سرورق

مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین, حصہ 23

کامنہ کس طرف تھا اور تاریخ کیا تھی۔وقت کیا تھا۔وغیرہ وغیرہ۔غرض کہ گواہوں میں
کچھ کچھ اختلاف ہوا۔اور مولوی صاحب نے فریق ثانی کی نسبت فتویٰ لکھ دیا کہ وہ حرامی
ہے۔جب اس کا حال مجھ کو معلوم ہوا تو میں مولوی صاحب کے پاس گیا اور کہا کہ یہ آپ نے
کیا غضب کیا ؟ مولوی صاحب نے کہا کہ گواہوں میں اختلاف ہی بہت ہے۔کیا کیا جائے ؟
میں نے کہا کہ اچھا حضرت آیہ تو فرمائیے کہ اگر آپ سے آپ کی ماں کے نکاح کے گواہ طلب
کئے جائیں تو آپ ثبوت دے سکتے ہیں ؟ سوچ کر کہا کہ نہیں۔میں نے کہا پھر ! کہا میں حیران
ہوں اب کیا کیا جائے ؟ تب میں نے کہا کہ فقہ کا مسئلہ ہے کہ نسب میں گواہی کی ضرورت
بالکل نہیں۔بس عرف عام کافی ہے۔تب مولوی صاحب کی سمجھ میں آیا۔(۲۶) ستمبر ۱۹۰۸ء)
جموں میں میرے پاس ایک بہت بڑے مونوی صاحب آئے جو اب بھی زندہ ہیں۔بہت
دنوں تک میرے پاس رہے اور بڑی محبت سے پیش آتے تھے۔ایک روز مجھ کو بہت ہی
موافق دیکھ کر محبت کے عالم میں فرمایا کہ مجھ کو تسخیر کا عمل بتادو۔میں نے کہا کہ میں تو دعا ہی
کرتا ہوں۔آپ بھی دعا ہی کیا کریں۔میری بات کا ان کو یقین نہ آیا اور ناراض ہو کر چلے
گئے۔(۳۰/ جنوری ۱۹۱۲ء)
ایک مرتبہ ایک شخص نے مجھ سے کہا کہ ہم تم کو عمل تسخیر بتائے دیتے ہیں۔میں نے کہا
که قرآن کریم میں لکھا ہے۔وَسَخَّرَ لَكُمْ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ
جَمِيعًا مِنْهُ یعنی جو کچھ زمین و آسمان میں ہے ہم نے تمہارا مسخر بنا دیا ہے۔اب اس۔زیادہ آپ مجھ کو کیا بتائیں گے ؟ سن کر حیران سا رہ گیا۔

۲۶۵
(۱۸ر اپریل ۱۹۰۹ء)
میں نے ایک مولوی سے کہا کہ ہمارے نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم جس
طرح احیاء کرتے تھے اسی طرح حضرت مسیح علیہ السلام نے مردوں کو زندہ کیا۔وہ کہنے لگے
کہ یہ تو ایک معمولی سی بات ہے۔میں نے کہا کہ اگر یہ معمولی بات ہے تو آپ اب بڑھے ہو
گئے۔بتاؤ اس وقت تک کس قدر احیاء کیا۔یعنی کتنے شخصوں کو نیک بنایا۔کہا ہم نے تو نہیں
بنایا۔میں نے کہا۔اچھا۔آپ نے کسی بڑے آدمی کو نیک بنانے کی کوشش بھی کی۔کہا کہ
نہیں۔میں نے کہا آپ نے اپنے کسی بزرگ یا استاد کو کوشش کرتے دیکھا؟ کہا نہیں۔میں
نے کہا تم نے تو کہا تھا کہ یہ معمولی کام ہے۔(۲۴) فروری ۱۹۱۲ء)
میں نے کبھی کسی چور ڈاکو - رشوت خور جعل ساز کو راحت کی حالت میں نہیں دیکھا۔ایک مرتبہ میں نے خلیفہ نورالدین جمونی سے ایک خط لکھوایا اور ایک مولوی صاحب کو جو
جعل سازی میں مشہور تھے ، دیا۔خفیہ طور پر میں نے اس پر ایک غیر محسوس نشان بنا دیا تھا۔وہ
مولوی خطہ بنا کر لائے تو وہ نشان بھی اس پر موجود تھا۔میں حیران رہ گیا۔ان سے پوچھا کہ اصل
کونسا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ اس کو تو اب میں بھی نہیں بتا سکتا۔وہی مولوی سنانے لگے کہ
ایک مرتبہ میں نے ایک ساہوکار کے قرضداروں کو ہندی میں رسیدیں بنا دیں۔جن کا اس
ساہوکار سے عدالت میں انکار نہ ہو سکا۔وجہ یہ تھی کہ اس نے ہم کو ایک دفعہ روپیہ نہیں دیا
تھا۔اسی مولوی کا ابھی تھوڑے دن ہوئے خط آیا۔وہ بالکل پاگل ہو گئے۔مال و متاع ان کے
پاس کچھ نہیں۔(۱۴) مئی ۱۹۰۹ء)
میں امرتسر میں ایک شخص کے ساتھ صبح سے دوپہر تک سیر کرتا پھرا۔میں نے اس عرصہ

