سرورق
مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین, حصہ 20
۲۲۸
سرور حاصل ہوا۔(۷ار مارچ ۱۹۱۲ء قبل نماز ظهر)
بھیرہ کے قریب ایک گاؤں میں میاں حید ر نام ایک بھنگ گھونٹنے اور پینے والے فقیر
رہتے تھے۔میں نے ان سے پوچھا کہ امام مہدی کی کیا شناخت ہوگی ؟ انہوں نے کہا کہ امام
صاحب جب آئیں گے تو ان کی سواری کے آگے سوالاکھ فقیر مطہریں ہاتھ میں لئے ہوئے
دھمال ڈالتے ہوئے چلیں گے۔میں نے کہا کہ یہ مولوی لوگ تو نہ مانیں گے۔کہا کہ پھر تو کچھ
جھگڑا ہی معلوم ہوتا ہے۔(یکم جون ۱۹۰۹ء)
ہمارے شہر میں ایک لڑکا ہے۔طوائف قوم کا بڑا متین معلوم ہوتا ہے اور بڑی شرم کے
ساتھ بات کرتا ہے۔لیکن اس میں حیا کا مادہ نہیں۔ایک شخص نے اس سے پوچھا کہ آپ کے
باپ کا نام کیا ہے ؟ اس نے جیب سے ایک روپیہ نکال کر دکھا دیا کہ یہ نام ہے۔(یکم جون ۱۹۰۹ء)
ایک مرتبہ میری مخالفت بھیرہ میں اس قدر بڑھی کہ لوگ میرے قتل کے منصوبے کیا
کرتے تھے۔یہاں تک زور ہوا کہ ایک شخص میرا دودھ شریک بھائی تھا۔اس نے میرے
دشمنوں سے کہا کہ میں نور الدین کے چھری مار کر اس کا کام تمام کردوں گا۔میں نے جب سنا تو
میں ایک دن رات کو نماز عشاء کے بعد اس کے گھر چلا گیا۔اس کی ماں کا چونکہ میں نے دودھ
پیا تھا اس لئے وہ مجھ سے پر وہ تو کرتی ہی نہ تھی۔میں وہاں جا کر لیٹ گیا اور خراٹوں تک بھی
نوبت پہنچادی۔سب نے سمجھا کہ یہ سو گیا ہے۔میرے دل میں یہ خیال اور شوق کہ دیکھوں
یہ کس طرح چھری مارے گا یہاں تک کہ جب آدھی رات کا وقت ہوا تو اس کی ماں نے مجھے
۲۲۹
کو جگایا کہ بیٹا اب تم اپنے گھر جاؤ۔میں نے کہا کہ میں ہیں سو رہوں گا کیونکہ آدھی رات تو
گزر ہی گئی ہے۔اس نے کہا کہ نہیں تم اپنے گھر ہی جا کر سوؤ۔میں نے کہا کہ اچھا میں تنہانہ
جاؤں گا۔اس کو (دودھ شریک بھائی کو میرے ساتھ بھیجو کہ مجھ کو مکان تک پہنچا آئے۔وہ
میرے ساتھ ہو لیا۔میں نے دانستہ اس کو پیچھے رکھا اور خود آگے آگے چلا۔لیکن اس نے کچھ
نہیں کیا۔پھر جب میں اپنے گھر کے دروازہ پر پہنچاتو میں دروازہ کی سیڑھیوں پر اوپر کھڑے ہو
کر اس کو نیچے کی سیڑھی پر کھڑا کر کے باتیں کرنے لگا کہ اب یہ اطمینان سے چھری بھونک دیگا
لیکن وہ تو اس قدر گھبرایا کہ اس نے مجھ سے کہا کہ اب اجازت دیجئے۔میں نے کہا اچھا۔(۱۰ر جون ۱۹۰۹ء)
