سرورق

مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین, حصہ 13

شریف الطبع اور نیک طبیعت خیال کرتا تھا۔لیکن ان کے اس لفظ پر مجھ کو اس وقت تک
تعجب ہے کہ انہوں نے میرے سامنے یہ کہا کہ اس ملک میں کوئی مذہبی مباحثہ کبھی نہیں ہوتا
تھا۔اس گاؤں کے مولوی نے تفرقہ ڈال دیا ہے اور جو مفرق الجماعت ہوتے ہیں وہ ملعون
ہوتے ہیں۔عليه لعنت الله والملائكة والناس اجمعین۔اس لفظ سے
میں کانپ گیا اور معلوم ہوا کہ شریف الطبع انسان بھی جوش میں آکر حد سے نکل جاتا ہے۔ایک مسجد میں یہ عجیب بات دیکھی کہ ایک بزرگ میری بہت مذمت کر رہے تھے اور
میں بھی وہاں جا کر بیٹھ گیا۔انہوں نے مجھ کو دیکھا نہ تھا اور بڑے جوش سے اپنے کام میں
مصروف تھے۔میں جانتا تھا کہ دنیا میں یہ ہماری بھی کچھ لحاظ داری کرتے ہیں۔میں نے
آہستگی سے کسی اور شخص سے ایک بات کی اور خیال کیا کہ یہ بھی میری آواز سن لیں گے۔چنانچہ وہ فور امیری آواز سن کر چونک پڑے اور میری طرف منہ کر کے فرمانے لگے کہ
آپ بیٹھے ہیں ؟ اور اس کے بعد ان پر ایک سکتہ کا عالم طاری ہو گیا جس سے مجھ کو
افسوس ہوا کہ کس قسم کی یہ مخلوقات ہے۔ایک واقعہ اس کے قریب یہ ہوا کہ ہمارے شہر میں ایک بہت بڑے پیر ولایت تھے۔بہت کچھ سمجھا کر ان سے لوگوں نے یہ اقرار لے لیا کہ اس قدر مدد دیں گے کہ نورالدین کو
شہر سے نکال دیں۔جب پیر صاحب آرے بلے کہہ چکے ، مجھ کو بھی یہ خبر پہنچی۔میں دوپہر کے
وقت پیر صاحب کے پاس پہنچا اور وہ ایسا وقت تھا کہ اس وقت پیر صاحب اکثر تنہا ہی ہوتے
تھے۔میں نے کہا کہ ایک عرض کرنے آیا ہوں جو بہت ہی مختصر ہے۔یہ باغ جو آپ کے گھر کے
پاس ہے اس باغ کی نسبت ایک سوال ہے کہ " آپ تو حجرہ شاہ مقیم کے رہنے والے ہیں اور
وہ یہاں سے بہت دور ہے۔یہ باغ آپ کو اس شہر میں کس طرح مل گیا ؟ بس میرا اتنا ہی سوال
ہے " پیر صاحب نے فرمایا کہ آپ کے دادا نے ہمارے دادا کو دیا تھا۔میں نے کہا کہ بہر حال
آپ کو ہمارے خاندان سے کچھ نفع پہنچا ہے۔یہ سن کر انہوں نے فرمایا کہ میں اور آپ کا بڑا
بھائی لاہور میں ایک جگہ رہتے تھے اور ہمارے باہم بہت کچھ رسم آمد و رفت تھی۔میں نے

۱۴۳
کہا کہ میں نے سنا ہے کہ آپ میرے اس شہر سے نکالنے میں شریک ہیں۔خیر یہ تو احسان کا
بدلہ ہی ہو گا مگر اتنا آپ یاد رکھیں کہ جو لوگ میرے مرید اور معتقد ہیں وہ تو کم سے کم آپ کو
کبھی سلام نہ کریں گے۔یہ کہہ کر میں چلا آیا اور جلد وہاں سے واپس ہو گیا۔دن کے آخر
حصہ میں جب علماء اکٹھے ہو کر ان کے پاس گئے اور میرے اخراج کا فتویٰ پیش کیا تو پیر صاحب
نے ہنس کر یہ فرمایا کہ فقر کا دروازہ بڑا ہی اونچا ہے۔ہندو سکھ مسلمان، عیسائی، وہابی سب
فقر کے سلامی ہیں۔تب ان علماء نے عرض کیا کہ آپ نے کل فرمایا تھا کہ میں کل تدبیر بتادوں
گا اور ہم سے خوب پکی بات آپ کی اس کام کے متعلق ہو چکی تھی۔پیر صاحب نے کہا کہ ہاں
آپ رسول کی گدی کے مالک ہیں اور اس لئے آپ کی رعایت کرنی ضروری ہے۔لیکن فقر
کا دروازہ بہت اونچا ہے اور فقر کے سب سلامی ہیں۔مولویوں نے بڑا ہی زور دیا۔مگر سلام
کے لفظ کو پیر صاحب چھوڑ نہ سکے ، پھر ان کا آدمی میرے پاس پہنچا کہ پیر صاحب آپ کے
