سرورق
مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین, حصہ 21
۴۴۰
نے اس فقرہ پر پہنچ کر ان سے کہا کہ مرزا صاحب یہ بتاؤ کہ تم سنی کیسے ہوئے۔نہایت حیران
اور متعجب ہو کر کہنے لگے کہ تم نے یہ کیسے معلوم کیا کہ میں سنی ہوں؟ میں نے کہا کہ آپ کو
اس سے کیا؟ آپ ہیں تو سنی۔یہ بتادیجئے کس طرح سنی ہوئے۔انہوں نے کہا تم اول یہ بتاؤ
میرا سنی ہونا کس طرح معلوم کیا ؟ میں نے کہا ادھر کا لفظ اپنی طرف اشارہ ہو تا ہے۔آپ نے
ادھر کے ساتھ سنی مولویوں کے نام لکھے ہیں اور جب لکھا ہے اُدھر تو ادھر کے ساتھ شیعوں
کے نام لکھے ہیں۔دلیل اس بات کی ہے کہ تم سنی ہو۔سن کر ہنس پڑے اور کہا کہ لو میرے
سنی ہونے کی داستان سنو۔میں جب لکھنو سے دلّی آنے لگا تو لکھنو کے بادشاہ نے مجھ سے کہا کہ
تم دتی جاتے ہو۔وہاں شاہ عبد العزیز صاحب سے ضرور مل کر آنا۔میں دتی آیا اور شاہ صاحب
کی خدمت میں حاضر ہوا۔لیکن یہ سوچ کر کہ یہ عربی کے بہت بڑے عالم ہیں اور میں عربی
جانتا نہیں۔اردو میں عربی الفاظ بھی بکثرت استعمال ہوتے ہیں۔ان کے سامنے اگر عربی کا کوئی
لفظ زبان سے غلط نکلا تو یہ بہت ہی حقیر سمجھیں گے کہ یہ شاعر کیسا ہے کہ الفاظ بھی صحیح نہیں
بول سکتا۔میں خاموش ہی بیٹھا رہا اور خاموش ہی اٹھ کر چلا آیا۔دوسرے دن کچھ عبارت یاد
کی کہ اس طرح گفتگو کروں گا اور الفاظ بہت سوچ سمجھ کر اور تحقیق کر کے صحیح صحیح یاد کر
لئے۔لیکن جب وہاں گیا تو پھر یہ خیال ہوا کہ اگر گفتگو بڑھی اور مجھ کو اور کچھ باتیں کرنی پڑیں
تو بڑی مشکل ہوگی۔اسی خیال سے پھر خاموش رہا۔غرض تین روز تک اسی طرح جاتا اور
خاموش ہی اٹھ کر واپس آتا رہا۔یہ بھی خیال تھا کہ جب لکھنو جاؤں گا تو بادشاہ دریافت کریں
گے کہ دلی میں شاہ عبد العزیز صاحب سے مل کر آئے۔کیا باتیں ہوئیں؟ تو کیا جواب دوں
گا؟ اس وجہ سے روز جاتا بھی تھا۔ایک دن شاہ صاحب نے خود ہی مجھ کو مخاطب کر کے فرمایا
اور کہا کہ میاں تم کہاں سے آئے ہو ؟ کیسے آئے ہو ؟ میں نے کہا کہ میں لکھنو رہتا ہوں۔انہوں نے فرمایا کہ لکھنو میں کہاں؟ میں نے کہا کہ پکے پل پر۔یہ سن کر انہوں نے فرمایا کہ ہاں
تو تم چاند پور کے رہنے والے ہو۔میں نے کہا کہ نہیں میں لکھنو رہتا ہوں۔انہوں نے فرمایا کہ
ہاں لکھنو میں کس مقام پر۔میں نے کہا کہ پکے پل پر۔کچھ سوچ کر فرمایا کہ ہاں تو تم چاند پور کے
اسلام سلام
رہنے والے ہو۔میں سن کر خاموش رہا۔میں نے شاہ صاحب سے عرض کیا کہ شیعہ سنی کا
جھگڑا کس طرح طے ہو ؟ انہوں نے فرمایا کہ تم یہ بتاؤ کہ ہمارے اور شیعوں کے درمیان کوئی
چیز بھی مابہ الاشتراک ہے میں نے کہا کہ ہاں قرآن شریف کو شیعہ بھی مانتے ہیں اور سنی بھی۔انہوں نے کہا کہ بس تو اب آسان طریقہ یہ ہے کہ قرآن شریف جو مذہب تعلیم فرمائے اسی
