاف اس کے وہ روحانی کمالات جو اسلام
سکھاتا ہے ان کے لئے ضروری ہے کہ اعمال میں پاکیزگی اور صدق اور وفاداری ہو۔ بغیر
اس کے وہ باتیں حاصل ہی نہیں ہو سکتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سلب امراض والے مسیح کے
اچھے کئے ہوئے مر گئے لیکن قد أفلح من زكنها کی تعلیم دینے والے
کے زندہ کئے ہوئے آج تک بھی زندہ ہیں اور ان پر کبھی فنا آہی نہیں
سکتی۔
ملفوظات جلد ۸ صفحه ۱۳۷ تا ۱۳۹
نیز ملفوظات جلد ۴ صفحه ۱۱۰، ۱۱۱ ۔
اب عیسائیوں کے عقائد اور مذہب کو اس معیار پر بھی آزما کر دیکھ لو۔ کہ ان میں بجز
اب عیسائیوں کے
بوسیدہ ہڈیوں اور مردہ باتوں کے اور کیار کھتا ہے۔ بلا تفاق وہ مانتے ہیں کہ ان میں آج ایک آزمائش عیسائیت میں
بھی ایسا شخص نہیں جو اپنے مذہب کی صداقت اور خون مسیح کی سچائی پر اپنے نشانات کی مہر کوئی زندہ نشان نہیں
لگا سکے ۔ یہ تو بڑی بات ہے میں کہتا ہوں کہ انجیل کے قرار داده نشانوں کے موافق تو شاید
ایمان دار ہونا بھی ایک امر محال ہو گا۔
اچھا۔ زندہ نشانات کو تو جانے دو عیسائی جو اپنے تائیدی نشانوں کے لئے مسیح کی قبر کا
پتہ دیتا ہے کہ اس نے فلاں قبر سے مردہ اٹھایا تھا وہ بجز قصوں کے اور کیا وقعت رکھ سکتے
ہیں۔ اسی لئے میں نے بار ہا کہا ہے کہ یہ سلب امراض کے اعجوبے جو بعض ہندو سنیاسی بھی
کرتے ہیں۔ اور اس ترقی کے زمانہ میں مسمریزم والے بھی دکھاتے ہیں۔ آج کوئی
معجزات کے رنگ میں نہیں مان سکتا اور پیش گوئی ہی ایک ایساز بر دست نشان ہے جو ہر
زمانہ میں قابل عزت سمجھا جاتا ہے مگر ہمیں افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ مسیح کی جو پیش
گوئیاں انجیل میں درج ہیں وہ ایسی ہیں کہ ان کو پڑھ کر ہنسی آتی ہے کہ قحط پڑیں گے۔

زلزلے آئیں گے مرغ بانگ دے گا وغیرہ ۔ اب ہر ایک گاؤں میں جا کر دیکھو کہ ہر وقت
مرغ بانگ دیتے ہیں یا نہیں۔ اور قحط اور زلزلے بالکل معمولی باتیں ہیں۔ جو آجکل کے
مدیر تو اس بھی بڑھ کر بتا دیتے ہیں کہ فلاں وقت طوفان آئے گا۔ فلاں وقت بارش شروع
ہوگی۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش گوئیوں کو دیکھو کہ کس طرح پر چھ سو سال پہلے
کہا کہ ایک آگ نکلے گی جو سبزہ کو چھوڑے گی۔ اور پتھر کو گلائے گی اور پوری ہوئی ۔ اس کی گویا وی ای یار قسم کی درخشان پیش گوئیاں تو پیش کریں۔ میں نے ایک ہزار روپیہ کا انعام کا اشتہار مسیح
کی پیش گوئیوں کے لئے دیا تھا مگر آج تک کسی عیسائی نے ثابت نہ کیا کہ مسیح کی پیش گوئیاں
ثبوت کی قوت اور تعداد میں میری پیش گوئیوں سے بڑھ کر ہیں جن کا گواہ سارا جہان
ہے۔
مسیح کے معجزات جو قصص کے رنگ میں ہیں ان سے کوئی فوق العادت تائید الہی کا پتہ
نہیں لگتا جب کہ آج اس سے بڑھ کر طبی کرشمے اور عجائبات دیکھے جاتے ہیں خصوصاً
ایسی حالت میں کہ خود انجیل میں ہی لکھتا ہے کہ ایک تالاب تھا جس میں ایک وقت پر غسل میںہی کہ
کرنے والے شفا پا لیتے تھے۔ اور اب تک یورپ کے بعض ملکوں میں ایسے چشمے پائے
جاتے ہیں۔ اور ہمارے ہندوستان میں بھی بعض چشموں یا کنوؤں کے پانی میں ایسی تاثیر اور ہمارے ہند
ہوتی ہے۔ تھوڑے دن ہوئے ۔ اخبارات میں شائع ہوا تھا کہ ایک کنوئیں کے پانی سے
جذامی اچھے ہونے لگتے ہیں۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۴ صفحه ۴ - ۶ پرچه ۳۱ جنوری ۱۹۰۲ء
ملفوظات جلد ۳ صفحه ۱۱۷، ۱۱۸۔
مسیح کی پہلی زندگی کے معجزات جو طلب کئے جاتے ہیں اس بارے میں ابھی بیان کر چکا
ہوں کہ احیاء جسمانی کچھ چیز نہیں احیاء روحانی کے لئے یہ عاجز آیا ہے اور اس کا ظہور
مسیح کے معجزات اور
پیش گوئیوں پر جو ہو گا ماسوا اس کے اگر مسیح کے اصلی کاموں کو ان حواشی سے الگ کر کے دیکھا جائے جو
ھوک پیدا ہوتے ہیں محض افترا کے طور پر یا غلط فہمی کی وجہ سے گھڑے گئے ہیں تو کوئی اجوبہ نظر نہیں آتا بلکہ مسیح
وغیرہ پر پیدا نہیں کے معجزات اور پیش گوئیوں پر جس قدر اعتراضات اور شکوک پیدا ہوتے ہیں میں نہیں
ہوتے
سمجھ سکتا کہ کسی اور نبی کے خوارق یا پیش خبریوں میں کبھی ایسے شبہات پیدا ہوئے

