البلاغ

حصہ 5

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

البلاغ فریاد درد
کرتا۔ بلکہ میں نے اس میموریل کے صفحہ 9 میں تو رسالہ مذکورہ کا موجب نقض امن ہونا ظاہر ۴۶
کیا اور پھر صفحہ دس میں اسی بناء پر گورنمنٹ کو اس بات کی طرف توجہ دلائی کہ وہ ایسی فتنہ انگیز
تحریروں کے انسداد کے لئے دو طریق میں سے ایک طریق اختیار کرے یا تو یہ تدبیر کرے
کہ ہر ایک فریق مباحث کو ہدایت فرماوے کہ وہ اپنے حملہ کے وقت تہذیب اور نرمی سے
باہر نہ جاوے اور صرف ان کتابوں کی بنا پر اعتراض کرے جو فریق مقابل کی مسلم اور مقبول
ہوں اور یا یہ تدبیر عمل میں لاوے کہ حکم فرمادے کہ ہر ایک فریق صرف اپنے مذہب کی
خوبیاں بیان کیا کرے اور دوسرے فریق کے عقائد اور اعمال پر ہرگز حملہ نہ کرے۔اب
ہر ایک منصف سوچ سکتا ہے کہ ان عبارتوں میں کہاں میں نے لکھا ہے کہ رسالہ
امہات المومنین تلف کیا جائے یا روکا جائے اور میرے اس میموریل اور دوسرے میموریل میں
کہاں تناقض ہے؟ کیا تناقض اس سے پیدا ہو جائے گا کہ مدافعت کے طور پر معترضین کے
اعتراضات کا جواب دیں اس غرض سے کہ تا اپنے مذہب کی خوبیاں ظاہر کر کے دکھلاویں؟
(۳) تیسرا اعتراض یہ ہے کہ اگر مرزا صاحب نے سرمہ چشم آر یہ نہ لکھا ہوتا
تو پنڈت لیکھرام تکذیب براہین احمدیہ میں سخت گوئی نہ کرتا اور بیہودہ اعتراض نہ لکھتا“۔
اس میں ایڈیٹر صاحب کا مدعا یہ ہے کہ بیچارے آریوں کا کچھ بھی قصور نہیں تمام اشتعال
سرمہ چشم آریہ سے پیدا ہوا ہے۔ مگر معلوم ہوتا ہے کہ اُن کو اس نکتہ چینی کے وقت پھر
ساتھ ہی یہ دھڑ کہ بھی شروع ہوا کہ آریوں نے اسلام کا رد لکھنے میں پہلے سبقت کی ہے
اور اندر من مراد آبادی کی گندی کتابوں نے مسلمانوں میں شور ڈال دیا تھا لہذا انہوں
نے آریوں کا وکیل بن کر یہ جواب دیا کہ جس وقت سرمہ چشم آر یہ لکھا گیا اُن دنوں
میں اندرمن کے مباحث بالکل پورانے اور از یاد رفتہ ہو چکے تھے ۔ لیکن اس تقریر میں
جس قدر انہوں نے دروغ استعمال کیا ہے اور جس قدر حق کو چھپایا ہے اُس کی

☆
البلاغ فریاد درد
خدائے علیم ہی ان کو جزا دے ہم کیا کر سکتے ہیں۔ یادر ہے کہ رسالہ سرمہ چشم آریہ ایک زبانی
مباحثہ کے طور پر بمقام ہوشیار پور لکھا گیا تھا اور یہ بات ہوشیار پور کے صدہا مسلمانوں اور
ہندوؤں کو معلوم ہے کہ سرمہ چشم آریہ کے لکھے جانے کے خود آ ر یہ صاحب ہی باعث اور
محرک ہوئے تھے۔ سرمہ چشم آریہ کیا چیز ہے؟ یہ وہی مباحثہ ہے جو بتاریخ ۱۴/ مارچ
۱۸۸۶ء مجھ میں اور منشی مرلی دھر ڈرائنگ ماسٹر میں انہی کے نہایت اصرار سے بمقام
ہوشیار ر پور پورشیخ شیخ مہر علی رئیس کے مکان پر ہوا تھا۔ چنانچہ یہ تمام تفصیل دیباچہ سرمہ چشم آریہ میں
لکھ دی گئی ہے۔ یہ مباحثہ نہا یہ یہ نہایت متانت اور تہذیب سے ہوا تھا اور قریباً پانسو ہندو اور مسلمان
کی حاضری میں سنایا گیا تھا پھر کس قدر جھوٹ اور قابل شرم خیانت ہے کہ اس کتاب کو
آریوں اور مسلمانوں کے نفاق کی جڑ ٹھہرائی گئی ہے۔ ہم ہر ایک تاوان کے سزاوار ہوں
گے اگر کوئی یہ ثابت کر کے دکھلاوے کہ صرف ہمارے دلی جوش سے یہ کتاب لکھی گئی تھی اور
اُس کے محرک لالہ مرلی دھر صاحب نہیں تھے۔ بلکہ ہم قصہ کوتاہ کرنے کے لئے خود لالہ مرلی
دھر صاحب کو ہی اس بارے میں منصف ٹھہراتے ہیں وہ حلفاً بیان کریں کہ کیا یہ مباحثہ بمقام
ہوشیار پور ہماری تحریک سے ہوا تھا یا خود وہ میرے مکان پر آئے اور اس مباحثہ کے لئے
درخواست کی تھی اور کہا تھا کہ اسلام پر میرے کئی سوالات ہیں اور نہایت اصرار سے مباحثہ کی
ٹھہرائی تھی؟ ماسوا اس کے کوئی منصف اس کتاب کو اوّل سے آخر تک پڑھ کر دیکھ لے اس
میں کوئی سخت لفظ نہیں ہے۔ ہر ایک لفظ بحکم ضرورت بیان کیا گیا ہے جو محل پر چسپاں ہے پھر
کیوں کر اس انجمن کے حامیوں نے میرے پر یہ الزام لگایا کہ آریہ صاحبوں اور لیکھرام کا
کچھ بھی قصور نہیں دراصل زیادتی اس شخص کی طرف سے ہوئی ہے۔
اس سے ناظرین سمجھ لیں کہ اس انجمن کی نوبت کہاں تک پہنچ گئی ہے۔ سچ کہیں کہ
سرمہ چشم آریہ کے صفحہ ۴ میں یہ عبارت ہے۔ لالہ مرلی دھر صاحب ڈرائنگ ماسٹر سے بمقام ہوشیار پور
مباحثہ مذہبی کا اتفاق ہوا وجہ اس کی یہ ہوئی کہ ماسٹر صاحب موصوف نے خود آ کر درخواست کی۔ منہ