۲۶۶
میں اس کو بڑی بڑی باتیں سنائیں۔آخر میں اس نے مجھ سے کہا کہ آپ کا پاجامہ نیچا ہے۔میں
نے کہا تم نے میری باتوں سے کوئی نصیحت بھی حاصل کی؟ کہا کہ میں تو اسی خیال میں رہا کہ
کوئی اعتراض کروں۔(۱۴) مئی ۱۹۰۹ء)
میں نے ریل میں ایک شخص کو قرآن شریف کا ایک نکتہ سنایا۔اس نے کہا کوئی طب کی
بات سناؤ کیونکہ قرآن تو تم جانتے ہی نہیں۔میں نے کہا کیسے؟ کہا کہ میں قاری ہوں آیت
کے پڑھنے میں فلاں حرف کا مخرج آپ کا صحیح نہیں تھا۔۱۳۰ مئی ۱۹۰۹ء
ضلع شاہ پور میں ایک مولوی صاحب کسی عورت کے معاملہ میں ماخوذ ہوئے۔انہوں نے
میرے ایک دوست سے کہا کہ ہمارے لئے دعا کرو کہ اس کا انجام کیا ہو گا۔میں دونوں کو جانتا
ہوں یعنی دعا کرنے اور دعا کرانے والے کو۔میرے دوست نے مجھ سے کہا کہ دعا تو میں نے
بہت کی ہے لیکن میں نے نظارہ دیکھا ہے کہ گدھی ہے اور ایک گدھا ہے۔اس گدھے کو
لوگ پکڑتے ہیں اور وہ بھاگتا ہے۔میں نے سن کر کہا کہ خواب یا کشف آپ کا صحیح ہے کیونکہ
خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے كَمَثَلِ الْحِمَارِ يَحْمِلُ اَشْفَارًا۔اس مولوی کو انہوں نے
اصل بات تو نہ سنائی یہ کہہ دیا کہ نتیجہ کچھ اچھا نہیں معلوم ہوتا۔چنانچہ اس مولوی کو کئی سال
کی قید ہو گئی۔(۸/ نومبر ۱۹۱۲ ء در خطبه جمعه )
ریل میں مجھ کو ایک کنچنی ملی۔میں نے کہا تو کہاں گئی تھی؟ کہنے لگی۔سبحان اللہ ! فلاں
حضرت کے یہاں گئی تھی۔انہوں نے مجھے دیکھتے ہی کہا کہ ہماری فقیر نی آگئی اور حکم دیا کہ اس

