سرورق
مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین, حصہ 3
۲۲
ہیں۔(خواہ کہانیوں، نظموں اور گیتوں ہی میں سہی) اس قوم میں قومی امتیازات اور
خصوصیات بھی محفوظ اور قائم رہتے ہیں اور یہ قومی خصوصیات قوم کے افراد کا کسی میدان
اور کسی مقابلہ میں دل نہیں ٹوٹنے دیتے اور ہمت کی کمر چست رکھ کر انجام کار کھوئے
ہوئے کمالات تک پھر پہنچا دیتے ہیں۔ایک وہ شخص جو اپنے باپ دادا کے حالات سے بے خبر
ہے۔موقع پا کر خیانت کر سکتا ہے۔لیکن جو یہ جانتا ہے کہ میرے دادا نے فلاں موقع پر
لاکھوں روپوں کی پروانہ کر کے اور دیانت کو ہاتھ سے نہ دے کر عزت و ناموری حاصل کی
تھی، اس سے خیانت کا ارتکاب دشوار ہے۔ایک وہ شخص جو اپنے دادا کے حالات سے
بے خبر ہے ، میدان جنگ سے جان بچا کر فرار کی عار گوار کر سکتا ہے۔لیکن جو واقف ہے کہ
میرے باپ نے فلاں فلاں میدانوں میں اپنی جان کو معرض ہلاکت میں ڈال کر میدان جنگ
سے منہ نہ موڑ کر عزت اور شہرت حاصل کی تھی وہ کبھی نہ بھاگ سکے گا اور بھاگنے کا خیال
دل میں آتے ہی اس کے باپ کے کارناموں کی یاد زنجیر پا ہو جائے گی۔اسی طرح وفاداری و
بے وفائی ، جھوٹ اور بیچ، زنا و پاک دامنی ، حیا اور بے حیائی، بخل و سخاوت و غیرہ بہت سی
باتوں کو قیاس کرلو بزرگوں کے حالات کی واقفیت ہی دنیا میں بہت کچھ امن اور قوموں میں
زندگی کی روح پیدا کر سکتی ہے۔اسلام کے دنیا پر بے شمار احسانات ہیں۔انہیں میں یہ ایک عظیم الشان احسان ہے کہ
مسلمانوں ہی نے دنیا میں علم تاریخ کی ترویج کی اور مسلمانوں ہی سے سیکھ کر دوسری
قوموں نے اس فن میں ترقی کی۔کیسے افسوس اور کس قدر ملال کا مقام ہے کہ آجکل مسلمان
ہی سب سے زیادہ اپنے بزرگوں کے حالات سے بے خبر پائے جاتے ہیں۔بنی اسرائیل کی کیسی عظیم الشان قوم تھی کہ نَحْنُ ابْنُوا اللَّهِ وَاحِبَّاؤُهُ تک
کہنے کا حوصلہ کیا لیکن جب اپنے بزرگوں کے حالات سے بے خبر ہوتے گئے ، قعر مذلت میں
اترتے گئے۔چنانچہ قرآن کریم میں خدائے تعالیٰ نے يَا بَنِي إِسْرَاءِيلَ اذْكُرُوا
کے الفاظ سے بار بار ان کو مخاطب فرمایا اور ان کے بزرگوں کے حالات کو یاد دلایا ہے۔پس
۲۳
معلوم ہوا کہ کسی قوم کو تنزل سے ترقی کی طرف لے جانے کی ایک یہ بھی اعلیٰ درجہ کی تدبیر
ہے کہ ان کے بزرگوں کے حالات بار بار یاد دلائے جائیں یعنی قومی تاریخ کی خوب
اشاعت کی جائے۔تاریخ کا وہ حصہ جس میں خاص خاص شخصوں کی زندگی کے قابل تذکرہ نتیجہ خیز حالات
ذکر کئے جائیں عام تاریخ سے زیادہ مفید اور نتیجہ خیز ہوتا ہے کیونکہ پڑھنے والے کو واقعات
سے نتائج اخذ کرنے میں بڑی آسانی ہوتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ بنی اسرائیل کی مجموعی تاریخ
سے بڑھ کر حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کے حالات دل پر اثر کرتے ہیں۔آج کل تاریخ نویسی میں اس بات پر زیادہ زور نظر آتا ہے کہ مورخین اصول درایت کو
