سرورق
مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین, حصہ 14
۱۵۴
کنوئیں کے نہ ہونے سے تم کو پانی دور سے لانا پڑتا ہے۔نیز تمہاری جوان عمر بہو بیٹیاں پانی
لینے کے لئے بازار میں سے ہو کر جاتی ہیں۔یہ خرابی اور تکلیف بھی جاتی رہے گی۔اس محلہ
کے نمبردار نے نہ تو میری وجاہت کا خیال کیا اور نہ خود دل میں شرمایا۔بے ساختہ مجھ کو
جواب دیا کہ مولوی صاحب ! انسان کے جسم میں ایک مقعد ہوتی ہے اس میں پاخانہ بھرا رہتا
ہے۔اسی طرح ہمارا محلہ بھی بھیرہ شہر کی مقعد ہے لہذا ہر قسم کی گندگیاں ہم میں ہونی چاہیں۔اور یہ جو آپ کہتے ہیں کہ ہماری بہو بیٹیاں بازار میں ہو کر جاتی ہیں۔جب ہماری مائیں اور
دادیاں بھی بازار میں ہو کر ہی پانی لاتی رہی ہیں تو بہو بیٹیاں ان سے زیادہ معزز نہیں۔میں
وہاں سے چلا آیا۔مگر مجھ کو یقین تھا کہ خدا تعالیٰ میری اس محنت کو ضائع نہ کرے گا۔بعد میں
مجھ کو معلوم ہوا کہ ملا اس مسجد کی امامت کا بھو کا تھا اور اسی لئے کنواں بنوا تا تھا کہ مسجد کی
امامت مل جائے۔چند ہی روز کے بعد میونسپلٹی نے حکم دیا کہ شہر کی گلیاں سب پختہ بنوائی
جائیں۔اس محلہ میں سڑک اس طرح نکالی گئی کہ انکے دروازوں کے سامنے ذرا بھی صحن نہ
رہا۔وہ پنکھے بنانے والوں کا محلہ تھا۔ان لوگوں کو بڑی تکلیف ہوئی۔اور سڑک سے دوسری
طرف کی تمام زمین پر اہل ہنود نے قبضہ کر لیا۔اس نمبردار سے سب نے کہا کہ اب تو اس کی
ایک ہی سبیل ہو سکتی ہے کہ اگر نور الدین تمہاری مدد کرے تو وہ تم کو زمین دلا سکتا ہے۔وہ
نمبردار میرے پاس آیا کہ حضرت! آئیے اس کنوئیں کی اینٹ آپ اپنے ہاتھ سے رکھیں۔مجھ کو بڑی حیرت ہوئی۔میں نے اس سے کہا کہ صاف بات بتاؤ۔تم تو کنواں بنوانے کے اس
قدر مخالف تھے یا اب خود مجھ سے درخواست کرتے ہو ؟ کہنے لگا کہ حضور آپ کا فرمان بھلا
کہیں بغیر پورا کئے تھوڑا ہی ہم رہ سکتے ہیں۔خیر اس کو تو اس وقت میں نے رخصت کر دیا اور
اس ملا کو بلوایا۔اس نے بتایا کہ اصل بات تو یہ ہے۔اور اب جب تک آپ کا قدم در میان نہ
ہو نہ کنواں بن سکتا ہے نہ زمین ان کو ہندو دے سکتے ہیں۔ہندو میرا بڑا لحاظ کرتے تھے۔میں
نے ان سے کہا کہ نصف زمین ان کو دے دو کہ یہ کنواں وغیرہ بنوالیں۔انہوں نے میرے
کھنے سے مان لیا۔کنواں بن گیا اور ملا صاحب بھی اس مسجد کے امام بن گئے۔چونکہ مُلا صاحب
۱۵۵
کے ارادہ میں دنیا کی ملونی تھی اس لئے اس کام میں اس قدر دیر ہوئی۔طب کے پیشہ میں دو بار مجھے کو اللہ تعالیٰ نے مار مار کر توحید سکھلائی اور دونوں واقعوں
سے اعتماد علی المخلوق اللہ تعالیٰ نے میرے دل سے بالکل نکال دیا۔پہلا واقعہ یہ ہے کہ ایک
کو محرقہ آپ تھی اور وہ ایک بڑا امیر کبیر آدمی تھا۔میں نے اس کے علاج میں بہت ہی
زور لگایا اور مجھ کو یقین تھا کہ ساتویں دن اس کو بحران ہو جائے گا۔ساتویں روز کی رات میں
شام ہی سے اس کو خوب اضطراب شروع ہوا اور میں نے اس کو فال نیک سمجھا۔اس کے گھر
والے تو اس علم سے ناواقف تھے۔انہوں نے رات ہی کو ایک اور طبیب (اس طبیب کا نام
کرم علی تھا یہ پنڈ دادنخان کا ایک خاندانی طبیب تھا) کو بلایا۔وہ آخر شب وہاں پہنچا۔بڑا تجربہ
کار آدمی تھا۔اس کو یقین ہو گیا کہ مریض کے عوارض تو رو به انحطاط ہیں اب بحران شروع