البلاغ فریاد درد
اب حمایت اسلام کا لفظ ان کے لئے موزوں ہے یا حمایت آریہ کا۔ اور پھر یہ بات بھی سوچنے
کے لائق ہے کہ کیا یہ سچ ہے کہ حسب قول حامیان انجمن حمایت اسلام سرمہ چشم آریہ کے وقت ۴۸)
اندرمن کی کتابیں از یاد رفتہ ہو چکی تھیں۔ مجھے سخت افسوس ہے کہ صرف میرے کینہ کی وجہ سے
اس انجمن اور اس کے حامیوں نے انصاف اور راستی کے طریق کو کیوں چھوڑ دیا۔ اندرمن کی
کتابوں کو کون سا ہزار دو ہزار برس گزر گیا تھا کہ مسلمانوں کو وہ زخم بھول گئے تھے کہ جو ناحق
افترا سے اس کی کتاب تحفۃ الاسلام اور اندر بحجر اور پاداش اسلام سے دلوں کو پہنچے تھے اور وہ کیسے
مسلمان تھے جنہوں نے ایسی مفتریا نہ دھو کہ وہ کتابوں کو از یاد رفتہ کر دیا تھا اور اُن تحریروں پر
راضی ہو گئے تھے۔ وہ کتا بیں تو اب تک ہندو پیار سے پڑھتے اور شائع کرتے ہیں۔
ماسوا اس کے پھر ان کتابوں کے بعد ایک اور کتاب جو نہایت گندی تھی آریہ سماج
والوں نے شائع کی جو کچھ تھوڑا عرصہ پہلے سرمہ چشم آریہ سے تالیف کی گئی تھی جس کو پنڈت دیانند
نے تالیف کر کے ہندوؤں اور مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنا چاہا تھا جس کا نام ستیارتھ پرکاش
ہے۔ اور ماسوا اس کے آریوں میں بذریعہ پنڈت دیا نند ایک نئی نئی تیزی پیدا ہو کر اور کئی
چھوٹے چھوٹے رسالے بھی شائع ہونے شروع ہو گئے تھے اور ایک دو اخبار بھی اسی غرض
سے نکلتے تھے جو اکثر بدزبانی سے بھرے ہوتے تھے اور ان لوگوں نے اور ان کے مذہب نے
جنم لیتے ہی اسلام پر حملہ کرنا اور سخت الفاظ استعمال کرنا شروع کر دیا تھا اور نہ صرف اسلام
بلکہ وہ تو راجہ رامچندر اور راجہ کرشن وغیرہ ہندوؤں کے نسبت بھی اچھے خیال نہیں رکھتے
تھے اور نہ باوانا تک صاحب کی نسبت ان کی تحریریں مہذبانہ تھیں ۔ یہی وجہ تھی کہ ان کی
تحریروں سے عام طور پر شور برپا ہوا تھا اور پنڈت دیا نند اور اس کے حامیوں کی اس وقت
یہ کتابیں شائع ہوئی تھیں کہ جبکہ میری کسی کتاب کا نام ونشان نہ تھا اور ایک و نہ تھا اور ایک ورق بھی میں
نے تالیف نہیں کیا تھا اور پنڈت دیانند نے صرف یہی نہیں کیا کہ ستیارتھ پرکاش کو تالیف کر
کے کروڑہا مسلمانوں کا دل دکھایا بلکہ اس نے پنجاب اور ہندوستان کا دورہ کر کے

