باب دہم : حضرت مسیح علیہ السلام کے نشانات ، معجزات اور پیش گوئیاں
مسیحی انفاس, حصہ 3
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اب شناخت کر سکتے ہو کہ ان پرندوں میں سے کون سے ایسے پر ندبے ہیں جو خدا تعالیٰ
کے بنائے ہوئے ہیں اور کون سے ایسے پرندے ہیں کو ان پرندوں کی نسل ہیں جن کے
حضرت عیسی خالق ہیں؟ تو اس نے اپنے ساکت رہنے سے یہی جواب دیا کہ میں
شناخت نہیں کر سکتا۔ اب واضح رہے کہ اس زمانہ کے بعض موحدین کا یہ اعتقاد کہ
پرندوں کے نوع میں سے کچھ تو خدا تعالیٰ کی مخلوق اور کچھ حضرت عیسیٰ کی مخلوق ہے۔
سراسر فاسد اور مشرکانہ خیال ہے اور ایسا خیال رکھنے والا بلا شبہ دائرہ اسلام سے خارج ہے سے ہے
اور یہ عذر کہ ہم حضرت عیسی کو خدا تو نہیں مانتے بلکہ یہ مانتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے بعض
اپنی خدائی کی صفتیں ان کو عطا کر دی تھیں نہایت مکروہ اور باطل عذر ہے۔ کیونکہ اگر خدا
تعالیٰ اپنے اذن اور ارادہ سے اپنی خدائی کی صفتیں بندوں کو دے سکتا ہے تو بلا شبہ وہ اپنی
ساری صفتیں خدائی کی ایک بندے کو دے کر پورا خدا بنا سکتا ہے۔ پس اس صورت میں
مخلوق پرستوں کے کل مذاہب سچے شہر جائیں گے۔ اگر خدا تعالیٰ کسی بشر کو اپنے اذن اور
ارادہ سے خالقیت کی صفت عطا کر سکتا ہے پھر تو وہ اس طرح کسی صفت عطا کر سکتا ہے پھر تو وہ اس طرح کسی کو اذن اور ارادہ سے اپنی اور اراده۔ طرح عالم الغیب بھی بنا سکتا ہے اور اس کو ایسی قوت بخش سکتا ہے جو خدا تعالیٰ کی طرح ہر
جگہ حاضر ناظر ہو اور ظاہر ہے کہ اگر خدائی کی صفتیں بھی بندوں میں تقسیم ہو سکتی ہیں تو پھر
خدا تعالیٰ کا وحدہ لا شریک ہونا باطل ہے۔ جس قدر دنیا میں مخلوق پرست ہیں وہ بھی یہ تو
نہیں کہتے کہ ہمارے معبود خدا ہیں بلکہ ان موجدوں کی طرح ان کا بھی در حقیقت یہی
قول ہے کہ ہمارے معبودوں کو خدا تعالیٰ نے خدائی کی طاقتیں دے رکھی ہیں۔ رب اعلیٰ
و بر تر تو وہی ہے اور یہ صرف چھوٹے چھوٹے خدا ہیں۔ تعجب کہ یہ لوگ یارسول اللہ کہنا
شرک کا کلمہ سمجھ کر منع کرتے ہیں لیکن مریم کے ایک عاجز بیٹے کو خدائی کا حصہ دار بنا
رہے ہیں۔ بھائیو آپ لوگوں کا دراصل یہی مذہب ہے کہ خدائی بھی مخلوق میں تقسیم
ہو سکتی ہے اور خدا تعالیٰ جس کو چاہتا ہے اپنی صفت خالقیت در از قیمت و عالمیت و قادر تیت
وغیرہ میں ہمیشہ کے لئے شریک کر دیتا ہے تو پھر آپ لوگوں نے اپنے بدعتی بھائیوں سے
اس قدر جنگ وجدل کیوں شروع کر رکھی ہے وہ بیچارے بھی تو اپنے اولیاء کو خدا کر کے
نہیں مانتے صرف یہی کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے اپنے اذن اور ارادہ سے کچھ کچھ خدائی
طاقتیں انہیں دے رکھی ہیں۔ اور انہیں طاقتوں کی وجہ سے جو باذن الہی ان کو حاصل
ہیں وہ کسی کو بیٹا دیتے ہیں اور کسی کو بیٹی۔ اور ہر جگہ حاضر و ناظر ہیں نذریں نیازیں لیتے
حضرت مسیح کا معجزہ
حضرت سلیمان کے
ہیں اور مرادیں دیتے ہیں اب اگر کوئی طالب حق یہ سوال کرے کہ اگر ایسے عقائد سراسر
باطل اور مشرکانہ خیالات ہیں تو ان آیات فرقانیہ کے صحیح معنے کیا ہیں جن میں لکھا ہے کہ
مسیح ابن مریم مٹی کے پرندے بنا کر پھونک ان میں مارتا تھا تو وہ باذن الہی پرندے ہو جاتے ان مریم
تھے۔
سو واضح ہو کہ انبیاء کے معجزات دو قسم کے ہوتے ہیں (۱) ایک وہ جو محض سیماوی
امور ہوتے ہیں۔ جن میں انسان کی تدبیر اور عقل کو کچھ دخل نہیں ہوتا جیسے شق القمر جو
ہمارے سید و مولی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ تھا اور خدا تعالیٰ کی غیر محدود قدرت نے
ایک راست باز اور کامل نبی کی عظمت ظاہر کرنے کے لئے اس کو دکھایا تھا۔
