سرورق
مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین, حصہ 19
کو لکھ دیا کہ بیمار ہیں۔حضرت صاحب بے تاب ہو کر میرے پاس جموں تشریف لے گئے۔وہاں حضرت صاحب نے ایک جلسہ میں فرمایا تھا کہ انبیاء علیہم السلام بھی ناقة الله ہوتے
ہیں۔بھلا ان کو کوئی چھیڑ کر تو دیکھیے۔(۲۵/مئی ۱۹۰۹)
میرے ایک استاد تھے مولوی رحمت اللہ۔ان کے عیسائیوں سے بڑے بڑے معرکہ
الاراء مباحثے ہوئے۔وہ کرانہ کے رہنے والے تھے۔(۳۱ اکتوبر ۱۹۱۲ء)
میں نے اپنے استادوں کو دیکھا ہے وہ ذرا بھی مخالفت کو برادشت نہیں کر سکتے تھے۔بس
ایک مولوی رحمت اللہ کو دیکھا ہے کہ میں نے ان کا سخت سے سخت مقابلہ بھی کیا ہے لیکن وہ
ہنتے ہی رہتے تھے۔میں نے کسی مولوی کا یہ دل گردہ نہیں دیکھا۔رد نمبر ۱۹۱۲ء)
ایک امیر آدمی تھا۔میرے استاد حکیم صاحب نے اس سے کہا کہ آپ نہانے کے پانی میں
یہ دو املالیں۔اس نے کہا کہ حکیم صاحب میں تین برس سے نہیں نہایا۔میرے استاد نے کہا
کہ آپ منہ بھی دھوتے ہیں؟ کہا کہ میں رومال کو تھوک لگا کر منہ صاف کر لیتا ہوں۔حکیم
صاحب نے کہا کہ پھر آپ کا مذہب کیا ہوا؟ اس نے کہا جو کسی بڑی حسین کہنچنی کا مذہب ہو
وہی ہمارا مذہب ہے کہ اس کے ساتھ اسی کا ہم مذہب ہو کر خوب لطف آئے۔وہ امیر آدمی
کئی لاکھ آدمیوں پر حکومت کرتا اور ایک بڑے ملک کا مالک تھا۔
۲۱۷
(۳) جون ۱۹۰۹ء)
میرے ایک پیر ہوتے تھے۔عبد الغنی ان کا نام تھا۔دتی میں رہتے تھے۔مرزا کامران ان
کے ایک مرید تھے۔مرزا کامران نے کہا کہ شاہ صاحب قلعہ میں رات کے وقت شہزادیاں
چوڑھوں کے پاس اور چوڑھیاں شاہزادوں کے پاس ہوتی ہیں۔شاہ صاحب نے مرزا
کامران کو حکم دیا کہ تم قلعہ سے چلے آؤ۔ایسی جگہ ہرگز نہ رہو۔عصر کے وقت مرزا کامران
قلعہ سے باہر چلے آئے۔شام کے وقت شاہ صاحب کو الہام ہوا کہ تم نے تو قلعہ والوں کو تباہ
کر دیا۔جب تک مرزا کامران قلعہ میں تھا اس وقت تک ہم نے عذاب کو روک دیا تھا۔اب
چونکہ مرزا کامران چلا آیا۔لہذا اہم قلعہ پر عذاب بھیجتے ہیں۔شاہ صاحب فرماتے تھے کہ ہم کو
پھر تو کچھ افسوس ہی ہوا۔قلعہ اور دتی شہر فتح ہوا۔شاہ صاحب کو وہاں سے مع اہل وعیال بھاگنا
پڑا۔پھر بہزار دقت کراچی اور وہاں سے مکہ معظمہ پہنچے۔مولوی اسماعیل شہید دہلوی کے بیٹے محمد عمر صاحب ایک بزرگ دہلی میں رہتے تھے۔مولوی رحمت اللہ صاحب سے میں نے سنا ہے وہ فرماتے تھے کہ ایک مرتبہ محمد عمر صاحب
