سرورق
مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین, حصہ 11
کنانہ کہاں ہے؟ پھر میں نے پوچھا کہ بطحی کہاں ہے۔جب کہیں پتہ نہ لگا تو میں بہت
حیران ہوا۔ایک شخص نے جو خشک ساوہابی تھا ، مجھ سے کہا کہ دیکھا! کہاں تک یہ نوبت پہنچی
ہے۔پھر اس نے پتہ دیا کہ جنه المعالی (جو وہاں کا مشرقی قبرستان ہے) وہی محسب
ہے۔وہی خیف بنی کنانہ اور بطحی ہے۔میں وہاں کی مسجد میں گیا تو تعجب اور بھی
بڑھ گیا۔وہاں چند ضعیف العمر بنگالی بیٹھے تھے۔تیسرا تعجب وہاں یہ ہوا کہ عرفات میں میں نے دیکھا کہ لوگ اپنے داہنے ہاتھ سے اپنے
کپڑے کا پلہ پکڑ کر تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد ہلاتے ہیں۔میں اس نظارہ کو دیکھ کر بہت ہی
متعجب ہوا۔ادھر ادھر لوگوں سے پوچھا تو لوگوں نے کہا پہلے یہ کپڑا اس سامنے والی پہاڑی سے
ہلتا ہے۔وہاں اصلیت کا پتہ لگے گا۔میں تو جو شیلا جوان تھا۔دوڑا۔اس پہاڑی کے چاروں
طرف پھرا۔آخر ایک رستہ نظر آیا جس کے ذریعہ اوپر چڑھ گیا۔وہاں بہت سے ترک دیکھے جو
سنگینیں چڑھائے ہوئے تھے۔انہوں نے مجھے اشارہ سے منع بھی کیا۔مگر میں رکا نہیں۔زیادہ
چھیٹر انہوں نے بھی نہ کی۔جب اوپر پہنچاتو دیکھا کہ ایک اونٹنی پر ایک ترک سوار ہے۔اس
کے ہاتھ میں کتاب ہے اور چاروں طرف پہرہ دار کھڑے ہیں۔میں ان سپاہیوں کو بھی چیرتا
ہوا اس اونٹنی کے پاس جا کھڑا ہوا۔میں نے بہت کوشش کی کہ اس کتاب کا کچھ حصہ سنوں۔مگر کوئی ایک لفظ بھی سمجھ میں نہ آیا۔مگر یہ بات حل ہو گئی کہ وہ ترک جس کتاب کو پڑھ رہا تھا
تھوڑے وقفہ کے بعد بایاں ہاتھ ہلا تا تھا۔اس کو دیکھ کر پہاڑی کے لوگ کپڑا ہلاتے تھے۔ترکی
یونی میں جانتا نہ تھا اور نہ اب جانتا ہوں اور وہاں سوائے ترک سپاہیوں کے اور کوئی بھی نہ
تھا۔میں نیچے اتر آیا۔آخر پتہ لگا کہ یہ امام صاحب خطبہ پڑھ رہے ہیں اور جہاں الله
أكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ NANGA NANGANANA الله وَ اللهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ - وَلِلَّهِ الْحَمْدُ کا
مقام آتا ہے تو یہ اپنا ہاتھ ہلاتے ہیں اور لوگ اپنا کپڑا ہلاتے ہیں۔اب یہ رسم رہ گئی ہے۔اللهُ أَكْبَرُ کوئی نہیں کہتا۔
119
مدینہ طیبہ
مدینہ طیبہ کے جانے میں چونکہ میں نے حضرت شاہ عبد الغنی صاحب سے ہی پہلے مشورہ
لیا تھا۔اس لئے میں انہیں کی خدمت میں سب سے پہلے حاضر ہوا۔انہوں نے ایک علیحدہ حجرہ
رہنے کے واسطے مجھے عطا کیا۔میں وہاں صرف رہتا تھا۔سبق کسی سے نہیں پڑھا کرتا تھا۔نہ
شاہ صاحب سے۔پھر میرے دل میں یہ بات آئی کہ میں انکے ہاتھ پر بیعت کرلوں۔مکان پر تو
میرا ایسا خیال ہو تا تھا۔لیکن جب ان کی خدمت میں حاضر ہو تا تھا تو خیال کرتا تھا کہ کیا فائدہ۔ان کے پاس جا کر عجیب عجیب خیال اٹھتے تھے۔کبھی یہ سوچتا تھا کہ حلال و حرام اور اوامرو نوا
ہی قرآن کریم میں موجود ہی ہیں۔ان لوگوں سے کیا سیکھنا۔اگر حسن اعتقاد سے نفع ہے تو مجھ
کو ان سے ویسے ہی بہت عقیدت ہے۔پھر اپنی جگہ جا کر یہ بھی خیال کرتا تھا کہ ہزار ہالوگ
جو بیعت اختیار کرتے ہیں اگر اس میں کوئی نفع نہیں تو اس قدر مخلوق کیوں مبتلا ہے۔غرض کہ
