سرورق

مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین, حصہ 22

۲۵۲
ان میں سے ہوں۔اکبر شاہ خاں)
(۱۲) نومبر ۱۹۱۰ ء بعد مغرب)
میں جب ریاست پونچھ میں تھا تو وہاں میرا کو بڑھ گیا اور زبان پر زیادہ گرنے لگا۔ورم
شدید ہو گیا۔میں نے اس کو کٹوا دیا۔اس لئے میری آواز بھاری ہو گئی پھر اب تک کبھی کوا
نہیں بڑھا۔(۷) فروری ۱۹۱۲ء)
ایک مرتبہ کشمیر میں ایک شخص میرے مکان پر آکر مقیم ہوا۔بڑی بے تکلف اور محبت کی
باتیں کیا کرتا تھا۔بظا ہر غریب آدمی معلوم ہو تا تھا۔میں بھی اس سے محبت کرتا تھا۔ایک روز
موقع پاکر اس نے تنہائی میں مجھ سے کہا کہ حضرت! دس ہزار روپے دلائے دیتے ہیں، چاہے
نقد چاہے زمین۔میں نے ہر چند غور کیا مگر کچھ سمجھ میں نہ آیا۔آخر میں نے ہنس کر کہا کہ کچھ
کھول کر کہو۔کہنے لگا کہ صرف اتنا کام ہے کہ رئیس کے متعلق یہ یہ باتیں ہیں ذرا ان کا پتہ
لگاؤ۔باقی آپ کو کام کچھ نہ کرنا پڑے گا وہ ہم خود کرلیں گے۔صرف پتہ صحیح بتادو اور فلاں
مقام پر آپ سے ملنے کے لئے۔۔آجائیں گے۔میں نے اس سے کہا کہ مجھ کو ایسی باتوں
سے دلچسپی نہیں۔وہ اسی دن میرے یہاں سے چلا گیا۔دوسرے کسی رئیس کے پاس گیا۔وہاں
جاکر کامیاب ہو گیا یا نہیں۔اس طرح ایک اور شخص میرے پاس بیمار بن کر آیا کہ میرے
پاؤں میں درد ہے۔میں ہر چند دوا دیتا لیکن درد نہ گھٹتانہ بڑھتا۔وہ ایک گدی نشین تھا۔مجھ کو
شبہ ہوا کہ یہ بھی اسی قسم کا آدمی ہے۔میں نے اس کو تنہائی میں بلا کر پوچھا کہ تم اپنا اصل مدعا
بتاؤ ؟ کہنے لگا کہ تم بڑے چالاک ہو کہ میری اصل غرض سمجھ گئے۔پھر صاف طور پر کہا کہ ہاں
بات یہی ہے۔تب ہی تو تمہارے پاس آئے ہیں۔میں نے کہا کہ رئیس مجھ پر بھروسہ کرتا ہے۔میں ہر گز اس کی مخالفت میں کوئی کام نہ کروں گا۔