البلاغ فریاد درد
۴۹ عام جلسوں میں سخت گوئی پر کمر باندھ لی اور اُس نے یہ ارادہ ظاہر کیا کہ گویا جس قدر پنجاب اور
ہندوستان میں آٹھ سو برس سے ہندو خاندان سے مسلمان ہوئے ہیں اُن سب کی اولاد کو پھر
ہندو بنایا جائے ۔ شخص اس قدر سخت گوانسان تھا کہ بیچارے سناتن دھرم والے بھی اس کی زبان
سے محفوظ نہ رہ سکے۔ اگر جلد تر موت مقدر اس کو چپ نہ کرا دیتی تو معلوم نہیں کہ اُس کی تحریروں
اور تقریروں سے کیا کیا ملک میں فتنے پیدا ہوتے۔ میں نے سنا ہے کہ بسا اوقات عین اس کے
دیا کھان کے وقت بعض ہند و صاحبوں نے بباعث سخت اشتعال کے اس کی طرف پتھر پھینکے۔
پس جبکہ آریوں کی طرف سے اس حد تک نوبت پہنچ گئی تھی کہ بازاروں میں کوچوں میں گلیوں
میں عام جلسوں میں اسلام کی توہین کی جاتی تھی اور ہندوؤں کو مسلمانوں کی مخالطت سے نفرت
دلائی گئی تھی اور بغض اور تو ہین اور سخت گوئی کا سبق دیا جاتا تھا۔ تو اس صورت میں بجز ایسے نام
کے مسلمانوں کے جو دین سے کوئی حقیقی تعلق نہ رکھتے ہوں ہر ایک مسلمان کو اس نئے پنتھ کی شوخی
سے درد پہنچنا ایک لازمی امر تھا اور اسی وجہ سے اور اسی باعث سے کتاب براہین احمد یہ بھی لکھی
گئی تھی۔ اب ہم انجمن حمایت اسلام اور اس کے حامیوں کو کیا کہیں اور کیا لکھیں جنہوں نے
اسلام کا کچھ بھی لحاظ نہ رکھ کر اس قدر سچائی کا خون کیا۔ ہمارا تمام شکوہ خدا تعالیٰ کی جناب میں ہے۔
یہ لوگ اسلام کا دعویٰ کر کے اسلام کی حمایت کا دعویٰ کر کے کسی بد دیانتی سے زبان کھول رہے
ہیں اور ہمیں کب امید ہے کہ اب بھی وہ نادم ہو کر اور اپنی غلطی کا اقرار کر کے باز آ جائیں گے مگر
خدا جو ہمارے دل اور ان کے دلوں کو دیکھ رہا ہے وہ بیشک اپنی سنت کے موافق ان میں اور ہم
میں فیصلہ کرے گا ۔ رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَأَنْتَ خَيْرُ الْفَتِحِينَ
پھر ایک اعتراض انجمن حمایت اسلام لاہور کے حامیوں کا یہ ہے کہ اس انجمن کے
ممبر اور ہمدرد تو ہزار ہا مسلمان ہیں اور اس کی وقعت اور ذمہ واری مسلمہ ہے مگر مرزا صاحب
کو اس سے زیادہ ایک ذرہ حیثیت حاصل نہیں کہ وہ ایک ملا یا مولوی یا مناظر یا مجادل ہیں
ا الاعراف : ۹۰

البلاغ فریاد درد
انہیں مسلمانوں کا معتمد علیہ بنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔ اس اعتراض کے جواب میں اول تو یہ ﴿۵۰﴾
سمجھ رکھنا چاہیے کہ ہمارے دین نے رسم اور عادت کے طور پر کسی چیز کو پسند نہیں کیا۔ اگر ایک
شخص اپنی ذات میں دینی مقتدا یا معتمد علیہ ہونے کی کوئی حقیقی لیاقت نہیں رکھتا بلکہ برخلاف
اس کے بہت سے نقص اس میں پائے جاتے ہیں لیکن با ایں ہمہ ایک گروہ کثیر کا مرجع ہے تو
ہمارا دین ہرگز روا نہیں رکھتا کہ صرف مرجع عوام ہونے کی وجہ سے اس کو قوم کا وکیل اور
مدار المہام سمجھا جائے ۔ ایسا فتوی ہم قرآن شریف میں نہیں پاتے۔ قرآن شریف تو جا بجا یہی
فرماتا ہے کہ امام اور مقتدا اور صاحب الامر بنانے کے لائق وہی لوگ ہیں کہ جن کے دینی
معلومات وسیع ہوں اور فراست صحیحہ اور بسطة فی العلم رکھتے ہوں اور تقویٰ اور طہارت اور
اخلاص کی صفات حسنہ سے موصوف ہوں ایسے نہ ہوں کہ اپنے اغراض کی وجہ سے اور چندوں
کے لالچ سے ہر ایک فرقہ ضالہ کومبر انجمن بنانے کے لئے طیار ہوں۔ غرض خدا تعالیٰ کا حکم یہی
ہے کہ صاحب الامر بنانے کے لئے حقیقی لیاقت دیکھو بھیڑ چال کو اختیار نہ کرو۔
پھر ماسوا اس کے یہ خیال بھی غلط ہے کہ مسلمانوں نے انجمن حمایت کے لوگوں
کو دلی اعتقاد سے اپنا امام اور مقتدا اور پیشرو بنا رکھا ہے بلکہ اصل حال یہ ہے کہ انجمن
حمایت اسلام لاہور کے ساتھ جس قدر لوگ شامل ہیں وہ اس خیال سے شامل ہیں کہ یہ
انجمن مہمات اسلام میں اپنی رائے سے کچھ نہیں کرتی بلکہ مسلمانوں کے عام مشورہ اور
کثرت رائے سے کسی پہلو کو اختیار کرتی ہے۔ یہی غلطی ہے جس سے اکثر لوگ دھو کہ
کھاتے ہیں نہ یہ کہ در حقیقت وہ تسلیم کر چکے ہیں کہ یہی انجمن شیخ الکل فی الکل ہے ۔ یہ تو
انجمن کے مسلّم الوقعت ہونے کی حقیقت ہے جو ہم نے بیان کی ۔ رہا یہ الزام کہ گویا یہ
راقم تمام مسلمانوں کی نظر میں صرف ایک ملا یا واعظ کی حیثیت رکھتا ہے یہ وہ قابل شرم
جھوٹ ہے جو کوئی شریف اور نیک ذات آدمی استعمال نہیں کر سکتا ۔ انجمن کو معلوم ہے