کو تین سو روپیہ دے دو۔اب مالا مال ہو کر مکان کو جا رہی ہوں۔(۲۳) مئی ۱۹۰۹ء)
ایک مولوی صاحب نے مجھ سے ذکر کیا کہ ہمارے ایک جنٹلمین دوست تھے۔وہ
انگریزی سوسائٹی میں بہت رسوخ رکھتے تھے۔ایک برات کے موقع پر انہوں نے ہم کو
شریک ہونے کی ترغیب دی۔ہمارے پاس صرف ستر روپیہ تھے۔ستر روپیہ میں اس جنٹلمین
ہی نے ہمارے واسطے ایک سوٹ تیار کرایا اور کوشش کر کے کسی طرح ہم کو برات میں اپنے
ساتھ لے گیا۔جب برات میں گئے۔وہاں کھانے کا وقت آیا تو ہم سے کہا کہ کھانے کا سوت
(لباس) آپ کو پہننا چاہئے۔اس لباس سے کھانے کی میز پر آپ نہیں جاسکتے۔اسی طرح فٹ
بال کالباس اور ہے ، سونے کا اور سیر کا اور وغیرہ۔تین دن تک برات رہی۔ہم تین دن
تک لحاف اوڑھے ہوئے بیمار ہی بنے پڑے رہے۔جب تین دن کے بعد رخصت کا وقت
آیا۔تب پھر ہمار اوہ لباس کام آیا۔(۶) اکتوبر ۱۹۱۲ء)
میں نے کسی امیر کو زکوۃ کا پابند نہیں دیکھا اور سوائے ایک مولوی کے جو وہ بھی میرا
بھائی تھا، کسی مولوی کو بھی زکوۃ دیتے نہیں دیکھا اور نہ کسی گدی نشین کو زکوۃ دیتے دیکھا۔شیعہ
( ۲۰ ) جولائی ۱۹۰۷ء)
لاہور میں ایک مرتبہ میرا د عظ تھا۔اثنائے تقریر میں میں نے کہا کہ اگر قرآن شریف میں
خدا تعالیٰ فرما دیتا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد حضرت علی ہی خلیفہ ہونگے تو
کیسی جلدی فیصلہ ہو جاتا۔ایک شیعہ نے بعد میں کہا کہ آپ نے بڑے اچنبھے کی بات بیان

۲۶۸
کی۔میں نے کہا کیسے ؟ کہا دو ہزار جگہ قرآن میں خلافت کو شیر خدا کا حق فرمایا ہے " میں نے
کہا۔کم سے کم نور الدین تو شیعہ ہو جائے گا۔کہا کہ کل آپ ٹھہریں گے ؟ میں نے کہا۔ہاں۔پھر کئی روز تک شیعہ صاحب نہ آئے۔ایک دن گلی میں مل گئے۔میں نے کہا۔ہم کو تو یہاں
منتظر بٹھا گئے اور خود ادھر کا رخ بھی نہ کیا۔کہنے لگے کہ جس مجند کے پاس گیا اسی نے بات تو نہ
بتائی اور یہی کہا کہ اس کے پاس نہ جانا۔مجتہدوں کو گالیاں دیتے ہوئے چلے گئے۔(۸) جنوری ۱۹۰۷ء)
مجھ سے کسی نے کہا کہ پنڈ دادنخان میں میتا نام ایک کنچنی ہے۔وہ شیعہ گر ہے۔یعنی
لوگوں کو جو کوئی اس کے یہاں جاتا ہے ، شیعہ بنا دیتی ہے۔اتفاقا وہ ایک روز بغرض علاج
میرے پاس آگئی۔بڑی مشہور اور پڑھی لکھی عورت تھی۔اس کے میراثی نے جو اس کے
ساتھ تھا مجھ سے کہا کہ آپ جانتے بھی ہیں یہ کون ہیں؟ میں نے کہا نہیں۔کہا کہ میتا ہے۔میں
نے کہا اخاہ ! آپ ہی میتا ہیں۔مجھ کو ایک مسئلہ دریافت کرنا ہے۔وہ ہنسی اور کہا کہ آپ مجھے
سے کیا مسئلہ دریافت کریں گے۔میں نے کہا کہ یہ بتاؤ امام حسین علیہ السلام نے کیوں یزید کی
بیعت نہیں کی۔اس نے کہا کہ یزید فاسق یعنی زانی تھا۔اس لئے امام حسین نے بیعت نہیں
کی۔میں نے کہا تو امام حسین کو فاسقوں اور زانیوں سے نفرت تھی ؟ کہا ہاں۔میں نے کہا کہ پھر
جو خود ترغیب دے اور لوگوں کو زانی بنائے یعنی زنا کرائے اس سے بھلا امام حسین کس
طرح خوش ہو سکتے ہیں ؟ کہا میں اس قدر نہیں پڑھی۔لو نبض دیکھو۔(۱۰) فروری ۱۹۰۸ء)
میں نے ایک مرتبہ مالیر کوٹلہ میں مولوی شیخ احمد صاحب مجتہد سے کہا۔یہ بتاؤ کہ کیا ثابت
کیا جا سکتا ہے یا تمہارا اعتقاد ہے یا کسی شیعہ کا یہ اعتقاد ہے کہ قرآن شریف میں کوئی ایک
پوری سورت بنا کر کسی نے داخل کر دی ہے ، خواہ وہ مصنوعی سورت چھوٹی سے چھوٹی کیوں