ونا
(۲) دوسرے عقلی معجزات ہیں جو اس خرق عادت عقل کے ذریعہ سے ظہور
پذیر ہوتے ہیں جو الہام الہی سے ملتی ہے جیسے حضرت سلیمان کا وہ معجزہ جو صریح محمد متین
قواریر ہے جس کو دیکھ کر بلقیس کو ایمان نصیب ہوا۔
اب جاننا چاہئے کہ بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ یہ حضرت مسیح کا معجزہ حضرت سلیمان
کے معجزے کی طرح صرف عقلی تھا تاریخ سے ثابت ہے کہ ان دنوں میں ایسے امور کی
مجود کی طرح عقلی تھا طرف لوگوں کے خیالات جھکے ہوئے تھے کہ جو شعبدہ بازی کی قسم میں سے اور دراصل
بے سود اور عوام کو فریفتہ کرنے والے تھے۔ وہ لوگ جو فرعون کے وقت میں مصر میں
ایسے ایسے کام کرتے تھے جو سانپ بنا کر دکھلا دیتے تھے اور کئی قسم کے جانور طیار کر کے
ان کو زندہ جانورں کی طرح چلا دیتے تھے۔ وہ حضرت مسیح کے وقت میں عام طور پر
یہودیوں کے ملکوں میں پھیل گئے تھے۔ اور یہودیوں نے ان کے بہت سے ساحرانہ کام
سیکھ لئے تھے جیسا کہ قرآن کریم بھی اس بات کا شاہد ہے۔ سو کچھ تعجب کی جگہ نہیں کہ
خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح کو عقلی طور سے ایسے طریق پر اطلاع دے دی ہو جو ایک مٹی کا
کھلونا کسی کل کے دہانے یا کسی پھونک مارنے کے طور پر ایسا پرواز کرتا ہو جیسے پرندہ پرواز
کرتا ہے یا اگر پرواز نہیں تو پیروں سے چلتا ہو کیونکہ حضرت مسیح ابن مریم اپنے باپ
یوسف کے ساتھ بائیس برس کی مدت تک نجاری کا کام بھی کرتے رہے ہیں اور ظاہر ہے
کہ بڑھتی کا کام در حقیقت ایک ایسا کام ہے جس میں گلوں کے ایجاد کرنے اور طرح
طرح کی صنعتوں کے بنانے میں عقل تیز ہو جاتی ہے اور جیسے انسان میں قومی موجود ہوں
انہیں کے موافق اعجاز کے طور پر بھی مدد ملتی ہے جیسے ہمارے سیدو مولی نبی صلی اللہ علیہ
وسلم کے روحانی قومی جو دقائق اور معارف تک پہنچنے میں نہایت تیز و قوی تھے۔ سواہی
کے موافق قرآن شریف کا معجزہ دیا گیا۔ جو جامع جميع دقائق و معارف الہیہ ہے۔ پس کے موافق قرآن دیا
اس سے کچھ تعجب نہیں کرنا چاہئے کہ حضرت مسیح نے اپنے دادا سلیمان کی طرح اس
وقت کے مخالفین کو یہ عقلی معجزہ دکھلایا ہو اور ایسا معجزہ دکھلانا عقل سے بعید بھی نہیں
کیونکہ حال کے زمانہ میں بھی دیکھا جاتا ہے کہ اکثر صناع ایسی چڑیاں بنا لیتے ہیں کہ وہ بولتی
بھی ہیں اور ہلتی بھی ہیں اور دم بھی ہلاتی ہیں اور میں نے سنا ہے کہ بعض چڑیاں کل کے
ذریعہ سے پرواز بھی کرتی ہیں۔ بمبئی اور کلکتہ میں ایسے کھلونے بہت بنتے ہیں اور یورپ
اور امریکہ کے ملکوں میں بکثرت ہیں اور ہر سال نئے نئے نکلتے آتے ہیں۔ اور چونکہ قرآن
شریف اکثر استعارات سے بھرا ہوا ہے اس لئے ان آیات کے روحانی طور پر معنی بھی
کر سکتے ہیں کہ مٹی کی چڑیوں سے مراد وہ آتی اور نادان لوگ ہیں جن کو حضرت عیسی نے
اپنا رفیق بنایا گو یا اپنی صحبت میں لے کر پرندوں کی صورت کا خاکہ کھینچا پھر ہدایت کی روح
ان میں پھونک دی جس سے وہ پرواز کرنے لگے۔
ماسوا اس کے یہ بھی قرین قیاس ہے کہ ایسے ایسے اعجاز طریق عمل الترب یعنی
مسمریز می طریق سے بطور لہو و لعب نہ بطور حقیقت ظہور میں آسکیں کیونکہ عمل الترب
میں جس کو زمانہ حال میں مسمریزم کہتے ہیں ایسے ایسے عجائبات ہیں کہ اس میں پوری پوری
مشق کرنے والے اپنی روح کی گرمی دوسری چیزوں پر ڈال کر ان چیزوں کو زندہ کے
موافق کر دکھاتے ہیں۔ انسان کی روح میں ایسی خاصیت ہے کہ وہ اپنی زندگی کی گرمی
ایک جماد پر جو بالکل بے جان ہے ڈال سکتی ہے تب جماد سے وہ بعض حرکات صادر سابے
ہوتی ہیں جو زندوں سے صادر ہوا کرتی ہیں۔ راقم رسالہ ہذا نے اس علم کے بعض مشق
