سرورق

مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین, حصہ 24

وسلم سچے رسول تھے ؟ انہوں نے کہا اور تو میں جانتا نہیں۔ہاں اتنا جانتا ہوں کہ تمہاری
کو ٹھی میں آکر محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بچے ہی معلوم ہوتے ہیں۔اس نے کہا کیسے؟
انہوں نے کہا کہ میرے پاس تین لاکھ روپیہ جمع ہے۔اسی برس کی عمر ہے۔اولاد کوئی نہیں۔لیکن پھر بھی تمہاری کو ٹھی میں آکر یہی جی چاہتا ہے کہ کچھ زمین مل جائے۔کوئی کرسی کا
درجہ بڑھ جائے وغیرہ۔دنیا میں مال و دولت اور عورت وغیرہ لطف کی چیزیں ہیں لیکن
حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے منع کیا کہ دنیا کی محبت نہ کرو۔کسی کا مال نہ لو۔کسی کی
عورت کو مت دیکھو۔زنانہ کرد۔پھر یہ کہ اپنی اولاد کے لئے بھی کوئی آمدنی کی کر مقرر نہیں
کی۔سادات کو زکوۃ لینے سے بھی منع کیا۔بس اب یہ بتاؤ کہ پیغمبری سے انہوں نے خود فائدہ
کونسا اٹھایا اور آرام کیا حاصل کیا؟ پھر یہ کہ اپنی اولاد کے لئے صدقہ بھی حرام کر دیا۔یہی
معلوم ہوتا ہے کہ کسی نے زبردستی ہی پیغمبری کا دعویٰ کرایا ہو گا یعنی خدا تعالیٰ نے ہی پیغمبر بنایا
ہو گا ورنہ خود تو کوئی فائدہ اٹھایا نہیں۔مجھے سے جب کسی نے یہ حکایت بیان کی تو میں نے سن
کر کہا کہ اب ضرور ملک صاحب خان کے لڑکا بھی پیدا ہو گا۔چنانچہ ان کے لڑکا پیدا ہوا جو
موجود ہے۔(۱۵/ اگست ۱۹۰۸ء)
ایک پادری نے مجھ سے کہا کہ بہشت میں کھائیں گے تو پاخانہ کیوں نہ پھریں گے۔میں
نے کہا کہ تو نے نو مہینے ماں کے پیٹ میں کھایا کیا وہاں پاخانہ بھی پھر تا تھا۔چپ ہو گیا۔(۱۶) اگست ۱۹۰۸ء)
ایک مرتبہ ریل میں ایک انگریز ہمارے ساتھ سوار ہوا۔اس کا نام ینگسن تھا۔ایک اور منشی جمال الدین تھے۔انہوں نے اس انگریز سے میری طرف اشارہ کر کے کہا کہ یہ
قرآن شریف خوب جانتا ہے۔وہ انگریز میرے پاس آگیا اور کہا آپ نے مَا قَتَلُوهُ وَمَا