جب میں پنڈ دادنخان میں تھا تو وہاں سکندر کی بیوی کابت نکلا تھا۔اس کو ایک انگریز خرید
کرلے گیا تھا۔(۱۴ جون ۱۹۰۹ء)
ہمارے شہر میں ایک عالم شخص مسجد میں رہتے تھے۔محمد اشرف ان کا نام تھا۔مسجد کے
اندر ہی کے حصہ میں ان کا سب سامان- آٹا۔صندوق - گھڑے۔کتابیں وغیرہ سب کچھ رہتا
تھا۔وہ جب کہیں جاتے تو سار ا سامان ساتھ ہوتا۔بازار میں جب جاتے تو آٹے کے گھڑے
اور کتابیں غرض کہ تمام سامان سب شاگر داٹھائے ہوئے ہوتے۔عجیب قسم کی ان کی سواری
نکلتی تھی۔وہ فرمایا کرتے تھے کہ اگر بازار میں کوئی فقیر آنے کا سوال کرے تو کیا گھر سے آٹا
لینے جائیں۔اگر کوئی فتویٰ لکھوائے تو قلم دوات کے تلاش کرنے کی ضرورت نہیں۔وہیں
قلم دوات لیا اور فتویٰ لکھ دیا۔ایک مرتبہ ایک مولوی ان کے پاس آیا اور کہا کہ مولوی
صاحب آپ راگ کو برا جانتے ہیں اور میں راگ کو جائز بلکہ ضروری ثابت کرتا ہوں۔راگ کے ذریعہ سے خداشناسی میسر ہوتی ہے۔وہ اس وقت شہر سے باہر کسی جگہ گئے ہوئے
۲۳۰
تھے۔وہیں یہ گفتگو ہوئی تھی۔اسی وقت کھڑے ہو گئے اور اس مولوی کو ہمراہ لے کر چل
کھڑے ہوئے۔شہر میں آئے اور ایک رنڈی کے مکان میں مع تمام لاؤ لشکر اور سامان اور
مع اس مولوی کے چلے گئے۔وہاں وہ رنڈی گا رہی تھی۔یہ سب جاکر خاموش کھڑے ہو
گئے۔رنڈی نے جب اس طرح ان کو کھڑے ہوئے دیکھا تو وہ اپنا گانا ختم کر کے کھڑی ہو گئی
اور ہاتھ جوڑ کر کہا کہ آپ تشریف لائیے اور کرم فرمائیے۔انہوں نے فرمایا کہ واہ صاحب!
آپ نے گانا کیوں چھوڑ دیا ؟ پھر کہا کہ ان مولوی صاحب کو تو خد اتعالیٰ مل ہی گیا ہو گا لیکن ان
کی بیوی اور بیٹی محروم ہیں ان کو بھی تم بلا کر تعلیم دو تاکہ خداشناسی سے وہ بھی محروم نہ
رہیں۔(۲۹) مئی ۱۹۱۰ء)
میں اس بات سے ہمیشہ متعجب رہا کرتا تھا کہ عرب کے لوگ تور حمن کو جانتے تھے پھر
وہ کیوں چڑتے اور انکار کرتے تھے۔ایک مرتبہ ایسا اتفاق ہوا کہ حکیم فضل الدین کی مسجد میں
آمین بالجہر پر لوگوں میں جھگڑا ہوا۔میں نے جا کر پوچھا تو وہاں کے لوگ کہنے لگے کہ ہم
آئین کو بہت اچھا سمجھتے ہیں لیکن ہمارے یہاں کبھی آمین بالجہر کہتے نہیں۔اس وقت
میرا وہ تعجب دور ہو گیا اور بات سمجھ میں آگئی۔(۱۳/ نومبر ۱۹۱۰ء)
میں ایک مرتبہ ایک گلی میں جاتا تھا۔ایک فقیر نے مجھ سے ایک پیسہ مانگا۔میں نے کہا
سائیں ! تم تو سب کچھ چھوڑ بیٹھے ہو اور کہتے ہو کہ ہم سب سے آزاد ہیں۔پھر اس قدر محتاج!
