البلاغ
حصہ 4
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
البلاغ فریاد درد
یہ ذکر درمیان آ گیا ہے کہ جو صاحب کسی کو اس کام کے لئے منتخب کرنے کے لئے کوئی رائے ﴿۳۷﴾
ظاہر کریں اول ان کو کافی علم اِس بات کا ہونا چاہیے کہ کیا سابق تالیفات اُس شخ بفات اُس شخص کی یہ گواہی
دے سکتی ہیں کہ وہ اس درجہ اور مرتبہ کا انسان ہے کہ پہلے بھی دینی امور میں اعلیٰ مضمون اس
کی قلم سے نکلے ہیں اور نیز یہ کہ وہ عربی میں بھی تالیفات نادرہ رکھتا ہے اس لئے یہ راقم بھی
صرف تائید حق کی غرض سے حضرت یوسف علیہ السلام کی طرح محض نیک نیتی سے اپنی نسبت
یہ بیان کرنا ضروری سمجھتا ہے کہ یہ علم خدا تعالیٰ کے فضل نے مجھے عنایت کیا ہے اور میں اس
لائق ہوں کہ اس کام کو انجام دوں ۔
میری کتابیں جو مناظرات کے حق میں اب تک تالیف ہوئی ہیں یہ ہیں۔ براہین احمد یہ
ہر چہار حصہ جو آریوں اور برہموؤں اور عیسائیوں کے رد میں ہے۔ سرمہ چشم آریہ جو آریوں کے رڈ
میں ہے۔ ایک عیسائی کے چار سوال کا جواب جو ایک لطیف رسالہ ہے۔ کتاب البریہ جو عیسائیوں
کے رد میں ہے۔ کتاب ایام الصلح ۔ رسالہ نور القرآن جو عیسائیوں کے رد میں ہے۔ کتاب
کرامات الصادقین جو تفسیر قرآن شریف عربی میں ہے۔ کتاب حمامۃ البشری جو عربی میں
ہے۔ کتاب سر الخلافہ جو عربی میں ہے۔ کتاب نور الحق جو عربی میں ہے۔ کتاب اتمام الحجة جو
عربی میں ہے اور دوسری کئی کتابیں ہیں جو اس راقم نے اردو اور فارسی اور عربی میں تالیف کی ہیں اور
مہوتسو کے جلسہ مذاہب کے بارے میں جو کمیٹی کی طرف سے ایک کتاب شائع ہوئی ہے ایک لمبی تقریر
اسلام کی تائید میں اس راقم کی بھی اس کتاب میں موجود ہے اور یہ تمام کتابیں بجز کتاب ایام اصلح کے
جو عنقریب شائع ہو گی شائع ہو چکی ہیں اور اگر کوئی صاحب رائے لکھنے کے وقت ان کتابوں میں
سے کسی کتاب کی ضرورت سمجھیں تو میں اس شرط سے بھیج سکتا ہوں کہ وہ ایک دو ہفتہ رکھ کر پھر واپس
کر دیں۔ کیونکہ معلوم نہیں کہ اس کارروائی کے لئے کون کون صاحب میری کتابیں طلب
مائیں گے۔ اب یہ مضمون معہ اپنی تمام روئیداد کے ختم ہو گیا اور میں ام د کے ختم ہو گیا اور میں امید رکھتا ہوں کہ ہر ایک
البلاغ فریاد درد
۳۸ صاحب جن کی خدمت بابرکت میں یہ مضمون بھیجا جائے وہ دو ہفتہ کے اندر ہی اپنی رائے
زریں سے مجھے خوش وقت فرمائیں گے۔
اس مقام تک ہم لکھ چکے تھے کہ پرچہ پیسہ اخبار مطبوعه ۱۴ مئی ۱۸۹۸ء ہماری نظر سے
گذرا جس میں میری نسبت اور میری رائے کی نسبت بتائید میموریل انجمن حمایت اسلام کے چند
ایسی باتیں خلاف واقعہ لکھی ہیں۔ جن کی طرز تحریرہ سے گورنمنٹ یا پبلک کے دھو کہ کھا جانے کا
احتمال ہے۔ لہذا اس غلط بیانی کا گورنمنٹ عالیہ کی خدمت میں ظاہر کر دینا قرین مصلحت سمجھ کر چند
سطریں ان بہتانوں کے دور کرنے کے لئے ذیل میں لکھی جاتی ہیں۔ اور ہم امید رکھتے ہیں کہ
ہماری دقیقہ رس گورنمنٹ ضرور اس پر توجہ فرمائے گی اور وہ اعتراضات معہ جوابات یہ ہیں۔
(۱) پہلے یہ اعتراض کیا گیا ہے کہ لوکل انجمن حمایت اسلام کا مطلب رسالہ امہات المومنین
کی نسبت میموریل بھیجنے سے یہ تھا کہ یہ کتاب جو سخت دل دکھانے والے الفاظ سے پُر ہے اور
ایڈیٹر پیسہ اخبار اور آبزرور نے اپنے پرچہ میں مجھ پر یہ الزام بھی لگانا چاہا ہے کہ گویا وہ تفرقہ
