سرورق
مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین, حصہ 17
۱۹۲
محفوظ ہیں)۔اس طرح یہ قادیانی زندگی سے پہلے کا حصہ ایک حد تک کامل کے جانے کے
قابل ہو جائے گا۔ہاں مذکورہ بالا سرخیوں کے تحت میں جو کچھ دوسرے حصہ میں درج ہو گا۔اس کو اس پہلی زندگی سے بھی ایسا ہی تعلق ہے جیسا قادیانی زندگی ہے۔لیکن اس کے
اندراج کے لئے دوسرا حصہ ہی بہتر مقام ہے۔یہ بات پھر یاد دلائی جاتی ہے کہ حضرت امیر المومنین کی لائف کے متعلق میں نے احتیاط
کی ہے کہ جو کچھ لکھا جائے خود حضرت ہی کے الفاظ ہوں۔اپنی طرف سے کچھ نہ لکھا جائے۔اور یہ امتیاز اس کتاب کا اپنے لئے باعث اعزاز سمجھتا ہوں۔الحمد لله رب
العالمين۔میں نے یہ بھی احتیاط کی ہے کہ کسی حکایت کو اپنی یادداشتوں سے (جو بطور روزنامچہ
لکھی ہوئی ہیں) نقل کرتے وقت پیشانی پر تاریخ بھی لکھ دی جائے۔جس سے یہ معلوم ہو تا
رہے کہ حضرت نے یہ واقعہ کس تاریخ میں بیان فرمایا تھا اور اس سے میرے اس کام کی
عظمت بھی ظاہر ہوگی جو میں حضرت کے کلمات طیبات کے محفوظ کرنے میں کما ینبغی
احتیاط سے کرتا رہا ہوں۔بحوله وقوته تعالی۔المرتب
۱۹۳
اہل خاندان- ایام طفولیت
(۸) فروری ۱۹۱۰ ء در مسجد مبارک بعد نماز ظهر)
ہمارے باپ کے نہ کوئی بھائی تھانہ بہن تھی۔ہمارے دادا کے نہ کوئی بھائی تھانہ بہن۔اسی طرح ہمارے پردادا کے۔غرض کہ ہماری گیارہ پشتوں تک ایک ہی ایک شخص ہوا ہے۔پھر دیکھو ہم کتنے بھائی اور بہن ہوئے اور ہماری اولاد تو اور بھی زیادہ
(۲۳) ستمبر ۱۹۰۹ء - بعد نماز عصر در مسجد مبارک)
ہم نو بھائی بہن تھے۔میں اپنے تمام بھائی بہنوں سے چھوٹا ہوں۔میں اپنے ماں باپ کی
سب سے آخری اولاد ہوں۔ہمارے باپ نے ہم سب کو پڑھانے کی بے حد کوشش کی۔ہمارے ایک بڑے بھائی تھے جو ہم سب میں بڑے خوبصورت تھے۔ہمارے باپ کے حکم کے
موافق وه مدن چند ایک جذامی کے پاس پڑھنے جاتے تھے۔اس وقت سی زبان کا عام رواج
تھا اور مدن چند فارسی کا ماہر تھا۔شہر والوں نے کہا کہ آپ اچھے ہوتے کو کوڑھی کے پاس
پڑھنے بھیجتے ہیں ؟ ہمارے باپ نے فرمایا کہ کوڑھی ہو اور عالم ہو تو جاہل تندرست سے اچھا
ہے۔ہم سب بھائی نہن بحمد للہ پڑھے لکھے تھے۔ہماری بہنیں بھی خوب لکھ پڑھ سکتی
تھیں۔ہمارے باپ علم کے بڑے ہی قدر دان تھے۔جب ہماری سب سے بڑی بہن کی شادی
ہوئی تو ہمارے باپ نے جہیز میں سب سے اوپر قرآن شریف رکھ دیا اور کہا کہ ہماری طرف
سے یہی ہے۔اس قرآن شریف کا کاغذ حریری باریک بڑی محنت اور صرف زر سے میسر ہوا