ہونے والا ہے۔آتے ہی اپنے پاس سے ایک پڑیہ بہت جلدی نکال کر وہاں بید مشک رکھا ہوا
تھا اس کے ساتھ کھلائی۔میری طرف دیکھ کر ہنسا اور ان سے کہا کہ یہ کیاتپ ہے ابھی ہماری
پڑیہ سے ٹوٹ جائے گا۔کچھ وقفہ کے بعد اس کو بحران شروع ہوا۔گھر والوں نے سمجھا کہ اس
حکیم کے پاس اکسیر کی پڑیہ تھی والا نور الدین کو آج چھ روز ہوئے۔کس قدر اس نے زور
لگایا اور ذرا بھی فائدہ نہ ہوا۔اور آج کی رات تو بڑی تکلیف کی تھی۔اس حکیم نے بھی
بحران کے بعد بہت بڑا انعام مانگا۔مجھ کو یہ انعام ملا کہ مخلوق پر بھروسہ نہ کرنا۔الحمد
لله رب العلمين۔دوسرا واقعہ یہ ہے۔کہ میرے ایک دوست تھے۔جن کی عمر اسی برس کے قریب تھی۔میرے ساتھ وہ بڑی ہی محبت کا برتاؤ کیا کرتے تھے۔میں نے ان کو بہت ترغیب دی کہ آپ
شادی کرلیں مگر وہ مضائقہ کرتے تھے۔میری وجاہت بھی ان کے دل پر بڑی تھی۔آخر مجھے
سے کہا کہ مجھے شہوانی تحریک ہوتی ہی نہیں۔میرے خیال میں تھا کہ ایک باکرہ نوجوان کے
ساتھ شادی کی تو تحریک ہو جائے گی۔لیکن ظاہر میں میں نے سم الفار - پارہ - افیون کا مرکب
معجون فلاسفہ کے ساتھ دیا۔انہوں نے شادی بھی کرلی۔اللہ تعالیٰ کے عجائبات قدرت میں
۱۵۶
سے ہے کہ انکے گھر میں حمل ہو گیا اور ایک لڑکی پیدا ہوئی۔وہ تو بہت ہی خوش ہو گئے۔چونکہ
بہت بڑے امیر تھے۔میں نے کہا کہ آپ اس لڑکی کو کسی اور کا دودھ پلوا ئیں۔لیکن اس کو
انہوں نے مانا نہیں۔بہر حال دوسرے سال پھر حمل ہوا اور لڑکا پیدا ہوا جواب اللہ تعالیٰ
کے فضل سے محمد حیات نام اکسٹرا اسٹنٹ ہے اور مجھے ہمیشہ اپنا چاہی لکھا کرتا ہے۔خدا
تعالیٰ اس کی حیات میں بہت برکت دے۔وہ میرے نہایت پیارے دوست کی یاد گار ہے۔میری طبی آمدنی اس وقت اتنی قلیل تھی کہ ہم میاں بیوی دو آدمیوں کے لئے بھی گونہ
مشکلات پڑ جاتے تھے۔جب انکے لڑکا پیدا ہوا تو انہوں نے بعض آدمیوں کو مبارک باد کے
لئے میرے پاس روانہ کیا۔میری حالت تو خود بہت کمزور تھی۔مگر مجھے کچھ نہ کچھ دینا ہی پڑا۔پھر
ایک دفعہ میں چھاؤنی شاہ پور میں گیا۔وہاں سے مجھے کچھ روپے مل گئے تھے۔میں اس خیال
سے کہ انہوں نے مجھے کچھ مالی امداد نہیں دی۔انکے گاؤں میں چلا گیا۔وہ اپنے گاؤں کے
بہت سے وہ لڑکے جو ان کے لڑکے کے قریب پیدا ہوئے تھے جمع کر کے لائے اور سب کو کہا
کہ تم سلام کرو۔مجھے کو ان لڑکوں کی تعداد اور اپنی جیب کے روپیوں میں کچھ مناسبت معلوم
نہ ہوئی تو میں نے جو کچھ میری جیب میں تھا۔سب ان کے لڑکے کو دے دیا۔اس کو انہوں نے
فال نیک سمجھا گویا یہ لڑکا امیر ہو گا۔اور باقی لڑکے اس کے دست نگر رہیں گے۔اس کے ہاتھ
سے ان بچوں کو تقسیم کرا دیا۔جب میں گھر میں پہنچا تو ایک میرے مکرم دوست اللهم
اغفره و ارحمه جو میری آسائش کو بہت ضروری سمجھتے تھے ، حکیم فضل الدین ان کا
نام تھا اور قسم قسم کی امدادوں میں وہ لگے رہتے تھے۔انہوں نے مجھ سے کہا کہ یہ تو یوں کچھ
دیتے نہیں۔آپ اس لڑکے کے لئے ایک لباس بنوا کر بھیج دیں۔وہ لباس بمبئی میں تیار کرایا
گیا۔جیساوہ قیمتی تھا ویسا ہی وہ عمر کے لحاظ سے جو ان آدمی کے قابل تھا۔وہ لباس میں نے کسی
آدمی کی معرفت ان کو بھیج دیا۔اس لباس کی وسعت مقدار کو دیکھ کر اس رئیس نے یہ تفاول