صَلَبُوهُ پر غور کیا ہے ؟ میں نے اس کو بہت تفصیل سے سمجھایا۔اس نے مجھ سے سن کر کہا
کہ آپ کا نام کیا ہے ؟ میں نے کہا نور الدین ہے۔کہا جموں والا؟ میں نے کہا ہاں۔وہ فوراً
علیحدہ ہو گیا اور پھر تمام سفر میں مجھ سے بولا ہی نہیں۔(۱۸ / اکتوبر ۱۹۱۲ء بروز جمعه)
میں ایک گاڑی پر سوار ایک انگریز پادری کی کوٹھی کے سامنے سے گزرا۔میرے ساتھ
ایک گریجویٹ لڑکا بھی سوار تھا۔اس نے مجھ سے کہا کہ آپ اس انگریز سے ضرور ملاقات
کریں۔بڑا فلسفی ہے۔اس نے زیادہ مبالغہ کیا تو میں نے کہا کہ مسیحی فلسفی نہیں ہو سکتا۔اس
نے کہا کیوں؟ میں نے کہا کہ اچھا تم اول اس کے پاس جا کر کہو کہ مجھے کو تھری ون ( تثلیث)
کے مسئلہ کی فلاسفی سمجھادیجئے۔وہ لڑکا بے تکلف فورا اس کے پاس چلا گیا اور اس سے تھری
ون ( تثلیث ) کے مسئلہ کی فلاسفی دریافت کی۔پادری نے جواب میں کہا کہ اس مسئلہ کے
صحیح ہونے کی دلیل یہی کافی ہے کہ ہم نے اس کو مان لیا اور ایشیائی دماغ اس کو سمجھ ہی نہیں
سکتے۔وہ لڑکا واپس آیا اور کہا کہ اس نے ہماری بڑی تحقیر کی اور کہا کہ اس کا فہم ایشیائی
دماغوں سے بالا تر ہے۔میں نے کہا کہ تم پھر جاؤ اور اس سے کہو تمہارا خدا ( مسیح) بھی ایشیائی
تھا اور اس کے مرید پولوس - پطرس بھی ایشیائی۔آپ کے قاعدہ سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ
تینوں اس مسئلہ کو نہیں سمجھے تھے۔جب تمہارا خدا اور اس کے خلیفے بھی نہیں سمجھ
سکے تو تم کیسے سمجھ گئے ؟ وہ پادری سن کر ہنس پڑا۔وہ لڑکا سمجھ گیا کہ یہ ہنسنا لاجواب ہونے کی
علامت ہے۔مجھ سے آکر کہا کہ وہ تو لا جواب ہو گیا۔انہیں ایام میں کچھ عرصہ کے بعد اس
پادری کو عیسائیوں کے ایک مجمع میں لیکچر دینے کا اتفاق ہوا اور اتفاق سے وہ لڑکا بھی اس مجمع
میں موجود تھا لیکن پادری صاحب نے اس کو نہیں دیکھا تھا۔وہاں پادری نے اپنے مسیحیوں کو
مخاطب کر کے کہا کہ ان کالجوں کے گریجویٹ لڑکوں سے بچنا چاہئے۔یہ بڑے خطرناک
ہوتے ہیں۔ایک تعلیم یافتہ لڑکے نے مجھ سے ایسا سوال کیا کہ میں اس کو کوئی جواب نہیں

۲۷۸
دے سکا اور نہایت سراسیمہ ہو گیا اور اب تک بھی جواب نہیں دے سکتا۔(۱۰) تمبر ۱۹۰۹ء)
ایک عیسائی مجھ کو ریل میں ملا۔میں نے اس سے کہا کہ تم بڑی کوشش کرتے ہو۔کہنے لگا
کہ جس کا گھر پہاڑ پر بنا ہو اس کو کیا فکر ، لیکن جس کا گھر ریت کے تو وہ پر بنا ہو وہ کوشش بھی نہ
کرے ؟ ہمارامذہب تو ریت کے تو وہ پر ہے۔ہم کوشش نہ کریں تو کیا کریں۔(۳۰/ جنوری ۱۹۰۹ء)
راولپنڈی میں ایک شخص صفدر علی تھا۔وہ عیسائی ہو گیا۔اس نے ایک کتاب لکھی جس
کا نام نیاز نامہ تھا۔ایک مولوی صاحب نے اس میں آیت وَامِنُوا بِمَا اَنْزَلْتُ
مُصَدِّقًا لِمَا مَعَكُمْ کی بحث دیکھی اور گھبرائے ہوئے میرے پاس آئے کہ قرآن
شریف تو انجیل کو سچا بتاتا ہے۔میں نے کہا ما معکم کے مصداق تو یہودی ہیں نہ کہ
عیسائی۔مولوی صاحب کی سمجھ میں بات اچھی طرح نہ آئی تو میں نے ان سے کہا کہ تم اس
عیسائی سے جا کر یہ پوچھو کہ وہ انجیل جو حضرت عیسی پر نازل ہوئی ہے کونسی ہے؟ چاہے کسی
دوسرے نے ہی جمع کی ہو۔مولوی صاحب گئے اور دریافت کیا تو عیسائی نے جواب دیا کہ
ہمارے یہاں عیسی کوئی نہیں۔رب ، ہمارے خداوند۔سو وہ تو خود کتاب نازل کرتے ہیں۔تمیز بخشتے ہیں۔ان پر کوئی کیا کتاب نازل کرتا اور ان کو کوئی کیا تمیز سکھاتا۔مولوی صاحب یہ
جواب سن کر میرے پاس آئے تو میں نے ان سے کہا کہ لو تم تو فارغ ہوئے۔اب اگر کوئی
یہودی ہو تو اس کو بتاؤ اس کا بھی علاج بتا ئیں۔(۱۵) فروری ۱۹۰۹ء)
ایک شخص نے مجھ سے کہا کہ تم نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مدح کیوں کرتے