البلاغ فریاد درد
د که مسلمانوں میں سے صدہا معزز اور ذی رتبہ اور اہل علم اور تعلیم یافتہ جن کی نظیر انجمن کے
ممبروں یا حامیوں میں تلاش کرنا تضییع اوقات ہے مجھ کو وہ مسیح موعود مانتے ہیں جس کی تعریفیں
خود ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی ہیں۔ پھر یہ خیال ظاہر کرنا کہ تمام لوگ صرف ایک
ملا خیال کرتے ہیں اُن لوگوں کا کام ہے جو شرم اور دیانت اور راست گوئی سے کچھ تعلق نہیں
رکھتے ۔ مگر کچھ افسوس کی جگہ نہیں ۔ کیونکہ پہلے بھی راستبازوں اور نبیوں اور رسولوں کو ایسا ہی کہا
گیا ہے اور یہ کہنا کہ مرزا صاحب اپنے معتقدوں کی تعداد تین سو اٹھارہ سے زیادہ نہیں بتلا سکے
یہ کس قدر حق پوشی ہے۔ یہ تعداد تو صرف ان لوگوں کی لکھی گئی تھی جو سرسری طور پر اس وقت
خیال میں آئے نہ یہ کہ در حقیقت یہی تعداد تھی اور اسی پر حصر رکھا گیا تھا بلکہ ہم نے اپنے ایک
مضمون میں صاف طور پرشا طور پر شائع بھی کر دیا تھا کہ اب تعداد ہماری جماعت ری جماعت کی آٹھ ہزار سے کم
نہیں ہوگی ۔ لیکن یہ ایک مدت کی بات ہے اور اس وقت تو بڑے یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ دو
ہزار اور بڑھ گئے ہیں اور ہماری جماعت اس وقت دس ہزار سے کم نہیں ہے جو پشاور سے لے کر
بمبئی ، کلکتہ، کراچی، حیدر آباد دکن، مدراس ملک آسام، بخارا، غزنی ، مکہ، مدینہ اور بلا دشام
تک پھیلی ہوئی ہے اور ہر ایک سال میں کم سے کم تین چار سو آدمی ہماری جماعت میں بزمرہ
بیعت کنندگان داخل ہوتے ہیں۔ اگر کوئی دس دن بھی قادیان آ کر ٹھہرے تو اُسے معلوم ہو
جائے گا کہ کس قدر تیزی سے خدا تعالیٰ کا فضل لوگوں کو ہماری طرف کھینچ رہا ہے۔ اندھوں اور
نابیناؤں کو کیا خبر ہے کہ کسی عظمت کی حد تک یہ سلسلہ پہنچ گیا ہے۔ اور کیسے طالب حق لوگ
يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجًا لے کے مصداق ہو رہے ہیں۔ پھر کیا سبب ہے کہ یہ انجمن
با وجود اپنی اس مختصر حیثیت اور کمزور زندگی کے آفتاب پر تھوک رہی ہے؟ کیا یہی سبب نہیں کہ
ان لوگوں کو دین کی طرف توجہ نہیں۔ باوجود یکہ دور دور سے صدہا آدمی آ کر ہدایت پاتے جاتے ہیں
مگر اس انجمن کا ایک ممبر بھی اب تک ہمارے پاس نہیں آیا کہ تاحق کے طالبوں کی طرح
النصر : ٣