اور عناد جو ہندوؤں اور مسلمانوں میں ہوا اس کی تخم ریزی میری طرف سے ہی ہوئی کہ میں نے
لیکھرام کے مرنے کی پیشگوئی کی اور اس کی موت پر ہندوؤں کو جوش آیا اور بدگمانیاں پیدا ہوئیں۔
لیکن اس اعتراض سے اگر کچھ ثابت ہوتا ہے تو بس یہی کہ ان ایڈیٹروں کو بعض مخفی تحریکات کی وجہ
سے مجھ سے وہ بغض اور حسد ہے جس کو وہ دینی امور میں بھی ضبط نہیں کر سکے اور آخر نفسانی جوش
میں آکر اسلامی حمایت اور حقوق کو بھی پس پشت ڈال دیا۔ میں نے بار بار اپنی کتابوں میں مفصل
لکھا ہے اور خود لیکھر ام نے بھی اپنی تالیفات میں اس بات کو قبول کیا ہے کہ یہ پیشگوئی جو سکھرام کی
نسبت کی گئی تھی اس کا باعث خود لیکھر ام ہی تھا۔ جن دنوں میں لیکھرام نے اسلام کی نسبت بد زبانی
پر کمر باندھ رکھی تھی اور بات بات میں گالی اس کے منہ میں تھی۔ ان دنوں میں اس نے جوش میں
آکر ایک یہ کارروائی بھی کی تھی کہ مجھ سے بحث کرنے کے لئے قادیاں میں آ کر ایک مہینے کے قریب
رہا۔ میں اس سے بحث کرنے کے لئے اس کے ضلع اور گاؤں میں نہیں گیا اور نہ میں نے کبھی ابتداءا
حاشيه
البلاغ فریاد درد
اندیشہ ہے کہ اس کے مضامین سے نقض ام نقض امن نہ ہو جاوے اس کی اشاعت روک دی جاوے اب
مرزا صاحب قادیانی نے اس کے مخالف میموریل بھیجا ہے جس کا منشا یہ ہے کہ اس کتاب کو حکماً
نہ روکا جاوے۔ اس اعتراض سے ایڈیٹر صاحب کا مطلب یہ معلوم ہوتا ہے کہ انجمن حمایت
اسلام لاہور نے تو اسلام اور مسلمانوں کے لئے نہایت عمدہ کارروائی کی تھی کہ نقض امن کی حجت
پیش کر کے گورنمنٹ سے درخواست کی تھی کہ اس کتاب کی اشاعت روک دی جائے مگر اس شخص
نے یعنی اس راقم نے محض بغض اور حسد سے اس کارروائی کی مخالفت کی اور اس طرح پر اسلام کو
صدمہ پہنچایا۔ گو یا ان بزرگوں نے تو اسلام کی تائید کرنی چاہی مگر اس راقم نے محض نفسانی بغض اور
حسد کے جوش سے اسلامی کارروائی کو عمد أحرج پہنچانے کے لئے کوشش کی۔
ه حاشيه
اس اعتراض کا جواب یہ ہے کہ میں نے اپنے میموریل میں جو ۱۴ مئی ۱۸۹۸ء کو اردو زبان
اس سے خط و کتابت کی وہ خود اپنے وحشیانہ جوش سے قادیاں میں میرے پاس آیا۔ اور اس بات کے
تمام ہندو اس جگہ کے گواہ ہیں کہ وہ پچیس دن کے قریب قادیاں میں رہا اور سخت گوئی اور بد زبانی سے
ایک دن بھی اپنے تئیں روک نہ سکا۔ بازار میں مسلمانوں کے گذر کی جگہ میں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
کو گالیاں دیتا رہا۔ اور مسلمانوں کو جوش دینے والے الفاظ بولتا رہا۔ میں نے اندیشہ نقض امن سے
مسلمانوں کو منع کر دیا تھا کہ اس کی تقریروں کے وقت کوئی بازار میں کھڑا نہ ہو اور کوئی مقابلہ کے لئے
مستعد نہ ہو۔ اس لئے باوجود اس کے کہ وہ فساد کے لئے چند اوباشوں کو ساتھ ملا کر ہر روز ہنگامہ
کے لئے طیار رہتا تھا مگر مسلمانوں نے میری متواتر نصیحتوں کی وجہ سے اپنے جوشوں کو دبا لیا۔ ان
دنوں میں کئی باغیرت مسلمان میرے پاس آئے کہ یہ شخص برملا ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو
گالیاں نکالتا ہے۔ اور میں نے دیکھا کہ وہ لوگ جوش میں ہیں تب میں نے نرمی سے منع کیا کہ
ایک مسافر ہے بحث کرنے کے لئے آیا ہے صبر کرنا چاہئیے ۔ میرے بار بار کے روکنے سے وہ لوگ
اپنے جوشوں سے باز آئے۔ اور لیکھرام نے یہ طریق اختیار کیا کہ ہر روز میرے مکان پر آتا