مکان کے قریب سے گزریں گے۔جب وہ قریب آئیں تو آپ باہر نکل کر ان سے ملیں۔میں
نے خیال رکھا۔جب مجھ کو معلوم ہوا کہ وہ قریب ہیں۔میں مکان سے نکل کر ان سے ملا۔وہ
ایک گھوڑی پر سوار تھے۔مگر کوئی آدمی ان کے آگے پیچھے نہ تھا۔حالانکہ وہ بڑے ذی
وجاہت آدمی تھے۔مجھ سے کہنے لگے کہ ”جو ان میں نے وہ کام کر دیا ہے۔یا ر ا اب اپنے
مریدوں سے کہہ دینا کہ وہ ہم کو سلام کر لیا کریں" میں نے کہا کہ جب میں نے خود آپ کو
سلام کیا ہے تو میرے مرید بھلا کیوں نہ کریں گے۔بھیرہ میں میں نے ایک طبیب سے مشورہ کیا کہ میں یہاں طب کرنا چاہتا ہوں تو اس نے
کہا کہ تم یہاں کامیاب نہیں ہو سکتے۔کیونکہ میں مانگ لینے والا آدمی ہوں۔پھر بھی مجھے اس
شہر میں پانچ روپیہ سے زیادہ آمدنی نہیں اور تم تو مانگو گے نہیں اور تمہاری حالت سے معلوم
ہوتا ہے کہ دوا کا مفت دینا تمہاری عادت میں داخل ہو گا۔ان سے میں کسی تقریب میں یہ
بات بھی کہہ چکا تھا کہ معاجین، شربت اور فصد کا طریق مجھے لمبا نظر آتا ہے۔انہوں نے کہا
یہاں عطار اور جراح مخالفت کریں گے۔علماء کی مخالفت اس کے علاوہ ہے۔میں نے تو کلا

۱۴۴۴
علی اللہ اپنے ایک طالب علم سے کہا کہ یہ سرمہ بناؤ - جست ہیں ماشہ سرمہ سیاہ ہیں
ماشه زنگار تین ماشہ سفیده کاشغری چار ماشہ افیون تین ماشہ سمند رجھاگ چار ماشہ اور
اسی طرح کا ایک اور سرمہ جس میں افیون نہ ہو۔میں نے عصر کے بعد وضو کرتے وقت ایک
شخص کی آنکھ کو غور سے دیکھ کر پہلی قسم کا سرمہ لگا دیا۔اس کی دیکھا دیکھی ایک اور نے
درخواست کی اس کے بھی لگا دیا۔یہ ہمارا پہلا اشتہار تھا۔صبح بہت سے لوگ آئے اور سرمہ
ہی طلب کیا۔ہمارے شہر میں رطوبت کے زیادہ ہونے سے یہ بیماری بکثرت تھی۔بعض کو نزلی
اور بعض کو معدی آشوب تھا اور بعض کو طبقات العین میں۔اس لئے اطریفل کشنیزی جس
میں گل اسطو خودوس پڑتا ہے اس کی ہدایت کی۔بعض کے کان کے پیچھے یا ہڈی یا گردن پر
پلاسٹر لگا دیا۔خدا تعالیٰ ہی کے عجائبات ہیں کہ اس تدبیر نے بڑی کامیابی کامنہ دکھلایا۔عجیب سفر
بھیرہ میں جب میں علاج کرتا تھا تو ایک ایسے مکان میں بیٹھتا تھا جو ایک طبیب کے لئے
نہایت ہی مناسب تھا اور اس میں بیٹھ کر عورت اور مرد دونوں کے حالات بے تکلف سن
سکتا تھا۔میں اپنے والد صاحب کے ارشاد سے بیٹھتا اور علاج کر تا تھا۔مکان وہ بہت وسیع تھا۔والد صاحب کی وفات کے تھوڑے دنوں بعد میرے ایک بھائی صاحب نے جن کے مجھ پر
بڑے بڑے احسانات ہیں۔( منجملہ ان احسانات کے یہ کہ انہوں نے مجھ کو پڑھایا، پرورش
کیا شادی کی۔اور بھی بڑے بڑے احسان ہیں۔اور میں ہمیشہ ان کے لئے دعائیں کرتا ہوں)
مجھ سے آکر فرمایا کہ یہ مکان میرے روپیہ سے لیا گیا اور میرے ہی روپیہ سے یہ درست کیا
گیا۔تم اس قدر لکھ دو۔میں تو ان پر اپنے جان ومال سب کو قربان کرنے کے لئے تیار تھا۔میں
نے نہایت انشراح قلب سے ان کے حسب منشا لکھ دیا اور اپنے طالب علموں سے کہا کہ
یہاں سے دوائیں اٹھا کر فلاں مسجد کے حجرہ میں رکھ دو اور اسی وقت وہ مکان خالی کر دیا۔روپیہ اس وقت میرے پاس بالکل نہ تھا۔میں نے سمجھا کہ یہ میرے استاد بھی ہیں۔مربی بھی

۱۴۵
ہیں۔ایسا نہ ہو کہ ان کے دل میں ذرا بھی کدورت پیدا ہو۔ایک دو روز کے بعد میری والدہ