میں اسی سوچ و بچار میں بہت دنوں پڑا رہا۔فرصت کے وقت ایک کتب خانہ جو مسجد نبوی کے
جنوب و مشرق میں تھا وہاں جا کر اکثر بیٹھتا اور کتابیں دیکھا کرتا تھا۔بہت دنوں کے بعد آخر
میں نے پختہ ارادہ کیا کہ کم سے کم بیعت کر کے تو دیکھیں اس میں فائدہ کیا ہے ؟ اگر کچھ فائدہ
نہ ہوا تو پھر چھوڑنے کا اختیار ہے۔لیکن جب میں خدمت میں حاضر ہوا اور خیال آیا کہ ایک
شریف آدمی ایک معاہدہ کر کے چھوڑ دے تو یہ بھی ایک حماقت ہی ہے۔پہلے ہی سے اس
بات کو سوچ لینا بہتر ہے بہ نسبت اس کے کہ پھر چھوڑ دے۔آخر ایک دن میں خدمت میں
حاضر ہوا اور عرض کیا کہ میں بیعت کرنی چاہتا ہوں۔آپ نے فرمایا کہ استخارہ کرو۔میں نے
عرض کیا کہ میں نے تو بہت کچھ استخارہ اور فکر کیا ہے۔لیکن شاہ صاحب نے جو نہی اپنا ہاتھ
بیعت لینے کے لئے بڑھایا۔میرے دل میں بڑی مضبوطی سے یہ بات آئی کہ معاہدہ قبل از
تحقیقات ! یہ کیا بات ہے؟ اس لئے باوجود یکہ حضرت شاہ صاحب نے ہاتھ بڑھایا تھا۔میں
نے اپنے دونوں ہاتھ کھینچ لئے۔مربع بیٹھ گیا اور عرض کیا۔بیعت سے کیا فائدہ؟ آپ نے
فرمایا کہ "سمعی کشفی گردد و دید بشنید مبدل گردد" اور یہ وہ جواب ہے جو نجم الدین کبری
نے دیا ہے۔پھر میں نے اپنے دونوں ہاتھ بڑھائے۔لیکن اس وقت آپ نے اپنے ہاتھ کو ذرا
سا پیچھے ہٹالیا اور فرمایا تمہیں وہ حدیث یاد ہے جس میں ایک صحابی نے درخواست کی تھی کہ
اسئلک مرافقتک فی الجنة میں نے عرض کیا خوب یاد ہے۔آپ نے فرمایا۔اس امر کے لئے تم کو اگر اصول اسلام سیکھنے ہوں تو کم سے کم چھ مہینے میرے پاس رہنا ہو گا
اور اگر فروع اسلام سیکھنے ہیں تو ایک برس رہنا ہو گا۔تب میں نے پھر اور بھی جب ہاتھ بڑھایا
تو آپ نے میری بیعت لی اور فرمایا کہ کوئی مجاہدہ سوائے اس کے آپ کو نہیں بتاتے کہ ہر
وقت آپ آیت و نحن أقرب إليه من حبل الورید پر توجہ رکھیں۔پھر والله
معكم این ما کنتم کی نسبت ایسا ہی فرمایا۔اس توجہ میں میں نے بارہا حضرت نبی کریم
کو دیکھا اور اپنی بعض غفلتوں اور سستیوں کے نتائج کا مشاہدہ کیا۔چھ مہینہ کے
اندر اندر آپ کا وہ وعدہ میرے حق میں بہر حال پو ر ا ہو گیا۔جزاه الله عنی احسن
الجزاء
آپ بڑے محتاط تھے اور آپ کی نظر دینی علوم میں بڑی وسیع تھی۔بہت قلیل الکلام
تھے۔مثنوی، ترمذی ، بخاری ، رسالہ قشیریه یه چار چیزیں آپ کے درس میں ہوتی
تھیں۔آپ کے کھانے پینے کے عجائبات میں سے ایک یہ بات ہے کہ ہمارے یہاں قادیان
میں جو اکبر خاں سنوری حضرت مسیح موعود کے مرید اور خاص خادم رہتے ہیں۔ان کے ایک
حقیقی بھائی ولی داد خاں صاحب تھے جو مدینہ منورہ میں حضرت شاہ صاحب کی خدمت میں اسی
طرح رہتے تھے ان کو ایک دفعہ گیہوں خریدنے کے لئے بھیجا۔وہ نہایت عمدہ گیہوں جس میں
جو کا ایک دانا بھی نہ تھا لائے۔ولی داد خاں کو تو کچھ نہ فرمایا۔لیکن آئندہ بازار کا سودا ان کی
معرفت منگوانا بند کر دیا۔ولی داد خاں چونکہ منجملہ بڑے احباب کے تھے بہت گھبرائے۔آخر
ایک شخص کو پھر گیہوں خریدنے کے لئے بھیجا۔اس شخص نے وہ روپیہ جو گیہوں خریدنے کا
تھا ، ولی داد خاں کو دیا اور یہ کہا کہ اب کی دفعہ جو گیہوں حضرت صاحب کے واسطے لاؤ تو اس
