البلاغ
حصہ 3
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
البلاغ فریاد درد
کچھ معلوم نہیں ہوتا کہ بچے مسلمان ہونے کی حالت میں بالغ اور معمولی طور کے خواندہ
ہو جائیں۔ مگر آگے جو کروڑ ہا قسم کے دام تزویر بالغوں کی راہ میں بچھے ہوئے ہیں ان سے بچنے
بندو
کی کوئی تدبیر نہیں بتلائی گئی۔ کیا کوئی بیان کر سکتا ہے کہ کسی انجمن نے ان سے محفوظ رہنے کا کیا ﴿۲۵﴾
ت کیا؟ بلکہ اگر ایسی ہی تعلیم ہے جس میں مخالفوں کے تمام حملوں سے اکمل اور اتم طور پر
خبردار نہیں کیا جاتا اور یتیموں کی ایسی ہی پرورش ہے کہ ان کو جوان اور بالغ کر دینا ہی بس ہے تو یہ
تمام کام اسلام کے دشمنوں کے لئے ہے نہ اسلام کے لئے ۔ اگر اسلام کے لئے یہ کام ہوتا تو سب
سے پہلے اس بات کا بندوبست ہونا چاہیے تھا کہ یہ اعتراضات عیسائیت اور فلسفہ اور آریہ مت اور
برہمو سماج کے جن کی میزان تین ہزار تک پہنچ گئی ہے نہایت صفائی اور تحقیق اور تدقیق سے ان کا
جواب شائع کیا جاتا اور صرف یہ کافی نہیں کہ امہات مومنین کے چند ورق کا جواب لکھا جاوے
بلکہ لازم ہے کہ پادریوں کی شصت سالہ کار روائی اور ایسا ہی وہ تمام فلسفی اور طبعی اعتراضات جو
اس کے ساتھ قدم بقدم چلے آئے ہیں اور ایسا ہی آریہ سماج کے اعتراض جو نئے انقلاب سے
ان کو سوجھے ہیں ان تمام اعتراضات کی ایک فہرست طیار ہو اور پھر ترتیب وار کئی جلدوں میں
اس خس و خاشاک کو سچائی کی ایک روشن اور افروختہ آتش سے نابود کر دیا جائے۔
یہ کام ہے جو اس زمانہ میں اسلام کے لئے کرنا ضروری ہے۔ یہی وہ کام ہے جس
سے نئی ذریت کی کشتی غرق ہونے سے بچ رہے گی اور یہی وہ کام ہے جس سے اسلام کا روشن
اور خوبصورت چہرہ مشرق اور مغرب میں اپنی چمک دکھلائے گا۔ اس کام کے یہ امور ہرگز
قائم مقام نہیں ہو سکتے کہ یتیموں کی پرورش کی جائے یا علوم مروجہ یا کسی اور کسب کی ان کو تعلیم
دی جائے یا بگفتن رسم اور عادت کے طور پر اسلام کے احکام اور ارکان ان کو سکھلائے
جائیں ۔ وہ لوگ جو اسلام سے مرتد ہو کر عیسائیوں میں جاملے ہیں جو غالباً ایک لاکھ کے
قریب پنجاب اور ہندوستان میں موجود ہوں گے کیا وہ اسلام کے احکام اور ارکان سے
بے خبر تھے؟ کیا ان کو اتنی بھی تعلیم نہیں ملی تھی جواب انجمن حمایت اسلام لاہور یتیموں اور
البلاغ فریاد درد
دوسرے طالب علموں کو دے رہی ہے؟ نہیں بلکہ بعض ان میں سے اسلام کے رسمی علوم سے
بہت کچھ واقف بھی تھے مگر پھر بھی ان کے معلومات ایسے تھے کہ ان کو عیسائیت کے زہر یلے اثر
اور سوفسطائی اعتراضوں سے بچا نہ سکے اس لئے دانشمندی کا طریق یہ تھا کہ ان لوگوں کے
۲۶ حالات سے عبرت حاصل کر کے اس زہریلی ہوا کا جو ہر طرف سے زور کے ساتھ چل رہی ہے
کوئی احسن انتظام کیا جاتا۔ مگر کس نے اس طرف توجہ کی اور کس انجمن کو یہ خیال آیا ؟ نہیں بلکہ
ان لوگوں نے تو اور اور کارروائیاں شروع کر دیں جو مسلمانوں کی دینی حالت پر کچھ بھی نیک اثر
ڈال نہیں سکتیں ۔ اب بھی وقت ہے کہ اہل اسلام اپنے تئیں سنبھالیں اور وہ راہ اختیار کریں جو
در حقیقت اس سیلاب کو روکتی ہو۔ لیکن یاد رہے کہ بجز اس کے اور کوئی بھی راہ نہیں کہ تمام
اعتراضات اور ہر ایک قسم کے شبہات جمع کر کے اس کام کو کوئی ایسا آدمی شروع کرے جو اکمل اور
