سرورق
مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین, حصہ 9
۹۴
وقت فیصلہ ہو گیا۔مگر انہوں نے مقدمہ سن کر صاف لفظوں میں مجھ سے کہا کہ تم بچے ہو اور یہ
ب غلطی پر ہیں۔میں نے کہا بس فیصلہ ہو گیا۔اب جاتے ہیں۔میں جب اٹھ کر چلنے لگا تو
انہوں نے مجھ کو پھر بٹھایا اور خود اٹھ کر ایک قریب کی کوٹھڑی میں گئے وہاں سے ایک قلمی
کتاب لائے۔میں نے اس کو دیکھا تو عملیات کی کتاب تھی۔مجھ سے فرمانے لگے کہ میری
ساری عمر کا اندوختہ یہی ہے اور میں یہ کتاب تم کو دیتا ہوں۔میں نے کہا میں تو طالب علم
ہوں۔ابھی پڑھتا ہوں مجھ کو اس کی ضرورت نہیں۔یہ سن کر وہ چشم پر آب ہو گئے اور کہنے
لگے کہ ہم تم کو دیتے ہیں اور تم لیتے نہیں۔یہ لوگ مانگتے ہیں اور ہم ان کو دیتے نہیں۔پھر
بھی جب میں اٹھنے لگا تو انہوں نے فرمایا کہ ہم ایک بات عملیات کے متعلق کہتے ہیں۔اس کو
سن لو۔جب کوئی شخص تمہارے پاس کسی غرض کے لئے آئے تو تم کو چاہیے کہ تم جناب الہی
کی طرف جھک جاؤ اور یوں التجا کرو کہ الہی میں نے اس کو نہیں بلایا۔تو نے خود بھیجا ہے۔جس
کام کے لئے آیا ہے اگر وہ کام تجھ کو کرنا منظور نہیں تو جس گناہ کے سبب میرے لئے تو نے یہ
سامان ذلت بھیجا۔میں اس گناہ سے توبہ کرتا ہوں۔پھر بھی دوبارہ تمہاری اس دعا مانگنے کے
ندوہ شخص اصرار کرے تو دوبارہ اللہ تعالیٰ کے حضور دعامانگ کر اس کو کچھ لکھ دیا کرو۔مجھ کو
امیر شاہ صاحب کے بتائے ہوئے اس نکتہ نے آج تک بڑا فائدہ دیا۔مگر ان طلباء نے مطلق
توجہ نہیں کی اور ان کو کچھ بھی خبر نہ ہوئی کہ انہوں نے کیا بتا دیا۔جب وہاں سے باہر نکلے تو
طالب علموں نے میری نسبت کہا کہ اس کو حُب کا عمل آتا ہے اس نے کھڑے ہو کر ان پر بھی
حب کا عمل ڈالا اور وہ اس کے قابو میں آگئے اور اسی واسطے یہ ہمیشہ بڑے بڑے امیروں اور
معززوں میں رہتا ہے اور سب اس کی خاطر کرتے ہیں۔یہاں میں دو برس حضرت حکیم
صاحب کے حضور حاضر رہا اور بمشکل قانون کا عملی حصہ ختم کیا۔بعد حصول سند و اجازت
رخصت مانگی کہ اب میں عربی کی تکمیل اور حدیث پڑھنے کے لئے جاتا ہوں۔آپ نے مجھے
میرٹھ اور دہلی جانے کا مشورہ دیا اور نہایت محبت سے فرمایا کہ ہم معقول خرچ ان دونوں
شہروں میں تمہیں بھیجا کریں گے۔مگر جب میں میرٹھ پہنچا تو حافظ احمد علی صاحب کلکتہ کو چلے
۹۵
گئے تھے اور مولوی نذیر حسین مجاہدین کو روپیہ پہنچانے کے مقدمہ میں ماخوذ تھے۔ان
دونوں سے ایک حرف پڑھنا بھی نصیب نہ ہوا (اگر چہ پھر آخر میں ایک وقت میں نے حافظ
احمد علی صاحب سہارنپوری سے بہت کچھ استفادہ کیا۔مگر وہ طالب علمی کا وقت نہ تھا) اور میں
بھوپال پہنچ گیا۔بھوپال میں پہلی مرتبہ
بھوپال جاتے ہوئے دو باتیں رستہ میں پیش آئیں۔ایک یہ کہ جب میں گوالیار پہنچا تو
میری ایک ایسے بزرگ سے ملاقات ہوئی جو حضرت سید احمد صاحب بریلوی کے مخلصوں
میں سے تھے۔مجھ کو کچھ ان کی صحبت میں ایسی خوشی حاصل ہوئی کہ میں وہیں رہ پڑا۔مجھ سے
باتیں کرتے کرتے انہوں نے یہ دو شعر پڑھے۔نہ کر عوض مرے عصیان و جرم بے حد کا
کہ تیری ذات غفور الرحیم کہتے
ہیں
کہیں نہ کہدے عدد دیکھ کر مجھے غمگین