میں بہت سے جو ملے ہوئے ہوں۔چنانچہ وہ گیہوں لائے جس میں بہت ہی جو ملے ہوئے تھے۔خوش ہو کر فرمانے لگے کہ یہ گیہوں کون لایا ہے ؟ اس شخص نے سفارش کے طور پر کہا کہ ولی
داد خاں لائے ہیں فرمانے لگے کہ اب ان کو عقل آگئی ہے۔لہذا آئندہ وہی لایا کریں۔ایک
دفعہ مذاہب کے متعلق دریافت کیا گیا تو فرمایا اشهر المذاهب مذهب أبي حنيفة
واوسع المذاهب مذهب مالك واقول المذاهب مذهب الشافعي و
احوط المذاهب مذهب احمد بن حنبل -
آپ کو میں نے نہایت ہی وسیع الخلق پایا اور کم کلامی میں تو مجھ کو تعجب بھی آتا تھا۔وہاں
آپ کے مکان میں ہر روز ختم ہو تا تھا اور بعض مریدین انیس ہزار دفعہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ
ہر روز پڑھتے تھے۔ایک شخص نے شکایت کی کہ نور الدین اتنی محنت نہیں کرتا۔نیز امام کے
پیچھے الحمد پڑھتا ہے اور رفع یدین کا قائل ہے۔آپ نے فرمایا کہ آپ ایک ایسی چھری لائیں
جو رفع یدین اور فاتحہ خلف الامام کے مسئلہ کو بخاری میں سے کاٹ سکے اور انیس ہزار بار لا
اله الا اللہ پڑھنے کی کوئی سند ہے تو وہ نو ر الدین کو دکھلائی جائے۔اگر وہ صحیح ہوگی تو وہ
مان لے گا۔اس پر ہمارے سب پیر بھائی بالکل خاموش ہو گئے۔میرے حجرہ کے ساتھ ایک اور حجرہ تھا۔اس میں مولوی نبی بخش نام چشتی جامپور کے
رہنے والے رہتے تھے۔ایک دفعہ ایک رکعت وتر کے معاملہ میں ان سے دوستانہ گفتگو تھی۔جس میں انہوں نے مجھ سے کہا کہ ایک رکعت و تر امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ علیہ کی تحقیقات
کے خلاف ہے اور کوئی دلیل اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔امام کا فیصلہ کافی دلیل ہے کہ ایک
رکعت کوئی نماز نہیں کچھ دن کے بعد میں نے ان کو ایک کتاب میں نماز عاشقان دکھائی جو
ایک رکعت ہوتی ہے اور ایک ٹانگ پر کھڑے ہو کر پڑھی جاتی ہے۔انہوں نے فرمایا کہ یہ
نماز بہت ہی مجرب ہے۔میں نے کہا کہ یہ امام صاحب کی اس ایک رکعت والی تحقیق کے
خلاف ہے۔تب انہوں نے امام صاحب رحمہ اللہ علیہ کے حق میں بڑی ہی گستاخی کے
کلمات کئے۔میں نے کہا کہ اُس دن آپ اتنے مداح تھے یا اب ایسے گستاخ ہیں۔تو کہنے لگے
۱۲۲
کہ وہ فقہاء کے مقابلہ میں ہیں اور یہ تو سلطان جی نے لکھا ہے۔سلطان جی تو عرش پر پہنچنے
والے ہیں انکے سامنے ابو حنیفہ وغیرہ ملا لوگوں کی کیا حقیقت ہے۔تب میں نے فیصلہ کیا کہ
محبت اور تقلید بھی بڑی تکلیف میں ڈالنے والی چیز ہے۔وہ مدینہ میں اس وجہ سے رہتے تھے
که حالت یقظہ میں نبی کریم کو دیکھیں۔میں نے ایک دفعہ رویا میں نبی کریم میں کو دیکھا۔آپ نے فرمایا کہ "تمہارا کھانا تو ہمارے گھر میں ہے لیکن نبی بخش کا ہم کو بہت فکر ہے " ان
دنوں میں میں نے نبی بخش کو بہت ڈھونڈا باوجودیکہ میرے ساتھ کے حجرہ میں رہتے تھے مگر
ملاقات نہیں ہو سکی اور وہ حجرہ میں آئے ہی نہیں۔بہت دنوں کے بعد جب ملے تو میں نے کہا
آپکو کوئی تکلیف ہو تو بتا ئیں اور ضرورت ہو تو میں آپ کو کچھ دام دے دوں۔کہا کہ مجھ کو
بہت شدت کی تکلیف تھی مگر آج مجھ کو چونہ اٹھانے کی مزدوری مل گئی ہے اور پیسے
مزدوری کے ہاتھ آگئے ہیں۔اس لئے ضرورت نہیں۔مدینہ طیبہ میں ایک ترک کو مجھ سے بہت محبت تھی۔اس نے کہا کہ اگر کوئی کتاب پسند ہو
