مجالس عرفان (سوال و جواب)

حصہ 5

Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.

Ad
آپ کا بھی یہی عقیدہ ہے اور اگر یہ نہیں ہے تو پھر آپ علماء کے سامنے
اپنا نیا عقیدہ بیان کریں۔ وہ آپ
کو کا فر قرار دے دیں گے۔ کیونکہ امام مہدی کے
متعلق جو یہ دو باتیں نہ مانے اس کو سارے علماء کافر کہتے ہیں پھر بھی آپ
نے ہمارے ساتھ ہی آتا ہے ۔ تو نہ جائے ماندن نہ پائے رفتن ۔ اگر عقل سے
خود کریں اور عقائد کا تجزیہ کریں۔ یعنی جذباتی باتوں میں پڑ کر لوگوں کے کافر کہنے
میں آکر آپ جو مرمنی سوچ لیں وہ الگ بات ہے مگر تقویٰ اور انصاف
کے ساتھ ۔ عور تو کریں کہ جس امام مہدی کا آپ انتظار کر رہی ہیں وہ بنے گا
کیلئے اس کا ماننا ضروری ہو گا کہ نہیں ، خدا کھڑا کرے گا کہ بندوں نے بنایا ہوگا ہے
جب ان باتوں پر آپ پہنچیں گی تو اس عقیدے پر پہنچے بغیر چارہ نہیں جو
ہمارا عقیدہ ہے اس کے بغیر تصور ہی کوئی نہیں امام مہدی کا ! اور جب آپ
وہاں پہنچیں گی تو ہمیں کافر کہہ رہی ہوں گی۔ اور آپ مومن رہیں گی ، یہ کیسے
ہو سکتا ہے ؟ یہ تو تقویٰ کے خلاف بات ہے کہ ایک ہی جرم کی الگ الگ
سزائیں دیدی جائیں، اور اگر ہٹ جائیں گی اس عقیدے سے تو علماء کہیں گے
تم اسلام سے نکل گئی ہو ۔ اس لئے فرق فرمنی ہے۔
از سے قرآن مہدی کی تعریف مطروسین اللہ کے سوا کسی اور پر صادق نہیں آتی
اصل بات یہ ہے اور ہمارا ایمان ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جس
امام مہدی کی خبر دی تھی اس کا مقام امتی نبی کا ہے، کیونکہ خدا اسے بنائے گا۔
اس کا مقام امتی نبی کا ہے، کیونکہ اس کے انکار کی خدا اجازت نہیں دے گا۔
اس سے زیادہ ہمارا عقیدہ ہی کوئی نہیں۔ باقی سب فرضی قصے ہیں اور جہاں
یک میسی کا تعلق ہے ، عیسی کی آمد ثانی کا اس کے متعلق تو اتنی بھی بحث کی

A4
ضرورت نہیں کیونکہ مسلم کی حدیث میں چار مرتبہ آنے والے نازل ہونے والے سیے
کو نبی اللہ نبی اللہ نبی اللہ بھی اللہ فرمایا گیا۔
تو جس کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرمائیں کہ میرے بعد آئے گا اور نالہ
کے طور پر آئے گا دنیا میں کون عالم اور غیر عالم ہے جو اس سے اس لقب
کو چھین لے جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے عطا فرمایا ہے۔ پس آنے والوں
کے دو تصورات ہیں۔ ان دونوں کے ساتھ نبوت لازنا ہے۔ لیکن وہ نبوت
جو خادم کی نبوت ہے، غلام محمد مصطفی کی نبوت ہے ، آپؐ سے باہر والے
کی نہیں جب تک وہ امتی نہیں ہوگا، جب تک اسی شریعت کا پابند نہیں
ہوگا اس کو کوئی مقام نہیں مل سکتا۔ جب امتی کو مقام ملے گا تو اس کا نام نام
مہدی رکھا جائے گا اور اسی کو نبوت کہتے ہیں۔
اس سلسلہ میں آخری بات جو نہیں کہنا چاہتا ہوں وہ علمی ہے۔ آپ
قرآن کریم سے اگر خود نکال سکتی ہیں تو خود نکالیں ورنہ علماء سے پوچھ لیں کہ
یہ آیت جو قرآن کریم میں آئی ہے یہ ایک سے زائد مرتبہ قرآن کریم میں آئی
ہے۔ اس میں امام مہدی کا ذکر موجود ہے۔ اس میں یہ بتایا گیاہے کہ امام مہدی
کون ہوتا ہے اور بالکل معاملہ کھل جاتا ہے۔ اس آیت کی رو سے جوئیں
ابھی پڑھوں گا امام مہدی اور نبی ایک ہی چیز کے دو نام ہیں۔ کوئی فرق نہیں
ہے۔ چنانچہ قرآن کریم انبیاء کا ذکر کر کے فرماتا ہے۔
وَجَعَلتهم ايمةٌ لهُدُونَ بِأَمْرِنَا ( انبياء (٤)
یہ وہ لوگ ہیں یعنی سارے انبیاء جن کو ہم نے امام بنایا تھا۔
ادمة جمع ہے امام کی بھدُونَ بامرنا ترجمہ ہے مہدی کا یعنی
اس ترجمے میں کوئی اختلاف نہیں ہے کہ احمدی ترجمہ اور کریں اور بغیر احمدی علماء

اور کریں۔ اس کا لفظی ترجمہ یہ ہے کہ وہ اپنی طرف سے ہدایت نہیں دیتے تھے
بلکہ ہمارے محکم کے تابع ہدایت دیتے تھے۔ یعنی مہدی بن کر ہدایت دیتے تھے
بادی بین کہ ہدایت نہیں دیتے تھے ۔ بادی اس کو کہتے ہیں جو از خود ہدایت
دے دے۔ اور مہدی اس کو کہتے ہیں جو پہلے ہدایت کسی سے لے پھر جاری
فرمائے ۔ تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ اَئِمَّةً يَهْدُونَ يَا مُرِنَا یہ ایسے
امام تھے ، سارے انبیاء جو ہمارے امر کے تابع ہدایت دیتے تھے۔ یعنی پہلے
مہدی تھے پھر بادی بنتے تھے۔ تو یہ تعریف تو قرآن کریم کی بیان
کردہ تعریف ہے
اور کسی غیر بنی کے بارے میں قرآن کریم نے یہ دو باتیں اکٹھی نہیں کہیں ۔ یہ بھی
ایک عجیب بات ہے۔ تو بہر حال یہ تو علمی بات ہے۔ یہ آپ تحقیق بے شک
کریں۔ لیکن جو پہلے میں نے بات کی تھی وہ تو عربی دانی کی محتاج نہیں ہے
ہر علم و فہم ہر عمر کی عورت جو غور کرے تقویٰ سے منطق کے ساتھ وہ اس نتیجے
ے گی کہ امام مہدی میں وہ دو باتیں جمع ہو گئیں جو غیر بنی میں آٹھی نہیں
پر پہنچے
ہو تیں نہ ہو سکتی ہیں۔
حضرت صاحب نے سوالات کی چٹوں میں سے انگلی چٹ اٹھا کر
سوال پڑھا۔
کہ آپ کو لوگ حضور کیوں کہتے ہیں ؟ حضور تو آنحضرت کے لئے
استعمال ہوتا ہے۔ تو پھر آپ کے لئے تو مناسب نہیں لفظ حضور
حضور نے فرمایا

