سرورق
مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین, حصہ 10
I
۱۰۶
مجھے رائے دی کہ آپ کا وطن اگر قریب ہے تو جلد چلے جائیں۔اس احتراقی مواد سے بچنے کی
کوئی امید نہیں۔شام کے وقت ایک بزرگ جو وہاں مہتم طلبہ " العلم تھے اور نہایت ہی
مخلصانہ حالت میں تھے۔آئے اور کہنے لگے کہ میں بوڑھا ہوں اور میرے منہ سے لعاب آتا
ہے۔کوئی ایسی چیز بتاؤ جو افطار کے وقت کھا لیا کروں۔میں نے کہا مربائے آملہ بنارسی۔دانہ
الائچی۔ورق طلا سے افطار کریں۔وہ یہ نسخہ دریافت کر کے گئے۔معا واپس آئے اور ایک
مرتبان مربہ اور بہت سی الائچیاں اور دفتری ورق طلا کی میرے سامنے لار کبھی اور کہا کہ
آپ کے منہ سے بھی لعاب آتا ہے۔آپ بھی کھائیں۔میں نے ان کو کھانا شروع کیا۔ایک
آدھ کے کھانے سے چند منٹ کے لئے تخفیف ہو گئی۔جب پھر پانی کا آغاز شروع ہوا تو ایک
اور کھا لیا۔غرض مجھے یاد نہیں کہ کس قدر کھا گیا۔عشاء کے بعد مجھے بہت تخفیف ہو گئی۔میں
نے بجائے وطن کے حرمین کا ارادہ کر لیا۔میں جب بھوپال سے رخصت ہونے لگا تو اپنے استاد مولوی عبدالقیوم صاحب کی
خدمت میں رخصتی ملاقات کے لئے حاضر ہوا۔سینکڑوں آدمی بطریق مشایعت میرے ہمراہ
تھے۔جن میں اکثر علماء اور معزز طبقہ کے آدمی تھے۔میں نے مولوی صاحب سے عرض کیا کہ
مجھ کو کوئی ایسی بات بتا ئیں جس سے میں ہمیشہ خوش رہوں۔فرمایا کہ ”خدانہ بننا اور رسول نہ
بننا۔میں نے عرض کیا کہ حضرت یہ بات میری سمجھ میں نہیں آئی اور یہ بڑے بڑے عالم
موجود ہیں۔غالبا یہ بھی نہ سمجھے ہوں گے۔سب نے کہا۔ہاں ہم بھی نہیں سمجھے۔مولوی
صاحب نے فرمایا کہ تم خدا کس کو کہتے ہو ؟ میری زبان سے نکلا کہ خدا تعالیٰ کی ایک صفت
فَعَالُ لِمَا يُرِيدُ۔وہ جو چاہتا ہے کر گزرتا ہے۔فرمایا کہ بس ہمار ا مطلب اسی سے ہے۔یعنی تمہاری کوئی خواہش ہو اور وہ پوری نہ ہو تو تم اپنے نفس سے کہو کہ میاں تم کوئی خدا
ہو ؟ رسول کے پاس اللہ تعالیٰ کی طرف سے حکم آتا ہے وہ یقین کرتا ہے کہ اس کی نافرمانی
سے لوگ جہنم میں جائیں گے۔اس لئے اس کو بہت رنج ہوتا ہے۔تمہار ا فتویٰ اگر کوئی نہ
مانے تو وہ یقینی جہنمی تھوڑا ہی ہو سکتا ہے۔لہذا تم کو اس کا بھی رنج نہ ہونا چاہیے۔حضرت
مولوی صاحب کے اس نکتہ نے اب تک مجھے کو بڑی راحت پہنچائی۔وجزاهم الله تعالى۔حرمین کے لئے سفر
مجھ کو اس آپ نے جو بھوپال میں آتا تھا۔بھوپال سے جدا ہونے کے بعد بھی سفر میں نہیں
چھوڑا مگر اس کا یہ قاعدہ تھا کہ پندرہ دن کے بعد صرف ایک دن کے لئے ہوا کرتا تھا۔رستہ
میں برہان پوراسٹیشن پر میں اترا۔جب شہر میں گیا تو ایک آدمی مولوی عبد اللہ نام مجھے کو ملے۔انہوں نے میری بڑی خاطر مدارات کی اور کہا کہ میں تمہارے باپ کا دوست ہوں۔جب
میں رخصت ہوا تو انہوں نے مجھ کو مٹھائی کی ایک ٹوکری دی۔جب راستہ میں ٹوکری کھولی تو
اس میں ایک ہزار روپیہ کی ہنڈی مکہ معظمہ کے ایک ساہوکار کے نام تھی اور کچھ نقد
روپیہ بھی تھا۔اس ہنڈی میں لکھا تھا کہ نورالدین کو ایک ہزار روپیہ تک جب وہ طلب
کریں دے دو اور ہمارے حساب میں لکھ لو۔اس کے حوصلہ کو دیکھ کر مجھے تعجب ہوا۔اگر چہ
میں نے وہ ایک ہزار روپیہ وصول نہیں کیا مگر ان کے حوصلہ کی داد دینی ضروری ہے۔ان
