سرورق
مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین, حصہ 12
بھی کیا ہے۔میں جن دنوں وہاں تھا غالبا وہ ۸۵ ہجری یا ۸۶ ہجری کا زمانہ تھا۔امراض زیادہ تر
اولاد کی کمی خون کی کمی، قہوہ کی کثرت ، عام ضعف پائے جاتے تھے۔وہاں رہنے کے لئے
طبیب ایسا ہو جو کسی قدر دستکاری بھی جانتا ہو۔حج کے بعد علی العموم عرب لوگ اپنے گھر کی چیزیں بہت ارزاں فروخت کیا کرتے ہیں۔خصوصاً جب ان کا ارادہ عیش و عشرت کے لئے طائف جانے کا ہو تو روپیوں کی چیزیں
کو ڑیوں میں فروخت کر دیا ان کے نزدیک بہت سہل ہے۔لیکن جب حجاج کی آمد کے دن
ہوتے ہیں تو وہی چیزیں جو کوڑیوں میں خریدی تھیں روپیوں میں فروخت ہو سکتی ہیں۔حج
کے بعد کباڑیوں کی طرح خریداری شروع کرے اور حج کے ابتدا میں بیچ دے تو اس طرح
بڑی اعلیٰ درجہ کی تجارت ہو سکتی ہے۔قرضہ کا معاملہ بہت خطرناک ہے۔مجھ کو ایک نکتہ معرفت وہاں یہ حاصل ہوا کہ چونکہ ہر سال نئے حاجی آتے ہیں اور وہ
بہت جلد چلے جاتے ہیں۔اس واسطے وہاں کے لوگوں کو کسی کامل انسان سے بھی سچی محبت
کبھی نہیں ہو سکتی۔وہاں ہر روز نئے مہمان آتے اور جاتے ہیں۔اگر وہ شدید محبت کسی سے
کریں تو پھر تو ان کی ہلاکت ہے۔میں نے اس سے یہ نتیجہ نکالا ہے کہ وہاں جناب الہی کی محبت
کے واسطے خالص سامان مہیا ہے۔انسانی محبتیں کوئی چیز نہیں۔وہاں کے شرفا اور تجھی لوگ
اور عرب اور عریانیہ بے شک ذہاں کے تمدن و معاشرت کا قابل قدر نمونہ ہیں اور ان کی
مجالس میں فصیح زبان بھی بولی جاتی ہے۔گو کہ گستر متر بھی بول لیتے ہیں۔بهر حال بمبئی پہنچے۔ایک میاں بیوی جن کو میں نے مکہ میں دیکھا تھا۔مجھ کو ملے۔میں نے
ان سے کہا کہ اگر تمہارا کچھ اسباب ہو یا تم کو اپنے گھر والوں کو کوئی پیغام دینا ہو تو مجھ کو دے
دو۔میں ریل کے راستے جلد جاؤں گا انہوں نے اپنا ارادہ ظاہر کیا تھا کہ ہم آہستہ آہستہ دریا
کے راستے ملک کو جائیں گے) وہ دونوں بہت شریف معلوم ہوتے تھے۔وہ عورت سرسے
کپڑا اتار کر میرے پاؤں پر گر پڑی اور کہا کہ صرف آپ کی مہربانی یہ ہے کہ ہمارا اپتہ اس
ملک میں کسی کو نہ دیں۔میں نے حیرت سے پوچھا کہ یہ بات کیا ہے ؟ اس نے کہا کہ میں ایک
شریف عورت ہوں۔کم عمری میں بیوہ ہو گئی اور ہمارے یہاں بوجہ شرافت کے بیوہ کا نکاح
نہیں کرتے اور یہ بزرگ پیری مریدی کرتے ہیں۔ہمارے پڑوس میں انکے مرید رہتے ہیں۔میں نے ان سے مخفی طور پر نکاح کر لیا ہے جس کی خبر ہمارے گھر والوں کو نہیں۔اس طرح مجھ
کو گیارہ دفعہ اسقاط کرانا پڑا۔پھر بھی میرے جوش جوانی کے ایسے تھے کہ میں نے مولوی
صاحب سے عرض کیا کہ ہم آزادانہ میاں بیوی کے طور پر نہیں رہتے۔تم یہ کرو کہ ملتان
پہنچو اور وہاں ایک جگہ مقرر کرلی کہ میں بھی ملتان پہنچتی ہوں۔پھر وہاں ہم خوب کھل کر
رہیں گے۔جب میں حج کے ارادہ سے چلی تو میرے بھائی جو آسودہ حال تھے انہوں نے مجھے۔سے کہا کہ ہم تمہارے ساتھ چلتے ہیں تاکہ تم کو تکلیف نہ ہو۔میں نے اس بات کو منظور کر
لیا۔رات کو کسی گاؤں میں ہم لوگ ٹھرے۔رات کو بڑی شدت سے آندھی اور بارش
آئی۔اور تمام مسافروں میں افرا تفری مچ گئی۔میں نے دور اندیشی کے طور پر عین بارش اور
ہوا کے طوفان میں وہاں سے جنگل کی طرف رخ کیا اور صبح تک دوڑتی بھاگتی چلی گئی اور کچھ