ہوں ۔ کیا تالاب کا قصہ مسیحی معجزات کی رونق دور نہیں کرتا؟ اور پیش گوئیوں کا حال
اس بھی زیادہ تر ابتر ہے کیا یہ ؟ ہے کیا یہ بھی کچھ پیش گوئیاں ہیں کہ زلزلے آئیں گے مری پڑے گی
لڑائیاں ہوں گی قحط پڑیں گے اور اس سے زیادہ تر قابل افسوس یہ امر ہے کہ جس قدر
حضرت مسیح کی پیش گوئیاں غلط نکلیں اس قدر صحیح نہیں نکل سکیں۔ انہوں نے یہودا
اسکر یوطی کو بہشت کے بارہ تختوں میں سے ایک تخت دیا تھا جس سے آخر وہ محروم رہ گیا اور
پطرس کو نہ صرف تخت بلکہ آسمان کی کنجیاں بھی دیدی تھیں اور بہشت کے دروازے کسی
پر بند ہونے یا گھلنے اس کے اختیار میں رکھے تھے مگر پطرس جس آخری کلمہ کے ساتھ
حضرت مسیح سے الوداع ہوا وہ یہ تھا کہ اس نے مسیح کے روبرو مسیح پر لعنت بھیج کر اور قسم
کھا کر کہا کہ میں اس شخص کو نہیں جانتا۔ ایسی ہی اور بھی بہت سی پیش گوئیاں ہیں جو صحیح
نہیں نکلیں۔ مگر یہ بات الزام کے لائق نہیں کیونکہ امور اخبار یہ کشفیہ میں اجتہادی
غلطی انبیاء سے بھی ہو جاتی ہے۔ حضرت موسیٰ کی بعض پیش گوئیاں بھی اس صورت پر
ظہور پذیر نہیں ہوئیں جس صورت پر حضرت موسیٰ نے اپنے دل میں امید باندھ لی
تھی۔ غایت مافی الباب یہ ہے کہ حضرت مسیح کی پیش گوئیاں اوروں سے زیادہ غلط نکلیں
مگر یہ غلطی نفس الہام میں نہیں بلکہ سمجھ اور اجتہاد کی غلطی ہے چونکہ انسان تھے اور انسان میں سمجھ اور اجتہادکی انسا
کی رائے خطا اور صواب دونوں کی طرف جا سکتی ہے اس لئے اجتہادی طور پر یہ لغزشیں
پیش آگئیں۔
اس مقام میں زیادہ تر تعجب یہ ہے کہ حضرت مسیح معجزہ نمائی سے صاف انکار کر کے
کہتے ہیں کہ میں ہر گز کوئی معجزہ دکھا نہیں سکتا مگر پھر بھی عوام الناس ایک انبار معجزات کا
ان کی طرف منسوب کر رہے ہیں۔ نہیں دیکھتے کہ وہ تو کھلے کھلے انکار کیئے جاتے
ہیں۔ چنانچہ ھیرو دلیس کے سامنے حضرت مسیح جب پیش کئے گئے تو ہیرو دیس مسیح کو دیکھ
کر بہت خوش ہوا کیونکہ اسے اس کی کوئی کرامت دیکھنے کی امید تھی۔ پر ہیرودیس نے ہر
چند اس بارہ میں صحیح سے بہت درخواست کی لیکن اس نے کچھ جواب نہ دیا تب ہیرودیس
اپنے تمام مصاحبوں کے سمیت اس سے بے اعتقاد ہو گیا اور اسے ناچیز ٹھرایا۔ دیکھو لوقا
باب ۲۲ -
اب خیال کرنا چاہئے کہ اگر حضرت مسیح میں اقتداری طور پر جیسا کہ عیسائیوں کا خیال
ہے معجزہ نمائی کی قوت ہوتی تو ضرور حضرت مسیح ہیرودیس کو جو ایک خوش اعتقاد آدمی اور

