سرورق
مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین, حصہ 16
IZA
لوگوں سے بہت تعلق نہیں رکھتا جو گنڈے تعویذ کرتے ہیں۔مجھے انکی تصنیف اور ان کے
حالات اور اس تعلق پر جو انہوں نے حضرت شاہ عبدالغنی صاحب سے ظاہر کیا بہت ہی
افسوس و رنج ہوا کہ دنیا میں مسلمانوں نے اپنا کیسا حال بنایا ہے۔پھر وہ پندرہ روپیہ ماہوار تک
بھی آگئے لیکن میں نے ان کو کچھ ملامت نہ کی۔پونچھ میں مجھ کو ایک فقیر ملا جو بازاروں میں عجیب طرح کی آواز میں کسا کر تا تھا۔میں نے
اس کو بلا کر کہا کہ تم یہ کیا حرکت کیا کرتے ہو۔جب میں نے اس کی بہت مدارات کی تو اس
نے کہا کہ میں چالیس برس سے ایک فقیر کا معتقد ہوں اور اس نے مجھے ایک عمل بتایا ہے۔میں اسی کی مشق کیا کرتا ہوں۔تین باتوں کا اس نے مجھ سے وعدہ کیا تھا مگر ابھی ان تینوں باتوں
میں سے کوئی ظاہر نہیں ہوئی۔لیکن میں عمل برابر کئے جاتا ہوں۔میں نے کہا۔ان باتوں میں
سے تم ایک بات تو بتاؤ۔اس نے کہا کہ فقیر نے بتایا تھا کہ تم جب آنکھیں بند کرو گے تو تم کو
سب حقیقت کا پتہ لگ جائے گا۔میں نے کہا یہ تو میں تم کو ابھی بتائے دیتا ہوں۔تم اپنی
آنکھیں بند کرو۔چنانچہ اس نے آنکھیں بند کرلیں۔میں نے کہا تم کو کچھ نظر آتا ہے ؟ کہا
اندھیرا نظر آتا ہے۔میں نے کہا حقیقت تو معلوم ہو گئی کہ اس عمل میں سوائے اندھیر کے اور
کچھ نہیں۔اس نے کہا کہ مجھ سے یہ بھی کہا تھا۔مرے ہوئے لوگوں کی برائیوں اور بھلائیوں
سے آگاہ ہو سکتے ہو۔اس وقت میں ایک ایسی جگہ تھا کہ سامنے عبد الغفور نام ایک بزرگ کی
خانقاہ تھی اور اس کے قریب ہی ایک کنچنی کی قبر تھی۔میں نے اس بزرگ کی خانقاہ کی طرف
اشارہ کر کے کہا کہ یہ کس کی قبر ہے؟ اس نے کہا کہ یہ تو بڑے بزرگ ولی گزرے ہیں۔پھر
میں نے دوسری قبر کی طرف اشارہ کر کے کہا کہ کس کی قبر ہے؟ کہا کہ یہ ایک بد کار کنچنی کی قبر
ہے۔میں نے کہا۔بس یہ بات تو تم کو حاصل ہے۔وہ بہت ہی حیران سا ہو گیا اور میرے ہاتھ
پاؤں چومنے لگا اور آئندہ اپنی حرکات سے باز رہنے کا وعدہ کر کے ایک بھلا آدمی بن کر
میرے پاس سے چلا گیا۔میں نے ایک مرتبہ (جبکہ اس کو میرے موجود ہو نے کا علم نہ تھا) اس
کو بازار میں پھر بھی ویسی حرکت کا مرتکب دیکھا۔لیکن میں نے اپنے دل میں سوچا کہ اس کو
149
ر کا
چالیس برس کی عادت جس کام کی پڑی ہوئی ہے یک لخت اس کا چھوٹنا مشکل ہی ہے۔ایک شیعہ طبیب بھی وہاں تھے۔جن کو اپنے مذہب میں بہت غلو تھا۔چونکہ وہ میرے ہم
پیشہ تھے اور ولی عہد صاحب کے وہ خاص طبیب تھے۔ایک دن انہوں نے مطاعن صحابہ
ذکر شروع کیا۔میں نے انکی خدمت میں مختصراً اتنا ہی عرض کیا کہ عمر نام صحابی کی اولاد میں سے
میں بھی ہوں۔ہاں ! اب آپ اعتراض کریں۔ان کی شرافت کا یہ عجیب حال ہے کہ جب