مولوی عبد اللہ صاحب نے بیان کیا کہ میں ساہی وال ضلع شاہ پور کا باشندہ ہوں۔میں مکہ
معظمہ میں حج کو گیا۔اس زمانہ میں میں بہت ہی غریب تھا۔مکہ معظمہ میں صبح سے
شام تک " لقمة الله مسکین " کی صدا سے بھیک مانگتا تھا۔پھر بھی کافی طور پر پیٹ نہیں بھرتا
تھا اور تمام دن بازاروں گلی کوچوں میں پھر تا رہتا تھا۔ایک دن میرے دل میں خیال آیا کہ تو
اگر کبھی بیمار ہو جائے اور اتنا زیادہ نہ چل سکے تو بھوک کے مارے مرجائے گا۔اس تحریک
کے بعد میں نے ارادہ کیا کہ بس آج ہی مر جائیں گے اور اب سوال نہ کریں گے۔پھر میں
بیت اللہ شریف میں گیا اور پر وہ پکڑ کر یوں اقرار کیا کہ ”اے میرے مولی - گو تو اس وقت
میرے سامنے نہیں۔مگر میں اس مسجد کا پردہ پکڑ کر عہد کرتا ہوں کہ کسی بندے اور کسی مخلوق
سے اب نہیں مانگوں گا۔یہ معاہدہ کر کے پیچھے ہٹ کر بیٹھ گیا۔اتنے میں ایک شخص آیا۔اس
نے میرے ہاتھ پر ڈیڑھ آنہ کے پیسے (انگریزی سکے) رکھ دیئے۔اب میرے دل میں یہ شک
ہوا کہ میری شکل سائل کی سی ہے۔گو میں نے زبان سے سوال نہیں کیا۔اس لئے میرے
HA
لئے یہ پیسے جائز ہیں یا نہیں۔میں یہ سوچنے لگا اور وہ شخص اتنے میں غائب ہو گیا۔میں نے
وہاں سے اٹھ کر دو پیسے کی روٹی کھائی۔اور چار پیسے کی دیا سلائیاں خریدیں جو بارہ ڈبیاں
ملیں۔چونکہ مجھ کو گلی کوچوں میں دن بھر چلنے کی عادت تو تھی ہی۔ان دیا سلائیوں کو ہاتھ میں
لے کر کبریت کبریت کہتا پھرتا تھا۔تھوڑی دیر میں وہ چھ پیسے کی بک گئیں۔پھر میں نے
چھ پیسے کی خریدیں وہ بھی اسی طرح بیچ دیں۔آخر شام تک میرے پاس ایک چونی ہو گئی۔دو
پیسے کی روٹی کھا کر رات کو سو رہا۔دوسرے دن پھر دیا سلائیاں خریدیں اور اسی طرح بیچیں۔چند روز کے بعد وہ اتنی ہو گئیں کہ جن کے اٹھانے میں دقت ہوتی تھی۔آخر میں نے وہ
مختلف چیزیں جنکی عورتوں کو ضرورت ہوتی ہے خریدیں اور بقیہ کمر سے لگا کر پھرنے لگا۔مگر
سودا ایسا خرید تا تھا اور نفع اس قدر کم لیتا تھا کہ شام تک سب فروخت ہو جائے۔رات کو
بالکل فارغ ہو کر سوتا تھا۔کچھ دنوں بعد ایک چادر بچھا کر اس پر سودا جما کر بیٹھ جاتا اور
فروخت کرتا۔پھر اس قدر ترقی ہو گئی کہ میں نے نصف دکان کرایہ پر لے لی۔پھر اس قدر ترقی
ہوئی کہ میں بمبئی آگیا وہاں قرآن شریف خرید تا اور ارد گرد کے گاؤں اور قصبوں میں لے
جاکر فروخت کرتا۔پھر میری ایسی ساکھ بڑھی کہ میں تمہیں ہزار روپیہ کے قرآن شریف خرید
کر تمہارے شہر بھیرہ میں لے گیا اور تمہارے والد نے وہ سب کے سب خرید لئے۔مجھ کو
اس میں منافع عظیم ہوا۔پھر دوبارہ اسی طرح ہزاروں ہزار کے قرآن شریف خرید کرلے
جاتا۔جب میں نے دیکھا کہ اب روپیہ بہت زیادہ ہو گیا ہے اور اس تجارت سے بڑھ کر ہے تو
میں نے کپڑے کی تجارت شروع کی۔یہ میری عادت تھی کہ مال بہت جلد فروخت کر دیتا اور
نفع بہت کم لیتا تھا۔اب مال اس قدر بڑھا کہ میں برھان پور سے اس کو اٹھا نہ سکا۔میں نے
یہیں کو ٹھی بنالی اور اب میں اتنا بڑا آدمی ہوں۔اس سے مجھ کو اس حدیث کا مضمون صحیح
ثابت ہوا کہ جس میں ارشاد ہے کہ تجارت میں بڑا رزق ہے۔میں جب بمبئی پہنچا تو مولوی عنایت اللہ صاحب سے ملاقات ہوئی مجھے اس زمانہ میں
فوز الكبیر کا بڑا شوق تھا۔میں نے ان سے کہا کہ آپ یہ کتاب مجھ کو کہیں سے پیدا