اتم طور پر اس کو انجام دے سکے اور حتی الوسع ان شرائط کا جامع ہو جن کو پہلے ہم لکھ چکے ہیں۔
غرض یہ کام ہے جو مسلمانوں کی ذریت کو موجودہ زہریلی ہواؤں سے بچا سکتا ہے
مگر یہ ایسے طرز سے ہونا چاہیے کہ ہر ایک جواب قرآن شریف کے حوالہ سے ہو تا اس طرح
پر جواب بھی ہو جائے اور حق کے طالبوں کو قرآن شریف کے اہم مقامات کی تفسیر پر بھی بخوبی
اطلاع ہو جائے۔ یہ ہر ایک کا کام نہیں یہ ان لوگوں کا کام ہے جو اول شرائط ضرور یہ تالیف
سے متصف ہوں اور پھر ہر ایک ملونی سے اپنی نیت اور عمل کو الگ کر کے خدا تعالیٰ کی راہ میں اس
کی مرضیات حاصل کرنے کے لئے یہ کوشش کریں اور یہ بھی ضروری ہے کہ ایسی کتاب کم سے کم
پچاس ہزار یا ساٹھ ہزار تک چھپوائی جائے اور تمام دیا را سلام میں مفت تقسیم ہو۔
غرض صرف اُمہات مومنین جیسے ایک مختصر رسالہ کار دیکھنا کافی نہیں ہے کارروائی
پوری کرنی چاہیے اور یقین رکھنا چاہیے کہ ضرور خدا تعالی مدد دے گا۔ ہاں نرمی اور آہستگی
اور تہذیب سے یہ کارروائی ہونی چاہیے۔ ایسی سخت تحریر نہ ہو کہ پڑھنے والا رک جائے
اور اس سے فائدہ نہ اٹھا سکے لیکن اتنا بڑا کام بغیر جمہوری مدد کے کسی طرح انجام پذیر
البلاغ فریاد درد
نہیں ہو سکتا۔ جب اہل الرائے ایک شخص کو اس کام کے لئے مقرر کریں تب یہ دوسرا انتظام
بھی ہونا چاہیے کہ اس کام کے انجام کیلئے امراء اور دولتمندوں اور ہر ایک طبقہ کے مسلمانوں ﴿۲۷﴾
سے ایک رقم کثیر بطور چندہ کے جمع ہو اور کسی ایک امین کے پاس حسب صوابدید اس کمیٹی کے
جو اس کام کو ہاتھ میں لیوے وہ چندہ جمع رہے اور حسب ضرورت خرچ ہوتا جائے ۔
اب ایک دوسرا سوال اور ہے اور وہ یہ کہ اس رڈ جامع کے لکھنے کے لئے کون مقرر ہو۔
اس کا جواب یہ ہے کہ کثرت رائے سے جو شخص لائق قرار پاوے وہی مقرر کیا جائے جیسا کہ ابھی
میں بیان کر چکا ہوں ۔ اور جب ہر طرح سے کسی کو شرائط کے مطابق پایا جائے اور اس کی لیاقت کی
نسبت تسلی ہو جائے تو اس رڈ جامع کا کام اس کو دیا جائے اور پھر تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ اپنے
اختلافات ات کو دور کر کے ایسے شخص کی مدد میں بدل و و جان جان مصروف مصروف ہوں ہوں اور اپنے مالوں کو اس راہ میں
پانی کی طرح بہا دیں تا جیسا کہ اس زمانہ میں مخالفوں کے اعتراض کمال کو پہنچ گئے ہیں ایسا ہی
جواب بھی کمال کو پہنچ جائے اور اسلام کی فوقیت اور فضیلت تمام دینوں پر ثابت ہو جائے۔
اب اس کام میں ہرگز تا خیر نہیں چاہیے اور مسلمانوں پر واجب ہے کہ دلی صفائی سے
اور محض خدا کے لئے کھڑے ہو جائیں۔ اور بلحاظ امور متذکرہ بالا جس کو چاہیں تجویز کر لیں۔ یہ
بھی مناسب معلوم ہوتا ہے کہ جو صاحب اس کام کے لئے تجویز کئے جائیں وہ اس کتاب کو تین
زبانوں میں جو اسلامی زبانیں ہیں لکھیں یعنی اردو اور عربی اور فارسی میں کیونکہ پادری صاحبوں
نے بھی ایسا ہی کیا ہے بلکہ اس سے زیادہ کئی زبانوں میں رڈ اسلام چھپوایا ہے۔ سو ہمیں بھی یہی
چاہئیے کہ ہمت نہ ہاریں بلکہ انگریزی میں بھی ایک ترجمہ اس کتاب کا شائع کریں۔
میں مدت تک اس سوچ میں رہا کہ اس ضروری کام کا سلسلہ کیونکر شروع ہو۔ آخر مجھے
یہ خیال آیا کہ اکثر علماء کا تو یہ حال ہے کہ ان میں تباغض اور تحاسد بڑھا ہوا ہے ان کو زیادہ تر دلچسپی