خبر نہ تھی کہ کدھر جاتی ہوں۔صبح کی روشنی میں میں نے لوگوں سے پوچھا کہ ملتان کا راستہ
کونسا ہے ؟ لوگوں نے مجھے ایک سڑک پر ڈال دیا۔میں نہیں جانتی کہ میرے بھائی واپس
ہوئے یا کہاں تک انہوں نے میری تلاش کی۔میں جب ملتان پہنچی تو یہ میرے میاں صاحب
منتظر کھڑے تھے۔وہاں سے ہم بخوشی و خرمی مکہ پہنچ کر یہ توں رہے جیسا کہ تم نے دیکھا ہے
ہمارے گھر والوں کو کوئی خبر نہیں پہنچی۔اب میں جاتی ہوں۔ملتان کے ارد گرد میں اپنے
میاں صاحب سے الگ ہو جاؤں گی۔یہ اصل بات ہے۔پس آپ ہمارا کوئی ذکر نہ کریں۔یہ
قصہ صرف اس لئے بیان کیا ہے کہ بیواؤں کو بٹھانا اچھا نہیں۔وہ عورت کسی زمانہ میں
ہمارے گھر میں بھی آئی تھی۔اللہ تعالی ان لوگوں کو توفیق دے۔جن کے گھر میں جوان اور
بیوہ عورتیں ہیں کہ ان کا نکاح استخارہ کر کے کر دیں۔
۱۳۲
بھیرہ
واپسی میں میں دہلی اترا اور میرے ایک پرانے رفیق نے مجھ سے بیان کیا کہ تمہارے
طبیب استاد یہاں دہلی میں ہیں۔میں اس کو ساتھ لے کر حضرت استاد کی خدمت میں پہنچا۔مجھے فرمایا کہ تم حرمین سے کیا کیا لائے۔میں نے بعض لطیف کتابوں کا ذکر کیا جو میں وہاں سے
لایا تھا۔تو آپ نے فرمایا وہ سب مجھے دے دو۔میں نے انشراح صد ر سے کہا کہ وہ تو آپ ہی کی
چیز ہے۔لیکن میں نے صندوقوں کو لاہور بھیج دیا ہے۔کیونکہ ریل وہاں تک ہے۔میں لاہور
پہنچ کر وہ صندوق آپ کی خدمت میں بھیجوا دوں گا۔آپ نے سن کر فرمایا کہ ہم بھی لاہور
دیکھنا چاہتے ہیں۔آج ہی چلیں۔میں بڑی خوشی سے حاضر ہوا اور آپ لاہور تشریف لائے۔بہت سے مقامات کی سیر میں میں آپ کے ساتھ ہی تھا۔باتوں باتوں میں ذکر کیا کہ وہ صندوق
ریل سے منگواؤ۔میں جب ریل کو جانے لگا تو فرمایا کہ ہم ہی منگوالیں گے۔چنانچہ اپنے نوکر کو
بھیج کر وہ صندوق (جن کا محصول میں نے ابھی ادا نہیں کیا تھا) اپنی گرہ سے محصول دیگر منگوا
لئے۔پھر مجھ سے کہا کہ یہ ہم نے صرف اس لئے کیا کہ کچھ ہمارا حصہ بھی ان میں شامل ہو
جائے۔مطلب یہ کہ بمبئی سے لاہور تک کا کرایہ ان صندوقوں کا انہوں نے دے دیا۔اصل
رحمت الہی کا ذکر کرنا مجھے مقصود ہے کہ اس وقت میری جیب میں اتنے روپے ہی نہ تھے کہ
میں ان صندوقوں کا محصول دیتا۔بہر حال میں آپ کو رخصت کر کے شہر لاہور میں داخل ہوا
تو ایک میرے وطن کا ہندو جس کے پاس بار برداری کے سامان تھے۔اس نے مجھ سے کہا کہ
میں آپ کا اسباب بھیرہ لئے چلتا ہوں آپ مجھے روپیہ بھیرہ میں دے دیں۔اس طرح مجھے
اللہ تعالیٰ نے مع اسباب کے بھیرہ پہنچا دیا۔وہاں میرے ملنے کو شہر کے بہت سے ہندو مسلمان جمع ہوئے تو اسی جلسہ میں ایک مولوی
صاحب نے یہ ذکر بھی کیا کہ بخاری ایک کتاب ہزار سال سے گمنامی کے کونے میں پڑی ہوئی
تھی۔دلی کے ایک شخص نے جس کا نام اسماعیل تھا اس کتاب کو شائع کیا۔یہ خطر ناک کلمہ ایسا
۱۳۳
تھا جس سے میرے کان آشنا نہ تھے اور میں نے اس قسم کا کلمہ کسی خارجی یا شیعہ سے بھی
نہیں سنا تھا چہ جائیکہ ایک حنفی مذہب کے ممتاز عالم کے منہ سے نکلا۔مجھے تعجب ہوا پھر میرے
دل میں غیظ و غضب پیدا ہوا۔وہ پہلا ہی دن تھا کہ میں اپنے وطن میں پہنچا تھا۔بہت کچھ
نشیب و فراز دل میں پیدا ہوئے۔آخر میں نے اتنی بات سے تو رکنا مناسب نہ سمجھا کہ میں