۲۵۳
(۱۹ اکتوبر ۱۹۱۲ء)
میں جموں میں تھا۔وہاں دبا کے دنوں میں ایک ہاتھی کو خوب سیاہ کر کے نکالا گیا۔ایک
بنارس کا برہمن تھا۔اس کا نام رام ہرک تھا۔اس نے کہا یہ ہاتھی مجھ کو دیا جائے۔لوگوں نے
کہا کہ ہاتھی کا دان بڑا منحوس ہوتا ہے۔اس نے کہا بلا سے۔چاہے کچھ ہو۔یہ مجھ کو ضرور ملنا
چاہئے۔چونکہ اس نے بہت کوشش کی اہزادہ ہاتھی اسی کو مل گیا اور ساتھ ہی چند روز کا اس
کے کھانے پینے کا خرچ بھی۔شہر والوں نے کہا کہ چونکہ تم ہاتھی لئے جاتے ہو یعنی ہاتھی کے
ساتھ شہر کی وبا بھی تمہارے ساتھ جائے گی لہذا تم کو پھر کبھی یہاں واپس نہ آنے دیا جائے
گا۔برہمن نے کہا بہت اچھا۔میں واپس نہ آؤں گا۔میرے پاس آیا تو میں نے کہا رام ہرک
جی بس اب تو تم کبھی اس ملک میں واپس نہ آسکو گے۔کہنے لگا کہ میں اس ہاتھی کو کمپریٹ
والوں کے ہاتھ جا کر کم سے کم سو روپیہ کو تو ضرور ہی فروخت کر دوں گا اور ان ہندؤں جاہل
بتوں کو پوجنے والی قوم کو دیکھو۔میں کیسا بیوقوف بناتا ہوں اور اسی ملک میں پھر واپس آتا
ہوں۔چند روز کے بعد ہم سری نگر گئے تو دیکھا وہاں رام ہرک جی موجود ہیں۔لوگوں نے
اس سے کہا کہ تم تو دان کا ہاتھی لے کر گئے تھے۔یہاں کیسے آگئے ؟ اس نے جواب دیا کہ وہ تو
میں جموں کی وبالے گیا تھا۔اسی لئے جموں واپس نہیں گیا اگر کشمیر کی وبا کے حصہ کا ہا تھی دو تو
وہ ہاتھی لے جاکر پھر یہاں بھی واپس نہ آؤں گا۔(۱۴) تمبر ۱۹۰۹ء)
میرا ایک شاگر د تھا۔اس کو مجھ سے حسن ظن تھا۔وہ جموں کشمیر میں میرے پاس گیا۔میں
نے اس کے لئے بہت کوشش کی اور وہ سو روپیہ ماہوار کا نوکر ہو گیا۔اب اس کو مجھ سے
بدظنی ہوئی کہ یہ اگر چاہتے تو مجھ کو سو روپیہ سے زیادہ کا نوکر کرا دیتے۔اسی بدظنی کو
بڑھاتے بڑھاتے اس نے یہاں تک نوبت پہنچائی کہ پندرہ با اثر اشخاص کو اپنے ساتھ ملالیا۔جن میں ایک پندرہ سو روپیہ ماہوار کا نوکر تھا۔باقی سب بھی ایسے ہی معزز تھے۔سب کے

۲۵۴
سب مل کر میری مخالفت کے درپے اور منصوبہ بازی میں لگے رہتے تھے۔میں نے ایک دن
ان سب کی ضیافت کر دی اور صرف انہیں کی ، ان کے نوکروں کی نہیں۔جب وہ مکان میں
سب آگئے تو میں نے اپنے آدمی کو حکم دیا کہ تمام دروازے بند کردو - علاج معالجہ کے سبب
بہت سے راجپوت اور فوجی پٹھان میرے معتقد تھے اور مہمان اس بات سے واقف تھے۔لہذا ان کو یہ گمان ہوا کہ اس مکان میں پہلے سے آدمی بلوا کر چھپا رکھے ہیں اور اب ہماری
سب کی خبر لی جائے گی۔جو ان میں سب سے بڑا آدمی تھا۔وہ سب سے زیادہ ڈرا۔میں نے ان
سے کہا کہ تم ڈرومت۔ہم نے تم کو گرفتار تو کرہی لیا ہے تمہاری جان کو زبان نہیں پہنچے گا۔پھر میں نے اس آدمی سے جو سب سے زیادہ ڈرتا تھا۔مخاطب ہو کر اور کڑک کر کہا کہ اچھا تو
شریک ہے یا نہیں ؟ اس نے ڈرتے ہوئے لرزتے ہوئے کہا کہ مجھ کو تو فلاں شخص نے یہ یہ
باتیں کہہ کر شامل کیا۔اس شخص نے کہا کہ مجھے کو فلاں نے مجبور کیا۔غرض اس طرح آخر دو
آدمیوں پر بات ٹھری کہ تمام سازش کے بانی اور محرک یہ دونوں ہیں۔وہ دونوں چونکہ
کمزور تھے اس لئے سب انہیں کے سر ہو گئے۔ان دونوں میں ایک وہی میرا شاگر د تھا۔اس
نے کہا میں ان پر بڑی بڑی امیدیں رکھتا تھا۔یہ اگر چاہتے تو مجھے کو بڑی نوکری دلا سکتے تھے۔اس بڑے آدمی نے کہا کہ یہ سو روپیہ کی نوکری تو تجھ کو صرف مولوی صاحب ہی کوششوں
سے ملی ہے ورنہ تو کہاں اور یہ نوکری کہاں ؟ وہ سخت لاجواب خموش اور تصویر کی طرح دم
بخود تھا۔اب سب کو یقین تھا کہ بس حکم کی دیر ہے اور ہم سب پر کفش کاری شروع ہوتی
ہے۔میں نے ان سے کہا کہ میں تو تمہارے سب کے حوصلے دیکھتا تھا۔ے ارجون ۱۹۱۲ء)
ایک بڑا شخص اتنی ہزار مربع میل کا مالک تھا ( مہاراجہ کشمیر) اس لئے اس کے پاس سپاہی
بہت تھے۔میں نے جس زمانہ میں دیکھا۔اس کے پاس اڑتالیس ہزار فوج تھی۔میں نے کہا کہ
آپ نے بہت آدمی دیکھے ہیں۔یہ تو بتائیے بہادر کی تعریف کیا ہے ؟ کہا میں نے تو کوئی بہادر