۲۷۹
ہو ؟ میں نے کہا تم یہ بتاؤ تم کسی بات کے قائل بھی ہو جو کسی مذہب نے مانی ہے ؟ کہا کہ ہاں
دعا کا قائل ہوں۔میں نے کہا کہ زمین گول ہے۔نماز کا وقت زمین پر ہر جگہ ہوتا ہے۔مسلمان دنیا کے ہر حصہ میں پائے جاتے ہیں یعنی ہر وقت سینکڑوں ہزاروں لوگ نمازیں
پڑھتے ہیں۔پھر ہر نماز میں درود پڑھی جاتی ہے اور یہ سلسلہ کبھی منقطع نہیں ہو تا۔تو بتاؤ کہ
کوئی رسول بھی ایسا ہے جس کے لئے اس قدر دعائیں مانگی جاتی ہوں اور مانگی گئی ہوں۔حسب خواہش محمد یوسف صاحب ان کا خط بجنسہ درج کیا گیا۔انہوں نے
چاہا کہ اس طرح میرا نام بھی اس کتاب میں درج ہو جس کو وہ اپنے لئے
موجب سعادت سمجھتے ہیں۔(مرتب)
سیدی مخدومی جناب خان صاحب!
اسلام علیکم ورحمہ اللہ وبرکاته
۱۷ اکتوبر ۱۹۱۲ء کو قریباً تین بجے دن کے درس حدیث میں حضرت
امیرالمومنین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک مباحثہ کا جو ان کو ایک عیسائی سے
پیش آیا تھا ذکر فرمایا اور ان کے ذکر فرمانے کے بعد فرمایا کہ محمد اکبر (شاہ) خان
صاحب کچھ لکھا کرتے ہیں۔وہ ہر وقت تو یہاں ہوتے نہیں اور ہمیں باتیں
ایک ہی مرتبہ یاد نہیں آتیں۔کبھی کبھی کسی سبق کے وقت یاد آجاتی ہیں۔یہ
بات بھی لکھنے کے قابل ہے اس لئے خان صاحب کو لکھوادیں۔لہذا درج ذیل
ہے۔راقم محمد یوسف سب ایڈیٹر بد ر قادیان)
ایک دفعہ میں ریل میں آتا تھا۔ایک عیسائی مجھے ملا۔اس نے کہا اب تو اسلام کے مقابل
میں ایسی کتاب لکھی گئی ہے کہ اسلام اس کے سامنے ہر گز نہ ٹھہرے گا۔میں نے کہا۔وہ ایسی
کون سی کتاب ہے؟ کہنے لگا کہ اس کتاب کا نام تنقید القرآن ہے اور پادری عماد الدین نے
لکھی ہے۔میں نے کہا اس کی کوئی اعلیٰ سے اعلیٰ تنقید سناؤ۔اس نے کہا کہ قرآن نے جو یہ

