مجالس عرفان (سوال و جواب)

حصہ 4

Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.

ایک دوسرا سوال ہوا۔
قرآن کریم میں سحر کا لفظ استعمال ہوا ہے لیکن آپ لوگ جادو کو
کیوں نہیں مانتے ؟
حضور پر نور نے فرمایا ۔
جماعت احمدیہ ٹونے ٹوٹکے کی قائل نہیں
جو قرآن نے تشریح کی ہے اس کے مطابق مانتے ہیں۔ دیکھیں ہمارا
مسلک بالکل واضح ہے اور اس میں ایک روشنی ہے خدا کے فضل سے۔
ہم کہتے ہیں کہ و محاورہ قرآن اور حدیث میں استعمال ہوا ہو اس کا ماخذ
ہی روشنی کا ماخذ ہے۔ اور محاورہ اگر قرآن کریم سے ثابت ہو جائے کہ
اس کا یہ معنی ہے تو اس میں انسان اپنی طرف سے جب معنی ڈالے گا
تو وہ معنی بگڑ جائیں گے ۔ چنانچہ سحر کا لفظ قرآن کریم نے حضرت موسی اور
فرعون کے مقابلے کے وقت استعمال فرمایا۔
ایک طرف جادوگر تھے ایک طرف حضرت موسی تھے ۔ جادوگروں نے
رسیاں پھینکیں اور بظاہر سانپ بنا دیا اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ انہوں
نے جادو کیا مگر کیا جادو تھا ؟ فرماتا ہے سحرُ وا أَعْنَ النَّاسِ انہوں نے
لوگوں کی آنکھوں پر جادو کیا۔ پھر فرماتا ہے۔ ان کے لئے یادہ خیال کرنے لگے
کہ وہ سانپ نہیں۔ حالانکہ وہ رسیاں کی رسیاں رہیں۔ تو جادو کی حقیقت جو
قرآن کریم نے بیان فرمائی ہے اس کو Modern Terms میں شہر پیرم
کہتے ہیں۔ اسینَ النَّاسِ کو ایسا دھوکہ دے دینا جس کے نتیجے میں حقیقت
اگر چہ وہی رہے مگر وہ تبدیل شدہ شکل میں نظر آئے۔ یہ ہے قرآن کریم میں
مبینہ جادو۔ دنیا کا کوئی احمدی اس جادو کا انکار نہیں کرتا۔ لیکن جہاں ٹوٹے

ٹوٹکے اور قسم کے ہیں۔ ان کا قرآن سے ثبوت ہی نہیں ملتا۔ ہم ان کو کیوں
تسلیم کریں گے ۔
حضور نے اگلا سوال پڑھ کر جواب دیا۔
یہ بہت دلچسپ سوال ہے۔ کہتے ہیں آپ لوگوں نے یہ بات کب
محسوس کی کہ مرزا صاحب مہدی ہیں ؟ گویا آہستہ آہستہ محسوس ہوا ہے
ہمیں کہ مہدی مرزا صاحب ہیں۔
مہدی منجانب اللہ مامور زمانہ ہے
مہدی احساسات سے نہیں بنے گا۔ مہدی تو وہی ہو گا جس کو خدا تعالے
واضح طور پر فرمائے کہ میں تجھے مہدی کہتا ہوں۔ تو یہ ساری باتیں سُن کر پھر وہ سوال
اپنی جگہ کا اپنی جگہ کہ ہا کہ مہدی محسوس کریں گے آپ ! یہ تو ویسی ہی بات ہے
جس طرح زلیخا کی کہانی کے متعلق کہا جاتا ہے کہ ساری رات کسی بے چارے نے
زلیخا کی کہانی سنائی تھی کسی کو ! اور جب صبح ہوئی تو اس نے سوال کیا کہ لینا
عورت تھی کہ مرد تھا۔ تو مجھ سے ان خاتون نے وہی بات کی ہے۔ میں تو کہہ
رہا ہوں کہ احساسات کا مہدی کی ماموریت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس
کے ماننے والوں کے احساس کا نہ اس کے احساس کا۔ مہدی صرف وہی ہوگا
برحق جس کو اللہ کھڑا کرے گا اور اللہ حکم دے گا کہ میں تجھے امام مہدی بناتا
ہوں ۔ اور اس کے بغیر تو ویسے بھی کوئی ہمت نہیں کر سکتا۔ دیکھیں غور کریں
جس کو خدا کھڑا کرتا ہے اس کو کھڑا ہوتے ہی مار پیرنی شروع ہو جاتی ہے

یہ تو مسلمہ بات ہے۔ ایک لاکھ چو میں ہزارہ نبیوں میں سے کوئی ایک آپ
بتا سکتی ہیں کہ جس کے دعوے کے ساتھ ہی ساری عورتیں نہ چھین لی گئیں نہیں
اور شدید مار نہ پڑی ہو ۔ تاریخ عالم میں سے ایک نکال کے بتا دیں۔ ایک بھی
نہیں۔ تو یہ مسلم بات ہو گئی کہ جب خدا کسی کو کھڑا کرتا ہے تو اسی دن سے
اُسے خوب مار پڑنی شروع ہو جاتی ہے۔ تو وہم پر کون مارکھا سکتا ہے
بے چارہ ! اس کو تو حوصلہ چاہیے۔ اس بار کے باوجود مٹ نہ سکے،
مار کے باوجود زندہ رہے۔ قتل ہونے کے باوجود ان کے ماننے والوں .
کے نفوس میں برکت ہوتی چلی جائے۔ مال لٹوانے کے باھر خود اللہ تعالے
ان کے اموال میں برکت دیتا چلا جائے یہ معجزہ جب تک خدا کی تائید کا نہ
ہو اور واضح نہ ہو محض احساس سے کون کھڑا ہو سکتا ہے، جرات بھی نہیں کر سکتا ہے۔
کوئی پاگل کھڑا ہوتا ہے تو پھر لوگ مٹا بھی دیتے ہیں اس کو اور اس کی کوئی
تائید اس کے کام نہیں آتی۔ کہا نہین جاتا ہے، قصہ ہو جاتا ہے۔ کتابوں میں اس کے
نام ملتے ہیں۔ خدا جس کو کھڑا کر تا ہے واضح طور پر کھڑا کرتا ہے اور پھر تائید
کرتا ہے اور نہیں مٹنے دیتا۔ یہ ہے مکمل مضمون جس میں آپ یہ استثناء
نہیں دیکھیں گے۔
الی تائیدات حضر میں صاحب کے بچے ہونے کی دلیل ہے
حضرت مرزا صاحب کے متعلق احساسات کا کیا تعلق ہے۔ آپ یہ
دیکھیں کہ کتنے امام مہدی کے دعویدار پہلے بھی آچکے ہیں کہاں ہیں ان کے
ماننے والے ؟ جس طرح پھول کتابوں میں ملتے ہیں۔ یہ وہ کانٹے ہیں جو کتابوں
میں ملیں گے آپ کو کوئی ان کا سلسلہ باقی نہیں رہا، کوئی نظام دنیا میں