۲۵۵
دیکھا نہیں۔یہ جس قدر مونچھوں کو تاؤ دینے والے ہوتے ہیں، کہنیوں کے ساتھ تاش۔چو سر - شطرنج کھیلنا خوب جانتے ہیں۔بہادر نہیں ہوتے۔پھر ایک چھوٹے سے پتلے دبلے آدمی
کو دیکھایا کہ بس یہ ایک شخص بہادر میں نے دیکھا ہے۔یہ شیر کی طرح حملہ کرتا ہے۔(۱۴ جولائی ۱۹۱۲ء)
ایک ڈاکٹر جو کشمیر میں گورنر تھا وہ عورتوں مردوں کی مساوات کا بڑا ہی قائل تھا۔وہ
ایک خیمہ میں بیٹھا ہوا عورت مرد کی مساوات کے متعلق بہت زور دے کر تقریر کر رہا تھا۔میں وہاں اتفاقا چلا گیا۔وہ اس وقت تک مجھ کو پہچانتا نہ تھا۔میں نے آہستگی سے پوچھا کہ حضور
کا کوئی بیٹا ہے؟ اول تو اس کو میرا لباس وغیرہ دیکھ کر تعجب ہوا کہ یہ کون وحشی سا آدمی ہے جو
با قاعدہ انٹروڈیوس ہوئے بدوں مخاطب ہے مگر اس نے آخر کہہ دیا کہ ہاں میرے ایک بیٹا
ہے۔میں نے کہا وہ آپ کی بیوی کے پیٹ سے ہی پیدا ہوا ہو گا؟ اب اس کو اور بھی تعجب ہوا
مگر اس نے کہہ دیا کہ ہاں۔میں نے بڑی جرات کے ساتھ فورا اٹھ کر خوب زور سے اس کی
چھاتیوں کو پکڑ کر مروڑا۔میں جانتا تھا کہ وہ جسم میں مجھ سے زیادہ طاقت ور نہیں۔اب تو وہ
بہت گھبرایا لیکن میری جرأت کو دیکھ کر حیران بھی تھا۔مجھ سے کہا یہ کیا بات ہے ؟ میں نے کہا
اب تو آپ کی باری ہوگی کہ بچہ جنیں۔میں یہ دیکھتا ہوں۔کہ آپ کی چھاتیوں میں دودھ اتر
آیا یا نہیں؟ اور کچھ کچھ کا سامان شروع ہے یا نہیں ؟ اس نے اس امیر سے جس کے خیمہ میں
آیا ہوا تھا۔پوچھا کہ یہ کون ہیں؟ اس نے کہا کہ یہ بڑے آدمی ہیں۔میں کیا بتاؤں یہ خود ہی
تادیں گے۔اب تو وہ اور بھی زیادہ حیران ہوا۔مجھ سے کہنے لگا کہ آپ اپنا نام بتا دیں۔میں نے
کہا ہم فقیر آدمی ہیں۔جب اس نے باصرار کہا تو میں نے کہا کہ میرا نام نورالدین ہے۔نام میرا
وہ چونکہ خوب جانتا تھا۔کہنے لگا کہ آپ تو بڑے عالم ہیں۔میں نے کہا کہ آپ نے اپنی ساری
علمیت کا زور عورت مرد کی مساوات میں صرف کیا۔میری دلیل کا بھی آپ کوئی جواب دے
سکتے ہیں ؟ کہا آپ کی دلیل کا تو کوئی جواب نہیں دے سکتا۔