تک ہم وہاں رہے انہوں نے مذہبی چھیڑ چھاڑ میرے سامنے کبھی نہ کی۔صرف میں نے ولی
عہد کی تحریک پر ایک خط لکھا تھا جو مطبوع موجود ہے۔مگر اس کا بھی انہوں نے جواب نہ دیا۔ایک مرتبہ دیوان اننت رام صاحب وزیر اعظم کے استاد مولوی عبد اللہ صاحب نے
سرکار میں میری شکایت اس بنا پر کی کہ یہ اس شخص کی اولاد ہے جس نے حضرت نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی گڈی پر غاصبانہ حملہ کیا۔چونکہ میرے سامنے کا واقعہ نہیں ہے۔مجھے
اس کی تفصیل سے آگاہی نہیں۔صرف سرکار نے مجھ سے کہا کہ پیغمبر صاحب کا جانشین ان
کی اولاد کو کیوں نہیں کیا گیا۔میں نے اس کو نہ ہی جھگڑا نہ سمجھا۔عرض کیا کہ آپ کی نرینہ
اولادنہ تھی اور بیٹی کی اولاد میں بھی کوئی بالغ لڑکانہ تھا اور آپ کی گدی کوئی دنیوی رسومات
کی گری نہ تھی اس لئے دنیوی رسومات کے مطابق کوئی گدی نشین نہیں بنایا گیا۔لیکن جب
انہوں نے مجھ سے یہ کہا کہ مولا مرتضیٰ آپ کے بیٹے تھے۔لیکن عمر نے غاصبانہ رنگ میں
اس گدی کو حاصل کیا۔تب مجھے معا خیال آیا کہ یہ مولوی عبد اللہ صاحب کی تحریک ہے۔اللہ
تعالیٰ نے میرے دل میں یہی ڈالا کہ حضرت علی داماد تھے اور حضرت عمر آپ کے بلا فصل
جانشین نہیں۔تب انہوں نے پوچھا کہ کیا حضرت علی بیٹے نہیں تھے۔وہاں خود رئیس کا ایک
داماد بیٹھا تھا۔میں نے کہا ایسا ہی دامادی کا تعلق تھا۔جیسا اس راجہ کو حضور سے ہے تب
انہوں نے بہت گرم ہو کر اور جھنجلا کر کہا کہ اب میں مباحثہ کی بنا کو سمجھ گیا ہوں۔دیکھو ہم
لوگ داماد اور وزیر ایسے لوگوں کو نہیں بناتے جو سلطنت کا استحقاق رکھتے ہوں۔دیکھو یہ
ہمارے سا بڑوں (سابڑوں یا سابنوں ان کی زبان میں داماد کو کہتے ہیں) ہیں۔غدر میں انہوں
iA۔نے انگریزوں کا مقابلہ کیا۔اس لئے ان کو پورٹ بلیر( کالا پانی) بھیجا گیا۔جب ہم نے غدر میں
انگریزوں کی خدمات کیں تو اس کے بدلہ میں انہوں نے ہم کو کوئی ملک دینا چاہا لیکن ہم نے
بجائے علاقہ لینے کے ان کو اور ان کے باپ کو پورٹ بلیر سے بلایا اور انکی ریاست ان کو دلوا
کر اپنی لڑکی ان سے بیاہ دی اب اگر یہ ذرا بھی کوئی حرکت کریں تو پورٹ بلیبر موجود ہے اور
یہ اننت رام جی ہمارے وزیر اعظم ہیں۔اگر اب ہم موقوف کردیں تو یہ لون تیل کی
دکانداری کریں۔پھر مجھے معلوم نہیں کہ مولوی عبد اللہ صاحب کو انہوں نے کیا کہا۔ایک دفعہ مجھے کتاب عبقات الانوار کے دیکھنے کا بڑا شوق ہوا جو حدیث من كنت
مولاه فعلی مولاہ کی بحث پر ہے اور میر حامد حسین صاحب نے سات سو صفحات
سے زیادہ پر لکھی ہے۔ایک میر نواب نام لکھنو کے شیعہ وہاں طبیب تھے اور میں نے سنا یہ
کتاب ان کے پاس ہے۔میں نے ان سے طلب کی تو انہوں نے کہا کہ رات کے دس بجے
آپ لیں اور صبح کے چار بجے واپس کر دیں تو میں دے سکتا ہوں۔میں نے سمجھا کہ یہ میری