صاحبہ نے فرمایا کہ اس تحریر کا منشا یہ نہ تھا کہ تم یہاں سے چلے جاؤ۔اس تحریر کا منشا کچھ اور ہی
تھا جس کا اثر تم پر نہیں پڑ سکتا تھا۔کچھ انہوں نے کسی اصل بات کی طرف اشارہ بھی کرنا چاہا
مگر میں تو مکان چھوڑ ہی چکا تھا۔وہاں ایک سرکاری زمین تھی جس کو کمیٹی کی زمین کہتے تھے۔میں نے اپنے ایک دوست
مستری سے کہا کہ تم اس زمین پر مکان بناؤ اور ایک ہندو سے کہا کہ تم روپیہ دے دو۔مکان
بننا شروع ہو گیا۔وہاں تحصیل دار (جن کا نام منصب دار خاں تھا اور جو راولپنڈی کے علاقہ
کے رہنے والے تھے) نے میرے پاس کہلا بھیجوایا کہ اول تو کوئی مکان بلا اجازت اور بغیر نقشہ
منظور کرائے بنانا جائز نہیں پھر یہ کہ سرکاری زمین میں مکان بنانا قانون کے خلاف ہے۔میں
بسبب ادب کے کچھ نہیں کہہ سکتا۔مگر ہاں یہ بتائے دیتا ہوں کہ کمیٹی بھی اگر چہ بسبب ادب
کے کچھ نہیں کہہ سکی لیکن انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ کر دی ہے جس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ یہ
بنا بنا یا مکان گرا دیا جائے گا۔میرے دوست مستری نے بھی یہی کہا۔مگر چونکہ میرا دل انشراح
صدر سے یہی کہتا تھا کہ مکان ضرور بنے گا۔اس لئے میں نے کہا کہ تم اپنا کام کئے جاؤ - صاحب
ڈپٹی کمشنر نے کمیٹی والوں کی رپورٹ پر کہا کہ ہم بہت جلد وہاں آنے والے ہیں۔خود ہی آکر
موقع کا ملاحظہ کریں گے۔چنانچہ وہ آئے اور بعد ملاحظہ فرمایا کہ جس قدر مکان بن چکا ہے وہ
تو ابھی رہنے دو۔باقی تعمیر کا کام روک دو۔میں بھی اس وقت وہاں قریب کے مکان میں موجود
تھا۔ڈپٹی کمشنر صاحب کے تشریف لانے کی خبر سن کر وہاں گیا تو ڈپٹی کمشنر صاحب وہاں سے
چلے گئے تھے اور بہت سے قدم آگے نکل گئے تھے۔مجھ کو آتا دیکھ کر شائد ان کے ہمراہی
لوگوں میں سے کسی نے کہا ہو گا کہ مکان بنوانے والا آ گیا ہے۔وہ پھر واپس آئے اور ان کو
واپس ہوتے دیکھ کر میرے دل نے کہا کہ حکم لوٹ گیا۔جب وہ آگئے تو مجھ سے مخاطب ہو کر
فرمایا کہ تم جانتے ہو یہ سرکاری زمین ہے ؟ میں نے کہا کہ ہاں !مگر سارا شہر ہی سرکاری زمین
ہے۔انہوں نے فرمایا کہ وہ کس طرح؟ میں نے کہا کہ اگر سرکار کو اس شہر کے مقام پر فوجی

میدان بنانا پڑے تو کیا شہر کے لوگ انکار کر سکتے ہیں ؟ کہا۔ہاں ! نہیں کر سکتے۔میں نے کہا بس
اسی طرح ہر جگہ سرکاری ہی کہلاتی ہے۔تب انہوں نے کہا کہ آپ کا مکان سرکاری زمین
کے کتنے حصہ میں بن سکتا ہے۔میں نے کہا ایک طرف تو سڑک ہے۔دوسری طرف بھی
شارع عام ہے اس کے درمیان جتنی زمین ہے اس میں مکان بن سکتا ہے۔فرمایا کہ ابھی
میخیں گاڑ دو۔چنانچہ میخیں گاڑ دی گئیں۔پھر تحصیل دار اور میونسپلٹی کے لوگوں سے پوچھا کہ
آپ لوگوں کو کوئی اعتراض ہے ؟ انہوں نے کہا کہ ان کا مکان تو نافع عام ہوتا ہے۔ہم کو کوئی
اعتراض نہیں۔مجھ سے فرمایا کہ اچھا آپ اپنا مکان بنا ئیں۔جب وہ چلے گئے تو تحصیل دار
نے میرے پاس آکر کہا کہ یہ تو سکھا شاہی فیصلہ ہوا ہے کیونکہ ڈپٹی کمشنر صاحب کو خود بھی
اختیار اس طرح سرکاری زمین دینے کا نہیں ہے۔میں نے ان سے کہا کہ آپ خاموش
رہیں۔بہت دور جا کر ڈپٹی کمشنر پھر واپس آئے اور مجھ سے فرمایا کہ سڑک کے ساتھ ساتھ