کو قبول کر لو۔میں نے کہا میں تو عربی نہیں جانتا۔کہا کہ ہمارے بھائی رفیع الدین نے قرآن
شریف کا ترجمہ لکھا ہے تم اس ترجمہ کو پڑھو اور جو لفظ ترجمہ کا سمجھ میں نہ آئے بس اسی لفظ
کے اوپر کا اصل عربی لفظ لے کر کسی سنی یا شیعہ مولوی سے اس لفظ کے معنی دریافت کرلو۔لیکن صرف اسی لفظ کے معنی۔آگے پیچھے کی عبارت دریافت کرنے کی ضرورت نہیں۔اس
طرح تمام ترجمہ خوب سمجھ کو پڑھ لو۔چنانچہ میں نے وہ ترجمہ پڑھا۔جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ میں
تو سنی ہو گیا۔میں جب واپس ہو کر لکھنو گیا تو بادشاہ نے مجھ سے دریافت کیا۔میں نے قرآن
شریف والی بات کا ذکر تو کیا نہیں۔بادشاہ سے عرض کیا کہ کیا بتاؤں وہ چاند پور کہتے رہے اور
میں لکھنؤ کہتا رہا۔بادشاہ نے کہا کس طرح اتفاق ہوا مفصل بیان کرو۔جب میں نے مفصل
بیان کیا تو بادشاہ نے فورا حکم دیا کہ تمام پرانے کاغذات اور نوشتے بہم پہنچا کر اس بات کو
تحقیق کرو کہ لکھنو کی آبادی سے پیشتر اس تمام قطعہ زمین میں جہاں اب لکھنؤ آباد ہے۔کون
کون سے گاؤں آباد تھے۔چنانچہ بہت دنوں میں یہ بات تحقیق ہو کر بادشاہ کی خدمت میں
تحقیق کا نتیجہ پیش کیا گیا تو معلوم ہوا کہ جہاں پکا پل ہے وہاں پیشتر چاند پور نام ایک آبادی
تھی۔بادشاہ نے بڑا تعجب کیا کہ افسوس ہم کو اپنے شہر کا جغرافیہ معلوم نہیں اور شاہ عبد العزیز
دلی میں بیٹھے ہوئے ہمارے شہر کے جغرافیہ سے اس قدر واقف !!
(۱۳) اگست ۱۹۰۸ء)
رامپور میں میں نے ایک شخص کو دیکھا۔ان کا نام نورالدین تھا۔انہوں نے غیر مقلدوں
کے رد میں ایک کتاب لکھی۔اس کتاب میں پہلی ہی دلیل یہ تھی کہ حضرت ابراہیم علیہ
السلام بھی حنفی مذہب رکھتے تھے۔كَانَ حَنِيفًا مُّسْلِمًا وَ مَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ۔اس کتاب کی قیمت پچیس ہزار روپیہ رکھی تھی۔مجھ سے کہا کہ تم ایک کتاب لے لو۔کچھ
اب دے دو چاہے ایک پیسہ۔باقی قیامت کو دے دینا۔میں نے کہا کہ میں تو قیامت کا قائل
ہوں۔(۲۲) فروری ۱۹۱۲ء)
لکھنو میں ایک بڑا ز کی نوجوان تھا۔باتوں باتوں میں میرا اس کا جھگڑا ہو گیا۔ہمارے استاد
نے کہا کہ اچھا تم دونوں میں سے جو والدیتِ ضَبْحًا کے معنی کرے وہ جیت گیا۔(۴) جنوری ۱۹۱۲ ء بعد عصر
میرے ایک بنارس کے رہنے والے محسن مولوی عبدالرشید تھے۔انہوں نے میرے
ساتھ بڑی نیکیاں کی ہیں۔وہ مراد آباد میں رہتے تھے۔ایک مرتبہ ایک مہمان عشاء کے بعد
آگیا۔ان بنارسی بزرگ کے بیوی بچے نہ تھے۔مسجد کے ایک حجرہ میں رہتے تھے۔حیران
ہوئے کہ اب اس مہمان کا کیا بندوبست کروں اور کس سے کہوں۔انہوں نے مہمان سے کہا