لیا کہ یہ لڑکا جو ان ہو گا اور وہ لباس جوانی کے وقت کے لئے محفوظ رکھا۔جب وہ آدمی واپس
آیا تو میں نے حکیم فضل الدین صاحب سے کہا کہ مال کا نام قرآن کریم نے فضل رکھا ہے۔
۱۵۷
یہ فضل سے حاصل ہوتا ہے۔مجھ کو تو یہ فائدہ حاصل ہوا ہے کہ میں مخلوق پر قطعاً اب کبھی
بھروسہ نہ کروں گا اور خدا تعالیٰ اب مجھ کو اپنے خاص کارخانہ سے رزق بھیجے گا اور میں
آئندہ ارادہ بھی نہ کروں گا کہ کسی کو قیمتا دوائی دوں۔یہ ایک امارت اور دولت مندی کی
راہ تھی جو مجھ کو اس دن عطا ہوئی۔الحمد لله رب العلمين۔مجھے ان دنوں تاریخ ابن خلدون کا شوق تھا۔کوئی تاجر لایا۔ستر روپیہ اس نے قیمت کہی۔میں نے کہا کہ باقساط تو روپیہ میں دے دوں گا ایک دم میرے پاس نہیں ہے لیکن اس تاجر
نے قسطوں کو پسند نہ کیا۔جب میں ظہر کی نماز کے لئے مطب میں آیا تو وہ کتاب وہاں رکھی
دیکھی۔ہر چند میں نے لوگوں سے دریافت کیا کہ یہ کون رکھ گیا ہے لیکن کسی نے پتہ نہ بتایا۔نہ تاجر کا کچھ پتہ چلا۔کبھی کبھی میں مطب میں ذکر کر دیا کرتا تھا۔آخر ایک دن ایک بیمار نے کہا
کہ یہ کتاب ایک سکھ رکھ گیا تھا۔جس کو میں صورت سے تو پہچانتا ہوں لیکن نام نہیں جانتا۔وہ یہاں تحصیل میں بہت آتا جاتا رہتا ہے۔کچھ دنوں کے بعد وہ اس سکھ کو لے آیا۔میں نے
اس سے پوچھا کہ یہ کتاب آپ نے کس طرح رکھی۔اس نے کہا کہ ”آپ کی مجلس میں ذکر
ہوا تھا کہ آپ کے پاس روپیہ نہیں لہذا میں نے ستر روپیہ دے کر کتاب خرید لی اور یہاں
رکھ دی تھی۔اور یہ ستر روپیہ میں نے فلاں امیر سے وصول کر لیا تھا کیونکہ ان کا ہم کو حکم ہے
کہ نور الدین کو جب کوئی ضرورت ہوا کرے بلا ہمارے پوچھے روپیہ خرچ کر دیا کرو۔چنانچہ
مجھ کو یہ موقع مل گیا اور میں نے انکے حکم کے موافق روپیہ خرچ کیا۔میرے پاس بھی چونکہ
ستر روپیہ آگئے تھے۔میں نے ستر روپے اس امیر کے پاس واپس کر دئیے۔میرا آدمی دو پہر
کے وقت وہاں پہنچا اور روپے پیش کئے جن کو انہوں نے بڑے غضب اور رنج سے لیا اور
اس آدمی کو روٹی بھی نہ کھلائی۔پھر میرے بڑے بھائی کو بلایا اور کہا کہ ہم نے نور دین کے
لئے جب سوچا تو کوئی حد نذرانہ کی ہم کو نظر نہ آئی اس لئے ہم نے یہ تجویز کیا تھا کہ ہم
سارے ہی اس کے ہیں اور ہم نے اپنے نوکروں کو حکم دے دیا تھا کہ جب ان کو کوئی
ضرورت پیش آئے تو بلا دریغ روپیہ خرچ کر دیا کریں۔مگر انہوں نے ستر روپیہ واپس بھیجا۔
۱۵۸
ہم کو اس سے بہت رنج ہوا ہے۔اب کیا کریں ؟ ہمارے بھائی صاحب نے ستر روپیہ تو آپ
سے لے لیا اور اس رئیس سے کہدیا کہ ہم اس کو سمجھا دیں گے۔مجھ کو آکر ملامت کی اور
بتادیا کہ وہ ستر روپیہ ہم نے لے لیا ہے۔گویا یہ ایک رقم تھی جو ہم کو وصول ہوئی۔توکل علی
اللہ کی خوشی کے مقابلہ میں یہ رقم مجھ کو واپس لینی گوارا بھی نہ تھی۔ان دنوں میں ایک بیمار ایسے فالج میں گرفتار ہو ا جس کا فالج پاؤں کے اطراف عصابہ سے
شروع ہوا اور روز مرہ بڑھتا گیا۔پھر ہاتھ بھی مفلوج ہو گئے۔اس کے باپ نے میری طرف
رجوع کیا۔طب یونانی اس مرض سے جہاں تک میرا خیال ہے خاموش ہے۔قواعد کلیہ سے
کام لینا اس وقت میری طاقت سے باہر تھا۔تیمار دار ڈاکٹروں کا منکر تھا۔ڈاکٹری مسودہ بھی اس
وقت میری سمجھ میں پورا نہ آیا۔غرض میں نے کسٹر ایل کلونجی اور شہد پلایا اور مسل کے
