سرورق
مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین, حصہ 15
۱۶۶
میں نے ان کا بہت شکریہ ادا کیا جس کا انہوں نے ان لفظوں میں مجھ کو جواب دیا کہ ریاست
میں اس طرح صفائی سے کہنے والا انسان بھی ضروری ہے اور اس لئے میں آپ کی بڑی قدر
کرتا ہوں۔اب میں کسی کو نہ روکوں گا اور آپ کے لئے تو کوئی وقت مقرر نہیں۔آپ جس۔وقت چاہیں بلا تکلف تشریف لائیں۔میں جب حضرت مرزا صاحب کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے آپ سے پوچھا کہ آپ
کی مریدی میں کیا مجاہدہ کرنا چاہیے کہ خدا تعالیٰ کی محبت میں ترقی ہو۔آپ نے فرمایا کہ میں یہ
مجاہدہ بتا تا ہوں کہ آپ عیسائیوں کے مقابلہ میں ایک کتاب لکھیں۔مجھے کو عیسائی مذہب سے
واقفیت نہ تھی۔ان کے اعتراضوں کی بھی خبر نہ تھی کہ کیا کیا اعتراض ہوتے ہیں۔پھر یہ کہ
میں اپنے آپ کو کبھی فرصت میں نہیں رکھتا اور اس کام کے لئے فراغت و فرصت کی بھی
ضرورت تھی۔جموں میں تو مجھ کو فرصت بہت ہی کم تھی۔جب میں قادیان سے یہ حکم لے کر
اپنے وطن میں پہنچا تو وہاں میرا ایک ہم مکتب حافظ قرآن مسجد کا پیش امام تھا۔وہ میرے
سامنے تقدیر کا مسئلہ لے بیٹھا اور اس نے اس مسئلہ کے پیش کرنے میں بڑی شوخی سے گفتگو
کی۔میں حیران اس کے منہ کو دیکھتا رہا کہ فرفر بو لتا تھا۔حالانکہ مسجد کے ملا میں اس قدر شوخی
نہیں ہوتی۔جب لوگ چلے گئے تو میں نے اس کو اپنے پاس بلا کر کہا کہ حافظ صاحب مجھ کو ایسا
معلوم ہوتا ہے کہ آپ عیسائی ہو گئے ہیں۔اس نے کہا کہ عیسائی ہو گئے ہیں تو حرج ہی کیا
ہے؟ میں نے کہا اپنے گورو سے ذرا مجھ کو بھی ملاؤ۔چنانچہ وہ مجھ کو پنڈ دادنخان لے گیا۔دریا
سے اترے تو ایک گاؤں کے نمبردار نے کہا تمہاری دعوت ہے۔میں نے کہا شہر سے واپس
آکر دعوت کھائیں گے۔چنانچہ میں اور حافظ صاحب دونوں ایک انگریز کی کوٹھی میں جا
دھمکے۔حافظ صاحب تو پہلے سے واقف ہی تھے۔پادری صاحب ملاقات کے کمرہ میں تشریف
لائے۔میں نے کہا کہ پادری صاحب میرے آنے کی وجہ یہ ہے کہ یہ ہمارے ہم مکتب آپ
کے مرید ہو گئے ہیں آپ ہم کو بھی کچھ سنائیں۔مطلب میرا یہ تھا کہ انکے مذہب کا پتہ لگے۔اگر وہ اس وقت اعتراض پیش کرتا تو کوئی ایک دو ہی اعتراض کرتا کیونکہ میں نے پادری
196
صاحب سے یہ بھی کہہ دیا تھا کہ لمبی بحث نہ کریں ، اپنے مذہب کا خلاصہ ہمارے مذہب کا
خلاصہ اور صرف ایک اعتراض بطور خلاصہ پیش کریں۔مگر پادری صاحب کچھ ایسے مرعوب
ہوئے کہ میری بات کو ٹال کر ہمارے لئے چاء بسکٹ کا اہتمام کرنے لگے۔میں نے کہا کہ میں
اس شہر میں چار برس ہیڈ ماسٹر رہ چکا ہوں اور یہاں میری کافی واقفیت ہے ہم کو چاء وغیرہ کی
ضرورت نہیں آپ ہم سے گفتگو کریں۔میں نے حافظ صاحب سے بھی کہا کہ تم اس کو
اکساؤ۔چنانچہ حافظ صاحب اس کو علیحدہ لے گئے اور بہت دیر تک باتیں کر کے واپس آئے
اور کہا کہ میں نے بہت زور لگایا مگر یہ تو آگے چلتا ہی نہیں۔یہ کہتا ہے کہ میں ان سے زبانی
گفتگو نہ کروں گا۔ہاں بعد میں اعتراضات لکھ کر بھیجوا دوں گا۔میں نے حافظ صاحب سے کہا
کہ جب تک ان کے اعتراضات ہمارے پاس پہنچیں اور ہماری طرف سے جو اب نہ ہولے