میں تو دنیا دار ہوں یعنی میرے بیوی بچے بھی ہیں۔مجھ سے تم کو التجا کرنی پڑی۔ذرا یہ بتا دو کہ
آزادی کیسی اور کیا چیز ہے؟ اس نے اپنے مرشد کو ایک بڑی گندی گالی دی کہ اس نے مجھ کو
پوست پینے کی عادت ڈالی اور کہا کہ لاؤ پوست پینے کے لئے پیسہ دلواؤ۔
۲۳۱
(۲۳) اپریل ۱۹۱۲ء)
ہمارے شہر میں ایک کنچنی رہتی تھی۔روزانہ میرے پاس آتی اور کہتی کہ تو بہ کیا ہوتی
ہے؟ میں بہت تنگ ہوا۔کچھ عرصہ وہ غیر حاضر اور غائب رہی۔پھر ایک روز خوب بن ٹھن کر
آئی اور کہنے لگی کہ تو بہ سے تو بھوکے مرنے لگے تھے۔ہولیوں میں فلاں مقام پر گئے تو اتنے
روپے کما لائے۔مجھ کو سن کر بڑا جوش آیا۔میں نے کہا۔اٹھ جا۔یہ ہمارا امکان ہے۔تجھ کو یہ
روپیہ کھانا بھی نصیب نہ ہو گا اور توبہ بھی نصیب نہ ہو گی۔وہ اٹھ کر چلی گئی۔جاتے ہی اس پر
فالج گرا۔اس کا ایک رشتہ دار دوڑتا ہوا میرے پاس آیا۔میں نے کہا۔وہ اب نہیں بچے گی۔اس نے کہا خیر وہ نہ بچے لیکن روپیہ جو وہ لائی ہے وہ ہم کو معلوم نہیں اس نے کہاں رکھا
ہے؟ اتنا ہو کہ وہ روپیہ تو بتادے کیونکہ ہمارے گھر جب کوئی مرتا ہے تو پانچ سو روپیہ برادری
کی روٹی میں خرچ ہوتا ہے۔میں نے کہا وہ روپیہ بھی نہ ملے گا۔وہ سخت حیران ہوا۔آخر اس
کے بہت اصرار پر میں نے کہا اچھا چلو۔جا کر دیکھا کہ بالکل بے ہوش پڑی ہے۔ایک آدمی نے
بہت زور سے آوازیں دیں لیکن کچھ نہ بولی۔میں نے آس پاس کی تمام بد کار عورتوں کو بلوایا
وہ آگئیں۔میں نے کہا کہ اس نے توبہ کی حقارت کی ہے۔دیکھو اب یہ بغیر تو بہ مرتی ہے۔تم
بتاؤ تمہارا کیا فشا ہے۔ان میں جو سب سے زیادہ بد کار تھی۔اول اسی نے کہا کہ میں تو تو بہ
کرتی ہوں۔میں نے کہا تم اس کے مرنے پر کھانا بھی برادری کو نہ کھلاؤ۔کیونکہ اگر بد نامی بھی
ہوگی تو کس قوم میں؟ ان سب کی سمجھ میں آگیا اور کوئی کھانا وغیرہ بھی برادری کو نہ دیا۔(۲۵) مئی ۱۹۰۹ء)
بھیرہ میں میرے ایک دوست تھے میں نے ان سے ایک کتاب چند مرتبہ مستعار مانگی۔انہوں نے دینے کا وعدہ کیا۔پھر ایک روز میں نے ان سے بازار میں کہا تو انہوں نے صاف
انکار کر دیا۔ان کی زبان سے جواب صاف سن کر میں نے بلند آواز سے انا لله وانا
اليه راجعون پڑھا۔چند ہی روز کے بعد پشاور سے ایک بڑا پلندہ بذریعہ ڈاک آیا۔جس
میں بھیجنے والے کا نام نہ تھا۔اس میں وہی کتاب۔اس کتاب کی شرح اور اس فن کی اور
کتابیں بھی تھیں۔میں نے اس قسم کے سب آدمیوں سے اس کا تذکرہ کیا لیکن کچھ پتہ نہ چلا
کہ یہ کتابیں کس نے بھجوائیں اور کیوں بھجوائیں۔میں نے ایک مرتبہ ایک امیر آدمی کے
سامنے بھی تذکرہ کیا۔وہ میرا ہم خیال نہ تھا۔اس نے کہا گو میں آپ کا ہم خیال نہیں ہوں
لیکن آپ کی وہ انا للہ مجھ کو کھا گئی۔اس کتاب کے پشاور ہونے کا مجھ کو علم تھا۔میں نے
اپنے آدمی کو لکھا کہ خرید کر آپ کے نام روانہ کردے۔(۴ / جون ۱۹۰۹ء)
میں ایک شہر میں مدرس تھا۔میرے پاس ایک دوست آکر ٹھہرے۔اس شہر میں پانی دریا