دن بھر برابر کام کرنے کی عادت سے واقف ہیں انہوں نے سوچا ہو گا کہ دن بھر کا تھکا ہوا
رات کو سو جائے گا۔کتاب کیا دیکھ سکے گا؟ بہر حال میں نے رات کے دس بجے وہ کتاب
منگوائی اور محض خدا تعالیٰ کے فضل سے میں جب اس کے مطالعہ اور خلاصہ اور نقل سے
فارغ ہو گیا تو میں نے اپنے ملازم کو آواز دی اور پوچھا کہ اب کیا بجا ہے ؟ اس نے جواب دیا
کہ ابھی چار نہیں بجے۔میں نے کہا کہ حکیم نواب صاحب کو یہ کتاب دے آؤ۔اس خلاصہ کو
میں نے ایک نظر پھر بھی دیکھ لیا۔میں حیران تھا کہ اتنی بڑی محنت کیوں کی گئی ہے۔اس خلاصہ
کے مکرر دیکھنے میں میں نے اس کے کچھ جوابات بھی سوچ لئے تھے۔تھوڑے ہی دنوں کے
بعد ایک دن شیخ فتح محمد صاحب نے کہا کہ میری اور آپکی آج الہی بخش نام ایک رئیس کے ہاں
ضیافت ہے۔میں اور شیخ صاحب دونوں اکٹھے ضیافت کو چلے تو رستہ میں شیخ صاحب نے مجھے
سے ذکر کیا کہ میاں الہی بخش ایک جوشیلے شیعہ ہیں۔انہوں نے کوئی مجند بلوایا ہے۔جس کی
آپ کے ساتھ بحث ہوگی۔اور شرط یہ ٹھہری ہے کہ ہم جس قدر سنی وہاں دعوت میں شامل
ہوں گے۔اگر مباحثہ میں آپ ہار گئے تو ہم کو شیعہ ہونا پڑے گا۔اور پہلے سے اس کا ذکر آپ
سے اس لئے نہیں کیا کہ تیاری کر کے جاتے تو مزہ نہ آتا۔میں نے شیخ صاحب کو بہت ملامت
کی کہ ایسی شرطیں نہیں کیا کرتے مگر انہوں نے میری باتیں ہنسی ہی میں اڑا دیں جب وہاں
پہنچے تو شیخ فتح محمد صاحب نے جو بڑے ہی بے تکلف بھی تھے کہا کہ ارے او شیعو الاؤ کہاں ہیں
وہ تمہارے بحث کرنے والے مولوی۔چنانچہ کتاب عبقات الانوار میرے سامنے پیش کی
گئی۔ابھی تک میں نے مجتہد صاحب کو بھی نہیں پہچانا تھا۔کیونکہ اس وقت تک میرے سامنے
نہیں ہوئے تھے۔میں نے اپنے مولا کا بڑا ہی شکر ادا کیا کہ یہ وہی کتاب ہے جو میں دیکھ چکا
ہوں۔میں نے اس کتاب کے جلد جلد ورق الٹنے شروع کئے۔چند منٹ میں اس کے سب
ورقوں کو الٹ گیا۔پھر میں نے وہ کتاب میاں الہی بخش کے سامنے رکھ دی اور عرض کیا کہ
منشا کیا ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ آپ اس کتاب کو بہت غور سے پڑھیں۔میں اپنے مولا کی
غریب پروری کی کوئی حد نہیں سمجھتا۔اس وقت مجھ کو بڑی خوشی ہوئی۔میں نے کہا کہ میں
نے یہ کتاب پڑھ لی۔اگر آپ کہیں تو میں اس کا خلاصہ سنادوں اور پھر اس کا جواب نہایت
مختصر طور پر عرض کردوں۔وہاں بہت سے شیعہ مولوی موجود تھے۔سب نے کہا کہ آپ
خلاصہ سنا ئیں۔میں نے اللہ تعالیٰ کے محض فضل سے خلاصہ سنایا جس کے سننے کے بعد ان
شیعوں نے علیحدہ جا کر سرگوشی کی کہ اس شخص سے مباحثہ کرنا ہمارا کام نہیں۔الہی بخش نے
اپنے نوکروں کو حکم دیا کہ کھانا لاؤ۔بس پھر کیا تھا۔ہمارے شیخ فتح محمد صاحب نے خوب اچھل
اچھل کر کہا کہ ہم کھانا نہیں کھاتے۔مباحثہ ہو جائے۔اور بلاؤ کہاں ہیں تمہارے مباحثہ