تکثیر اور تکذیب سے ہے۔ جس قدر پنجاب اور ہندوستان میں انجمنیں قائم ہوئی ہیں۔ مجھے
البلاغ فریاد درد
اب تک کسی ایسی انجمن پر اطلاع نہیں جو ان مقاصد کو جیسا کہ ہمارا ارادہ ہے پورا کر سکے۔ یا
۲۸ اس طرز کا جوش ان میں موجود ہو۔ میں اس بات کو قبول کرتا ہوں کہ ان انجمنوں کے ممبروں میں
سے کئی ایسے صاحب بھی ہوں گے جو ہماری مراد کے موافق ان کے دلوں میں بھی تائید دین
متین کا جوش ہوگا۔ لیکن وہ کثرت رائے کے نیچے ایسے دبے ہوئے معلوم ہوتے ہیں جیسا کہ طوطی
کی آواز نقار خانہ میں۔ بہر حال جس قدر ہمیں ہمدردی دین کے جوش سے موجودہ انجمنوں کا
کچھ نقص بیان کرنا پڑا ہے وہ معاذ اللہ اس نیت سے نہیں کہ ہم انجمنوں کے تمام ممبروں اور
کارکنوں پر اعتراض کرتے ہیں بلکہ ہمارا اعتراض اس معجون مرکب پر ہے۔ جو کثرت رائے
سے آج تک پیدا ہوتی رہی ہے۔ لیکن ان تمام صاحبوں کی ذاتیات اور شخصیات سے ہمیں
کچھ بحث نہیں جو ان انجمنوں سے تعلق رکھتے ہیں بلکہ ہم خوب جانتے ہیں کہ بعض اوقات
ایک صاحب کی اپنی رائے کچھ اور ہوتی ہے مگر کثرت رائے کے نیچے آ کر خواہ نخواہ اس کو ہاں
سے ہاں ملانی پڑتی ہے اور نیز ہم ان انجمنوں اور ان کے کاموں کو محض بیہودہ نہیں جانتے۔
بلا شبہ مسلمانوں کی دنیوی حالت کو ترقی دینے کے لئے بہت عمدہ ذریعہ ہے۔ ہاں ہمیں افسوس
کے ساتھ یہ بھی کہنا پڑتا ہے کہ موجودہ زہریلی ہوا سے مسلمانوں کے ایمان کو محفوظ رکھنے
کے لئے ان میں کوئی لائق تعریف کوشش نہیں کی گئی جس قدر بنام نہاد تائید دین سامان
دکھلائے گئے ہیں وہ ہرگز ہرگز اس تیز اور تند اور زہریلی ہوا کا مقابلہ نہیں کر سکتے جو ہمارے
ملک میں چل رہی ہے۔ اس لئے مسلمانوں کی حقیقی ہمدردی جس دل میں ہوگی وہ ضرور ہماری
اس تحریر پر بول اٹھے گا کہ بلا شبہ اس وقت مسلمان اپنی دینی حالت کے رو سے قابل رحم ہیں
اور بلا شبہ اب ایک ایسے احسن انتظام کی ضرورت ہے جس میں ان حملوں کی پوری مدافعت
ہو جو اس عرصہ ساٹھ سال میں اسلام پر کئے گئے ہیں ۔ ہم ان مردہ طبیعت لوگوں کو مخاطب کرنا
نہیں چاہتے جو خود اپنی عمر کے انقلاب پر ہی نظر کر کے اب تک اس نتیجہ تک نہیں پہنچے کہ یہ مختصر
البلاغ فریاد درد
زندگی ہمیشہ رہنے کی جگہ نہیں اور ضرور ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے لئے اور اپنی ذریت کے ﴿۲۹﴾
لئے وہ آرام کی جگہ بناویں جو مرنے کے بعد ہمیشہ کی آرام گاہ ہوگی ۔ اے بزرگو! یقیناً سمجھو
کہ خدا ہے اور اس کا ایک قانون ہے جس کو دوسرے الفاظ میں مذہب کہتے ہیں۔ اور یہ مذہب
ہمیشہ خدا تعالیٰ کی طرف سے پیدا ہوتا رہا اور پھر نا پدید ہوتا رہا اور پھر پیدا ہوتا رہا مثلاً جیسا
کہ تم گیہوں وغیرہ اناج کی قسموں کو دیکھتے ہو کہ وہ کیسے معدوم کے قریب ہو کر پھر ہمیشہ
از سرنو پیدا ہوتے ہیں اور با ایں ہمہ وہ قدیم بھی ہیں ان کو نو پیدا نہیں کہہ سکتے ۔ یہی حال سچے
مذہب کا ہے کہ وہ قدیم بھی ہوتا ہے اور اس کے اصولوں میں کوئی بناوٹ اور حدوث کی بات
نہیں ہوتی اور پھر ہمیشہ نیا بھی کیا جاتا ہے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام جو بنی اسرائیل میں ایک
بزرگ نبی گزرے ہیں وہ کوئی نیا مذہب نہیں لائے تھے بلکہ وہی لائے تھے جو ابراہیم علیہ السلام
کو دیا گیا تھا اور حضرت ابراہیم بھی کوئی نیا مذہب نہیں لائے تھے بلکہ وہی لائے تھے جو نوح