اس وقت تک آپ بپتسمہ نہ لیں۔حافظ صاحب نے کہا ہاں یہ تو ضرور ہو گا۔میں نے پادری
صاحب سے بھی کہہ دیا کہ یہ ایسا کہتے ہیں۔انہوں نے کہا ہاں یہ مناسب ہے۔پھر میں نے
حافظ صاحب سے کہا کہ بتاؤ اور کون ہے جو مثل تمہارے ہو۔حافظ صاحب نے کہا کہ ایک
اسٹیشن ماسٹر ہے چنانچہ ہم اسٹیشن پر آئے۔اسٹیشن ماسٹر صاحب نے تو بڑی دلیری سے کہا
مذہب عیسائی کا مقابلہ تو کسی مذہب سے ہو ہی نہیں سکتا۔میں نے حافظ صاحب سے کہا کہ یہ تو
پھنس گئے۔جب اسٹیشن ماسٹر نے حافظ صاحب سے سنا کہ پادری صاحب خاموش ہو گئے تو وہ
حیران ہو گیا۔آخر اس پادری نے ایک بڑا طومار اعتراضوں کا لکھ کر بھیجا۔میں نے حافظ
صاحب سے کہا کہ بتاؤ یہ کوئی ایک دن کا کام ہے ؟ انہوں نے کہا کہ نہیں۔میں نے کہا تم ہی
مدت مقرر کرد - حافظ صاحب نے کہا کہ ایک برس تک کتاب چھپ کر ہمارے پاس پہنچ
جائے۔میں جموں آیا۔اس زمانہ میں زلزلے بہت آئے تھے۔راجہ پونچھ کا بیٹا زلزلوں کے
سبب پاگل ہو گیا تھا۔اس نے جموں کے راجہ کو لکھا کہ ہم کو ایک اعلیٰ درجہ کے طبیب کی
ضرورت ہے۔چنانچہ میں وہاں گیا۔مجھ کو شہر سے باہر ایک تنا مکان دیا گیا۔بس ایک مریض کا
دیکھنا اور تمام دن تنہائی۔میں وہاں بائیبل اور قرآن شریف پڑھنے لگا۔ان تمام
اعتراضوں کو پیش نظر رکھ کر بائیبل پر نشان کرتا۔پھر اس کے بعد قرآن شریف پڑھتا اور
نشان کرتا رہا۔اس کے بعد کتاب لکھنی شروع کی اور چار جلد کی ایک کتاب (فصل
الخطاب لکھی۔ادھر کتاب تیار ہوئی ادھر راجہ کالڑ کا اچھا ہوا۔اب روپیہ کی فکر تھی کہ
کتاب چھپے۔راجہ پونچھ نے کئی ہزار روپیہ دیا۔جب جموں آیا تو راجہ صاحب جموں نے
پوچھا۔کیا دیا ؟ میں نے وہ تمام روپیہ آگے رکھ دیا۔وہ بہت ناراض ہوئے کہ بہت تھوڑا
رو پیدہ دیا۔چنانچہ اسی وقت حکم دیا کہ ان کو سال بھر کی تنخواہ اور انعام ہماری سرکار سے ملے۔میں نے وہ روپیہ اور دو جلد میں دلی بھیج دیں وہاں سے چھپ کر آئیں تو حافظ صاحب اور
مثل ان کے دوسرے لوگوں کو بھیج دیں۔انہوں نے جواب میں لکھا کہ ہم بچے دل سے اب
مسلمان ہو گئے۔باقی کی ضرورت نہیں۔چونکہ پونچھ کے راجہ سے مجھے پہلے ہی بڑا تعلق تھا اور اب اس کے لڑکے کے علاج سے
جس میں مجھ کو بڑی کامیابی ہوئی۔راجہ اور اس کے ولی عہد سے بہت تعلق بڑھ گیا تھا ایک
دفعہ راجہ پونچھ جموں میں تشریف لائے اور علیل ہو گئے۔مجھے بلا بھیجا۔میں نے دیکھ کر کوئی
علاج کا انتظام کر دیا۔جب میں ان کے مکان سے باہر نکلا۔رستہ میں ان کے سپاہیوں کے
مکانات تھے۔ان میں سے ایک شخص نے مجھ سے آکر کہا کہ فلاں خدمت گار آپ کو بلا تا
ہے۔میں نے کہا کہ اس خدمت گار کا گھر ایسے موقع پر ہے کہ جب وہ گھر جائے گا تو میرے
مکان کے پاس سے ہی گزرے گا۔وہ وہاں آجائے ہم دوائی دے دیں گے۔لیکن اس خدمت
گار نے جیسا کہ بعد میں معلوم ہوا کسی آدمی سے کہا کہ نو ر الدین تو بہت متکبر ہو گیا ہے۔اب
ہم اس کو اپنے راجہ کے پاس نہیں آنے دیں گے۔میری عادت تھی کہ میں کسی امیر کے گھر
بدوں اس کے بلائے نہ جاتا تھا۔دوسرے دن راجہ صاحب کا کوئی آدمی نہ آیا اور میں بھی
اپنی عادت کے موافق نہ گیا۔کئی مہینے اسی طرح گزر گئے۔ایک دن میں اپنے مکان کے