کرنے والے۔میرے اس خلاصہ کو بنانے سے یہ فائدہ ہوا کہ مباحثہ کے لئے کوئی سامنے نہ
آیا اور اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے وہ مباحثہ ٹال دیا۔میں نے ریاست کے معاملات میں بہت ہی غور کیا ہے۔وہاں چار نقص بڑے ہیں۔اول
یہ کہ رئیس کے خدمت گار جس قد ر ا جہل ہوں اسی قدر ان کا زیادہ رسوخ ہوتا ہے اور وہ
بہت تھوڑی طمع پر ایک شریف کی ہتک کرنے میں دریغ نہیں کرتے۔میں نے خود ایک دفعہ
TAY
اس موجودہ رئیس سے کہا کہ آپ ان خدمت گاروں سے اس قدر ڈرتے ہیں اس کی وجہ
کیا ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ یہ بڑے خبیث باطن ہوتے ہیں انکی دو دو چار چار روپیہ تو
تنخواہ ہوتی ہے۔تھوڑی سی طمع پر یہ اپنے آقا کو زہر دے دیتے ہیں۔ان کو دو روپیہ کی
بجائے سو روپیہ مل جائیں اور یہ قتل کر دیں تو ان کا کیا کر سکتے ہیں۔میں نے کہا کہ آپ ان کو
موقوف کر سکتے ہیں۔کہا کہ وہ جو دوسرے آئیں گے وہ بھی انہیں کے بھائی بند ہوں گے۔یہ
ایک بڑی خطرناک قوم ہے جو ہمارے ارد گرد رہتی ہے۔پھر کہا کہ میری ولی عہدی کے زمانہ
میں ان لوگوں نے مجھے ایسا لوٹا ہے جس کی کوئی حد نہیں ہے ؟
دوسرا نقص یہ ہے کہ یہ لوگ چونکہ شرفا کو زیر و زبر کرتے رہتے ہیں۔اس واسطے
ارکان و عمائد میں رئیس کی نسبت بھی اور آپس میں بھی بدظنی بہت پھیل جاتی ہے۔اس
بدظنی کا یہ نتیجہ ہوتا ہے کہ کسی کام کو وہ دل لگا کر نہیں کرتے۔بلکہ ایام گزاری ہی کرتے
ہیں۔تیسرا نقص یہ ہوتا ہے کہ اپنی ناپائداری کو دیکھ کر طمع کا دامن بہت دراز کر لیتے ہیں۔چوتھا نقص یہ ہوتا ہے کہ ایجنٹوں اور ریذیڈنٹوں کے کانوں میں عجیب در عجیب متضاد
باتیں پہنچتی ہیں جس سے ان کو رئیس سے بڑا تنفر پیدا ہو جاتا ہے۔ایک معزز کو ذلیل کر دینا اور ایک ذلیل کو معزز بنا دینا یہ لوگ اپنے بائیں ہاتھ کا کھیل
سمجھتے ہیں۔میرے سامنے جو جو شرفا بگڑے اور جو جو غربا امیر بنے وہ ایسے واقعات ہیں جن
کے بیان سے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔دو چار روپیہ کے ملازم لاکھوں روپیہ کے مالدار
بن جاتے ہیں اور لاکھوں روپے والے خاک میں مل جاتے ہیں۔میاں لعل دین وہاں کے بڑے رئیسوں اور امراء میں سے تھے اور اصل میں خدمت
گاری ان کا عہدہ تھا۔مجھ سے کسی سبب سے ان کو بہت رنج تھا۔میں ایک روز ان کے مکان
پر چلا گیا۔ان کا مکان حاجت مندوں سے بھرا پڑا تھا اور وہ ایک کھڑکی میں اونچے بیٹھے ہوئے
اپنے منشی سے کچھ حکم لکھا رہے تھے۔کیونکہ وہ خود لکھے پڑھے نہ تھے۔جوں جوں حاجت مند
TAI
اٹھتے گئے اور مکان خالی ہو نا گیا۔میں بھی آہستہ آہستہ آگے بڑھتا گیا۔آخر ان کا خدمت گار
اور منشی ہی رہ گیا اور میں بھی بہت ہی قریب جا پہنچا۔ان کو معلوم تھا کہ میں ان کے مکان پر