علیہ السلام کو ملا تھا۔ اسی طرح حضرت عیسی علیہ السلام بھی کوئی نیا مذہب نہیں لائے تھے اور کوئی
نیا نجات کا طریق نہیں گھڑا تھا بلکہ وہی تھا جو حضرت موسیٰ کو ملا تھا اور وہی پرانا طریق نجات کا
تھا جو ہمیشہ خدائے رحیم نبیوں کے ذریعہ سے انسانوں کو سکھلاتا رہا لیکن جب طریق نجات
جو قدیم سے چلا آتا تھا اور دوسرے اصول توحید میں عیسائیوں نے دھوکے کھائے اور
یہودیوں کی عملی حالت بھی بہت بگڑ گئی اور تمام زمین پر شرک پھیل گیا تب خدا نے عرب میں
ایک رسول پیدا کیا تا نئے سرے زمین کو توحید اور نیک عملوں سے منور کرے۔ اُسی خدا نے
ہمیں خبر دی تھی کہ آخری زمانہ میں پھر مخلوق پرستی کے عقائد دنیا میں پھیل جائیں گے اور
لوگوں کی عملی حالت میں بھی بہت فرق ہو جائے گا اور اکثر دلوں پر دنیا کی محبت غالب اور خدا
کی محبت ٹھنڈی ہو جائے گی ۔ تب خدا پھر اس طرف توجہ کرے گا کہ اس راستی کے تخم کو جو
ہمیشہ اناج کی طرح پیدا ہوتا رہا ہے نشو و نما دے۔ سو خدا اب اپنے دین کو ایسے لوگوں کے وسیلہ
سے نشو و نما دے گا جو اس کی نظر میں بہت ہی مقبول ہوں گے مگر یہ خدا تعالیٰ کو معلوم ہے کہ
البلاغ فریاد درد
ایسے لوگ اُس کی نظر میں کون سے ہیں۔ بہر حال قرین مصلحت یہی معلوم ہوتا ہے کہ اس مشکل
کام میں امراء وقت اور دوسرے تمام تاجروں اور رئیسوں اور دولت مندوں اور اہل الرائے کو
مخاطب کیا جائے اور پھر دیکھا جائے کہ اس ہمدردی کے میدان میں کون کون نکلتا ہے اور کون
کون اعراض کرتا ہے۔ لیکن کیا ہی قابل تعریف وہ لوگ ہیں جو اس وقت اس کام کے لئے خدا تعالیٰ
سے توفیق پائیں گے۔ خدا ان کے ساتھ ہوا اور اپنے خاص رحم کے سایہ میں ان کو رکھے۔
یہ مضمون جن جن بزرگوں کی خدمت میں پہنچے ان کا کام یہ ہوگا کہ اول اس مضمون کو
غور سے پڑھیں اور پھر براہ مہربانی مجھے اطلاع بخشیں کہ ع بخشیں کہ وہ اس کام کے انجام کے لئے کیا تجویز
کرتے ہیں اور کس کو اس خدمت کے لئے پسند کرتے ہیں۔ کام یہی ہے کہ مخالفوں کی کل
کتابوں سے اعتراضات جمع کر کے ان کا جواب دیا جائے۔ اور پھر وہ کتابیں پچاس ہزار کے
قریب چھپوا کر ملک میں شائع کی جائیں اور اس طرح پر موجودہ اسلامی ذریت کو سم قاتل سے
بچالیا جائے ۔ یہ تمام کام پچاس ہزار روپیہ کے خرچ سے بخوبی ہو سکتا ہے اور اگر ایسی کتابیں کم
سے کم پچاس ہزار یا ساٹھ ہزار تک دنیا میں شائع کی جائیں تو یہ سمجھو کہ ہم نے تمام ساختہ پر داختہ
پادریوں اور دوسرے مخالفوں کا کا لعدم کر دیا لیکن چونکہ یہ مالی معاملہ ہے اس لئے اس میں اوّل
سے خوب پرتال اور تفتیش ہونی چاہیے کہ اس کام کے لائق کون لوگ ہیں؟ اور کس کی تالیف دنیا
کے دلوں کو اسلام کی طرف جھکا سکتی ہے؟ اور کون ایسا شخص ہے جس کا حسن بیان اور قوت
استدلال اور طر ز ثبوت عام فہم اور تسلی بخش ہے اور کس کی تقریر ہے جو تمام اعتراضات کو درہم برہم
کر کے اُن کا نشان مٹا سکتی ہے۔ اسی خیال سے میں نے اس اپنے مضمون میں دس شرطیں لکھی
ہیں جو میرے خیال میں ایسے مؤلف کے لئے ضروری ہیں لیکن میرے خیال کی پیروی کچھ
ضروری نہیں ہر ایک صاحب کو چاہیے کہ اس کام کے لئے پوری پوری غور کر کے یہ رائے ظاہر کریں
کہ کس کو یہ خدمت تالیف سپرد کرنی چاہیے اور ان کے نزدیک کون ہے جو بخوبی اور خوش اسلوبی اس