۱۰۹
کر دیں۔انہوں نے فرمایا کہ کل آؤ۔میں جب دوسرے دن گیا تو انہوں نے وہ کتاب ہمیٹی کی
چھپی ہوئی مجھے دکھائی اور کہا کہ ہم اس کی قیمت پچاس روپیہ لیں گے۔میں نے فورا پچاس
روپیہ کانوٹ نکال کر ان کو دے دیا۔اور وہ کتاب لیکر کھڑا ہو گیا اورباہر جانے لگا۔انہوں نے
کہا کیوں اس قدر جلدی کیوں اٹھ کھڑے ہوئے۔میں نے کہا کہ بیع شرا میں ایک مختلف
مسئلہ ہے۔حنفیہ تفارق قولی کے قائل ہیں اور محدثین تفارق جسمی کی طرف مائل ہیں۔میں
چاہتا ہوں کہ احتیاطاً دونوں کے موافق بیع صحیح اور قوی ہو جائے۔اس لئے آپ کے مکان
سے جانے کا ارادہ کیا ہے۔ایک مرتبہ حضرت عبد اللہ بن عمر نے بھی ایسا ہی کیا تھا۔چنانچہ
میں اس وقت ان کے موافق عمل کرتا ہوں۔میں وہاں سے اٹھ کر گلی میں جاکر پھر جلد واپس
آگیا۔تھوڑی دیر بیٹھے رہے اور باتیں کرتے رہے مجھے وہ بڑے ہی مخلص اور عمدہ آدمی
معلوم ہوئے۔جب باتوں سے فارغ ہو کر میں اٹھنے لگا تو انہوں نے پچاس روپیہ کانوٹ نکالا
اور مجھ سے کہا کہ میں اپنی طرف سے آپ کو اس عمدہ نظارہ پر دیتا ہوں جو عمدہ کتابوں سے
آپ کے محبت کرنے کے متعلق میں نے دیکھا۔میں نے کہا کہ گو میں طالب علم آدمی ہوں مگر
محتاج نہیں ہوں۔حج مجھ پر فرض ہے۔مگر انہوں نے وہ پچاس روپیہ مجھ کو واپس کر ہی دیئے
یا یوں سمجھو کہ اپنے پاس سے دیئے۔بمبئی سے روانگی کے وقت مجھ کو اپنے وطن کے پانچ آدمی حج کو جاتے ہوئے ملے۔جن
کے باعث مجھ کو جہاز میں بڑا آرام ملا۔کیونکہ وہ میرے مفت کے خدمت گزار ہوتے تھے۔بندرگاہ حدیدہ میں اس جہاز کو کچھ مدت ٹھہر نا تھا۔میں جو ان آدمی تھا اس لئے میرا ارادہ ہوا
کہ جب تک جہاز لنگر ڈالے ہوئے ہے میں یمن کے اندرونی حصہ کے علماء کو دیکھ آؤں۔چنانچہ میں حدیدہ سے مراعہ پہنچا اور وہاں سے میں نے بہت کچھ نفع اٹھایا اور تعجب ہے کہ
وہاں کے ایک نوجوان نے مجھ سے الفیہ کی اجازت لکھوائی جو مجھے کو اس وقت بڑے
اچنبھے کی بات معلوم ہوتی تھی۔اس نوجوان نے کچھ الفیہ مجھ سے پڑھ بھی لیا۔ان احباب
میں سے جو سفر میں میرے شریک تھے دو شخصوں کو میں نے دیکھا کہ بلا کسی حساب کتاب کے
شراکت میں خرچ اٹھاتے ہیں۔میں نے کہا۔میں پڑھا لکھا آدمی ہوں، مجھ سے لکھوالیا کرد۔ان کو میری یہ بات بڑی ہی ناگوار گزری اور کہا کہ آپ بھائیوں میں تفرقہ ڈلوانا چاہتے ہیں۔میں سمجھتا تھا کہ یہ مزدوری پیشہ لوگ ہیں اور یہاں خرچ بہت ہو تا ہے۔انجام انکی اس بجھتی
کا اچھا نہ ہو گا۔وہ دو تو مجھ سے یوں ناراض ہو گئے ایک ضعیف العمر تھے وہ تو ویسے ہی قابل
ادب تھے۔چوتھے صاحب جن سے بہت آرام ملتا تھا۔انہوں نے مجھ سے کہا کہ اپنی کتابیں
میرے صندوق میں رکھ دو کیونکہ اس میں جگہ خالی ہے۔میں سفروں کا تجربہ کار نہ تھا۔میں
نے کتابیں رکھ دیں۔جدہ سے ہم سوار ہوئے۔پڑاؤ پر جہاں ٹھرے وہاں یہ حادثہ ہوا کہ انکے
صندوق کی کنجی گم ہو گئی۔وہ طبیعت کے بڑے تیز تھے مجھ سے کہنے لگے کہ تمہاری کتابوں کے
سبب سے چونکہ صندوق بھاری تھا اس لئے اس کی کنجی کسی نے چرائی ہے۔تم ابھی کنجی پیدا
کرو۔میں نے کہا کہ تمہاری کنجی میں نے چرائی نہیں۔اور میری کتابیں اپنے صندوق میں تم
نے خود ہی باصرار بلا میری درخواست کے رکھی ہیں۔مگروہ کچھ ایسے ضدی آدمی تھے کہ ایک