البلاغ فریاد درد
۳۹ میں چھپا ہے اس قدر تو بیشک لکھا ہے کہ رسالہ امہات المومنین کی اشاعت روکنے کے لئے
گورنمنٹ سے درخواست کرنا ہرگز مناسب نہیں ہے مگر میں نے اس میموریل میں نقض امن کا
خطرہ دور کرنے کے لئے یہ حقیقی تدبیر پیش کر دی ہے کہ نرمی اور تہذیب سے اس کتاب کا جواب
ملنا چاہیے۔ ہر ایک محقق اور غور کرنے والا یہ گواہی دے سکتا ہے کہ رسالہ امہات المومنین
عیسائیوں کی طرف سے کوئی پہلی تالیف نہیں ہے جس میں اس - ہے جس میں اس کے مؤلف نے سخت گوئی اور
بہتان اور گالیوں کا طریق اختیار کیا بلکہ دیسی پادریوں کی طرف سے برابر ساٹھ سال سے
یہی طریق جاری ہے اور بعض رسائل اور اخبار تو ایسی سخت گوئی اور دل دکھانے والے الفاظ
سے بھرے ہوئے ہیں جو کئی درجہ اس رسالہ سے بھی بڑھ کر ہیں ۔
اب سوچ لینا چاہیے کہ اس ساٹھ سال میں مسلمانوں نے اس سخت گوئی سے تنگ
آ کر کس قدر گورنمنٹ میں میموریل بھیجے۔ جہاں تک میں خیال کرتا ہوں بجز اس میموریل اور
اور کوئی نشان اور معجزہ مانگتا اور سخت اور ٹھٹھے اور ہنسی کے الفاظ اس کے منہ سے نکلتے ۔ اب ایک مسلمان
جو سچا مسلمان ہو خیال کر سکتا ہے کہ ایسا شخص جو اسلام اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت
بد زبان ہو اور ہر روز رو برو بے ادبی اور توہین مذہب کے کلمات بولتا ہو اس کی عادات پر صبر کرنا کس
قدر دشوار ہوتا ہے مگر تاہم میں نے اس قدر صبر کیا کہ ہر ایک سے ایسا صبر ہونا مشکل ہے۔ میں ہر
ایک وقت جو قادیان میں رہنے کے ایام میں مجھے وہ ملتا رہا با وجود اس کے وحشیانہ جوشوں کے جو
ہمارے پاک نبی کی نسب نبی کی نسبت اس کے دل میں بھرے ہوئے تھے نرمی اور خلق سے اس کے ساتھ پیش
آتا رہا اوروہ بھی بنی اور بیجا تحقیر مذ ہب سے بازنہ آیا اور ہمشہ میں یا تیرے ہر قادیاں میں میرے
مکان پر آتا اور اسلام اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت طرح طرح کی بے ادبیاں کرتا اور
جیسا کہ ظالم جیسا کہ ظالم پادریوں نے مشہور کر رکھا ہے بار بار یہی کہتا کہ تمہارے پیغمبر سے کوئی معا سے کوئی معجزہ نہیں ہوا اور
قيه حاشي
نہ کوئی پیشگوئی ہوئی ۔ ملانوں نے مذہب کو رونق دینے کے لئے جھوٹے معجزوں سے کتابیں بھر دی
تھیں۔ آخر ہر روز تحقیر سنتے سنتے دل کو نہایت دکھ پہنچا۔ میں نے چند دفعہ دعا کی کہ یا الہی تو
قادر ہے کہ اپنے نبی کی عزت ظاہر کرنے کے لئے کوئی نشان ظاہر کرے یا کوئی پیشگوئی ظہور میں
لاوے جس سے ہماری حجت پوری ہو اور ان دعاؤں کے بعد میرے دل کو تسلی ہو گئی کہ خدا اس کے
مقابل پر ضرور میری تائید کرے گا۔ اور یہ بھی معلوم ہوا کہ وہی نشانہ پیشگوئی ہوگا۔ چنانچہ میں نے
البلاغ فریاد درد
ریواڑی کے میموریل کے جو اسی انجمن کے ہاتھوں کی کارروائی ہے کبھی مسلمانوں کے کانشنس
نے یہ فتوی نہیں دیا کہ ایسی کتابوں کے مقابل پر میموریل بھیجنے ضروری ہیں۔ تخمینا میں برس کا
عرصہ ہوا کہ میں نے کسی بشپ صاحب کی تحریر میں دیکھا تھا کہ پچاس یا چالیس برس کے عرصہ میں
پادری صاحبوں کی طرف سے مخالف مذہبوں کے رد کرنے کے لئے چھ کروڑ کتاب لکھی گئی ہے۔
اس حساب سے معلوم ہوتا ہے کہ اب تک کم سے کم ہندوستان میں عیسائی صاحبوں کی طرف سے
نو کروڑ ایسی کتاب شائع کی گئی ہوگی جس میں مسلمانوں اور دوسرے اہل مذاہب پر حملہ ہوگا۔ اور