تھا۔جلالپور جٹاں کے مولوی نور احمد صاحب نے سو روپیہ میں صرف لکھ کر دیا۔جدول۔رول - آیتیں بنانا۔رنگ بھرنا۔سونے کا پانی پھیرناوغیرہ علاوہ۔
۱۹۴
(دسمبر ۱۹۰۶ء- در مطب)
بچوں کو مارنا اچھا نہیں۔اگر موا اولادکم بھی آیا ہے۔جب شریعت نے ان کو
مکلف نہیں کیا تو ہم کون جو مکلف کریں۔اولاد کے نیک بنانے کے لئے دعائیں کرو۔میری اور
میرے بھائی بہنوں کی تربیت زدو کوب کے ذریعہ سے نہیں ہوئی۔میرے والدین ہم سب پر
اور بالخصوص مجھ پر بہت ہی زیادہ شفقت فرماتے تھے۔ہماری تعلیم کے لئے وہ کبھی بڑے سے
بڑے خرچ کی بھی پروا نہ کرتے تھے۔میں نے اپنے والد یا والدہ سے کبھی کوئی گالی نہیں
سنی۔والدہ صاحبہ جن سے ہزاروں لڑکیوں اور لڑکوں نے قرآن شریف پڑھا ہے وہ اگر کسی
کو گالی دیتی تھیں تو یہ گالی دیتی تھیں۔"محروم نہ جاویں " یا نا محروم"
اپریل ۱۹۰۷ء بعد درس قبل مغرب اس میدان میں فرش پر بیٹھے ہوئے جہاں
اب دفتر بدر ہے اس کی مشرقی افتاده زمین بوجہ طاعون بجائے مسجد کلاں
وہاں درس ہوا تھا۔تاریخ درج نہیں۔میرے باپ کو چلنے کی بہت عادت تھی لیکن میں تو زیادہ دور نہیں چل سکتا۔سخت گرمی
اور پیاس محسوس ہونے لگتی ہے۔میری ماں بھی بہت کم چل سکتی تھیں۔یہ مجھ میں انہی کا اثر
ہے۔میری ماں پڑھی لکھی اور مذہب سے خوب واقف تھیں۔نہایت صحیح عقائد رکھتی
تھیں۔فقہ کے بہت مسائل یا دتھے۔(۵ار مارچ ۱۹۰۷ء)
میری ماں اچھی پڑھی ہوئی اور قرآن شریف کو خوب سمجھتی سمجھاتی تھیں۔وہ اعوان
قوم میں سے تھیں۔میری بھاوج بگہ والے مشہور خاندان میں سے تھیں۔دودھ چھڑانے کا
زمانہ مجھ کو یاد ہے۔دودھ چھڑانے کے بعد میری بھاوج نے مجھ کو اکثر اپنے پاس رکھا۔وہ مجھ
۱۹۵
کو کھلاتے اور بہلاتے ہوئے اکثر یہ کہا کرتی تھیں۔انت الھادی۔انت الحق۔ليس الهادى الاهو
(۴) اگست ۱۹۰۸ء)
اللہ تعالیٰ میرے باپ پر رحم فرمائے۔انہوں نے مجھ کو اس وقت جبکہ میں تحصیل علم کے
لئے پر دیس کو جانے لگا۔فرمایا اتنی دور جا کر پڑھو کہ ہم میں سے کسی کے مرنے جینے سے ذرا
بھی تعلق نہ رہے اور تم اس بات کی اپنی والدہ کو خبر نہ کرنا۔(۸) فروری ۱۹۱۰ء)
میں اپنے ماں باپ کے لئے دعا مانگنے سے تھکتا نہیں۔میں نے اب تک کوئی جنازہ ایسا
نہیں پڑھا جس میں ان کے لئے دعانہ مانگی ہو۔خدا تعالیٰ رحم کرنے میری والدہ پر۔انہوں نے اپنی زبان میں عجیب عجیب طرح کے
نکات قرآن مجھ کو بتائے۔منجملہ ان کے ایک یہ بات تھی کہ تم اللہ تعالیٰ کی جس قسم کی فرماں
برداری کرو گے اس قسم کے انعامات پاؤ گے اور جس قسم کی نافرمانی کرو گے اسی قسم کی سزا پاؤ
گے۔۔از مکافات عمل غافل مشو گندم از گندم بروید جو ز جو