کرنے والوں کو دیکھا ہے جو انہوں نے ایک لکڑی کی بتائی پر ہاتھ رکھ کر ایسا حیوانی روح
سے اسے گرم کیا کہ اس نے چار پایوں کی طرح حرکت کرنا شروع کر دیا اور کتنے آدمی
گھوڑے کی طرح اس پر سوار ہوئے اور اس کی تیزی اور حرکت میں کچھ کمی نہ ہوئی ۔ سو
یقینی طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ اگر ایک شخص اس فن میں کامل مشق رکھنے والا مٹی کا ایک
پرندہ بنا کر اسکو پرواز کر تاہو بھی دکھادے تو کچھ بعید نہیں کیونکہ کچھ اندازہ نہیں کیا گیا کہ
اس فن کے کمال کی کہاں تک انتہاء ہے۔ اور جبکہ ہم بچشم خود دیکھتے ہیں کہ اس فن کے
ذریعہ سے ایک جماد میں حرکت پیدا ہو جاتی ہے اور وہ جانداروں کی طرح چلنے لگتا ہے تو
پھر اگر اس میں پرواز بھی ہو تو بعید کیا ہے۔ مگر یاد رکھنا چاہئے کہ ایسا جانور جو مٹی یا لکڑی
وغیرہ سے بنایا جاوے اور عمل الترب سے اپنی روح کی گرمی اس کو پہنچائی جاوے وہ
در حقیقت زندہ نہیں ہو تا بلکہ بدستور بے جان اور جہاد ہوتا ہے صرف عامل کے روح کی
گرمی بارود کی طرح اس کو جنبش میں لاتی ہے اور یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ ان پرندوں کا اس
ثبوت
پرواز کرنا قرآن شریف سے ہر گز ثابت نہیں ہو تا بلکہ ان کا ہلنا اور جنبش کرنا بھی بیائیہ
نہیں پہنچتا اور نہ در حقیقت ان کا زندہ ہو جانا ثابت ہوتا ہے۔ اس جگہ یہ بھی جاننا چاہئے
که سلب امراض کرنا یا اپنی روح کی گرمی جہاد میں ڈال دینا در حقیقت یہ سب عمل الترب
کی شاخیں ہیں۔ ہر یک زمانہ میں ایسے لوگ ہوتے رہتے ہیں اور اب بھی ہیں جو اس
روحانی عمل کے ذریعہ سے سلب امراض کرتے رہے ہیں اور مفلوج، مبروص، مدقوق
و غیرہ ان کی توجہ سے اچھے ہوتے رہے ہیں۔ جن ہوتے رہے ہیں۔ جن لوگوں کے معلومات وسیع ہیں وہ
میرے اس بیان پر شہادت دے سکتے ہیں کہ بعض فقراء نقشبندی و سہروردی وغیرہ نے
بھی ان مشقوں کی طرف بہت توجہ کی تھی اور بعض ان میں یہاں تک مشاق گذرے ہیں
کہ صد با بیماروں کو اپنے یمین ویسار بٹھا کر صرف نظر سے اچھا کر دیتے تھے اور محی الدین
ابن عربی صاحب کو بھی اس میں خاص درجہ کی مشق تھی۔ اولیاء اور اہل سلوک کی تواریخ
اور سوانح پر نظر ڈالنے سے معلوم ہوتا ہے کہ کاملین ایسے عملوں سے پر ہیز کرتے رہے
ہیں مگر بعض لوگ اپنی ولایت کا ایک ثبوت بنانے کی غرض سے یا کسی اور نیت سے ان
مشغلوں میں مبتلا ہو گئے تھے۔ اور اب یہ بات قطعی اور یقینی طور پر ثابت ہو چکی ہے کہ
حضرت مسیح ابن مریم باذن و حکم الہی الیسع نبی کی طرح اس عمل الترب میں کمال رکھتے تھے
گوالیس کے درجہ کاملہ سے کم رہے ہوئے تھے کیونکہ الیسع کی لاش نے بھی معجزہ دکھلایا
کہ اس کی ہڈیوں کے لگنے سے ایک مردہ زندہ ہو گیا مگر چوروں کی لاشیں مسیح کے جسم کے
ساتھ لگنے سے ہر گز زندہ نہ ہو سکیں۔ یعنی وہ دو چور جو مسیح کے ساتھ مصلوب ہوئے
تھے۔ بہر حال مسیح کی یہ تربی کاروائیاں زمانہ کے مناسب حال بطور خاص مصلحت کے
تھیں مگر یاد رکھنا چاہئے کہ یہ عمل ایسا قدر کے لائق نہیں۔ جیسا کہ عوام الناس اس کو
خیال کرتے ہیں۔ اگر یہ عاجز اس عمل کو مکروہ اور قابل نفرت نہ سمجھتا تو خدا تعالیٰ کے
فضل اور توفیق سے امید قوی رکھتا تھا کہ ان عجوبہ نمائیوں میں حضرت مسیح ابن مریم سے کم
نہ رہتا۔ لیکن مجھے وہ روحانی طریق پسند ہے جس پر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے
قدم مارا ہے اور حضرت مسیح نے بھی اس عمل جسمانی کو یہودیوں کے جسمانی اور پست
خیالات کی وجہ سے جو ان کی فطرت میں مرکوز تھے باذن و حکم الہی اختیار کیا تھاور نہ در اصل
مسیح کو بھی یہ عمل پسند نہ تھا۔ واضح ہو کہ اس عمل جسمانی کا ایک نہایت برا خاصہ یہ ہے کہ