زیادہ کام میں لاکر خود ہی نتائج اخذ کر کے ناظرین کے سامنے رکھ دیتے ہیں۔اس میں یہ نقص
ہے کہ پڑھنے والے کو اپنے دماغ سے زیادہ کام لینے کی ضرورت نہیں رہتی اور بڑی آسانی
سے انسان مؤرخ کا مقلد بن جاتا ہے۔اس تقلید کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ تاریخ کے بہت سے
مفید اور بابرکت نتائج جو مختلف مستعد دماغوں سے بر آمد ہوتے ، تاریکی اور پوشیدگی ہی میں
رہ جاتے ہیں۔مسلمانوں کے فن تاریخ میں یہ خوبی ہے کہ انہوں نے روایت کی صحت پر بڑا
زور دیا ہے جس کے لئے رواۃ احادیث و آثار کے اخلاق پر حیرت انگیز تنقید اور فن اسماء
الرجال کی ضخیم و جسیم کتابیں شاہد ہیں۔اس طرح اصل واقعہ اور پوری کیفیت تو ہمارے
سامنے پیش ہو جاتی ہے۔پھر اس سے اپنی اپنی استعداد اور قابلیت کے موافق قلوب پر اثر
ہوتا ہے اور یہی فطرت کا تقاضا ہے۔مثال کے طور پر یوں سمجھنا چاہئے۔کہ کسی ورکشاپ میں
لوہار نجار، معمار سنار و غیر مختلف کاریگر اپنی اعلیٰ درجہ کی قابلیتوں اور کاریگریوں کو کام
میں لا رہے ہیں۔ایک لوہار جب اس کارخانہ میں سیر کرتا ہو ا جائے گا تو اس مقام پر زیادہ دیر
ٹھہرے گا جہاں لوہار اپنا کام کر رہے ہیں۔اسی طرح نجار نجاروں کا تماشا زیادہ غور سے دیکھے
گا اور اپنے پیشہ کے متعلق کوئی قیمتی بات بھی حاصل کر سکے گا۔لیکن اگر اس کارخانہ میں سیر
کے لئے جانے والے ہر شخص کو مہتمم کارخانہ سنار کی کاریگریوں یعنی زیوروں کا معائنہ
سلام السلام
کرانے اور ہر ایک زیور کی صنعت کاریوں کے دکھانے میں تمام وقت گزار دے تو ظاہر ہے
کہ بے چارے لوہار اور نجار وغیرہ دوسرے پیشہ در سیاح اپنے مفید مطلب واقفیت حاصل
کرنے سے رہ جائیں گے۔مناسب یہی ہے کہ مہتمم صاحب اپنے کمرہ میں بیٹھے ہوئے انتظام
و اہتمام کی مشین چلاتے رہیں اور سیر کرنے والے آزادی سے جہاں چاہیں سیر کریں۔اس موقعے پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ مورخ ایسا ہونا چاہئے جو ہر قسم کے نتائج صحیح صحیح اخذ
کرے اور کوئی پہلو بلا تنقید نہ رہنے دے لیکن یہ صرف ایک دل خوشکن خیال ہی خیال ہے
کیونکہ بہر حال اس کا کام محدود ضرور ہو گا اور ظاہر ہے کہ انسان غیر محدود ذرائع علوم کا
خواہش مند ہے۔دوسرا نقص جدید تاریخ نویسی میں یہ ہے کہ مورخین اپنی محدود عقل و فہم کے موافق
واقعات کا تسلسل قائم کرنے کے لئے مجبور ہو جاتے ہیں کہ بعض زبر دست اور قابل اعتبار
روایتوں کو چھوڑ کر کمزور یا خود تراشیدہ روایتوں اور تھیوریوں کو ترجیح دیں۔اس طرح
اصل تاریخ کا خون ہو کر تاریخ ایک جھوٹا افسانہ اور فرضی ناول بن سکتی ہے۔لیکن جو
تاریخیں اسلامی طرز پر لکھی گئی ہیں ان میں یہ نقص نہیں۔ہر شخص کی نظر سے اپنی زندگی
میں بہت سے ایسے نظارے گذرے ہوں گے کہ بعض باتوں کی اصلیت سمجھ میں نہ آئی