۲۵۶
(۴ر مارچ ۱۹۰۷ء)
مہاراجہ کشمیر بارہا سر دربار تمام درباریوں کو مخاطب کر کے کہا کرتے تھے کہ تم سب اپنی
اپنی غرض کو آکر میرے پاس جمع ہو گئے ہو اور میری خوشامد کرتے ہو۔لیکن صرف ایک یہ
شخص ( میری طرف اشارہ کر کے) ہے جس کو میں نے اپنی غرض کو بلایا ہے اور مجھ کو اس کی
خوشامد کرنی پڑتی ہے۔(۶ ا ر د کمبر ۱۹۱۱ء)
مجھ کو کسی سے خود کوشش کر کے مباحثہ کرنے کی نہ کبھی خواہش ہوئی اور نہ اب ہے۔ہاں! جب کوئی مجبور ہی کر دے اور گلے ہی میں آپڑے تو پھر خد اتعالیٰ سے دعا مانگ کر مباحثہ
کیا اور ہمیشہ کامیاب ہوا ہوں۔تم لوگ اس کا تجربہ کر کے دیکھو۔ہاں انبیاء علیہم السلام
معذور ہوتے ہیں۔کیونکہ مامور ہوتے ہیں۔بعض مولوی صاحبان
(۱۸/ مارچ ۱۹۱۲ء قبل از نماز ظہر کھانا کھاتے ہوئے)
ایک مرتبہ میں لاہور میں تھا۔ایک وکیل میرے پاس آئے اور کہا کہ ایک بہت بڑے
عالم آئے ہیں انہوں نے ایک سو تیں تفسیریں خوب بغور پڑھی ہیں۔میں نے کہا کہ ایک سو
تمہیں تفسیریں تو اس ملک پنجاب میں بھی نہ ہوں گی۔پھر میں نے کہا۔اچھا جاؤ۔مولوی
صاحب سے ان ۱۳۰ تفسیروں کے نام لکھوا لاؤ۔وہ وکیل گئے تو مولوی صاحب نے کہا ایک کے
سو تمیں نہیں تو تمہیں تو پڑھی ہیں۔وہ میرے پاس آئے کہ ۳۰ رہ گئیں۔میں نے کہا۔اچھا
جاؤ۔تمیں ہی کے نام لکھو الا ؤ - وہ پھر گئے تو مولوی صاحب نے کہا کہ تمیں نہیں مگر ہاں دو
تین تو پڑھی ہیں۔مجھ سے آکر کہا۔تو میں نے وکیل صاحب سے کہا کہ اچھا ان سے یہ پوچھو کہ

۲۵۷
آپ نے بالاستیعاب دو تین پڑھی ہیں۔وہ پھر گئے تو کہا کہ انی متوفیک والی آیت تو
میں نے جلالین اور تفسیر حسینی میں پڑھی ہے۔پس یہ جو لوگ ”جمہور علماء کا قول" یا
جمہور امت وغیرہ کہا کرتے ہیں۔اس کی اکثر ایسی ہی حقیقت ہوتی ہے۔(۱۲/ نومبر ۱۹۱۰ء)
لاہور میں ایک شخص مولوی رحیم بخش چینیاں والی مسجد میں رہتے تھے۔انہوں نے
اسلام کی پہلی، دوسری ، تیسری وغیرہ بہت سی کتابیں لکھی ہیں۔ایک مرتبہ وہ بڑے زور شور
کے ساتھ مجھ سے مباحثہ کرنے کے لئے آئے اور آتے ہی کہا کہ قرآن تو مجمل ہے۔اس
اجمال کی تفصیل کے لئے اور کس کتاب سے مدد لیں ؟ میں نے کہا کہ قرآن مجمل ہے ؟ کہا
ہاں۔میں نے کہا خد اتعالیٰ تو فرماتا ہے۔کتاباً مفصلاً آپ فرماتے ہیں مجمل۔بس اٹھ کر
چلے گئے اور کہا کہ ساری عمر آپ سے مباحثہ نہ کروں گا۔چنانچہ پھر ساری عمر مجھ سے بحث
نہیں کی۔اار ستمبرے ۱۹۰ء)
مجھ کو ایک وجودی کے ساتھ کھانا کھانے کا اتفاق ہوا۔ایک کتے کی طرف جو ہڈی پھینکی تو
وجودی بولا۔یہ بھی آپ ہی ہیں۔وہ وجودی سیال والوں کا مرید تھا۔میں نے کہا۔بس اب تو
آپ کو موضع سیال میں جانے کی حاجت ہی نہ رہی۔وجودی بولا۔واہ مولوی صاحب ! تم نے
ہمارے مرشد کو گالی دی۔میں نے کہا تم نے ہمارے خدا کو گالی دی۔فبهت
(۱۳) مئی ۱۹۰۹ء)
ایک مولوی صاحب نے مجھ سے کہا کہ کافروں کے مسلمان بنانے کو تم احیاء کہتے ہو۔یہ تو
ایک معمولی بات ہے۔میں نے تھوڑے وقفہ سے کہا کہ تمہارے گاؤں میں کوئی کافر ہے۔کہا