یہ اس کا بندہ ہے جس کو کریم
کہتے
ہیں
ان شعروں کا اثر جو میرے دل پر ہوا ہے وہ یہ ہے کہ آج اس بات کو شاید پچاس برس
کے قریب زمانہ گزرتا ہے۔لیکن وہ لذت اب تک بھی فراموش نہیں ہوئی۔اگر چہ ادعیہ
مسنونہ کی برابری یہ دعا نہیں کر سکتی مگر معلوم نہیں کہ کیسے دل سے نکلی تھی۔جس میں عجیب
قسم کا اثر ہے۔وہاں سے چل کر میں گونہ نام ایک چھاؤنی میں پہنچا۔میرے پاؤں بہت زخمی ہو گئے تھے
اور چلنے کی تاب ان میں بالکل باقی نہ تھی۔کیونکہ میں بہت ہی تھک گیا تھا۔ایک مسجد میں جو
94
چھاؤنی میں تھی جا کر آرام کیا۔یہ مسجد کچھ دیر ان ہی سی معلوم ہوئی۔رات بہت چلی گئی تو
ایک شخص نماز پڑھنے آیا۔میں نے اس سے کہا کہ تم بہت دیر کر کے نماز پڑھنے آئے ہو۔اس
نے کہا۔ہم کاروباری لوگ ہیں۔یہاں ہم بڑے اتفاق سے رہتے تھے۔یہ مسجد بھی بڑی آباد
تھی۔لیکن یہاں رفع یدین اور آمین بالجھر پر آپس میں ایسا جھگڑا ہوا کہ قریب تھا کہ یہ مسجد گنج
شہیداں ہو جائے۔آخر ایک دنیا دار نے سب کو کہدیا کہ نمازیں اپنے اپنے گھر میں پڑھو
اور اپنے کاروبار کرو۔کیوں مولویوں کے کہنے سے تباہ ہوتے ہو۔چنانچہ سب نے مسجد کی نماز
چھوڑ دی ہے اور اپنے اپنے گھروں میں لوگ پڑھتے ہیں یا نہیں پڑھتے۔مگر میرا دل مسجد کے
سوا نہیں لگتا۔اس لئے میں ایسے وقت مسجد میں آتا ہوں جبکہ کوئی اس محلہ کا آدمی مجھ کو مسجد
میں آتے ہوئے نہ دیکھ سکے۔میں نے کہا ممکن ہو تو تم کل ان لوگوں کو بلاؤ۔ہم ان کو کچھ سنانا
چاہتے ہیں۔وہ نماز پڑھ کر چلا گیا۔کچھ دیر کے بعد کھچڑی لایا جو ہم دونوں رفیقوں کے لئے کافی
سے زیادہ تھی۔دوسرے دن بہت سے آدمیوں کو اکٹھا کر کے لایا۔میں نے ان کو باہمی
عداوت کے متعلق بہت سمجھایا اور بتایا کہ دیکھو خد اتعالیٰ واحد ہے۔رسول واحد ہے۔کتاب
واحد ہے۔قبلہ توجہ واحد ہے۔فرائض میں بھی قریباً با ہمی اشتراک ہے۔چھوٹی چھوٹی باتوں
کے لئے اتنے بڑے عظیم الشان کام جماعت کو چھوڑ دینا لوگوں کی غلطی ہے۔میری تقریر کا
بہت اثر ہوا۔بہت سے لوگ میرے ہمدرد ہو گئے۔ان میں سے ایک شخص ڈاکٹر حبیب اللہ
خان نے میرے ساتھ میرے پاؤں کے زخموں کے متعلق بڑی بڑی ہمدردیاں کیں۔آخر وہ
سانبھر جھیل کو تبدیل ہو گئے تھے۔میرے ساتھ اپنے آخری دم تک اپنی محبت کو انہوں نے
بہت نباہا۔میں قادیان میں تھا۔جب ان کا انتقال ہوا ہے۔وہ ہمیشہ بڑی بڑی محبتوں کا اظہار
میرے ساتھ کرتے رہے۔مجھے ان مسائل کے متعلق بڑا ہی تعجب آیا کرتا ہے کہ یہ کیا جھگڑے ہیں۔اگر ہماری قوم
کے ملاح ان چھوٹے چھوٹے مسئلوں کے باعث عوام کو جوش نہ دلا ئیں تو میرے نزدیک خود
ان علماء اور گدی نشینوں کو بھی کوئی ضرر نہ پہنچے۔مگر طالب علمی میں ان کو پاک باتوں کی
طرف توجہ کم دلائی جاتی ہے اور طالب علمی میں پاک صحبتیں ان لوگوں کو بہت ہی کم نصیب
ہوتی ہیں اور بد قسمتی سے اخلاق کے متعلق عملی کتاب کوئی نہیں۔گونہ چھاؤنی سے چلا۔میرے ساتھ محمود نامی ایک افغان نهایت خوبصورت نوجوان
تھا۔ہم نے گونہ سے تھوڑا ہی فاصلہ طے کیا ہو گا کہ ایک زمیندار نے ہم سے کہا کہ اس
سڑک پر مری ہے (مری وہ ہیضہ کو کہتا تھا) دوسری سڑک پر چلو۔لیکن محمود ایک بڑا متوکل