تو ہمارے کتب خانہ سے لے جایا کریں۔گو ہمارا قانون نہیں ہے مگر آپ کے اس عشق و
محبت کی وجہ سے جو آپ کو قرآن کریم سے ہے۔آپ کو اجازت ہے۔میں نے کہا کہ مسئلہ
ناسخ و منسوخ کے متعلق کوئی کتاب دو۔انہوں نے مجھے ایک کتاب دی۔جس میں چھ سو
آیات منسوخ لکھی تھی۔مجھے یہ بات پسند نہ آئی۔ساری کتاب کو پڑھا اور مزا نہ آیا۔میں
اس کتاب کو واپس لے گیا اور کہا کہ میں جو ان آدمی ہوں اور خدا کے فضل سے یہ چھ سو
آیتیں یاد کر سکتا ہوں مگر مجھے یہ کتاب پسند نہیں۔وہ بہت بوڑھے اور ماہر شخص تھے۔انہوں
نے ایک اور کتاب دی جس کا نام اتقان تھا اور ایک مقام اس میں بتایا جہاں ناسخ و منسوخ
کی بحث تھی۔خوشی ایسی چیز ہے کہ میں نے فوز الکبیر کو جو بمبئی میں پچاس روپے کی
خریدی تھی ابھی پڑھا بھی نہیں تھا۔میں اتقان کو لایا اور پڑھنا شروع کیا۔اس میں لکھا تھا کہ
انیس آیتیں منسوخ ہیں۔میں اس کو دیکھ کر بہت ہی خوش ہوا اور میں نے سوچا کہ انہیں یا
ہیں آیتوں کو تو فور زیاد کرلوں گا۔گو مجھے خوشی بہت ہوئی۔مگر مجھے کو ایسا قلب اور علم دیا گیا
۱۲۳
تھا کہ پھر بھی وہ کتاب مجھ کو پسند نہ آئی۔اب مجھ کو فوز الکبیر کا خیال آیا کہ اس کو بھی تو
پڑھ کر دیکھیں۔اس کو پڑھا تو اس کے مصنف نے لکھا تھا کہ خدا تعالیٰ نے جو علم مجھے دیا ہے
اس میں پانچ آیتیں منسوخ ہیں۔یہ پڑھ کر تو بہت ہی خوشی ہوئی۔میں نے جب ان پانچ پر غور
کی تو خدا تعالیٰ نے مجھے سمجھ دی کہ یہ تاریخ و منسوخ کا جھگڑا ہی بے بنیاد ہے۔کوئی چھ سو بتا تا
ہے کوئی انیس یا اکیس اور کوئی پانچ۔اس سے معلوم ہوا کہ یہ تو صرف فہم کی بات ہے۔میں
نے خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ قطعی فیصلہ کر لیا کہ ناسخ و منسوخ کا معاملہ صرف بندوں کے فہم
پر ہے۔ان پانچ نے سب پر پانی پھیر دیا۔یہ فہم جب مجھے دیا گیا تو اس کے بعد ایک زمانہ میں میں
لاہور کے اسٹیشن پر شام کو اترا۔بعض اسباب ایسے تھے کہ چینیانوالی مسجد میں گیا۔شام
کی نماز کے لئے وضو کر رہا تھا کہ مولوی محمد حسین بٹالوی کے بھائی میاں علی محمد نے مجھ سے کہا
کہ جب عمل قرآن مجید و حدیث پر ہوتا ہے تو ناسخ و منسوخ کیا بات ہے۔میں نے کہا کچھ
نہیں۔وہ پڑھے ہوئے نہیں تھے۔گو میر ناصر کے استاد تھے انہوں نے اپنے بھائی سے ذکر کیا
ہو گا۔یہ ان دنوں جوان تھے اور بڑا جوش تھا۔میں نماز میں تھا۔اور وہ جوش سے ادھر ادھر
شملتے رہے۔جب میں نماز سے فارغ ہوا تو کہا ادھر آؤ۔تم نے میرے بھائی کو کہہ دیا کہ قرآن
میں ناسخ و منسوخ نہیں۔میں نے کہا ہاں نہیں ہے۔تب بڑے جوشن سے کہا کہ تم نے ابو مسلم
اصفہانی کی کتاب پڑھی ہے۔وہ احمق بھی قائل نہ تھا۔میں نے پھر کہا پھر تو ہم دو ہو گئے۔پھر
اس نے کہا کہ سید احمد کو جانتے ہو۔مراد آباد میں صدر الصدور ہے۔میں نے جواب دیا کہ
میں رامپور لکھنو اور بھوپال کے عالموں کو جانتا ہوں ان کو نہیں جانتا۔اس پر کہا کہ وہ بھی
قائل نہیں۔تب میں نے کہا کہ بہت اچھا۔پھر ہم اب تین ہو گئے۔کہنے لگا کہ یہ سب بدعتی
ہیں۔امام شوکانی نے لکھا ہے کہ جو نخ کا قائل نہیں وہ بدعتی ہے۔میں نے کہا تم دو ہو گئے۔میں ناسخ و منسوخ کا ایک آسان فیصلہ آپ کو بتا تا ہوں۔تم کوئی آیت پڑھ دو جو منسوخ ہو۔اس کے ساتھ ہی میرے دل میں خیال آیا کہ اگر یہ ان پانچ آیتوں میں سے پڑھ دے تو کیا