ہی بات پر اڑ گئے اور کہا کہ میری کنجی اسی وقت پیدا کرو۔یہ معاملہ اتنا بڑھ گیا کہ شور برپا ہوا
اور ارد گرد کے تمام لوگوں کو اطلاع ہوئی۔ایک ہمارے ساتھ لوہار تھا۔اس نے کہا کہ اس
تالے کی اعلیٰ سے اعلیٰ کنجی مکہ معظمہ میں پہنچتے ہی بنادوں گا۔مگر اس وقت یہاں چونکہ
کوئی سامان نہیں۔اس لئے مجبور ہوں۔صندوق والے نے کہا کہ میں تو اپنی کنجی مانگتا ہوں
غرض کہ ایسے پیچھے پڑے کہ کسی طرح چین نہیں لینے دیتے تھے۔میں نے منت سماجت بھی
کی۔اور لوگوں نے بھی انکی خوشامد کی اور سمجھایا مگر وہ اپنی بات سے نہ ملے۔رات کو وہ اور
ہم سب سو گئے۔اسی رات ترکوں کے کیمپ پر چوروں نے حملہ کیا۔ترک لوگ سپاہی تھے۔انہوں نے چوروں کا تعاقب کیا۔بھاگتے چوروں کی کنجیاں رہ گئیں۔اور یہ کرشمہ اس دعا کا تھا
جو رات کو میں نے جناب الہی میں کی تھی۔صبح کے وقت ترک مع کنجیوں کے اس تجھے کے
ہندیوں کے کیمپ میں آئے اور منشا ان کا یہ تھا کہ جن کے صندوقوں میں وہ کنجیاں لگیں۔وہی چور ہیں ان کو پکڑ لیا جائے۔میں نے ایک ترک کے ہاتھ میں کنجیوں کا گچھا دیکھا تو اس
☐
میں وہ کنجی بھی تھی۔میں نے اس ترک سے کہا۔اگر ان کنجیوں کے ذریعہ سے چور پکڑنے
منظور ہیں تو یہ کنجی تو میری ہے۔مجھ کو پکڑ لو مگر یہ کنجی مجھ کو دے دو۔اول تو وہ کچھ خفا سا ہوا
اور کہا۔ہم تم کو پکڑلیں گے۔میں نے کہا کچھ حرج نہیں مگر میری کنجی مجھے دے دو۔آخر وہ
تمام کنجیوں کا گچھا میری طرف پھینک کر چلا گیا۔میں نے وہ کنجی صندوق والے صاحب کو دی
کہ لیجئے۔وہ کچھ بہت ہی شرمندہ سے ہو گئے اور پھر مجھ سے عذر کرنے لگے۔مکہ معظمه
میں کوئی بزرگ محمد حسین سندھی تھے ان کے مکان پر ہم اترے۔انہوں نے اپنا بیٹا ہمارے
ساتھ کر دیا کہ طواف القدوم کرا دے۔مطوفون کی ہوشیاری اور ذہانت کبھی میرے دل سے
فراموش نہیں ہوئی۔اور میں اب تک حیران ہوتا ہوں کہ وہ کیسے ہوشیار ہوتے ہیں۔ہم
جب مسجد بیت اللہ میں داخل ہوئے تو مطوف کی پہلی آواز یہ تھی کہ یا بیت الله -
اسکی اس آواز پر میں نے کہا کہ میں مسنون دعا ئیں جانتا ہوں۔میں خود پڑھ لوں گا تو دوسری
آواز یہ تھی یا رب البیت اسکی اس ذہانت پر اس قدر تعجب ہوا کہ آج تک بھی وہ
تعجب دور نہیں ہوا۔تمام مراتب میں اس نے سفن کو نہایت احتیاط سے مد نظر رکھا۔میں نے
کسی روایت کے ذریعہ سنا تھا کہ جب بیت اللہ نظر آئے تو اس وقت کوئی ایک دعا مانگ لودہ
ضرور ہی قبول ہو جاتی ہے۔میں علوم کا اس وقت ماہر تو تھا ہی نہیں جو ضعیف و قوی روایتوں
میں امتیاز کرتا۔میں نے یہ دعا مانگی۔الہی میں تو ہر وقت محتاج ہوں۔اب میں کون کونسی دعا
مانگوں۔پس میں یہی دعا مانگتا ہوں کہ میں جب ضرورت کے وقت تجھ سے دعا مانگوں تو اس کو
قبول کر لیا کر۔روایت کا حال تو محدثین نے کچھ ایسا ویسا ہی لکھا ہے مگر میرا تجربہ ہے کہ
میری تو یہ دعا قبول ہی ہو گئی۔بڑے بڑے نیچریوں۔فلاسفروں۔دہریوں سے مباحثہ کا اتفاق
ہوا اور ہمیشہ دعا کے ذریعہ مجھ کو کامیابی حاصل ہوئی اور ایمان میں بڑی ترقی ہوتی گئی۔مکہ معظمہ میں پہلی مرتبہ
مکہ معظمہ میں میں نے شیخ محمد خزرجی سے ابو داؤد اور سید حسین سے صحیح مسلم اور
مؤطا مولوی رحمت اللہ صاحب سے پڑھنا شروع کی۔ان تینوں بزرگوں کی صحبت بڑی ہی