۲۶۹
نہ ہو ؟ انہوں نے کہا کہ نہیں کوئی بھی سورت قرآن شریف میں اضافہ نہیں کی گئی۔ہاں یہ
ممکن ہے کہ قرآن شریف میں سے بعض سورتیں یا بعض آیتیں کم کی گئی ہوں اور ترتیب
بگاڑی گئی ہو۔جب انہوں نے یہ فرمایا تو میں نے ان سے کہا کہ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ
والْفَتْحُ وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ افَوَاجًا سے معلوم ہوتا ہے
که افواج در افواج لوگ دین الہی میں داخل ہوتے ہوئے رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ
سلم نے دیکھے۔آپ مجھے صرف ایک فوج اور ایک فوج بھی نہ سہی ایک فوج کے صرف
ایک دستہ اور ایک دستہ بھی نہ سی صرف دس پندرہ ہی نام سنا دیں (علی مرتضی کے سوا
شیعوں کے اعتقاد میں صرف دو ڈھائی شخص مومن تھے ) یہ سن کر شیخ احمد صاحب مجہد ایسے
سٹ پٹائے اور گھبرائے کہ انہوں نے کہا کہ اول تو لفظ اذا کی تحقیق نقی طور پر ہونی
چاہئے۔پھر یہ کہ آیا زمانہ حادث ہے یا قدیم۔پاک ہے یا نجس۔متصل ہے یا منفصل۔میں نے
عرض کیا کہ اسے لکھ دیجئے کہ ہم اذا کے معنی نہیں جانتے۔انہوں نے لکھ دیا کہ ہم اذا
کے معنی نہیں جانتے۔جب بعد میں دو سرے شیعہ لوگوں کو معلوم ہوا تو بڑا شور مچا کہ یہ کیا
کیا کہ تحریر دے دی۔پھر تم مجتہد ہی کا ہے کے ہوئے۔جب اذا کے معنی نہیں جانتے۔چنانچہ میرے پاس ان کے آدمی آئے اور خوشامد کرنے لگے کہ وہ پرچہ دے دو۔میں نے وہ
پر چہ ان کو دے دیا۔(۱۲ر مئی ۱۹۰۹ء)
ایک شیعہ میرے پاس ایک کتاب پانچ جلدوں کی لایا۔میں نے اس سے کہا کہ اس کی کیا
قیمت ہے ؟ اس نے کہا اس کی یہ قیمت ہے کہ آپ اس کو ایک مرتبہ پڑھ جائیے۔میں نے
اس کی خاطر سے اس کے ۷۵ صفحے پڑھے اور اس کتاب پر یہ آیت لکھ دی۔فَالَّذِينَ
هَاجَرُوا وَأَخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ وَأَوذُوا فِي سَبِيلِي وَقَاتَلُوا وَقُتِلُوا
لَا كَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَيَاتِهِمْ وَلَا دْخِلَنَّهُمْ جَنَّتٍ تَجْرِى مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ

ثَوَابَا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ وَاللَّهُ عِنْدَهُ حُسْنُ الثَّوَابِ۔اس کتاب میں حضرات صحابہ
رضوان اللہ علیہم اجمعین کو گنہگار ثابت کرنے کی کوشش کی گئی تھی اور اس تمام کوشش
کا یہ آیت کافی جواب تھا۔(۲۲ مئی ۱۹۰۹ ء بعد نماز ظهر)
میں مالیر کوٹلہ میں تھا کہ شیعوں کی طرف سے ایک اشتہار بلالی پریس ساڈھورہ کا چھپا ہوا
نکلا کہ ایک حدیث میں آیا ہے کہ نبی کریم نے حضرت عائشہ سے فرمایا کہ تیری قوم سے مجھ کو
نقصان پہنچا۔میں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی قوم تو پھر ابو طالب اور حضرت
علی رضی اللہ تعالٰی عنہ ہوئے؟ ایک شیعہ نے کہا۔ہاں۔میں نے کہا اللہ تعالیٰ تو فرماتا ہے
كَذَّبَ بِهِ قَوْمُكَ (رکوع ۸ سوره انعام جب اس کا چرچا ہوا تو اگلے ہی دن تمام
اشتہار شہر میں سے اتار لئے گئے۔(۲۷) مئی ۱۹۰۹ء)۔میں نے اکثر شیعوں سے دریافت کیا ہے کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ
جَاهِدِ الْكُفَّارَ وَالْمُنَافِقِينَ وَاغْلُظْ عَلَيْهِمْ تم یہ بتاؤ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ
و آلہ وسلم نے حضرت ابو بکر صدیق اور حضرت عمر فاروق کا مقابلہ کیا کیا ہے ؟ میں نے
شیعوں سے یہ بھی کہا ہے کہ حضرت ابو بکر صدیق اور حضرت عمر فاروق نے کوشش کی اور
کامیاب ہوئے اور حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بقول تمہارے کوشش کی لیکن
هَمُّوا بِمَا لَمْ يَنَالُوا
(۹/ جون ۱۹۰۹ء)
میں نے ایک شیعہ سے دریافت کیا کہ تم جو متعہ کرتے ہو اس سے نطفہ رہ جائے اور

۲۷۱
لڑکی پیدا ہو۔تیرہ چودہ برس کے بعد پھر وہی لڑکی متعہ میں تمہارے پاس آجائے تو کیا صورت
بچنے کی ہے؟ خاموش ہی رہ گیا کوئی جواب بن نہ آیا۔(۴ار جون ۱۹۰۹ء)
میں نے ایک شیعہ سے پوچھا کہ منافقوں کو قتل کرنے کا حکم تھا۔ابو بکر و عمر کو کس نے
قتل کیا؟ کہنے لگا کہ جب امام مہدی آئیں گے تو حضرت ابو بکر و عمر کو پیدا کریں گے اور
ماریں گے۔یہ سن کر ایک شخص نے سر پر خاک ڈالی اور شیعوں کے سامنے جا کر کہا کہ اول
ابو بکر نے پھر عمر نے پھر عثمان " پھر معاویہ پھر یزید و غیر ہم نے ہم پر ظلم ہی کئے اور ہم سے یا
ہمارے کسی امام سے کچھ بھی نہ ہو سکا۔اب امید تھی کہ امام مہدی کے زمانہ میں چین ملے گا
لیکن وہ تو آج معلوم ہوا کہ ابو بکر و عمر پھر پیدا ہو جائیں گے وہ بھلا کا ہے کو ہمیں چین لینے
دیں گے۔(۲۳) اگست ۱۹۰۸ء)
میں نے شیعوں سے اکثر پوچھا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی دعوت
سے تو حضرت ابو بکر و عمر و عثمان و زبیر و طلحہ وغیرہ اور اصحاب بدر پیدا ہوئے جو تمہارے
نزدیک ظالم ، غاصب کافر مرتد تھے۔اب تم بتاؤ کہ تمہاری دعوت سے کیا ہو گا؟ ایک شیعہ
نے کہا۔خیر اور تو ہوئے ہی مگر حضرت علی بھی تو پیدا ہوئے۔میں نے کہا وہ تو بلا اثر دعوت
پیدائشی طور سے ہی ولی پیدا ہوئے تھے۔ان کا ذکر کیوں کرتے ہو ؟
(۲۹ نومبر ۱۹۰۹ء)
مالیر کوٹلہ میں شیعوں کے ایک مجتد آئے۔وہاں خوجے شیعہ رہتے ہیں۔مجتہد صاحب
نے سنا کہ یہ خوجے بوڑھے ہو گئے لیکن اکثروں کی ختنہ نہیں ہو ئیں۔مجہتد صاحب نے حکم