سے لاتے ہیں کنوؤں کا رواج نہیں۔دریا پر جانے کا راستہ مدرسہ کے سامنے کو تھا۔دریا سے
کچھ ہندو عورتیں پانی لا رہی تھیں۔صاف ستھری ساڑھیاں باندھے خوبصورت لباس پہنے
اور پیتل کی چمکدار گاگریں سروں پر رکھے آرہی تھیں۔ان کے پیچھے چند مسلمان عورتیں
نیلے نیلے میلے میلے کپڑے پہنے اور مٹی کے کثیف گھڑے سروں پر رکھے آ رہی تھیں۔میرے
وہ دوست باہر کھڑے ہوئے دیکھ رہے تھے۔انہوں نے مجھ کو آواز دی کہ جلدی باہر آؤ۔میں گھبرا کر جلدی سے باہر آیا۔تو مجھ سے کہا کہ کیا یہ پیچھے جانے والی ان اگلی جانے والیوں
سے یہ کہہ سکتی ہیں کہ تم مسلمان ہو جاؤ۔(۲۹ / دسمبر ۱۹۰۶ء)
حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم لڑائیوں میں اپنی بیوی عائشہ صدیقہ اور اپنی بیٹی
فاطمہ کو بھی لے جاتے تھے۔کسی تاریخ میں نہیں لکھا کہ یہ دونوں پکڑی گئی ہوں۔میں قسم کھا
کر کہتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کبھی شکست نہیں کھائی۔میں ایسی
کہانیوں کو جھوٹ سمجھتا ہوں کہ نبی کریم نے شکست بھی کھائی۔میں کسی رسول کے قتل کا
۲۳۳
قائل نہیں۔خدا تعالیٰ خود فرماتا ہے۔اِنَّا لَنَنْصُرُ رُسُلَنَا غرض کہ میرا اعتقاد نہیں کہ
کسی رسول کو شکست ہوئی ہو۔چونکہ مجھ کو رسولوں سے محبت ہے اس لئے میں نے اپنی عمر
میں کبھی شکست نہیں کھائی۔بہت آدمیوں نے میرے قتل کے منصوبے کئے مگر ہمیشہ ناکام
رہے۔(۱۴ مئی ۱۹۰۹ ء قبل از نماز عشاء در مسجد مبارک)
پنڈ دادنخاں اور میانی کے درمیان ایک ندی ہے۔میانی میں بھی ہمارا ایک گھر تھا۔پنڈ دادنخان میں میں مدرس تھا۔میانی سے پنڈ دادنخاں آتے ہوئے دریا پر میں نے دیکھا کہ
ایک شخص نے دریا میں داخل ہوتے وقت اپنا تہ بند سر پر کھول کر رکھ لیا اور نگا ہو کر چلنے لگا۔ایک دوسرے شخص نے اس کو بڑی ہی لعنت ملامت کی اور نہایت سخت ست کہا کہ اس
طرح ننگا ہو کر کیوں دریا میں جاتا ہے۔پہلے شخص کے پیچھے وہ دوسرا شخص بھی دریا میں داخل
ہوا۔جوں جوں آگے بڑھتا گیا پانی گرا آتا گیا اور وہ اپنا تہ بند اوپر کو اٹھا تا گیا۔جب اس نے
دیکھا کہ پانی تو شاید ناف تک آجائے گا تو اس نے بھی اپنا تہ بند کھول کر سر پر رکھ لیا اور پہلے
شخص کی طرح بالکل ننگا ہو گیا۔اس وقت میری سمجھ میں یہ نکتہ آیا کہ جو شخص کسی دوسرے
کی تحقیر کرتا ہے۔وہ خود بھی اسی قسم کی ذلت اٹھاتا ہے۔اگر وہ دوسرا شخص کپڑے کے بھیگنے
کی پروا نہ کرتا اور نگا نہ ہو تا تو کوئی بڑے نقصان کی بات نہ تھی لیکن جس بات کے لئے
اس نے دوسرے کی تحقیر کی تھی۔اسی کا مرتکب اس کو بھی ہو نا پڑا۔(۲۲ جولائی ۱۹۰۷ ء بعد نماز عصر)
میں جب پنڈ دادنخان میں مدرس تھا اس وقت میں نے ایک فوت شدہ شخص کو جو میرا ہم
وطن تھا رویا میں دیکھا اور معلوم ہوا کہ یہ بہت بیمار ہے۔میں نے کہا کہ تم تو بہت بیمار ہو اور