ہوگی۔پس ایسے موقعوں پر روایت کی صحت پر زور دینے والے مورخ کو کوئی دقت پیش
نہیں آتی۔وہ جو دیکھا یا سنتا ہے بلا کم و کاست وہی لکھ دیتا ہے۔لیکن دوسری قسم کے مورخ کو
تو مصیبت کا سامنا ہوتا ہے۔روایت کی صحت و درستی جبکہ نہایت ضروری اور شاندار فن
تاریخ کا سنگ بنیاد ہے۔تو اب دیکھنا یہ ہے کہ روایت کی صحت کس طرح حاصل ہو۔زیادہ
قیمتی بیان اس میں راوی کا سمجھا جاتا ہے جو کسی واقعہ کا چشم دید حال بیان کرے اور ظاہر ہے
کہ وہ شخص جس پر خود واقعہ گذرا ہے اور بھی زیادہ روایت اپنے متعلق بیان کر سکتا ہے۔پس تاریخ کی وہ کتابیں جو عظیم الشان اور مسلّمہ راست گفتار انسانوں نے اپنے اوپر
گذرے ہوئے حالات میں لکھی یا لکھوائی ہیں۔تاریخ کی بہترین کتابیں کسی جاسکتی ہیں۔اس
۲۵
تمہید کے بعد اب اصل مقصد کی طرف متوجہ ہو تا ہوں۔گزارش احوال
مسلمانوں میں انگریزی تعلیم یافتہ لوگوں کی کمی نہیں۔سینکڑوں ہزاروں بی۔اے
ایم۔اے ، جس حصہ ملک میں چاہو، موجود ہیں۔سرسید احمد خاں وغیرہ کے طرز پر چلنے والے
لوگ اور قومی مرثیے پڑھنے والے جنٹلمین بھی یہ افراط پائے جاتے ہیں۔مسجدوں میں وعظ
کہنے والے پرانی وضع کے مولوی اور مزاروں پر حال قال والے صوفی بھی ضرورت سے
زیادہ موجود پائے جاتے ہیں۔دھواں دھار تقریریں کرنے والے لیکچرار اور دلوں کو بے
تاب کر دینے والے جادو نگار بھی کم و بیش دیکھے سے جاتے ہیں۔تلوار و خنجر اٹھانے والوں
نے باٹ ترازو بھی سنبھال لئے۔ہل چلانے اور بیل کی دم پکڑنے والے کتابوں کے مصنف
بن گئے۔کرنی بسولی والے نقشہ کشی سیکھ کر معمار سے انجینئر اور بعض دوا بیچنے یا سر مونڈنے
والے ڈاکٹر ہو گئے۔اس سے بھی گذر کر بعض ریزہ اقوام نے اپنے آپ کو اعلیٰ قوموں میں
شامل ٹھہرایا۔وغیرہ وغیرہ - چشم ظاہر بین میں مسلمانوں کی یہ حالت روبہ ترقی نظر آسکتی ہے۔لیکن جو دل دانا اور چشم بینا ر کھتے ہیں جانتے ہیں کہ اس کا نام اسلامی ترقی نہیں۔سرسید کی
لائف میں خواجہ حالی نے ادعا کیا ہے کہ یہ لائف مسلمانوں کے لئے نمونہ نہیں ہونی چاہئے۔لیکن جاننے والے جانتے اور ارباب دانش پہنچانتے ہیں کہ قرآن کریم کو موم کی ناک بنانے
اور موجود فلسفہ اور زمانہ حال کی مادی ترقیات سے مرعوب ہو کر ”چلو تم اُدھر کو ہوا ہو
جدھر کی " کہنے والے لوگوں نے کہاں تک اسلام کی حقیقت کو سمجھا اور خد اتعالیٰ کی کتاب کو
مشعل راہ بنایا ہے۔ہاں ! یہ سچ ہے کہ سرسید نے شریعت کی حقیقت سے کوسوں دور اور
رسم و رواج کی کثیف دلدلوں میں پھنسے ہوئے نور ایمانی سے مجبور جبہ پوشوں کی مخالفتوں پر
کان نہیں دھرا اور سرسری نظر میں اس طرح وہ بڑے دلیر اور جری نظر آتے ہیں لیکن ان
کی یہ تمام دلیری اور جرأت فلسفہ جدیدہ اور یورپی ترقیات کی پشت گری کی بدولت ہے نہ
PY
صرف ایمان و ایقان باللہ اور کتاب اللہ کے بھروسہ پر۔اس سے کوئی یہ نہ سمجھے کہ سرسید کی