۲۷۲
دیا کہ ختنہ کرو اور سبب پوچھا کہ اب تک کیوں نہیں کیں ؟ انہوں نے کہا کہ سو روپیہ میں
ختنہ ہوتی ہیں۔ایک اور شخص نے مجھ سے کہا کہ شریعت پر تو عمل ہو سکتا ہی نہیں۔میں نے
کہا۔کیوں صاحب تمہارے مراسم پر عمل ہو سکتا ہے ؟ لاجواب ہو کر سوچا اور سمجھ گیا۔(۱۸ مارچ ۱۹۱۰ء)
ایک مرتبہ ایک گوہر شاہ شیعہ میرے مکان پر آیا۔مجھ کو پتہ لگا کہ کوئی اور شخص مولوی
عبد اللہ مباحثہ کرنا چاہتے ہیں۔اس شخص کو بھیجنے سے مطلب یہ ہے کہ آپ کو ٹولے۔اس
نے کہا کہ آپ کو قرطاس کا مسئلہ معلوم ہے ؟ میں نے کہا سیالکوٹ میں بنتا ہے۔اور یورپ
میں بہت کاغذ بنتا ہے۔اس نے کہا کہ قرطاس کا کوئی مسئلہ ہے ؟ میں نے کہا۔کاغذ گروں سے
دریافت کرو۔اس نے کہا کہ آپ کے مذہب کی کونسی کتاب ہے ؟ میں نے کہا قرآن کافی
کتاب ہے۔کہا کوئی اور؟ میں نے کہا کہ اور کتاب زیادہ سے زیادہ بخاری ہے۔کہا بخاری
میں کوئی قرطاس کا معاملہ ہے؟ میں نے کہا کہ ہاں اس میں ہے کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ
تعالٰی عنہ اہل بیت میں سے ایک لڑکی ام کلثوم سے اپنا ناطہ کرنا چاہتے تھے۔حضور نبی کریم
نے جب کاغذ منگایا کہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ کے لئے خلافت لکھ دیں تو اہل
بیت کو فکر ہوئی کہ اگر حضرت ابو بکر کا نام لکھا گیا۔تو بڑی مشکل ہوگی۔لہذا انہوں نے کہا کہ یہ
تو سب جانتے ہی ہیں کہ حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالٰی عنہ ہی خلیفہ ہوں گے۔لکھوانے کی کیا
ضرورت ہے ؟ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اہل بیت کی طرف داری کی اور کہا
کہ اہل بیت کی بات مان لو اور کاغذ رہنے دو۔پھر اس شیعہ نے کہا کہ فدک کے متعلق آپ کا
کیا خیال ہے ؟ میں نے کہا فدک کیا تھا؟ کہا۔یہودیوں کے باغ تھے۔میں نے کہا۔قرآن
شریف سورۃ حشر رکوع میں لکھا ہے کہ یہودیوں کے باغ پر کسی نے گھوڑے نہیں
دوڑائے۔یہ مال کسی کا نہیں۔یہ مال مومنوں کا ہے اور مہاجرین کا۔پس معلوم ہوا کہ یہ
مال بہت سے لوگوں کا ہے اور ہم کہتے ہیں کہ یہ سنیوں کا ہے وَالَّذِينَ جَاءُو مِنْ