دروازہ پر کھڑا تھا کہ وہ خدمت گار کسی اور طبیب کو ہمراہ لئے جا رہا تھا۔ہمارے پڑوس میں
چند معزز میاں صاحبان رہتے تھے۔وہ بہت ہی ہے اور میری طرف متوجہ ہو کر کہا کہ آج
149
اس کی محنت ٹھکانے لگی۔میں نے دریافت کیا کہ آپ کیوں ہنستے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مدت
سے یہ اس طبیب کو اس طرف سے اس لئے لے جایا کرتا تھا کہ آپ کو دکھلائے کہ ہم نے
اور طبیب رکھ لیا ہے۔تھوڑے ہی دنوں کے بعد مہاراج کشمیر لاہور کو تشریف لے گئے۔میں بھی ہمراہ تھا اور قدرت الہی سے وہ دوسرا طبیب جو وہ بھی مہاراج کشمیر کا ملازم تھا۔لاہور میں ساتھ نہ آسکا۔راجہ پونچھ بھی جو بدستور بیمار تھے ہمراہ تھے۔کیمپ میں چونکہ میں
ایک ہی طبیب تھا۔اس لئے مجھے عین دوپہر کے وقت راجہ پونچھ نے بلوایا۔اس وقت وہ
تنہائی میں تھے اور طبیعت بہت مضمحل تھی۔مجھ سے فرمایا کہ سرکار نے (ہم نے) اس سال کا
مقرری روپیہ آپ کو نہیں دیا۔اس لئے ہم دو سال کا روپیہ آپ کو بھیج دیں گے اور آپ
کوئی دوائی بتا ئیں۔میں نے کہا کہ آپ نے دوپہر کے وقت شائد اس لئے بلایا ہے کہ آپ کا
وہ خدمت گار جس کے بلانے سے میں اس کے پاس نہیں گیا تھا اور اس نے کہا تھا کہ ہم اپنے
راجہ کے پاس نہ آنے دیں گے۔یہ دو پہر کا وقت اس کی حاضری کا وقت نہیں ہے۔چونکہ
آپ اس کے رعب میں آئے ہوئے ہیں۔لہذا خطرہ ہے کہ اگر میں آپ کا علاج شروع
کروں اور اس کو پتہ لگ جائے تو آپ کو کوئی ضرر پہنچے اور چوری کا علاج مجھے پسند بھی نہیں
ہے۔تب انہوں نے کہا کہ ہم تو ان لوگوں سے ڈرتے ہی رہتے ہیں کیونکہ یہ کمینے زہر بھی
دے دیتے ہیں۔خیر لاہور سے ہم بہت جلد واپس آگئے۔اور وہاں میں نے سنا کہ راجہ صاحب
دن بدن مضمحل ہوتے جاتے ہیں۔آخر ایک دن ان کا انتقال ہو گیا۔لیکن ابھی اس خدمت
گار کاگونہ عروج مصلحنا باقی تھا اور میرا تعلق ان دنوں ایک ایسے شہزادے سے تھا جس کے
ساتھ ولی عہد پونچھ کو کسی قدر تکدر تھا۔میرے ایک دوست نے مجھ سے ذکر کیا کہ آپ پر
ایک مقدمہ ہونے والا ہے اور اس کا باعث اس شہزادہ کا تعلق ہے۔ولی عہد پو نچھ کا منشاء ہے
کہ آپ پر یہ مقدمہ بنایا جائے کہ ان کا والد آپ کے علاج کی کسی غلطی سے فوت ہوا ہے
اور اس علاج میں ایک زہر بھی ہے۔مجھے بہت ہی ہنسی آئی کہ اہل دنیا کے تعلق کیا ! اور ان
کی خدمتیں کیا! اور ان کے معاہدات کیا؟ میں نے کسی موقع پر اس شہزادہ سے ذکر کیا تو اس
14
نے کہا افسوس آپ کو خبر ہو گئی۔معلوم ایسا ہوتا ہے کہ یہ بات زیادہ کھل گئی ہے۔میرا بھی
منشاء تھا کہ یہ نالش کرے تو پھر ہم اس کا سارا قرضہ مع سود کے ادا کر دیں گے۔آپ مطمئن
رہیں۔یہ لوگ بہت ناعاقبت اندیش ہوتے ہیں۔یہ کمینہ خدمت گاروں کے ماتحت بڑی
مجبوری سے کام کرتے ہیں۔اور قابل رحم گروہ ہے۔تب مجھے یاد آیا کہ جن دنوں میں اس کا
علاج کرتا تھا۔میں نے اس سے کہا کہ آپ مقدمات سنا کریں اور انکے فیصلوں میں لگے رہا
کریں اس طرح آپ کو ایک اچھا موقع آرام کا مل جائے گا۔میرے کہنے سے وہ صرف
عرضیاں سن لیتا تھا۔ایک دفعہ عرضیاں سنانے والے نے عرضی سناتے سناتے اس کے چہرہ کو