جب ہمارے ساتھ دہلی میں جارہے تھے۔بادشاہ کی سواری کے ڈنکے کی آواز آئی۔یکانت ان
کی رنگت زرد ہو گئی۔پیشاب کرنے بیٹھ گئے۔بادشاہ کی سواری آئی اور گزر گئی۔بعدہ وہ
اٹھے تو چہرہ خوش تھا۔دریافت کیا کہ حضرت آپ کیوں اس قدر گھبرا گئے تھے اور اب کیوں
مطمئن ہیں ؟ کہا۔میں نے بادشاہ کی سواری سامنے سے آتی ہوئی محسوس کر کے اس بات کا
خوف کیا کہ کہیں میرے ایمان کو نہ لے جائے۔نواب وزیر الدولہ نواب ٹونک انہیں محمد عمر
صاحب کے بہت معتقد تھے۔ایک مرتبہ ان کے مکان پر ملاقات کے لئے آئے۔محمد عمر
صاحب نے سنا کہ وزیر الدولہ آیا ہے تو دیوار کود کر پچھواڑے کی طرف سے مکان چھوڑ کر
چل دیئے کہ امیروں کی ملاقات سے دل سیاہ ہو تا اور قلب پر غفلت طاری ہوتی ہے۔
PIA
(۹) نومبر ۱۹۱۳ء)
ہمارے ایک استاد مولوی تھے ہم پڑھنے کے لئے سفر میں ان کے ساتھ پھرا کرتے تھے۔وہ
ایک علاقہ میں گئے۔کسی کی چوری کی بھینسیں واپس کرانی تھیں۔ہم سب ان کے ساتھ
تھے۔انیس دن وہاں مقیم رہے۔گاؤں والوں نے کہا۔بھینسیں یہاں نہیں ہیں۔ہر چند کوشش
کی مگر نہیں ملیں۔آخر ایک دوسرے طالب علم نے مجھ سے کہا کہ بھینسیں تو آج شام سے
پہلے آجائیں گی۔میں نے کہا کس طرح؟ کہا کہ ان لوگوں کا عقیدہ ہے کہ جہاں کوئی قریشی
اذان کہتا ہے وہ بستی ویران ہو جاتی ہے۔آج دائرہ (چوپال) کے سامنے چل کر میں کہوں گا۔آج ہی۔تم کہنا آج نہیں۔چنانچہ ہم نے ایسا ہی کیا۔ایک شخص سن کر دو ڑا ہوا آیا۔اس طالب
علم نے دریافت کرنے پر جواب دیا کہ یہ ہمارا ساتھی قریشی ہے اور اب اذان دینے کا ارادہ
ہے۔وہ یہ سن کر دوڑا ہوا واپس گیا اور ہم سے کہتا گیا کہ ذرا آپ ٹھہرے رہیں۔تھوڑی دیر
میں واپس آیا اور کہا کہ بھینسیں آج ہی آجائیں گی۔آپ اذان نہ دیں۔چنانچہ بھینسیں
آگئیں اور مولوی صاحب کے سپرد کر دی گئیں۔ار اگست ۱۹۰۸ء در خطبه جمعه )
میرے ایک پیر بھائی نے مسجد نبوی میں نماز پڑھتے ہوئے رکوع یا مجدہ میں دیکھا کہ خود
انہیں کا جنازہ لائے ہیں۔حتی کہ انہوں نے خود اس جنازہ کا منہ کھول کر دیکھا۔میرے وہ پیر
بھائی حضرت شاہ عبد الغنی صاحب کے داماد تھے۔انہوں نے شاہ صاحب سے کہا کہ میں نے
ایسا دیکھا ہے اور جنازہ کا منہ کھول کر دیکھا تو پسینہ آرہا تھا اور اس پسینہ سے یہ پڑھا جاتا تھا