اگر بطور تنزل یہ بھی مان لیں کہ اس کے بعد کوئی کتاب تالیف نہیں ہوئی تو چھ کروڑ کتاب بھی کچھ
تھوڑی نہیں اور اس بات میں بحث کرنے کی کچھ ضرورت نہیں کہ اس چھ کروڑ کتاب میں کس قدر
سخت کلمے ہوں گے۔ کیونکہ جس قسم کے پادری صاحبان مذہبی کتابوں کے لکھنے میں پاک زبان اور
مہذب ثابت ہوئے ہیں یہ تو کسی پر پوشیدہ نہیں۔ تو اس صورت میں اگر نقض امن کے اندیشہ
حاشي
اس کو وعدہ دیا اور اس سے اس کے جانے کے بعد بذریعہ خط درخواست کی کہ وہ اجازت دے کہ ہر ایک ب
طور کی پیشگوئی جو اس کی نسبت ہو اس کو شائع کیا جائے۔ چنانچہ اس نے بذریعہ کارڈ کے تحریری اجازت
بھیج دی جس کا مضمون یہ تھا کہ گو کیسی ہی پیشگوئی میری نسبت ہو میں اس سے ناراض نہیں ہوں بلکہ
میں اس کو واہیات اور بکواس سمجھتا ہوں۔ اس اجازت کے بعد بار بار جناب الہی میں توجہ کرنے سے وہ
الہامات اس کی نسبت ہوئے جن کو میں اس کی زندگی کے زمانہ میں ہی شائع کر چکا ہوں ۔ اور ان دنوں
میں اس نے بھی شوخی اور چالاکی سے میری نسبت یہ اشتہار شائع کیا کہ مجھے بھی یہ الہام ہوا ہے کہ یہ
شخص تین برس کے اندر ہیضہ سے مر جائے گا۔ آخر جو خدا کی طرف سے تھا وہ ظہور میں آ گیا۔ اور
لیکھرام پیشگوئی کے منشاء کے موافق میعاد کے اندر اس فانی جہان کو چھوڑ گیا۔ اب کوئی منصف بتلائے
کہ اس میں میرا کیا قصور تھا یہ تمام واقعات جو میں ۔ نے لکھے ہیں پچاس سے زیادہ اس کے گواہ ہوں
گے۔ کیا دین اسلام کی اس قدر بھی عزت نہیں ہے کہ اس قدر گالیاں سننے کے بعد خدا کے نبیوں کی
سنت کے موافق پیشگوئی سنائی جائے اور وہ بھی بہت سے اصرار کے بعد ۔ کیا جس شخص نے اس قدر
انکار اور سختی اور بد زبانی کے ساتھ پیشگوئی مانگی اور خدا نے اپنے رسول کی عزت کے لئے بتلا دی کیا
ایسی پیشگوئی پوشیدہ رکھی جاتی اس خیال سے کہ پیسہ اخبار کا ایڈیٹر یا اس کے ہم مادہ لوگ اس سے
البلاغ فریاد درد
کی تدبیر یہی تھی جو انجمن حمایت اسلام لاہور کو اب سوجھی یعنی یہ کہ گورنمنٹ میں میموریل بھیج کر
عیسائیوں کی کتابیں تلف کرائی جائیں تو آج تک کم سے کم ایک کروڑ میموریل اسلام کی طرف
سے جانا چاہیے تھا کیونکہ بڑے مذہب برٹش انڈیا میں دو ہی ہیں۔ ہندو اور مسلمان مگر ہندوؤں
کی طرف پادری صاحبوں کی التفات طبعاً کم ہے لیکن اگر فرض بھی کر لیں کہ یہ چھ کروڑ کتاب
جو لکھی گئی تو نصف اس کا ہندوؤں کے رد میں تھا تب بھی ثابت ہوتا ہے کہ اسلام کے رڈ میں
اب تک تین کروڑ کتاب تالیف ہوئی ۔ اس لئے ایک کروڑ میموریل بھیجے جانا کچھ زیادہ نہ تھا۔
اب سوال یہ ہے کہ کیوں باستثنائے انجمن حمایت اسلام لاہور کے کسی کو یہ بات نہ
سوجھی کہ بذریعہ میموریل یہ تمام عیسائیوں کی کتابیں جواب تک بار بار چھپ رہی ہیں تلف
کرائی جائیں۔ یہاں تک کہ سر سید احمد خاں صاحب بالقا بہ کو بھی یہ خیال نہ آیا بلکہ سید صاحب
مرحوم تو رسالہ اُمہات المومنین کے شائع ہونے کے وقت بھی جواب لکھنے کی طرف ہی
ناراض ہوں گے ۔ افسوس ان لوگوں کو سمجھ نہیں آتا کہ جو شخص اس قدر موذی طبع تھا کہ
قادیاں میں آ کر گالیاں دیتا رہا اس کی نسبت اگر خدا تعالیٰ نے اس کی درخواست کے
بعد الہام فرمایا تو اس میں ہماری طرف سے کونسی زیادتی ہوئی ۔ اس نے بھی تو میری
نسبت اشتہار دیا تھا یہ کیسی جہالت ہے کہ بار بار ہندوؤں کی ناراضگی کا نام لیا جاتا ہے