کہ آپ کھانا پکنے تک آرام کریں۔وہ مہمان لیٹ گیا اور سو گیا۔انہوں نے وضو کر کے قبلہ
رخ بیٹھ کر یہ دعا پڑھنی شروع کی اُفَوّضُ أَمْرِ إِلَى اللهِ اِنَّ اللهَ بَصِير
بِالْعِبَادِ - جب اتنی دیر گزری کہ جتنی دیر میں کھانا پک سکتا ہے اور یہ برابر دعا پڑھنے میں
مصروف تھے کہ ایک آدمی نے باہر سے آواز دی کہ حضرت میرا ہاتھ جلتا ہے جلدی آؤ۔یہ
اٹھے ایک شخص تانے کی رکابی میں گرم گرم پلاؤ لئے ہوئے آیا۔انہوں نے لے لیا اور
مہمان کو اٹھا کر کھلایا۔وہ حجرہ اب تک میری آنکھوں کے سامنے ہے۔اس رکابی کا کوئی مالک
نہ نکلا۔وہ تانبے کی رکابی رکھی رہتی تھی اور وہ کہا کرتے تھے جس کی رکابی ہونے جائے لیکن
کوئی اس کا مالک پیدا نہ ہوا۔
(۲ جون ۱۹۰۹ ء بعد نماز عصر قبل از درس)
میں رامپور میں تین سال تک رہا ہوں۔وہاں کے پٹھانوں کے اکثر حالات سے واقف
ہوں۔عموماً یا تو قصائی کی دوکان پر ان کی لڑائی ہوتی ہے یا لڑکوں کے پیچھے۔یہ پٹھان لوگ
بڑے شریف اور باوفا ہوتے ہیں اور شریفانہ خصائل پٹھانوں کے بہت ہی قابل ستائش
ہوتے ہیں ( آگے کلن خاں رامپوری کا قصہ بیان فرمایا جو آپ نے اپنے سوانح میں بھی
لکھوایا ہے اسی لئے یہاں نہیں لکھا جاتا۔)
مولانا مولوی محمد علی صاحب کی بڑی بیوی کے کفن دفن سے فارغ ہو کر مسجد
مبارک میں آئے اور ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب کی لڑکی حمیدہ بیگم اور
بابو شاہدین مرحوم کی چھوٹی بیوی رسول بیگم دونوں کے نکاح کا خطبہ پڑھا۔(دونوں کا نکاح حسب ترتیب اسد اللہ اور بابو منظور الہی کے ساتھ ہوا) اور
خطبہ میں فرمایا :-
قاری عبدالرحیم صاحب رام پوری جو آخر میرٹھ میں رہتے تھے۔میرے ایک مخلص
دوست نے ان سے دریافت کیا کہ تم سب بھائی اس قدر نیک اور فرشتہ خصال کیوں ہو؟
انہوں نے فرمایا کہ ہمارے ماں باپ جب قصد جماع کرتے تو ان کی عادت تھی کہ پہلے دونوں
دعائیں مانگتے رہتے کہ الہی تو ہم کو صالح اولاد عطا کر۔اسی کا یہ اثر ہے کہ ہم سب بھائی ایسے
ہیں۔اللهم جنبنا الشيطن وجنب الشيطان ما رزقتنا -
کشمیر وجموں
(۳/ دسمبر ۱۹۱۳ء)
ہمارے ایک واقف کار موتی رام تھے۔میرے ایک لڑکے کا انتقال ہوا تو موتی رام کہنے
لگا کہ دیکھو مولوی صاحب ! مشاہدہ کا تو انکار نہیں ہو سکتا۔میں نے کہا ہاں۔کہا کہ ہمارے باپ
۲۴۴
دیوی جی کے مندر سے دو پتے لائے۔ان کے کوئی اولاد نہ تھی اور دو بیویاں تھیں۔ایک نے
پستہ نہ کھایا۔دوسری نے دونوں کھالئے اور ہم دو بھائی پیدا ہو گئے۔میں نے کہا تمہارے
بھائی شب لال بڑی بھنگ پیتے ہیں۔تم بھی ان سے تنگ ہو۔کہا ہاں۔موتی رام ہمیشہ دائم
المریض رہتے تھے۔میں نے کہا تم ہمیشہ مریض رہتے ہو۔کہا ہاں۔میں نے کہا پھر میں ایسے