کبھی نہیں جاتا تھا۔اس واسطے بہت متعجب ہو کر پوچھا کہ آپ کس واسطے آئے ہیں ؟ ان کے
نوکر اور منشی بھی اس وقت یہ سمجھ کر کہ اس کو کوئی خاص بات خلوت میں کہنی ہے چلے گئے
تھے۔صرف ہم دونوں ہی موجود تھے۔میں نے کہا کہ آپ کا جاہ و جلال ایسا ہے کہ عام علماء تو
آپ کو کچھ کہہ نہیں سکتے اور ہر آدمی کے لئے ایک واعظ کی ضرورت ہے میں اس واسطے آیا
ہوں کہ آپ سے دریافت کروں کہ آپ کا واعظ کون ہے۔اس پر انہوں نے کہا کہ میں ان
پڑھ آدمی ہوں۔باریک باتیں میں سمجھ نہیں سکتا۔میں نے کہا کہ ہر آباد شہر کے قریب کوئی
اجرا شہر ضرور ہوتا ہے اور ہر ایک امیر کے مکان کے قریب حوادث زمانہ کے مارے ہوئے
امیر کاویران گھر ضرور ہوتا ہے اور وہی ویرانہ اس کا واعظ بن سکتا ہے۔اس پر وہ کچھ متحیر ہو
کر کہنے لگا۔کہ مولوی صاحب آگے آئیں چونکہ میں ان کے گھٹنے کے بالکل قریب ہی تھا۔اور آگے کوئی جگہ نہ تھی اس لئے میں نے اپنا سر ہی آگے کر دیا۔انہوں نے کہا کہ دیکھو میرا
بیٹھنے کا گریلا تو وہ ہے اور میں ہمیشہ اس کھڑکی ہی میں بیٹھتا ہوں۔آپ دیکھیں اس کھڑکی کے
سامنے ایک محراب دار دروازہ ہے اور اس وقت مجھے معلوم ہوا کہ یہ میرے لئے واعظ
ہے۔اس گھر کا مالک ہماری ہی قوم کا ایک شخص تھا اور اتنا بڑا آدمی تھا کہ سرخ چھاتا اس کے
لئے مہاراج کے سامنے لگایا جاتا تھا اور ہم لوگ تو کالی چھتری بھی سرکار کے سامنے نہیں لگا
سکتے۔اب اس گھر کا مالک ایسا ویران ہوا ہے کہ خود اس کی بیوی میرے گھر میں برتن مانجھنے پر
ملازم ہے۔میں یہ سنتے ہی فور آکھڑا ہو گیا اور یہ کہ کر کہ آپ کے لئے یہ واعظ بس ہے۔وہاں
سے چل دیا۔پھر میں نے یہ مضمون سرکار کے سامنے دو ہرایا تو انہوں نے کہا میرے لئے تو کئی
واعظ موجود ہیں۔اول جہاں ہم لوگوں کو راج تلک لگایا جاتا ہے۔اس کے گرد جو بڑا ویرانہ
اور کچے مکانات ہیں یہ سب اصل مالکوں کے مکانات ہیں اور وہ لوگ اب تک بھی ہم
لوگوں کو سلام کرنے کے مجوز نہیں۔دوسرے میں جہاں کچہری لگاتا ہوں۔اس کے سامنے
دھار انگر ایک مشہور شہر تھا جو بالکل ویران ہے۔تیسرا باہو کا قلعہ میرے سامنے ہے اور وہ
بھی بہت بڑے طاقت ور راجوں کا قلعہ تھا۔ہمارے لئے ان سے بڑھ کر کوئی واعظ ممکن
نہیں۔پھر جن لوگوں کے ہم نے ملک لئے وہ بھی کچھ کم واعظ نہیں ہیں۔ایک شخص راجہ سورج کول نام وہاں کو نسل کے سینئر ممبر تھے۔ان کے گردہ میں بہت
مدت سے درد تھا۔مجھ کو انہوں نے بلایا میری تشخیص میں ان کے گردہ میں پتھری ثابت ہوئی۔جب میں نے بے تکلفی سے ان سے کہہ دیا تو انہوں نے بہت ہی رنج ظاہر کیا اور کہا کہ کیا
آپ نہیں جانتے کہ سات انگریز میرے ماتحت رہے ہیں۔میں نے کہا کہ انگریزوں کے
ماتحت رہنے سے گردے کی پتھری نہیں رک سکتی۔پھر انہوں نے کہا کہ میرا ایک بیٹا ڈاکٹر