آدمی تھا۔تو کل کے غلط معنی جس میں آجکل علی العموم مسلمان گرفتار ہو کر کاہل اور ست ہو
گئے ہیں ، اس میں وہ بھی گرفتار تھا۔اس کے کہنے پر محمود نے پروانہ کی۔میں نے بھی روکا مگر
اس نے کہا۔خبر واحد ہے کیا اعتبار - میں نے محمود سے کہا کہ میں بیزار ہوں مگر مجبور ہوں۔آخر ہم چلے۔چند منٹ کے بعد محمود خود ہیضہ میں مبتلا ہو گیا۔دور سے ایک گاؤں نظر آتا تھا۔ہم نے بہت کوشش کی کہ جلد وہاں پہنچیں مگر ایک ہی اجابت نے محمود کو مضمحل کر دیا۔آخر
گاؤں کے پاس پہنچے۔گاؤں والوں نے بالکل روک دیا۔اور ہم نے ایک املی کے درخت کے
نیچے ڈیرا کر دیا۔محمود کی حالت و تا فوقا بگڑتی گئی اور دو تین روز کے بعد اس نے انتقال کیا۔اس کے دفن کرنے میں اور اتنے روز کھانا نہ ملنے میں مجھے بہت دقت ہوئی۔مرنے کے بعد
میں نے گاؤں کے نمبردار کی دفن کے لئے بہت کچھ منت کی۔مگر وہ ایک زر خطیر لے کر
راضی ہوا اور پھر بھی یہ کہا کہ میت کو ہم میں سے کوئی نہ اٹھائے گا۔ہاں ہم ایک گہرا گڑھا کھود
دیتے ہیں۔میں نے محمود کو خود اٹھا کر گڑھے میں ڈالا اور نماز جنازہ تب یاد آئی۔جب مٹی
برابر کر چکے۔ایک مسلمان جو صرف ایک ہی مسلمان گاؤں میں تھا اور اس کا نام گرجن
اور ایک اس کا بھائی جس کا نام ارجن تھا۔اور جس کو میں نے ہر چند اپنی امداد کے لئے کہا تھا
اور وہ انکار کر چکا تھا۔اس کا اکلوتا بیٹا ہیضہ میں گرفتار ہو گیا۔کچھ تو وہ مشرکانہ خیال کے باعث
اور کچھ اس لئے کہ مجھے کو محمود کا علاج کرتے بھی دیکھا تھا۔میرے پاس دوڑتا اور روتا ہوا آیا
اور کہا۔ہمارے گھر چلو اور بھوجن بھی کھاؤ۔میں چلا گیا اور اس کے لڑکے کو یہ دوائی دی۔گل ناشگفتہ مشر ( آکھ تولہ ، سہاگہ بریاں ۵ ماشہ دار فلفل ۵ ماشه - لونگ ۵ ماشه - زنجبیل ۵
۹۸
ماشہ -
گولی بنائی اور نیم کی انتر چھال کے پانی کے ساتھ دی اور لہسن کوٹ کر اس کے ناخنوں پر
باندھ دیا۔لڑکا سنبھل گیا۔اس کی ماں نے تازہ چو کا بنا کر مجھ کو اس کے اندر بٹھا کر کھانا کھلایا۔شہر میں مرض کی بڑی شدت ہو گئی اور ہم وہاں طبیب ہو گئے۔نمبردار نے ہمارا روپیہ واپس
کر دیا اور مجھے کہا کہ آپ کو میں مع آپ کے اسباب کے بھوپال پہنچا دوں گا۔اس نے اپنے
عہد کو بڑی وفاداری سے نباہا۔اسی راستہ میں میں نے حضرت شاہ وجیہ الدین کے (جو ہمارے
شیخ المشائخ شاہ ولی اللہ صاحب کے بڑے تھے) گنج شہیداں کو دیکھنے اور عبرت حاصل کرنے
میں بہت فائدہ اٹھایا۔وہاں شاہ صاحب کو کنگن ولی کہتے تھے۔میں بھوپال پہنچا تو میرے پاس کچھ روپیہ تھا۔جس کو میں نے اپنے اسباب کے ساتھ بیرونی
سرائے میں رکھا اور ایک روپیہ اس میں سے نکال لیا۔کیونکہ بلا کسی خاص اجازت کے شہر
کے اندر کسی اجنبی کو جانے نہیں دیتے تھے اس لئے میں نے بیرونی سرائے میں اسباب رکھ
کر کپڑے بدلے اور وہ ایک روپیہ رومال میں باندھ کر شہر میں چلا گیا۔شہر میں تھوڑی دور
چل کر ایک باورچی کی دوکان آئی۔وہاں جاکر میں نے کھانا کھایا۔اس باورچی نے آٹھ آنے
مجھ سے مانگے۔میں نے اس کو روپیہ دیا۔اس نے مجھ کو اٹھنی واپس دی۔وہ اٹھنی لے کر میں