لڑکے کیا کروں گا۔اسی طرح کشمیر میں ایک مندر نیا بنایا گیا۔اس میں ایک بڑی بھاری پتھر کی مورت رکھنی
تھی۔بہت سے کشمیری مسلمانوں کو بلایا۔انہوں نے رسے باندھے کچھ اوپر سے کھینچتے تھے کچھ
نیچے سے دھکیلتے تھے۔اوپر والے کہتے تھے لا الہ نیچے والے کہتے تھے الا اللہ۔اسی طرح
اس کو چڑھا رہے تھے۔میں نے ایک ہندو سے جو مہذب معلوم ہو تا تھا کہا کہ یہ بدوں توحید
کے تو چڑھتا نہیں۔اس نے کہا کہ یہ ابھی پاک نہیں۔میں نے کہا تو ابھی یہ ناپاک ہے۔کہا کہ
ہاں ایسا ہی کہنا پڑتا ہے۔بت پرستی بڑی لغو چیز ہے۔بت پرستوں کی عقل ماری جاتی ہے۔تعجب ہے کہ ہمارے مسلمان بھی بت پرستی میں گرفتار ہیں۔(۵) جنوری ۱۹۰۹ء)
میں کشمیر میں تھا۔ایک روز دربار کو جارہا تھا۔یار محمد خاں ایک شخص میری اردلی میں تھا۔اس نے راستہ میں مجھ سے کہا کہ آپ کے پاس جو یہ پشمینہ کی چادر ہے یہ ایسی ہے کہ میں اس
کو اوڑھ کر آپ کی اردلی میں بھی نہیں چل سکتا۔میں نے اس سے کہا کہ تجھ کو اگر بری
معلوم ہوتی ہے تو میرے خدا کو تجھ سے بھی زیادہ میرا خیال ہے۔میں جب دربار میں گیا تو
وہاں مہاراجہ نے کہا کہ آپ نے ہیضہ کی وبا میں بڑی کوشش کی ہے آپ کو تو خلعت ملنا
چاہئے۔چنانچہ ایک قیمتی خلعت دیا۔اس میں جو چادر تھی وہ نہایت ہی قیمتی تھی۔میں نے یار
محمد خاں سے کہا کہ دیکھو ہمارے خدا تعالیٰ کو ہمارا کیسا خیال ہے۔
۲۴۵
(1) دسمبر ۱۹۱۱ء)
میں کشمیر میں تھا۔وہاں ایک نجوم کا اعلم العلماء یعنی تمام پنڈتوں کا استاد جو تشی تھا۔اس
کی رسائی مہاراجہ کے گھر میں اندر عورتوں تک بھی تھی۔میں نے ان ایام میں کچھ عرصہ
سے دربار میں جانا چھوڑ دیا تھا۔میں نے اس سے پوچھا کہ یہ بتاؤ ہم دربار میں کب جائیں
گے؟ اس نے اپنے بہت سے شاگردوں کو جمع کرکے کہا کہ اس سوال پر غور کرو۔سب نے
اتفاق کر کے ایک تاریخ مقرر کی۔میں نے کہا یہ تاریخ غلط ہے۔پھر پنڈت صاحب نے خود بھی
غور کی اور سب کے اتفاق سے ایک تاریخ معین ہوئی۔میں نے کہا کہ یہ بھی غلط ہے۔پھر میں
نے کہا کہ ہم بتاتے ہیں۔رات کا پچھلا حصہ ہو گا۔فلاں تاریخ ہوگی جب ہم بلائے جائیں
گے۔اگر کہو تو اس وقت تم کو بھی جگا دیں۔چنانچہ اسی تاریخ اور اسی وقت جب آدمی بلانے
آیا تو میں نے اس سے کہا کہ فلاں راستہ سے چلیں گے۔چنانچہ راستہ میں جب پنڈت جی کا
مکان آیا تو میں نے پنڈت جی کو بلایا وہ سوتے ہوئے اٹھ کر باہر آئے۔میں نے کہا کہ دیکھو ہم
بلائے ہوئے جا رہے ہیں۔اس کے بعد پنڈت جی مجھ سے کہا کرتے تھے کہ ”مہاراج تمہارا
تا جک بڑا ز بر دست ہے ہم کو بھی بتادو " ہماری نجوم در حقیقت صرف اس قدر تھی کہ پیشتر