البلاغ فریاد درد
ہم سے ہمارے دعوے کے وجوہات دریافت کرے۔ کیا یہ دینداری کی علامت ہے کہ ایک ۵۲
شخص ان کے درمیان کھڑا ہے اور کہہ رہا ہے کہ میں وہی مسیح موعود ہوں جس کی متابعت کے
لئے تمہیں وصیت کی گئی ہے اور ان میں سے اُس کی کوئی آواز نہیں سنتا ؟ اور نہ دعوے کو رد کر
سکتے ہیں اور نہ بغض کی وجہ سے قبول کر سکتے ہیں۔ کیا یہ اسلام ہے؟ بلکہ کبھی تو محض افترا کے
طور پر ہمارے ذاتیات پر اس انجمن کے حامی حملے کرتے ہیں اور کبھی اپنی بات کو سر سبز کرنے
کے لئے صریح جھوٹ بولتے ہیں اور کبھی گورنمنٹ عالیہ کو جو ہمارے حالات اور ہمارے
خاندان کے حالات سے بے خبر نہیں ہے دھوکہ دہی کے طور پر اکسانا چاہتے ہیں کیا یہ اسلام
کی حمایت ہو رہی ہے۔ اِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ۔ ذرہ توجہ کر کے دوسرے فرقوں کی قومی
ہمدردی دیکھو ۔ مثلاً با وجود اس کے کہ سناتن دھرم اور آریہ مت کے ممبروں میں بھی سخت نفاق
ہے۔ بلکہ آریہ سماج والوں کا ایک گروہ دوسرے سے سخت عداوت رکھتا ہے لیکن پھر بھی
انہوں نے بھی قومی ہمدردی کا لحاظ رکھ کر کبھی ایک دوسرے پر گورنمنٹ کو توجہ نہیں دلائی لیکن
انجمن حمایت ا اسلام کے حامیوں پیسہ اخبار اور پنجاب ابزرور نے ہماری ذاتیات پر بحث
کرتے ہوئے اپنی تقریر کو قریب قریب قانون سڈیشن کے پہنچا دیا ہے اور ہم اب کی دفعہ ان
بیجا حملوں کی نسبت عفو اور درگزر سے کار بند ہوتے ہیں مگر آئندہ ہم ان دونوں پر چوں کے
ایڈیٹروں کو متنبہ کرنا چاہتے ہیں کہ وہ واقعات صحیحہ کے برخلاف لکھنے کے وقت اپنی نازک
ذمہ داریوں کو بھول نہ جائیں اور قانون کا نشانہ بننے سے پر ہیز کریں اور جو کچھ ہماری نسبت
اور ہماری جماعت کی نسبت لکھیں سوچ سمجھ کر لکھیں کیونکہ ہر ایک دفعہ اور ہر ایک موقعہ پر ایک
ظالم انسان معافی دیے جانے کا حق نہیں رکھتا ۔ بیشک عفو اور درگذر ہمارا اصول ہے اور بدی
کا مقابلہ نہ کرنا ہمارا طریق ہے لیکن اس سے یہ مطلب نہیں ہے کہ گوکسی کے افترا اور دروغ
سے کیسا ہی ضرر اور بدنامی ہماری ذات کے عائد حال ہو یا ہمارے مشن پر بداثر کرے پھر بھی
ہم بہر حال خاموش ہی رہیں بلکہ ایسی بدنامی جو ہمارے پر دغا بازی اور بد دیانتی اور جھوٹ