نے کہا کہ اول تو میں ابھی طالب علمی سے آیا ہوں نہ میرا مطالعہ نہ میری وسعت نظر نہ مجھے
تجربہ۔لیکن بخاری کی ساتھ شروح کے نام اس وقت مجھے یاد ہیں۔اگر ایک شرح کو سولہ
برس کے قریب قریب ختم کر لیا جائے جو کچھ زیادہ مدت نہیں معلوم ہوتی۔تو اس ہزار برس
میں ہر روز بخاری کی شرح لکھی گئی ہے اور یہ شروح شافعی مذہب کی بھی ہیں۔حنفیوں کی
بھی۔مالکیوں اور حنابلہ کی بھی۔میں نے خود بخاری کو ایک بڑے حنفی المذہب مولوی
عبد القیوم صاحب سے بھوپال میں پڑھا ہے۔پھر شاہ عبد الغنی صاحب سے بھی۔ان دونوں کی
صحبت میں میں نے کبھی ایسے لفظ نہیں سنے۔یہ میرا فقرہ اس مولوی صاحب کے قلب پر بجلی
کا کام کر گیا۔پھر ایک دن میں اپنی مسجد میں مشکوۃ پڑھا رہا تھا۔اس میں یہ حدیث آئی کہ جو کوئی اذان
کی آواز سنے وہ اذان کے کلمات کہے اور بعد اس کے اللهم رب هذه الدعوة
التامة۔۔۔الخ آخر تک دعا پڑھے حلت له شفاعتی۔اس حدیث کے بیان کو ایک
شخص عبد العزیز نام پشاوری جس کو عزیز بھی کہتے تھے سن کر مجھ سے کہنے لگا کہ آپ یہ دعا لکھ
دیں۔اس وقت میرے پاس اتفاق سے انگریزی لکھنے کا لوہے کا قلم تھا جو بہت ہی باریک تھا
اسی سے میں نے وہ دعا لکھ دی۔وہ چونکہ ضعیف العمر اور نظر کا کمزور تھا۔اس کے پڑھنے کی
کوشش کی۔مگر اس کی کم نظری نے روک دیا۔وہ پرچہ لے کر ایک مشہور کاتب محمد دین کے
پاس پہنچا کہ یہ دعا آپ بہت موٹے حروف میں خوش قلم لکھ دیں۔کاتب صاحب نے تو آگا
پیچھا ہی نہ دیکھا کہ یہ دعا تو شفاعت کے لئے ہے وہ اس کاغذ کو لیکر بخاری کے دشمن مولوی
صاحب کی خدمت میں پہنچے اور کہا کہ اس شخص کے قلم سے وارزقنا شفاعته کا لفظ
۱۳
ارادہ چھوٹ گیا ہے۔مولوی صاحب کے اس پہلے غضب پر یہ میرا لکھا ہوا کاغذ اور بھی
خطرناک کام کر گیا اور اب وہ میرے مقابلہ کے لئے بالکل تیار ہو گئے۔وہ ابھی کچھ منصوبوں
ہی میں تھے کہ ایک روز صبح کے وقت ایک سید صاحب اور انکے ساتھ ایک متولی صاحب
دونوں میرے پاس آئے۔اور شاہ صاحب نے مجھ سے کہا کہ میرے سسرال میں ایک
جماعت ہے جو نمازوں میں رکوع اور قومہ میں رفع یدین کرتے ہیں۔آپ کا فتویٰ ان لوگوں
کی نسبت کیا ہے کہ ان سے کیا معاملہ کیا جائے۔کیونکہ وہاں جھگڑے میں آپ کو منصف مقرر
کیا گیا ہے۔میں نے اس وقت کمزوری سے کام لیا اور ان سے کہا کہ پہلے پتہ لگایا جائے اور
ان رفع یدین کرنے والوں سے پوچھا جائے کہ وہ شیعہ ہیں یا سنی۔اور سنیوں میں وہ
شافعی ہیں یا حنبلی۔اگر اس قسم کے لوگ ہوں تو ان کے مذہب میں رفع یدین ثابت ہے۔ہاں
اگر وہ حقی مذہب کے مقلد ہیں تو پھر ان کے متعلق انکے مناسب فتوی دیا جا سکتا ہے۔سید نے
اس فتویٰ کو بہت پسند کیا اور دونوں واپس چلے گئے۔قدرت ہی کے تماشے ہیں۔جب وہ دنوں
صاحب مسجد کی سیڑھیوں سے نیچے اتر گئے۔تو وہ مولوی صاحب جو بخاری پر ناراض اور
دعائے شفاعت پر گھبرائے ہوئے تھے پاس سے گزرے اور انہوں نے شاہ صاحب سے
پوچھا۔آپ یہاں کس طرح آئے تھے۔شاہ صاحب نے کہا۔میں نے ایک سوال کیا تھا مگر
بہت ہی معقول جواب دیا ہے۔شاہ صاحب سے سن کر مولوی صاحب نے ان کو بتاکید فرمایا
کہ میں یہاں کھڑا ہوں۔آپ اس سے یہ اور دریافت کر آئیں کہ آپ کے نزدیک رفع