سے یہ معلوم تھا کہ فلاں تاریخ کو آم آنے والے ہیں۔میں جانتا تھا کہ یہ بہت کھا جائیں گے۔اور ہماری ضرورت پڑے گی۔آم کھانے سے ہمیشہ رات کے پچھلے حصہ میں نفخ ہوا کرتا تھا۔(۱۳) مئی ۱۹۰۹ء)
میں پندرہ سولہ برس تک ایک غیر مسلم (مہاراجہ کشمیر) کا نو کر رہا۔مجھ کو ایک دفعہ بھی
سلام نہ کرنا پڑا۔صرف ایک دفعہ ایسا اتفاق ہوا کہ تمام اہل دربار کو نذریں دکھانی لازمی
تھیں۔نذر دکھلانا بھی ایک قسم کا سلام ہی ہے۔موقع کچھ ایسا ہی تھا کہ میں نے بھی نذر
دکھلانے کا عزم کیا۔روپیہ ہاتھ میں لے کر جب میں نذر دکھلانے والا تھا۔ویسے ہی بلا کسی
خیال کے میری نظر روپیہ پر پڑی۔میں ہتھیلی پر روپیہ لئے ہوئے خود ہی جب اس کو دیکھ رہا تھا
تو مہاراج نے مجھے کو آواز دے کر کہا کہ مولوی صاحب! آپ نذر دکھلاتے ہیں یا روپیہ دیکھتے
ہیں۔میں نے بے ساختہ کہا کہ مہاراج روپیہ کو دیکھتا ہوں کہ یہ روپیہ ہی ہے جس کی وجہ سے
مجھ کو نذر دکھلانے کی ضرورت پیش آئی۔یہ سن کر فور امہاراج نے کہا کہ ہاں! آپ کو نذر
دکھلانے کی ضرورت نہیں۔آپ تو نذر دکھلانے سے آزاد ہیں۔سب ہنس پڑے اور اس
طرح بات ہنسی میں ٹل گئی اور مجھے کو نذر بھی نہ دکھلانی پڑی۔(۴) اکتوبر ۱۹۱۲ء)
میں جموں میں تھا۔وہاں ایک روز راجہ کے سامنے ایک شخص مسمی مرزا پیارے نے
ستار بجایا۔راجہ نے ستارسن کر کہا کہ مرزا صاحب آپ نے خوب ستار بجایا۔مرزا صاحب
نے جھک کر سلام کیا۔بس اسی حالت میں سر جھکائے او ر ہا تھ اٹھائے ہوئے دم نکل گیا۔۸) مئی ۱۹۰۹ قبل مغرب بعد درس)
کشمیر میں میرے پاس ایک نوجوان رہتا تھا۔میں نے اس کو بار بار سمجھایا کہ ہمارے پاس
رہتے ہو۔قرآن شریف پڑھا کرو۔وہ ٹالتا ہی رہتا تھا۔میں کشمیر سے وطن کو آنے لگا۔وہ
جوان بھی میرے ساتھ چلا۔راستہ میں ایک مقام اور ھم پور ہے ہم وہاں اترے۔وضو کیا۔نماز پڑھی۔وہیں ڈاک آئی جس میں اس کی نوکری کا پروانہ آیا۔وہ بڑا خوش ہوا۔اور ھم پور
سے ہم چل دیئے۔وہ جوان میرے ڈر سے سفر میں ایک حمائل اپنے گلے میں لٹکائے رکھتا
تھا۔جب اور ھم پور سے کئی چڑھائیاں اور کئی اتار ہم طے کر چکے اور نیچے اتر کر ایک تالاب
کے کنارے زرا دم لینے اور آرام کرنے کے لئے ٹھہرے تو اس لڑکے نے کہا کہ مولوی
صاحب میرا قرآن شریف تو وہیں درخت سے لٹکا ہوا رہ گیا جہاں نماز پڑھی تھی۔مگر خیر میں
اب لاہور جاتے ہی سب سے پہلا کام یہ کروں گا کہ ایک نہایت عمدہ سا قرآن شریف
خریدوں گا۔میں نے کہا۔بس اب تم کو قرآن شریف پڑھنے کا موقع نہ ملے گا۔قرآن شریف
۲۴۷
تو تم سے گیا۔چنانچہ جاتے ہی پولیس کا کام سپرد ہوا۔اور قصہ مختصر پھر اس کو قرآن شریف
پڑھنا نصیب نہ ہوا۔اب چند روز ہوئے اس کا خط میرے پاس آیا تھا۔وہ لکھتا ہے کہ مجھ کو