بعد اس کے فقرات ظہر پر ایک پلسٹر لگا دیا جس سے اس کا سانس ٹھہر گیا۔پھر اسے کچھ کو نین
اور فولاد دو تین روز حت فرفیون ہفتہ میں دوبار دینا شروع کیا۔یہی اصول علاج تھے جو اس
وقت کئے اور کامیابی ہوئی۔ہماری نواح کے گاؤں میں میری طب کا غیر معمولی چر چاپھیل گیا۔جموں سے ایک شخص جو اس وقت بھی افسر پولیس ہیں۔مدقوق ہو کر علاج کے لئے میرے
پاس آئے۔شہر میں وہ ہمارے پڑوسی تھے۔ان کا نام لالہ متھرا داس ہے۔ان کے علاج میں
کامیابی ہوئی۔اسی اثناء میں دیوان کر پا رام وزیر اعظم جموں کا گزر پنڈ دادنخان میں ہوا۔بهر حال دیوان صاحب اور لالہ متھر اداس کے ماموں بخشی صاحب نے سرکار جموں سے میرا
ذکر کیا۔ان دنوں مجھ کو ایک بیوہ کا پتہ لگا کہ جس کو مختلف اسباب سے میں پسند کرتا تھا۔میں نے
اس کے یہاں نکاح کی تحریک کی۔وہ عورت تو راضی ہو گئی۔مگر ملک کا رواج جو بیواؤں کے
نکاح کا نہیں ہے اس کے متعلق اس نے عذر کیا اور پھر یہ بھی کہا کہ آپ نکاح کر لیں کچھ
دنوں کے بعد میرے ولی راضی ہو جائیں گے۔میں نے ان ولیوں کو اس خیال پر کہ وہ بیوہ
کے نکاح کو روکتے ہیں معزول سمجھا۔اور اس نکاح میں جرات کرلی۔قبل اس کے کہ وہ
۱۵۹
ہمارے گھر میں آئے۔میں نے حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا کہ آپ
کا چہرہ زرد ہے زمین پر لیٹے ہیں اور ڈاڑھی منڈی ہوئی ہے۔میں ہوشیار ہوا تو مجھے معلوم
ہوا کہ یہ نکاح سنت کے خلاف واقع ہوا ہے۔تب میں نے ایک خط میاں نذیر حسین دہلوی
اور ایک خط شیخ محمد حسین بٹالوی کو لکھا اور اس میں لکھ دیا کہ وہ بیوہ بالغ ہے، ولی مانع ہے۔یہ
تو اب مجھ کو یاد نہیں کہ ان دونوں میں سے کس کا خط آیا تھا مگر ایک کا خط آیا۔جس میں لکھا تھا
کہ ایسے ولی معزول ہو جاتے ہیں اور ایسی بیوہ اپنے اختیار سے نکاح کر سکتی ہے کیونکہ
حديث لا نكاح إلا بولی میں کلام ہے میرے تو مطلب کے مطابق تھا۔میں بڑا خوش ہو
کر اٹھا کہ اب اس کو گھر میں بلالوں بیٹھک کے پھاٹک پر پہنچا تو ایک شخص حدیث کی کتاب
لایا اور کہا یہ حدیث سمجھارو الاثم ما حا فی صد رک ولو افتاک
المفتون اس کے دیکھتے ہی میرا بدن بالکل سن ہو گیا اور میں نے کہا کہ تم لے جاؤ پھر بتا
دیں گے۔میں نے یہ سمجھا کہ خدا تعالیٰ نے مجھ کو آگاہ کیا ہے کہ ان مفیتوں کے فتووں کی
طرف توجہ نہ کرو میں نے وہ پھاٹک بند کر دیا۔بیٹھک کے اندر دالان میں آیا۔میرے دل
میں یہ بھی خیال آتا تھا کہ اول تو حدیث میں کلام ہے دوسرے مفتی نے فتویٰ دے دیا ہے۔بهر حال دالان میں آتے ہی مجھے پر نوم غیر طبعی طاری ہو گئی۔میں لیٹ گیا تو میں نے حضرت نبی
کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا۔اس وقت آپ کی عمر پچیس برس کے قریب معلوم
ہوتی تھی۔گویا وہ عمر تھی جب آپ کی شادی ہوئی ہوگی۔میں نے دیکھا کہ بائیں جانب سے
آپ کی ڈاڑھی خشخشی ہے اور داہنی طرف بال بہت بڑے ہیں اور میں حضور میں بیٹھا
ہوں۔میں نے دل میں سوچا کہ بال دونوں طرف کے برابر ہوتے تو بہت خوبصورت ہوتے۔پھر معا میرے دل میں آیا کہ چونکہ اس حدیث کے متعلق تجھ کو تامل ہے اس لئے یہ فرق
ہے۔تب میں نے اسی وقت دل میں کہا کہ اگر سارا جہان بھی اس کو ضعیف کہے گا تب بھی