بدرد ہے آپ کو اس کے سبب سے بہت تکلیف پہنچے گی۔میں نے کہا۔میں نے سنا ہے انگریز
بہت عقل مند ہوتے ہیں۔آپ ہی کوئی تدبیر بتا ئیں۔کہا میں نے تدبیر یہ سوچی ہے کہ سرکار
کی طرف سے آپ کے مکان کا پشتہ کمیٹی بنادے پھر کمیٹی والوں سے مخاطب ہو کر پوچھا کہ
آپ کو کوئی اعتراض ہے ؟ انہوں نے کہا نہیں۔وہ تحصیل دار مجھ سے کہنے لگا کہ یہ ایک
ہزار روپیہ اور ہم پر جرمانہ ہوا۔میں نے ان سے کہا کہ تم ان باتوں کو کیا سمجھ سکتے ہو۔اس مکان کے بننے میں جب بارہ سو روپیہ خرچ ہو گیا تو مجھ کو خیال آیا کہ کہیں وہ ہندو اپنا
روپیہ نہ مانگ بیٹھے۔میں اسی خیال میں تھا کہ میرے ایک دوست ملک فتح خاں صاحب
گھوڑے پر سوار میرے پاس آئے اور فرمایا کہ میں راولپنڈی جاتا ہوں کیونکہ لارڈلٹن نے
دتی میں دربار کیا ہے۔بڑے بڑے رئیس تو دتی بلائے گئے ہیں اور چھوٹے رئیس راولپنڈی
جمع ہوں گے اور انہی تاریخوں میں راولپنڈی میں دربار ہو گا۔ہم راولپنڈی بلائے گئے ہیں۔میں نے انکے کان میں چپکے سے کہا کہ مجھ کو بھی دربار میں جانا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ گھوڑا
ہے ، آپ اس پر سوار ہو جائیں۔اس وقت جس قدر میرے بیمار تھے وہ وہیں بیٹھے رہے اور

۱۴۷
میں نے گھر میں بھی اطلاع نہیں کی۔اسی وقت سوار ہو کر چل دیا۔فتح خاں اور ہم دونوں جب
جہلم پہنچے تو وہاں ریل تھی۔ملک فتح خاں مرحوم تو راولپنڈی چلے گئے۔میں نے کہا۔میں تو دتی
جاتا ہوں۔میرے کپڑے بہت میلے ہو گئے تھے اس لئے میں نے اپنے کپڑے اتار کر ملک
حاکم خاں تحصیل دار جہلم کا ایک پاجامہ پگڑی اور کوٹ پہن لیا ، جس کے نیچے کر یہ نہ تھا۔میں
میر کے لئے نکلا اور ٹہلتا ہوا اسٹیشن جہلم پر پہنچا۔میں نے اسٹیشن پر کسی سے پوچھا کہ لاہور کا
تھرڈ کلاس کا کیا کرایہ ہے؟ معلوم ہوا کہ پندرہ آنہ - اس کوٹ کی جیب میں دیکھا تو صرف
پندرہ آنہ کے پیسے پڑے تھے۔میں نے ٹکٹ لیا اور لاہور پہنچا۔یہاں بڑی گھمسان تھی کیونکہ
لوگ دربار کے سبب دہلی جا رہے تھے۔ٹکٹ ملنا محال تھا اور میری جیب میں تو کوئی پیسہ بھی
نہ تھا۔ایک پادری جن سے کسی مرض کے متعلق طبی مشورہ دینے کے سبب میری پہلے سے
جان پہچان تھی۔اسٹیشن پر مل گئے۔ان کا نام گولک ناتھ تھا۔انہوں نے کہا۔آپ کہاں
سجاتے ہیں؟ ٹکٹ تو بڑی مشکل سے ملے گا۔میں نے کہا مجھ کو دہلی جانا ہے۔گولک ناتھ نے کہا
میں جاتا ہوں اور ٹکٹ کا انتظام کرتا ہوں۔چنانچہ وہ گئے اور بہت ہی جلد ایک ٹکٹ دہلی کا
لائے۔میں نے ٹکٹ ان سے لیا اور جیب میں ہاتھ ڈالا تو پادری صاحب کہنے لگے ” آپ
میری ہتک نہ کریں۔معاف کریں۔میں اس کے دام نہ لوں گا اور میں بھی تو دہلی ہی جاتا
ہوں۔رستہ میں دیکھا جائے گا میں رستہ میں ان کو تلاش کرتا رہا وہ نظر نہ آئے اور دہلی
کے اسٹیشن پر بھی باوجود تلاش مجھ کو نہ ملے۔اسٹیشن پر اترا تو عصر کا وقت تھا۔میں آہستہ
آہستہ اس سڑک پر چلا جس پر رؤسا کے خیمے نصب تھے۔میں غالبا پانچ میل نکل گیا۔اب
چونکہ آفتاب غروب ہونے کو تھا۔میں نے واپسی کا ارادہ کیا۔اتنے میں ایک سپاہی جو حضرت
منشی جمال الدین صاحب رحمہ اللہ علیہ کا ملازم تھا دوڑتا ہوا میرے پاس آیا اور کہا کہ آپ
ا
کو منشی صاحب بلاتے ہیں۔انہوں نے آپ کو دیکھ کر مجھے بلانے بھیجا ہے۔میں نے کہا اب تو