مَعَ الَّذِيْنَ اَنْعَمُ الله شاہ صاحب نے فرمایا کہ تمہاری موت کا وقت بہت قریب آگیا
ہے۔چنانچہ وہ تھوڑی دیر کے بعد مرگئے۔میں نے شاہ صاحب سے پوچھا کہ آپ نے کیسے
سمجھا۔کہا کہ حدیث میں آیا ہے کہ مومن کو پسینہ آتا ہے۔
۲۱۹
دوست آشنا
(۲ جون ۱۹۰۹ء)
میرے ایک دوست تھے جن سے مجھ کو بڑی محبت تھی۔ایک مرتبہ میرے پاس آئے وہ
چا پینے کے عادی تھے۔میں نے ان کے لئے چاء تیار کرائی اور خوشی کے ساتھ ان سے ذکر کیا
کہ میں نے آپ کے لئے چاء تیار کرائی ہے۔یہ سن کر وہ تو بہت ہی ناراض ہوئے اور یہ کہہ
کر چل دیئے کہ چاء تو ہم چوہڑے کو بھی پلا دیتے ہیں۔چاء کا احسان ہم پر جتایا گیا۔غرض کہ وہ
چاء تیار ہونے سے پہلے ہی چل دیئے۔جبکہ ایک انسان دوسرے انسان کی رضامندی کا
طریقہ نہیں معلوم کر سکتا تو خدا تعالیٰ کی رضامندی کی راہ اپنی تجویز سے کیسے معلوم کر سکتا
ہے؟
(۲) فروری ۱۹۱۰ء)
جب میں رامپور میں رہتا تھا۔اس زمانہ میں میرا ایک دوست عید الفطر کے دن مجھ سے
ملنے آیا اور کہا کہ آج سوتیاں کھلاؤ۔میں نے کہا کہ اس محلہ میں جہاں میں رہتا ہوں سب
لوگ اس خیال کے ہو گئے ہیں کہ آج سوتیاں پکائیں گے۔ہاں کل ہم تم کو پکوا دیں گے۔وہ
سن کر سخت متعجب اور برافروختہ ہوا اور کہا کہ ” جاتو نے سارے محلہ کو خراب کر دیا"۔دو
(۲۶) ستمبر ۱۹۰۸ء)
میں نے اپنے ایک دوست کو دیکھا کہ ان کا کام نہیں چلتا۔میں نے ان کو تجارت کی
ترغیب دی اور تین ہزار روپیہ اپنے پاس سے ان کو دیئے۔انہوں نے وہ تین ہزار روپیہ لیکر
کہا کہ بھلا ان میں کیا ہو سکتا ہے؟ کچھ بھی نہ ہو گا۔میں نے کہا کہ تم کو شکر ادا کرنا چاہئے تھا۔لیکن چونکہ تم نے شکر ادا نہیں کیا لہذا تم کو ہر گز نفع نہ ہو گا اور واقعی کچھ نہ ہو گا۔چنانچہ ایسا
ہی ہوا۔۲۲۰
(۹ار جنوری ۱۹۱۰ء)
میرے ایک محسن بزرگ تھے۔وہ بہت بوڑھے تھے۔ان کا نام منشی جمال الدین تھا۔وہ
جب بچے موتیوں کی مالا پہنتے تو پہنتے وقت میری طرف دیکھتے اور یہ آیت پڑھا کرتے۔منْهُ
حلية تَلْبَسُونَهَا (سوره نحل رکوع ۲)
(۱۴ار جون ۱۹۱۱ء )
میاں جمال الدین صاحب وزیر اعظم بھوپال ایک مرتبہ کہنے لگے۔میاں تم چلے نہ جاؤ تو
ایک بات کہتا ہوں۔میں نے کہا فرمائیے۔کہا کہ میں تم پر عاشق ہوں۔(۸ مارچ ۱۹۱۰ء)
میرا ایک آشنا تھا۔وہ دلی کا رہنے والا تھا۔بعد غدر کے انگریزی پڑھ کر بڑا آدمی بن گیا حتی