قائم نہیں ہے ۔ ایک جھٹکے میں قوم نے انہیں اتار کر پھینک دیا اور ذلیل
کرکے رسوا کر دیا، تاک میں ملا دیا۔ کچھ دیر شہرت بھی حاصل کی لیکن مٹ
کے ختم ہو گئے۔ ایک ہی دعویدار ہے ساری دُنیا میں امام مہدی کا حضرت
مرزا غلام احمد قادیانی ر آپ پر سلامتی ہو، جس کے سلسلے کو ہر کوشش مٹانے
میں ناکام رہی اور ہر ناکام بنانے والی کوشش کے بعد وہ پڑھا ہے پہلے سے!
ء کے بعد اس کے ماننے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ ان کی قوت
میں اضافہ ہوا۔ 190 ء میں بھی بالکل یہی نتیجہ نکلا۔ ۱۹۷۴ء میں بھی یہی نتیجہ
نکلا۔ اور آج سارے علماء جو میری گردن کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں یہی
کہ رہے ہیں کہ یہ آیا تو اور جارحیت آگئی ہے اور زیادہ تیزی سے پھیلنے
لگ گئے ہیں۔ ان کا تو علاج وہی کرو جو پہلے لوگ کرتے آئے تھے۔
. قتل و غارت کر دیا وطن سے نکالو۔ ورنہ ان لوگوں نے پھیلنے سے رکنا
ہی نہیں۔
مخالفتوں کی معمول پر خطر راستوں گزرنا مامور زمان کا مقدر ہوتا ہے
جتنی بڑی مخالفت کوئی کرتا ہے بچے امام کی اس کے نتیجے میں وہ پھیلتا
ہے اور جب تک خدا کی تائید واضح قطعی سامنے نہ ہو احساسات سے
کس طرح کوئی قوم بیچ سکتی ہے۔ اس لئے یہ بات جھوٹ ہے کہ امام مہدی کا
دعوی بیڑا آسان کام ہے۔ یہ تو سب سے مشکل کام ہے۔
آسٹریلیا میں میں بیت الصلواۃ کی تعمیر کے لئے گیا تھا۔ وہاں میں نے
یونیورسٹی آف کینبرا میں ایک لیکچر دیا۔ اس کے بعد سوالات ہوئے تو آسٹریلین
یونیورسٹی کا ایک طالب علم بہت دلچسپی لینے لگ گیا۔ سوالات میں حضرت

عیسی کی زندگی موت کا بھی سوال تھا۔ میں نے بائیبل سے ثابت کیا، میں
نے کہا وہ توقوت ہو گئے ہیں، تم کیس
کا انتظار کر رہے ہو؟ تو وہ باہر نکل کر
موٹر تک میرے ساتھ آیا اور مجھے اس نے کہا یہ تو میں سمجھ گیا ہوں،
مجھے یقین ہو گیا ہے کہ عیسیٰ علیہ السلام فوت ہو گئے ہیں، اور یہ آپ
بھی مانتے ہیں کہ نیا ان کی مثال پر کوئی اور آئے گا تو شاید میں کیوں نہ ہوں۔
یہ مجھے سمجھائیں کہ میں ہو سکتا ہوں کہ نہیں۔ میں نے کہا جہاں تک گھلے عقلی
امکان کا تعلق ہے کوئی بھی ہو سکتا ہے ، خدا نے بنانا ہے۔ اگر حضرت
مرزا صاحب نہیں ہیں تو پھر
کوئی بھی ہو سکتا ہے۔ اس نے کہا پھر یہ کیوں
نہ ہو کہ میں ہی ہوں شاید ! ہمیں اس طرف کیوں نہ توجہ کروں بجائے مرزا
صاحب کے جو غیر ملک کا آدمی تھا تو میرے لئے تو آپ نے راستہ
کھول دیا ہے۔ نہیں نے کہا ایک دستہ کھول بھی دیا ہے لیکن اس رستے
کے اوپر جو آپ پر گورے گی وہ میں بتا دتیا ہوں۔ پہلے میچ سے جو سلوک
ہوا وہ تو آپ کو پتہ ہے کہ کیا ہوا تھا اور اس سچ سے جو ہوا وہ میں بتا
دیتا ہوں۔ اب بتائیے کیا خیال ہے۔ میں نے تھوڑی دیہ بتایا کہ احمدیوں
سے کیا ہو رہا ہے خود اپنے وطن میں اور دوسرے ممالک میں کیا ہوا ہے
اس نے کہا اچھا مین کے دعوے کے ساتھ یہ چیز بیں بھی لگی ہوئی ہیں میری
تو یہ میں نے نہیں میسج بننا کبھی ساری زندگی یعنی گویا خدا بنا رہا ہے اس کو
اور وہ کہتا ہے میں نے نہیں بنتا ۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو جب اللہ نے کھڑا کیا تھا تو آپ نے وہ
روایت پڑھی ہوگی۔ آپ کانپ رہے تجھے بڑی شدید سردی لگ رہی تھی
اور بے انتہا کرب اور بے چینی تھی کہ کیا ہونے والا ہے، میرے ساتھ