جواب دوں۔خدا تعالیٰ ہی سمجھائے تو بات بنے۔اس نے ایک آیت پڑھی۔میں نے کہا کہ
فلاں کتاب نے جس کے تم بھی قائل ہو، اس کا جواب دیا ہے۔کہنے لگا ہاں۔پھر میں نے کہا
اور پڑھو تو خاموش ہی ہو گیا۔علماء کو یہ و ہم رہتا ہے۔ایسا نہ ہو کہ ہتک ہو۔اس لئے اس نے
یی غنیمت سمجھا کہ چپ رہے۔اس کے بعد پھر بھیرہ میں ایک شخص نے نسخ کا مسئلہ پوچھا اور
میں نے اپنے فہم کے مناسب جواب دیا اور کہا کہ پانچ کے متعلق میری تحقیق نہیں۔تو اس
دوست نے کہا کہ آپ ان پانچ پر نظر ڈال لیں۔میں نے تفسیر کبیر رازی میں یہ تفصیل ان
مقامات کو دیکھا تو تین مقام خوب میری سمجھ میں آگئے اور دو سمجھ میں نہ آئے۔تفسیر کبیر میں
اتنا تو لکھا ہے کہ شدت اور خفت کا فرق ہو گیا ہے۔پھر میں ایک مرتبہ ریل میں بیٹھا ہوا ایک
کتاب پڑھ رہا تھا۔جیسے بجلی کو ند جاتی ہے۔میں نے پڑھا کہ فلاں آیت منسوخ نہیں ہے۔میں بڑا خوش ہوا کہ اب تو چار مل گئیں۔صرف ایک ہی رہ گئی۔بڑی بڑی کتابوں کا تو کیا میں
چھٹ بھیتوں کی بھی پڑھ لیتا ہوں۔اس طرح پر ایک کتاب میں وہ پانچویں بھی مل گئی اور خدا
کے فضل سے مسئلہ ناسخ و منسوخ حل ہو گیا۔مدینہ طیبہ کی تعجب انگیز باتوں میں سے ہے کہ ایک دن میں نہر پر گیا جو بہت نیچے بہتی تھی
اور سیڑھیوں سے نیچے اتر کر جانا پڑتا تھا۔میں نے دیکھا کہ نیچے ایک آدمی تمام کپڑے
اتارے ہوئے بالکل ننگا، مادر زاد کسی اوپر کھڑے ہوئے آدمی سے بہت بے تکلفی کے ساتھ
باتیں کر رہا تھا اور وہاں بہت سے آدمی موجود تھے۔مجھ سے رہا نہ گیا۔میں نے اس سے کہا کہ
تم اس طرح ننگے ہو کر حیا نہیں کرتے ؟ اس نے بہت بے تکلفی سے جواب دیا۔ان الله
يرى وراء الستر جس سے مجھ کو ثابت ہوا کہ مسلمانوں کی عملی حالت اور ان کے
اخلاق فاضلہ میں بہت نقصان آگیا ہے۔وہاں کے کسی آدمی نے اس کو منع بھی نہ کیا۔وہاں
بیرونی شہر میں زیدی شیعہ بھی بہت رہتے ہیں اور ان میں متعہ کا رواج ہے۔ایک ہمارے
دوست تھے۔انہوں نے وہاں ایک عظیم الشان سرائے لوگوں کے آرام کے لئے بنانی تجویز
کی اور بہت سا روپیہ اس پر خرچ کیا۔وہاں کے قاضی صاحب نے سو پونڈ ان سے قرض
مانگے۔انہوں نے ہمارے پیرو مرشد شاہ عبد الغنی صاحب سے مشورہ لیا۔انہوں نے فرمایا کہ
۱۲۵
قرض وغیرہ نہیں یہ تو قاضی صاحب تم سے لیتے ہیں پھر وہ تم کو واپس نہ دیں گے۔آخر انہوں
نے انکار کیا۔دوسرے ہی دن دار القضا سے حکم نامہ آیا کہ جہاں تم سرائے بناتے ہو۔یہاں
ایک کو چہ نافذہ تھا اور نافذہ کوچہ کا بند کرنا حدیث سے منع ہے۔اس لئے سرائے کا بنانا بند کیا
جائے۔چونکہ ان کے ہزاروں روپے خرچ ہو چکے تھے بہت گھبرائے۔آخر ایک بزرگ نے
(جن کو میں جانتا ہوں) صلاح دی کہ تم جدہ چلے جاؤ اور انگریزی قونصل سے جا کر ملو) چنانچہ
ہمارے دوست وہاں گئے اور تمام حالات انگریزی قونصل سے بیان کئے۔اس نے قاضی
صاحب کے نام ایک چٹھی لکھ دی۔وہ چٹھی قاضی صاحب کے پاس پہنچی تو اگلے ہی روز
دار القضا سے حکم پہنچا کہ چونکہ پتہ چلا ہے کہ کوچہ نافذہ کی آمد و رفت رک گئی ہے اور جبکہ
آمد و رفت رکی ہوئی ہے تو اب وہ کوچہ نافذہ کے حکم میں نہیں رہا۔لہذا سرائے بنانے کی