ہے۔میں نے کہا کہ بیٹے کے ڈاکٹر ہونے سے بھی باپ کی پتھری نہیں رک سکتی۔اس پر وہ
بہت ہی ناراض ہو گئے۔کچھ مدت کے بعد پیری نام ایک انگریز جو لاہور میڈیکل کالج میں
پروفیسر تھا۔وہاں گیا اور مہاراج نے ان راجہ صاحب کے درد گردہ کا ذکر کیا اور تاکید کی کہ
آپ ضرور علاج کریں۔ڈاکٹر نے انکو جا کر دیکھا اور فکر کرنے لگا کہ اتنے میں راجہ صاحب
نے کہا کہ ایک دیسی طبیب نے یہ بھی کہا تھا کہ تمہارے گردہ میں پتھری ہے۔یہ سنتے ہی انگریز
نے دوسرے انگریز سے کہا کہ فور اگر دے کو چیر دو۔اس انگریز نے فور اشکاف دیا مگر پتھری
اس کو نظر نہ آئی۔اس پر پیری صاحب نے نشتر خود ہاتھ میں لیا اور شگاف کو وسیع کیا تو گر دے
کی نالی کے پاس پتھری نظر آئی اس کو نکالا اور بڑی خوشی کی اور میرے متعلق بھی جو کچھ ان
سے بن پڑا بہت کچھ تعریفی لفظ بولے۔راجہ صاحب نے پھر مجھے بلایا۔مگر میں نے جانا پسند نہ
کیا۔اس پر وہ پھر ناراض ہو گئے۔گو مجھے پورا علم نہیں ہے۔مگر قرائن قویہ سے معلوم ہوتا ہے
کہ انہوں نے پھر میرا وہاں رہنا اور مجھ کو دیکھنا پسند نہ کیا۔وہاں کے دوسرے ممبر نے جن کا
نام باگ رام تھا مجھ سے کہا کہ اگر آپ استعفیٰ دے دیں تو اس میں بڑے مصالح ہیں۔میں
نے ان سے کہا کہ بنے ہوئے روزگار کو خود چھوڑنا ہماری شریعت میں پسند نہیں کیا گیا
الاقامة في ما اقام الله ضروری ہے۔باگ رام صاحب نے مجھ کو استعفیٰ کی
۱۸۵
ترغیب دی لیکن میں نے شرعی امر کو مقدم سمجھا۔آخر ایک روز میری علیحدگی کا پروانہ آیا۔اور جب پھر مجھے کسی تقریب پر وہاں جانا پڑا تو موجودہ مہاراج صاحب نے مجھ سے فرمایا کہ
آپ پر بھی بہت بے جا ظلم ہوا ہے آپ معاف کر دیں۔میں نے کہا یہ تو خد اتعالیٰ کا گناہ ہے۔خدا کا گناہ خدا تعالیٰ ہی معاف کر سکتا ہے۔بندے کی کیا طاقت ہے۔ان کے والد ماجد عالم
لوگوں سے خواہ وہ کسی مذہب کے ہوں جیسے کہ میں نے ذکر کیا ہے ڈرتے تھے۔ان دنوں میں
مہاراج کو اپنے چھوٹے بھائی صاحب سے کدورت تھی اور میرا ان کے ساتھ بڑا تعلق تھا۔اس لئے اور بھی ممبر صاحب کو موقع مل گیا۔جموں میں حاکم نام ایک ہندو پنساری تھا وہ مجھ سے ہمیشہ نصیحتنا کہا کرتا تھا کہ ہر مہینہ میں
ایک سو روپیہ پس انداز کر لیا کریں۔یہاں مشکلات پیش آجاتی ہیں۔میں ہمیشہ یہی کہہ دیا
کرتا۔ایسے خیالات کرنا اللہ تعالیٰ پر بدظنی ہے۔ہم پر انشاء اللہ تعالیٰ کبھی مشکلات نہ آئیں
گے۔جس دن میں وہاں سے علیحدہ ہوا۔اس دن وہ میرے پاس آیا اور مجھ سے کہا آج شاید
آپ کو میری نصیحت یاد آئی ہوگی۔میں نے کہا میں تمہاری نصیحت کو جیسا پہلے حقارت سے
دیکھتا تھا۔آج بھی ویسا ہی حقارت سے دیکھتا ہوں۔ابھی وہ مجھ سے باتیں ہی کر رہا تھا کہ خزانہ
سے چار سو اسی روپیہ میرے پاس آئے کہ یہ آپ کی ان دنوں کی تنخواہ ہے۔اس پنساری