کوئی حقارت مد نظر ہے یا ان کی نیت پر حملہ مقصود- بلکہ میرے نزدیک وہ اپنی نیت میں بہت
نیک اور اپنی کوششوں میں عند اللہ ماجور ہونے والے ہیں۔انہوں نے جو کچھ کیا۔غالبا" نیک
نیتی سے اور اپنے نزدیک بہتر سمجھ کر کیا۔لیکن ایک انسان جب تک تائیدات غیبی شامل حال
نہ ہوں اور خدائے تعالی کی طرف سے اس کی رہبری نہ ہو اپنی محدود اور نا تمام عقل سے
کہاں صراط مستقیم پر پہنچ سکتا ہے؟ قرآن کریم کی طرف سے بے توجہی اور دعاؤں کو غیر
ضروری سمجھنے نے اکثر مسلمانوں کو کچھ کا کچھ بنا دیا ہے۔ہماری شریعت کسی قسم کی دنیوی ترقی
کی مانع ہرگز نہیں بلکہ ہر قسم کی دنیوی ترقی کے اصول بھی قرآن کریم اور صرف قرآن کریم
ہی میں بدرجہ اتم موجود ہیں۔اس موقع پر ضرورت معلوم ہوتی ہے کہ تفصیلی طور پر قرآن
کریم کی عظمت ہستی باری تعالیٰ اور صفات حسنہ باری تعالیٰ پر ایمان اور سچے مسلمان کی
تعریف بیان کی جائے۔مگر چونکہ اصل مدعائے نگارش سے قرب ہونا مد نظر اور گنجائش
اوراق مختصر ہے۔نیز کتاب کے مطالعہ کرنے والے زیادہ تر وہی لوگ فرض کئے گئے ہیں جو
ان باتوں کے متعلق آگاہی رکھتے اور جانتے ہیں کہ ہم دعاؤں کے بدوں کامیابی کا منہ نہیں
دیکھ سکتے اور قرآن کریم اور سنت و حدیث کو چھوڑ کر فلاح دارین تک نہیں پہنچ سکتے۔لہذا
صرف اس قدر اشارہ کافی ہے کہ وہ اس زمانہ کے ایک کامل انسان ( امیرالمومنین سیدنا
نور الدین کی لائف کو پڑھیں اور دیکھیں کہ اس باخدا اور مرد کامل کی لائف ان کے لئے
بہترین نمونہ ہے یا نہیں ؟ اور اس کے قدم بقدم چل کر وہ بچے پکے مسلمان بن سکتے ہیں اور
فلاح دارین حاصل کر سکتے ہیں یا نہیں ؟
حضور امیر المومنین کی سوانح عمری کا مرتب و شائع ہونا کس قدر ضروری کام تھا اس کے
لئے کسی ثبوت کی ضرورت نہیں۔مکرمی شیخ یعقوب علی صاحب نے جب کبھی الحکم میں
حيات النور کا ذکر کیا ہے لوگوں میں خوشی اور بے تابی کے آثار دیکھے گئے ہیں۔لیکن
چونکہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور مولانا مولوی
۲۷
عبد الکریم صاحب کی سوانح عمریوں کی طرح حیات النور کی اشاعت میں بھی غیر معمولی
انتظار کی زحمت برداشت کرنا ہمارے لئے مقدر ہے۔لہذا خدائے تعالیٰ نے محض اپنے فضل
و کرم سے حیات النور کے خمیازہ کشوں کے لئے ایک اور سامان تسکین سیا فرمایا۔خلاصہ کلام یہ کہ میں نے شروع ہی سے دعاؤں کو اپنے کام کا سنگ بنیاد بنایا اور خدائے
تعالیٰ ہی نے ہر موقع پر اپنی قدرت کا ہاتھ دکھایا۔ہاں! اس بات کا اظہار بھی ضروری ہے کہ خدائے تعالیٰ نے یہ عزت میرے حصہ میں
لکھی تھی کہ میں حضور سے عرض کروں کہ اپنی سوانح عمری خود لکھوائیں اور وہ گذارش
درجہ قبولیت کو پہنچے۔اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِینَ۔اس موقع پر مناسب معلوم ہوتا