جو شخص اپنے تئیں اس مشغولی میں ڈالے اور جسمانی مرضوں کے رفع دفع کرنے کے
لئے اپنی دلی و دماغی طاقتوں کو خرچ کرتا رہے وہ اپنی ان روحانی تاثیروں میں جو روح پر اثر
ڈال کر روحانی بیماریوں کو دور کرتی ہیں بہت ضعیف اور نکما ہو جاتا ہے اور امر تنویر باطن
اور تزکیہ نفوس کا جو اصل مقصد ہے اس کے ہاتھ بہت کم انجام پذیر ہوتا ہے یہی وجہ ہے
کہ گو حضرت مسیح جسمانی بیماروں کو اس عمل کے ذریعہ سے اچھا کرتے رہے مگر ہدایت اور
توحید اور دینی استقامتوں کے کامل طور پر دلوں میں قائم کرنے کے بارے میں ان کی
کاروائیوں کا نمبر ایسا کم درجہ کار ہا کہ قریب قریب نا کام کے رہے۔ لیکن ہمارے نبی صلی
اللہ علیہ وسلم نے چونکہ ان جسمانی امور کی طرف توجہ نہیں فرمائی اور تمام زور اپنی روح
کا دلوں میں ہدایت پیدا ہونے کے لئے ڈالا اسی وجہ سے تکمیل نفوس نفوس میں سب سے بڑھ کر کر
رہے اور ہزار ہا بندگان خدا کو کمال کے درجہ تک پہنچا دیا اور اصلاح خلق اور اندرونی
تبدیلیوں میں وہ ید بیضا دکھلایا کہ جس کی ابتدائے دنیا سے آج تک نظیر نہیں پائی
جاتی۔ حضرت مسیح کے عمل الترب سے وہ مردے جو زندہ ہوتے تھے یعنی وہ قریب الموت
آدمی جو گویا نئے سرے زندہ ہو جاتے تھے وہ بلا توقف چند منٹ میں مر جاتے تھے کیونکہ
بذریعہ عمل الترب روح کی گرمی اور زندگی صرف عارضی طور پر ان میں پیدا ہو جاتی تھی مگر
جن کو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے زندہ کیا وہ ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ اور یہ جو میں نے
مسمریز می طریق کا عمل الترب نام رکھا جس میں حضرت مسیح بھی کسی درجہ تک مشق رکھتے
تھے یہ الہامی نام ہے اور خدا تعالیٰ نے مجھ پر ظاہر کیا کہ یہ عمل الترب ہے اور اس عمل کے
عجائبات
ئی
نسبت
ہے
بھی
الهام
ہوا۔ هذا هو التراب الذي لا يعلمون یعنی یہ وہ عمل الترب
ہے جس کی اصل حقیقت کی زمانہ حال کے لوگوں کو کچھ خبر نہیں۔ ورنہ خدا تعالیٰ اپنی ہر
یک صفت میں واحد لاشریک ہے اپنی صفات الوہیت میں کسی کو شریک نہیں کرتا۔ میں
فرقان کریم کی آیات بینات میں اس قدر اس مضمون کی تائید پائی جاتی ہے جو کسی پر مخفی
نہیں جیسا کہ وہ عزاسمہ فرماتا ہے۔
الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَلَمْ يَتَّخِذُ وَلَدًا وَلَمْ
يَكُن لَّهُ شَرِيكَ فِي الْمُلْكِ وَخَلَقَ كُلَّ شَيْءٍ فَقَدَّرَهُ تَقْدِيرًا
وَاتَّخَذُوا مِن دُونِهِ آلِهَةً لَا يَخْلُقُونَ شَيْئًا وَهُمْ يُخْلَقُونَ
وَلَا يَمْلِكُونَ لِأَنفُسِهِمْ ضَرًّا وَلَا نَفْعًا وَلَا يَمْلِكُونَ مَوْتًا
وَلَا حَيَوَةً وَلَا نُشُورًا
یعنی خداوہ خدا ہے جو تمام زمین و آسمان کا اکیلا مالک ہے کوئی اس کا حصہ دار نہیں
اس کا کوئی بیٹا نہیں اور اور نہ اس کے ملک میں کوئی اس کا شریک اور اسی نے ہر ایک چیز کو
پیدا کیا اور پھر ایک حد تک اس کے جسم اور اس کی طاقتوں اور اس کی عمر کو محدود کر دیا اور
مشرکوں نے بجز اس خدائے حقیقی کے اور اور ایسے ایسے خدا مقرر کر رکھے ہیں جو کچھ بھی
پیدا نہیں کر سکتے بلکہ آپ پیدا شدہ اور مخلوق ہیں اور اپنے ضر اور نفع کے ملک نہیں ہیں اور
نہ موت اور زندگی اور جی اٹھنے کے مالک ہیں۔ اب دیکھو خدائے تعالیٰ صاف صاف طور
پر فرمارہا ہے کہ بجز میرے کوئی اور خالق نہیں بلکہ ایک دوسری آیت میں فرماتا ہے کہ تمام ر فرمارہاہے کہ میرے کوئی میں فرماتا جہان مل کر ایک لکھی بھی پیدا نہیں کر سکتا۔ اور صاف فرماتا ہے کہ کوئی شخص موت اور
حیات اور ضرر اور نفع کا مالک نہیں ہو سکتا۔ اس جگہ ظاہر ہے کہ اگر کسی مخلوق کو موت اور ہے