نے افسروں کو گالی دے کر کہا کہ کیا نور دین تم پر نالش تھوڑا ہی کرنے لگا تھا۔ابھی وہ اپنے
غصہ کو فرونہ کرنے پایا تھا کہ ایک رانی صاحبہ نے میرے پاس بہت سا روپیہ بھجوایا اور کہا کہ
اس وقت ہمارے پاس اس سے زیادہ روپیہ نہ تھا۔یہ ہمارے جیب خرچ کا روپیہ ہے۔جس
قدر اس وقت موجود تھا۔سب کا سب حاضر خدمت ہے۔پھر تو اس کا غضب بہت ہی بڑھ گیا۔مجھ کو ایک شخص کا ایک لاکھ پچانوے ہزار روپیہ دینا تھا۔اس پنساری نے اس طرف اشارہ
کیا کہ بھلا یہ تو ہوا۔جن کا آپ کو قریباً دو لاکھ روپیہ دینا ہے وہ آپ کو بدوں اس کے کہ اپنا
اطمینان کرلیں کیسے جانے دیں گے؟ اتنے میں انہیں کا آدمی آیا اور بڑے ادب سے ہاتھ
باندھ کر کہنے لگا کہ میرے پاس ابھی تار آیا ہے میرے آقا فرماتے ہیں کہ مولوی صاحب کو تو
TAY
جاتا ہے۔ان کے پاس روپیہ نہ ہو گا۔اس لئے تم ان کا سب سامان گھر جانے کا کر دو اور جس
قدر روپیہ کی ان کو ضرورت ہو دے دو۔اور اسباب کو اگر وہ ساتھ نہ لے جاسکیں تو تم اپنے
اہتمام سے بحفاظت پہنچوا دو۔میں نے کہا۔مجھے کو روپیہ کی ضرورت نہیں۔خزانہ سے بھی
روپیہ آگیا ہے اور ایک رانی نے بھی بھیج دیا ہے۔میرے پاس روپیہ کافی سے زیادہ ہے اور
اسباب میں سب ساتھ ہی لے جاؤں گا۔غالبا اس وقت میرے پاس بارہ سو یا اس سے بھی
کچھ زیادہ روپیہ آگیا تھا۔وہ ہندو پنساری کھڑا ہو گیا اور کہنے لگا کہ پر مشیروں کے یہاں بھی
کچھ لحاظ داری ہی ہوتی ہے۔ہم لوگ صبح سے لیکر شام تک کیسے کیسے دکھ اٹھاتے ہیں۔تب
کہیں بڑی دقت سے روپیہ کا منہ دیکھنا نصیب ہوتا ہے۔بھلا اور تو ہوا اس احمق کو دیکھو اپنے
روپیہ کا مطالبہ تو نہ کیا اور دینے کو تیار ہو گیا۔میں نے کہا خد اتعالیٰ دلوں کو جانتا ہے۔ہم اس کا
روپیہ انشاء اللہ تعالیٰ بہت ہی جلد ادا کر دیں گے۔تم ان بھیدوں کو سمجھ ہی نہیں سکتے۔بھیرہ
میں پہنچ کر میرا ارادہ ہوا کہ میں ایک بہت بڑے پیمانہ پر شفاخانہ کھولوں اور ایک عالی شان
مکان بنالوں۔وہاں میں نے ایک مکان بنایا۔ابھی وہ نا تمام ہی تھا۔اور غالبا سات ہزار روپیہ
اس پر خرچ ہونے پایا تھا کہ میں کسی ضرورت کے سبب لاہور آیا۔اور میرا جی چاہا کہ حضرت
صاحب کو بھی دیکھوں۔اس واسطے میں قادیان آیا۔چونکہ بھیرہ میں بڑے پیمانہ پر عمارت کا
کام شروع تھا۔اس لئے میں نے واپسی کا یکہ کرایہ کیا تھا۔یہاں آکر حضرت صاحب سے ملا
اور ارادہ کیا کہ آپ سے ابھی اجازت لیکر رخصت ہوں۔آپ نے اثنائے گفتگو میں مجھ سے
فرمایا کہ اب تو آپ فارغ ہو گئے۔میں نے کہا ہاں ، اب تو میں فارغ ہی ہوں۔یکہ والے سے
میں نے کہہ دیا کہ اب تم چلے جاؤ۔آج اجازت لینا مناسب نہیں ہے کل پرسوں اجازت
لیں گے۔اگلے روز آپ نے فرمایا کہ آپ کو اکیلے رہنے میں تو تکلیف ہوگی۔آپ اپنی ایک