هل جزاء الإحسان إلا الإحسان۔از مذاہب مذہب دہقاں قوی اے مولوی مذہب دہقاں چہ باشد هرچه کشتی بد روی
وہ اکثر فرمایا کرتی تھیں۔” جو آگ کھائے گا انگارے لگے گا"
(۹) اپریل ۱۹۱۲ء)
میں نے اپنے ماں اور باپ کو تر شرو کبھی نہیں دیکھا حالانکہ میں عبدالحی پر کبھی خفا بھی ہو
194
جاتا ہوں۔(۸) جون ۱۹۰۹ ء بعد نماز عصر قبل درس در مسجد مبارک)
میری ماں کو قرآن کریم پڑھانے کا بڑا ہی اتفاق ہو تا تھا۔انہوں نے تیرہ برس کی عمر سے
قرآن شریف پڑھانا شروع کیا تھا۔چنانچہ یہ ان کا اثر ہے کہ ہم سب بھائیوں کو قرآن شریف
سے بہت ہی شوق رہا ہے۔مئی ۱۹۰۹ء)
میرے والد صاحب کو بھینس رکھنے کا بڑا شوق تھا۔انہوں نے اس کے چرانے والے کو
تاکید کر دی تھی کہ ہماری بھینس کا دودھ نہ دوہا کر۔ہم تجھ کو اجرت زیادہ دے دیں گے۔لیکن وہ ایک دن دودھ دوہتا ہوا دیکھا گیا۔تب کہنے لگا۔حضور! میرا بیٹا مر گیا ہے آج اس کی
جمعرات ہے میں نے بہت سوچا۔پھر یقین ہو گیا۔آپ کی بھینس طیب حلال ہے اسی کا دودھ
اس کی فاتحہ میں دوں۔۲۷ اکتوبر ۱۹۰۸ء بروز عید بعد نماز ظہر جبکہ سب لوگ چلے گئے۔مسجد
مبارک میں اس عاجز (احقر اکبر) کو جو خدمت میں حاضر تھا۔مخاطب کر کے
فرمایا :-
ایک دن ہم اپنے گھر بھیرہ میں تھے۔یہ وہ زمانہ تھا کہ روم و روس میں لڑائی ہو رہی تھی
اور ہندوستان میں روز خبریں مشہور ہوا کرتی تھیں۔رات کا وقت تھا۔ہمارے گھر میں ہم
سات بھائی اور دو بہنیں اور دونوں ماں باپ تھے۔پھر ہر ایک بھائی کی غالبا پانچ پانچ چھ چھ اولاد
تھی۔سوائے میرے سب کی شادیاں ہو چکی تھیں۔گھر خوب بھر رہا تھا۔میں نے اپنی ماں سے
کہا کہ روز خبریں آرہی ہیں کہ آج اس قدر آدمی مارے گئے۔آج اس قدر مارے گئے۔
194
آخر وہ مارے جانے والے کسی کے بیٹے اور بھائی ضرور ہوتے ہوں گے۔دیکھو ہمارے گھر
میں تو ہر طرح امن و امان ہے اور کوئی فکر نہیں۔بس آپ اپنی اولاد میں سے ایک بیٹے کو یعنی
مجھ کو خدا تعالیٰ کی راہ میں قربان کردیجئے۔میری شادی بھی نہیں ہوئی۔نہ بیوی ہے نہ بچے۔یہ سن کر میری ماں نے کہا کہ میرے سامنے بھلا یہ کیسے ہو سکتا ہے۔غرض میں خاموش ہو رہا۔اب سنو ! تھوڑے ہی دنوں کے بعد ہمارے بھائی مرنے شروع ہوئے۔جو مرتا۔اس کی بیوی
جو اس کے ہاتھ آتا لے کر گھر سے نکل جاتی۔کیونکہ وہ جانتی تھی کہ یہ باقی بھائی قبضہ کرلیں
گے اور اسباب میرے قبضہ میں نہ رہے گا۔رفتہ رفتہ سب مرگئے اور سارا گھر خالی ہو گیا جبکہ
میرا تعلق ریاست جموں سے تھا۔میں ایک دفعہ گرمیوں کے موسم پر اپنے مکان پر آیا۔وہاں