چلا اور قلعہ دار سے اجازت حاصل کی۔تھوڑی دیر کے بعد جو دیکھتا ہوں تو وہ اٹھنی کہیں گر
گئی تھی۔جب واپس سرائے میں پہنچا تو میرا اسباب تو بالکل محفوظ تھا مگر روپے ندارد۔دوسرے دن میں اسباب کو لے کر جب دروازہ شہر میں داخل ہوا تو یہ فکر تھی کہ کتابیں
وغیرہ کہاں رکھوں۔جب اسی باورچی کی دکان کے سامنے سے گزرا تو اس نے کہا کہ کھانا کھا
لو۔میں نے کتابیں اور اسباب اس کی دکان پر رکھ کر بلا تکلف خوب کھانا کھالیا۔میرے دل
میں تھا۔پیسے تو پاس ہیں نہیں مگر آخر تمام اسباب آٹھ آنہ کا بھی نہ ہو گا؟ میں اسباب وہیں
رکھ کر چلا آیا۔بھوپال میں باجی کی مسجد بڑی عمدہ ہوادار جگہ اور تالاب کے کنارے تھی۔مجھ
کو پسند آئی۔میں زیادہ حصہ اسی میں رہتا تھا۔اب میں اس باورچی کی دکان کی طرف بھی نہیں جاسکتا تھا۔مجھ کو بہت وقتوں تک کھانے
٩٩
کا موقع نہ ملا۔ایک دن میں نے دل میں یقین کیا کہ آج شائد شام تک نہ بچوں گا۔اس باجی کی
مسجد میں ایک چبوترہ تھا۔عصر کے بعد میں ٹیک لگا کر اس چبوترہ میں بیٹھ گیا اور پھر لیٹ گیا۔میرے بدن سے پسینہ جاری تھا اور خیال تھا کہ شام تک شائد ہی زندہ رہوں۔اسی وقت
وہاں منشی جمال الدین مدار المهام نماز کے لئے آئے اور نماز پڑھ کر اپنے امام صاحب کو
میرے پاس بھیجا۔اس وقت میں تو جان سے بھی بیزار تھا۔لہذا امام صاحب نے جو کچھ مجھ سے
کہا۔اس کا جواب میں نے بہت روکھا سوکھا دیا۔معلوم نہیں کہ امام صاحب نے کیا جا کر کہا
ہو گا۔مگر ان کے پہنچتے ہی منشی صاحب مع اپنے ہمراہیوں کے خود میرے پاس چلے آئے۔ضعف کے باعث میں اٹھ نہیں سکتا تھا اور میری عادت بھی نہ تھی۔امام صاحب نے ہی آگے
بڑھ کر مجھ سے کہا کہ منشی صاحب آتے ہیں۔میں نے کہا آنے دو۔منشی صاحب آئے اور میں
لیٹا ہی رہا۔منشی صاحب نے کہا آپ پڑھے ہوئے ہیں۔میں نے کہا ہاں۔پھر انہوں نے کہا
آپ کیا کیا علوم جانتے ہیں۔میں نے کہا بھی کچھ جانتا ہوں۔تب انہوں نے اپنی نبض مجھ کو
دکھائی۔مجھے یہ تو یاد نہیں میں نے نبض کسی احتیاط سے دیکھی۔اس روز ان کو بہت بد ہضمی
ہو چکی تھی۔میں نے نبض دیکھ کر کہا کہ بد ہضمی ہے۔انہوں نے مجھ سے نسخہ طلب کیا۔میں
نے ان کو نسخہ لکھوا دیا جو بہت قیمتی تھا۔انہوں نے کہا۔اگر فائدہ نہ کرے۔میں نے اس کا
جواب نهایت سختی سے دیا۔پھر انہوں نے کہا آپ علم مساحت جانتے ہیں؟ میں نے کہا جانتا
ہوں۔سامنے تالاب تھا جو بہت بڑا تھا۔انہوں نے کہا کہ آپ یہاں بیٹھ کر اس تالاب کی
مساحت کر سکتے ہیں۔میں نے کہا ہاں۔میں نے ایک قاعدہ کی طرف اشارہ کیا کہ یہ تو ایک قلم
کے ذریعہ سے کر سکتے ہیں۔بس اس کے بعد وہ سب لوگ چلے گئے۔راستہ سے انہوں نے کہلا
کر بھیجوایا کہ ہم آپ کی ضیافت کرتے ہیں۔میں نہ اٹھ سکتا تھا نہ جاسکتا تھا۔میں نے کہا مجھ کو
ضیافت کی کوئی ضرورت نہیں۔تب انہوں نے کہلا کر بھجوایا کہ مسنون دعوت ہے۔میں نے
سوچا۔مرتے تو ہیں آخر وقت سنت پر تو عمل ہو اور کہا کہ بہت اچھا دعوت منظور ہے۔غالباً
دن ابھی بہت باقی تھا کہ ایک سپاہی آیا اور کہا کہ کھانا تیار ہے ، چلو۔میں نے اس سے کہا کہ
میں چل نہیں سکتا۔اس نیک انسان نے کہا کہ آپ میری پیٹھ پر سوار ہو جائیں۔چنانچہ میں