کیا واقعہ ہو گیا۔ اور حضرت خدیجہ نے جب اپنے کزن کو بلایا اور کہا کہ ان
کو بتاؤ وہ مذہبی کتب کے کافی عالم تھے۔ تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے اس
نے کہا کہ بتاؤ مجھے خود سناؤ کیا واقعہ ہوا کس طرح فرشتہ رونما ہوا ہے کیا اس نے کہا ؟
جب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ ساری بات سنائی تو ان کا جواب
گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت آئے گا جب تیری قوم تجھ سے بہت
بدسلوکی کرے گی تجھے اپنے وطن سے نکال دے گی اور شدید ظلم تیرے
ماننے والوں پر توڑے جائیں گے۔ کاش میں اس وقت زندہ ہوں اور
میں بھی تیری خاطر وہ دکھ اٹھانے والوں میں شامل ہوں اور میں بھی تیرے
آگئے اور دیکھے مدد کر رہا ہوں۔
جب یہ بات سنی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا دل اتنا معصوم تھا کہ
آپ نے فرمایا کیوں میں نے کون سا ایسا گناہ کیا ہے کسی سائیں نے کون سا
رکھ دیا ہے کسی کو کہ قوم میرے ساتھ ایسا سلوک کرے گی ۔
انہوں نے کہا اے محمد یہ ہمیشہ سے مقدر ہے۔ خدا کے ہر پیارے
سے جو خدا کی خاطر کھڑا ہوتا ہے۔ ایک کام پر اس کے ساتھ یہی سلوک ہوتا
ہے ۔ اس لئے کوئی استثنا نہیں۔ اور پھر جب نبوت آگے بڑھتی ہے تو
آپ کو پتہ ہے کیا سلوک ہوئے تو یہ کوکیسے سکتا ہے کہ خدا نے یہ کروانا ہو
اس کے ساتھ اور صرف وہم پر ہی سلسلہ چل رہا ہو اور احساسات پر ہم اس لئے
امام مہدی مانتے ہیں کہ اللہ تعالے نے واضح طور پر آپ سے کلام کیا اور فرمایا
میں تجھے امام بناتا ہوں زمانے کا تو وہی امام مہدی ہے جس کی خبر حضرت
محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے دی اور اس کا ظاہری ثبوت یہ نکلا کہ اس
دعوے کے ساتھ ہی ساری قوم نے آپ کو چھوڑ دیا۔ اپنے بیٹوں نے انکار کردیا۔

دو بیٹے موجود تھے۔ اپنے خاندان والے دشمن ہو گئے۔ وہ شخص جس کے اوپر
سارے ہندوستان کی نظریں تھیں اور بعض صوفیاء اور بزرگ یہ کہا رہے تھے کہ
ہم مریضوں کی ہے تم ہی پہ نظر
پر نظر
تم مسیحا بنو خدا کے لئے
جس دن یہ دعوی کیا ہے کہ خدا نے مجھے کہا ہے اس دن ساری قوم
چھوڑ بیٹھی ۔ دجال، قتل کے فتوے ، سب سے بڑا مفتری لوگ یہ ساری باتیں
قرار دینے لگ گئے۔ اس لئے یہ واضح ہے جب خدا فرماتا ہے اسی وقت
ہمت عطا ہوتی ہے ورنہ ہو ہی نہیں سکتی۔ اور اگر کوئی پاگل پن میں کرتا ہے
تو پھر وہ مٹ جاتا ہے۔ یہ دونوں باتیں حضرت مسیح موعود ر آپ پر سلامتی ہو)
کی سچائی کی دلیل ہیں۔
اس سوال پر کہ یا کوئی اور بنی آسکتا ہے؟
حضور نے فرمایا ۔
متی بھی آسکتا ہے لیکن بہی جس کی جب آنحضرت صلی الہ علیہ ستم
نے دی ہو
میں نے آپ کو بتایا تھا کہ نبی اور امام مہدی قرآن کریم کی رو سے ہم معنی
لفظ ہیں۔ امت محمدیہ میں اگر کوئی حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
کامل غلامی کرے تو عقلاً یہ امکان گھلا ہے کہ امتی نبی آجائے لیکن وہی آئے گا

جس کی غیر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دی ہو ۔ جس کی خبر حضور اکرم صلی الہ
علیہ وسلم نے نہ دی ہو وہ کیسے سچا ہو گا۔ اس لئے کون آئے گا، کتنے آئیں گے،
اس کا فیصلہ مجھے یا آپ کو کرنے کی ضرورت نہیں۔ اس کا فیصلہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا کسی کو کرنے کا حق نہیں کیونکہ آپ قیامت تک
کے رسول ہیں۔ قیامت تک کی اہم خبریں اللہ تعالے نے آپ کو عطا فرمائیں
اور یہ ہو نہیں سکتا کہ خدا نے دین امتی نبی بھیجنے ہوں اور صرف ایک
کی خبر دے۔ اس لئے عقلاً امکان اور چیز ہے ۔ واقعتا کتنے آئیں گے یہ
حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھے بغیر فیصلہ نہیں ہو سکتا۔ اور
آپ نے ایک امام مہدی کی خبر دی ہے۔ یہ تو ہمیں علم ہے اور ہم ایک
کو مان بھی بیٹھے ہیں۔ اس لئے کل کو اگر کسی نے دعوی کیا تو جماعت احمدیہ
اس سے پوچھے گی کہ ہم نے پہلے کو تو اس لئے مانا تھا کہ اس کے متعلق آنحضور
کی خوشخبریاں تھیں۔ اگر تم کہتے ہو تو وہ خوشخبریاں دکھاؤ ہم تمہیں بھی مان
لیں گے۔ یہ ہمارا مسلک ہے۔ اس مسلک میں کوئی دھوکہ کھانے والی بات
نہیں ہے۔ کوئی غلطی اور ٹھوکر کا امکان نہیں ہے۔ خدا کی طرف سے جب
کوئی آنے کا دعویٰ کرتا ہے تو ہمارا فرض ہے کہ پتہ کریں کہ کیا بات ہے۔
اگر وہ سچا ہو گا اور امت محمدیہ میں ہوگا تو لاز کا حضور اکرم کی سند اس
کو دکھانی پڑے گی۔ ساری بحث اس پر چلے گی۔