کہ حج وغیرہ معزز عہدوں تک پہنچا۔اس کا بیٹا پڑھا لکھا آدمی نہ تھا۔اس نے اپنے بیٹے کو
مجبور افوج میں بھرتی کرانا چاہا۔ایک بڑے انگریز سے ملا اور سفارش کی۔اس انگریز نے کہا کہ
اگر آپ دتی کے رہنے والے نہ ہوتے تو ہم ضرور آپ کے بیٹے کو فوج میں بھرتی کر لیتے۔دیکھو۔بغاوت کا کیسا برا نتیجہ ہوتا ہے۔(۲۶) فروری ۱۹۱۲ء)
ایک دفعہ ایک مجلس میں شفاعت کے متعلق گفتگو ہوئی۔میں نے کہا کہ شفاعت اذن
سے ہوگی۔میرا ایک آشنا جو میرے خیال میں بڑا نیک تھا میرے قریب ہی بیٹھا تھا۔اس نے
مجھ سے کہا کہ یہ تم کیا کہتے ہو کہ شفاعت بالاذن ہو گی؟ ہم نے شفاعت کے بھروسہ بڑی بڑی
۲۲۱
بدکاریاں کی ہیں۔آج تم نے ہمارے سب منصوبوں کو خاک میں ملا دیا۔(۸) مئی ۱۹۰۹ء)
ایک ہمارے دوست تھے۔وہ بہت ہی اچھی حالت میں فوت ہوئے ہیں۔لیکن ان کی
ابتدائی عمر بڑے بڑے فسق و فجور میں گزری تھی۔انہوں نے ایک مرتبہ خود ہی اپنا قصہ سنایا
کہ میں لاہور میں مدرس تھا۔میں نے سنا کہ امرتسر میں ایک رنڈی ہے جو کسی بڑے بھاری
رئیس کی ملازم ہے اور کسی دوسرے شخص کے پاس نہیں جاتی۔وہ کہتے تھے کہ مجھ کو تنخواہ
ملی تو میں نے تنخواہ لیکر اپنے شاگردوں سے کہا کہ دیکھو ہم اس قلعہ کو فتح کرتے ہیں۔چنانچہ
اپنے شاگردوں کو لے کر امر تسر پہنچے۔(شاگرد بھی کوئی ایسے ہی ہوں گے) رنڈی کے گھر جا کر
اس کی نایکہ کے سامنے پگڑی اتار کر رکھ دی اور ہاتھ باندھ کر کھڑے ہو گئے۔اس نے توجہ
بھی نہ کی۔جب بہت دیر ہو گئی تو شاگردوں نے کہا کہ مولوی صاحب یہ توجہ کرتی ہی نہیں
اب آپ چلیں۔جب اس نایکہ نے مولوی صاحب کا لفظ سنا تو کہا کہ آپ مولوی صاحب
ہیں ؟ میں نے کہا کہ ہاں میں مولوی ہوں اور یہ سب میرے شاگرد ہیں۔آج مجھ کو تنخواہ ملی
تھی وہ سب کی سب لے کر یہاں آیا ہوں۔یہ موجود ہے۔چنانچہ سب اس کے سامنے رکھ
دی۔اس پر کچھ ایسا اثر ہوا اور لفظ مولوی صاحب نے کچھ ایسا کام کیا کہ اس نے کہا کہ اچھا
چاہے کچھ ہی ہو ہم تمہارا کہنا مانے لیتے ہیں۔ایک رات کے واسطے تم اس رنڈی کو لے جاؤ۔چنانچہ میں اس کو ہمراہ لے کر اسی وقت ریل میں بیٹھ کر لاہور آیا اور کھلی ٹمٹم میں بیٹھ کر دتی
دروازہ ہو تا ہوا سر بازار نہایت فخر و غرور کے ساتھ اس رنڈی کو اپنے ساتھ بٹھا کر لایا اور
فخریہ شہر میں اس بات کو ظاہر کیا کہ دیکھو ہم کسی سے کم نہیں ہیں۔غرض کہ ان کی حالت بہت