ایک غلط فہمی کا ازالہ
مجھے تو کوئی حضور چھوڑ کر کچھ بھی نہ کہے۔ مجھے کوئی شوق نہیں ہے کچھ کہلانے
کا لیکن یہ میں آپ کی درنگی کردوں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے حضور
نہیں بلکہ آنحضور کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔ حضور کا لفظ تو عام ہے۔ ہر
شخص
کو ہر بڑے چھوٹے کو شعروں میں بھی کہہ دیتے ہیں، ادب میں بھی آپ باتیں
کرتے ہوئے نشو دفعہ حضور کہہ دیتی ہیں یا بعض کہہ دیتے ہیں۔ یہ عام
محاورہ ہے۔ لیکن آنحضور سے مراد ہے۔ وحضور یہ سوائے حضرت
محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی کے لئے زیب نہیں۔ تو مجھے کبھی کوئی آنحضور
نہیں کہتا اور نہ جماعت میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا آنحضور کا
محاورہ چلتا ہے۔ تو یہ آپ کو غلط فہمی ہے۔
حضور نے فرمایا۔ ایک خاتون ہیں ان کو صرف جنازے میں دلچسپی ہے
وہ کہتی ہیں یہ بتاؤ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا جنازہ کیسے ہوا تھا کس نے پڑھایا تھا ؟
آنحضر صیب اللہ علیہ وسلم کی نماز جنازہ
یہ کئی دفعہ سوال ہوتا ہے۔ مجھے سمجھ نہیں آئی کہ کیا وجہ ہے Confusion
کیوں ہے۔ بات یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک جنازہ ہو ا ہی نہیں۔
تاریخ سے ثابت ہے کہ صحابہ کو جوں جوں اطلاع ملتی چلی گئی۔ اس زمانے
میں کوئی رسل و رسائل کے انتظامات تو نہیں تھے کہ ٹیلیفون ہو گئے ہوں اور تاریں

Aq
چلی گئی ہوں گھلا علاقہ تھا۔ سفر میں دقت ہوتی تھی۔ مدینے اور سکتے کے درمیان
کئی منازل کا اڑھائی سو میل کا فاصلہ تھا اور زیادہ سے زیادہ ایک دن
کی منزل میں سے لمبی ۲۰ میل کہلاتی ہے اور جھوٹا بارہ میل کی ہوتی تھی ۔
آپ بتائیں کہ پانچ جمع پانچ دس دن اور پھر آگے اڑھائی دن ساڑھے بارہ
دن کی تو منزل ہے۔ مکہ اور مدینے کے درمیان تو اردگرد کے جو صحابہ تھے
عرب میں بننے والے ان کو اطلاعوں میں دیر ہو رہی تھی اور ہر ایک کی خواہش تھی
ہم نمازہ جنازہ پڑھیں ۔ اس لئے تدفین سے پہلے جو بھی ٹولی باہر سے آتی تھی۔
وہ اپنا لیڈر منتخب کر کے امام جس طرح ان کو عادت تھی نماز میں امام بنانے
کی وہ نماز جنازہ پڑھ لیتے تھے۔ اور تدفین کے بعد غائبانہ جنازے ہوئے
تو یہ ہے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے جنازے کی کیفیت۔
خواب کی تعبیر
ایک خواب میں حضرت عائشہ صدیقہ کو دیکھا ہے کسی نے قرآن مجید
پڑھ رہی ہیں۔ یہ تو بری مبارک خواب ہے۔ اللہ تعالے مبارک کرے حضرت
عاشرہ کی تلاوت سے مراد یہ ہے کہ قرآن کریم کی طرف انت کی توجہ پیدا ہوگی۔
حضور نے اگلا سوال اٹھایا
ایک خاتون نے یہ فقہی سوال کیا ہے کہ اسلام نے ادلے بدلے
کی شادی کو منع کیا ہے اگر ایسا ہے ۔ تو کیا یہ حدیث اور قرآن کا محکم ہے ہے"
حضور نے فرمایا

ادے بڑے کی شادی بعض سماجی قباحتوں
کی ویسے شرعاً نا جائز ہے۔
یہ ادلے بدلے کی شادی کا قرآن کریم میں تو کوئی ایسا محکم نہیں جو اس پر
وہ
روشنی ڈالے لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جن معنوں میں فرمایا ہے و
ان معنوں میں منع فرمایا ہے جن معنوں میں آج کل ہمارے جھنگ کے علاقے
میں بھی رواج ہے۔ بعض تو اتفاقی ہوتا ہے کہ ایک گھر میں ایک بیٹا ہے اور
ایک بیٹی ہے اور دوسرے گھر میں بھی ہے۔ اور دونوں کو ایک دوسرے
کے ساتھ مناسبت معلوم ہوتی ہے اور وہ غور کے بعد فیصلہ کرتے ہیں۔ یہ دونوں
کے لئے اچھا ہے۔ جس شادی کو منع کیا ہے اور اس کا عرب میں بھی رواج
تھا اور آج کل ہمارے بعض پسماندہ Backward ضلعوں میں بھی
جہالت کی وجہ سے اس کا رواج ہے کہ ایک بڑھا ہے بھائی اور ایک چھوٹی
عمر کی بیٹی ہے۔ اور وہ شادی کی خاطر مجبور کرتے ہیں کہ تم اپنی چھوٹی بہن
جس کے ساتھ کوئی پچاس ساٹھ سال کا فرق ہے وہ دو تو پھر ہم اپنی بہن
تمہیں دیں گے۔ اس قسم کی شادیاں ہوتی ہیں۔ اور یہ بھی شرط ہوتی ہے کہ
اگر کسی کی بہن کی اپنے خاوند سے معاشرت ٹھیک نہ ہو تو یہ گھر آئے گی تو
دوسری بھی بے چاری مظلوم بے وجہ دوسرے کے گھر پہنچ جائے گی۔ کیونکہ
اس طریق کار میں بے وجہ سوسائٹی میں دُکھ پیدا ہوتا تھا اور ظلم ہوتا تھا شادیوں
کے پیوند میں بھی اور ان کے پیوند ٹوٹنے میں بھی اس لئے آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم نے اس طریق کو منع فرمایا۔ ابھی بھی اگر کوئی یہ کرے تو نا جائز ہے۔