اس کی پشت پر سوار ہو گیا اور وہ مجھ کو خوب احتیاط سے لے گیا۔وہاں کھانا دستر خوان پر چنا جا
چکا تھا۔اس سپاہی نے لے جا کر مجھ کو منشی صاحب کے پاس ہی بٹھا دیا۔میں نے اس وقت بہت
غور کیا کہ کیا چیز ہے جو کھاؤں۔پلاؤ کے ساتھ مجھ کو رغبت تھی۔میں نے پلاؤ کی رکابی میں سے
لقمہ اٹھایا۔جب منہ کے قریب لے گیا تو ڈرا کہ ایسا نہ ہو گلے میں پھنس جائے اور جان نکل
جائے۔اس واسطے پلاؤ کے لقمہ کو پھینک دیا۔پھر جو غور کیا تو ایک برتن میں مرغ کا شور ہا تھا۔میں نے اس کو اٹھا لیا اور ایک بہت چھوٹا سا گھونٹ بھرا۔تو میری آنکھوں میں روشنی سی
آگئی۔پھر ایک اور گھونٹ بھرا۔اسی طرح آہستہ آہستہ میں نے اس کو پینا شروع کیا۔منشی
صاحب نے اپنے باورچی کو بلایا اور دریافت کیا کہ اس پلاؤ میں کیا نقص ہے۔اس نے کہا کہ
اس میں نقص تو کوئی نہیں ہاں اس کے مرغ میں کسی قدر داغ لگ گیا تھا۔چونکہ یہ برتن بڑا
ہے اور چاولوں کی زیادہ مقدار اس میں ہے۔میں نے وہ داغ لگا ہوا گوشت نیچے دبا دیا ہے۔منشی صاحب نے اس میں سے ایک لقمہ اٹھا کر سونگھا۔مگر ان کو کچھ محسوس نہ ہوا۔وہ یہ سمجھے
کہ اس نے سونگھ کر اس نقص کو محسوس کیا اور لقمہ چھوڑ دیا۔پھر انہوں نے باورچی سے کہا
کہ ان تمام کھانوں میں سب سے عمدہ پکا ہوا کھانا کونسا ہے۔اس نے کہا شوربا۔جس کا پیالہ
ان کے ہاتھ میں ہے۔خیر میں نے وہ شور با قریباً تمام ہی پی لیا اور وہ اس وقت میرے لئے
بہت ہی مفید ہوا۔میرے ہوش و حواس اور قومی ٹھیک ہو گئے۔جب کھانے سے سب فارغ
ہو گئے تو اور لوگوں کو ہٹا دیا اور مجھ سے پوچھا کہ تم کون ہو۔کہاں سے آئے ہو۔ان دنوں میرا
لہجہ اردو کا لکھنوی طرز پر تھا۔میں نے کہا کہ میں ایک پنجابی آدمی ہوں اور یہاں پڑھنے کے
لئے آیا ہوں۔یہ بات میرے لئے بہت ہی مفید ہوئی۔منشی صاحب کو یہ گمان تھا کہ یہ کوئی
آسوده حال صدمہ رسیدہ اور حوادث کا پامال ہے۔پڑھنے کا یونہی نام لیا ہے ورنہ یہ خود عالم
ہے۔تب انہوں نے فرمایا کہ آپ میرے پاس رہیں اور میرے ساتھ ہی کھانا کھایا کریں۔جہاں آپ کو پڑھنا ہو گا میں کوشش کر دوں گا۔ان کا ایک توشہ خانہ تھا۔اس میں رہنے کے
لئے جگہ دی۔اور اپنے مستم کتب خانہ کو حکم دیا کہ کسی کتاب سے انکو مت روکو۔میں نے کہا
میرے پاس بھی کتابیں ہیں۔ایک دکان پر میں نے اپنا سامان رکھ دیا ہے۔اس دکاندار کو کچھ
دینا ہو گا۔وہاں سے سامان منگوادیں جو دینا ہو گا میں دے دوں گا۔تھوڑی دیر کے بعد سب
سامان مع کتابوں کے پہنچ گیا اور میں ان کے توشہ خانہ میں رہنے لگا۔حضرت مولوی
عبد القیوم صاحب سے میں نے بخاری اور ہدا یه دو کتابیں شروع کیں۔حضرت منشی
صاحب مغرب کے بعد خود قرآن شریف کا لفظی ترجمہ پڑھایا کرتے تھے۔ایک روز میں بھی
اس درس میں چلا گیا۔وہاں یہ سبق تھا۔وَإِذَا لَقُوا الَّذِينَ آمَنُوا قَالُوا آمَنَّا وَإِذَا
خَلَا بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ محمد عمران کا نواسہ قاری تھا۔میں نے کہا کیا اجازت ہے ہم
لوگ کچھ سوال بھی کریں ؟ منشی صاحب نے فرمایا بخوشی۔میں نے کہا یہاں بھی منافقوں کا ذکر
ہے اور نرم لفظ بولا ہے۔یعنی بَعْضُهُمْ إِلى بَعْضٍ اور اس سورۃ کے ابتدا میں جہاں