میں نے سنا ہے کہ جو مرجاتا ہے وہ بیماریوں سے محفوظ ہو جاتا ہے۔اس پر اس نے اپنے ہاتھ
۳۳۲
سے ایک لڑکی کو بازو سے پکڑ کر مجھے دکھایا کہ میں اس لڑکی پر دنیا میں عاشق تھا اس واسطے اب
میں بیمار اور مبتلائے عذاب ہوں۔جب میں اپنے شہر میں آیا تو اس کے ایک دوست سے میں
نے پوچھا کہ فلاں شخص جس عورت کے عشق میں فوت ہوا آپ مجھے اس عورت کا پتہ بتا
سکتے ہیں ؟ اس نے کہا کہ آپ کو یہ بات کس نے بنائی؟ میں نے کہا کہ بھلا عشق کہیں مخفی رہ
سکتا ہے؟ اس نے کہا کہ جب میرے اس دوست کا انتقال ہوا ہے تو اس کا سر میری ران پر تھا
اور میں نے اس سے اس وقت دریافہ کیا تھا۔کہ اس عشق کا حال تم نے کسی کو بتایا ہے ؟ تو
اس نے کہا تھا کہ اس کا حال یا تو اس عورت کو معلوم ہے یا تم کو یا مجھ کو یا خد اتعالیٰ کو اور کسی
چوتھے انسان کو معلوم نہیں۔مرتے ہوئے جب اس نے یہ کہا تو آپ کو کہاں سے خبر ہوئی؟
غرض کہ اس عورت کا نام اس نے مجھ کو نہ بتایا۔ہمارے شہر میں ایک محلہ ہے وہاں کی
عورتیں کسی قدرخد و خال میں اچھی ہوتی ہیں اور ان لوگوں میں پردہ کا رواج بھی نہیں گو
مسلمان ہیں۔اس محلہ کی عورتیں ایک روز کسی شادی میں جاتی تھیں۔میں بھی اتفاق سے
اس طرف سے گزرا۔ان کو دیکھ کر مجھے کو یقین ہوا کہ اس وقت اس محلہ کی سب عورتیں
ہیں۔میں نے ان سے کہا کہ ”مائیو ا دیوار کے ساتھ مل کر ایک صف تو بناؤ میرے بزرگوں
کی وجاہت ایسی تھی کہ انہوں نے میری بات مان لی اور سڑک کے کنارے سب ایک صف
میں کھڑی ہو گئیں۔ان میں بعینہ وہی لڑکی جو میں نے رویا میں دیکھی تھی نظر آئی جو ابھی
کنواری ہی تھی۔میں نے ان سے کہا کہ اس کو میرے پاس بھیج دو۔چنانچہ بعض دوسری
عورتوں نے اس کو دھکیل کر میری طرف بھیج دیا۔جب میرے قریب آئی تو میں نے اس سے
یوچھا کہ تیرا نام کیا ہے ؟ اس نے اپنا نام مجھ کو بتا دیا۔اس کا نام دریافت کر کے میں نے ان
سے کہا کہ بس اب چلی جاؤ۔کچھ دنوں کے بعد اس متوفی کا وہی دوست مجھ کو ملا میں نے اس
سے کہا کہ تم نے تو ہمیں اس عورت کا نام نہ بتایا۔مگر ہم کو معلوم ہو گیا۔وہ فلاں محلہ کی لڑکی
ہے اور اس کا نام یہ ہے۔وہ سن کر ہکا بکا سا رہ گیا اور کہا کہ ہاں یہی نام ہے مگر آپ کو کسی
طرح معلوم ہوا۔میں نے اس سے اپنے رویا کا ذکر نہ کیا اور نہ مناسب تھا۔
۲۳۵
ایک اور رویا میں نے پنڈ دادنخان میں دیکھا۔وہاں ایک سررشتہ دار تھا۔جو اپنی
فضولیوں میں بڑا مشہور تھا۔میں نے اس کو دیکھا کہ وہ بہشت میں ایک بڑی اونچی اٹاری پر
ہے۔جب میں نے اس کو اور اس نے مجھ کو دیکھا تو میں نے اس سے کہا کہ تم تو بڑے سیہ کار
تھے تم کو بہشت میں اور پھر غرفات میں کیونکر موقع ملا۔اس نے جواب میں کہا کہ ”میری
غریب الوطنی پر جناب الہی نے رحم فرمایا " میں نے بیداری کے بعد اس کی بہت جستجو کی مگر
کہیں پتہ نہ لگا۔یہی معلوم ہوا کہ عرصہ سے مفقود الخبر ہے۔دو برس کے بعد ایک میری رشتہ