میں اس حدیث کو صحیح سمجھوں گا۔یہ خیال کرتے ہی میں نے دیکھا کہ دونوں طرف ڈاڑھی
برابر ہو گئی اور حضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہنس پڑے اور مجھ سے کہا کہ کیا تو کشمیر دیکھنا چاہتا
14۔ہے۔میں نے کہا ہاں یا رسول اللہ ! آپ چل پڑے اور میں پیچھے پیچھے تھا۔بانہال کے رستے
سے ہم کشمیر گئے۔یہ بھیرہ چھوڑنے اور کشمیر کی ملازمت کی تحریک ہے اس لئے میں بھیرہ کا
اور کوئی حال نہیں لکھواتا۔ریاست کشمیر و جموں
جموں ریاست میں پہنچ کر سب سے عجیب نظارہ یہ دیکھنے میں آیا کہ میں نے ایک مختصر
بالا خانہ ایسے موقع پر کرایہ پر لیا جہاں سے مجھ کو دربار آنے جانے میں سہولت ہو۔وہ مکان
اصل میں سرکاری اور اس کا مہتم ایک بہت ضعیف العمر آدمی تھا۔لوگوں نے مجھ سے کہا کہ
یہ شخص بد عہد ہے۔آپ سال کے لئے اس سے اسٹامپ لکھالیں۔چنانچہ میں نے اس سے
اسٹامپ بھی لکھا لیا۔دوسرے تیسرے دن وہ میرے پاس آیا اور کہا کہ جو کرایہ آپ دیتے
ہیں اس سے دو گنا کرا یہ دوسرا آدمی دیتا ہے۔میں نے کہا کہ تم تو ہم کو تحریر دے چکے ہو۔اس
نے کہا کہ میں اپنی تحریر کا کوئی اعتبار نہیں کرتا۔میں نے کہا اچھا ہم ہی دو گنا کرایہ دیں گے۔تھوڑی دیر کے بعد آیا کہ وہ آدمی چوگنا کرایہ دیتا ہے۔میں نے کہا بہت اچھا ہم چوگنا کرایہ ہی
دے دیں گے۔تھوڑی دیر کے بعد آیا کہ وہ بارہ گنا کرایہ دیتا ہے۔میں نے اس کی پیرانہ سالی
شہر کے سرکاری مکانوں کی افسری اور اس بد عہدی کو خیال کیا تو مجھے اس شہر سے نفرت
ہو گئی۔میں نے اپنے آدمی سے کہا کہ ہم ایسے شہر میں رہنا پسند نہیں کرتے۔ابھی سب اسباب
باند ھو اور یہاں سے چلو۔چنانچہ میرے آدمیوں نے تمام اسباب باندھ کر نیچے اتار دیا اور
میں نے پختہ ارادہ کر لیا کہ اس شہر کو ابھی چھوڑ دینا چاہیے۔جہاں ایسا ضعیف العمر اور تمام
سرکاری مکانات کا افسر ایسا بد عہد ہے۔تمام اسباب نیچے اتر گیا تھا اور میں ابھی اوپر ہی تھا کہ
اس طرف سے ایک شخص فتح نام رئیس گذرے اور کھڑے ہو کر دریافت کرنے لگے کہ
یہ کس کا اسباب ہے۔اتنے میں میں بھی وہاں آگیا۔مجھ سے کہنے لگے کہ آپ تو ابھی آئے
141
ہیں جاتے کہاں ہیں؟ میں نے سختی سے جواب دیا کہ تم لوگ بد عہد ہو۔بد عہدوں میں رہنا
مجھے پسند نہیں۔وہ اس بھید کو سمجھ گئے کہ افسر نزول ایک بد عہد آدمی ہے ان کے ساتھ آدمی
بہت تھے۔انہوں نے اپنے آدمیوں سے کہا سب اسباب کو اٹھا کر ہمارے مکان میں لے
جاؤ۔میں نے کہا کہ مجھے اس شہر میں رہنا پسند ہی نہیں۔لیکن انہوں نے ایک نہ مانی اور سب
اسباب اپنے مکان پر بھجوا دیا۔میں نے ان سے کہا کہ میرے رکھنے میں آپ کو بڑی تکلیف
ہوگی۔کیونکہ یہاں دو فلاں فلاں آدمی ہیں جن کو مجھ سے نظار ہے اور چونکہ دونوں بڑے
آدمی ہیں اور میرے ساتھ خاص طور پر نقار رکھتے ہیں۔پس مناسب نہیں ہے کہ میرے
سبب آپ درباری آدمیوں سے مخالفت پیدا کریں۔میں نے مختلف پہلوؤں سے سمجھایا۔لیکن وہ کہنے لگے کہ ہم کچھ پروا نہیں کرتے۔چنانچہ وہ مجھ کو اپنے گھر لے گئے اور دس برس
اپنے مکان میں رکھا۔مجھ کو یا میرے طالب علموں یا میرے مہمانوں کو اس دس برس میں
کوئی بھی شکایت کا موقع نہ ملا۔میں اب تک انکے وسعت حوصلہ پر حیران ہوں اور مجھے کو
افسوس ہوتا ہے کہ میں اتنازی حوصلہ نہیں اور یہ بات ان کی ذات ہی سے وابستہ نہیں تھی