بیوی کو بلوالیں۔میں نے حسب الارشاد بیوی کے بلانے کے لئے خط لکھ دیا اور یہ بھی لکھ دیا
کہ ابھی میں شاید جلد نہ آسکوں اس لئے عمارت کا کام بند کر دیں۔جب میری بیوی آگئی تو
آپ نے فرمایا کہ آپ کو کتابوں کا بڑا شوق ہے لہذا میں مناسب سمجھتا ہوں کہ آپ اپنا کتب
IAZ
خانہ منگوالیں۔تھوڑے دنوں کے بعد فرمایا کہ دوسری بیوی آپکی مزاج شناس اور پرانی ہے
آپ اس کو ضرو ر بلالیں۔لیکن مولوی عبد الکریم صاحب سے فرمایا کہ مجھ کو نورالدین کے
متعلق الہام ہوا ہے۔اوروہ شعر حریری میں موجود ہے
لا تصبون الى الوطن
فيه تهان و تمتحن
خدا تعالیٰ کے بھی عجیب تصرفات ہوتے ہیں میری واہمہ اور خواب میں بھی پھر مجھے وطن
کا خیال نہ آیا۔پھر تو ہم قادیان کے ہو گئے۔
bvi
خاتمہ
عطر مجموعه
191
حضرت امیر المومنین کی خود نویسانیده سوانح عمری کا یہ پہلا حصہ ختم کرنے کے بعد
میرے دل میں خیال آیا کہ آپ کے متعلق آپ ہی کے الفاظ میں اپنی نوٹ بکوں سے
مندرجہ ذیل سرخیوں کے تحت میں کچھ لکھوں مثلاً ؟
دعا۔قرآن کریم کی عظمت نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی محبت و عظمت۔تعظیم
لامر الله - شفقت علی خلق الله - توکل علی الله - غیرت اسلام - آپ کا خاص علم کلام - قوت
ایمان- قرآن کریم کے درس کا شوق نکات قرآنی- قدر علم - قدردانی اہل کمال۔کتابوں
سے محبت۔شوق کتب بینی - جفاکشی اوالوالعزمی - شجاعت- سخاوت- فراست- دیانت و
امانت - محبت۔اتفاق کی قدر عربی زبان سے محبت - رعب و ہیبت۔بعض کرامات و خوارق
اپنے استادوں کی عظمت - مرشدوں سے محبت - عفو و در گذر - کشوف و الهامات- مذاہب غیر
پر نظر جامعیت علوم- معرکة الارء مسائل پر تسکین بخش محاکمه - طرز معاشرت
وفاداخوی- گورنمنٹ کی وفاداری ہمیشہ خوش رہنا۔تجربات جو ہر شخص کے لئے کیمیا سے بڑھ
کر ہیں۔وغیرہ وغیرہ۔اور الحمد للہ میرے پاس آپ کے اس قدر کلمات طیبات محفوظ ہیں کہ میں اپنی طرف
سے ایک حرف بھی لکھے بدوں مندرجہ بالا عنوانوں کے تحت میں بہت کچھ درج کر سکتا ہوں۔لیکن چونکہ یہ شائع ہونے والی کتاب حضرت کی لائف کا قادیان تشریف لانے سے پہلے پہلے
حالات کا حصہ ہے یعنی پہلا حصہ ہے۔لمزان کورہ بالا باتوں کے متعلق دوسرے حصہ میں جو
( قادیانی زندگی سے متعلق ہو گا) درج کرنا مناسب سمجھا گیا۔اس جگہ اپنی نوٹ بکوں سے
صرف وہ چند واقعات انتخاب کر کے لکھتا ہوں جو پہلی زندگی سے تاریخانہ تعلق رکھتے ہیں۔ور مسلسل سوانح عمری میں (جو حضرت نے لکھوائی ہے) مذکور نہیں ہوئے۔میری نوٹ
بکوں (یادداشتوں) میں بہت سے واقعات بھی ہیں جو حضرت نے اپنے سلسلہ سوانح عمری
میں لکھوا دیے ہیں۔ان کو ہاتھ لگانے کی ضرورت ہی نہ تھی وہ تاریخانہ واقعات جو قادیانی
زندگی سے تعلق رکھتے ہیں۔دوسرے حصہ میں نقل ہونے کے لئے میری نوٹ بکوں میں