وقت تنگ ہے۔میں کل انشاء اللہ تعالیٰ ان کی خدمت میں حاضر ہوں گا۔اس نے کونکہ وہ
بہت اصرار سے آپ کو بلاتے ہیں۔میں نے پھر بھی کہا کہ کل آؤں گا۔اس نے کہا پاس ہی تو

۱۴۸
ان کا خیمہ ہے۔آپ ذرا تکلیف کر کے خود ہی ان سے عذر کرلیں۔جب میں گیا تو وہ حسب
عادت بڑی ہی مہربانی سے پیش آئے اور فرمایا کہ میرا ایک نواسہ محمد عمر نام بیمار ہے آپ اس
کو دیکھیں۔میں نے کہا کہ میں کل آکر اس کو دیکھوں گا۔انہوں نے فرمایا کہ آپ آج رات
کو یہیں رہیں۔کل ہم آپ کے مکان پر چلیں گے۔چنانچہ میرے لئے علیحدہ ایک آرام دہ
خیمہ کھڑا کر دیا اور اگلے روز چونکہ جمعہ تھا انہوں نے یہ سمجھ کر کہ مکان پر جانے سے تو اس کو
ہم نے روک لیا ہے راتوں رات ہی میرے لئے کپڑے تیار کرا دیئے جو میں نے اگلے روز
پہن لئے۔جمعہ کا وقت آیا تو ہم دونوں جامع مسجد گئے اور نماز پڑھی۔جس طرف حضرت مظہر
جان جاناں رحمۃ اللہ ہمارے شیخ المشائخ کی قبر ہے۔اس طرف کی سیڑھیوں سے وہ اترے
وہیں ان کی بگھیاں کھڑی تھیں۔مجھ سے کہا کہ آپ کا مکان کہاں ہے۔ادھر چلیں۔میں
حیران۔مجھ کو سامنے ایک تنگ گلی نظر آئی۔میں نے کہا۔ادھر ہے۔فرمایا اس طرف تو
ہماری بگھی نہیں جاسکتی۔اپنے دو آدمی میرے ساتھ کر دیئے اور کہا کہ اسباب لے آؤ۔میں
ان آدمیوں کو ساتھ لئے ہوئے اس گلی میں پہنچا۔بلا کسی ارادہ کے چلا جاتا تھا کہ ایک مکان
نظر پڑا کہ اس مکان میں بڑی کثرت سے لوگ جاتے ہیں اور آتے بھی ہیں۔اس مکان میں
مخلوق کی اس قدر آمد و رفت دیکھ کر میں بھی بلا تکلف اس مکان میں گھس گیا۔جب ہم لوگ
اندر داخل ہوئے تو دیکھا کہ نیچے ایک بڑا دالان ہے اور اوپر زمینہ کے راستے بالا خانہ پر لوگ
جا رہے ہیں۔میں نے ان سپاہیوں کو تو اس دالان میں بٹھایا اور بلا تکلف سیڑھیوں پر چڑھ
گیا۔اس وقت میرے دل میں ذرا وسوسہ نہ آیا کہ یہ کس کا اور کیسا مکان ہے گویا قدرت کا
ایک ہاتھ تھا جو مجھ کو پکڑ کر اوپر لے گیا۔وہاں کثرت سے آدمی بیٹھے ہوئے تھے۔میں بھی ان
کی طرف متوجہ ہوا۔میں نے ان لوگوں میں سے صرف عبید اللہ صاحب ساکن بنت مصنف
تحفة الهند کو پہچانا مجھ کو دیکھتے ہی وہ بڑے خوش ہو کر بولے کہ آپ کا آنا تو میرے لئے
بڑا ہی مبارک ہوا ہے۔میرے ساتھ کچھ نوجوان نو مسلم ہیں۔میں اس فکر میں تھا کہ ان کو
کہاں رکھوں۔اب آپ جیسا انسان اور کون مل سکتا ہے۔آپ ان کو اپنے یہاں لے

جائیں۔یقین ہے کہ آپ بڑی مہربانی سے رکھیں گے۔انہیں نو مسلموں میں ہمارے دوست
ہدایت اللہ بھی تھے جو بہت کمسن تھے۔میں نے کہا۔ہاں میں بخوشی ان کی خدمت گذاری کو
موجود ہوں۔مجھے کو ابھی اپنے مکان پر واپس جانا ہے آپ میرے ساتھ کردیں۔مولوی
صاحب نے کہا۔ان کے ساتھ ان کے بسترے اور سب ضروری سامان موجود ہے۔میں نے
کہا میرے آدمی نیچے بیٹھے ہیں۔وہ سب اٹھا کر لے چلیں گے۔ان کو دے دو۔ان سپاہیوں
سے اسباب اٹھوا کر ہم بخیر و عافیت منشی صاحب کی خدمت میں پہنچ گئے۔وہ بہت ہی خوش اور
احسان مند ہوئے اور ہم سب کو اپنی بگھیوں پر سوار کرا کر کیمپ میں لے آئے۔میں نے کہا
کہ میں تھوڑے ہی دنوں آپ کے پاس رہ سکتا ہوں اور میاں محمد عمر کے رسولی ہے ، یہ بہت