عو
ان کے وطن کا بادشاہ تھا کوئی معجزہ دکھاتے مگر وہ کچھ بھی دکھا نہ سکے ۔ بلکہ ایک مرتبہ ۔
فقہوں اور فریسیوں نے جن کی قیصر کی گورنمنٹ میں بڑی عزت تھی حضرت مسیح سے
معجزه مانگا تو حضرت مسیح نے انہیں مخاطب کر کے پر اشتعال اور پر غضب الفاظ سے فرمایا کہ
اس زمانہ کے بد اور حرام کار لوگ نشان ڈھونڈھتے ہیں ۔ پر یونس نبی کے نشان کے
سوائے کوئی نشان انہیں دکھایا نہیں جائے گا۔ دیکھو متی باب ۱۲ آیت ۳۹ اور حضرت مسیح
نے یونس نبی کے نشان کی طرف جو اشارہ فرمایا تو اس سے حضرت مسیح کا یہ مطلب تھا کہ
یونس نبی مچھلی کے پیٹ میں ہلاک نہیں ہوا بلکہ زندہ رہا اور زندہ نکل آیا ایسا ہی میں بھی
صلیب پر نہیں مروں گا اور نہ قبر میں مردہ داخل ہوں گا۔
ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۰۵ تا ۱۰۸
بعض لوگ موحدین کے فرقہ میں سے بحوالہ آیات قرآنی یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ
حضرت مسیح ابن مریم انواع و اقسام کے پرندے بنا کر اور ان میں پھونک مار کر زندہ کر دیا
ی کے معمولات معمل کرتے تھے۔ چنانچہ اسی بنا پر اس عاجز پر اعتراض کیا ہے کہ جس حالت میں مثیل مسیح
ہونے کے کے ذریعہ ہونے کا دعوی ہے تو پھر آپ بھی کوئی مٹی کا پرندہ بنا کر پھر اسکو زندہ کر کے دکھلائیے ۔
کیونکہ جس حالت میں حضرت مسیح کے کروڑہا پر ندے بنائے ہوئے اب تک موجود ہیں پرندے
جو ہر طرف پرواز کرتے نظر آتے ہیں تو پھر شیل مسیح بھی کسی پرندہ کا خالق
تھے
ہونا چاہئے۔
ان تمام اوہام باطلہ کا جواب یہ ہے کہ وہ آیات جن میں ایسا لکھتا ہے متشابہات میں یہ
سے ہیں اور ان کے یہ معنے کرنا کہ گویا خدا تعالیٰ نے اپنے ارادہ اور اذن سے حضرت معنی کرنا کہ گویا
عیسیٰ کو صفات خالقیت میں شریک کر رکھتا ہے صریح الحاد اور سخت بے ایمانی ہے کیونکہ
اگر خدا تعالیٰ اپنی صفات خاصہ الوہیت بھی دوسرے کو دے سکتا ہے تو اس سے اس کی اپنی کچھ
خدائی باطل ہوتی ہے اور موحد صاحب کا یہ عذر کہ ہم ایسا اعتقاد نہیں رکھتے کہ اپنی ذاتی
طاقت سے حضرت عیسی خالق طیور تھے بلکہ ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ یہ طاقت خدائے تعالیٰ
نے اپنے اذن اور ارادہ سے ان کو دے رکھی تھی اور اپنی مرضی سے ان کو اپنی خالقیت کا
حصہ دار بنا دیا تھا۔ اور یہ اس کو اختیار ہے کہ جس کو چاہے اپنا متیل بنادیوے قادر مطلق
جو ہوا۔ یہ سراسر مشرکانہ باتیں ہیں اور کفر سے بدتر ۔ اس موحد کو یہ بھی کہا گیا کہ کیا تم

·

آج 10 میں سے 10 باقی