دار نے مجھ کو بتایا کہ فلاں آدمی بمبئی کے قریب ایک مقام گلیانی میں مرگیا ہے وہ مکہ معظمہ کو
پیادہ پا جاتا تھا۔(۱۲ر جون ۱۹۱۲ء)
میرا ایک بھتیجا تھا۔اس کا نام شہسوار تھا۔میں اس کو ہمراہ لے کر جموں کے ارادہ سے گھر
سے نکلا۔میرے پاس ایک پیسہ بھی نہ تھا۔میں نے ارادہ کیا کہ بیوی سے کچھ روپیہ قرض لے
لوں لیکن طبیعت نے مضائقہ کیا اور ویسے ہی چل دیا۔ہم دونوں گھوڑوں پر سوار تھے۔شہر
سے باہر ایک آدمی نے مجھے ایک روپیہ اور کچھ بتاشے دیئے۔ایک اور آدمی نے ایک اٹھنی
دی۔تین چار کوس چل کر سڑک کے کنارے آوان نام ایک گاؤں کے قریب پہنچے تو لڑ کے
نے مجھ سے کہا کہ بتاشے ہمارے پاس ہیں۔گرمی ہے۔اگر آپ فرما ئیں تو میں یہاں کنوئیں پر
جاکر شربت پی لوں۔چنانچہ وہ لڑکا تھوڑی دور جا کر پھر واپس ہوا اور مجھ سے کہا کہ آپ بھی
آجائیں۔ہم دونوں اس گاؤں میں پہنچے۔لڑکے نے لوٹا کھولنا چاہا۔لیکن کنوئیں والے نے کہا
کہ ذرا آپ ٹھہر جائیں۔خیر ہم بیٹھ گئے۔میں نے اس سے پوچھا کہ ٹھرانے کی وجہ کیا ہے؟
اس نے کہا کہ گاؤں کے نمبردار نے دور سے آپ کو دیکھا تھا۔وہ دودھ لینے کے واسطے گیا
ہے۔تھوڑے ہی وقفہ میں نمبردار آیا اور اس نے ایک روپیہ مجھ کو نذر دیا۔اس کا بیٹا کبھی
میرے پاس علاج کے واسطے آیا تھا اور اچھا ہو گیا تھا۔خیر ہم نے دودھ پیا۔جب اٹھنے لگے تو
اس نمبردار نے کہا کہ آپ ذرا ٹھہر جائیں۔غرض تھوڑی دیر میں وہاں کی مسجد کاملا آیا اور
اس نے ایک روپیہ دیا۔چونکہ وہ غریب حالت میں تھا۔میں نے اس سے روپیہ لینا پسند نہ کیا۔اس عرصہ میں گاؤں کے اور بھی بہت سے لوگ جمع ہو گئے تھے۔جب میں نے روپیہ واپس
کرنا چاہا تو سب نے یک زبان ہو کر کہا یہ روپیہ تو ضرور لے لیں۔آپ ہر گز واپس نہ کریں۔میں نے سبب پوچھا تو کہا کہ یہ شخص بہت دنوں سے بیمار تھا اور اس نے آپ سے بذریعہ
ڈاک جموں سے دوائی منگوائی تھی۔یہ اس کے استعمال سے اچھا ہو گیا۔ہم سب کہتے تھے کہ تو
نے دو امفت منگوائی اور کوئی شکریہ بھی ادا نہیں کیا۔اس نے کہا کہ اگر نور دین یہاں ہمارے
گاؤں میں آئے تو یہ دے دوں گا۔یہ کبھی روپیہ دینے والا نہیں۔آج اتفاق سے ہی یہ قابو
چڑھا ہے۔اب آپ اس سے روپیہ لے ہی لیں۔عجیب بات ہے کہ میں اس سے پیشتر کبھی
اس گاؤں میں نہیں گیا تھا (حالانکہ ہمارے شہر سے صرف ساڑھے چار میل کے فاصلہ پر
ہو گا) اور نہ اس کے بعد کبھی وہاں جانے کا اتفاق ہوا۔اب میرے پاس ساڑھے تین روپیہ ہو
گئے۔غرض ہم ریل کے کنارے پر پہنچے۔اسٹیشن پر پہنچ کر میرے دل میں خیال آیا کہ اس
لڑکے کو لاہور دکھادیں۔میں نے اسٹیشن پر دیکھا کہ لاہور تک کا دو آدمیوں کا تھرڈ کلاس کا
کرایہ تین روپیہ ہے۔ہم نے دو ٹکٹ تھرڈ کلاس کے لئے اور لاہور پہنچ گئے۔آٹھ آنے
ہمارے پاس باقی تھے۔اسٹیشن پر اترے۔ایک گاڑی بان نے کہا کہ سوار ہو جاؤ۔ہم نے کہا۔انار کلی میں شیخ رحیم بخش کی کوٹھی پر اترنا ہے کیا لو گے ؟ اس نے کہا کہ ایک روپیہ سے کم نہ