البلاغ فریاد درد
۵۳ اور کسی پر فریب کارروائی کا داغ لگاتی ہو۔ اس کا تحمل دینی مصالح کی رو سے ہرگز جائز نہیں
کیونکہ اس سے عوام کی نظر میں ایک بدنمونہ قائم ہوتا ہے۔ ایسے موقعہ پر حضرت یوسف نے بھی
مصر کی گورنمنٹ کو تنقیح حقیقت کے لئے توجہ دلائی تھی ۔ لہذا انجمن اور اس کے حامیوں کو چاہئیے
کہ اس نصیحت کو خوب یا د رکھیں اور ہم اس وقت اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر بیان کرتے ہیں کہ ہم
نے انجمن حمایت اسلام کی مخالفت نہایت نیک نیتی سے کی تھی اور ہم ترسان اور لرزان تھے کہ
یہ طریق جو انجمن نے اختیار کیا ہے ہرگز ہرگز اسلام کے لئے مفید نہیں ہے۔ کیا انجمن خطا سے
محفوظ ہے؟ یا نبیوں کی طرح اپنے لئے معصوم کا لقب موزوں سمجھتی ہے۔ پھر ہماری نصیحت جو
محض اخلاص پر مبنی تھی کیوں اس کو بُری لگی ۔ دانا کو چاہیے کہ معاملہ کے دونوں پہلوؤں پر نظر رکھ
کر کسی پہلو کو اختیار کرے۔ ہم بڑے زور سے کہتے ہیں کہ یہ پہلو جو انجمن نے اختیار کیا
ہمارے مولیٰ کریم کے اس منشاء کے ہرگز موافق نہیں ہے جو قرآن شریف میں ظاہر فرمایا گیا
ہے اور ہم منتظر ہیں کہ دیکھیں کہ کونسی فتح نمایاں اس میموریل سے انجمن کو حاصل ہوتی ہے جو
ان کورڈ لکھنے سے مستغنی کر دے گی۔ اگر فرض کے طور پر یہ بات بھی ہو کہ تمام شائع کردہ کتابیں
پنجاب اور ہندوستان سے واپس منگائی جائیں اور پھر جلا دی جائیں یا اور طرح پر تلف کر دی
جائیں اور آئندہ قانونی طور پر کسی وعید کے ساتھ دھمکی دے کر فہمائش ہو کہ کوئی پادری اسلام
کے مقابل پر کبھی اور کسی وقت میں ایسے الفاظ استعمال نہ کرے پھر بھی یہ تمام کارروائی رڈ لکھنے
کے قائم مقام نہیں ہو سکتی ۔ اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے کہ واقعی طور پر وہی ہلاک ہوتا
ہے جو بینہ سے ہلاک ہو۔ لیکن اگر انجمن کی درخواست پر کوئی ایسی کارروائی نہ ہوئی بلکہ کوئی
معمولی اور غیر محسوس کار روائی ہوئی تو اس روز جس قدر مخالفوں کی شماتت ہوگی ظاہر ہے۔ لہذا
ہمیں بار بار انجمن کی اس رائے پر رونا آتا ہے ۔ افسوس کہ ان لوگوں نے رد لکھنے والوں کی
راہ کو بھی بند کرنا چاہا ہے۔ افسوس کہ اس انجمن کو کیا یہ بھی خبر نہیں تھی کہ مصنف کتاب امہات المومنین
نے کتاب مذکورہ میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ کوئی مسلمان اس کا جواب نہیں دے سکے گا۔

البلاغ فریاد درد
اب انجمن نے جواب سے منہ پھیر کر اور ایک دوسرا پہلو اختیار کر کے دکھا دیا کہ یہ گمان ان ۵۴
کا ٹھیک ہے اور انجمن کے حامی جیسا کہ پیسہ اخبار اور پنجاب ابز رور زور سے کہتے ہیں کہ رڈ
کی کچھ بھی ضرورت نہیں تھی پہلی کتا بیں بہت ہیں۔ اب وہی بات ہوئی جو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
وَلَقَدْ صَدَّقَ عَلَيْهِمُ ابْلِيسُ ظَنَّهُ !
اب کیا انجمن اس صورت میں جو میموریل کا نشانہ خالی جائے یا ادھورا ر ہے اس دوسرے
پہلو کو اختیار کر سکتی ہے کہ رڈ لکھا جائے اور ایسے ارادے کو پیسہ اخبار یا ابز رور وغیرہ اخباروں میں
شائع کر سکتی ہے؟ ہرگز نہیں۔ اب اہل اسلام دیکھ لیں کہ اس انجمن کی شتاب کاری سے کس قدر
اسلام کی حقیقی کارروائی کو ضرر پہنچا ہے اور کیسے اسلام کی مدافعت میں حرج واقع ہوا ہے۔
سرسید احمد خان بالقا به کیسا بہادر اور زیرک اور ان کاموں میں فراست رکھنے والا آدمی تھا انہوں نے
آخری وقت میں بھی اس کتاب کا رد لکھنا بہت ضروری سمجھا اور میموریل بھیجنے کی طرف ہرگز
التفات نہ کیا۔ اگر وہ زندہ ہوتے تو آج وہ میری رائے کی ایسی ہی تائید کرتے جیسا کہ انہوں نے
سلطان روم کے بارے میں صرف میری ہی رائے کی تائید کی تھی اور مخالفانہ راؤں کو بہت ناپسند اور
قابل اعتراض قرار دیا تھا۔ اب ہم اس بزرگ پولیٹیکل مصالح شناس کو کہاں سے پیدا کریں تا وہ
بھی ہم سے مل کر اس انجمن کی شتاب کاری پر روویں۔ سچ ہے ” قدر مرداں بعد از مردن“۔
اگر اس انجمن کی طرف سے یہ عذر پیش ہو کہ ہم اس لئے رڈ لکھنے کے مخالف ہیں کہ
یہ لوگ گو کیسی ہی دریدہ دہنی سے کام لیتے ہیں مگر پھر بھی شاہی مذہب سے تعلق رکھتے ہیں۔
لہذا ان کا رڈ لکھنا ادب کے مخالف ہے۔ تو ہم کہتے ہیں کہ کیا مواخذہ کرنے کے لئے اور سزا
دلانے کے لئے میموریل بھیجنا یہ ادب میں داخل ہے۔ ہماری گورنمنٹ عالیہ نے نہایت
عقلمندی اور بلند ہمتی سے یہ قانون ہر ایک کے لئے کھولا ہوا ہے کہ اگر کوئی شخص کسی کے مذہب
پر اختلاف رائے کی بنا پر حملہ کرے تو اس دوسرے شخص کا بھی اختیار ہے کہ وہ اس حملہ کی
سبا : ۲۱