اور خدا کے لئے کوئی خانہ خالی نہیں رکھا جاتا ۔
ہمارا اور ان لوگوں کا خدا تعالیٰ کے سامنے مقدمہ ہے۔ جو مجھ پر اعتراض کرتے ہیں
یہ مجھ پر نہیں بلکہ خدا تعالیٰ پر کرتے ہیں کہ اس نے لیکھرام کو کیوں مارا اور کیوں ایسا کام کیا جس
سے ہندو افروختہ ہوئے ۔ اگر یہ معاملہ محل اعتراض ہے تو پھر ایڈیٹر پیسہ اخبار اور ابزرور کی قلم
سے کوئی نبی اور رسول بچ نہیں سکتا۔ مجھے یاد پڑتا ہے کہ ایڈیٹر پیسہ اخبار نے آتھم کے نہ مرنے
پر بھی اعتراض کیا تھا کہ وہ میعاد کے اندر نہیں مرا اور اب لیکھرام کی نسبت اعتراض کیا کہ ا
وہ میعاد کے اندر کیوں مر گیا ۔ پس اصل بات یہ ہے کہ حاسدا نہ نکتہ چینی ہر ایک پہلو سے ہو
سکتی ہے ۔ آتھم کی نسبت جو پیشگوئی کی گئی تھی کیسی صاف طور پر اس کے ساتھ شرط موجود
البلاغ فریاد درد
متوجہ ہوئے جواب چھپ بھی گیا ہے ۔ جس کو وہ باعث موت پورا نہ کر سکے ۔ مگر اس کتاب
کے تلف کرانے کے لئے کوئی میموریل نہ بھیجا اور اشارہ تک زبان پر نہ لائے۔ اس کا کیا
سبب ہے؟ کیا یہ سبب ہے کہ پولیٹیکل امور میں اس انجمن کو ان سے بھی زیادہ عقل اور فہم
ہے یا ان کی اسلامی غیرت سید صاحب سے بڑھی ہوئی ہے ایسا ہی دوسرے اکابر اور
غیرت مند مسلمان عرصہ ساٹھ سال تک دیسی پادریوں کی طرف سے یہی سختی دیکھتے رہے
مگر کوئی میموریل نہ بھیجا گیا وہ سب کے سب اس انجمن سے مرتبہ عقل یا دینی غیرت میں
کم تھے؟ پس کیا اس سے نتیجہ نہیں نکلتا کہ یہ انجمن کی رائے ایک ایسی نرالی رائے ہے۔ جو کبھی
اسلام کے مدبروں اور غیرت مندوں اور پولیٹیکل اسرار کے ماہروں نے اس پر قدم نہیں مارا
مگر رد لکھنے کے امر پر سب کا اتفاق رہا؟ اور ابتدا میں اس انجمن نے بھی بطور دکھانے کے
دانتوں کے اسی اصول کو مستحسن سمجھ کر اس پر کار بند رہنے کا وعدہ بھی دیا تھا اور اس کو اپنے
تھی کہ وہ خدا سے اگر خوف کرے گا تو میعاد کے اندر نہیں مرے گا۔ سو اس نے صریح اور کھلے کھلے
طور پر آثار خوف دکھلائے اس لئے میعاد کے اندر نہ مرا مگر پھر سچی گواہی کو پوشیدہ رکھ کر ہمارے
الہام کے مطابق آخری اشتہار سے چھ م چھ مہینے بعد مر گیا۔ اب دیکھو آتھم کی نسبت پیشگوئی بھی کیسی
صفائی سے پوری ہوگئی تھی۔ ظاہر ہے کہ میں اور آتھم دونوں قضاء وقدر کے پیچھے تھے۔ پس اس
میں کیا بھید تھا کہ مدت ہوئی کہ میری پیشگوئی کے بعد آتھم مر گیا اور میں اب تک بفضلہ تعالیٰ
زندہ ہوں ۔ کیا یہ خدا کا وہ فعل نہیں ہے جو میرے الہام اور میری پیشگوئی کے بعد میری تائید کے
لئے ظہور میں آیا۔ پھر ان لوگوں پر سخت تعجب ہے کہ مسلمانوں کی اولاد ہو کر ان خدائی قدرتوں کو
ه حاشيه
نہ سمجھیں جن میں صریح تائید الہی کی چمک ہے۔
ترسم که به کعبہ چوں رسی اے اعرابی
کیں رہ کہ تو میروی به ترکستان است
منه
البلاغ فریاد درد
رسالہ میں بار بار شائع بھی کیا جس کے پورا کرنے کی طرف اب تک توجہ نہ کی ۔ پس اگر
بقول پیسہ اخبار یہی بات سچ تھی کہ اب عیسائیوں کے حملوں کے رڈ لکھنے کی کچھ ضرورت نہیں
پہلے اس سے بہت کچھ لکھا گیا ہے اب تو ہمیشہ بوقت ضرورت میموریل بھیجنا ہی قرین مصلحت
ہے تو اس انجمن نے کیوں ایسا نا جائز وعدہ کیا تھا۔ نہایت افسوس کی بات ہے کہ یہ لوگ اپنے
امور دنیا میں تو ایسے چست اور چالاک ہوں کہ اس چند روزہ دنیا کی ترقیات کو کسی حد تک بند