بہت غور کے ساتھ دیکھا اور عرضی کو بہت مخش گالی کے ساتھ زمین پر پھینک دیا اور لگا اس کی
نبض دیکھنے۔چونکہ بار عب آدمی تھا۔اس نے جب سب لوگوں سے جو وہاں بیٹھے تھے۔کہا کہ
دیکھو ہمارے سرکار کی طبیعت مضمحل ہوئی جاتی ہے تو سب نے اس کی ہاں میں ہاں ملادی اور
ساتھ ہی اس نے یہ نسخہ بتا دیا کہ تم لوگ بڑے شریر ہو۔حضور کے یہاں عرضیاں نہ دیا کرو۔اس سے سرکار کو تکلیف ہوتی ہے۔دیکھو اس وقت کیسی خراب حالت ہو گئی ہے۔پھر کیوڑہ
اور بید مشک منگایا اور میرے پاس سوار دوڑایا۔اس سوار نے میرے پاس پہنچ کر بڑی
خطر ناک حالت بیان کی اور یہ بھی کہا کہ میں نہیں جانتا کہ آپ کے پہنچنے تک زندہ رہیں یا
نہیں۔میرا مکان فاصلہ پر تھا۔میں سریٹ گھوڑا دوڑا کر پہنچا تو وہ مکان سے اتر رہے تھے۔سیڑھیوں پر ہی ملاقات ہوئی۔وہیں میں نے نبض دیکھی۔مجھ سے کہا۔مولوی صاحب! آپ
تو دور ہوتے ہیں۔کہیں قریب آجائیں تو اچھا ہے۔اب بھی یہ سب لوگ کہتے ہیں کہ میری
بہت ہی خراب حالت ہو گئی تھی۔مگر میں نے کیوڑہ اور بید مشک پیا تو اب یہ سب کہتے ہیں کہ
ذرا طبیعت ٹھیک ہو گئی۔میں نے کہا کہ اب آپ کا کیا ارادہ ہے؟ کہا کہ اس وقت تو میں شکار
کے لئے جاتا ہوں۔میں نے کہا میں بھی چلتا ہوں۔چنانچہ ہم شکار کے لئے روانہ ہو گئے۔خوب فاصلہ پر شکار تھا۔وہاں پہنچ کر ایک موقع پر میں نے دریافت کیا کہ آپ کو خود بھی کچھ
معلوم ہوا تھا کہ طبیعت خراب ہے۔کہا مجھ کو تو معلوم نہیں ہوا مگر لوگ کہتے تھے کہ تمہاری
طبیعت بہت خراب ہو گئی ہے۔میں نے دو آدمیوں سے جو پاس تھے پوچھا انہوں نے کہا کہ ہم
کو تو کوئی بات معلوم ہوئی نہیں مگر جو عرضیاں سنایا کرتے ہیں انہوں نے کہا تھا۔ہم نے بھی
ہاں میں ہاں ملا دی تھی۔تب میں سمجھا کہ یہ ملا جی کے شاگردوں والا معاملہ معلوم ہوتا ہے۔بہر حال وہاں ایک ریچھ ملا۔وہ بھاگا اس کے پیچھے دوڑے۔میں تو چند قدم پر رہ گیا۔مگر
ہمارے مریض صاحب جس طرح ہرن دوڑتا ہے اس کے متعاقب پہاڑ پر چڑھ گئے۔جب
میں واپس آیا تو ان کے بڑے چہیتے اور معتمد شخص جن کو وہ وزیر کے لفظ سے پکارا کرتے تھے
میرے پاس آئے اور کہا کہ آپ یہاں علاج کرنے آئے ہیں یا ہمارے ولی عہد کو حکومت
سکھلانے آئے ہیں؟ آپ صرف دوا و غیرہ بتا دیا کریں اور حکومت کرنی نہ سکھائیں ورنہ
آپ کو بڑی تکلیف اٹھانی پڑے گی۔یہ لوگ اگر ایسے ہو جا ئیں جیسا آپ چاہتے ہیں تو ہم
لوگ روٹی کہاں سے کھائیں۔خیر میں اصلیت کو پہنچ گیا۔خدا تعالیٰ ہمارے ملک کے
رئیسوں پر رحم کرے اور ان کو ہدایت کرے۔مہاراج کشمیر مجھ سے بہت ہی بعدارات پیش آتے تھے۔بعض وقت میں خود بھی تعجب کیا
کرتا تھا۔ایک دن مجھے سے تنہائی میں کہا کہ جانتے ہو میں تم سے ڈرتا ہوں۔میں نے کہا کہ
آپ تو بادشاہ ہیں اور میں ایک غریب آدمی ہوں۔ڈرنا کیا معنی؟ کہا میں تم سے بہت ڈرتا
ہوں اور بعض اوقات میں ایسی چشم پوشی کرتا ہوں کہ میری طبعیت کے وہ بالکل خلاف ہوتی
ہے۔آج میں تمہیں اس کی وجہ بتا تا ہوں۔وہ وجہ یہ ہے کہ سلطان محمود غزنوی کوئی ذلیل
آدمی نہ تھا۔وہ ایک شاہی خاندان کا شہزادہ تھا اور ایسی سلطنت جیسی کہ محمود کی تھی ایک