دلربا تھی۔سید حسین صاحب کی صحبت میں مدت دراز تک حاضری کا اتفاق رہا۔مگر میں نے
سوائے الفاظ حدیث کے قطعاً کوئی لفظ ان کی زبان سے نہیں سنا۔جب میں نے مولوی رحمت
اللہ صاحب سے اس کا ذکر کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ہم میں برس سے دیکھتے ہیں کہ یہ کسی سے
تعلق نہیں رکھتے اور ہم کو یہ بھی معلوم نہیں کہ یہ کھاتے کہاں سے ہیں۔سید حسین صاحب
نہایت ہی کم سخن تھے اور باتیں کرنے میں اس قدر تامل تھا کہ بعض اوقات ضروری کلام
بھی نہیں فرماتے تھے۔حرم میں میں ان سے مسلم پڑھتا تھا۔سائل بھی وہاں آجاتے تھے۔وہ
تھوڑی دیر تک ان سائلوں کو دیکھتے رہتے تھے۔پھر کسی کو کہتے تھے کہ تم یا باسط پڑھو۔کسی کو کہتے۔یاغنی پڑھو۔کسی کو یا حمید کسی کو یا مجید وغیرہ کا حکم دیتے۔یہ
انکی معمولی روزانہ باتیں تھیں۔لیکن میں ان سے یہ نہ پوچھ سکا کہ یہ مختلف اسماء مختلف
اشخاص کو آپ کیوں بتاتے ہیں۔انکی قلت کلام نے پوچھنے کی اجازت نہیں دی۔شیخ محمد صاحب کو صحاح ستہ خوب آتی تھیں۔سادہ سادہ پڑھاتے تھے۔مباحثات کی طرف
سے انکی طبیعت بالکل متنفر تھی۔ایک دفعہ میں ابوداؤد پڑھتا تھا۔اعتکاف کے مسئلہ میں
حدیث سے معلوم ہو تا تھا کہ صبح کی نماز پڑھ کر انسان معتکف میں بیٹھے۔مجھے اشارہ کیا کہ تم
حاشیہ کو پڑھو یہ حدیث بہت مشکل ہے۔میں نے عرض کیا کہ حدیث تو بہت آسان ہے۔حکماً
میں دیکھ لیتا ہوں۔انہوں نے کہا بہت مشکل ہے۔میں نے سرسری طور پر اس کا حاشیہ دیکھا۔اس میں لکھا ہوا تھا کہ یہ حدیث بہت مشکل ہے۔کیونکہ اکیس تاریخ کی صبح کو بیٹھیں تو ممکن
ہے اکیسویں رات لیلۃ القدر ہو۔اگر اس کے لحاظ سے عصر کو بیٹھیں تو رسول اللہ صلی علیہ
و سلم سے ثابت نہیں۔میں نے دیکھ کر کہا کہ ذرا بھی مشکل نہیں۔یہ محاشی کی غلطی ہے۔میں
ایسی راہ عرض کرتا ہوں جس میں ذرا بھی اشکال نہیں یعنی میں کی صبح کو بیٹھے۔انہوں نے کہا
یہ تو اجماع کے خلاف ہے۔میں نے کہا۔امام احمد رحمہ اللہ علیہ کے اقوال آپ پڑھیں۔یہ
اجماع محض دعاوی ہیں۔ہر ایک شخص اپنے اپنے مذہب کی کثرت کو دیکھ کر لفظ اجتماع بول
١٤٣
لیا کرتا ہے۔اس پر وہ بہت ہی تند ہو گئے۔میری عادت تھی کہ سبق کو پڑھ کر کسی بڑے کتب
خانہ میں اس کتاب کی شرح دیکھا کرتا تھا اور کوئی لغت اٹک جاتا تھا تو لغت کی کتاب میں دیکھ
لیتا تھا۔میں نے انکی تیزی کی طرف دھیان نہ کر کے سبق کو بہت تیزی سے پڑھنا شروع
کر دیا۔صبح سے لیکر دو پر کے قریب تک پڑھتا ہی چلا گیا۔مگر وہ چپ ہی بیٹھے رہے۔جب ظہر
کی اذان کی آواز آئی تو اتنا فرمایا کہ جماعت مشکل سے ملے گی۔سوائے اس کے انہوں نے
اس وقت تک کوئی کلام نہیں کیا۔میں نے کتاب کو بند کر دیا۔عبد اللہ حلوائی ایک شخص کے
مکان پر یہ سبق ہوا کرتا تھا اور دن کا کھانا میرا اور شیخ صاحب کا اسی کے یہاں ہو تا تھا۔میں
وضو کر کے ظہر کی نماز کو چلا گیا۔ظہر کے بعد مولوی رحمت اللہ صاحب کے خلوت خانہ میں جا
پہنچا۔انہوں نے فرمایا کہ آج تمہارا اپنے شیخ سے مباحثہ ہوا؟ میں نے عرض کیا کہ تلمیذ اور
استاد کا کوئی مباحثہ نہیں ہو سکتا۔میں طالب علم آدمی ہوں میرا مباحثہ ہی کیا۔ہمارے شیخ تو
بڑے آدمی ہیں۔ہاں یوں طالب علم اساتذہ سے کچھ پوچھا ہی کرتے ہیں۔فرمانے لگے نہیں