۲۸۰
دعوی کیا ہے کہ یہ خاص قریش کی زبان میں نازل ہوا ہے اور چونکہ نبی کریم قریش مکہ میں
سے تھے ، دوسروں کی زبان نہیں بول سکتے تھے۔اس کتاب میں یہی ثابت کیا گیا ہے کہ قرآن
میں فلاں لفظ فلاں زبان سے اور فلاں لفظ فلاں زبان سے آیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے
کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم خاص قریش میں سے نہ تھے اور قرآن شریف بھی
خاص قریش کی زبان میں نہیں ہے۔میں نے کہا۔دیکھو میں بھیرہ کا رہنے والا پنجابی آدمی
ہوں اور اردو بولتا ہوں تو کیا اس سے میرا پنجابی ہونا باطل ہو جائے گا؟ اور پھر قرآن شریف
میں یہ کہاں لکھا ہے کہ یہ خاص قریش ہی کی زبان میں نازل ہوا ہے۔اس پر وہ خاموش ہو کر
سوچنے لگا اور کہا کہ آپ ہی بتائیں کہ آیا قرآن شریف میں کوئی ایسی آیت ہے یا نہیں جس
میں لکھا ہو کہ یہ قریش ہی کی زبان میں نازل ہوا ہے ؟ میں نے کہا کہ یہ نہیں لکھا بلکہ وہاں تو
صرف یہ لکھا ہے۔بِلِسَانٍ عَرَبِي مُّبِينٍ
یہ سن کر مجھ سے کہنے لگا کہ آپ نے اس کتاب کا ستیا ناس ہی کر دیا۔ہندو - دہریہ
(۱۳/ نومبر ۱۹۰۵ء)
میں نے ایک رئیس کو جو بوڑھا آدمی تھا ایک مرتبہ رات کے وقت ناچتے ہوئے دیکھا۔صبح کو اس مکان میں میں نے جا کر دیکھا تو معلوم ہوا کہ سانپ کی ایک مورت کسی دھات کی
بنی ہوئی ہے۔میں نے اس کو انگلی سے ٹھو کا دیا تو اس میں سے جھنکار کی آواز دیر تک نکلتی
رہی وہ آواز سن کر وہ رئیس جو قریب کے مکان میں تھا آگیا اور کہا رام رام یہ آپ کیا
کرتے ہیں ؟ میں نے اس کو بہت شرمندہ کیا۔غرض مشرک اعلیٰ درجہ کا بیوقوف ہوتا ہے۔

۲۸۱
(۳۰ / دسمبر ۱۹۰۵ء)
سفر میں ایک بادشاہ کی مجلس میں بڑے طویل و عریض مقام پر سفید چاندنی بچھی تھی اور
نرم نرم ہوا کے باعث اس میں خوشنما تموج ہو تا تھا جو بھلا معلوم ہو تا تھا۔اسی حال میں وہ
بادشاہ اپنے وزیر سے جو د ہر یہ مزاج تھا، ہستی باری تعالیٰ پر بحث کر رہا تھا۔بادشاہ نے مجھ سے
فرمایا کہ ہستی باری کی کوئی دلیل بیان کرو۔میں نے عرض کیا کہ یہ دلر با تموج چاندنی کا۔بادشاہ
نے جب اس طرف دیکھا تو اس کو نہایت اچھا معلوم ہوا اور مجھ سے کہا کہ کیونکر ؟ میں نے
عرض کیا کہ اس تموج کا باعث چاندنی کا ارادہ ہے یا اس میں طبعی خواہش ہے ؟ وزیر نے کہا
کہ یہ تموج ہوا کی خاص رفتار کے باعث ہے اور یہ متاثر چاندنی بے ارادہ ہے۔میں نے
عرض کیا کہ اس طرح اس وقت ہوا کی طبعی خاصیت ہے ؟ اس نے کہا کہ ایک خاص
انقباض کے باعث ہوا میں یہ خاص رفتار ہے۔میں نے کہا کہ یہ انقباض بالا رادہ
ہے ؟ اور مجھے یقین تھا کہ یہ فلسفی ہے دو تین قدم سے زیادہ نہیں چلے گا۔اس نے کہا کہ اس
انقباض خاص کا سبب غیر معلوم ہوتا ہے۔میں نے کہا وہ غیر معلوم سبب ارادہ رکھتا ہے کہ
نہیں ؟ اس پر بولا کہ ایک گریٹ پاور اس انتظام کا موجب ہے۔اس پر میں نے اور بادشاہ
نے معا کہا کہ یہ اصطلاحی لفظ ہے۔اس کو اللہ۔پر میشر - گاڈ جو چاہو کہو۔تب اس نے کہا کہ میں
منکر نہیں بلکہ طالب دلیل ہوں۔(۱۴ اپریل ۱۹۰۷ء)
ایک عظیم الشان شہزادہ کے حضور ایسا اتفاق ہوا کہ ہم لوگ کرسیوں پر بیٹھے تھے اور
نیچے دری تھی۔وہ شاہزادہ منکر ہستی باری تعالیٰ تھا۔اثنائے گفتگو میں اس نے ایک ڈاکٹر کو اپنا
استاد بتایا۔میں نے کہا کہ اسے طلب فرما ئیں۔وہ بلایا گیا۔میں نے ڈاکٹر سے کہا کہ یہ سیاہ تاگا جو
دری میں ہے اس میں فطری خواہش ہے کہ وہ سیدھا اس مقام تک رہے اور ادھر ادھر نہ
جائے ؟ ڈاکٹر بولا مولوی صاحب! ایک دری باف کے ارادہ نے اس کو سیدھایا ٹیڑھا کیا۔مگر