یدین کا کیا حکم ہے۔وہ شاہ صاحب جب واپس تشریف لائے اور میں نے ان کو دیکھا تو اپنی
کمزوری پر بہت ہی افسوس کیا۔خیر انہوں نے جیسا ان کو مولوی صاحب نے سمجھایا تھا اسی
طرح کھڑے کھڑے ہی مجھ سے دریافت کیا۔میں تو پہلے ہی اپنی حالت پر افسوس کر رہا تھا۔میں
نے ان سے کہا کہ میرے نزدیک رفع یدین کرنا جائز ہے۔اس پر انہوں نے کہا کہ اگر آپ کا
ایسا خیال ہے تو آپ کا اس ملک میں یا کم سے کم اس شہر میں رہنا محال ہو گا۔میں نے انکو جیسا
کہ میں تیار ہو ہی چکا تھا، کہا کہ یہ خدا تعالیٰ کے کام ہیں ان میں بندوں کا کوئی دخل نہیں۔پہلے
۳۵
دن کی گفتگو۔وہ دعا۔شاہ صاحب کا یہ سوال ان تینوں چیزوں نے مل کر اپنا ایک عجیب کیمیاوی
اثر دکھلایا۔ایک دن صبح کو میں اپنے مکان سے اترا تو حکیم فضل دین صاحب جو میرے بڑے مخلص
اور محسن اور پیارے اور دل سے فرمانبردار دوست تھے رحمهم الله۔کچھ گھبرائے
ہوئے میرے پاس آئے اور کہا کہ اذان کی دعا کس طرح ہے؟ وہ سوال میں بہت ہی ادب کیا
کرتے تھے۔میں نے ان کو حسب معمول دعا سنادی۔انہوں نے کہا یہ کہاں لکھا ہے ؟ میں نے
کہا آپ کیوں گھبراتے ہیں۔کبیری شرح منیہ اور لمعات شرح مشکوۃ شیخ عبد الحق محدث
دہلوی میں ایسا ہی ہو گا۔میرے مکان کے نیچے بہت سے مسلمان بیمار بھی ہوا کرتے تھے۔لیکن
اس دن خلاف معمول کوئی آدمی نہ تھا۔اتنے میں ایک شخص میرے پاس آیا۔جس کی حالت
پر اب مجھ کو رحم آتا ہے اور بہت ہی رحم آتا ہے۔اس کا نام غلام محمد تھا۔قوم جلا ہا مگر بہت
جو شیلا آدمی تھا۔رحم کی وجہ یہ ہے کہ اب اس کی اولاد میں ایک لڑکا میں نے دیکھا ہے جو بڑا
جو شیلا شیعہ ہے اور رفع یدین کو تو وہ قریبا فرض ہی سمجھتا ہے۔یہ خدا تعالیٰ کے عجائبات ہیں۔اس نے آکر کہا کہ حضرت پیر صاحب کی بی بی بہت سخت بیمار ہیں۔آپ وہاں چل کر ان کو دیکھ
لیں۔میں ان پیر صاحب کی بڑی عزت کرتا تھا۔اس واسطے بلا تکلف اس کے ساتھ ہولیا۔وہ
بڑی تیزی سے قدم اٹھاتا ہوا چلا۔میں نے بہت سی مخلوق راستہ میں دیکھی جو بے ساختہ پیر
صاحب کے مکان کی طرف جا رہے تھے۔جب میں انکے دروازہ کے قریب پہنچا تو وہاں بڑا
از دحام خلقت کا مجھے نظر آیا۔لیکن انکے زنان خانہ کی طرف نہ کوئی مرد جا تا ہوا دیکھانہ کوئی
عورت۔میاں غلام محمد صاحب کو دیکھا تو وہ بھی وہاں غائب ہو گئے۔اس وقت معلوم ہوا کہ
فریب سے مجھ کو کسی دوسری غرض کے لئے بلایا گیا ہے۔لیکن اس وقت وہاں سے کوئی واپس
جانے کی صورت نظر نہ آئی تو ناچار میں بھی مردانہ کی طرف خود بخود چلا گیا۔وہاں پیر صاحب
ایک بڑی چارپائی پر گاؤ تکیہ لگائے اور اپنے دونوں پاؤں کو چارپائی کے دونوں طرف رکھے
ہوئے چت تھے۔اور ایک عالم جو اس شہر سے باہر کے تھے اور میں اس دم تک ان کے علم
اور تقدس اور نیکی کا بڑا معتقد تھا۔ان کو دیکھا کہ ان ان پڑھ پیر صاحب کے پاؤں پر ماتھا رکھے
ہوئے اور ہاتھ سے ان کا پیر دبائے ہوئے بیٹھے ہیں۔میں دیکھ کر بے تاب ہو گیا۔میں نے
کراہت سے ان کو دیکھ کر پیر صاحب کی طرف متوجہ ہو کر کہا کہ آپ کی بیوی بیمار ہے۔آپ
کا آدمی گیا تھا۔چلئے اس کو دیکھ لوں۔انہوں نے کہا کہ ایک مسئلہ ضروری ہے۔پہلے اس کی
نسبت آپ سے کچھ دریافت کرنا ہے۔میں نے کہا۔آپ تو پیر ہیں۔آپ کو مسائل سے کیا