خراب تھی۔ان کو ہدایت صرف ایک آیت سن کر ہوئی۔وہ آیت یہ ہے اَلَمْ يَأْنِ
لِلَّذِينَ آمَنُوا اَنْ تَخْشَعَ قُلُوبُهُمْ لِذِكْرِ الله۔۔۔۔الخ اس آیت کو سن کر ان
کے دل پر کچھ ایسا اثر ہوا کہ پھر ان کی حالت نہایت ہی اچھی ہو گئی اور بہت ہی اچھی حالت
میں فوت ہوئے۔PPP
(۳۰) مئی ۱۹۰۹ء)
میرے پاس ایک شخص آیا کہ میری بیوی کو آتشک ہو گئی ہے اور وہ روتا تھا۔میں جانتا تھا
کہ وہ عورت نیک ہے یعنی حرامکار نہیں ہے۔میں نے اس عورت کو بلا کر اس کے زخم دیکھنا
چاہے تو اس نے اپنا ہاتھ دکھایا۔میں نے کہا کہ یہ ہرگز آتشک کا زخم نہیں۔یہ آگ سے جلا
ہوا ہے۔غرض کہ اس نے بڑی مشکل سے مجھے بتایا کہ یہ خاوند مجھ کو پسند نہیں ہے۔اصل
بات کچھ تھی ظاہر کچھ کرتی تھی۔(۱۲) فروری ۱۹۱۰ء)
میرے بعض دوستوں نے مجھ کو ملامت کی کہ تو اس قدر حسن ظن سے کیوں کام لیتا
ہے؟ میں نے کہا کہ یہ تو میرے خدا تعالیٰ نے بلاواسطہ مجھے کو بتایا ہے۔میں کیوں بد ظنی سے نہ
بچوں۔بدظنی سے بچنے کا طریق سورہ نور کے پہلے رکوع میں لکھا ہے۔(۴ اکتوبر ۲۶۱۹۱۲
میرے ایک دوست شہزادے تھے۔اور احمد سعید ایک دوسرے دوست تھے۔احمد سعید
اپنی معرفت لوگوں کے کپڑے لاتے اور شہزادے صاحب وہ کپڑے سیتے اور اسی میں اپنا
گزارہ کرتے۔ایک روز احمد سعید صاحب نے مجھ سے کہا کہ آپ کو اگر کپڑے سلوانے
ہوں تو مجھ کو دے دیں۔شہزادے صاحب سیتے ہیں میں سلوادوں گا لیکن خود نہ دیں ورنہ
آپ سے وہ سلائی نہ لیں گے۔میں نے ایک روز کہا کہ شہزادے صاحب! ابھی تک اس
حالت عسرت میں آپ کو بعض امیرانہ شوق موجود ہیں۔کہا کہ میاں بگڑی ہوئی عادتیں
آسانی سے نہیں چھوٹتیں۔
۲۲۳
ار مارچ ۱۹۱۲ ء بعد نماز ظهر)
میرے ایک دوست تھے متمول آدمی تھے۔ان سے اکثر فجر کی پہلی رکعت رہ جاتی تھی۔ایک نابینا حافظ صاحب تھے۔وہ ہمیشہ ان کو کہتے کہ تم نماز میں دیر کر کے آتے ہو۔یہ بے
ایمانی اور نفاق کی علامت ہے۔جب بار بار ان کو حافظ صاحب نے شدومد کے ساتھ ٹو کا تو
انہوں نے حافظ صاحب کی شادی کرادی۔پھر تو حافظ صاحب کی ان سے بھی بد تر حالت ہوئی۔پہلے ہی دن کی نماز فجر قضا ہوئی۔(۱۵ر مئی ۱۹۰۹ ء بعد نماز ظهر)
میں نے اس وقت تک ہزا ر ہا روپیہ لوگوں کو قرض دیا لیکن سوائے ایک شخص کے کہ
اس نے نو روپیہ قرض لئے تھے اور جس آنکھ سے لئے تھے اس آنکھ سے ادا کئے تھے اور کسی