۲۸۲
ہم نے اس دری باف کو دیکھا ہے اور آپ کے صانع کو ہم نے نہیں دیکھا۔میں نے کہا ڈا کٹر!
سوچ کر کہو۔تم نے اس دری کے دری باف کو دیکھا ہے کیا یہ سچ ہے ؟ کہا کہ اس کے مثل کو
دیکھا ہے۔میں نے کہا کیا اس کی اور مثل ہے؟ تو بولا اصل بات یہ ہے کہ میں بچہ تھا جب میں
نے مولوی صاحب کو دیکھا اس لئے میں اس وقت بحث میں دب گیا ہوں۔(۳/ جنوری ۱۹۰۷ء)
میں نے ایک برہمو سے پوچھا کہ تمہارا اصل اصول کیا ہے۔اس نے کہا کہ دعا۔میں نے
کہا تم غلط کہتے ہو۔کہا کس طرح؟ میں نے کہا مشاہدہ - کہا وہ کیونکر ؟ میں نے کہا تم اپنی کوئی
اعلیٰ درجہ کی دعا سناؤ تو سہی۔اس کو شرم سی آگئی اور کچھ دیر چپ رہ کر کہا کہ آپ ہی
سنائیں۔میں نے کہا دعویٰ تمہارا اور سناؤں میں۔خیر اس کے اصرار پر میں نے سورہ فاتحہ کو
بہت سی باتیں مد نظر رکھ کر مع ترجمہ سنانا شروع کیا تو اس نے جھٹ نوٹ بک نکال کر لکھنا
شروع کیا اور کہا کہ اصل دعا تو یہی ہے۔(۶ ارمئی ۱۹۰۹ء)
ایک آریہ نے مجھ سے اعتراض کیا کہ تمہاری شریعت میں مردوں کے واسطے جنت میں
بدلہ ملنے کا ذکر ہے ، عورتوں کے لئے نہیں۔میں نے اس کو یہ آیت پڑھ کر سنائی لا أُضِيعُ
فَعَلَ عَامِلٍ مِنْكُمْ مِّنْ ذَكَر وانثى۔(۱۹ مئی ۱۹۰۹ء)
ایک شخص کو میں نے دیکھا کہ وہ طالب علموں کو ساتھ لے کر بڑے بڑے عالی شان
مکانوں کے قریب جاتا اور ان کو دیکھ کر کہتا کہ میرے دل میں بڑی تمنا ہے کہ یہ عربی کے
مدر سے ہوتے اور مسلمان ایسے ہوتے ، ایسے ہوتے۔یوں عزت و احترام کے ساتھ رہتے