بَعْدِهِمْ يَقُولُونَ یہ مال ان لوگوں کا ہے جو بعد میں آئیں گے۔اے ہمارے رب!
ہماری اور ہمارے ان بھائیوں کی مغفرت فرما جو ہم سے پہلے ایمان لائے اور ہمارے دل میں
کسی مسلمان کی نسبت کوئی کھوٹ نہ ہو۔اب بتاؤ کہ جو اپنے آپ کو حقدار سمجھتے ہیں یعنی
شیعہ وہ اگلے صحابہ کے حق میں دعا مانگتے اور مغفرت چاہتے ہیں یا ان سب کو تبرہ بھیجتے
ہیں؟ قرآن کریم تو کہتا ہے یہ ان کا حق ہے جو تبرہ نہیں بھیجتے۔(۳۱) جنوری ۱۹۱۲ء)
ایک شیعہ نے مجھ سے کہا کہ یہ قرآن تو چپ کتاب ہے (اس کے الفاظ تھے کتاب
صامة) اور حضرت علی کرم اللہ وجہ ناطق کتاب تھے۔میں نے کہا کہ یہ کتاب تو کہتی ہے
کہ میں بولتی ہوں۔هَذَا كِتَابُنَا يَنْطِقُ عَلَيْكُمْ بِالْحَقِّ (الجافیہ)۔اور اگر حضرت
علی ناطق ہیں تو ان کی آواز میرے کان میں پہنچو اؤ تو سہی۔عیسائی
(۲۴ / جولائی ۱۹۰۷ء)
بمبئی میں ایک شخص سید حسین پیدل جا رہے تھے۔ایک عیسائی کو دیکھا کہ بگھی پر آرہا
ہے۔اس نے ان کو سلام کیا۔انہوں نے بگھی رکوا کر کہا کہ گھوڑے میں زیادہ طاقت ہے یا تم
میں ؟ اس نے کہا گھوڑے میں۔انہوں نے کہا انسان نے جس کو اپنے آپ سے زیادہ طاقتور
دیکھا اسی کو قابو کر لیا مگر تم نے خدا کو دیکھا او ر مان لیا اور اس کو قابو نہ کیا۔(۲۳ / دسمبر ۱۹۱۱ء)
ایک مرتبہ ایک عیسائی سے میری ملاقات ہوئی۔میں نے اس سے کہا کہ زنا تم کرتے ہو تو

۲۵۴
آتشک تم کو ہوتی ہے یا مسیح کو ؟ مبہوت رہ گیا۔(۱۱۳ اپریل ۱۹۰۹ء قبل از درس در مسجد اقصی)
بائیبل کو ہم نے بہت دفعہ پڑھا۔ہمارے مطالعہ کی بائیبل جس پر ہم نے بہت سے
قیمتی حواشی لکھے تھے۔کسی نے چرالی۔(۱۵ر مئی ۱۹۰۹ ء بعد نماز ظهر)
ایک انگریز کا نام گارڈن تھا۔اس نے مجھ سے کہا کہ یورپ نے بڑی ترقی کی ہے ؟ میں نے
کہا کیا ترقی کی ہے؟ مسلمانوں کی صرف ایک اذان ہی کا مقابلہ کر لو۔تم لوگوں سے سوائے
گھنٹے بجانے کے اور کیا ہو سکتا ہے؟ لیکن مسلمان کو ٹھوں پر بلند میناروں پر چڑھ کر پانچوں
وقت اللہ اکبر کے نعرے بلند کرتے ہیں۔کیا اس سے بڑھ کر خدا تعالیٰ کے جلال اور
کبریائی کے لئے یورپ کوئی چیز ایجاد کر سکتا ہے؟ نہ یہودی مقابلہ کر سکتے ہیں۔نہ مسیحی۔نہ
مجوسی۔نہ ہندو - ایک اور انگریز سے اسی قسم کی گفتگو ہوئی تو اس نے کہا کہ ہم نے ہی غلام
آزاد کرنے کا بیڑا اٹھایا اور ہم لوگوں ہی کے سر یہ سہرا بندھا۔میں نے فور أجواب دیا کہ
مسلمانوں کے ہاں تو اِنَّمَا الصدقات والی آیات میں خدا تعالیٰ نے غلام آزاد کرنے
کے لئے ایک حصہ فی الرقاب مقرر فرما دیا ہے تمہاری انجیل میں تو کہیں غلاموں کے
آزاد کرنے کے لئے کوئی بھی حکم نہیں۔بھلا مسلمانوں سے بڑھ کر غلاموں کے آزاد کرنے کا
دعوئی تم کیسے کر سکتے ہو ؟ وہ بھی سن کر کچھ حیران ہی سارہ گیا۔(۱۹) مئی ۱۹۰۹ء)
میں ایک مرتبہ سورہ مائدہ کے پہلے رکوع کی آیت الْيَوْمَ أُحِلَّ لَكُمُ الطَّيِّبَتُ
وَطَعَامُ الَّذِینَ الخ پڑھا رہا تھا کہ ایک مسیحی جو بڑا آدمی تھا آگیا۔اس نے اعتراض