۲۵۸
ہاں ایک ہندو دوکاندار ہے۔میں نے کہا تم مولوی ہو تم نے اب تک کیوں اس کو مسلمان
نہیں بنایا ؟ کچھ سوچ سوچ کر کہنے لگا کہ واقعی یہ بڑا مشکل کام ہے اور نبیوں ہی کا کام ہے۔(۷ار مئی ۱۹۰۹ء)
ایک شخص نے میرے اوپر کفر کا فتویٰ لگایا۔اس میں سترہ وجوہ میرے کفر کے لکھے۔میں
نے ایک دن اس سے کہا کہ یہ تمام وجوہ فی الواقع باعث کفر ہیں۔میں بھی مہر لگا تا ہوں۔(۲۳) مئی ۱۹۰۹ء)
ایک شخص نے مجھ سے پاخانہ (براز) کی حرمت کا ثبوت دریافت کیا۔میں نے کہا کہ وہ تو
قدرت نے ہمارے جسم سے ایک مضر چیز خود خارج کی ہے اس کو پھر واپس لینا یہ کہاں کی
انسانیت اور عظمندی ہے۔( یکم جون ۱۹۰۹ء)
جاء الإحتمال بطل الاستدلال یہ مولویوں کا ایک فقرہ ہے۔ہر بات میں
ایک احتمال نکال دیتے اور کہہ دیتے ہیں جاء الاحتمال بطل الاستدلال میں
نے ایک مولوی سے کہا کہ اس کے یہ معنی نہیں کہ جس میں کوئی احتمال ہو وہ دلیل میں پیش
نہ کیا جائے بلکہ اسکا مطلب یہ ہے کہ جب احتمال آتا ہے تو پھر استدلال سے کام لینے کی
ضرورت ہی نہیں۔کیونکہ استدلال میں تو احتماں نکل سکتا ہے۔ایسے طریق سے استدلال بھی
باطل ہو جاتا ہے۔مطلب یہ کہ احتمال سے کام نہ لو - استدلال سے کام لو۔(۱۰) جون ۱۹۰۹ء)
نواب محسن الملک نے ایک لیکچر دیا۔اس میں اسلامیوں کے تنزل کے اسباب بیان گئے۔

۲۵۹
سید احمد خاں نے اس کو بہت ہی پسند کیا اور اس کتاب کو بڑی تعداد میں شائع کیا کہ ملک
والے دیکھیں کہ اسباب تنزل کے یہ ہیں۔سید احمد خاں نے میرے پاس بھی وہ کتاب بھیجی۔میں نے اس پر ایک آیت لکھ دی کہ سوائے اس کے اور کوئی سبب تنزل نہیں۔وہ یہ ہے
وَقَالَ الرَّسُولُ يُرَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا۔(الفرقان: ۳۱)
(۱۹ جون ۱۹۰۹ء)
میں نے ایک مرتبہ علی گڑھ کے عمائد کے پاس خطوط بھیجے کہ بتاؤ تم لوگوں میں مسلمان
ہونے پر بھی اعمال میں اس قدر ستی کیوں ہے؟ خد ا مغفرت کرے اس کی۔مولوی شبلی
نے مجھ کو لکھا کہ ہمار اخد اتعالیٰ اور جزا سزا پر پورا یقین نہیں۔(۲۶ جون ۱۹۰۹ء)
سورة المرسلات پڑھاتے ہوئے جب یہ آیت آئی فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ
يُؤْمِنُونَ تو ایک شخص نے مجھ سے کہا کہ تمہاری ساری حدیثوں کا تو رد ہو گیا۔میں نے کہا
تیری اس بات کا بھی رد ہو گیا۔(۲۷ / جون ۱۹۰۹ء)
ایک دفعہ مولوی محمد حسین بٹالوی اور عبد اللہ ٹونکی دونوں مجھ سے بحث کرنے کے لئے
آئے۔محمد حسین نے کہا کہ شرائط میں لکھواتا ہوں۔میں نے کہا اچھا۔پہلی ہی شرط میں لکھایا
کہ حقیقت و مجاز میں جب ہمارے تمہارے درمیان تفرقہ ہو گا تو میں نے کہا یہ پہلی
شرط ہی غلط ہے۔آپ تو اہل حدیث ہیں اور حقیقت و مجاز کا تفرقہ تو بدعت ہے۔سب سے
پہلے تیسری صدی کے آخر اور چوتھی صدی کے ابتدا میں حقیقت و مجاز کا تفرقہ ہوا ہے۔