۲۸۳
وغیرہ۔پھر جب خوب ان باتوں کا اثر ہو جاتا تو کہتا کہ اگر کوئی قوت واقعی ہوتی یعنی خدا تعالٰی
ہو تا تو کیوں یہ اندھیر ہوتا۔دیکھو کیسی باریک دربار یک طریقہ سے دہریت کی تعلیم۔(۹۱) مئی ۱۹۰۹ء)
مجھ سے ایک آریہ نے اعتراض کیا کہ تم قبلہ کی سمت کو کیوں معزز سمجھتے ہو اور نمازوں میں
اس طرف کو منہ کرتے ہو ؟ میں نے کہا کہ ہون کرتے وقت تم اس طرف پشت کیوں نہیں کر
لیتے ؟ پھر اب جو تم نے مجھ سے بات کی تو میری طرف پشت کیوں نہیں کی ؟ کہنے لگا اب کبھی یہ
اعتراض نہ کروں گا۔(۲۰) مئی ۱۹۰۹ء)
ایک نو مسلم لڑکے کی تعلیم پر میں نے ہزار ہا روپیہ خرچ کیا۔اس نے مجھ کو ایک کارڈ لکھا
کہ میں تمہارے اس ناپاک مذہب اسلام سے پھرتا ہوں اور اب گنگا نہانے یعنی پوتر ہونے
جاتا ہوں۔میں نے اس کو لکھا کہ تمہارا روح افزا کارڈ پہنچا۔اگر تم ایک مرتد ہو گے تو اللہ
تعالیٰ ہم کو ایک جماعت دے گا اور یہ آیت بھی لکھی يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا مَنْ يَرْتَدُ
مِنْكُمْ عَنْ دِينِهِ فَسَوْفَ يَأْتِي الله۔۔۔۔۔(مائدہ) جس وقت یہ کار ڈلکھا تھا اس وقت
سید حامد شاہ بھی کشمیر ہی میں میرے پاس تھے۔وہ لڑکا اب ہمارے مریدوں میں ہے۔(۸/جون ۱۹۰۹ء)
ایک سراؤگی (بینی) کے کیڑے پڑ گئے۔میں نے تیزاب ڈال کر ان تمام کیٹروں کو ہلاک
اور زخم کو صاف کیا۔وہ مجھ کو بڑی دعا ئیں دینے اور کہنے لگا کہ مہاراج بڑی کرپا ہوئی۔میں
نے کہا۔کرپا کیا خاک ہوئی ؟ تمہارے مذہب پر تو پانی پھر گیا۔ایک جیو کے عوض میں ہزاروں
جیو ہلاک ہوئے۔

۲۸۴
(۲۶ / جون ۱۹۰۹ء)
ایک شخص نے مجھ سے کہا کہ فضا میں عدم محض ہے۔میں نے کہا تو پھر چاند سورج عدم
محض میں چلے گئے ؟ کہنے لگا۔لفظوں کی غلطی نہ پکڑو۔میں نے کہا آخر کلام تو لفظوں ہی سے
ہوتا ہے۔(۹تر اگست ۱۹۰۸ء)
ایک شخص نے مجھ سے سوال کیا کہ تمہارے خدا کی کیا شکل اور کیارنگت ہے ؟ میں نے
کہا۔تو اول یہ بتا کہ تیری آواز کی کیا شکل ہے ؟ تیری قوت ذائقہ کی کیا صورت ہے ؟ تیری
بینائی کی کیا رنگت ہے؟ اس نے کہا۔کم از کم ان کے مقام تو معین ہیں۔میں نے کہا۔زمانہ کی
کوئی جگہ مقرر ہے ؟ ایک سیکنڈ کا لا کھواں حصہ بھی سارے جہان کو اپنی بغل میں لئے بیٹھا
ہے۔زمانہ کی کوئی شکل بھی نہیں اور زمانہ موجود بھی ہے اور اس کا کوئی مکان بھی معین
نہیں۔پس ہم ایسی بہت سی مخلوق کو جانتے ہیں جس کی کوئی جگہ مقرر نہیں کر سکتے۔مخلوق میں
جب ایسی مثالیں ہیں تو خد ا تو پھر خدا ہی ہے۔(۲۸ دسمبر ۱۹۰۹ء)
کفرو شرک بھی بڑی ظلمت ہے۔میں نے بڑے بڑے ہندوؤں کو ناچتے اور سفید
داڑھیوں پر بتوں کے سامنے طنبور بجاتے ہوئے دیکھا ہے۔ضلع سیالکوٹ میں ایک شخص
اپنی لڑکیوں کو بھی اپنے ساتھ نچوا تا تھا۔(۱۰) اکتوبر ۱۹۱۰ء)
ایک برہمو نے مجھ سے کہا کہ آپ لوگ مکہ معظمہ کی پرستش کرتے ہیں۔میں نے
کہا کہ پرستش کے معنی کیا ہیں بتاؤ ؟ کہا ہو جا۔میں نے کہا پو جا کس کو کہتے ہیں ؟ تب اس نے