ایک خاتون رکھتی ہیں کہ میں کافی حد تک احمدیت کے قریب ہو گئی تھی
بشر خواب بھی آئے۔ مگر مرزا صاحب کی کتابوں سے تاثر یہ لیا کہ زبان
نبیوں والی نہیں ہے جہاں انہوں نے یہ کہا کہ میرے نہ ماننے والے کون ہیں
یعنی آگے انہوں نے .... لکھا ہوا ہے یا شاید وضاحت کی ہوئی ہے آخر میں
لکھا ہوا ہے۔ کیوں اور بلیوں کی اولاد ہیں۔
حضور نے فرمایا ۔
امر واقعہ کا اظہارہ گالی نہیں ہوتا
معلوم ہوتا ہے ان خاتون نے غیر احمدی علماء کی وہ کتابیں پڑھی ہیں جس
میں وہ بعض فرضی سوالے اور بعض حوالوں کے غلط ترجمے تو ڑمروڑ کر حضرت
صحیح موعود (آپ پر سلامتی ہو) کی طرف منسوب کرتے ہیں اور پھر جو بات عیسائیوں کے
متعلق کی جارہی ہے وہ اشتعال دلانے کی خاطر مسلمانوں کی طرف منسوب
کرتے ہیں۔ یہ جو طریق ہے۔ اس طریق سے تو کبھی بھی صداقت معلوم نہیں ہوسکتی۔
اگر یہ خاتون اصلی کتابیں پڑھتیں تو ان
کو معلوم ہو جاتا کہ ایسی کوئی بات حضرت
مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو نے کسی مسلمان کے متعلق کبھی نہیں لکھی ۔ جو اس سے
لئے ملتے (یہ الفاظ تو نہیں ہیں، لیکن جو سخت الفاظ آئے ہیں وہ میں بناتا ہوں
کہاں آئے ہیں۔ عیسائیوں کے ساتھ جب حضرت مسیح موجود آپ پر سلامتی ہوں کا
مناظرہ ہو رہا تھا اور وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں شدید گتا یہاں
کر رہے تھے اور امہات المومنین پر حملے کر رہے تھے تو چونکہ ہم سب نبیوں
کو مانتے ہیں، اس لئے ان کا بدلہ نبیوں سے تو اتار نہیں سکتے۔ اس لئے حضرت
مسیح موعود ر آپ پر سلامتی ہو نے حقائق کی روشنی میں جو ان کے اپنے مسلمہ حقائق

تھے ان کے ساتھ سختی سے کلام کیا میں کہ ان کو معلوم ہو کہ کسی پر حملہ کرنے سے کتنا
دکھ پہنچتا ہے ان لوگوں کو جن کو ان سے محبت ہو۔ تو یہ وہ پس منظر ہے
جس میں حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو) نے اپنی بے شمار کتابوں میں سے
صرف چند جملوں میں سختی کی ہے۔ یعنی انٹی سے زائد کتب لکھیں اور وہاری
کتب بھلا کر وہ چند جملے جو سختی کے ہیں ان کو موقع محل سیاق وسباق سے اٹھا
کر چھوٹے چھوٹے اشتہاروں میں شائع کرتے ہیں اور لوگوں کے دلوں میں
غلط فہمیاں پیدا کرتے ہیں۔ مثلاً یہ جو موقع ہے آپ نے جو لکھا ہے کہ تم لوگ
جو مسلمانوں کو عیسائی بنانے کے لئے پہنچے ہوئے ہو امر واقعہ یہ ہے کہ تمہاری
عور میں بے حیائی کے ساتھ گھر گھر جاتی ہیں اور لوگوں کو طرح طرح کی حرص
دلاتی ہیں اور تم اپنے اموال بھی خرچ کر رہے ہو اور اس طرح دین بدلا رہے ہو۔
یہ طریق تو شرفاء کا طریق نہیں ہے۔ یہ ہے مفہوم اور پھر حملے کرتے ہو اسلام پر
یعنی تمہیں اتنی غیرت نہیں ہے کہ اپنی عورتوں کو لوگوں کے گھروں میں بھجواتے
ہو کہیں شادیوں کی لانچیں دیتے۔ کہیں اور گندے طریق اختیار کر کے ان کو
عیسائیت کی دعوت دے رہے ہو اور تمہارے معاشرے کا یہ حال ہے کہ
مسلمہ طریق پر تمہارے اندر بے حیائی اتنی عام ہو گئی ہے کہ ایک بڑی تعداد میں
تمہارے ہاں ولد الحرام پیدا ہو رہے ہیں۔ اس معاشرے کو لے کر تم رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم پر حملے کرتے ہو کہ نعوذُ بِاللهِ مِنْ ذَالِكَ وہ پاک نہیں تھے
کہتے ہیں چھاج بولے تو بولے چھلنی کیا بولے یہ مضمون تھا جس کو حضرت
مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو) نے عیسائیوں کے مقابل پر بیان فرمایا ہے۔ اور
وہ کتاب ہی عبداللہ آتھم کے مناظرہ کے سلسلے میں لکھی گئی ہے۔ جس میں یہ حوالہ
موجود ہے اور سارا گھلا کھلا ذکر فرما رہے ہیں ۔ اس بات میں اب بتائیے کہ یہ