البلاغ فریاد درد
کام کو انجام دے سکتا ہے۔ میں اس قدر خدمت اپنے ذمہ لے لیتا ہوں کہ ہر ایک صاحب ۳۱
اس بارے میں اپنی اپنی رائے تحریر کر کے میرے پاس بھیج دیں۔ میں ان تمام تحریروں کو جمع
کرتا جاؤں گا اور جب وہ سب تحریریں جمع ہو جائیں گی تو میں ان کو ایک رسالہ کی صورت
میں چھاپ دوں گا اور پھر وہ امر جو کثرت رائے سے قرار پاوے اسی کو اختیار کیا جائے گا۔
اور ہر ایک پر لازم ہوگا کہ کثرت رائے کے پیرو ہو کر سچے دل سے اس کام میں حتی الوسع مالی
مدد دیں۔ اور اس رائے کے لائق وہی صاحب سمجھے جائیں گے جو مالی مدد کے دینے کے لئے
طیار ہوں ۔ مگر رائے لکھنے کے وقت ہر ایک صاحب کو چاہیے کہ اس اہل علم کا نام تصریح سے
لکھیں جس کو یہ نازک کام تالیف کا سپر د کیا جائے گا۔
شاید بعض صاحب اس رائے کو اختیار کریں کہ کئی صاحب علم اس کام کے لئے
متوجہ ہوں اور مل کر کریں۔ لیکن یہ میچ نہیں ہے۔ ایسے امور میں تالیفات کا تداخل ضرر رساں
ہوتا ہے بلکہ بسا اوقات نزاع اور کینہ تک نوبت پہنچتی ہے۔ ہاں جو شخص در حقیقت لائق اور ا
صاحب معلومات ہوگا اس کو اگر کوئی ضرورت ہوگی تو وہ خود اپنے چند مددگار خدام کی طرح
پیدا کر سکتا ہے۔ کمیٹی کی تجویز کے نیچے یہ بات آ نہیں سکتی بلکہ ایسی قہری ترکیب سے کئی
فتنوں کا احتمال ہے۔ جب تک صرف ایک شخص اس کام کا مدارالمہام مقرر نہ کیا جائے تب
تک خیر و خوبی سے کوئی کام انجام پذیر نہیں ہو سکتا ۔ ہاں وہ مدارالمہام جس قدر مناسب سمجھے
اپنی منشاء اور طرز تالیف کے مطابق اوروں سے مواد تالیف جمع کرنے کے لئے کوئی خدمت
لے سکتا ہے اور اس کام کے لئے ایک عملہ مقرر کر سکتا ہے۔
یہ غور کے لائق باتیں ہیں اور مجھے زیادہ تر یہی خوف ہے کہ اس پر چہ کو جو خون جگر
سے لکھا گیا ہے یونہی لا پروائی سے پھینک نہ دیا جائے یا جلدی سے اس پر رائے لگا کر اس کو
رڈی اور فضول بستوں میں نہ ڈال دیا جائے اس لئے میں اس بے قرار کی طرح جو ہر طرف
ہاتھ پیر مارتا ہے اپنے معزز مخاطبین کو جو اپنی عزت اور امارت اور عالی ہمتی کی وجہ سے
البلاغ فریاد درد
۳۲ فخر اسلام ہیں اس خدائے عز و جل کی قسم دیتا ہوں جس کی قسم کو بھی انبیاء علیہم السلام نے بھی رد
نہیں کیا کہ اپنی رائے سے جو سراسر دینی ہمدردی پر مشتمل ہو مجھے ضرور ممنون فرمائیں گو کم فرصتی کی
وجہ سے دو چار سطر ہی لکھ سکیں لیکن اس تمام مضمون کو پڑھ کر تحریر فرماویں۔ میں امید رکھتا ہوں کہ
جس قدر اسلام کے سچے ہمدرد اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ علیہ وسلم سے سچی محبت رکھنے والے ہیں وہ
ایسی رائے کے لکھنے سے جس میں قوم کی بھلائی اور ہزار ہا فتنوں سے نجات ہے دریغ نہیں
فرمائیں گے۔ لیکن یادر ہے کہ اس رائے میں تین امر کی تشریح ضرور چاہیے۔ (۱) اول یہ کہ وہ اپنی
دانست میں کسی کو اس کام کے لئے منتخب کرتے ہیں۔ اور اس بزرگ کا نام کیا ہے اور کہاں کے رہنے
والے ہیں۔ (۲) دوم یہ کہ وہ خود اس عظیم الشان کام کے انجام دینے کے لئے کس قدر مدد دینے کو
طیار ہیں۔ (۳) سوم یہ کہ یہ رقم کثیر جو اس کام کے لئے جمع ہو گی وہ کہاں اور کسی جگہ مدامانت میں
رکھی جائے گی اور وقتا فوقتا کس کی اجازت سے خرچ ہوگی ۔ یہ تین امر ضروری التفصیل ہیں۔
اس جگہ ایک اور امر قابل ذکر ہے اور وہ یہ کہ شاید بعض صاحبوں کے دلوں میں یہ