بلکہ ان کے گھر کے تمام چھوٹے بڑے سب ایک ہی رنگ میں رنگین دیکھے۔جب میں وہاں
تھا تو میں نے ایک شادی اس زمانہ میں کی جب میری بیوی گھر میں آئی تو ان کی بہن نے اس
کے ساتھ ایسے نیک سلوک کئے جیسے ایک ماں اپنی بیٹی سے کرتی ہے۔جموں میں میاں لعل دین نام ایک ممتاز رئیس تھے۔ان کی لڑکی کو زحیر کاذب ہوئی اور
اطباء نے قوابض سے کام لیا۔مریضہ کی حالت بہت رڈی ہو گئی۔میاں لعل دین کو مجھ سے
مذہبی رنج تھا۔ادھر بیمار کی نسبت یاس کچھ اطباء نے بھی مددہی کی ہوگی۔مجھے علاج کے لئے
بلایا۔”عدو شود سبب خیر گر خدا خواہد " میں نے اس کو اس حال میں دیکھا کہ پٹ پڑ ( جب چنا
اپنے خول میں ہوتا ہے تو اس کو پٹ پڑ کھتے ہیں) کی طرح اس میں غلاظت ہے۔مجھے یقین ہوا
کہ زمیر کاذب ہے اور علاج میں غلطی ہوتی ہے۔مگر میں خطرناک حالت میں جرأت نہ کر سکا
کہ کوئی امر ظاہر کروں۔اس وقت مجھے طب جدید نے یہ فائدہ دیا کہ موجودہ طبیب جو اس
۱۶۲
وقت وہاں حاضر تھے۔سب طب انگریزی سے ناواقف تھے۔میں نے ایک مرکب ایسا بتا دیا
جس میں پوڈا فلین تھی اور وہ تشخیص کارگر ہو گئی۔اگر سو دست تھے تو گیارہ رہ گئے۔دو سرے دن بھی میں نے وہی ترکیب استعمال کی۔جس پر انہوں نے باوجود کدورت مجھے کو
ایک یا رقندی یا بو مع زمین دیا اور خلعت بھی دیا۔دوسری تقریب یہ ہوئی کہ چنگی کے افسر کو تولنج شدید ہوا اور آدھی رات کے وقت مجھے
بلایا۔میں نے یہ سوچ لیا کہ شدت درد کے باعث مسمل مفید نہیں ہوتا۔اس لئے میں نے
افیون، کمبوج، نوشادر کا مرکب اپنے پاس سے دیا جس سے اس کا درد قولنج دور ہو گیا۔دوسری عجیب بات یہ ہوئی کہ وہاں ایک دفعہ بہت شدید ہیضہ پھیلا۔وہاں کے راجہ با ہو
نام ایک قلعہ میں تشریف لے گئے۔اس سبب سے مجھے بھی وہاں جانا پڑا۔راجہ موتی سنگھ جی
بھی تشریف لے گئے۔وہاں پہنچ کر ان کو ذو سنگاریا (جسے ڈسنٹری کہتے ہیں) کا شدید مرض لاحق
ہوا۔ساتھ ہی ان کو پیچش بھی تھی اور وہ ہیضہ کے دن تھے۔اس لئے اس قلعہ میں انکو
میرے طبی مشورہ کی ضرورت پڑی۔بہت دنوں کی آمد و رفت سے ان کے ساتھ ایک گہرا
تعلق پیدا ہو گیا۔انہوں نے جو رقم بطور شکریہ مجھے کو دی تھی وہ سالہا سال برابر دیتے رہے۔مہاراج کے ساتھ ان کے تعلقات میں کسی قدر کدورت تھی۔ان دنوں ایک شاہزادہ کی
شادی تھی۔مجھ سے انہوں نے اس کدورت اور شادی کا ذکر کیا۔میں نے ان کو صلاح دی کہ
اب شادی کا موقع ہے آپ اس شادی میں ضرور ساتھ چلیں۔اس میں آپ کے اور ان کے
تعلقات انشاء اللہ تعالٰی ضرور صاف ہو جائیں گے۔اس کے علاوہ بھی جو مناسب تھا مشورہ
دیا۔چنانچہ سمت ۳۷ بکرمی میں مصالحت ہو گئی اور وہ اس شاہزادہ کی شادی میں شریک ہو
گئے۔میں بھی ساتھ تھا۔پہلی ہی منزل میں ایک ہاتھی میری سواری میں تھا جس پر ایک عماری
تھی اور اس میں دو آدمیوں کے با فراغت بیٹھنے کی جگہ تھی۔اس سواری میں ایک اسپرنگ
کے صدمہ سے مجھ کو بہت تکلیف ہوئی۔پھر دوسری منزل میں تو ایسی حالت ہوئی کہ میں سفر
کے قابل نہ رہا۔میں نے رات کے دس بجے کے قریب ایک ڈاکٹر کو بلایا جو بنگالی تھا۔میں نے
۱۶۳
کہا کہ مجھے ڈر لگتا ہے۔یہاں کبھی کبھی ناسور ہو جاتا ہے آپ اس کچے ورم کو چیر دیجئے۔اس
نے عذر کیا کہ میں اوزار اور سامان سب کچھ ابھی بند کر چکا ہوں کہ مبادا صبح کے سفر میں کوئی