کوئی بڑا مسئلہ ہے۔میں نے کہا مسئلہ تو کوئی نہیں ایک جزوی بات تھی۔مولوی صاحب کی
طرز سے مجھ کو معلوم ہو گیا کہ ان کو ساری خبر پہنچ گئی ہے۔مگر میں حیران تھا کہ سوائے میرے
اور شیخ کے وہاں اور کوئی نہ تھا خبر کیسے پہنچی۔اتنے میں مولوی صاحب نے خود ہی فرمایا کہ
تمہارے شیخ آئے تھے اور فرماتے تھے کہ بعض طالب علم بہت دلیر آجاتے ہیں اور ان کے
مشکلات کا خمیازہ ہمیں اٹھانا پڑتا ہے اور پھر انہوں نے سارا واقعہ ہم کو سنایا۔میں نے جب
سمجھ لیا کہ اب اخفا کا کوئی موقع نہیں تو ان سے عرض کیا کہ یہ ایک جزوی مسئلہ ہے۔اکیس کی
صبح کو نہ بیٹھے ہیں کی صبح کو بیٹھ گئے۔اس طرح حدیثوں میں تطبیق ہو جاتی ہے۔مولوی
رحمت اللہ صاحب نے فرمایا کہ بات اجماع کے خلاف ہو جاتی ہے۔میں نے کہا کہ اس چھوٹی
سی بات پر بھلا اجماع کیا ہو گا۔تب انہوں نے فرمایا کہ سبق کل پڑھائیں گے۔اب تم ہمارے
ساتھ ہمارے مکان پر چلو۔یہ کہہ کر وہ اٹھ کھڑے ہوئے۔جب خلوت خانہ سے نکل کر مسجد
کے صحن میں پہنچ گئے۔میں نے عرض کیا حضرت اس کوٹھے کی طرف لوگ سجدہ کیوں کرتے
ہیں۔فرمایا حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا حکم ہے۔میں نے کہا انبیا کا اجماعی قبلہ تو بیت
المقدس ہے۔اور اللہ تعالیٰ نے تو آپ کو اہل کتاب کی کتابوں سے بہت آگاہ فرمایا ہے۔آپ ایک شخص کے فرمان پر اجماع انبیاء نبی اسرائیل کو کیوں چھوڑتے ہیں۔آپ نے تو
اتنے بڑے اجماع کو چھوڑ دیا۔میں نے اگر جزوی مسئلہ میں ایک حدیث کے معنی میں
اختلاف کیا تو حرج کیا ہوا۔فرمایا۔دل دھڑکتا ہے۔میں نے کہا۔جس کا دل نہ دھڑ کے وہ کیا
کرے۔پھر فرمایا کہ دل دھڑکتا ہے اور کھڑے ہو گئے۔تب میں نے بہت دلیری سے ان کی
خدمت میں عرض کیا کہ آپ محقق اور عالم ہیں۔ہر مسئلہ میں شخص واحد کا اتباع۔اس کے
متعلق آپ مجھے ارشاد کریں۔فرمایا ہم تو امام ابو حنیفہ کے مقلد ہیں۔مگر ہر مسئلہ میں تو ہم فتویٰ
نہیں دیتے۔میں نے عرض کیا کہ حضور کے فرمانے سے تقلید شخصی کا مسئلہ تو حل ہو گیا۔فرمایا
تقلید کا مسئلہ بہت سهل اور بہت مشکل ہے۔میں نے عرض کیا کہ میں اس کلام کو سمجھا نہیں۔فرمایا ہر جزوی مسئلہ میں ایک ہی شخص کی تقلید نہ کسی نے کی نہ کوئی کر سکتا ہے اس سے تو
ثابت ہوتا ہے کہ تقلید شخصی کوئی بڑی بات نہیں اور مسئلہ صاف ہو جاتا ہے۔مگر مشکل یہ
ہے کہ ہم غدر میں ہندوستان سے بھاگے تھے۔تو پونا کے قریب ایک گاؤں میں ٹھرے وہاں
جمعہ کے دن ایک شخص وعظ کے لئے کھڑا ہوا اور اس نے اس طرح شروع کیا کہ نہ میں پنچھی
(حنفی) کی مانوں نہ شاھی (شافعی) کی۔میں وہ کہوں جو حضرت نبی کریم نے فرمایا ہے یہ کہہ کر
اس نے مولوی خرم علی صاحب کی کتاب نصیحت المسلمین شروع کر دی۔بیچ میں یہ بھی کہا
کہ یہ بات مسکوت میں لکھی ہے۔جب وہ وعظ سے فارغ ہوئے تو معلوم ہوا کہ وہ مشکوۃ کو
مسکوت کہہ رہے تھے۔سو اس لئے تقلید کا مسئلہ مشکل ہے۔کیونکہ وہ پہلا فتوی دیں۔تو جو
لوگ مشکوۃ کو مسکوت کہتے ہیں وہ بھی مجتہد مطلق بن جاتے ہیں۔بات تو بہت ہی سہل تھی۔مگر بہت ہی مشکل ہو گئی۔ہم علی العموم ان باتوں کے دشمن نہیں۔تمہاری شفاعت تمہارے
شیخ سے کر دی ہے۔تم سبق پڑھتے جائیو۔وہ روکیں گے نہیں اور آزادی سے پڑھو۔ہم نے
شیخ کو مطمئن کر دیا ہے۔ہم تمہار انذاق خوب جانتے ہیں۔میں نے عرض کیا ہمارے شیخ حدیث