امر واقعہ ہے یا گالی ہے۔ امرواقعہ یہ ہے کہ امریکہ کی جو Figures تعداد
ابھی چھپی ہیں اور بڑے فخر سے انہوں نے بیان کی ہیں۔ اس میں کوئی چھپاتے
نہیں۔ ہر سال ان کے ہاں ۳۰ فیصد ایسے بچے پیدا ہو رہے ہیں جو قانونا میاں
بیوی کی اولاد نہیں ہیں۔ اور ایک سال میں ۳۰ فیصد تو سو آئین سال میں
ساری قوم کا خون بدلا گیا۔ نہ یادہ سے زیادہ اتفاقات کو آپ ڈال لیں تو چھ سات
سال میں کوئی بھی باقی نہیں رہتا۔ ایسی قوم اگر حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
پہ ناپاکی کے الزام لگائے اور حضرت عائشہ کا نام گستاخی اور بدتمیزی سے
لے ان کے مقابلے میں اگر ان کو یہ کہا جائے کہ تم اپنا معاشرہ تو دیکھو چنل خوریاں
کرنے والے جھوٹ بولنے والے . افتراء کے ساتھ چلنے پھرنے والے کثرت
کے ساتھ جھوٹے پر ویگنڈے کرنے والے ان کے متعلق قرآن کریم نے فرمایا
عُتُل بَعْدَ ذَالِكَ رينو - تو کیا کوئی کہے گا کہ یہ زبان بڑی خطرناک
ہے ہم رسول اکرم یا خدا کو نہیں مانتے۔ یہ لغو بات ہے جب واقعات کی
طرف توجہ دلانی پڑتی ہے اور اس معاملے میں سختی کرنی پڑتی ہے۔ جہاں تک
کیتیوں، بلیوں کا تعلق ہے۔ قرآن کریم فرماتا ہے کہ ہم نے ان کو سوروں میں
اور بندروں میں تبدیل کر دیا۔ یعنی کتے سے بڑھ کر ہیں سٹور یا نہیں تو کیا بتنی
ہیں ؟ قوم کے کردار کو ظاہر کرنے کے لئے یہ محاورے ہوتے ہیں۔ اس کا یہ
مطلب نہیں کہ ظاہری طور پر سٹور بن گیا اور گتا ہو گیا بلکہ اللہ تعالے قوم کی
حالت اس پر ننگی کرنے کے لئے محاورے استعمال کرتا ہے۔ چنانچہ یہود علماء
کے لئے یہ لفظ قرآن کریم میں آئے ہیں کہ ہم نے ان کو سٹوروں اور بندوں
میں تبدیل کر دیا۔ آج کل علماء اس کی یہ تفسیر کرتے ہیں کہ سچ مچ ان کو سور اور
بندر بنا دیا تھا اور وہ کئی دن تک ایک قلعے میں قید رہے سوکر اور بندر کے

طور پر پھر آگئے ان کی نسل جاری نہیں رہی اس لئے وہ دُنیا سے غائب
ہو گئے۔ بالکل غلط ہے۔ قرآن کریم کا مفہوم جب تک روحانی معنوں میں نہ
سمجھو فرمنی اور قصے کہانیوں والا کردار آجاتا ہے اور جس جانور کا کر دار نمایاں
طور پر کسی قوم میں آجائے وہ منحق کہلاتی ہے وہ نام پانے کی ۔ قرآن نے
سور اور بندر جو ان علماء کو کہا ان خاتون کی رو سے جنہوں نے سوال کیا ہے
یہ تو بڑی خطرناک گالی بن گئی نا اور کلام الہی نہیں لگتا۔ نعوذ باللہ من ذالك
لیکن جن معنوں میں ہم اس کو سمجھتے ہیں میں ان کو بتا دیتا ہوں
کہ کلام الہی کی
یہی شان بھی کہ اس طرح باتیں کرے۔ سٹوکہ ایک تہذیب ہے۔ اس کے اندر
سارے جانوروں سے بڑھ کر بعض جنسی گندگیاں پائی جاتی ہیں۔ جس قوم
میں وہ گندگیاں آجائیں اس کو سٹور سے مثال دنیا بعیت ہے برحق مثال ہے
اور ایک لفظ میں ساری بیماری کی تفصیل آجاتی ہے۔
قومی اصلاح کی خاطر سچی بات کرنے کو سختی پر محمول نہیں کیا جاتا
آب میں آپ
کی مجلس میں تفصیل سے تو بیان نہیں کر سکتا۔ لیکن آپ
غور کریں کتابیں پڑھیں تو آپ کو پتہ لگ جائے گا کہ سٹور ساری دنیا
کے جانوروں میں بعض قسم کی بے حیائیوں میں ممتاز ہے اور وہ بے حیائیاں
یہود علماء میں آچکی تھیں۔ اور اس وقت ان کا نام سو کر رکھنا قرآن کی رو
سے ایک امر واقع کا اظہار تھا بتانے کے لئے کہ تمہارے دینی رہنماؤں کا
تو یہ حال ہے اور تم مقابلے کرتے ہو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے۔
پھر اگلی بات یہ ہے کہ سٹو نہ اجاڑ تا بہت ہے۔ جس کھیت میں جائے وہاں ہل
چلا دیتا ہے۔ کھانا اتنا نہیں جتنا اُجاڑتا ہے۔ میرے بھی ربوہ کے پاس

کھیت ہیں۔ میں نے ایک دفعہ گندم کاشت کی دوسرے دن جا کر دیکھا
تو ہل چلا ہو ا تھا۔ میں نے اپنے ملازم سے پوچھا کہ یہ کیا تماشہ ہے ۔ یہ تم
نے کل کاشت کی ہے آج ہل چلا دیا ہے۔ اس نے کہا نہیں یہ رسٹور کو بارل
کہتے ہیں نام بھی نہیں لیتے ، بارلا آیا ہی اُنے ہل چلایائے۔ اس کا کہل
جو ہوتا ہے نہ چند دانے کھائے باقی سارا اُجاڑہ کر چلا گیا گنے کے کھیت
میں چلا جائے، مکئی کے کھیت میں چلا جائے اُجاڑتا بہت ہے ۔ سارا کھیت
یر باد کر دیتا ہے۔ چند چھلیاں کھائے گا۔ بیچ میں سے لیکن سارا کھیت تباہ
کر دیتا ہے۔ علماء کا یہ حال ہو کہ اپنی اُمت کے باغ کو ہر طرف اجاڑ رہے
ہوں جدھر جائیں رگیدتے جائیں۔ تباہیاں مچار ہے ہوں۔ ان کے متعلق
قرآن کریم نے یہ لفظ استعمال کیا اور ایک ہی لفظ میں بہت سی صفات
ان کی بیان فرما دیں ۔ تو اب آپ سوچ سکتی ہیں کہ نعوذ باللہ یہ خدا کا کلام نہیں
لگتا اس میں ایسے الفاظ استعمال ہوئے ہیں موقع محل کے مطابق بعض دفعہ سچی
بات کرنی پڑتی ہے سخنی کرنی پڑتی ہے ۔ صرف دیکھنا یہ ہے کہ وہ واقعاتی
ہے یا جھوٹی ہے۔ اگر جھوٹی ہے تو گالی ہے۔ اگر بدنیتی سے سچی بات بھی کہی گئی
ہے تب بھی گالی ہے ۔ اگر علاج کے طور پر ایسا شخص جو خدا کی طرف سے
مامور ہو وہ بیماریوں کو کھول کر بیان کرے تو اس
کا نام گالی نہیں رکھا جاتا۔
یہ ایسی بات ہے جیسے جج کسی کے متعلق فیصلہ کر دے کہ یہ اس نے گندی
حرکت کی تھی۔ اور کوئی باہر بیٹھا ہے کہ یہ بیج کی شان کے خلاف ہے ایسی
بات اس نے فلاں کے متعلق کہہ دی۔ وہ تو اس کے کاموں میں داخل ہے
اس لئے مامور من اللہ کے متعلق فیصلہ کرنا پڑے گا۔ اس لئے اگر یہ ثابت ہو جائے
کہ یہ مامورمن اللہ ہے اللہ نے اس شخص کو کھڑا کیا ہے۔ تو جس طرح پہلے کھڑے کرنے