ہے کہ اپنی اس حیرت کا ذکر کروں کہ میں پنسل کاغذ لے کر حاضر ہو تا، آپ کام کرتے کرتے
مجھ کو منتظر بیٹھا ہوا دیکھ کر فرماتے۔اچھا تم بھی کچھ لکھ لو۔آپ فرماتے جاتے اور میں لکھتا
جا تا۔باوجود اس کے کہ میں محض خدائے تعالیٰ کے فضل و کرم سے اکثر لیکچراروں کے لیکچر
بآسانی حرف بحرف لکھ سکتا ہوں ، بڑی مستعدی اور پوری ہمت کو کام میں لا کر آپ کے تمام
الفاظ قلمبند کر سکا ہوں۔اس سے ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ آپ کس روانی اور طلاقت کے
ساتھ تقریر فرماتے ہوں گے۔لیکن جب اپنی جائے قیام پر آکر اس پنسل کے شکستہ لکھے ہوئے
کو صاف کرتا تو مجھ کو یاد نہیں کہ عبارت کو چست اور درست بنانے کے لئے کہیں کسی فقرہ
میں کوئی تغیر و تبدل کرنا پڑا ہو۔بس آپ کی زبان سے نکلا ہوا ایک ایک حرف اپنی اصلی
حالت میں لکھ دیا ہے۔ناظرین خود اندازہ فرمالیں گے کہ اس طرح بے ساختہ اور پختہ تقریر
کرنے والے ہندوستان میں کس قدر اشخاص موجود ہیں اور یہ سب کچھ آپ نے ایسی
حالت میں لکھوایا ہے کہ گردو پیش بہت سے مریض ، مرید ، مہمان طالب علم اور مختلف
ضرورتوں والے جمع ہوتے تھے۔بیچ بیچ میں کئی دفعہ لوگوں کی طرف مخاطب ہونا کسی کو نسخہ
لکھنا، کسی کی عرضی پڑھنا وغیرہ یہ کام بھی ہو جاتے تھے اور اس طرح میرے داہنے ہاتھ کی
انگلیوں کو کسی قدر آرام کا موقع بھی مل جاتا تھا۔
۲۸
میں اس بات سے واقف ہوں کہ جب تک تنقید و رائے زنی نہ کی جائے اور مناسب
وقعوں پر نتائج کی طرف ناظرین کو متوجہ نہ کیا جائے۔سوانح عمری میں لطف پیدا نہیں ہوتا
لیکن اس لئے کہ
ز عشق ناتمام با جمال یار مستغنی است
باب درنگ و خال و خط چه حاجت روئے زیبا را
کوئی نوٹ یا حاشیہ تک لکھنا بھی مناسب نہیں سمجھا اور مکرمی شیخ یعقوب علی صاحب کی
حیات النور کا کام خود انجام دینا غیر ضروری خیال کیا۔یہ کتاب متن ہے۔حیات النور
ایک شرح حامل المتن ہوگی (انشاء اللہ تعالی) حیات النور کی بھی ہم کو ضرورت ہے اور بڑی
ضرورت۔میں اپنے ناظرین سے التماس کرتا ہوں کہ وہ شیخ صاحب پر حیات النور کے جلد
شائع کرنے کے لئے ضرور تقاضا کریں۔میں بھی عرض کرتا ہوں
بے نیازی حد سے گذری بندہ پرور کب تلک
ہم کہیں گے حال دل اور آپ فرمائیں گے کیا
اس اعتراض کا بھی مجھ کو اندیشہ نہیں رہا کہ ”سوانح عمری چونکہ ایک مرید و معتقد نے لکھی
ہے لہذا خوش عقیدگی نے تنقید کے کام کو ناقص رکھا ہو گا"۔اصل حالات صحیح واقعات
ناظرین کے سامنے ہیں۔خود غور فرما دیں اور نتائج اخذ کریں۔اب میں اخبار بدر سے حضور امیر المومنین کا شجرہ نسب نقل کرنے کے بعد وہ الفاظ جو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حضرت امیرالمومنین کی نسبت ارقام فرمائے ہیں اس
مقدمہ میں درجہ کرنا ضروری سمجھتا ہوں۔
۲۹
شجرہ نسب
حضرت خلیفہ ایسی مولانا نورالدین خلیفہ ثانی فاروق اعظم حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کی