میں اس جگہ جو ہمارے مشترکہ خزانہ کی کوٹھڑی گھر کی عام نشست گاہ کے قریب تھی۔دوپہر
کے وقت سو رہا تھا۔میری والدہ قریب کے کمرہ میں آئیں۔انہوں نے اس قدر زور سے
انا لله وانا اليه راجعون پڑھا کہ میری آنکھ کھل گئی۔میں نے ان سے کہا کہ صبر
کے کلمہ کو تو اس قدر بے صبری کے ساتھ نہیں کہنا چاہئے۔پھر میں نے ان سے کہا کہ آپ کو
معلوم ہے کہ یہ تمام گھر اب ویران اور خالی کیوں پڑا ہے ؟ کہا کہ ہاں مجھ کو وہ تیری اس روز
رات کی بات خوب یاد ہے۔اسی کا یہ اثر ہے اور مجھ کو ہر ایک بیٹے کی موت کے وقت وہ بات
یاد آتی رہی ہے۔پھر میں نے کہا اور بھی کچھ سمجھ میں آیا ؟ کہا کہ ہاں میں جانتی ہوں کہ میرا دم
تیرے سامنے نہ نکلے گا۔بلکہ میں اس وقت مروں گی جبکہ تو یہاں نہ ہو گا۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔اور قاضی امیر حسین نے جو اس وقت موجود تھے کفن دفن کا کام انجام دیا۔میں اس وقت
جموں میں تھا۔اس کا سبب یہ تھا کہ انہوں نے چاہا تھا کہ نو ر الدین کفن دفن میں شریک ہو۔اور ہم اس کے سامنے فوت ہوں گے۔(۵) جنوری ۱۹۰۷ ء در مطب)
میں سفر میں جانے لگا تو ایک بزرگ کی بات یاد آئی جس نے کہا کہ جس شہر میں جاؤ وہاں
چار شخصوں یعنی ایک وہاں کے پولیس افسر ایک طبیب - ایک اہل دل اور ایک امیر سے
ضرور ملاقات رکھنا۔اور جس شہر میں یہ چاروں نہ ہوں۔وہاں جانا نہ چاہئے۔(۸/جون ۱۹۰۹ء)
میرے بھائی مولوی سلطان احمد صاحب جو بڑے عالم متبحر تھے ہرن پور کو جا رہے تھے۔راستہ میں کسی گاؤں میں تھوڑی دیر کے لئے کسی درخت کے نیچے ٹھرے تو دیکھا کہ وہاں
بہت سے جاہل مسلمان جمع ہیں اور بڑے زور شور کی بحث اس بات پر ہو رہی ہے کہ مسلمان
کیا ہوتے ہیں اور مسلمین کیا ہوتے ہیں۔بھائی صاحب حیران تھے۔فرماتے تھے کہ میں سوچتا
تھا کہ مسلمانوں کی جہالت کہاں تک پہنچ گئی ہے اور یہ اپنی اسی حالت میں خوش ہیں۔(مئی ۱۹۰۹ء)
بھیرہ کی جامع مسجد میں میرے بڑے بھائی مولوی سلطان احمد صاحب و عظ بیان فرمار ہے
تھے۔میری اس وقت بہت چھوٹی عمر تھی۔مجھ کو یاد ہے کہ انہوں نے اپنے بیان میں سی موقع
پر یہ حدیث پڑھی الدنيا جيفة وطالبها كلاب اور اس کا ترجمہ بیان فرماتے ہوئے
فرمایا کہ یہاں بجائے گلاب کے غراب کیوں نہ فرمایا۔کو ابھی تو مردار خور ہے۔اس کی
وجہ یہ ہے کہ کتے کو کتنی ہی بڑی مقدار میں اس کی ضرورت سے زیادہ مردار مل جائے پھر
بھی وہ دوسرے کتے کو دیکھ کر غراتا ہے اور پاس نہیں آنے دیتا۔لیکن مکونے میں یہ بات
نہیں۔وہ مردار دیکھ کو شور مچاتا اور اپنے تمام ہم قوموں کو خبر کر دیتا ہے۔کتے میں قومی