غرض پڑی ہے۔آج کل تو پیر مسائل سے قطعا سبکدوش ہیں۔ابھی میں کھڑا ہی تھا کہ انہوں
نے دوبارہ اصرار کیا مگر وہ ایسے ذہین اور فہیم تھے کہ فورا تاڑ گئے کہ یہ زمین پر تو بیٹھے گا
نہیں۔چارپائی پر ہی بیٹھے گا۔یہ ان کی فراست نہایت صحیح تھی۔جلد تاڑ کر کہا کہ او ہو ! علماء تو
سب نیچے بیٹھے ہیں اور یہ رسول کے جانشین ہیں۔ہمارے نوکروں نے بڑی غلطی کی کہ
ہمارے لئے چارپائی بچھائی۔اپنے نوکروں سے کہا کہ جلد چارپائی اٹھاؤ۔چارپائی کے اٹھنے سے
جگہ بھی فراخ ہو گئی۔پیر صاحب بھی نیچے ہی بیٹھ گئے۔میں نے کہا کیا مسئلہ ہے ؟ کام سب خدا
تعالی کے فضل سے ہی ہوتے ہیں۔اصل محرک مولوی صاحب کے ہاتھ میں ایک کتاب تھی
اور اس میں ایک جگہ انہوں نے اپنی انگلی رکھ چھوڑی تھی۔میں سمجھا کہ کوئی ایسا مسئلہ ہو گا
جس کا اس کتاب میں ذکر ہے۔میں نے خدا تعالیٰ کے کامل رحم اور بندہ نوازی سے اس
کتاب کو اپنے ہاتھ میں پکڑ کر کہا کہ بھائی صاحب یہ کیا کتاب ہے۔تو مولوی صاحب نے
بڑے غضب سے کہا کہ آپ میرے بھائی نہیں ہیں۔حالانکہ میں رشتہ میں ان کو بھائی سمجھتا
تھا۔میں نے کہا۔یہ تو کوئی ناراض ہونے کی بات نہیں اگر اخوت اسلامی کے سبب آپ بھائی
ہونا نہیں مانتے تو ہمارے یہاں سکھوں کو بھی بھائی کہتے ہیں۔تب انہوں نے اپنے ہاتھ سے
کتاب چھوڑ دی اور کہا کہ اچھا ان معنوں میں آپ لے لیں۔جہاں انکی انگلی رکھی ہوئی تھی
میرے ہاتھ میں آکر وہ مقام تو مل گیا۔میں اپنے مولا کی کس مہربانی کا ذکر کروں۔وہ کتاب
دلائل الخيرات مطبع کانپور کی تھی۔میں نے ہاتھ میں لے کر جب اس کو کھولا تو اس کے
ساتویں صفحہ پر میری نظر پڑی اور اس میں اذان کی دعا وہی لکھی تھی جو میرے ہاتھ سے لکھی
گئی تھی۔اب میں خوشی سے اس قدر جوش میں آگیا کہ میں بیٹھ نہیں سکا اور میرے دل میں
یہ بات جوش زن ہو گئی کہ بہر حال یہ عالم آدمی ہے اور بڑا ہوشیار ہے۔اس نے ضرو را تھی
طرح دیکھ بھال لیا ہو گا۔لیکن اب تو وہ لفظ دلائل الخیرات میں موجود نہیں۔ہو نہ ہو یہ
وارزقنا كا لفظ خدا تعالیٰ نے کاٹ دیا ہے۔میں نے کھڑے ہو کر بڑی بلند آواز سے کہا
کہ تم نے بنی اسرائیل میں ایک لڑکے کا قصہ سنا ہو گا کہ وہ توریت پڑھتا تھا اور جب حضرت
محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام آتا تھا تو کاٹ دیتا تھا۔اور پھر خود بخود قدرت خدا سے اس
میں نام لکھا جاتا تھا۔سب نے کہا کہ ہاں۔ہم نے یہ قصہ سنا ہے میں نے کہا وہاں تو کاٹا ہوا پھر
لکھا جاتا تھا اور یہاں خدا تعالیٰ نے لکھا ہوا کاٹ دیا۔اس دلائل الخیرات کو دیکھو۔اس میں
وارزقنا کا لفظ کٹ گیا ہے وہ لوگ تو پہلے ہی دلائل الخیرات میں اس دعا کو دیکھ چکے تھے
که وارزقنا کا لفظ لکھا ہوا موجود ہے۔سب اٹھ اٹھ کر اور جھک جھک کر دیکھنے لگے۔اور اس بات سے غافل (کہ پہلے انہوں نے کونسے صفحہ پر یہ دعادیکھی تھی اور اب یہ ساتواں
صفحہ تھا) حیران و ششدر رہ گئے۔میری تیز زبانی اور طاقت اور بھی بڑھ گئی۔پیر صاحب فوراً
سمجھ گئے اور انہوں نے پہلو بدل کر کہا کہ یہ مولویوں کی بحث ہے۔ہم اس کو نہیں جانتے۔مسئلہ دراصل وہ جو ہم دریافت کریں۔تم یہ بتاؤ کہ یا شیخ عبدالقادر جیلانی