کمینہ انسان کو کبھی میسر نہیں ہو سکتی۔میں محمود کے حسب اور نسب کو خوب جانتا ہوں۔وہ
شاہان ایران کی نسل سے تھا۔مگر نیک نامی کا جینا اور بدنامی کا مرنا دونوں کیسے عجیب ہیں کہ
ملا فردوسی نے دو شعر کہہ کر کہے
اگر
مادر
شاه
بانو
مرا کیم
ر
زر تا بزانو
اگر
شاه
بڑے
شاه
پودے
پدر
زر
نہارے مرا تاج
ایک ایسا خطرناک ٹیکا لگایا ہے کہ ہم بادشاہوں کی مجلسوں میں اس کا ذکر آتا ہے۔اس لئے
میں مصنف لوگوں سے بہت ڈرتا ہوں۔تمہارا بھی اسی لئے زیادہ خیال کرتا ہوں۔ان رؤسا میں بعض وجود بڑے نیک اور مخلوق الہی کے واسطے بہت مفید ہوتے ہیں اور
بعض اس کے خلاف اس قسم کی باتوں کو صرف اس وجہ سے بیان کرنا مناسب سمجھا گیا ہے
کہ شاید کسی کو نفع پہنچے۔کشمیر میں ایک مولوی عبد القدوس صاحب رہتے تھے۔وہ بڑے بزرگ آدمی تھے۔اور
میرے پیر بھائی بھی تھے۔کیونکہ وہ شاہ جی عبد الغنی صاحب کے مرید تھے اور میں بھی شاہ
صاحب کا مرید تھا۔ان کو مجھ سے خاص محبت تھی اور باوجود ضعف پیری کے میرے مکان پر
ترمذی کا سبق پڑھنے آتے تھے۔میں نے ایک رؤیا دیکھا کہ انکی گود میں کئی چھوٹے چھوٹے
بچے ہیں۔میں نے ایک جھپٹا مارا اور سب بچے اپنی گود میں لے کر وہاں سے چل دیا۔رستہ میں
میں نے ان بچوں سے پوچھا کہ تم کون ہو؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ ہمارا نام کھیعص
ہے۔میں اپنے اس رویا کو بہت ہی تعجب سے دیکھتا تھا۔جب میں حضرت مرزا صاحب کا مرید
ہوا تو میں نے ان سے اس خواب کا ذکر کیا۔مرزا صاحب نے فرمایا کہ آپ کو اس کا علم دیا
جائے گا اور وہ لڑکے فرشتے تھے۔دھرم پال نے جب ” ترک اسلام "کتاب لکھی تو اس سے
بہت پہلے مجھے ایک خواب نظر آیا تھا کہ اللہ تعالٰی مولی مجھ سے فرماتا ہے کہ ”اگر کوئی شخص
قرآن شریف کی کوئی آیت تجھ سے پوچھے اور وہ تجھ کو نہ آتی ہو اور پوچھنے والا منکر قرآن
ہو تو ہم خود تم کو اس آیت کے متعلق علم دیں گے " جب دھرم پال کی کتاب آئی اور خدا
تعالیٰ نے مجھ کو اس کے جواب کی توفیق دی۔حروف مقطعات کے متعلق اعتراض تک پہنچ کر
ایک روز مغرب کی نماز میں دو سجدوں کے درمیان میں نے صرف اتنا ہی خیال کیا کہ مولا! یہ
منکر قرآن تو ہے۔گو میرے سامنے نہیں۔یہ مقطعات پر سوال کرتا ہے۔اسی وقت یعنی دو
سجدوں کے درمیان قلیل عرصہ میں مجھ کو مقطعات کا وسیع علم دیا گیا۔جس کا ایک شمہ میں
نے رسالہ نورالدین میں مقطعات کے جواب میں لکھا ہے اور اس کو لکھ کر میں خود بھی
حیران ہو گیا۔جموں میں ٹھٹھیروں کی دوکانوں کے پاس جلا کا کے محلہ میں ایک مندر ہے۔میں نے ایک
مرتبہ خواب میں دیکھا کہ اس مندر کے سامنے آئے ، نمک ، تیل وغیرہ یعنی پرچون کی ایک
دوکان ہے۔وہاں ایک لکڑی کی چوکی پر حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ سلم بیٹھے ہیں۔میں وہاں سے گزرا تو آپ نے فرمایا کہ تم ہمارے یہاں سے آٹا لے لو۔چنانچہ انہوں نے
ایک لکڑی کی ترازو میں آٹا تو لا جو بظاہر ایک آدمی کی خوراک کے قابل تھا۔میں نے اپنے
دامن میں اس کو لیا۔جب وہ آٹا میرے دامن میں ڈال چکے تو کفه ترازو کو زور سے ڈنڈی پر
مارا تا کہ سب آٹا میرے دامن پر گر جائے۔جب میں آٹا اپنے دامن میں لے چکا تو میں نے