لوں گا۔ہم نے کہا کہ ہمارے پاس تو ایک اٹھنی ہے۔چاہو تو لے لو۔اس نے ہنس کر اٹھنی لے
لی اور شیخ صاحب کے مکان پر ہم کو پہنچا دیا۔کچھ دن لاہور رہنے کے بعد جب چلنے لگے تو شیخ
صاحب نے اپنی گاڑی میرے لئے منگوادی اور آہستہ سے میرے کان میں کہا کہ ہمارے
نوکر کو آپ انعام نہ دیں۔اسٹیشن پر مجھے یقین تھا کہ میں ابھی کی گاڑی میں جاؤں گا۔پیسہ تو
پاس ایک بھی نہ تھا۔لیکن یقین ایسا کامل تھا کہ اس میں ذرا بھی تزلزل نہ تھا۔میرے کھڑے
کھڑے ٹکٹ تقسیم ہونے شروع ہوئے اور دیکھتے ہی دیکھتے بند ہو گئے۔ٹرین بھی آئی۔مسافر
۲۳۷
بھی سوار ہو گئے۔اندر جانے کا دروازہ بھی بند کیا گیا۔انجن نے روانگی کی سیٹی دی۔اس وقت
بھی مجھ کو یقین تھا کہ اس گاڑی پر جاؤں گا۔جب بالکل گاڑی چلنے ہی کو تھی تو ایک آدمی کو
دیکھا کہ وہ نور دین نور دین پکارتا ہوا دور تک چلا گیا۔اور گاڑی میں کوئی ایسا واقعہ ہوا کہ وہ
چل کر پھر رک گئی۔وہ شخص پھر واپس آیا اور مجھے دیکھ لیا۔دیکھتے ہی دوڑتا ہوا اسٹیشن کے
کمرہ میں گیا وہاں سے تین ٹکٹ لایا۔ایک اپنا اور دو ہمارے۔ساتھ ہی ایک سپاہی بھی لایا۔دروازہ کھلوایا اور ہم تینوں سوار ہوئے۔ہمارے سوار ہوتے ہی ٹرین چل دی۔اس نے کہا
کہ مجھ کو آپ سے ایک نسخہ لکھوانا ہے۔میں نے نسخہ لکھ دیا اور پھر ٹکٹوں کو دیکھنے لگا کہ یہ
کہاں تک کے ہیں اور کیا کرایہ دیا گیا ہے۔وہ خود ہی فور ابولا کہ میں ان ٹکٹوں کے دام ہرگز
نہ لوں گا۔میں بھی خاموش ہو گیا۔ٹکٹ وہیں تک کے تھے جہاں ہم کو جانا تھا۔یعنی وزیر آباد -
وہ تو نسخہ لکھوا کر شاہدرہ اتر گیا۔ہم وزیر آباد پہنچے میں نے لڑکے سے کہا کہ بیگ لے کر تم شہر
میں سے ہوتے ہوئے سیدھے شہر کے دوسری طرف پہنچو۔پیچھے پیچھے میں بھی آتا ہوں۔وزیر آباد سے جموں تک ریل نہ تھی۔راستہ میں ایک شخص ملا۔اس نے کہا کہ میری ماں بیمار
ہے۔آپ اس کو دیکھ لیں۔میں نے کہا کہ یہ کوئی علاج کا موقع نہیں۔مجھ کو جانے کی جلدی
ہے۔اس نے کہا کہ میرا بھائی جو میرے ساتھ ہے یہ آگے اڈے پر جاتا ہے اور یکہ کرایہ کرتا
ہے۔اتنے میں آپ میری ماں کو دیکھ لیں۔آپ کو اڈے پر پہنچ کریکہ تیار ملے گا۔چنانچہ میں
نے اس کی ماں کو دیکھا اور نسخہ لکھا۔جب میں وہاں سے چلا تو اس شخص نے چلتے چلتے میری
جیب میں کچھ روپے ڈال دئے جن کو میں نے اڈے پر پہنچنے سے پہلے ہی پہلے جیب میں ہاتھ
ڈال کر گن لیا معلوم ہوا کہ دس روپیہ ہیں۔اڈے پر پہنچے تو اس کا بھائی اور یکہ والا آپس میں
جھگڑ رہے تھے۔یکہ والا کہتا تھا کہ دس روپیہ لوں گا اور وہ کہتا تھا کہ کم۔میں نے کہا جھگڑا کرنے
کی ضرورت نہیں۔دس روپیہ کرایہ ٹھیک ہے۔
۲۳۸
لکھنو - رامپور وغیرہ
(۲ / جون ۱۹۰۹ء)
لکھنو میں میرے ایک استاد تھے۔انہوں نے مجھ سے دریافت کیا کہ بھلا یہ تو بتاؤ
عبد الکریم یا کریم بخش تمہارے نزدیک کیسے نام ہیں۔میں نے کہا کہ ایسے سوال کا جواب جو