نے اسی آنکھ سے ادا نہیں کئے۔(۳۰) مئی ۱۹۰۹ء)
میں لاہور کے ڈبی بازار میں جارہا تھا۔وہاں ایک شخص مجھ سے ملا اور کہا کہ ہم کو تم سے
بڑی بڑی امیدیں تھیں۔میں نے کہا کہ یہ بات پہلے بھی کی گئی ہے یعنی قَالُوا يَا صَالِحُ
قَدْ كُنْتَ فِينَا مَرْجُوا -
(۲۸) اکتوبر ۱۹۱۲ء)
میں نے اپنے ایک آشنا سے دریافت کیا۔سویلزیشن کا نشان کیا ہے؟ کہا سویلیزیشن کا
نشان یہ ہے کہ دو روپیہ کا مقدمہ ہو تو پریوی کو نسل تک پہنچائے اور جعلی نوٹ بنالے۔یہ
باتیں بھلا جاہل شخص سے کہاں ہو سکتی ہیں۔
۳۲۴
(۲۸) اکتوبر ۱۹۱۲ء)
ایک علمی مجلس میں ایک شخص نے ایک ریزولیوشن پیش کیا اور ایسے پُر درد لب ولہجہ
سے تقریر کی کہ وہ تقریر کرتے ہوئے خود رو بھی پڑا مگر کسی نے اس کی بات کی تائید نہ کی۔میں نے چونکہ پہلے کبھی ایسا واقعہ دیکھا نہ تھا۔مجھ کو اس پر رحم آیا اور میں نے کھڑے ہو کر
کہہ دیا کہ میں اس کی بات کی تائید کرتا ہوں۔مگر اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ لوگ سن کر ہنس پڑے
اور سب نے سرینچے کرلئے۔اب مجھ کو اور بھی زیادہ تعجب ہوا۔پھر اس شخص نے میز پر سکے
بھی مارے اور خوب زور شور سے تقریر کرتا رہا۔لیکن تمام مجلس خاموش تھی۔آخر کسی
عقل مند نے مجلس برخاست کر دی۔جب اٹھ کر چلے تو میں حیران تھا کہ تمام اہل مجلس نے
کیوں ایسی سرد مہری دکھائی۔دروازہ کے قریب پہنچ کر وہی لیکچرار دھڑام سے گر پڑا اور اس
وقت مجھ کو معلوم ہوا کہ وہ شراب کے نشے میں چور تھا۔آج کل واعظ عام طور پر خود عملی
حالت میں کمزور اور دوسروں کو نصیحت کرتے ہیں۔(۲) جون ۱۹۰۹ء)
میں جموں میں تھا۔ایک ہندو عورت میرے ساتھ بڑا اخلاص رکھتی تھی۔میرے دو
لڑکے تھے ایک فضل الہی دوسرا حفیظ الرحمان۔ان دونوں) کا انتقال ہو گیا۔اس ہندنی نے مجھے
سے کہا کہ میں دولڑکے آپ کے واسطے خرید کر لاؤں گی جو ایسے ایسے ہونگے۔میں نے اس
سے کہا کہ نادان ! وہ لڑکے ہمارے کیسے ہو سکتے ہیں اور اس طرح کہاں تلافی ہو سکتی ہے ؟
(۴) جون ۱۹۰۹ء)
میرا ایک بڑا بھاری دشمن تھا، ایک شخص جو اکثر اس کے پاس رہتا تھا، میرے پاس آیا
اور کہا کہ مجھے کو تحصیل دار تک پہنچا دو۔میں تمہارے اس دشمن پر قتل کا جرم ثابت کئے دیتا
ہوں۔میں نے اپنے آدمی سے کہا کہ اس کو نکال دو۔اس نے کہا کیوں؟ میں نے کہا تم جب
۲۲۵
اس کے دوست بنے ہوئے ہو تو پھر اس کو مقدمہ میں کیوں پھنساتے ہو ؟ کہنے لگا کہ میں تو اس