۲۶۰
عبد اللہ ٹونکی نے کہا کہ اٹھو چلو۔یہاں تو مطول پر بھی پانی پھر گیا۔وہ سمجھ گیا کہ ضرور کوئی
بات ہے۔(۸) اگست ۱۹۰۸ء)
ایک شخص ہمارے شہر کا رہنے والا میرا بڑا معتقد تھا او ر اکثر میرے پاس عقیدت سے آتا
تھا۔ایک روز میں نے دیکھا کہ جب نماز کا وقت ہوا اور تکبیر ہوئی۔میں نماز پڑھانے کھڑا ہوا
تو وہ اٹھ کر چلا گیا۔میں سمجھا کہ اس کو وضو کرنا ہو گا۔لیکن کئی روز کے بعد معلوم ہوا کہ اس
نے میرے پیچھے نماز پڑھنی چھوڑ دی ہے۔میں نے وجہ دریافت کی تو کہا کہ میں آپ کو یہ تو
مانتا ہوں کہ آپ قرآن وحدیث کے بڑے واقف ہیں اور اسی لئے میں نے آپ کے پاس
آمد و رفت ترک نہیں کی۔لیکن چونکہ آپ شیطان پر ایمان لے آئے ہیں اس لئے میں اب
آپ کے پیچھے نماز تو نہ پڑھوں گا۔میں نے تعجب سے پوچھا کہ کس طرح؟ اس نے کہا ہاں کوئی
جانے یا نہ جانے مگر ہم تو پہچان ہی گئے کہ آپکا شیطان پر بھی ایسا ہی ایمان ہے جیسا خد اتعالیٰ
پر۔میں نے کہا آخر کچھ بتاؤ تو سہی بات کیا ہے ؟ کہا کہ انگریز بڑے پکے کافر ہیں اور شیطان کی
ان سے دوستی ہے اس لئے ان کے اکثر کام شیطان کرتا ہے۔یہ شیطان کے ذریعہ سے فوراً
ایک جگہ سے دوسری جگہ خبر بھیج دیتے ہیں اسی کو تار برقی کہتے ہیں۔میں نے دیکھا کہ فلاں
دن آپ نے بھی تار برقی کے ذریعہ خبر بھیجی۔لہذا آپ کے پیچھے نماز ہرگز نہیں پڑھنی
چاہئے۔میں سن کر حیران ہی رہ گیا اور کسی طرح یہ ممکن نہ ہوا کہ اس کو سمجھایا جائے۔مجبورا
مجھ کو یہی کہنا پڑا کہ بہت اچھا۔ایک دوسرا واقعہ بھی عجیب ہے۔میں کشمیر میں تھا۔وہاں رات کو بذریعہ تار خبر پہنچی کہ
رمضان کا چاند دیکھا گیا ہے۔میں نے لوگوں سے کہدیا کہ صبح روزہ رکھیں۔ایک مولوی
صاحب جو بڑے مشہور مولوی ہیں۔میرے پاس آئے اور کہا کہ آپ نے روزہ رکھنے کا
فتویٰ دیا ہے ؟ میں نے کہا کہ ہاں تار کے ذریعہ سے خبر آگئی ہے۔کہنے لگے۔تو بہ ! تو بہ اکیا تم