کا بڑا ادب کرتے ہیں۔اگر میں ان کے حضور پڑھتا رہوں تو وہ کبھی مجھ کو بند نہ کریں گے۔فرمایا۔وہ ڈرے تھے۔ہم نے مطمئن کر دیا ہے۔چنانچہ میں دوسرے دن گیا۔گو شیخ صاحب
اس دن تو نہ بولے۔مگر میں نے سبق پڑھ لیا۔میں نے نسائی، ابو داؤد ابن ماجہ ان سے پڑھ
لیں۔ان دنوں مولوی ابو الخیر صاحب دہلوی خلف الرشید حضرت محمد عمر نقش بندی مجددی مجھے
در المختار پڑھا کرتے تھے۔کچھ مدت کے بعد حضرت شاہ عبد الغنی مجددی مدینہ
سے مکہ میں تشریف لائے۔شہر میں بڑی دھوم دھام بچی۔میں بھی ان کی خدمت میں حاضر
ہوا۔اس وقت وہ حرم میں بیٹھے ہوئے تھے اور ہزاروں آدمی ان کے گرد موجود تھے۔سنب
سے پہلے میں نے ان کی خدمت میں عرض کیا کہ اعتکاف کب بیٹھا جائے۔طالب علمانہ زندگی
بھی عجیب ہوتی ہے۔وہی ایک مسئلہ اتنے بڑے وجود کے سامنے میں نے پیش کیا۔آپ نے
بے تکلف فرمایا کہ نہیں کی صبح کو۔میں تو سن کر حیران رہ گیا۔ان کی عظمت اور رعب میرے
دل میں بہت پیدا ہوا۔مگر پھر بھی جرأت کر کے پوچھا کہ حضرت میں نے سنا ہے کہ یہ اجماع
کے خلاف ہے۔ان کے علم پر قربان ہو جاؤں۔بڑے عجیب لہجہ میں فرمایا کہ جہالت بڑی بری
بلا ہے۔حنفیوں میں فلاں فلاں شافعیوں میں فلاں۔حنابلہ میں فلاں۔مالکیوں میں فلاں۔کئی
کئی آدمیوں کے نام لے کر کہا کہ ہر فرقہ میں اس نہیں کے بھی قائل ہیں۔میں اس علم اور
تجربہ کے قربان ہو گیا۔ایک وجد کی کیفیت طاری ہو گئی کہ کیا علم ہے ، تب وہاں سے ہٹ
کر میں نے ایک عرضی لکھی کہ میں پڑھنے کے واسطے اس وقت آپ کے ساتھ مدینہ جاسکتا
ہوں ؟ اس کاغذ کو پڑھ کر یہ حدیث مجھے سنائی المستشار مؤتمن - پھر فرمایا کہ تمام
کتابوں سے فارغ ہو کر مدینہ آنا چاہیے۔میں نے یہ قصہ جاکر حضرت مولانا زحمت اللہ کے
حضور پیش کیا اور عرض کیا کہ علم تو اس کو کہتے ہیں۔یہ بھی عرض کیا کہ ہمارے شیخ تو ڈر گئے
تھے مگر حضرت شاہ عبد الغنی صاحب نے تو حرم میں بیٹھ کر ہزارہا مخلوق کے سامنے فتوی دیا۔مگر
کسی نے چوں بھی نہ کی۔فرمایا شاہ صاحب بہت بڑے عالم ہیں۔حرمین میں جن شیوخ سے میں پڑھتا تھا۔ان میں سے جو شیخ الحدیث تھے ان کی والدہ کو
قلاع کا مرض ہوا اور اطبا کے ناز سے وہ تنگ آگئے۔مجھ سے فرمایا کہ کوئی طبیب تمہارا
دوست ہو تو اس سے دو الا دو۔میں اس فن کا خوب ماہر تھا۔میں نے یہ نسخہ بنا کر پیش کیا۔شورہ
قلمی دو ماشہ - کتھا دو ماشہ۔الائچی خورد دو ماشہ - گل سرخ دو ماشہ - کافور ایک ماشہ - تو تیا ئے
سبز بریاں چھ رتی۔شاید کچھ کمی بیشی بھی ہو۔مگر شیخ سے یہ اظہار نہ کیا کہ میں طبیب ہوں۔اس کے استعمال نے معافا ئدہ دیا۔یہ ان کو پھر بھی معلوم نہ ہوا کہ یہ خود طبیب ہے۔وہاں
ایک اور امر میری طبی توجہ کے بڑھانے کا یہ ہوا کہ ڈاکٹر محمد و زیر خاں صاحب جو ہمارے شیخ
مولوی رحمت اللہ کے بڑے دوست اور مناظر آگرہ میں شامل تھے۔مولوی صاحب کے
مکان پر ان سے تعارف ہوا۔ان دنوں شریف مکہ کو سنگ مثانہ تھا۔چونکہ فرانس کے ساتھ
وہاں کے شریف کا تعلق تھا، فرانس سے وہ آلہ جس سے پتھری پیس کر نکالتے ہیں ، منگوایا گیا
اور ڈاکٹر صاحب نے اس کو پیس کر نکالا۔اس کامیاب تجربہ سے مجھے ڈاکٹری طلب کا بہت
شوق ہوا مگر میری موجودہ حالت اور شواغل اس طرف جھکنے نہ دیتے تھے۔ڈیڑھ برس کے