خیال پیدا ہو کہ ممکن ہے کہ اس کام میں دخل دینا گورنمنٹ عالیہ کے منشاء کے مخالف ہو تو میں
ان کو یقین دلاتا ہوں کہ ہماری گورنمنٹ محسنہ جو ہماری جان اور مال کی حفاظت کر رہی ہے
اس نے پہلے سے اشتہار دے رکھا ہے کہ وہ کسی کے دینی امور اور دینی تدابیر میں مداخلت
نہیں کرے گی جب تک کوئی ایسا کاروبار نہ ہو جس سے بغاوت کی بد بو آ وے۔ ہماری محسن
گورنمنٹ برطانیہ کی یہی ایک قابل تعریف خصلت ہے جس کے ساتھ ہم تمام دنیا کے
مقابل پر فخر کر سکتے ہیں۔ بیشک ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم اس گورنمنٹ محسنہ کے سچے دل سے خیر
خواہ ہوں اور ضرورت کے وقت جان فدا کرنے کو بھی طیار ہوں ۔ لیکن ہم اس طرح پر بھی غیر
قوموں اور غیر ملکوں میں اپنی محسن گورنمنٹ کی نیک نامی پھیلانی چاہتے ہیں کہ کس طرح اس
عادل گورنمنٹ نے دینی امور میں ہمیں پوری آزادی دی ہے۔ عملی نمونے ہزاروں کوسوں
البلاغ فریاد درد
تک چلے جاتے ہیں اور دلوں پر ایک عجیب اثر ڈالتے ہیں اور صدہا نادانوں کے ان سے ۳۳
وسو سے دور ہو جاتے ہیں ۔ یہ مذہبی آزادی ایک ایسی پیاری چیز ہے کہ اس کی خبر پا کر بہت
سے اور ملک بھی چاہتے ہیں کہ اس مبارک گورنمنٹ کا ہم تک قدم پہنچے۔ غرض اس مبارک
گورنمنٹ کو اپنا صدق اور اخلاص دکھلاؤ۔ وقتوں پر اس کے کام آؤ۔ چاہیے کہ تمہارا دل
بالکل صاف اور اخلاص سے بھرا ہوا ہو اور پھر جب تم یہ سب کچھ کر چکے تو باوجود اس ارادت
اور اخلاص کے کچھ مضائقہ نہیں کہ نرمی اور ملائمت سے اپنے دین کے اصولوں کی تائید کی
جائے ایسے کاموں میں بار یک اصولوں کے لحاظ سے گورنمنٹ کے اقبال اور دولت کی خیر
خواہی ہے کیونکہ جس طرح اچھے دوکاندار کا نام سن کر اسی طرف خریدار دوڑتے ہیں اسی طرح
جس گورنمنٹ کے ایسے بے تعصب اور آزادانہ اصول ہوں وہ گورنمنٹ خواہ نخواہ پیاری اور
ہر دلعزیز معلوم ہوتی ہے اور بہت سے غیر ملکوں کے لوگ حسرت کرتے ہیں کہ کاش ہم بھی
اس کے ماتحت ہوتے۔ پس کیا آپ لوگ چاہتے نہیں کہ اس محسن گورنمنٹ کا ان تمام
تعریفوں کے ساتھ دنیا میں نام پھیلے اور اس کی محبت دور دور تک دلوں میں جاگزین ہو۔
دیکھو سر سید احمد خاں صاحب بالقا به کس قدر اس محسن گورنمنٹ کے خیر خواہ تھے اور کس قدر
گورنمنٹ عالیہ کے منشاء سے بھی واقف تھے اور کس قدر وہ اس بات کو چاہتے تھے کہ ایسے
امور سے دور رہیں جو گورنمنٹ کی منشاء کے برخلاف ہیں با ایں ہمہ وہ ہمیشہ مذہبی امور میں
بھی لگے رہے اور نہ صرف پادریوں کے اعتراضات کے جواب دیئے بلکہ الہ آباد کے ایک
لاٹ صاحب کی کتاب کا بھی انہوں نے رڈ لکھا جو بڑا نازک کام تھا اور ہنٹر کے الزامات کا
بھی جواب دیا اور پھر موت کے دنوں کے قریب اس کتاب امہات المومنین کے کسی قدر
حصے کا جواب لکھ گئے جو علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ پر لیس میں رسالہ جلد ۶ راپریل ۱۸۹۸ء میں
چھپ بھی گیا ہے ۔ ہاں چونکہ وہ دانشمند اور حقیقت شناس تھے اس لئے انہوں نے اپنی
تمام عمر میں ایسا کوئی فضول میموریل کبھی گورنمنٹ عالیہ کی خدمت میں نہیں بھیجا جیسا کہ
البلاغ فریاد درد
۳۴ اب لاہور سے بھیجا گیا۔ بلکہ اب بھی جب ان کو کتاب امہات المومنین کے مضامین پر