کرنا نہ چاہیں مگر دین کے معاملہ میں ان کی یہ رائے ہو کہ کیسے ہی مخالفوں کی طرف سے
حملے ہوں اور کیسے ہی نئے نئے پیرایوں میں نکتہ چینیاں کی جائیں اور کیسے ہی دھوکہ دینے
والے اعتراض شائع کئے جائیں مگر ہمارا یہی جواب ہو کہ پہلے بہت کچھ رڈ ہو چکا ہے اب
رد لکھنے کی ضرورت نہیں ۔ اِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون ۔ کہاں تک مسلمانوں کی حالت پہنچ
گئی اور کس قدر دینی امور میں عقل گھٹ گئی ۔ خدا تعالیٰ تو قرآن شریف میں یہ فرمادے
وَجَادِلْهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ ہے اور یہ فرمادے وَلْتَكُنْ مِنْكُمْ أُمَّةً يَدْعُونَ
إِلَى الْخَيْرِ ہے جس سے یہ سمجھا جاتا ہے کہ ہمیشہ کے لئے جب تک اسلام پر حملے کرنے
والے حملے کرتے رہیں اس طرف سے بھی سلسلہ مدافعت جاری رہنا چاہیے مگر اس انجمن
کے گروہ کی یہ تعلیم ہو کہ اب عیسائیوں کے مقابلہ پر ہرگز قلم نہ اٹھانا چاہیے اور سزا دلانے کی
تجویزیں سوچی جائیں ۔ اس سے یہ سمجھا جاتا ہے کہ ان لوگوں کو دین کی کچھ بھی پرواہ نہیں۔
ذرہ نہیں سوچتے کہ پادری صاحبوں کے حملے کیا کمیت کے رو سے اور کیا کیفیت کے رو سے
دریائے مزاج کی طرح ملک میں پھیلے ہوئے ہیں ۔ کمیت یعنی مقدار اشاعت کا یہ حال ہے
کہ بعض جگہ ہفتہ وار ایک لاکھ دو ورقہ رسالہ اسلام کے رد میں نکلتا ہے اور بعض جگہ پچاس
ہزار۔ اور ابھی سن چکے ہو کہ اب تک کئی کروڑ کتاب اسلام کے رد میں عیسائیوں کی طرف
سے شائع ہو چکی ہے ۔ اب بتلاؤ کہ مقدار اور تعداد کے لحاظ سے اسلامی کتابیں ان
لوگوں کی کتابوں کے مقابل پر کس قدر ہیں ۔ کئی کروڑ ہندو اس ملک میں ایسے ہیں کہ
ا النحل : ١٢٦ ال عمران : ۱۰۵
البلاغ فریاد درد
ان کو خبر تک نہیں کہ مسلمانوں نے عیسائیوں کی ان کتابوں اور رسائل کا کیا جواب دیا ہے مگر ۴۲
شاذ نادر کوئی ہندو ایسا ہوگا جس نے عیسائیوں کی ایسی گندی کتابیں نہ دیکھی ہوں جو اسلام کے
رڈ میں لکھی گئیں۔ ہم دعوے سے کہہ سکتے ہیں کہ جو شخص ہندوؤں میں سے کچھ اردو سمجھ سکتا ہے یا
انگریزی خوان ہے اس کے کانوں تک بہت کچھ عیسائیوں کی کتابوں کی بد بو پہنچی ہوگی اور ہندوؤں
کا اسلام کے مقابل پر بد زبانی کے ساتھ منہ کھولنا در حقیقت اسی وجہ سے ہوا ہے کہ عیسائیوں کی
زہریلی تحریرات کی گندی نالیوں سے بہت کچھ خراب موادان کے خون میں بھی مل گئے ہیں اور
ان کے افتراؤں کو ان لوگوں نے سچ سمجھ لیا اور اس طرح پر آریہ لوگ بھی عناد میں پختہ ہو گئے۔
اب میں پوچھتا ہوں کہ اس کثرت سے اشاعت اسلامی کتابوں کی کہاں ہوئی۔ کیا
کوئی ثابت کر سکتا ہے کہ مسلمانوں نے اب تک کیا کیا ہے؟ کچھ نہیں ! اگر کسی گوشہ نشین ملا کو
یہ خیال بھی آیا کہ کسی رسالہ کار دیکھیں تو مر مر کر دو تین سور و پیدا کٹھا کیا اور تشقت خاطر کے ساتھ
کچھ لکھ کر چھ سات سو کاپی کسی مختصر کتاب کی چھپوا دی جس کے چھپنے کی عام طور پر قوم کو بھی خبر نہ
ہوئی۔ تو اب کیا اس مختصر اور نہایت حقیر کارروائی کے ساتھ یہ خیال کیا جائے کہ جو کچھ کرنا تھا کیا
گیا اب کوئی ضرورت باقی نہیں رہی۔ یہ کسی کو معلوم نہیں کہ اس عرصہ میں صرف چند کتابیں
مسلمانوں کی طرف سے نکلی ہیں جن کو انگلیوں پر گن سکتے ہیں۔ لیکن عیسائیوں نے اسلامی