مقدمہ کے ثابت کرنے ہی کے لئے اس کے پاس رہتا ہوں۔میں نے کہا کہ پھر تو تم منافق ہو۔میں ایسے شخص کا روادار نہیں۔۲۷ مئی ۱۹۰۹ء)
ایک شخص نے ایک مرتبہ میری بڑی خاطر مدارات کی اور مجھ سے کہا کہ میرے پاس
نہایت اعلیٰ درجہ کی خوش رفتار ایک اونٹنی ہے۔آپ اس پر سوار ہو کر سیر کو جائیں۔ایک
ملازم جو اس اونٹنی پر نوکر تھا وہ بھی میرے ساتھ بیٹھا کہ سیر کرا کر لائے۔میں نے راستہ میں
اس سے پوچھا کہ تمہارا آقا کیسا آدمی ہے؟ اس نے ایک نہایت غلیظ گالی اس کو دی اور کہا کہ
اگر یہ رات کو یا شام کو مکان سے باہر نکلے تو ہم فور امار ڈالیں۔(۱۶) فروری ۱۹۱۲ء)
چند قومیں ہیں جن پر مجھ کو کبھی اعتبار نہیں آیا۔ایک دہریہ دوسرے رافضی ، تیسرے
عیسائی۔چوتھے جو حقیقتاً منافق ہیں اور ان کو منافقوں کے علامات سے پہچان سکتے ہیں۔دہریہ
جب خدا تعالیٰ ہی کا قائل نہیں تو اس کی قسم کا کیا اعتبار - رافضی تقیہ کی آڑ میں سب کچھ کر
سکتے ہیں۔عیسائی کفارہ پر اعتماد رکھتے ہیں۔منافق کا اعتبار تو ہو ہی نہیں سکتا کیونکہ ظاہر و باطن
یکساں نہیں۔(۹) نومبر ۱۹۱۲ء)
میرا ایک آشنا تھا۔اس نے میری ضیافت کی۔مجھے کو اپنا بڑا باغ دکھایا۔اس میں ایک
درخت آم کا بتا کر کہا کہ سارا باغ تو خدا کا ہے۔آپ کے ساتھ والے جہاں سے اور جس
قدر چاہیں کھائیں مگر یہ ایک درخت سید عبد القادر جیلانی کا ہے اس کو ہاتھ نہ لگائیں۔میں
۲۲۶
نے کہا سید عبد القادر جیلانی تو خدا تعالیٰ کے عاشق تھے وہ بھلا کیسے گوارا کریں گے کہ خدا
تعالیٰ کا نام اس پر نہ ہو۔اور ان کا نام ہو۔اس نے کہا کہ نہیں صاحب! اس درخت پر خدا کا
تو آپ ذکر ہی نہ کریں۔چند روز کے بعد دریا کا ایسا سیلاب آیا کہ اس باغ کا نام و نشان تک
باقی نہ رہا۔میں نے اس سے کہا کہ وہ تو سب کا سب خدا تعالیٰ ہی لے گیا۔چپ ہو گیا اور کچھ
جواب نہ دیا۔وطن یعنی بھیرہ وغیرہ
(۸) فروری ۱۹۱۰ء)
بھیرہ میں جب میری مخالفت لوگوں نے کی تو دروازوں پر لوگ بیٹھتے تھے اور میرے پاس
آنے والوں کو روکتے تھے اور یہی میری شہرت کا باعث ہوا۔(۷ار مئی ۱۹۰۹ ء بعد نماز ظهر)
بھیرہ میں دو آدمی آپس میں بڑے دوست تھے۔ایک مر گیا۔اس کے وارث موجود تھے۔دوسرا خود موجود تھا۔ان میں آپس میں نزاع ہوا۔ایک نے مجھ کو لکھا کہ حاکم سے (جو ہندو تھا)