ایک خاتون نے پوچھا
آنحضور خاتم النبیین ہیں تو پھر آپ امام مہدی کو کیسے نبی مانتے ہیں ؟
حضور نے فرمایا ۔
ر نام انہیں نے اپنے بعد آنیوالے کی خود بشارت دی ہے
یہ سوال تو پہلے بھی ہو چکا ہے کہ خاتم النبیین جب رسول
اکرم ہیں تو
پھر آپ کیسے امام مہدی کو نبی مانتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ آیت خاتم النبیین
جس رسول پر نازل ہوئی جس کی شان میں نازل ہوئی، اگر وہ خود جس پرنازل
ہو رہی ہے۔ وہ پیشگوئی کرے کہ میرے بعد ایک نبی اللہ آئے گا اور مسلم
کی حدیث چار مرتبہ آنے والے کو نبی اللہ کہے تو جن معنوں میں آنحضور
ینی اللہ فرماتے ہیں ، ان معنوں میں مانے بغیر چارہ ہی نہیں۔ اور یہ ماننا
ضروری ہوگا کہ ان معنوں میں بنبی ماننا آیت خاتم النبیین کے منافی نہیں
ہے۔ دوسرا ئیں پہلے بھی بار بار ذکر کر چکا ہوں کہ امام مہدی کا آپ کا
تصور بھی نبی والا ہی ہے۔ اسلئے نبی نام سے بلانے سے کیا فرق پڑ جاتا ہے۔ اپنے عقید ے
کو کھنگالیں یہ معلوم کریں پہلے اچھی طرح کہ جس امام مہدی کی آپ منتظر ہیں۔
اس میں یہ دوصفات نبیوں والی ہوں گی یا نہیں۔ یعنی خدا اس کو الہاما
کھڑا کرے اور اس کا ماننا ضروری قرار دے دیا ہو ۔ قرآن مجید پڑھ ہیں۔
نبیوں کے سوا کسی کا ماننا انسانوں میں سے ضروری نہیں ہے دیکھ لیجئے فرشتوں
پر ایمان ضروری ہے ۔ خدا کے بعد کتابوں پر ایمان ضروری ہے انسانوں میں سے

نبیوں پر ایمان ضروری ہے، کسی غیر بنی پایان فروری ہے، کہیں دکھا دیں
قرآن کریم میں لکھا ہوا۔ تو یہ دو صفات نبیوں کی ہیں۔ عقیدہ تو آپ کا بھی وہی
ہے جو ہمارا ہے۔ اس لئے عقیدے سے فرق پڑا کرتا ہے۔ نام سے کوئی فرق
نہیں پڑتا یہ تو ویسے ہی پھر فیض والی بات ہے۔
ہم سے کہتے ہیں چمن والے عربیبان چمن
تم کوئی اچھا سارکھ لو اپنے ویرانے کا نام “
اب نام سے ویرانہ کس طرح گلشنوں میں تبدیل ہو جائے گا۔ وہ تو ویرانہ
ہی رہے گا اور اگر گلشن کو کوئی دیوانہ کہہ دے گا تو وہ تب بھی ملٹن ہی
رہے گا۔ تو آپ کا جو گلشن ہے امام مہدی کا اس کا نام آپ ویرانہ رکھ رہی
ہیں کہ وہ نبی نہیں حالانکہ عقیدہ یہی ہے کہ اللہ کھڑا کرے گا اور مانا ضروری
ہے یہ تعریف ہے نبوت کی جن معنوں میں ہم حضرت مسیح موعود کو نبی
مانتے ہیں۔ اس تعریف کے سوا اور کوئی تعریف نہیں ہے۔ یعنی خدا کا
کلام پیامہ دو الگ باتیں ہیں۔ میں یہ کہہ رہا ہوں کہ یہ دو باتیں ہم مانتے
ہیں۔ یہ دو باتیں اگر کفر ہیں تو آج نہیں تو کل جب امام مہدی آئے گا
تو آپ کا فر ہو جائیں گی اس کو مان کر اس میں بھی دو باتیں ہوں گی اس
لئے ہمارا اختلاف ہے ہی نہیں خاتم النبیین کی وہی تشریح ہماری ہے
جو آپ کی ہے عملاً صرف حجرات نہیں ہے کھل کر معاملے کو آنکھوں میں
آنکھیں ڈال کر دیکھنے کی اور حق الفاظ میں تسلیم کرنے کی۔

د،
(۲) مجلس عرفان منعقدہ ، فروری شاء میں
غیر از جماعت خواتین کی طرف سے کئے گئے
سوالات اور ان کے جوابات
مار فروری ۹۸اد کو حضرت خلیفة المسیح ایده ال تعال بعث العربية
کی کراچی آمد پر لجنہ اماءاللہ کی ممیرات نے اپنی مہمان بہنوں
کو دعوت دی اور ایک پر معارف مجلس میں اُن کے
سوالات کے حضرت صاحب نے پر مغرب قاطع جوابات
مرحمت فرمائے اس انداز میں کہ خواتین کی دلچسپی انتہا
درجے پر قائم کر ہی۔
ایک خاتون نے فرمایا
"آپ لوگوں کی نمازا در روزہ تو ہماری ہی طرح ہے تو پھر آپ
لوگوں کو کافر کیوں قرار دیا گیا ہے؟
حضور نے شفقت سے جواب مرحمت فرمایا
پاکستان کی قومی ہیلی کافیصلہ محل نظر ہے
جماعت احمدیہ کے متعلق جو بنیادی بات ہے وہ سب کو معلوم ہونی چاہئیے
جو اختلاف کی وجہ ہے۔ اور کس حد تک وہ وجہ جائز ہے ؟ اور واقعی کافر
قرار دنیا حق بجانب ہے کہ نہیں یہ فیصلہ آپ خود کر سکتی ہیں یہ 19 میں