شيئًا لله پڑھنا جائز ہے یا ناجائز؟ میں اپنے مولا کی حمد کس طرح بیان کروں اور میری کیا
ہستی ہے کہ اس کے فضل و کرم اور تصرفات پر قربان ہو جاؤں۔میں نے ان سے کہا کہ پیر
صاحب آپ تو یا شیخ الخ کے وظیفہ کا مسئلہ دریافت کرتے ہیں پہلے اپنے مولویوں
سے یہ تو پوچھو کہ وہ جناب شیخ کو قطعی جنتی بھی مانتے ہیں یا نہیں ؟ پیر صاحب نے کہا۔ہاں یہ
انصاف کی بات ہے۔وہاں بہت سے مولوی موجود تھے۔سب نے متفق ہو کر کہا کہ سوائے
عشرہ مبشرہ کے ہم کسی کو قطعی جنتی نہیں جانتے۔میں نے پیر صاحب کو کہا کہ یہ تو آپ کے
باپ کو وہ شیخ عبد القادر جیلانی کی اولاد میں سے تھے) جنتی بھی نہیں مانتے۔شیئًا اللہ کا
وظیفہ کیا۔انہوں نے بہت گھبرا کر اور بڑی حیرت کے لہجہ میں کہا۔”ارے او مولویو یہ کیا کام
کرتے ہو"۔غرض وہ سحر تو باطل ہو گیا۔اب پیر صاحب کو لینے کے دینے پڑ گئے۔مجھ سے کہنے
لگے آپ ان لوگوں کو چھوڑ دیں۔اپنا خیال بتائیں۔میں نے کہا بخاری شریف میں لکھا ہے کہ
سید عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ قطعی بہشتی ہیں یعنی صحیح بخاری میں ایک حدیث ہے کہ
حضور نبی کریم کے پاس سے ایک جنازہ گزرا اور اچھے لوگوں نے اس کی تعریف کی تو آپ
نے فرمایا وجبت جب اس کے معنی پوچھے گئے تو آپ نے فرمایا کہ جس کی اچھے لوگ
تعریف کرتے ہیں تو وہ جنتی ہوتا ہے چونکہ شیخ عبد القادر جیلانی کی نسبت جہاں تک میرا خیال
ہے ہزار ہا بزرگوں نے تعریف فرمائی ہے۔لہذا اس حدیث کی رو سے میں ان کو یقینی جنتی
سمجھتا ہوں۔مولویوں میں سے اس وقت کسی نے مجھ پر جرح نہیں کی۔پیر صاحب اس وقت
ہمارے قابو میں آگئے۔اصل وظیفہ کے متعلق پوچھنا تو رہ ہی گیا۔بات کچھ اور کی اور ہی ہو
گئی۔تب میرا ہاتھ پکڑ کر کہنے لگے۔میں اصل حقیقت کو سمجھ گیا ہوں۔اب آپ اپنے گھر چلے
جائیں۔خیر خدا تعالیٰ کے فضل و نعمت کا شکر ادا کرتا ہوا بآرام اپنے گھر پہنچ گیا اور وہ جادو محض
خدا تعالیٰ کے فضل سے باطل ہو گیا۔ایک دفعہ وہاں کے علماء مباحثہ کے لئے جمع ہوئے۔وہاں کی جامع مسجد کو جو شیر شاہ کی
بنوائی ہوئی ہے اکھاڑہ بنایا۔کئی قسم کی گفتگو کے بعد یہ فیصلہ ہوا کہ تم جو اولیاء کا پکارنا شرک
کہتے ہو ، اگر علماء میں سے کسی نے ایسا لکھا ہو تو بلا گفتگو اس امر کو مان لیں گے۔بہت سے علماء
تھے۔جن سے یہ اقرار پختہ کرایا۔دوسرے دن میں تفسیر عزیزی کو لے گیا اور اس میں سے
وَتَبَتِّلْ إِلَيْهِ تَبْتِيلاً کا موقع ان کو دکھایا گیا۔جہاں شاہ عبد العزیز صاحب تحریر فرماتے
ہیں۔”و بعض پیر پرستان از زمره مسلمین در حق پیران خودا مراول را ثابت می کنند و در وقت
احتیاج ہمیں اعتقاد بانها استعانت می نمایند الخ اس کے لطیف جوابوں میں ایک شخص
نے جو بڑے پیر بنے ہوئے تھے اور عالم بھی مشہور تھے۔میری پیٹھ پر ہاتھ پھیرا اور کہا کہ
آپ گھبرا کر کیوں بات کرتے ہیں۔یہاں کیا کوئی تمہارا دشمن ہے ؟ مجھ کو ان کی اس بات پر
بہت ہی حیرت و افسوس ہوا۔مگر دوسرے مولوی نے کہا کہ یہ لفظ پیران (بیائے فارسی) نہیں
۱۳۹
بلکہ بیران (بیائے موحدہ) ہے اور بیر ہنومان کو کہتے ہیں۔پھر آپس میں کچھ اشارے کر کے
سب کھڑے ہو گئے۔معلوم ہوا کہ کوئی خاص منصوبہ میرے متعلق انہوں نے تجویز کیا تھا اور