میری سفارش کر دو۔میں نے ان کو جواب میں بہت نصیحت لکھی اور یہ آیت لکھی اَلَمْ تَرَ
إلَى الَّذِينَ يَزْعُمُونَ أَنَّهُمْ أمَنُوا بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ
يُرِيدُونَ إِنْ يَتَحَاكَمُوا إِلَى الطَّاغُوتِ وَ قَدْ أُمِرُوا أَنْ يَكْفُرُوا بِه
وَيُرِيدُ الشَّيْطَانُ أَنْ يُضِلُّهُمْ ضَلَا لَا بَعِيدًا۔میرا وہ خط کہیں فریق مخالف کے ہاتھ
آگیا۔اس نے اس حاکم سے (جو کھتری یعنی ہندو تھا) میری چغلی کھائی کہ آپ کو نور الدین نے
طاغوت لکھا ہے۔اس نے کہا کہ سچ لکھا ہے۔تم یہ بتاؤ کہ کیا تمہارے عقیدہ میں ہم ایسے
نہیں۔چغل خور لاجواب رہ گیا۔
۲۲۷
(۱۸) مئی ۱۹۰۹ ء بعد نماز ظهر)
ایک امیر شخص نے جو راجہ کہلاتا تھا۔میری ضیافت کی اور بڑی ہی خاطر تواضع سے پیش
آیا۔باتوں باتوں میں اس کو معلوم ہوا کہ یہ شخص بھیرہ کا رہنے والا ہے۔بھیرہ کا نام سنتے ہی
اس کا چہرہ متغیر ہو گیا۔یہ ۱۸۶۰ء کے قریب کی بات ہے۔اس نے کہا کہ بھیرہ کا ایک اکسٹرا
اسٹنٹ تھا۔اس نے ہم پر بڑے ہی ظلم کئے۔اس نے نہایت ہی طیش اور رنج اور حسرت
کے ساتھ اس کے مظالم کا بیان کیا اور کہا کہ ہم قیامت کے دن اس سے بدلہ لیں گے۔میں
نے کہا کہ وہ تو ہجرت کرکے مدینہ طیبہ کو چلا گیا۔یہ سنتے ہی اس نے کہا کہ ہم نے معاف
کیا۔اس کی ہجرت کی خبر نے ایسا اثر کیا کہ وہ شخص آبدیدہ ہو گیا۔دیکھو خد اتعالیٰ خود ہی اپنے
بندوں کے حق العباد کو اس طرح معاف کر دیتا ہے۔(۱۲۰ مئی ۱۹۰۹ ء در درس حدیث)
حکیم فضل الدین صاحب کے والد نے ایک مرتبہ مجھ سے کہا کہ ہماری مسجد میں جس قدر
مولوی آتے ہیں ہم ان کو علیحدہ لے جا کر سمجھا دیتے ہیں۔وہ انہیں بتائے ہوئے مسائل پر
وعظ کرتے ہیں۔میں نے کہا کہ پھر ہم کو تو تم اچھا جانتے ہو گے ؟ کہا کہ تم تو ہمارا کہنا نہیں مانتے
وہ کہنا تو مان لیتے ہیں۔(۲۲) جون ۱۹۰۹ء)
ایک مرتبہ پنڈ دادنخاں میں کسی مقام پر یعنی ایک گاؤں میں میرا گزر ہوا۔وہاں ایک
شخص نے میری بڑی خاطر مدارات کی۔معلوم ہوا کہ وہ میرے باپ کا بڑا معتقد تھا۔بزرگوں
کی اولاد سمجھ کر خدمت گزاری اور خاطر داری سے پیش آیا۔چلتی دفعہ اس نے کہا کہ کوئی
تعویذ لکھ دو یا کوئی نصیحت کرد یا کوئی بات بتاؤ۔اس وقت مجھ کو اس آیت کا خیال آیا۔لا
أقُولُ لَكُمْ عِنْدِي خَزَائِنُ اللهِ وَلَا اَعْلَمُ۔۔۔(سورہ انعام)۔اور مجھ کو بڑا ہی