جو نیشنل اسمبلی اس مسئلے پر غور کرنے کے لئے بیٹھی تھی اس میں متفرق فرقوں
کے نمائندے بھی شامل تھے ، اگر چہ فرقوں کے نمائندے کے طور پر نہیں۔
مگر ممبر اسمبلی کی حیثیت سے ۔ ہر فرقے ہر نیال کے لوگ تھے ۔ علماء بھی تھے
اور جہلاء بھی بیچ میں تھے۔ ایسے بھی تھے جو کبھی نماز کے قریب نہیں گئے۔
ایسے بھی تھے جود ہر یہ تھے ۔ ایسے بھی تھے جو رشوت لیتے ہیں سفارشیں
بیچ کر پیسے کھانے والے بھی بہت تھے۔ ایک بہت دلچسپ قسم کی امیلی تھی
جس میں بھان متی کا کنبہ جوڑا گیا تھا اور وہ بیٹھی اس بات پر فیصلے کے لئے
کہ ہم لوگ مسلمان ہیں یا نہیں ہیں۔
حضرت خلیفتہ اسیح الثالث نور اللہ مرقدہ ہو میرے بڑے بھائی بھی
تھے ان کے ساتھ جو چار دوسرے جماعت کے خدام گئے ان میں ایک
میں بھی تھا ۔ ساری اسمبلی میں میں موجود رہا۔ تو باہر کی دنیا کے سامنے تو
صرف یہ بات آئی کہ پاکستان کی نمائندہ اسمبلی نے اور بڑے بڑے علماء
نے غور کرنے کے بعد ایک فیصلہ دے دیا ہے اور جو ان کا فیصلہ ہے
وہ درست ہے۔ اس کے بعد یہ بحث فضول ہے کہ یہ مسلمان میں یا
نہیں ہیں۔ فیصلہ کیوں دیا گیا اور فیصلہ دینے والے کس حد تک حق بجانب
تھے یہ چند باتیں میں آپ کے سامنے کھول دیتا ہوں۔
جماعت احمدیہ کا امل عقیدہ
بنیاد یہ بنائی گئی کہ خاتم النبیین کے متعلق جماعت احمدیہ کا عقیدہ باقی
سب مسلمانوں سے اتنا مختلف ہے کہ اس کے بعد ان کے لئے مسلمان کہلانے
کا حق باقی نہیں رہتا۔ سارے مسلمان بلا استثناء اس بات کے قائل ہیں

کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد اب کسی قسم کا کوئی بنی بھی
نہ پرانا نہ نیا نہ اُمتی نہ غیر امتی کوئی نہیں آئے گا اور اس پر ساری اُمت
کا اتفاق ہے۔ یہ دروازے بند ہو چکے ہیں اور وحی بھی بند ہو گئی ہے کیسی
قسم کی وحی نہیں ہو گی۔ تو اس کے بعد یہ نیا شوشہ چھوڑ دینا کہ ایک بنی آگیا
خواہ وہ اپنے آپ کو امتی بھی کہے تب بھی یہ امت کے متفق علیہ فیصلے
کے خلاف ہے۔ اور کیونکہ اس کے نتیجے میں آیت خاتم النبیین کا انکار لازم
آتا ہے اس لئے یہ غیر مسلم ہیں۔ یہ تھا اصل فیصلہ جو میاد ہے ہمیں غیر مسلم
قرار دینے کی۔ جماعت احمدیہ کا اس کے مقابل پر کیس کیا ہے، ہم کیا کہتے
ہیں اور واقعتاً یہ لوگ ہمیں غیر مسلم کہنے میں حق بجانب ہیں کہ نہیں ۔ یہ ہیں
آج آپ سے عرض کرتا ہوں جس طرح اس بہن نے سوال کیا ہے ، امر واقعہ
ہے کہ باقی سارے قرآن پر عمل، شریعت پر عمل ہمارے تمام بنیادی عقائد
ایمانیات سب ایک ہیں اور Fundamentals میں کوئی اختلاف ہی
نہیں ہے۔ ہم بھی اسی پنجگانہ نماز کے قائل ہیں جس طرح آپ ہیں۔ اُسی
روزے کے قائل ہیں۔ اُسی حج کے قائل ہیں اسی طرح آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کو سب انبیاء سے افضل اور خاتم الرسل یقین کرتے ہیں۔ ایمان
بالآخرت ایمان بالغیب کوئی بھی ذرا نہیں جو مبادیات اور Fundamentals
سے تعلق رکھتا ہو ، اس میں ہمارا اختلاف ہو۔ تو اس لئے عام لوگوں کو سب
کو دیکھ کر یہ تعجب پیدا ہوتا ہے کہ اتنا بڑا فیصلہ دے دیا گیا ہے اور دیکھنے
میں جب ہم قریب آتے ہیں تو ان کی نمازیں وہی روزے وہی میں الصلواة
اسی طرح اذان اسی طرح تو یہ فیصلہ کیوں دیا گیا ؟ اب اس خطرے کو
محسوس کر کے آج کل علماء یہ بھی تحریک چلا رہے ہیں کہ ان کی اذانیں بھی