حیات کا مالک بنا دینا اور اپنی صفات میں شریک کر دینا اس کی عادت میں داخل ہوتا تو وہ بطور دا استثناء ایسے لوگوں کو ضرور باہر رکھ لیتا اور ایسی علی توحید کی ہمیں ہر گز تعلیم نہ دیتا۔
اگر یہ وسواس دل میں گذرے کہ پھر اللہ جل شانہ نے مسیح ابن مریم کی نسبت اس قصہ
میں جہاں پرندہ بنانے کا ذکر ہے تخلق کا لفظ کیوں استعمال کیا جس کے بظاہر یہ معنے ہیں
کہ تو پیدا کرتا ہے ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ اس جگہ حضرت عیسیٰ کو خالق قرار دینا بطور
استعادہ ہے جیسا کہ اس دوسری آیت میں فرمایا ہے
فَتَبَارَكَ اللَّهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ - بلا شبہ حقیقی اور سچا خالق خدا تعالی
ہے اور جو لوگ مٹی یا لکڑی کے کھلونے بناتے ہیں وہ بھی خالق ہیں مگر جھوٹے خالق ۔
جن کے فعل کی اصلیت کچھ بھی نہیں۔
اور اگر یہ کہا جائے کہ کیوں بطور معجزہ جائز نہیں کہ حضرت مسیح علیہ السلام اذن اور
ارادہ الہی سے حقیقت میں پرندے بنا لیتے ہوں اور وہ پرندے ان کی اعجازی پھونک سے
رواز کر جاتے ہوں ۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ خدائے تعالیٰ اپنے اذن اور ارادہ سے کسی کر ۔ تو اس کا اپنے اور
شخص کو موت اور حیات اور ضر اور نفع کا مالک نہیں بنا تا ہی لوگ دعا اور تضرع سے معجزہ
مانگتے ہیں۔ معجزہ نمائی کی ایسی قدرت نہیں رکھتے جیسا کہ انسان کو ہاتھ پیر ہلانے کی
قدرت ہوتی ہے۔ غرض معجزہ کی حقیقت اور مرتبہ سے یہ امر بلا تر اور ان صفات خاصہ
خدا تعالیٰ میں سے ہے جو کسی حالت میں بشر کو مل نہیں سکتیں۔ معجزہ کی حقیقت یہ ہے کہ
خدا تعالی ایک امر خارق عادت یا ایک امر خیال اور گمان سے باہر اور امید سے بڑھ کر ایک
اپنے رسول کی عزت اور صداقت ظاہر کرنے کے لئے اور اس کے مخالفین کی عجز اور
مغلوبیت جتلانے کی غرض سے اپنے ارادہ خاص سے یا اس رسول کی دعا اور درخواست
سے آپ ظاہر فرماتا ہے مگر ایسے طور سے جو اس کی صفات وحدانیت و تقدیس و کمال کے
منافی و مغائر نہ ہو اور کسی دوسرے کی وکالت یا کار سازی کا اس میں کچھ دخل نہ
ہو۔
اب ہر یک دانشمند سوچ سکتا ہے کہ یہ صورت ہر گز معجزہ کی صورت نہیں کہ خدا
تعالی دائمی طور پر ایک شخص کو اجازت اور اذن دیدے کہ تو مٹی کے پرندے بنا کر پھونک پرایک
مارا کر وہ حقیقت میں جانور بن جایا کریں گے اور ان میں گوشت اور ہڈی اور خون اور تمام
اعضاء جانوروں کے بن جائیں گے۔ ظاہر ہے کو اگر خدا تعالیٰ پرندوں کے بنانے میں اپنی
خالقیت کا کسی کو وکیل ٹھر اسکتا ہے تو تمام امور خالقیت میں وکالت تامہ کا عہدہ بھی کسی کو تو
دے سکتا ہے۔ اس صورت میں خدائے تعالیٰ کی صفات میں شریک ہونا جائز ہو گا گو اس
کے حکم اور اذن سے ہی سہی اور نیز ایسے خالقوں کے سامنے اور
فَتَشَابَهَ الخَلْقَ عَلَيْهِمْ کی مجبوری سے خالق حقیقی کی معرفت مشتبہ ہو جائے
گی۔ غرض یہ اعجاز کی صورت نہیں یہ تو خدائی کا حصہ دار بناتا ہے۔
بعض دانشمند شرک سے بچنے کے لئے یہ عذر پیش کرتے ہیں کہ حضرت مسیح جو
پرندے بناتے تھے وہ بہت دیر تک جیتے نہیں تھے ان کی عمر چھوٹی ہوتی تھی تھوڑی
مسافت تک پرواز کر کے پھر گر کر مر جاتے تھے۔ لیکن یہ عذر بالکل فضول ہے اور صرف
اس حالت میں ماننے کے لائق ہے کہ جب یہ اعتقاد رکھا جائے کہ ان پرندوں میں واقعی ے یہ اعتقاد رکھا
اور حقیقی حیات پیدا نہیں ہوتی تھی بلکہ صرف ظلی اور مجازی اور جھوٹی حیات جو عمل الترب
کے ذریعہ سے پیدا ہو سکتی ہے ایک جھوٹی جھلک کی طرح ان میں نمودار ہو جاتی تھی پس اگر
تنی ہی بات ہے تو ہم اس کو پہلے سے تسلیم کر چکے ہیں ہمارے نزدیک ممکن ہے کہ عمل
الترب کے ذریعہ سے پھونک کی ہوا میں وہ قوت پیدا ہو جائے جو اس دخان میں پیدا ہوتی ذریعہ پیدا