سوال کیا کہ آپ نے حضرت ابو ہریرہ کو کوئی ایسی بات بتائی تھی جس سے وہ آپ کی حدیثیں
یاد رکھتے تھے ؟ آپ نے فرمایا۔"ہاں" میں نے عرض کیا۔وہ بات مجھے بھی بتا دیں تا کہ میں
آپ کی حدیثیں یاد کرلوں۔کہا کہ ہم کان میں بتاتے ہیں۔میں نے کان آگے کیا اور آپ
نے اپنا منہ میرے کان سے لگایا کہ اتنے میں خلیفہ نورالدین نے میرے ایک پاؤں کو خوب
زور سے دبایا اور کہا کہ نماز کا وقت ہے۔میری سمجھ میں آیا کہ حدیث پر عمل کرنا یہی
حدیثوں کے یاد کرنے کا ذریعہ ہے۔اٹھانے والا بھی خواب ہی کا فرشتہ ہوتا ہے اور
نور الدین کے لفظ سے یہ تعبیر میری سمجھ میں آئی۔وہاں بعض اوقات مجھے خاص خدمت گاروں میں بیٹھنے کا موقع ملتا تھا۔ایک دفعہ میں نے
ان سے کہا آؤ ہم تمہیں قرآن سنا ئیں۔وہ سب ہندو تھے۔میں نے دو ایک روز انہیں
مسلمان
قرآن سنایا۔ایک شخص جس کا نام رتی رام تھا اور وہ خزانہ کا افسر تھا اور افسر خزانہ کا بیٹا بھی
تھا۔اس نے عام مجلس میں کہا کہ دیکھو ان کو قرآن شریف سنانے سے رو کو درنہ میں
ہو جاؤں گا۔قرآن شریف بڑی دلر با کتاب ہے اور اس کا مقابلہ ہرگز نہیں ہو سکتا اور
نور الدین کے سنانے کا انداز بھی بہت ہی دلفریب اور دلربا ہے۔وہاں کے وزراء میں سے دیوان گوبند سمائے ، دیوان اننت رام اور دیوان کرپا رام
دنیوی اخلاق کی رو سے بہت ہی بے نظیر آدمی تھے۔وسعت خیالات کے ساتھ عام مروّت کا
مادہ بھی ان لوگوں میں تھا۔دیوان لچھمن داس اور سردار روپ سنگھ - سردار لال من۔سردار موتی رام ایسے اشخاص ہیں جن کو میرے طبی مشوروں کے علاوہ مجھ سے خاص طور پر
خطر ناک معرکوں میں سلوک کرنے کا موقع ملا ہے۔میں ان کا ہمیشہ شکر گذار ہوں گا۔ایک دفعہ وہاں کے گورنر پنڈت رادھا کشن صاحب نے راجہ امر سنگھ کے مکان پر مجھے
سے کہا کہ لیکھرام کے بعض اعتراضات جو اسلام پر کئے گئے ہیں بالکل لاجواب ہیں۔مسلمان
ان کا جواب نہیں دے سکتے۔میں نے کہا بات تو بڑی سہل ہے۔آپ ان اعتراضوں میں سے
اعلیٰ درجہ کا اعتراض میرے سامنے اس وقت پیش کریں اور راجہ صاحب کو ہم جج بنائیں
گے۔تب انہوں نے اسکندریہ کے کتب خانہ کے متعلق یہ اعتراض کیا کہ وہ حضرت عمر رضی
اللہ تعالیٰ عنہ کے حکم سے جلایا گیا۔میں نے ان سے کہا کہ آپ کے نزدیک دنیا میں کوئی صحیح
تاریخ ہے ؟ جس میں اسلامی پہلی صدی یا دوسری یا تیسری اور چوتھی صدی کے درمیان
اس قصہ کو کسی مورخ نے بیان کیا ہے آپ اس کا نام لیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے عربی
تاریخیں نہیں پڑھیں۔میں نے کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ میں نے انگریزی تاریخیں نہیں
پڑھیں۔مگر خیر اب آپ کسی انگریزی تاریخ کا نام لیں جو نسبتاً قابل اعتماد ہو۔تب انہوں نے
گین کی تاریخ ڈکلائن اینڈ فال آف دی رومن امپائر
Decline and fall of the Roman Empire By Gibbon۔یعنی ( تاریخ زوال سطنت روما) کا ذکر کیا۔میں نے کہا بس یہی ایک کتاب ہمارے اور آپ
14A
وہ
کے درمیان فیصلہ کن ہوگی، منگوائی جائے۔چنانچہ دیوان امرنا تھ صاحب کے کتب خانہ سے