آپ نے کیا ہو۔میں کیا دے سکتا ہوں۔کہا کہ یہاں لکھنو میں ایک ننگ دھڑنگ فقیر ہے۔اس
کا نام کریم جی ہے۔جو عورتیں یہ سمجھتی ہیں کہ یہ بیٹا ہم کو کریم جی نے دیا ہے۔اس کا نام
عبد الکریم یا کریم بخش رکھتی ہیں۔(۳) اگست ۱۹۰۸ء)
ایک مرتبہ لکھنو میں ایک مجتہد کے پاس ایک شیعہ آیا۔اس نے ان سے پوچھا کہ کربلا
اور مکہ کے حج میں کیا فرق ہے۔مجتہد نے کہا کہ مکہ کے حج میں تو بہت سے شرائط ہیں اور کربلا
کے حج میں کوئی شرط نہیں۔وہ سائل پاؤں چوم کر خوش ہو کر چلا گیا۔جب وہ چلا گیا تو مجھ سے
کہنے لگے کہ دیکھو میں تو کربلا کے حج کا قائل نہیں ہوں۔اسی وجہ سے تو میں نے کہا کہ کربلا
کے حج میں کوئی شرط نہیں کیونکہ قرآن شریف میں اس کا ذکر نہیں ہے۔(۲۷ دسمبر ۱۹۰۹ء)
میں نے لکھنو میں سنا کہ حجام کو خلیفہ کہتے ہیں وجہ اس کی یہ کہ خلفائے راشدین سے ان
کو عداوت ہے۔(یکم جون ۱۹۰۹ء)
ہمارے ایک طبیب استاد تھے۔ان کے یہاں ایک پہلوان آیا۔اس کو ہیضہ ہوا تھا۔
۲۳۹
انہوں نے اس سے یہ نہ کہا کہ تم کو ہیضہ ہے۔کہا کہ میاں تمہارے معدہ میں فتور و بد ہضمی
ہے۔اس نے یہ سن کر ایک مگدر (نال) جو سامنے پڑا ہوا تھا۔اٹھانے کے لئے جھک کر کہا کہ
بد ہضمی تو ہمارے پاس بھی نہیں پھٹک سکتی۔لو دو چار ہاتھ اس کے ابھی نکالتا ہوں۔یہ کہہ کر
ایک ہاتھ سے اس کو اٹھا لیا۔ہاتھ اوپر کو سیدھا کیا اور فور اسی حالت میں دم نکل گیا۔(۱۹ اکتوبر ۱۹۱۲ء)
رامپور میں ہمارے استاد حکیم صاحب کے یہاں بڑی بڑی سینیوں میں جلیبیاں آئیں۔انہوں نے مجھ سے فرمایا کہ تم یہ بتاؤ کہ ان جلیبیوں کا کھانا جائز ہے یا نہیں؟ یہ پیران پیر
صاحب کی گیارھویں کی ہیں۔میں نے کہا آپ عالم ہیں۔مجھ سے کیا دریافت فرماتے ہیں۔انہوں نے کہا ہمارے لئے تو ان کا کھانا جائز ہے۔میں نے کہا مَا أُهِلَّ لِغَيْرِ اللهِ کا آپ
کو خیال نہیں ؟ کہا کہ تم کسی طالب علم کو جو گیلانی سید ہو بھیج کر دیکھو اور وہ وہاں جا کر اپنا
گیلانی سید ہونا بیان کرے اور کچھ مانگے۔دھکوں اور جوتیوں کے سوا اور کچھ نہ ملے گا۔ہمارے یہاں اس قدر آئی ہیں۔فلاں رئیس کے یہاں اس قدر۔فلاں اہلکار کے یہاں اس
قدر گئی ہوں گی۔یہ سب ریا کاری اور نمود کے لئے کرتے ہیں۔(۱ار اگست ۱۹۰۸ء)
میں رامپور میں جن حکیم صاحب سے طب پڑھتا تھاوہ بڑے آدمی تھے۔ان کے یہاں
بہت سے مہمان لکھنو و غیرہ کے پڑے رہتے تھے۔وہیں مرزا رجب علی بیگ سرور مصنف
فسانہ عجائب بھی جو بہت بوڑھے آدمی تھے رہتے تھے۔میں نے ایک دن ان سے کہا کہ مرزا
صاحب ! مجھے کو اپنی کتاب فسانہ عجائب پڑھا دو۔میں اس کتاب کو آپ سے پڑھ کر اس کی سند
لینا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا بہت اچھا۔میں نے ایک دو صفحہ ہی پڑھا تھا کہ یہ فقرہ آیا کہ
ادھر مولوی ظهور الله و مولوی محمد مبین وغیرہ اور اُدھر مولوی تقی و میر محمد مجتد وغیرہ " میں