والوں کے سپر د بعض دفعہ اللہ یہ کام بھی کرتا ہے کہ قوم کی حالت کو اس پر
کھول کر بیان کرے۔ اس طرح اس پر بھی کرنے سے یہ جھوٹا کیسے ہو جائے گا۔
اگر مامور من اللہ ہے ہی نہیں اللہ نے نہیں بھیجا تو پھر چھوڑیں اس کے قصوں کو۔
پھر جو لکھتا ہے اپنے گھر میں لکھتا ر ہے۔ پھر آپ
کو اس سے کیا عرض ہے۔
تو اصولی فیصلے پہلے کرنیں پھر آپ کو ان باتوں کی سمجھ آئے گی۔
حضور نے فرمایا
ایک خاتون نے جنرل سوال کیا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ میں نے احمدی خواتین
دیکھی ہیں ۔ میں نے محسوس کیا ہے کہ ان کے اخلاق عموماً اچھے ہیں اور پابند
شریعت بھی معلوم ہوتی ہیں۔ تو پھر یہ اتنا اختلاف کیوں ہے اور مجھے یہ بتائیں .
کہ آپ کے اور ہمارے درمیان اتنا اختلاف کیوں ہے کہ اتنی بڑی فلیج بیچ میں
کھڑی کردی گئی ؟
احمدیوں اور غیر احمدیوں میں بنیادی اختلاف
اس کا جواب دو تین طریق سے دیا جاسکتا ہے۔ پہل یہ کہ جس امام کی آپ
منتظر ہیں، ہم یہ کہتے ہیں کہ وہ آچکا ہے اور سب سے بڑا اختلاف یہ ہی تشخص
کا ہوا کرتا ہے۔ قوم کسی آنے والے کا انتظار کر رہی ہوتی ہے اور کوئی آنے
والا آجاتا ہے اور اعلان کر دیتا ہے کہ میں آگیا ہوں۔ قوم کی اکثریت اس کو
پہچان نہیں سکتی۔ وہ کہتے ہیں جھوٹا ہے، فرضی باتیں کر رہا ہے، ہم تو اس شان
کا آدمی سوچ رہے تھے، یہ تو عام سا انسان نکلا ہے ، ہم تو سوچ رہے تھے
اس میں غیر معمولی طاقتیں ہوں گی، یہ تو عام بندوں جیسا کوئی بندہ ہے۔ اس لئے

ہمیں یہ قبول نہیں کہ ہم اس کو امام بنائیں میسر ہے ہمارا بنیادی اختلاف اور اس
میں دراصل اختلاف ہے ہمارے اور آپ کے تصویر کا کہ دنیا میں امام کیسے
آیا کرتے ہیں ، ان کے ساتھ کیا ہوتا ہے۔ آپ کو سب سے بڑا اعتراض حضرت
مرزا صاحب کو ماننے پر عملاً یہ ہے کہ اس کے آنے پر تو اس کی کوئی آدھگت
نہیں ہوئی۔ اگر یہ سچا ہوتا تو وقت کے علماء تو جا کر اس کے گلے میں ہار ڈالتے
شیر فیاں تقسیم ہوتیں، ساری محفلوں اور انجمنوں میں اس کے گیت گائے جاتے
کہ الحمد للہ آنے والا آ گیا ہے۔ ہم بھی مان جاتے مگر اس کو تو سب نے
چھوڑ دیا۔ ایسا آیا کہ گھر والے بھی مخالف ہو گئے۔ ایسا آیا کہ جو پہلے تعریف کیا کرتے
تھے وہ بھی جان کے دشمن ہو گئے ۔ سارے ہندوستان کے لوگ مدعاؤں کے
خط لکھا کرتے تھے۔ یہ اچھا امام ہے کہ جب اس نے دعوی کیا تو انہوں نے گالیاں
دینی شروع کر دیں ، انہوں نے قتل کے فتوے دینے شروع کر دیئے ، انہوں نے
ہر قسم کی گالیاں دیں اور یہ کہا کہ یہ دجال ہے۔ تو ہمارا امام تو ایسا نہیں ہو گا۔ ہمارا
امام جب آئے گا تو اس کے لئے Red carpets بچھائے جائیں گئے ساری
قومیں اس کے اوپر ہار ڈالیں گی علماء شیر پنیاں تقسیم کروائیں گے مسجدوں میں
نعت خوانیاں ہوں گی کہ الحمد للہ امام آگیا۔ جب تک ایسا امام نہ آجائے
آپ کو یقین نہیں آنا اور ہمارے اور آپ کے تصور کا فرق جو ہے وہ آپ میں
آپ
کو بتاتا ہوں۔ ہم کہتے ہیں کہ ایسا امام جیسا آپ سوچ رہی ہیں یا بعض سورچ
رہے ہیں وہ آج تک کبھی نہیں آیا اور نہ کبھی آسکتا ہے۔ کیونکہ گذشتہ اکین کے
کی طرز سے ہٹ کر ان کے رستے سے ہٹ کہ جو آئے گا وہ سچا کہاں سے ہوگا۔
وہ تو جھوٹا ہوگا۔ آنے والوں کے ساتھ کیا سلوک ہوا۔ آنے والوں نے کیا طریق
اختیار کیا۔ کس طرح دعوے کئے ۔ قوم نے ان کے ساتھ کیا سلوک کیا۔ یہ ساری باتیں