اس لئے انہوں نے ایسی بھی کوشش کی تھی کہ وہاں میرے دوستوں میں سے ایک شخص بھی
موجود نہ تھا۔میں اس وقت اپنے دل میں یہ دعا مانگ رہا تھا عذت بر بی و ربکم ان
ترجمون۔اس مسجد جامع میں ایک منبر تھا۔ایک مولوی اس پر جا کھڑا ہوا۔ایک دنیا دار
آدمی جس کو میرے خسر سے محبت تھی۔اس عظیم الشان از دحام اور کہرام میں میرے پاس
سے یہ کہتا ہوا گزر گیا کہ۔"اگر یہ وقت مل جائے تو پھر ہم انتظام کر سکتے ہیں " جب مولوی
کھڑا ہوا تو مجھ کو یقین ہو گیا کہ اب یہ کسی قسم کا فتویٰ دے گا اور اس فتویٰ کی حقیقت مجھ کو
معلوم نہ تھی۔میرے داہنی طرف شہر کے تحصیلدار کھڑے تھے۔ان کا نام رام داس تھا اور
ان کے داہنے ہاتھ پر تھانہ دار تھے جن کا نام لینا میں مناسب نہیں سمجھتا اور تھانہ دار کے
داہنے اور پیچھے بہت سے سپاہی تھے۔باقی ہزارہا مخلوق ان کے پیچھے تھی۔اس تھانہ دار کا نقار
تو صحیح تھا کیونکہ مولوی ہمارے مخالف تھے۔لیکن مجھ کو بڑا تعجب ہوا جبکہ تحصیل دار نے بھی
مجھے دھمکی دی اور کہا کہ آپ کی نسبت جو یہ شخص فتوی دینے لگا ہے اس میں یہ شخص مختار
ہے۔اس وقت محض خدا تعالیٰ کے فضل سے میرے دل میں آیا کہ جیسا میرے خسر کے
دوست نے کہا ہے وقت مل جائے تو اس ملنے کی تدبیر کرنی چاہیے۔چنانچہ میں نے خدا تعالیٰ
سے تائید پا کر اپنی پوری طاقت سے تحصیل دار کی رگ گردن کو جو شہ رگ کہلاتی ہے
انگوٹھے اور انگلی کی مدد سے اس طرح دبایا کہ تحصیل دار صاحب کی چیخ نکل گئی اور وہ بے
ہوش ہو کر گر پڑے۔تھانہ دار کو جب یہ معلوم ہوا کہ تحصیل دار مارا جا چکا تو اس کو خیال آیا
کہ ہم تھانہ سے باقاعدہ روزنامچہ میں روانگی درج کر کے نہیں آئے۔ہم کو تھانہ سے با قاعدہ
آنا چاہیے۔چنانچہ تحصیل دار کے بے ہوش ہو کر گرتے ہی تھانہ دار مع تمام سپاہیوں کے
وہاں سے بھاگ گیا۔اس کے جاتے ہی یکلخت تمام مسجد خالی ہو گئی۔حتی کہ ان منبر پر چڑھنے
والے مولوی صاحب کا بھی کوئی پتہ و نشان نہ تھا۔تحصیل دار رام داس کو جب ہوش آیا تو
ان کا چہرہ زرد اور منہ فق تھا اور اس تمام مسجد میں سوائے میرے اور ان کے کوئی تیسرا آدمی
نہ تھا۔تحصیل دار نے بڑی لجاجت اور خوف زدہ آواز سے کہا کہ مہاراج! میں آپ کا
مخالف نہیں ہوں۔معلوم ہو تا تھا کہ ان کو اندیشہ ہے کہ یہ مذہب کے جوش میں مجھ کو قتل نہ
کر ڈالے۔میں نے ان کو محبت سے اٹھایا اور گلے لگالیا لیکن ان کا اندیشہ رفع نہ ہوا۔تحصیل
دار قد میں مجھ سے چھوٹے اور بڑے شریف الطبع انسان تھے۔میں نے ان کو اپنی بغل میں دیا
کیا اور اسی طرح بغل میں لئے مسجد سے باہر نکلا۔لوگوں کو میں نے دیکھا کہ ہوا ہو گئے تھے۔کسی کا پتہ و نشان نہ تھا۔جوں جوں ہم دونوں شہر کے قریب آتے جاتے تھے۔تحصیل دار کا
چہرہ بشاش ہوتا جاتا تھا۔جب ہم دروازہ میں آئے تو انہوں نے ذرا ہوش سنبھالا اور جب
چوک میں پہنچے تو بالکل سنبھل گئے اور مجھ سے کہا کہ آپ ارشاد کریں تو میں تحصیل کو چلا
جاؤں۔میں نے کہا ہاں جاؤ۔ان کی شرافت کا یہ حال ہے کہ آخری دم تک انہوں نے اور
ان کے بیٹے ڈاکٹر فتح چند نے میری ہمیشہ بچی تعظیم کی اور کبھی بھی اس امر کا اظہار نہ کیا و کفی
الله المؤمِنينَ الْقِتال
عجائبات مباحثہ میں ایک مباحثہ میں نے اپنے ملک میں یہ دیکھا کہ میں ایک گاؤں میں