دنوں کے بعد جائے گی اور میں گھر میں اطلاع دے کر بھی نہیں آیا۔انہوں نے فرمایا کہ آپ
ضرور ٹھہریں اور گھر کے لئے پانسو روپیہ کا نوٹ بھیج دیں۔میں بہت گھبرایا کہ ہم تو بارہ سو
کے مقروض ہو کر نکلے تھے اور یہ تو پانسو ہی دیتے ہیں۔شائد یہ وہ جگہ نہیں جہاں ہمیں جانا
ہے۔خیر میں نے وہ نوٹ تو اس ہندو کو بھجوا دیا اور گھر میں لکھا کہ آپ مطمئن رہیں۔تھوڑے ہی دنوں کے بعد منشی صاحب نے سات سو رو پید اور دیا۔اور مجھ سے کہا کہ جس
طرح ممکن ہو آپ بھوپال تک چلیں۔میں نے سمجھا کہ میرا قرضہ تو پورا ہو ہی گیا ہے اب
جہاں چاہیں جاسکتے ہیں۔بھوپال میں دوسری مرتبہ
چنانچہ میں منشی صاحب کے ہمراہ بھوپال پہنچا۔منشی صاحب نے کچھ ماہانہ اپنے پاس سے
اور کچھ سرکار سے مقرر کر دیا اور فرمایا کہ لوگوں سے بھی فیس لے لیا کریں۔غرض وہاں مجھ
کو بہت آرام ملا۔یہ میرے دوبارہ بھوپال جانے کی وجہ تھی۔میں اب تک منشی صاحب کے
واسطے بہت دعائیں کرتا ہوں۔بھوپال میں ہمارے ایک مریض محمد عمر منشی جمال الدین کے نواسے تیز طبیعت اس کے

10۔ساتھ متمول تھے۔انہوں نے تیل کی شیشی جس میں جمالگوٹہ کا تیل تھا اٹھالی اور مجھ سے کہا کہ
میں پیتا ہوں۔میں نے کہا کہ یہ خطرناک زہر ہے ایسا نہ ہو کہ ہلاک ہو جاؤ اور ساتھ ہی ہم
بھی ہلاک ہوں۔لیکن انہوں نے ذرا بھی پروا نہ کی اور چند قطرے پی گئے۔میں تو بہت ہی
گھبرایا مگر وہ پی چکے تھے۔میں نے کہا فعل ما قدر تھوڑی دیر کے بعد ان کو بڑا ہی
اضطراب ہوا۔چونکہ وہ حضرت نواب صدیق حسن صاحب مرحوم کی بیوی کے بیٹے اور
مدار المهام صاحب کے نواسے تھے۔بڑی خلقت جمع ہو گئی۔بہت سے ڈاکٹر اور حکیم آئے۔مجھے بھی بلوایا۔اب وہ میاں صاحب یہ بھی نہ کہیں کہ ہم نے یہ جبر پی ہے اور نہ میں نے
بتایا۔میں کتیرا پیس کر اپنے ساتھ لے گیا۔میں نے کہا۔یہ معاملہ تو پیچھے ہو گا جب ہو گا۔اس
وقت ان کو یہ پلا دیا جائے۔ان کی اماں ایسی گھبرائیں جس کا کچھ اندازہ نہیں ہو سکتا۔کچھ مجھے
دھمکی بھی دی اور ان کی دھمکی کی شہرت بھی بہت ہو گئی۔میں اپنے مکان پر مطمئن ہو کر
واپس چلا آیا کیونکہ کیرے نے انکو بہت فائدہ دیا تھا۔میں نے دیکھا کہ ایک نوجوان عورت
بہت ساسونے کا زیور اور بہت سے کپڑے لائی اور بدوں کچھ کیسے گٹھڑی رکھ کر فور ابھاگ
گئی۔میں نے منشی ہدایت اللہ سے کہا کہ دیکھو یہ عورت کہاں سے آئی اور کیسی گٹھڑی لائی۔جب اس کو کھول کر دیکھا تو وہ قیمتی کپڑوں اور زیوروں سے بھری ہوئی تھی۔میں بہت گھبرایا
کہ ایک معاملہ توطے نہیں ہوا یہ دوسرا کیا معاملہ ہے۔تھوڑی دیر کے بعد ایک بوڑھی
عورت اتنی ہی چیزیں اور لے کر آئی اور رکھ کر چلی گئی۔میں نے منشی ہدایت اللہ سے کہا کہ
دیکھو تو سہی یہ کہاں کی عورتیں ہیں اور کیا بات ہے۔وہ اس کے پیچھے گئے۔معلوم ہوا کہ
حضرت پیر ابو احمد صاحب مجددی کے گھر سے آئی تھیں۔کچھ وقفہ کے بعد حضرت پیر صاحب
تشریف لائے اور بہت جھنجلا کر کہا کہ آپ ابھی تک یہاں کیوں بیٹھے ہوئے ہیں۔یہاں بڑا
فساد ہونے والا ہے۔ہمارے گھر چلو۔میں نے کہا وہ لڑکا انشاء اللہ تعالیٰ اچھا ہو جائے گا اور کوئی
فساد وغیرہ نہ ہو گا۔تھوڑی دیر کے بعد انہوں نے کہا کہ ”یہاں رہنے کی ضرورت ہی کیا ہے۔پھر فرمایا۔کیا ہمارے گھر والوں نے زیور نہیں بھیجا؟ جس قدر رو پید ان لوگوں سے لیا ہے