9A
تو پہلے سے طے شدہ ہیں۔ آدم سے لے کر حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
کے وجود تک مذہب کی تاریخ خوب کھولی کھول
کر قرآن کریم نے بیان فرمادی
ہے۔ تو کیا ایک بھی امام ایسا آیا تھا جو سچا تھا اور وقت کے علماء نے اس کے
گلے میں ہار ڈالے تھے ؟ یا جوتیاں برسائیں تھیں کوئی ایک بھی امام ایسا تھا جس
کے اوپر مٹھائیاں تقسیم کی تھیں ؟ نہیں ! ان کے کھانے بند کر دیتے تھے ، ان کے
بائیکاٹ کئے تھے ۔ کوئی امام ایسا تھا جس کو سر آنکھوں پر بٹھایا ہو اس وقت کے
لوگوں نے ؟ سر آنکھوں پر بٹھانا تو کیا گلیوں میں ان کو اور ان کے ماننے والوں
کو
گھسیٹا جاتا تھا۔ وہ کہتے تھے ہم ایمان لے آئے ہیں کہتے تھے اچھا اب تم
جھوٹے امام پر ایمان لے آئے ہو۔ تمہارا علاج یہ ہے کہ کتوں کی طرح تمہارے
پاؤں سے رسیاں باندھی جائیں اور پتھریلی گلیوں میں گھسیٹا جائے یہاں تک
کہ بدن سے جلد اتر کر تمہاری ہڈیاں ننگی ہو جائیں۔ اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ
علیہ وسلم سے اور آپ کے ماننے والوں سے قوم نے اسی طرح سلوک کیا کہ حضرت
بلال کو اس طرح لٹا دیتے تھے زبر دستی تپتی ہوئی زمین پر کہ اس کے اوپر پتھر کی
گرم سیل رکھ دیتے تھے اور جو چھائے اُبلتے تھے ان کے پانی سے وہ پتھر
اور زمین ٹھنڈی ہوا کرتی تھی اور آپ نے بے ہوش ہو جایا کرتے تھے۔ پھر ہوش
آتی تھی تو پھر نئی گرم زمین اور نیا پتھر۔ اور جب بے ہوش ہوتے تھے اور
پھر ہوش آتی تھی تو کہتے تھے بتاؤ یہ سچا ہے یا جھوٹا ہے ؟ تو وہ صرف
اَشْهَدُ ان لا الله کہتے تھے پھر بے ہوش ہو جاتے تھے۔ ایسی حالت میں
ان کو حضرت ابوبکر صدیق نے دیکھا تو پھر ان کو آزاد کرایا۔ یہی کیفیت ایک
لو بار غلام مصطفی کی تھی۔ اس کی اپنی بھٹی تھی جسے وہ جھوٹ کا کرتا تھا۔ اس
میں سے کو ٹلے نکالے اور کوئلوں کے اوپر ان کو لٹا دیا اور اوپر پتھر کی

سل رکھ دی اور اپنے خون اور پانی سے اس کے اپنے کو ٹلے ٹھنڈے ہوئے
اور ان ظالموں کے دل نہیں ٹھنڈے ہوئے۔ ان ظالموں کے دل کی آگ
اسی طرح بھڑکتی رہی۔ اور وہ ظلم میں حد سے زیادہ آگے بڑھتے چلے گئے یہاں
تک کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی کو شہید کیا۔ بعض کو اونٹوں سے باندھا اس طرح
کہ ایک ٹانگ ایک اونٹ سے اور دوسری دوسرے اونٹ سے۔ اور ان
کو پروا دیا۔ یہ سلوک ہے دنیا کے سب سے بڑے امام سے اس وقت
آپ کی قوم نے کیا اور آپ یہ کہتی ہیں کہ اس امام کو مانیں گے جس پر
پھول برسائے جائیں گے وہ سچا ہو گا۔ جب کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ
علیہ وسلم جن کی خاطر کائنات پیدا کی گئی ، جب مکے کی گلیوں سے گزرتے تھے
تو آپ کے سر پر گھر کا کوڑا پھینکا جاتا تھا ، خاک پھینکی جاتی تھی اور حضرت
فاطمہ روتی ہوئی کر صاف کیا کرتی تھیں کہ اس ظالم قوم کو کیا ہو گیا ہے۔ تو غلام
کے ساتھ یہ سلوک ہوگا کہ اس پر پھول برسائے جائیں گے ؟ کوئی عقل کریں،
ہوش کریں ۔ ایسہ کی نشانیاں تو قرآن نے محفوظ کر دی ہیں اور سُنت
نے ہمیشہ کے لئے محفوظ کر دی ہیں۔ ہو ا مام ان رستوں سے چل کر آئے گا وہی
سیما ہو گا۔ جس امام پر دعوے کے بعد پھول برسیں گے اور اس کی نعتیں پڑھی
جائیں گی اور اس کے اوپر قوالیاں کہی جائیں گی وہ تو جھوٹا ہوگا۔ کیونکہ
نظام مصطفی ہو کہ آقا سے الگ سلوک کا متقی بنایا جائے گا یہ ہو ہی نہیں تھا۔
مذہبی تاریخ کا ایک بہت بڑا المیہ
اس لئے ہمارے اور آپ کے درمیان پہچان کا فرق ہے۔ آپ کی
پہچان بگڑ چکی ہے۔ آپ ایک ایسے فرضی امام کے انتظار میں ہیں۔ جس کے