اولاد میں سے ہیں۔آپؐ کا شجرہ نسب حاصل کر کے ہم واقفقیر سے عامہ کے واسطے درج اخبار کرتے
ہیں۔آج سے تیرہ صدیاں قبل حضرت عمر خلافت نبوت کے مالک ہوئے تھے آج ارض کے
ایک بیٹے کو خدا تعالی نے ایک نجی کا خلیفہ اول بنا ديا۔فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذلِك -
حضرت امیر المؤمنین عمر رضی اللہ تعالی عنہ حضر سلطان المشائخ شیخ عبدالله حضرت نصیر الدین
حضرت سلطان ابراهیم
رت شیخ مسعود - حضرت عبدالله حضرت افظ صفر حضرت اعظ اکبر حضرت شیخ فتح محد خان حضرت شیخ اسحق
مصر شیخ محمد حضرت شیخ فرخ شاہ کا بی قدس سر العزیز حضرت شیخ حمد المعروف حافظ محمود
ضرت شیخ جمال الدین - حضرت شعیبه
حضرت شیخ یوسف - حضرة
اب الدین
ضرت شیخ سلیمان - حضرت شیخ بهاءالدین مخزن اسرار حضرت شیخ بدر الدین حضرت شریعت پناه قاضی عبدالرحمن
معارف دستگاه حافظ یار محمد حقائق آب حافظ عبد العزیز مغضو حافظ نصر الله حافظ عبد النصیر - حافظ عبد الغنی
- - نصرالله
کمالات دستگاه حافظ عبد الرب فضیلت بنا و حافظ فخر الدین حافظ معز الدین - غفران پناه حافظ غلام محمد
شیخ نورالدین
حفاظت پناه حافظ غلام رسول
عبد الحي عبد السلام عبد الوہاب
امتہ الحی
منقوله از بدر ۲۸ مارچ ۲۶۱۹۱۲
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں
چه خوش بودے اگر ہر یک زامت نور دین بودے
ہمیں بودے اگر ہر دل پر از نور یقین بودے
خدا تعالیٰ نے اپنے خاص احسان سے یہ صدق سے بھری ہوئی روحیں
مجھے عطا کی ہیں۔سب سے پہلے میں اپنے ایک روحانی بھائی کے ذکر کے لئے
دل میں جوش پاتا ہوں جن کا نام ان کے نور اخلاص کی طرح نور دین ہے
میں ان کی بعض دینی خدمتوں کو جو اپنے مال حلال کے خرچ سے اعلائے کلمہ
اسلام کے لئے وہ کر رہے ہیں ہمیشہ حسرت کی نظر سے دیکھتا ہوں کہ کاش وہ
خدمتیں مجھ سے بھی ادا ہو سکتیں۔ان کے دل میں جو تائید دین کے لئے جوش
بھرا ہوا ہے ، اس کے تصور سے قدرت الہی کا نقشہ میری آنکھوں کے سامنے
آجاتا ہے کہ وہ کیسے اپنے بندوں کو اپنی طرف کھینچ لیتا ہے۔وہ اپنے تمام مال
اور تمام زور اور تمام اسباب مقدرت کے ساتھ جو ان کو میسر ہیں ہر وقت
اللہ اور رسول کی اطاعت کے لئے مستعد کھڑے ہیں اور میں تجربہ سے نہ
صرف حسن ظن سے یہ علم صحیح واقعی رکھتا ہوں کہ انہیں میری راہ میں مال
کیا بلکہ جان اور عزت تک دریغ نہیں اور اگر میں اجازت دیتا تو وہ سب کچھ
اس راہ میں خدا کر کے اپنی روحانی رفاقت کی طرح جسمانی رفاقت اور ہردم
صحبت میں رہنے کا حق ادا کرتے۔ان کے بعض خطوط کی چند سطریں بطور نمونہ
ناظرین کو دکھلاتا ہوں تا انہیں معلوم ہو کہ میرے پیارے بھائی مولوی حکیم
نورالدین بھیروی معالج ریاست جموں نے محبت اور اخلاص کے مراتب میں
کہاں تک ترقی کی ہے اور وہ سطریں یہ ہیں
-:
" مولانا - مرشد نا - امامنا۔عالی جناب !