ہے جس کی تحریک سے غبارہ اوپر کو چڑھتا ہے۔ صانع فطرت نے اس مخلوقات میں بہت
کچھ خواص مخفی رکھے ہوئے ہیں۔ ایک شریک صفات باری ہونا ممکن نہیں اور کونسی
صنعت ہے جو غیر ممکن ہے ؟
اور اگر یہ اعتقاد رکھا جائے کہ ان پرندوں میں واقعی اور حقیقی حیات پیدا ہو جاتی تھی
اور سچ مچ ان میں ہڈیاں گوشت پوست خون وغیرہ اعضاء بن کر جان پڑ جاتی تھی تو اس
صورت میں یہ بھی ماننا پڑے گا کہ ان میں جاندار ہونے کے تمام لوازم پیدا ہو جاتے ہوں
گے اور وہ کھانے کے بھی لائق ہوتے ہوں گے اور ان کی نسل بھی آج تک کروڑہا پرندے
زمین پر موجود ہوں گے اور کسی بیماری سے یا شکاری کے ہاتھ سے مرتے ہوں تھے تو ایسا
اعتقاد بلا شبہ شرک ہے۔ بہت لوگ اس وسوسہ میں مبتلا ہو جاتے ہیں کہ اگر کسی نبی کے
دعا کرنے کوئی مردہ زندہ ہو جائے یا کوئی جماد جاندار بن جائے تو اس میں کون سا شرک
ہے ایسے لوگوں کو جاننا چاہئے کہ اس جگہ دعا کا کچھ ذکر نہیں اور دعا کا قبول کرنا یا نہ کرنا
اللہ جل شانہ کے اختیار میں ہوتا ہے اور دعا پر جو فعل مترتب ہوتا ہے وہ فعل الہی ہوتا ہے
نبی کا اس میں کچھ دخل نہیں ہوتا اور نبی خواہ دعا کرنے کے بعد فوت ہو جائے نبی کے
موجود ہونے یا نہ ہونے کی اس میں کچھ حاجت نہیں ہوتی۔ غرض نبی کی طرف سے
صرف دعا ہوتی ہے جو کبھی قبول اور کبھی رو بھی ہو جاتی ہے لیکن اس جگہ وہ وہ صورت
نہیں۔ اناجیل اربعہ کے دیکھنے سے صاف ظاہر ہے کہ مسیح جو جو کام اپنی قوم کو دکھلاتا تھا وہ
دعا کے ذریعہ ہر گز نہیں تھے اور قرآن شریف میں بھی کسی جگہ یہ ذکر نہیں کہ مسیح بیماروں
کے چنگا کرنے یا پرندوں کے بنانے کے وقت دعا کرتا تھا بلکہ وہ اپنی روح کے ذریعہ سے
جس کو روح القدس کے فیضان سے بر اسے برکت بخشی گئی تھی ایسے ! ایسے ایسے کام اقتداری طور پر
دکھاتا تھا چنانچہ جس نے کبھی اپنی عمر میں غور سے انجیل پڑھی ہو گی وہ ہمارے اس بیان
کی یہ یقین تمام تصدیق کرے گا اور قرآن شریف کی آیات بھی باآواز بلند ہی پکار رہی ہیں
کہ مسیح کے ایسے عجائب کاموں میں اس کو طاقت بخشی گئی تھی اور خدا تعالیٰ نے صاف فرما دیا
ہے کہ وہ ایک فطرتی طاقت تھی جو ہر یک فرد بشر کی فطرت میں موقع ہے مسیح سے اس کی
*
کچھ خصوصیت نہیں۔ چنانچہ اس بات کا تجربہ اس زمانہ میں ہو رہا ہے۔ مسیح کے معجزات
تو اس تالاب کی وجہ سے بے رونق اور بے قدر تھے جو مسیح کی ولادت سے بھی پہلے مظہر جہ سے رونق جو کہ
عجائبات تھا جس میں ہر قسم کے بیمار اور تمام مجزوم مفلوج مبروص وغیرہ ایک ہی غوطہ
مار کر اچھے ہو جاتے تھے لیکن بعد کے زمانوں میں جو لوگوں نے اس قسم کے خوارق
دکھلائے اس وقت تو کوئی تالاب بھی موجود نہیں تھا ۔
۔
غرض یہ اعتقاد بالکل غلط اور فاسد اور مشرکانہ خیال ہے کہ مسیح مٹی کے پرندے بنا کر
اور ان میں پھونک مار کر انہیں بیچ بیچ کے جانور بنا دیتا تھا۔ نہیں بلکہ صرف عمل الترب تھا
جو روح کی قوت سے ترقی پذیر ہو گیا تھا۔ یہ بھی ممکن ہے کہ مسیح ایسے کام کے لئے اس
تالاب کی مٹی لاتا تھا جس میں روح القدس کی تاثیر رکھی گئی تھی۔ بہر حال یہ معجزہ صرف
ایک کھیل کی قسم میں سے تھا اور وہ مٹی در حقیقت ایک مٹی ہی رہتی تھی۔ جیسے سامری کا
گوساله - فتدبر فانه نكتة جليلة مايلة ها الأخو حظ عظيم -
ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۵۱ تا ۲۶۳ حاشیه
یسوع مسیح کے نشانوں کا اس راقم کے نشانوں سے
یسوع مسیح کے نشانوں کا مقابلہ اور ایک پادری صاحب کا جواب
اس راقم کے نشانوں
سے مقابلہ اور ایک
کچھ دن ہوئے ہیں کہ اس راقم نے حضرات پادری صاحبوں کو مخاطب کر کے یہ اشتہار پادری صاحب کا