بعد مجھے کچھ سبکدوشی ہوئی تو حضرت شیخ المشائخ پیرو مرشد حضرت شاہ عبد الغنی رحمۃ اللہ
علیہ سے نیاز حاصل ہوا اور اس طبیب روح کے باعث مدینہ چلا گیا۔ان کے حضور بہت
مدت رہا۔اس عرصہ میں تمام دنیوی شواغل چھوٹ گئے۔صرف ایک مخلص عنایت فرما جو
عورتوں کے تپ دق سے خوب ماہر تھے ، ان سے کبھی کبھی طبی تذکرہ ہو جایا کرتا تھا۔وہاں کی
اقامت میں خود تجربہ کا خیال حضرت شاہ کی خاص توجہات کے باعث ہرگز نہ ہو سکا۔مکه معظمہ میں ایک قابل افسوس امریہ پیش آیا کہ میرے شہر کا رہنے والا میرا
ہموطن ، میرا ہم مکتب ایک شخص وہاں رہتا تھا۔چونکہ اتنے تعلقات تھے اس لئے میں جب
مدینہ طیبہ کو جانے لگا تو اپنا بہت سا اسباب اور روپیہ اس کے پاس رکھ دیا اور کہا کہ میں زمانہ
در از تک مدینہ منورہ میں رہوں گا۔یہ روپیہ تجارت میں لگاؤ۔تم کو فائدہ ہو جائے گا۔میں
جب آئندہ حج کے وقت آؤں گا تو روپیہ تم سے لے لوں گا۔تم حج کے زمانہ سے پہلے ہی
روپیہ جمع رکھنا۔میں جب آیا اور حج سے فارغ ہوا تو روپیہ اور اسباب اس سے طلب کیا۔
114۔بہت اصرار اور تقاضوں کے بعد ایک روز وہ مجھے کو ایک عمدہ عظیم الشان مکان کے پاس لے
گیا جس کے دروازہ پر قفل لگا ہوا تھا۔کہنے لگا میں نے آپ کا روپیہ اور اسباب اس شخص
کے پاس رکھ دیا ہے۔معلوم نہیں کہاں چلا گیا ہے۔اس گھر کی حیثیت بڑی عظیم الشان معلوم
ہوتی تھی۔ہم دونوں کے باتیں کرتے ہوئے ایک عرب آگیا اور پوچھا کیا معاملہ ہے۔میں نے
کہا میرا کچھ اسباب ہے جو اس صاحب خانہ کے پاس ہے اور تعجب ہے اتنا بڑا امکان ہے اور
قفل لگا ہوا ہے۔تب اس نے کہا کہ یہ ہندی آدمی جو آپ کے پاس ہے ، یہ کیوں کھڑا ہے ؟
میں نے کہا اسی نے رکھا ہے۔یہ سنتے ہی اس نے بڑے طیش و غضب کا چہرہ بنا کر کہا یہ جھوٹا
ہے۔یہ آپ کا مال اور روپیہ سب کھا گیا اور اس مکان کا مالک تو بڑا عظیم الشان آدمی ہے۔وہ تو مع اپنے کنبہ کے آدمیوں کے اپنے احباب کو رخصت کرنے گیا ہے اور جدہ میں اس
وقت تک رہے گا جب تک کہ سب حجاج رخصت نہ ہو لیں۔مجھ سے تو اس نے بڑی محبت
اور نرمی سے کلام کیا مگر ہمارے ہم مکتب کو بڑے غضب سے بہت گالیاں دیں۔ہمارا ہم
مکتب خاموش اور شرمندہ ہو کر رہ گیا۔پھر عرب نے کہا یہ حال مکہ شہر کا ہے۔ان ہندیوں نے
عرب کو بہت ہی بد نام کیا ہے اور اپنے قصور کی طرف مطلق توجہ نہیں کرتے۔پھر میری
طرف متوجہ ہو کر کہا کہ تمہارا کپڑا مال اور روپیہ سارا اسباب اس نے ایک بنگالی عورت کو
دے دیا ہے اور یہ لوگ ایسے کام یہاں بہت کرتے ہیں۔اب اس سے آپ واپسی کی کوئی
امید نہ رکھیں۔اس واقعہ سے اتنا فائدہ ضرور ہوا کہ میرے ایک استاد جن کے مکتب کا وہ ہم
مکتب تھا، جب حج کو جانے لگے تو میں نے ان سے کہا کہ آپ اپنے مال و اسباب کی خود
حفاظت کریں اور کسی شخص پر بھروسہ نہ کریں۔جب وہ حج سے واپس آئے میرا بہت شکریہ
ادا کیا اور کہا کہ تمہاری نصیحت کے سبب سے ہم اپنے ایک شاگرد کی دست برد سے بچ گئے۔اس قسم کی مخلوق بھی کہیں کہیں ہوتی ہے۔اللہ تعالیٰ ان پر رحم کرے۔دوسرا افسوس وہاں یہ دیکھا کہ ایک دفعہ میں منی سے آرہا تھا تو میں نے کسی سے
دریافت کیا کہ محسب کہاں ہے۔کوئی نہیں بتا سکا۔پھر میں نے کہا کہ اچھا خیف بنی
،