I
٣١
السلام علیکم ورحمہ اللہ وبرکاتہ
میری دعا یہ ہے کہ ہر وقت حضور کی جناب میں حاضر رہوں اور امام زمان
سے، جس مطلب کے واسطے وہ مجدد کیا گیا ہے، وہ مطالب حاصل کروں۔اگر
اجازت ہو تو میں نوکری سے استعفیٰ دے دوں اور دن رات خدمت عالی میں پڑا
رہوں یا اگر حکم ہو تو اس تعلق کو چھوڑ کر دنیا میں پھروں اور لوگوں کو دین حق کی
طرف بلاؤں اور اسی راہ میں جان دوں۔میں آپ کی راہ میں قربان ہوں۔میرا جو
کچھ ہے ، میرا نہیں ، آپ کا ہے۔حضرت پیر و مرشد میں کمال راستی سے عرض
کرتا ہوں کہ میرا سارا مال و دولت اگر دینی اشاعت میں خرچ ہو جائے تو میں
مراد کو پہنچ گیا۔اگر خریدار براہین کے توقف طبع کتاب سے مضطرب ہوں تو مجھے
اجازت فرمائیے کہ یہ ادنی خدمت بجالاؤں کہ ان کی تمام قیمت ادا کردہ اپنے پاس
سے واپس کردوں۔حضرت پیر و مرشد ! تابکار شرمسار عرض کرتا ہے۔اگر منظور ہو
تو میری سعادت ہے۔میرا منشاء ہے کہ براہین کے طبع کا تمام خرچ مجھ پر ڈال دیا
جائے پھر جو کچھ قیمت میں وصول ہو وہ روپیہ آپ کی ضروریات میں خرچ ہو۔مجھے آپ سے نسبت فاروقی ہے اور سب کچھ اس راہ میں فدا کرنے کے لئے تیار
ہوں۔دعا فرما دیں کہ میری موت صدیقوں کی موت ہو۔"
مولوی صاحب ممدوح کا صدق اور ہمت اور ان کی غمخواری اور جان
شاری جیسے ان کے قال سے ظاہر ہے اس سے بڑھ کر ان کے حال سے ان
کی مخلصانہ خدمتوں سے ظاہر ہو رہا ہے اور وہ محبت اور اخلاص کے جذبہ
کاملہ سے چاہتے ہیں کہ سب کچھ یہاں تک کہ اپنے عیال کی زندگی بسر کرنے
کی ضروری چیزیں بھی اسی راہ میں فدا کر دیں۔ان کی روح محبت کے جوش
اور مستی سے ان کی طاقت سے زیادہ قدم بڑھانے کی تعلیم دے رہی ہے اور
ہر دم اور ہر آن خدمت میں لگے ہوئے ہیں۔لیکن یہ نہایت درجہ کی بے
رحمی ہے کہ ایسے جان نثار پر وہ سارے فوق العادت بوجھ ڈال دیئے جائیں
جن کو اٹھانا ایک گروہ کا کام ہے۔بے شک مولوی صاحب اس خدمت کو بہم
پہنچانے کے لئے تمام جائداد سے دست بردار ہو جانا اور ایوب نبی کی طرح یہ
کہتا کہ میں اکیلا آیا اور اکیلا جاؤں گا" قبول کرلیں گے۔لیکن یہ فریضہ تمام
قوم میں مشترک ہے اور سب پر لازم ہے کہ اس پُر خطر اور پر فتنہ زمانہ میں کہ
جو ایمان کے ایک نازک رشتہ کو جو خدا اور اس کے بندے میں ہونا چاہئے
بڑے زور شور کے ساتھ جھٹکے دے کر ہلا رہا ہے۔اپنے اپنے حسن خاتمہ کی
فکر کریں اور وہ اعمال صالحہ جن پر نجات کا انحصار ہے اپنے پیارے مالوں کو
فدا کرنے اور پیارے وقتوں کو خدمت میں لگانے سے حاصل کریں اور خدا
تعالیٰ کے اس غیر متبدل اور مستحکم قانون سے ڈریں جو وہ اپنے کلام عزیز میں
فرماتا ہے۔لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ۔یعنی تم حقیقی