ہمدردی نہیں اور کوے میں ہمدردی اپنی قوم کی بہت ہے۔اسی وجہ سے کتے کو زیادہ ذلیل
ٹھر آ گیا۔
۱۹۹
(۲۱) ستمبر ۱۹۰۸ء)
عبد الرحمن کے باپ ہمارے ایک بھائی تھے۔وہ جب ڈیرہ غازی خاں کی طرف گئے تو
وہاں سنا کہ ایک نواب صاحب رمضان میں روزہ نہیں رکھتے اور کھانا بھی سب کے سامنے
باہر بیٹھ کر کھاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لو ہم ابھی اس حرکت سے اس کو روکے دیتے ہیں۔چنانچہ یہ گئے۔اس کو دیکھا کہ اس نے پانی پی کر الحمد للہ کہا۔انہوں نے کہا
استغفر الله آپ تو مسلمان ہیں۔لوگ خواہ مخواہ بازار میں چرچا کر رہے ہیں کہ نواب
صاحب کرسشان ہو گئے کیونکہ رمضان شریف کی حرمت نہیں فرماتے۔کھلے طور پر باہر
مردانہ میں کھانا کھاتے ہیں۔اس نے اپنے ملازموں سے کہا کہ تم نے مجھ کو خبر بھی نہیں کی کہ
رمضان آگئے واقعی رمضان کا ضرور ادب کرنا چاہئے۔پھر اس نے رمضان میں باہر کھانا
نہیں کھایا۔(۸) نومبر ۱۹۰۹ء)
میری ایک بہن تھیں۔ان کا ایک لڑکا تھا وہ پیچش کے مرض میں مبتلا ہوا اور مرگیا۔اس
کے چند روز بعد میں گیا۔میرے ہاتھ سے انہوں نے کسی پیچش کے مریض کو اچھا ، دتے
ہوئے دیکھا۔مجھ سے فرمانے لگیں کہ بھائی تم اگر آجاتے تو میرا لڑکا بیچ ہی جاتا۔میں نے ان
سے کہا کہ تمہارے ایک لڑکا ہو گا اور میرے سامنے پیچش کے مرض میں مبتلا ہو کر مرے گا۔چنانچہ وہ حاملہ ہو ئیں اور ایک بڑا خوبصورت لڑکا پیدا ہوا۔پھر جب وہ پیچش کے مرض میں
مبتلا ہوا۔ان کو میری بات یاد تھی۔مجھ سے کہنے لگیں کہ اچھا دعا ہی کرو۔میں نے کہا کہ
خد اتعالیٰ آپ کو اس کے عوض میں ایک اور لڑکا دے گا لیکن اس کو تو اب جانے ہی دو۔چنانچہ وہ لڑکا فوت ہو گیا اور اس کے بعد ایک اور لڑکا پیدا ہوا جو زندہ رہا اهداب تک زندہ
بر سر روزگار ہے۔یہ الہی غیرت تھی۔
۲۰۰
(جنوری ۱۹۰۷ ءو در درس حدیث)
میرا حافظہ کچھ اس قدر تیز ہے کہ مجھے دودھ چھوڑنا بھی یاد ہے۔میری ماں نے جب اپنی
چھاتی پر کچھ لگایا تو میں نے اپنے بڑے بھائی سے کہا۔حوا ہے۔اار فروری ۱۹۱۰ء)
مجھ کو اپنے سن تمیز سے بھی پہلے سے کتابوں کا شوق ہے۔بچپنے میں جلد کی خوبصورتی کے
سبب کتابیں جمع کرتا تھا۔سن تمیز کے وقت میں نے کتابوں کا بڑا انتخاب کیا اور مفید کتابوں کے
جمع کرنے میں بڑی کوشش کی۔(۲۲) اپریل ۱۹۱۲ء )
میں نے کبھی کوئی کھیل نہیں کھیلا۔میں نے صرف ایک ہی کھیل کھیلا ہے اور وہ تیرنا
ہے۔مجھ کو تیرنا خوب آتا ہے۔بعض اوقات میں بڑے بڑے عظیم الشان دریاؤں میں بھی
تیر تا تھا۔(۱۳) فروری ۱۹۱۲ء)
میرے سامنے میرے ساتھ کھیلنے والے لڑکوں نے کبھی کوئی گالی نہیں دی بلکہ مجھ کو دور
سے دیکھ کر آپس میں کہا کرتے کہ یا رو سنبھل کر بولنا۔(۰ار اکتوبر ۱۹۱۲ء)
سمت ۱۹۰۳ (بکرمی) کی بات ہے جس کو اب قریباً ۶۶ برس گزر گئے ہوں گے مجھے کو اس
طرح یاد ہے جیسے ایک اور ایک دو کہ ایک مردانہ نام چاوہ کاڑا کو تھا۔سکھوں کا عہد تھا اس کو
پکڑ کر اس کا سرا ڈرا دیا گیا تھا۔ہمارے شہر میں چٹی پل دروازہ پر اس کا سر لٹکا دیا تھا۔چونکہ وہ بڑا
ڈاکو تھا۔اس کو سب دیکھنے کے لئے گئے۔میں بھی گیا تھا۔یہ یاد نہیں کہ میں خود گیا یا کوئی لے
گیا۔میں بڑی گھمسان میں کھڑا ہوا اس کو دیکھ رہا تھا۔(۵) اکتوبر ۱۹۱۲ء)
ایک مرتبہ جبکہ میں بچہ تھا ایک مولوی نے کہا کہ تم بھی ختم میں چلو۔میں چلا گیا۔وہاں
لوگ قرآن شریف پڑھ رہے تھے۔میں نے بھی ایک سپارہ لیا۔ابھی میں نے آدھا ہی پڑھا تھا
کہ بعض نے دو۔بعض نے چار پڑھ لئے۔قریب سے ایک نے غصہ کے ساتھ مجھ سے سپارہ
لیا اور کہا کہ تم نہیں جانتے۔لاؤ میں پڑھ دوں۔اس نے لے کر ویسے ہی ورق لوٹنے شروع
کر دئیے اور جھٹ سپارہ ختم کر کے رکھ دیا۔(۲۳) جنوری ۱۹۰۹ ء بعد مغرب)
ہم مکتب میں پڑھا کرتے تھے۔ایک دفعہ ہمارے استاد نے ہم کو مسجد میں نماز پڑھنے کے
لئے بھیجا۔ہم میں ایک لڑکا تھا۔اس نے وضو کر لینے کے بعد سب کو مخاطب کر کے کہا کہ یا رو
کیسی نماز ؟ کون نماز پڑھتا ہے۔یہ کہہ کر اس نے اپنی پیشانی ایک کچی دیوار سے رگڑی۔مٹی
کا نشان ماتھے پر نظر آنے لگا۔جس سے یہ معلوم ہو تا تھا کہ یہ مسجد میں نماز پڑھ کر آیا ہے۔اس
نے ہم سب کو نماز نہ پڑھنے اور جھوٹ بولنے کی اٹکل سکھائی۔پھر اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ بڑا
نامی گرامی چور ہوا اور ہمارے شہر کے تمام چوروں اور بد معاشوں میں اس کا نمبر سب سے
اول تھا۔ایک مرتبہ وہ ایک قلعہ کی دیوار سے کودا اور اس کو قید کی سخت تکلیف اٹھانی پڑی۔میری اس نصیحت کو یاد رکھو کہ نماز دل سے پڑھو۔(۶) جنوری ۱۹۱۲ء)
میں جب بچہ تھا تب مجھے کو ایک کتاب پڑھائی گئی تھی جس میں لکھا تھا کہ -
شب چو عقد نماز بر بندم چه خور و بامداد فرزندم
یہ کوئی ساتویں صدی کی بات ہے۔اب تو چودھویں صدی ہے۔میں کبھی اس آیت کو
پڑھا کرتا ہوں کہ اللهُ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ اللَّيْلَ لِتَسْكُنُوا فِيْهِ وَالنَّهَارِ مُبْصِرًا ان
اللَّهَ لَذُو فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَشْكُرُونَ اور پھر تعجب
کے ساتھ اس شعر کو پڑھتا ہوں۔رات کے وقت بھی دنیا کے تفکرات کو نہ چھوڑنا فضول
ہے۔مومن کو چاہئے کہ برات کو سکون کرے۔(۷ار مارچ ۱۹۱۲ء)
ہمارے شہر میں ایک بڑا پہلوان عظیم شاہ آیا۔ہمارے ایک دوست (نجم الدین کے
بھائی نے ہم سے کہا کہ آؤ ، اکھاڑے میں چلیں ، کشتی لڑیں گے۔ہم جب وہاں پہنچے تو میں
نے دیکھا کہ عظیم شاہ پہلوان پاؤں آسمان کی طرف اٹھائے ہوئے ہاتھوں سے چل رہا ہے۔مجھ کو یہ نظارہ دیکھ کر بڑی نفرت ہوئی۔کہا کہ افمن يمشى مكبا على وجهه۔ہمارے دوست تو لنگو ٹا باندھ کر دھڑام سے اکھاڑے میں داخل ہوئے اور میں وہاں سے چلا
آیا۔(۱۰/ نومبر ۱۹۰۸ء)
مجھ کو بچپنے میں شوق تھا کہ اس دریا پر جو ہمارے شہر کے قریب ہے جا کر بہت تیر تا تھا۔میں
نے سردیوں کے موسم میں ایک مرتبہ اس دریا کے قریب ایک فقیر کو ننگے بدن صرف ایک
کھال کے اوپر بیٹھے ہوئے دیکھا۔میں اس کے پاس جا کر بیٹھ گیا اور اس سے دریافت کیا کہ تم
کو سردی کیوں نہیں معلوم ہوتی ؟ اس نے کہا کہ سنکھیا کھاتا رہتا ہوں اور اور بھی گرم
چیزیں استعمال کرتا ہوں۔جلد پر راکھ ملتے ملتے ایک تہہ جم گئی ہے۔جلد کے مسامات بھی بند
ہو گئے ہیں اس لئے سردی نہیں معلوم ہوتی۔اس قسم کے لوگوں کا خدا تعالی کے حصول اور
تقرب کے متعلق کوئی مدعا نہیں ہوتا۔(۹/ اپریل ۱۹۱۲ء)
میں مدرسہ میں پڑھنے جایا کرتا تھا۔اس کے راستہ میں ایک شخص بٹیر لڑایا کرتا تھا۔میں
نے وہ اس سے خرید لیا۔گھر لایا تو بڑا خراب تھا۔میں اس کے پاس لے گیا۔اس نے کہا کہ تم
نے خراب کر دیا ہے۔دوسرا لے جاؤ۔وہ بھی بڑا تیز معلوم ہو تا تھا۔گھر جا کر وہ بھی بہت
خراب تھا۔ایک شخص نے مجھ کو بتایا کہ یہ لوگ شراب پلا کر ان کو ایسا بنا دیتے ہیں۔وہ شخص
اب بھی میرا ادب کرتا ہے۔میں اس کو بھی اپنا استاد ہی سمجھتا ہوں کہ اس نے مجھے بتا دیا کہ
دھوکوں سے بچو۔(۳۰) مئی ۱۹۰۹ء)
جب میں راولپنڈی میں آیا تو ہمارے مکان کے قریب ایک انگریز الیگز نڈھسر کی کو بھی
تھی۔ایک شخص مجھ کو وہاں لے گیا۔اس نے میزان الحق اور طریق الحیوۃ دو کتابیں بڑی
خوبصورت چھپی ہوئی مجھ کو دیں۔میں نے ان کو خوب پڑھا۔میں بچہ ہی تھا لیکن قرآن کریم
سے اس زمانہ میں بھی مجھ کو محبت تھی۔مجھ کو وہ دونوں کتابیں بہت لچر معلوم ہو ئیں۔اس
وقت ان کے روح القدس کو بھی نہیں جانتا تھا۔میں نے دیکھا ہے کہ خدا تعالیٰ سے دعا ئیں
مانگنے والے مباحثات میں کبھی عاجز نہیں ہوتے۔(۲۰ / مئی ۱۹۰۹ء)
ہمارے خاندان کی ایک عورت بیوہ ہو گئی۔اس نے کسی شخص سے شادی کرنی چاہی۔اس شخص نے جس کے ساتھ شادی ہونے والی تھی مجھ کو لکھا کہ کیا آپ خوشی سے اجازت
دیتے ہیں کہ میں اس سے شادی کرلوں؟ میں نے کہا۔ہاں ! بڑی خوشی سے اور بڑی مبار کی