نکتہ چینی کی کتابوں اور دو ورقہ رسائل کو اس کثرت سے شائع کیا ہے کہ برٹش انڈیا کے تمام
مسلمانوں میں سے ہر ایک مسلمان کے حصہ میں ہزار ہزار کتاب آ سکتی ہے۔ اب نہایت درجہ کا
دجال اور دشمن اسلام وہ شخص ہوگا جو اس بد یہی واقعہ سے انکار کرے۔ پھر جبکہ اشہ رے۔ پھر جبکہ اشاعت کی تعداد
کے رو سے اسلامی مدافعت کو پادریوں کے حملہ سے وہ نسبت بھی نہیں جو ایک ذرہ کو ایک پہاڑ کے
ساتھ ہو سکتی ہے تو کیا ابھی تک یہ کہنا بجا ہے کہ جو کچھ ہم نے کرنا تھا کر لیا اور جس قد را شاعت
البلاغ فریاد درد
مدافعت کی ہم پر واجب تھی وہ سب ہم کر چکے۔ اے غافلو! اللہ تعالیٰ کا خوف کرو۔ اندرونی
کینوں کی وجہ سے سچائی کو کیوں چھوڑتے ہو؟ اور اس قدر کیوں بڑھے جاتے ہو؟ کیا ایک
دن اپنے کاموں سے پوچھے نہیں جاؤ گے؟
ہمارے علماء نے جو کچھ اب تک کمیت کے لحاظ سے اشاعت کا کام کیا ہے وہ ایک ایسا
امر ہے جو اس کا خیال کر کے بے اختیار قوم کی حالت پر رونا آتا ہے کیونکہ جس طرح اس
اشاعت میں پادریوں کو اپنی قوم کی طرف سے کروڑ ہا روپیہ کی مدد لی اور انہوں نے کروڑہا تک
شائع کردہ کتابوں کا عدد پہنچایا اگر اسلام کے مؤلفین کو بھی یہ مددملتی تو وہ بھی اسی طرح کروڑہا
کتابوں کی اشاعت سے دلوں میں ایک بھاری انقلاب عقائد حقہ کی طرف پیدا کر دیتے ۔ یہ وہ
مصیبت ہے جو شائع کردہ کتابوں کی کمیت کے لحاظ سے اب تک اسلام پر ہے۔ اب دوسری
مصیبت پر بھی غور کرو جو کیفیت کے لحاظ سے عائد حال اسلام ہے اور وہ یہ کہ تین ہزار اعتراض
میں سے اب تک غایت کار ڈیڑھ سو یا پونے دو سو اعتراض کا جواب دیا گیا ہے اور وہ بھی اکثر
الزامی طور پر اور اکثر رڈ لکھنے والوں کی کتابیں ایسی ہیں کہ جو حقیقی معارف اور علوم حکمیہ کو چھو بھی
نہیں گئیں اور بہت سا حصہ جنگ زرگری میں خرچ کیا گیا ہے۔ اب دیکھو کس قدر حمایت اسلام
کا کام ہے جو کرنے کے لائق ہے۔ ماسوا اس کے یہ موٹی بات ہر ایک شخص سمجھ سکتا ہے کہ
آج کل ہمارے متفنّی مخالفوں کا یہ طریق ہے کہ جن اعتراضوں کے آج سے چالیس برس
پہلے جواب دیئے گئے تھے وہی اعتراض اور اور رنگوں اور پیرایوں اور طرح طرح کے نئے نئے طرز
استدلال سے پیش کر رہے ہیں اور بعض جگہ طبعی یا ہیئت کی ان کے ساتھ رنگ آمیزی کر کے یا
اور طرح کے دھوکہ دینے والے ثبوت تلاش کر کے ملک میں شائع کر دیئے ہیں اور ان
اعتراضات کا بہت بڑا اثر ہو رہا ہے اور پہلے جوابات ان کی نئی طرز اور طریق کے مقابل پر منسوخ
کی طرح ہیں۔ پھر کون عقلمند اس بات کو قبول کر سکتا ہے کہ اب ان اعتراضات کے جواب لکھنے کی
البلاغ فریاد درد
ضرورت نہیں ۔ انجمن حمایت اسلام خود غور کرے کہ جب ہمارا میموریل دیکھ کر اس کو فکر پڑ گئی ۴۴
کہ اس کے میموریل کے وجوہات کمزور ثابت کئے گئے ہیں تو کس طرح پنجاب آبزرور اور
پیسہ اخبار کے ذریعہ سے اُس نے ہاتھ پیر مارے اور اس بات پر کفایت نہ کی کہ ہمارے
میموریل کے وجوہات مکمل ہیں پھر اور کچھ لکھنے لکھانے کی کیا ضرورت ہے۔ اسی طرح انسانی
عدالتوں میں دیکھا جاتا ہے کہ جب ایک شخص اپنی اپیل میں عمدہ وجوہات کا سامان اکٹھا کرتا
ہے تو فریق ثانی ہرگز اس بات پر قناعت نہیں رکھتا کہ پہلی عدالت میں میں کامل وجوہات
دے چکا ہوں اب مجھے کیا ضرورت ہے کہ اس اپیل کے وجوہات تو ڑوں یا وکیل کرتا پھروں