آج تک بھی قرآن شریف پڑھنا نصیب نہ ہوا۔مگرہاں میرا ارادہ ہے کہ اپنے لڑکے کو قرآن
شریف پڑھاؤں۔(۱۰) مئی ۱۹۰۹ ء بعد نماظهر)
ایک مرتبہ مہاراجہ کشمیر نے مجھ سے کہا کہ کیوں مولوی جی تم ہم کو تو کہتے ہو کہ تم سٹور
کھاتے ہو اس لئے بیجا حملہ کر بیٹھتے ہو۔بھلا یہ تو بتاؤ کہ انگریز بھی تو سٹور کھاتے ہیں وہ کیوں
اس طرح ناعاقبت اندیشی سے حملہ نہیں کرتے ؟ میں نے کہا کہ وہ ساتھ ہی گائے کا گوشت
بھی کھاتے رہتے ہیں۔اس سے اصلاح ہو جاتی ہے۔سن کر خاموش ہی ہو گئے۔اور پھر دو
برس تک مجھ سے کوئی مذہبی مباحثہ نہیں کیا۔(۶/ اکتوبر ۱۹۱۲ء بعد عصر)
میں مہاراجہ کشمیر کے یہاں نوکر ہوا تو میں نے بعض احباب کے مشورہ سے درخواست
دی کہ میری تنخواہ ماہ بماہ مجھے کو مل جایا کرے۔انہیں احباب کے مشورے سے میں اس وقت
دربار سے غیر حاضر تھا۔جبکہ میری درخواست پیش ہوئی۔مہاراج بہت ناراض ہوئے کہ
ہمارا اعتبار نہیں کرتے اور تنخواہ ماہ بماہ لیتے ہیں۔تمام حاضرین دربار نے یک زبان ہو کر
میری تائید کی اور کہا کہ ان کا خرچ بہت ہے اور بدوں اس کے گذر مشکل ہے۔خیر میری
درخواست پر تو میرے حسب منشاء حکم لکھا گیا۔لیکن جب میں دربار میں گیا تو مجھ کو سنانے کے
لئے مہاراج نے کہا کہ بعض لوگ اپنی تنخواہ ہم سے پہلے ٹھراتے اور ماہ بماہ مانگتے ہیں۔لیکن
ہمارے وزیر اعظم دس برس سے ہمارے یہاں نوکر ہیں اب تک تنخواہ کا مانگناتو در کنار تنخواہ
مقرر بھی نہیں ہوئی۔میں نے کہا کہ پھر وہ کھاتے کہاں سے ہیں ؟ بعد میں مجھ سے ایک شخص
۲۴۸
نے کہا کہ قریباً تمام اہلکاروں کی یہی حالت ہے مگر مہاراج کو سمجھائے کون ؟ میں نے کہا دیکھو
ہم ہی کبھی سمجھائیں گے۔اس نے کہا کہ آپ ہی صرف ایسے شخص ہیں۔جن کی تنخواہ ماہ بماہ
مقرر ہوئی ہے۔ورنہ چھ ماہی سے کم کسی کو تنخواہ نہیں ملتی۔(۳۱) مئی ۱۹۰۹ء)
میں ریاست کشمیر میں ملازم تھا۔وہاں میری بڑی تنخواہ تھی۔بعض اتنی اتنی روپیہ ماہوار
کے طبیب مجھ سے اول بیٹھنے کی کوشش کرتے اور میں ان کو آگے بیٹھنے دیتا اور بہت خوش
ہو تا۔وہاں ایک بوڑھے آدمی تھے۔انہوں نے بہت سے علوم و فنون کی حدود یعنی ابتدائی
تعریفیں یاد کر رکھی تھیں۔بڑے بڑے عالموں سے کسی علم کی تعریف دریافت کرتے۔وہ جو
کچھ بیان کرتے یہ اس میں کوئی نہ کوئی نقص نکال دیتے۔کیونکہ پختہ الفاظ تعریفوں کے یاد
تھے۔اس طرح ہر شخص پر اپنا رعب بٹھانے کی کوشش کرتے۔ایک دن سر در بار مجھ سے
دریافت کیا کہ مولوی صاحب! حکمت کس کو کہتے ہیں؟ میں نے کہا کہ شرک سے لے کر عام
بد اخلاقی تک سے بچنے کا نام حکمت ہے۔وہ حیرت سے دریافت کرنے لگے کہ یہ تعریف
حکمت کی کس نے لکھی ہے؟ میں نے دہلی کے ایک حکیم سے جو حافظ بھی تھے اور میرے