بند کر دی جائیں، ان کو قانوناً نمازیں پڑھنے سے روک دیا جائے، ان کو نبوت الصلاة
بنانے سے روک دیا جائے، ان ہوں الصلاۃ پر قبضہ کر لیا جائے یا جلا دی جائیں
یا منہدم کر دی جائیں ۔ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو سچا کہنے کا حق ان سے
چھین لیا جائے ، توحید پر ایمان کا حق ان سے چھین لیا جائے یعنی کلمہ پڑھنے
سے روکا جائے ان کو کیونکہ اس طرح عوام الناس کو دھو کہ لگتا ہے۔ کیونکہ یہ
سوال اسی سے تعلق رکھتا ہے۔ اس لئے میں تفصیل بیان کر رہا ہوں کہ اس
سارے واقعہ کے بعد یہ خیالات دلوں میں ایک ہیجان پیدا کرتے ہیں کہ دیکھنے
میں بظاہر ساری باتیں وہی اور پھر غیر مسلم۔ تو علماء اب باقی باتیں بھی بلانے
کی زبر دستی کوشش کر رہے ہیں، ہمارے عقیدے کے بر خلاف ہمارے
عمل کے برخلاف اور یہ وہ بات ہے جس پر ہم کسی قیمت پر بھی ان کے
مطالبے کو قبول نہیں کر سکتے۔ وہ کہتے ہیں اپنے منہ سے غیرمسلم کہو ۔ بات یہ
ہے۔ کہ ہم اگر اپنے منہ سے غیر مسلم کہیں تو کیا نتیجہ نکلے گا۔ غیر مسلم تو کر شہادت
کے انکار کے بغیر بن ہی نہیں سکتا۔ جو کلمہ شہادت کو توڑے گا وہی غیر
مسلم
بنے گا یا باہر جائے گا تو ہمیں جب کہتے ہیں
کہ زیر دستی تم اپنے منہ سے
غیر مسلم کہو تو مطلب یہ ہے کہ توحید کا انکار کرو اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ
علیہ وسلم کو نعوذ باللہ غلط قرار دو۔ اور خدا پر افتراء باندھنے والا قرار دو
یہ تو نا ممکن ہے۔ میں نے بار ہا جماعت کو کہا ہے کہ ساری جماعت بھی
کٹ جائے ۔ جو پھانسیاں آپ نے لگاتی ہیں بے شک لگا دیں۔ مگر یہ
نا ممکن ہے کہ جماعت احمدیہ کلمہ توحید اور کلمہ رسالت کا انکارہ کرے۔ آپ
جو چاہیں ہمیں کہیں لیکن آپ دین تو نہیں بدل سکتے۔ دین ہمارا یہی ہے
کہ قرآن آخری کتاب ہے ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آخری صاحب شریعت

نبی ہیں، قیامت تک آپ کا سکہ جاری رہے گا۔ کوئی ایسا انسان نہیں آسکتا
جو آپ کی سنت میں کوئی تبدیلی پیدا کر سکے، آپ کے اقوال کو بدل سکے ،
قرآن کریم کو بدل سکے۔ یہ ہمارا متفق علیہ عقیدہ ہے اور اہل عقید ہے
اس میں کوئی چیز ہمیں ڈرا کہ اس سے باز نہیں رکھ سکتی۔ اس لئے یہ جو کوشش
ہے، بیکار ہے۔ بیٹی قتل کرنے کی تعلیم جو مرضی دے دے مگریہ کہ ہمیں
دل سے غیر مسلم بنا ڈالے یہ بہر حال نہیں ہو سکتا۔
امام مہدی کا مقام امتی بنی ہونے کی وجہ سے ختم نہیں کے منافی نہیں
اب میں بتاتا ہوں جو انہوں نے فرق بنایا ہمارے اور آپ کے درمیان
جس کی بناء پر غیرمسلم قرار دیا گیا۔ وہ فرق کس مدیک جائز ہے۔ ہمارا یہ عقیدہ
ہے کہ بانی سلسلہ احمدیہ حضرت مسیح موعود ر آپ پر سلامتی ہو، وہ امام مہدی
ہیں جن کے متعلق حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دی تھی کہ وہ تشریف
لائیں گے اور ہمارہ سے نزدیک امام مہدی کا مقام ہی امتی نبی کا مقام ہے۔ یہ
ہے اصل وجہ جس کی وجہ سے سارا اختلاف چلا ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ امام مہدی
امتی نبی ہوئے بغیر امام مہدی کہلا نہی نہیں سکتا۔ یہ ایک ہی چیز کے دو نام
ہیں اور ان میں کوئی فرق نہیں ہے۔ پس آنحضرت صلی اللہ علیہ ولس خاتم انبیین
ہونے کے باوجود اور سب سے زیادہ آیت خاتم النبیین کا مفہوم سمجھنے کے
با وجود اگر امام مہدی کی پیشگوئی کرتے ہیں تو یہ امام مہدی ختم نبوت کو توڑ کر
نہیں آسکتا۔ ورنہ حضور اکرم پیشگوئی نہ کر سکتے اور امام مہدی کا جو تصویر ہمارا
ہے بالکل وہی تصویر دوسرے سارے علماء کا ہے اور یہ غلط بیانی سے