بلکہ میرے پہلے وجوہات ہی کافی ہوں گے۔ میں خوب جانتا ہوں کہ انجمن حمایت اسلام
کے ممبر اور اس کے حامی اپنے دنیا کے امور میں ہمیشہ ایسا ہی کرتے ہوں گے اور ایسا ہی سمجھتے
ہوں گے مگر دین اسلام کے متعلق اس اصول کو بھلا دیا ہے۔
غرض یہ یادر ہے کہ جو کچھ مخالفوں کے مقابل پر آج تک کیا گیا ہے کچھ بھی چیز
نہیں ۔ ہمارے مخالفوں نے کروڑ ہا کتابیں دنیا میں پھیلا کر ہر ایک قوم اور ہر ایک طبقہ
کے انسان کو اسلام پر بدظن کر دیا ہے ۔ ہم نے ان کی کروڑ ہا کتابوں اور رسائل اور ان
دو ورقہ رسائل کے مقابل پر جو ایک ماہ میں کئی لاکھ پنجاب اور ہندوستان میں شائع کئے
جاتے اور ہر ایک قوم اور مرد و زن تک پھیلائے جاتے ہیں کیا کیا ہے اور پھر اس تین
ہزار اعتراض کا جو رنگا رنگ میں اور کئی علمی پیرایوں میں دنیا میں مشہور کئے گئے اور دلوں
میں بٹھائے گئے ہیں اسلام کی طرف سے کیا جواب شائع ہوا ہے۔ یہ تو ہم نے تنزل کے
طور پر ان اعتراضوں کو لکھا ہے جو اکثر دیکھنے اور سننے میں آئے ۔ ورنہ نا منصف مخالفوں
کو قرآن شریف کے صدہا مقامات پر اور بھی اعتراض ہیں جو ان کا جواب لکھنا گویا
قرآن شریف کی ایک پوری تفسیر کو چاہتا ہے ۔ اب اہل عقل اور انصاف ذرہ سوچیں
که انجمن حمایت اسلام اور اُس کے حامیوں کی یہ کیسی نا انصافی ہے کہ وہ اپنے دنیا کے
البلاغ فریاد درد
کاموں میں تو ایسے سرگرم ہیں کہ ساری تدبیریں عمل میں لاتے ہیں مگر اس بات کی کچھ بھی
ضرورت نہیں سمجھتے کہ مخالفوں کی دن رات کی دجالی کوششوں کے مقابل پر اسلام کی طرف
سے بھی کوشش ہوتی رہے۔ ہم تو اسی دن سے اس انجمن سے نومید ہو گئے جبکہ اس نے اس
بے انتہا صلح کاری کی بنیاد ڈالی کہ ایک شخص حضرت ابوبکر اور حضرت فاروق کو سب وشتم کرنے
والا اس کا پریذیڈنٹ ہو سکتا ہے اور ایسا ہی اُس کے مقابل پر فرقہ بیاضیہ کا بھی کوئی شخص ممبر
ہونے کا حق رکھتا ہے جو حضرت علی رضی اللہ عنہ کو برے الفاظ اور تو ہین اور گالی سے یاد کرتا ہے۔
کیا ایسے اصولوں پر اس انجمن کے لئے ممکن تھا کہ در حقیقت راستی کی پابندی کر سکتی؟
(۲) دوسرا اعتراض یہ ہے کہ وہ میرے پر یہ الزام لگانا چاہتے ہیں کہ گویا میں نے
اپنے میموریل ۲۴ فروری ۱۸۹۸ء میں کتاب اُمہات المؤمنین کے روکنے کی درخواست کی تھی
اور اقرار کیا تھا کہ وہ موجب نقض امن ہے اور یہ بھی لکھا تھا کہ گورنمنٹ یہ قانون صادر
فرمادے کہ ہر ایک فریق اپنے مذہب کی خوبیاں بیان کیا کرے دوسرے فریق پر ہر گز حملہ نہ
کرے اور پھر گویا میں نے اس میموریل کے برخلاف دوسرا میموریل بھیجا۔
اس اعتراض کے جواب میں اول یہ ظاہر کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے اپنے
۲۴ فروری ۱۸۹۸ء کے میموریل میں ہرگز اُمہات المومنین کے روکنے کی درخواست نہیں
کی۔ میرے اس میموریل کو غور سے پڑھا جائے کہ اگر چہ میں نے اس میں یہ قبول کیا ہے کہ
اس رسالہ امہات المؤمنین سے نقض امن کا اندیشہ ہو سکتا ہے لیکن گورنمنٹ سے ہرگز یہ
درخواست نہیں کی کہ اس رسالہ کو روکے یا تلف کرے یا جلاوے بلکہ اسی میموریل میں
میں نے لکھ دیا ہے کہ یہ رسالہ شائع ہو چکا ہے اور ایک ہزار مسلمان کے پاس مفت
بلا درخواست بھیجا گیا ہے اور میرے بہت سے معزز دوستوں کو بھی بغیر اُن کی طلب کے
پہنچایا گیا ہے پھر کیونکر ہو سکتا تھا کہ میں اُس میموریل میں اس کے روکنے کی درخواست