پاس بیٹھے تھے کہا کہ حکیم صاحب! ان کو سورہ بنی اسرائیل کے چوتھے رکوع کا ترجمہ سنادو۔جس میں آتا ہے۔ذَلِكَ مِمَّا اَوْحَى إِلَيْكَ رَبُّكَ مِنَ الْحِكْمَةِ پھر تو وہ بہت
ہی حیرت زدہ سے ہو گئے۔( یکم جون ۱۹۰۹ء)
میں جب کشمیر میں تھا تو وہاں ایک شخص آیا۔اس کا تعلق خبیث ارواح سے تھا۔مہاراج
نے ایک بنگالی ڈاکٹر کو جو مہاراج کے ہاں نو کر تھا بھیجا۔اس نے کچھ مٹھائی اور پیسے وغیرہ اس
کے سامنے رکھے۔اس شخص نے کہا کہ اس کے دل میں یہ خیال ہے۔اور رخصت چاہتا ہے۔
۲۴۹
وہ بنگالی ڈاکٹر سن کر حیران ہی رہ گیا۔کیونکہ اس کے دل کی بات ٹھیک ٹھیک بنائی گئی تھی۔پھر
دہلی کے ایک حکیم صاحب کو بھیجا۔ان کے دل کی بات بھی اسی طرح اس نے بتادبی او ر وہ
بھی غرق حیرت ہو کر چلے آئے۔کچھ دل میں سوچ کر میں بھی گیا۔میں لاحول پڑھتا رہا۔اس
نے بڑی دیر تک غور کر کے کہا کہ اس شخص کا حال مجھ کو کچھ نہیں معلوم ہو تا۔یہاں ایک لڑکا
رہتا تھا۔اس کا نام عبد العلی تھا۔اس کے باپ کو جنات کے حاضر کرنے کا بڑا دعویٰ تھا۔وہ
میرے ساتھ اکثر رہا۔لیکن کبھی بھی میرے سامنے تو وہ جنات کو حاضر نہ کرسکا۔" جون ۱۹۰۹ء قبل از درس بعد نماز عصر مسجد مبارک میں جبکہ سید
سرور شاہ صاحب اور مولوی محمد علی صاحب رامپور جانے کے لئے 9 جون کی
صبح کو قصد روانگی رکھتے تھے۔ان کو چند نصائح فرماتے ہوئے۔"
مہاراجہ کشمیر سے بارہا میرا مباحثہ ہوا۔ہمیشہ میں نے انہیں کو منصف مقرر کیا۔اس کے
بعد ایک شیعہ حکیم صاحب سے عبقات الانوار سات سو صفحہ کی کتاب لے کر پڑھنے اور
ضیافت کے بہانہ مباحثہ کے لئے بلائے جانے کا مفصل حال بیان فرمایا جو آپ نے اپنی سوانح
میں بھی لکھوایا ہے۔(۰ار جون ۱۹۰۹ء)
میں نے ایک مرتبہ مہاراج کشمیر سے دریافت کیا کہ آپ کے یہاں بادشاہوں اور
دو سرے دیوتاؤں میں فرق کیا ہے کہا کہ دوسرے دیو تا تو ناقص ہوتے ہیں اور راجہ کامل
دیوتا ہوتا ہے۔میں نے کہا ثبوت؟ کہا دیکھو ابھی ثبوت دیتے ہیں۔یہ کہہ کر پنڈت کو بلایا اور
اس سے کہا کہ تم گدھا خیرات میں لے سکتے ہو ؟ اس نے کہا نہیں۔پھر کہا کنجروں کا مال لے
سکتے ہو ؟ اس نے کہا نہیں۔کہا دیکھو یہ ناقص ہے اور ہم سب کچھ لے سکتے ہیں۔
۲۵۰
(۱۰ر اگست ۱۹۰۸ء)
مولوی عبد الکریم صاحب جب پہلے پہل مجھ سے ملے تو ان کی بہت چھوٹی عمر تھی۔پہلے
دبلے اور بہت صاف دل تھے۔میں نے ان سے جموں میں کہا کہ تم میرے پاس آیا کرو۔مولوی عبد الکریم چار زبانیں جانتے تھے۔انگریزی - عربی - فارسی-اردو- میں نے تو اس وقت
تک اپنی جماعت میں کوئی شخص دیکھا نہیں جو ان کی طرح چار زبانیں اچھی طرح جانتا ہو۔(۱۳) اکتوبر ۱۹۱۲ءد ردرس کلام اللہ )