شائع کیا تھا کہ اگر حضرات موصوفین یسوع کے نشانوں کو میرے نشانوں سے قوت ر
ثبوت اور کثرت تعداد میں بڑھے ہوئے ثابت کر سکیں تو میں ان کو ایک ہزار روپیہ انعام
دوں گا۔
☆
ہزار روپیہ کے انعام کا اشتہار
جواب
میں اس وقت ایک مستحکم وعدہ کے ساتھ یہ اشتہار شائع کرتا ہوں کہ اگر کوئی صاحب ۔
عیسائیوں میں سے یسوع کے نشانوں کو جو اس کی خدائی کی دلیل سمجھے جاتے ہیں میرے :
اس
اشتہار کے جواب میں جو کچھ بعض پادری صاحبوں نے لکھا ہے وہ ا انے لکھا ہے وہ اخبار عام ۲۳
فروری ۱۸۹۷ء میں بحوالہ کر چین ایڈووکیٹ چھپ گیا ہے۔ چنانچہ مجیب صاحب نے
اول انجیل کی عبارت لکھ کر اس بات پر زور دیا ہے کہ جھوٹے رسول اور جھوٹے مسیح بھی دیا
ایسے بڑے نشان دکھلا سکتے ہیں کہ اگر ممکن ہو تو بر گزیدوں کو بھی گمراہ کریں۔ لیکن ظاہر
ہے کہ یہ عبارت انجیل جو صاحب راقم نے پیش کی ہے ان کے مدعا کو کچھ فائدہ بخش نہیں
بلکہ اس سے وہ خود زیر الزام آتے ہیں کیونکہ جس حالت میں اسی قسم کے نشانوں پر بھروسہ
کر کے یسوع کو خدا بنا دیا گیا ہے تو یہ بڑا ظلم ہو گا کہ دوسر اظلم ہو گا کہ دوسرا شخص ایسے ہی نشان بلکہ بقول
یسوع بڑے بڑے نشان بھی دکھلا کر ایک سچا ملہم بھی نہ ٹھر سکے۔ یہ منطق تو ہمیں سمجھ
نہیں آتی کہ یسوع کی ذات کے لئے وہ نشان ایسے سمجھے جائیں جس سے اس کی الوہیت
بپایہ ثبوت پہنچ جائے اور اسکے خدا ہونے میں کچھ بھی کسر نہ رہے۔ پھر جب وہی نشان
بلکہ بقول یسوع ان سے بھی کچھ بڑھ چڑھ کر کسی دوسرے مدعی الہام سے صادر ہوں تو
اس بے چارے چارے کا کا ملہم ہونا بھی ان سے ثابت نہ ہو سکے یہ کسی قسم کا اصول اور قاعدہ
ہے ؟ کیا کوئی سمجھ سکتا ہے ؟
پھر مسیحیوں کو اس پر بھی اصرار ہے کہ یسوع کے نشان اقتداری نشان ہیں۔ تبھی تو
وہ خدا ہے ! بہت خوب! لیکن ذرا شہر کر سوچو کہ اگر جھوٹے نبی سے نشان ظاہر ہوں تو وہ
نشانوں اور فوق العادة خوارق سے قوت ثبوت اور کثرت تعداد میں بڑھے ہوئے ثابت
کر سکیں تو میں ان کو ایک ہزار روپیہ بطور انعام دوں گا۔ میں سچ سچ اور حلفاً کہتا
ہوں کہ اس میں تخلف نہیں ہو گا۔ میں ایسے ثالث کے پاس یہ روپیہ جمع کر اسکتا ہوں
جس پر فریقین کو اطمینان ہو۔ اس فیصلہ کے لئے غیر مذاہب والے منصف ٹھیرائے
جائیں گے۔ درخواستیں جلد آنی چاہئیں۔
الراقم عیسائی صاحبوں کا دلی خیر خواہ میرزاغلام احمد قادیانی
تعداد اشاعت ۵۲۰۰ مطبع ضیاء الاسلام قادیان میں چھپا ۲۸ جنوری ۱۸۹۷ء
یه اشتہار ۱۸ × ۲۲ کے نصف صفحہ پر ہے
مجموعه اشتہارات جلد ۲ صفحه ۱۷
اقتداری ہی کہلائیں گے نہ اور کچھ ۔ کیونکہ جھوٹا خدا سے دعا نہیں کرتا اور نہ خدا سے کچھ
میں رکھتا ہے۔ سو اگر وہ کوئی نشان دکھلاوے تو اس میں کیا شک ہے کہ اپنے اقتدار سے
ہی دکھلائے گا نہ خدا سے۔ پس ایسے اقتداری نشانوں سے اگر خدائی ثابت ہو سکتی ہے تو
ایک کاذب کی خدائی یسوع کی خدائی سے باعتبار ثبوت کے اول درجہ پر ہے۔ یسوع کے
اقتداری نشانوں میں شبہ شبہ بھی ہو سکتا ہے۔ کیونکہ وہ راست باز تھا۔ ممکن ہے کہ اس نے
نشانوں کے دکھلانے میں خدا سے مدد پائی ہو لیکن کاذب کے اقتداری نشانوں میں اس شبہ
کا ذرہ دخل نہیں کیونکہ وہ راست باز نہیں اور نہ خدا سے کچھ بد د پا سکتا ہے اور نہ خدا اس مدد
سے کچھ جوڑ اور تعلق رکھتا ہے پس اس مسیحی اصول کے موافق اگر کاذب بڑے بڑے
نشان دکھلاوے تو نبوت کیا اس کی تو خدائی بھی نہایت صفائی سے ثابت ہو سکتی ہے۔ سچے
نشانوں کے امکان صدور کے لئے مسیح کا سرٹیفکیٹ کافی ہے۔ پھر ایک کذاب کے خدابن
جانے میں کیا مشکلات ہیں میں حیران ہوں کہ عیسائی صاحبوں نے ان عبارتوں کو کیوں
پیش کر دیا ان کو تو مخفی رکھنا چاہئے تھا۔ اب تو وہی بات ہوئی کہ تبر خویش بر پائے