اطلاع ہوئی تو صرف رڈ لکھنا پسند فرمایا۔ سید صاحب تینوں باتوں میں میرے موافق رہے۔
اول حضرت عیسیٰ کی وفات کے مسئلہ میں ۔ دوم جب میں نے یہ اشتہار شائع کیا کہ سلطان
روم کی نسبت گورنمنٹ انگریزی کے حقوق ہم پر غالب ہیں تو سید صاحب نے میرے اس
مضمون کی تصدیق کی اور لکھا کہ سب کو اس کی پیروی کرنی چاہیے۔ سوم اسی کتاب
امہات المومنین کی نسبت ان کی یہی رائے تھی کہ اس کا رڈ لکھنا چاہیے میموریل نہ بھیجا
جائے ۔ کیونکہ سید صاحب نے اپنی عملی کارروائی سے رد لکھنے کو اس پر ترجیح دی۔ کاش اگر آج
سید صاحب زندہ ہوتے تو وہ میری اس رائے کی ضرور کھلی کھلی تائید کرتے۔ بہر حال ایسے
امور میں تمام معزز مسلمانوں کے لئے سید صاحب مرحوم کا یہ کام ایک اسوۂ حسنہ ہے جس کے
نمونہ پر ضرور چلنا چاہیے اور بلا شبہ یہ طریق عمل سید صاحب کا کہ آپ نے امہات المومنین کا
رد لکھنا مناسب سمجھا اور کوئی میموریل گورنمنٹ میں نہ بھیجا یہ در حقیقت ہماری رائے کی
تصدیق ہے جو سید صاحب نے اپنی عملی کارروائی سے لوگوں کے سامنے رکھ دی۔
ہماری رائے ہمیشہ سے یہی ہے کہ نرمی اور تہذیب اور معقولی اور حکیمانہ طرز سے
حملہ کرنے والوں کا رڈ لکھنا چاہیے اور اس خیال سے دل کو خالی کر دینا چاہیے کہ گورنمنٹ
عالیہ سے کسی فرقہ کی گوشمالی کرادیں۔ مذہب کے حامیوں کو اخلاقی حالت دکھلانے کی
بہت ضرورت ہے ۔ اس طرح پر مذہب بدنام ہوتا ہے کہ بات بات میں ہم اشتعال
ظاہر کریں اور یادر ہے کہ ایڈیٹر ابزرور نے بہت ہی دھو کہ کھایا یا دھو کہ دینا چاہا ہے
جبکہ اس نے میری نسبت یہ لکھا کہ گویا میں اس بات کا مخالف ہوں کہ جو لوگ ہمارے
مذہب پر حملہ کریں ان کے حملوں کو دفع کیا جائے ۔ وہ میرے اس میموریل کو پیش کرتا
ہے جس میں میں نے لکھا تھا کہ گورنمنٹ عالیہ فتنہ انگیز تحریروں کے روکنے کے لئے دو
تجویزوں میں سے ایک تجویز اختیار کرے کہ یا تو ہر ایک فریق کو ہدایت ہو جائے
البلاغ فریاد درد
کہ کسی اعتراض کے وقت بغیر اس کے کہ فریق مخالف کی معتبر کتابوں کا حوالہ دے ہرگز ۳۵
اعتراض کے لئے قلم نہ اٹھاوے اور یا یہ کہ قطعاً ایک فریق دوسرے فریق کے مذہب پر حملہ نہ
کرے بلکہ اپنے اپنے مذہب کی خوبیاں بیان کیا کریں۔ اب ظاہر ہے کہ میرے اس بیان
اور حال کے بیان میں کچھ تناقض نہیں ہے جیسا کہ ابزرور نے سمجھا ہے۔ کیا میری پہلی تحریر کا
یہ مطلب ہو سکتا ہے کہ مخالفوں کے حملہ کا جواب نہ دیا جائے؟ فرض کیا کہ ہم دوسروں کے
مذہب پر حملہ نہ کریں مگر یہ تو ہمارا فرض ہے کہ غیروں کے حملے سے اپنے مذہب کو بچاویں اور
اپنے مذہب کی خوبیاں دکھلا دیں۔
غرض ہماری گورنمنٹ عالیہ ہمیں منع نہیں کرتی کہ ہم تہذیب کے ساتھ اپنے اصول
مذہب کی حمایت کریں۔ سوالے بزرگو خود دیکھ لو کہ اسلام کس قدر حملوں کے نیچے دبا ہوا ہے۔
پادری صاحبوں کے حملے ہیں ۔ فلسفہ جدیدہ کے حملے ہیں۔ آریہ صاحبوں کے حملے ہیں۔
برہم سماج کے حملے ہیں۔ دہریوں طبعیوں کے حملے ہیں۔
اب مجھے بے دھڑک کہنے دو کہ اس وقت سچا مسلمان وہی ہے جو اسلام کی حالت پر
کچھ ہمدردی دکھاوے اور بباعث سخت دلی اور لاپروائی یا ناحق کے دور دراز کے خیالات
سے ہمدردی سے منہ نہ پھیرے۔ اے مردان ہمت شعار وہ انتظام جواب ہونا چاہیے۔ مجھے
شرم آتی ہے کہ کہاں تک میں بار بار لکھوں ۔ اے قوم کے چپکتے ہوئے ستارو! اور معزز بزرگو!