انہیں کا ذکر ہے وہاں بڑا تیز لفظ ہے۔اِذَا خَلَوْا إِلى شَيْطِيْنِهِمُ اس نرمی اور تختی کی
کیا وجہ ہو گی ؟ منشی صاحب نے فرمایا کیا تم جانتے ہو ؟ میں نے کہا۔میرے خیال میں ایک
بات آتی ہے کہ مدینہ منورہ میں دو قسم کے منافق تھے ، ایک اہل کتاب ایک مشرک۔اہل
کتاب کے لئے نرم یعنی بعضھم کا نرم لفظ اور مشرکین کے لئے سخت إلى شيطينهم
بولا ہے۔منشی صاحب سن کر اپنی مسند پر سیدھے کھڑے ہو گئے اور میرے پاس چلے آئے۔مجھ سے کہا کہ آپ وہاں بیٹھیں اور میں بھی اب قرآن شریف پڑھوں گا۔قدرت الہی ہم
وہاں ایک ہی لفظ پر قرآن کریم کے مدرس بن گئے۔نشی صاحب کو دن بدن مجھ سے محبت بڑھتی جاتی تھی۔ان کے دربار میں ایک روز کوئی
اخلاقی مسئلہ پیش ہوا۔میں بھی وہاں موجود تھا۔قاضی شہر نے شاہ اسحاق صاحب کی نسبت کوئی
سخت لفظ بولا۔صرف اتنی غیرت پر میں وہاں سے اٹھ کر چلا آیا۔کھانے کے وقت میں منشی
صاحب کے یہاں نہیں گیا۔وہ مجھ سے اتنی محبت کرتے تھے کہ اس روز خود بھی کھانا نہیں
کھایا۔میں زمانہ سے نا تجربہ کار مجھ کو خبر نہیں کہ وہ مجھ سے اتنی محبت کرتے ہیں۔دوسرے
١٠٢
دن انہوں نے کسی آدمی سے دریافت کیا کہ نور الدین عصر کی نماز کہاں پڑھتا ہے۔اس نے
کہا کہ توشہ خانہ کے پاس کی مسجد میں۔میں وہاں عصر کی نماز پڑھتا تھا۔خود منشی صاحب میرے
دہنی طرف آکر بیٹھ گئے۔میں نے جو سلام پھیرا اور کہا کہ السلام علیکم و رحمہ اللہ فوراً
فرمانے لگے آخاہ ! آپ نے تو ابتدا کر دی۔میرا ہاتھ پکڑ کر اٹھالیا۔ایک بگھی جس کو وہاں
چرٹ کہتے تھے اس میں اپنے ساتھ سوار کر کے شہر سے باہر بہت دور لے گئے۔باہر جا کر مجھے
سے کہا کہ آپ نے تو کل سے ہم کو بھوکا رکھا۔میں نے کہا کہ آپ کی محفل میں شاہ اسحاق
صاحب کی برائی ہوتی ہے اور میں تو شاہ صاحب کا عاشق ہوں۔منشی صاحب نے فرمایا۔آپ
نے شاہ اسحاق صاحب کو دیکھا ہے؟ میں نے کہا نہیں۔کہا میں نے تو شاہ صاحب کی خدمت
میں قرآن شریف پڑھا ہے۔میں شیعہ تھا اور سخت شیعہ تھا مگر ہمارا گھر دہلی میں ایسی جگہ تھا کہ
شاہ صاحب کے سامنے سے ہو کر جانا پڑتا تھا۔آخر میں شاہ صاحب کے درس میں شریک ہوا
اور انہیں کی صحبت کا نتیجہ ہے کہ میں موجوہ حالت کو پہنچا۔پھر اپنا سارا قصہ تشیع کا اور سنی
ہونے کا سنایا اور کہا کہ میں شاہ صاحب کا بہت معتقد ہوں۔لیکن وہ ایک سرکاری معاملہ تھا۔جس میں اس وقت مجھ کو بولنا مناسب نہ تھا اور یہ لوگ ایسے ہی ہیں۔ان کی باتوں کی طرف
زیادہ التفات نہیں چاہیے۔یہ کہہ کر بگھی کو لوٹایا اور مجھے کو اپنے مکان پر لے گئے۔کھانا
کھایا اور مجھ سے کہا کہ آپ ایسی باتوں کا زیادہ خیال نہ کیا کریں۔میں نے ان کی قرآن
شریف کی آیتوں سے محبت اور وقاف للقرآن ہونا اس طرح دیکھا کہ مجھ کو یاد نہیں کہ
کسی اور کو ایسا دیکھا ہو۔ایک دفعہ میں منشی جمال الدین صاحب کے ساتھ ان کے باغ میں جانا تھا۔راستہ میں
انہوں نے پوچھا کہ حَتَّى إِذَا مَا جَاءُوهَا شَهِدَ عَلَيْهِمْ میں جس طرح ما سے
پہلے اذا آیا ہے عربی کے کسی شعر میں اس کی مثال موجود ہے ؟ بچپن کی حالت بھی کیا بری