وہ کتاب منگوائی گئی اور کتب خانہ کے متعلق جو کچھ کہ اس مصنف کا خیال تھا۔گور نر صاحب
کے سامنے پیش کیا۔انہوں نے کیسا تعجب کے قابل جواب دیا کہ چونکہ ہم کو ابتداء سے ہی
تعلیم دی جاتی ہے کہ اسلام کا مذہب بہت برا ہے اس واسطے جو اعتراض اس پر کیا جائے ہم کو
ہ عظیم الشان ہی معلوم ہوتا ہے۔تب میں نے راجہ صاحب سے کہا کہ آپ کی مسلمان
رعایا پنڈت جی سے کیا فائدہ اٹھا سکتی ہے۔جبکہ یہ اسلام کے ایسے خیر خواہ ہیں (کشمیریوں کے
محاورہ میں خیر خواہ بد خواہ کو کہتے ہیں گورنر صاحب نے کہا کہ میں ہندو نہیں بلکہ بدھ ہوں
کیونکہ میں لداخ کا گورنر رہا ہوں۔وہاں بدھوں کی تعلیم مجھ کو بہت پیاری معلوم ہوئی۔مجھے
کو ایک طمع بھی تھی۔موقع بھی تھا اور بات بھی بن گئی۔میں نے کہا کہ آپ کے محکمہ میں فتح
محمد اور فتح چند دو امیدوار ہوں اور لیاقت میں بھی فتح محمد دو سرے سے بڑھا ہوا ہو تو آپ کس
کو جگہ دیں گے۔انہوں جواب دیا کہ ہم فتح چند کو جگہ دیں گے گو وہ لیاقت میں کم ہی ہو۔میں
نے کہا آپ کی بات تو متضاد ہو گئی کیونکہ فتح چند بدھ نہیں ہے۔گور نر صاحب نے کہا کہ مجھے پر
اپنے باپ کی تعلیم کا یہ اثر ہے۔اس پر میں نے راجہ صاحب سے کہا کہ آپ توجہ کریں کہ کیا
حال آپکی مسلمان رعایا کا ہو سکتا ہے۔اس طرح کے بہت سے نظارے وہاں دیکھنے میں آئے۔اللہ تعالیٰ سے رحم کا امیدوار ہوں۔جب راجہ پونچھ کو قلعہ باہو میں ڈوسنطا ریا نے آدبایا تھا وہاں سبوس اسبغول انجبار اور
شیرہ بکن نے مجھے تحریک دی کہ میں ہندی طب پڑھوں۔کیونکہ بکن کی نسبت صرف ہندی
طب راہ نما ہوئی تھی۔اس کام کے لئے پنڈت ہر نام داس بوڑھے پنڈت انتخاب کئے اور ان
سے امرت ساگر اور سرت سبقاً پڑھا اور طب جدید کی بہت سی مصری کتابیں منگوا کر مطالعہ
کیں۔پنڈت صاحب کی میں ایسی خدمت کرتا تھا کہ بعض وقت ان کے لئے حقہ کی عمدہ قسم
کی نلیاں کشمیر سے منگواتا تھا اور وہ بھی مجھ کو بچوں سے کم عزیز نہ سمجھتے تھے۔اس میرے
پڑھنے کی خبر مہاراج جموں کو کی گئی کہ یہ شخص ابھی پنڈت ہر نام داس سے طب پڑھتا ہے جو
144
آپ کا ادنی نو کر ہے۔مجھ سے جب پوچھا گیا کہ تم دربار میں پنڈت ہر نام داس کی تواضع زیادہ
کیوں کرتے ہو ؟ تو میں نے کہا کہ وہ میرے استاد ہیں۔اس میری گفتگو نے رئیس کے دل پر
بہت ہی بڑا اثر کیا اور مجھے کو بڑی عظمت سے دیکھنے لگا۔ان دنوں میں میرے مولا نے جو میری نخوت کا علاج کیا وہ بھی عجیب ہے کہ میاں لعل
دین کا بیٹا فیروز الدین جو مجھ سے دلی تعلق اور اخلاص اور گہری محبت رکھتا تھا وہ عالم شباب
میں مبتلاء چیچک ہوا اور مرگیا۔میرے سامنے ہی اس نے جان دی۔اس صدمہ سے اللہ تعالٰی
بہتر جانتا ہے کہ مجھ پر کیا کیا گزری۔اور مجھ کو یہ واقعہ اب تک بھی تکلیف دیتا ہے کہ کوئی
تدبیر وہاں کام نہ دے سکی۔بہت ہی ٹکریں ماریں مگر نا کامی رہی۔یہ سب خد اتعالیٰ کے فضل
کی باتیں ہیں۔میں نے شیخ فتح محمد اور ان کے تمام کنبہ والوں اور ان کے بھائی شیخ امام الدین کو خلوص و
محبت کا نہایت ہی پاک نمونہ پایا۔شیخ علی محمد تاجر و زیر آباد مقیم جموں کو بھی مجھ سے بڑی محبت
تھی راجہ عطا محمد خاں رئیس یا ڈی پورہ اور راجہ فیروز الدین خان اور راجہ قطب الدین