خدا آپ لوگوں کے دلوں کو الہام کرے۔ خدا کے لئے اس طرف توجہ کرو۔ اگر مجھے اس بات
کا علم ہوتا کہ میری اس تحریر کے پڑھنے کے وقت فلاں فلاں اعتراض آپ کے دل میں
گزرے گا تو میں ان اعتراضوں کو پہلے سے ہی دفع کر دیتا۔ اور اگر میرے پاس وہ الفاظ
ہوتے جو آپ صاحبوں کو اس مدعا کی طرف لے آتے تو میں وہی الفاظ استعمال کرتا۔ ہائے
افسوس ہم کیا کریں اور کس طرح اس خوفناک تصویر کو دلوں کے آگے رکھ دیں جو ہمیں طاعون
سے زیادہ اور ہیضہ سے بڑھ کر رُعب ناک معلوم ہوتی ہے۔ اے خدا تو آپ دلوں میں
البلاغ فریاد درد
۳۶) ڈال ۔ اے رحیم خدا تو ایسا کر کہ یہ تحریر جو خون دل سے لکھی گئی سہل انگاری کی نظر سے نہ دیکھی جائے۔
بالآخر اس قدر لکھنا بھی ضروری ہے کہ جو صاحب اس کام کے لئے کسی مؤلف کو
منتخب کرنے کی غرض سے اس بات کے محتاج ہوں کہ ان کی گذشتہ تالیفات کو دیکھیں تو وہ ہر
ایک مؤلف سے جو ان کے خیال میں بگمان غالب یہ کام کر سکتا ہو بطور نمونہ اس کی تالیف
کردہ کتا بیں طلب کر سکتے ہیں جن سے اس کی علمی طاقت اور طرز تقریر اور طریق استدلال کا
پتہ لگ سکتا ہو اور میری دانست میں اس امتحان کے وقت جلسہ مہوتسو کی وہ متفرق تقریریں جو
کئی اہل علم کی طرف سے چھپ چکی ہیں بہت کچھ مدد دے سکتی ہیں۔ کیونکہ اس جلسہ میں ہر
ایک اسلامی فاضل نے اپنا سارا زور لگا کر تقریر کی ہے۔ پس بلا شبہ وہ کتاب جو حال میں
لاہور میں ممبران جلسہ کی طرف سے چھپی ہے جس میں پنجاب اور ہندوستان کے مختلف
مقامات کے علماء کی تقریریں ہیں اس انتخاب کے لئے اول درجہ کی معیار ہے اور میں صلاح
دیتا ہوں کہ اس فیصلہ کے لئے کہ کس کی تحریر ز بر دست اور مدلل اور بابرکت ہے اس کتاب سے
مدد لی جائے کیونکہ اس گشتی گاہ میں جس میں پادری صاحبان اور آریہ صاحبان اور برہمو صاحبان
اور سناتن دھرم صاحبان اور دہر یہ صاحبان اور علماء اسلام جمع تھے اور ہر ایک اپنی پوری طاقت
سے کام لے کر تقریر کرتا تھا۔ جو شخص ۔ جو شخص ایسے مقام میں اپنی پُر زور تقریر سے سب پر غالب آب آیا ہو
اس پر اب بھی امید کر سکتے ہیں کہ اس دوسری گشتی میں بھی غالب آ جائے گا۔
ہاں یہ بھی ضروری ہے کہ یہ بھی دیکھ لیا جائے کہ ایسا شخص اپنے مباحثات میں
زبان عربی میں بھی کچھ تالیفات رکھتا ہے یا نہیں۔ کیونکہ حسب شرائط متذکرہ بالا ایسے
مؤلف کو جو اس فن مناظرہ کا پیشوا سمجھا جائے عربی میں بھی تالیفات کرنے کی پوری
دسترس چاہیے۔ وجہ یہ کہ جو شخص زبان عربی یہ زبان عربی میں طاقت نہ رکھتا ہو اس کا فہم اور درایت
قابل اعتبار نہیں اور نہ وہ کتابوں کو عربی میں تالیف کر کے عام فائدہ پہنچا سکتا ہے اور چونکہ
ا