نیکی کو جو نجات تک پہنچاتی ہے ہر گز پا نہیں سکتے بجز اس کے کہ تم خدا تعالیٰ کی
راہ میں وہ مال اور وہ چیزیں خرچ کرو جو تمہاری پیاری ہیں۔"
افتح اسلام صفحه ۶۰ تا صفحه ۶۵ ایڈیشن سوم ) )
حضرت مولوی صاحب علوم فقہ اور احادیث و تفسیر میں اعلیٰ درجہ کے معلومات رکھتے ہیں۔فلسفہ اور طبعی قدیم اور جدید پر نہایت عمدہ نظر ہے۔فن طبابت میں ایک حاذق طبیب ہیں۔ہر ایک فن
کی کتابیں بلاد مصر و عرب و شام و یورپ سے منگوا کر ایک نادر کتب خانہ تیار کیا ہے اور جیسے اور علوم
میں فاضل جلیل ہیں مناظرات دینیه میں بھی نہایت درجہ نظر و سیع رکھتے ہیں۔بہت سی عمدہ کتابوں
کے مؤلف ہیں۔حال میں کتاب تصدیق براہین احمدیہ بھی حضرت ممدوح نے ہی تالیف فرمائی ہے جو ہر
ایک محققانہ طبیعت کے آدمی کی نگاہ میں جواہرات سے بھی زیادہ بیش قیمت ہے۔۲۰ روحانی خزائن جلد نمبر ۳ صفحه ۳۵ تا ۳۸
٣٣
"میرے ایک مخلص دوست مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی جو نو تعلیم
یافتہ جوان اور تربیت جدیدہ کے رنگ سے رنگین اور نازک خیال آدمی ہیں
جن کے دل پر میرے محب صادق اخویم مولوی حکیم نورالدین صاحب کی
مربیانہ اور استادانہ صحبت کا نہایت عمدہ بلکہ خارق عادت اثر پڑا ہوا ہے۔"
(ازالہ اوہام صفحه ۳۴ مطبوعہ ریاض ہند پریس)
" حتی فی اللہ مولوی حکیم نوردین صاحب بھیروی۔مولوی صاحب ممدوح
کا حال کسی قدر رسالہ فتح اسلام میں لکھ آیا ہوں۔لیکن ان کی تازہ
ہمدردیوں نے پھر مجھے اس وقت ذکر کرنے کا موقع دیا۔ان کے مال سے جس
قدر مجھے مدد پہنچی ہے۔میں کوئی ایسی نظیر نہیں دیکھتا جو اس کے مقابل پر بیان
کر سکوں۔میں نے ان کو طبعی طور پر اور نہایت انشراح صدر سے دینی
خدمتوں میں جان نثار پایا۔اگر چہ ان کی روز مرہ زندگی اسی راہ میں وقف ہے
کہ وہ ہریک پہلو سے اسلام اور مسلمانوں کے بچے خادم ہیں مگر اس سلسلہ
کے ناصرین میں سے وہ اول درجہ کے نکلے۔مولوی صاحب موصوف اگر چہ
اپنی فیاضی کی وجہ سے اس مصرعہ کے مصداق ہیں کہ قرار در کف آزادگاں
نگیرد مال۔لیکن پھر بھی انہوں نے بارہ سو روپیہ نقد متفرق حاجتوں کے وقت
اس سلسلہ کی تائید میں دیا اور اب میں روپیہ ماہواری دینا اپنے نفس پر
واجب کر دیا اور اس کے سوا اور بھی ان کی مالی خدمات ہیں جو طرح طرح کے
رنگوں میں ان کا سلسلہ جاری ہے۔میں یقینا دیکھتا ہوں کہ جب تک وہ نسبت
پیدا نہ ہو جو محب کو اپنے محبوب سے ہوتی ہے تب تک ایسا انشراح صدر کسی
میں پیدا نہیں ہو سکتا۔ان کو خدا تعالٰی نے اپنے قوی ہاتھ سے اپنی طرف کھینچ
لیا ہے اور طاقت بالا نے خارق عادت اثر ان پر کیا ہے۔انہوں نے ایسے
وقت میں بلا تردد مجھے قبول کیا کہ جب ہر طرف سے تکفیر کی صدائیں بلند
روحانی خزائن جلد نمبر ۳ صفحه ۱۱۹