۲۶۱
تار کی خبر کا اعتبار کرتے ہو ؟ میں نے کہا کیوں ! اعتبار کیوں نہ کیا جائے۔کہنے لگے حضرت تم کو
کیا خبر! ہم تو خوب واقف ہیں۔ایک مرتبہ میرے پاس تار آیا۔میں تار بابو کے پاس گیا کہ
اس میں کیا لکھا ہے اس نے کہا کہ اس میں لکھا ہے کہ ” برکٹ بیمار ہے " میں نے اس سے کہا
کہ تم پھر دریافت کرو اصل بات کیا ہے۔اس نے پھر یہی کہا کہ " برکٹ بیمار ہے " حالانکہ
اصل بات یہ تھی کہ میری لڑکی جس کا نام برکت تھا وہ بیمار تھی لیکن اس بابو نے برکت کا
برکٹ ہی بتایا۔بھلا جب نام بھی صحیح نہیں بتا سکتا تو خبر کیا درست بتا ئیں گے۔لہذا تار کی خبر پر
ہرگز عمل نہ کیا جائے۔عجیب بات یہ ہے کہ مولوی صاحب بھی ہر گز نہ سمجھ سکے اور مجھ کو
خاموش ہی ہونا پڑا۔(۸) اگست ۱۹۰۸ء)
ایک مرتبہ شاہدرہ کے اسٹیشن کے قریب ریل میں ایک نوجوان مسلمان نے مجھ سے
کوئی مسئلہ دریافت کیا اور اس نے مجھ کو مولوی صاحب کہہ کر مخاطب کیا۔اس کی زبان سے
مولوی صاحب کا لفظ سن کر ایک اور سفید ریش مسلمان جو اسی کمرہ میں بیٹھا تھا اور سونے کی
انگوٹھیاں بھی پہن رکھی تھیں فورا اپنی جگہ سے اٹھ کر کھڑکی کے قریب گیا اور اپنا منہ ٹھڑ کی
سے باہر نکال لیا اور ہماری طرف سے پشت پھیرلی۔میں سمجھ گیا کہ اس کو کوئی نفرت ہے۔میں
نے اس نوجوان کو اس کے مسئلہ کا جواب نہایت وضاحت اور تشریح کے ساتھ فلسفیانہ طور
پر بآواز بلند بتانا شروع کیا تا کہ وہ سفید ریش بھی ضرور سنے۔وہ مسئلہ دریافت کرنے والا
بھی حیران تھا کہ میں نے ایک ذراسی بات دریافت کی تھی۔اس نے اتنی لمبی چوڑی تقریر کی۔جب میں کہہ چکا تو سائل نے میرا شکریہ ادا کیا کہ میری وجہ سے آپ نے نہایت وضاحت
کے ساتھ بیان فرمایا۔اس سفید ریش نے بھی چونکہ میری تمام تقریر سنی تھی۔آخر وہ بھی
میری طرف متوجہ ہوا اور کہا کہ یہاں اس گاڑی میں اور کوئی جگہ کہیں جانے کی نہ تھی اس
لئے مجبوراً آپ کی باتیں مجھ کو سننی پڑیں۔در اصل بات یہ ہے کہ میں جب کسی شخص کو سنتا

۲۶۲
ہوں کہ یہ مولوی ہے تو میری رنگت زرد ہو جاتی ہے اور میں نہایت خوف کھاتا ہوں۔اس
کی وجہ یہ ہے کہ لودھیانہ میں جب شروع ہی شروع میں انگریز آئے۔وہاں ایک مولوی
صاحب و عظ بیان فرما رہے تھے۔میرا باپ بھی وہاں چلا گیا۔میں بھی اس کے ساتھ ہو لیا۔میں
اپنے باپ کا ایک ہی بیٹا تھا۔میری عمر بہت تھوڑی تھی لیکن بہت سمجھ دار تھا۔مولوی صاحب
نے وعظ میں بیان کیا کہ دریائے نیل چاند کے ایک پہاڑ سے نکلا ہے۔ایک شخص نے کہا کہ
چاند تو ہمارے سر پر ہو کر گزرتا ہے۔ہم پر تو کوئی چھینٹ نہیں پڑتی اور نہ وہ دریائے نیل اس
میں سے نکلتا ہوا معلوم ہوتا ہے۔یہ سنتے ہی مولوی صاحب نے کہا کہ یہ کافر ہے اس کو لینا۔خبردار ! جانے نہ پائے۔بس پھر کیا تھا اس وعظ میں کشمیری بہت تھے۔چاروں طرف سے اس
پر ٹوٹ پڑے۔جوتوں اور تھپڑوں سے مارتے مارتے بے ہوش اور ادھ موا کر دیا۔میرے
دل میں اسلام سے بڑی نفرت پیدا ہوئی۔اس وقت وہاں سے اٹھا اور سیدھا ایک پادری کے
پاس گیا کہ مجھ کو عیسائی بنالو اور کہیں دور جلد بھیج دو۔پھر اب تک مجھ کو اپنے باپ کا حال
معلوم نہیں۔میں نے صرف انگریزی پڑھی۔عیسائی مذہب کی تمام کتابیں پڑھ کر اعلیٰ درجہ کا
پادری بنا۔بہت دنوں تک مسیحی مذہب کا وعظ کرتا رہا اور مشن کا افسر ہو گیا۔ایک روز ایک
انگریز جو جالندھر کا کمشنر بھی رہ چکا ہے۔ضلع جہلم میں مستم بندوبست بھی رہا ہے اور آخر کو
حج ہو گیا تھا میرے پاس آیا اور مجھ کو ایک رسالہ دکھایا کہ اس میں لکھا ہے کہ اب دریائے
نیل کا منبع معلوم ہو گیا ہے۔ہماری قوم بھی کیسی جفاکش ہے۔دریائے نیل کا منبع معلوم کرنے
میں بہت سے لوگ اپنی عمریں ضائع کر چکے۔بعض خاندانوں کی کئی کئی پشتیں اسی تحقیق
میں گذر گئیں آخر اب معلوم ہوا کہ دریائے نیل جبل القمر سے نکلتا ہے۔وہ ایک پہاڑ
ہے جس پر ہمیشہ برف جمی رہتی ہے۔اس کا نام جبل القمر یعنی چاند کا پہاڑ ہے۔میں اس
انگریز سے وہ رسالہ لے کر اور اس کو ٹال کر اندر کمرے میں چلا گیا اور اپنے باپ کو یاد کر کے
بہت رویا اور میں نے کہا کہ اے خدا تعالیٰ ! ایک مولوی کی وجہ سے تو میں عیسائی ہوا تھا اور
اب ایک عیسائی کے ذریعہ سے میں مسلمان ہوتا ہوں۔اس میں شک نہیں کہ اسلام سچا