آتے ہی ڈھول ڈھمکے سے ساری دُنیا میں اعلان ہو جائے کہ امام آگیا ۔ سب
مان جائیں اور علماء اس کے حق میں تقریریں کریں گے اور اعلان کریں گے
اور آپ کہیں گی شکر ہے آپ امام ہیں۔ ایسا تو کبھی آیا ہی کوئی نہیں وقت
کے علماء جس کی مخالفت کریں وہی سچا ہوتا ہے۔ اور کبھی کسی بچے کی تائید
نہیں کی اس وقت کے علماء نے کل عالم کی تاریخ سے ایک انسان نکال کر
دکھا دیں تو پھر میں آپ کے ساتھ شامل ہونے کو تیار ہوں۔ ایک بھی نہیں تو
راسی طرح امام نے آنا تھا اسی طرح آیا ہے وہ ہی رستے نہیں جس پر حضور اکر یم
چلے تھے۔ اور ان دستوں پر چلنے والے کو آپ جھوٹا کہتی ہیں کیونکہ یہ اور
رستے پر نہیں چلا۔ جو سلوک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے غلاموں سے
ہوا۔ وہ متوفیصدی سارے کا بنا را جماعت احمدیہ سے ہو چکا ہے۔ اور اب
آپ کے سامنے ہو رہا ہے۔ ہر روز اخبارات میں مطالبے چھپ رہے ہیں کہ
ان
کو کلمہ پڑھنے سے روکو۔ چھپ رہے ہیں یا نہیں چھپ رہے ؟ ان کو
اذان دینے سے روکو، ان کو نمازیں پڑھنے سے روکو، ان کو مسجدیں بنانے سے
روکو اور قرآن کریم کی اشاعت سے روکو اور ان
کو اپنا نام مسلمان نہ رکھنے
سے روکو۔ یہ ساری باتیں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق کہی جاتی
تھیں یا نہیں کہی جاتی تھیں ؟ اگر کسی دل میں تقویٰ ہو تو تردد کے بغیر بے ساختہ
وہ یہ کہے گا ہاں ضرور کہی جاتی تھیں تو جس کے متعلق کہی جاتی تھیں وہ نعوذ باللہ
جھوٹا تھا کہ سچا تھا ؟ وہ سب بچوں سے پڑھ کر سچا تھا۔ یہ جھوٹوں کا کر دار ہوتا
ہے کہ ان کو عبادتوں سے تکلیف ہوتی ہے ، ان کو کلموں سے تکلیف
ہوتی ہے، ان کو نمازوں سے تکلیف ہوتی ہے۔ سچا آدمی تو جب کسی ہیں
چھی چیز دیکھتا ہے۔ تو اس کو پیار آتا ہے اس پر چاہے وہ دشمن بھی ہو

ہے
جتنا حسن اس میں پیدا ہوتا چلا جائے آنا وہ اس کے دل کے قریب ہو جاتا
کیونکہ اس کو بھی ماننا ہوتی ہے جس طرح بچھی ماں بچھے کے اندر ہزار
خرابیاں بھی ہوں اگر سچا پیار ہو گا اس سے تو ایک بھی خوبی کی بات ہو تو وہ
اُچھالتی پھرے گی ۔ آج میرے بچے نے یہ کیا۔ آج میرے بچے نے یہ کیکہ دشمن
کی برائیاں تو الگ رہیں جو شریکے کے لوگ ہوتے ہیں جن سے دشمنی اور نفرت
ہوتی ہے۔ ان کی خوبیاں بھی بُری لگنے لگ جاتی ہیں۔ تو یہ تو حال ہو چکا ہے
اور یہ حال ہمیشہ اس وقت ہوا کرتا ہے جب خدا کسی کو بھیجتا ہے۔ ایک
مسلم تاریخ پہلی آرہی ہے۔ ہیں حضرت امام مہدی نے اگر یہ نہیں ہیں تو آئندہ
آتا ہے۔ آئندہ کے لئے تو اپنا تصور ٹھیک کرلیں۔ ورنہ آپ اس کو بھی Miss
کر دیں گی۔ یہ تو گیا ہاتھ سے۔ آنے والا بھی چلا جائے گا۔ کیونکہ اس وقت بھی اس
سے یہی سلوک ہوگا۔ اس نے دعوی یہی کرنا ہے کہ مجھے خدا نے بنایا ہے مجھے
الہام ہوا ہے۔ اللہ نے کہا ہے میں تجھے کھڑا کرتا ہوں۔ اور علماء کی طرف آپ
دیکھیں گی وہ کہیں گے جھوٹا ، وھی بندے کسی کو خدا نہیں بنا سکتاکہ وہ کہے گا
دیکھوئیں خدا کی خاطر اپنا سب کچھ چھوڑ بیٹھا ہوں ، میں تم میں سب سے زیادہ
ہر دلعزبیہ تھا، آج ساری دنیا مجھے گالیاں دے رہی ہے ، ساری دنیا مخالفت
کہ رہی ہے ، پھر بھی میں اس رستے پر چل رہا ہوں ، میرے جاننے والے
اس رستے پر چل رہے ہیں، نیکیاں کر رہے ہیں، ماریں کھا رہے ہیں۔ علماء
کہیں گے بالکل جھوٹا، یہ جھوٹ کی علامت ہے ، سچ کی علامت نہیں
ہے۔ تو آپ اس وقت کیا فیصلہ کریں گی۔ آنا تو اس نے اسی طرح ہے تو
اس لئے آپ اپنا تصور درست کریں۔

مسیح موعود کی آمد کے بارے میں بگڑتے ہوئے تصورات
دوسرا تصور ہے حضرت عیسی کا ۔ علماء یہ کہتے ہیں کہ پرانا عیسی زندہ آسمان
پر بیٹھا ہوا ہے اور وہ جسم سمیت اثر بے گا اور امت محمدیہ ہو چاہے کرتی
رہے وہ اترے گا اور ساری دُنیا اُمت محمدیہ کے لئے خود فع کرے گا۔
اور فتح کر کے ساری دنیا کی سلطنتوں کی چابیاں مسلمانوں کے سپرد کر دے گا۔
اور بیٹھے بیٹھے قعر مذلت میں گری ہوئی قوم اچانک دُنیا کی بادشاہ بن
جائے گی ۔ ہم اس تصور میں بھی آپ سے اختلاف رکھتے ہیں۔ ہم کہتے ہیں
کہ تمثیلات ہوتی ہیں ، یہ پیشگوئیاں رومانی معنی رکھتی ہیں اور جب بھی
لوگ ٹھوکر کھا کر ان کو ظاہری معنی دینے لگ جاتے ہیں وہ آنے والے کو
نہیں پہچان سکتے کیونکہ آنے والے کا رخ کسی اور طرف ہوتا ہے اور دو کسی
اور طرف منہ کر کے بیٹھے رہ جاتے ہیں۔ ہمیشہ انہوں نے اسی طرح MISS
کیا ہے۔ آپ آسمان کی طرف دیکھ رہی ہوں کہ اوپر سے کوئی اترے گا۔
تو اس رستے سے آیا ہی نہیں۔ تو یہ دھو کہ ہمیشہ پہلے بھی لگتا رہا ہے۔ اور یہ
کبھی نہیں ہوا کہ قوم کوئی بے عملی کی حالت میں پڑی ہو گناہوں میں ملوث
ہو رشوت ستانی، جھوٹ، دنیا داری دکھا دئے ہر قسم کے رسم رواج میں اس
کا انگ انگ بندھ جائے اور خدا تعالے ان کی ان سب باتوں سے صرف
نظر کرتے ہوئے اچانک ان کو دنیا کا بادشاہ بنادے ۔ آسمان سے کوئی اترے
اور وہ ساری دُنیا اُن کے لئے فتح کرے اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے ان کو بلا من است
کے منصب پر کھڑا کر دے۔ یہ تو واقعہ ہو ہی نہیں سکتا کیونکہ پہلے کبھی نہیں
ہوا ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جو ترقی کا اگر بیان نہیں فرمایا وہ گر ہے