۲۸۵
پرستش کے معنی بتائے کہ جس میں دھیان ہو۔عظمت ہو۔میں نے ایک شخص سے کہا کہ ذرا
نماز پڑھو۔اس نے پڑھی۔میں نے اس برہمو سے دریافت کیا کہ بتاؤ اس میں کوئی مکه
معظمہ کا دھیان یا عظمت ہے یا مکہ سے کوئی دعا مانگی گئی ہے؟
(۱۳) نومبر ۱۹۱۰ء)
ایک شریر آدمی نے مجھ سے کیا کہ اگر اس زمین سے آسمان تک اور لا انتها فضا تک
کو پتھروں سے بھر دیا جائے تو پھر (نعوذ باللہ) تمہارا خد ا کہاں جائے گا؟ میں نے کہا کہ زمانہ
ان سب پر حکومت کرتا ہے یا نہیں ؟ مثلاً ایک سیکنڈ تمام فضا اور تمہارے پتھروں پر گذر تا
ہے یا نہیں؟ کہا ہاں زمانہ تو ان پتھروں سے نہیں کچلا جاتا۔میں نے کہا۔زمانہ تو خدا تعالیٰ کی
ایک مخلوق ہے۔(۲۴ / جنوری ۱۹۱۲ء)
ایک وکیل نے مجھ سے دریافت کیا کہ ہستی باری تعالی کی دلیل کیا ہے ؟ میں نے کہا۔تمہاری کوئی جماعت ہے؟ کہا۔نہیں۔میں نے کہا۔تم کسی کے ہادی ہو ؟ کہا۔نہیں۔میں نے
کہا۔تم یہ چاہتے ہو کہ جھوٹے مشہور ہو جاؤ ؟ کہا۔نہیں۔میں نے کہا۔جب تم جیسا لچر آدمی
بھی اپنے آپ کو جھوٹا کہلانا پسند نہیں کرتا تو بھلا یہ انبیاء کی تمام جماعت کیسے گوارا کر سکتی
تھی کہ وہ جھوٹ بولیں؟ پھر مشرق سے لیکر مغرب تک شمال سے لیکر جنوب تک اور ہر
زمانہ کے نبی متفق ہیں کہ خدا تعالیٰ ہم سے مکالمہ کرتا ہے۔(۷ار فروری ۱۹۱۲ء)
ایک دہر یہ میرے پاس بہت آتا جاتا تھا۔اس نے کہا کہ ایک ہندو قرآن کا بڑا ماہر ہے اور
وہ تمہار ا واقف نہیں۔واقف ہو کر شاید بحث نہ کرے۔لہذا ابھی چلو۔میں گیا۔اس سے کہا کہ

۲۸۶
سنا ہے آپ قرآن شریف کو خوب جانتے ہیں اور آپ نے کچھ اعتراض بھی کئے ہیں۔غرض
بہت سی باتوں کے بعد اس نے کہا کہ ذرات عالم مفقود نہیں ہوتے اور قرآن میں لکھا ہے کہ
مفقود ہو جاتے ہیں۔میں نے کہا کہ یہ دو دعوے ہیں۔ایک کا ثبوت آپ کے ذمہ کہ مفقود
نہیں ہوتے اور دوسرا قرآن کے ذمہ کہ مفقود ہو جاتے ہیں۔قرآن کریم منگایا گیا۔اس نے
آیت نکالی كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ میں نے کہا کل کا ترجمہ کیا ہوا؟ کہا ہر چیز من کا
ترجمہ نہ کر سکا۔علیها کا ترجمہ کیا۔جو زمین پر ہیں۔میں نے کہا اس سے تو ثابت ہوا کہ جو
زمین کے اوپر اوپر ہیں اور ظاہر ہے کہ وہ سب نہیں۔پھر میں نے کہا۔کہ اس میں مفقود کا لفظ
نہیں۔معدوم کا لفظ بھی نہیں؟ اب فان کا ترجمہ باقی ہے کہ معدوم معنی ہیں یا نہیں ؟ وہ
کچھ حیران پریشان سا رہ گیا۔(۱۳) جون ۱۹۱۲ء)
میں ایک مرتبہ راولپنڈی گیا۔ایک آریہ دوست نے میری خاطر عمدہ عمدہ خربوزہ لا کر
میرے آگے رکھے۔اپنے ہی ہاتھ سے کاٹنے لگا۔پہلے پیج علیحدہ کئے۔پھر قاشیں بنائیں۔پھر
چھلکے علیحدہ کئے۔پھر شکر ملائی۔جب میرے آگے رکھنے لگا تو کہا گوشت کے متعلق آپ کا کیا
فتویٰ ہے؟ میں نے کہا۔بندہ تو کوئی گوشت نہیں کھاتا۔یہ سوال بے ہودہ ہے۔حیران ہو گیا
اور کہنے لگا کہ یہ بڑے مہاتما ہیں۔یہ بھلا گوشت کے مجوز ہو سکتے ہیں؟ وہ میرے طرز مباحثہ
سے ناواقف تھا۔میں نے کہا کہ میں نے اپنی مدت العمر میں ایک برہمن کو گوشت کھاتے
ہوئے دیکھا ہے۔(ایک اودھ کی طرف کا برہمن تھا۔وہ کشمیر میں فوج کا کرنیل تھا۔بازار سے
گوشت لا تا اور راستہ میں کچا ہی کھاتا ہوا جاتا، میں نے ایک قاش اٹھائی اور کہا کہ اس کا نام
خربوزہ تو نہیں ہے۔خربوزہ تو وہ تھا جس کا اکثر حصہ یعنی پیج اور چھلکا وغیرہ تم نے پھینک دیا
ہے۔یہ کیا ہے؟ کہا یہ تو شکر مل کر کوئی مرکب چیز ہی بن گئی ہے جو کچھ اس کا نام رکھا جائے۔میں نے کہا۔انسان ایسا مرکب ہے کہ خربوزہ تک کو نہیں کھا سکتا یہ بھلا گوشت کیا کھا سکتا