ہوتی ہے۔میں اور ان کا نواسہ محمد نام بگھی میں ایک سیٹ پر بیٹھے تھے اور مقابل کی سیٹ پر
نشی صاحب تھے۔میرے منہ سے بے ساختہ نکل گیا۔
١٠٣
اذا ما بكى من خلفها انصرفت له
بشق و تحتى شقها لم تحول
پڑھنے کو تو یہ شعر میں نے پڑھ ہی دیا مگر اس حالت کو کوئی کیا سمجھ سکتا ہے۔جب انہوں نے
کہا کہ اس شعر کا ترجمہ کرو۔میں نے میاں محمد کی طرف دیکھا اور انہوں نے منہ کے سامنے
کوئ چیز کر کے گردن جھکائی اور مسکرائے۔وہ بھی خاموش اور میں بھی چپ۔منشی صاحب
کی طبیعت بہت ہی نیک تھی۔وہ فورا سمجھ گئے کہ یہ کوئی فحش شعر ہو گا اور بات کو ٹلا دیا اور
سلسلہ کلام شروع کر دیا۔اس روز مجھ کو یہ سبق ملا کہ بات کو منہ سے نکالنے میں انسان کو بہت
زیادہ عاقبت اندیشی سے کام لینا چاہیے۔گو بعض اوقات زیادہ غور و خوض انسان کو نقصان
بھی پہنچا دیتا ہے مگر اس کی تلافی دعاؤں سے ہو سکتی ہے۔مجھ کو اپنی اس حرکت پر بڑی حیرت
رہی۔مگر انکی شرافت دیکھو کہ کسی دن بھی انہوں نے اس شعر کے متعلق مجھ سے نہ پوچھا۔بھوپال میں میں دو دفعہ گیا ہوں۔طالب علمی میں تو یہی کافی ہے کہ میں نے بخاری اور ھدایہ
مولوی عبد القیوم صاحب سے پڑھیں اور حدیث مسلسل بالا ولیت میں نے وہاں کے مفتی
صاحب سے کی فجزاه الله احسن الجزاء جو انہوں نے محمد بن ناصر حضرمی سے
روایت کی۔محمد بن ناصر حضرمی کا ایک قصہ مجھ کو منشی صاحب نے سنایا کہ ایک مرتبہ وہ میرے مکان پر
آئے۔چونکہ بڑے نیک اور مشہور آدمی تھے۔میں نے ایک ہزار روپیہ کی تھیلی ان کے
سامنے رکھی۔یہ دیکھ کر ان کے چہرہ پر بڑا تغیر اور خفگی کے آثار نمایاں ہوئے۔میں نے وہ
تحصیلی فورا اٹھا کر اپنے سامنے رکھ لی تو ان کے چہرہ پر بشاشت کے آثار نمایاں ہوئے اور میں
ہنس پڑا۔وہ کہنے لگے کہ تم کیوں ہے۔میں نے کہا کہ میں نے روپیہ آپ کے سامنے رکھا تو
آپ کے چہرہ پر تغیر نمایاں ہوا اور جب میں نے روپیہ اٹھالیا تو آپ کے چہرہ پر خوشی کے آثار
نمایاں ہوئے۔فرمانے لگے کہ ہاں ہمارا ارادہ تھا کہ آپ کے پاس آیا کریں گے اور آپ کو
۱۰۴
حدیث سنائیں گے۔جب آپ نے روپیہ رکھا تو ہم کو رنج ہوا کہ یہ تو دنیا دار آدمی ہے۔حدیث میں آیا ہے کہ روپیہ کوئی دے تو واپس نہ کرو۔اس لئے ہم روپیہ تو لے لیتے مگر روپیہ
لے کر پھر حدیث نہ سناتے۔اب معلوم ہوا کہ تم بڑے ذہین آدمی ہو اس لئے ضرور آیا کریں
گے اور تم کو حدیث سنائیں گے۔یہ بھی فرمانے لگے کہ ہم کو روپیہ کی ضرورت نہیں۔ہمارے گھر اس قدر کھجوریں پیدا ہو جاتی ہیں جو سال بھر کے لئے کافی ہوتی ہیں۔ہمارے گھر
کے اونٹ ہیں۔ایک طرف اونٹ پر کھجوریں لاد لیتے ہیں۔دوسری طرف غلام کو سوار کر
لیتے ہیں۔پانی کا مشکیزہ اپنے پاس رکھ لیتے ہیں۔اسی طرح حج کو جاتے ہیں اور دور دور سفر کر
آتے ہیں۔کسی چیز کی اور الحمد للہ ضرورت نہیں۔یہ قصہ خود منشی جمال الدین صاحب نے بلا
کسی وساطت کے سنایا۔محمد بن ناصر حضرمی (حضرموت کے رہنے والے) جب بات کرتے تھے
تو بہت جلد جلد بلا تکان زبان سے الفاظ نکلتے تھے۔مگر کوئی لفظ قرآن و حدیث کے الفاظ سے
باہر نہ ہوتا۔منشی جمال الدین صاحب کی ایک یہ بات دیکھی کہ وہ ہمیشہ نابینا مرد یا نابینا عورت کی تلاش