چیز رہ نہ جائے لیکن جب میں نے بہت سختی سے کہا اور چاقو نکال کر دیا کہ اس سے چیر دیجئے تو
ڈاکٹرنے کہا کہ کلور فارم نہیں ہے۔میں نے کہا کہ کلوروفارم کی کوئی ضرورت نہیں۔اس
کے دل میں بھی طیش پیدا ہوا۔اس نے بڑی سختی سے شگاف دیا۔میں نے کہا کہ زخم کے
دونوں کنارے خوب دبا کر لہو نکال دو اور دونوں لب زخم کے ملا کر باندھ دو۔اس سے جس
قدر سختی ہو سکی کی۔مجھے قدرتی کلوروفارم یہ ملی کہ غشی طاری ہو گئی اور ڈاکٹر نے اپنا کام
اچھی طرح کیا۔صبح کو ڈاکٹر صاحب سویرے ہی بغیر معائنہ کئے چل دیئے۔میں نے آئینہ نیچے
رکھ کر دیکھا تو معلوم ہوا کہ زخم خدا تعالیٰ کے فضل سے مل گیا ہے۔لیکن اپنے قولی کے گھمنڈ
پر میں ایک گھوڑی پر سوار ہو گیا۔اگر چہ میں نے بڑی احتیاط کی اور زین کے ایک طرف رہا۔لیکن چار میل پہنچ کر مجھ میں یہ طاقت نہ رہی کہ میں اس سواری پر رہ سکوں۔چنانچہ میں اتر
گیا۔باریک سی شرک کی بو مجھ میں یہ تھی کہ آخر مہتممان کیمپ یہاں سے گزریں گے وہ
ضرور ہمدردی کریں گے۔تھوڑی ہی دیر ہوئی تھی کہ ولی عہد صاحب آئے۔انہوں نے کہا
کیوں اتر پڑے ؟ میں نے کہا کہ میں سواری نہیں کر سکتا۔میری طبیعت اچھی نہیں۔ولی عہد
صاحب یہ کہہ کر کہ اچھا کیمپ میں آؤ وہاں بندوبست ہو جائے گا اور سرپٹ گھوڑا دوڑا کر
چلے گئے۔میں نے کہا کہ ایک بت تو ٹوٹ گیا۔لیکن نفس امارہ نے پھر بھی یہ سمجھا کہ اس کے
دوسرے بھائی آئیں گے۔چونکہ وہ میرا ہی علاج کرتے تھے اور مجھ سے ان کا بہت تعلق تھا
وہ آئے اور بڑی ہمدردی سے کھڑے ہو گئے۔میں نے کہا کہ میں سوار نہیں ہو سکتا۔انہوں
نے کہا کہ آپ کیمپ میں پہنچے اور سرپٹ گھوڑا دوڑا کر چل دیئے۔پھر ان کے تیسرے بھائی
آئے اور وہ بھی بدستور دریافت کر کے چل دیئے۔پھر راجہ صاحب آئے انہوں نے بڑی
محبت سے میرا حال دریافت کیا اور کہا کہ آپ سوار ہو جائیں۔میں نے کہا کہ میں گھوڑے کی
سواری نہیں کر سکتا۔انہوں نے فرمایا کہ یہاں سے دو چار میل کے فاصلہ پر کیمپ ہے۔آپ
140
وہاں پہنچیں سب بندوبست ہو جائے گا۔یہ فرما کر وہ بھی روانہ ہو گئے۔پھر کیمپ کے مہتمم
صاحب جو وہی ایک سب سے پیچھے تھے آئے اور انہوں نے بھی سابق رؤسا کی طرح کام
لیا۔اب میں ADATA ALWANALTANA اللہ کی طرف متوجہ ہوا کہ اللہ تعالیٰ کے سوا جو دو سرے پر امید
رکھتا ہے بڑی غلطی کرتا ہے۔اب میری امید گاہ صرف اللہ تعالیٰ ہی تھا۔اتنے میں دیوان
کچھن داس نام جو ان دنوں فوجی افسر تھے گزرے۔انہوں نے جب مجھے دیکھا تو معا اتر پڑے
اور کہا کہ کیا تکلیف ہے؟ میں نے کہا کہ میرے ایک پھنسی ہے اس لئے میں سوار نہیں ہو
سکتا۔آپ تشریف لے چلیں۔لیکن انہوں نے کہا کہ بھلا یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ آپ کو یہاں
اس حالت میں چھوڑ کر ہم آگے چلے جائیں۔غرضیکہ وہ اتر کر میرے پاس ہی بیٹھ گئے اور
باتیں کرتے رہے۔اتنے میں انکی پالکی آئی۔انہوں نے میرے پاس سے اٹھ کر اپنے آدمی کو
علیحدہ لے جا کر کچھ حکم دیا اور اس کے بعد خود گھوڑے پر سوار ہو کر چلے گئے۔ان کا آدمی
پالکی لے کر میرے پاس آیا اور کہا کہ آپ پالکی میں سوار ہو جائیں اور یہ پالکی جموں واپس