خویش۔
دوسرا جواب مجیب صاحب نے یہ دیا ہے کہ یسوع مسیح مردوں کو زندہ کرتا اور یہ دیا ہے کہ
جذامیوں وغیرہ کو صاف کرتا تھا۔ لیکن افسوس کہ صاحب راقم نے اس جواب کے وقت
میرے اشتہار کے اس فقرہ کو نہیں پڑھا کہ قوت ثبوت میں موازنہ کیا جائے گا۔ افسوس
انہوں نے یہ کیسی جلدی کی کہ قصوں اور کہانیوں کو پیش کر دیا۔ صاحبو! مسیح کا مردوں کو
زندہ کرنا وغیرہ امور یہ سب ایسے قصے ہیں کہ جن کو خود یورپ کے محقق بنظر استہزاء
دیکھتے ہیں۔ ان کا نام ثبوت رکھنا اگر سادہ لوحی نہ ہو تو اور کیا ہے ۔ اور اگر ثبوت اسی کو
کہتے ہیں تو پھر دوسری قوموں کا کیا قصور ہے کہ ان کے خداؤں کو قبول نہیں کیا جاتا۔ کیا
ان کے دفتروں اور کتابوں میں اس قسم کے قصے بکثرت بھرے ہوئے نہیں ہیں ؟
دنیا میں اکثر یہی فساد بہت پھیل رہا ہے کہ لوگ دعوی اور دلیل میں فرق نہیں کرتے
کون اس بات کو نہیں جانتا کہ یہود جن کے لئے یسوع بھیجا گیا تھا وہ سب اس کے معجزات
سے صاف منکر ہیں۔ اب تک ان کی پرانی کتابوں سے لے کر آخری تالیفات تک میں
یہی واویلا ہے کہ اس سے کوئی بھی معجزہ نہیں ہوا چنانچہ بعض تاریخی کتابیں ان کی میرے
پاس بھی موجود ہیں۔ پس کیا یہ تعجب کی بات نہیں کہ جس قوم کو مردے زندہ کر کے
دکھلائے گئے اور ان کے جذامی اچھے کئے گئے اور ان کے مادر زاد اندھوں کی آنکھیں کھولی
گئیں۔ وہ قدیم سے قطعاً ان باتوں سے منکر چلے آویں اور کوئی فرقہ ان میں قائل نہ
ہو۔ بھلا اگر اور نہیں تو اتنا تو چاہئے تھا کہ جن کے باپ دادوں پر یہ احسان ہوا وہی شکر پر
کے طور پر مانتے چلے آتے سو اب اگر عیسائیوں کی انجیل یہ بیان کرتی ہے کہ مردے زندہ
ہوئے تو اسکے بر خلاف یہودیوں کی بہت سی کتابیں بیان کرتی ہیں کہ ایک ٹڑی بھی زندہ
نہیں ہوئی اور نہ اور کوئی نشان ظاہر ہوا۔ تو اب کون فیصلہ کرے کہ ان دونوں میں سے
حق پر کون ہے بلکہ تین دلیل سے بظاہر یہود حق پر معلوم ہوتے ہیں۔
(1) اول یہ کہ عادت اللہ نہیں ہے کہ بار بار قبریں پھٹیں اور مردے دنیا میں
آئیں۔
(۲) دوم یہ کہ یسوع نے انجیل میں آپ بھی معجزات دکھلانے سے انکار کیا ہے بلکہ
غصہ میں داکثر معجزات مانگنے والوں کو حرامکار کہہ
کہہ دیا ہے۔
(۳) تیسرے یہود کی طرف سے یہ حجت ہے کہ اگر یسوع میں مردہ زندہ کرنے کی
طاقت ہوتی تو وہ اپنی نبوت کے ثابت کرنے کے لئے ضرور اس طاقت کو استعمال
کرتا۔ لیکن جب اس پوچھا گیا تھا کہ مسیح سے پہلے ایلیاء کا دوبارہ دنیا میں آنا ضروری
ہے۔ اگر تو مسیح موعود ہے تو دکھلا کہ ایلیا کہاں ہے تو اس نے اس وقت تاویل سے مسیح موعود ہے تو دکھا کہ ایلیا
کام لیا اور کہا کہ یوحنا بن ذکریا کو ایلیا سمجھ لو اور اسی وجہ سے یہود کے علما اس کو قبول نہ
کر سکے۔ پس اگر اس کو زندہ کرنے کی قدرت تھی تو اس پر فرض تھا کہ وہ فی الفور ایلیا
کو دکھلا دیتا اور تاویلوں میں نہ پڑتا۔ غرض ایسے بیہودہ قصے ثبوت میں داخل نہیں
ہیں بلکہ خود ثبوت کے محتاج ہیں۔ پھر کیا مناسب تھا کہ ثبوت رؤیت کے مقابلہ پر
ایسے قصوں کو پیش کیا جاتا۔ کیا۔
اگر کہو کہ قرآن شریف میں عیسی علیہ السّلام کے معجزات کا ذکر آیا ہے۔ سو
واضح رہے کہ قرآن شریف کوئی تاریخی کتاب نہیں اور نہ اس نے کسی تاریخی کتاب
سے ان قصوں کو نقل کیا ہے بلکہ اس کی تمام باتیں اس کی الہامی سچائی کی بنیاد پر مانی
جاتی ہیں۔ سو وہ جس الہام کے ذریعہ سے حضرت عیسی کے معجزات کا ذکر کرتا
ہے اسی الہام کے ذریعہ سے یہ بھی بیان کرتا ہے کہ عیسیٰ صرف انسان تھا۔ خدا
نہیں تھا اور آنے والے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مصدق تھا مذہب نہیں تھا۔ پس اگر