۲۶۳
مذہب ہے۔لیکن یہ میں نہیں جانتا کہ وہ (اسلام) ہے کیا اور اس کی اصلیت کیا ہے ؟ بہر حال
میں مسلمان ہوں۔چنانچہ میں اس روز سے مسلمان ہوں لیکن آج تک کسی مولوی سے نہیں
ملا اور نہ کسی مولوی کی باتیں سنیں۔آج آپ کی باتیں سن کر میرا خیال اس قدر بد لا کہ سب
مولوی یکساں نہیں ہوتے لیکن مجھے کو ڈر معلوم ہوتا ہے کہ کسی مولوی کی بات سن کر پھر
عیسائی نہ ہو جاؤں اور میری خواہش یہ ہے کہ مسلمان ہی مروں۔(۱۸) اگست ۱۹۰۸ء)
ہمارے ننھیال میں ایک نو عمر مولوی آیا۔وہ بڑا کٹر وہابی تھا۔میں نے اس کے پاس ایک
کتاب دیکھی تو پہلا ورق جس پر کتاب کا نام ہوتا ہے اس پر دار الشفاء لکھا ہوا تھا۔جب
میں نے اندر سے کتاب کو کھول کر دیکھا تو معلوم ہوا کہ زینۃ الاسلام ہے۔میں نے کہا کہ
یہ کیا بات ہے؟ کہا کہ زینة الاسلام کو سب جانتے ہیں کہ وہابیوں کی کتاب ہے اس لئے
اس کا سرورق پھاڑ کر دار لشفاء کا سرورق چسپاں کر لیا ہے۔مضمون سے بھلا کس کو خبر
ہے۔بس ہم تو اسی کتاب کو پڑھ کر سناتے اور اسی کا وعظ کرتے ہیں۔(۱۸) اگست ۱۹۰۸ء)
ایک بہت بڑے مولوی صاحب کے پاس دو شیعہ بھائی جو سوتیلے بھائی تھے گئے۔ان
دونوں میں جائداد کے معاملہ میں مقدمہ بازی تھی۔ان میں سے ایک بھائی نے جو چالاک تھا
دوسرے بھائی سے کہا کہ تو اس بات کو ثابت کر کہ میرے باپ نے تیری ماں سے نکاح کیا تھا۔چنانچه مولوی صاحب کی خدمت میں فریق ثانی نے بڑی کوشش کر کے گواہ پیش کئے۔مولوی
صاحب کو فریقین نے اپنے مقدمہ کے فیصلہ کے لئے پنچ مقرر کیا تھا۔بہت برس نکاح کو گزر
گئے تھے۔مدعی نے مولوی صاحب سے کہا کہ ہر ایک گواہ سے علیحدہ علیحدہ دریافت کیجئے۔مولوی صاحب نے ایسا ہی کیا۔ہر ایک گواہ سے مدعی سوال کرتا تھا کہ نکاح کے وقت میرے

·

آج 10 میں سے 10 باقی