کام لیتے ہیں کہ ہم تو عقیدہ ختم نبوت کے خلاف امتی نبی مان رہے ہیں اور
یہ لوگ نہیں مان رہے۔ میں آپ کے سامنے ایک ایسا طریق رکھ دیتا ہوں کہ
جس بہن کو عربی کی الف ب بھی نہ آتی ہو وہ بھی سمجھ سکتی ہیں اس مضمون
کو اور وہ بھی اپنے علماء سے سوال کر کے تسلی کر سکتی ہیں۔ مثلاً اگر بفرض محال آپ
کے نزدیک
حضرت مرزا صاحب جھوٹے ہیں، امام مہدی نہیں
ہیں از خود یہ فتنہ کھڑا کر لیا اور فساد برپا کیا۔ تو اس کے نتیجے میں جو آنے والا
امام ہے وہ تو نہیں رکے گا نا۔ اس نے تو پھر آنا ہی آنا ہے۔ یہ ہے بنیادی
چیز - اگر مرزا صاحب جھوٹے ہیں تو ایک بچے نے تو پھر ضرور آتا ہے کیونکہ
وہ پیشگوئیاں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہیں۔ ان
کو کوئی جھوٹا نہیں کہہ سکتا۔
چودھویں صدی میں نہیں آیا تو ہو سکتا ہے کہ پندرھویں سو سال میں آجائے مگر
آنا تو ہے اس نے۔ آپ اب تھوڑی دیر کے لئے سوچیے کہ امام مہدی جب
بھی آئے گا وہ کیسے امام بنے گا۔ یہ ہے اصل بنیادی سوال جس سے ہمارا
اور آپ کا جو فرضی اختلاف ہے وہ بالکل مٹ جاتا ہے اور سوفیصدی
ثابت ہو جاتا ہے کہ ہمارے اور آپ کے درمیان عقیدے کا اختلاف ہی
کوئی نہیں ہے ۔ یہ محض جھوٹ ہے۔ امام مہدی جو آئے گا اس پر آپ کا
ایمان ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں۔ امام مہدی کیسے بنے گا ؟ اس پر آپ
نے کبھی غور نہیں کیا ۔ امام مہدی اس طرح بین بجائے گا کہ اُسے وہم پیدا ہوگا کہ
میں امام ہوں۔ ایسے امام کو تو کوئی پوچھے گا بھی نہیں اس کو تو کوئی گھاس بھی
نہیں ڈالے گا کہ نہیں وہم ہے اپنے گھر میں بیٹھے وہم کرتے رہو۔ ہمیں اس
سے کیا وچ ہی تم ہو یا نہیں ہو ۔ امام تو خدا بناتا ہے جس کو خدا امام نہ بنائے
اور واضح طور پہ یہ نہ کہے کہ کہیں مجھے امام بناتا ہوں وہ بن کیسے سکتا ہے ؟

تو
علماء سے پوچھ لیجئے۔ ان سے پوچھیں کہ کیا امام مہدی جب تشریف لائیں گے۔
تو آپ ان کا الیکشن کریں گے ؟ یا پیر فقیر مل کر اس کو ووٹ دیں گے تو
تب امام بنے گا۔ وہ کہیں گے نہیں نہیں بالکل نہیں یہ کلمہ کفر ہے۔ آپ
ان سے پوچھیے کہ وہ بنے گا کیسے اچانک بیٹھے بیٹھے کسی کا کر پھر جائے گا۔
وہ کہے گائیں امام مہدی ہوں۔ یہ ہو ہی نہیں سکتا۔ امام خدا بناتا ہے اور
جس کو خدا بناتا ہے اس کو واضح طور پر فرماتا ہے کہ میں تجھے امام بنا رہا ہوں ۔
یہی وجہ ہے کہ گزشتہ مجددین کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جگہ بھی امام
نہیں فرمایا۔ کسی مجدد کو اہم نہیں کہا گیا۔ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی
پیشگوئیوں میں صرف امام مہدی کے لئے لفظ امام آیا اور یہ حکم بھی آیا کہ جب
وہ ظاہر ہوگا۔ تو اگر برف کی سلوں پر سے گھٹنوں کے بل چل کر جانا پڑے۔
تب بھی اس کے پاس پہنچے اور اس کو میرا سلام کہو ۔ ایک حدیث میں ہے
جب امام مہدی ظاہر ہو تو یہ خوں کی چوٹیوں پر سے بھی جانا پڑے گھٹنوں کے
بل گھٹتے ہوئے بھی جانا پڑے تو تب بھی جاؤ اور اس کی بیعت کرو تو
امام مہدی کا تو یہ مقام ہے۔ جب تک اسے خدا نہ بنائے اور اس پر وحی نازل
نہ کرے کہ میں تجھے امام بنا تا ہوں۔ امام بننے کی اور کوئی ترکیب ہی نہیں ہے۔
اگر ہے تو تلاش کر کے کبھی مجھے خط کے ذریعے بتائیں کہ فلاں عالم بزرگ
نے یہ نئی ترکیب بتائی ہے کہ آنے والا امام مہدی اس طرح بنے گا۔ ریچھلے
کو تو بھول جائیے وہ تو آپ کہتی ہیں جھوٹا ہے۔ سوائے وحی کے امام بن
نہیں سکتا ۔ اور آنے والے پر جب وحی نازل ہو گی تو اس وقت آپ
اُن علماء سے پوچھیں گے کہ بتائیے یہ سچا ہے یا جھوٹا ہے۔ وہ کہیں گے
وحی تو ہمیشہ کے لئے بند ہو چکی ہے اس لئے جھوٹا ہے۔ تو بتائیے امام

AY
آئے گا کس طرح بیچارہ پھر ؟ اب آپ نے اس کے تو رستے بند کر دیے۔
خدا امام بناتا ہے۔ اس پر عقیدہ ضرور ہے۔ جب تک خدا اس پر وحی نہ
کرے وہ امام بن نہیں سکتا۔ اور وحی کے رستے میں روک ڈال دی کہ وجی
ہم نے ہونے نہیں دینی۔ تو اگلے امام سے بھی چھٹی ہو گئی نا ساتھ ہی اس لئے
عقیدہ اپنا عقل اور فہم کے مطابق Consistent بنائیں۔ آپس میں اپنے
عقیدے کے درمیان تضاد نہیں ہونا چاہیے۔ یہ قطعی بات ہے۔ جیسا کہ میں
نے بیان کیلہ آپ بے شنگ علماء سے پوچھئے۔ ساری دنیا کے علماء اس بات
پر متفق ہیں کہ امام مہدی کو خدا بنائے گا۔ وہ خوابوں سے نہیں بنے گا۔ واضح
طور پر خدا اس
کو کھڑا کرے گا اور پھر اس کی مدد کرے گا۔
امام مہدی پر ایمان لانا کیوں ضروری ہے ؟
دوسرا جزو جس پر سب علماء متفق ہیں وہ یہ ہے کہ جب امام مہدی کو
قدا بنا دے گا تو امت پر فرض قرار دے گا کہ اس کو ضرور مانو۔ یہ ناممکن
ہے کہ خدا امام بنائے اور اُمت کو چھٹی دے دے کہ اب بیشک اس کی
تکذیب کرو۔ امام بنایا تو میں نے ہے لیکن تم گالیاں دو اس کو جھوٹا کہوں
مرند قرار دو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا جو مرضی کر لو اور پھر بھی تم اُمت کے
وجود رہو گے ۔ امر واقعہ یہ ہے کہ جس کو خدا امام بنائے اس کا انکار کافر
تک بنا دیتا ہے۔ اور ان معنوں میں قرآن
کریم فرماتا ہے کہ ہم نے
کبھی کسی
رسول میں فرق نہیں کیا۔ مرتبے کے لحاظ سے تو بہت فرق ہے۔ قرآن کریم
خود فرماتا ہے۔
تلك الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ .

یہ رسول ہیں کثرت سے آئے بعض کو ہم نے بعض پر فضیلت دی۔
لیکن تسلیم کرنے کا جہاں تک تعلق ہے۔ خدا نے یہ اجازت نہیں دی
کہ ادنی کہہ کر کسی کو چھوڑ دو ۔ خدا کی طرف سے جو آئے گا اسے ماننا پڑے گا۔
اور امام مہدی کے متعلق بھی ساری اُمت کے علماء کہتے ہیں، متفق ہیں کہ
اس کا ماننا ضروری ہے۔ جو امام مہدی کو نہیں مانے گا وہ کافر ہو جائے گا۔
اب یہ دو شرطیں ذہن میں رکھیئے اور بتائیے کہ اس کے سوا بھی نبی کی کوئی
تعریف ہے۔ نبی کس کو کہتے ہیں جس کو خدا کھڑا کرے خود بنائے اور اس کا
مانا ضروری قرار دے دے۔ تمام مذہبی تاریخ میں سے
کوئی عالم ایک شخص
بھی نکال
کر نہیں دکھا سکتا کہ جس میں دو باتیں اکٹھی ہوں اور وہ نبی نہ ہو یعنی
فدائے اس کو خود مقرر کیا ہو، مامورہ بنایا ہو اور اس کا ماننا ضروری قرار دے
ہمیں خاتم النبیین کے منکر قرار دیتے میں آنے
والے امام کے متعلق وہی دو باتیں مانتے ہیں، جو ہم مرزا صاحب کے متعلق
مانتے ہیں اور ہمیں کہتے ہیں کہ تم خاتم النبیین کے منکر اور آپ پھر کیوں منکر
شبنے۔ نام رکھنے سے تو کوئی فرق نہیں پڑا کرتا۔ عقیدہ رکھنے سے فرق پڑا
کرتا ہے۔ عقیدے کے لحاظ سے ہمارے اور دیگر علماء کے درمیان امام مہدی
کے بارے میں ایک ذرے کا بھی فرق نہیں ہے۔
دیا ہو۔
امام مہدی کے متعلق مسلمانوں کا وہی عقیدہ ہے جو
جماعت احمدیہ کا حضرت مرزا صاحب کے متعلق ہے
تو ایک ہی مجلس میں تو ساری بائیں طے نہیں ہوا کر تیں۔ آپ بڑی تسلی سے
علماء سے مل کے پوچھیے ۔ اور میری یہ درخواست ہے۔ ان کو پہلے یہ نہ بتائیں

دور نہ پھر وہ گھیرا کہ اپنا جو اب کچھ بدل لیں گے۔ ان سے یہ نہ پوچھئے کہ حضرت
مرزا صاحب کے متعلق آپ پوچھ رہی ہیں۔ آپ ان سے کہیں کہ امام آنا ہے۔
یا نہیں آتا ۔ وہ کہیں گے ضرور آئے گا۔ تو کہیں پھر ذہنی طور پر ہماری تیاری
کراؤ۔ ہمیں بتاؤ تو سہی کہ امام کیسے بنے گا تاکہ ہم پھر دھوکہ نہ کھا جائیں۔ اور
دو سوال ہمارے حل کر دیجیئے کہ امام مہدی کو خرا الہاما بنائے گا ۔ یا وہم سے
بنے گا یا الیکشن سے بنے گا۔ اور دوسری بات یہ کہ اللہ تعالے جب بنادے گا
تو پھر اُمت کو چھٹی دے دے گا کہ اس کو گالیاں دو کافر کہو، اس کے ماننے
والوں کے مکانوں
کو آگیں لگاؤ ان کے اموال لوٹو ، یہ تعلیم دو کہ امام مہدی
اور ماننے والوں کو مسجدیں بنانے کی اجازت نہیں ہے ، اذان دینے کی اجازت
نہیں ہے، ان کے اموال آپ پر حلال ہیں جنہوں نے کمائے ان پر حرام ہو گئے۔
شادیاں کوئی اور کرے امام مہدی کے ماننے والا اور باہر بیٹھے مولوی ان کو
طلاقیں دے دیں۔ یہ چلے گا معاملہ ! علماء کہیں گے بالکل نہیں ، ہرگز نہیں
جور اس طرح کرے گا وہ کافر ہو جائے گا۔ تو آپ کہیں اب بتاؤ کہ نبی کوئی
ایسا بھی ہوا ہے جس میں دو یا تیں اکٹھی نہ ہوں اور کوئی ایسا غیر نبی بھی ہوا
ہے جس میں یہ دو صفات اکٹھی ہو گئیں ہوں کہ بنی تو نہ ہو لیکن خدا نے
اس کو الہا کا بنایا ہو اور خدا نے اس کا ماتنا ضروری قرار دے دیا ہو۔ تو منہ
سے آپ جو مرضی کہہ دیں۔ عقیدہ ہے جو اصل فرق ڈالا کرتا ہے۔ عقیدہ کے
لحاظ سے آپ کا بین ہوہی عقیدہ ہے جو ہمارا حضرت مرزا صاحب کے
متعلق ہے۔ آپ صرف اس کو سچا نہیں مان رہیں مگر آنے والے امام کے
اس کو
متعلق یہی عقیدہ رکھتی ہیں۔ پس عقیدے سے اگر کوئی امت سے باہر چلا جاتا
ہے تو پھر آپ سب ہمارے ساتھ ہی اُمت سے باہر چلی گئیں۔ کیونکہ

·

آج 10 میں سے 10 باقی