ادا
سب واپس کردو " تب مجھ کو اس زیو رو غیرہ کی حقیقت معلوم ہوئی۔میں ان کی نیکی وسعت
حوصلہ شرافت اور خوبیوں کا کوئی اندازہ نہیں کر سکا اور اس وقت بھی نہیں کر سکتا۔دھمکی
کے لحاظ سے وقت بڑا خطرناک تھا۔بہر حال وہ لڑکا خدا کے فضل سے اچھا ہو گیا۔اور جو
سلوک میرے ساتھ پیر صاحب نے کیا وہ ایسا نہیں جس کا بدلہ میں اتار سکوں۔اس کا بدلہ
اللہ تعالیٰ ہی اتارے گا۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ پیر صاحب ان کی اولاد اور بیوی کو اپنی
جناب سے بہت بہت اجر عطا فرمائے۔یہ قصہ اس قصہ کے لگ بھگ ہے جو رامپور میں ایک پٹھان کلن خاں نے عبد القادر
خاں پر تلوار سونت لی تھی اور ذرا بھی عبد القادر خاں ٹھر تا تو کلن خاں مار ہی دیتا یا اس قصہ
کے لگ بھگ ہے کہ بھیرہ میں ہمارے ساتھ عوام کا فساد تھا اس میں حفظ امن کے لئے
طرفین کے عمائد لوگوں کے کچھ مچلکے اور ضمانتیں لئے جانے کا حکم ہوا۔میرے نام بھی وہ حکم
پہنچا تھا اگر چہ میں کسی مقدمہ سے تعلق نہ رکھتا تھا۔سکیسر میں جانا تھا جو بھیرہ سے ساٹھ میل
کے فاصلہ پر ہے۔مولوی صاحبان نے یہ تجویز کی کہ راستہ میں ایسے فتوے دیئے جائیں کہ
ات کھانے پینے کی دقتیں پیش آئیں۔میں نے ایک تیز گھوڑی لی اور ارادہ کیا کہ اگر عصر
کے وقت یہاں سے سوار ہوں تو صبح کے وقت سکیسر پہنچ سکتے ہیں۔ساٹھ کوس بڑی بات
نہیں۔میں اس گھوڑی پر سوار ہو کر چل دیا۔چھ کوس کے فاصلہ پر چکرم داس ایک گاؤں
ہے۔وہاں میں نے دیکھا کہ بہت سے گاؤں کے آدمی لٹھ لئے ہوئے سڑک پر کھڑے ہیں۔اس وقت مجھے کو یہ تمیز نہ ہوئی کہ یہ کون ہیں اور کس غرض سے کھڑے ہیں۔مگر جب میں بہت
ہی قریب پہنچا تو معلوم ہوا کہ ملک فتح خاں صاحب مع اپنے ملازمین کے ہیں۔سلام علیک کے
بعد میں نے پوچھا کہ آپ کیسے کھڑے ہیں۔فرمایا کہ میں نے سنا تھا کہ آپ کو چھاؤنی جانا ہے
اور مجھے بھی چھاؤنی جانا ہے۔اس واسطے آپ کا منتظر تھا۔لیکن ہم لوگ آہستہ آہستہ چلیں
گے۔صبح ہوتے چھاؤنی پہنچ جائیں گے۔غرضیکہ ایک گاؤں سے نکل کر دوسرے میں
دو سرے سے نکل کر تیسرے میں اسی طرح رات بھر چل کر صبح ہوتے شاہ پور کی چھاؤنی

۱۵۲
میں پہنچے۔وہاں کے آفیسر اور منشی اور اہلکار بہت سے لوگ ہمارے ملنے کو آئے۔ملک
صاحب نے دیکھا کہ یہاں کسی قسم کی تکلیف نہیں ہوئی تو مجھ سے کہا کہ مجھ کو خوشاب جانا
ہے۔چھاؤنی میں ہم دن بھر رہے ، رات کو بھی رہے پھر دوسرے دن بھی رہے۔بمشکل ہم
وہاں سے سوار ہوئے خوشاب چار کوس تھا۔جب دریا کے پار کنارے پر اترے تو وہاں کے
نائب تحصیل دار صاحب شیخ فضل کریم اور وہاں کے بہت سے عمائد اور احباب ہماری
ملاقات کو آئے۔ملک صاحب نے جب یہ امن دیکھا تو مجھ سے فرمایا کہ مجھے کو تو سکیسر جانا ہے۔خوشاب میں بھی دو تین روز لگے۔وہاں سے جب سوار ہوا تو گل حسین شاہ ایک سید نے
دودھ کا بھرا ہوا ایک کٹورا پیش کیا۔دودھ ان دنوں مجھ کو ہضم نہ ہو تا تھا۔میں نے عذر کیا۔انہوں نے بہت افسوس سے کہا کہ اگر کسی شخص کو دودھ ہضم نہ ہو تا ہو اور وہ آپ کے پاس
علاج کو آئے تو آپ کیا کریں گے ؟ اس بات کے سننے سے واقعی مجھ کو بھی اپنی حالت پر