اجازت دی جاتی ہے۔ایک اور ہمارے دوست تھے۔انہوں نے وہاں ایک عظیم الشان باغ بنانا چاہا۔وہاں کے
لوگوں اور زمین داروں نے اس کام میں خوب مدد دی۔لیکن جب پھل آنے لگا تو رات کو
جا کر سب کاٹ لیتے تھے۔یہ اخلاق قابل افسوس ہیں اور بیان اس لئے کئے ہیں کہ کوئی
عبرت حاصل کرے اور شاید کوئی خدا تعالیٰ کا نیک بندہ دعا کرے۔ایک دفعہ ایک شخص شاہ
صاحب کے پاس آیا اور ان سے کہا کہ میں مدینہ منورہ ہجرت کر کے آیا ہوں۔لیکن یہاں کے
لوگوں کے حالات سے میں تنگ آگیا ہوں۔شاہ صاحب سن کر بہت ناراض ہوئے اور فرمایا
کہ ہم بھی تو ہجرت کر کے آئے ہیں۔تم نے اگر جوار نبی کریم کے لئے ہجرت کی ہے تو وہ
موجود ہے اور اگر اس لئے کی ہے کہ ابو بکر و عمر و عثمان و علی یہاں موجود ہیں تو یہ لوگ تو بے
شک آج موجود نہیں ہیں۔آپ یہاں سے چلے جائیں۔جن دنوں میں شاہ عبد الغنی صاحب سے تعلیم پا تا تھا۔ایک دن ظہر کی نماز جماعت سے مجھ
کو نہ ملی۔جماعت ہو چکی تھی اور میں کسی سبب سے رہ گیا۔مجھے ایسا معلوم ہوا کہ یہ اتنا بڑا
کبیرہ گناہ ہے کہ قابل بخشش ہی نہیں۔خوف کے مارے میرا رنگ زرد ہو گیا۔مسجد کے اندر
ہو
گھنے سے بھی ڈر معلوم ہو تا تھا۔وہاں ایک باب الرحمت ہے۔اس پر لکھا ہوا ہے۔کیا
عِبَادِيَ الَّذِيْنَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَحْمَةِ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ
يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِیمُ۔اس کو پڑھ کر پھر بھی بہت ڈرتا
وااور حیرت زدہ سا ہو کر مسجد کے اندر گھسا اور بہت ہی گھبرایا۔جب میں منبر اور حجرہ شریف
کے درمیان پہنچا اور نماز ادا کرنے لگا تو رکوع میں مجھے جس خیال نے بہت زور دیا وہ یہ تھا کہ
حدیث صحیح میں آیا ہے کہ مابین بیتی و مِنْبَری روضة من رياض الجنة اور
جنت تو وہ مقام ہے جہاں جو التجا کی جاتی ہے وہ مل جاتی ہے۔پس میں نے دعا کی۔الہی میرا یہ
قصور معاف کر دیا جائے۔مکه معظمہ میں دوسری مرتبہ
جب میں مدینہ سے مکہ کو چلا۔راستہ میں دو واقعے بڑے عجیب پیش آئے۔اول یہ کہ میں
ہمیشہ سنتا تھا کہ مسافروں اور بدوؤں میں لڑائی ہو جاتی ہے۔اس پر میں نے خود بہت غور کیا
ہے۔اس کے دو باعث معلوم ہوتے ہیں۔ایک یہ کہ بد وہندوستانی نہیں سمجھتے اور ہندوستانی
عربی نہیں جانتے۔ایک کچھ کہتا ہے تو دوسرا سمجھتا نہیں۔جب ایک کا مطلب دوسرا نہیں
سمجھتا تو دونوں جلد تیز ہو جاتے ہیں۔پس پہلا سب لڑائی اور بد مزگی کا زبان کی ناواقفیت ہے۔دو سرا سبب مجھ کو یہ معلوم ہوا کہ عربوں میں دستور ہے کہ کھانا کھاتے ہوئے کوئی دوسرا
شخص آکر شامل ہو جائے تو روکتے نہیں۔اب مثلاً کسی نے ایک آدمی کے قابل کھچڑی پکا کر
ایک بدو کو دی تو سب کے سب اس میں شریک ہو جاتے ہیں اور اس طرح سب کے سب
بھوکے ہی رہتے ہیں۔بھو کا آدمی دیسے بھی جلد برافروختہ اور غضب ناک ہو جاتا ہے۔میں
نے ان دونوں اصولوں کو پیش نظر رکھ کر بہت سی کھجوریں خرید کر بدوؤں کی نظر سے پوشیدہ
خوب محفوظ کر کے رکھ لی تھیں۔جب آدھی رات کا وقت ہو تا تو میں ایک بک خوب بھر کر
کھجوریں خاموشی کے ساتھ اپنے بدو کو دے دیتا تھا جس سے اس کا پیٹ خوب بھر جاتا تھا