۲۸۷
ہے ؟ ہمارے گھر میں گوشت آتا ہے اس میں گھی۔زعفران - دار چینی - خشخاش - بیسن وغیرہ
چیزیں ملا کر پکاتے ہیں۔وہ ایک مرکب تیار ہوتا ہے اس کو گوشت نہیں کہہ سکتے۔ہاں یہ کہہ
سکتے ہیں کہ اس میں گوشت بھی ہے۔بھلا انسان بکری کی طرح ساگ بھی کہاں کھا سکتا ہے ؟
مختلف واقعات
(۰ار جنوری ۱۹۱۲ء)
ایک مرتبہ ایک موچی میرے پاس فروخت کے لئے ایک جوتی لایا۔دور سے تو اچھی
معلوم ہوتی تھی۔جب میں نے ہاتھ میں لے کر دیکھا تو اس میں بھراؤ معلوم ہوا۔میں نے کہا
اس میں تو کھوٹ معلوم ہوتا ہے۔وہ بوڑھا موچی مجھ سے کہنے لگا کہ میاں کھوٹ نہ کریں تو
روٹی کیسے کھائیں۔بھلا سچ سے کہیں روٹی ملتی ہے ؟ میں نے اس سے کہا کہ تو اتنا بوڑھا ہو گیا
اب تک تجھ کو جھوٹ ہی کے ذریعہ سے روٹی لی ہے؟
(۱۰ دسمبر ۱۹۱۲ء)
میں ایک مرتبہ جے پور میں تھا۔وہاں کے راجہ نے اپنے آدمیوں سے کہا۔ایک بت
خرید و - بت سازوں نے یہ چالا کی کی کہ بہت سے بت بنا کر شام کے وقت لائے۔راجہ نے کہا
کہ اچھا کل دیکھیں گے۔ان بتوں میں ایک ٹوٹا ہوا بت بھی بت سازوں نے شامل کر دیا تھا۔صبح کو انہوں نے کہا کہ آپ کے آدمیوں نے رات کے وقت ایک بت کا گلا کاٹ دیا ہے۔میں
نے کہا کہ میں ہی ایک مسلمان یہاں ہوں مگر مجھ کو تو یہ لوگ ان بتوں کے پاس بھی نہیں
جانے دیتے۔راجہ نے کہا کہ یہ لوگ بت ساز) ایسے ہی ہوتے ہیں۔ان بت سازوں کو قیمت
اس بت کی دے دی۔میں نے کہا جو بت اپنا گلا کٹوا بیٹھاوہ بھلا آپ کو کیا فائدہ پہنچا سکتا ہے؟

·

آج 10 میں سے 10 باقی