البلاغ فریاد درد
۵۵ مدافعت کرے۔ یہ سچ ہے کہ چونکہ ہم اس گورنمنٹ کی رعایا ہیں اور دن رات بیشمار
احسانات دیکھ رہے ہیں اس لئے ہمارا یہ فرض ہونا چاہیے کہ سچے دل سے اس گورنمنٹ کی
اطاعت کریں اور اس کے مقاصد کے مددگار ہوں اور اس کے مقابل پر ادب اور غربت اور
فرمانبرداری کے ساتھ زندگی بسر کریں مگر چاہیے کہ اعتقادی امور میں جو دار آخرت سے
متعلق ہیں وہ طریق اختیار کریں جس کی صحت اور درستی پر ہماری عقل ہمارا کانشنس ہماری
فراست فتوی دیتی ہو۔ ہم تو بار بار خود گواہی دیتے ہیں کہ نہایت ہی بدذات وہ لوگ ہیں جو
متواتر احسانات اس گورنمنٹ کے دیکھ کر اور اس کے زیر سایہ اپنے مال اور جان اور عزت کو
محفوظ پا کر پھر بغاوت کے خیالات دل میں پوشیدہ رکھتے ہوں ۔ یہ تو ہمارا وہ مذہب ہے جو
ہمیں خدا تعالیٰ سکھلاتا ہے لیکن پادریوں کے افتراؤں کا جواب دینا یہ امر دیگر ہے اور یہ خدا
کا حق ہے جس کو ادا کرنا لازم ہے۔ سرسید احمد خاں صاحب کی قدیم پالیسی اسی کی گواہ ہے۔
وہ ہمیشہ پادریوں کا رڈ لکھتے رہے یہاں تک کہ میور صاحب الہ آباد کے لفٹینٹ گورنر کی
کتاب کا بھی کسی قدر رڈ لکھا مگر پادریوں کے سزا دلانے کے لئے یا کتابوں کے تلف کرنے
کے لئے کبھی انہوں نے گورنمنٹ میں میموریل نہ بھیجا۔ سو ہمیں وہ راہ نکالنی چاہیے جو واقعی
طور پر ہماری نسلوں کو مفید ہو اور دین اسلام کی حقیقی عزت اس سے پیدا ہو اور وہ یہی ہے کہ ہم
اعتراضات کے دفع کرنے کے لئے متوجہ ہوں اور نو جوانوں کو ٹھو کر کھانے سے بچاویں۔
ایک اور حملہ پنجاب ابزرور میں بحمایت انجمن مذکور ہم پر کیا گیا ہے جو پرچہ مورخہ مئی
۹۸ء میں شائع ہوا ہے اور وہ یہ ہے کہ ایڈیٹر صاحب نے پر چہ مذکور میں یہ خیال کر لیا ہے کہ
گویا ہماری جماعت نے زٹلی نام ایک شخص کی گالیوں سے مشتعل ہو کر اس کے سزا دلانے کے لئے
گورنمنٹ میں میموریل بھیجا ہے اور یہ حرکت ان کی صاف جتلا رہی ہے کہ وہ جوش جوان کو سزا
دلانے کے لئے اس جگہ آیا اس جوش اور غیرت کے برخلاف وہ میموریل ہے جو انجمن حمایت اسلام
کی مخالفت میں لکھا گیا ہے لیکن ایڈیٹر صاحب اگر میری جماعت کے میموریل کو ذرہ غور سے