میں کشمیر میں تھا۔ایک روز میں نے خود صبح کی اذان کہی۔میں جوان تھا۔بڑے مزے میں
خوب زور سے اذان کہی۔میں جس محلہ میں رہتا تھا۔وہاں سب ہندو یا سکھ ہی رہتے تھے۔صرف ایک مسلمان تھے۔وہ بھی بیچارے شراب کے نشے میں مخمور رہتے تھے۔راجہ میری
اذان سن رہا تھا۔دن میں مجھ سے کہا کہ آج صبح اذان کس نے دی؟ میں نے کہا کہ میں نے
دی تھی۔کہا کہ آپ نے حی علی الصلوۃ کہا اور ایک دفعہ نہیں دو دفعہ کہا یعنی نماز
کے لئے آؤ تو کوئی اس آواز پر آیا نہیں۔چونکہ اذان کے الفاظ بڑے ہی پر تاثیر ہیں۔اس
لئے مجھے کو بڑا ہی ڈر معلوم ہوا کہ یہ لوگ حی علی الصلوة کی تعمیل نہیں کرتے۔کہیں
سب کے سب غارت نہ ہو جائیں۔میں چونکہ اس شہر کا مالک ہوں اس لئے میں بڑا ہی خوف
زدہ بیٹھا رہا۔مطلب اس کہنے سے یہ تھا کہ آئندہ اذان نہ کہیں مگر ایک لطیف پیرایہ میں کہا۔(۱۳) اکتوبر ۱۹۰۸ء)
کشمیر میں جذامیوں کی تحقیقات کے لئے ایک کمیشن آئی۔وہاں ایک سو چار جذامیوں میں
نانوے مسلمان تھے۔
۲۵۱
(۱۵) اکتوبر ۱۹۱۰ء)
میں کسی زمانہ میں ایک بڑے امیر کے ساتھ اس کے باغ میں گیا۔باغ میں سے اس امیر
نے اپنے ہاتھ سے بادام توڑ کر مجھے دیئے۔میں نے بادام دانت سے تو ڑ تو ڑ کر کھانے شروع
کئے۔اس امیر ( راجہ کشمیر) نے میری طرف بڑی حیرت سے دیکھا۔یا آج یہ حالت ہے کہ
چھوہارہ اور انگریزی مٹھائی نہیں کھا سکتا۔(۶ار اکتوبر ۱۹۱۰ء)
مجھ سے ایک مرتبہ مہاراجہ کشمیر نے کہا کہ مولوی صاحب! ان اختلافوں کے مٹانے کے
واسطے بھی کوئی معیار ہے؟ میں نے کہا کہ آپ ہی کچھ سوچئے کہ کیا معیار ہو سکتا ہے ؟ کہنے
لگے مذہب وہ سچا ہے جو پر اچین (پرانا۔قدیم) ہو اور تمہارا تو صرف بارہ سو برس سے ہے۔میں نے کہا۔ہمارے یہاں فَبِهُدُهُمُ اقتده آیا ہے یعنی جو پرانا اور اچھا ہو اس کی پیروی
کرو۔سن کر کہا کہ رام چند جی سب سے پرانے ہیں۔ہم ان کو مانتے ہیں۔میں نے کہا رام چند
کس کی پرستش کرتے تھے ؟ کہا کہ وشن کی۔میں نے کہا کہ وہ کس کی؟ کہا وہ رڈر کی۔میں نے
عرض کیا اور وہ کس کی؟ تو کہا وہ برہما کی۔میں نے کہا برہما کس کی؟ کہا کہ برہما کیوں ایشور کی۔میں نے کہا کہ بس وہی اسلام ہے۔کیا معنی ! وحدہ لا شریک کی پرستش کرتے ہیں۔(۴) فروری ۱۹۱۲ء)
میں نے جموں میں بہت درس دیئے ہیں۔میں اپنی جیب سے بہت سے روپے بھی اس کام
کے لئے خرچ کرتا تھا۔پھر مجھ کو خد اتعالیٰ نے سمجھایا کہ ہم تیرے لئے دوسری صورت پیدا کر
دیں گے۔اب میں کچھ زیادہ روپیہ بھی خرچ نہیں کرتا۔اخلاص ایسی چیز ہے کہ یا تو میں
ہزاروں روپے خرچ کر کے بعض نوجوانوں کو بنانا چاہتا تھا یا اب میں ایسے نوجوانوں کو جانتا
ہوں جو مجھ پر جان بھی دینے کو تیار ہیں۔اور بالکل میرے جاں گر از عاشق ہیں۔(کاش میں