ہی جھوٹا کیونکہ ترقی کا ہر سچا گر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیان فرما چکے ہیں۔
قوموں کی اصلاح بیماروں کی زندگی کوئی ایک بھی نسخہ نہیں جس کو حضرت
محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان نہ فرمایا ہو ۔ ورنہ وہ خاتم النبیین نہیں بنتے۔
ور نہ کلام الہی کتاب الله کامل کتاب نہیں بنتی۔ اگر اس میں سے کوئی چیز باہر
گئی ہو یعنی کوئی ایسی ترکیب جو اصلاح احوال کی ہو قوموں کو زندہ کرنے
کی ہو۔ اگر قرآن میں نہ ہو تو قرآن مکمل کیسے ہو گیا ۔ تو ہم کہتے ہیں قرآن پر غور
کریں قرآن بتاتا ہے کہ کبھی خدا تے کسی لٹکتے ہوئے آدمی کو آسمان سے نہیں
بھیجا۔ کبھی یہ واقعہ نہیں ہوا۔ لوگ انتظار ضرور کرتے ہیں۔ لیکن پیدا زمین سے
ہوتا ہے۔ جس طرح حضرت عیسی علیہ السلام کے زمانے میں ایلیاء کا انتظار
ہو رہا تھا۔ اس میں بھی وہ تصویر بدل گئے تھے یعنی آنے والے کی انتظار کا
تصور بڑا چکا تھا۔ یہودی کہتے تھے حضرت عیسی کے آنے سے پہلے آسمان سے
ایلیاہ نبی انترے گا جو آسمان پر چڑھ کر وہاں انتظار کر رہا ہے۔ اور وہ اترے
گا اور منادی کرائے گا کہ آنے والا آ رہا ہے ، اپنے دل کے در پٹ کھول
لو۔ تب مسیح آئیں گے ۔ یہ بائیل میں لکھا ہوا موجود ہے، یہودی اور عیسائی تاریخ
اس پر متفق ہے کہ یہ واقع اس طرح ہوا اور حضرت مسیح آگئے اور کوئی
آسمان سے نہ اترا۔ کسی نے نہیں دیکھا کہ ایلیاہ لٹکتا ہوا آسمان سے آرہا ہے
تب یہودی علماء نے وہی اعتراض کیا جو ہم یہ آج کل کے علماء کر رہے ہیں
اُسی طرح مذاق اڑائے جس طرح ہمارے اٹھائے جاتے ہیں کہ مسیح ابن مریم کے
متعلق
تو لکھا ہے کہ مریم کا بیٹا میسج آسمان سے نازل ہوگا اور یہ مرزا غلام احمد
قادیانی چراغ بی بی کا بیٹا زمین سے پیدا ہوا اور ہمارے پنجاب میں تو ضریح
کیسے ہو گیا جس نے آسمان سے اترنا تھا اور وہ مریم کا بیٹا تھا ۔ بالکل یہی واقعہ

پہلے پیج کے وقت گزر چکا ہے۔ پڑھیں تو سہی پوچھیں تو سہی کسی سے ایک
ذرہ کا بھی فرق نہیں ہے۔ اس زمانے میں ایلمیاہ کے متعلق یہی اس وقت
کی اُمت کا خیال تھا۔ اور لکھا ہوا بھی تھا بائیل میں۔ تو حضرت مسیح کے حواریوں
کو انہوں نے چھیڑنا شروع کیا کہ بھئی تمہارا مسیح ہو گا سچا ہم مان جائیں گے لیکن
وہ ذرا ایلیاہ دکھا دو جس نے آسمان سے آنا تھا۔ وہ دیکھتے ہی ہم کہیں گے
ہاں ٹھیک ہے۔ خدا کے صحیفوں کی بات پوری ہو گئی۔ تو حضرت شیخ سے آپ
کے حواریوں نے ذکر کیا کہ یہ ہمیں محول کر رہے ہیں۔ یہ تمسخر اڑا رہے ہیں کہتے
ہیں ایلیاہ دکھاؤ۔ تو حضرت کی جو خدا کے نبی تھے اور حضرت ذکریا کے بیٹے
تھے۔ ان کو بائبل میں یوحنا نام دیا جاتا ہے۔ وہ حضرت مسیح سے پہلے نبوت
کر رہے تھے ۔ تو حضرت بیج نے حضرت یوحنا کے متعلق فرمایا ۔ یہ وہی ایلیاہ
ہے جس نے آسمان سے اترنا تھا ، چاہو تو قبول کرو چاہو تو نہ کر کتنا عظیم شان
فقرہ ہے اور کتنا دائمی صداقت رکھنے والا فقرہ ہے۔ آسمان سے لوگ اسی
طرح آیا کرتے ہیں۔ زمین سے پیدا ہوتا ہے ، اللہ کے تصرف سے کھڑا ہوتا ہے
صحیفوں میں اس کو آسمان سے آنا قرار دیتے ہیں۔ فرمایا اگر نہیں مانتے تو
پھر اس کے بعد اب کوئی آسمان سے انتہ تا تم نہیں دیکھو گے۔ جس طرح
تم انتظار کر رہے ہو آسمان سے اترنے والے کا وہ اب
کبھی نہیں آئے گا ۔ بیچ
کو گزرے ہوئے اب کتنے سال گزر چکے ہیں۔ ۱۹۸۴ سال تو ہو چکے ہیں اور
آج تک کسی نے عیسی کو آسمان سے اترتا نہیں دیکھا۔ ۱۹۸۴ سال ہو گئے
کہ یہودی ہر سال دیوا بہ گریہ پر جا کہ سر پکتے ہیں، لہو لہان ہو جاتے ہیں وہاں
ایک دیوار ہے فلسطین میں جس کو Wailing Wall کہتے ہیں۔ اس سے
بحریں مارتے ہیں ، دعائیں کرتے ہیں ، واویلا کرتے ہیں کہ اے خدا اُس

·

آج 10 میں سے 10 باقی