البلاغ فریاد درد
پڑھتے تو ایسا ہرگز نہ لکھتے ۔ کیونکہ اول تو اس میموریل اور انجمن کے میموریل میں گویاز مین آسمان کا ﴿۵۶
فرق ہے۔ جس شخص کے سزا یا کتابوں کے تلف کرانے کے لئے انجمن نے میموریل بھیجا ہے
اُس نے زٹلی کی طرح یہ طریق اختیار نہیں کیا کہ صرف گالیاں دی ہوں۔ بلکہ علاوہ گالیوں کے
اپنی دانست میں اسلامی کتابوں کے حوالے دے کر اعتراض لکھے ہیں۔ چنانچہ متعصب عیسائیوں
کا اسی بات پر زور ہے کہ اُس نے کوئی گالی نہیں دی بلکہ بحوالہ کتب اسلامیہ واقعات کو بیان کیا ہے
سو اگر چہ یہ بالکل سچ اور سراسر سچ ہے کہ ایسا عذر پیش کرنے والے صریح جھوٹ بولتے اور راست
گوئی کے طریق کو چھوڑتے ہیں لیکن انصافاً وعقلاً ہم پر یہی لازم ہے کہ اول اُن بہتانوں اور
الزاموں کو جو خیانت اور نا انصافی سے لگائے گئے ہیں نہایت معقولیت اور صفائی کے ساتھ رفع
کریں اور پھر اگر یہی سزا کافی نہ ہو کہ دروغگو کا دروغ کھولا جائے تو ہر ایک کو اختیار ہے کہ گورنمنٹ
کی طرف توجہ کرے۔ ہم نے نہایت نیک نیتی سے اور اس فہم سے جو خدا نے ہمارے دل میں
ڈالا ہے اسی بات کو پسند کیا ہے کہ گو گالیوں کے تصور سے ہمارے دل سخت زخمی اور مجروح ہیں لیکن
نہایت ضروری اور مقدم یہی کام ہے کہ عوام کو دھوکوں سے بچانے کے لئے پہلے الزاموں کے دور
کرنے کی طرف توجہ کریں۔ انجمن اور اُس کے حامیوں کو خبر نہیں ہے کہ آجکل اکثر لوگوں کے دل
کس قدر بیمار اور بدظنی کرنے کی طرف دوڑتے ہیں۔ پھر جس حالت میں اُس خبیث کتاب
کے مؤلف نے اپنی اس کتاب میں یہی پیشگوئی کی ہے کہ مسلمان اس کے جواب کی طرف ہرگز
توجہ نہیں کریں گے تو اب اگر یہی پہلو سزا دلانے کا اختیار کیا جائے تو گویا اُس کی بات کو سچا
کرنا ہے اور عوام کا کوئی منہ بند نہیں کر سکتا۔ ہماری اس سزا دلانے کی کارروائی پر عام لوگوں اور
عیسائیوں اور آریوں کا یہی اعتراض ہوگا کہ یہ لوگ جبکہ جواب دینے سے عاجز آگئے تو اور تدبیروں
کی طرف دوڑے۔ اب سوچو کہ اس قسم کی باتیں عوام کی زبان پر جاری ہونا کس قدر دین اسلام کی
سبکی کا موجب ہو سکتی ہیں لیکن انجمن کے میموریل کا میری جماعت کے میموریل پر قیاس کرنا ایسا

البلاغ فریاد درد
۵۷ بے تعلق قیاس ہے جس کو منطق کی اصطلاح میں قیاس مع الفارق کہا جاتا ہے ۔ کیونکہ زٹلی کی
تحریر میں علمی رنگ میں کوئی اعتراض نہیں تا اُس کا دفع کرنا مقدم ہوتا بلکہ وہ تو صرف مسخرہ پن
سے ہنسی اور ٹھٹھے کے طور پر نہایت گندی گالیاں دیتا ہے اور بجز ان گالیوں کے اُس کے اخبار
اور اشتہار میں کچھ بھی نہیں اور اسی قدر حیثیت اس کی زٹلی کے لفظ سے بھی مفہوم ہوتی ہے
جو اُس نے اپنے لئے مقرر کیا ہے۔ پس اُس کے بارے میں میموریل بھیجنا صرف اس غرض
سے تھا کہ تا دکھلایا جائے کہ یہ لوگ کیسی گندی بد زبانی سے عادی اور ہم کو ناحق سخت گوئی سے
متہم کرتے ہیں۔ چونکہ ہمارے مخالفوں نے شرارت سے یہ مشہور کر رکھا ہے کہ ہماری تحریریں
درشت اور سخت اور فتنہ انگیز ہیں اس لئے ضرور تھا کہ ہم گورنمنٹ کو اُن کی تحریروں کا کچھ نمونہ
دکھلاتے جیسا کہ ہم نے کتاب البریت میں بھی کسی قدر نمونہ دکھلایا ہے لیکن میری جماعت کا
یہ میموریل اُس حالت میں انجمن کے میموریل سے ہم رنگ اور ہم شکل ہو سکتا تھا کہ جبکہ انجمن
کی طرح میری جماعت بھی زٹلی کے باز پرس اور سزا کے لئے کوئی درخواست کرتی اور ظاہر
ہے کہ اُنہوں نے میموریل میں زٹلی کو آپ ہی معافی دے دی ہے اور لکھ دیا ہے کہ ہم کوئی سزا
دلانا اُس کو نہیں چاہتے ۔ اب دیکھو یہ کس قدر اخلاقی امر ہے جس کو عمداً ابز رور نے ظاہر نہیں
کیا تا حقیقت کے کھلنے سے اُس کا مطلب فوت نہ ہو۔
خلاصہ یہ کہ زٹلی کی اصل غرض صرف گالیاں دینا اور ٹھٹھا اور ہنسی کرنا ہے مگر
صاحب رسالہ امہات المومنین کی اصل غرض اعتراض کرنا ہے اور سخت زبانی اُس نے
صرف اسی وجہ سے اختیار کی ہے کہ تا لوگ مشتعل ہو کر اُس کے اصل مقصود کی طرف توجہ نہ
کریں ۔ لہذا اُس کی گالیوں کی طرف توجہ کرنا اصل مطلب سے دور جا پڑنا تھا۔ پس یہ کس
قدر غلطی ہے کہ ان دونوں میموریل کو ایک ہی صورت اور ایک ہی شکل کے خیال کیا جاتا
ہے۔ ہمارا یہ اصول ہونا چاہیے کہ جب کسی مخالف کے کلام میں گالیاں اور اعتراض جمع

·

آج 10 میں سے 10 باقی