اہزادہ میری خدمت اس طرح کرتا تھا جیسے ایک وفادار غلام اپنے آقا کی۔کبھی تو میں تھوڑا
سا پانی ساتھ بھی رکھ لیتا تھا اور کبھی بدد سے کہتا کہ مجھ کو پانی کی ضرورت ہے۔وہ کہیں نہ کہیں
سے پانی لاکر مجھ کو دیتا تھا۔ایک دن رات کو میں نے پانی کی فرمائش کی تو اس نے کہا کہ یہاں
سے دو تین میل پر ٹھنڈے پانی کا چشمہ آتا ہے۔ذرا ٹھہریئے۔لیکن عجائبات قدرت۔مجھ کو
پیاس بہت تھی۔میں نے کہا۔اچھا ٹھنڈا پانی نہ سہی ویسا ہی سہی۔رات کے وقت میں نے
ان لوگوں کے چال چلن میں دیکھا ہے کہ اپنے اونٹ سے علیحدہ ہو کر دوسرے اونٹ والے
کے پاس قطعا نہیں جاتے۔اس نے مجھ سے گلاس مانگا۔میرے سامنے ایک ہندوستانی تھے۔وہ آگے بڑھا اور انکے پاس جا کر نہایت ادب سے کہا کہ ایک معزز شخص کے واسطے ایک
گلاس پانی کی ضرورت ہے۔انہوں نے بجائے اس کے کہ پانی دیتے، حرامی حرامی کہہ کر شور
مچا دیا۔وہ بد و بڑی چالاکی سے اپنے اونٹ کے پاس پہنچ گیا اور مجھ سے کہا کہ اس وقت پانی کا
کوئی موقع نہیں ملا۔آپ تھوڑا سا انتظار کریں۔دو تین میل چل کر جہاں پانی تھا، وہاں سے
بڑا ٹھنڈا پانی میرے واسطے لایا۔میں نے پانی پیا اور پھر سو گیا۔دن کے وقت جہاں ڈیرا ہوا تو
میں نے دیکھا کہ ایک ہندوستانی بے چارے بڑے مضطر ہیں اور شور مچارہے ہیں۔میں نے
دریافت کیا کہ کیا ہوا؟ انہوں نے کہا کہ ہمارے مشکیزہ میں رات کوئی بد معاش سوراخ کر گیا
ہے۔اب ہم کو مشکل یہ ہے کہ مکہ تک پانی نہیں ملے گا۔میں تاڑ گیا کہ یہ اس ہمارے بدو کا
کام ہے۔میں نے علیحدگی میں اس سے کہا کہ رات اس ہندوستانی کے مشکیزہ میں کسی نے
سوراخ کر دیا ہے۔کہیں ایسا نہ ہو کہ تم نے یہ کام کیا ہو۔وہ کہنے لگا کہ مولوی صاحب !دیکھو ہم
نے آپ کے لئے اس سے پانی مانگا اور اس نے ایک گلاس پانی نہ دیا۔پھر بھلا غصہ آتا یا نہ
آتا۔میں نے اس کو بہت ملامت کی۔میری دانست میں ان سے حجاج کو کسی قدر ملاطفت اور
علیحدگی کا سلوک بہت مناسب ہوتا ہے۔میں نے آنے اور جانے دونوں موقعوں پر نہ مشکیزہ
رکھا نہ چھا گل۔مجھ کو پینے کے لئے یا وضو کے لئے پانی کی کوئی دقت نہیں ہوئی۔زبان کی
واقفیت پر بھی بہت کچھ مدار ہے۔میں کسی دن کوئی شعر سنا دیتا تھا تو سن کر بد و ناچنے لگتے تھے۔۔
IPA
رو
وسرا واقعہ عجیب یہ ہے کہ ایک جگہ ہم نے ڈیرا کیا۔میرے مقام کے قریب ایک
الشان خیمہ تھا۔اس کے اندر بڑا مباحثہ ہو رہا تھا۔میں نے اس خیمے کے اندر جانا تو مناسب نہ
سمجھا۔انکے مباحثہ پر میں بہت متوجہ رہا۔آخری فقرہ جو ایک مقلد نے پیش کیا یہ تھا کہ کسی
مسئلہ میں کسی امام کے بالمقابل ترجیح دینا اس شخص کا کام ہو سکتا ہے جو اپنے کامل دلائل اور
جس کے خلاف چلتا ہے، اس کے دلائل کے جوابات کامل طور پر جانتا ہو اور اگر اس قدر
وسیع واقفیت نہ ہو تو ترجیح کس طرح ہو سکتی ہے۔لہذا تم لوگ کسی مسئلہ میں ترجیح کے مستحق
نہیں۔اس وقت مجھ کو یہ خیال آیا کہ کم سے کم ہم بھی اس کا کچھ جواب تو دیں اور جوانی کی
ایک ترنگ تھی۔میں نے بلند آواز سے کہا۔جب ایک مسئلہ میں اتنے بڑے علم کی ضرورت
ہے تو ایک امام کو دوسرے پر تمام مسائل میں ترجیح دینے کے لئے تو لاکھوں علوم کی ضرورت