ہونے تک آپ کے ساتھ رہے گی۔میں نے اس کو خدا تعالیٰ کا فضل سمجھا اور سوار ہو گیا۔اس میں خوب آرام کا بستر بچھا ہوا تھا۔میں اس میں لیٹ گیا اور شکریہ میں قرآن شریف کی
تلاوت شروع کی۔وہ ایک مہینہ کا سفر تھا۔میں الحمد للہ جلدی ہی اچھا ہو گیا اور میں نے پالکی
کو رخصت کرنا چاہا۔لیکن پالکی برداروں اور ان کے ہمرا ہی افسر نے کہا کہ ہم کو دیوان جی کا
حکم ہے کہ جب تک آپ جموں واپس نہ پہنچیں ہم آپ کی خدمت میں رہیں۔میں نے اس
ایک مہینہ میں چودہ پارے قرآن شریف کے یاد کرلئے۔جب ہم جموں واپس پہنچے تو میں نے
پالکی برداروں اور ان کے افسر کو انعام دینا چاہا۔لیکن انہوں نے کہا کہ ہم انعام لے چکے
ہیں۔ہم کو اسی دن دیوان جی نے انعام اور خرچ کے لئے کافی روپیہ دے دیا تھا اور ان کا حکم
ہے کہ آپ سے کچھ نہ لیں۔میں نے اس افسر کو بہت سمجھایا کہ ان کو اطلاع کرنے کی
ضرورت نہیں۔مگر اس نے تو اور اپنے پاس سے کسی قدر روپیہ نکال کر میرے سامنے رکھ دیا
اور کہا کہ جو روپیہ انہوں نے خرچ کے واسطے دیا تھا وہ بھی سب خرچ نہیں ہوا اور اب ہم
۱۶۵
میں اتنی طاقت نہیں کہ انکو واپس دیں۔چنانچہ اس نے وہ روپیہ واپس نہ لیا اور میں نے خدا
تعالی کا فضل یقین کر کے وہ روپیہ لے لیا۔پھر اس کے بعد دیوان کچھمن داس نے میرے
ساتھ اس قدر نیکیاں کیں کہ ان کے بیان کرنے کے لئے بڑے وقت کی ضرورت ہے۔ایک دفعہ وہ وزیر اعظم ہو گئے۔ان کو پشتو بولنے کا بڑا شوق تھا اور ہمیشہ اپنی اردل میں پشتو
بولنے والے ہی رکھتے تھے۔وزیر اعظم ہو کر انہوں نے اپنے یہاں ایسے پشتو بولنے والوں کو
مقرر کیا جو کوئی دوسری زبان نہیں جانتے تھے اور حکم دیا کہ پرائیویٹ ملاقات کے لئے کوئی
ہمارے مکان پر نہ آئے۔میں نے ایک روز شیخ فتح محمد صاحب سے کہا کہ آپ وزیر صاحب
کے پاس جائیں اور ضرور ملاقات کریں۔انہوں نے کہا کہ وہاں تو پشتون لوگ ہیں جو کسی کی
سنتے ہی نہیں۔ٹھوکریں مار مار کر لوگوں کو نکال دیتے ہیں اور بڑے بڑے لوگ وہاں جا کر
ذلیل ہو چکے ہیں۔اس وقت رات کے دس بجے تھے۔میں نے کہا اچھا میں دیوان جی کو ابھی
ایک خط لکھتا ہوں۔شیخ صاحب نے کہا آپ خط ہر گز نہ لکھیں۔لیکن میں نے انکی بات کو نہ
مانا اور اسی وقت خط لکھا کہ یہاں کے لوگ ملاقاتوں کے عادی ہیں۔میں نے سنا ہے آپ نے
خطرناک پہرہ بٹھایا ہے۔مہربانی کر کے ایک وسیع کمرہ جس میں ایرانی قالین بچھا ہوا ہو ملاقات
کے لئے مقرر فرمائیں کہ لوگ وہاں جا کر بیٹھ سکیں۔باقی جب آپ کا جی چاہے اس کمرہ میں
ملاقات کے لئے آئیں اور جس سے چاہیں ملاقات کریں۔جس سے چاہیں نہ کریں۔مگر
پشتونوں سے شریف آدمیوں کو دھکے دلوانا آپکی شان کے خلاف ہے۔یہ خط اسی وقت ڈاک
میں ڈالا اور ڈاک والے نے فور اوہاں پہنچایا۔ابھی ہم بیٹھے ہی تھے کہ ان کا حقیقی بہنوئی جو
ان کا پرائیویٹ سیکرٹری بھی تھا۔لالٹین لئے ہوئے خود ہی میرے پاس پہنچا۔اور کہا کہ آپ کا
ایک خط دیوان صاحب نے پڑھا ہے اور آپ کو بلایا ہے۔شیخ فتح محمد صاحب نے منع کیا اور کہا
کہ اس وقت نہ جاؤ لیکن میں چلا گیا اور اس وقت وہاں کوئی پہرہ نظر نہ آیا۔دیوان صاحب
نے فرمایا کہ دیکھو کہیں پہرہ کا پتہ نہیں۔میں نے اسی وقت موقوف کر دیا ہے اور فلاں کمرہ کو
دیکھو اس میں ایرانی قالین بچھا ہوا ہے اور وہ شرفاء کی ملاقات کے لئے مخصوص کر دیا ہے۔