۲۷۵
کیا کہ مولوی صاحب یہ تو بڑا ظلم ہے کہ اسلام نے ہماری لڑکیاں تو تم کو دلا دیں اور تمہاری
لڑکیاں عیسائیوں کو نہ دینے دیں۔میں نے کہا کہ تم کو معلوم نہیں اس میں ایک بڑی پیشگوئی
ہے ؟ خدا تعالیٰ جانتا تھا کہ ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ عیسائی مسلمانوں کے بادشاہ ہوں گے۔پس مسلمانوں کو کہا کہ تم تو اپنے حاکموں پر بدظنی نہ کرو لیکن وہ بغاوت وغیرہ کی بد ظنی تم پر
کریں گے۔اس لئے تم ان کی لڑکیوں سے شادی کر لو تا کہ ان کو معلوم ہو جائے کہ ہماری
تو لڑکیاں مسلمانوں کے گھروں میں ہیں۔یہ اگر بغاوت کے منصوبے کریں گے تو ہم کو فوراً
معلوم ہو جائیں گے۔یہ سن کر وہ خاموش و حیران رہ گیا۔(۳ ارجون ۱۹۰۹ء)
ایک پادری نے مجھ سے کہا کہ تمہارے یہاں قرآن میں مکہ کو زمین کی ناف کہا ہے۔میں
نے کہا یہ قرآن شریف موجود ہے اس میں کہیں ناف کا ذکر نہیں۔ہاں بائیبل میں یا جوج
ماجوج کے ذکر میں مذکور ہے کہ وہ زمین کی ناف پر چڑھائی کریں گے۔حدیثوں میں البتہ
ناف کا ذکر ہے۔بچہ ناف کے ذریعہ سے غذا حاصل کرتا ہے اسی طرح مکہ میں جو کتاب نازل
ہونا شروع ہوئی۔اس نے ہم کو روحانی غذا پہنچائی۔(۲۰) جون ۱۹۰۹ء)
ایک مسیحی نے مجھ سے کہا کہ بائیبل کے معنی ہم ہی خوب کر سکتے ہیں، تم نہیں کر
سکتے۔میں نے کہا تو ریت کے معنی پھر تو یہودی ہی خوب کر سکتے ہیں ، تم نہیں کرسکتے۔(۳) اگست ۱۹۰۸ ء در درس بخاری بعد نماز ظهر در مسجد مبارک)
ٹوانہ کے سردار عمر حیات خان کے والد ماجد ایک مرتبہ کسی انگریز کی کوٹھی میں گئے تو
وہاں اس انگریز نے سوال کیا کہ سردار صاحب ایہ بتاؤ کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ

·

آج 10 میں سے 10 باقی