ہو گی۔ہماری اس آواز نے بھی کچھ بجلی کا سا کام دیا۔مگر وہ لوگ کچھ امراء تھے اور ان دنوں
مجھ کو امراء سے تنفر تھا۔جب مکہ معظمہ کے قریب پہنچے تو میں نے ایک حدیث میں پڑھا تھا کہ حضرت نبی
کریم کداء کی طرف سے مکہ میں داخل ہوئے تھے۔لیکن آدمیوں کی بار برداریاں اور
سواریاں اس راستہ نہیں جاتی تھیں۔اس واسطے میں ذی طوی سے ذرا آگے بڑھ کر
اونٹ سے کود پڑا۔اور گداء کے راستہ سے مکہ میں داخل ہوا۔مجھے افسوس ہوا کہ اس
رستہ سے بہت ہی تھوڑے لوگ گئے۔حالانکہ کوئی حرج نہ تھا۔صرف ہمت، قوت اور
معلومات کافی تھی۔مکه معظمہ میں میں جہاں رہتا تھا۔میری عادت تھی کہ اکثر وہیں سے احرام باندھ کر
عمرہ ادا کر لیا کرتا تھا۔جن کے گھر میں رہتا تھا وہ ایک بوڑھے شخص مخدوم کہلاتے تھے۔انہوں نے میری اس حرکت کو بار بار دیکھ کر کہا کہ آپ تنعیم سے کیوں احرام نہیں
باندھتے ؟ میں نے کہا کہ میں طالب علم آدمی ہوں۔میرے پاس اتنا وقت کہاں ہے۔آنے
جانے میں چھ سات میل کا سفر ہے اور پھر بلا ضرورت اور بیہودہ بات ہے۔احادیث صحیحہ سے
۱۲۹
ثابت ہوتا ہے کہ مکہ والے مکہ سے احرام باندھ سکتے ہیں۔اس پر وہ بڑے گھبرائے اور کہنے
لگے کہ آپ تمام شہر کے خلاف کرتے ہیں۔میں نے کہا تمام شہر کے خلاف تو نہیں البتہ
گدھے والوں کے خلاف کرتا ہوں جن کے کرایہ میں کمی ہوتی ہے۔اس پر وہ ہنس کر چپ
ہو رہے۔ان کے گھر میں جو سب سے بے نظیر کام میں نے دیکھا وہ یہ ہے کہ مخدوم صاحب
بہت ضعیف العمر آدمی تھے اور ان کی بیوی بے نظیر حسین اور بہت کم عمر تھی۔لیکن وہ اپنے
ہاتھ سے کاغذ گھوٹ کر پیسے کما کر اپنے خاوند کے لئے نہایت نرم غذ ا بنایا کرتی تھی۔میں اس
خدمت کو دیکھ کر حیران رہ جاتا تھا۔ایک دن میں نے تنہائی میں اس سے کہا کہ تم کو اپنے حسن
کی خبر بھی ہے ؟ اس نے کہا۔خوب خبر ہے اور میں اپنی اس خبر کی شہادت بھی دے سکتی ہوں
او روہ شہادت یہ ہے کہ مکہ کی تمام عورتوں کو دیکھ لو یہ اپنے رخساروں پر ایک داغ بناتی ہیں
اور مجھے کو دیکھو میرے چہرہ پر کوئی داغ نہیں اور سارے شہر میں ایسی میں ہی ایک عورت
ہوں۔یہ اس بات کی دلیل ہے کہ میں اپنے حسن کو پہچانتی ہوں۔جب عورتوں نے مجھے کو
بہت مجبور کیا تو میں نے اپنے بالوں کے نیچے گردن پر داغ بنائے۔چنانچہ اس نے اپنے بال
اٹھا کر مجھے دکھائے۔میں نے کہا اب دوسرا سوال یہ ہے کہ مخدوم صاحب کی تم اس قدر
خدمت کرتی ہو کہ میں دیکھ کر حیران ہو جاتا ہوں۔یہ نہایت ضعیف العمر آدمی ہیں اور تم نو عمر
ہو۔کہنے لگی اگر یہ ضعیف العمر نہ ہوتے تو میں کیوں کا غذ گھوٹتی۔چونکہ خدا تعالیٰ نے میرے
لئے یہ خاوند عطا کیا ہے تو میرا فرض ہے کہ ان کے ساتھ بہت غم گس، رانہ برتاؤ کروں۔مجھے کو
معلوم ہوا اور بہت ہی پسندیدہ معلوم ہوا کہ نیکی اور نیک طینتی اس عورت میں بدرجہ اتم
موجود ہے۔میں نے جب مخدوم صاحب سے پوچھا کہ آپ اس پر مطمئن ہیں تو انہوں نے
کہا کہ میں اس کی راست بازی پر قسم اٹھا سکتا ہوں۔یہ بہت ہی غمگسار ہے اور جس طرح
اس کا نام صادقہ ہے اسی طرح یہ واقعی صادقہ ہے۔مکه معظمہ میں ایک عمدہ طبیب کی بڑی ضرورت ہے۔ایک اچھا خداترس تجربہ کار
طبیب بڑی وسعت سے گزارہ کر سکتا ہے۔میں نے اپنے استاد کی والدہ صاحبہ کی بیماری کا ذکر