خاص ذکر کے قابل ہیں اور ان میں طبی تذکرے بھی موجب ذکر ہیں مگر بات لمبی ہوتی جاتی
ہے۔صرف اتنا بتائے دیتا ہوں کہ ان میں سے ایک شخص جو خطرناک ضعف باہ میں گرفتار
تھا۔اس نے مجھ سے کہا کہ کوئی خاص طور کی دوائی آپ مجھے دیں۔میں نے اس کو نسخہ زرجام
عشق بنا کر دیا۔جس کے استعمال کے بعد اس نے میری اور میری بیوی کی دعوت اپنے گھر میں
کی اور اس کی بیوی نے میری بیوی کے ہاتھ میں سونے کے بڑے بڑے کنگن بہت محبت سے
ڈال دیئے اور خود اس شخص نے قیمتی گھوڑے باصرار دیئے۔ایک شخص بڑے عملیات کے مدعی تھے اور وہ اپنے آپ کو شاہ عبد الغنی صاحب کا مرید
بھی ظاہر کرتے تھے۔انہوں نے عملیات پر کتاب بھی لکھی تھی۔میں نے شاہ صاحب کے
تعلقات کی بنا پر ان کو ایک خط لکھا۔جس پر انہوں نے مجھ کو ایک عمل لکھ کر بھیجا کہ اس سے
پانچ روپیه روز آدمی کما سکتا ہے۔چونکہ وہ شاہ صاحب کی طرف اپنے آپ کو منسوب کرتے
166
تھے اس لئے میں نے اس عمل کا تجربہ کیا۔میں طب کا پیشہ بھی کرتا تھا۔تھوڑے دنوں کے بعد
مجھ کو یہ خیال ہوا کہ یہ جو مجھ کو آمدنی ہوتی ہے آیا اس عمل کا نتیجہ ہے یا طب کا؟ ان دونوں
میں تشخیص کرنے کے لئے یا تو عمل چھوڑ دیا جائے یا طب۔سو میں نے طب کو چھوڑنا پسند نہ
کیا۔عمل کو چھوڑ دیا۔اس مہینہ میں مجھ کو بارہ سو روپیہ کی آمدنی ہوئی۔اس لئے مجھ کو رنج ہوا
کہ اس عمل کی نحوست سے بارہ سو کی بجائے ڈیڑھ سو ہی ملتا تھا۔جب میں جموں گیا تو ایک
روز علی الصباح وہ عامل صاحب میرے مکان پر پہنچے۔میرے دل میں خیال گزرا کہ شاید یہ
اپنے دل میں خیال کرتے ہوں گے کہ یہ میرے عمل کے سبب یہاں نو کر ہے اس لئے میں
نے اپنے نفس پر بہت ہی جبر کر کے اپنی عادت کے خلاف انکی طرف مطلق توجہ نہیں کی۔چاء
اور کھانا وغیرہ تو بڑی بات ہے۔میں نے انکی طرف دیکھا بھی نہیں۔آخر دس بج گئے اور
انہوں نے مجھ سے کہا کہ آپ نے مجھے پہچانا نہیں ؟ میں نے کہا کہ نہیں، میں آپ کو پہچانتا
ہوں۔آپ فلاں کتاب کے مصنف ہیں۔اس سے زیادہ میں نے اور کوئی تعارف ظاہر نہ کیا۔وہ میرے اس روکھے پن سے بہت ہی متعجب ہوئے اور کہنے لگے کہ آپ کہیں تو میں میاں
لعل دین کے مکان پر جا ٹھہروں۔میں نے کہا۔ہاں آپ شوق سے جائیں۔چنانچہ وہ اٹھ کر
میاں صاحب کے یہاں پہنچے۔تھوڑی دیر کے بعد میاں صاحب کا ایک خاص خدمت گار
میرے پاس دوڑتا ہوا آیا اور کہا کہ ابھی میاں صاحب کے مکان پر ایک عامل آیا ہے جس
نے ایک تعویذ لکھ کر آگ میں ڈالا اور وہ اشرفی بن گیا۔وہاں اس عامل کی بڑی خاطر
مدارات ہو رہی ہے۔پلاؤ اور زردے پک رہے ہیں۔دو ایک روز کے بعد وہ عامل پھر میرے
پاس آئے اور مجھ سے کہا کہ آپ اگر میرے لئے کوشش کریں تو یہاں دعاگویوں کی ایک مد
ہے۔ساٹھ روپیہ تنخواہ ہوتی ہے۔مجھے اس میں ملازم کرا دیں۔یہ سن کر مجھ کو اور بھی شبہ
ہوا کہ مجھ کو تو انہوں نے ڈیڑھ سو روپیہ ماہوار کا عمل بتایا اور خود ساٹھ روپیہ ماہوار کے لئے
سفارش چاہتے ہیں۔میں نے کہا اس قسم کی نوکریاں میاں صاحب اور حافظ حکیم فدا محمد
صاحب کی معرفت مل سکتی ہیں۔میری نسبت اس رئیس کا خیال ہے کہ یہ شخص اس قسم کے