افسوس آیا اور وہ کٹورا ان کے ہاتھ سے لیکر گھوڑی پر چڑھے ہوئے ہی سارا پی گیا۔مگر میں
یقین کرتا تھا کہ اب یہ ہضم نہ ہو گا۔اس لئے میں جلدی ہی ان سے رخصت ہو کر چل دیا۔سکیسر کے راستہ میں ایک پل آتا ہے جس کے نیچے پانی بہتا ہے۔وہاں پہنچ کر مجھ کو گونہ
تکلیف محسوس ہوئی۔میں اتر پڑا اور ایک بہت بڑی صفراوی اجابت ہوئی اور طبیعت بالکل
صاف ہو گئی۔سکیسر پہنچے۔قاضی علی احمد صاحب ( جو سو درہ کے باشندے تھے اور بنی اسرائیل
کہلاتے تھے) سررشتہ دار نے ایک آدمی بھیجا کہ آپ کو جو ضرورت ہو حکم کر بھیجیں۔میں
خود اس لئے حاضر نہیں ہوا کہ مقدمہ کے متعلق اشتباہ نہ ہو۔جب میں سرائے کے اندر
گیا تو ایک عمدہ چار پائی پر نہایت عمدہ بستر بچھا ہوا تھا۔چار پائی خالی تھی اور ملک صاحب ایک
چٹائی پر بیٹھے تھے۔انہوں نے مجھے چار پائی پر بٹھانا چاہا۔چونکہ وہ میرے مخلص اور عمر میں مجھ
سے بڑے تھے۔میں نے کہا کہ یا تو آپ ہی چارپائی پر بیٹھیں یا ہم دونوں بیٹھیں۔انہوں نے
کہا کہ نہیں آپ بیٹھ جائیں۔مصلحت اسی میں ہے۔خیر میں اس وقت تو انکی مصلحت کو نہیں
سمجھا اور چارپائی پر بیٹھ گیا۔تھوڑی دیر کے بعد ایک آدمی آیا۔جس کے چہرہ پر بڑا غضب تھا

۱۵۳
مگر وہ ملک صاحب کو دیکھ کر ٹھنڈا ہو گیا۔اس ملک کے رواج کے موافق ملک صاحب کے
گھٹنوں کو ہاتھ لگانے لگا تو ملک صاحب نے کہا کہ نہیں آپ ہمارے پیر صاحب کے قدم
لیں۔چنانچہ میری طرف بڑھا اور مراسم تعظیم بجالایا۔تھوڑی دیر کے بعد ملک صاحب نے
اس سے کہا کہ میاں سلطان علی کہاں ہیں؟ ( یہ میانوالی کے رئیس تھے ) اس نے کہا کہ میں
ابھی جاتا ہوں اور ان کو اطلاع کرتا ہوں چنانچہ میاں سلطان علی صاحب آئے اور ملک
صاحب نے ان سے بھی اسی طرح میری طرف جھکنے کو کہا اور مجھ سے مخاطب ہو کر کہا کہ یہ
گویا میرا بیٹا ہے آپ اس کو کچھ وعظ کریں۔تھوڑی دیر کے بعد سلطان علی ہاتھ باندھ کر
میرے سامنے کھڑے ہو گئے کہ کچھ مجھے ارشاد کرو۔چونکہ وہ مولوی عبد اللہ چکڑالوی کے
مقدمہ میں آئے ہوئے تھے اور ان کا ارادہ کچھ عظیم الشان تھا میں نے کہا کہ آپ چلے
جائیں بس یہی ارشاد ہے۔پیر ابو احمد صاحب کا احسان میں اور میری اولاد کبھی نہیں بھول
سکتی۔یہ پیر ابو احمد صاحب شاہ رؤف احمد صاحب کے بیٹے تھے۔ملک صاحب کے ساتھ تو
ہمارے تعلقات طبیبانہ بھی تھے مگر پیر صاحب کے ساتھ کوئی اس قسم کا تعلق نہ تھا یہ
صرف ان کا احسان ہی احسان تھا والاجر من الله - پیر صاحب نے مجھ سے ایام طالب
علمی میں بھی بڑے بڑے نیک سلوک کئے اور بہت بہت میری امدادطالب علمی میں کی تھی۔میں ان سب کے بدلہ میں ان کے لئے دعا کر تا ہوں۔بھیرہ
بھیرہ میں ایک شخص میرے پاس آیا۔اور کہا کہ ایک مسجد ہے اس میں کنواں کوئی نہیں
ہے۔میں چاہتا ہوں کہ اس میں کنواں بن جائے۔وہ چونکہ ملا تھا۔اس لئے مجھ کو تعجب ہوا کہ
یہ ملا ہو کر ایسی ہمت اور رفاہ عام کا کام کرتا ہے۔میں خود اس کے ہمراہ اس محلہ میں اٹھا ہوا چلا
گیا۔میں نے اس محلہ والوں سے کہا کہ میں تم کو مبارک باد دیتا ہوں کہ اس شخص کے دل
میں خدا تعالیٰ نے یہ ڈال دیا کہ یہ تمہارے محلہ میں کنواں بنوانا چاہتا ہے۔تم کنواں بنوالو۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی