سرورق

مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین, حصہ 18

For
کی بات ہے۔وہ پڑھ کر حیران رہ گیا کہ دیکھو انہوں نے اپنی عزت کا خیال نہیں کیا۔میں نے
کہا اس شخص کو جس کی یہ بیوی تھی۔جب خدا تعالٰی نے مار دیا تو اب خدا تعالیٰ کی مرضی ہی
یوں تھی۔(۱۵) اکتوبر ۱۹۰۸ء)
حکیم فضل الدین میرے نہایت بچپنے کے دوست ہیں۔جبکہ ہمارے شہر میں کوہاٹ کے
علاقہ سے محمد جی نامی ایک مولوی آکر وعظ کیا کرتے اور ہم دنوں بڑے شوق سے ان کا وعظ
سننے جایا کرتے۔متعلق به اہل و عیال
(۲۲) مئی ۱۹۰۹ء)
میرا نکاح جب ہونے لگا تو میرے استاد جو نکاح پڑھانے والے تھے۔میں نے ان سے کہا
کہ مہر مجھ کو تو ادا کرنا پڑے گا آپ کو تو ادا کرنا پڑے گا نہیں۔عورتوں میں شور مچ گیا کہ لڑکا
بول پڑا۔ہمارے استاد صاحب بھی ناراض ہو گئے۔عورتیں بھی ناراض ہو گئیں لیکن میں نے
تو پانچ سو روپے سے زیادہ منظور نہیں کیا۔۱۶ مئی ۱۹۰۹ ء در مسجد مبارک)
میری تین بیویاں ہوئیں جن میں دو آپس میں لڑتی بھی تھیں۔میں نے اس بات کے
معلوم کرنے کی کہ لڑائی کی بنیاد کیا ہے ؟ بہت کوشش کی۔لیکن بعض بعض باتوں کا مجھے کو آج
تک بھی پتہ نہیں چلا۔جب اپنے گھر کے متعلق اور اپنے متعلق واقعہ کی یہ حالت ہے تو
دوسرے واقعات اور تاریخ پر کیا اعتماد ہو سکتا ہے۔

۲۰۵
(۸) جون ۱۹۰۹ ء بعد نماز عصر قبل از درس در مسجد مبارک)
میری بیوی کو جب میرے لڑکے محمود احمد کا حمل ہوا تو میں نے اس سے کہا کہ تم لکھا بہت
کرد - مدعا اس سے یہ تھا کہ تجربہ کروں کہ یہ بچہ لکھنے کا شوقین ہو گایا نہیں ؟ چنانچہ جس وقت
محمود احمد کے انتقال کا زمانہ قریب تھا۔میں نے ایک قلم لیا اور ایک روپیہ لیا۔دونوں اس کے
سامنے کئے۔اس نے ہر مرتبہ قلم ہی کی طرف ہاتھ بڑھایا۔(۱۴ جون ۱۹۰۹ء)
میری نئی نئی شادی ہوئی تھی۔میری بیوی کی عمر چھوٹی تھی۔میرے ایک دوست تھے۔انہوں نے کہا کہ ہماری بیوی تمہاری بیوی سے ملاقات کرنا چاہتی ہے۔میں نے کہا کہ شوق
سے وہ آئیں۔چنانچہ وہ آئی۔میری بیوی کو دیکھتے ہی ایک بڑا ٹھنڈ ا سانس بھرا اور کہا کہ ہائے
تیری تو قسمت پھوٹ گئی۔تو تو ابھی بچی ہے اور تیرے ماں باپ اور بھائیوں نے مولوی
صاحب کے ساتھ تیری شادی کر دی جو تیرے باپ کے ہم عمر ہیں۔میں نے تو اپنی بیٹی کی
شادی ایک نہایت خوبصورت اور جوان شخص کے ساتھ کی ہے۔میری بیوی نے مجھ سے کہا
کہ یہ کون عورت ہے؟ میں نے کہا کہ ہمارے ایک دوست کی بیوی ہے۔میری بیوی نے کہا
کہ یہ مجھ سے ایسا ایسا کہتی ہے اور اس کی سب باتیں اس کے سامنے ہی نقل کر دیں۔وہ سنتے
ہی فور آ وہاں سے چل دی۔مجھ کو کچھ کہنے کی بھی نوبت نہ پہنچی۔اس کی لڑکی کی جس شخص
کے ساتھ شادی ہوئی تھی یعنی اس کا داماد تپ دق سے جلد مرگیا۔پھر دو سرے کے ساتھ
شادی کی۔چند روز کے بعد قریباً ایک ہزار روپیہ دے کر اس سے طلاق حاصل کی۔اب بھی
وہ لڑکی موجود ہے۔قرآن کریم میں اسی واسطے علی العموم عورتوں کو گھروں میں آنے سے
روکا گیا ہے۔دیکھو سورہ نور۔

(۱۹ار اگست ۱۹۰۸ء)
لدھیانہ میں میری اس موجودہ بیوی کے کان میں درد ہوا۔ایک عیسائی ڈاکٹرنی کو بلایا۔اس نے علاج کیا۔آرام ہو گیا۔چونکہ اس نے بہت خدمت کی تھی لہذاوہ بڑی دوست بن
گئی اور روزانہ آنا جانا شروع کیا۔ایک روز اس نے کہا کہ بیوی تمہار ا مذ ہب اسلام تو بہت
اچھا ہے لیکن یہ سمجھ میں نہیں آتا کہ دو بیویاں کیوں کر لیتے ہیں۔چونکہ میری بڑی بیوی زندہ
تھی لہذا ڈاکٹرنی کی بات کا میری اس چھوٹی بیوی کے دل پر بڑا اثر ہوا۔پھر ایک دن وہ اپنی
کو بھی میں بطور سیر لے گئی اور پردہ کے متعلق اعتراض کیا۔میری بیوی اس کا بھی جواب نہ
دے سکی۔اس کے بعد میں لدھیانہ گیا۔بیوی کو ہمراہ لے کر مالیر کوٹلہ پہنچا۔وہاں ایک عیسائی
عورت کے نام جو مالیر کوٹلہ کے ولی عہد کی اتالیق تھی ، اسی لدھیانہ والی ڈاکٹرنی کی چٹھی
آئی۔جس میں میری بیوی کے مالیر کوٹلہ آنے اور اس سے ملاقات کرنے کی بابت اشارہ تھا۔مجھے کو اس کا حال معلوم ہو گیا۔میں نے اپنی بیوی سے دریافت کیا کہ تمہاری کسی عیسائی
عورت سے لدھیانہ میں ملاقات ہوئی تھی؟ اس نے کہا کہ ہاں ایک مس ڈاکٹرنی سے کان
کے درد کا علاج کرایا تھا اور تمام قصہ سنایا۔میں نے ہر چند نصیحت کی مگر تعدد ازدواج کے
متعلق میری بیوی کی تشفی نہ ہوئی۔میں نے دعائیں کیں جس کا یہ اثر ظاہر ہوا کہ ایک ناول
کسی نے میرے پاس اسی عرصہ میں بھیجا جس کا نام شاید فلورا فلورنڈا تھا۔وہ میری بیوی
نے دیکھا اور اول سے آخر تک بغور پڑھا۔نتیجہ یہ ہوا کہ وہ میری بات کو بھی مان گئی اور اسی
روز سے اس کو عیسائی عورتوں سے اب نہایت سخت نفرت ہے۔وہ ناول عبد الحلیم شرر کا
تھا۔بار مئی ۱۹۱۲ء)
میں نے جب سے شادیاں کی ہیں آج تک اپنی کسی بیوی کا کوئی صندوق کبھی ایک مرتبہ
بھی کھول کر نہیں دیکھا۔

۲۰۷
(۷ار دسمبر ۱۹۱۱ء)
میں ایک مرتبہ ایک عیسائی عورت سے شادی کرنے لگا تھا۔لیکن صرف پردہ کے
مشکلات کے باعث باز رہا۔(۱۰ر نمبر ۱۹۱۰ء)
میرے بہت سے لڑکے مرے۔جب کوئی لڑکا مرتا تو میں یہی سمجھتا کہ اس میں کوئی نقص
ہو گا۔خدا تعالیٰ اس سے بہتر بدلہ دے گا۔خد اتعالیٰ کی نعمتوں سے مایوس ہونا تو کافروں کا کام
ہے۔خدا تعالیٰ کی نعمتوں کی جب قدر نہیں کی جاتی تو وہ نعمتیں چھن جاتی ہیں۔اللہ تعالیٰ کی
نعمتیں جاتی ہی نہیں مگر ناشکری سے۔جب نعمت چلی جائے تو آدمی مایوس نہ ہو۔(۴ مارچ ۱۹۰۹ء)
میرے بچے جب مرے تو میرے دل میں یہی ڈالا گیا کہ اگر تم مرتے تب بھی یہ تم سے
جدا ہو جاتے۔(۲۰) اکتوبر ۱۹۱۲ء)
مجھ کو شاہ ولی اللہ صاحب کا فارسی ترجمہ قرآن کریم کے تمام ترجموں میں پسند ہے۔میں
نے ایک مرتبہ اپنی لڑکی امامہ کو وہ پڑھانا چاہا۔اس لئے اول اس کو فارسی پڑھانی شروع کی۔وہ لڑکی بڑی ہی ذہین اور پڑھنے لکھنے میں بہت ہو شیار تھی۔میں نے اس کو اول کریما شروع
کرائی۔میں خود ہی اس کو پڑھایا کرتا تھا۔ایک دن سبق آیا کہ
ة
بده ساقیا آب آتش لباس
اب میں حیران تھا کہ اس کو کس طرح پڑھاؤں میں نے کہا کہ امامہ آج تو رہنے دو سبق کل
پڑھائیں گے۔اگلے روز میں نے وہ آب آتش لباس و الا ورق پھاڑ دیا اور اس طرح پھاڑا

کہ یہ بھی نہ معلوم ہو کہ کوئی ورق علیحدہ کیا گیا ہے لیکن جب وہ پڑھنے بیٹھی تو کہنے لگی کہ وہ
آتش لباس و الاورق کہاں گیا۔پھر اس نے ورق پھاڑنے والے کو بہت برابھلا کہا۔غرض میں
نے آب آتش لباس ورق کے سوا کر یما اس کو پڑھائی۔اس کے بعد نہ گلستاں اس قابل
تھی۔نہ بوستاں کہ اس کو پڑھاتا۔انوار سہیلی ان سے بھی بد تر نکلی۔جب کوئی کتاب نہ ملی تو
مجبور امیں نے کہا کہ تم شاہ ولی اللہ صاحب کا ترجمہ ہی پڑھو۔عهد جوانی - طلب
(۱۵ مارچ ۱۹۱۰ء)
میں ایک مرتبہ آگرہ سے بھوپال پیادہ پاگیا اور معلوم بھی نہ ہوا۔اب تو نواب صاحب
کو ٹھی تک جانے سے کئی دن تک تکان کا اثر باقی رہتا ہے۔(۲۹ اکتوبر ۱۹۱۰ء)
میں جوانی کے عالم میں جبکہ جہلم کا دریا خوب چڑھا ہوا تھا تیر کر پار چلا جاتا تھا۔ار مارچ ۱۹۱۲ ء بعد نماز ظهر
قوی مختلف ہوتے ہیں۔میں زمانہ طالب علمی میں کئی کئی وقت تک کھانا نہیں کھاتا تھا اور
کوئی ضعف و نقاہت قطعاً محسوس نہیں ہو تا تھا۔(۱ار مئی ۱۹۰۹ ء بعد نماز ظهر)
میں نے حج میں دو مرتبہ سات سات دفعہ طواف کر کے دو دو رکعتیں پڑھیں۔یہ خدا
تعالیٰ کا فضل ہے ورنہ یہ موقع کسی کو بڑی ہی مشکل سے مل سکتا ہے بلکہ نہیں ملتا۔مطاف میں
دن رات ہر وقت ہی خدا تعالیٰ کا نام لیا جاتا ہے۔دنیا میں کوئی جگہ نہیں جہاں اس کثرت سے

۲۰۹
ہر وقت خدا تعالیٰ کا ذکر ہوتا ہو۔پس نزول رحمت جس قدر وہاں ہو تا ہے دوسری جگہ ہو ہی
و تا و پس نزول رحمت
نہیں سکتا۔(۱۶) فروری ۱۹۱۲ء)
میرے استاد نے مجھ سے کہا کہ تم قانون ( قانون شیخ) کس طرح پڑھو گے ؟ میں نے کہا کہ
میں تو قرآن شریف پڑھ سکتا ہوں۔قانون کی کیا حقیقت ہے؟
(۱۲۷ مئی ۱۹۰۹ء)
یہ بھی ایک شرک ہے کہ آدمی ڈپلومے یا سند پر بھروسہ کرے۔ایک مرتبہ ایک شخص
نے جو افسر مدارس تھا اور میں بھی پنڈ دادنخان میں مدرس تھا۔مجھ سے کسی بات پر کہا کہ آپ
کو ڈپلومے کا گھمنڈ ہے۔میں نے اپنے آدمی سے کہا۔ڈپلومہ لاؤ جس کو یہ خدا سمجھے ہوئے
ہے وہ ہمارے پاس بھی ایک ہے۔منگا کر اسی وقت اس کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔وہ آدمی بڑا
حیران ہوا۔مجھ سے کہا آپ کو کوئی جوش ہے ؟ میں نے کہا نہیں۔کہا کوئی رنج ہے ؟ میں نے کہا
نہیں۔آپ نے اس کو باعث غرور و تکبر، موجب روزی سمجھا ہے۔میں نے اس کو پارہ کر کے
دکھایا ہے کہ میرا ان چیزوں پر بحمد اللہ بھروسہ نہیں۔(۲) نومبر ۱۹۱۰ء)
میں نے بائیبل دساتیر- دید وغیرہ تمام مذاہب کی کتابیں پڑھی بھی ہیں۔سنی بھی
ہیں۔مجھ کو سب سے زیادہ قرآن کریم ہی کی عظمت نظر آئی اور کوئی چیز بھی گمراہی کا موجب
نہیں ہو سکی۔فالحمد لله رب العالمين۔

(۲) نومبر ۱۹۱۲ء)
میں نے عنفوان شباب میں لوگوں کو بہت نصیحت کی ہے۔ایک شخص کو میں نے بہت
نصیحت کی تو وہ چیخ مار کر رونے لگا۔میں نے کہا کیوں روتے ہو ؟ کہا کہ تمہاری باتیں زبان کو تو
خاموش کئے دیتی ہیں لیکن دل نہیں مانتا۔اسی طرح ایک شخص کو میں نماز کے لئے بار بار کہتا
تھا۔میں نے ایک اور شخص سے کہا کہ تم اس کو نماز کے لئے نصیحت کرو۔جب اس نے نماز
کے لئے کہا تو اس بے نماز نے اس کو جواب دیا کہ نماز تو ہم پڑھتے مگر نورالدین ہم کو نماز نہیں
پڑھنے دیتا کیونکہ ہم نے عہد کیا ہے کہ جو نور الدین کے گاوہ نہ کریں گے۔اس شخص نے مجھے
سے آکر کہا کہ تم اس کو یہ کہو کہ نماز نہ پڑھ تو پھر وہ پڑھنے لگے گا۔میں نے کہا کہ ممکن ہے وہ
یہ مکہدے کہ ساری عمر تو ہم نے تمہاری بات مانی نہیں لاؤ یہ ایک بات تو مان لیں۔اس لئے
میں تو ڈر ہی گیا۔اور چپ ہو رہا۔(۱۲) جنوری ۱۹۱۰ء تحمل مغرب در مسجد مبارک)
میں نے حضرت خواجہ شاہ سلیمان صاحب تونسوی اور حضرت شاہ ولی اللہ صاحب اور
حضرت شاہ غلام علی صاحب اور صحابہ میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو ایک عالم میں خود دیکھا
ہے۔حضرت شاہ سلیمان صاحب بائیس برس کے تھے جب خلیفہ ہوئے اور پورے ۷۸
برس خلافت کی۔سو برس کی عمر پائی۔شاہ سلیمان صاحب قوم سے پٹھان روہیلے تھے۔حضرت شاہ ولی اللہ صاحب فقیہ ، محدث اور حکیم صوفی ہیں۔شاہ غلام علی صاحب بٹالہ کے
باشندہ سید تھے۔(۲۶ / جنوری ۱۹۱۰ ء بعد نماز فجر)
میں نے دنیا کے جملہ مذاہب کی کتابیں پڑھیں اور سنی ہیں۔ژند - پاژند- سفرنگ- دساتیر-
بائیبل - وید - گیتا و غیرہ کتابوں پر بہت ہی بہت غور کیا ہے۔دنیا کی تمام کتابوں کی اچھی باتوں

٢١١
کا خلاصہ اور بہتر سے بہتر خلاصہ قرآن کریم ہے۔مولانا مولوی فضل الرحمان صاحب گنج
مراد آبادی کے ملفوظات میں میں نے پڑھا ہے۔انہوں نے لکھا ہے کہ ہم نے مولانا شاہ
عبد القادر صاحب سے دو سو برس پہلے کا ایک بھا کا کا ترجمہ دیکھا ہے جس میں اللہ کا ترجمہ
من موہن لکھا تھا۔مجھ کو تو بڑا شوق ہوا کہ اس ترجمہ میں بڑے بڑے مفید الفاظ ہوں گے سر
ملا نہیں۔(یکم جنوری ۱۹۰۶ء)
میں نے بہت روپیہ - محنت وقت خرچ کر کے احادیث کو پڑھا ہے اور اس قدر پڑھا ہے
کہ اگر بیان کروں تو تم کو حیرت ہو۔ابھی میرے سامنے کوئی کلمہ حدیث کا۔ایک قرآن کا۔ایک کسی اور شخص کا پیش کرو۔میں بتادوں گا کہ یہ قرآن کا ہے یہ حدیث کا اور یہ کسی
معمولی انسان کا ہے۔(یکم جنوری ۱۹۰۷ء)
مجھ کو حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ایک مرتبہ خواب میں فرمایا کہ ربنا
أتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ بہت پڑھا
کرو۔(۲۴) مئی ۱۹۰۹ ء بعد ظهر)
میں نے ایک مرتبہ ایک جگہ ڈیڑھ روپیہ ماہوار کی نوکری کی۔اس شخص سے جس کی
نوکری کی۔کچھ نہیں کہا کہ کس قدر علوم و کمالات سے واقف ہوں۔کچھ عرصہ کے بعد جب
کام اور نوکری کا تعلق ختم ہو گیا۔میں ان کے یہاں گیا اور برابر گدیلے پر جا کر بیٹھ گیا اور کہا
کہ میں حکیم ہوں - محدث ہوں۔ادیب ہوں وغیرہ۔وہ سن کر حیران رہ گیا اور مجھ سے معافی

مانگنے لگا۔۲۱۲
(۹) نومبر ۱۹۱۲ء)
میری جوانی کی عمر کا ذکر ہے۔ایک مقدمہ تھا۔فریقین نے مجھ کو منصف قرار دیا۔میں
حالات سے واقف نہ تھا۔ایک کمشنر ولایت سے نیا نیا آیا تھا۔اس کے سامنے میں گیا۔اس نے
کہا کہ ایک لڑکی نے دعوی ورثہ کا کیا ہے آپ اس کے متعلق کیا کہتے ہیں"۔میں نے
قرآن شریف سے نکال کر آیت دکھا دی۔اس نے کہا کہ قرآن شریف کو تو سب مسلمان
مانتے ہی ہیں ؟ میں نے کہا ہاں۔اس نے فیصلہ کر دیا۔لڑکی کو حق دلا دیا اور فیصلہ میں لکھ دیا کہ
رواج بھی ایسا ہی ہے۔دوسرے فریق نے مجھ سے کہا کہ تم نے یہ کیا غضب کیا۔میں نے کہا
تمہارے بزرگوں نے ایسا ہی کیا ہے۔(وہ سید تھے۔انہوں نے اپیل کیا۔مگر کچھ ہوا نہیں
کیونکہ کمشنر نے رواج بھی لکھ دیا تھا۔ایک اور واقعہ ہے کہ مجھ کو لوگ اس لئے برا جانتے
تھے کہ میں امام کے پیچھے الحمد پڑھتا تھا۔ملک فتح خاں سے کسی نے کہا کہ تم نور دین سے
کیوں ملتے ہو ؟ اتفاق سے ان جیسے رئیس نے عدالت میں عند الاستفسار کہہ دیا کہ ہم قرآن
شریف کے اس حصہ کو جو حقوق وارثت کے متعلق یعنی بیٹیوں کو حق دلانے کے متعلق ہے
نہیں مانتے۔فتح خاں نے ان سے کہا کہ نور دین تو الحمد پڑھتا ہے تم تو قرآن ہی کو نہیں
مانتے۔(۲۵) مئی ۱۹۰۹ ء بعد نماز ظهر در مسجد مبارک)
ائمہ اربعہ - ائمہ حدیث ائمہ تصوف - ائمہ کلام میں سے کسی نے قرآن شریف کی
پوری تفسیر نہیں لکھی۔مجھ کو بچپنے ہی سے تفسیر کا بہت شوق ہے۔میں نے کئی مرتبہ تفسیر
لکھنی شروع کی اور پوری نہ ہو سکی۔ایک مرتبہ میں نے بڑی دعا مانگی کہ خدا تعالی تفسیر لکھنے
کی توفیق دے۔خواب میں دیکھا کہ مجھ کو ایک دوات دی گئی لیکن وہ خشک تھی۔میں سمجھا کہ

۲۱۳
اور دعا مانگنی چاہئے کیونکہ پانی ڈالنے سے روات کام دے سکتی ہے۔پھر دوسری مرتبہ خواب
دیکھا کہ ایک قلم دیا گیا جو چرا ہوا تھا۔میں نے سمجھ لیا کہ چرے ہوئے قلم کا تو کوئی علاج ہی
نہیں۔اس کی وجہ یہی تھی کہ میرے اوپر بھی امام کا لفظ آنے والا تھا۔(۳۱) مئی ۱۹۰۹ء)
میں نے بڑی بڑی فہرستوں کو دیکھا ہے۔ان میں علم رویا کی کتابوں کو علوم متفرقات میں
رکھا ہے میں نے چونکہ قرآن کریم میں رویا کا تذکرہ دیکھا تھا۔لہذا میں اس پر اپنا شرح صدر
نہ پاتا تھا۔پھر میری سمجھ میں آیا کہ رویا کی کتابیں قرآن کریم اور حدیث کی لغت کی کتابوں
کے ساتھ رکھنی چاہیں۔چنانچہ میں نے اپنے کتب خانہ میں تعطیر الانام اور کامل
التعبير وغیرہ کو مفردات راغب، مجمع البحار فائق کے ساتھ رکھا۔اس نکتہ کو مولوی
قائم الدین مرحوم سیالکوٹی نے بہت ہی پسند کیا۔یہ نوجوان انگریزی اور عربی کا بڑا ماہر تھا)
(۳۱ / مئی ۱۹۰۹ء بعد نماز ظهر)
میں نے بڑی تحقیقات کی ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اصحاب میں سے
کوئی ایک بھی بھرا نہ تھا۔یہ بڑا ہی معرفت کا نکتہ ہے۔( یکم اگست ۱۹۰۸ء)
میں نے جب مولانا مولوی محمد اسماعیل صاحب شہید رحمہ اللہ علیہ کی کتاب الحق
الصريح في احكام الميت و الضریح پڑھی تو اس میں یہ بھی دیکھا کہ خدا تعالیٰ کو
یہ کہنا کہ وہ عرض بھی نہیں۔جو ہر بھی نہیں۔وہ جسم بھی نہیں وغیرہ بدعت ہے۔یہ میرے
بچپنے کا ذکر ہے۔میں ڈرا کرتا تھا کہ کوئی یہ اعتراض نہ کرے کہ جب خدا تعالیٰ کو ایسا کہنا
بدعت ہے تو کیا اس کو جو ہر و عرض و جسم وغیرہ کہہ سکتے ہیں؟ غرض کہ جب اس کتاب کا

۲۱۳
کہیں کسی سے ذکر ہو تا تو میں خدا تعالیٰ سے دعامانگا کر تا کہ یہ شخص اس جو ہر و عرض والی بات
پر اعتراض نہ کرے۔میری طالب علمی کے زمانہ میں کسی نے اعتراض نہ کیا۔میں جب بھوپال
گیا تو وہاں ایک مفتی صاحب سے میں نے کہا کہ خواجہ محمد پارسا کی کتاب فصل الخطاب مجھ کو
کہیں سے لادو۔انہوں نے وہ کتاب مجھ کو دی۔میں نے جب اس کو اول ہی کھولا تو میری نظر
اس مقام پر پڑی کہ ”جو سید ہو اور پھر وہ سید بادشاہ بھی ہو۔اس کی تعریف میں یہ کہنا کہ وہ
چمار بھی نہیں۔وہ بھنگی بھی نہیں وغیرہ سخت حماقت ہے۔جب ہم نے کہا اللہ تو پھر جو ہر و
عرض وغیرہ کی سب صفات تو خود اس کے نام اللہ ہی سے رد ہو گئیں۔یہ دیکھ کر میری
طبیعت بڑی خوش ہوئی۔پھر میں نے اس کتاب کو خود مہیا کیا اور راب الحمد للہ میرے پاس کتب
خانہ میں موجود ہے۔میں نے اس کو بہت پڑھا ہے۔وہ تصوف کی ایک کتاب ہے اور یہی وجہ
ہے کہ میں نے اپنی کئی کتابوں کا نام فصل الخطاب رکھا ہے۔(۳) اگست ۱۹۰۸ء)
میں نے ایک مرتبہ جرمن کے عربی جاننے والے پروفیسروں کو لکھا کہ وہ کون کونسی
کتابیں ہیں جن کے پڑھنے سے زبان عربی بہت اعلیٰ درجہ کی آجائے۔انہوں نے جن کتابوں
کے نام لکھ کر بھیجے ان میں یہ کتابیں بالاتفاق سب نے لکھیں۔القرآن - البخاری - المسلم۔امام
شافعی کی کتاب الام احیاء العلوم جاحظ کی کل کتابیں۔مبرد کی کتاب الكامل۔العقد الفريد سيرت ابن هشام تاریخ طبری فتوح البلدان تقويم
البلدان مقدمه ابن خلدون شفا - رحله ابن بطوطه۔الف ليلى
كليله د منه سبع معلقه حماسه اغانی دیوان جرير - سقط الزند۔قانون بو على سينا
-

۲۱۵
(۲۰ بر مارچ ۱۹۰۹ء)
میں نے ایک نوجوان کو مدینہ کے راستہ میں دیکھا کہ پیدل سفر کر رہا تھا۔اس نے مجبورو
مضطر ہو کر ایک جاتے ہوئے سوار کو ٹانگ پکڑ کر نیچے کھینچ لیا اور خود سوار ہو گیا۔اس وقت
مجھ کو خدا تعالیٰ کا یہ ارشاد یاد آ گیا۔و تزودوا (بقره رکوع ۲۵)
متعلق به اساتذہ
(۸) فروری ۱۹۱۰ء)
ہمارے چار مرشد ہوئے ہیں۔محمد جی بخاری۔عبد القیوم صاحب - شاہ عبد الغنی صاحب-
میرزاغلام احمد صاحب مسیح موعود
(۱۲) اگست ۱۹۰۸ء)
مکہ معظمہ میں ہمارے ایک شیخ تھے۔میں نے ان سے صحیح مسلم پڑھی۔ان کا نام شیخ
حسین تھا۔مجھ سے مولوی رحمت اللہ صاحب کہتے تھے کہ میں برس ہو گئے۔لوگ تلاش میں
ہیں لیکن آج تک یہ نہ معلوم ہوا کہ یہ کھاتے کہاں سے ہیں۔(۱۳) مئی ۱۹۱۰ء)
میرے ایک پیر شاہ عبد الغنی صاحب فرماتے تھے کہ سورۃ نور قرآن شریف میں ہے اور
خد اتعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے اس میں بڑے ضروری احکام بیان فرمائے ہیں۔لیکن ہندوستان
کے لوگ اس کے کسی حصہ پر نہ توجہ کرتے ہیں نہ عمل کرتے ہیں۔(۱۲۴ مئی ۱۹۰۹ء)
حکیم فضل الدین صاحب نے میری کسی بیماری میں گھبرا کر حضرت صاحب ( مسیح موعود)

·

آج 10 میں سے 10 باقی