میں رہتے تھے اور دور دور سے بلواتے تھے۔کبھی مرد و عورت دونوں نابینا ہوتے تھے اور ان
کی شادی کر دیتے تھے۔کبھی دونوں میں ایک ہی نابینا ہو تا تھا۔ان سب کا تمام خرچ وہ خود
برداشت کرتے تھے اور ان کا ایک محلہ آباد کیا تھا۔ان کے جو بچے ہوتے تھے۔ان کے لئے
اسی محلہ میں ایک مدرسہ بھی جاری کیا تھا۔ایک روز ایک لڑکے کو (جس کے ماں باپ دونوں
نابینا تھے) دیکھ کر وجد کی حالت فشی صاحب پر طاری ہو گئی۔مجھ سے کہنے لگے کہ دیکھو اس
کی دونوں آنکھیں کیسی اچھی ہیں۔وہاں دور دور کے اندھے جمع تھے۔حتی کی ایک سیالکوٹ
کا بھی تھا۔منشی صاحب اقتصاد کے بڑے عالم تھے۔ان کے لئے عضلہ کا ایک سیر گوشت
خصوصیت سے پکتا تھا۔ایک وقت کھانا کھاتے تھے۔اس گوشت میں کئی آدمیوں کو شریک کر
لیتے تھے۔ایک روز مجھ سے کہنے لگے کہ میں نوجوان تھا جب یہاں نو کر ہوا۔میں نے تین
روپیہ سے زیادہ کا گوشت اب تک نہیں کھایا۔مجھے کو سن کر بہت تعجب ہوا۔تو فرمانے لگے کہ
۱۰۵
میں تین روپیہ کا ایک بکرا ہر روز خرید تاہوں اور نماز فجر کے بعد اس کو ذبح کر دیتا ہوں۔ایک
بیر گوشت اس میں سے نکلوا کر باقی پر ایک سپاہی کھڑا کر دیتا ہوں کہ اس کے تین روپیہ
وصول کرلے۔وہ باقی گوشت پوست فوراتین روپیہ میں فروخت ہو جاتا ہے اور لوگ علی
الصبح آکر سب خرید کرلے جاتے ہیں۔اس طرح ہر روز ہم کو تین روپیہ بچ جاتے ہیں۔یہ
طریقہ انہوں نے اپنے بہت سے کھانے پینے میں مقرر کر رکھا تھا۔مگر مجھ کو تو صرف گوشت کا
حال سنایا تھا۔بھوپال کے واقعات بہت ہی عجیب ہیں۔مگر طبی امور کے متعلق صرف یہ بات قابل ذکر
ہے کہ میں نے نہایت عمدہ دو صد ریاں بنوائی تھیں جن کے پہننے کی ہمیشہ مجھے عادت تھی۔ان میں ایک چوری ہو گئی۔مجھے یقین ہوا کہ طالب علمی کی حالت میں یہ ایک مصیبت ہے۔مصیبت پر صبر کرنے والے کو نعم البدل ملتا ہے۔دوسری صدری کو اس کے شکریہ میں دے
دیا۔تھوڑے دنوں کے بعد ایک امیر کبیر کے لڑکے کو سوزاک ہوا۔اس نے اپنے آدمی کو کہا
کہ کوئی ایسا طبیب جس کو لوگ نہ جانتے ہوں بلا لاؤ۔مگر وہ بنی ہوئی روانہ دے بلکہ سہل دوا
بتلادے ایسی نہ ہو کہ جس کے بنانے میں مجھے عام نوکروں کو آگاہی کرنی پڑے۔جن سے کہا
تھا ان کا نام پیرا بو احمد مجددی تھا۔انہوں نے کہا کہ ایک طالب علم طبیب ہے اور اس کے
طبیب ہونے سے لوگ ناواقف ہیں۔میں اس کو اپنے ساتھ لاؤں گا۔چنانچہ وہ مجھ کو وہاں
لے گئے۔وہ نوجوان اپنے گھر کے ایک دالان کے آگے کرسی پر بیٹھا ہوا تھا۔وہاں ایک باغیچہ
بھی تھا۔وہیں ہمارے لئے کرسیاں منگوا ئیں۔میں نے اس کا حال دریافت کر کے کہا کہ کیلے
کی جڑھ کا ایک چھٹانک پانی صاف کر کے اس میں یہ شورہ قلمی جو آپ کے دالان میں بارود
کے لئے رکھا ہے کئی دفعہ پئیں اور شام تک مجھے اطلاع دیں۔میں کہہ کر چلا آیا اور قدرت
الہی سے اس کو شام تک تخفیف ہو گئی۔اس نے مجھے ایک گراں بہا خلعت اور استار و پسیہ دیا کہ
مجھ پر حج فرض ہو گیا۔ساتھ ہی یہ بات ہوئی۔کہ مجھے شدت بخار میں سیلان اللعاب خطرناک
رنگ میں شروع ہوا۔جس میں پانی بودار سیاہ رنگ کا نکلتا تھا۔ایک شخص حکیم فرزند علی نے