مباحثہ کے لئے بلایا گیا۔مقام مباحثہ میں جب میں پہنچا تو ایک بڑا میدان دیکھا کہ اس میں بہت
کی چارپائیاں بچھی ہوتی ہیں اور چار پائیوں پر ایک ایک کتاب علیحدہ علیحدہ کر کے برابر برابر
پھیلی ہوئی ہیں۔میں نے بھی ان میں سے بعض کو دور سے رکھے ہوئے دیکھا۔کتا ہیں اس قدر
فراہم کی گئی تھیں کہ انہوں نے وہ وسیع میدان پر کر دیا تھا۔میں نے مہتمم مباحثہ سے پوچھا کہ
یہ کیا بات ہے؟ معلوم ہوا کہ یہ تمام کتابیں رفع یدین والی حدیث کی تردید میں ہیں۔مجھ کو
بہت تعجب ہوا کہ اس حدیث کی تردید تو چند محدثین اور چند فقہا کے اقوال سے بھی یہ لوگ
کر سکتے تھے۔اس قدر وسیع کتب خانہ پھر کتابوں کو ایک ایک کر کے پھیلا کر رکھنے سے کیا
فائدہ؟ میں اول اس کمرہ میں گیا جہاں مباحثہ تجویز ہوا تھا۔میں نے مولوی صاحب سے عرض
کیا کہ یہ کتابوں کا کیا کارخانہ ہے۔پھر اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں ایک سہل بات ڈالی اور
۱۱
اسکی محرک معمولات مظہری نام ایک کتاب ہو گئی جو اس وقت میرے کوٹ اور کرتہ کے
درمیان رکھی تھی۔میں نے کھڑے ہی کھڑے مولوی صاحب سے پوچھا کہ اگر معمولات
مظہری میں جو آپ کے پیروں کے پیر کے ملفوظات ہیں ، کوئی اس قسم کا فیصلہ نکل آئے جو
فرض کرو ان کتابوں کے خلاف ہے تو کیا آپ اپنے پیر کو چھوڑ دیں گے ؟ باعث مباحثہ بھی
کھڑاہی تھا۔میں بھی کھڑا تھا اور وہ بزرگ بیٹھے تھے۔انہوں نے فرمایا کہ وہ ہمار ا طریقت کا پیر
ہے ، شریعت کا پیر نہیں۔میں نے کہا کیا وہ شرعی امور کے مخالف ہو کر بھی آپ کی طریقت
کے پیر رہ سکتے ہیں ؟ انہوں نے فرمایا۔ہاں۔باعث مباحثہ جو ایک بڑا ہو شیار دنیا دار آدمی تھا۔وہ تاڑ گیا اور اس نے آہستہ سے مجھ سے کہا کہ میں تو حقیقت کو پہنچ گیا۔یہ لوگ تو آپ سے
کچھ بھی مباحثہ نہیں کر سکتے۔مجھے کو تو کسی کاوش کی ضرورت نہ تھی۔میں وہاں سے گھوڑے
پر سوار ہو کر اس ارادہ سے کہ اپنے گھر چلا جاؤں اس گاؤں سے باہر نکلا۔لیکن ایک آدمی
نهایت تیزی سے دوڑتا ہوا میرے پاس پہنچا اور اس نے آتے ہی میرے گھوڑے کی باگ
پکڑ لی اور کہا کہ یہ ڈھول کی آواز نہیں سنتے؟ میں نے کہا کہ میں تو ڈھول کی آواز پہچانتا
نہیں۔اس نے کہا کہ یہ فلاں دنیا دار نے اس خوشی کا ڈھول بجوایا ہے کہ آپ ہار گئے ہیں۔مجھے
کو بڑا تعجب ہوا اور میں نے گھوڑے کو سرپٹ دوڑا کر اپنے آپ کو پھر اسی مقام پر پہنچایا۔اب اس دنیا دار کو بھی ہوش آیا۔میں نے اس سے کہا کہ تم نے مجھ سے تو کہا تھا کہ حقیقت
معلوم ہو گئی یہ لوگ مباحثہ نہیں کر سکتے اور اب سنا کہ یہ فتح کا ڈھول بجوایا ہے۔یہ سن کر اس
نے ڈھول بجانے والے کو بڑی فحش گالی دے کر نیچے اتارا۔میں نے اس دنیا دار کو دھمکی دی
کہ اگر اس طرح آدمی فتح یاب ہو سکتا ہے تو تمہارے مخالف تم کو جان سے مار ڈالنے پر تیار
ہو سکتے ہیں۔تم نے سوچا سمجھا نہیں اور غور سے کام نہیں لیا۔تحریری اور تقریری مباحثہ کرالو
اور ان شرارتوں سے اپنے آپ کو محفوظ رکھو۔پھر وہاں سے میں ایک بڑے پرامن مکان
میں چلا گیا۔تھوڑے سے تحریری مناظرہ کے بعد کتابوں والے مولوی صاحب نے مناظرہ کو
روک دیا۔میں ان کو جانتا تھا کہ وہ مناظروں سے دور رہنے والے آدمی تھے۔میں انکو بہت